برطانیہ اور یورپی یونین میں تجارتی معاہدہ طے پا گیا

کئی برسوں کے مذاکرات کے بعد برطانیہ اور یورپی یونین نے جمعرات کو بالآخر ایک تجارتی معاہدہ کر لیا، جس سے 2016 کے ریفرنڈم کے بعد برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی سے اقتصادی نقصان کو محدود کیا جا سکے گا۔

یہ معاہدہ لوگوں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کے دوران اور کرونا بحران کے ماحول میں ایک خوش آئند خبر بن کر سامنے آیا ہے۔

Read more

ری پبلکن ارکان نے کرونا امدادی بل میں صدر ٹرمپ کی مجوزہ ترمیم کی منظوری روک دی

امریکہ کے ایوانِ نمائندگان کے ری پبلکن ارکان نے اپنی ہی پارٹی کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کرونا وائرس امدادی بل میں ترمیم کے مطالبے کی منظوری روک دی ہے۔

ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس نے جمعرات کو کرونا امدادی پیکج میں ایک فرد کو دو ہزار ڈالر اور جوڑے کی صورت میں چار ہزار ڈالر کی رقم بطورِ امداد دینے کے صدر ٹرمپ کے مطالبے کو منظور کرنا چاہا تو ری پبلکن ارکان نے اس کی مخالفت کی۔

Read more

مائیکل جیکسن کی رہائش گاہ فروخت ہو گئی، مگر کم قیمت پر

امریکہ کے آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کے انتقال کے تقریباً 10 سال بعد ریاست کیلی فورنیا میں واقع ان کی رہائش گاہ ‘نیور لینڈ رینچ’ بالآخر فروخت کر دی گئی ہے مگر گزشتہ برسوں کے مقابلے میں نہایت کم قیمت پر۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے ‘وال اسٹریٹ جرنل’ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مائیکل جیکسن کے زیرِ استعمال رہنے والی یہ رہائش گاہ صرف دو کروڑ 20 لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوئی ہے۔

Read more

ہالی وڈ اسٹوڈیو ‘ایم جی ایم’ پانچ ارب ڈالرز میں فروخت کے لیے پیش

ویب ڈیسک — ہالی وڈ کا اسٹوڈیو ‘ایم جی ایم’ (میٹرو-گولڈون-میئر) پانچ ارب ڈالرز سے زیادہ قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ یہ وہی اسٹوڈیو ہے جو جیمز بانڈ اور ہوبٹ جیسی فرنچائز فلمیں بنا چکا ہے۔

Read more

چین میں علی بابا گروپ کے خلاف تحقیقات

ویب ڈیسک — چین میں ‘علی بابا گروپ’ کے خلاف اینٹی ٹرسٹ قوانین کے تحت تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اس ضمن میں ٹیکنالوجی کے اس بڑے گروپ سے منسلک ‘آنٹ گروپ’ کو بھی آئندہ دنوں میں طلب کیا گیا ہے۔

چین کے ریگولیٹرز نے جمعرات کو ‘آنٹ گروپ’ کے حکام کو طلب کرنے کی تصدیق کی ہے۔ یہ پیش رفت علی بابا گروپ کے بانی جیک ما کے اس بڑے ادارے کے لیے تازہ ترین دھچکہ ہے۔

Read more

کرونا ٹیسٹ کی شرط: افغان شہریوں کی طورخم کے راستے پاکستان آمد میں کمی

پشاور — سرحدی گزر گاہ طور خم کے راستے پاکستان آنے والے افغان باشندوں کے لیے کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دینے کے فیصلے پر عمل درآمد سے افغانستان سے پاکستان آنے والوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔

چند روز قبل حکومتِ پاکستان نے طورخم کے راستے آنے والے افغان باشندوں کے لیے کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا تھا۔

Read more

ترک کمپنیوں اور حکومت کا تنازع، لاہور سے کچرا اب کون اُٹھائے گا؟

لاہور — پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں کچرا اُٹھانے کی ذمہ دار ترک کمپنیوں کے ساتھ حکومتی معاہدے کے اختتام اور متبادل انتظام نہ ہونے سے شہر میں ان دنوں جابجا کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔

کچرا اُٹھانے کا معاہدہ 31 دسمبر 2020 کو ختم ہو رہا ہے۔ تاہم اسے قبل ہی حکومتی ادارے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) اور ترک کمپنیوں کے مابین تنازع کے باعث کچرا اُٹھانے کا کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔

Read more

کسانوں کے حق میں ریلی، پرینکا گاندھی کی گرفتاری پھر رہائی

نئی دہلی — بھارت کے دارالحکومت دہلی کی پولیس نے کسانوں کی حمایت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے ایوانِ صدر تک مارچ کے دوران پرینکا گاندھی سمیت کئی کانگریسی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔

مارچ کی قیادت کانگریس رہنما راہول گاندھی کر رہے تھے۔ خیال رہے کہ بھارتی کسان کئی روز سے متنازع زرعی اصلاحات کے خلاف نئی دہلی کے اطراف احتجاج کر رہے ہیں جب کہ کانگریس سمیت کئی اپوزیشن جماعتیں اس احتجاج کی حمایت کر رہی ہیں۔

Read more

امریکی خواتین سے متعلق دو نئے عجائب گھروں کے قیام کی منظوری

امریکی کانگریس کی جانب سے پیر کے روز پاس ہونے والے بڑے ریلیف بل میں امریکی خواتین اور لاطینی امریکی خواتین پر مرکوز عجائب گھر بنانے کی تجویز بھی پاس کی گئی ہے۔

اس بل میں سمتھ سونین میوزیم کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ امریکی خواتین اور لاطینی امریکی خواتین پر دو قومی عجائب گھر تعمیر کرے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق نیم سرکاری ادارے کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں عملہ بھرتی کرے، اس مقصد کے لیے اشیا اکٹھی کرے اور ایسے پروگرام تشکیل دے جو ان گروہوں کی کہانی بیان کرتا ہو۔

Read more

ڈینئل پرل قتل کیس: ملزمان کی نظر بندی غیر قانونی قرار، رہا کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ تین ملزمان بغیر کسی جرم ثابت ہوئے 18 سال سے جیل میں ہیں جب کہ چوتھے ملزم احمد عمر شیخ اپنی سات سالہ قید کی سزا پہلے ہی پوری کر چکے ہیں۔

Read more

کریمہ بلوچ کی موت کسی ‘مجرمانہ فعل’ کا نتیجہ نہیں: کینیڈین پولیس

کینیڈین پولیس نے دو روز قبل ٹورنٹو سے بلوچ سیاسی کارکن کریمہ بلوچ کی لاش برآمد ہونے کے معاملے میں کسی جرم کے ارتکاب کا امکان رد کر دیا ہے تاہم تاحال یہ معمہ حل نہیں ہو سکا کہ اُن کی ہلاکت کیسے ہوئی۔

ٹورنٹو پولیس کی جانب سے بدھ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے بعد پولیس افسران نے تعین کیا ہے کہ اس معاملے میں کسی جرم کا ارتکاب نہیں ہوا اور نہ ہی کسی اور گڑبڑ کا شک ہے۔

Read more

امریکہ: آبادی بڑھنے کی رفتار 120 برس کی کم ترین سطح پر

امریکہ میں آبادی میں اضافے کی رفتار 2019 سے 2020 کے دوران گزشتہ 120 برسوں کی کم ترین سطح پر رہی۔ یہ اعداد و شمار منگل کو امریکی سینسس بیورو نے جاری کیے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آبادی میں اس کمی کی وجہ کرونا وائرس سے بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہے۔

دی بروکنگز انسٹی ٹیوٹ کے میٹرو پولیٹن پالیسی پروگرام کے سینئر فیلو ولیم فرے کا کہنا ہے کہ امریکہ میں پچھلے کئی برسوں سے امیگریشن پر پابندیوں اور شرح پیدائش میں کمی کے باعث پہلے ہی آبادی میں اضافے میں کمی دیکھنے میں آ رہی تھی، مگر کرونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کے باعث یہ کمی زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔

Read more

کرونا کی ‘تشخیص’ کے لیے چلی کے ایئر پورٹ پر کتے تعینات

چلی کے ایک ہوائی اڈے پر مسافروں میں کرونا کی علامات کا سراغ لگانے کے لیے کتے تعینات کر دیے گئے ہیں جو آنے جانے والے مسافروں کے سامان کو سونگھ کر کرونا وائرس کا سراغ لگاتے ہیں۔

چلی کے سینٹیاگو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مسافر صحت کاؤنٹرز پر خصوصی پیڈز رکھے گئے ہیں۔ مسافر اپنی ناک، گردن اور کلائیوں کو اس سے پونچھ کر شیشے کے ایک ڈبے میں ڈال دیتے ہیں جس کے بعد ان سراغ رساں کتوں کا کام شروع ہوتا ہے۔

