ایران: نسرین کو 38 سال قید اور 148 کوڑوں کی سزا


nasreen

نسرین سمیت کم ازکم سات وکلا میں شامل ہیں جنھیں گذشتہ برس گرفتار کیا گیا تھا

ایران میں انسانی حقوق کی نامور وکیل نسرین ستودہ کے خاندان کے مطابق انھیں 38 برس قید اور 148 کوڑے مارے جانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

نسرین ستودہ پر ملکی سلامتی کے حوالے سے مختلف الزامات عائد کیے جس سے وہ انکار کرتی آرہی ہیں۔

انسانی حقوق کے گروہوں نے ایک بین الاقوامی سھح پر انسانی حقوق کے لیے کام کرنے کے سرگرم کارکن کا ایوراڈ حاصل کرنے والی شخصیت کو ایسی سزا دینے کو ’حیران کن‘ اقدام قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیے

سکارف اتارنے والی ایرانی خاتون رہا

مزاحمت کی علامت بن جانے والی خاتون

نسرین ستودہ ان خواتین کی نمائندگی کرنے کے طور پر جانی جاتی ہیں جنھوں نےسر پر سکارف لینے کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

ایمنیسٹی انٹرنیشل کے فلپ لرتھر کہتے ہیں کہ نسرین نے اپنی زندگی عورتوں کے حقوق کے لیے کام کرتے اور موت کی سزا کے خلاف آواز اٹھانے میں گزاری۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ‘مکمل طور پر شرمناک ہے کہ ایرانی حکام ان کے انسانی حقوق کے لیے کیے جانے والے کام پر انھیں سزا دے رہے ہیں۔’

ایران میں انسانی حقوق کے لیے ادارے سینٹر فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ نسرین کے شوہر نے ان سے فون پر مختصر گفتگو کے بعد فیس بک پر اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

نسرین کے وکیل کا کہنا ہے کہ انھیں ملک کے خلاف معلومات پھیلانے اور سپریم لیڈر کے خلاف بولنے اور جاسوسی کرنے کے الزامات تھے۔

نسرین انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ان سات وکلا میں شامل ہیں جنھیں گذشتہ برس گرفتار کیا گیا تھا۔

اپنی گرفتاری سے پہلے انھوں نے ان خواتین کی نمائندگی کی تھی جنھوں نے عوامی سطح پر اپنے سر سے سکارف اتارا تھا۔ یہ عمل ایران میں قابل سزا جرم ہے۔

انھیں دو مقدمات میں سات الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔ ان میں سے ایک مقدمے میں انھیں پیش نہیں کیا گیا۔ انھیں طویل قید اور کوڑے مارے جانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

نسرین اس سے پہلے بھی سیاسی قید کا سامنا کر چکی ہیں۔ انھیں سنہ 2010 اور 2013 کے دوران قید ہوئی تھی وجہ ملکی سلامتی کے خلاف سازش اور پروپیگنڈا کرنا بتائی گئی تھی۔ تاہم انھوں نے ان الزامات سے انکار کیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32804 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp