رام مندر: ’ملک صدیوں کی ذہنی غلامی سے باہر آ گیا،‘ وزیر اعظم مودی کا اعلان اور مسجد ’محمد بن عبداللہ‘ کا نوحہ

انڈین وزیر اعظم نریندر مودی نے رام مندر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انڈیا میں ایک نئے عہد کا آغاز ہے۔ جبکہ اس مندر سے 25 کلومیٹر دور وہ مقام ہے جہاں دہائیوں قبل منہدم کی جانے والی بابری مسجد کو تعمیر ہونا تھا۔ بی بی سی نے اس گاؤں کا دورہ کیا ہے اور وہاں کے شہریوں سے بات کی ہے۔

Read more

ایودھیا میں رام کی واپسی یا مودی کی تاج پوشی؟ محمد حنیف کا کالم

الیکشن آیا چاہتا ہے لیکن اس سے پہلے ہی مودی جی نے اپنے آپ کو رام کا اوتار اور ایک نئے ہندو راشٹر کا بادشاہ بننے کی تاج پوشی کا بندوبست کیا ہے۔ اس لیے آج ایودھیا میں دس لاکھ دیے جلائے جائیں گے۔

Read more

’شیطانی سانس‘: وہ شہر جہاں امریکی سیاح ’سیکس اور نشے کی تلاش میں‘ اپنی جانیں گنوا رہے ہیں

میڈیئین کے سیاحتی مرکز کے مطابق 2023 کے پہلے 10 ماہ میں 32 سیاحوں کی پرتشدد اموات ہو چکی ہیں جن میں 12 امریکی اور تین برطانوی شہری شامل ہیں۔ یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ ہے۔

Read more

رام مندر کا افتتاح کر دیا گیا: ’اس طرح کے واقعے کی تاریخ میں کوئی نظیر نہیں ملتی ہے‘

انڈیا کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش کے معروف شہر ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا کام ابھی مکمل تو نہیں ہوا ہے لیکن آج سوموار کو اس کا افتتاح پوری شان و شوکت کے ساتھ کر دیا گیا ہے۔ پورے ملک میں جشن کا ماحول ہے اور جگہ جگہ تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں۔ یاد رہے کہ یہ مندر تاریخی بابری مسجد کو گرانے کے بعد اسی احاطے میں بنایا گیا ہے۔

Read more

برن آؤٹ: شدید تھکاوٹ کی یہ حالت کیسے ہوتی ہے اور اس سے کیسے بچا جائے

دنیا بھر میں ہونے والی تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ برن آوٹ کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ ہمیں مسلسل اپنے کام کی جگہوں پر مقابلے کے کلچر کا سامنا ہے اور ہمیں ہر وقت ایک جدوجہد کا سامنا ہے۔

Read more

رام مندر کا تنازع کب اور کیوں شروع ہوا؟

ہندوؤں کی مقدس کتاب ’راماین‘ کے مطابق ہندوؤں کے دیوتا بھگوان رام ایودھیا میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد دشرتھ ایودھیا کے راجہ تھے۔ یہ وہی شہر ہے جہاں مغل بادشاہ ظہیرالدین محمد بابر کے ایک کمانڈر میر باقی نے 1528 میں بابری مسجد تعمیر کرائی تھی۔ یہ مسجد شہر کے وسط میں مٹی کے ایک اونچے ٹیلے پر تعمیر کی گئی تھی۔ لیکن بیسویں صدر میں یہ جگہ اتنی متنازع ہو گئی کہ دو مذاہب کے لوگ آمنے سامنے آن کھڑے ہوئے۔

Read more

عراق، شام اور پاکستان کی سرحدوں میں میزائل حملے، طاقت کا اظہار یا ایران کی دفاعی حکمتِ عملی

گزشتہ چند دنوں میں ایران کی جانب سے عراق، شام اور پاکستان میں مزائل حملوں میں جہاں بین الاقوامی ردعمل آ رہا ہے وہاں ان حملے کے اہداف کے بارے میں بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Read more

موروثی سیاست: پاکستان کی سیاست پر چند خاندانوں ہی کا راج کیوں ہے؟

پاکستان میں آئندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات کے لیے بڑی سیاسی جماعتوں نے متعدد حلقوں میں ایک ہی گھر یا خاندان کے افراد کو اپنے ٹکٹوں سے نوازا ہے۔ سوال یہ ہے موروثی سیاستدان دہائیوں سے اپنے آپ کو ہی عوام کی نمائندگی کا حقدار کیوں سمجھتے آ رہے ہیں اور کیا اُن کا یہ طرز سیاست پاکستان میں جمہوریت کے پنپنے کی راہ میں رکاوٹ کا باعث تو نہیں ہے؟

Read more

’کہو کہ تم شرمندہ ہو‘: سوشل میڈیا پر جنگ مخالف مواد پوسٹ کرنے والوں کا روسی پولیس کے ہاتھوں ’سافٹ وئیر اپ ڈیٹ‘

ان ویڈیوز کا ایک مقصد ہے کہ یوکرین کے خلاف جنگ پر تنقید کرنے والے لوگوں کو شرمندہ کیا جائے اور دوسرا ان لوگوں کو ڈرانا جو جنگ کی حمایت نہیں کرتے لیکن ابھی تک کھل کر اس بارے میں بات کرنے کی ہمت نہیں رکھتے۔

Read more

لندن کے ہوٹل میں کیے گئے خفیہ آپریشن میں کروڑوں کے نوادرات چوری کرنے والے کیسے پکڑے گئے؟

چوروں نے پیچھے کوئی ایسا ثبوت نہیں چھوڑا جس سے ان کی شناخت ہو سکے۔ لیکن بھاگنے کی جلدی میں ان میں سے ایک شخص کا پیٹ دروازے مںی بنائے گئے سوراخ سے کھرچ گیا، اور یہ ڈی این اے تفتیش کاروں کے لیے اہم ثبوت ثابت ہوا۔

Read more

پرائمری سکول ٹیچر کے امتحان کے 40 سال بعد نوکری پر بلاوا: ’کیس کی پیروی میں پیسہ برباد کیا اور آدھی زندگی بھی چلی گئی‘

چار دہائیوں کے بعد ریٹائرمنٹ کی عمر میں ملازمت کا لیٹر حاصل کرنے والے اب یہ خط اٹھائے انصاف حاصل کرنے لیے سرکاری دفاتر کا چکر لگا رہے ہیں۔ یہ مقدمہ ہے کیا؟

Read more

پاکستان ایران کشیدگی: ’دعا ہے سرحد بند نہ ہو، ہماری روزی روٹی یہیں سے آتی ہے‘

ایران کی جانب سے پاکستان میں حملہ کیے جانے کے فوراً بعد سرحد کو بند کر دیا گیا تھا جسے ایک روز کی بندش کے بعد کھول تو دیا گیا لیکن سرحد کی بندش سے تربت کے مقامی افراد بہت پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ ایک غیر یقینی ہر شحض کے چہرے پر عیاں ہے کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ ان کا روزگار ہی سرحد پر دو طرفہ تجارت سے جڑا ہے۔

