امریکہ: دو اہم سرکاری محکموں میں ‘غیر ملکی’ سائبر حملوں کی تصدیق

امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ کے متعدد سرکاری محکموں بشمول محکمہ خزانہ اور کامرس کے کمپیوٹر سسٹمز کو غیر ملکی حکومتوں کی پشت پناہی سے ہیک کیا گیا۔

ماہرین کا خیال ہے کہ امریکہ کے محکمہ خزانہ اور کامرس ڈپارٹمنٹ پر حملوں کے پیچھے ممکنہ طور پر روس کا ہاتھ ہے۔

Read more

بھارتی کشمیر: کیا مبینہ ‘لینڈ جہاد’ کے خلاف وار اُلٹا پڑ رہا ہے؟

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کی حکومت نے ہائی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ رواں سال اکتوبر میں دیے گئے فیصلے پر نظرِ ثانی کرے جس میں سن 2001 میں منظور کیے گئے متنازع ‘قانون اراضی’ کو کالعدم قرار دیا گیا تھا۔

ہائی کورٹ کے ایک ڈویژن بینچ نے مفادِ عامہ کی ایک درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ جموں وکشمیر اسٹیٹ لینڈ ایکٹ 2001، جس کو عام طور پر ‘روشنی ایکٹ’ کے نام سے جانا جاتا ہے غیر آئینی ہے۔

Read more

امریکہ میں کرونا ویکسین کی ترسیل پیر سے شروع ہو گی

امریکہ میں حکام کا کہنا ہے کہ ریاستوں میں کرونا ویکسین پیر کی صبح پہنچنا شروع ہو جائے گی۔ ابتداً لگ بھگ 30 لاکھ خوراکیں ملک بھر میں پہنچائی جائیں گی۔

امریکی دوا ساز کمپنی ‘فائزر’ اور جرمن کمپنی ‘بائیو این ٹیک’ کے اشتراک سے بنائی گئی کرونا ویکسین کی منظوری فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے جمعے کو دی تھی۔

Read more

انتخابات میں دھاندلی کا الزام، صدر ٹرمپ کے حامیوں کی احتجاجی ریلی

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے صدر کی جانب سے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے حق میں واشنگٹن میں ‘میگا ملین مارچ’ کے نام سے احتجاجی ریلی نکالی۔

واشنگٹن پولیس کے مطابق اس دوران ریلی کے شرکا اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں چار زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ 23 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

Read more

بابر اعظم انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم انگوٹھے میں فریکچر کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بابر اعظم کا اتوار کی صبح پریکٹس سیشن کے دوران دائیں ہاتھ کا انگوٹھا زخمی ہوا۔

Read more

ایران: احتجاج منظم کرنے کے الزام میں صحافی کو پھانسی

ویب ڈیسک — ایران نے 2017 میں حکومت مخالف احتجاج میں مظاہرین کو مبینہ طور پر تشدد پر اُکسانے کے جرم میں صحافی روح اللہ زم کی سزائے موت پر عمل درآمد کرتے ہوئے پھانسی دے دی۔

روح اللہ زم چند ماہ قبل جلا وطنی کے بعد پر اسرار حالات میں ایران واپس آئے تھے۔

Read more

ڈرون کے ذریعے مکھیوں کے چھتوں کا شکار

ویب ڈیسک — چینی شہر چونگ چنگ کی کاؤنٹی ژونگ کے ایک گاؤں میں مکھیوں کے حملوں سے بچنے کے لیے ڈرون تیار کیا گیا جو مکھیوں کے چھتوں کو آگ کے شعلوں کے ذریعے نشانہ بناتا ہے۔

گاؤں میں 100 سے زائد چھتوں کو نشانہ بنانے کے لیے چھ پروں والا ڈرون 80 ہزار یوآن (12200 ڈالرز) کی لاگت سے تیار کیا گیا۔ جس کے ساتھ پیٹرول کا ایک ٹینک اور ایک نوزل لگائی گئی ہے۔

Read more

بھارت کی جعلی اور گمراہ کن خبروں پر مبنی مہم چلانے کی تردید

نئی دہلی — بھارت نے اس الزام کی تردید کی ہے کہ وہ جعلی خبروں پر مبنی ایک مہم چلا رہا ہے۔

بھارت کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان انوراگ سری واستو نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ بھارت ایک ذمہ دار جمہوری ملک ہے۔ وہ اس قسم کی مہم میں ملوث نہیں ہے۔

خیال رہے کہ یورپ میں من گھڑت خبروں (فیک نیوز) پر تحقیق کرنے والے ادارے ‘ای یو ڈس انفو لیب’ نے اپنی ایک حالیہ تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ بھارت گزشتہ 15 برس سے جعلی خبروں پر مبنی ایک منظم مہم چلا رہا ہے۔ جس کا مقصد خطے میں بھارت کے مفادات کا تحفظ کرنا، یورپی یونین اور اقوامِ متحدہ کو گمراہ کر کے اپنے مفادات حاصل کرنا ہے۔

Read more

کرونا وائرس سے بے روزگاری میں اضافے کا عفریت پاکستان میں کیا رنگ دکھائے گا؟

کراچی — دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس سے معاشی سست روی اور شرح نمو تاریخی زوال کا شکار ہے۔ ماہرین معاشیات کے مطابق بے روزگاری کی شرح بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

ماہرین معاشیات کے خیال میں بے روزگاری کی موجودہ لہر خطرناک رجحان کی جانب ایک اشارہ ہے۔

کئی ماہرینِ معاشیات اس بارے میں جو اعداد و شمار پیش کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق ملک میں کُل افرادی قوت میں سے بے روزگاری کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

Read more

امریکہ میں کرونا ویکسین کے استعمال کی منظوری

ویب ڈیسک — امریکہ میں انتظامیہ نے جمعے کو کرونا وائرس کی پہلی ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی کمپنی فائزر اور جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کے تعاون سے بنائی جانے والی ویکسین کی منظوری فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے دی ہے۔

Read more

فرانس میں بنیاد پرستی کے خلاف ایک نیا مسودہ قانون

ویب ڈیسک — فرانسیسی حکومت نے بدھ کے روز ایک مسودہ قانون متعارف کروایا ہے جس کا مقصد اسلامی انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے ملک کو تیار کرنا ہے۔ یہ مسودہ قانون صدر ایمانوئل میخوان کی سرپرستی میں تحریر ہوا ہے تا کہ ملک کو نقصان پہنچانے والوں پر کنٹرول کیا جا سکے۔

Read more

امریکی سپریم کورٹ نے تین مسلمانوں کو ایف بی آئی ایجنٹوں پر مقدمہ دائر کرنے کی اجازت دے دی

ویب ڈیسک — امریکہ کی سپریم کورٹ نے تین مسلمان مردوں کے حق میں اپنے متفقہ فیصلے میں کہا کہ وہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف بی آئی) کے ایجنٹوں کے خلاف زر تلافی کا مقدمہ دائر کر سکتے ہیں، کیونکہ انہوں نے مبینہ طور پر ایف بی آئی کا مخبر بننے سے انکار کیا تھا۔ جس کی وجہ سے امریکی حکومت نے ان پر ملک سے باہر جانے پر پابندی لگا دی تھی۔

Read more

پاکستان میں دوران زچگی اموات کی شرح عالمی معیار سے بلند کیوں ہے؟

کراچی — ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان، زچگی کے دوران شرح اموات کم کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی جانب سے رکھے گئے ہزار سالہ ترقیاتی ہدف کو پورا کرنے میں ناکام رہ سکتا ہے۔ یہ ہدف 2030 تک ایسی اموات کی تعداد گھٹا کر فی لاکھ 70 تک لانے کا منصوبہ ہے۔

تاہم 2019 میں ہونے والے قومی سروے کے نتائج میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان میں زچگی کے دوران ایک لاکھ پیدائش میں 186 اوسط شرح اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ شرح گزشتہ سالوں کے مقابلے میں تو کافی کم ہو چکی ہے لیکن اسے اب بھی مزید کم کرنے کی ضرورت ہے۔

