کورونا وائرس: پینگولیئن میں کووڈ۔19 نما وائرس کی تصدیق

چین میں سمگل کیے جانے والے پینگولیئن میں کووڈ۔19 نما وائرس کی تصدیق ہوئی جو کہ پوری دنیا میں پھیل گیا ہے۔

ایک بین الاقوامی ٹیم نے کہا ہے کہ جنگلی جانوروں کی منڈی میں ان کی خرید و فروخت پر پابندی لگائی جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کی وبا کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

Read more

بھکر: مردہ انسانوں کا گوشت کھانے والے ’آدم خور‘ بھائی رہا، تحفظ کی خاطر دوبارہ نظربند

پاکستان میں مردہ انسانوں کا گوشت کھانے والے بھائیوں کو سزا مکمل ہونے پر رہائی ملی لیکن دونوں افراد کو نقص امن کی وجہ سے دوبارہ جیل میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ ان دونوں بھائیوں کا تعلق صوبہ پنجاب کے ضلع بھکر سے ہے۔ ضلع بھکر کے ڈپٹی کمشنر آصف علی نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کی رہائی کی وجہ سے علاقے میں نقص امن کا خطرہ تھا اس لیے ان دونوں بھائیوں کو موجودہ

Read more

کورونا وائرس: کیا دیہی پاکستان کورونا کے ممکنہ مریضوں سے نمٹ سکتا ہے؟

پاکستان کے کئی حصوں میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے جبکہ نوول کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد 1000 سے تجاوز کر چکی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کے مختلف صوبوں سے 26 مارچ کی صبح تک 1078 متاثرین کی تصدیق ہوچکی تھی۔ سب سے زیادہ متاثر صوبے بالترتیب سندھ (413)، پنجاب (323)، خیبر پختونخوا (121) اور بلوچستان (119) ہیں۔ مارچ کی نو تاریخ تک پاکستان میں صرف سات تصدیق شدہ متاثرین تھے۔ ایک ہفتے

Read more

کورونا وائرس: میک اپ کی دکان میں ’ٹیسٹرز‘ نہ استعمال کریں

برطانیہ میں میک اپ کا سامان فروخت والے سٹورز نے اپنی دکانوں میں موجود میک اپ ٹیسٹرز کو پھینکنے کا اعلان کیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ استعمال شدہ ٹیسٹرز صارفین میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتے ہیں۔ میک اپ کی دکانوں میں موجود ٹیسٹرز کو کوئی بھی گاہک کسی مخصوص چیز کی خریداری سے قبل اپنے اوپر استعمال کر کے دیکھ سکتا ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے ساتھ ہی ان اشیا کے ذریعے جراثیم

Read more

سابق ایف بی آئی ایجنٹ رابرٹ لیوینسن کی فیملی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایرانی حراست میں ہلاک ہوگئے ہیں

ایران میں 13 سال قبل لاپتہ ہوجانے والے ایف بی آئی کے سابق ایجنٹ رابرٹ لیوینسن کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ ایرانی حکام کی حراست میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان کے خاندان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ سی آئی اے کی ایما پر ایک غیر منظور شدہ مشن میں مصروف تھے۔ ان کی مبینہ ہلاکت پر ان کے خاندان نے کہا ہے کہ ’ہمارے لیے اپنا درد بیان کرنا ناممکن ہے‘ اور یہ بھی عندیہ

Read more

کورونا وائرس: کیا انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں مودی کا کام آسان ہو گیا؟

عمر عبد اللہ اور فاروق عبد اللہ پوری دُنیا کے بیشتر ممالک کے کورونا وائرس کی زد میں آنے سے قبل انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرِ داخلہ امیت شاہ انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں معمول کی سیاست کی بحالی کے لیے بے چین تھے۔ گذشتہ برس اگست میں خطے کی نیم خود مختار حیثیت کے خاتمے سے یہاں کے لوگ ناراض تھے۔ بے مثال قدغنوں اور کلیدی سیاسی رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد کی گرفتاری سے کشمیر خوفناک

Read more

کورونا وائرس: نظروں سے اوجھل چین اور امریکہ کی کشیدگی کا نتیجہ کیا ہو گا؟

سب پر روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ دنیا پر یہ وقت بہت بھاری ہے اور چین اور امریکہ کے تعلقات کٹھن دور سے گزر رہے ہیں۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بار بار کورونا وائرس کو ’چائنیز وائرس‘ قرار دے رہے ہیں۔ جارحانہ مزاج کے مالک امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو اسے ’ووہان وائرس‘ کہہ کر پکارتے ہیں جس پر بیجنگ میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔ امریکہ کے صدر اور امریکہ کے وزیر خارجہ دونوں نے اس

Read more

پاکستان میں وبا کے دنوں میں کون گھر سے کام کر سکتا ہے؟

بین الاقوامی اداروں کے لیے کام کرنے والے ملازمین کو بین الاقوامی قواعد کے تحت گھر سے کام کرنے کی اجازت دی جارہی ہے پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے کی صورت میں بہت سے لوگ اب گھر سے کام کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں جبکہ کئی اداروں نے اس بارے میں باقاعدہ طور پر اجازت بھی دے دی ہے۔ اس وقت کئی ایسے پیشے ہیں جن میں ملازمین کے

Read more

کیا کورونا کے شدید علیل مریضوں کا علاج صحت یاب مریضوں کے خون سے ممکن ہے؟

کورونا وائرس سے متاثرہ زیادہ تر افراد معمولی سے درمیانے درجے کی علامات کے ساتھ ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ تاہم متاثرہ افراد کی ایک مخصوص تعداد ایسی ہے جن میں بیماری شدت اختیار کر جاتی ہے اور مریض ہلاک ہو جاتا ہے۔ امریکہ میں مستند اداروں نے ڈاکٹروں کو کووِڈ۔19 کے ایسے شدید بیمار یا جان لیوا صورتحال کا سامنا کرنے والے افراد کے علاج کے لیے ایک ایسی تحقیقاتی نئی دوا تک رسائی کی اجازت دی ہے جو بنیادی

Read more

افغانستان: کیا امریکہ افغانستان میں طالبان کو واپس لانے کا راستہ ہموار کر رہا ہے؟

امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کا مطلب تھا کہ پورے افغانستان میں تشدد میں کمی ہو گی۔ لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے جیسے ہی امریکہ نے افغانستان کی شہری امداد میں ایک ارب ڈالر کی کمی کا اعلان کیا تو بہت سے افغان شہریوں کو یہ تشویش لاحق ہو گئی کہ شاید اب امریکہ آہستہ آہستہ انھیں طالبان کے حوالے کر رہا ہے۔ میں صبح چار بج کر 41 منٹ پر پریشانی کی حالت میں اٹھی۔ پریشانی

Read more

کورونا وائرس: کیا امریکہ نے کووِڈ 19 کے علاج کے لیے کلوروکوئن کو منظور کر لیا ہے؟

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملیریا کے خلاف استعمال ہونے والی ایک دوائی کو امریکہ نے نئے کورونا وائرس، کووِڈ 19، کے علاج کے لیے منظور کر لیا ہے۔ کلوروکوئن ملیریا کے علاج کی سب سے قدیم، مشہور اور مؤثر دوا ہے۔ اس رپورٹ میں ہم یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ آیا صدر ٹرمپ درست کہہ رہے ہیں اور آیا یہ دوائی کورونا کے علاج کے لیے کتنی مؤثر ہے؟ کلوروکوئن گذشتہ کئی

Read more

کورونا وائرس: پشاور میں ایمرجنسی یا لاک ڈاؤن کتنی موثر، قرنطینہ میں لڈو اور کرکٹ

کورونا وائرس سے متاثرہ یا اس وائرس کے شبہ میں قرنطینہ میں زندگی مشکل نظر آتی ہے۔ ایک قرنطینہ مرکز میں مریض لڈو اور کرکٹ کھیلتے دیکھے جا سکتے ہیں تو کہیں مریضوں نے بنیادی ضروریات کی عدم فراہمی کی شکایات کی ہیں۔ قرنطینہ کیا ہے قرنطینہ ایسی تنہائی ہے یا سماجی دوری ہے جس میں آپ اپنی سرگرمی محدود کر دیتے ہیں یا حکومت آپ کے لیے ایسی جگہ فراہم کرتی ہے جہاں آپ کو دوسرے لوگوں سے میل

Read more

جمال خاشقجی قتل کیس: ترکی نے 20 سعودی شہریوں پر فردِ جرم عائد کر دی

ترکی نے اکتوبر سنہ 2018 میں استنبول میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے 20 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے سابق ڈپٹی انٹیلیجنس چیف احمد اسیری اور سابق شاہی مشیر سعود القحطانی پر قتل کے لیے اکسانے کی فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔ باقی 18 افراد پر سعودی سفارت خانے کے اندر ‘جان بوجھ کر اور بہیمانہ قتل’ سرانجام دینے کا الزام عائد کیا گیا

