مدنی منے کی جہنمی عورتوں پر وائرل وڈیو

ویسے تو ہمارے ہاں آئے روز کوئی نہ کوئی دلسوز واقعہ پیش آتا ہی رہتا ہے۔ مگر اس وڈیو کو دیکھ کر اس پر قلم اٹھانا یوں بھی ناگزیر ہوا کہ سوال ایک معصوم کی زندگی کا ہے، اس کی سوچ، شخصیت اور مستقبل کا ہے۔ آپ اس کو جہنمی عورتوں کی نشانیاں طوطے کی طرح رٹوا کر آخر کیا مقصد حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ جدید طریقہ تعلیم کا تھوڑا سا مطالعہ بھی کیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ

Read more

ادب محبت کا ایندھن ہے

ہمیں عام طور پر یہ بات سننے کو ملتی ہے کہ ہم ایج آف آٹومیشن کے بچے ہیں۔ کبھی یہ اطلاع، کبھی طعنہ تو کبھی خوبی ہے۔

ادب کرنے کی روایت چاہے جتنی بھی آؤٹ ڈیٹڈ ہو، ہم سے نہیں چھوٹے گی ؛ دلزیب روایات کی امین نسل صد شکر ہم سے ابھی زیادہ دور نہیں گئی، یہ ہمارے والدین ہیں اور وقتاً فوقتاً ہمیں یاد بھی دلاتے ہیں کہ ہم جہاں بھی چلے جائیں اور جتنے بھی بدل جائیں مگر کچھ چیزیں ہماری پہچان ہیں اور اپنی پہچان کو نہیں کھونا ہے۔

Read more

عربی رسم الخط والا عبایہ اور مشتعل ہجوم

جب سے لاہور کی اچھرہ مارکیٹ میں یہ واقعہ پیش آیا ہے تب سے میرے مائنڈ میں ایک ہی چیز چل رہی ہے کہ کیا یہ بھی لاقانونیت کے پچھلے کئی دلسوز واقعات ہی کی طرح وکٹم بلیمنگ کی نذر ہو کر میری مادر گیتی کے ماتھے پر کلنک کا ایک مزید ٹیکا ثابت ہو گا۔ ایمن امرتسری نے نہ جانے کس پس منظر میں یہ شعر کہا ہو گا کہ رنج و راحت ایک سے ہیں مجھ کو مثل

Read more

لو سٹوری اور دادی کی موت

ایک پوسٹ میری نظر سے گزری جس میں دو لوگوں کی چیٹ کا سکرین شاٹ تھا۔ میں نے بھی پکچر لے کے پوسٹ کر دی۔ بظاہر مزاحیہ پوسٹ ہی تھی۔ ۔ لیکن تم نے تو کہا تھا کہ ہمیں موت ہی جدا کرے گی۔ ~ ہاں مگر یہ نہیں بتایا تھا کہ کس کی موت۔ میری دادی فوت ہو گئی ہیں۔ سو اٹس اوور اس پوسٹ کو لگانے کا مقصد سماجی آگاہی تھی۔ ہم اس دور میں نہیں جی رہے

Read more

نواز شریف کی بے موقع اور بےمحل واپسی

خبر جنگل میں آگ کی طرح بھیلی ہوئی تھی کہ سابق وزیراعظم جناب میاں محمد نواز شریف وطن واپس آرہے ہیں اور یہاں پہنچ کر وہ مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔ تو گویا آ کر پوچھیں گے کہ مجھے کیوں نکالا کیونکہ چار سال پہلے وہ یہی پوچھتے پوچھتے علیل ہو گئے تھے اور پھر علاج کے لئے لندن چلے گئے تھے۔ یہ بات یقین سے نہیں کہی جا سکتی کہ انہیں اپنے سوال کا جواب ملا

Read more

گھر کے چراغ سے

تاریخ کس قدر ظالم ہو سکتی ہے اس بات کا اندازہ مجھے اس وقت ہوا جب میں ہسٹری آف پاکستان کی سٹوڈنٹ بنی اور مجھے اس پر ایک جامع کتاب تحفے میں ملی۔ اگرچہ اس کتاب کا پلاٹ اتنا جارحانہ نہیں تھا مگر پھر بھی میری کم علمی اور ناکافی مطالعہ کے سامنے یہ حقائق کافی توجہ طلب تھے۔ میں اکثر جب حالات حاضرہ پر لکھاریوں کے کالم پڑھتی ہوں تو اس میں یہ اشارتاً پاکستان کے ابتدائی دس پندرہ