Read more

’افتخار احمد بروئے کار آ گئے‘: سمیع چوہدری کا کالم

شاہین کی قیادت میں بھی ایک مثبت تبدیلی دیکھنے کو ملی کہ بطور بولنگ کپتان انھوں نے اپنے بولنگ اٹیک پر اعتماد کا اظہار کیا اور ٹاس جیت کر ہدف کے دفاع کا فیصلہ کیا۔ بہرحال یہ بھی بہتری کی سمت ایک قدم تھا۔

Read more

ٹرین سے باہر برف پر پھینکی گئی پالتو بِلّی جسے تلاش کرنے ہزاروں رضا کار نکلے لیکن۔۔۔

سرکاری ریل کمپنی کو اس واقعے نے مجبور کر دیا کہ وہ اپنے اوپر ہونے والی تنقید کے جواب میں سوشل میڈیا پر بیان دیں کہ ان کے ملازمین ’جانوروں کے ساتھ بڑی توجہ اور محبت سے پیش آتے ہیں، اور سفر میں ہر ممکن طریقے سے ان کا خیال رکھتے ہیں۔‘

Read more

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم ’افغان ٹرانس جینڈر‘: ’میری ماں نے کہا کہ اگر زندہ رہنا چاہتے ہو تو یہاں سے چلے جاؤ‘

پاکستانی حکومت نے نومبر میں ’غیر قانونی تارکین وطن جن کے پاس پاکستان میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے‘ کو ملک بدر کرنے کے لیے ایک مہم شروع کی تھی۔ لیکن ٹرانس ینڈر پناہ گزینوں کا کہنا ہے کہ اگر انھیں افغانستان واپس بھیجا گیا تو وہ طالبان یا اپنے رشتہ داروں کے ہاتھوں مارے جائیں گے۔

Read more

سیاسی نظام پر عدم اعتماد یا سوشل میڈیا پر مہم: پاکستان بھر میں ماضی کے برعکس انتخابی گہما گہمی میں کمی کیوں؟

پاکستان میں اگر ماضی میں ہونے والے انتخابات کے دنوں کو یاد کریں تو ٹی وی و اخبارات کے اشتہاروں میں کہیں بلے کا زور تھا، کہیں شیر کی دھاڑ تو کبھی تیر کا نشانہ مگر اس بار نہ کوئی اشتہارات کی بھرمار ہے اور نہ ہی جلسے جلوسوں اور انتخابی دفاتر کے باہر بیٹھے افراد کی گہما گہمی۔ مگر ایسا کیوں ہے؟

Read more

نہ برف نہ بارش اُداس جنوری: پاکستان اور انڈیا کے پہاڑی علاقوں میں خشک موسمِ سرما، ’اس کی مثال نہیں ملتی‘

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات دُنیا کے دیگر مُمالک کی طرح پاکستان اور انڈیا دونوں پر ہی بڑی شدت سے نہ صرف محسوس بلکہ واضح طور پر دیکھائی دینے لگے ہیں۔ اس مرتبہ جاڑا بھی اپنی رونق یعنی بارش اور برف کے بنا ہی گُزرتا دیکھائی دے رہا ہے۔

Read more

لاطینی امریکہ اور دنیا میں مقبولیت حاصل کرنے والی چینی فیشن کمپنی شین کو امریکہ میں کن مشکلات کا سامنا ہے؟

اس کی توسیع نے اسے ایک ایسے وقت میں مُشکلات کی زد میں لا کھڑا کیا ہے جب کمپنی عوامی سطح پر خاصی مقبولیت رکھتی ہے۔ جاپانی کمپنی یونیکلو نے ان پر ایک چھوٹے بیگ کی مبینہ نقل کرنے پر مقدمہ دائر کیا تھا جسے ‘دی میری پوپنز’ کا نام دیا گیا تھا۔

Read more

شام پر حملے میں پاسداران انقلاب کے چار سینیئر اہلکاروں کی ہلاکت، ایران نے ذمہ داری اسرائیل پر عائد کر دی

ایران کے پاسداران انقلاب نے اس حملے کا الزام اسرائیل پرعائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں ایران کے چار فوجی مشیروں کے علاوہ متعدد شامی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے اب تک اس پر کوئی تبصرہ یا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم اس بارے میں متعدد شواہد موجود ہیں کہ کئی برسوں سے اسرائیل نے شام میں اہم ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

Read more

متسوکو توتوری: جاپان ایئرلائن کی سابق فضائی میزبان جو اب ادارے کی نئی سربراہ بن گئیں

متسوکو توتوری نے 1985 میں صرف 20 سال کی عمر میں جاپان ایئر لائنزمیں بطور فضائی میزبان شمولیت اختیار کی تھی اور اس کے بعد کی دہائیوں میں مختلف ترقیاں حاصل کیں یہاں تک کہ وہ اب ایئرلائن کی صدر تعینات ہوئی ہیں۔

Read more

سعودی عرب کا قدیم خانہ بدوش بدو گروہ سے ملک بننے تک کا سفر

محمد بن سعود نے سنہ 1744 میں سعودی عرب میں پہلی ریاست قائم کی۔ سعود ریاض کے قریب واقع دریہ نامی علاقے میں آباد ایک قبیلے کا سربراہ تھا۔ اس نے عرب مذہبی رہنما محمد ابن عبدالوہاب کی مدد سے خلافتِ عثمانیہ سے علیحدگی اختیار کرلی اور امارتِ دریہ کے نام سے ایک مملکت قائم کی جو تاریخ کی پہلی سعودی ریاست تھی۔

Read more

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی ’شادی‘ کی خبر: ’میں پانی پی رہی تھی جو سانس کی نالی میں چلا گیا‘

شیعب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصاویر پوسٹ کر کے پاکستانی فینز کو ایسی کیفیت میں ڈال دیا کہ متعدد کا کہنا تھا کہ وہ سمجھ نہیں پا رہے تھے کہ حیران زیادہ ہوں یا خوش ہو کر مبارک بار دیں۔

Read more

لکشدیپ: کیا انڈیا کا ’مالدیپ‘ بڑے پیمانے پر سیاحوں کی مہمان نوازی کر سکے گا؟

سمندری حیاتیات پر گہری نظر اور علم رکھنے والے اور 1996 سے جزیروں پر تحقیق کرنے والے کورل ریف ماحولیاتی ماہر روہن آرتھر کہتے ہیں ’لکشدیپ جزیروں کا طویل مدتی استحکام اس کے مرجان کی چٹانوں، جھیلوں اور ساحلوں کی ماحولیاتی سالمیت پر منحصر ہے۔‘ اُن کا مزید کہنا ’یہ اہم ’ماحولیاتی انفراسٹرکچر‘ تشکیل دیتے ہیں جو اس علاقے کو ایک ساتھ رکھتا ہے، بالکل لفظی طور پر۔‘

