پوٹھوہاری زبان کے لئے نجی ٹی وی چینلز کی خدمات

پرویز مشرف کے دور حکومت میں جب نجی ٹی وی چینلز کو لائسنس ملنا شروع ہوئے تو پشتو، سرائیکی، پنجابی سمیت مختلف علاقائی زبانوں کے فروغ کے لئے بھی ٹی وی چینلز کا قیام عمل میں لایا گیا، پوٹھوہاری زبان و ادب کی ترویج و ترقی میں بھی نجی ٹی وی چینلز نے مقدور بھر حصہ ڈالا ہے اور ابھی تک ڈال رہے ہیں، انگلینڈ میں مقیم پوٹھوہاری اور پہاڑی کمیونٹی کے لئے برطانیہ سے بھی نجی چینلز نے اپنی

Read more

پوٹھوہاری زبان میں نعت نگاری

نعت نگاری یا نعت گوئی کی بات کریں تو خالق کائنات نے قرآن کریم میں جابجا اپنے پیارے حبیب حضرت محمد ﷺ کی تعریف و توصیف میں نعتیہ آیات نازل کی ہیں، سیدنا ابو طالبؓ سے شروع ہونے والا نعت گوئی کا سلسلہ آج بھی اسی عقیدت و محبت کے ساتھ جاری و ساری ہے، نعت گوئی کسی ایک علاقے، زبان یا مذہب تک محدود نہیں، کرہ ارض پر موجود ہر علاقے، ہر زبان اور ہر مذہب کے ماننے والوں

Read more

پوٹھوہاری میں ترجمہ نگاری کی روایت

خالق کائنات نے انسان کی تخلیق کے ساتھ ہی اسے بولنے اور سننے کا ہنر بھی عطا کیا، بولنے اور سننے کا تعلق کسی نہ کسی زبان سے ہوتا ہے جو ہر انسان بولتا یا سنتا ہے، کرہ ارض پر اس وقت اگر ہزاروں نہیں تو سینکڑوں زبانیں لازمی بولی جاتی ہیں، کچھ زبانوں کو بولنے والے دستیاب نہیں رہے تو وہ معدوم ہو چکیں، کچھ معدومیت کے خطرے سے دوچار ہیں اور کچھ زبانیں ایسی بھی ہیں جنہیں سیکھنے

Read more

سال 2024 کا پوٹھوہاری ادبی و لسانی ارتقا

سال 2024 پوٹھوہاری زبان و ادب کی ترقی و بڑھوتری کے لئے کئی حوالوں سے بہت اہمیت کا حامل رہا ہے، اس سال پوٹھوہاری کتابوں کی اشاعت کے ساتھ ساتھ حکومتی سطح پر بھی پوٹھوہاری زبان کو تسلیم کرنے کا سلسلہ جاری رہا، سال 2024 کے چوتھے روز ہی یعنی 04 جنوری کو پوٹھوہاری زبان و ادب کو اپنی درجن بھر تصانیف سے بہرہ مند کرنے والے افسانہ نگار، شاعر، ڈرامہ نگار، لغت نگار اور محقق شیراز طاہر اپنے ہزاروں

Read more

پوٹھوہاری ڈرامہ نگاری۔ عہد بہ عہد جائزہ

پوٹھوہاری ڈرامے اور ٹیلی فلموں کے ارتقاء اور مقبولیت میں پہلے پہل ریڈیو پاکستان راولپنڈی سٹیشن، پھر پاکستان ٹیلی وژن اسلام آباد سنٹر اور بعد ازاں نجی ٹی وی چینلز اور پروڈکشن ہاؤسز نے اہم کردار ادا کیا ہے، پوٹھوہاری زبان و ادب کے ارتقاء اور فروغ کی اگر بات کی جائے تو ریڈیو پاکستان راولپنڈی سٹیشن کا اس میں کلیدی کردار رہا ہے، ریڈیو پاکستان راولپنڈی سٹیشن یکم ستمبر 1950 میں قائم ہوا، اس کے پہلے اسٹیشن ڈائریکٹر محمود