Read more

ناقابلِ اعتبار تاریخ کی الجھن

مجھے تھوڑی دیر کے لئے آپ سے بات کرنی ہے، کیا آپ میرے لئے تھوڑا سا وقت نکال پائیں گے کیونکہ میں اس وقت بہت اپ سیٹ ہوں اور مجھے نارمل ہونے کے لئے کسی ایسے انسان سے بات کرنے کی ضرورت ہے جو بہت متوازن شخصیت کا مالک ہو اور وہ آپ کے علاوہ کوئی نہیں ہو سکتا۔ ” جی بیٹا“ ، چند ہی ساعتوں کے بعد جواب آ گیا اور دوسرا ٹیکسٹ یہ تھا۔ ”بیٹا آپ تو بہت مضبوط

Read more

مر کے بھی چین نہ پایا تو…

پچھلے ایک ہفتے سے ہمارے سیاسی افق پر جو رنگ چھائے ہیں ان میں سے ایک بھی نیا نہیں مگر ہمارے لوگوں کی مستقل مزاجی ملاحظہ کیجیے کہ پوری پوری رات سابق وزیراعظم کے حق میں اور کہیں کہیں ان کے خلاف اور گرفتاری کے انتظار والی پوسٹس سوشل میڈیا پر ٹرینڈ تھیں۔ اب شاید ہی کوئی سیاسی پارٹی ہو جس نے اپنے سوشل میڈیا ٹیم کو ایکٹو نہ کر رکھا ہو جن کو یقیناً پارٹی بجٹ سے ادائیگی کی

Read more

سب سے خراب چیز

ایک بادشاہ نے اپنے وزیر سے کہا کہ ملک میں سب سے خراب چیز کل صبح مجھے لا دو۔ وزیر اپنے گھر آیا تو سوچ سوچ کر کافی پریشان ہو گیا کہ معلوم نہیں، سب سے خراب چیز کون سی ہے؟ بادشاہ تو کل مجھے مار ڈالیں گے۔ وزیر اسی غم میں شہر سے بھاگ نکلا اور ایک ویرانے میں پہنچ گیا۔ اس نے بکریوں کا ریوڑ دیکھا۔ گڈریا اس کے ساتھ ہے اور کوئی نہیں۔ وزیر نے دیکھا کہ

Read more

عوام کا معیار زندگی، ایک لمحۂ فکریہ

معیار زندگی کا تعلق مادی اشیا اور سہولیات کے حصول کے ساتھ ساتھ اس کے سماجی ماحول اور ذہنی کیفیت سے بھی ہے۔ ذہنی کیفیت اور دماغی صحت تو خیر ہمارے ہاں موضوع بحث ہے ہی نہیں مگر چلیں کچھ چیدہ چیدہ اصول جو دنیا نے وضع کیے ہیں انہی پر خود کو پرکھ لیتے ہیں مثلاً تعلیم اور اس کی شرح خواندگی، صحت اور حفظان صحت کے اصولوں پر عمل، جمہوری اقدار، آزادی اظہار، سماج میں خواتین کا مقام،

Read more

ہمارا تعلیمی نظام استعمار کی یادگار ہے

کوئی بھی فاتح اپنی مفتوح قوم کے محض علاقے پر قبضہ نہیں کرتا بلکہ اس کے کلچر، مذہب یہاں تک کہ سوچ تک پر حاوی ہو جاتا ہے اور یہی انگریز نے ہندوستان پر کیا یعنی صرف جغرافیائی لحاظ ہی سے قبضہ نہیں کیا بلکہ اس نے مقامی لوگوں کے دل و دماغ کو بھی فتح کرنے کی کوشش کی تاکہ وہ اپنے قبضے کو دوام دے سکے۔ اس غرض سے اس نے سب سے پہلے یہاں کے نظام تعلیم

Read more

اپنی مدد آپ

”خدا ان کی مدد کرتا ہے جو اپنی مدد آپ کرتے ہیں“ ۔ کسی نے یہ جملہ یونہی نہیں کہہ دیا ہو گا بلکہ یہ انسان کی زندگی بھر کا تجربہ، قوموں کی جد و جہد اور نسلوں کی ریاضت کا عکاس ہے مگر یہ ہے کیا؟ اپنی مدد آپ کے لئے ضروری ہے کہ سب سے پہلے آپ کو اپنا اور اپنے مسائل کا ادراک ہو اور آپ ان کو حل کرنا چاہتے ہوں اور ہمارے ہاں کسی مسئلے

