یوم آزادی

ملک محض ایک خطہ ارض کا نام نہیں ہوتا بلکہ یہ لاکھوں کروڑوں محنت کش لوگوں کا نام ہوتا ہے جو کسی خطہ ارض کو بناتے، سنوارتے اور پروان چڑھاتے ہیں۔ ممالک کی سرحدی لکیر گو کہ ان ممالک کے نزدیک بہت مقدس اور انمٹ ہوتی ہے لیکن یہ کبھی بھی حرف آخر نہیں ہوتی۔ ان سرحدی لکیروں کا بننا اور مٹنا ہی نئی ممالک کو وجود میں لاتا ہے اور جس دن یہ عمل پایہ تکمیل کو پہنچتا ہے

Read more

طالبان کا افغانستان ( آخری قسط)

طالبان کے مسائل: ہمارے ہاں ایک ایسا جہادی گروپ موجود ہے جو طالبان کی افغانستان میں قبضے کو نصر من اللہ و فتح قریب اور امریکہ کی شکست سے تعبیر کر رہا ہے اور جیسا کہ ہم اوپر ذکر کر چکے ہیں کہ بیس سال میں طالبان کابل کے قریب بھی نہیں پھٹک سکے تھے اور امریکہ اپنے مالی بحران میں شدید پھنسا ہوا تھا اس مسئلے سے کسی حد تک نکلنے کے لئے امریکہ نے فوجی انخلاء کا فیصلہ

Read more

طالبان کا افغانستان ( 1 )

افغانستان جو جنوبی ایشیاء اور وسطی ایشیاء کے بیچ میں گھرا ہو ایک ملک ہے یا یہ بھی کہہ سکتے ہیں کی یہ جنوبی ایشیاء اور وسطی ایشیاء کو آپس میں ملانے ولا ملک ہے جس کی سرحد مشرق اور جنوب میں پاکستان سے ملتی ہے جبکہ اس کی مغرب سرحد ایران سے اور شمالی سرحد ترکمانستان اور ازبکستان سے ملتی ہے اور شمال مشرقی سرحد تاجکستان اور چین سے ملتی ہے۔ افغانستان کو کہیں سے بھی سمندر نہیں ملتا

Read more

پاکستان میں صنعتی پسماندگی اور مزدور تحریک

پاکستان جب 1947 ء میں وجود میں آیا تو یہ ایک صنعتی ملک نہیں تھا بلکہ یہاں بڑی زمین داری تھی اور جو تھوڑی بہت صنعت تھی وہ بھی بہت ابتدائی حالت میں اور بہت مخدوش تھی جس کو اس وقت کے صنعت کار بالکل ہی دکانداری کے طریق کار سے چلاتے تھے۔ پاکستان بنتے ساتھ ہی ملک میں صنعتکاری کو فروغ دینے کی خاطر اقدامات کیے گئے جس میں بڑی زمین داری کو قائم رکھتے ہوئے زرعی صنعت یعنی

Read more

پاکستان پر مسلط ہونے والی اشرافیہ کی کہانی (آخری قسط)

اب ہم سیاسی جماعتوں کے کردار اور اس کے طریق کار کو زیربحث لاتے ہیں۔ انگریز دور میں جیسا کہ ہم اوپر بتا چکے ہیں کہ کس طرح انگریزوں نے اپنے وفاداروں میں بڑی بڑی جاگیریں تقسیم کیں جو کہ مغلوں کے برعکس موروثی طرز پر استوار کی گئیں تھیں جبکہ نہری نظام متعارف کروا کر ہندوستانی معاشرے کو خالص جاگیرداری طرز پر استوار کیا گیا۔ ان جاگیرداروں کو بھاری بھرکم خطابات سے نوازا گیا اور انہوں نے انگریزوں کے

Read more

پاکستان پر مسلط ہونے والی اشرافیہ کی کہانی(1)

پاکستان میں یہ بات بڑے تواتر سے سننے کہ ملتی ہے کہ 1) پاکستان میں سیاست بہت گندی ہے 2) سیاست دان بہت کرپٹ ہیں ملک کو مقروض کر دیا ہے 3) سیاست میں موروثیت ہے اور ایسا دنیا بھر میں کہیں نہیں ہوتا ہے۔ 4) فوج اور بیوروکریسی بالائے قانون ہے۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ سیاسی نظام ہمیشہ کسی بھی ملک کے معاشی نظام کا عکس ہوتا ہے۔ سرمایہ دار ممالک دو طرح کے ہوتے ہیں ایک