Read more

ٹرمپ نے قریبی ساتھیوں سمیت مزید 26 افراد کو صدارتی معافی دے دی

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے سابق منیجر پال مینافورٹ اور سابق مشیر راجر اسٹون کو بھی صدارتی معافی دے دی ہے۔

یہ وہ افراد تھے جنہیں 2016 کے امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقات کے دوران سزائیں سنائی گئی تھیں اور مینافورٹ صدر کے ایسے پہلے قریبی ساتھی تھے جن پر سب سے پہلے اس معاملے پر فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔

Read more

امریکی کانگریس سے پاکستان کے لیے ڈھائی کروڑ ڈالر کی سول امداد کی منظوری

امریکی کانگرس نے پیر کو پاکستان میں جمہوریت کے استحکام اور خواتین کے حقوق کے فروغ کے لیے دو کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی امداد کی منظوری دی ہے۔ یہ امداد امریکی کانگرس کی طرف منظور کردہ فنڈنگ کے اس بل کا حصہ ہے جس میں 900 ارب ڈالر کا کرونا وائرس سے متعلق امدادی پیکیج اور 1400 ارب ڈالر کے سالانہ امریکہ کے حکومتی مصارف کے لیے فنڈنگ بھی شامل ہے۔

Read more

ای سی ایل سے نام نکالنے کا اختیار وزیرِ داخلہ کو کیوں دیا گیا؟

اسلام آباد — پاکستان میں وفاقی کابینہ نے وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کو ‘ایگزٹ کنٹرول لسٹ’ (ای سی ایل) میں ترامیم کرنے کے اختیارات تفویض کرنے کی اجازت دی ہے۔

کابینہ کے مطابق یہ منظوری صرف عدلیہ کے احکامات پر عمل درآمد کے لیے دی گئی ہے۔ اس سے قبل اس کمیٹی کی سربراہی وزیرِ قانون کرتے تھے اور ان کے ساتھ مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر شامل تھے۔

Read more

سینیٹ الیکشن کا طریقۂ کار: صدرِ پاکستان نے سپریم کورٹ سے رائے مانگ لی

اسلام آباد — صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ یا اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان سے رائے مانگ لی ہے۔

صدرِ پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت وزیرِ اعظم پاکستان کی تجویز منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ریفرنس بھیج دیا ہے۔ ریفرنس میں حکومت نے موٌقف اختیار کیا ہے کہ قانونی طور پر الیکشن شو آف ہینڈ یا اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتا ہے اور اس کا مقصد سینیٹ الیکشن میں شفافیت لانا ہے۔

Read more

سال 2020 صحافیوں پر بھی بھاری رہا، فرائض کی انجام دہی کے دوران 21 قتل: رپورٹ

اسلام آباد — صحافیوں کے تحفظ کی تنظیم ‘کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس’ (سی پی جے) نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ رواں سال دنیا بھر میں 21 صحافی اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران قتل کر دیے گئے۔ ادارے کے مطابق گزشتہ سال یہ تعداد 10 تھی۔

‘سی پی جے’ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جوئیل سائمن کا کہنا ہے کہ صحافیوں کے قتل کے واقعات میں اضافہ تشویش ناک ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یکم دسمبر 2020 تک کم از کم 274 صحافی قید میں تھے جب کہ گزشتہ سال یہ تعداد 250 سے زائد تھی۔

Read more

‘پاکستان مخالف پروگرام’، بھارتی نیوز چینل پر برطانیہ میں 20 ہزار پاؤنڈ جرمانہ

نئی دہلی — برطانوی ٹیلی ویژن ریگولیٹری اتھارٹی ‘آف کام’ نے بھارت کے معروف صحافی ارنب گوسوامی کے ہندی نیوز چینل ری پبلک پر مبینہ طور پر پاکستان کے خلاف نفرت انگیز مواد پیش کرنے پر 20 ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا ہے۔

‘پوچھتا ہے بھارت’ نامی پروگرام گزشتہ سال چھ ستمبر کی شب نو بجے نشر کیا گیا تھا۔ ‘آف کام’ ٹیلی ویژن نشریات، ٹیلی مواصلات اور پوسٹل صنعت پر نظر رکھنے والا برطانوی حکومت کا منظور شدہ ادارہ ہے۔

Read more

سلمان اور کترینہ کی فلم ‘ٹائیگر تھری’ کی شوٹنگ مارچ میں ہو گی

ویب ڈیسک — بالی وڈ فن کار سلمان خان اور کترینہ کیف 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘بھارت’ کے بعد اب ایک مرتبہ پھر ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔ ان کی نئی فلم ‘ٹائیگر تھری’ کی شوٹنگ اگلے سال مارچ میں شروع ہونے جا رہی ہے۔

Read more

کرونا دنیا کے آخری حصے تک بھی پہنچ گیا، انٹارکٹیکا میں بھی کیس رپورٹ

ویب ڈیسک — کرونا کی عالمی وبا دنیا کے آخری حصے تک پہنچ گئی۔ برِاعظم انٹارکٹیکا میں بھی کرونا وائرس کے کیسز سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد یہ عالمگیر وبا دنیا کے ساتوں براعظموں تک پہنچ گئی ہے۔

Read more

زحل اور مشتری کا آٹھ سو سال کے بعد ملاپ

ویب ڈیسک — پیر کی رات شمالی کرہ ارض میں رہنے والوں نے آسمان پر ایک ایسا منظر دیکھا جو اکثر لوگوں کی زندگی میں شاید ایک بار ہی ہوتا ہے۔ یہ ہمارے نظام شمسی کے دو سب سے بڑے سیاروں زحل اور مشتری کا اپنے اپنے مدار میں گردش کرتے ہوئے اتنا قریب آ جانا ہے کہ زمین سے وہ آپس میں جڑے ہوئے دکھائی دینے لگتے ہیں۔ ماہرین فلکیات اس عمل کو ‘عظیم ملاپ’ کا نام دیتے ہیں۔

Read more

سال 2020 میں وفات پانے والے نامور کھلاڑی

کراچی — سال 2020 جہاں کھیل کی سرگرمیوں کے لیے برا رہا، وہاں کھیلوں سے وابستہ کئی شخصیات کی زندگیوں کا بھی آخری سال ثابت ہوا۔

ان کھلاڑیوں میں عظیم فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا، پاکستان ہاکی ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی رشید جونئیر اور اولین پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑ ی وقار حسن بھی شامل تھے۔

Read more

کراچی میں اربن فلڈنگ کی وجہ قانون پر عدم عمل درآمد اور احتساب کا فقدان ہے: رپورٹ

کراچی — انسانی حقوق کمشن (ایچ آر سی پی) نے رواں سال کراچی میں ہونے والی اربن فلڈنگ پر فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں کہا ہے کہ کراچی میں بارشوں کی تباہی کی اصل وجہ فیصلہ سازی میں قانون کی عمل داری نہ ہونا اور احتساب کے عمل کی کمی ہے۔

Read more

صدر ٹرمپ کا کرونا ریلیف بل میں بعض تبدیلیوں کے بغیر دستخط سے انکار

ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ وہ سال کے آخر پر امریکی قانون سازوں کے منظور کردہ اس بل پر دستخط نہیں کریں گے جس میں نو سو ارب ڈالر کا کرونا وائرس سے متعلق امدادی پیکج اور 1400 ارب ڈالر کی سالانہ حکومتی فنڈنگ بھی شامل ہے۔

Read more

کرونا وائرس کی نئی قسم میں نیا کیا ہے؟

کرونا وائرس کی نئی قسم کے بارے میں عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کہنا ہے کہ انہیں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ حالیہ دنوں میں رپورٹ ہونے والی کرونا وائرس کی نئی قسم زیادہ مہلک یا تیزی سے پھیلنا والا وائرس ہے۔

کرونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز گزشتہ ہفتے برطانیہ کے جنوبی حصے اور دارالحکومت لندن سے رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد متعدد ممالک نے برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگا دی ہے۔

Read more

مودی کا علی گڑھ یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب، ادارے کو ‘منی انڈیا’ قرار دے دیا

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت کے معروف اور تاریخی تعلیمی ادارے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی سو سالہ تقریبات کا آن لائن افتتاح کرتے ہوئے یونیورسٹی کو ‘مِنی انڈیا’ اور ملک کا قابلِ فخر ورثہ قرار دیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نے منگل کو اپنے خطاب میں کہا کہ یہاں سے نکلنے والے طلبہ پوری دنیا میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہیں۔

