پاک بھارت خارجہ سیکرٹری مذاکرات بھارتی مشیر کی وطن واپسی تک ملتوی


\"Pakistan-India-AjitDovil-PakIndiaTalk_1-13-2016_210858_l\"پاک بھارت خارجہ سیکرٹری کی سطح کے مذاکرات جو15جنوری کو اسلام آباد میں ہونا تھے، التوا کا شکار ہو گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ بھارت نے یہ مذاکرات اپنے سلامتی کونسل کے مشیر اجیت ددل کی فرانس سے وطن واپسی تک ملتوی کردیئے ہیں۔
بھارتی سرکاری ذرائع کے مطابق پاک بھارت مذاکرات کے لئے سیکریٹری خارجہ جے شنکر کی اسلام آباد روانگی کا فیصلہ ایک روز کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے،ان کی روانگی کا فیصلہ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کی فرنس سے واپسی تک ملتوی کیا گیا ہے۔اس سے قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان اور بھارت نے باہمی مشورت کے بعد مذاکرات آگے بڑھادیئے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments