عالمی منڈی کے نجی ساہوکار اور ’’نیا پاکستان‘‘

میرا یہ کالم چھپنے کے عین ایک ہفتے بعد وزیر اعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے قومی اسمبلی میں آئندہ مالیاتی سال کا بجٹ پیش کرنا ہے۔ ’’نیا پاکستان‘‘ نمودار ہونے سے قبل ہمارے ہاں جو صحافت ہوا کرتی تھی ہر برس مئی کے دوسرے ہفتے سے اپنی توجہ معاشی سوالات کی جانب مبذول کرنا شروع کردیتی۔ معیشت پر نگاہ رکھنے والے ہمہ وقتی رپورٹر اپنے تمام تعلقات یہ جاننے کے لئے بھرپور انداز میں بروئے کار لاتے

Read more

شہباز صاحب کے ’’عیداں تے شبراتاں‘‘ والے دن

چار ماہ کے طویل مشاہدے کے بعد ہمارے پالیسی سازوں نے بالآخر یہ دریافت کرلیا ہے کہ پاکستان میں کرونا تقریباََ نہ ہونے کے برابر ہے۔اس مرض کی وجہ سے جو ہلاکتیں ہوئی ہیں ان کا شمار دس لاکھ افراد کا یونٹ بناکر کیا جائے تو فقط سات کی اوسط سامنے آتی ہے۔وباء کے وسیع پیمانے پر پھوٹنے کے امکانات نظر نہیں آرہے۔ کرونا سے لہذا گھبرانا نہیں بلکہ اس سے گزارہ کرنا ہے۔ وباء پھوٹنے کے امکانات معدوم نظر

Read more

کرونا کو بھول جانے کے جتن

پیر کی صبح اٹھ کر حسب معمول یہ کالم لکھا۔ اسے دفتر بھجوادیا تو چند ہی گھنٹوں کے بعد میرا دل وسوسوں سے گھبراگیا۔ اخبارات کے پلندے کو تفصیل سے پڑھا تو احساس ہوا کہ سرکاری ذرائع کی بدولت کرونا کی بابت جو مستند اعداد و شمار عوام کے سامنے لائے گئے ہیں واضح انداز میں یہ بیان کر رہے ہیں کہ مئی 2020 کے دوران اس وبا ء کی زد میں آئے لوگوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ مجھے خدشہ لاحق ہوگیا کہ مذکورہ اعداد و شمار پر غور کرتے ہوئے پیر کے روز NCOC لاک ڈاؤن کو بحال کرنے کی سفارش کر سکتا ہے۔ یہ ہوگیا تو میرا یہ دعویٰ غلط ثابت ہوگا کہ عمران حکومت ہرڈ امیونٹی کی راہ پر ڈٹے رہنے کا تہیہ کرچکی ہے۔ بہت تجسس سے لہذا کرونا کے بارے میں حتمی فیصلہ ساز ادارے کی جانب سے کیے فیصلے کا انتظار کرنا شروع ہوگیا۔

Read more

کرونا سے ’’فقط‘‘ سات فی ملین ہلاکتیں

ماہِ رمضان کے دوران ’’صرف کرونا‘‘ کو زیر بحث لانے کے بہانے قومی اسمبلی اور سینٹ کے جو ’’ہنگامی‘‘ اجلاس بلائے گئے تھے ان سے خطاب کرتے ہوئے عمران حکومت کے پالیسی سازی کے حوالے سے مؤثر ترین تصور ہوتے وزراء نے واضح الفاظ میں ایک پیغام دیا تھا۔ مختصر ترین الفاظ میں یہ پیغام ہمیں یقین دلاتا پایا گیا کہ اٹلی اور امریکہ جیسے ممالک کے برعکس پاکستان میں کرونا کی وباء بہت شدت سے پھیلتی نظر نہیں آرہی۔ اس

Read more

میڈیا پر مجرمانہ خاموشی کا الزام

ہمارے ہاں ہر دوسرے روز کوئی ایسا واقعہ ہوجاتا ہے جو سوشل میڈیا پر متحرک انسان دوست پارسائوں کو ’’بکائومیڈیا‘‘ کی ’’مجرمانہ خاموشی‘‘ یاد دلانے کو مجبور کردیتا ہے۔انسان دوست پارسائوں کے اس حوالے سے بھڑکائے غضب کو میں منطق کے بھرپور استعمال کے باوجود ابھی تک سمجھ نہیں پایا ہوں۔خلقِ خدا کی اکثریت کو اگر واقعتا کسی ’’خبر‘‘ سے آگہی درکار تھی تو سمارٹ فونز کی بدولت بنائی وڈیوز کے ذریعے وہ منظرِ عام پر آجاتی ہے۔اس حوالے سے

Read more

’’ابھی تو… شروع ہوئی ہے‘‘

کئی دنوں سے روزانہ کی بنیاد پر میرے دل میں پچھتاوے کا احساس شدید تر ہوتا چلاجارہا ہے۔نہایت ایمانداری سے دریافت کرنا شروع ہوگیا ہوں کہ نام نہاد ’’اہم اور سنجیدہ‘‘ موضوعات کے بارے میں بہت سوچ بچار کے بعد لکھنے میں جو عمر گزاری ہے،رائیگاں کاسفر تھا۔ لوگوں کے ذہن میں کوئی ’’نئی بات‘‘ڈالنے کا خیال محض جی کو خوش رکھنے کا بہانہ ہے۔لکھنا مگر سانس لینے کی طرح مجبوری بھی بن چکا ہے۔عادت ہے۔نبھائے چلاجارہا ہوں۔ اپنی کم

Read more

حادثے کی زد میں آئے خاندانوں کا دکھ

منگل کی رات سونے سے قبل مگر حسب عادت سوشل میڈیا پر نگاہ ڈالی تو جی پریشان ہوگیا۔ میرے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک وڈیوکلپ گردش کررہی تھی۔ اس کلپ میں کراچی کے فضائی حادثے کی زد میں آئے ایک اعلیٰ سرکاری افسر خالد شیر دل صاحب کی ”اہلیہ“ فریاد کناں نظر آئیں۔ بہت ہی نپے تلے الفاظ میں ان مہذب اور اعلیٰ تعلیم یافتہ خاتون نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے مجھے حیران وپریشان کر دیا کہ ان کے ”شوہر“ جو اس بدنصیب طیارے کے مسافروں میں شامل تھے ٹھوس حقائق کے تناظر میں ابھی تک ”لاپتہ“ ہیں۔

حادثے کے چار دن گزرجانے کے باوجود کوئی شخص یہ طے کرنے کے قابل نہیں کہ ملبے سے نکالے ہوئے افراد میں وہ بھی شامل ہیں یا نہیں۔ ان کی گفتگو سے یہ بھی گماں ہوا کہ ابھی تک بدنصیب طیارے میں سوار تمام افراد کو شناخت نہیں کروایا جاسکا ہے۔ بازیاب ہوئے افراد کی ڈی این اے کی بدولت شناخت کا مرحلہ بھی مکمل نہیں ہوپایا ہے۔

Read more

”پائیلٹ کی غلطی“ والی کہانی

ٹی وی سکرینوں کے ذریعے جو ”صحافت“ ہوتی ہے اس کے بارے میں ”چسکہ فروشی“ اور ”سرخی پاؤڈر“ والی اصطلاحات کو مجھ بدنصیب ہی نے پرنٹ سے ٹی وی صحافت کی جانب منتقل ہونے کے بعد متعارف کروایا تھا۔ ریٹنگ کے ریکارڈ بناتے ہوئے میرے کئی ساتھیوں نے فراخ دلی کے ساتھ میرے پھکڑپن کو برداشت کیا۔ میری عمر کی لاج رکھی۔ جب بھی ملے انتہائی خلوص سے مجھ سے ”سیکھنے“ کی تمنا کا اظہار کرتے رہے۔ ہمارے معاشرے میں اس رویے کو ”آنکھ کا لحاظ“ اور ”بزرگوں کا احترام“ کہا جاتا ہے۔ ذاتی حقیقت یہ بھی ہے کہ جب میرے اندر کا ”آتش“ جوان تھا تو اپنے پیشے کے چند افراد کے علاوہ باقی ”بزرگوں“ کا میں نے شاذہی لحاظ کیا۔ اپنے ”ہنر“ پر اتراتارہا۔ یہ ”مان“ مگر میرے کسی کام نہیں آیا۔ عمر کے آخری حصے میں پہنچا ہوں تو ”میرخوار“ ہوئے پھررہا ہے۔ ”کوئی پوچھتا نہیں۔“

Read more

سندھ میں کچھ ”نیا“ کرنے کی کھچڑی

قارئین کی اکثریت گلہ کررہی ہے کہ دو ہفتے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد میں نے وعدہ کیا تھا کہ وہاں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا صاحبہ نے جو تقریر کی وہ تفصیلی کالم کا تقاضا کرتی ہے۔ یہ بات لکھنے کے بعد میں نے اس تقریر کو تقریباً بھلادیا۔ دیگر موضوعات کی جانب بھٹک گیا۔ حتیٰ کہ ”ارطغرل“ کی ایک قسط دیکھے بغیر ہی اس کی بابت یاوہ گوئی سے ڈنگ ٹپانے کی کوشش کی۔

قارئین کا گلہ سرآنکھوں پر۔ قومی اسمبلی کا اجلاس میں نے گھر بیٹھ کر یوٹیوب کی لائیو سٹریم کی بدولت دیکھا تھا۔ اس کے آخری دن اسد عمر کی اختتامی تقریر سے قبل ڈاکٹر صاحبہ نے خطاب فرمایا تھا۔ ان کی تقریر ہر صورت بھرپور توجہ کی مستحق تھی۔

Read more

شہباز صاحب کی بھینسیں اداس ہو جائیں گی

عمران خان صاحب کے مشیر برائے احتساب جناب شہزاد اکبر صاحب نے بلکہ سراغ یہ لگایا ہے کہ برسوں سے خود کو لاہور کے ایک کامیاب ترین کاروباری خاندان کا فرزند ٹھہراتے شہباز صاحب جب احتساب بیورو میں حاضر ہوتے ہیں تو دودھ کی فروخت کو اپنی آمدنی کا اصل ذریعہ بیان کرتے ہیں۔ ان کی ملکیت میں موجود بھینسوں کی تعداد اگرچہ دس سے زیادہ نہیں ہے۔

Read more

کرونا کو بھلاتے ہوئے ہماری عید کی تیاریاں

اس ملک کے شریفوں اور زرداریوں کی جانب سے مبینہ طور پر فراہم کردہ ”لفافوں“ کی بنیاد پر چلائی ”بکاؤ صحافت“ کو تحریک انصاف کے حق گو نوجوانوں نے برسوں کی لگن سے بالآخر بے نقاب کر دیا۔ یہ حقیقت مگر اپنی جگہ برقرار رہی کہ خلق خدا کی خاطر خواہ تعداد کو ”خبر“ نامی شے کی طلب ہوتی ہے۔ اس طلب کی تسکین بھی ضروری ہے۔

2002 سے ہماری ٹی وی سکرینوں پر چھائے اینکر خواتین وحضرات مگر اپنی کشش کھوبیٹھے ہیں۔ ٹاک شوز کی ریٹنگ تیزی سے گرنے لگی ہے۔ ان میں سے چند بدنصیب اپنے اداروں کے لئے کماؤپوت ثابت ہونے کے بجائے معاشی بوجھ میں تبدیل ہونا شروع ہو گئے تھے۔ اپنی بقاء کے لئے مختلف چینلوں کو انہیں فارغ کرنا پڑا۔ مجھ جیسے ڈھیٹ پرنٹ صحافت میں واپس آگئے۔ کیمرے کے ذریعے لوگوں سے گفتگو کرنے کے ہنر سے مالا مال ساتھیوں نے مگر یوٹیوب کی بدولت اپنے مداحین سے رابطہ برقرار رکھا۔ تحریک انصاف کی انقلابی سوچ کو فروغ دینے والوں کو ان کی ڈھٹائی نے نئی فکر میں مبتلا کر دیا ہے۔

Read more

ہرڈ امیونٹی: قابلِ قدر اور کچرا قرار پائے انسان

برسوں سے صبح اٹھتے ہی یہ کالم لکھنے کی عادت لاحق ہوچکی ہے۔ ہفتے کے آخری دنوں میں جب اس کی ضرورت نہیں ہوتی تو فراغت سے لطف اندوز ہونے کے بجائے جمائیاں لینا شروع کردیتا ہوں۔ گزشتہ چند دنوں سے اگرچہ یہ عادت اب رائیگاں کی مشقت محسوس ہونا شروع ہوگئی ہے۔

ناصرؔ کاظمی نے ایک شعر کے ذریعے اس شبے کا اظہار کیا تھا کہ وہ جس راستے سے روزگزرتے ہیں وہاں شاذہی کوئی شخص ان پر توجہ دیتا ہوگا۔ غالباً موت کے بعد وہ اس راستے سے گزرنا چھوڑدیں گے تو کسی کو بھی احساس نہیں ہوگا۔ غالبؔ ان کے مقابلے میں ایک ڈھیٹ آدمی تھے۔ بوڑھے ہوگئے تو گھر بیٹھے موت کے منتظر رہے۔ وبا کے موسم میں بھی لیکن وہ انہیں غچہ دے گئی۔ ”موت کا ایک دن معین ہے“ والی حقیقت کا اثبات مل گیا۔

Read more

پارلیمان اجلاس: نئے قضیے نمودار

رسم دنیا، موقعہ اور دستور کو بہانہ بناکر گزشتہ ہفتے کے آغاز میں قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس بلائے گئے تھے۔ ان کے شروع ہونے سے قبل ہی اس کالم میں رائے دینے کی جسارت کی تھی کہ طلب کیے اجلاسوں میں کرونا کی وبا ہمارے نمائندہ ہونے کے دعوے داروں کی کماحقہ توجہ حاصل نہیں کرپائے گی۔ حکومتی اور اپوزیشن اراکین فقط ایک دوسرے پر کیچڑاچھالتے ہی نظر آئیں گے۔

عمران حکومت کے قیام سے قبل جو ”نظام کہنہ“ اس ملک پر مسلط رہا اس کی بدولت چند منافقانہ کلمات ہماری روزمرہ زبان کا حصہ بن گئے تھے۔ ”قومی اتفاق رائے“ ایسے کلمات میں سرفہرست رہا۔ یہ فرض کر لیا گیا کہ وطن عزیز پر جب کوئی ”بحران“ نازل ہو جائے تو باہمی اختلافات بھلاکر حکومت اور اپوزیشن اس کا مقابلہ کرنے کے لئے یکجا ہوجاتی ہیں۔ فی الفور پارلیمانی اداروں کے اجلاس منعقد ہوتے ہیں۔ اپنی تقاریر کے ذریعے ”ہمارے نمائندے“ عوام کی ”اجتماعی بصیرت“ کو ”بروئے کار“ لاتے ہوئے ”بحران“ سے نبردآزما ہونے کے لئے اتفاق رائے کی بنیاد پر کوئی ٹھوس اور جارح حکمت عملی ترتیب دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

Read more

نیویارک میں کووڈ پارٹیاں اور پاکستانی ہرڈ امیونٹی

کرونا وائرس کی وجہ سے پھیلی وبا کے لئے اب Covid۔ 19 کی اصطلاح استعمال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ لفظوں سے کھیلنے والے اسے بنیاد بناکر مزید لسانی تراکیب بھی ایجاد کر رہے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک لفظ آیا ہے ”کوویڈیٹ“ ۔ ”کووڈ“ اور ”ایڈیٹ“ کے اشتراک سے بنایا یہ لفظ اس ”احمق“ کو بیان کرتا ہے جو ان دنوں بھی قبل از کرونا ایام والی روزمرہ زندگی احتیاطی تدابیر اختیار کیے بغیر گزارے چلا جا رہا ہے۔ گھر سے نکلتے ہوئے ماسک نہیں پہنتا۔

اپنے ہاتھوں کو بارہا صابن سے دھونے کی ضرورت محسوس نہیں کرتا۔ منگل کی رات امریکہ میں مقیم چند دوستوں سے گفتگو کے بعد ”تازہ خبر“ یہ ملی ہے کہ نیویارک اور واشنگٹن جیسے شہروں میں ”کووڈ پارٹیوں“ کا اہتمام شروع ہوگیا ہے۔ کرونا کے حوالے سے ابھی تک جو ڈیٹا جمع ہوا ہے وہ واضح انداز میں بتا رہا ہے کہ پچاس سال سے کم عمر والے لوگ کرونا وائرس کی زد میں آ جائیں تو اپنے جسم میں فطری طور پر موجود مدافعتی نظام کی بدولت ازخود صحت یاب ہو جاتے ہیں۔

Read more

’’ناشکری‘‘ اپوزیشن کو سبق سکھانے کی حکمت عملی

بتایا ہمیں یہ گیا تھا کہ دوماہ کے طویل وقفے کے بعدپیر کے روز سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس فقط کرونا کو زیر بحث لائیں گے۔ اسی باعث فیصلہ یہ بھی ہوا کہ پارلیمانی روایات سے قطعی برعکس رواں سیشن کے دوران دونوں ایوانوں کی کارروائی کا آغاز وقفہ سوالات سے نہیں ہوگا۔ تحاریکِ استحقاق اور التوا بھی پیش نہیں کی جائیں گی۔ صرف کرونا کے موضوعات پر تقاریر ہوں گی۔ فقط کرونا ہی اگر

Read more

”اجتماعی بصیرت“ کی تلاش کا ٹائیں ٹائیں فش ہوا سفر

دو ماہ کے طویل وقفے کے بعد بالآخر پیر کے روز سے قومی اسمبلی کا ا جلاس شروع ہوگیا ہے۔ عمران حکومت بحران کے دنوں میں پارلیمان سے رجوع کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتی۔ عوام کی نمائندگی کے بیشتر دعوے دار اس کی دانست میں سیاست دانوں کا روپ دھارے ”چور اور لٹیرے“ ہیں۔ ”اجتماعی بصیرت“ کے نام پر خود کو ”باوقار“ دکھانے کے ڈھونگ رچاتے ہیں۔

ہمارے ہاں مگر ”آئین، نام کی ایک کتاب بھی موجود ہے۔ اس میں درج قواعد حکومت کو مجبور کردیتے ہیں کہ اگر اپوزیشن ارکان متحد ہوکر باقاعدہ تحریک کے ذریعے قومی اسمبلی یا سینٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کریں تو وہ مطلوبہ اجلاس کے انعقاد کا اہتمام کرے۔

Read more

مودی سرکار کسی بھول میں نہ رہے

مقبوضہ کشمیر کے تازہ ترین حالات پر توجہ انتہائی ضروری ہے وگرنہ بہت دیر ہو جائے گی۔ کسی اور کو دوش دینے کے بجائے اس ضمن میں اپنی کوتاہی کا اعتراف کرنے کو مجبور ہوں۔ یہ کوتاہی مگر دانستہ نہیں تھی۔ حالات کا جبر تھا۔

ایران میں کرونا نمودار ہوا تو اس کالم کے ذریعے میں نے دہائی مچانا شروع کردی تھی کہ وہاں سے آنے والے زائرین پرکڑی نگاہ رکھی جائے۔ مناسب وقت پر بدقسمتی سے کماحقہ بندوبست نہ ہوپایا۔ زائرین کے علاوہ دیگر ذرائع سے بھی یہ وبا ہمارے ملک پہنچ کر پھیلنا شروع ہوگئی۔

Read more

اسمبلی اجلاس اور عمر کی پابندی

”شاہ کا مصاحب“ ہونا میرے نصیب میں نہیں۔ بطور صحافی البتہ اس بات پر بہت اتراتا رہا کہ نسبتاً جواں سالی سے انگریزی میں ایک نئی طرز کا کالم لکھنا شروع کردیا تھا۔ قومی اسمبلی کی کارروائی اس کا موضوع ہوا کرتی تھی۔ اسے اخبار کے صفحۂ اول پر ویو فرام دی پریس گیلری کے عنوان سے چھاپا جاتا۔

Read more

نیب، 18 ویں ترمیم اور لاک ڈاؤن

تحریک انصاف کے محب وطن اور ایمان دار نوجوانوں کی سوشل میڈیا پر چلائی مہم کی عنایت سے یہ بات طے ہوچکی کہ ہمارا ”بکاؤ میڈیا“ خبر نہیں دیتا۔ ”خبر“ کے نام پر فیک نیوز پھیلاتا ہے۔ جن ”چوروں اور لٹیروں“ سے ان کے دس سالہ دور اقتدار کے دوران ”لفافے“ لیتا رہا ان کی اقتدار میں واپسی کے لئے بے بنیاد کہانیاں گھڑتا رہتا ہے۔ عمران حکومت کے لئے اگرچہ ”ستے خیراں“ ہیں۔ ”ایک پیج“ پر ہونے کی حقیقت

Read more

کرونا پر قومی اسمبلی کا غیر روایتی اور بے سود اجلاس

صحافیوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ جیک آف آل ٹریڈز لیکن ماسٹر آف نن ہوا کرتے ہیں۔ سادہ لفظوں میں یوں کہہ لیں کہ وہ زندگی کے ہر شعبے کی بابت تھوڑی شد بد رکھتے ہیں مگر کسی ایک شعبے کے بھی ”ماہر“ نہیں ہوتے۔ وطن عزیز میں اگرچہ کئی برسوں سے یہ فیصلہ ہوچکا ہے کہ ہمارے میڈیا نے اپنے فرائض بھلادینے کے بعد فقط ”لفافہ وصولی“ میں مہارت حاصل کی ہے۔ اپنی اجتماعی ساکھ لٹانے

