ذہنی امراض یا آسیب، شیاطین اور جادو کے اثرات

جادو، آسیب اور نظر بد کا تصور بہت قدیم ہے۔ زمانہ قدیم سے بہت سے امراض خصوصاً ذہنی امراض کا علاج دم، جھاڑ پھونک سے ہوتا آ رہا ہے۔ سائنس کی بے تحاشا ترقی بھی اس توہم پرستی کو روک نہیں سکی۔ اسی طرح سوشل میڈیا کے کسی بھی پلیٹ فارم پر جہاں مصنوعی ذہانت کے کرشمے نظر آ رہے ہیں وہیں توہم پرستی کا پودا بھی خوب پنپ رہا ہے۔ تمام ذہنی امراض کو بادی النظر میں دیکھا جائے

Read more

تعصب کی نفسیات اور سماجی اثرات

تعصب سماجی نفسیات میں زیر بحث آنے والا اہم موضوع ہے۔ جس کو سمجھنے کے لئے کئی پہلو ہیں۔ تعصب یا Prejudice انسانی سماج میں بقا کے لئے استعمال ہونے والا ایسا منفی نفسیاتی احساس ہے جو کسی سماج یا سماج کی کسی اکائی میں فرد اپنی کم مائیگی پر قابو پانے کے لئے ایسے خیالات اور احساسات کو اپنے اندر اجاگر کرتا ہے یا سمو لیتا ہے جس سے اس کو احساس تفاخر ملتا ہے جو نتیجتاً اس کے دماغ

Read more

ادیبوں اور لکھاریوں کے نفسیاتی مسائل

ویسے تو اس بات کا اطلاق ہر تخلیق کار یا فنون لطیفہ کی ہر صنف سے وابستہ تمام افراد پر ہوتا ہے کہ یہ لوگ کسی نہ کسی نفسیاتی الجھن میں مبتلا ہوتے ہیں لیکن اس مضمون میں ہم خاص طور پر ادب کی اصناف سے متعلقہ لوگوں یعنی ادیبوں اور لکھاریوں کے بارے میں بات کریں گے۔ بابائے تحلیل نفسی کے نظریے کی روشنی میں پہلے تمام تخلیق کاروں کو بالعموم اور لکھاریوں اور ادیبوں کی نفسیات کو بالخصوص

Read more

علمی عدم اطمینان کے نفسیاتی اثرات

علمی عدم اطمینان کے لئے نفسیات کی زبان میں کوگنیٹو ڈسونینس ( Dissonance) کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے۔ یہ ایک ایسی ذہنی کیفیت کا نام ہے جس میں کسی فرد کو اس بات پر احساس ہونے لگتا ہے کہ اس کے حاصل کردہ علوم، ذاتی تجربات کی بنیاد پر قائم خیالات، مذہبی عقائد، ایمان، سیاسی نظریات اور سماجی روایات اس کے عملی کردار سے ہم آہنگ نہیں ہیں۔ اور وہ شک میں مبتلا ہوتا ہے کہ آیا اس کے ظاہری

Read more

بابائے گرین زون ڈاکٹر خالد سہیل کا فلسفہ ذہنی صحت

انسان سرسبز جنت میں اگر رہتا تھا تو کیوں نکالا گیا اس بات پر کیوں بحث کی جائے۔ یہ بات بھی اگر طے تھی کہ یہ بنی آدم زمین پر فساد کرے گا۔ تو یہ بات بھی عیاں ہے کہ سرسبز جنت سے نکالا ہوا انسان اس زمین پر گویا ایک جہنم میں رہ رہا ہے۔ یہ کرہ ارض کبھی بھی امن کی جگہ نہیں بن پا رہا حالانکہ رہنا تو یہیں ہے۔ اس جنت کے سبزہ زار سے نکالے

Read more

ڈاکٹر بلند اقبال کی کتاب: پلیٹو سے ما بعد جدیدیت تک مغربی ادب

زیر نظر کتاب ایک ایسے مصنف کی کتاب ہے جس نے ایک نہایت دلچسپ محرک کے تحت کتاب لکھی یہ تحریک شاید ادب کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے کا اعلان کرتی ہے۔ دراصل یہ مصنف کی ایک دلچسپ ادا معلوم ہوتی ہے لیکن اس ادا کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ وہ لکھتے ہیں کہ ”مجھے پڑھنے کو کوئی کتاب نہیں مل رہی تھی سوچا کہ کیوں نہ کتاب خود لکھ لی جائے اور اسے پڑھا جائے“ یہ