Read more

نظام میں کرپشن یا کرپٹ نظام

پاکستان میں جب کبھی عوام مہنگائی اور بدانتظامی کے خلاف سراپا احتجاج ہوتے ہیں تو ہمارے حکمران فوراً یہ راگ آلاپنا شروع کر دیتے ہیں کہ ماضی کے حکمرانوں نے کرپشن کی ہے جس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی اور کرپشن ہے اور اس کا سدباب یہ ہے کہ لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے اور ان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ دوسری جانب اپوزیشن یہ واویلا کر رہی ہوتی ہے کہ مہنگائی موجودہ حکومت کی نا اہلی

Read more

حالیہ امریکی صدارتی انتخابات میں بڑھتی کشیدگی

حالیہ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی کے جو بائیڈن اور ریپبلیکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ میں ایک گھمسان کا رن پڑا جس میں جو بائیڈن نے الیکٹورل کالج کے مقررہ ہدف کو ایک سخت مقابلہ کے بعد حاصل کر لیا اور اسی طرح پاپولر ووٹوں میں تو اور زیادہ سخت مقابلہ ہوا اور ماسوائے ووٹوں کی گنتی کے آخری دن کے جس میں بائیڈن نے برتری حاصل کی اس سے پہلے تک تو محض چند ہزار ووٹوں سے بائیڈن کو برتری حاصل تھی۔ اس طرح ڈیموکریٹ پارٹی کی حکومت تو یقیناً بن جائے گی لیکن ایک تو اس کو نہ صرف کانگریس میں شدید مقابلے کا سامنا کرنا پڑے گا بلکہ عوام سے بھی اٰس کو شاید مزاحمت اور تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ بالخصوص حالیہ انتخابات میں بہت زیادہ پولرائیزیشن یا باہمی انتشار دیکھنے میں آیا ہے۔

Read more

عوامی مشکلات اور اپوزیشن کے احتجاجی جلسے

گوجرانوالہ، کراچی اور اب کوئٹہ میں متحدہ اپوزیشن نے جلسے کیے اور اپنی بساط کے مطابق اپنی بھرپور قوت کا اظہار بھی کیا اور بیانیہ یہ دیا گیا کہ عوام مہنگائی اور اپنے مسائل میں اس بری طرح سے گھر چکی ہے اس لیے ہم عوام کے درد کو سمجھتے ہوئے سڑکوں پر آ رہے ہیں۔ یہ بیانیہ بالکل اس سے ملتا جلتا ہے جو پی ٹی آئی نے بحیثیت اپوزیشن رکھا تھا جب وہ اقتدار میں نہیں تھے کہ عوام اس لیے بدحالی کا شکار ہیں کیونکہ روزانہ بیس ارب روپے کی کرپشن اس وقت کی حکومتیں کر رہی ہیں اور ٹیکسوں کا پیسے سے حکمران مزے کر رہے ہیں اور ہم حکومت میں آ کر چونکہ اس کا خاتمہ کر دیں گے اس لیے عوام کو خوشحال کر دیں گے۔

Read more

نئے نظام کی تشکیل وقت کے ضرورت

ایک انگریزی محاورہ ہے کہ کائنات میں۔ تبدیلی ہی ایک ایسی شے ہے جو ناقابل تبدیل ہے۔ یہ کائنات مسلسل حرکت پذیر ہے ایک ایک زرہ ہمہ وقت تبدیل ہو رہا ہے یہاں جامد کوئی شے نہیں ہے انسانوں، خاندانوں سے لے کر حکومتوں اور نظاموں تک ہر چیز ہر وقت تبدیل ہو رہی ہے۔ تبدیلی کی رفتار کبھی تیز ہے اور کبھی سست لیکن یہ رکتی کبھی نہیں ہے۔

ایک وقت تھا کہ انسانوں کا آنا اور جانا بہت اہمیت رکھتا تھا۔ لوگ پیغمبروں کا انتظار کرتے اور رحمدل اور نیک حکمرانوں کا جو آ کر ان کی قسمتوں کو بدلیں اور بقول شاعر،

Read more

حکومت کی ناکامی یا نظام کی ناکامی

اس وقت پاکستان میں ایک اور حکومت اپنی ناکامی کا کلنک ماتھے پر سجا کر اپنے منطقی انجام کی طرف بڑی تیزی سے گامزن ہے۔ پاکستان میں کچھ حکومتوں کو فوجی ادوار میں شمار کیا جاتا ہے جبکہ کچھ کے لئے ہم سول حکومتوں کا لفظ استعمال کرتے ہیں اور مارشل لاز کے لئے جو جواز فراہم کیا جاتا ہے اس میں سیاستدانوں کی کرپشن، بیڈ گورننس اور باہمی چپقلش کو قصوروار ٹھہرایا جاتا ہے۔ پاکستان میں حکومتوں کی ناکامی