Read more

کورونا وائرس: مشکل وقت میں خوش رہنے کے چند کارگر نسخے

getty images کورونا وائرس کے عالمی وبا میں تبدیل ہونے کے ساتھ ہی دنیا بھر میں بہت بڑی آبادی گھروں تک محدود رہنے پر مجبور ہو گئی ہے۔ سرحدیں بند ہیں اور عالمی معیشت مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔ ایسے میں بے چینی، مستقبل کی فکر اور پریشانی کا احساس کوئی حیرانی کی بات نہیں ہے۔ تاہم چند نسخے ایسے ہیں جو ان حالات میں بھی آپ کا حوصلہ بلند رکھ سکتے ہیں اور آپ کو خوش رہنے میں مدد

Read more

کورونا وائرس: امریکہ میں سب اچھے کی خبر تھی پھر سب بدل گیا؟

چار فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سٹیٹ آف دی یونیں خطاب میں کہا کہ ’نوکریاں عروج پر ہیں، آمدنی میں اضافہ ہورہا ہے، غربت میں تیزی سے کمی آرہی ہے، جرائم کی شرح کم ہو رہی ہے، اعتماد بڑھ رہا ہے اور ہمارا ملک ترقی کر رہا ہے۔‘ ٹرمپ 21.44 ٹریلین ڈالر کی زوردار امریکی معیشت کے بارے میں پر جوش تھے۔ یاد رہے کہ چین کی جی ڈی پی 14.4 ٹریلین ڈالر، انڈیا کی دو اعشاریہ

Read more

’بہت سے پکوان جنھیں انڈین سمجھا جاتا ہے وہ اصل میں انڈین نہیں‘

میں انڈیا کے مصروف اور جدید ترین شہر ممبئی کے ایک ریستوران کے باورچی خانے میں تھی۔ مٹی کے برتن میں باورچی کھانا تیار کر رہا تھا۔ کیلے کے پتے، لکڑی اور کچھ دھات کے برتن باروچی خانے میں اِدھر اُدھر پڑے تھے۔ اس پکوان کی تیاری میں صرف انڈیا کے مقامی مصالحوں کا استعمال ہو رہا تھا۔ اس کا نتیجہ یہ تھا کہ میکسیکو میں استعمال ہونے والی تیز مرچ اور جنوبی امریکہ کے آلو کی خوشبو جیسا اس

Read more

کورونا وائرس: کیا بھیلواڑہ ’انڈیا کا اٹلی‘ ثابت ہو گا؟

آٹھ مارچ کی صبح پانچ بجے انڈیا کی شمالی ریاست راجستھان میں ایک نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں ایک 68 سالہ شخص نمونیہ جیسی علامات کے ساتھ زیر علاج تھا اور اس شخص کو سانس لینے میں بھی دشواری پیش آ رہی تھی۔

بھیلواڑہ علاقے کے برجیش میموریل ہسپتال میں 58 سالہ ڈاکٹر آلوک متتل ااور ان کی ٹیم ایک اور مریض کا معائنہ کر رہی ہے۔ اس مریض سے نہ تو یہ پوچھا گیا کہ آیا حال ہی میں انھوں نے کوئی سفر کیا ہے یا نہیں اور نہ ہی مریض نے خود سے کوئی تفصیل بتائی۔ اس وقت آئی سی یو میں مزید چھ مریض زیر علاج ہیں۔

Read more

ڈرون سے لی گئی انٹارٹک سیل کی تصویر بین الاقوامی مقابلے کی فاتح قرار

جنگلی حیات کے نئے تصویری مقابلے کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں برف کے ٹوٹے ہوئے ٹکڑے پر پر ڈرون کے ذریعے لی گئ سیل کی تصویر کو پہلا انعام ملاہے۔ Nature TTL / Florian Ledoux فرانسیسی فوٹو گرافر فلوریئن لیڈو نے جیتنے والی تصویر کھینچی ۔ انھوں نے کہا کہ میرے لئے، آرکٹک اور انٹارکٹک علاقوں کی حالت دکھانا بہت ضروری ہے۔’یہ بھی ضروری ہے کہ ڈرون سے لی گئی اس تصویر کے اس انداز

Read more

کورونا وائرس: کووِڈ 19 کس طرح اٹلی میں مرنے والوں کی بےتوقیری کر رہا ہے؟

جب آپ کا کوئی پیارا زندگی کی آخری سانسیں لے رہا ہوتا ہے تو اُس کو آخری الوداع کہنے کا موقع ملنا ہی آپ کے لیے سب کچھ ہوتا ہے۔ لیکن کورونا وائرس اٹلی کے شہریوں کو اِس اہم موقعے سے بھی محروم کر رہا ہے۔ یہ وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کو روایتی تدفین سے محروم کر رہا ہے اور لواحقین کے غم میں اضافہ کر رہا ہے۔ اٹلی کے شہر میلان میں تدفین کی سہولیات فراہم کرنے

Read more

کورونا وائرس: اٹلی کے انتہائی متاثرہ شہر کے ہسپتال میں نرس نے بحرانی صورتحال کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں کیسے محفوظ کیا؟

PAOLO MIRANDAپاؤلو کا ہسپتال کورونا وائرس کے متاثرین کا گڑھ ہے ’ہمیں ہر کوئی ہیرو کہہ رہا ہے لیکن مجھے ایسا نہیں لگتا۔‘ پاؤلو مرانڈا اٹلی کے شہر کیمورا کے واحد ہپستال میں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں نرس ہیں۔ لمبارڈے کے علاقے کے اس چھوٹے شہر میں کورونا وائرس نے بڑی تباہی مچاہی۔ یہاں 2،167 لوگ اس وائر سے متاثرہ ہیں جبکہ 199 اس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ اپنے دیگر ساتھیوں کی طرح وہ گذشتہ ایک ماہ سے

Read more

کورونا وائرس نے بھارتی فلم انڈسٹری کی کمر توڑ دی

گزشتہ برس یعنی 2019 ایک ایسا برس تھا جس میں بالی وڈ میں غیر معمولی کمائی ہوئی۔ یہ پہلا موقع تھا جب ایک برس میں ریکارڈ 17 فلمیں 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہوئیں لیکن سال کے آخرمیں سامنے آنے والے کورونا وائرس سے انڈسٹری کے بھاری نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ اس کا برس کا آغاز ہوا تو بالی وڈ کا جوش دیکھنے لائق تھا۔ امید کی جا رہی تھی کہ ہندی سنیما میں اس برس گزشتہ برس

Read more

پنجاب میں ’لاک ڈاؤن‘: ’کس کو شوق ہے باہر نکل کر مرنے کا، بچوں کے دودھ کے لیے نکلنا پڑتا ہے‘

صوبائی دارالحکومت لاہور کی سڑکیں سنسان ہیں، ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔ بہت کم لوگ گھروں سے باہر صرف ضروری اشیا خریدنے نکلے ہیں اور وہ بھی بھی اکیلے۔ چلتے ہیں تو دو اشخاص کے درمیان مناسب فاصلے کی طبی ہدایت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے۔ ایک موٹر سائیکل پر ایک ہی سوار نظر آ رہا ہے۔ بہت سوں کے لیے شاید لاک ڈاؤن کا تصور کچھ ایسا ہی ہے۔ اور اگر آپ کے ذہن میں بھی یہی ہے

Read more

کورونا وائرس: کرنسی نوٹ کیسے جراثیم پھیلا سکتے ہیں؟ سٹیٹ بنک آف پاکستان نے کرنسی نوٹ قرنطینہ کرے کا حکم دے دیا

کوئی ہے جسے روز مرہ زندگی میں نوٹ نہیں گننا پڑتے۔ امیر و غریب ہو یا بزرگ، نوجوان یا بچے سب روز مرہ زندگی میں نوٹوں کو چھوتے ہیں۔ تاہم کورونا وائرس سے پھیلنے والی وبا کے باعث نوٹوں کو سونگھنے یا انہیں گننے کے کام سے اس وبا سے متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ اس خطرے کو کم کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی بینکوں کو اپنے صارفین کو ایسے کرنسی نوٹ جاری کرنے

Read more

کورونا وائرس: ایران حکومت کیا کہتی رہی اور شواہد کیا تھے؟

ایران کو دنیا میں کورونا وائرس کی سب سے بڑی وبائی صورتحال کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے بھی خدشات موجود ہیں کہ حکومت اس وائرس کی حقیقی شدت کو گھٹا کر پیش کر رہی ہے اور صورتحال تیزی سے مزید خراب ہو سکتی ہے۔ کورونا وائرس کی وبا پھوٹنے سے اب تک محمد اپنے مریضوں کی جانیں بچانے کے لیے سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں۔ شمالی صوبے گیلان میں کام کرنے والے ڈاکٹر محمد نے 14 دنوں سے اپنے

Read more

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر: عمرعبداللہ رہا، جیل سے گھریلو قرنطینہ میں

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں سابق وزیراعلیٰ عمر عبد اللہ کو تقریباً آٹھ ماہ کے بعد منگل کے روز رہا کر دیا گیا ہے۔ عمر عبد اللہ کو گذشتہ برس پانچ اگست کو انڈیا کی جانب نے کشمیر کی ریاست کے خودمختار درجے کی منسوخی کے موقعے دیگر درجنوں سیاسی رہنماوں سمیت نظر بند کیا گیا تھا۔ اس موقعے پر ریاست میں سیاسی رہنماوں کے علاوہ علیحدگی پسندوں، نوجوانوں، تاجروں اور وکلا کی بڑی تعداد کو بھی جیلوں یا