Read more

راولپنڈی میں پیدا ہونے والے پہلے ’فلائنگ سکھ‘ جن کے لڑاکا طیارے کو 400 گولیاں لگیں لیکن وہ بچ گئے

ہردیت سنگھ ملک نہرو اور اندرا گاندھی کے مداح بھی تھے، لیکن جب فوج سری دربار صاحب، امرتسر میں داخل ہوئی تو ان کا دل ٹوٹ گیا، وہ پھر کبھی پہلے جیسے نہیں رہے۔

Read more

پاکستان کے خطے میں ’برادر اسلامی ممالک‘ سے تلخ ہوتے تعلقات: کیا پاکستان علاقائی تنہائی کا شکار ہو رہا ہے؟

اگر پاکستان کے اندورنی حالات پر نظر دوڑائی جائے تو پاکستان میں عام انتخابات ہونے میں صرف 20 دن باقی ہیں جبکہ ملک کو معاشی بدحالی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے دوست ممالک سے لیے گئے قرض واپس کرنے کی معیاد بڑھانے کی درخواست کرنے کی ضرورت پیش آ رہی ہے۔ ایسے میں پاکستان اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد یہ تاثر پیدا ہوا ہے کہ پہلے سے اندورنی مسائل سے دوچار پاکستان اب اپنے تین ہمسایہ ممالک انڈیا، افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدی محاذ آرائی میں الجھ گیا ہے۔

Read more

چاند کی طرف بھیجا گیا امریکی خلائی جہاز ’پریگرین لینڈر‘ بحرِ اوقیانوس کے اوپر تباہ

انجینیئرز پریگرین کی ناکامی کی وجہ تشخیص کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ ایئربس اورین یورپین سروس موڈیول سے منسلک انڈسٹریل مینیجر شان کلیور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ’خلائی تحقیق ہمیشہ کچھ سیکھنے کا نام ہے اور میرا نہیں خیال کے ہمیں پریگرین لینڈر کی تباہی کو ناکامی سے تشبیہہ دینی چاہیے۔‘

Read more

پاک ایران تعلقات میں اُتار چڑھاؤ: سب سے پہلے پاکستان کو تسلیم کرنے والا ملک اب اس پر حملہ آور کیوں ہوا؟

ایران اور پاکستان کی جانب سے ایک دوسرے کی سرحدی حدود میں ہونے والی غیرمتوقع کارروائیوں کے بعد اب سوال یہ ہے کہ پاکستان اور ایران ایک دوسرے کے دوست ہیں یا حریف اور اس جاری تنازع کا فوری حل ممکن ہے یا پھر یہ کسی مزید بڑے بحران کا پیش خیمہ ہے؟

Read more

’یہ انٹرنیشنل کرکٹ ہے، کوئی فرنچائز لیگ نہیں‘: سمیع چوہدری کا کالم

پہیہ پھر سے ایجاد کرنے کی کوشش میں اب پاکستان کرکٹ کی گاڑی ہی جام ہو چکی ہے۔ وہ استحکام اور تسلسل جو کچھ ماہ پہلے تک، اس الیون کا خاصہ ہوا کرتا تھا، اب قصۂ پارینہ معلوم ہوتا ہے۔

Read more

کیا ’فطرت کے مظہر‘ اِس برف پوش براعظم پر سیاحت کی غرض سے جانا ’اخلاقی‘ طور درست نہیں؟

انٹارٹیکا کی برف پوش سرزمین پر کھڑا بوئنگ 787 ڈریم لائنر اور اس کے سامنے تصویر کھنچوانے کے لیے قطار میں کھڑا جہاز کا سٹاف، یہ ایک خوابناک منظر جیسا تھا۔ یہ گذشتہ سال کے اواخر میں برفیلے رن وے پر دنیا کے سب سے بڑے طیاروں میں سے ایک کی پہلی لینڈنگ کے موقع پر لی گئی تصویر تھی۔ یہ تصویر شاید انٹارکٹک کی سیاحت کے لیے ایک نئے سنگِ میل کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

Read more

سکول پِکنِک کے دوران کشتی کو حادثہ: 12 طلبا ڈوب گئے، ’بچوں کو لائف جیکٹس نہیں دی گئی تھیں‘

انڈیا کی ریاست گجرات کی ایک جھیل میں ڈوبنے والی کشتی میں سوار طلبہ کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بچوں کو لائف جیکٹس نہیں دی گئیں۔ جمعرات کو وڈودرا شہر کی ہرنی جھیل میں پیش آنے والے اس واقعے میں کم از کم 12 طلبا اور دو اساتذہ ڈوب گئے۔

Read more

غزہ میں بمباری سے متعدد مسجدیں اور چرچ تباہ: ’ان خوبصورت مساجد کو تباہ کیا گیا، جو ہمارے مذہب کے بارے میں بتاتی تھیں‘

غزہ دنیا کے قدیم ترین گرجا گھروں اور مساجد کا گھر ہے لیکن ان میں سے بہت سے اسرائیل کی فوجی کارروائی کی وسیع پیمانے پر تباہی سے بچ نہیں پائے ہیں۔

Read more

درجنوں مقدمات میں زیر تفتیش ’برجوش‘ ڈونلڈ ٹرمپ اب بھی اپنے حامیوں میں اتنے مقبول کیوں ہیں؟

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آیووا کاکسز میں فتح حاصل کرکے 2024 کے صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن ٹکٹ حاصل کرنے کے واضح طور پر قریب پہنچ گئے ہیں۔ آیووا کاکسز میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ملنے والے ووٹوں کی تعداد ریپبلکن ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہشمند تمام امیدواروں کے مجموعی ووٹوں سے زیادہ تھی۔

Read more

فوج میں اختلاف رائے: ’ذہن سازی‘ اور پالیسی کی ’تبدیلی‘ میں ٹکراؤ

ایک دہائی پیچھے جائیں تو پاکستان میں پہلے ٹی وی چینلز اور پھر سوشل میڈیا پر سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے حق میں ایک بھرپور مہم نظر آتی ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے علاوہ عمران خان کی پروجیکشن کے بیانیے کی حمایت کرتے ریٹائرڈ افسران بھی نظر آتے تھے لیکن نو مئی کے واقعات کے بعد اب عمران خان کے حامی اور مبینہ فوجی مداخلت کی پالیسیوں کے ناقد ان ریٹائرڈ افسران کی جانب سے خاموشی نظر آتی ہے۔

Read more

ایران اور پاکستان کے لیے دردِ سر بننے والے عسکریت پسند سرحدی علاقوں میں کیسے آپریٹ کرتے ہیں؟