Read more

ادارہ شماریات کی رپورٹ اور بے وقت کی راگنی

ادارہ شماریات پاکستان نے سال 2023 ء میں ملک بھر میں کی جانے والی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت ملک میں بولی جانے والی مختلف مادری زبانوں پر رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق ملک بھر میں پنجابی بولنے والے 8 کروڑ 89 لاکھ، پشتو بولنے والے 4 کروڑ 36 لاکھ، سندھی بولنے والے 3 کروڑ 44 لاکھ، سرائیکی بولنے والے 2 کروڑ 88 لاکھ، اردو بولنے والے 2 کروڑ 22 لاکھ، بلوچی بولنے والے 81 لاکھ 17 ہزار،

Read more

میں تری جستجو میں رہتا ہوں

شکور احسن سے سلام و دُعا تقریباً دو عشروں پر محیط ہے، ایک دو مواقع پر تعلقات میں ہلکے پھلکے اتار چڑھاؤ یا ادبی نوک جھوک کو چھوڑ کر اب یہ مراسم دوستانہ دائرہ سے نکل کر برادرانہ تعلقات کی حدود میں داخل ہو چکے ہیں، ہمارے اس بیبے گوجر خانیے دوست کا تعلق یوں تو پنجاب پولیس سے ہے لیکن سر تا پا اپنے ادبی مزاج کے باعث وہ پولیس کی نوکری کے لئے ”مسِ فٹ“ بلکہ یوں کہیے

Read more

عابد جنجوعہ: پوٹھوہاری گیت نگاری کا اہم نام

1983 ء میں ریڈیو پاکستان راولپنڈی میں پنجابی پوٹھوہاری ادبی پروگرام ”پنجاب رنگ“ کے لئے پنجابی مشاعرے کی ریکارڈنگ ہوئی جس کے میزبان اختر امام رضوی اور پروڈیوسر شاہد اختر چک تھے، شعرا میں سید ضمیر جعفری، جلیل عالی، دلپذیر شاد، امداد ہمدانی، ماجد صدیقی، ڈاکٹر سعد اللہ کلیم، عابد جعفری، رشیدہ سلیم سیمیں، فضل الٰہی بہار، الطاف پرواز اور عابد حسین جنجوعہ تھے، مشاعرے میں ایک نوجوان نے پہلی بار شرکت کی اور اپنی پہلی پنجابی غزل پیش کی،

Read more

سال 2023 کا پوٹھوہاری کتابی سرمایہ

2023 پوٹھوہاری زبان و ادب کے لیے اس لیے بھی بہت اہم ہے کہ اس سال ریکارڈ تعداد میں پوٹھوہاری کی کتب شائع ہو کر منظر عام پر آئیں، یہ 23 کتب پوٹھوہاری زبان و ادب کی بیشتر اصناف کا احاطہ کیے ہوئے ہیں، اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ درجنوں کی تعداد میں پوٹھوہاری کتب اب بھی اشاعت کی منتظر ہیں لیکن مصنفین اور مرتبین کی مالی مشکلات اور سر کاری اداروں کی عدم توجہی کے

Read more

سلطان رشک اور گوجر خان

05 دسمبر 2023 ء دبستان راولپنڈی کے لئے غم و اندوہ کا دن تھا کہ اس روز وہ شخص دنیائے فانی سے رخصت ہوا جس نے کئی دہائیوں تک راولپنڈی کی ادبی فضا ء میں تلاطم برپا کیے رکھا، غالباً 2004۔ 05 کی بات ہے جب لیاقت روڈ پر گورڈن کالج کے سامنے اترائی میں پی ایم اے ہاؤس کے ساتھ ماہنامہ ”نیرنگ خیال“ کے دفتر میں سلطان رشک سے ملاقاتوں کا آغاز ہوا اور پھر کم ازکم پانچ سال

Read more

سوار خان۔ گوشہ نشین جرنیل

سابق گورنر پنجاب، صوبائی چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر اور وائس چیف آف آرمی سٹاف جنرل سوار خان 99 سال کی عمر میں 8 نومبر 2023 کو راولپنڈی کے فوجی ہسپتال (سی ایم ایچ) میں انتقال کر گئے، اسی روز شام چار بجے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد راولپنڈی کے ہی فوجی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ جنرل سوار خان مندرہ چکوال روڈ پر تحصیل گوجر خان کے ایک قدیمی گاؤں راماں سے تعلق رکھنے والے چوہدری خدا