Read more

ایک عورت کی ماہواری پورے خاندان کے لئے نفسیاتی آزمائش ہے؟

 اقبال نے ”تصویر کائنات میں رنگ“ بھرنے کے لئے  ”وجود زن“ کا سہارا لیا۔ اس فنی کرتب کی تحلیل نفسی ایک الگ مضمون ہے۔ لیکن اس رنگین تصویر کے رنگ کب پھیکے اور سیاہ پڑتے ہیں اور اس سے کوئی بھی ماحول کس طرح سے نفسیاتی اور معاشرتی طور پر متاثر ہوتا ہے۔ اس رنگین تصویر کے لب و رخسار اور آنکھوں پر تو ادب نے صفحے سیاہ کر دیے لیکن اس کی روح جسم اور نفسیات کے تاریک اور

Read more

زیب سندھی کے افسانوں کا مجموعہ: ڈانسنگ گرل

صاحب کتاب زیب سندھی کا آبائی شہر لاڑکانہ ہے، سندھ کے شہر خیر پور میڑس میں پیدا ہوئے اور مستقل سکونت حیدرآباد سندھ میں ہے۔ سندھ یونیورسٹی سے سندھی ادب میں ماسٹر کیا۔ درس و تدریس کے شعبہ سے وابستہ رہے۔ علاوہ ازیں ریڈیو پاکستان میں پروڈیوسر کے عہدہ پر بھی فائز رہے۔ ادب کی دنیا میں سترہ سال کی عمر میں 1974 میں پہلا افسانہ لکھ کر قدم رکھا اور انیس سال کی عمر میں افسانوں کا پہلا مجموعہ

Read more

کام چوری کی نفسیات اور وجوہات

زندگی کے کاموں کی طویل فہرست ہے کام سے جی چرانا انسانی معاشرے کے ارتقاء میں خلل اور جمود پیدا کرتا ہے۔ لیکن پھر بھی انسان کام چوری پر آمادہ رہتے ہیں۔ کیونکہ کام سے جی چرانا بھی انسانی فطرت کا حصہ ہے۔ لیکن کام چوری کی عمومی وجوہات پر روشنی ڈالنے کے لئے آج ہم صرف ان کاموں کا ذکر کریں گے جو گھر داری سے متعلق ہیں اور بنیادی لائف سکلز ہیں لیکن پھر بھی کام چوری ایک

Read more

کیا والدین بھی اپنے بچوں سے حسد کر سکتے ہیں؟

ہم نے میاں بیوی، بہن بھائیوں، رشتہ داروں، کولیگز اور افسر ماتحت وغیرہ کے درمیان حسد کے بارے میں تو سن رکھا ہے۔ آج قارئین کو حسد کی ایک حیران کن قسم سے متعارف کراتے ہیں۔ وہ ہے والدین کا اپنی ہی اولاد سے حسد۔ جس کی وجہ سے اولاد کی زندگی، صحت، تعلیم، محبت، جذباتی لگاؤ اور شادی شدہ زندگی والدین کے حسد کے ہاتھوں تباہ ہو جاتی ہے۔ لیکن والدین کو حاسد کہنے کو دل نہیں مانتا کیونکہ

Read more

کیا جپھی (ہگ) محبت کی دوا ہے

بچہ دنیا میں آتے ہی روتا ہے کیونکہ اس سے وہ ماحول چھن گیا جس میں وہ ماں کے رحم میں محفوظ تھا ۔ پیدائش کے بعد بھی وہ روتا رہتا ہے ۔ اور روتے میں اس کو گود میں اٹھالیں تو پرسکون ہو جاتا ہے ۔ جیسے جیسے بڑا ہوتا ہے تو رونا کم ہو جاتا ہے ۔ اب وہ خود باہیں پھیلا کر دعوت دیتا ہے کہ اسے گود میں اٹھا کر گلے سے لگایا جائے ۔ بچے