ماضی میں دونوں ممالک اپنے اپنے ملک میں ہونے والی تخریبی کارروائیوں کے بعد ایک دوسرے پر الزامات عائد کرنے اور ایک دوسرے کے سفارتی عملے کی طلبی جیسے اقدامات کرنے پر انحصار کرتے رہے لیکن ایسا پہلی بار ہوا کہ دونوں ممالک کی سکیورٹی فورسز نے ایک دوسرے کی علاقائی حدود میں حملے کیے ہیں۔

Read more

درجنوں انتخابی نشان، سینکڑوں امیدوار: پی ٹی آئی کی امیدواروں کی شناخت سے متعلق حکمت عملی کیا پولنگ کے دن کامیاب ہو پائے گی؟

پی ٹی آئی کے امیدواروں نے اپنے انتخابی نشانات کو پارٹی پرچم کے رنگ میں رنگ دیا ہے۔ مثال کے طور پر کہیں چارپائی سبز اور سُرخ رنگ میں آویزاں کی گئی ہے تو کہیں چینک اور بینگن ان دو رنگوں میں نظر آ رہے ہیں۔ اس نئی حکمت عملی کو اپنانے کے باوجود پی ٹی آئی کے امیدوار مشکلات کا شکار ہیں۔

Read more

آپریشن مرگ بر سرمچار: پاکستان کو فوری ردعمل دینے پر کس بات نے مجبور کیا اور یہ معاملہ کہاں جا کر رُکے گا؟

پاکستان کی جانب سے جمعرات کی صبح ایران میں مبینہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے بعد اہم سوالات یہ ہیں کہ پاکستان نے ایران کے کس علاقے میں اہداف کو نشانہ بنایا، پاکستان کو ایرانی حملے کا فوری ردعمل دینے پر کس بات نے مجبور کیا اور اب یہ معاملہ کہاں جا کر رُکے گا؟

Read more

جب ’نشے میں دھت‘ مسافر کے ائیر ہوسٹس کو ’کاٹنے‘ پر پرواز کا رخ موڑنا پڑا

ایئر لائن کے ایک ترجمان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ 55 سالہ امریکی شخص مبینہ طور پر نشے میں تھے جب انھوں نے کیبن اٹینڈنٹ کے بازو پر ’کاٹا‘ لیا جس سے وہ معمولی زخمی ہو گئیں۔

Read more

کیمو تھراپی سے کم تکلیف دہ کینسر کی دوا جس سے علاج کے لیے مریض کو ہسپتال بھی نہیں جانا پڑتا

آرتھر کے گھر والوں نے بھی اس دوا کے استعمال پر خوشی کا اظہار کیا کیونکہ ان کے مطابق اس سے آرتھر کی تکالیف میں کسی واضح اضافے کے بغیر ان کی حالت میں کافی بہتری آئی۔

Read more

پاکستانی صحافیوں کے ’دو کیمپس‘: وی لاگز کی دنیا جہاں بات ’کھل کر ہوتی ہے‘ اور آمدن ڈالر میں

پاکستان میں کئی صحافی اب مین سٹریم میڈیا میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے چینلز چلا رہے ہیں۔ تو اس کی کیا وجہ ہے کہ جو بات کسی ٹی وی چینل پر نہیں کہی جاسکتی اس پر یوٹیوب چینل پر کھل کر بات کرنے کے لیے کئی وی لاگز بن سکتے ہیں۔

Read more

پاکستانی سرزمین پر حملہ، ایران کو ’برادر‘ ملک کے خلاف ایسی کارروائی کی ضرورت کیوں پڑی؟

پاکستانی سرزمین پر حملہ ایک ایسی بازی ہے جو شاید وہ نتائج نہ دے سکے جو اس کی حکمت عملی بنانے والے چاہتے تھے۔ خطے میں ایرانی سرگرمیوں اور سفارتی میدان میں اس نے تہران کے لیے بڑی مشکلات کھڑی کی ہیں جن کا مقابلہ کرنا آسان نہیں ہو گا۔

Read more

دو دہائیوں تک منشیات کی دنیا پر راج کرنے والی ’کوکین گاڈمادر‘ جس نے اپنے تین شوہروں کو بھی قتل کروا دیا

کولبمیا سے تین بچوں کے ساتھ امریکہ میں غیرقانونی طور پر رہائش اختیار کرنے والی اس خاتون کی کہانی جو دو دہائیوں تک قانون کے شکنجے سے بچ کر منشیات کا دھندہ کرتی رہیں اور پھر ان کے بھیانک انجام پر نیٹ فلیکس پر فلم بنائی گئی۔

Read more

ایپل نے سام سنگ کو پیچھے چھوڑ دیا، سمارٹ فونز کی ریکارڈ فروخت کے بعد دنیا پر اپنا راج قائم کرنے میں کامیاب

ایپل نے یہ سب کچھ اپنی سب سے بڑی مارکیٹ چین میں بڑھتے ہوئے ریگولیٹری چیلنجز اور ہواوے کی جانب سے بڑھتی ہوئے مسابقت کے باوجود حاصل کیا۔

Read more

’پہلی بار ہے کہ ایران اس کارروائی کا ڈھنڈورا پیٹ رہا ہے، جیسے اسے اس پر فخر ہو‘

پاکستان اور ایران کے تعلقات پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کے مطابق ماضی میں ایسا دیکھنے میں آیا کہ ایرانی میزائل پاکستانی حدود میں آ گرے ہوں لیکن یہ واقعات دونوں ممالک کے سرحدی علاقوں میں ہوئے تھے تاہم ماضی میں اور گذشتہ رات ہونے والے ایرانی حملے میں یہ فرق ہے کہ ایران اس کارروائی کا ڈھنڈورا پیٹ رہا ہے۔

Read more

ایک گھنٹہ جہاز کے ٹوائلٹ میں قید رہنے والا مسافر: ’سر آپ کموڈ کا ڈھکن بند کر کے اُس پر سکون سے بیٹھ جائیں‘

ائیر لائن سپائس جیٹ کی پرواز کے لیے ممبئی سے بنگلور کا سفر عام طور پر 105 منٹ یعنی تقریباً ایک گھنٹہ 45 منٹ کا ہوتا ہے، جس میں سے اس شخص نے ایک گھنٹہ چھوٹے سے بیت الخلا کے اندر پھنس کر گُزارا۔

Read more

خوشی کے موقع پر کچھ میٹھا ضرور کھائیں، لیکن ہوشیار رہیں کیونکہ میٹھا خوشیاں چھین بھی سکتا ہے

بہت زیادہ میٹھے کا استعمال فوری طور پر جسم میں انسولین کی ضرورت سے زیادہ پیداوار کا باعث بنتا ہے۔ اس سے بھوک بڑھ جاتی ہے اور یہ ایک چکر بن جاتا ہے۔ اس کے بعد کئی طرح کے مسائل جنم لیتے ہیں۔