Read more

کورونا پر اچانک ابھرتی سازشی کہانیاں

جانے ہم کیوں بھول چکے ہیں کہ شہباز شریف صاحب کی قیادت میں اپنا وجود برقرار رکھنے کی فکر میں مبتلا پاکستان مسلم لیگ نے 2018کے انتخابات مکمل ہوجانے کے فوری بعد ’’نیک چال چلن‘‘ کی ضمانتیں دینا شروع کردی تھیں۔ ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ والے بیانیے پر ڈٹ گئی ہوتی تو مذکورہ انتخابات کے تحت قائم ہوئی اسمبلیوں میں اس کی ٹکٹ پر منتخب ہوئے اراکین حلف اُٹھاکر بیٹھنے سے انکار کر دیتے۔ نئے انتخابات کے لئے ویسی ہی

Read more

بے وسیلہ افراد کامستندڈیٹا

ساری زندگی مشقت کی نذر ہوگئی۔ پریشانیوں سے مگر دل کو گھبرانے کی عادت نہیں رہی۔ کھیل کود کا بچپن ہی سے عادی نہیں تھا۔ پرانے لاہور کے تمام دروازوں کے باہرباغ ہوا کرتے تھے۔ وہاں کے ایک کونے میں محلوں کے چند مخیرحضرات جسمانی ورزش کے آلات رکھ دیتے۔ نوجوانوں سے امید لگاتے کہ وہ صبح اٹھ کر تھوڑی ورزش کے ذریعے ”جان بنایا“ کریں۔ میں نے کبھی شغلا بھی ورزشی سامان کو ہاتھ نہیں لگایا۔ کم عمری میں

Read more

میڈیا کا فوکس کرونا پر کیوں نہیں؟

سکول بھیجنے سے قبل ہر صبح میرے والد مجھ سے گھر میں آیا اخبار سنا کرتے تھے۔ سکول سے گھر لوٹتے ہوئے اپنے محلے میں داخل ہوتا تو وہاں چند تھڑوں پر رکھے اخباروں کو بآواز بلند پڑھتے ہوئے خبریں ”نشر“ کرنا پڑتیں۔ قصہ مختصر اخبار کی پڑھنے کی عادت بچپن ہی میں لاحق ہوگئی تھی۔ اس کی بدولت میرا جنرل نالج اپنے ہم عصروں سے کافی بہتر ہوگیا۔ ریڈیو پاکستان لاہور سے سکول براڈ کاسٹ کے لئے تیار ہوئے

Read more

کرونا کی ویکسین کی تیاری میں اہم پیشرفت

کرونا کے خوف نے جو تنہائی مسلط کررکھی ہے اس سے نبردآزما ہونے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کرتا رہتا ہوں۔ معاملہ اگرچہ ”کوئی صورت نظر نہیں آتی“ والا ہوچکا ہے۔ ابھی تک ایک حربہ مگر وقت گزارنے میں کافی مددگار ثابت ہورہا ہے۔ اپنے ذہن میں اچانک امڈے کسی سوال کے بارے میں تھوڑی تحقیق کا ارادہ بناتا ہوں۔ تحقیق کے ہنر کو تعلیم کے دوران سیکھا نہیں۔ رٹے لگائے تھے۔ عطائیوں کی طرح اپنائی جستجو کماحقہ جوابات فراہم

Read more

کرونا: ٹرمپ کی چین مخالف مہم

ذرائع ابلاغ کے سارے گرو بہت تحقیق کے بعد ہم جیسے جاہلوں کو یہ سمجھاتے رہے کہ ٹی وی ایڈیٹ باکس ہے۔ اس کی بدولت ملی شہرت سے بچ کر رہو۔ ٹی وی سکرینوں پر ضرورت سے زیادہ رونمائی بالآخر بیک فائرکرجاتی ہے۔ بسا اوقات ایسی کاری ضرب لگادیتی ہے کہ آپ منہ دکھانے کے جوگے نہیں رہتے۔ امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ان دنوں کچھ ایسا ہی ہوتا نظر آرہا ہے۔ کرونا کی وبا بے قابو ہوکر نیویارک جیسے

Read more

شبلی فراز کے لئے خیر کی دعا

چند روز قبل وزیر اعظم صاحب نے مخلص نوجوانوں کے ایک گروپ سے طویل ملاقات کی۔ اقبالؔ کی تمنا کے اتباع میں ستاروں پر کمند ڈالنے کو بے چین نوجوانوں کا یہ گروپ ان دنوں یوٹیوب کے ذریعے قوم کی رہ نمائی فرمانے کے مشن میں جتا ہوا ہے۔ ریگولر میڈیا پر چھائے ”لفافہ اینکروں“ کے پھیلائے جھوٹ کو مسلسل بے نقاب کرتا ہے۔ عمران خان صاحب ان کی رضا کارانہ لگن سے بہت متاثر ہیں۔ انہیں صدق دل سے

Read more

زرعی ملک میں کئی بحرانوں کے خدشات

اتوار کی رات سونے سے قبل ارادہ باندھا تھا کہ پیر کی صبح اٹھ کر جو کالم لکھوں اس کے ذریعے پاکستان مسلم لیگ (نون) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی صفوں میں موجود ”انقلابی“ جمہوریت پسندوں اور صوبائی خودمختاری کے محافظوں کو چند عاجزانہ مشورے دوں۔ خبر گرم ہے کہ آئین کی 18 ویں ترمیم کو ”درست“ کرنے کا اہتمام ہورہا ہے۔ ممکنہ نظرثانی کا عمل پارلیمان ہی کے ذریعے ہوگا۔ اس کے مبینہ نقائص درست کرنے کے لئے آئین

Read more

کرونا: واشنگٹن پوسٹ کی پریشان کن رپورٹ

عالمی سطح پر معتبر گردانے امریکی اخبار ”واشنگٹن پوسٹ“ میں ایک تحقیقاتی رپورٹ چھپی ہے۔ گزشتہ دودنوں سے بے تحاشا لوگوں کو اس نے پریشان کررکھا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق کرونا کی زد میں آئے مریضوں کی واشنگٹن کے جدید ترین ہسپتال ”ماؤنٹ سینائی“ میں ہنگامی بنیادوں پر دیکھ بھال کرتے ڈاکٹر اس خدشے کا اظہار کرنا شروع ہوگئے ہیں کہ یہ وبا فقط 60 سال سے زائد عمر والے افراد ہی کے لئے جان لیوا ثابت نہیں ہورہی۔

Read more

ڈاکٹروں کے بجا خدشات

کراچی کے چند مستند ڈاکٹروں نے یکجا ہوکر بدھ کی سہ پہر جو پریس کانفرنس کی اسے سنجیدگی سے لینے کی ضرورت تھی۔ کرونا کو مگر ہم نے ’’سیاسی‘‘ بنادیا ہے۔وفاقی حکومت کے ترجمان نے الزام لگانا شروع کردیا کہ سندھ حکومت نے خوف پھیلانے کے لئے اس کانفرنس کا بندوبست کیا۔تاثر اگرچہ ہمیں یہ بھی دیا جارہا ہے کہ ملک بھر سے کرونا سے متعلق تمام تر حقائق روزانہ کی بنیاد پر اس ماسٹر کمپیوٹر میں جمع ہوجاتے ہیں

Read more

امریکہ، چین مناقشت کے ممکنہ انجام کا خوف

اس صدی کے آغاز کے ساتھ ہی عالمی سیاست پر گہری نگاہ رکھنے والوں نے یہ تاثر پھیلانا شروع کردیا تھا کہ دُنیا کی چودھراہٹ کے جنون میں مبتلا ہونے کے بجائے چین اپنی معیشت اور معاشرے کو جدید تر اور توانا ترین بنانے میں مصروف ہوگیا ہے۔ اس سے قبل عوامی خیال یہ تھا کہ سوویت یونین کی شکست وریخت کے بعد امریکہ واحد سپرطاقت بن چکا ہے۔ ہاتھی کے پاؤں میں چونکہ سب کا پاؤں آجاتا ہے۔ اس

Read more

قومی اسمبلی کا آن اجلاس ناممکن!

بخدا 2018 کے انتخابات کے ذریعے قائم ہوئی قومی اسمبلی جب بھی خود کو ملکی حالات کے حوالے سے حتمی فیصلہ ساز ثابت کرنے کی کوشش کرتی ہے تو میرا پنجابی محاورے والا ”ہاسا“ چھوٹ جاتا ہے۔ حالیہ دنوں میں اس ادارے نے سپریم کورٹ کے احکامات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایک اہم ترین قانون فقط بارہ منٹ کی تاریخی عجلت کے ساتھ منظور کیا تھا۔ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت یعنی پاکستان مسلم لیگ نے مذکورہ قانون

Read more

زلف تراش کی بپتا۔ نیو ڈیل ضروری

اسلام آباد میں کرونا کی وجہ سے لاگو ہوئے لاک ڈاؤن کو تقریباً دو ہفتے گزر گئے تو ایک صبح مجھے اپنے فون پر ایک مسڈ کال نظر آئی۔ فون اس بال تراش کی جانب سے تھا جس کی دکان میرے گھر کے قریب ہے۔ اس کی دکان پر گئے ہوئے مجھے ایک ماہ سے زیادہ کا وقت گزر جائے تو وہ اکثر مجھے فون پر اپنی فراغت کی اطلاع فراہم کردیتا ہے۔ بسا اوقات اس نے میرے گھر آکر

Read more

شہباز شریف کے تہلکہ خیز انکشافات اور کرونا

دل کی بات لبوں پر لانے سے شہباز شریف صاحب ہمیشہ گریز کرتے ہیں۔اسی باعث میں نے آج تک کسی ’’خبر‘‘ کو جاننے کے لئے ان سے رابطے کا تردد نہیں کیا۔باہمی عزت واحترام کا رشتہ اس کی بدولت برقراررہا اگرچہ میں ان کے اندازِ سیاست کا بے رحم نقاد رہا ہوں۔ میرے دل میں موجود اس حوالے سے بے رحم جذبات کو اس انٹرویو نے مزید اُکسایا جو گزشتہ ہفتے کے روز چھپا ہے۔سہیل وڑائچ نے اپنے مخصوص طریقہ

Read more

کرونا ’’زمین کا انتقام‘‘

کئی حوالوں سے میرے اُستاد اور تخیل کی فراوانی سے مالا مال سرمد صہبائی نے 2020کے لئے ایک نظم لکھی ہے۔کرونا وائرس کو شاعر نے اس نظم میں زمین کا انتقام بتایا ہے جو گزشتہ کئی صدیوں سے ’’ہوس کی زرہ بکتروں‘‘ میں ملبوس غارت گروں سے خوفزدہ ہوچکی تھی۔جہاں فاختائوں نے کوکنا چھوڑ دیا تھا۔کشمیر اور جولان کی وادیاں ظالموں کے روبرو بے بس ہوچکی تھیں۔اس زمین کے باسی اب موت کے خوف سے گھبراہوچکے ہیں۔بہار کا موسم آگیاہے۔لاک