Read more

امریکیوں کے لیے کرونا وائرس امدادی پیکیج کانگریس میں تعطل کا شکار

ویب ڈیسک — امریکی قانون سازوں کے پارٹی بنیادوں سے ہٹ کر کام کرنے والے گروپ کی طرف سے امریکیوں کے لیے کووڈ 19 کے 900 ارب ڈالر کا امدادی پیکیج میں جمعرات کے روز اس وقت تعطل آ گیا، جب سینیٹ میں اکثریتی جماعت کے لیڈر مچ میکونیل نے کہا کہ ری پبلکن جماعت کے سینیٹر اس بل کی حمایت نہیں کریں گے۔

اس پیکیج میں 160 ارب ڈالر ریاستوں اور مقامی حکومتوں کی امداد کے لیے دیے جانے تھے۔

Read more

امریکی پابندیاں کرونا ویکسین تک رسائی میں رکاوٹ ہیں: ایران

ویب ڈیسک — ایرانی صدر حسن روحانی نے بدھ کے روز کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایران کو بیرونی ملکوں سے ادویات، طبی آلات اور کرونا ویکسین کے حصول میں مشکل پیدا ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ مشرق وسطی میں ایران کرونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایران کے ساتھ نیوکلئیر معاہدے سے نکلنے کے بعد سے ایران کے بینکنگ اور آئل اینڈ گیس کے سیکٹرز پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

Read more

انڈین کرانیکل: پاکستان کا بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد — پاکستان نے یورپین یونین کی تحقیقاتی رپورٹ انڈین کرانیکل کی بنیاد پر بھارت کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور یورپین پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ریاستی سرپرستی میں عالمی اداروں کے غلط استعمال، نفرت کے پرچار اور جعلی معلومات کی تشہیر کا سنجیدہ نوٹس لیا جانا چاہئے۔

Read more

کرونا ویکسین دنیا میں کب اور کہاں دستیاب ہو سکے گی

ویب ڈیسک — دوا ساز کمپنیوں فائیزر، بائیون ٹیک، ماڈرنا اور ایسٹروزینیکا کی تیار کردہ کرونا وائرس ویکسین کی جانچ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ویکسینز کرونا وائرس کو روکنے کیلئے مؤثر ثابت ہوئی ہیں۔

تاہم اس بات کا امکان کم ہے کہ دنیا کے ممالک کو اس ویکسین کی مطلوبہ تعداد میں خوراکیں فوری طور پر دستیاب ہو سکیں گی۔

Read more

پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ:’ تاریخ بتاتی ہے مسلم لیگ کبھی لاہور میں بڑا جلسہ نہیں کر پائی’

حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اتوار کو ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر لاہور میں حکومت کے خلاف تحریک میں جلسہ کرنے کی بھر پور تیاری کر رہی ہے۔

سیاسی جماعتیں ایک طرف کارکنوں کو جلسے کے لے متحرک کر رہی ہیں، تو دوسری طرف یہ الزام بھی لگایا جا رہا ہے کہ کرونا وائرس کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے الزام پر جلسے کی تیاری میں معاونت کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

Read more

ہانگ کانگ: نئے متنازع قانون کے تحت میڈیا ٹائیکون جمی لائے پر فردِ جرم عائد

ہانگ کانگ کے میڈیا ٹائیکون اور چین مخالف جمی لائے پر قومی سلامتی کے نئے قانون کے تحت جمعے کو غیر ملکی قوتوں کے لیے خفیہ طور پر کام کرنے کے الزام میں فردَ جرم عائد کردی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق پولیس نے بیان میں کہا ہے کہ نئے نیشنل سیکیورٹی یونٹ نے جمی پر ملکی سلامتی کے خلاف غیر ملکی عناصر کے ساتھ گٹھ جوڑ یا ملی بھگت کے الزامات عائد کیے ہیں۔

Read more

افغانستان: مقتولہ صحافی کی تدفین کے چند گھنٹوں بعد ایک اور صحافی کی پراسرار ہلاکت

افغانستان کے سرحدی شہر جلال آباد میں ایک روز قبل قتل ہونے والی خاتون صحافی کی تدفین کے چند ہی گھنٹوں کے بعد ہی دارالحکومت کابل میں جمعے کو ایک اور صحافی کی پراسرار ہلاکت ہوئی ہے۔

ہلاک ہونے والے صحافی فردین امینی افغانستان میں ایک نجی ٹی وی چینل ‘آریانہ’ سے منسلک تھے۔

فردین امینی کی ہلاکت معمہ بنی ہوئی ہے۔ افغان صحافیوں کے مطابق مقامی پولیس اسے خودکشی قرار دے رہی ہے۔ جب کہ آریانہ ٹی وی کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ صحافی کو اغوا کر کے قتل کیا گیا ہے۔

Read more

مسلم ملک مراکش کا بھی اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کا اعلان

ایک اور مسلم اکثریتی ملک مراکش نے بھی اسرائیل کو باقاعدہ تسلیم کرنے اور تعلقات قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکہ کی معاونت سے مراکش اور اسرائیل نے ایک دوسرے کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔

قبل ازیں تین دیگر عرب ممالک بحرین، سوڈان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) حالیہ چند ماہ کے دوران اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

Read more

اقوامِ متحدہ: بین الافغان مذاکرات میں پیش رفت کا خیر مقدم، تشدد کم کرنے پر زور

اقوامِ متحدہ نے افغانستان کی حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات میں پیش رفت کو سراہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی ادارے نے فریقین کو تشدد کم کرنے پر بھی زور دیا ہے۔

جرمنی نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جمعرات کو افغان امن عمل میں پیش رفت کے حوالے سے قرار داد پیش کی۔ اس قرارداد کی 130 ممالک نے حمایت کی۔ جب کہ روس نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

Read more

البانیہ: کرونا کے خلاف قوتِ مدافعت بڑھانے کے لیے گدھی کے دودھ کا استعمال

ویب ڈیسک — ایسے میں جب عالمی وبا کرونا وائرس کے دنوں میں لوگ صحت کے بارے میں حساس ہیں اور توانائی سے بھرپور غذا ان کی ترجیح ہے۔ ایسے میں البانیہ میں گدھی کے دودھ کی طلب میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے۔

خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق گدھی کے دودھ کے حصول کے لیے باڑوں پر شہریوں کی قطاریں لگ جاتی ہیں۔ کیوں کہ مقامی افراد اس دودھ کے بارے میں کہہ رہے ہیں کہ یہ وٹامنز سے بھرپور ہے اور انسان کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔

Read more

فاسٹ بالر آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کیوں نہیں کر سکتا؟

ویب ڈیسک — آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم میں دنیا کے کئی بڑے نام شامل ہیں لیکن ٹیم کی قیادت اور خاص طور پر ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کا معاملہ اِن دنوں زیرِ بحث ہے۔

آسٹریلیا اس وقت بھارت کے خلاف سیریز کھیل رہا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اسے 1-2 سے ناکامی کا سامنا رہا اور اسے اب آئندہ ہفتے سے چار ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنا ہے۔

آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کسی وجہ سے بھارت کے خلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ اُن کی غیر موجودگی میں قیادت کی ذمے داری میتھیو ویڈ کے سپرد کی گئی۔

Read more

نیٹ فلکس سیریز ‘دی کراؤن’ کا چوتھا سیزن: کہانی میں کتنا سچ کتنا فسانہ؟

کراچی — کرونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران سنیما دیکھنے والوں نے فلم بینی کی پیاس کو ‘نیٹ فلکس’ اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے بجھایا ہے۔ لیکن اس دوران نشر ہونے والے بعض پروگراموں نے تنازعات کو بھی جنم دیا۔