Read more

پوٹھوہاری کے فروغ میں گلوکاروں اور لوک فنکاروں کا کردار

پوٹھوہاری لوک گیت، سٹھنیاں اور لوریاں ایک نسل سے دوسری نسل تک منتقل کرنے میں جہاں بزرگ مرد و خواتین کا بڑا ہاتھ ہے وہیں پر خطہ پوٹھوہار میں قیام پذیر لوک فنکاروں، بازی گروں، نٹ نٹنیوں، خواجہ سراؤں، ڈھولچیوں، شہنائی نوازوں (پوٹھوہاری زبان میں اس ساز کو تری، پنج گیہری تری یا ٹوٹا بھی کہتے ہیں ) اور سانگ (سوانگ) پارٹیوں کا تاریخی کردار بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، ان عوامی شخصیات نے اس فن کے ذریعے جہاں

Read more

پوٹھوہاری شادیوں میں چُوری کے لوک گیت

پرانے وقتوں میں ذرائع نقل و حمل نہ ہونے کے برابر ہوتے تھے، پیدل یا پھر گھوڑوں، گدھوں اور اونٹوں پر سفر طے کرنا معمول تھا، ٹرانسپورٹ کی جدید ترین سہولتیں نہ ہونے کے باعث خطہ پوٹھوہار میں شادی بیاہ کے مواقع پر نزدیک ہو یا دور باراتی پیدل ہی سفر طے کر کے دلہن والوں کے گھر پہنچتے تھے، سفر کی تھکان کے باعث اسی دن بارات کی واپسی ناممکن ہوتی تھی، چنانچہ باراتیوں کا دلہن والوں کے گھر

Read more

پوٹھوہاری لوک ادب میں سِٹھنی کی روایت

وہ طنزیہ گیت جو شادی بیاہ کے مواقع پر دلہن کی ماں اور دیگر خواتین کی جانب سے بارات آنے پر دولہے کی ماں اور دیگر رشتے دار خواتین کے سامنے دولہے کے خاندان کی برائیاں بیان کرتے ہوئے گائے جاتے ہیں انہیں ”سِٹھنیاں“ کہا جاتا ہے، ان طنزیہ گیتوں میں دولہے کے والد، اس کی بہنوں، اس کی ماں اور بھائیوں سمیت تمام رشتے داروں کو نشانے پر رکھا جاتا ہے ، ان گیتوں میں دولہا والوں کی خامیاں

Read more

پوٹھوہاری لوک ادب میں لوریاں

وہ میٹھے بول، گیت یا باتیں جو ایک ماں اپنے لاڈلے بیٹے کو جگانے یا سلانے کے دوران دھیمی لے میں گنگناتی ہے، اُسے لوری کہتے ہیں، ان میٹھے بولوں میں جہاں ایک ماں کے اپنے بیٹے کے لیے اپنے دل میں چھپے ہوئے ارمانوں، امیدوں اور خواہشات کا اظہار ہوتا ہے وہیں اس بچے کے بہتر مستقبل کے لیے ڈھیروں دعائیں بھی موجود ہوتی ہیں، ماں باپ اپنی اولاد کے لئے ہمیشہ اچھا ہی سوچتے ہیں اس تصور سے

Read more

تبلیغی جماعت کے نئے امیر مولانا نذر الرحمن کون ہیں؟

تبلیغی جماعت کے نئے امیرحافظ مولانا حاجی نذر الرحمن کا آبائی تعلق تحصیل و ضلع راولپنڈی کے گاؤں ”بلاول“ سے ہے۔ یہ گاؤں راولپنڈی سے جائیں توچکری سے بجانب مغرب 10 کلومیٹر دوردریائے سواں کے دوسری جانب واقع ہے، ”بلاول“ قیام پاکستان سے قبل تحصیل فتح جنگ ضلع کیمبل پور میں شامل تھا، مولانانذر الرحمن 1929 ء میں حافظ غلام محی الدین مرحوم کے گھر پیدا ہوئے، حافظ غلام محی الدین مرحوم دیندار شخص اور حضرت پیر مہر علی شاہ ؒکے عقیدت مندوں میں سے تھے، اس زمانے میں ذرائع آمد و رفت محدود ہونے کے باعث پیر صاحب سے ملاقات کے لئے وہ پیدل گولڑہ شریف آیا جایا کرتے تھے۔ حافظ غلام محی الدین کے تینوں صاحبزادے حاجی حافظ فضل حسین، حافظ محمد صدیق عرف محمد جی اور مولانا نذر الرحمن اسم بامسمیٰ ثابت ہوئے۔

Read more