Read more

لاک ڈائون میں نرمی کے مضمرات اور چند ضروری وضاحتیں

کالم لکھنے کی عجلت میں اکثرغلطیاں بھی سرزد ہوجاتی ہیں۔ یہ غلطیاں زبان وبیان سے متعلق ہوں تورپورٹر سے کالم نگار ہوئے صحافی کو معاف کیا جاسکتا ہے۔حقائق کے ضمن میں سرزد ہوئی غلطی مگر سرزنش کی حقدار ہوتی ہے۔ اس حوالے سے چند خطائیں ایسی بھی ہوتی ہیں جو آپ کو تاحیات شرمسار رکھتی ہیں۔ بدھ کے روز جو کالم چھپا اسے لکھتے ہوئے مجھ سے بھی ایسی ہی ایک فاش غلطی سرزد ہوگئی۔ پیر کے روز سپریم کورٹ

Read more

’’تم نے پکارا‘ ہم چلے آئے‘‘

ہمارے گھر میں جو کمرہ میرے لئے مختص ہوا ہے وہاں ایک دیوار پر میری بیگم نے بہت چائو سے ایک LCD سکرین لگائی تھی۔بستر کے دائیں ہاتھ رکھی میز پر ریموٹ بھی موجود ہے۔ میں نے ٹی وی دیکھنا البتہ کئی مہینوں سے چھوڑ رکھا ہے۔ ’’تازہ ترین‘‘ کے لئے سمارٹ فون پر موجود ٹویٹر ہی سے رجوع کرتا ہوں۔ پیر کی دوپہر سے میرے ٹویٹر اکائونٹ پر سنسنی چھائی ہوئی تھی۔ سپریم کورٹ نے کرونا کے مقابلے کے

Read more

قومی حکومت کی بازگشت

سلیم صافی میری طرح دُنیا سے کٹے اور زندگی کی تلخیوں سے شکست کھاکر گوشہ نشین ہوئے صحافی نہیں ہیں۔ ایک متحرک رپورٹر کی طرح اقتدار کے کھیل سے متعلق اہم شخصیات سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔لوگوں سے گفتگو کے بعد وہ جو نتائج اخذ کرتے ہیں ان سے اختلاف کیا جاسکتا ہے۔ان کی نیت پر لیکن متعصبانہ شک کا اظہار کم از کم میرے لئے ناممکن ہے۔ اپنے تازہ ترین کالم میں صافی بھائی نے وطن عزیز کو

Read more

متعصبانہ شور سے کرونا کو نظرانداز کرنیکی کوشش

فیض احمد فیض کے بیان کردہ ’’درد‘‘ کی طرح کرونا وائرس بھی ’’دبے پاؤں‘‘ آتا ہے۔ اس کے ہاتھوں میں اگرچہ ’’سرخ چراغ‘‘ نہیں ہوتا۔وہ ہمارے گھروں کی دہلیزوں،کمروں کا دروازہ کھولنے والے ہینڈلوں،کھانے کی میز اور بستروں میں گھات لگائے چھپا بیٹھا ہوتا ہے۔ ہمارے جسم میں کسی نہ کسی طرح د اخل ہوجائے اور فطرت کا فراہم کردہ مدافعانہ نظام اس کا مقابلہ نہ کرپائے تو ہمارے سانس کو رواں رکھنے والے اعضاء کو اپنی جکڑ میں لے

Read more

اپریل کے بعد بھی لاک ڈائون کا خدشہ

خدا کرے کہ میں غلط ثابت ہوں۔ اس ہفتے کا آخری کالم لکھتے ہوئے لیکن مجھے خدشہ لاحق ہے کہ حکومت شاید 14اپریل گزرجانے کے بعد بھی ہمارے شہروں میں کرونا کے خوف کی وجہ سے لاگو کئے لاک ڈائون کو مکمل طورپر ختم کرنے کو تیار نہیں ہوگی۔بدھ کی شام اپنے مشیروں سمیت ایک ٹیلی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم صاحب نے اس ماہ کے آخر میں اس مرض کی زد میں آئے افراد کی تعداد میں

Read more

فرانزک آڈٹ: نظریاتی عمران خان کی نظام کہنہ کے خلاف جنگ

کہانی میں ایک نیا موڑ آگیا ہے۔ آٹے اور چینی کے ”بحران“ کی بابت ایف آئی اے کو دیگر ریاستی اداروں کی معاونت سے ایک رپورٹ تیار کرنے کا حکم ہوا تھا۔ بالآخر جو رپورٹ تیار ہوئی اس نے تحریک انصاف کے چند سرکردہ رہ نماؤں کو ”بحران“ کا حقیقی ذمہ دار ٹھہرایا۔ طے یہ ہوا کہ پاکستان میں اجتماعی طلب سے کہیں زیادہ مقدارمیں چینی پیدا ہوئی۔ یہ چینی گوداموں میں پڑی رہتی تو چینی کے کئی کارخانے بند

Read more

’’بحران‘‘ کے ذمہ داروں کیخلاف ایکشن

صبح اُٹھتے ہی اخبارات کا پلندہ دیکھا تو میری دانست میں نمایاں اور اہم ترین خبر یہ تھی کہ گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان میں کرونا کی زد میں آئے مریضوں کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہوچکا ہے۔فی کس تناسب کے حوالے سے مگر اس مرض کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد وطنِ عزیز میں دیگر ممالک کے مقابلے میں ابھی تک پریشان کن نہیں تھی۔اس کی زد میں آئے افراد کی تعداد میں اضافہ ایک تناظر

Read more

تحریک انصاف کے بیانیہ سازوں کو سلام

تحریک انصاف کے شدید ترین مخالفین کو بھی اب یہ بات کھلے دل سے تسلیم کرلینا چاہیے کہ ریگولر اور سوشل میڈیا کے مؤثر استعمال کے ذریعے اس جماعت کو اپنا بیانیہ پھیلانے کا ہنر خوب آتاہے۔ بدترین حالات میں بھی اس جماعت کے میڈیا منیجرز ایسا نکتہ دریافت کر ہی لیتے ہیں جو فوری مسائل سے لوگوں کی توجہ ہٹا دیتا ہے اور ان کے لیڈر یعنی عمران خان صاحب کو ’’مردِ بحران‘‘ کی صورت پروموٹ کرتا ہے۔ مارچ

Read more

گندم چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ کا ابتدائی رائونڈ

جولائی 2018کے انتخابات سے چند ماہ قبل اور ان کے نتائج آجانے کے بعد والے ہفتوں میں جہانگیر ترین اور ان کا نجی طیارہ ٹی وی سکرینوں پر ڈرامائی انداز میں مشہور ہوئے۔ انتخابات سے قبل ’’اپنے حلقوں‘‘ میں Electable تصور ہوتے افراد اس میں سوار ہوکر اسلام آباد آتے۔بنی گالہ پہنچ کر عمران خان صاحب کے آگے سرنگوں کرتے۔گلے میں پی ٹی آئی کے پرچم والے رنگوں کا پٹہ پہنتے اور قومی یا صوبائی اسمبلیوں میں اپنی نشست کو

Read more

کرونا سے نجات کب؟

کرونا کی وبا نے پاکستان ہی نہیں دُنیا بھر میں جو ہمہ جہتی بحران پیدا کیا ہے اسے سنبھالنے کے لئے نجانے کتنے برس درکار ہوں گے۔ گھروں میں بند ہوئے لوگوں کو ذاتی حوالوں سے چند سوالات پر غور کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ٹھوس سوالات پر مرکوز ہوئی توجہ ہی بالآخر ایسے امکانات دریافت کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے جو روزمرہّ زندگی بحال ہوجانے کے بعد ہمیں بھرپور توانائی سے ان کے حصول کی جانب راغب کرسکے۔

Read more

نجی چینل عارضی طور پر بند کرنے کی مہم

چین کے شہر ووہان میں کرونا وبا پھوٹی تو مغربی میڈیا نے اس ملک کے ”آمرانہ نظام“ کو اس کے قابو سے باہر ہونے کا ذمہ دار ٹھہرانا شروع کردیا۔ تواتر سے لوگوں کو یاد دلایا گیا کہ جب اس شہر کے ڈ اکٹروں نے ایک ”ناقابل علاج“ نظر آنے والے ”نزلہ زکام“ کی بابت سوشل میڈیا پر کچھ اطلاعات فراہم کیں تو انہیں ”خوف“ پھیلانے کا مجرم گردانا گیا۔ چند روز پولیس کی حراست میں گزارنے کے بعد وہ ڈاکٹر عوام سے معافی مانگنے پر مجبور کیے گئے۔ المیہ یہ بھی ہوا کہ مجرم ٹھہرائے ڈاکٹروں میں سے چند افراد مریضوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے خود بھی اس وائرس کی زد میں آکر جان سے گئے۔

Read more

پولٹری کے ممکنہ بحران کا بھی ادراک کریں

بار ہا اس کالم میں عرض کرتا رہا ہوں کہ اخبار کا مطلب چھپے ہوئے وہ صفحات ہی نہیں ہوتے جو زیادہ تر لوگوں کو صبح اپنے گھر کے دروازے پر رکھے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ’’اخبار‘‘ کے لئے ’’خبر‘‘ اور اس کے علاوہ کالم اور تجزیہ نویسی کے لئے مخصوص اندازو ہنر بھی درکار ہے۔ فرض کیا کہ ’’نوائے وقت‘‘ خود کو پرنٹ کی صورت برقرار رکھنے کے بجائے مکمل طورپر ویب پر منتقل ہوجائے تب بھی فقط ویب

Read more

موبائل فون بھی لازمی ضرورت!

