فرانس میں اسلامی شناخت مٹانے کی تیاری

فرانس کا صدر اپنے عوام کے بارے میں واقعتا پریشان ہوتا تو اس کی تمام تر توجہ اس حقیقت پر مرکوز رہنا چاہیے تھی کہ اس کے ملک میں روزانہ کی بنیاد پر اوسطاََ 52ہزار افراد کرونا کی زد میں آرہے ہیں۔یورپ کے اس ’’جدید ترین‘‘ اور نام نہاد ’’مہذب‘‘ ملک میں ابھی تک کرونا کے مریضوں کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ یہ وباء پھوٹنے سے کئی ماہ قبل فرانس ہی میں ’’پیلی جیکٹوں‘‘ والی تحریک بھی

Read more

انہونیاں…مگر 31 اکتوبر تک انتظار فرمائیے

چند ٹھوس معلومات کی بنیاد پر 20 ستمبر سے اس کالم میں ان وجوہات کو بیان کرتا رہا ہوں جو میری دانست میں نواز شریف کو اشتعال دلانے کا سبب ہوئیں۔یہ وجوہات بیان کرتے ہوئے اس خدشے کا بھی تواتر سے اظہار کرتا رہا کہ موصو ف اب خاموش نہیں رہیں گے۔لندن میں قیام پذیر ہیں۔ سوشل میڈیا کا استعمال سیکھ لیا ہے۔وقت گزرنے کے ساتھ ان کا بیانیہ تلخ تر ہوتا چلاجائے گا۔ سیاست دان مگر لکھاری یا مفکر

Read more

گرے لسٹ میں ٹِکے رہنا ہماری فتح یا…؟

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان بنیادی طورپر انگریزی صحافت کا بڑا نام رہی ہیں۔ بعدازاں سیاست کی نذر ہوگئیں۔میرے عزیز ترین دوستوں میں شامل ہیں۔انہیں ’’سیاسی‘‘ ہونے کے باعث ذاتی ملاقاتوں میں اکثر طعنے دیتا رہتا ہوں۔وہ کھلے دل سے میرے پھکڑپن کو برداشت کرلیتی ہیں۔اتوار کی صبح اخبارات دیکھنے کے بعد مگر یہ اعتراف کرنے کو مجبور ہوں کہ ایک باقاعدہ بیان کی بدولت وہ اپوزیشن کی واحد سیاست دان ثابت ہوئیں جنہوں نے فنانشل ایکشن فورس (FATF)کی

Read more

’’غداری‘‘ کے پرچے اور عوام کا محسوس نہ ہونے والا درد

عملی سیاست سے عرصہ ہوا ریٹائر ہوئے چودھری انور عزیز محض ایک فرد نہیں تابدارروایت بھی ہیں۔مجسم شفقت جو مجھ ایسے لوگوں کو زندگی کی ہرمشکل سے نبردآزما ہونے کا حوصلہ بخشتی ہے۔حال ہی میں انہیں ہماری بہن پروفیسر کرن عزیز کی بے وقت موت کے سانحے کا سامنا کرنا پڑا۔ چودھری صاحب اس کے باوجود اپنی ہی نہیں ہماری ہمت بھی جواں رکھے ہوئے ہیں۔ طویل عرصے کے بعد وہ اسلام آباد آئے تو میری بیوی اور بچیوں کے

Read more

منصور کے پردے میں خدا بول رہا ہے

بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس منگل کی سہ پہر ہوئی۔اس کے بعد آرمی چیف نے ان سے فون پر رابطہ کیا۔بعدازاں فیصلہ ہوا کہ پیر کی صبح کراچی میں کیپٹن صفدر کی پُراسرار مگر کافی شرمناک انداز میں ہوئی گرفتاری کا باعث ہوئے ’’حقیقی‘‘ کرداروں کی نشاندہی ہو۔ان تمام واقعات سے کئی گھنٹے قبل میں کالم لکھ کر دفتر بھجواچکا تھا۔ بدھ کی صبح وہ ’’حکومتی صفوں میں کنفیوژن‘‘ کے عنوان سے شائع ہوگیا۔میرے کالم میں بیان کردہ خدشات

Read more

حکومتی صفوں میں کنفیوژن آف کمانڈ

ریاستی قوت سے رعایاکو بنیادی طورپر ڈرایا جاتا ہے۔اس کا بے جاء مسلسل اور بچگانہ استعمال آخرکار قانونِ تقلیل افادہ کو متحرک بنادیتا ہے اور ریاست ’’لوگوں کو ان کے گھر میں ڈرا‘‘ دینے کے قابل نہیں رہتی۔اگست  2018میں اقتدار سنبھالنے کے بعد عمران حکومت نے بہت مہارت سے اپنا خوف لوگوں کے دلوں میں جاگزیں کیا۔ فواد چودھری صاحب کی رہ نمائی میں صحافتی اداروں کو اپنا ’’بزنس ماڈل‘‘ درست کرنے کے احکامات صادر ہوئے۔ اخبارات اس کی بدولت

Read more

پی ڈی ایم کی بے سود ’’احتیاط‘‘

کئی مہینوں سے فریاد کئے جارہا ہوں کہ اندھی نفرت وعقیدت میں تقسیم ہوئے معاشرے میں ’’معروضی حقائق ‘‘عنقاہونا شروع ہوجاتے ہیں۔’’سچ‘‘ محض ذاتی یا گروہی تعصبات کے اظہار کی صورت اختیار کرلیتا ہے۔ایسے ماحول میں ’’صحافی‘‘ سے توقع فقط اتنی ہوتی ہے کہ وہ ’’غیر جانب داری‘‘ والی ’’منافقت‘‘ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے فریقین کے پھیلائے ’’بیانیوں‘‘ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے۔اس ضمن میں ہچکچاہٹ یا تحمل اسے ’’حکومت کا غلام ‘‘ یا ’’لفافہ‘‘ ہوا دکھاتی

Read more

گوجرانوالہ جلسہ: پی ٹی آئی بے جا چراغ پا

خوش نصیب ہوں۔ چند دوست مجھے کسی صورت تنہائی اور گمنامی کی نذر ہوتے نہیں دیکھنا چاہتے۔ ایسے ہی دو مہربانوں نے جمعہ کی رات فیصلہ کیا کہ گوجرانوالہ کا جلسہ میرے ہمراہ بیٹھ کر ٹی وی پر دیکھا جائے۔یہ دونوں دوست مختلف ٹی وی چینلوں کی پالیسی سازی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے لیکن میں ہذیاتی کیفیت میں مبتلا ہوگیا۔ تقریباََ ہر چینل کے ’’سٹار‘‘ اینکرز اس بحث میں الجھے ہوئے تھے کہ

Read more

گوجرانوالہ میں جلسہ پر نظریں

اقبالؔ کے ایک مصرعہ میں تحریف کی جسارت کرتے ہوئے عرض کرنا چاہتا ہوں کہ ’’صحافت نام تھا جس کا ‘‘ وطن عزیز میں باقی رہ گئی ہوتی تو بدھ کے روز ہمارے میڈیا کے لئے اہم ترین موضوع وہ رپورٹ ہونا چاہیے تھی جو IMFنے بعداز کرونا معیشت کے بارے میں تیار کی ہے۔پاکستان کے حوالے سے عالمی معیشت کے نگہبان ادارے نے اس رپورٹ میں پریشان کرنے والی Projectionsکی ہیں۔ کلیدی پیغام یہ ہے کہ جولائی2018کے انتخاب سے

Read more

آصف زرداری سے ہوئی ’’مفروضہ‘‘ ملاقاتیں

جولائی 2018میں ہوئے انتخاب کے نتیجے میں جو حکومتی ڈھانچہ نمودار ہوا اس کے تحفظ کو روایتی اور سوشل میڈیا پر حاوی عمران حکومت کے سرکاری اور رضا کار ترجمان بہت بے چین رہتے ہیں۔میں ذاتی طورپر اگرچہ ان کی پریشانی کی وجوہات ابھی تک دریافت نہیں کرسکا۔ حکومتوں کے بارے میں ہمارے ہاں آزاد اور بے باک میڈیا کی بدولت 2008 سے ’’صبح گیا یا شام گیا‘‘ والا تاثر موجود رہا ہے۔ کرپشن کے خلاف افتخار چودھری کی بحالی

Read more

گوجرانوالہ جلسے کا مومنٹم بن چکا

سیاست کے کھیل میں اہم ترین بات پیش قدمی ہوتی ہے۔انگریزی میں اسے Initiative کہتے ہیں۔شطرنج میں چلایا پہلا مہرا۔ تاش میں پھینکا پہلا پتہ۔حکمرانوں کی یہ خواہش ہی نہیں بلکہ ضرورت ہوتی ہے کہ Initiative ہمیشہ ان کے ہاتھ میں رہے۔عمران خان صاحب نے حکومت سنبھالنے کے بعدمگر Initiativeکی اہمیت کوسمجھنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کی۔بنیادی طورپر ایک بائولر ہوتے ہوئے اپوزیشن کے دور کی طرح مخالفین کی وکٹ اُڑانے کو بے چین رہے۔ بھول جاتے ہیں کہ

Read more

مرتضیٰ سولنگی‘یوٹیوب چینل اور سوالات

مرتضیٰ سولنگی مجھے بہت عزیز ہے۔ زندگی کے کئی برس موصوف نے ریڈیو کے ذریعے عوام سے رابطے کا ہنر سیکھنے کی نذر کئے ہیں۔ ’’وائس آف امریکہ‘‘ کے لئے واشنگٹن میں رہتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو نکھارا۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کی خواہش تھی کہ وہ پاکستان لوٹ ا ٓئیں۔ وہ اس جہاں میں نہ رہیں لیکن آصف علی زرداری کو ان کی خواہش یاد رہی۔ 2008کے انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہوئی تو انہیں ریڈیو

Read more

سوشل میڈیا کا ”مکو ٹھپنے“ کا آغاز

سیاست میں بیانات نہیں ٹھوس واقعات ہی اہم تبدیلیا ں لاتے ہیں۔ مثال کے طور پر مارچ 1977 کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف نواپوزیشن جماعتوں کی جانب سے چلائی تحریک شدت کی انتہاؤں کو چھونے لگی تو بالآخر مسلح افواج کے سربراہان نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔ اس بیان کو ”آئین کے مطابق“ قائم حکومت کی حمایت کا واضح اور بھرپور اظہار تصور کیا گیا تھا۔ یہ بیان مگر 7 جولائی 1977 کو روک نہیں پایا تھا۔ بیانات پر نہیں بلکہ ٹھوس واقعات پر اپنی توجہ لہٰذا مرکوز رکھیں۔ اس ضمن میں اہم ترین واقعہ میری دانست میں سوشل میڈیا پر بہت ہی مقبول ”ٹک ٹاک“ پر لاگو ہوئی پابندی بھی ہے۔

Read more

کرونا کے تدارک کے لئے ٹرمپ پر آزمایا نسخہ

اندھی نفرت وعقیدت پر مبنی تقسیم پاکستان کے مقابلے میں دُنیا کی واحد سپرطاقت اور ’’حقیقی‘‘ جمہوریت کی علامت شمار ہوتے امریکہ میں جنونت کی انتہائوں کو ناقابلِ برداشت حد تک چھورہی ہے۔اس ضمن میں سفاکی کا بھرپور مظاہرہ حال ہی میں امریکی صدر کے حوالے سے بھی دیکھنے کو ملا ہے۔ٹرمپ کئی حوالوں سے مجھے اپنا ’’لاہوری‘‘ محسوس ہوتا ہے۔ اس کے رویے سے لطف اندوز ہونے کے باوجود مجھے اس کی سیاسی ترجیحات سے شدید نفرت ہے۔ "America

Read more

میری ’’آنے والی تھاں‘‘

نوٹس Notesلینے کا میں عادی نہیں۔کئی اخبارات کے لئے چند دہائیوں سے جو کچھ روزانہ کی بنیاد پر لکھا ہے اس کا ریکارڈ بھی میرے پاس نہیں۔کبھی اس گماں میں مبتلا نہیں رہا کہ میں نے آنے والے زمانوں کے مورخین کی آسانی کے لئے ’’ٹھوس مواد‘‘ جمع کررکھا ہے۔رزق کمانے کی مشقت میں ڈنگ ٹپائو صحافت ہی کی ہے۔پتھروں میں بند کیڑے کو رزق فراہم کرنے والے ربّ کریم نے لیکن مجھے حیران کن مواقعہ فراہم کئے۔ میں ناشکرا

Read more

ایک محبِ وطن شہری کی درخواست پر فرض شناس پولیس افسر کی فوری کارروائی

نواز شریف صاحب نے اپوزیشن جماعتوں کے سربراہی اجلاس سے ’’شرانگیز خطاب‘‘ 20 ستمبر کے روز کیا تھا۔اس کے بعد وہ اپنی جماعت کے دو اہم اجلاسوں سے بھی ایسی ہی گفتگو فرماتے رہے۔شہباز گِل صاحب نے 20 ستمبر کے خطاب سے قبل ٹی وی چینلوں کو متنبہ کردیا تھا کہ وہ اسے نشر کرنے سے باز رہیں۔بعدازاں ہمیں مگر ’’ذرائع‘‘ کی بدولت مطلع کیا گیا کہ وزیر اعظم صاحب مذکورہ خطاب کے براہِ راست نشر ہونے کی بابت ہرگز

Read more

پی ڈی ایم کو غیر موثر بنانے کی مشق

پیر کے روز چھپے کالم میں عرض فقط یہ کرنا مقصود تھا کہ جناب شہباز گِل صاحب کے ذریعے نواز شریف کی مبینہ ’’بھارت نوازی‘‘ کی کہانی دہرانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ یہ کہانیاں تو ان دنوں ہی پھیلنا شروع ہوگئی تھیں جب پاکستان کے تیسری بار وزیر اعظم منتخب ہونے کے چند ہی ماہ بعد نواز شریف نریندر مودی کی حلف برداری میں شریک ہونے نئی دلی چلے گئے تھے۔الزام لگاکہ دہلی میں موجود ہوتے ہوئے انہوں نے

Read more

اکتوبر کس کس پر بھاری!

ربّ کا صد بار شکر۔ دو سال ہوگئے۔ اپنے کمرے میں لگے ٹی وی کو آن ہی نہیں کرتا اگرچہ گوشہ نشینی اختیار کرنے کے بعد اس کے ذریعے ہمارے اِردگرد جو ہورہا ہے اس کے بارے میں تھوڑی بہت آگہی نصیب ہوسکتی ہے۔ موبائل فون اس ضمن میں تاہم تازہ ترین سے باخبر رکھتا ہے اور ٹویٹر وغیرہ کے ذریعے دریافت ہورہا ہے کہ پاکستان کے تین بار وزیر اعظم رہے نواز شریف ہمارے ازلی دشمن بھارت کے سہولت

Read more

نوازشریف کی سوشل میڈیا پر فعالیت

سوشل میڈیا کے ذریعے اپنا پیغام لوگوں تک پہنچانے اور ان کے دلوں میں بٹھانے کے محاذپر ابھی تک تحریک انصاف حیران کن حد تک چھائی ہوئی تھی۔نواز شریف صاحب نے مگر اب ذاتی ٹویٹر اکائونٹ بنالیا ہے۔فیس بک کے ذریعے ’’قوم سے خطاب‘‘ کا راستہ بھی ڈھونڈ لیا۔یوٹیوب پر چھائے محبانِ وطن مؤثر انداز میں انہیں جواب نہیں دے پارہے۔ روایتی میڈیا کو تحریک انصاف نے بہت معتبر شمار ہوتے کالم نگاروں اور اینکر خواتین وحضرات کو ’’لفافہ‘‘ثابت کرتے

Read more

اکتوبر ہلچل کا مہینہ!

بلھے شاہ کی ’’بہنوں اور بھرجائیوں‘‘ کی طرح راولپنڈی کی لال حویلی سے اُٹھے بقراطِ عصر کئی ہفتوں سے شہباز شریف کو سمجھاتے چلے آرہے تھے کہ سرجھکاتے ہوئے ’’میری پارٹی‘‘ بن جائو۔ حالانکہ بہت عرصے سے وہ ’’حاضر جناب‘‘ ہوئے نظر آرہے تھے۔ وہ یہ رویہ اختیار نہ کرتے تو عمران حکومت کسی صورت پارلیمان سے ’’وہ‘‘ قانون منظور نہیں کرواسکتی تھی جسے ایک دستی بم کی مانند ’’سسیلین مافیا‘‘ کے خلاف برسرپیکار رہے کھوسہ صاحب نے اپنی ریٹائرمنٹ

Read more

سوالات انبار ہے مگر جواب ندارد

دولت اور اختیار پر پاکستان ہی نہیں دُنیا بھر میں مٹھی بھر لوگوں کا اجارہ ہے۔ غریب اور امیر کے درمیان تقسیم دن بدن گہری ہوتی چلی جارہی ہے۔کرونا نے امریکہ اور یورپ میں اس کی وجہ سے جوقیامت خیزمناظر دکھائے انہوں نے سوچنے سمجھنے والوں کی بے تحاشہ تعداد کو اس امر پر غور کرنے کو مجبور کردیا ہے کہ ناقابل برداشت علاقوںمیں داخل ہوتی معاشی عدم مساوات سے بچائو کے راستے ڈھونڈے جائیں۔ ہماری خوش بختی رہی کہ

Read more

دل پر اب الہام اترتے ہیں عذابوں کی طرح

بہت دنوں کے بعد ہفتے کے روز فیس بک کھولی تو وہاں سرمدؔصہبائی نے اپنی ایک تازہ غزل لگائی ہوئی تھی ۔اسے دیکھنے کے بعد رات گئے تک اس کے طلسم میں کھویا رہا۔ مذکورہ غزل نے چونکا دینے کے علاوہ کافی طمانیت اس وجہ سے بھی فراہم کی کہ سرمدؔ صاحب میرے دیرینہ دوستوں میں شامل ہیں۔کئی حوالوں سے وہ میرے اُستاد نہیں تو ہر صورت رہ نما تو ہیں۔ زندگی میں کچھ نہ کچھ کرنے کی تڑپ کے

Read more

’’بس بھئی بس۔ زیادہ بات نہیں۔‘‘

کچھ فقرے ایسے ہوتے ہیں جو برجستہ اور عام سنائی دیتے ہیں۔جن ڈرامائی پس منظر میں انہیں ادا کیا جاتا ہے ان کی بدولت مگر سننے والے کے ذہن میں چپک کے رہ جاتے ہیں۔ 1975میں ایک مرتبہ ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو نے بھی ایسے ہی چند کلمات ادا کئے تھے۔ گزشتہ تین دنوں سے ’’ملاقاتیں جو ہوتی ہیں‘‘ کے بارے میں ہمارے روایتی اور سوشل میڈیا پر جو شوروغل برپا ہے اس

Read more

ٹرمپ کی چین پر چڑھائی

جی ہاں امریکی صدارتی انتخاب تک پہنچنے میں فقط پانچ ہفتوں کا فاصلہ رہ گیاہے۔ اسے ذہن میں رکھیں تو ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے پیر کی شام جو خطاب کیا اسے انتخابی مہم کا حصہ قرار دے کر نظرانداز کیا جاسکتا ہے۔امریکی اشرافیہ کی سوچ اور ترجیحات سے تھوڑی آگہی کے سبب اگرچہ میں اس تقریر کو نہایت سنجیدگی سے لینے کو مجبور ہوں۔ میری دانست میں اس تقریر کے ذریعے امریکی صدر

Read more

’’بڑا کھانا‘‘ اور نوازشریف کی کشتیاں جلاتی تقریر

جس ’’بڑے کھانے‘‘ کا پیر کے دن سے بہت شوروغوغا کے ساتھ ذکر ہورہا ہے اس کا اہتمام بدھ کی شام ہوا تھا۔ یہ وہی دن تھا جب پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے ایک دو نہیں دس کے قریب قوانین عمران حکومت نے یک مشت منظور کروائے تھے۔ ان تمام قوانین کو قومی اسمبلی سے منظوری کے باوجود اپوزیشن جماعتوں نے بھاری بھر کم اکثریت کے بل بوتے پرسینٹ کے ذریعے ’’مسترد‘‘ کردیا تھا۔ ایوانِ بالا سے ’’مسترد‘‘ ہوئے قانون

Read more

اے پی سی اور نواز شریف کا خطاب

ڈاکٹر شہباز گِل صاحب کا حکم ہے۔اس کی لازماََ تعمیل ہوگی۔ قانون کا دل وجان سے احترام کرنے والے میڈیا مالکان جیل سے سزا یافتہ اور اب عدالت سے ’’اشتہاری‘‘ قرار پائے نواز شریف صاحب کی اپوزیشن کی اے پی سی میں ہوئی تقریر اپنے چینلوں پر دکھانے کی جرأت آزمانے کو سوبار سوچیں گے۔بہتر اگرچہ یہ ہوتا کہ شہباز گِل صاحب ایک ٹویٹ لکھ کر میڈیا مالکان کو قانون کا ہر صورت احترام والا حکم صادر نہ فرماتے۔ Whatsapp