نیٹ فلکس کی سیریز ‘دی کراؤن’ کے حال ہی میں پیش کیے جانے والے چوتھے سیزن نے برطانیہ میں تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ بعض افراد کے بقول سیریز میں برطانوی تاریخ کو مسخ کر کے پیش کیا گیا جو کئی لوگوں کے لیے قابلِ قبول نہیں۔

Read more

امریکہ: ایف ڈی اے کے پینل نے کرونا ویکسین کی منظوری کی سفارش کر دی

ویب ڈیسک —  امریکہ میں غذا اور ادویات کے نگراں ادارے (ایف ڈی اے) کے ایک خصوصی پینل نے طویل مشاورت کے بعد کرونا وائرس کے انسداد کے لیے تیار کردہ ویکسین کے ہنگامی بنیاد پر استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ تاہم حتمی منظوری ایک سے دو روز میں ملنے کا امکان ہے۔

جمعرات کو لگ بھگ نو گھنٹوں تک پینل نے امریکی دوا ساز کمپنی فائزر اور جرمن کمپنی بائیو اینڈ ٹیک کی کرونا ویکسین کے استعمال اور اس کے اثرات پر مشاورت کی۔

Read more

شیخ رشید پاکستان کے نئے وزیرِ داخلہ: ‘سیاسی منظر نامہ تبدیل ہو سکتا ہے’

اسلام آباد — پاکستان میں ایک طرف حکومت مخالف تحریک زوروں پر ہے تو وہیں وزیرِ اعظم عمران خان وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیاں لے آئے ہیں۔ سیاسی مبصرین وزرا کے قلم دانوں کی تبدیلی کو مزاحمت کی جانب اشارہ قرار دے رہے ہیں۔

وفاقی کابینہ میں رد و بدل وزیرِ اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد کیا گیا جب کہ کابینہ ڈویژن نے جمعے کو اس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

Read more

ٹرمپ کا انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے پھر انکار، قانونی جنگ جاری رکھنے کا اعلان

ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ تین نومبر کے صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کی کامیابی کو تبدیل کر کے رہیں گے۔

صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سپریم کورٹ نے منگل کو ایک مختصر فیصلے میں ریاست پینسلوینیا سے جو بائیڈن کی کامیابی کے خلاف دائر ٹرمپ کی انتخابی مہم کی درخواست کو مسترد کیا ہے۔

Read more

مذہبی آزادی رپورٹ: پاکستان کو پابندیوں سے بچانے کے لیے امریکی صدارتی استثنٰی

اسلام آباد — امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان اور چار دیگر ممالک کو مذہبی آزادیوں کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک قرار دیے جانے کے بعد انہیں پابندیوں سے بچانے کے لیے صدارتی استثنٰی دینے کا اعلان کیا ہے۔

مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان سمیت نو ممالک کو بین الاقوامی مذہبی آزادی ایکٹ کے تحت خاص تشویش والے ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

Read more

بین الافغان مذاکرات میں پیش رفت: طالبان اور حکومت کن نکات پر متفق ہوئے؟

اسلام آباد — افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ستمبر سے جاری بین الافغان مذاکرات میں حالیہ دنوں میں پیش رفت دیکھنے میں آئی تھی جب فریقین مذاکرات کے ایجنڈے پر متفق ہو گئے تھے۔

تجزیہ کاروں نے اس اتفاق رائے کو افغان امن عمل کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا تھا۔

Read more

مشن مریخ: اسپیس ایکس کا آزمائشی اسٹار شپ پرواز کے چھ منٹ بعد ہی تباہ

ویب ڈیسک — امریکہ کی اسپیس کمپنی ‘اسپیس ایکس’ نے اپنا اسٹارشپ بدھ کو آزمائشی پرواز کے لیے فضا میں بھیجا لیکن یہ راکٹ پرواز کے چھ منٹ بعد ہی تباہ ہو گیا۔

​امریکی ریاست ٹیکساس کے دور دراز علاقے سے چمک دار گولی نما سائنس فکشن طرز کا ‘اسٹارشپ’ بدھ کو خلا میں بھیجا گیا۔ اس فلائٹ سے متعلق کہا گیا تھا کہ یہ ایسا راکٹ ہے جو صرف چھ سال کے عرصے کے اندر اندر لوگوں کو مریخ تک لے جا سکتا ہے۔

Read more

بھارتی فضائیہ کا ‘نیٹ فلکس’ کی فلم کے مناظر پر اعتراض، حذف کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک — بھارتی فضائیہ اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کے درمیان ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ یہ تنازع انیل کپور کی نئی فلم ‘اے کے ورسز اے کے’ سے متعلق ہے۔

فلم کے کچھ مناظر میں انیل کپور کو فضائیہ کی وردی پہن کر نامناسب زبان استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ فضائیہ نے ان مناظر پر اعتراض کرتے ہوئے ‘نیٹ فلکس’ سے انہیں حذف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Read more

امریکی سینیٹ متحدہ عرب امارات کو جدید ہتھیاروں کی فروخت روکنے میں ناکام

ویب ڈیسک — امریکہ کی سینیٹ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متحدہ عرب امارات کو 23 بلین ڈالر کے جدید ہتھیار فراہم کرنے کے منصوبے کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

سینیٹ میں بدھ کو دو قراردادیں پیش کی گئیں جن میں سے ایک متحدہ عرب امارات کو جدید لڑاکا طیارے ایف 35 اور دوسری قرارداد جدید ڈرونز کی فروخت روکنے سے متعلق تھیں۔

Read more

بھارتی آرمی چیف کا امارات اور سعودی عرب کا دورہ، پاکستان کے لیے پیغام؟

بھارت کے آرمی چیف جنرل منوج مکند نرونے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے چھ روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ تجزیہ کار خطے کی موجودہ صورتِ حال اور مبینہ طور پر پاکستان کے ان ممالک کے ساتھ تعلقات میں سرد مہری کے پیشِ نظر اس دورے کو اہم قرار دے رہے ہیں۔

جنرل نرونے متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں جس کے بعد وہ سعودی عرب جائیں گے۔ دورے کے دوران بھارتی آرمی چیف دونوں ممالک کے اعلٰی فوجی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

Read more

فوجی اڈے پر تشدد اور ہراسانی کے واقعات: امریکی فوج کے 14 افسران فارغ

امریکہ کی فوج نے ریاست ٹیکساس کے فوجی اڈے میں رواں سال ایک خاتون اہلکار کی ہلاکت، خواتین کو ہراساں کرنے اور تشدد کے الزامات کی آزادانہ تحقیقات کے بعد 14 فوجی افسران کو برطرف یا معطل کر دیا ہے۔

امریکی محکمۂ دفاع (پینٹاگون) میں منگل کو نیوز کانفرنس کرتے ہوئے آرمی سیکریٹری ریان میکارتھی نے بتایا کہ غیر جانب دار سویلین ریویو بورڈ نے ٹیکساس کی ‘فورٹ ہوڈ’ بیس میں وسیع پیمانے پر مسائل کی نشان دہی کی ہے۔

Read more

آکسفورڈ اور ایسٹرازینیکا کی کرونا ویکسین محفوظ اور مؤثر ہونے کا دعویٰ

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے محققین اور دوا ساز کمپنی ‘ایسٹرازینیکا’ نے منگل کو ایک ریسرچ شائع کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کی تیار کردہ ویکسین محفوظ اور مؤثر ہے۔

ماہرین کی نگرانی میں کی گئی اس ریسرچ کو برطانوی میڈیکل جرنل دی لانسیٹ میں شائع کیا گیا۔

Read more

بھارت میں کسان کیوں احتجاج کر رہے ہیں؟

بھارت کی حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسان گزشتہ کئی روز سے احتجاج کر رہے ہیں۔

رواں سال ستمبر میں بھارت کی حکومت کے منظور کیے گئے قوانین کے خلاف کسان تنظیموں اور حکومت کے مابین مذاکرات کے کئی ادوار ہوئے جو نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکے۔