کوئی غلطی ہوجائے تو اس کا جواز تراشنے کی مجھے عادت نہیں۔اتوار کی صبح اُٹھ کر جو کالم لکھا بروقت دفتر پہنچ گیا تھا۔اس کے باوجود پیر کی صبح چھپے اخبار میں اس کی جگہ ایک پرانا کالم پڑھنے والوں کو ملا۔میں سحر خیز نہیں۔معمول کے مطابق اُٹھا۔ فون دیکھا تو کئی باقاعدہ قاری ہم سے سرزد ہوئی غلطی پر خفگی کا اظہار کررہے تھے۔ سرہانے رکھے اخبارات کے پلندے کو دیکھا تو ان کا غصہ برحق محسوس ہوا۔ فوری

Read more

امدادی رقوم کی تقسیم سے کپتان کے ٹائیگرز کو الگ رکھیں

ہفتے کی صبح ایک دوست نے راولپنڈی کے قریبی شہر سے فون پر اطلاع دی کہ غریب عورتوں کے جمگھٹے اس شہر سے تحریک انصاف کی ٹکٹ پر منتخب ہوئے ایم این اے اور ایم پی ایز کے ’’ڈیروں‘‘ پر جمع ہورہے ہیں۔ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں تین ہزار روپے کی وہ رقم فی الفور مہیا کئے جانے کا بندوبست ہو جس کی ’’منظوری‘‘ وزیر اعظم صاحب نے دی ہے۔ مجتمع ہوئی غریب خواتین کو نجانے کیوں یقین کی

Read more

کرونا سے نمٹنے کی حکومتی خوداعتمادی

یہ رویہ درست ہے یا نہیں۔ اس کے بارے میں کوئی رائے دینے کی مجھ میں تاب نہیں۔ محض ایک رپورٹر ہوتے ہوئے اگرچہ یہ ”اطلاع“ دینے کو مجبور پاتا ہوں کہ وزیر اعظم کرونا کی وجہ سے اُٹھے بحران کا مقابلہ کرنے کے لئے اپوزیشن سے ”مشاورت“ کی ضرورت محسوس نہیں کرتے۔ اپنے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے وہ یہ طے کرچکے ہیں کہ مسلم لیگ (نون) اور پیپلز پارٹی میں شامل لوگوں کی اکثریت ”چوروں اور لٹیروں“ پر مشتمل ہے۔ وہ جیلوں میں ”عام مجرموں“ کی طرح بند کیے جانے کے مستحق ہیں۔ پاکستان اور اس کے شہریوں کی بھلائی ان لوگوں کا دردِسر نہیں۔ بجائے اپنے ”کرتوتوں“ پر شرمندہ ہونے کے اپوزیشن جماعتوں کے رہنما کسی ”بحران“ کے منتظر رہتے ہیں۔ یہ نمودار ہوجائے تو ”قومی یکجہتی“ وغیرہ کے نام پر خود کو ”معتبر“ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہیں ”بحرانوں“ کے بہانے اپنی ساکھ بحال کرنے کے مواقع فراہم نہیں کر نا چاہئیں۔

Read more

مگر ندیم چن کی کال ریکارڈ کس نے کی!

ندیم افضل چن صاحب سے عرصہ ہوا ملاقات نہیں ہوئی۔ ان سے رابطے کے لئے میرے فون میں جو نمبر محفوظ ہے وہاں سے جواب موصول نہیں ہورہا۔مجھے یقین ہے کہ ان دنوں وہ کوئی اور نمبر استعمال کررہے ہیں۔وہ نمبر بھی ڈھونڈا جاسکتا تھا منگل کی رات مگر سونے سے قبل سوشل میڈیا پر دوکلپس دیکھ لیں۔ وہ ایک نہیں دو ٹاک شوز میں شریک ہوئے تھے۔دونوں ہی میں دیانت داری سے انہوں نے اعتراف کیا کہ سوشل میڈیا

Read more

پاکستان میں لاک ڈاؤن لازم ہو چکا تھا

لوگوں کی اکثریت حیران ہے۔ عمران خان صاحب کی اندھی نفرت میں مبتلاخواتین وحضرات اگرچہ اس نوعیت کا اطمینان محسوس کررہے ہیں جسے انگریزی زبان میں Sadisticکہا جاسکتا ہے۔آسان الفاظ میں اسے اپنے مخالف کی بے بسی سے لطف اندوز ہونا یا اس کی ’’محدودات‘‘ عیاں ہونے کی وجہ سے حظ اٹھانا کہا جاسکتا ہے۔ اتوار کے روز وزیر اعظم نے قوم سے خطاب فرمایا۔ اس کے ذریعے بنیادی پیغام انہوں نے یہ دیا کہ پاکستان کے کم از کم

Read more

کرونا کے موسم میں کامل لاک ڈائون کا سوال

وزیر اعظم صاحب نے اتوار کے روز قوم سے خطاب کیا۔ میں اسے براہِ راست سن نہیں پایا۔ سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو کلپس دیکھی ہیں۔پیر کی صبح اُٹھ کر اخبار میں اس خطاب کا تفصیلی متن پڑھا۔میری دانست میں عمران خان صاحب نے اپنے خطاب کے ذریعے بنیادی طورپر ان وجوہات کو بیان کرنے کی کوشش کی جو انہیں ملک بھرمیں جارحانہ لاک ڈائون کا حکم صادر کرنے سے روک رہی ہیں۔ وزیر اعظم کی بتائی وجوہات کی

Read more

کرونا‘ شہباز شریف کی واپسی اور افواہیں

مارچ 2020کی 22تاریخ والی اتوار کی صبح یہ کالم لکھنے تک پاکستان بھر میں کرونا وائرس کی زد میں آئے افراد کی تعداد 645 ہوچکی تھی۔تازہ ترین اعداوشمار پر سرسری نگاہ ڈالتے ہوئے میں بلوچستان کے بارے میں بہت فکر مند ہوا۔آبادی کے اعتبار سے وہ ہمارے ملک کا سب سے چھوٹا صوبہ ہے۔اس صوبے میں لیکن 104لوگ اس مرض میں مبتلا پائے گئے۔ پنجاب میں ایسے مریضوں کی تعداد فقط 152بتائی گئی ہے۔حالانکہ اٹک سے رحیم یار خان تک

Read more

کرونا وائرس کا پھیلائو اور ہمارے اجتماعی روئیے

بدھ کے روز لکھے کالم کو دفتر بھیج کر طے کرلیا تھا کہ جمعرات کی صبح کرونا کے ذکر سے پرہیز کیا جائے گا۔سونے سے قبل مگر فون پر اپنی ٹویٹر لائن دیکھی تو خیبرپختونخواہ کے وزیر صحت نے نہایت دُکھ مگر جرأت سے ازخود یہ اطلاع دی ہوئی تھی کہ ان کے صوبے میں اس وباء کی بدولت مردان کا ایک باسی اس جہان میں نہیں رہا۔ کرونا کی وجہ سے پاکستان میں پہلی ہلاکت کا شکار ہوا بدنصیب

Read more

کرونا اور حکومت کا اصل امتحان

حیران کن بات ہے اور فی الوقت بہت تسلی بخش بھی۔ خدا کرے کہ یہ صورت حال برقرار بھی رہے۔جس حقیقت نے خوش گوار حیرت میں مبتلا کررکھا ہے وہ یہ ہے کہ چین اور ایران کے ہمسائے میں ہوتے ہوئے بھی جنوبی ایشیاء کے زیادہ تر ملکوں میں کرونا وائرس کی وہ شدت نظر نہیں آرہی جو یورپ کے کئی ممالک میں مسلط ہوچکی ہے۔ کرونا کے پھیلائو کا اصل سبب بڑے شہروں میں نسبتاََ کم رقبے پر کثیر

Read more

کرونا ! گھبرانا نہیں مگر…

حکم ہم سب کے لئے یہ ہے کہ ’’گھبرانا نہیں‘‘۔ حساب مگر ’’سیدھا‘‘ نہیں ہے۔دورِ حاضر میں Dataیعنی ٹھوس اعدادوشمار ہر مسئلے کا حل ڈھونڈنے کے ضمن میں کلیدی شمار ہوتا ہے۔منگل کی صبح اُٹھ کر اخبارات دیکھے ہیں تو وفاقی حکومت کے کرونا وائرس کے مقابلے کے لئے ’’پوائنٹ پرسن‘‘ بنائے ڈاکٹر ظفر مرزا کی بتائی گنتی کے مطابق 22کروڑ آبادی والے پاکستان میں پیر کی رات تک اس مرض کے 94مریضوں کی نشاندہی ہوئی تھی۔قومی سطح پر بتائی

Read more

کرونا ، حقائق کا اعتراف ضروری ہے

پہلی اور دوسری جنگ عظیم کے ہولناک تجربات کو ذہن میں رکھتے ہوئے علمِ سماجیات کے ماہرین نے انسانی رویوں کو جاننے کے لئے بے پناہ سوالات کے ساتھ کئی برسوں سے تحقیق جاری رکھی ہوئی ہے۔محض چند سوالات کے جواب مل پائے ہیں۔اس حقیقت کا اگرچہ عمومی اعتراف ہوا ہے کہ آفتوں کے موسم میں خلقِ خدا کی اکثریت انتہائی خلوص سے ایک دوسرے کے دُکھ بانٹنے کو فطری طورپر آمادہ ہوجاتی ہے۔انسانوں میں لیکن ایک خاص نوعیت کی

Read more

’’ماموں فوت ہو گئے‘‘

جس پیشے یعنی صحافت کو اوائل عمری ہی میں جنونی لگن کے ساتھ اپنایا تھا ان دنوں شدید نوعیت کے بحران کا شکار ہے۔ اس کی وسعت وگہرائی کو روزانہ کی بنیاد پر بھگتے ہوئے مجھے یہ خوف لاحق ہے کہ صحافت کی جو شکل ہمارے ہاں انگریز کے زمانے میں متعارف ہوکر آج سے چند ہی سال قبل تک تنوع وتوانائی کی بدولت برقرار رہی اپنا وجود قائم نہیں رکھ پائے گی۔ صحافتی ادارے معاشی مشکلات کے سبب بند

Read more

کورونا اور مذہب

کورونا وائرس نے مذہب کا مقدمہ مضبوط کیا ہے یا کمزور؟مذہب کا ایک المیہ یہ ہے کہ لوگ پہلے اس کا ایک خود ساختہ تصور قائم کرتے اور پھر اس کی بنیاد پر اسے ہدفِ تنقید بناتے ہیں۔ ‘نادان دوست‘ بھی اس کارِ خیر میں اُن کی بھرپور معاونت کرتے ہیں‘ جب دنیا کی تقدیر کو کسی مردِ درویش کی ایک نگاہ کے تابع کر دیتے ہیں یا خود تراشیدہ روحانی علاج کو مذہبی رنگ دے کر اسے نسخۂ شفا

Read more

فی الوقت ’’ٹھنڈ پروگرام‘‘ پر اکتفاء کریں

چار برس پہلے کا واقعہ ہے۔پنجاب کے ایک نامور سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک بہت ہی بااثر صاحب اپنے اسلام آباد والے گھر میں تنہا بیٹھے تھے۔ عملی سیاست سے خرابی صحت کی بناء پر لاتعلق ہونے کو سوچ رہے تھے۔ ایوان ہائے اقتدار میں ان کا اثر نہ ہونے کے برابررہ گیا تھا۔ میرا ان سے دیرینہ تعلق ہے۔فون کرکے مجھے دوپہر کے کھانے پر بلالیا۔ ان کے ہاں اس وقت کم از کم دس سے پندرہ

Read more

خوش گمانی پر مبنی سازشی کہانیاں نہ پھیلائیں

نئی سازشی کہانی مارکیٹ میں آگئی ہے۔پھیلایا اسے بھی بہت مہارت سے جارہا ہے۔ اسے بیان کرنے سے قبل اگرچہ یہ اصرار کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ میری سوچی سمجھی رائے میں ’’ایہہ کمپنی‘‘ یعنی نئی سازشی کہانی ہرگز چل نہیں پائے گی۔بہرحال اسلام آباد کے طاقت ور ڈرائنگ روموں میں سرگوشیوں کے ذریعے کہانی اب یہ پھیلائی جارہی ہے کہ ’’مقتدر حلقوں‘‘ کو محض نواز شریف سے نجات حاصل کرنا ہی مقصود نہیں تھا۔ ’’مائنس ون‘‘ کی گیم نواز

Read more

ملک پر ’’خداجانے کیوں‘‘ نازل ہوئی مندی

میں جس سے بال ترشواتا ہوں وہ میرا بہت خیال رکھتا ہے۔اس کی دیرینہ خواہش ہے کہ ازخود اس کی دوکان پر اچانک کسی روز پہنچ جانے کے بجائے میں اسے فون کرلیا کروں۔ فارغ ہوتے ہی وہ مجھے فون کردیا کرے گا اور مجھے اس کی دوکان پر بیٹھے ہوئے اپنی باری کا انتظار کرنے کی زحمت اٹھانا نہیں پڑے گی۔اس کی خواہش کا میں نے بارہا اصرار کے باوجود آج تک احترام نہیں کیا۔وجہ اس کی منافقانہ عاجزی

Read more

میرا جسم میری مرضی: ہماری ”اقدار“ خطرے میں ہیں

یہ کالم شروع کرتے ہی خبر آئی ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بہت تیزی سے گرکر اس سطح تک پہنچ گئی ہے جو آج سے تیس سال قبل 1991کے آغاز میں نظر آئی تھی۔ وجہ اس بے تحاشہ کمی کی وہ جنگ تھی جسے صدام حسین نے کویت پر قبضے کے ذریعے اپنے خطے پر مسلط کرنے کی کوشش کی تھی۔اس جنگ کو روکنے کے بہانے امریکی افواج متحرک ہوئیں۔کویت کو صدام حسین سے ’’آزاد‘‘ کروالینے کے

Read more

داد اور تحقیق کا مستحق امان اللہ خان

آپ میں سے کئی دوستوں کو بھی فون کے ذریعے کافی لوگوں نے وہ ویڈیو بھیجی ہوگی۔ آغاز اس ویڈیو کا بہت ڈرامائی تھا۔بارش سے پہلے ہوئی تیز ہوا کی وجہ سے بکھرے پتوں سے بھری زمین پر ایک جوتا نمودار ہوتا ہے۔اسے پہنا ہوا شخص بہت تیزی سے کسی جانب غصے سے مغلوب ہوابڑھ رہا ہے۔ بالآخر ’’چوہان صاحب آگئے‘‘ کی آواز بلند ہوتی ہے۔ نظر بظاہر ایک ویران میدان میں کسی قبر کی کھدائی رُکی ہوئی تھی۔پنجاب کے

Read more

’’اسے کہتے ہیں سہرا‘‘

بدھ کی شام پارلیمان کے پریس لائونج میں رکھے ایک صوفے میں دبک کر میں نے مخدوم شاہ محمود قریشی صاحب کے طویل خطاب کو بہت توجہ سے سنا۔پچاس منٹ تک پھیلی ان کی تقریر کا موضوع افغانستان تھا۔طالبان کا امریکہ کے ساتھ 29فروری کے روز قطر کے شہر دوحہ میں ہوا معاہدہ اس موضوع پر خطاب کا باعث تھا۔ ہمارے وزیر خارجہ کا رویہ اس ضمن میں کافی حیران کن تھا۔خود نمائی ان کے ’’مخدومانہ‘‘ مزاج کا کلیدی پہلو

Read more

’’بدکلامی‘‘ کا شاہکار ٹرمپ کا دورِ حاضر

آنکھ کھلتے ہی فون دیکھنے کی مجبوری لاحق ہوچکی ہے۔بدھ کی صبح بھی اس عمل سے گزرا تو سرچکراگیا۔ صحافی کی حیثیت میں تمام عمر گزارنے کی وجہ سے اتنا کچھ دیکھ چکا ہوں کہ میرے دل ودماغ اب حیران ہونے کی صلاحیت کھو بیٹھے ہیں۔ میرے فون پر بے تحاشہ لوگوں کی جانب سے بھیجی ایک وڈیو کلپ کے سیلاب نے مگر واقعتا پریشان کردیا۔اس کلپ میں حال ہی میں بہت مشہور ہوئے ایک ٹی وی ڈرامہ کے مصنف

Read more

ان ہاؤس تبدیلی کے انگور کھٹے ہیں

گزشتہ برس مولانا فضل الرحمن اپنے ’’آزادی مارچ‘‘ کے ساتھ اسلام آباد آئے تو نواز شریف کے نام سے منسوب مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی نے ان کا بھرپور ساتھ نہیں دیا۔عالمی میڈیا کے ذریعے پیغام ان دو جماعتوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے یہ بھی گیا کہ جیسے کوئی ’’سیاسی‘‘ نہیں بلکہ ایک ’’مذہبی‘‘ جماعت اپنے کارکنوں کو ’’اُکسا‘‘ کر اسلام آباد لے آئی ہے۔’’ہجوم کی طاقت‘‘ عمران حکومت کو گرانے کے لئے استعمال ہورہی ہے ۔ایک زیرک

Read more

اشرف غنی کو ’’اسی تنخواہ‘‘ پر گزارا کرنا ہو گا

قطر کے شہر دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے مابین ایک معاہدے پر دستخط ہوئے تو ہمارے ہاں مبارک سلامت کا شوربرپا ہوگیا۔افغانستان کی تاریخ اور گزشتہ 40برس کے تلخ مگرٹھوس حقائق بھلاتے ہوئے ہم پاکستان کے ’’اصولی مؤقف‘‘ کی کامیابی کی بابت شاداں محسوس کرنا شروع ہوگئے۔ وزیر اعظم عمران خان صاحب کے پرستار اپنے تئیں بہت فخر سے دنیا کو یاد دلانے میں مشغول ہوگئے کہ ان کے ممدوح ہمیشہ افغان مسئلے کے حل کے لئے مذاکرات پر

Read more

امریکہ طالبان امن معاہدہ

ہفتے کے روز قطر کے شہر دوحہ میں جو معاہدہ ہوا ہے حتمی ہدف اس کا افغانستان میں دائمی امن کا قیام ٹھہرایا گیا ہے۔معاہدے کا متن مگر اس ضمن میں واضح سنگ میل کی نشان دہی نہیں کرتا۔ اسے غور سے پڑھیں تو حقیقت فقط یہ عیاں ہوتی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے آئندہ 14مہینوں کے دوران افغانستان سے امریکی افواج کی بحفاظت وطن واپسی کی راہ تلاش کرلی ہے۔ افغانستان میں اس کے بعد جو ہونا ہے وہ

Read more

کرونا وائرس ‘ پولن الرجی اور ہماری ڈھیٹ ہڈی

اس ہفتے کے آغاز میں ڈونلڈٹرمپ کے دورئہ بھارت کو نظر انداز کرتے ہوئے میں نے اس کالم کے ذریعے ایران میں کورونا وائرس سے متعلق آئی خبروں پر توجہ دلانے کی کوشش کی۔ یاد دلانا ضروری سمجھا کہ ایرانی سرحد سے ملحق ہمارے بلوچستان کے چند اضلاع کی انتظامیہ کا اس ضمن میں چوکس ہوجانا کافی نہیں ہے۔پاکستان کے تقریباََ ہر بڑے شہر سے روزانہ کی تعداد میں سینکڑوں افراد زیارتوں کے لئے ایران جاتے ہیں۔وہاں سے عراق اور

Read more

ٹرمپ کی ’’خوش گفتاری‘‘ کے فریب میں نہ آئیں

فساد اور قتلِ عام میں بہت فرق ہوتا ہے۔اتوار کے دن سے دلی کے شمال مشرقی علاقوں میں جو کچھ ہورہا ہے وہ ہندومسلم فساد نہیں،جنونی ہندوئوں کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتلِ عام کی منظم تیاری اور ارادے کا اظہار ہے۔مودی سرکار اس کی راہ میں رکاوٹ بننے کو ہرگز تیار نہیں ہے۔نام نہاد ’’سول سوسائٹی‘‘ بھی بے بس ہوچکی ہے۔ امید کی لو فقط چند صحافیوں نے جگائے رکھی۔ ان کی اکثریت ہندو نوجوانوں پر مشتمل تھی۔بلوائیوں نے ان

Read more

ٹرمپ کی بھارت میں اسلامی دہشت گردی کے تذکرے کے ساتھ پاکستان کی ’’تعریف‘‘

سانپ کاڈسا رسی سے بھی خوف کھاتا ہے۔میری نسل کے پاکستانیوں کا امریکہ کے حوالے سے یہ ہی عالم ہے۔1971میں ملکی اور غیر ملکی اُمور پر غور کی عادت اپنائی تھی۔ اس برس ہمارے مشرقی پاکستان میں علیحدگی کی تحریک چلی۔بھارت اس کی بھرپور فوجی معاونت میں مشغول ہوگیا۔بالآخر ہمارے خلاف باقاعدہ جنگ برپا کردی گئی۔اس جنگ کے آخری ایام میں پاکستانی میڈیا تواتر سے ہمیں یہ امید دلاتا رہا کہ ’’پاکستان کو بچانے‘‘ امریکہ کا جدید ترین اسلحے سے

Read more

قومی اور تہذیبی ’’حمیت‘‘ وباؤں کا تدارک نہیں ہوتی

امریکی صدر یہ کالم لکھتے وقت بھارت پہنچ چکا ہے۔ اس ہفتے کے بقیہ کالم شاید مجھے اس کے دورئہ بھارت کی نذر کرنا پڑیں گے۔اس دورے کی جانب توجہ مبذول کرنے سے قبل ضروری ہے کہ ایک اہم ترین مسئلہ کی بابت غور کرلیا جائے۔یہ معاملہ بگڑ گیا تو میرے منہ میں خاک ایک بہت ہی خوفناک مصیبت کا سامنا کرنا ہوگا۔ اس برس کے آغاز میں چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس پھیلنے کی خبر آئی۔ اطلاعات

Read more

FATF: کیا بھارت اتنا طاقتور ہے!