وزیر اعظم کو تقریب میں مہمان خصوصی بنانے پر احتجاج کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔ تاہم مودی نے بلاتعطل تقریب سے آن لائن خطاب کیا۔

Read more

کینیڈا میں ‘پراسرار’ طور پر ہلاک ہونے والی سیاسی کارکن کریمہ بلوچ کون تھیں؟

کینیڈا میں رہائش پذیر پاکستان کے صوبے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی کارکن کریمہ بلوچ کی لاش ٹورنٹو سے برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے کریمہ بلوچ کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی ہے۔ تاہم ان کی لاش پاکستان لانے یا نہ لانے کے حوالے سے تا حال مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں۔

کریمہ کی بہن ماہ گنج کے مطابق ان کے بھائی سمیر محراب جو کہ کینیڈا میں ہی مقیم ہیں، انہوں نے کریمہ بلوچ کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

Read more

آخری ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کامیاب، سیریز نیوزی لینڈ کے نام

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ البتہ نیوزی کی ٹیم سیریز 1-2 سے اپنے نام کرنے کرنے میں کامیاب رہی۔

تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ کے اوپنرز مارٹن گپٹل اور ٹم سیفرٹ نے اچھا آغاز فراہم کیا۔ نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ پانچویں اوور میں 40 رنز پر گری جب مارٹن گپٹل ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 16 بالز پر 19 رنز بنا کر حارث رؤف کا نشانہ بنے۔

Read more

‘ایپل’ والے اب خودکار گاڑیاں بھی بنائیں گے: 2024 تک مارکیٹ میں آنے کا منصوبہ

دنیا بھر میں آئی فون، لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ بنانے کے حوالے سے مشہور امریکی کمپنی ‘ایپل’ کی نظریں اب آٹو موبائل شعبے پر جمی ہیں اور 2024 تک ایپل کمپنی ڈرائیور کے بغیر چلنے والی کار متعارف کرا سکتی ہے۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ نے کمپنی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایپل مسافر گاڑی کی تیاری کے ساتھ ساتھ جدید ترین بیٹری پر بھی کام کر رہی ہے۔

Read more

کرونا کی نئی قسم: برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی

برطانیہ میں کرونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد یورپی ممالک کے بعد پاکستان نے بھی برطانیہ سے آنے والوں پر سفری پابندی عائد کر دی ہے۔

کابینہ سیکریٹریٹ کے ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے پیر کو جاری کیے گئے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی 22 دسمبر کی رات سے 29 دسمبر کی رات تک ہو گی۔

حکام کے مطابق برطانیہ سے براہ راست یا دیگر ممالک کے راستے آنے والی پروازوں کے مسافروں کے پاکستان داخلے پر بھی پابندی ہو گی۔

Read more

بغداد میں راکٹ حملہ، امریکہ کا ایران پر الزام

امریکہ نے عراق کے دارالحکومت بغداد کے ہائی سیکیورٹی علاقے گرین زون میں اتوار کے روز ہونے والے راکٹ حملے کا الزام ایران کی پشت پناہی والے جنگجوؤں پر لگایا ہے۔

عراقی فوج کا کہنا ہے کہ ایک ’’غیر قانونی گروہ‘‘ نے اتوار کے روز آٹھ راکٹ فائر کیے جن سے ایک عراقی فوجی زخمی اور ایک عمارت اور کار کو نقصان پہنچا۔

Read more

نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کرونا ویکسین لگوا لی

امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کو بھی کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔ بائیڈن کو ویکسین لگانے کا منظر براہ راست نشر کیا گیا تاکہ عوام کو یقین دلایا جا سکے کہ ویکسین محفوظ اور مؤثر ہے۔

نو منتخب صدر بائیڈن کو ریاست ڈیلاویئر کے مقامی اسپتال میں ‘فائزر’ اور ‘بائیو این ٹیک’ کی تیار کردہ ویکسین لگائی گئی۔

Read more

برطانیہ میں کرونا کی نئی قسم کے زیادہ مہلک ہونے کے شواہد نہیں ملے: عالمی ادارۂ صحت

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کی نئی شکل کے نمونوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ یہ کرونا کی عام لہر سے ہٹ کر کوئی زیادہ مہلک یا زیادہ شدید قسم ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق اب بھی لوگ جو بہترین کام کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ اس وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے رہیں۔

Read more

سال 2020 میں وفات پانے والی نامور ہالی وڈ شخصیات

ویسے تو ہر سال ہی کچھ ہالی وڈ ستارے اپنے مداحوں سے بچھڑتے ہیں لیکن سال 2020 میں نہ صرف بچھڑنے والوں کی تعداد زیادہ رہی بلکہ رواں سال اس فہرست میں کئی نام ور فن کار بھی شامل تھے۔

اس سال جہاں ہالی وڈ کے گولڈن دور کے ہیرو کرک ڈگلس کی 103 سال کی عمر میں طبعی موت واقع ہوئی، وہیں بلیک پینتھر اسٹار چیڈویک بوسمین صرف 43 سال کی عمر میں چل بسے۔

سالِ رواں کے دوران اکیڈمی ایوارڈ ونر اولیویا ڈی ہیوی لینڈ اور شان کونری نے اپنے بھی اپنے مداحوں سے رخصت چاہی جب کہ مشہور اطالوی کمپوزر اینیو موری کون بھی اپنے چاہنے والوں کو افسردہ کر گئے۔

Read more

علی گڑھ یونیورسٹی کی تقریب میں مودی کو دعوت پر بھارتی مسلمان تقسیم

بھارت کی معروف اور تاریخی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر طارق منصور نے یونیورسٹی کی صدی تقریبات میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کو بطورِ مہمانِ خصوصی مدعو کیا ہے۔ اس فیصلے پر طلبہ، اساتذہ، اور دیگر حلقے دو حصوں میں تقسیم ہو گئے ہیں۔

ایک حلقہ اس فیصلے کی شدید مخالفت کر رہا ہے تو دوسرے کی جانب سے حمایت اور تائید کی جا رہی ہے۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی 22 دسمبر کو وزیرِ تعلیم رمیش پوکھریال کے ہمراہ اس تقریب میں ‘ورچووَل’ شرکت کریں گے۔ نریندر مودی تقریبات کا افتتاح نئی دہلی سے کریں گے۔ لیکن ان کی شرکت پر بعض حلقوں کی مخالفت کے پیشِ نظر یونیورسٹی میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

Read more

پی آئی اے میں اصلاحات: ‘ایسا لگتا ہے کہ ادارے میں مارشل لا لگ گیا ہے’

پاکستان کی قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے اپنا ری اسٹرکچرنگ پلان 2021 تیار کر لیا ہے جس کے مطابق پی آئی اے کے ایک جہاز پر 500 ملازمین کا بوجھ کم کر کے فی جہاز 250 ملازمین تک لایا جائے گا۔

پی آئی اے شعبۂ انجینئرنگ سمیت تمام اہم شعبوں کو اسلام آباد منتقل کر دیا جائے گا۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ایئر مارشل ارشد ملک کی جانب سے یہ منصوبہ وزیرِ اعظم عمران خان کو پیش کر دیا گیا ہے۔

Read more

بابر اعظم اور امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

ویب ڈیسک — نیوزی لینڈ کے خلاف 26 دسمبر سے شزوع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کے 17 رُکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ انجری کے شکار بابر اعظم اور امام الحق پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

Read more

سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی واپسی میں تاخیر، وجہ سیاسی یا انتظامی؟

"میرا بھائی ابوذر، جدہ کی جیل میں پچھلے نو سال سے قید ہے۔ سعودی شہزادے نے پاکستانی قیدیوں کو واپس بھیجنے کا اعلان کیا تو اس کی واپسی کی امید پیدا ہوئی لیکن دو سال ہو گئے ابھی تک کچھ نہیں ہوا۔”

پنجاب کے شہر سرگودھا کے رہائشی محمد نوید کے بھائی ابوذر 2012 میں چھٹی مکمل کر کے واپس جا رہے تھے کہ جدہ ایئر پورٹ پر اُن کے سامان سے منشیات برآمد ہونے پر اُنہیں حراست میں لے لیا گیا۔

وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے محمد نوید نے بتایا کہ ابوذر کے بچے جو اس وقت بہت چھوٹے تھے اب بڑے ہو چکے ہیں لیکن اُن کے والد کا کوئی اتا پتہ نہیں ہے۔

Read more

پینسلوینیا کے نتائج کے خلاف ٹرمپ کی انتخابی مہم کا پھر سپریم کورٹ سے رُجوع

امریکہ کی کئی وفاقی اور ریاستی عدالتوں کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے مقدمات خارج کیے جانے کے باوجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم نے ریاست پینسلوینیا کے نتائج کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور پٹیشن دائر کر دی ہے۔