اس دوران پنجاب، ہریانہ اور دیگر ریاستوں کے کسان وقتاً فوقتاً احتجاج کرتے رہے اور بعض اوقات ٹرینیں روک کر بھی مطالبات منوانے کی کوشش کی گئی۔ تاہم نومبر کے آخری ہفتے میں یہ احتجاج مزید منظم ہوا اور بڑی تعداد میں کسانوں نے دارالحکومت نئی دہلی کا رُخ کر لیا۔ البتہ انتظامیہ نے کسانوں کو دہلی میں داخل ہونے سے روک دیا۔

Read more

بھارت میں پراسرار بیماری: مریضوں کے خون سے نِکل اور سیسے کے ذرات برآمد

بھارتی حکام نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں سامنے آنے والی پراسرار بیماری کے شکار مریضوں کے خون کے نمونوں سے نِکل اور سیسے کے ذرات برآمد ہوئے ہیں۔ مذکورہ بیماری کے باعث ریاست آندھرا پردیش میں سیکڑوں مریض اسپتال پہنچ گئے تھے۔

چند روز قبل پراسرار بیماری کے انکشاف کے بعد دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (اے آئی آئی ایم ایس) سے وابستہ چوٹی کے طبی ماہرین اس بیماری کا سراغ لگانے میں مصروف ہیں جس سے اب تک ایک ہلاکت جب کہ 400 کے لگ بھگ لوگ بیمار ہو چکے ہیں۔

Read more

عمران خان کی کاپی رائٹ قانون کی خلاف ورزی: ‘وزیرِ اعظم کریڈٹ دیتے تو اچھا لگتا’

دنیا بھر میں روزانہ کروڑوں صارفین سوشل میڈیا پر اپنی پسند کا مواد بغیر تصدیق کے شیئر کرتے رہتے ہیں جب کہ کچھ لوگ تو دوسروں کی تخلیق بھی بغیر اجازت کے لگانے سے دریغ نہیں کرتے۔ ایسا ہی ایک واقع چھ دسمبر کو اُس وقت پیش آیا جب پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بعض تصاویر شیئر کی گئیں۔

عمران خان نے گلگت بلتستان کی سیاحت کے فروغ کے لیے چار تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ یہ خطہ زمین پر میرے پسندیدہ ترین مقامات میں سے ایک ہے۔

Read more

جنوبی افریقہ کی 14 برس بعد دورۂ پاکستان کی تصدیق

جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ نے آئندہ برس جنوری میں دورۂ پاکستان کی تصدیق کی ہے۔ جنوبی افریقی ٹیم 14 برس بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جس کے لیے مہمان ٹیم 16 جنوری کو کراچی پہنچے گی۔

Read more

برطانیہ: کرونا ویکسین کے استعمال کا آغاز، طبی عملہ اور بزرگ پہلی ترجیح

برطانیہ میں شہریوں کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا عمل منگل سے شروع کر دیا گیا ہے جب کہ حکام نے اس دن کو ‘وکٹری ڈے’ قرار دیا ہے۔

منگل کی صبح 90 سالہ معمر خاتون مارگریٹ کینن کو سب سے پہلے کرونا ویکسین لگائی گئی جب کہ صبح سویرے پرُخطر ماحول میں خدمات جاری رکھنے والے ہیلتھ ورکرز اور سماجی خدمت کے شعبے سے وابستہ اسٹاف کے 80 سے زیادہ افراد ویکسین لگوانے کے لیے قطار میں کھڑے نظر آئے۔

Read more

سانحہ کرائسٹ چرچ انکوائری رپورٹ: خامیوں کی نشان دہی پر آرڈرن کی معافی

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے سانحہ کرائسٹ چرچ کی انکوائری رپورٹ میں بعض خامیوں کی نشان دہی پر معافی مانگ لی ہے۔

واقعے کے بعد قائم ہونے والے رائل کمیشن آف انکوائری کی حال ہی میں جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی اداروں کی تمام تر توجہ ممکنہ ‘اسلامی دہشت گردی’ روکنے کی طرف مرکوز تھی۔ تاہم اسی دوران سفید فام بالادستی کا نعرہ لگاتے ہوئے ایک شخص نے 51 افراد کو ہلاک کر دیا۔

Read more

غلطی سے ایل او سی پار کرنے والی بہنیں پاکستانی حکام کے حوالے

بھارت کے حکام نے اُن دو پاکستانی بہنوں کو پاکستانی انتظامیہ کے حوالے کر دیا ہے جو ہفتے کو غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کر گئیں تھیں۔

لائبہ زبیر اور ثنا زبیر جن کی عمریں بالترتیب 17 اور 13 سال بتائی جاتی ہیں، کا تعلق پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے عباس پور سے ہے۔

Read more

اسمبلیوں سے استعفے یا احتجاجی تحریک: اپوزیشن جماعتیں اب کیا کریں گی؟

پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے پر غور کر رہی ہے۔

احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے کے احتتام پر اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں نے اسمبلیوں سے استعفوں کا آپشن استعمال کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

Read more

بھارت: دلہن میں کرونا کی تشخیص کے باوجود قرنطینہ سینٹر میں شادی

بھارتی ریاست راجستھان میں شادی کی تقریب سے چند گھنٹے قبل دلہن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر شادی ملتوی کرنے کے بجائے قرنطینہ سینٹر میں ہی جوڑے نے شادی رچا لی۔

اتوار کو دلہن کا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر ملتے ہی راجستھان کے نواحی گاؤں باران کے ایک قرنطینہ مرکز کے صحن میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ دلہا، دلہن نے روایتی عروسی ملبوسات کے بجائے کرونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی لباس زیبِ تن کر رکھا تھا۔

Read more

چینی خلائی جہاز نے چاند سے نمونے اکھٹے کر لیے، واپسی کے سفر پر تیار

چین کی جانب سے چاند پر بھیجا جانے والے خلائی جہاز نے چاند کے پتھروں کے نمونے لے کر پیر کے روز زمین کی جانب واپسی کی تیاری شروع کر دی۔

چانگے 5 خلائی جہاز نے اتوار کے روز چاند سے دو کلوگرام کے قریب پتھروں کے نمونے لیے اور اب وہ چاند کے گرد چکر لگا رہا ہے۔

Read more

عالمی ادارۂ صحت نے امریکہ میں کرونا کی صورتِ حال کو خطرناک قرار دے دیا

ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی رسپانس ڈائریکٹر مائیک ریان نے پیر کو بریفنگ کے دوران امریکہ میں رپورٹ ہونے والے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران دنیا بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کا ایک تہائی امریکہ میں رپورٹ ہو رہا ہے۔

Read more

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورۂ نیوزی لینڈ، مشکل وقت گزر گیا لیکن ذمہ دار کون؟

نیوزی لینڈ کے دورے پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے سفر کا تکلیف دہ مرحلہ اب ختم ہو گیا ہے۔ تقریباً دو ہفتے آئسولیشن یعنی قرنطینہ میں رہنے کے بعد کھلاڑیوں کو ٹریننگ کا پروانہ مل گیا جس کے بعد 53 میں سے 52 ارکان کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹاؤن منتقل ہو جائیں گے جہاں اُن پر ایس او پیز لاگو نہیں ہوں گے۔

Read more

بین الافغان مذاکرات میں پیش رفت: طالبان مزید قیدیوں کی رہائی کے خواہش مند

اسلام آباد — افغانستان میں امریکہ کے قائم مقام سفیر راس ولسن نے کہا ہے کہ طالبان یہ توقع کر رہے ہیں کہ دسمبر کے وسط تک افغان حکومت ان کے مزید سات ہزار قیدی رہا کر دے گی۔

امریکی سفیر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب افغان حکومت اور طالبان کے دوحہ میں جاری بین الافغان مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور فریقین مذاکرات کے ایجنڈے پر متفق ہو گئے ہیں۔

افغانستان کے

Read more

بھارت: اتر پردیش میں ‘لو جہاد مخالف قانون’ کے تحت 10 افراد گرفتار

نئی دہلی — بھارتی ریاست اتر پردیش میں جبری تبدیلیٔ مذہب یا مبینہ ‘لو جہاد’ کے خلاف قانون وضع کیے جانے کے بعد پہلے ہفتے میں ہی ریاستی پولیس نے چھ ایف آئی آرز درج کرتے ہوئے 29 افراد کے خلاف کارروائی کی ہے۔ پولیس نے 10 افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔

یہ قانون مبینہ طور پر لالچ، زبردستی یا دھوکے سے مذہب کی تبدیلی اور ‘جبراً’ بین المذاہب شادیوں کے واقعات روکنے کے لیے منظور کیا گیا ہے۔ مذکورہ قانون کے تحت کی جانے والی کارروائی میں ضمانت بھی نہیں ہوتی۔

Read more

بائیڈن کابینہ میں ہاویئر بسیرا کا وزیرِ صحت کے لیے انتخاب

ویب ڈیسک — امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے اپنی کابینہ میں وزیرِ صحت کے عہدے کے لیے کیلی فورنیا کے اٹارنی جنرل ہاویئر بسیرا کا انتخاب کیا ہے۔

بسیرا ہیلتھ کیئر ایکٹ کے حامی ہیں جنہیں بائیڈن انتظامیہ میں کرونا وائرس کے خلاف کوششوں کے لیے اہم منصب دیا جا رہا ہے۔اگر امریکی سینیٹ 62 سالہ بسیرا کی تقرری کی توثیق کر دیتی ہے تو وہ پہلے لاطینی امریکی ہوں گے جو ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ ہیومن ریسورسز کے سربراہ ہوں گے۔

Read more

بھارتی کشمیر میں بلدیاتی انتخابات: ٹرن آؤٹ سے متعلق متضاد دعوے، اپوزیشن کے تحفظات

سرینگر — بھارت کی جانب سے گزشتہ سال پانچ اگست کو اس کے زیرِ انتظام کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت ختم کرنے کے بعد مختلف مراحل میں بلدیاتی انتخابات کرائے جا رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بلدیاتی انتخابات کا مقصد بھارتی حکومت کے پانچ اگست کے اقدامات کے بعد اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی کے ذریعے کشمیری عوام کا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش ہے۔

Read more

اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے بعد سائبر حملوں کا سامنا ہوا: متحدہ عرب امارات

ویب ڈیسک — متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ اُسے اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے پر سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متحدہ عرب امارات کی سائبر سیکیورٹی کے سربراہ محمد حماد الکویتی نے اتوار کو دبئی میں ایک کانفرنس کے دوران کہا کہ مخالفین کی جانب سے اُس وقت متحدہ عرب امارات کو سائبر حملوں کا سامنا رہا جب اُن کا ملک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے جا رہا تھا۔

Read more

کیا پاکستان میں ‘رائٹ ٹو انفارمیشن’ قانون کا مؤثر استعمال ہو رہا ہے؟

اسلام آباد — پاکستان کا شمار دنیا کے ان 130 ممالک میں ہوتا ہے جہاں معلومات تک رسائی کا قانون موجود ہے جس کے تحت کوئی بھی پاکستانی شہری سرکاری اداروں سے متعلق معلومات حاصل کر سکتا ہے۔

قانون کے تحت پاکستانی شہری سرکاری اداروں کی کارکردگی، ملازمین کی تنخواہوں اور انہیں حاصل مراعات سمیت اپنے علاقے میں ترقیاتی کاموں پر کیے گئے اخراجات سے متعلق معلومات بھی حاصل کر سکتا ہے۔

Read more

امریکہ: جارجیا کے الیکشن حکام نے صدر ٹرمپ کا دھاندلی کا دعویٰ مسترد کر دیا

امریکہ کی ریاست جارجیا کے الیکشن حکام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے تین نومبر کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات مسترد کر دیے ہیں۔

الیکشن حکام نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں جارجیا سے ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے تمام 16 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔

Read more

پشاور: آکسیجن نہ ملنے سے مریضوں کی اموات، اسپتال کے سات افسران معطل

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن کی کمی کے باعث سات مریضوں کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات مکمل ہو گئی ہے۔ تحقیقات کی روشنی میں ہسپتال کے ڈائریکٹر سمیت سات افسران و اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پیش آنے والے سانحے کی تحقیقات کے لیے ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کردہ کمیٹی نے تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ صوبائی حکومت کے حوالے کر دی ہے۔

Read more

کیا بنگلہ دیش اور پاکستان کے تعلقات واقعی بہتر ہو رہے ہیں؟

بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر نے رواں ہفتے بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے ملاقات کی ہے۔ تجزیہ کار اس ملاقات کو دونوں ملکوں کے درمیان سرد مہری کے شکار تعلقات میں بہتری کی ایک کوشش قرار دے رہے ہیں۔ بعض تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ خطے کی بڑی معاشی طاقت چین دونوں ملکوں کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ ڈھاکہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی نے رواں ہفتے بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے ملاقات کی تھی۔

Read more

جنوبی افریقہ: انگلش کرکٹ اسکواڈ کے دو اراکین کے کرونا ٹیسٹ مثبت

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڑ نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی افریقہ میں موجود کرکٹ ٹیم کے دو اراکین کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ تاہم بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ مزید تصدیق کے لیے کھلاڑیوں کے دوبارہ ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق برطانوی کرکٹ بورڈ کی طرف سے اتوار کو جاری کردہ بیان میں وبا سے متاثر ہونے والے دو افراد کے نام ظاہر نہیں کیے گئے اور یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ یہ دونوں اراکین کھلاڑی ہیں یا ٹیم آفیشلز۔

Read more

صدارتی ریفرنس: جسٹس فائز عیسیٰ کی اضافی نظرِ ثانی درخواست میں کیا ہے؟

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدارتی ریفرنس کے فیصلے کے تناظر میں اضافی نظر ثانی درخواست دائر کردی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ ان کا استعفیٰ چاہتے تھے۔

جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنی درخواست میں وزیراعظم عمران خان اور اپنا موازنہ کرتے ہوئے اپنی جائیدادوں کی تفصیل دی ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں شامل وزرا فیصل واوڈا، زلفی بخاری، شہزاد اکبر، چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ، اور دیگر کی جائیدادوں پر سوال اٹھایا ہے۔

Read more

برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدے کے لیے کوششیں تیز

برطانیہ اور یورپی یونین کے نمائندے برسلز میں برطانیہ کی یورپی یونین سے الگ ہونے کی آخری حتمی تاریخ سے پہلے تجارتی معاہدے پر اتفاق رائے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور یورپی کمیشن کی صدر اُرسلا وان دیر لیین نے ہفتے کو اپنے مذاکرات کاروں سے بات چیت دوبارہ شروع کرنے کا کہا تھا۔

Read more

جارجیا: صدر ٹرمپ کی ری پبلکن سینیٹرز کے حق میں انتخابی ریلی

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو ریاست جارجیا سے سینیٹ کی دو نشستوں پر جنوری میں ہونے والے انتخابات کے لیے ری پبلکن اُمیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لیا۔

اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے تین نومبر کے صدارتی انتخابات میں ایک بار پھر دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین جارجیا میں سینیٹ انتخابات میں بھی دھاندلی کی کوشش کر رہے ہیں۔

Read more

خیبر پختونخوا: آکسیجن نہ ملنے سے کرونا کے سات مریض ہلاک

صوبہ خیبر پختونخوا کے مرکزی شہر پشاور کے تین بڑے اسپتالوں میں شامل خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن کی کمی کے باعث کرونا وائرس سے متاثرہ سات مریض دم توڑ گئے۔

ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پیش آیا۔

اسپتال کے ترجمان نے ذرائع ابلاغ کو ہلاکتوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے مریضوں کو آکسیجن کی متواتر سپلائی بحال نہ رہ سکی، جس کے سبب مریض دم توڑ گئے۔

Read more

رپورٹرز ڈائری: امریکہ میں کرونا کا شکار ہونے والی خاتون صحافی کی کہانی

امریکہ کے صدارتی انتخاب کے بعد تیسرا دن تھا جب مجھے دفتر سے فون آیا کہ آپ کو ریاست ڈیلاویئر میں جو بائیڈن کے الیکشن ہیڈ کوارٹر جانا ہے۔ میں اگلے دو گھنٹے میں روانگی کے لیے تیار تھی۔

ڈیلاویئر پہنچ کر سامان ہو ٹل میں رکھا اور بائیڈن کے الیکشن ہیڈکوارٹر پہنچی۔ شام ہو چکی تھی اور سردی بڑھ رہی تھی۔ دنیا بھر کا میڈیا جمع تھا۔ ایک بہت بڑا اسٹیج بھی سجایا گیا تھا۔ الیکشن کے دوران جو بائیڈن اکثر یہاں تقریر کرنے پہنچ جاتے۔ اس شام بھی توقع کی جا رہی تھی کہ بائیڈن وہاں آئیں گے اور میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

Read more

سعودی عرب قطر سے کشیدگی میں کمی کے لیے پر امید، خلیج بحران کے خاتمے کا امکان

ویب ڈیسک — سعودی عرب نے خلیج میں قطر کے ساتھ جاری کشیدگی کے خاتمے کی امید ظاہر کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ قطر کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے کے کویت کے اعلان کے بعد خلیجی بحران کے حل کی امید ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں مختلف عرب ممالک اور قطر میں جاری کشیدگی کو واشنگٹن ایران مخالف خلیجی اتحاد میں رکاوٹ قرار دیتا رہا ہے۔

Read more

صومالیہ میں تعینات امریکہ کی فوج میں کمی کا اعلان

امریکہ کے محکمۂ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر صومالیہ میں تعینات امریکہ کی فوج کی اکثریت کو واپس بُلا رہا ہے۔

جمعے کو جاری بیان میں پینٹاگون کا کہنا تھا کہ صومالیہ میں تعینات فوج کی اکثریت اور اثاثوں کو آئندہ برس کے اوائل تک نکال لیا جائے گا۔ بیان میں پینٹاگون نے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا کہ کتنے اہلکاروں کو واپس بلایا جا رہا ہے۔

Read more

ری پبلکن انتخابی مہم نے جارجیا میں الیکشن کے نتائج چیلنج کر دیے

ویب ڈیسک — امریکہ میں ری پبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم نے جمعے کو اپنی قانونی جنگ جاری رکھتے ہوئے ریاست جارجیا میں انتخابات کے نتائج کو چیلنج کیا ہے۔

ٹرمپ کی صدارتی مہم کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں جارجیا کے شہریوں کے بیانات کو بنیاد بنایا گیا ہے۔

Read more

پاکستان: کرونا وائرس کے باعث چار کروڑ بچوں کی تدریس متاثر، آن لائن تعلیم کا حصول دشوار

کراچی — اقوامِ متحدہ کے بچوں سے متعلق ادارے ‘یونیسیف’ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ایک ارب 30 کروڑ اسکول جانے والے طلبہ کے گھروں میں انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔ جب کہ پاکستان میں لگ بھگ چار کروڑ بچے متاثر ہوئے ہیں۔

پاکستان میں متاثر ہونے والے بچوں سے متعلق کہا گیا کہ ان میں بہت کم بچوں کی تعداد ایسی ہے جو آن لائن تعلیمی سلسلہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔​

Read more

بھارت: متنازع زرعی قوانین کے خلاف احتجاج جاری، کسانوں کا 8 دسمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

نئی دہلی — بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج گزشتہ 10 دن سے جاری ہے۔ کسانوں نے دارالحکومت نئی دہلی سے متصل ریاستوں ہریانہ اور اتر پردیش (یو پی) کی سرحدوں کو بند کر دیا ہے۔

کسانوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت نے جو تین زرعی قوانین منظور کیے ہیں۔ انہیں واپس لے۔ اناج منڈیوں کو ختم نہ کرے اور حکومت کی جانب سے مقرر کردہ اناج کی کم سے کم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) کو قائم رکھنے کے لیے قانون وضع کیا جائے۔

Read more

بنگلہ دیش نے روہنگیا پناہ گزینوں کو غیر آباد جزیرے پر منتقل کرنا شروع کر دیا

ویب ڈیسک — بنگلہ دیش نے کچھ روہنگیا پناہ گزینوں کو بھاسن چار کے متنازعہ جزیرے پر بھیجنا شروع کر دیا ہے، جب کہ دوسری جانب انسانی حقوق کے گروپ یہ عمل روکنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Read more

نئی طاقت ور دوربین سے دس لاکھ نئی کہکشائیں دریافت

واشنگٹن — آسڑیلیا میں نصب کی جانے والی ایک نئی طاقت ور دوربین نے دس لاکھ نئی کہکشاؤں کی نشاندہی کی ہے جو اس سے پہلے ماہرین فلکیات کے علم میں نہیں تھیں۔ نئی دریافت سے یہ پتا چلتا ہے کہ کائنات کی وسعت ابھی تک انسان کے علم اور سوچ سے کہیں زیادہ ہے۔

Read more

ترقی پذیر معیشتیں اور کرونا وائرس، اقوام متحدہ میں عمران خان کا دس نکاتی ایجنڈا

اسلام آباد — پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی ورچوئل اجلاس میں عالمی برادری کے سامنے کرونا وائرس سے دنیا کے ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں پر مرتب ہونے والے اثرات سے نمٹنے کے لیے 10 نکاتی مجوزہ ایجنڈا پیش کیا ہے۔

Read more

ایران: انسانی حقوق کی وکیل کو حکام نے دوبارہ جیل بھیج دی

ویب ڈیسک — ایران میں انسانی حقوق کی وکیل نسرین ستودہ کے شوہر نے بتایا ہے کہ حکام نے ان کی شریک حیات کو اس کے باوجود واپس جیل بھجوا دیا ہے کہ ڈاکٹروں نے انہیں دل کے کلینک میں معائنہ کرانے کا مشورہ دیا تھا۔

Read more

پاک افغان سرحد پر آہنی باڑ کی 83 فی صد تنصیب مکمل ہو گئی

اسلام آباد — پاکستان کی فوج نے کہا ہے کہ اس نے افغانستان سے ملحق 2600 کلومیٹر طویل سرحد پر آہنی باڑ لگانے کا کام تقریباً مکمل کر لیا ہے، اور اگلے دو مہینوں میں باڑ کی تکمیل مکمل ہو جائے گی۔

Read more

بھارت: ‘لو جہاد’ مخالف قانون سپریم کورٹ میں چیلنج، نئے قانون کے تحت ایک مسلم نوجوان گرفتار

نئی دہلی — بھارت میں ریاست اتر پردیش کی حکومت کے ایک حالیہ قانون کو، جسے غیر قانونی تبدیلیٔ مذہب قانون یا ‘لو جہاد مخالف قانون’ کہا جا رہا ہے، سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

Read more

یورپین ایجنسی کا پاکستانی طیاروں کی برطانیہ اور یورپ پرواز پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد — شہری ہوا بازی سے متعلق یورپ کے ادارے ‘یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی’ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) سمیت پاکستانی طیاروں کی برطانیہ اور یورپ میں پروازوں پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ارشد ملک کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے کچھ مسائل ہیں۔ لیکن جلد ان مسائل پر قابو پا لیا جائے گا۔

Read more

نئے سوشل میڈیا رولز: ‘کوئی بھی قانون اور تنقید سے بالاتر نہیں’