وطنِ عزیز کو بڑی مشکل سے بالآخر عمران خان صاحب کی صورت وہ ’’دیدہ ور‘‘ نصیب ہوچکا ہے جو پرچی کی مدد کے بغیر فرفرگفتگو کرتا ہے اور مخاطب کو مبہوت بنادیتا ہے۔وزیر اعظم کا منصب انہوں نے فقط ڈیڑھ سال قبل سنبھالا تھا۔ اس مختصر عرصے میں ان کی دُنیا کی واحد سپرطاقت کہلاتے امریکہ کے صدر سے پہ در پہ تین ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ ان کی کرشماتی شخصیت سے پہلی ہی ملاقات میں بہت متاثر ہوا۔اس

Read more

’’لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے‘‘

ایچ کے برکی صاحب ہمارے ایک بہت ہی دبنگ بزرگ تھے۔ برسوں ’’’پاکستان ٹائمز‘‘ کے سٹار رپورٹر اور تبصرہ نگار رہے۔ ذوالفقار علی بھٹوکے دوستوں میں شمار ہوتے تھے۔ ان کی جانب سے ہوئے ہر فیصلے کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہوجاتے۔ جنرل ضیاء نے اقتدار سنبھالتے ہی انہیں نوکری سے فارغ کردیا تھا۔اس بات کو بھی یقینی بنایا کہ ’’پاکستان ٹائمز‘‘سے فراغت کے بعد انہیں کوئی اور ادارہ اپنے ہاں ملازم نہ رکھے۔برکی صاحب نے بہت آن سے

Read more

چین کا ہیرو ڈاکٹر

منگل کے روز سوشل میڈیا پر جمائمہ خان کی ایک ٹویٹ نے بہت رونق لگائی ہوئی تھی۔ اسے بے تحاشہ لوگوں نے ری ٹویٹ کیا۔ اس کے حوالے سے جو بحث چھڑی وہ کئی حوالوں سے ہمارے معاشرے پر چھائی منافقت اور چسکہ فروشی کو پریشان کن حد تک عیاں کرگئی۔ میں نے اس بحث کو سماجیات کے طالب علم کی نگاہ سے دیکھنے کی کوشش کی۔ چند نتائج اخذ کئے۔ارادہ باندھا تھا کہ بدھ کی صبح اُٹھ کر پھکڑپن

Read more

آئی ایم ایف کے تحفظات برقرار؟

عمران حکومت کےIMFکے ساتھ ہوئے بندوبست کے مطابق پاکستان کو اس ادارے سے 45کروڑ20 لاکھ ڈالر کی قسط درکار ہے۔اس رقم کو ادا کرنے سے قبل آئی ایم ایف کا ایک وفد چند روز قبل پاکستان آیا تھا۔اسلام آباد میں اپنے قیام کے دوران وہ ان وعدوں پر ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیتا رہا جو پاکستان نے ہماری معیشت کے عالمی نگہبان سے کررکھے ہیں۔اس وفد نے واشنگٹن لوٹنے سے قبل ’’خاطرخواہ‘‘ پیش رفت کا اقرار کیا۔ سرکاری پریس

Read more

گرے لسٹ میں شامل رہنے کا دھڑکا

پیر 17فروری 2020سے جو ہفتہ شروع ہوا ہے وہ کئی اعتبار سے ’’تاریخ ساز‘‘‘ شمار ہوسکتا ہے۔ اس کے دوران جو معاملات طے ہوں گے ان کے اثرات دور رس ہوں گے۔کاش ان کی اہمیت کو ہم صحافی کماحقہ اجاگر کرپاتے۔ اس ہفتے کی ابتداء میں فنانشل ٹاسک فورس (FATF)کا پیرس میں اجلاس شروع ہوجائے گا۔’’دہشت گردوں‘‘ کو ’’منی لانڈرنگ‘‘ وغیرہ کے ذریعے جو رقوم ملتی ہیں ان کی ترسیل ناممکن بنانے کے لئے یہ ادارہ قائم ہوا تھا۔اس ادارے

Read more

’’بجلی کے نرخ ‘‘ حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین رسہ کشی

مارچ 2020کے ختم ہونے تک پاکستان کو آئی ایم ایف سے 45کروڑ 20لاکھ ڈالر درکار ہیں۔اپنے تئیں یہ بہت بڑی رقم نہیں ہے۔ یہ مگر 6ارب ڈالر پر مشتمل اس مجموعی رقم کی ایک قسط ہے جو عالمی معیشت کے نگہبان ادارے نے ستمبر2022تک پاکستان کو فراہم کرنے کا وعدہ کررکھا ہے۔اس رقم کی مکمل ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے ہمیں چند اقدامات لینا ہوں گے۔ان اقدامات پر مرحلہ وار پیش رفت کا جائزہ لیا جاتا ہے۔حال ہی میں

Read more

حکومتی ’’رولز آف بزنس‘‘ کی زد میں آئے یوٹیوبز

بدھ کی رات سے اکیلا بیٹھا دیوانوں کی طرح ہنسے چلاجارہا ہوں۔بہت دنوں سے میرے چند بہت ہی پُرخلوص چاہنے والے اصرار کئے چلے جارہے تھے کہ دیگر کئی صحافیوں کی طرح میں بھی اپنا یوٹیوب چینل شروع کردوں۔میں بڑھاپے کی وجہ سے شدید تر ہوئی اپنی کاہلی کو اس ضمن میں پیش قدمی نہ لینے کا جواز بتاتا رہا۔کئی مہینوں سے میرے دل میں بسی اداسی نے منیر نیازی کے اٹھائے ’’مل بھی گیا تو پھر کیا ہوگا‘‘ والے

Read more

’’توہین عمران‘‘ کا ’’توہین بلاول‘‘ سے بدلہ

بنا کسی بحث کے مراد سعید صاحب کی کہی تمام باتیں مان لیتے ہیں۔منگل کے روز قومی اسمبلی میں ایک دھواں دھار خطاب کے ذریعے جواں سال وزیر مواصلات نے ہمیں یہ بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین درحقیقت ’’جانشینِ زرداری‘‘ ہیں۔ ’’حادثاتی سیاست دان ‘‘ہیں۔محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ایک ’’وصیت‘‘ دریافت کرلی گئی تھی۔ اس کی بدولت وہ اپنے نانا کی بنائی جماعت کے سربراہ بنادئیے گئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مراد سعید جیسے

Read more

اسکے بعد ’’رقص میں سارا‘‘ ملک ہوگا

پیر کے روز بازار کھلتے ہی پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مندی چھاگئی۔ دو مہینے سے نظر آنے والا نسبتاََ ’’استحکام‘‘ ہچکولوں کی زد میں آگیا۔ کراچی میں کئی برسوں سے مقیم ان دوستوں سے رجوع کرنے کومجبور ہوا جو ’’سیٹھوں‘‘ کے ذہن آشنا ہیں۔انہوں نے مطلع کیا کہ بازار میں یہ افواہیں گرم ہیں کہ وزیر اعظم صاحب نے ڈاکٹر حفیظ شیخ اور رضاباقر کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ’’سیٹھوں‘‘ نے نجانے کیوں ان افواہوں پر اعتبار

Read more

’’دال دلیہ‘‘ چلانے کی حقیقت

اسلام آباد وطنِ عزیز کے لئے ’’ماڈل‘‘ شہر تسلیم ہوتا ہے۔ 1960کی دہائی سے آباد ہونا شروع ہوا تھا۔ میں اس شہر میں 1975کے برس وارد ہوا تھا۔لاہور کی تنگ وتاریک گلیوں کے مقابلے میں یہ شہر بے پناہ اُجلادکھائی دیا۔یہاں کی ہوا میں ہمیشہ صبح کی ہوا کی تازگی برقرار رہتی تھی۔ بارش کی روح سے گفتگو کرنے کی صلاحیت کا ادراک بھی اسی شہر میں ہوا۔چند ماہ بعد یہ دریافت کرتے ہوئے مزید حیرت ہوئی کہ اسلام آباد

Read more

تخلیقی تحقیق کی مستحق لکھاری۔ نثار عزیز بٹ

کچھ لوگوں سے زندگی بھر ایک ملاقات بھی نہیں ہوئی ہوتی۔ رسمی تعارف کا موقعہ بھی میسر نہیں ہوتا۔ بے شمار حوالوں سے مگر ان کے ساتھ شناسائی کا رشتہ گہرا ہوتا چلاجاتا ہے۔ محترمہ نثار عزیز بٹ صاحبہ کے ساتھ بھی میرا ایسا ہی معاملہ رہا۔تین روز قبل ان کے انتقال کی خبر آئی تو بہت کچھ یاد آگیا۔ لاہور کی دیال سنگھ لائبریری اور مال روڈ پر بی این آر کی لائبریری میں رکھے ادبی جریدے’’فنون‘‘ اور ’’نقوش‘‘

Read more

جنگ ان دیکھی ’’بلائوں‘‘ کے خلاف نہیں ، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف لڑیں

اپنی تمام عمر صحافت کی نذر کردینے والوں کی اکثریت کو عمران خان صاحب اور ان کی جماعت عرصہ ہوا ’’لفافہ‘‘ثابت کرچکے ہیں۔اگست 2018میں اقتدارسنبھالنے کے بعد عمران حکومت نے ٹی وی سکرینوں کو ’’لفافوں‘‘ سے آزاد کروالیا۔مبینہ طورپر ’’ملک دشمن‘‘ بیانیے کو فروغ دینے والوں کی فراغت بھی ہوگئی۔بات مگر اب تک بن نہیں پائی ہے۔یہ شکوہ اپنی جگہ برقرار ہے کہ عمران حکومت کے بارے میں ’’منفی‘‘ خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ مہنگائی،بے روزگاری اور کسادبازاری کا ذکر کرتے

Read more

کشمیر پرامریکی تعاون کے حصول کا سنہری موقع

ہماری پارلیمان میں جب بھی کشمیر کا مسئلہ زیر بحث آئے تو اس موضوع پر تقاریر کرنے والے اراکین کی اکثریت حکومت کو یہ سمجھانے کی کوشش کرتی ہے کہ ہماری وزارتِ خارجہ کے افسران اس معاملے کے بارے میں ’’عالمی ضمیر‘‘ کو جگانے میں ناکام رہے۔وقت آگیا ہے کہ ’’عوام کے منتخب نمائندوں‘‘ پر مشتمل وفود بنائے جائیں۔ وہ دُنیا بھر کے ممالک میں پھیل کر وہاں کے میڈیا اور سیاسی رہ نمائوں کو مقبوضہ کشمیر کی تشویش ناک

Read more

1985’’ان ہائوس تبدیلی‘‘ کے خواب دیکھنے والوں کو ’’تھپکی‘‘؟

1985 سے 1997کے درمیان ہوئے انتخابات کے ذریعے قائم ہوئی کسی بھی قومی اسمبلی نے اپنی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل نہیں کی۔ صدر کو آئین کی آٹھویں ترمیم کے تحت ملے اختیارات کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔نواز شریف ’’ہیوی مینڈیٹ‘‘ کے ساتھ 1997میں دوبارہ وزیر اعظم بنے تو انہوں نے اس اختیار کو ختم کردیا۔ اس کے باوجود آئینی مدت مکمل نہ کر پائے۔ جنرل مشرف کو براہِ راست مداخلت کرنا پڑی اور نئے انتخابات کے لئے

Read more

نام نہاد ’’عرب سٹریٹ‘‘ کی خاموشی

ماضی کو بھلانا ممکن نہیں۔ کچھ یادیں آپ کو ہمیشہ توانا اور بے چین رکھتی ہیں۔ کچھ کہنے یا کرنے کو مجبور۔چند واقعات مگر ایسے بھی ہوجاتے ہیں جو آپ کو گزری عمررائیگاں کے سفر کی صورت دیکھنے کو مجبور کردیتے ہیں۔ امریکی صدر نے اسرائیل کے وزیر اعظم کو دائیں ہاتھ بٹھاکر اپنے تئیں فلسطین کا مسئلہ ’’حل‘‘ کردیا ہے۔جو نقشہ اس حل کے لئے اس نے تیار کیا اسے Deal of the Century یعنی اس صدی کا سب

Read more

کورونا وائرس : حقائق خدشات اور کرنے کا کام

ایک بار پھر بہت شدت سے یہ خیال ستاناشروع ہوگیاہے کہ انٹرنیٹ علم کو فروغ دینے کے بجائے Fake Newsکے ذریعے ہیجان پھیلانے میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔ اس کی بدولت علم کے خزانوں تک جو رسائی میسر ہے اس سے استفادہ کرنے کی زحمت محض چند لوگ ہی اٹھاتے ہیں۔ ٹویٹر اور فیس بک کے ذریعے ’’دوست‘‘ بنانے کے جو ذرائع موجود ہیں انہیں ہم اپنے دلوں میں موجود تعصبات کا اثبات کرنے والے افراد کی تلاش پرمرکوز

Read more

وزیراعظم کے منصب کا وقار برقرار رکھنے کی ضرورت

وزیر اعظم خواہ کوئی بھی ہو۔ اس کی شخصیت اور پالیسیوں کے بارے میںآپ کو چاہے ہزاورں تحفظات ہوںمگر وزیر اعظم کے دفتر اور منصب کا ایک وقار ہوتا ہے۔پارلیمانی نظام حکومت میںاس وقار کا استحکام اور احترام انتہائی ضروری ہے۔ یہ برقرار نہ رہے تو معاملات فقط ابتری اور انتشار کی جانب ہی بڑھتے ہیں۔ کئی برس گزرچکے ہیں لیکن آج بھی ایک واقعہ بھول نہیں پایا۔غالباََ 1998کا آغاز تھا۔پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف تھے۔بھارت میںاس منصب پر

Read more

شیخ رشید احمد: اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں

محاورے بارہا دہرانے کے لئے ہی ایجاد ہوئے ہیں۔اسی باعث ہاتھ سے لگائی گرہوں کو دانتوں سے کھولنے والے محاورے کا تذکرہ کرتا رہتا ہوں۔راولپنڈی کی لال حویلی سے اُٹھے بقراطِ عصر منگل کے روز جب سپریم کورٹ کے روبرو پیش ہوئے تو یہ محاورہ ایک بار پھر یاد آگیا۔شنیدہے کہ سپریم کورٹ میں پیشی کے دوران اپنی ’’تضحیک‘‘ پر موصوف بہت رنجیدہ ہوئے۔ ان کی اداسی مجھے منگل کی شام سینٹ کا اجلاس دیکھتے ہوئے بھی واضح طورپر نظر

Read more

’’میرے پاس تم ہو‘‘ بدستور زیر بحث

’’جنگ ‘‘ اخبار کے سینئر ترین رپورٹر صالح ظافر صاحب عمر میں مجھ سے کچھ بڑے ہیں۔1985میں جب ہمارے ملک میں غیر جماعتی انتخابات کے ذریعے ’’جمہوریت کی بحالی‘‘ کا سماں باندھا گیا تو ہم دونوں رات گئے تک خبروں کی تلاش میں خجل خوار ہوا کرتے تھے۔ ’’بازی لے جانے‘‘ کامجھے کبھی شوق نہیں رہا۔ہم دونوں کے مابین مگر اکثر ’’اصل خبر‘‘ ڈھونڈنے کے معرکے برپا ہوجاتے۔ہمارے تعلقات میں تلخی بھی آئی۔ بالآخر دونوں نے طے کرلیا کہ ایک

Read more

عثمان بزدار کا کلہ مضبوط

عثمان بزدار کی ’’فراغت‘‘‘ کی کہانیاں کئی مہینوں سے سن رہا ہوں۔اخباروں میں لکھے اور ٹی وی سکرینوں پر اس ضمن میں بہت اعتماد سے کئے دعوے ٹھنڈے دل سے سنے ہیں۔’’مقتدر حلقوں‘‘ اور بنی گالہ تک یکساں طورپر مؤثر رسائی رکھنے والے کئی نامور صحافیوں سے اس ضمن میں نجی ملاقاتوں کی بدولت ’’تفصیلی وجوہات‘‘ سے آگہی کا اعزاز بھی نصیب ہوا۔ ’’دل ہے کہ مانتا نہیں‘‘ والی کیفیت مگر دل ودماغ پرحاوی رہی۔ بزدار صاحب سے تعارف کی

Read more

1980’’وارث‘‘ سے ’’ میرے پاس تم ہو‘‘

 اسی کی دہائی کے آغاز میں جب امجد اسلام امجد صاحب کے ’’وارث‘‘ کا بہت چرچہ تھا تو ان دنوں اس ڈرامے کی ایک قسط بھی ٹی وی پر نہیں دیکھی تھی۔ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کو عمر کے آخری حصے میں دیکھنے کا اشتیاق دل میں پیدا ہونا ممکن ہی نہیں تھا۔ سوشل میڈیا کے ذریعے مگر علم ہوا کہ اس ڈرامے کی تھیم سے ہماری روشن فکر خواتین بہت خفا ہیں۔ ان کا اصرار ہے کہ اس میں

Read more

وطن عزیز میں فی الوقت ’’ستّے خیراں‘‘ ہیں

ہمارے وزیر اعظم یہ کالم لکھنے تک سوئیٹزرلینڈ کے شہر Davosمیں تھے۔ کئی برسوں سے وہاں ہر سال ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوتی ہے۔ بنیادی طور پر یہ عالمی منڈی کی اجارہ دار کمپنیوں کے پردھانوں کا اجتماع ہوتا ہے۔مختلف حکومتوں کے سربراہ وہاں جاکر انہیں اپنے ملکوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیتے ہیں۔ "Davos”اگرچہ اب استحصالی نظام کا استعارہ بھی بن چکا ہے۔لطیفہ یہ بھی ہے کہ اسے ’’بدنام‘‘ کرنے میں سرمایہ دارانہ نظام کے حتمی علمبردار

Read more

’’اے خانہ براندازِ چمن، کچھ تو ادھر بھی‘‘

وزیر اعظم عمران خان صاحب کو اپنے دائیں ہاتھ بٹھا کر ڈونلڈٹرمپ نے منگل کے روز سوئٹزرلینڈ کے Davos میں کشمیر کے بارے میں ہمیں خوش کرنے کو جو کلمات ادا کئے،انہیں سنتے ہی دل سے فوراََ ’’اللہ خیر کرے‘‘ کی دُعا نکلی۔ گزشتہ برس 22جولائی کے دن بھی امریکی صدر اور ہمارے وزیر اعظم کے مابین ایک ملاقات ہوئی تھی۔ ٹرمپ نے باقاعدہ ملاقات سے قبل صحافیوں کے سامنے یہ حیران کن انکشاف کیا کہ نریندر مودی نے اس

Read more

ٹرمپ کا دورہ ٔ پاکستان و افغانستان مؤخر ہونے کا امکان

انور بیگ صاحب اپنے ”جگر“ ہیں۔ پیپلز پارٹی کی محبت میں کراچی چھوڑ کر اسلام آباد منتقل ہوگئے۔ جنرل مشرف کے دور میں اپنے گھر کو اس شہر میں مقیم صحافیوں اور سفارت کاروں کے لئے ایک ہمہ وقت ”اوپن ہاؤس“ بنادیا۔ سینیٹر منتخب ہوئے تو مزید متحرک ہوگئے۔ محترمہ کی شہادت کے بعد مگر آصف علی زرداری نے ان کی قدر نہ کی۔ ان دنوں اسلام آباد کے مضافات میں مری کی جانب جاتی شاہراہ پر بنائے ایک بہت

Read more

ٹرمپ کی متوقع دورۂ پاکستان میں ”ون ون“ بنانے کی خواہش

پروٹوکول کے اعتبار سے امریکی وزارتِ خارجہ کی ایلس ویلز کا مرتبہ ہماری وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری کے برابر ہے۔ وہ مگر ایک سپرطاقت کی نمائندہ ہیں۔ امریکی وزارتِ خارجہ کی کیرئیرافسر ہیں۔ سیاسی بنیادوں پر تعینات نہیں ہوئیں۔ نواز شریف کے دوسرے دورِ حکومت میں بہت متحرک سفارت کار تھیں۔ ان کی تعیناتی کے دوران جنرل مشرف نے نواز شریف حکومت کا تختہ اُلٹا تھا۔ وہ 12 اکتوبر 1999 سے کئی ہفتے قبل ہی اپنی ”معصومانہ“ گفتگو سے

Read more

’’سب‘‘ نے اب ٹھیک ہونا ہی نہیں

پنجابی کا ایک محاورہ یہ سمجھانے کی کوشش کرتا ہے کہ اگر آپ گدھے سے گر جائیں تو اپنی خفت اس کے مالک کمہار پر غصہ بگھارنے کے ذریعے مٹانے کی کوشش نہ کریں۔قصور اس ضمن میں شاید گدھے کا بھی نہیں ہوتا۔حقیقت بسااوقات بلکہ یہ ہوتی ہے کہ آپ گھوڑے یا گدھے پر سواری کے ہنر سے آگاہ نہیں۔ میڈیا کے ذریعے پیغام رسانی ایک بہت ہی دشوار ودقیق ہنر ہے۔محض چند لوگوں کو پیدا ہونے کے ساتھ ہی

Read more

حتمی معرکے کا انتظار کریں

منگل کی شب رات گئے تک عمران حکومت کے چند اہم وزیر ومشیر اسلام آباد کے ان صحافیوں سے ٹیلی فون پر گفتگو یا ملاقاتوں میں مصروف رہے جو ان کی دانست میں خلقِ خدا کی ذہن سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔مجھ دو ٹکے کے رپورٹر سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔دوستوں کی مہربانی سے مگر معلوم ہوا ہے کہ رات گئے تک جاری رہے ان رابطوں کا مقصد Damage Controlتھا۔ حکومتی مشیروں کو فکریہ لاحق تھی کہ

Read more