Read more

کابل میں افغان رہنماؤں سے مذاکرات میں ناکامی کے بعد امریکہ کا افغانستان کے لیے امداد میں کمی کا اعلان

کابل میں افغان رہنماؤں کے درمیان حکومت بنانے پر اتفاق رائے پیدا نہ ہونے کے بعد امریکہ نے افغانستان کو دی جانے والی امداد میں کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ افغان رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات میں ناکامی کے بعد سوموار کو امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے افغانستان کی مالی امداد میں ایک بلین ڈالر تک کمی کا اعلان کیا۔ مائیک پومپیو کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کو اس بات پر

Read more

کورونا وائرس: بیماری کا شکار مریضوں میں ہلاکت کی شرح کتنی ہوتی ہے؟

پچاس سے زیادہ ملکوں میں اب تصدیق شدہ مریض موجود ہیں تحقیق کاروں کا خیال ہے کہ کورونا وائرس کا شکار ہونے والے ایک ہزار مریضوں میں سے مرنے والوں کی تعداد پانچ سے 40 کے درمیان ہے لیکن زیادہ درست اندازہ یہ ہے کہ یہ تعداد ایک ہزار میں نو ہے جو کہ لگ بھگ ایک فیصد بنتی ہے۔ برطانیہ کے وزیرِ صحت میٹ ہینکاک نے اتوار کو کہا تھا کہ برطانوی حکومت کا بہترین اندازہ یہ ہے کہ

Read more

کورونا کے خلاف جنگ: مغرب ایشیا سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے

چند ایشیائی ممالک کے پاس اس حوالے سے سبق موجود ہیں کہ وائرس پر کیسے قابو پایا جا سکتا ہے اور آگے کیا چیلنجز ہوسکتے ہیں کورونا کے خلاف جنگ میں مغرب ایشیا سے کیا سیکھ سکتا ہے؟ مغربی ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز میں انتہائی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور کئی ممالک نے لاک ڈاؤن اور سکولوں کی بندش سمیت دیگر کڑے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ اس وبا نے کئی ہفتے قبل ایشیا کے کئی

Read more

نہ یورو 2020، نہ ڈزنی لینڈ، نہ نئی فلمیں: کیا کھیل اور انٹرٹینمنٹ کی دنیا کورونا بحران برداشت کر پائے گی؟

رواں برس فٹبال سیزن کے وسط میں کھیل کے تقریباً سبھی مقابلے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ منسوخ ہونے والا تازہ ترین ٹورنامنٹ یورو 2020 ہے۔ یورپ میں فٹبال کی نگران تنظیم یوئیفا نے 17 مارچ کو اعلان کیا کہ ٹورنامنٹ کو ایک سال کے ملتوی کیا جا رہا ہے۔ اس اعلان کا کھیلوں سے جڑی معیشت پر کافی زیادہ اثر ہو گا۔ سنہ 2016 میں فرانس کی میزبانی میں کھیلے گئے اس ٹورنامنٹ سے یوئیفا کے مطابق مقامی معیشت

Read more

میری چھاتیوں میں محسوس کرنے کی صلاحیت واپس آ گئی

سارافینا یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکیلی میں فلکیات میں پی ایچ ڈی کر رہی ہیں اور جب انھوں نے اپنے آپشنز سے متعلق تحقیق شروع کی تو ان کی سائنس کی تعلیم نے ان کی بہت مدد کی۔ جب سارافینا ننسے کو یہ پتہ چلا کہ اس بات کے بہت زیادہ امکانات ہیں کہ انھیں چھاتی کا سرطان ہو سکتا ہے تو انھوں نے اس سے بچنے کے لیے ڈبل میسٹیکٹمی (پستان ہٹانے کی سرجری) اور اس کے بعد چھاتی کی

Read more

کورونا وائرس: روسی صدر اتنے بےفکر کیوں نظر آ رہے ہیں؟

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے استحکام اور مضبوطی کی خواہش میں مستقبل کے لیے کئی بڑے منصوبے بنائے تھے۔ تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران، تیل کی قیمتوں اور روس کی کرنسی میں آنے والی گراوٹ کے باعث ان کی راہ میں نئی مشکلات کھڑی ہو گئی ہیں۔ پھر بھی باہر سے ایسا لگتا ہے جیسے سب کچھ معمول کے مطابق چل رہا ہے۔ اپریل میں ان کا آئین میں ایسی ترمیم کرنے کا بھی منصوبہ

Read more

کورونا وائرس: لاک ڈاؤن کے دوران کراچی میں کرفیو پر کتنا عملدرآمد ہو رہا ہے؟

سندھ کا دارالحکومت کراچی ہو یا حیدرآباد، ٹنڈوالہ یار یا جام شورو ہر جگہ سے شکایات یہی تھیں کہ پولیس نے زبردستی کریانہ، گوشت، دودھ اور سبزی کی بھی دکانیں بند کرادیں، باوجود اس کے لاک ڈاون سے قبل وزیر اعلیٰ، آئی جی سندھ، کمشنر کراچی اپنے پیغامات اور احکامات میں واضح کرچکے تھے کہ کھانے پینے کے اشیا کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ اتوار کو مکمل لاک ڈاون کے اعلان سے پہلے ہی شہر میں سبزیوں کی قیمتوں میں

Read more

شرجیل خان پاکستانی ٹیم میں واپسی کے کتنے قریب؟

کیا شرجیل خان ایک بار پھر پاکستانی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے، شائقین کی دلچسپی اب اسی سوال میں ہے۔ شرجیل خان سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کی پاداش میں ڈھائی سالہ پابندی مکمل ہونے کے بعد کرکٹ کے میدانوں میں واپس آئے ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں انھوں نے پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی لیکن ظاہر ہے خود ان کا اصل ہدف بین الاقوامی کرکٹ ہے۔ شرجیل خان کے لیے پاکستان سپر

Read more

کینیڈا کا اولمپکس گیمز 2020 میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

کینیڈا کے انکار کے بعد جاپان میں ہونے والے 2020 اولمپکس اور پیرا اولمپکس گیمز کے انعقاد سے متعلق شکوک و شبہات بڑھ گئے ہیں۔ کینیڈا کا اعلان جاپان کے وزیر اعظم شنزو ایبی نے تسلیم کیا کہ یہ گیمز ملتوی کی جا سکتی ہیں۔ ادھر آسٹریلین ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ واضح ہے کہ ان گیمز کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکے گا اس وجہ انھوں نے اپنے ایتھلیٹس کو کہا ہے کہ وہ 2021 میں ہونے والی

Read more

کیا کوے، بندروں کے بعد سب سے زیادہ ہوشیار ہو سکتے ہیں؟

کووں کو عرصۂ دراز سے چالاک سمجھا جاتا رہا ہے۔ مگر ممکن ہے کہ ان میں ہماری دانست سے کہیں زیادہ ذہانت ہو۔ کوے کا نام بیٹی تھا۔ اور اسے شہرت کے آسمان پر پہنچنا تھا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدان اسے حیرت سے تک رہے تھے جب اس نے پنجرے کے اندر لوہے کی ایک تار اٹھائی، پھر اس کے ایک سرے کو کسی چیز پر رکھ کر موڑا۔ یہ تار اب ایک ہُک نما اوزار بن چکی تھی جس

Read more

کورونا وائرس: پانچ چیزیں جو فوج عالمی وبا کے مقابلے کے لیے کر سکتی ہے

پاکستان کے شہر کراچی میں 21 مارچ 2020 کو ایک رینجرز اہلکار ماسک پہن کر ڈیوٹی پر موجود ہے اٹلی، امریکہ اور پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران مقامی فوجوں کو مختلف علاقوں میں طلب کر لیا گیا ہے تاکہ اس بیماری کا پھیلاؤ روکا جا سکے۔ فوج کا بنیادی کردار ملک کی حفاظت کرنا، اور ضرورت کے تحت، جنگ میں لڑنا ہوتا ہے۔ لیکن اب افواج کو بڑی تعداد میں کورونا

Read more

دلی فسادات: ’دھوئیں سے سیاہ عمارتیں اور گندھک کی بو تباہی کے خاموش گواہ ہیں‘

اپنی کار کی کھلی کھڑکی سے جھانکتے ہوئے، دہشت گردی کے اس منظر کو بیان کرنا بہت مشکل ہے۔ لیکن چاروں طرف پھیلی تباہی دل کو بہت گہرائی تک چیرتی ہوئی چلی جاتی ہے۔ ایسا نہیں تھا کہ یہاں کی روزمرہ کی زندگی بدل گئی تھی۔ لیکن جو سامان بکھرا ہوا تھا یا جیسے پھینک دیا گیا تھا اس پر کوئی اپنا حق نہیں جتا رہا تھا۔ یہ تباہ شدہ سامان درحقیقت ایک ایسی دنیا کے خاموش مگر کبھی نہ

Read more

انڈیا میں کورونا وائرس: ماہرین کے مطابق انڈیا کو کورونا وائرس کی سونامی کے لیے تیار رہنا چاہیے