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے حکومت کی طرف سے جارہ کردہ نئے سوشل میڈیا قواعد پر کہا ہے کہ حکومت یا کوئی بھی قانون تنقید سے بالاتر نہیں ہے۔ جب عدالتی فیصلے پبلک ہو جائیں تو تنقید پر توہین عدالت بھی نہیں بنتی۔

سوشل میڈیا سے متعلق حکومتی رُولز کے خلاف پاکستان بار کونسل کی طرف سے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے جمعے کو سماعت کی۔

Read more

ہالی وڈ اسٹار بننے کے خواہش مندوں کو خواتین کا روپ دھار کر لوٹنے والا بہروپیا گرفتار

ہالی وڈ کی سرِ فہرست فیصلہ ساز اور امیر خواتین کا بہروپ بدل کر اسٹار بننے کے خواب دیکھنے والے افراد کو ہزاروں ڈالرز سے محروم کرنے والے بہروپیے کو برطانیہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے جمعرات کو بہروپیے کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چال باز شخص کو امریکہ کی حوالگی کی درخواست پر برطانیہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔

Read more

بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے کے واقعات، انسداد کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں؟

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے یا انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کے واقعات کو روکنے کے لیے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے۔

ایف آئی اے نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ ایسے کیسز ملک بھر میں ہو سکتے ہیں لیکن رپورٹ صرف صوبہ پنجاب میں ہوتے ہیں۔

Read more

دنیا کو کرونا کے نقصان کے ازالے میں کئی برس لگ جائیں گے: اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے دنیا بھر میں ہونے والا نقصان صرف ویکسین کے آنے سے ختم نہیں ہو گا بلکہ اس میں کئی برس یا شاید عشرے لگ جائیں گے۔

جمعرات کو کرونا وائرس پر عالمی ردِ عمل کا جائزہ لینے کے لیے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ عالمی وبا سے پیدا ہونے والا نقصان بہت بڑا ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

Read more

میانمار میں خطرناک سانپوں کی پناہ گاہ

جنوبی ایشیا کے ملک میانمار میں بدھ مت کے ایک راہب ویلاتھا نے دارالحکومت ینگون میں سانپوں کے لیے ایک پناہ گاہ قائم کر رکھی ہے جو سیکڑوں سانپوں کا مسکن ہے۔

ویلاتھا کی پناہ گاہ میں پائتھن، وائپرز اور کوبرا جیسے خطرناک سانپ بھی موجود ہیں۔

جب سے یہ پناہ گاہ قائم ہوئی ہے علاقہ مکینوں کے ساتھ ساتھ سرکاری ادارے حتیٰ کہ فائر ڈپارٹمنٹ تک مختلف مقامات سے پکڑے گئے سانپوں کو یہاں لاکر جمع کرا دیتا ہے۔

Read more

زمین کے مدار میں پر اسرار شہابیہ 54 سال پرانا راکٹ کا ٹکڑا نکلا

ناسا کے سائنس دانوں نے کہا ہے کہ زمین کے مدار میں کچھ عرصے سے گردش کرنے والی پراسرار چیز، شہابیہ نہیں تھا بلکہ وہ ایک 54 سالہ پرانا راکٹ تھا۔

خلائی ماہرین نے اس بات کی تصدیق بدھ کے روز کی.

کیلی فورنیا میں قائم ناسا کے سائنسی مرکز نے کہا ہے کہ ہوائی میں نصب خلائی تحقیق سے متعلق دوربین سے اس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

Read more

امریکی کمپنی ‘موڈرنا’ کی کرونا ویکسین تیار، منظوری کی منتظر

امریکہ کی دوا ساز کمپنی ‘موڈرنا’ نے آئندہ برس کی ابتدائی سہہ ماہی میں کرونا کی 10 سے ساڑھے 12 کروڑ خوراکیں فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ تاہم ویکسین کی فراہمی سے قبل کمپنی کو امریکی ریگولیٹر کی منظوری درکار ہے۔

​خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق موڈرنا کو توقع ہے کہ اس کی تیار کردہ دو کروڑ کرونا ویکسین رواں ماہ کے اختتام تک امریکہ میں دستیاب ہوں گی۔

میسا چوسٹس کے شہر کیمرج میں قائم کمپنی موڈرنا نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ آٹھ کروڑ 50 لاکھ سے 10 کروڑ ڈوزز امریکہ میں تقسیم کی جائیں گی جب کہ باقی دنیا کو ایک کروڑ 50 لاکھ سے دو کروڑ 50 لاکھ کے درمیان ڈوزز برآمد ہوں گی۔

Read more

نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹریننگ کی اجازت نہ مل سکی

پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں موجود ہے جہاں 10 کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ٹیم کو ٹریننگ کی اجازت تاحال نہیں دی گئی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دو ہفتوں بعد سیریز کا پہلا میچ 18 دسمبر کو آکلینڈ میں شیڈول ہے لیکن کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث مہمان ٹیم کا قرنطینہ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

Read more

ریپ اور قتل کے ملزمان کی بریت پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی تشویش

پاکستان میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے حالیہ عرصے میں سپریم کورٹ سے بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے ملزمان کی بریت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سپریم کورٹ نے حالیہ دنوں میں قتل اور زیادتی کے تین مختلف کیسز میں ملزمان کو نامکمل اور کمزور شواہد کی بنیاد پر رہا یا سزائیں کم کرنے کا حکم دیا تھا۔

Read more

رونالڈو کے 750 گول مکمل، اگلا ہدف 800 گول مقرر کر لیا

پرتگال کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے 750 گول اسکور کر لیے ہیں۔ رونالڈو نے یہ سنگِ میل بدھ کو اٹلی کے شہر ٹورن میں کھیلے گئے چیمپئنز لیگ کے ایک میچ میں یوونٹس کی جانب سے کھیلتے ہوئے عبور کیا۔

اس میچ میں یوونٹس نے حریف ٹیم ڈینامو کیوو کو تین کے مقابلے میں صفر سے شکست دی۔

Read more

امریکی عدالت نے حکومت کو ایچ ون بی ویزہ محدود کرنے سے روک دیا

امریکہ کی ایک وفاقی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو ان قواعد کے نفاذ سے روک دیا ہے جس کا تعلق خاص ہنر مند افراد کے لیے ایچ ون بی ویزوں کی تعداد سے تھا۔

ایچ ون بی ویزہ ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جو خاص نوعیت کا ہنر رکھتے ہوں اور کم از کم بیچلر ڈگری یافتہ ہوں۔

Read more

ٹرمپ کی انتخابی دھاندلی کی درخواستیں مسترد: ‘ججز میرٹ پر فیصلے کرتے ہیں’

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تعینات کردہ ایک وفاقی جج نے گزشتہ ہفتے صدارتی انتخابات میں دھاندلی سے متعلق صدر کی انتخابی مہم کی ایک درخواست مسترد کر دی تھی۔

وفاقی جج اسٹیفنوز بباس نے ریاست پینسلوینیا میں مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں اور نتائج کی تصدیق سے متعلق درخواست کو یہ کہتے ہوئے مسترد کیا تھا کہ "ناانصافی کے الزامات سنگین ہیں لیکن انتخابات کو محض غیر منصفانہ قرار دینے سے یہ حقیقت نہیں بن جاتی۔”

Read more

1850 کے بعد 2020 گرم ترین سال ہو سکتا ہے: اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ رواں سال دنیا کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدید لہر، جنگلات کی آگ، سمندری طوفان اور خشک سالی کے باعث 1850 کے بعد دوسرا گرم ترین سال ہو سکتا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) نے اس سے قبل 2016 کو 1850 کے بعد گرم ترین سال قرار دیا تھا۔ خیال رہے کہ دنیا میں آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق اعداد و شمار جمع کرنے کا سلسلہ 1850 میں ہی شروع ہوا تھا۔