Read more

عمران حکومت کے لئے ’’گلیاں سنجیاں‘‘ کا ماحول

’’حرکت تیز تر ہے‘‘ والی کیفیت برقرار رکھنے کے لئے ٹی وی سکرینوں پر ٹکر چلتے ہیں۔بریکنگ نیوز ہوتی ہے اور اخبارات میں چیختی دھاڑتی سرخیاں۔فقط ان پر اکتفا کریں تو ’’دریافت‘‘ یہ ہوگا کہ تھوڑی اکثریت کے باوجود حزب مخالف کی تمام جماعتیں بدھ کی شام باہم مل کر بھی عمران حکومت کو وہ قوانین قومی اسمبلی اور سینٹ کے مشترکہ اجلاس سے پاس کروانے سے نہ روک پائیں جنہیں سینٹ سے نامنظور کروادیا گیا تھا۔دوبرس تک ’’صبح گیا

Read more

عمر شیخ پر حکومت کا ترجیحی بیانیہ

عمر عزیز کے 35 برس پارلیمانی رپورٹنگ کی نذر کئے ہیں۔آج بھی اس کی بابت The Nationکے لئے پریس گیلری والا کالم لکھتا رہتا ہوں۔ ان تمام برسوں میں ’’ہمارے نمائندوں‘‘ کو میں نے ہمیشہ پولیس کے بارے میں غیر مطمئن ہی پایا۔ امن وامان سے متعلق کہیں کوئی گھنائونا واقعہ رونما ہوجاتا تو اس کے حوالے سے پارلیمان میں ہوئی دھواں دھار تقاریر اس شہر کی پولیس کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتیں۔اس کے افسروں کے خلاف انتظامی کارروائی

Read more

موٹروے سانحہ پر غیر ذمہ دارانہ رویے

 زندگی میں بہت کچھ دیکھنے کے بعد بالآخر اب یہ جان لیا ہے کہ سیاست دانوں کا اصل مقصد حصول اقتدار ہوا کرتا ہے۔اس کے حصول کے لئے جمہوری ملکوں میں عوام کو خواب دکھائے جاتے ہیں۔اشرافیہ کے طاقت ور طبقات سے سازشی گٹھ جوڑ بھی ضروری ہوتا ہے۔ اقتدار مل جائے تو اسے بچائے رکھنا بنیادی ترجیح ہوجاتا ہے۔ حکومتی مخالفین اس کے برعکس ہمہ وقت ’’صبح گیا یاشام گیا‘‘ والا ماحول بنانے کی کاوشوں میں مبتلا رہتے ہیں۔کئی

Read more

تحریک انصاف کو نئے بیانیے کی ضرورت

عمران حکومت کی بابت مثبت تاثر کو فروغ دینے کے لئے جو افراد میڈیا سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں ان میں سے کسی ایک سے بھی میری ذاتی شناسائی نہیں۔ہمارے میڈیا کے چند بااثر دوستوں سے مگر برسوں پرانے رشتے ہیں۔ وہ میری گوشہ نشینی کے بار ے میں واقعتا متفکر رہتے ہیں۔ بہت خلوص سے یہ چاہتے ہیں کہ میں محفل بازی کی جانب لوٹ آئوں۔ پھکڑپن اور یاوہ گوئی کی رونق برقرار رہے۔ گزشہ چند مہینوں سے

Read more

خاتون سے درندگی: میڈیا اور پولیس

کسی واردات کے ملز م کی ’’شناخت‘‘ اور ’’گرفتاری‘‘ میں بہت فرق ہوتا ہے۔ اتوار کی صبح اُٹھنے کے بعد یہ کالم ختم کرنے تک لاہور-سیالکوٹ موٹروے پر ایک خاتون کے ساتھ ہوئی درندگی کے مرتکب افراد کی فقط شناخت ہوئی تھی۔ دو بیٹیوں کا باپ ہوتے ہوئے ربّ کریم سے فریاد کررہا ہوں کہ میرا کالم چھپنے تک ذمہ دار ٹھہرائے درندے گرفتار ہوچکے ہوں۔آنے والے کئی دنوں تک بطور صحافی یہ خیال مگر مجھے کئی دنوں تک پریشان

Read more

مودی کی مقبولیت اور میرا علمِ نجوم

ضائع کرنے کو وقت ان دنوں میرے پاس ضرورت سے زیادہ میسر ہے۔بہتر تو یہی تھا کہ اسے کوئی کتاب لکھنے میں صرف کرتا۔کتاب مکمل نہ بھی ہوتی تو کم از کم دل کو یہ تسلی رہتی کہ اپنے ذہن کو کسی ہدف پر فوکس رکھے ہوئے ہوں۔ بستر پر لیٹے ہوئے سارا دن گزار دینا مگر راحت فراہم کرنا شروع ہوگیا ہے۔خود کو یہ سوچتے ہوئے بھی مطمئن رکھتا ہوںکہ طالب علمی کے زمانے سے بہت متحرک زندگی گزاری

Read more

پولیس میں ’’شیخ عمر فارمولہ‘‘

اس ہفتے کا آغاز ہوتے ہی میں نے آپ کو آگاہ کردیا تھا کہ لاہور پولیس کی حتمی کمان جناب عمر شیخ صاحب کے سپرد کی جارہی ہے۔پولیس سروس کے چند افسران ان کی تعیناتی سے خوش نہیں۔ ان کے Whatsapp گروپس میں اس کی بابت بہت ہاہاکار مچائی جارہی ہے۔ شیح صاحب کی تعیناتی مگر رک نہیں پائے گی ۔ منگل کے روز بالآخر وہ کامیاب وکامران رہے۔ ان کی تعیناتی میں رکاوٹ ڈالنے کے خواہاں انسپکٹر جنرل پولیس

Read more

’’ہم کیا ہماری صحافت کیا؟‘‘

ربّ کا صد شکر کہ میرے قارئین کی اکثریت سنجیدہ مزاج کی حامل ہے۔ میرا پھکڑپن برداشت کرتے ہوئے بھی یہ توقع باندھتی ہے کہ اس کالم کے ذریعے میں اہم ترین ملکی اور غیر ملکی سیاست سے جڑے مسائل کو زیر بحث لانے کی کوشش کروں گا۔ منگل کی صبح چھپے کالم کو پڑھتے ہوئے لیکن انہیں مایوسی سے زیادہ حیرانی ہوئی۔چند مہربانوں کو تاہم یہ خیال بھی آیا کہ شاید اس کے ذریعے میں نے طنزیہ انداز اختیار

Read more

ستاروں کی چال

اپنی اوقات اور بساط سے بڑھ کر کوئی شے خرید لو تو اسے استعمال کرتے ہوئے جی گھبرائے رہتا ہے۔ آج سے چند سال قبل مجھ سے بھی ایسی ہی ایک حماقت سرزد ہوگئی تھی۔اصل کہانی مگر 1990کی دہائی سے شروع ہوتی ہے۔اس کے وسط میں امریکہ گیا تو Laptop نامی مشین سے تعارف ہوا۔کمپیوٹر کے ذریعے خبر یا کالم لکھنا اگرچہ 1987سے شروع کررکھا تھا۔اس سے قبل ٹائپ رائٹر پر لکھنے کی عادت تھی۔اس عادت کی بدولت میں ہاتھ

Read more

عثمان بزدار اور پرسکون تخت لاہور

میرے شہر لاہور میں ’’قانون کی بالادستی‘‘ کے تصور کو اُجاگر کرنے کا مسئلہ کھڑا ہوگیا ہے۔حالات چند ہی ہفتے قبل تک وہاں معمول کے مطابق تھے۔لاہوری صبح اُٹھ کر حسبِ عادت پوریوں کے ساتھ چنے اور تلوں والے نان پائے کے سالن میں ڈبوکر دن کا آغاز کررہے تھے۔ ’’جی حضوری‘‘ویسے بھی ان کی جبلت میں شمار ہوتی ہے۔ ’’جہیڑاجتے اودھے نال‘‘والی ’’حقیقت پسندی‘ ‘کوئی ان سے سیکھے۔ عمران خان کی ’’دیدہ وری‘‘ کے جلوہ نما ہونے سے پہلے،مثال

Read more

’’کلفٹن کے اس پار‘‘ مکینوں کی فریاد

2 روز قبل ہی کراچی میںہوئے ایک احتجاج نے بیروت کی یاد دلائی۔ بیروت اور کراچی کے حالات میں مماثلت پر غور کرتے ہوئے میں نے یہ فریاد کرنے کی کوشش کی تھی کہ لسانی اور فرقہ وارانہ تقسیم کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اگر پاکستان جیسی ریاستوں کے باسی خالصتاََ اپنے شہری حقوق کے حصول کی خاطر کوئی سیاسی تحریک چلائیں تو اس کا خیر مقدم کرنا چاہیے۔ایسی تحریکیں معاشرے میں یگانگت کو فروغ دیتی ہیں۔ان کی وجہ سے

Read more

بے باک صحافت

بارہا اس کالم میں فریاد کرتا رہتا ہوں کہ صحافی کسی سیاسی تحریک کو جنم نہیں دیا کرتے۔ تاہم وہ برپا ہوجائے تو اسے رپورٹ کیا کرتے ہیں۔ اپنے کالموں اور ٹی وی پروگراموں کے ذریعے اس کی وجوہات اور امکانات بیان کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔ وطنِ عزیز میں البتہ اس صدی کے آغاز میں ٹی وی صحافت متعارف ہوگئی۔ اس نے سکرینوں پر گفتار کے غازی چند اینکر خواتین وحضرات کو Starsبنادیا۔ اپنی پذیرائی سے شاداں ہوئے یہ

Read more

مسائل: بیروت کی طرح کراچی میں بھی تحریک

اگر کوئی شخص واقعتا یہ سمجھتا ہے کہ کراچی کو ’’اندرون سندھ سے آئے وڈیروں‘‘ سے ’’آزاد‘‘ کرواکر اس شہر کے دیرینہ مسائل کا دائمی حل نکالا جاسکتا ہے تو میں اسے ’’سادہ لوح‘‘ پکارنے کو ترجیح دوں گا۔ لوگوں کی نیتوں پر شبہ کرنے کی مجھے عادت نہیں۔کسی کو ٹھوس شواہد کے بغیر ’’ملک دشمن سازشی‘‘ ٹھہرانا ایک غیر ذمہ دارانہ ہی نہیں کئی اعتبار سے ظالمانہ رویہ بھی ہے۔ربّ کریم ہم سب کو اس رویے سے بچائے رکھے۔

Read more

بارشوں سے تباہی

اس کالم میں گزشتہ برس کے اپریل سے گندم کی فصل کے حوالے سے بے موسم کی بارشوں کا ذکر تواتر سے ہوا۔ چند قارئین اس کی وجہ سے ناراض بھی ہوئے۔شکایات شروع ہوگئیں کہ ان کی نظر میں ’’اہم ترین‘‘ سیاسی موضوعات کو نظراندازکرتے ہوئے میں ’’موسم کا حال‘‘ بتانا شروع ہوگیا ہوں۔ دورِحاضر کا کالم نویس سوشل میڈیا پر اپنی تحریروں کے لئے زیادہ سے زیادہ Likesاور Sharesحاصل کرنے کا محتاج ہے۔ چند دن ’’اڑی‘‘ دکھانے کے بعد

Read more

اداروں کی ”خاموش مداخلت“ کی ضرورت

چند دوستوں کے دِلوں میں کانٹے کی طرح میں اس حماقت کا مسلسل ارتکاب کرنے کی وجہ سے بھی کھٹکتا ہوں کہ پاکستان کو ممکنہ طورپر درپیش آنے والے مسائل کی بابت وقت سے پہلے دہائی مچانا شروع کر دیتا ہوں۔ دورِ حاضرکا تقاضہ اگرچہ یہ ہے کہ صحافی ”اپنی اوقات“ میں رہے۔ ”لفافہ“ جائے تو سو بسم اللہ ورنہ سرجھکائے ”چپ کر دڑ وٹ جا“ والا رویہ اپنائے رکھے۔ اس رویے کو نہایت خلوص سے کئی برسوں سے اختیار

Read more

حکومت اور اپوزیشن کی ’’آنے والی تھاں‘‘ واپسی

بدھ کی صبح چھپا کالم لکھتے ہوئے میں نے بہت ڈھٹائی کے ساتھ یہ طے کردیا تھا کہ بالآخر سینٹ میں اپنی بھاری بھر کم اکثریت کے باوجود اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتیں منی لانڈرنگ سے متعلق قانون میں وہ ترامیم بھی منظور کرلیں گی جنہیں عمران حکومت نے اپوزیشن کو رعونت سے نظرانداز کرتے ہوئے پیر کی شام قومی اسمبلی سے پاس کروایا تھا۔ میرے اعتماد کی وجہ مسلم لیگ (نون) کے سینئر رہنما خواجہ آصف صاحب کا ایک

Read more

شہباز شریف کا بڑا کارنامہ ، ’’چالاکیاں‘‘ اور ذمے داریاں!

پیر کی شام جب قومی اسمبلی کا اجلاس جاری تھا تو شہباز شریف صاحب اسلام آباد ہی میں موجود تھے۔ایوان میں لیکن تشریف نہیں لائے۔قائدِ حزب اختلاف کی حیثیت میں ان کو یہ حق حاصل ہے کہ کسی بھی موضوع پر گفتگو کے لئے ایوان میں کھڑے ہوجائیں۔ قائدِ ایوان اور قائدِ حزب اختلاف کی تقاریر عموماََ خاموشی سے سنی جاتی ہیں۔شورشرابہ ہو بھی تو سیاست دان اس سے گھبراتے نہیں ہیں۔جو بات بیان کرنا ہوتی ہے اسے مکمل کئے

Read more

پاکستان ’’گرے لسٹ‘‘ میں کیوں پہنچا؟

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (نون) کے چند اہم اور متحرک رہ نمائوں سے حال ہی میں دوستوں کی محفلوں میں ملاقاتیں ہوئی ہیں۔وہ تمام ایماندارانہ افسردگی کے ساتھ اعتراف کرتے پائے گئے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو مطلوب قوانین کی منظوری کے دوران ان کی جماعتوں کے ساتھ پنجابی محاورے والا ’’ہتھ‘‘ ہوگیا۔عمران حکومت یہ تاثر پھیلانے میں کامیاب رہی کہ ان قوانین کی منظوری میں تعاون کے بدلے اس سے نیب قوانین میں نرمی والا "NRO”مانگا جارہا

Read more

حاصل بزنجو مرحوم سے بے تکلفی

ٹی وی شو کرنے کے بعد میں تھکا ماندہ گھر لوٹ کر بستر میں گھسنے کا حاجت مند ہوتا تھا۔میرے موبائل پر مگر دوستوں کے فون آنا شروع ہوجاتے۔ میر حاصل خان بزنجو ان کی محفل میں موجود ہوتا۔انہیں مجبور کررہا ہوتا کہ مجھے ہر صورت وہاں بلایا جائے’’تانکہ‘‘ وہ میری بے عزتی کرے۔ یہاں رونق لگائے۔ میں سوبہانے تراشنے کے باوجود بالآخر وہاں جانے کو مجبور ہوجاتا۔ اب ایسے فون نہیں آئیں گے۔ حاصل اس دُنیا میں نہیں رہا۔

Read more

مسلم لیگ (نون) اور پیپلزپارٹی کا اپنے گناہوں کا کفارہ

شیکسپیئر کا شہرہ آفاق کردار ہملٹ ایک انتہائی ڈرامائی مقام پر جھلاہٹ میں سوال اٹھاتا ہے:”Where is thy Blush”سادہ لفظوں میں وہ یہ جاننا چاہ رہا ہوتا ہے کہ چہرے پر شرمندگی کے باعث نمایاں ہوئی سرخی کہاں گئی۔ ایسی ہی سرخی میں بدھ کی شام مسلم لیگ (نون) اور پیپلز پارٹی کے معزز اراکین سینٹ کے چہروں پر تلاش کرنے کی کوشش کرتا رہا۔مجھے ہرگز نظر نہیں آئی۔ شاید دور کی نظر مزید خراب ہوگئی ہے۔عینک کے شیشے بدلوانے

Read more

’’نامکمل موت‘‘ کا خیال

منگل کی رات بہت مشکل سے تقریباََ 2 بجے آنکھ لگی،غالباََ ایک گھنٹہ گزر گیا تو پنکھا بند ہوگیا۔ کھڑکی سے باہر جھانکا تو بھاری بارش کا شور برپا تھا، اسے بجلی غائب ہونے کا باعث ٹھہراکر دوبارہ سو گیا۔کچھ دیر بعد مگر پسینے سے شرابور ہوااُٹھ گیا۔بارش میں نرمی آچکی تھی۔تازہ ہوا کی خاطر کھڑکیوں کے پٹ کھولے۔ہوا کی تھپکیوں نے حوصلہ دیا،گہری نیند مگر فراہم نہ ہوئی۔فیصلہ نہ کرپایا کہ نیند میں ہوں یا عالم خواب میں چلا

Read more

مک مکا نہیں‘ درمیانی راہ

پارلیمانی نظام کا اصل مقصد کوئی ’’درمیانی راہ‘‘ نکالنا ہی ہوتا ہے۔ہم لوگ مگر خود کو ’’اصول پرست‘‘ ثابت کرنے کے زعم میں مبتلا رہتے ہیں۔اسی باعث ’’درمیانی راہ‘‘ کو حقارت سے ’’مک مکا‘‘ پکارتے رہتے ہیں۔پنجابی محاورے والی ہاتھ سے لگائیں گرہیں مگر اس تناظر میں بسااوقات دانتوں سے کھولنا پڑتی ہیں۔ ہماری دو بڑی اپوزیشن جماعتیں- مسلم لیگ (نون) اور پیپلز پارٹی- ان دنوں ایسی ہی مشقت کا سامنا کررہی ہیں۔پیر کے روز ہوئے سینٹ کے اجلاس میں

Read more

کراچی کو سنوارنے کیلئے پی ٹی آئی، پی پی پی معاہدہ

مجھ جیسے دو ٹکے کے رپورٹر ہمیشہ اس گماں میں مبتلا رہے کہ صحافی کا بنیادی کام ’’خبر‘‘ دینا ہوتا ہے۔اس خبر کے تناظر میں تبصرہ آرائی کی گنجائش بھی نکل آتی ہے۔گزشتہ چند برسوں سے بتدریج مگر دریافت ہورہا ہے کہ زمانہ بدل چکا ہے۔صحافی کو اب قوم کی’’رہ نمائی‘‘ فرمانے کی ضرورت ہے۔ ’’بریانی کی پلیٹ‘‘ کھاکر ذات برادری کی بنیاد پر ووٹ دینے والوں کو سمجھانا لازمی ہے کہ یہ رویہ ’’چوروں اور لٹیروں‘‘ کو اقتدار میں

Read more

ٹرمپ اور فلسطین اسرائیل تنازعہ کا حل

’’اندر کی خبر‘‘ ہرگز میرے پاس موجود نہیں تھی۔اس فراست سے بھی قطعاََ محروم ہوں جو میرے کئی محترم اور نوجوان ساتھیوں کو یوٹیوب کے ذریعے خارجہ امور کی تمام تر باریکیاں بیان کردینے کے قابل بناتی ہے۔گزشتہ کئی دنوں سے ایک ’’برادر ملک‘‘ کی بے اعتنائی کا البتہ بہت ذکر ہوا۔اس ضمن میں شوروغوغا کو مہمیز شاہ محمود قریشی صاحب نے ایک ٹی وی انٹرویو کے ذریعے لگائی۔گلہ ہوا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے او آئی سی

Read more

ایف اے ٹی ایف قوانین پر ’’مک مکا‘‘

ہماری دو بڑی اپوزیشن جماعتیں پاکستان مسلم لیگ (نون) اور پیپلز پارٹی ہیں۔قومی اسمبلی میں ان دونوں جماعتوں کے اراکین کی تعداد اس وقت 138ہے۔ 342 کے ایوان میں یہ بہت ہی متاثر کن تعداد ہے۔اس کے ہوتے ہوئے بھی قومی اسمبلی کی کارروائی دیکھتے ہوئے اکثر گماں ہوتا ہے کہ برطانوی راج کے دور کے کسی ڈپٹی کمشنر نے ’’کھلی کچہری‘‘ لگارکھی ہے جہاں مدعو ہوئے ’’شرفا‘‘ اپنے علاقے کے مسائل پر سرکار کی توجہ دلارہے ہیں یا ایسے