پیٹیشن میں ڈاک کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں میں بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پینسلوینیا کی جنرل اسمبلی کو اجازت دے کے وہ خود ریاست کے الیکٹرز کا انتخاب کرے۔

Read more

کرونا وائرس: امریکی کانگریس میں 900 ارب ڈالر کے ریلیف پیکج پر اتفاق

امریکی کانگریس میں ڈیمو کریٹک اور ری پبلکن پارٹی کے مذاکرات کاروں نے کرونا وائرس کے باعث شہریوں کو درپیش معاشی مشکلات کے ازالے کے لیے 900 ارب ڈالر سے زائد کے ریلیف پیکج بل پر اتفاق کر لیا ہے جسے چھوٹے کاروباروں اور غریب طبقات کی مدد اور ویکسین کی ترسیل پر خرچ کیا جائے گا۔

ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ میں یہ بل پیر کو رائے شماری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

بل کے تحت بے روزگار افراد کو عارضی طور پر ہفتہ وار 300 ڈالر جب کہ بیشتر امریکیوں کو براہ راست 600 ڈالر کی امداد دی جائے گی۔

Read more

کرونا وائرس: امریکہ میں ‘موڈرنا’ کی ویکسین کی تقسیم بھی شروع

امریکہ میں حال ہی میں منظور کی جانے والی کرونا سے بچاؤ کی ایک اور ویکسین کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اتوار کو امریکی دوا ساز کمپنی ‘موڈرنا’ کی تیار کی گئی ویکسین کی خوراکیں ملک بھر میں صحت کے مراکز میں پہنچانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح سے لوگوں کو ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو جائے گا۔

‘فائزر’ کے بعد ‘موڈرنا’ دوسری کمپنی ہے جس کی ویکسین کو امریکی حکام نے کرونا وائرس کے وبائی مرض کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر استعمال کی اجازت دی تھی۔

Read more

پاکستان کو پانچ ماہ میں ساڑھے چار ارب ڈالر قرض کیوں لینا پڑا؟

ویب ڈیسک — پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ساڑھے چار ارب ڈالر کے بیرونی قرض حاصل کیے ہیں۔ اس عرصے کے دوران حاصل کردہ زیادہ تر قرض چین سے موصول ہوئے جو کہ تجارتی بنیادوں پر لیے گئے ہیں۔

Read more

کابل میں افغان قانون ساز کو بم دھماکے میں نشانہ بنانے کی کوشش، نو افراد ہلاک

ویب ڈیسک — افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک قانون ساز خان محمد وردک پر ہونے والے کار بم حملے میں نو افراد ہلاک جب کہ 20 زخمی ہوئے ہیں۔

افغان وزیرِ داخلہ مسعود اندرابی کے مطابق حملے میں خان محمد وردک محفوظ رہے۔ جب کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق مسعود اندرابی کا کہنا تھا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ آیا خان محمد وردک کے روٹ پر کھڑی گاڑی میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا یا دھماکہ خیز مواد والی گاڑی حملہ آور چلا رہا تھا۔

Read more

بھارتی کشمیر میں قبائلی آبادی کے گھروں کو مسمار کرنے کا دائرہ مزید وسیع

سرینگر — بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں محکمۂ جنگلات اور محکمۂ مال کے حکام نے گجر اور بکروال خاندانوں کے جنگلات کی اراضی پر تعمیر کچے گھروں کو مسمار کرنے اور انہیں بے دخل کرنے کی مہم کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔

اس مہم کا آغاز جموں و کشمیر کے گرمائی صدر مقام سرینگر سے 100 کلو میٹر جنوب میں واقع پہلگام حلقے کے لِدرو اور مامل نامی علاقوں سے کیا گیا تھا۔ کشمیر کے گجر اور بکروال قبائلی خاندان صدیوں سے ہمالیائی ریاست کےجنگلات کی اراضی پر تعمیر کچے گھروں میں، جنہیں مقامی طور پر ‘کوٹھے’ کہتے ہیں، رہائش پذیر ہیں۔ مہم کے دوران ایک کنبے کے لگائے گئے سیب کے سیکڑوں درختوں کو بھی کاٹ دیا گیا ہے۔

Read more

بھارت: بابری مسجد کے متبادل تعمیر ہونے والی مجوزہ مسجد کا ڈیزائن جاری

نئی دہلی — بھارت کے شہر ایودھیا میں بابری مسجد کی اراضی کے بدلے دی جانے والی پانچ ایکڑ زمین پر تعمیر کی جانے والی مجوزہ مسجد کا ڈیزائن ‘اتر پردیش اسٹیٹ سنی سینٹرل وقف بورڈ’ نے جاری کر دیا ہے۔

یہ مسجد ایودھیا کے سوہاول تحصیل کے موضع دھنی پور میں بنائی جائے گی جو کہ بابری مسجد کے اصل مقام سے 20 کلومیٹر دور ہے۔

Read more

خیبر پختونخوا: عالمی بینک کے تعاون سے سیاحتی مقامات کی بحالی

پشاور — خیبر پختونخوا میں عالمی بینک کے مالی اور تکنیکی تعاون سے مختلف سیاحتی منصوبوں پر کام شروع کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق سیاحت کے حوالے سے منصوبوں کے لیے عالمی بینک سات کروڑ ڈالرز فراہم کرے گا۔ جب کہ صوبائی وسائل سے تین ارب روپے مختص کیے جا رہے ہیں۔

محکمۂ سیاحت کے ایڈیشنل سیکریٹری جنید خان نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں بتایا کہ سب سے زیادہ ترجیح پہلے سے موجود سیاحتی علاقوں بالخصوص گلیات، کاغان، ناران، شوگران، سوات، مدین، بحرین، دیر بالا، کمراٹ اور چترال کی وادیٔ کیلاش میں شاہراہوں کی تعمیر اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر دی جا رہی ہے۔

Read more

برطانیہ: کرونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے پر حکام پریشان

ویب ڈیسک — برطانوی سائنس دان ہفتے کو ان کوششوں میں مصروف تھے کہ وہ جان سکیں کہ آیا رواں ماہ برطانیہ میں تیزی سے پھیلنے والے کرونا وائرس کی نئی قسم کے خلاف حال ہی میں منظور ہونے والی کرونا ویکسین کار آمد ہو گی یا نہیں۔

کرونا وائرس کی نئی قسم جسے ‘وی یو آئی 202012/01’ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی تشخیص جنوبی برطانیہ کی کاؤنٹی کینٹ میں رواں ماہ 13 دسمبر کو کی گئی تھی اور سائنس دانوں کے ابتدائی اندازوں کے مطابق وی یو آئی پہلے سے موجود کرونا وائرس کے مقابلے میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

Read more

افغانستان: اقوام متحدہ طالبان کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں 4 ہزار اسکول کھولے گا

ویب ڈیسک — اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق ادارے ‘یونیسف’ اور افغان طالبان کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق یونیسف، افغانستان کے ان علاقوں میں غیر رسمی اسکولوں کی تعمیر کرے گا جہاں طالبان کا کنٹرول ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی یونیسف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی تصدیق کی ہے۔

Read more

گوگل کی عارضی بندش سے پاکستان میں کس کا کتنا نقصان ہوا؟

اسلام آباد — سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز یا ایپس کی بندش کی خبر عام طور پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلتی ہے۔ لیکن رواں ماہ 14 دسمبر کو ‘گوگل’ کی سروسز 40 منٹ تک متاثر رہیں۔ جن کا اثر گوگل کو بطور سرچ انجن استعمال کرنے والوں کے علاوہ اس کی دیگر سروسز کو پیشہ وارانہ طور پر استعمال کرنے والوں پر بھی پڑا۔

آئی ٹی انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق صرف پاکستان میں ہی گوگل سروسز پر انحصار کرنے والوں کو کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ گوگل کی عارضی طور پر بند ہونے والی سروسز میں جی میل، گوگل ڈاکس اور گوگل میپس سمیت یو ٹیوب کی ایپلی کیشن بھی شامل تھی۔

Read more

کرونا ویکسین کی دو ارب خوراکیں آئندہ سال تقسیم کی جائیں گی: عالمی ادارۂ صحت

ویب ڈیسک — عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اعلان کیا ہے کہ کرونا ویکسین کی لگ بھگ دو ارب خوراکیں محفوظ کر لی گئی ہیں۔ جنہیں 190 ملکوں میں مساوی طور پر تقسیم کیا جائے گا۔

ڈبلیو ایچ او اور دنیا کے کئی ممالک کے اشتراک سے کرونا ویکسین کی مساوی تقسیم کے منصوبے ‘کوویکس’ کے تحت دو ارب خوراکوں میں سے ایک ارب 30 کروڑ ترقی پذیر ممالک کو فراہم کی جائیں گی۔