Read more

آسکر ایوارڈز 2021 کی تقریب تماشائیوں کی موجودگی میں سجے گی

رواں سال عالمی وبا کے باعث بہت سے میوزک اور فلم ایوارڈز یا تو تماشائیوں کی موجودگی کے بغیر ہوئے یا پھر آن لائن لیکن فلمی دنیا کا سب سے بڑا میلہ آسکر ایوارڈز 2021 ورچوئل نہیں ہو گا۔

Read more

پنجاب میں جبراً مذہب تبدیلی کے کیسز سندھ سے زیادہ ہیں: رپورٹ

ایک حالیہ تجزیے کے مطابق پاکستان میں گزشتہ سات سال کے دوران مبینہ طور پر مذہب کی جبراً تبدیلی کے سب سے زیادہ واقعات پنجاب میں ہوئے جب کہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر رہا۔

یہ تجزیہ پاکستان میں انسانی حقوق، جمہوری ارتقا اور پسماندہ گروہوں کے لیے سماجی انصاف سے متعلق تحقیق اور وکالت سے منسلک ادارے ‘سینٹر فار سوشل جسٹس’ کی جانب سے کیا گیا۔

تجزیے کے مطابق اس سے قبل جمع کیے گئے اعداد و شمار میں سندھ پہلے نمبر پر تھا۔ تاہم اب پنجاب اس فہرست میں سب سے آگے ہے جس پر ماہرین نے حیرت کا اظہار کیا ہے کیوں کہ سندھ میں ہندو برادری کے زیادہ لوگ مقیم ہیں۔

Read more

بین الافغان مذاکرات میں پیش رفت: ‘لگتا ہے فریقین نے لچک کا مظاہرہ کیا’

طالبان اور افغان حکومت کے نمائندوں کے درمیان بین الافغان مذاکرات کے طریقۂ کار کو حتمی شکل دینے کے معاہدے کو امریکہ سمیت دنیا کے بیشتر ممالک نے سراہا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ فریقین اہم معاملات کی جانب بڑھیں گے جس میں جنگ بندی پر بات چیت بھی شامل ہے۔

افغانستان میں جاری 19 سالہ طویل جنگ کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ فریقین کسی معاہدے پر تحریری شکل میں متفق ہوئے ہیں۔

Read more

اگلے تین ماہ امریکی صحتِ عامہ کے لیے بہت مشکل ہوں گے: سی ڈی سی

امریکہ میں صحتِ عامہ کے نگران ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وبا کے پیشِ نظر دسمبر، جنوری اور فروری امریکہ میں صحتِ عامہ کے لیے نہایت مشکل ہوں گے۔

سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ موسم کی شدت کے ساتھ ہی کرونا وائرس کیسز میں بھی اضافہ ہو گا جس سے لامحالہ اسپتالوں پر مزید بوجھ پڑے گا۔

Read more

سنگاپور: لیب میں تیار کردہ مرغی کے ’گوشت‘ کی منظوری

سنگاپور، امریکی کمپنی کا لیبارٹری میں تیار کردہ مرغی کا گوشت فروخت کرنے کی اجازت دینا والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

سنگاپور نے امریکی کمپنی ‘ایٹ جسٹ’ کا لیبارٹری میں بنایا گیا ظاہری طور پر مرغی کا گوشت فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔

‘ایٹ جسٹ’ کا کہنا ہے کہ مرغی کی جان لیے بغیر اس کے گوشت جیسا تیار شدہ صاف ستھرا گوشت فروخت کرنے کی پہلی بار کسی ریگولیٹری نے باقاعدہ منظوری دی ہے۔

Read more

امریکہ: مبینہ رشوت کے عوض ‘صدارتی معافی’ کی تحقیقات

امریکہ کی ایک عدالت کی جانب سے سامنے آنے والی بعض دستاویزات کے مطابق محکمۂ انصاف صدارتی معافی کے لیے مبینہ طور پر رشوت دیے جانے کے الزام کی تحقیقات کر رہا ہے۔

یہ دستاویزات امریکہ کی ڈسٹرکٹ کورٹ فار دی ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے چیف جج کی جانب سے منگل کو جاری کی گئی ہیں جن میں اس معاملے میں ممکنہ طور پر ملوث افراد کے نام حذف کر دیے گئے ہیں۔

Read more

امریکہ: قرنطینہ کا دورانیہ 14 سے کم کر کے 10 روز کرنے کی سفارش

امریکہ میں صحتِ عامہ کے نگران ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) نے کرونا سے متاثرہ شخص سے میل جول رکھنے والے شخص کے لیے قرنطینہ کی مدت میں کمی کی سفارش کر دی ہے۔

سی ڈی سی کے مطابق کرونا سے متاثرہ شخص کے ساتھ رابطے میں آنے والا شخص اب 14 کے بجائے 10 روز تک آئسولیشن اختیار کرے گا۔ اس دوران علامات ظاہر نہ ہونے پر اسے 10 روز بعد معمولاتِ زندگی بحال کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

Read more

چین کا خلائی مشن کامیابی سے چاند پر اترگیا

چین کا خلائی مشن کامیابی سے چاند کی سطح پر اتر گیا ہے جو چاند کی سطح سے مٹی اور پتھر کے نمونے حاصل کرنے کی کوشش کرے گا جس سے چاند کی تخلیق اور اس سے متعلق مزید معلومات جمع کرنے میں مدد ملے گی۔

چین کے خلائی ادارے نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) نے بتایا کہ ‘چینگ فائیو پروب’ نامی مشن چاند کے اس حصے سے دو کلو گرام وزنی نمونے حاصل کرنے کی کوشش کرے گا جہاں اس سے قبل کوئی مشن نہیں گیا۔​

Read more

میں خواجہ سرا ہوں: بالی وڈ اداکارہ ایلن پیج کا انکشاف

ہالی وڈ فلم ‘جونو’ کے لیے آسکر ایوارڈ کی نامزدگی پانے والی اور نیٹ فلکس سپر ہیروز سیریز ‘امبریلا اکیڈمی’ میں کام کرنے والی اداکارہ ایلن پیج نے انکشاف کیا ہے کہ وہ خواجہ سرا ہیں۔

یہ انکشاف انہوں نے منگل کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ایک دل گرفتہ تحریر کے ساتھ کیا۔

پوسٹ کے ذریعے انہوں نے اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ انہوں نے اپنے نام ایلن پیج کا پہلا حصہ تبدیل کرتے ہوئے نیا نام ‘ایلیٹ پیج’ رکھ لیا ہے۔

Read more

افغان سیکیورٹی بیس پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

افغان فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ غزنی میں سیکیورٹی بیس پر خود کش کار بم حملے کے ماسٹر مائنڈ پاکستانی نژاد طالبان عسکریت پسند کو ایک کارروائی میں ہلاک کر دیا ہے۔

صوبہ غزنی میں اتوار کو پبلک پروٹیکشن فورس کے کمپاؤنڈ پر ہونے والے کار بم حملے میں 30 اہلکار ہلاک اور 24 زخمی ہوئے تھے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق حملے کے ماسٹر مائنڈ حمزہ وزیرستانی کو صوبہ غزنی میں ایک فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا ہے۔

Read more

صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے شواہد نہیں ملے، امریکی اٹارنی جنرل کا اعتراف

امریکہ کے اٹارنی جنرل ولیم بار نے کہا ہے کہ تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کو منگل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ولیم بار نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) اور امریکی اٹارنیز نے انتخابات میں جعل سازی سے متعلق شکایات کا جائزہ لیا اور اُنہیں ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جس کے نتیجے میں انتخابی نتائج تبدیل ہو سکتے ہوں۔

Read more

ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 12 ہزار رنز: کوہلی نے ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 12 ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

کوہلی نے بدھ کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے ون ڈے کریئر میں 12000 رنز کے سنگِ میل تک پہنچے۔

کوہلی نے اپنے کریئر کی 242ویں اننگ میں نہ صرف 12000 رنز مکمل کیے بلکہ انہوں نے بھارت کے سابق مایہ ناز بلے باز سچن ٹنڈولکر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Read more