Read more

کیا خاندان جرم سازی کی فیکٹریاں ہیں؟

خاندان انسانی معاشرے کی ایک ایسی مقدس اکائی ہے جہاں سے انسانوں کی پیدائش اور نسل انسانی کے بقا کا سلسلہ ایسے آگے بڑھتا ہے کہ تہذیب انسانی حیوانی تہذیب سے مختلف نظر آتی ہے۔ انسان کی عقل اور مذہب نے خاندان کے قیام کو ہمیشہ سے سراہا ہے دو انسانوں کے ملاپ سے پیدا ہونے والے بچوں کو ماں باپ جیسی ہستیوں کی نعمت اور شفقت سے نوازا جن کی آغوش اور سائے تلے تہذیب انسانی کو جنگل کی

Read more

کیا آپ ذہنی اور جسمانی صحت کے تعلق سے واقف ہیں؟

جب ہم اپنی یا اپنے گھر کے افراد خاص طور پر بچوں کی صحت کے بارے میں فکر مند ہوتے ہیں تو ہمیں پہلے مائنڈ باڈی ریلشن شپ کو سمجھنے کے لئے اس کے بارے میں بنیادی شعور ، آگاہی اور اس حقیقت کو تسلیم کرنا ہوگا کہ دماغ اور جسم اگر الگ الگ وجود بھی رکھتے ہیں پھر بھی جسم اور برین جو جسم کی حیثیت رکھتا ہے اس کے کیمیاوی اور حیاتیاتی عوامل اور فعلیات انسان کی نفسیاتی

Read more

کیا آپ بچوں پر ہونے والے ریپ کی اس قسم سے واقف ہیں؟

ہم صرف جسمانی اور جنسی تشدد اور ریپ کے بارے میں جانتے آئے ہیں۔ لیکن ایک اور قسم کا تشدد ہے جس سے بہت سے باشعور اور تعلیم یافتہ والدین بھی واقف نہیں۔ اس تشدد یا زیادتی کے مرتکب خود والدین ہوتے ہیں کبھی نادانی میں اور کبھی شعوری طور پر اپنی شخصیت کے مجرمانہ خواص کی وجہ سے۔ اس قسم کے تشدد ریپ کو جذباتی ریپ یا Emotional Rape بھی کہا جاتا ہے۔ یہ تشدد جسم پر نیل کے

Read more

ڈاکٹر خالد سہیل: ممتاز دانشور، انسان دوست ادیب اور ماہر نفسیات

ڈاکٹر خالد سہیل کے سنجیدہ خیالات اور سنجیدہ انسانی فلاح کے تمام کار ہائے نمایاں کے باوجود قلم اس بات پر مائل نہیں ہو پا رہا کہ ان کے بارے میں لکھنے کے لیے سنجیدگی کی روشنائی میں قلم کو بھگویا جائے۔ سنجیدہ لکھنا ضروری بھی نہیں اور کوئی خوف بھی نہیں کہ توہین یا بلاسفیمی کا فتوی لگ جائے۔ بلکہ شاید بہت سے لوگ خوش ہی ہوں گے۔ لیکن لوگوں کو خوش کرنے کا بھی کوئی خبط نہ مجھے

Read more

ٹین ایج کے شدید نفسیاتی طوفان (4)

والدین کی ذہنی صحت : وراثتی عوامل بھی کارفرما ہوسکتے ہیں نیز والدین کے غیر یقینی روئیے مثلاً۔ موڈ ڈس آرڈر، اینزائٹی، ماں کا پوسٹ پارٹم اور مینسٹریشن سے متعلقہ موڈ سونگ (جس دوران عورت میں ہارمون کی وجہ سے حسد اور خود پسندی اور حاکمیت اور جارحیت بڑھ جاتی ہے ) ، بچے تقریباً ہر ماہ ڈپریشن زدہ ماں کے چڑچڑے پن اور جارحیت کو جھیلتے ہیں جس کے نتیجے میں ماں باپ کی چپقلش میدان جنگ بنی رہتی

Read more

ٹین ایج کے شدید طوفان (3)