Read more

لاکھوں ڈالرز کی وہ ’پرفیکٹ ڈکیتی‘ جس نے امریکی پولیس اور ایف بی آئی کو برسوں تک چکرائے رکھا

ملزمان نے عمارت میں داخل ہوتے ہی وہاں موجود فرم کے ملازمین کو باندھا اور چند ہی منٹوں میں تقریباً 12 لاکھ ڈالر کیش اور 15 لاکھ ڈالر مالیت کے چیکس اور پے آڈر لے اڑے۔ وہ جاتے ہوئے اپنے پیچھے ایک ٹوپی، رسی اور ڈکٹ ٹیپ کے علاوہ کوئی اور ثبوت نہیں چھوڑ کر گئے تھے۔

Read more

ایران کی جانب سے پاکستان میں ’حملے‘ کا مبینہ ہدف بننے والی عسکریت پسند تنظیم ’جیش العدل‘ کیا ہے؟

سنی بلوچ ملیشیاؤں پر مشتمل ’جیش العدل‘ نامی شدت پسند تنظیم کا قیام سنہ 2009 میں ایران کی جانب سے ’جنداللہ‘ گروپ کے سربراہ عبدالمالک ریگی کو ریاست مخالف اقدامات کی پاداش میں پھانسی دیے جانے کے بعد عمل میں آیا۔ یہ تنظیم ماضی میں ایرانی سکیورٹی فورسز اور سرحدی محافظوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی رہی ہے۔

Read more

’قصور تو بابر اعظم کا ہی ہے‘: سمیع چوہدری کا کالم

سوشل میڈیا کے سقراط اور الیکٹرانک میڈیا کے ارسطو بالکل بجا کہتے آئے ہیں کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پاکستان کی تمام تر ناکامیوں کے ذمہ دار بابر اعظم ہیں۔ یہ بات آج ایک بار پھر ڈونیڈن میں بھی ثابت ہو گئی۔

Read more

کیسز کے بوجھ تلے دبی پاکستان کی عدلیہ میں ’تقسیم‘: ’وکیل صاحب آپ جھوٹے ہیں جج تو سابق وزیراعظم کا کیس سُن رہے ہیں‘

عبدالحمید کئی برسوں سے انصاف کے حصول کے لیے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔ وہ اب اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ’اگر آپ نے پاکستان کی عدالتوں سے انصاف لینا ہے تو آپ کو سیاستدان یا بااثر آدمی ہونا پڑے گا۔‘

Read more

ہیلمٹ پہنے حملہ آور اور درانتی سے وار۔۔۔ پولیس نے دس سال سے مفرور ملزم کو کیسے پکڑا؟

پولیس کی چھان بین میں یہ بات سامنے آئی کہ تینوں وارداتوں میں ایک ہی شخص ملوث ہے۔ گزشتہ ہفتے انڈیا کی پولیس نے اس شخص کو گرفتار کیا ہے جو 10 سال سے فرار تھا۔

Read more

’انڈیا اکوپائیڈ پاکستان‘ کے ذکر پر فلم ’فائٹر‘ کا ٹریلر زیرِ بحث: ’پاکستان مخالف فلمیں دیکھ کر تھک گئے ہیں‘

فلم ’فائٹر‘ کے ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بظاہر انڈین ایئر فورس سرحد پار کر کے پاکستان پر حملہ کرتی ہے اور ’انڈیا اکوپائیڈ پاکستان‘ کی دھمکی دی جاتی ہے۔ کئی لوگ فلم کو جنگی جنون کی عکاسی کرنے والی پیشکش قرار دے رہی ہے۔

Read more

’میری بیٹی ہر دن یہ گیم کھیل کر 80 ہزار روپے نکالتی ہے‘ سچن ٹنڈولکر کو اپنی ڈیپ فیک ویڈیو پر افسوس

انڈین کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر نے اپنی اس ڈیپ فیک ویڈیو کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس میں بظاہر وہ ایک آن لائن گیمنگ ایپ کی تشہیر کر رہے ہیں۔

Read more

’خواجہ سرا بنانے کے لیے سرجری‘ رضامندی کے باوجود مرد کے جنسی اعضا اتارنے پر قید کی سزا

لندن کے لیے کراؤن پراسیکیوشن سروس کی ماہر پراسیکیوٹر کیٹ ملہولینڈ کا کہنا تھا کہ ’رضامندی اس غیر قانونی سرجری کا دفاع نہیں ہے جس میں مردوں نے رضاکارانہ طور پر اپنے ہی سربراہ کے عضوِ تناسل، ٹانگ اور نپل کو غیر جراثیم کش اور بعض اوقات جان لیوا حالات میں جسم سے الگ کیا تھا۔‘

Read more

تنازعات میں گِھرا مقدس شہر ایودھیا جو ’ہندو ویٹیکن‘ بننے جا رہا ہے: ’ہندو بیدار ہو گئے ہیں، آزادی کا احساس اب واضح ہو رہا ہے‘

اگلے ہفتے وزیر اعظم نریندر مودی انڈیا کے سب سے متنازع مذہبی مقامات میں سے ایک پر 16 ویں صدی میں تعمیر کردہ بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی عمارت کا افتتاح کر کے دہائیوں پر محیط ہندو قوم پرستی کے وعدے کو پورا کریں گے۔ اربوں ڈالر کی لاگت سے بننے والے اس مقام کو ہندو قوم پرست رہنماؤں کی جانب سے ’ہندو ویٹیکن‘ کہا جا رہا ہے کہ جس کی تعمیر کے لیے اس شہر کے بڑے حصوں کو منہدم کیا گیا ہے۔

Read more

ملازمت کے جھانسے میں جمع پونجی گنوانے والی لڑکی: ’نوکری کے لیے درخواستیں دے رکھی تھیں، مجھے لگا واٹس ایپ میسیجز سچ ہیں‘

دھوکے بازوں نے 18 سالہ بیلا سے پہلے واٹس ایپ پر رابطہ کیا اور بعد میں فون کالز پر انھیں ایسا محسوس کروایا گیا جیسے وہ واقعی میں کسی نوکری کا انٹرویو دے رہی ہوں۔

Read more

سوا پانچ لاکھ آبادی والا چھوٹا سا ملک مالدیپ انڈیا کو چیلنج کیوں کر رہا ہے؟ ’انڈین فوجی 15 مارچ تک جزیرے سے نکل جائیں‘

انڈیا کا اپنے پڑوسی ملک مالدیپ سے رشتہ مزید کشیدہ ہوتا نظر آ رہا ہے کیونکہ اب مالدیپ نے انڈیا کو سرکاری طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ وہ 15 مارچ تک جزیرے سے اپنے فوجی واپس بلا لے، جن کی تعداد تقریباً 80 ہے۔

Read more

یوٹیرائن پرولیپس یعنی بچہ دانی کا گِرنا: ’اگر شرمندگی کا احساس نہ ہوتا تو میں بہت پہلے ڈاکٹر کے پاس چلی جاتی‘

