چمن اور طورخم بارڈر کراسنگ کے لیے خصوصی کمیٹی قائم، تاجر مسائل کے حل کے لیے پر امید
پشاور — افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت، سیاسی اور سفارتی تعلقات میں مزید بہتری کے لیے پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔
وزیرِ اعظم نے یہ فیصلہ اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایسے وقت میں کیا ہے، جب افغانستان کے ساتھ چمن اور طورخم کی دونوں مصروف سرحدی گزرگاہوں پر کشیدگی پائی جاتی ہے۔
Read more


































































































