دنیا بھر میں کتنے لوگ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں؟


عالمی ادارے یونیسف نے دنیا میں انٹرنیٹ کے صارفین کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی آبادی کا 48 فیصد حصہ انٹرنیٹ کا صارف ہےجن میں 71 فیصد بچے اور نو عمر نوجوان ہیں۔

بچوں کو باخبر محفوظ اور مصروف رکھنے کے لیے ڈیجٹل تعلیم ضروری ہے نوجوانوں نے بچوں کی انٹرنیٹ تک رسائی یقینی بنانے کے لیے قانون سازی کی بھی سفارش کر دی۔

پاکستانی حکومت کے لیے بھی کہا گیا ہے کہ نوجوانوں کی انٹرنیٹ تک رسائی ممکن بنانے کے انتظامات کیے جائیں، انٹرنیٹ تک رسائی نہ ہونے کی صورت میں پاکستانی نوجوان اور بچے دنیا میں موجود اپنی عمر کے بچوں سے پیچھے رہنے کا خدشہ ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).