Read more

محمد وسیم چیف سیلکٹر، سلیم یوسف کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مقرر

ویب ڈیسک — پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم کو چیف سیلکٹر اور سلیم یوسف کو کرکٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تسلسل اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے یہ دونوں تعیناتیاں 2023 میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ تک کی گئی ہیں۔ جمعرات کو آن لائن انٹرویوز کے بعد چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی طرف سے ان تعیناتیوں کی منظوری دی گئی۔

Read more

تیونس میں آزادی اظہار کی جنگ لڑنے والی نادیہ خیری کی ‘بلی’

ویب ڈیسک — جب تیونس کے سابقہ آمر زین العابدین بن علی نے ملک بھر میں مظاہروں کے بعد اقتدار سے رخصت کے وقت اپنی آخری تقریر میں سیاسی آزادیوں کا وعدہ کیا تو نادیہ خیری نے اپنی بلی اور چوہوں کے گروہ پر کارٹون بنایا۔

اگلے روز زین العابدین بن علی کئی ہفتوں پر مبنی مظاہروں کے بعد ملک چھوڑ کر چلے گئے۔ دس سال بعد ان کی بلی تو عمر رسیدہ اور بیمار ہے مگر ان کا ہمزاد کارٹون ’ولز فرام ٹیونس‘ انقلاب کا نشان بن چکا ہے۔

Read more

امریکی نائب صدر نے لائیو ٹی وی پر کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی

ویب ڈیسک — امریکی نائب صدر مائیک پینس اور ان کی اہلیہ سیکنڈ لیڈی کیرن پینس نے جمعرات کے روز اپنی کرونا وائرس کی ویکسین کی پہلی خوراک لائیو ٹی وی پر لی۔ یہ اقدام عوام کو کرونا ویکسین کے محفوظ ہونے کی یقین دہانی کروانے کے لیے اٹھایا گیا۔

Read more

ڈاکٹر فیصل سلطان: ‘پاکستان میں کرونا ویکسین سے متعلق بھی منفی پروپیگنڈے کا خدشہ ہے’

لاہور — وزیراعظم پاکستان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کہتے ہیں پاکستان میں بہت جلد کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین دستیاب ہو گی جو مرحلہ وار لوگوں کو لگائی جائے گی۔

وائس آف امریکہ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ دیگر ادویات یا ویکسین کے منفی پروپیگنڈے کی طرح کرونا ویکسین کے بارے میں بھی پاکستان میں منفی پروپیگنڈا ہو سکتا ہے۔

Read more

غیر ملکی ایئر لائنز کی ‘اجارہ داری’، پی آئی اے کا مستقبل کیا ہو گا؟

اسلام آباد — پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی برطانیہ اور یورپ جانے والی پروازوں پر پابندی کی وجہ سے پی آئی اے کو ایک سال میں 30 ارب روپے سے زائد کے نقصانات کا سامنا ہے۔ اس کے مقابلے میں دیگر ایئرلائنز آنے سے اربوں روپے کا یہ منافع ان غیر ملکی ایئرلائنز کو جارہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کے ایک بیان کی وجہ سے لگنے والی اس پابندی کی وجہ سے پی آئی اے بحران سے نہیں نکل پارہی۔

Read more

امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارک ملی کی طالبان اور افغان صدر سے ملاقات

امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے رواں ہفتے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے نمائندوں اور افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان صدر اشرف غنی سےملاقاتیں کی ہیں۔ انہوں نے افغانستان میں تشدد میں کمی کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی فوج کے جنرل مارک ملی نے طالبان کے نمائندوں سے منگل کو لگ بھگ دو گھنٹوں تک ملاقات کی اور بعد ازاں کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ہونے والی ملاقات میں افغان امن عمل پر تبادلۂ خیال کیا۔

Read more

میشا شفیع عدالت میں ہر سوال کا جواب دیں گی: وکیل

گلوکارہ میشا شفیع کے وکیل اسد جمال کا کہنا ہے کہ جب عدالت میشا شفیع کے خلاف کیس کی کارروائی کا آغاز کرے گی تو وہ عدالت میں اپنا مؤقف پیش کریں گی اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی طرف سے دائر کردہ چالان پر بھی جرح ہو گی۔

ایف آئی اے نے رواں ماہ 16 دسمبر کو ہراساں کیے جانے سے متعلق کیس میں گلوگار علی ظفر کو سوشل میڈیا پر بدنام کرنے پر گلوکارہ میشا شفیع اور دیگر آٹھ افراد کو قصور وار قرار دیتے ہوئے ٹرائل کورٹ سے کارروائی کی درخواست کی تھی۔

ایف آئی اے کی جانب سے پراسیکیوشن کو جمع کرائے گئے چلان کے مطابق میشا شفیع نے اپریل 2018 میں علی ظفر کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات سوشل میڈیا پر لگائے تھے۔ لیکن وہ اِس سلسلے میں شواہد پیش کرنے میں ناکام رہیں۔

Read more

محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ سے ‘ریٹائر’، کیا پاکستان ٹیم میں ان کی جگہ بنتی تھی؟

کراچی — بھارتی بلے باز ویراٹ کوہلی کے مطابق انہوں نے اپنے کریئر میں محمد عامر سے زیادہ مشکل بالر کا سامنا نہیں کیا لیکن خود محمد عامر کا کریئر پروان چڑھنے سے پہلے ہی اختتام پذیر ہو گیا۔

محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے جہاں ان کے چاہنے والوں کو دکھ ہوا، وہیں کچھ سابق کھلاڑیوں نے اس پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر کو ٹیم سے باہر ان کی خراب کارکردگی پر کیا گیا۔

Read more

بائیڈن نے وزارت داخلہ کے لیے ڈیب ہالینڈ کو چن لیا

ویب ڈیسک — امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے نیو میکسیکو سے تعلق رکھنے والی ڈیب ہالینڈ کو وزیرِ داخلہ کے عہدے کے لیے اپنی ٹیم میں منتخب کر لیا ہے اور جلد ان کو باقاعدہ نامزد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ہالینڈ پہلی خاتون وزیرِ داخلہ ہوں گی جو قدیمی امریکی قبائل سے تعلق رکھتی ہیں۔

Read more

جارجیا سے امریکی سینیٹ کی دو نشستیں کتنی اہم ہیں؟

واشنگٹن ڈی سی — امریکی سینیٹ کی دو سیٹوں کے لیے ریاست جارجیا میں دوبارہ ہونے والے مقابلوں میں ارلی ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

پانچ جنوری کو ہونے والے مقابلوں میں ڈیموکریٹک امیدوار دو ری پبلکن سینیڑز کو چیلنج کر رہے ہیں۔ ان الیکشن کے دوبارہ ہونے کے وجہ پہلے ہوئے الیکشن میں کسی بھی امیدوار کو واضح برتری حاصل نہ ہونا ہے۔

Read more

آن لائن اشتہارات پر اجارہ داری کا الزام، 10 امریکی ریاستوں کا ‘گوگل’ پر مقدمہ

ویب ڈیسک — امریکہ کی 10 ریاستوں نے بدھ کے روز گوگل پر ایک مقدمہ دائر کیا ہے جس میں اس پر آن لائن ایڈورٹائزنگ انڈسٹری میں ’’غیر مسابقتی کردار‘‘ کا الزام لگایا گیا ہے۔ اس الزام میں فیس بک کے ساتھ اس کے ایک معاہدے کا بھی ذکر کیا گیا ہے جس میں سیلز کو متاثر کرنے کا بھی الزام ہے۔

Read more

امریکہ: کرونا سے بچاؤ کے لیے ‘موڈرنا’ ویکسین کے استعمال کی بھی توثیق

امریکی ماہرین کے ایک پینل نے کرونا کے خلاف ایک اور ویکسین کے فوری استعمال کی توثیق کر دی ہے۔ یہ منظوری جمعرات کو دی گئی۔ اس طرح اب امریکہ میں کرونا سے بچاؤ کے لیے دو ویکسینز استعمال کی جا سکیں گی۔

امریکہ میں خوراک و ادویات کے نگراں ادارے، فوڈ اینڈ ڈرگ ریگولیشن ایجنسی (ایف ڈی اے) کے غیر جانبدار ماہرین کی کمیٹی نے سات گھنٹے کے غور و خوض کے بعد ووٹ دیا اور امریکی دوا ساز کمپنی ‘موڈرنا’ کی تیار کردہ ویکسین کے استعمال کی سفارش کی۔