اس قسط میں ٹین ایج کے طوفان کے ان پہلوؤں پر بات ہوگی جو اپنی نوعیت، وجوہات اور اثرات کے معاملات میں شدید نوعیت کے ہوتے ہیں اور ان کے علاج کے لئے باقاعدہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس شدید طوفان کی علامتوں اور ٹین ایج کے شدید تکلیف دہ کرداروں پر نظر ڈالتے ہیں۔ 1۔ شدید غصہ 2۔ تشدد اور توڑ پھوڑ 3۔ سکول سے ڈراپ آؤٹ۔ 4۔ سکول میں بلی 5۔ گینگسٹر بننا 6۔ گھروں سے بھاگ

Read more

نفسیات۔ ٹین ایج بچے یا نفسیاتی طوفان؟ قسط[ 2 ]

ٹین ایج کا طوفان کسی بھی شدت کا ہو اس کا آغاز انسانی نشو نما اور ارتقائی عمل کا لازمی حصہ ہے۔ جس میں آفیشلی 12 سے 19 سال کے عرصے کو ٹین ایج کا عرصہ مانا جاتا ہے جس میں 19 سال کی عمر کو ینگ آڈلٹ ہوڈ کہا جاتا ہے۔ لیکن 10 سال کی عمر سے اس ٹین ایج کے کے آغاز کے اشارے ملنے شروع ہو جاتے ہیں جو کہ نارمل ہیں۔ لیکن والدین! آپ کے بچے

Read more

نفسیات: ٹین ایج یا نفسیاتی طوفان؟

آپ صاحب اولاد ہیں۔ آپ کی نسل آگے بڑھے گی۔ آپ اس ایکسٹینشن سے سرشار ہیں۔ بچے کی پیدائش سے لے کر تمام زندگی اس کو ”میرا بچہ میرا بچہ“ کہتے نہیں تھکتے۔ اپنی استطاعت سے بڑھ کر وہ سب کچھ اس کے۔ لئے کرتے ہیں جو آپ کے لئے آپ کے والدین نہیں کرپائے۔ اولاد کی صورت میں آپ کو ایک اور جنم مل گیا ہے یعنی اپنی تمام ناتمام حسرتوں کو پورا کرنے کے لئے ایک نعمت آپ

Read more

کیا آپ شادی کے قابل ہیں؟

شادی کے لئے قابل ہونے کی بات ہوتی ہے تو فوراً ایک دو باتیں ہی ذہن میں آتی ہیں۔ مرد اور عورت کا بلوغت کی عمر کو پہنچنا۔ عام طور پر اس بلوغت کی بنیاد پر فریقین شادی کی تقریبات کے لئے پلان بناتے ہیں اور بخیر و خوبی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کو بہت بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔ نہیں ایسا کرنا قطعاً عقلمندی نہیں ہے کہ صرف جسمانی بلوغت کو واحد قابلیت جان کر شادی کا کھیل

Read more

پیری فقیری اور گنڈے تعویذ کے کاروبار کی نفسیات

اس تحریر کو مزید وضاحت سے سمجھنے کے لئے میری گزشتہ تحریروں پر ضرور نظر ڈالیں جو اوسط ذہانت، حسد اور سائیکو پیتھ کے موضوع پر لکھی گئی ہیں۔ آج کل جبکہ سائنس اپنی ترقی کے عروج پر ہے۔ تعلیم عام ہونے کے ساتھ جہاں روشن خیالی بڑھتی جا رہی ہے وہیں توہم پرستی بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ اس توہم پرستی کے ساتھ جس انڈسٹری میں بہت تیزی سے ترقی ہوئی ہے اور ہوتی جا رہی ہے وہ ہے

Read more

نفسیات کی رصد گاہ سے: زندگی کا عدم توازن اور ذہنی توازن

کیا آپ نے کبھی سوچا کہ آج ہر شخص کسی نہ کسی شکل میں سٹریس، اینگزائٹی، ڈپریشن، خالی پن اور اداسی میں مبتلا ہے۔ لوگوں کے ہجوم، کھیل تماشے تفریح اور سوشلائزیشن کے مواقع کی دستیابی کے باوجود سٹریس کا رونا رو رہا ہے۔ ہر قسم کی شخصی آزادی کے با وجود ذہنی تنگی اور گھٹن کا شکار ہے۔ بے حساب تعلیمی ڈگریوں کے با وجود کم علمی، معدوم عقل اور تعصب اور حسد میں مبتلا ہے۔ سائنسی ایجادات کی