Read more

سال کے شروع میں آپ کے لئے ایک سطر

سوشل میڈیا ہم سب کی زندگیوں کا ناگزیر حصہ بن چکا ہے اور یہاں ہم ہر قسم کے لوگوں سے متعارف ہوتے ہیں جن میں کچھ آپ سے سراسر لاتعلق، کچھ بہت زیادہ شناسا اور کچھ ان دونوں اقسام سے ہٹ کر صرف اور صرف آپ کو انگریزی والا سک کرنے کے لئے ہوتے ہیں جن کو ہر وقت یہ فکر لاحق رہتی ہے کہ آپ نے یہ بات کیوں کر دی، وہ بات کیوں کر دی اور یہ کہ

Read more

آپ کو انکل اقبال کے ساتھ کوئی اختلاف تو نہیں؟

کون اقبال؟ سوال کے جواب میں بھی سوال ہی پوچھا گیا اور میں نے بھی تو جان بوجھ کر ایک شاعر سے مبہم سوال کیا تھا۔ کچھ توقف کے بعد میں نے دوبارہ شرارتی انداز میں لکھا، ”اوہو بھئی انکل علامہ اقبال“ تو اس پہ کہنے لگے نہیں تو مجھے ان سے کوئی اختلاف کیوں ہو گا۔ اچھا تو پھر ہم اقبال ڈے پر ڈاکٹر صاحب کی شاعری پڑھیں گے انصر بھائی۔ ”ہاں چلو ٹھیک ہے“ کہہ کر انہوں نے

Read more

ہمیں بس کھیلنا ہے

’جب روم جل رہا تھا تو نیرو سکھ اور چین کی بانسری بجا رہا تھا‘ ۔ روم کے شہنشاہ نیرو کے بارے میں یہ ضرب المثل مشہور ہے۔ روم کو آگ لگانے کا الزام بھی نیرو کو ہی دیا جاتا ہے اور یہ کہ اس نے ایسا جان بوجھ کر کیا تھا۔ یہ جان کر ہمیں حیرت ہوتی ہے لیکن جب ہم اپنے ملک کے حالات پر نظر کرتے ہیں تو ہمیں صاحب اختیار باوجود گمبھیر مسائل کے چین کی

Read more

کرسی کرسی کرتے ہو

ووٹ سے آئے ہوئے لوگ ووٹ سے مخالف کا مقابلہ کرتے ہیں۔ ایک سیاستدان ملک کی صرف معاشی، اقتصادی اور سیاسی پالیسیوں کا ہی ذمہ دار نہیں ہوتا بلکہ قومی اخلاق کا محافظ بھی ہوتا ہے کیونکہ دنیا پر آپ کا تاثر آپ کے انٹر نیشنل امیج اور قومی کردار کے لئے ہرگز نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ آپ کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ آپ ملکی معیشت کی ایسی تیسی پھیر چکنے کے بعد اس کی نوجوان نسل کے

Read more

پچھتر سالہ پنچایت

دسویں جماعت کے سلیبس کا رٹا لگا لگا کر تھوڑی دیر کے لئے جو سوشل میڈیا کھولا تو جگہ جگہ حکومت کو چلتا کرنے کی پوسٹس خالی شاپنگ بیگز کی طرح ادھر ادھر اڑ رہی تھیں۔ ان پوسٹس پر عوام کا ردعمل مجھے پرائی شادی میں عبداللہ دیوانہ جیسا لگا جو ہر کسی کی شادی پر دیوانہ وار دھمال ڈالنے کو تیار کھڑا ہو اور یہی نہیں جناب فواد چوہدری صاحب فرماتے ہیں کہ ملک میں بہترین جمہوریت ہے کہ

Read more

ہاجرہ مسرور کا ملمع، ہمارے معاشرے کا عکاس

دسویں کی اردو کتاب کے صفحہ نمبر ساٹھ پر سبق ”ملمع“ میں ہاجرہ مسرور نے ہمارے معاشرے کے تصنع، اندھی تقلید اور مکروہ چہرے کی بے مثال عکاسی کی ہے۔ لکھتی ہیں ؛ ”امی جان نے جانے کب سے تین روپے جوڑ رکھے تھے سو نکال کر دیے کہ تم عقیل کو ساتھ لے کر چلی جاؤ عقیل بچہ ہی سہی لیکن ہے تو لڑ کا۔ بس یہی ان کی بات تو مجھے زہر معلوم ہوتی ہے۔ جانے وہ لڑکیوں

Read more