Read more

نواز شریف کی والدہ کے انتقال پر نریندر مودی کا تعزیتی خط

بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کو ایک تعزیتی خط لکھا ہے جس میں ان کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہ خط بھارتی ناظم الامور گورو آہلو والیا نے مریم نواز کے ذریعے نواز شریف تک پہنچانے کی درخواست کی۔

بھارتی سفارت خانے نے بھی اس خط کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ خط 27 نومبر کو لکھا گیا اور اسے پاکستان میں بھارتی ناظم الامور گوروآہلو والیا نے 11 دسمبر کو نوازشریف تک یہ خط پہنچانے کے لیے مریم نواز کو خط لکھا، جس میں انہوں نے یہ درخواست کی کہ وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے یہ تعزیتی خط نوازشریف کو پہنچا دیا جائے۔

Read more

اژدھے کا کھوج لگانے اور پکڑنے والے والے کتے

اب تک کتے مجرموں کو پکڑنے، منشیات اور باردوی مواد کا کھوج لگانے اور کئی مہلک بیماریوں کی نشاندہی کرنے کا کام کر رہے تھے، اب سانپ اور اژدھے بھی ان کے دائرہ اختیار میں شامل ہو گئے ہیں۔

ہمارے ہاں جہاں کہیں سانپ آ جائے، اسے پکڑنے کے لیے سنپیرے کو بلا لیا جاتا ہے۔ وہ آلتی پالتی مار کر بیٹھ جاتا ہے اور اپنے تھیلے میں سے بین نکال کر بجانے لگتا ہے۔ تھوری ہی دیر میں کہیں سے سانپ نکل کر سامنے آ جاتا ہے اور جھومنے لگتا ہے، جسے سنپیرا پکڑ کر اپنی پٹاری میں بند کر لیتا ہے۔

Read more

پینس کو جمعے اور بائیڈن کو آئندہ ہفتے کرونا ویکسین لگے گی

امریکہ کی مختلف ریاستوں میں جہاں شہریوں کو کرونا ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے وہیں اہم شخصیات اور سیاست دانوں کو بھی کرونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔

نو منتخب صدر جو بائیڈن کی ٹرانزیشن ٹیم کے مطابق بائیڈن کو اگلے ہفتے کرونا ویکسین لگائی جائے گی۔

امریکی حکام اس کوشش میں ہیں کہ اہم شخصیات اور سیاست دانوں کو ویکسین لگا کر اس پر عوام کے تحفظات دُور کیے جائیں۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے بدھ کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس کو جمعے کو ویکسین لگائی جائے گی۔

Read more

پاکستان میں کرونا وبا میں شدت، ری انفیکشن کے کیسز میں بھی اضافہ

رواں ماہ کے شروع میں سید محمد نعمان کی والدہ کرونا کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔ ان کے بقول کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود انہوں نے اپنی والدہ کو اس سے لاعلم رکھا تھا۔ تاہم تشخیص کے فوری بعد ضلعی انتظامیہ نے ان کے گھر والوں کو قرنطینہ میں بھیج دیا تھا۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے سید محمد نعمان پیشے کے لحاظ سے ٹھیکے دار ہیں۔

وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ ان کی بھابی نے بخار اور کھانسی کی شکایت کی تو وہ انہیں قریبی نجی لیبارٹری میں کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے کے لیے لے گئے۔ تیس نومبر کو لیبارٹری نے ان کا ٹیسٹ مثبت ہونے کی رپورٹ جاری کی۔

Read more

چینی خلائی جہاز چاند سے پتھر اور مٹی کے نمونے لے کر واپس پہنچ گیا

چین کا خلائی جہاز چاند سے پتھر اور مٹی کے نمونے حاصل کر کے جمعرات کو زمین پر واپس پہنچ گیا۔ جس کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ نظام شمسی کی تاریخ سے متعلق حقائق کا پتا لگایا جا سکے گا۔

امریکی خبر رساں ایجنسی ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق چین کی خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ‘چانگے 5’ نامی خلائی جہاز نے منگولیا کے سیزیوانگ ضلع میں مقامی وقت کے مطابق صبح دو بجے لینڈنگ کی۔

Read more

سال 2020 میں بچھڑنے والے پاکستانی فن کار

سال 2020 کئی حوالوں سے دنیا کے لیے کوئی اتنا اچھا سال ثابت نہیں ہوا۔ جہاں کرونا وبا کی وجہ سے لاکھوں افراد زندگی کی بازی ہار گئے وہیں کئی اہم شخصیات اور فن کی دنیا سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس دنیا سے کوچ کر گئے۔

پاکستان میں بھی کئی فن کار کرونا وبا، حادثات اور دیگر بیماریوں کے باعث اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر دنیا سے رُخصت ہو گئے۔

Read more

نفرت انگیز تقریر کا الزام: علی وزیر کو سندھ پولیس کے حوالے کرنے کا حکم

پشاور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما اور جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے اُنہیں سندھ پولیس کے حوالے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

علی وزیر کو پشاور پولیس نے گزشتہ روز آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے متاثرین کی جانب سے گورنر ہاؤس کے سامنے دیے جانے والے احتجاجی دھرنے سے گرفتار کیا تھا۔

Read more

سعودی عرب: خواتین کے حقوق کی کارکن کو 20 سال قید کی سفارش

سعودی عرب میں سرکاری وکیل نے خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم کارکن لوجین الحاتلول کو زیادہ سے زیادہ قید کی سزا دینے کی سفارش کی ہے جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ ہفتے عدالتی فیصلے میں اُنہیں 20 سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

اکتیس سالہ الحاتلول کو 18 دیگر خواتین کے ہمراہ خواتین کی ڈرائیونگ سے متعلق قانون میں تبدیلی سے قبل مئی 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اُن پر قومی سلامتی کے خلاف مغربی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے اور حساس معلومات شیئر کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جا رہا ہے جسے رواں سال نومبر میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں منتقل کیا گیا تھا۔

Read more

عمران، غنی ٹیلی فونک رابطہ، کیا پاکستان افغانستان میں تشدد کم کرا سکتا ہے؟

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے بدھ کی شام پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر بات کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے افغان امن عمل پر بات چیت کے علاوہ افغانستان میں تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔

افغان صدر کے ترجمان صادق صدیقی کی ٹوئیٹ کے مطابق پاکستان کے وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ تشدد میں کمی اور جنگ بندی کی راہ ہموار کرنے کے لیے پاکستان افغانستان کی مدد کرے گا۔

دوسری جانب پاکستانی حکام کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اشرف غنی اور عمران خان نے افغان امن عمل اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

Read more

پاکستان، نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز: کس کا پلڑا بھاری ہو گا؟

پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا باقاعدہ آغاز 18 دسمبر کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے کرے گی جو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد مزید دو ٹی ٹوئنٹی میچز 20 اور 22 دسمبر کو ہوں گے جن کے بعد دونوں ٹیمیں دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں مدمقابل ہوں گی۔

یہ دورہ گرین شرٹس کے لیے اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ پاکستان سپر لیگ کے بعد یہ ان کا پہلا انٹرنیشنل دورہ ہے۔

Read more

ہیکنگ کی حالیہ مہم سے نیٹ ورکس متاثر ہوئے: امریکی حکومت کی تصدیق

امریکہ کی حکومت نے بدھ کو تصدیق کی ہے کہ ہیکنگ کی حالیہ مہم نے اس کے نیٹ ورکس کو متاثر کیا ہے اور یہ حملے بہت بڑے تھے جو اب بھی جاری ہیں۔

ہیکرز جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ روس کے لیے کام کر رہے ہیں، امریکی محکمہ خزانہ اور کامرس ڈپارٹمنٹ کی اندرونی ای میل ٹریفک کو دیکھتے رہے۔

Read more

سانحہ اے پی ایس: ‘سزا صرف والدین کو ملی جو انصاف کے لیے ٹھوکریں کھا رہے ہیں’

"وہ باپ بدقسمت ہوتے ہیں جو اپنے جوان بچوں کے جنازے کو کندھا دیتے ہیں۔ مستقبل میں یہی چاہیں گے کہ جو بھی ہو اسے ہر طرح سے سیکیورٹی ملے۔ تاکہ پھر ایسا سانحہ نہ ہو۔ تاکہ پھر کوئی ایسا باپ نہ ہو جو اپنے بچے کو کندھا دے۔ اس کے جنازے کو کندھا دے۔”

یہ الفاظ ہیں اجون خان کے جنہوں نے چھ سال قبل آج ہی کے دن اپنے بیٹے اسفند خان کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پر ہونے والے حملے میں کھو دیا تھا۔

جس وقت دہشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول پر حملہ کیا تو ان کے بیٹے اسفند دسویں جماعت کے طالب علم تھے۔