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے پھیلاوٴ کو روکنے کے لیے انڈین حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی ہے کورونا وائرس کی زد میں دنیا کے 168 ممالک ہیں اور اب تک اس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ دنیا بھر میں اس سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ انڈیا کورونا وائرس کا اگلا بڑا

Read more

ڈاکٹر اسامہ: گلگت میں کورونا کے مریضوں کو بچاتے ہوئے جان دینے والا ڈاکٹر

پاکستان کے علاقے گلگت بلستان میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کا علاج کرنے والے نوجوان ڈاکٹر اسامہ ریاض خود اس وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے ہیں۔ گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فرق نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر اسامہ کی موت کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ وہ دور ہے جس میں بھائی بھائی سے بھاگ رہا ہے۔ وائرس کا اتنا خوف ہے کہ باپ بیٹے کا

Read more

کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے ’پہلی صف کے فوجی‘

میں کچھ دن سے بیمار ہوں، ویسے جب بہار کا موسم آتا ہے تو ساتھ ہی پولن الرجی اور ’ہے فیور‘ بھی آ جاتا ہے۔ آنکھیں ملتے ہیں،چھینکیں مارتے ہیں اور ناک صاف کرتے رہتے ہیں۔ آج تک یہ سب کچھ نارمل تھا۔ لیکن اب نہیں ہے۔ جب مجھے دو ہفتے قبل پہلی چھینک آئی تو تھوڑی دیر میں ہمارے گھر آئے مہمان کچھ دیر بعد اٹھ کر چلے گئے، دفتر میں ایسا ہوا تو ایک دفتر کے ساتھی نے

Read more

کورونا وائرس: وبا کے دوران ذہنی صحت کا خیال کیسے رکھنا ہے؟

وہ لوگ جو آئسولیشن کا شکار ہیں وہ اپنے سوشل نیٹ ورک قائم رکھیں ’پیاز کھائیں‘، ’نہیں، پیاز نہ کھائیں۔‘ ’زکام ہے؟ دُور رہو‘۔۔۔ ’صرف زکام ہے؟ اچھا، کوئی مسئلہ نہیں۔‘ ’پاکستان میں آپ کو دو ہفتوں میں پتا چلے گا جب سب ہاتھ سے نکل جائے گا۔‘ ’ایران میں ہر طرف موت کی خبریں ہیں‘ ’یہ ہم پر عذاب ہے۔‘ ’میں اس شخص سے ملا جو کورونا پازیٹو ہے، اب کیا ہو گا‘ ’مجھے بخار ہے، اب قے آ

Read more

کیکٹس کے نوکیلے پتوں سے ماحول دوست چمڑا بنانے والے میکسیکو کے دو کاروباری نوجوان

desserto.comاب ان دونوں نے کیکٹس کی کاشت بھی شروع کر دی ہے جوتے سے لے کر بیلٹ اور دستانوں سے لے کر کوٹ تک، چمڑا ہر جگہ موجود ہے۔ یہ گوشت کی صنعت کی ضمنی پیداوار ہے لیکن اسے قابلِ استعمال بنانے کے لیے بہت زیادہ پانی، طاقت اور کیمیکلز کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس سب کی وجہ سے ماحول کو ایسے ہی نقصان پہنچتا ہے جیسے چمڑے کے متبادل پلاسٹک کی وجہ سے۔ میکسیکو کے دو کاروباری نوجوان وِیگن

Read more

کورونا وائرس نے دنیا کے سب سے طاقتور ملک امریکہ کو کیسے بے نقاب کیا؟

اپنے اپارٹمنٹ میں مقید ہو کر میں یہ دیکھ سکتا ہوں کہ خوف نے کیسے امریکہ کو اپنی گرفت میں لیا ہوا ہے۔ امریکی شہریوں کی بڑی تعداد اس کورونا وائرس سے متاثر ہو چکی ہے۔ یہ دیکھ کر تعجب ہوتا ہے کہ کیسے دنیا کا سب سے طاقتور ملک اس وائرس کے علاج کی تگ ودو میں ہے، جس وائرس کو کچھ عرصہ قبل امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محض ایک سیاسی افوا قرار دیا تھا۔ یہ وہ

Read more

کورونا وائرس: مشکل گھڑی میں انسانیت کے لیے پانچ حوصلہ افزا باتیں

وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں ہمدردی اور رحمدلی کے واقعات دیکھنے میں آ رہے ہیں ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ یہ دنیا بھر میں لوگوں کے لیے ایک مشکل وقت ہے۔ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، انفیکشنز اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور کئی شہر یہاں تک کہ ممالک بھی بند ہو رہے ہیں اور لوگوں کو زبردستی تنہائی میں بھیجا جا رہا ہے۔ مگر تمام تر پریشان کُن خبروں کے ساتھ

Read more

کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر اسلام آباد کے جوڑے نے شادی کیسے کی؟

کورونا وائرس کے پیشِ نظر پاکستان کی حکومت نے شادی اور دیگر عوامی اجتماعات اور تقریبات پر پابندی عائد کر دی ہے (فائل فوٹو) ’ہماری شادی 15 اور 16 مارچ کو طے تھی اور ہر کسی کی طرح مجھے اور میرے گھر والوں کو بھی اس کا شدت سے انتظار تھا کیونکہ ہم کئی مہینوں سے اس کے لیے تیاریاں کر رہے تھے۔ لیکن جمعہ کے روز مائیوں کی رسم کے لیے گھر پر آئے میرے دوستوں نے مجھے بتایا

Read more

پاکستان میں کورونا وائرس خدشات کے باعث لاک ڈاؤن کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث: ’قومی سلامتی کا مسئلہ بنا کر پیش کیا جاتا تو فوری لاک ڈاؤن ہو جاتا‘

پاکستان میں سوشل میڈیا پر یہ مطالبہ زور پکڑتا دکھائی دے رہا ہے کہ ملک میں کورونا کا پھیلاؤ محدود کرنے کے لیے لاک ڈاؤن کر دیا جائے۔ ٹوئٹر پر سنیچر کی صبح #lockdownpakistan ٹاپ ٹرینڈ ہے اور ملک میں سماجی کارکنوں سے لے کر شوبز کی شخصیات تک سب اس بارے میں بات کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے جمعے کو اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ملک لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں

Read more

افریقہ میں صحرائے اعظم کو روکنے والی ’دیوارِ سبزہ‘

گھانا کے شمال ترین حصے پیگا میں آپ کو احتیاط برتنی ہوتی ہے کہ آپ کے قدم کہاں پڑ رہے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ گھومتے گھومتے اس ریتیلے سرحدی شہر میں کسی ایسی جگہ پہنچ جائیں جہاں آپ کا سامنا دانت نکالے ہوئے مگرمچھ سے ہو جائے جو یہاں کا رہائشی ہے۔ یہاں کے مقامی باشندوں نے رینگنے والے ان طاقتور جانوروں کے ساتھ خطرناک حد تک قریب رہنا سیکھ لیا ہے۔ یہ جانور قرب و جوار کے

Read more

کورونا: وینٹیلیٹر کی ضرورت کب پڑتی ہے اور پاکستان میں کتنی مشینیں دستیاب ہیں؟

چین سے حاصل کی جانے والی طبی سہولیات میں وینٹیلیٹرز کا حصول بھی شامل ہے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے زیادہ تر افراد کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ بغیر کسی پیچیدگی کے ان کی صحت بحال ہو جاتی ہے۔ تاہم متاثرہ افراد کی ایک مخصوص شرح میں طبی پیچیدگیاں ہو سکتی ہیں۔ تاحال سامنے آنے والے مشاہدات کے مطابق ان میں وہ افراد زیادہ شامل ہیں جو 60 سال سے زیادہ عمر کے ہیں یا وہ

Read more

کورونا وائرس مختلف سطحوں پر کتنی دیر تک زندہ رہ سکتا ہے؟

جیسے جیسے کورونا وائرس کی وبا پھیل رہی ہے، ہمارا سرفیسز یعنی کسی بھی چیز کی سطح جیسے کہ ٹیبل یا دروازے کا خوف بڑھتا جا رہا ہے۔ اب عوامی مقامات پر بہت سے مناظر عام ہوگئے ہیں جیسے کہ لوگوں کا دروازے اپنی کوہنیوں سے کھولنے کی کوشش کرنا، ٹرین کا سفر کرتے ہوئے کسی ہینڈل کو نہ پکڑنا، دفاتر میں ہر روز ملازمین کا اپنی میزوں کو صاف کرنا۔ جن علاقوں میں کورونا کا بہت اثر پڑا ہے

Read more

خشونت سنگھ کی پاکستان سے انڈیا اور پھر پاکستان واپسی کی داستان

خشونت سنگھ نے 1986 میں اپنے آبائی گاؤں ہڈالی کا دورہ کیا ہڈالی پاکستان کے ضلع خوشاب کا ایک چھوٹا سا گاؤں ہے۔ یہ انڈیا کے معروف صحافی، مصنف اور کالم نگار خشونت سنگھ کی جنم بھومی ہے۔ ان کی تاریخ پیدائش دو فروری سنہ 1915 بنتی ہے۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم بھی اسی گاؤں کے سرکاری ہائی سکول سے حاصل کی اور اس کے بعد انڈیا کی تقسیم ہوئی تو خشونت سنگھ انڈیا چلے گئے مگر ان کی ٹرین