Read more

کیا امریکہ روبہ زوال ہے؟

جب سے امریکہ میں جارج فلائیڈ کے قتل کیواقعہ کے بعد وہاں پولیس کے ماورائے عدالت قتل اور اس کے اختیارات کا ناجائز استعمال اور رنگدار خصوصاً کالے افراد کے ساتھ متعصبانہ سلوک کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہوئی ہے اور وہاں مظاہرے شروع ہوئے ہیں جنہوں نے بہت جلد یورپ کو اپنے زیر اثر لے لیا بلکہ اسٹریلیا میں بھی وہاں لوگ اسٹریلیا کے مقامی لوگوں کے خلاف متعصبانہ سلوک کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔ ان تمام مظاہروں

Read more

احتجاج۔ ۔ ۔ مگر کیوں

ہم آئے دن عوام  کے احتجاج دیکھتے ہیں۔ لوگ سڑکوں پر آ کر اپنے حقوق کے لئے نعرے لگا رہے ہوتے ہیں اور سڑکوں پر پولیس ان کو ڈنڈے مار رہی ہوتی ہے اور شدید صورتحال میں تو فوج سڑکوں پر آ کر عوامی مظاہروں کو اپنے کنٹرول میں کر رہی ہوتی ہے اور احتجاج کرتی جنتا کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہی ہوتی ہے اس میں ایک بات یاد رکھی جائے کہ یہی وہ پولیس اور فوج ہے جس کو اسی جنتا نے اپنا پیٹ کاٹ کر ٹیکسوں کے پیسے سے نہ صرف پالا ہوتا ہے بلکہ جن ہتھیاروں سے جنتا کو نشانہ بنایا جا رہا ہوتا ہے وہ ہتھیار بھی جنتا ہی کے پیسوں سے خریدے گئے ہوتے ہیں۔

Read more

ڈگری کیا شعور جانچنے کا بیرومیٹر ہے؟

علم کے معنی آگہی اور جاننے کے ہیں اور تعلیم سیکھنے یا سکھانے کے عمل کے کو کہتے ہیں۔ دنیا جب سے وجود میں آئی ہے یہ آگہی حاصل کرنا اور اس کو سیکھنے سیکھانے کا عمل جاری ہے اور روز اول سے ہی یہ ایک انتہائی مقدس عمل سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس کی وجہ سے ہی دنیا نے ترقی کی منازل طے کی ہیں اور آج جب انسان کائنات تسخیر کر رہا ہے تو یہ صرف اس کے

Read more

قلاش ہوتی دنیا اور ہماری امداد مانگنے کی عادت

کرونا نے اس وقت پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ -2007-8ء کے معاشی بحران سے ابھی دنیا کو باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ملا تھا جس نے دنیا کی تمام ترقی یافتہ حکومتوں پر یہ بات ثابت کر دی تھی کہ باوجود اس کے کہ سرمایہ داری اور آزاد منڈی کی معیشت بلا خوف و خطر دنیا بھر میں راج کر رہی ہے جس کے بارے میں بڑے بڑے جغاوری معیشت دانوں کا یقین کامل تھا کہ

Read more

پاکستانی میڈیا کا کردار اور معاشرہ سازی

دنیا بھر میں صحافت اورمیڈیا کا ایک نہایت اہم کردار ہے جس کا کام ریاست کے سامنے کھڑا ہونا اور عوام کو سچ بتانا ہوتا ہے دنیا بھر میں اس کی شاندار مثالیں موجود ہیں اور خود پاکستان بھی ان میں سے کسی سے پیچھے نہیں رہا ہے منہاج برنا اور اُ ن جیسے بہت سے بڑے نام جن میں سے کئی کو تو نامعلوم افراد کے ہاتھوں بری طرح مارا پیٹا گیا اور کئی ایک کو تو قتل بھی

Read more

قومی ترقی کا پیمانہ اور کرونا وائرس

ہم ہمیشہ سے یہ پڑھتے اور سنتے آئے ہیں کہ کسی بھی ملک کی ترقی ناپنے کا پیمانہ اُس ملک کی GDP، فی کس آمدنی، بیلنس آف پیمنٹ، سٹاک مارکیٹ اورکھلی منڈی میں کرنسی کی قیمت ہے اور اس کے علاوہ اُس کی فوجی طاقت اُس کے اسلحہ کے ذخائر، بین البر اعظمی اور ایٹم بم لے جانے والے میزائل ہیں۔ اس تمام میں جو پیمانہ موجود نہیں ہے وہ HDI یعنی ہیومن ڈیولپمنٹ انڈیکس کا ہے، اس لئے حالیہ

Read more