Read more

چھوٹے صوبوں کا ‘احساسِ محرومی’، کیا پاکستان میں حالات اب بھی 1971 جیسے ہیں؟

پاکستان کی سیاسی تاریخ میں 16 دسمبر 1971 کو سیاہ دن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جب ملک کا ایک حصہ مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بن گیا۔ تاہم اب بھی پاکستان میں چھوٹے صوبوں بالخصوص بلوچستان کے قوم پرست سیاست دان اپنی محرومیوں اور حق تلفیوں پر آواز بلند کرتے رہتے ہیں۔

گو کہ پاکستان کا یہ مؤقف رہا ہے کہ 1971 میں بھارت نے سازش کر کے پاکستان کو دو لخت کیا۔ تاہم تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ قیامِ پاکستان کے بعد سے ہی بعض ریاستی پالیسیوں کی وجہ سے اس وقت کے مشرقی پاکستان میں احساسِ محرومی پایا جاتا تھا جس کا نتیجہ 16 دسمبر کو بنگلہ دیش کے قیام کی صورت میں نکلا۔

Read more

کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی: ٹام کروز عملے پر برہم، آڈیو وائرل

ٹام کروز لندن میں فلم ‘مشن امپاسبل’ کی شوٹنگ میں مصروف عملے سے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے پر ناراض ہو گئے۔

خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ نے اخبار ‘دی سن’ کے حوالے سے رپورٹ میں کہا ہے کہ ٹام کروز نے ‘مشن امپاسبل’ کے عملے پر واضح کیا کہ اگر انہوں نے احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کی تو انہیں نکال دیا جائے گا۔

‘دی سن’ کو ملنے والی آڈیو میں ‘مشن امپاسبل’ کے ہیرو اور پروڈیوسر ٹام کروز کو عملے پر چلاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

Read more

نیوزی لینڈ: کیئر سینٹرز میں مقیم ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کے ساتھ بدسلوکی کا انکشاف

نیوزی لینڈ کے رائل انکوائری کمیشن کی جانب سے بدھ کو جاری کی گئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران ملک بھر میں سرکاری اور مذہبی اداروں کے کیئر سینٹرز میں رہنے والے دو لاکھ 56 ہزار بچوں اور بڑوں کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق رپورٹ میں یہ اعداد و شمار 1950 سے 2019 کے درمیان ہونے والے واقعات کی روشنی میں مرتب کیے گئے ہیں۔

Read more

گوادر شہر کے گرد باڑ کی تنصیب پر مقامی آبادی کے تحفظات

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں گزشتہ چند روز سے شہر کے اطراف باڑ لگانے کا سلسلہ جاری ہے جس پر مقامی افراد تشویش میں مبتلا ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تحفظ اور اُن کی فلاح و بہبود کے لیے باڑ لگائی جا رہی ہے۔

شہر کے اطراف باڑ لگانے کے کام کے آغاز کے ساتھ مقامی سطح پر چہ مگوئیاں بھی شروع ہو گئی ہیں۔ گوادر کے رہائشی سوال اٹھا رہے ہیں کہ شہر میں پہلے سے موجود سخت سیکیورٹی کے بعد بھی باڑ لگانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

Read more

بٹیجج وزیرِ ٹرانسپورٹ نامزد، بائیڈن کا ری پبلکن رہنما مکونل سے رابطہ

امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے ڈیمو کریٹک پارٹی کے ٹکٹ کے لیے صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل رہنے والے پیٹ بٹیجج کو وزیرِ ٹرانسپورٹ نامزد کر دیا ہے۔

ساؤتھ بینڈ، انڈیانا کے سابق میئر پیٹ بٹیجج جب ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدارتی اُمیدواروں کی دوڑ میں شامل ہوئے تو بعض حلقوں کی جانب سے اس پر حیرانگی کا اظہار کیا گیا۔ وہ کھلے عام ہم جنس پرست ہونے کا اعتراف کرنے والے پہلے ڈیموکریٹک اُمیدوار تھے جنہیں کچھ ڈیلیگیٹس کی حمایت بھی حاصل ہوئی۔

Read more

روسی میزائل سسٹم کی خریداری، امریکہ نے ترکی پر پابندیاں لگا دیں

ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے نیٹو اتحادی ملک ترکی پر اس وجہ سے پابندیاں عائد کر دی ہیں کیونکہ اس نے امریکہ کی مخالفت کے باوجود روس سے اس کا میزائل سسٹم خریدنے کا سودا کیا ہے۔ ترکی نے اس امریکی اقدام کی مذمت کی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ترکی نے فی الحال کوئی جوابی اقدام نہیں کیا جس سے بظاہر یہ اشارہ ملتا ہے کہ وہ نومنتخب جو بائیڈن کے تحت نئی انتظامیہ آنے کا انتظار کر رہا ہے۔

Read more

پاکستان نے سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر لوٹانے کے لیے چین سے قرض لے لیا

پاکستان نے سعودی عرب کو قرض کی ادائیگی کے لئے چین سے ایک ارب ڈالر حاصل کئے ہیں۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق چین نے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کا اضافی قرض دیا ہے جس میں سے سعودی عرب کے قرضے کی واپسی کی جائے گا۔

یہ دوسری مرتبہ ہے کہ چین پاکستان کی مدد کے لیے سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل رواں سال اگست میں پاکستان نے سعودی عرب کے مطالبے پر چین سے رقم لے کر اسے ایک ارب ڈالر واپس کیے تھے۔

Read more

جاپان نے ایک سیارچے میں گیس اور مٹی دریافت کر لی

جاپان کی سپیس ایجنسی نے منگل کے روز کہا ہے کہ انہوں نے ایک سیارچے سے لائے گئے ایک کیپسول میں کافی مقدار میں گیس اور مٹی دریافت کی ہے۔ یہ کیپسل جاپانی طیارہ ہایابوسا 2 پچھلے مہینے ایک مشن کے دوران اس سیارچے سے لایا تھا۔

جاپانی ایروسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی نے کہا ہے کہ اس کے سٹاف نے پیر کے روز شروع میں اس کیپسول کے پیندے میں کچھ کالے ذرات دیکھے تھے تھے۔ منگل کے روز تک سائنس دانوں نے پچھلے برس سیارچے سے لائے گئے سیمپلز میں سے بھی مٹی اور گیس دریافت کر لی۔

Read more

پاکستان: جنسی زیادتی کے واقعات سے نمٹنے کے لیے ‘اینٹی ریپ آرڈیننس’ منظور

پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اینٹی ریپ آرڈیننس 2020 کی منظوری دے دی ہے۔ آرڈیننس میں جنسی زیادتی کے مجرم کو نامرد بنانے کے لیے اس کی رضا مندی کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ انسدادِ ریپ آرڈیننس سے خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی زیادتی کے معاملات نہ صرف جلد نمٹانے میں مدد ملے گی بلکہ جنسی زیادتی کے ملزمان کے تیز ٹرائل اور کیسز جلد نمٹانے کے لیے ملک بھر میں اسپیشل کورٹس کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔ یہ خصوصی عدالتیں چار ماہ کے اندر جنسی زیادتی کے کیسز کو نمٹائیں گی۔

Read more

پی ڈی ایم کے ‘اعلانِ لاہور’ میں نیا کیا ہے؟

پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے حکومت کو آئندہ برس 31 جنوری تک مستعفی ہونے کا وقت دیا ہے۔ بصورتِ دیگر اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

حکومت مخالف تحریک کے دوسرے مرحلے پر مشاورت کے لیے پیر کو جاتی عمرا لاہور میں پی ڈی ایم جماعتوں کا اجلاس ہوا جس کے بعد جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے کو ‘اعلانِ لاہور’ کا نام دیا گیا۔

اعلانِ لاہور میں عمران خان کی حکومت کو مستعفی ہونے کے لیے 31 جنوری تک کا وقت دیا گیا ہے جس کے بعد یکم فروری کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی تاریخ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Read more

ویمن کرکٹ ورلڈ کپ 2022 کا شیڈول جاری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2022 میں نیوزی لینڈ میں ہونے والے خواتین کے ایک روزہ عالمی کرکٹ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

4 مارچ سے 3 اپریل تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ایونٹ میں 31 میچز کھیلے جائیں گے۔

پہلا میچ چار مارچ کو میزبان نیوزی لینڈ اور آئندہ سال ہونے والے کوالیفائنگ راؤنڈ کی ٹاپ تین ٹیموں میں سے ایک کے خلاف کھیلے گا۔

Read more

کابل میں دھماکہ: ڈپٹی گورنر اپنے سیکریٹری سمیت ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گاڑی میں نصب بم پھٹنے سے ڈپٹی گورنر اپنے سیکریٹری سمیت ہلاک ہو گئے ہیں۔

کابل پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد ڈپٹی گورنر محبوب اللہ محبی کی گاڑی کے نیچے نصب کر رکھا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکہ منگل کی صبح اس وقت ہوا جب ڈپٹی گورنر اپنے محافظوں کے ہمراہ سفر کر رہے تھے۔

Read more

پیٹرولیم بحران انکوائری رپورٹ: ‘جانوروں کے ڈاکٹر کو ڈی جی آئل لگایا گیا’

پاکستان میں رواں سال جون میں پیٹرولیم مصنوعات کے ‘مصنوعی’ بحران سے متعلق انکوائری رپورٹ وزیرِ اعظم کو جمع کرا دی گئی ہے جس میں آئل کمپنیاں، اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

انکوائری کمیشن نے ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو تحلیل کرنے جب کہ چیئرمین اوگرا، سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن اور ڈی جی آئل کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔

رواں سال جون، جولائی میں ملک میں پیٹرول کی ‘مصنوعی قلت’ پیدا ہو گئی تھی۔ وفاقی حکومت نے پیٹرول کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث کمپنیوں کا پتا لگانے کے لیے انکوائری کمیشن بنایا تھا۔

Read more

دوحہ امن مذاکرات کا اگلا دور پانچ جنوری سے شروع ہو گا

افغانستان میں افہام و تفہیم کی قومی کونسل کے اہل کاروں کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان ہونے والی بات چیت کی بنیاد پر توقع ہے کہ امن بات چیت کا اگلا دور 5 جنوری، 2021 کو ہو گا۔

کونسل کے ترجمان فریدوم خازون نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ دونوں فریقوں کی ٹیموں نے امن بات چیت کے ایجنڈے کی فہرست کا تبادلہ کیا ہے اور بات چیت میں 22 دن کے تعطل سے قبل ایجنڈے کے نکات پر گفتگو کی ہے۔

Read more

کرونا وائرس: انسانی حقوق کی تنظیموں کا پاکستان میں قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

انسانی حقوق کی تنظیموں نے پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا کی دوسری لہر کے دوران اس وبا کے پاکستان کی جیلوں میں پھیلاؤ کےخطرے کے پیش نظر حکومت سے پاکستان کی مختلف جیلوں میں بعض قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ مطالبہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب حال ہی میں جاری ہونے والے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی مختلف جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی موجود ہیں۔

پاکستان میں طبی ماہرین کی جانب سے کرونا وائرس کی دوسری لہر کو خطرناک قرار دیا گیا ہے اور اس کی وجہ سے پاکستان کی جیلوں میں موجود قیدیوں میں اس وبا کی پھیلاؤ کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے جہاں سماجی فاصلہ اور مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ایک چیلنج ہے۔

Read more

شام کے صوبہ ادلیب میں جہادیوں پر شامی افواج کا حملہ

شام کی سرکاری افواج اور اتحادی ملیشیاؤں نے شمال مغربی صوبے ادلیب میں سرگرم باغیوں اور جہادی دھڑوں کے ٹھکانوں پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق، اتوار کے روز، سرکاری افواج نے ادلیب کے جنوبی علاقے میں توپ خانے اور میزائلوں سے اپنے مخالفین پر حملہ کیا۔

حملے میں تقریباً درجن بھر باغی اور جہادی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ جوابی حملے میں سرکاری افواج کے کم از کم دو اہل کار مارے گئے۔

Read more

الیکٹورل کالج سے کامیابی کی تصدیق، جمہوریت کی جیت ہوئی: بائیڈن

امریکہ میں صدارتی انتخابات کے بعد صدر اور نائب صدر کے انتخاب کے ذمہ دار الیکٹورل کالج نے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی کامیابی کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

پیر کو الیکٹورل کالج کی ووٹنگ کے بعد قوم سے اپنے خطاب میں بائیڈن نے کہا کہ آج امریکہ میں جمہوریت کی فتح ہوئی اب وہ امریکی قوم کو متحد کرنے کے لیے کام کریں گے۔

Read more

پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک کا پہلا مرحلہ، اپوزیشن کامیاب رہی یا ناکام؟

پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک کے پہلے مرحلے کا اختتام لاہور میں مینارِ پاکستان پر ہونے والے جلسے کی صورت میں ہوا ہے۔ پی ڈی ایم 13 دسمبر کے جلسے کو کامیاب جب کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت اسے ناکام قرار دے رہی ہے۔

پاکستان کے سیاسی حلقوں میں آج کل اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد ‘پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ’ (پی ڈی ایم) کے جلسوں اور سرگرمیوں کا شور ہے۔ لاہور جلسے کے بعد اب پی ڈی ایم کے مستقبل کے بارے میں بحث ہو رہی ہے۔

پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک کے پہلے مرحلے کا اختتام لاہور میں مینارِ پاکستان پر ہونے والے جلسے کی صورت میں ہوا ہے۔ پی ڈی ایم 13 دسمبر کے جلسے کو کامیاب جب کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت اسے ناکام قرار دے رہی ہے۔

Read more

سابق طالبان سربراہ ملا اختر منصور کی کراچی میں جائیداد کی نیلامی

امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے افغان طالبان کے سابق سربراہ مُلا اختر منصور کی پاکستان میں ضبط شدہ جائیداد کی نیلامی عدالت کی زیرِ نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔

ہفتے کو انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق کراچی میں مُلا اختر منصور کی چھ جائیدادوں کی نیلامی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جس میں سے ایک جائیداد فروخت کی جا چکی ہے۔

Read more

بھارت: کسانوں کی ایک روزہ بھوک ہڑتال، زرعی قوانین کے خلاف احتجاج جاری

بھارتی حکومت کی جانب سے منظور کردہ متنازع زرعی قوانین کے خلاف کاشت کاروں کا احتجاج 19 ویں روز بھی جاری ہے۔ کسان تنظیموں اور رہنماؤں نے پیر کو ایک روزہ بھوک ہڑتال کی ہے۔

احتجاج کے 19 ویں روز صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بھوک ہڑتال کی گئی جب کہ ملک کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں بھی احتجاج کیا گیا۔

Read more

امریکہ: جہاز کے پر کے اوپر چڑھنے والا شخص گرفتار

امریکہ کے شہر لاس ویگاس کے ایئر پورٹ پر سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے جو ‘الاسکا ایئر لائنز’ کے ایک طیارے کی پرواز سے عین قبل جہاز کے پروں پر چڑھ گیا تھا۔

امریکی نشریاتی ادارے ‘سی این این’ نے ‘الاسکا ایئر لائن’ کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ‘فلائٹ 1367’ ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس سے ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ جا رہی تھی۔ طیارہ ٹیک آف کرنے کی تیاری کر رہا تھا کہ پائلٹ کی نظر جہاز کی جانب آنے والے ایک شخص پر پڑی۔

Read more

بالی وڈ کے وہ فن کار جو 2020 میں دنیا سے رُخصت ہوئے

سال 2020 میں بالی وڈ کے 18 فن کار اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ ان ستاروں میں سوشانت سنگھ راجپوت، رشی کپور، عرفان خان، سروج خان اور واجد خان شامل ہیں۔

سوشانت سنگھ راجپوت اور آصف بسرا نے مبینہ طور پر خود کشی کی، کچھ فن کار عالمگیر وبا کرونا کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے جب کہ بعض دیگر بیماریوں کے باعث یا اچانک دنیا سے رُخصت ہو گئے۔

Read more

لاہور: اورنج لائن میٹرو کے اسٹیشن کا نام تبدیل، ‘ختمِ نبوت’ رکھ دیا گیا

لاہور — پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں چلنے والی اورنج لائن میٹرو ٹرین کے ایک اسٹیشن (اسٹاپ) کا نام شاہ نور اسٹیشن سے تبدیل کر کے ختمِ نبوت اسٹیشن رکھ دیا گیا ہے۔

حکام نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ بتایا ہے کہ انہوں نے ، ان کے دعوے کے طابق عدالتِ عالیہ لاہور کے حکم پر اسٹیشن کا نام تبدیل کیا ہے۔

Read more

یورپ میں کرونا کی دوسری لہر: جرمنی میں کرسمس پر لاک ڈاؤن کا اعلان

جرمنی کی چانسلر انگلا مرخیل نے کرونا وائرس کی عالمی وبا کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر کرسمس کے موقع پر ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔

کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کیے گئے لاک ڈاؤن کے حکومتی اعلان پر عمل درآمد 16 دسمبر سے شروع ہو گا اور یہ پابندیاں 10 جنوری تک عائد رہیں گی۔

Read more