Read more

تحریک انصاف کی ’’سپاہ ٹرول‘‘ کو ریفریشر کورس کی ضرورت

منگل کی سہ پہر قومی اسمبلی کااجلاس شروع ہونے سے قبل مجھ جیسے کئی پاکستانی ہمارے آزاد اور ہر پل کی خبر دینے والے ٹی وی چینلوں کی بدولت یہ جان چکے تھے کہ محترمہ مریم نوازصاحبہ نے لاہور پولیس کو ’’سوچے سمجھے منصوبے‘‘ کے تحت اشتعال دلایا۔نیب کے لاہور آفس نے انہیں زمینوں کی خریداری سے متعلق تفصیلات بیان کرنے کو طلب کررکھا تھا۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ وہ ’’رسیدیں‘‘ لے کر وہاں جاتیں۔ تفتیش کاروں کو

Read more

یوٹیوب سیاپا، خارجہ پالیسی اور تاریخ

خدارا اب تو جان لیجیے کہ یوٹیوب کے ذریعے فقط دلوں کی بھڑاس نکالی جا سکتی ہے۔ اپنے تئیں ریاست و حکومت پاکستان کے ”ترجمان“ ہوئے حق گو افراد اس ایپ کی بدولت بنائے چینلوں کے ذریعے ہماری خارجہ پالیسی طے نہیں کر سکتے۔ اس ضمن میں حتمی فیصلہ سازی ریاست کے دائمی اداروں کے پاس ہی رہتی ہے۔ کوئی ایک فرد خواہ وہ کتنا ہی طاقت ور کیوں نہ ہو ان اداروں کی ترجیحات میں بنیادی تبدیلیاں لانے کی طاقت سے ہمیشہ محروم رہتا ہے۔

Read more

لاہور میں نیا لاہور

دل بیروت کے بارے میں لکھنے کو بے قرار تھا۔2005 میں اس شہر میں ایک ماہ گزارا تھا۔حزب اللہ اور اسرائیل کی لڑائی ہورہی تھی۔اپنے قیام کے دوران لبنان کے دیگر علاقوں میں جانے کا موقعہ بھی ملا۔ایک ہی ملک میں ریاست کے اندر موجود کئی ریاستوں کا بغور مشاہدہ کیا۔جو دیکھا تھا اسے بیان کرنے کا موقعہ مگر نصیب نہ ہوا۔ اخبار نویس کی مجبوری جو Here and Now پر مبنی خبروں کو بیان کرنے کے بعد نئی خبروں

Read more

کشمیر پر برادر ملک کی بے اعتنائی!

 مختلف معاملات پر دس برس تک مسلسل رپورٹنگ کی مشقت کے بعد بالآخر خارجہ امور بھی میری "Beat”ہوئے تھے۔ہماری وزارت خارجہ میں ہر ہفتے کم از کم ایک بار بریفنگ ہوتی تھی۔وزارت کے سینئر ترین افسران یہ فریضہ سرانجام دیتے۔آغاز اس کا عموماََ کسی تحریری بیان سے ہوتا۔بعدازاں سوال جواب کا سلسلہ شروع ہوجاتا۔ بسا اوقات ان میں کئی مقامات پر ’’آف دی ریکارڈ‘‘ کا حکم بھی صادر ہوجاتا۔ میں نوٹس لینے کا عادی نہیں رہا۔ اپنی یادداشت پر بھروسہ

Read more

”نئے نقشے“ میں جوناگڑھ کی موجودگی

سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوان نسل کے لوگ میرے کالم کے بارے میں جو فیڈ بیک دیتے ہیں میں اسے بہت سنجیدگی سے لیتا ہوں۔ جمعرات کی صبح چھپے کالم کو پڑھنے کے بعد ان کی کافی تعداد نے اس امر کو سراہا کہ میں نے سرکریک کی سٹریٹیجک اہمیت کو اجاگر کیا۔ اردو میں اسے ”تزویراتی“ پکارتے ہیں۔ ایمانداری کی بات ہے کہ فقط ”تزویراتی“ کسی سیاق وسباق کے بغیر لکھا ہو تو میں ذاتی طور پر اسے سمجھ نہیں پاؤں گا۔ اسی باعث اردو کالم لکھتے ہوئے بھی انگریزی میں سٹریٹیجک لکھنے کی عادت اپنائی ہوئی ہے۔ شدھ زبان کے متوالوں کے لئے یہ قابل اعتراض بات ہو گی۔ ان کی سوچ کا دل سے احترام۔ اردو مگر میری مادری زبان نہیں ہے۔ اسے سیکھنے کی کوشش کی ہے اور داغؔ دہلوی نے فرمایا تھا کہ ”آتی ہے اردو زبان آتے آتے“ ۔ عمر گزاردی گئی لیکن یہ زبان گرفت میں نہ آسکی۔

Read more

پاکستان کا نیا نقشہ

5 اگست 2020 کی صبح اُٹھ کر اخبارات دیکھے تو چونک اُٹھا۔ شہ سرخیوں کے ذریعے یہ ’’خبر‘‘ دی گئی تھی کہ پاکستان نے ’’یوم استحصال کشمیر‘‘ کی مناسبت سے ’’نیا نقشہ‘‘ جاری کردیا ہے۔ اس نقشے میں ہمارے جغرافیائی حدود کو طے کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا باقاعدہ حصہ قرار دیا گیا ہے۔ ’’نیا نقشہ‘‘ کے استعمال نے مجھے بہت حیران کیا۔ 1960کی دہائی میں لاہور کے رنگ محل مشن ہائی سکول میں غالباََ تیسری جماعت سے

Read more

جبر کی طویل اور تاریک شب

جس روز یہ کالم چھپے گا سرکاری اور قومی سطح پر ہم اسے ’’یوم استحصال کشمیر‘‘پکاررہے ہوں گے۔مقصد دُنیا کو یاد دلانا ہے کہ مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کو تاریخی خودمختاری سے محروم کئے ایک برس گزرچکا ہے۔ ڈھونگ یہ رچایا گیا تھا کہ وادیٔ کشمیر کے 80لاکھ باسی بھارتی آئین کے آرٹیکل 370کے خاتمے کے بعد آبادی کے اعتبار سے ’’دُنیا کی سب سے بڑی جمہوریت‘‘ کے باقاعدہ ’’شہری‘‘ بن گئے ہیں۔’’شہری‘‘ بناتے ہوئے مگر انہیں

Read more

اپوزیشن حکومت کے ٹریپ میں!

بارہا اس کالم کے ذریعے التجا کرتا رہا ہوں کہ میری ناقص رائے میں وطن عزیز کا سیاسی منظر کافی دنوں تک ویسا ہی رہنا ہے جو جولائی 2018کے انتخابات کے ذ ریعے بنادیا گیا ہے۔ ہمارے میڈیامیں تاہم ’’حرکت تیز تر ہے…‘‘ والا ماحول اکثر بنادیا جاتا ہے۔ اپوزیشن جماعتیں ’’کلیم اللہ سے سمیع اللہ‘‘ کو گیند دیتے ہوئے ’’گول‘‘ کی جانب بھاگتی نظر آتی ہیں۔ بالآخر مگر Self Goal کی کیفیت سے دو چار ہوتی ہیں۔ حال ہی

Read more

نئی ترامیم پر میری پریشانی

گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستانی سیاست دانوں نے ایک دوسرے کو چور، لٹیرے اور نکما پکارنے کا چلن اختیار کر لیا ہے۔ دُنیا بھر کی سیاست میں یہ رویہ معمول کی صورت اختیار کر چکا ہے۔سوشل میڈیا نے اسے مزید شدت فراہم کی۔پارلیمان کے مگر اپنے تقاضے ہوتے ہیں۔بنیادی مقصد اس ادارے کا قانون سازی ہے۔یہ عمل کافی توجہ اور سنجیدگی کا طلب گار ہوتا ہے۔گزشتہ چار دنوں میں قومی اسمبلی کے روبرو کئی اہم ترین قانون پیش ہوئے۔عام شہری

Read more

اپوزیشن میں بیٹھے ’’محبان وطن‘‘ کا امتحان

پیر کی صبح چھپے کالم میں یہ عرض کرنے کی کوشش کی تھی کہ عمران خان صاحب نیب قوانین میں نرمی لانے کو تیار نہیں ہوں گے۔ انہیں اس ضمن میں دبائو کی زد میں لایا گیا تو قومی اسمبلی کی تحلیل کا مشورہ دیتے ہوئے نئے انتخابات کی تیاری شروع کردیں گے۔ ان کے قریبی ساتھیوں کو کامل یقین ہے کہ ’’کرپشن پر کسی سمجھوتے کو ہرگز تیار‘‘ نہ ہونے کے سبب اگر ان کی حکومت گئی تو ’’چوروں

Read more

سی پیک کریڈٹ کا تنازعہ

گزشتہ دو برس سے بہت سوچ بچار کے بعد دریافت یہ کیا ہے کہ بقول جون ایلیا ’’عمرگزاردی گئی‘‘ ہے۔جو بچی ہے اسے بتانے کے لئے رزق کمانا ضروری ہے اور مجھے اس ضمن میں لکھنے اور بولنے کے علاوہ کچھ آتا ہی نہیں۔ٹھنڈے دل سے ’’سیف-سیف‘‘ موضوعات پر لہٰذا ڈنگ ٹپائو کالم لکھو۔خود کو دانشور یا ہیرو ثابت کرنے کے خبط سے گریز بھی لازمی ہے۔چند واقعات مگر رونما ہوجاتے ہیںجو دل کو بے قرار بنادیتے ہیں۔ان کے بارے

Read more

قانون سازی: کچھ لو اور کچھ دو کی متقاضی

سینٹ اور قومی اسمبلی کے جو اجلاس پیر سے شروع ہوئے ہیں ان کے دوران اہم قانون سازی متوقع ہے۔ ہمارے روایتی اور سوشل میڈیا کو اگرچہ قانون سازی کے عمل میں خاص دلچسپی نہیں۔ عوام کو مثال کے طورپر سادہ زبان میں سمجھایا نہیں جارہا کہ FATF کی بلیک لسٹ میں جانے سے بچنے کے لئے حکومت کو ہنگامی بنیادوں پر کتنے اور کونسے قوانین کی ضرورت ہے۔ ان قوانین کی منظوری کے بعد شروع ہوا عمل ہماری معیشت

Read more

Clercs اور ’’جمہوریت کا وقت زوال‘‘

ایسے قارئین کی کافی تعداد نے جو میرے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں رہتے ہیں ہفتے کے روز پیغامات بھیجے کہ دو سال گزرجانے کے بعد 25جولائی 2018کے انتخابات کو تجزیاتی انداز میں یاد کرلیا جائے۔ان کا حکم سر آنکھوں پر ۔ اس موضوع پر لکھنے بیٹھا ہوں تو ذہن میں محض چند واقعات فلمی مناظر کی طرح گھومنا شروع ہوگئے۔انہیں ہوبہو بیان کرنے کے لئے افسانہ نگاری کا طرز اختیار کرنا پڑے گا۔’’تجزیے‘‘ کی گنجائش نہیں رہے

Read more

رقص میں سارا جنگل ہو گا

کلاسیکی پنجابی شاعری میں ”متراں“ یعنی محبوب کی خبر لانے والوں کو اس کی دیوانی اپنے ہاتھ کی اُنگلیوں میں پڑے ”چھلے“ یعنی انگوٹھیاں دینے کو بے تاب ہوتی تھی۔ جمعرات کی صبح چھپے کالم کو دیکھ کر میرے دل میں بھی ایسی ہی تمنا امڈ آئی ہے۔ اس کالم کا ابتدائیہ شہزاد اکبر صاحب کی توصیف میں خرچ ہوا۔ اسے لکھ کر دفتر بھجوانے تک موصوف وزیر اعظم کے ”معاونِ خصوصی“ تھے۔ بدھ کی شام خبر آئی کہ انہیں

Read more

سرکار دربار کے پراسرار معاملات

زندگی میں کئی واقعات ایسے بھی ہوتے ہیں جو آپ کو خوش گوار حیرت میں مبتلا کردیتے ہیں۔ منگل کی رات میں نے ایسا ہی محسوس کیا۔ ہمارے ساتھی مطیع اللہ کے ساتھ اس دن ہوئے معاملے نے دل اداس کردیا تھا۔ The Nation کے لئے پریس گیلری والے کالم میں اس کا ذکر ضروری تھا۔ میں برجستہ لکھنے کا عادی ہوں۔لیپ ٹاپ کھول کر ٹائپ کرنا شروع کرتا ہوں تو کالم ختم کرنے کے بعد ہی رُکتا ہوں۔منگل کی

Read more

مشیروں معاونین کے اثاثے اور ایف بی آر کی ذمہ داری

اپنے سیاسی مخالف کی ذہانت کو برسرعام نہ سہی خلوت میں تسلیم کرلینا ایک معقول رویہ ہے۔ اسے اپنالیں تو جوابی بیانیہ تشکیل دینے میں بھی آسانی بہم ہوجاتی ہے۔ ہماری اپوزیشن جماعتیں انتہائی سیانے اور تجربہ کار لوگوں سے بھری ہوئی ہیں۔ عمران حکومت کے فنِ بیانیہ سازی کا مگر دیانت داری سے اعتراف نہیں کر پائیں۔ تنہائی میں بیٹھ کر انہیں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا کہ عمران خان صاحب کی جانب سے ہوا ہر فیصلہ ”تاریخی“ اور جرأت

Read more

رنگ میں بھنگ ڈالنے کی کوشش

عمران حکومت سے ناراض ہوئے لوگوں کو دلوں کی بھڑاس نکالنے کا ایک اور بہانہ مل گیا ہے۔ہفتے کی شام غیر منتخب مشیروں کی شہریت اور اثاثوں کے بارے میں تفصیلی معلومات منظر عام پر آئیں۔ریگولر اور سوشل میڈیا پر سوالات اب یہ اٹھنا شروع ہوگئے ہیں کہ غیر ملکی شہریت کے حامل مشیر ’’قومی مفادات‘‘ کا تحفظ کیسے کرپائیں گے۔جن مشیروں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے وہ پارلیمان سے لئے وزراء کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقت ور

Read more

بزدار کا کلہ مضبوط، متبادل کا متبادل لاموجود

دوبرس قبل جولائی ہی کے مہینے میں جو انتخابات ہوئے تھے وہ کئی اعتبار سے وسیع پیمانے پر ایک ایسا عمل بھی تھے جنہیں علم کیمیا والے تطہیر وکشید کا عمل پکارتے ہیں۔ہر پل کی خبر دینے والا الیکٹرانک میڈیا ہمارے ہاں 2002میں وارد ہوا تھا۔ عدلیہ تحریک نے اسے ’’عوام کی اُمنگوں کا ترجمان‘‘ بنایا۔ اس ’’ترجمان‘‘ نے انتہائی تن دہی سے 2008 کے بعد پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (نون) کی حکومتوں کے دوران یہ پیغام پھیلایا کہ

Read more

ٹرمپ کی ہوٹل روز ویلٹ خریدنے کی خواہش

آپ سے کیا پردہ۔ امریکی صدر کے نظریات،طرزِ زندگی اور اندازِ حکمرانی سے میں قطعاََ متفق نہیں۔اس کی شخصیت مگر بہت ہی مزے دار اور کئی حوالوں سے بہت ہی ’’وکھری‘‘ نوعیت کی ہے۔ میں اس کے بارے میں شائع ہوئے مضامین اور کتابوں کو بہت چائو سے ڈھونڈ کر نہایت توجہ سے پڑھتا ہوں۔ٹی وی کے روبرو ہوئی اس کی گفتگو کو بارہا دیکھتے ہوئے جاننے کی کوشش کرتا ہوں کہ اس کے ’’جادو‘‘ کی کلید کیا ہے۔ٹرمپ کی

Read more

سرمد کھوسٹ کی فلم اور مجھے ’’بکری‘‘ بنانے والا ماحول

ترکی کے صدر نے پندرہ سو برس قبل تعمیر ہوئی ایک عمارت میں خلافتِ عثمانیہ کے دوران بنائی مسجد کی ”بحالی“ کا اعلان کیا تو اس کی بابت کچھ لکھنے کی ضرورت محسوس ہوئی۔متعلقہ کالم کے آغاز ہی میں نہایت دیانت داری سے اعتراف کیا کہ فیصلہ تاریخی ہے۔اس کا مثبت اور منفی ردعمل بھی شدید ترین ہوگا۔ یہ فیصلہ درست ہے یا غلط اس کے بارے میں ذاتی رائے دینے سے البتہ گریز کیا۔زیادہ توجہ یہ سمجھنے پر مرکوز

Read more

پارلیمانی نظام سے جان چھڑانے کی خواہش

قومی اسمبلی کا اجلاس ہورہا ہو تو میں سینٹ کی کارروائی کو عموماََ نظرانداز کردیتا ہوں۔342 اراکین پر مشتمل ایوان زیریں میں کرونا کے باوجود اراکین مناسب تعداد میں موجود ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ بجٹ اجلاس کے دنوں سے علی زیدی اور مراد سعید باہم مل کر پیپلز پارٹی کو عزیر بلوچ جیسے جرائم پیشہ افراد کے ’’حتمی سرپرست‘‘ قرار دے رہے ہیں۔انہیں للکارنے کو عبدالقادر پٹیل کھڑے ہوجاتے ہیں۔فریقین کی جانب سے لگائی رونق کے صدقے چسکہ فروشی کا

Read more

آیا صوفیہ ”تاریخی“ اقدام!

اس کالم کے چند قارئین نے ای۔ پیغامات کے ذریعے یہ گلہ کیا ہے کہ میں نے ترکی کے صدر اردوان کی جانب سے استنبول میں تقریباً پندرہ سو سال سے قائم ”آیا صوفیہ“ کی بابت لئے فیصلے کے بارے میں کچھ نہیں لکھا۔ اکثریت ان قارئین کی 30 سال سے 40 سال کے درمیان عمر والے افراد پر مشتمل تھی۔ اس گروہ میں شامل افراد کی رائے کو میں بہت سنجیدگی سے لیتا ہوں۔ وہ کئی حوالوں سے ہمارا مستقبل ہیں۔ ان کے ذہن میں اٹھے سوالوں کا جواب دینا ضروری ہے۔

لازمی نہیں کہ وہ ان جوابات سے اتفاق بھی کریں۔ سنجیدہ اور حساس موضوعات پر ٹھنڈے دل سے دلائل کے ساتھ مکالمے کے لئے مگر مناسب ماحول بھی درکار ہے۔ دست بستہ عرض کرنے کو مجبور ہوں کہ فی الوقت ہمارے ہاں وہ ماحول موجود نہیں ہے۔ دانشوری بگھارنے کے بجائے لہٰذا ”اپنے بچنے کی فکر کرجھٹ پٹ“ والی فکر میں مبتلا رہتا ہوں۔ کوئی مانے یا نہیں یہ حقیقت مگر اپنی جگہ مسلم ہے کہ اردوان کا اٹھایا قدم ہر اعتبار سے ”تاریخی“ ہے۔

Read more

آیۂ صوفیہ’’ تاریخی ‘‘اقدام!

اس کالم کے چند قارئین نے ای-پیغامات کے ذریعے یہ گلہ کیا ہے کہ میں نے ترکی کے صدر اردوان کی جانب سے استنبول میں تقریباََ پندرہ سو سال سے قائم ’’آیۂ صوفیہ‘‘ کی بابت لئے فیصلے کے بارے میں کچھ نہیں لکھا۔ اکثریت ان قارئین کی 30سال سے 40 سال کے درمیان عمر والے افراد پر مشتمل تھی۔اس گروہ میں شامل افراد کی رائے کو میں بہت سنجیدگی سے لیتا ہوں۔وہ کئی حوالوں سے ہمارا مستقبل ہیں۔انکے ذہن میں

Read more

علی زیدی کی کاوشوں سے ’’ لینے کے دینے ‘‘ والا بنتا ماحول

جون 2020 کے آخری روز جب تحریک انصاف کے کراچی سے منتخب ہوکر انتہائی تگڑے،متحرک اور بلند آہنگ وزیر ہوئے جناب علی زیدی صاحب نے قومی اسمبلی میں کھڑے ہوکر عزیر بلوچ کی بابت تیار ہوئی ایک JIT رپورٹ کی داستان سنائی تو میں بہت حیران ہوا۔’’شرطیہ نئے پرنٹ‘‘ کے ساتھ بنائے ان کے ورژن نے اگرچہ ٹی وی سکرینوں پر بہت رونق لگائی۔ اس رونق کے دوران جان کی امان پاتے ہوئے اس کالم میں استدعا کی تھی کہ

Read more

کراچی ’’ہجوم سیاست‘‘ کے نرغے میں

بدھ کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو چند ہی لمحے گزرجانے کے بعد کم از کم مجھے تو سمجھ آگئی کہ کراچی سے منتخب ہوئے اراکین کو ان دنوں کیا فکر ستائے جارہی ہے۔اپوزیشن سے کہیں بڑھ کر تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کی نشستوں سے اراکین نے کھڑے ہوکر دہائی مچانا شروع کردی کہ کراچی اور حیدرآباد کے بیشتر علاقوں میں بجلی میسر نہیں۔مون سون کا سیزن شروع ہوچکا ہے۔اس موسم میں حبس جان لیوا

Read more

پیپلز پارٹی کو ’’کالعدم‘‘ ٹھہرانے کے ممکنات

ان دنوں کراچی کا اصل مسئلہ اگر Here and Nowکی بنیاد پر سوچیں تو کے-الیکٹرک کی جانب سے فراہم کرد ہ بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں گرانقدر اضافہ ہے۔مون سون کی پہلی بارش ہوئی تو کراچی کے بے شمار علاقوں میں کئی گھنٹوں تک مہنگی ہوئی بجلی بھی دستیاب نہیں تھی۔ خلقِ خدا حبس کی شدت سے بلبلااُٹھی۔ لوگوں پرنازل ہوئے عذاب کا اس شہر سے قومی اسمبلی کے لئے تحریک انصاف کی ٹکٹ پر منتخب ہوئے ڈاکٹر

Read more

مائنس ون: بجھی چنگاری سے شعلوں کی اُمید

اتوار کی صبح اُٹھ کر جو کالم روانی میں لکھا تھا پیر کی صبح چھپ گیا تو اس کے ردعمل میں جو پیغامات ملے انہوں نے بہت کچھ سوچنے کو مجبور کردیا۔غوروفکر کی مشق سے گزرتے ہوئے احساس یہ بھی ہوا کہ میڈیا کے ذریعے ایسے ’’اصول‘‘ بھی فروغ پاتے ہیں جو سیاست میں کامیابی کے لئے ’’کلیدی‘‘ تصور ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔عملی زندگی میں اگرچہ وہ قطعاََ لایعنی اور غیر متعلق نظر آتے ہیں۔ قومی اسمبلی کے حال ہی

Read more

ضیاء کا مارشل لاء ، مائنس ون اور پھلجڑیاں

حقیقت فقط اتنی ہے کہ گزرے اتوار کی صبح اُٹھا تو احساس ہوا کہ آج 5جولائی ہے۔اس حوالے سے جولائی 1977کی یاد آگئی۔ذہن میں کسی فلم کے سین کی طرح وہ لمحات گھومنا شروع ہوگئے جب تین ’’دانشور‘‘ بزرگوں کے ہمراہ بیٹھ کر جنرل ضیاء کی ’’میرے عزیز ہم وطنو…‘‘ والی تقریر سنی تھی۔اس خطاب کے ختم ہوتے ہی میرے سینئرز نے متفقہ اعلان کردیا کہ ہوشیار اور چالاک ذوالفقار علی بھٹو نے جنرل ضیاء کو سازشی انداز میں مارشل

Read more

5 جولائی 77:خوش گمانیوں کا سفرِ ناتمام

موضوع اس کالم کا کچھ اور سوچ رکھا تھا۔اتوارکی صبح اُٹھا تو جانے کیوں یاد آگیا کہ آج پانچ جولائی ہے۔ یہ دن 1977میں بھی آیا تھا۔زندگی کے کئی برس اس کے اثرات سے نبردآزما ہونے میں خرچ ہوگئے۔اپنے تئیں جو ’’مزاحمت‘‘ برپا کی تھی اس کے حوالے سے خود کو ’’ہیرو‘‘ تصور کرنے کی علت بھی پال رکھی تھی۔عمر کے آخری حصے میں داخل ہوا تو دیانت داری سے اس نتیجے پر پہنچا کہ جھک ماری تھی۔خواہ مخواہ زندگی

Read more

دو تقریریں دو عمران

قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم صاحب نے ایک نہیں دوبار کھڑے ہوکر اپنے دل میں جمع ہوئی کئی باتوں کا اظہار کیا۔ان کی دونوں تقاریر کا بغور جائزہ لیا جائے تو ایک نہیں بلکہ دو عمران خان متوازی خیالات کی لہروں سے مغلوب نظر آئے۔ انکی پہلی تقریر کا لہجہ بہت دھیما تھا۔ اپنے سیاسی مخالفین کو اس کے ذریعے انہوں نے ’’چور اور لٹیرے‘‘ پکارنے سے کافی حد تک اجتناب برتا۔نہایت فکر مندی سے بنیادی

Read more

وزیر ہوا بازی کے بیان کے نمودار ہوتے مضمرات

مجھ جیسے ’’دوٹکے کے صحافیوں‘‘ کو اس ملک کے ’’چور اور لٹیرے‘‘ سیاست دانوں سے لفافے لے کر جھوٹی خبریں پھیلانے کا عادی مجرم گردانا جاتا ہے۔اس ضمن میں مزید شکوہ یہ بھی ہوا کہ ’’سنسنی‘‘ پھیلانے کی ہوس میں ریاستی امور سے جڑی نزاکتوں کا خیال نہیں رکھا جاتا۔دانستہ نہ سہی غیر دانستہ طورپر دشمنوں کی جانب سے پاکستان کو بدنام کرنے والوں کی سہولت کاری سرزد ہوجاتی ہے۔ ربّ کا صد شکر کہ جولائی 2018کے انتخابات کے ذریعے

Read more

بجٹ منظوری، پراکسی وار اور چین بھارت قضیہ

کئی نسلوں سے ”خاندانی اشرافیہ“ شمار ہوتے شاہ محمود قریشی صاحب جب قومی اسمبلی میں کھڑے ہو کر سوات سے ابھرے تحریک انصاف کے جواں سال وزیر جناب مراد سعید کی دادوتحسین فرماتی تقریر کو مجبور ہوجائیں تو مجھ جیسے صحافیوں کو بہت کچھ سمجھ میں آ جاتا ہے۔

اس تقریر کے ذریعے بنیادی پیغام یہ ملا ہے کہ عمران حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کے بہت ”نخرے اٹھا“ لئے۔ اپنے رہ نماؤں کی ”منی لانڈرنگ“ جیسے ”کارناموں“ پر شرمندہ ہونے کے بجائے ان جماعتوں سے وابستہ اراکین قومی اسمبلی عمران خان صاحب سے استعفیٰ طلب کرنا شروع ہو گئے ہیں۔ اس مطالبے کے جواب میں مراد سعید صاحب پیر کے دن ایوان میں کھڑے ہو کر ”پرچی سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بنے“ بلاول بھٹو زرداری کو ”تم اور تو“ پکارتے ہوئے جارحانہ تنقید کی زد میں لانے کو ”مجبور“ ہوئے۔

Read more

خواہ مخواہ گھسیٹے جاتے سادہ عوام

پیر 29 جون کی صبح اٹھ کر یہ کالم لکھ رہا ہوں۔ تھوڑی ہی دیر بعد قومی اسمبلی کا ا جلاس شروع ہو جائے گا۔ وہاں عمران حکومت کا پیش کردہ بجٹ ”منتخب اراکین“ سے منظوری حاصل کرنے کے آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہ مرحلہ بآسانی اپنے اختتام کو پہنچ جائے گا۔

اتوار کے روز مگر اسلام آباد میں اپوزیشن والوں نے بہت ہلچل مچائے رکھی۔ مسلم لیگ نون کے خواجہ آصف اور پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری نے ایک ساتھ بیٹھ کر پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ بڑھک لگائی کہ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں نے پیش کردہ بجٹ ”نامنظور“ کر دیا ہے۔

Read more

پٹرول مافیا۔ بلاول کی بھد اڑانے والا ٹرینڈ

گزشتہ ہفتے تحریک انصاف کے نہایت جذباتی اور جواں سال وزیر جناب مراد سعید صاحب ”ذاتی وضاحت“ کے بہانے قومی اسمبلی میں 23 منٹ لمبی تقریر کرنے کو مجبور ہو گئے تھے۔ انتہائی دکھی دل کے ساتھ انہوں نے اصرار کیا کہ اپوزیشن کی جانب سے کم از کم اکیس ( 21 ) ایسی تقاریر ہوئی ہیں جن میں عمران حکومت کے پیش کردہ بجٹ پر توجہ دینے کے بجائے ان کی ذات کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کی بھد اڑانے کو رکیک اور اخلاق سے گری گفتگو ہوئی۔ بدکلامی کا تذکرہ کرتے ہوئے مراد سعید صاحب نے طیش میں آکر یہ حقیقت بھی بارہا دہرائی کہ کسی سیاست دان یا شخص کے خلاف سوشل میڈیا پر ”ٹرینڈ“ چلانا کوئی مشکل بات نہیں۔ چٹکی بجا کر یا دلاتے رہے کہ ایسا کرنے کو فقط ”اتنی دیر“ لگتی ہے۔

سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کی تذلیل والے رحجان کا ذکر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے متنبہ کیا کہ وہ کئی برس تک انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے متحرک ترین رہ نما رہے ہیں۔ ان کی قیادت میں کام کرنے والے ”کئی“ افراد اب قومی اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوچکے ہیں۔ ملفوف انداز میں اپنے مخالفین کو وہ درحقیقت یہ سمجھانا چاہ رہے تھے کہ اگر کسی کو فیس بک یا ٹویٹر کے ذریعے رسوا کرنے کا معاملہ آ جائے تو اس ضمن میں ان کی جماعت کا کوئی ثانی نہیں۔

Read more

مراد بھائی ‘ شازیہ بہن

عمران حکومت کے تیار کردہ بجٹ پر قومی اسمبلی میں بحث کے آغاز سے قبل حکومتی اور اپوزیشن نمائندوں کے مابین یہ طے ہوا کہ ان ایام میں دونوں جانب سے فقط تقاریر ہوں گی۔تحاریک استحقاق یا التواء پیش نہیں کی جائیں گی۔پوائنٹ آف آرڈر اٹھا کر بھی ایوان کا وقت ضائع نہیں کیا جائے گا۔اس معاہدہ پر سختی سے عملدرآمد ہورہا تھا۔ بدھ کی سہ پہر تحریک انصاف کے جواں سال وزیر مراد سعید صاحب مگر ایوان میں نمودار

Read more

ملکی سیاست میں اب ’’باصفا‘‘ کون ہے

کوئی پسند کرے یا نہیں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی طرح فرزندِ جہلم فواد چودھری صاحب کو بھی میڈیا سے کھیلنا خوب آتا ہے۔دورِ حاضر میں مجھ جیسے ’’گزشتہ‘‘ کہلاتے کالم نگاروں کے علاوہ ذہین اور خوب صورت اینکر خواتین وحضرات کی ایک فوج ظفر موج بھی ہے جو شام کے سات بجے سے رات کے بارہ بجے تک عوام کی توجہ حاصل کرنے کو مرے جارہی ہوتی ہے۔ ’’بکائو میڈیا‘‘ کے متبادل مگر سوشل میڈیا نمودار ہوچکا ہے۔اس کی بدولت

Read more

ٹی وی جرمانہ … وہم بھی کرونا کی علامت!

