سلم ڈاگ ملینئر کے موسیقار اے آر رحمان انڈیا میں نئے ٹیلنٹ کو نکھاریں گے


AR Rahman
Marc Hoberman
برٹش اکادمی آف فلم اینڈ ٹیلی وژن آرٹس (بیفٹا) نے انڈیا میں یہ کاوش شروع کی ہے اور اس کے بارے میں اے آر رحمان کہتے ہیں کہ لوگ بہت پرعزم ہیں۔
انڈیا میں ایک نئی ٹیلنٹ ہنٹ شروع ہو رہی ہے اور آسکر ایوارڈ یافتہ معروف موسیقار اے آر رحمان کا ماننا ہے کہ اس مرتبہ ہمیں بہت سے حیران کن نتائج ملیں گے۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’یہاں بہت سا چھپا ہوا ٹیلنٹ موجود ہے۔‘ اے آر رحمان نے ہالی وڈ، بالی وڈ اور ویسٹ اینڈ سبھی میں نام کمایا ہوا ہے۔

برٹش اکادمی آف فلم اینڈ ٹیلی وژن آرٹس (بیفٹا) نے انڈیا میں یہ کاوش شروع کی ہے اور اس کے بارے میں اے آر رحمان کہتے ہیں کہ لوگ بہت پرعزم ہیں۔

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بیفٹا بریک تھرو پروگرام جو کہ 2013 سے برطانیہ میں چل رہے ہیں، انڈئا آیا ہے۔ انڈیا میں فنون کی صنعت میں کئی زبانوں، ثقافتوں، اور مذاہب کا ملاپ ہوتا ہے۔ اس سال بریک تھرو پروگرام میں انڈیا سے پانچ افراد کو چنا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

یہ میرا انڈیا نہیں ہے : اے آر رحمان

’میں صوفی مسلک پر عمل کرتا ہوں‘

’نظریہ ہو یا لباس یہ آپکی اپنی چوائس ہونی چاہیے’

اے آر رحمان اب تک 650 سے زیادہ گانے بنا چکے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ’مغربی دنیا میں انڈیا کی صرف ایک صنعت ہندی فلم انڈسٹری بالی وڈ پر توجہ دی جاتی ہے اور مجھے بالی وڈ بطور لفظ ہی پسند نہیں ہے۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’مگر انڈیا میں اور بہت سے شاندار ہدایتکار ہیں۔ ہر ریاست کی اپنی فلم انڈسٹری ہے۔ اور ان فلموں سے بہت سی مزےدار ثقافتی باتیں سیکھی جا سکتی ہیں۔‘

https://twitter.com/arrahman/status/1333375874448572416

اے آر رحمان کا کہنا ہے کہ یہ نیا ٹیلنٹ ہنٹ صرف فلم سازوں تک محدود نہیں ہے اور اس میں فلم ٹی وی ویڈیو گیمز کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے شریک ہو سکتے ہیں اس لیے یہ سب کے لیے کھلا ہے۔

اے آر رحمان کی پہلی بڑی کامیابی 1992 میں تامل فلم روجا سے آئے تھی۔ وہ کہتے ہی کہ اب شہرت حاصل کرنے پر کسی مخصوص حلقے کی گرفت نہیں ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے اب یہ ہر کسی کی انڈسٹری ہے۔

انھوں نے بتایا کہ انھوں نے انسٹاگرام، فیس بک، یوٹیوب سبھی پر شاندار ٹیلنٹ دریافت کیے ہیں اور اب ایک نئی نسل سامنے آ رہی ہے۔

’تاہم اگلے لیول تک جانے کے لیے پیشہ وارانہ لیول تک جانے کے لیے لوگوں کو رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔‘

Dev Patel and Anil Kapoor star in 2008's Slumdog Millionaire

Warner Bros
بین الاقوامی سٹیج پر ان کی سب سے بڑی کامیابی 2009 میں ڈینی بوئل کی فلم سلم ڈاگ ملینیئر کے موسیقی مرتب کرنا تھا جس کے لیے انھیں بیفٹا۔ گولڈن گلوب اور دو آسکر انعامات سے نوازا گیا۔

بیفٹا کا یہ ایک پروگرام ایک سال پر محیط ہوتا ہے اور اس میں کامیابہونے والوں کو ایک سال تک اس صنعت کے سب سے نامور فنکاروں سے سیکھنے کا موقع دیا جاتا ہے۔ اس پروگرام سے ماضی میں گزرنے والوں میں ہیری پوٹر کے پیشکار ڈیوڈ ہیمن اور اداکارہ ٹلڈا سنیوٹن شامل ہیں۔

اے آر رحمان اپنے استاد روجا کے ڈائریکٹر مانی رتنام کو ’انڈیا کا سپیلبرگ‘ بتاتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اتنے بڑے نام کے ساتھ اپنی پہلی فلم پر کام کرنے سے مجھے بہت حوصلہ اور جذبہ ملا۔‘

ان کے فلم روجا کے گانے توقعات کے برعکس بہت ہٹ ہوئے اور یہ پہلا موقعہ تھا کہ انڈسٹری میں کسی نئے شخص نے آ کر انڈیا کا معروف سلور لوٹس ایوارڈ جیتا تھا۔ اور اس کے بعد ان کا کیریئر اوپر ہی جاتا رہا۔

وہ مذاق کرتے ہیں کہ میں سیکھتا رہا اور مجھے اس کے پیسے ملتے رہے۔

کام شروع کرنے کی پہلی دہائی میں ہی اے آر رحمان کو لندن کے ویسٹ اینڈ کے لیے لارڈ آف دی رنگز کی موسیقی مرتب کرنے کے لیے اینڈرو ویبر نے کہا۔

بین الاقوامی سٹیج پر ان کی سب سے بڑی کامیابی 2009 میں ڈینی بوئل کی فلم سلم ڈاگ ملینیئر کے موسیقی مرتب کرنا تھا جس کے لیے انھیں بیفٹا۔ گولڈن گلوب اور دو آسکر انعامات سے نوازا گیا۔

56 سالہ اے آر رحمان کہتے ہیں کہ میری موسیقی کا مقصد یہ تھا کہ میں سرحدیں ختم کر دوں۔ اس وقت وہ دنیا کے بہترین ریکارڈنگ آرٹسٹوں میں سے ایک ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ اس وقت جب دنیا اس قدر منقسم ہے تو یہ اہم ہے کہ ہم اپنی ثقافت کو درست انداز میں پیش کریں اور فلم ساز درست کہانیاں دیکھائیں۔

اے آر رحمان کو مدراس کا موزارٹ بھی کہا جاتا ہے۔ بیفٹا کے دائریکٹر ٹم ہنٹر کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایسی شخصیت ہیں جو کہ امید ہے بریک تھر پروگرام سے گزرنے والے بن جائیں گے۔

وہ کہتے ہیں کہ ’بیفٹا کی ابھتے ٹیلنٹ کو پہچناننے اور نکھارنے کی ایک تاریخ ہے۔ جوڈئ ڈینچ بیفٹا کی پہلی رائزنگ سٹار تھیں جو کہ بریک تھرو پروگرام سے بہت پہلے منظرِ عام پر آئیں۔‘

گذشتہ بریک تھرو پروگرام کو بین الاقوامی سطح پر چین، امریکہ، اور انڈیا میں لے جایا گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32607 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp