کیا سیاسی جماعتوں کی کمزوریوں سے پیدا ہوئے حادثاتی امیدوار موقع پرست ہیں؟

رپورٹ طاہر نعیم ملک اور ڈاکٹر حسن زیدی 1۔ ملک میں سیاسی جماعتیں اپنے بنیادی ڈھانچے سے ہی محروم ہیں تو جمہوریت اور عوامی حکومت کا خواب کیسے شرمندہ تعبیر ہو گا 2۔ صنعت کار ٹھیکیدار اور حادثاتی امیدوار پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر حاوی دکھائی دیتے ہیں۔ 3۔ مرکزی دھارے کے سیاستدانوں کے بجائے ان کے خاندان کی نمائندگی کرنے ان کی بیویاں بیٹیاں اور وکیل فرنٹ پر آ گئے ہیں۔ 4۔ اس بار عام انتخابات کے منظر

Read more

مجسمہ سے نہیں عورت کے وجود سے نفرت

اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ کا معروف کچنار پارک ایک بہترین کمیونٹی پارک ہے جس کے آباد کرنے میں سی ڈی اے سے زیادہ شہریوں کا کردار ہے۔ شہریوں نے پارک کی صفائی کا بہترین نظام ترتیب دیا۔ صاف ستھرے ماحول کا شعور اجاگر کیا۔ پارک بہترین واکنگ ٹریک پر مشتمل ہے۔ پارک کے اندر صحتمند سرگرمیوں کا فروغ ایک صحتمند معاشرے کے فروغ کی علامت ہے۔ کچنار پارک میں ایک معروف آرٹسٹ جن کا نام ظاہر نہیں کیا

Read more

کراچی شہر میں سیلابی صورتحال اور ڈی ایچ اے

کراچی شہر پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے یہ شہر بد انتظامی اور بے پناہ مسائل کی آماجگاہ ہے۔ جہاں کراچی کے دیگر مسائل پر ہمارے قومی میڈیا پر بھرپور بحث ہوتی ہے وہاں ہمارا میڈیا کراچی میں اربن فلڈنگ کے ایشو کو پوری طرح بیان نہیں کرپا رہا۔ یہ درست ہے کہ کراچی کی بد انتظامی اور غیر تسلی بخش طرز حکمرانی میں غیر موثر بلدیاتی ادارے قصور وار ہیں۔ جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کو بلدیاتی اداروں کی

Read more

ذوالفقار علی بھٹو، سی آئی اے اور جنرل ضیاء الحق

سی آئی اے کی حال ہی میں ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی سے متعلق جاری کی گئی اکتوبر1978 ء کی دستاویز کے مطابق جنرل ضیاء الحق کے اقتدار میں رہنے کا واحد جواز ذوالفقار علی بھٹو کو کیفرِ کردار تک پہنچانا تھا۔ امریکی حکومت کو یہ پیغام دیا گیا کہ جنرل ضیا کا اقتدار میں رہنا افواجِ پاکستان میں ان کی مقبولیت پر منحصر ہے۔ ڈان اخبار میں شائع شدہ سی آئی اے کی جائزہ رپورٹ کے مطابق اگر ذوالفقار

Read more

الیکٹبلز کا رشتے داریوں کی مدد سے بُنا گیا جال

Published on: Jul 18, 2018 گزشتہ کئی انتخابات میں الیکٹبلز کا ہماری سیاست میں کردار سیاسی تبصروں کا موضوع ہوتا ہے لیکن جتنا شور و غلغلہ اس انتخاب میں الیکٹبلز کے حوالے سے اٹھا وہ منفرد ہے عمران خان کا کہنا ہے کہ انتخابات میں کامیابی پیسے اور الیکٹبلز کے بغیر ممکن نہیں ڈاکٹر خلیل راجن پور سے تعلق رکھتے ہیں ان کی ایک تحریر نے اس حوالے سے کافی شہرت پائی ان کا کہنا ہے کہ جب وہ لڑکپن میں

Read more

قصہ نواز رضا کی کتاب روداد سیاست کا

نواز رضا پنڈی وال ہیں زمانہ طالبعملی سے ہی طلبہ سیاست سے وابستہ ھوگئے ۔ شیخ رشید احمد، پرویز رشید راجہ انور ان کے ھم عصر تھے۔ شیخ رشید احمد سے نواز رضا صاحب کی گاڑھی چھنتی تھی۔ دونوں آغا شورش کاشمیری کی صحافت، سیاست اور تحریکی مزاج سے شدید متاثر تھے۔ اس بنا پر نواز رضا کوچہ صحافت میں وارد ھوئے اور شیخ رشید احمد سیاست میں۔ اگرچہ دو مختلف شعبوں میں نواز رضا صاحب کا ویسپا اسکوٹر مشترکہ

Read more

یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی: لندن کی ایک تقریب کا احوال

تحریک پاکستان کے دوران کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ کے طالبعلموں نے وطن پرستی کے جذبہ سے سرشار ہو کر now or never یعنی اب نہیں تو کبھی نہیں کہ عنوان سے قیام پاکستان کا مقدمہ پیش کیا ان طلبہ میں چوہدری رحمت علی اسلم خٹک اور دیگر طلبہ شامل تھے۔ برطانیہ میں پاکستانی طلبہ ایک کثیر تعداد میں زیر تعلیم ہیں وہ دوران تعلیم ملک کی فلاح و بہتری اور روشن مستقبل کے لئے فکر مند رہتے ہیں لیکن فکر مندی

Read more

موجودہ پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی تاریخ کا پراسرار واقعہ

وزیر اعظم عمران خان کو اس بات کا تو کریڈٹ دینا پڑے گا۔ کہ انہوں نے ہماری معیشت کو یرغمال بنانے والے مافیاز پر ہاتھ ڈالا انہیں بے نقاب کیا۔ اب یہ مافیاز جن میں لینڈ مافیا شوگر مافیا تیل پولٹری ادویات مافیاز دباؤ ڈال کر انہیں بلیک میل کر کے دوبارہ مراعات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں گنے کے کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ایک بل پیش کیا گیا جس میں شوگر مل مالکان کی جانب سے کسانوں کو گنے کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے ادائیگی کا ایک موثر شیڈول ترتیب دیا گیا۔ اگر شوگر ملز کسانوں سے گنا اٹھانے کے باوجود مقررہ مدت میعاد میں ادائیگی نہیں کرتیں تو ان پر ایف آئی آر درج کروائی جا سکتی ہے۔ اسی طرح شوگر ملز کی جانب سے گنے کے کرشنگ سیزن کا بھی ایک ٹائم ٹیبل دیا گیا۔ ان سارے اقدامات کا مقصد شوگر مافیا کی جانب سے کسانوں کے معاشی استحصال کو ختم کرنا تھا۔

Read more

جب ایک فلسطینی نے مرتضیٰ بھٹو سے منہ پھیر لیا

ہمارے دوست فرخ سہیل گوئندی نے، جو ایک معروف دانشور، کالم نگار اور پبلشر ہیں، چند سال قبل ایک کتاب کی تقریب رونمائی منعقد کی. جس میں ہمارے بزرگ دوست، پیپلزپارٹی راولپنڈی کے سابق صدر اور سابق سینیٹر سردار سلیم جب ایک طویل عرصے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو سے ملے تو بلاول نے سردار صاحب سے کہا کہ انہیں ان کے ماموں یعنی ذوالفقار علی بھٹو کے بیٹے مرتضیٰ بھٹو سے متعلق کوئی دلچسپ واقعہ سنائیں. جب

Read more

کرائے کے دانشور بھرتی کرنے والوں کا المیہ

میں ایک یونیورسٹی ٹیچر ہوں میں نے اپنا ضمیر چھوٹے موٹے مفادات کے آگے گروی رکھ دیا ہے میں بین الاقوامی سیاست پڑھاتا ہوں علم اجالا اور روشنی ہے مگر میری آنکھوں کے آگے جالا ہے میں مفادات کے پنجرے میں قید ہوں میں تحقیق ایک گریڈ سے دوسرے میں ترقی پانے کے لئے کرتا ہوں ایچ ای سی کی جنم دی ہوئی بے مقصد نام نہاد ریسرچ پیپر کی دوڑ میں شامل ہوں۔

جو طلبہ میرے ساتھ اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں ان کی تحقیق مشترکہ مصنف کے طور پر تحقیقی جریدوں میں شائع کروا کر اپنی تحقیقی کامیابی گردانتا ہوں۔
بھلا ہو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسیوں کا کہ جس میں پی ایچ ڈی ایم فل کی ڈگری کے حصول کے لئے طلبہ کا اپنی تحقیق کو جریدوں میں شائع کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

Read more

محترمہ بینظیر بھٹو: ایک مثالی ماں

ڈاکٹر نسرین نمل یونیورسٹی میں عربی زبان و ادب کی پروفیسر ھیں ایک سرکاری میٹنگ جب ملتوی ہوئی تو ان سے مختلف موضوعات پر گفتگو کا سلسلہ چل نکلا۔ دوران گفتگو یہ حیرت انگیز انکشاف ھوا کہ ڈاکٹر نسرین محترمہ بینظیر بھٹو کے بچوں بلاول اور بختاور کو قرآن مجید کی ناظرہ تعلیم پر مامور رھی ھیں ان دنوں محترمہ بینظیر بھٹو وزیراعظم پاکستان تھیں اور بحثیت ماں بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے فکر مند بھی رھتی

Read more

میڈیا جھوٹ بولتا ہے

وزیراعظم عمران خان کے کرونا وائرس متاثرین کے امدادی ٹیلی تھون اور معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی دعا اور گفتگو کے نتیجے میں میڈیا کے حوالے سے ایک بحث نے جنم لیا۔ میڈیا کو جھوٹا اور جھوٹ بولنے کا مرتکب قرار دیا گیا۔ بعدازاں مولانا طارق جمیل نے اپنے ان ریمارکس پر میڈیا سے معذرت کرلی لیکن مولانا کے فالوورز اور تحریک انصاف کے سپورٹرز میڈیا اور اس سے وابستہ شخصیات کو بخشنے کو تیار نہیں۔ الزام تراشی

Read more

سینٹر رضا ربانی کی تقریر

پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سینٹر رضا ربانی قائد اعظم کے اے ڈی سی میاں عطا ربانی کے فرزند ہیں رضا ربانی پاکستان کے ان معدودے چند سیاستدانوں میں سے ہیں جو کسی بھی آمریت کا حصہ نہیں رہے اور جنہوں نے اپنے سیاسی سفر میں جمہوریت آئین کی سربلندی اور جمہوریت کے فروغ کے لئے عملی جدوجہد کی۔

رضا ربانی پیشہ کے لحاظ سے وکالت کے شعبہ سے منسلک ہیں لیکن وہ کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں سیاست تاریخ اور ادب پر ان کی گہری گرفت ہے۔ چند روز قبل ان کی موجودہ معاشی صورتحال پر کی گئی تقریر بڑی پر مغز تھی ان کی تقریر میں اٹھائے گئے سوالات آج ہر پاکستانی کے جذبات کی ترجمانی کر رہے ہیں لیکن افسوس ناک امر یہ ہے کہ انگریزی روزنامہ ڈان کے علاوہ ہمارے میڈیا نے اس اہم تقریر کو نمایاں کرنا مناسب نہ جانا۔

Read more

ملک حاکمین خان مرحوم کی سیاسی سرگزشت

ملک حاکمین خان کی کہانی پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے عروج و زوال کی کہانی ہے۔ اس کہانی میں ہمیں 1970 میں روایتی سیاسی جماعتوں اور رو ایتی سیاسی اشرافیہ کے مقابلے میں پیپلز پارٹی جیسی نئی سیاسی جماعت کی حیرت انگیز طور پر کامیابی حاصل کرنے کے اسباب آشکار ہوتے ہیں۔ کیسے ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں پی پی پی، پنجاب کے عام آدمی اور پسے ہوئے طبقات کی نمائندہ جماعت بن گئی؟ جب کہ اُس وقت سیاسی جماعتوں میں دھڑے بندی، جوڑ، توڑ اور جاگیردارانہ تسلط کی بنا پر سیاست میں عام آدمی کے لئے داخلے کے راستے محدود تھے اور یوں حکومت میں تبدیلی سیاسی کلاس میں تبدیلی کا باعث نہ بنتی تھی۔ 1970 کے انتخابات کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اقتدار کے ایوانوں میں عام آدمی کی رسائی ممکن ہوئی۔

Read more

سردار عثمان بزدار وزیر اعلیٰ کے لئے کیسے نامزد ہوئے

عثمان بزدار تونسہ شریف سے تعلق رکھتے ہیں ان کے والد پرانے پارلیمنٹرین ہیں وہ جنرل ضیاء الحق دور میں مجلس شوریٰ کے رکن نامزد ہوئے۔ اس کے بعد مختلف سیاسی اور غیر سیاسی ادوار میں رکن اسمبلی منتخب ہوتے رہے۔ عثمان بزدار جنرل مشرف دور میں تونسہ تحصیل کے تحصیل ناظم رہے۔ خواجہ شیراز محمود تونسہ شریف کی روحانی شخصیت ہیں اس دفعہ عثمان بزدار ان کے پینل پر صوبائی اسمبلی کے امیدوار تھے۔ وہ چند ماہ پہلے مسلم

Read more

لینڈ مافیا سے تعلق رکھنے والے امیدوار نئی قومی قیادت ہیں

اگرچہ 1970 کے انتخابات کو کئی دہائیاں بیت چکی ہیں لیکن قیام پاکستان کے بعد منعقد ہونے والے پہلے براہ راست انتخابات میں مشرقی اور مغربی پاکستان کے شہری علاقوں سے درمیانے طبقے کی بھرپور نمائندگی تھی۔ پیپلز پارٹی کے لاہور راولپنڈی جہلم فیصل آباد ملتان کراچی وغیرہ سے امیدواروں میں ڈاکٹر مبشر حسن شیخ محمد رشید حنیف رامے ملک معراج خالد لاہور سے اور فیصل آباد سے مزدور راہنما مختار رانا میاں عطا اللّٰہ راولپنڈی سے خورشید حسن میر

Read more

پنڈی کا کتاب بازار، مریم اورنگزیب اور رؤف کلاسرا

انگریزی اخبار ڈان کے رپورٹر عامر یٰسین کی خبر کے مطابق راولپنڈی صدر کے بینک روڈ اور حیدر روڈ پر منعقد ہونے والے بازار پر ٹریفک پولیس نے پابندی لگا دی۔ یہ خبر پڑھتے ہوئے دفعتاً ایک ذاتی نقصان کا احتمال ہوا اور نقش ماضی کی کئی یادیں ابھرتی چلی آئیں۔ میری خوش قسمتی کہ میں نے ایک ایسے گھر میں جنم لیا جہاں کتاب کو سب سے قیمتی چیز سمجھا جاتا ہے۔میرے والد فتح محمد ملک کی زندگی کا

Read more