Read more

کورونا وائرس: سفری پابندیوں سے پاکستانی شہری کیسے متاثر ہو رہے ہیں؟

دنیا کے بیشتر ممالک نے کسی نہ کسی صورت میں سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں جن کی وجہ سے پاکستان میں شہریوں اور ٹریول ایجنٹس کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پاکستان سے دبئی جانے کے انتظار میں ایئرپورٹ پر قطار میں کھڑی ندا فاروق (فرضی نام) کو اپنی فلائٹ سے دو گھنٹے قبل اپنے ٹریول ایجنٹ کے ذریعے علم ہوا کہ وہ جہاز پر سوار نہیں ہو سکتیں۔ انھوں نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کے

Read more

کورونا وائرس: لاک ڈاؤن میں کراچی کے صبح و شام کیسے گزر رہے ہیں

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ان دنوں جیسے دوپہر ڈھلتی ہے تو گلیوں اور محلوں میں چہل پہل اور محفلیں جم جاتی ہیں۔ یہ اور بات ہے کہ حکومت سندھ نے صوبے میں 15 روز کے لیے کاروباری مراکز، مارکیٹیں اور دفاتر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ لوگ آپس میں سماجی فاصلہ رکھیں اور کورونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیل نہ پائے، لیکن روایات اور سماجی و ثقافتی رابطے اس کے درمیان دیوار ہیں۔ شہر

Read more

انٹرنیٹ ایک بنیادی انسانی حق کیوں تصور کیا جاتا ہے اور حکومتیں اس تک رسائی کیوں بند کرتی ہیں

ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا کی ایک اونچی عمارت کی بالائی منزل میں اپنے دفتر کی میز پر بیٹھے مارکوس لیما کو یہاں سے پورا شہر دکھائی دیتا ہے۔ ٹیکنالوجی کے مرکز آئس اڈیس (IceAddis) کے بانی کا دفتر عام طور پر پرجوش نوجوان کاروباری شخصیات سے بھرا ہوتا ہے اور یہاں کافی کے ایک کپ پر بڑے بڑے منصوبے بنائے جاتے ہیں۔ مگر جب انٹرنیٹ بند ہو جاتا ہے تو سب کچھ ٹھپ ہو جاتا ہے۔ ڈجیٹل حقوق کے

Read more

جسٹس وقار سیٹھ: چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی سپریم کورٹ میں تعینات نہ ہونے کے خلاف درخواست

Peshawar High Court چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ نے سپریم کورٹ میں درخواست دی ہے کہ سینیارٹی اور میرٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے تعیناتی ان کا حق ہے اور لاہور ہائی کورٹ کے ان سے جونیئر جج کی عدالتِ عظمی میں تعیناتی آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ سینیئر وکیل قاضی انور کے ذریعے بھیجی گئی یہ درخواست سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے نام لکھی گئی ہے جو کہ سپریم

Read more

کورونا وائرس: انڈیا میں گائے کے پیشاب سے وائرس کے علاج کے دعووں کی سچائی کیا ہے؟

انڈیا کے شہر دلی میں حال ہی میں گائے کے پیشاب کو بطور کورونا وائرس کے علاج فروغ دینے کے لیے گائے کا پیشاب پینے کی تقریب منعقد کی گئی انڈیا میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد دوسرے ممالک کی بہ نسبت کم ہے مگر اس سے نمٹنے کے لیے دیے جانے والے گمراہ کن مشوروں کی بھرمار ہے۔ بی بی سی نیوز نے ایسے چند مشہور مشوروں کی حقیقت پرکھی ہے۔ گائے کا پیشاب اور گوبر

Read more

پاکستان سٹاک ایکسچینج: سٹاک مارکیٹ کو سٹے بازوں، مندی سے بچانے کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں؟

کراچی میں قائم پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کورونا وائرس کے سبب معیشت کو لاحق مشکلات کے پیشِ نظر مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے کورونا وائرس وبا کے نتیجے میں دنیا بھر کی طرح پاکستان سٹاک ایکسچنج میں تاریخی مندی کے سبب ملک میں کیپٹل مارکیٹ کے ریگولیٹر سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ایس سی پی) نے حالیہ دنوں میں سٹاک مارکیٹ اور اس کے سرمایہ کاروں کو سہارا دینے کے لیے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں۔

Read more

انڈیا: نربھیا ریپ اور قتل کیس کے چار مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

انڈیا کے دارالحکومت دلی میں 2012 میں ایک طالبہ کے اجتماعی ریپ اور قتل کے چار مجرموں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ اکشے ٹھاکر، ونے شرما، پون گپتا، اور مکیش سنگھ کو 2013 میں دلی کی ایک عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ حال ہی میں ان میں سے دو کی جانب سپریم کورٹ میں سزائے موت پر نظر ثانی کی درخواستیں مسترد ہونے کے بعد اس معاملے کے چاروں مجرموں کو کل پھانسی دی گئی۔ چاروں مجرمان کو

Read more

کورونا وائرس: ووہان پولیس نے کورونا وائرس کی پیشگی تنبیہ کرنے والے چین کے ڈاکٹر لِی کے اہلخانہ سے معافی مانگ لی

چین کے شہر ووہان کی پولیس نے پہلی مرتبہ کورونا وائرس سے خبردار کرنے والے چینی ڈاکٹر لِی وینلیانگ کے اہلخانہ سے ان کو سزا دینے پر معذرت کرلی ہے۔ ڈاکٹر لِی نے گذشتہ برس دسمبر میں اپنے ساتھی ڈاکٹروں کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے متعلق تنبیہ کرنے کی کوشش کی تھی تاہم اس وقت چین میں حکام نے انھیں ’غلط اطلاعات پھیلانے‘ سے باز رہنے کو کہا تھا۔ اس کے بعد مقامی پولیس نے جنوری کے شروع میں

Read more

کورونا کا اثر خلا سے کیسا لگتا ہے

عام طور پر دنیا بھر کے مصروف مقامات کی سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ کورونا وائرس نے سفر اور سیاحت پر کس قدر اثر ڈالا ہے۔ ایران میں کورونا وائرس کے ہزاروں کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر مشہد میں امام رضا کا مزار بند کر دیا گیا ہے۔ سالٹ لیک سٹی کے ہوائی اڈے پر بہت کم ہوائی جہاز موجود ہیں۔ فینیکس سٹی کے ہوائی اڈے پر

Read more

پاکستان میں کورونا وائرس: ’مجبوری کے تحت اسلامی احکامات میں رعایت آ جاتی ہے‘

پاکستان کے شہر راولپنڈی میں 13 مارچ 2020 کو نماز کی ادائیگی کے دوران ایک شخص کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ماسک پہنے ہوئے ہے کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی اموات اور اس کے تیزی سے پھیلاؤ کو نظر میں رکھتے ہوئے سعودی عرب سمیت مشرقِ وسطیٰ کے کئی ممالک نے سرحدوں کی بندش اور اجتماعات پر پابندی کے ساتھ ساتھ مساجد میں نماز کی ادائیگی بھی روک دی ہے۔ سعودی عرب میں ملک کے مرکزی مذہبی

Read more

رنجن گوگئی: انڈیا کے سابق چیف جسٹس نے پارلیمانی رکنیت کا حلف اٹھا لیا، کانگریس اور دیگر جماعتوں کی تنقید

انڈیا کے سابق چیف جسٹس رنجن گوگئی پر مختلف حلقوں کی جانب سے پارلیمان کی رکنیت قبول کرنے پر تنقید کی جا رہی ہے انڈیا کے سابق چیف جسٹس رنجن گوگئی نے جمعرات کو انڈین پارلیمان کے ایوانِ بالا یعنی راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔ ان کی حلف برداری کے وقت اپوزیشن ارکان کی جانب سے احتجاج دیکھنے میں آیا جنھوں نے ’شیم، شیم‘ کے نعرے بلند کیے۔ کچھ ارکان احتجاجاً ایوان سے واک

Read more

Ibuprofen: کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر ایبوپروفن اور پیراسیٹامول کا استعمال خطرناک یا کارآمد؟

کورونا وائرس: ایبوپروفن اور پیراسیٹامول خطرناک یا موثر؟ انٹرنیٹ پر ایسی خبریں شیئر کی جا رہی ہیں کہ اگر کورونا وائرس کا شکار ایک شخص ایبوپروفن کا استعمال کرتا ہے تو یہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ اس سلسلے میں صحت سے متعلق بعض تدابیر کارآمد ثابت ہوسکتی ہیں لیکن کئی مرتبہ ایسی غلط معلومات بھی سامنے آتی ہے جس میں حقیقت کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جاتا ہے۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے صحت کے ماہرین نے

Read more

پشاور: میرے شوہر ٹک ٹاک ڈیڈی بن گئے ہیں، گھر کے اخراجات ادا نہیں کر رہے

پشاور میں ایک خاتون نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ ان کے شوہر خود اور اپنے بچوں کو ٹک ٹاک کی ویڈیوز بنا کر مصروف رکھے ہوئے ہیں جبکہ گھر کے اخراجات ادا نہیں کر رہے۔ یہ خاتون اس شخص کی تیسری بیوی ہیں اور اپنے خاوند کو ’ٹک ٹاک ڈیڈی‘ کہتی ہیں۔ اب انھوں نے پشاور کی ایک فیملی کورٹ میں حق مہر اور خرچے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔ ان کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں

Read more

ایک ارب لوگ جو کورونا سے بچاؤ کی تجاویز پر عمل نہیں کر سکتے

Mukuru Promotion Centre, Winnie Ogutuکسی انفیکشن کی صورت میں ہمارے لیے ممکن نہیں کہ ہم ایک بچے کو باقی بچوں سے علیحدہ کر سکیں۔ ہمارے پاس جگہ ہی نہیں ہے: سیلستین آدھیامبو اپنے ہاتھ بار بار دھوئئں، دوسروں سے فاصلے پر رہیں، اگر آپ میں علامات ظاہر ہو رہی ہیں تو خود کو قرنطینہ میں رکھیں۔۔۔ یہی وہ سارے مشورے ہیں جو عالمی ادارہِ صحت کورونا وائرس کو روکنے کے لیے دے رہا ہے۔ مگر لاکھوں لوگوں کو ان اقدامات

Read more

کورونا وائرس: تھری ڈی پرنٹرز سے ہسپتالوں کے لیے والوز تیار

Isinnova اٹلی میں کورونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے ہونے والے اضافے سے نمٹنے میں تھری ڈی پرنٹرز سے مدد حاصل کی جا رہی ہے۔ اٹلی کی ایک تھری ڈی پرنٹنگ کمپنی نے چوبیس گھنٹوں کے اندر ایک ہسپتال کو سو سے زیادہ ریسپیریٹری والوز تیار کر کے دیے ہیں۔ انٹینسیو کیئر یونٹ میں ان والوز کی مدد سے مریضوں کو سانس لینے والی مشینوں سے رابطے میں لایا جاتا ہے۔ ان والوز کا استعمال اتالوی شہر بریشا کے

Read more

کورونا وائرس: کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایک طرف رضا کار درکار تو دوسری جانب سرکاری اہلکار غائب

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقامی طور پر کیا ہوسکتا ہے؟ یہ سوال خیرپور کے گاؤں جانجی برڑا کے نوجوانوں کے بھی ذہن میں آیا ہے اور اس کا جواب بھی انھوں نے خود تلاش کیا اور پورے گاؤں میں اپنی مدد آپ کے تحت جراثیم کش دوا کا سپرے کیا۔ شمالی سندھ کا گاؤں جانجی برڑا سکھر شہر سے تقریباً 35 کلومیٹر دور ہے۔ سکھر میں ان دنوں سندھ کا سب سے بڑا قرنطینہ مرکز ہے جہاں ایران

Read more

کورونا وائرس: پاکستان میں آبادیوں کے اندر قرنطینہ مراکز بنانے پر مقامی لوگ ناخوش

تفتان سے پنجاب آنے والے زائرین کے لیے بہاولپور میں قرنطینہ سنٹر بنانے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے بہاولپور بنچ کی جانب سے حکم امتناعی جاری کر دیا گیا ہے۔ پاکستان میں ایران سے متصل سرحدی شہر تفتان سے روانہ ہونے والے زائرین جب اپنے علاقوں میں لوٹے تو کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا جس کے باعث وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بیماری کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک کے کئی حصوں میں قرنطینہ

Read more

شہباز تتلہ قتل کیس:’ایس ایس پی مفخر عدیل نے پہلے بھی دو بار اپنے دوست کو مارنے کی کوشش کی تھی‘

بڑھی ہوئی داڑھی، کالی شرٹ اور پینٹ پہنے اوپر سفید رنگ کی چادر اوڑھے ملزم ایس ایس پی مفخر عدیل عرف موفی لاہور کے کوتوالی پولیس سٹیشن میں موجود تھے جب ان کے ہاتھوں قتل ہونے والے سابق اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب شہباز تتلہ کے بھائی سجاد تتلہ اپنے وکیل فرہاد علی شاہ کے ہمراہ ان سے ملاقات کے لیے پہنچے تھے۔ اس ملاقات میں شامل ایک سے زیادہ افراد نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ ملاقات چند

Read more

کورونا وائرس: ’گھبرانا بھی پڑے گا اور اب کچھ کرنا بھی پڑے گا‘، وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

پاکستان میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کا پھیلاؤ روکنے سے متعلق اپنے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان کا یہ بیان کہ ’گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے‘ سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کے پیشِ نظر عمران خان کے اس خطاب سے لوگوں کی کافی امیدیں وابستہ تھیں۔ خطاب نشر ہونے کے بعد لوگوں نے اس سے متعلق اپنی رائے کا کھل کر اظہار کیا۔ کئی صارفین ان

Read more

کورونا وائرس: بی بی سی کی نامہ نگار جب اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروانے گئیں

ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ اگر ہم میں سے کوئی بیمار ہوتا ہے تو ڈاکٹر کے پاس جانے کے بجائے خود ہی کوئی دوائی کھا کر اپنے تئیں اپنا علاج کر لیتا ہے (فائل فوٹو) چند روز قبل گلے میں ہلکی درد محسوس ہوئی جسے میں نے ہر عام شخص کی طرح نظر انداز کر دیا اور آفس کے کام سے ٹوبہ ٹیک سنگھ چلی گئی۔ پورا دن کام کرنے کے بعد جب لاہور واپس آئی تو تھکن کے ساتھ

Read more

ڈیموکریٹک پارٹی کے برنی سینڈرز امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ سے باہر؟

امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کے لیے نامزدگی حاصل کرنے کے لیے برنی سینڈرز اور جو بائیڈن کے درمیان مقابلہ جاری ہے مگر اب یہ مقابلہ سینیٹر سینڈرز کے ہاتھوں سے بظاہر نکلتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ امریکی ریاست ورمونٹ سے تعلق رکھنے والے سینیٹر برنی سینڈرز کو کشمیر، مشرقِ وسطیٰ اور امریکہ میں مسلمانوں کی حمایت کرنے اور اسلامو فوبیا کے خلاف کھل کر گفتگو کرنے کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ ساتھ ہی

Read more

کورونا وائرس: کیا آپ جانتے ہیں کہ سماجی دوری یا خود ساختہ تنہائی کا مطلب کیا ہے؟

جب ہمیں کسی عالمی وبا کا سامنا ہو تو عام آدمی کے لیے اس سے متعلق معلومات کا حصول اہم ہوتا ہے۔ ان معلومات میں اپنے تحفظ کی معلومات سب سے اہم ہوتی ہیں لیکن اکثر یہ معلومات لوگوں کو الجھن میں بھی مبتلا کر دیتی ہیں کیونکہ وہ ان اصطلاحات کا مطلب سمجھ نہیں پاتے جنھیں اختیار کرنے کا مشورہ انھیں دیا جا رہا ہوتا ہے۔ کورونا وائرس کے عالمی پھیلاؤ کے بعد ’سوشل ڈسٹینسنگ‘ یا ’سیلف آئسولیشن‘ جیسی

Read more

کورونا وائرس: پاکستان میں 237 متاثرین، وزیرِ خارجہ کا چین سے واپسی پر سیلف آئسولیشن کا اعلان

شاہ محمود قریشی پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی کے ہمراہ چین کے دورے پر گئے تھے سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں منگل کو نئے مریض سامنے آنے کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 237 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین کے دورے سے واپسی پر پانچ دن کے لیے ’سیلف آئسولیشن‘ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے یہ بات بدھ کو

Read more

معیشت: کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتِحال سے پاکستان کی معیشت پر کیا فرق پڑا ہے؟

کورونا وائرس نے جہاں دنیا بھر میں لوگوں کی زندگیوں کو خطرے سے دو چار کر دیا ہے وہیں کئی ملکوں کی معیشت اور معاشی پالیسیاں بھی ان منفی اثرات کا تیزی سے شکار ہو رہی ہیں۔ پاکستان بھی ان ملکوں میں شامل ہے جہاں سٹاک مارکیٹس، کرنسی کی قدر اور بیرونی سرمایہ کاری کو شدید دھچکا لگا ہے۔ شاید اسی لیے بیرون ملک سے آنے والی سرمایہ کاری میں اچانک کمی کے بعد شرح سود میں کچھ کمی کی

Read more

عراق میں امریکی فوج کے اڈے: امریکہ تین اہم اڈوں سے اپنی فوج کو واپس بلا لے گا

القائم فوجی اڈہ عراق اور شام کی سرحد پر واقع ہے آئندہ چند ہفتوں میں امریکہ عراق میں القائم فوجی اڈے اور دیگر دو اہم اڈوں سے اپنی فوج کو نکال رہا ہے۔ اپنے آٹھ میں سے تین فوجی اڈوں کو بند کرنے کے فیصلے سے معلوم ہوتا ہے امریکہ عراق میں اپنے فوجیوں کی تعداد میں بڑے پیمانے پر کمی لانے کا خواہاں ہے۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت پر آیا ہے جب عراقی حکومت اور ایران کے درمیان