Read more

شادی ٹوٹنے کی نفسیاتی وجوہات

آج کا موضوع اپنی نوعیت میں ایک معاشرتی مسئلہ ہے لیکن اس کے پیچھے پیچیدہ نفسیاتی عوامل کار فرما ہیں۔ سوشل کنٹریکٹ تھیوری کی بنیادوں پر شادی جیسے ادارے نے خاندان کو ایک اعلی سماجی حیثیت عطا کی۔ اور شادی اور خاندان کے تصور کو سب سے زیادہ پذیرائی مذاہب عالم سے ملی۔ اور شادی کو مقدس فریضہ قرار دیا گیا اور فری سیکس کو گناہ گردانا گیا۔ جہاں تہذیب ارتقائی عمل سے گزری شادی کے انسٹیٹیوٹ نے بھی ارتقائی

Read more

نفسیات کی رصدگاہ سے: ذہنی امراض کا علاج اور سیلف ہیلپ (5)

ذہنی صحت کے سلسلہ کے مضامین پڑھ کر عوام الناس سوال کرتے ہیں کہ ان کا علاج کس طرح ہوتا ہے؟ اس سلسلہ میں گزارش ہے کہ علاج اس وقت ہوتا ہے جب مرض موجود ہوتا ہے۔ یعنی ہم بیمار ہوتے ہیں تو سب سے پہلے اس بیماری سے آگاہی ہوتی ہے جو مختلف علامات کی شکل میں ظاہر ہوتی ہے مثلاً بخار، فلو، درد، دست آنا، قے وغیرہ۔ ہم جسمانی درد سے گزرتے ہیں اور درد کی شدت اور

Read more

کیا آپ سائیکو پیتھ کے بارے میں جانتے ہیں؟

آج کا موضوع انتہائی حساس نفسیاتی مسئلے ”سائیکو پیتھ“ کے بارے میں آگاہی دے گا۔ سائیکو پیتھ کے لئے متبادل لفظ ”اینٹی سوشل“ استعمال ہوتا ہے۔ اور عام زبان میں ہم ان کو ایذا رساں لوگ کہتے ہیں یعنی دوسروں کو ایذا اور تکلیف پہنچانے والے لوگ۔ بلکہ عام زبان میں انہیں زہریلے یا ٹاکسک کہا جاتا ہے کیونکہ ان کی دی ہوئی اذیت سانپ کے زہر کی طرح ہوتی ہے اور ان کا ڈنک تباہ کن ہوتا ہے۔ کیا

Read more

نفسیات کی رصدگاہ سے: ذہنی صحت سب کے لئے ( 3 )

کیا آپ جانتے ہیں کہ حسد ایک ذہنی بیماری ہے؟ حسد ایک سہ حرفی لفظ ہے۔ جس سے ہر کوئی واقف ہے۔ عام طور پر حسد کو دل کی بیماری کہا جاتا ہے۔ مذہب اور مقدس کتابوں میں بھی اس کا ذکر ملتا ہے اس کو شر اور آگ سے تعبیر کیا گیا ہے اور شیطانی حملہ یا ناپاک خصائل قرار دیا گیا ہے اور ہر مقدس کتاب میں اس سے پناہ مانگی گئی ہے۔ عام طور پر ہم اسے

Read more

نفسیات کی رصد گاہ سے: ذہنی صحت سب کے لئے (2)

کیا آپ اوسط ذہانت کے لوگوں کے عمومی رویوں اور خصائل سے واقف ہیں؟ ویسے تو انسان فطرت کی ہر بو قلمینی اور مظاہر کو جادو گری سمجھ کر ہی اس کی کھوج میں نکلتا ہے اور علوم حاصل کرتا ہے لیکن نفسیات ان سب میں ایک ایسا مسحور کن علم ہے جو انسانی ذہن کی جادو گری کے مختلف کرتبوں سے آ گاہی دیتا ہے۔ اگرچہ یہ ایک مشکل کام ہے لیکن پھر بھی دماغ کی جادو گری کو