’جب میں ٹوائلٹ گئی تو دیکھا کہ میری اندام نہانی سے کوئی پُھولی ہوئی چیز باہر آ رہی ہے، مجھے سیکس کرتے وقت درد محسوس ہوتا تھا، مگر مجھے کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کیوںکہ اس وقت میں اپنے جسم کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتی تھی۔‘

Read more

سیاسی رائے کی بنیاد پر بڑھتی عدم برداشت اور تقسیم ہوتا معاشرہ: ’ابھی تو یہاں کُھل کر بولنے کی آزادی نہیں ہے‘

دنیا کے بیشتر ممالک میں کسی بھی شہری کے لیے اپنی پسند کی سیاسی جماعت کو سپورٹ کرنا عام سی بات ہے لیکن اس پسندیدگی کو بنیاد بنا کر کسی دوسری سیاسی جماعت کے حامی کو ذاتی بنیادوں پر ہدفِ تنقید بنانا، لڑنا جھگڑنا اور یہاں تک کہ مخالف سیاسی نظریہ رکھنے والوں سے بات چیت کرنا ہی چھوڑ دینا شاید پاکستان میں ہی ہوتا ہے۔

Read more

’امیروں کا پانی‘: سینکڑوں ڈالر میں بِکنے والا ’خاص‘ پانی جسے شادیوں پر شراب کا متبادل بنایا جا رہا ہے

کیا آپ نے ایسے ریستورانوں کے بارے میں سنا ہے جہاں عمدہ شراب کے بجائے اشرافیہ کو پانی پیش کیا جاتا ہے، یا ایسی شادیوں کے بارے میں جہاں نوبیاہتے جوڑے کی خوشی کے لیے شیمپین سے نہیں بلکہ پُرتعیش پانی کے ساتھ ’چیئرز‘ کرتے ہیں۔

Read more

زین ملک کا ’پاکستانیوں کے لیے تحفہ‘: ’مجھے اچھا لگا جب اردو میں گانے کی پیشکش ہوئی‘

عالمی شہرت یافتہ گلوکار زین ملک نے پاکستانی بینڈ ’اور‘ کے ساتھ اردو میں ایک گانا گایا ہے جسے فینز ’ان کی طرف سے پاکستانیوں کے لیے ایک تحفہ‘ قرار دے رہے ہیں۔

Read more

حوثی بحیرۂ احمر میں بحری جہازوں پر حملوں کے لیے کون سے ہتھیار استعمال کر رہے ہیں؟

حوثیوں کا دعویٰ ہے کہ یہ حملے غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کے جواب میں کیے گئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں اسرائیل سے رابطہ رکھنے اور اُس جانب جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ حالیہ حملوں میں سے زیادہ تر ایسے بحری جہازوں پر کیے گئے جن کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں۔

Read more

ہوٹل کے کمرے میں خاتون کی لاش اور زہر۔۔۔ انڈیا کا ایک صدی پرانا واقعہ جو آج بھی ایک معمہ ہے

مشہرو مصنفہ اگاتھا کرسٹی کا پہلا ناول اس لیے بھی منفرد ہے کیونکہ بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ کہانی ایک اصل قتل سے متاثر ہو کر لکھی گئی ہے، جو ایک صدی پہلے انڈیا کے شمال میں موجود سیاحتی مرکز مسوری میں ہوا تھا۔

Read more

الیکشن 2024: پاکستان کے عام انتخابات سے جڑے اہم حقائق اور سوالات

پاکستان میں عام انتخابات کا انعقاد اب چند ہفتوں کی دوری پر ہے۔ یہ ملک کی تاریخ میں بارویں عام انتخابات ہیں جس کے نتیجے میں عوام کو حق رائے دہی کے تحت اپنے نمائندے اسمبلیوں میں بھیجنے کا موقع ملے گا۔

Read more

مصنوعی ذہانت والے تکیے، ٹوتھ برش اور فریج میں خاص کیا ہے اور کیا یہ معاملہ کچھ مضحکہ خیز تو نہیں ہوتا جا رہا؟

’آئیے اپنا مصنوعی ذہانت والا تکیہ لیجیے اور نیند میں آنے والے خراٹوں سے چھٹکارا حاصل کریں!‘ میں ٹیکنالوجی انڈسٹری کے نئی مصنوعات کے سالانہ میلے ’سی ای ایس‘ میں موجود تھا جب اس جملے نے میری توجہ حاصل کی۔ یہ جملہ سُن کر میں نے سوچا کہ مصنوعی ذہانت والا تکیہ کیا چیز ہے؟ یہ آواز جنوبی کوریا کی کمپنی ’موشن سپیس‘ کی جانب سے لگائے گئے سٹال سے آ رہی تھی۔ مجھے تجسس ہو رہا تھا تو میں

Read more

بدنام مذہبی رہنما مریضوں کو شفایاب کرنے کے جعلی معجزے کیسے دکھاتا تھا؟ ’کاش ہمیں معلوم ہوتا کہ یہ سب ایک تماشا تھا‘

بی بی سی نے پہلی بار اس بات کا پردہ فاش کیا ہے کہ کس طرح نائجیریا کے مبلغ ٹی بی جوشوا جعلی معجزات کرتے تھے جن کی وجہ سے لاکھوں لوگوں ان کے گرجا گھر کی طرف راغب ہوتے رہے۔ لیکن جوشوا جو 2021 میں 57 سال کی عمر میں فوت ہو گئے، ایک دھوکے باز تھے۔ برطانیہ، نائجیریا، گھانا، امریکہ، جنوبی افریقہ اور جرمنی سے تعلق رکھنے والے 25 سے زائد گرجا گھروں سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل بی بی سی کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انھوں نے عبادت گزاروں کو دھوکہ دیا تھا۔

Read more

انڈیا کی جانب سے پیاز کی برآمد پر پابندی نے پاکستان میں اس کی قیمتوں میں کیسے اضافہ کیا؟

انڈیا دنیا میں پیاز کی برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور اس کی جانب سے پیاز کی برآمد پر پابندی نے خطے کے ممالک میں پیاز کی قیمت کو متاثر کیا۔

Read more

شاہراہ ریشم پر قدیم سمرقند کی طرز پر بسایا گیا نیا ’ابدی شہر‘ جس نے ملازمتوں کے سینکڑوں مواقع پیدا کیے

پیغمبر اسلام کے کزن قاسم ابن عباس کے دیوہیکل روضے کی اونچی دیواروں سے ملحق گلیوں میں گھومتے ہوئے میری گائیڈ کاٹیا نے سرگوشی کے انداز میں کہا ’شاہ زندہ سمرقند کا سب سے مقدس مقام ہے۔‘

Read more

تقسیم کی شکار سیاست: پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ ’ایک حقیقت‘ ہے تو سیاستدان اس معاملے پر ایک پیج پر کیوں نہیں آتے؟