Read more

کورونا وائرس: دنیا بھر میں لاک ڈاؤن پر کیسے عمل ہو رہا ہے؟

سپین میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں غیر معمولی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور سپین سے لے کر امریکہ تک حکومتیں اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کوششیں کر رہی ہیں۔ بین الاقوامی سفری پابندیوں کے ساتھ ساتھ کچھ ممالک اندرون ملک سفر بھی روکنے کی کوشش کر رہے ہیں اور لوگوں کا عوام میں میل جول بھی روک رہے ہیں۔ ہیلتھ پالیسی اور انسانی

Read more

محبت اندھی ہوتی ہے: نابینا انڈین جوڑے کے اندھے پیار کی کہانی

Niraj Gera کہاوت ہے کہ ’پیار اندھا ہوتا ہے‘ لیکن جب دو نابینا لوگ آپس میں ملتے ہیں تو پھر کیا ہوتا ہے؟ ’یہ ایک الگ طرح کا پیار ہوتا ہے، ایسا پیار جس میں ظاہری شکل و صورت کی کوئی اہمیت نہیں، یہ پیار ظاہر سے بالاتر ہوتا ہے۔‘ یہ الفاظ ہیں انڈیا کے ایوارڈ یافتہ فوٹوگرافر نیرج گیرا کے۔ انھوں نے اپنی ایک حالیہ فوٹو سیریز ’مقدس پیار‘ میں 13 تصاویر میں ایک نابینا جوڑے کی کہانی بیان

Read more

محبت اندھی ہوتی ہے: نابینا انڈین جوڑے کے اندھے پیار کی کہانی

Niraj Gera </figure><strong>&#1705;&#1729;&#1575;&#1608;&#1578; &#1729;&#1746; &#1705;&#1729; &rsquo;&#1662;&#1740;&#1575;&#1585; &#1575;&#1606;&#1583;&#1726;&#1575; &#1729;&#1608;&#1578;&#1575; &#1729;&#1746;&lsquo; &#1604;&#1740;&#1705;&#1606; &#1580;&#1576; &#1583;&#1608; &#1606;&#1575;&#1576;&#1740;&#1606;&#1575; &#1604;&#1608;&#1711; &#1570;&#1662;&#1587; &#1605;&#1740;&#1722; &#1605;&#1604;&#1578;&#1746; &#1729;&#1740;&#1722; &#1578;&#1608; &#1662;&#1726;&#1585; &#1705;&#1740;&#1575; &#1729;&#1608;&#1578;&#1575; &#1729;&#1746;&#1567; </strong> ’یہ ایک الگ طرح کا پیار ہوتا ہے، ایسا پیار جس میں ظاہری شکل و صورت کی کوئی اہمیت نہیں، یہ پیار ظاہر سے بالاتر ہوتا ہے۔‘ یہ الفاظ ہیں انڈیا کے ایوارڈ یافتہ فوٹوگرافر نیرج گیرا کے۔ انھوں نے اپنی ایک حالیہ فوٹو سیریز ’مقدس پیار‘ میں 13 تصاویر میں ایک نابینا جوڑے کی کہانی

Read more

جسٹس گوگئی کی نامزدگی: کیا انڈیا میں عدلیہ بھی پسپا ہوگئی؟

ملک کی کئی اہم شخصیات نے عدلیہ کی غیر جانبداری اور آزادی کے مفاد میں ان سے یہ عہدہ قبول نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ انڈیا کے صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس رنجن گوگئی کو راجیہ سبھا یعنی پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا کی رکنیت کے لیے نامزد کر دیا ہے۔ صدر نے ان کی نامزدگی اہم شخصیات کے زمرے میں کی ہے۔ وہ ملک کے پہلے ایسے چیف جسٹس ہیں جنہیں سبکدوشی کے چند مہینے

Read more

کورونا وائرس نے دنیا بھر کی سڑکیں کیسے خالی کر دیں

کورونا وائرس کی وبا پھیلنے سے دنیا بھر میں عوامی مقامات سنسان کر دیا ہے، چاہے وہ حکومتوں کے کہنے پر یا لوگوں کی جانب سے احتیاط کا نتیجہ ہے۔ HANNAH MCKAY / Reutersلندن کا یہ ملینیئم بریج عموماً لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہوتا۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے عوام سے کہا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر یا نقل و حرکت سے گریز کریں۔ VALERY HACHE / Gettyفرانس کے جنوبی شہر نیس کے ساحل پر سیاحوں کی

Read more

کورونا وائرس: تفتان سے بھاگے شخص کی تلاش

وزارت داخلہ کے ہی ایک اہلکار نے تصدیق کی کہ تفتان میں قائم قرنطینہ مرکز سے مرزا حسنین کے علاوہ بھی کئی افراد چودہ دن پورے کرنے سے پہلے ہی بھاگ گئے ہیں۔ (فائل فوٹو) پنجاب میں کورونا وائرس کے حوالے سے ڈاکٹروں اور طبی عملے کے ساتھ ساتھ پولیس اور وفاق میں وزارت داخلہ اس افراتفری کے دوران ایک نئی الجھن کا شکار ہیں۔ انہیں دو روز سے مرزا حسنین نذر نامی شخص کی تلاش ہے جو دو روز

Read more

کورونا وائرس: امریکہ اور چین کیوں ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں؟

امریکی صدر ڈولنڈ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کورونا وائرس کو ’چینی‘ وائرس کہا تو چین نے سخت اعتراض کیا۔ چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کو تنبیہ کی ہے کہ وہ چین کو گالی دینے سے پہلے ’اپنے کام پر دھیان دیں‘۔ کووڈ 19 کا پہلا کیس 2019 کے آخر میں چین کے شہر ووہان میں پایا گیا تھا۔ گزشتہ ہفتے چین کی وزارت خارجہ نے کورونا وائرس کو ایک سازش بتاتے ہوئے امریکی فوج پر

Read more

کورونا وائرس: کیا تفتان پاکستان کا ووہان ثابت ہو سکتا ہے؟

ڈاکٹر ممتاز کے مطابق تفتان میں جس طرح لوگوں کو رکھا گیا ہے اسے قرنطینہ نہیں کہا جا سکتا پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور سندھ کے بعد خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بھی اس وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی موجودگی کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد دو سو کے قریب پہنچ چکی ہے اور اس تعداد میں مزید

Read more

PSL: غیر ملکی کھلاڑی میں کورونا وائرس کے علامات، پی ایس ایل کے میچز ملتوی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والے ایک غیرملکی کرکٹر میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد لیگ کو فوری طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے دونوں سیمی فائنلز منگل کو کھیلے جانے تھے جبکہ فائنل بدھ کے روز ہونا تھا۔ بی بی سی کے نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان

Read more

عاصمہ شیرازی کا کالم: لاک ڈاؤن کی دنیا

Getty Images </figure>&#1587;&#1576; &#1705;&#1670;&#1726; &#1729;&#1740; &#1578;&#1608; &#1576;&#1583;&#1604; &#1711;&#1740;&#1575; &#1729;&#1746;&#1748; سونے کی تاروں سے تجارت کرنے والے، تیل کی دھاروں سے عالمی منڈیوں کا رخ طے کرنے والے، دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بے بھاؤ خریدنے والے، وقت کی رفتار کو قابو کرنے والے۔۔۔ دیکھتے ہی دیکھتے سب بدل گئے۔ عالمی وبا سے پہلے کی دنیا دیکھیے۔۔۔ اقوام عالم پر راج کے سپنے، بین الاقوامی منڈیوں پر کنٹرول کے خواب اور اعداد کے بےشمار کھیل میں مشغول دنیا نے کہاں

Read more

وسعت اللہ خان کی خصوصی تحریر: سو سالہ شیخ مجیب اور آج کا پاکستان

اگر سکول میں پڑھائی جانے والی مطالعہِ پاکستان کی کتاب پر یقین کر لیا جائے تو بس اتنا پتہ چلتا ہے کہ کبھی کوئی مشرقی بنگال پاکستان کا حصہ تھا جسے انڈیا نے ایک سازش کے تحت پاکستان سے علیحدہ کر دیا۔ یعنی آج کی سکول جانے والی نسل جتنا موہن جو دڑو کے بارے میں جانتی ہے، مشرقی بنگال کے بارے میں اتنا بھی نہیں جانتی۔ اس کے بعد آپ یہ توقع بھی کریں کہ وہ شیخ مجیب الرحمان

Read more

کورونا وائرس آپ کے جسم کے ساتھ کرتا کیا ہے؟

کورونا وائرس گذشتہ برس دسمبر میں سامنے آیا لیکن اب کوویڈ-19 عالمی وبا کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ اس بیماری میں مبتلا ہونے والے زیادہ تر افراد میں اس بیماری کا اتنا اثر نہیں ہوتا اور وہ صحت یاب بھی ہو رہے ہیں، تاہم کچھ افراد اس کی وجہ سے ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔ تو سوال یہ ہے کہ یہ وائرس جسم پر کیسے اثر انداز ہوتا ہے، اس کے نتیجے میں کچھ افراد ہلاک کیوں ہو رہے