Read more

نفسیات کی رصد گاہ سے ذہنی حفظان صحت سب کے لئے

نفسیات کی رصدگاہ کے عنوان سے مضامین کا یہ سلسلہ عوام الناس کی فلاح کے لئے ایک کوشش ہے تاکہ وہ اپنی اور اپنے ارد گرد لوگوں کی ذہنی حفظان صحت کے اصولوں سے آگاہی حاصل کر سکیں گے۔ اس میں کسی جارگن اور خشک تحقیقات کے حوالہ جات سے حتی الامکان گریز کیا جائے گا تاکہ یہ عام فہم ہو۔ آج اس سلسلے کی پہلی کڑی شروع کی جاتی ہے جو نفسیات کے علمی مطالعے کی پہلی سیڑھی ہے۔

Read more

ڈاکٹر عزیز الحق: لاہور کا سقراط

مصنفین: ڈاکٹر خالد سہیل، عظمی عزیز کتاب ہمیشہ مستطیل ہوتی ہے۔ اور زیر تبصرہ کتاب ”لاہور کا سقراط“ بھی اپنی طبعی حالت میں شکلا مستطیل ہی ہے۔ لیکن در حقیقت یہ ایک تکونی کتاب ہے کہ اس کے مصنف تین ہیں اور کچھ یوں بھی تکون بناتی کتاب ہے کہ دو کردار ایک تیسرے کردار کی شخصیت کی کھوج میں دامن تھامنے اور اسے پکڑنے کی جستجو میں سر گرداں ہو کر تکون بناتے ہیں اور ایک منفرد اور عجیب

Read more

نام کتاب: لاہور کا سقراط

تبصرہ نگار: صادقہ نصیر اٹوا کینیڈا مصنفین: ڈاکٹر خالد سہیل، عظمی عزیز کتاب ہمیشہ مستطیل ہوتی ہے۔ اور زیر تبصرہ کتاب ”لاہور کا سقراط“ بھی اپنی طبعی حالت میں شکلا مستطیل ہی ہے۔ لیکن در حقیقت یہ ایک تکونی کتاب ہے کہ اس کے مصنف تین ہیں اور کچھ یوں بھی تکون بناتی کتاب ہے کہ دو کردار ایک تیسرے کردار کی شخصیت کی کھوج میں دامن تھامنے اور اسے پکڑنے کی جستجو میں سر گرداں ہو کر تکون بناتے

Read more

پوسٹ پارٹم ڈپریشن: زمین، ماں اور لکھاری کا دکھ

وہ شام اسے اچھی طرح یاد ہے جب اس کے ماں بننے کے دن قریب تھے اور وہ اپنے ہونے والے بچے کی گود بھرائی کے فنکشن پر آئے مہمانوں کو رخصت کر کے فارغ ہوئی۔ بہت خوش تھی مگر خاموشی سے اس پر کیف خوشی سے لطف اندوز ہوتی رہی۔ مہمان کیا تھے بس خاندان کی چند قریبی رشتہ دار خواتین تھیں جن کو اس کی ساس نے بلا لیا تھا کہ وہ اس کے زچگی کے خیریت سے

Read more

:ڈاکٹر سہیل کی سوانح حیات THE SEEKER

ڈاکٹر سہیل ایک ایسی قد آور شخصیت ہیں جن کی کسی تحریر ’کتاب یا تخلیق پر اپنی رائے کا اظہار کرنا اسی طرح مہماتی کرشمہ ہے جس طرح ان کی تحریریں، کتب، اور دیگر تخلیقات بذات خود تخلیقی مہماتی کرشمے ہیں۔ اسی طرح ان کے منفرد انداز تحریر پر رائے لکھنا بھی ایک انوکھا تجرباتی اور تخلیقی معرکہ ہے جس کا احساس مجھے ان کی سوانح عمری۔ دی سیکر۔ پر تبصرہ لکھنے کے شرف سے حاصل ہوا۔ کتاب پڑھنے سے

Read more