پاکستان میں مشکلات میں گِھری ہر بڑی سیاسی جماعت مشکل وقت میں اپنی پریشانیوں کا ذمہ دار ’اسٹیبلشمنٹ‘ کو قرار دیتی ہے مگر اس کے باوجود بظاہر یہ سیاسی جماعتیں اس معاملے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کو تیار نہیں۔ پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتیں ایک ساتھ کیوں نہیں بیٹھنا چاہتیں، اس کی وجہ ان کے آپسی اختلافات ہیں یا مفادات؟

Read more

بینگن، چمٹا اور چارپائی جیسے سینکڑوں انتخابی نشانات اور تحریک انصاف کا حل: ’اب شاہ رخ جیسی تصویر بھی بنوائیں‘

پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے اپنے امیدواروں کی پہچان کے لیے ایک ویب سائٹ بنائی ہے، جہاں پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں کی فہرست بمع الاٹ شدہ انتخابی نشان دستیاب ہو گی۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کیا ہو رہا ہے؟

Read more

برونائی کے مقبول شہزادے عبد المتين کی شادی: پانچ ہزار مہمان اور رولز روئس میں بارات

برونائی کے ’ہینڈسم‘ شہزادہ عبد المتين اکثر اپنی تصاویر اور فوجی سروس کو لے کر انٹرنیٹ پر مقبول رہتے ہیں۔ حال ہی میں 10 دنوں پر محیط ایک تقریب میں ان کی شادی ایک ایسی خاتون سے ہوئی جن کا تعلق کسی شاہی خاندان سے نہیں۔

Read more

الیکشن سے قبل بلے کا نشان چھن جانے سے تحریک انصاف کے لیے کیا مشکلات پیدا ہوں گی؟

پاکستان کی سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف سے ’بلے‘ کا انتخابی نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے جو قانونی و سیاسی حلقوں میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ اس نے یہ سوالات جنم دیے ہیں کہ آیا یہ اقدام آئندہ عام انتخابات کی ساکھ پر اثر انداز ہوسکتا ہے، اور یہ کہ اب پی ٹی آئی الیکشن میں حصہ کیسے لے گی۔

Read more

ایک ساتھ سونے کی قدیم روایت: وہ زمانہ جب دوستوں یا اجنبیوں کے ساتھ ایک بستر پر سونا عام تھا

انیسوی صدی کے وسط تک دوستوں، رشتہ داروں، ساتھ کام کرنے والوں حتٰی کہ اجنبیووں کے ساتھ ایک ہی بستر میں سونا ایک عام سی بات تھی۔ تو ایسے میں لوگ سوتے کیسے تھے اور ہم نے یہ کرنا کیوں بند کر دیا؟

Read more

وہ پانچ سوال جن کا جواب سائنس آج تک نہیں دے سکی

ان میں سے کچھ سوال ہمیشہ سے تھے اور کچھ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے علم میں اضافے کے بعد سامنے آئے ہیں۔ یہ بالکل ویسے ہی ہیں جیسے آپ کسی چیز کے بارے میں جتنا جانتے جاتے ہیں آپ کو لگتا ہے کہ آپ اس متعلق اتنا ہی کم جانتے ہیں۔

Read more

استاد راشد خان: وہ ’جادوگر‘ جو کلاسیکی موسیقی کو عام عوام کی دسترس میں لایا

رواں ہفتے کے آغاز پر انڈین موسیقی کے ایک نامور نام، استاد راشد خان، کی موت نے اُن کے چاہنے والوں کو بہت دُکھی کر دیا۔ 55 سالہ راشد خان کینسر کے ساتھ طویل جنگ کے بعد منگل کو کولکتہ کے ایک ہسپتال میں وفات پا گئے۔ وفات کے دو روز بعد انھیں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔ ان کے بالوں میں چاندی چمکتی تھی اور وہ اکثر چمکدار پھولوں والی قمیضوں اور کرتوں میں ملبوس

Read more

جنوبی کوریا میں کتے کے گوشت پر پابندی: ’آپ حکم نہیں دے سکتے کہ لوگ کیا کھا سکتے ہیں اور کیا نہیں‘

اس حکومت کو کتے کے گوشت پر پابندی کا قانون لانے میں دو سال سے بھی کم کا عرصہ لگا ہے جسے پچھلی انتظامیہ نافذ کرنے میں ناکام رہی تھی۔ جبکہ یہ خیال دہائیوں پہلے پیش کیا گیا تھا۔

Read more

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران انڈین وزیر خارجہ ایران کیوں جا رہے ہیں؟

ایس جے شنکر کے اس اچانک مجوزہ دورے کو ان کے اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے درمیان ہونے والی بات چیت سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔ اس معاملے پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بھی ممکن ہے کہ انڈین وزیر خارجہ امریکہ کا پیغام لے کر ایران جا رہے ہوں۔

Read more

پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت 20 سال کی کم ترین سطح تک کیوں پہنچی اور 2024 میں بہتری کے کتنے امکانات ہیں؟

پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں رواں برس 53 فیصد کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے اور گذشتہ چھ ماہ کے دوران ملک میں صرف ساڑھے 39 ہزار کے لگ بھگ کاریں فروخت ہوئی ہیں۔ مگر اس بڑی کمی کی وجوہات کیا ہیں اور اس نے ملکی معیشت اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کو کیسے متاثر کیا ہے؟

Read more

سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان واپس

شہزاد ملک، بی بی سی اُردو ڈاٹ کام سپریم کورٹ آف پاکستان نے تحریکِ انصاف کو بلے کا انتخابی نشان الاٹ کیے جانے سے متعلق الیکشن کمیشن کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر کا وہ فیصلہ برقرار رکھا ہے جس میں الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات آئین اور قانون کے مطابق نہ کروانے پر تحریک انصاف سے اُن کا انتخابی نشان بلا

Read more

خلا میں ’انگوٹھی نما‘ کہکشاؤں کا جھرمٹ جسے کائنات کا ’عظیم راز‘ قرار دیا گیا

گریٹ رِنگ کی دریافت یونیورسٹی آف سنٹرل لنکاشائر میں پی ایچ ڈی کی طالبہ الیکسیا لوپیز نے کی، جنھوں نے گریٹ آرک کو بھی دریافت کیا تھا۔ یہ ڈھانچہ 3,300,000,000 نوری سال پر محیط ہے۔

Read more

حوثیوں پر حملے کے لیے مغرب کو کن عسکری و جغرافیائی سیاسی خطرات کا سامنا ہے؟

مشرق وسطیٰ کے ممالک جن میں سے کئی مغربی اتحادی ہیں خطے میں امن و امان کی بگڑتی اس تمام صورتحال کو تشویش کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔ بہت سے لوگ حیران ہیں کہ کیا یمن کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کی فوجی کارروائی واقعی حوثیوں کو بحیرۂ احمر میں اپنے حملے جاری رکھنے سے روک سکے گی۔