پاکستان کے معصوم اور سادہ لوح عوام کے اذہان کو ملک دشمنوں کی پھیلائی جھوٹی کہانیوں سے محفوظ رکھنے کے لئے انتہائی ضروری ہے کہ سرکار کی نگرانی میں چلائے پی ٹی وی کو توانا سے توانا تر بنایا جائے۔اسی باعث آپ اورمیں ہر مہینے اپنے بجلی کے بل کے ساتھ سوروپے کی اضافی رقم بھی ادا کرتے ہیں۔یہ رقم ادا کرنے کے باوجود ہم میں سے پی ٹی وی نشریات باقاعدگی سے دیکھنے والوں کی تعداد مضحکہ خیز حد

Read more

بھارت میں ’’کمیونل فسادات‘‘ کی تیاری

گزشتہ جمعہ کے روز صبح اٹھنے کے بعد میں نے چند طویل مضامین اور ایک کتاب بہت چائو سے بستر کے سرہانے رکھی۔ ارادہ باندھا کہ یہ کالم لکھنے کے لئے دو دنوں کا جو وقفہ ملا ہے اس کے دوران انہیں غور سے پڑھا جائے۔ یہ سمجھنے کی کوشش ہو کہ لداخ کی سرحد پر چین اور بھارت کے مابین کیا گیم چل رہی ہے۔1984سے بھارت کی خارجہ پالیسی پر گہری نگاہ رکھنے کی بڑھک لگاتا رہا ہوں۔ لداخ

Read more

قاضی فائز عیسیٰ کیس

افتخار چودھری صاحب ایک طویل تنازعہ اور بحران کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے منصب پر بحال ہوئے تو انہوں نے سیاست دانوں کی ’’صداقت‘‘ اور ’’دیانت‘‘ کو یقینی بنانے کے لئے ازخود نوٹسوں کی رونق لگانا شروع کردی۔’’جعلی ڈگریوں،حج سکینڈل‘‘ نجی شعبہ میں چلائے بجلی کے کارخانوں سے جڑی کہانیاں بالآخر ایک وزیراعظم -یوسف رضا گیلانی-کی محض ایک چٹھی نہ لکھنے کی وجہ سے نااہلی تک بھی بات جا پہنچی۔ ان دنوں ٹی وی کے ذریعے بہت

Read more

ریکارڈ ساز طارق عزیز

طارق عزیز صاحب سے آخری ملاقات اسلام آباد کے پارلیمانی لاجز میں غالباََ 1998میں ہوئی تھی۔وہ ان دنوں قومی اسمبلی کے رکن ہوا کرتے تھے۔ بہت کم لوگوں کو یاد رہا ہوگا کہ 1997کے انتخابات کے ذریعے اس ایوان میں آنے کے لئے انہوں نے لاہور کے ایک حلقے سے آج کے وزیر اعظم عمران خان صاحب کو شکست سے دو چار کیا تھا۔ بہرحال یہ آخری ملاقات لاہور ہی سے آئے ایک اور رکن اسمبلی میاں منیر صاحب کے

Read more

بجٹ، کرونا اور ہماری ’’جہالت‘‘

یاسمین راشد صاحبہ نے اُکتا کر لاہوریوں کو ’’جاہل‘‘ قرار دیا تو مجھے کئی دوستوں نے فون کئے۔ انہیں یقین تھا کہ میرے اندر بیٹھا جماندرو لاہوری ان کے کلمات سن کر چراغ پا ہوگیا ہوگا۔ ایمان داری کی بات اگرچہ یہ ہے کہ مجھے علم ہی نہیں تھا کہ ڈاکٹر صاحبہ نے لاہوریوں کے بارے میں کہاں اور کس وقت کیا فرمایا ہے۔ لفظ ’’جاہل‘‘ کا ذکر ہو تو مجھے کئی برسوں سے بلھے شاہ کا ’’علموں بس کریں

Read more

’’حفیظ شیخ کے بجٹ ‘‘ پر خواجہ آصف کا طیش

خواجہ آصف صاحب جب طیش میں آجائیں تو رونق لگادیتے ہیں۔پیر کی سہ پہر گزشتہ ہفتے حماد اظہر کی جانب سے پڑھی آئندہ مالیاتی سال کے لئے ڈاکٹر حفیظ شیخ کی تیارکردہ مالیاتی تجاویز پر قومی اسمبلی میں بحث کا آغاز ہوا۔اس بحث کا آغاز ہمیشہ قائد حزب اختلاف کرتے ہیں۔شہباز شریف صاحب مگر کرونا کی زد میں آنے کی وجہ سے ان دنوں خود کو گھرمیں بند کئے بیٹھے ہیں۔خداانہیں جلد شفایابی عطا فرمائے۔ ان کی عدم موجودگی میں

Read more

یقین اور بے یقینی میں کورونا کہانیاں

میں ٹیلی فون پر ہمیشہ سے مختصر گفتگو کا عادی رہا ہوں۔ خود کو تاریخ ساز ’’انقلابیوں‘‘ میں کبھی شمار ہی نہیں کیا۔ ہمیشہ یہ اطمینان رہا کہ ممکنہ ’’تخریب کاروں‘‘ پر نگاہ رکھنے والوں کو میرا ٹیلی فون سننے کی ضرورت محسوس نہیں ہونی چاہیے۔ 90کی دہائی میں لیکن محترمہ بے نظیر بھٹو اور نواز شریف کی حکومتیں برطرف ہوئیں تو ان کے خلاف الزام یہ بھی لگا کہ وہ اپنے سیاسی مخالفین اور ناقد صحافیوں کے ٹیلی فون

Read more

منفی شرح نمو ایک نئی تاریخ مرتب کرے گی

گزشتہ جمعہ کی سہ پہر میں نے ڈاکٹر حفیظ شیخ کے تیار کردہ بجٹ کو حماد اظہر کی زبانی اپنے کمرے میں اکیلے بیٹھ کر ٹی وی کے ذریعے سنا۔ معاشیات کے علم کی بابت قطعی جاہل مجھ جیسے شخص کو اعدادوشمار کی بنیاد پر اٹھائی کہانی سمجھ ہی نہیں آئی۔حماد اظہر کی پڑھی ایک گھنٹہ لمبی تقریر کو سنتے ہوئے البتہ کئی بار ’’سوت نہ کپاس کولہو سے لٹھم لٹھا‘‘ والا محاورہ یاد آتا رہا۔ پاکستان ٹیلی وژن کو

Read more

بجٹ کی منظوری کا مرحلہ اور چودھری شجاعت کی دوراندیشی

چودھری شجاعت حسین صاحب کی سوچ سے آپ کو ہزاروں اختلافات ہوسکتے ہیں۔ایک بات مگر طے ہے اور وہ یہ کہ موصوف ہمارے بہت ہی تجربہ کار سیاست دان ہیں۔اقتدار کے کھیل کو جبلی طورپر سمجھتے ہیں۔بھولے دکھائی دیتے ہیں مگر ہیں نہیں۔ ذاتی تعلق میرا ان سے بہت پرانا اور قریبی ہے۔تنہائی میں کئی ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران سنجیدہ ترین موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے وہ بسااوقات بے ساختگی میں ایسا فقرہ ادا کردیتے جو

Read more

کس کی ماں کو ’’ماسی‘‘ کہیں

اس ہفتے کا آغاز ہوتے ہی میں نے پیٹرول کی نایابی کی بابت دہائی مچادی تھی۔وہ کالم لکھتے ہوئے میں اس امر پر بھی بہت پریشان ہوتا رہا کہ 24/7 نیوز سائیکل والے قوم کو ہرلمحہ باخبر رکھنے کے دعوے دار کئی ٹی وی نیٹ ورک کے ہوتے ہوئے بھی مجھے اس مسئلہ کی جانب توجہ دلانے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی۔ مان لیتے ہیں کہ میڈیا ان دنوں اتنا آزاد اور بے باک نہیں رہا جتنا ’’چوروں اور لٹیروں‘‘

Read more

ٹی پارٹی، شوگر مافیا اور ٹڈی دل

امریکہ میں ٹرمپ کے نمودارہونے سے قبل کئی برسوں تک نام نہاد Tea Party کا بہت ذکر رہا۔ اس نام کی تاریخی وجوہات بیان کرنا شروع ہوگیا تو آج کے موضوع پر توجہ نہیں دے پائوں گا۔فی الوقت محض یہ یاددلانا کافی ہوگا کہ ایک خودمختار ملک بن جانے سے قبل امریکہ کے مشرقی ساحل پر آبادکئی شہر اور علاقے قیام پاکستان سے قبل والے انڈیا کی طرح برطانیہ کی نوآبادی ہوا کرتے تھے۔وہاں ایک شہر بوسٹن بھی ہے۔وہاں کی

Read more

’’اندر کی باتیں‘‘ اور عمران خان کی فیصلہ سازی

رمضان کے دوسرے عشرے کے دوران کابینہ کا ایک اجلاس ہوا تھا۔ اس میں موجود وزراء کی ایک بڑی تعداد وزیر اعظم سے شکوہ کرتی رہی کہ ’’اندر کی باتیں‘‘ صحافیوں تک پہنچادی جاتی ہیں۔کوئی بات خفیہ نہیں رہی۔ اس ضمن میں چند وزراء کے نام بھی لئے گئے جو مبینہ طورپر اپنے ہی ’’ساتھیوں‘‘ کو ’’بدنام‘‘ کرنے کے لئے ان کی کابینہ میں کہی باتوں کو بڑھا چڑھا کر میڈیا تک پہنچادیتے ہیں۔ مجھ تک یہ خبر پہنچی تو

Read more

ہمارے حصے میں تیل کا بحران ہی آیا

عمران حکومت ’’اشرافیہ‘‘ اور ’’مافیا‘‘ کا مقابلہ کرنے کو صف آرا ہوچکی ہے۔ گزشتہ برس چینی کا جو بحران پیدا ہوا تھا اس کے ذمہ دار افراد کی نشان دہی ہوچکی۔ اتوار کی صبح اُٹھ کر یہ کالم لکھ رہا ہوں۔حکومت کے لئے عموماََ یہ چھٹی کا دن ہوتا ہے۔اخبارات میں لیکن خبر یہ دیکھی ہے کہ آج کسی وقت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوگا۔وہاں چینی بحران کے ذمہ دار ٹھہرائے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی حکمت عملی مرتب

Read more