Read more

وکٹ کیپر رضوان پی ایس ایل میں موقع نہ ملنے پر ناخوش

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان پاکستان سپر لیگ میں موقع نہ ملنے پر اپنے کپتان عماد وسیم سے خوش نظر نہیں آتے جس کا برملا اظہار انہوں نے میڈیا کے سامنے بھی کردیا ہے۔ محمد رضوان پاکستان سپر لیگ کھیلنے والی کراچی کنگز کی ٹیم میں شامل ہیں لیکن انھیں ابھی تک صرف دو میچوں میں کھیلنے کا موقع ملا ہے۔ پشاور زلمی کے خلاف میچ میں ان کی بیٹنگ نہیں آئی تھی جبکہ کوئٹہ گلیڈی

Read more

پنجاب میں کورونا وائرس کا پہلا مریض: ’محکمہ صحت کے نمائندے زبردستی ساتھ لے گئے‘

علی (فرضی نام) کے مطابق وہ چھ دن قبل برطانیہ سے پاکستان پہنچے اور ان کی طبیعت آتے ہی خراب ہو گئی۔ انھوں نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اپنے آپ کو پہلے ہی سب گھر والوں سے الگ کر لیا۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے علی نے بتایا ’میں نے کسی ڈاکٹر سے مشورہ نہیں کیا تھا لیکن مجھے محسوس ہوا کہ میرے اندر تمام وہ علامات موجود تھیں جو کورونا کے مریض میں پائی

Read more

تسنیم اسلم کا نواز شریف پر انڈیا نواز ہونے کا الزام: سابق وزیر خارجہ نے سابق ترجمان کے موقف کی تردید کردی

مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے دفتر خارجہ کی سابق ترجمان تسنیم اسلم کے سوشل میڈیا پر چلنے والے انٹرویو کی تردید کر دی ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے دفتر خارجہ کو انڈیا کے خلاف بیان نہ دینے کی ہدایات دی تھیں۔ خواجہ آصف نے موقف اختیار کیا: ’میں نے وزیر دفاع اور خارجہ کی حیثیت سے بھارت کے متعلق سخت رویہ اپنایا،

Read more

کورونا وائرس: خوف میں تنہائی کیسی ہوتی ہے؟

ایک تو کورونا وائرس کا خوف اور پھر اسی حالت میں آپ کو کسی کمرے میں الگ تھلگ رہنے کے لیے کہا جائے تو کیا ہو؟ کورونا ایک ایسی بیماری ہے جس کا ذکر اور خوف ہر جگہ ہے۔ اخباروں کی سرخیوں سے لے کر ٹی وی چینلوں اور ریڈیو کے اشتہاروں پر کوویڈ ۔19 کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر اور تجاویز پیش کی جا رہی ہے۔ ان میں سے ایک طریقہ قرنطینہ ہے۔ میڈیسن نیٹ ویب سائٹ

Read more

سمیع چوہدری کا تجزیہ: ’سرفراز کا رن ریٹ زیادہ خراب تھا یا قسمت؟‘

شین واٹسن دھیمے موڈ میں تھے، وکٹ پہ رکے رہنا چاہتے تھے کہ کوئی اور بحران پیدا نہ ہو جائے۔ لیکن اچانک وہ باؤنسر نما وائیڈ گیند پھینکا گیا جسے امپائر نے وائیڈ نہیں دیا اور واٹسن امپائر کے فیصلے سے قطعی خوش نہیں دکھائی دئیے۔ واٹسن کی یہ ناراضی پہلے تو غصے میں بدلی اور پھر اس کا ردِعمل شروع ہوا جس میں کراچی کا خالی گراؤنڈ واٹسن کے بلے کی آوازوں سے گونج اٹھا۔ ہر گیند مڈل ہونے

Read more

لداخ، انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر: ہمالیہ کے برفانی ریگستان میں پشمینہ اون کا بحران

برطانوی فوٹوگرافر اینڈریو نیوی نے کشمیر کے خانہ بدوش قبیلے چانگپا کی زندگی کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا ہے اور یہ جانچنے کی کوشش کی ہے کہ پشمینہ اون کی پیداوار کو کیسے خطرے لاحق ہیں۔ اینڈریو نیوی نے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے انتہائی سرد علاقے لداخ میں خانہ بدوش چانگپا قبیلے کے ساتھ دو ہفتے گزارے۔ اپنی فوٹو سیریز کے علاوہ انھیں پشمینہ اون کی پیداوار کی تاریخ جاننے کا بھی موقع ملا اور اس کے

Read more

کورونا کے مریض دنیا میں کہاں کہاں ہیں؟

دنیا بھر میں کووڈ-19 نامی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے اسے عالمی وبا قرار دیا گیا ہے اور جہاں اب چین میں اس کے نئے متاثرین کی تعداد کم ہوئی ہے وہیں یورپ اس کا نیا مرکز بن چکا ہے۔ اب تک یہ مرض دنیا کے 145 سے زیادہ ممالک میں پھیل چکا ہے اور اس سے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے

Read more

کورونا وائرس: بچوں کو کورونا وائرس کے متعلق بتانا ہے، ڈرانا نہیں

کورونا وائرس یا کووڈ 19 کی عالمی تباہی کی لپٹ میں ہر کوئی ہے۔ جن لوگوں کو یہ نہیں لگی وہ اس کے خوف میں رہ رہے ہیں اور یہ خوف بالکل حقیقی ہے جس سے کوئی فرار نہیں۔ یہ وبا دنیا کے مختلف ممالک میں تیزی سے ایک انسان سے دوسرے انسان تک پھیل رہی ہے اور چین سے لے کر امریکہ تک متاثرہ افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ

Read more

انتہا پسندی کا خاتمہ: یورپ میں جیل سے رہا ہونے والے ’دہشتگردوں‘ کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے؟

شدت پسند خیالات رکھنے والے دہشتگردی کے مجرموں کی جیل سے رہائی کے بعد ان سے کیسا سلوک کیا جانا چاہیے؟ لندن میں حال ہی میں ہونے والے دو حملوں کے بعد سے یہ سوال ایک مرتبہ پھر سے توجہ کا مرکز بن چکا ہے کیونکہ ان دونوں حملوں میں انتہاپسند مجرمان چاقو سے حملہ کرنے میں کامیاب رہے باوجود اس کے کہ وہ سکیورٹی اداروں کے کی نظر میں تھے۔ 20 سالہ سدیش امان نے جیل سے چھوٹنے کے

Read more

Karachi Kings vs Quetta Gladiators: کراچی کنگز کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت، مگر پی ایس ایل فائیو میں سفر تمام

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 30 ویں میچ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی ہے مگر اس کے باوجود وہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 151 رنز کا ہدف دیا جو کوئٹہ

Read more

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیرِ صدارت اجلاس کی تصویر پر سوشل میڈیا پر تبصرہ: ’محض فوٹوشاپڈ نہیں، بلکہ بہت بری فوٹو شاپڈ‘

گذشتہ شب بلوچستان حکومت کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر ایک اجلاس کی تصویر شیئر کی جس کی صدارت بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال کر رہے تھے۔ تاہم سوشل میڈیا پر اس تصویر پر بحث اس وقت شروع ہوئی جب ایک صارف نے کہا کہ اس تصویر کو فوٹو شاپ کیا گیا ہے۔ تصویر میں وزیر اعلیٰ جام کمال کی کرسی پر ان کی ہی ایک اور تصویر لگائی گئی ہے لیکن اس عمل میں ایڈیٹنگ کرنے والے شخص

Read more

سعودی عرب اور روس کے درمیان ’تیل کی جنگ‘ کیوں شروع ہوئی؟

کورونا وائرس چیلنجز کے درمیان جمعے کے روز تیل کی قیمتیں سنہ 2008 کی معاشی مندی کے بعد سب سے کم سطح پر پہنچ گئی ہیں دنیا بھر کی معیشت دہری مشکلات سے دوچار ہے۔ اس کی ایک وجہ کورونا وائرس ہے تو دوسری طرف تیل پر شروع ہونے والا تصادم ہے۔ سعودی عرب اور روس کے مابین شروع ہونے والے تنازعے سے خام تیل کی قیمت جیسے سر کے بل نیچے گری ہو۔ تیل کے معاملے میں امریکہ کے

Read more

انڈیا: کال سینٹر میں کام کرنے والے جعل ساز کے انکشافات

رواں ہفتے بی بی سی نے انڈیا کے ایک کال سینٹر میں دھوکہ دہی اور فریب کے بارے میں دکھایا۔ اسے ایک شخص نے ریکارڈ کیا جس نے کمپنی کے سکیورٹی کیمروں کو ہیک کیا تھا۔ کمپنی کے سٹاف کو امریکہ اور برطانیہ میں مقیم متاثرین پر ہنستے دیکھا جا سکتا ہے۔ لیکن یہ جعل ساز کون ہیں اور اپنے کام کا دفاع کس طرح کرتے ہیں؟ آنکھوں پر چشمہ لگائے پیوش نے مجھے بتایا کہ انھوں نے ڈھائی لاکھ

Read more