Read more

برطانیہ کا منفرد نائٹ کلب جو رات کو نہیں صرف دن کو چلتا ہے

برطانوی اداکارہ وکی میک کلور اور ان کے شوہر جونی اوون نے ایک ایسا کلب متعارف کروایا ہے جو دن کو چلتا ہے لیکن رات سے پہلے جلدی بند ہو جاتا ہے اور اس کی کوئی مخصوص عمارت بھی نہیں ہے۔

Read more

ورزش کرنے کے لیے دن کا بہترین وقت کون سا ہے؟

نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ دن کے بہترین وقت پر ورزش کرنا ٹائپ 2 ذیابیطس اور موٹاپا جیسے میٹابولک امراض کے شکار افراد کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے جبکہ مردوں کو شام کے اوقات میں ورزش کرنے سے بلڈ پریشر اور جسم کی چربی کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

Read more

ہمارے دونوں ہاتھوں کے فنگر پرنٹس منفرد نہیں: مصنوعی ذہانت

محققین کا دعویٰ ہے کہ یہ ٹیکنالوجی 75 سے 90 فیصد درستگی کے ساتھ اس بات کی نشاندہی کرسکتی ہے کہ آیا مختلف انگلیوں کے پرنٹ ایک ہی شخص کے ہیں یا نہیں۔ لیکن وہ یہ یقین سے نہیں بتا سکتے کہ یہ کیسے کام کرتا ہے۔

Read more

ہندو لڑکے سے ملنے جانے والی مسلمان لڑکی پر ’تشدد اور گینگ ریپ‘: ’اخلاقیات کا درس دینے والوں کی غیر اخلاقی حرکات‘

کانگریس پارٹی نے گزشتہ سال اپنی حکومت بناتے ہوئے اپنے منشور میں وعدہ کیا تھا کہ وہ پوری طاقت کے ساتھ ان خلاقیات کا درس دینے اور سرِ عام لوگوں پر تشدد کرنے والے افراد سے سختی سے نمٹے گی اور ان واقعات کا خاتمہ کیا جائے گا۔

Read more

جُڑواں بہنوں سنسکرتی اور شروتی کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی بھی جڑواں

سنسکرتی نے کہا ’میرے والد، بھائی اور بھابھی بھی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں۔ اس سے ہماری پڑھائی میں بھی مدد ملی۔ اگر شک ہوتا تھا تو میں ان سے مدد لے لیتی تھی۔ ان سب نے میری مضمون نگاری کے دوران بھی مدد کی، کیونکہ انھوں نے بھی ایسا کیا تھا۔‘

Read more

مستعفی ہونے کے باوجود بدعنوانی کے الزام میں سپریم کورٹ کے جج کے خلاف کیا کارروائی ہو سکتی ہے؟

پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ میں عمومی طور پر یہ روایت رہی کہ اگر کسی جج کے خلاف مِس کنڈکٹ یا بدعنوانی کے الزامات عائد ہوتے ہیں اور الزامات ثابت ہونے سے قبل ہی متعلقہ جج مستعفی ہو جائے تو اُس کے خلاف شکایات پر مزید کوئی کارروائی نہیں کی جاتی اور کیس داخل دفتر ہو جاتا ہ۔ تو کیا اب بھی یہی ہوگا یا کوئی نئی روایت پڑے گی۔

Read more

’برہمن عورت کی بریانی پکانے سے قبل نماز‘ نیٹ فلکس نے ’ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح‘ کرنے والی فلم ہٹا دی

انتہا پسند ہندو تنظیموں کے ارکان نے اس فلم کے کچھ حصوں پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔ انھوں نے اس سین پر بھی اعتراض کیا جہاں اداکارہ بریانی پکانے سے قبل نماز ادا کر رہی ہیں۔

Read more

جنوری کا سرد موسم آپ کے مزاج، یادداشت اور سیکس لائف پر کیسے اثر انداز ہوتا ہے؟

بہت سے لوگوں کو ایس اے ڈی کی کلینیکل تشخیص یا اس کی تمام علامات کے بغیر بھی اُداسی اور توانائی میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس عام افسردگی کو غیر رسمی طور پر ’ونٹر بلیوز‘ کے نام سے جانا جاتا ہے اور تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ یہ وسیع پیمانے پر پائی جاتی ہے۔

Read more

ملک ریاض اور ان کے بیٹے احمد علی ریاض کے اثاثے منجمد، مگر باپ بیٹے کے نام پر سائیکل نہ کار اور نہ ہی اپنا کوئی گھر

عدالت کو ملک ریاض کی نیب کے ذریعے اثاثوں کی جو دستاویزات موصول ہوئی ہیں اس میں انھیں بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ کا چیف ایگزیکٹو افسر ظاہر کیا گیا ہے مگر بحریہ ٹاؤن کو ان کی ملکیت میں کہیں ظاہر نہیں کیا گیا۔

Read more

’اگر باقی بھی عباس آفریدی سے سیکھ پاتے‘ سمیع چوہدری کا کالم

اسامہ میر کی کارکردگی تو لگ بھگ ویسی ہی رہی جو پچھلے کچھ عرصہ میں شاداب خان دکھاتے رہے ہیں لیکن عباس آفریدی کی بولنگ میں وہ پختگی نظر آئی کہ اگر باقی پیسرز بھی ان سے کچھ سیکھ لیتے تو شاید یہ نتیجہ پاکستان کے حق میں نکلتا۔

Read more

بنگلورو: انڈیا کی سلیکون ویلی میں انگریزی زبان کے خلاف احتجاج اس کی ساکھ کو کیسے متاثر کر سکتا ہے؟

نئے سال کے موقع پر انڈیا کے جنوبی شہر بنگلورو (سابق بنگلور) جسے اکثر عالمی سطح پر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی بڑی کمپنیوں کا گھر ہونے کی وجہ سے انڈیا کی سلیکون ویلی کہا جاتا ہے، اس وقت سرخیوں میں آیا جب مظاہرین نے انگریزی زبان میں لگے بل بورڈز پھاڑ دیے اور مطالبہ کیا کہ انھیں شہر کی مقامی زبان کنڑا میں لکھا جائے۔

Read more

ٹینک شکن میزائل ’یاسین 105‘ سمیت حماس کے وہ ہتھیار جن کی مدد سے وہ اسرائیل کا مقابلہ کر رہا ہے

بی بی سی عربی کی فرانزک تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ عسکری گروہ حماس اسرائیل کے خلاف جنگ میں جدید ہتھیاروں کا استعمال کر رہا ہے۔ عسکری ماہرین کی رائے میں حماس کے زیرِ استعمال بعض ہتھیار ماضی میں اسرائیل کے خلاف اس کی جھڑپوں میں استعمال کیے گئے ہتھیاروں کے مقابلے میں جدید ہیں۔

Read more