محمد شامی: امروہہ کا شرمیلا لڑکا ’سمی‘ جس نے کرکٹ کی دنیا میں کھلبلی مچائی

امروہہ کے پُرسکون گاؤں سہس پور علی نگر میں پیدا ہونے والے اور اپنا لڑکپن کچے میدانوں میں ٹینس گیندوں سے کرکٹ کھیل کر گزارنے والے محمد شامی آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں ہلچل مچا چکے ہیں۔

Read more

اترپردیش میں حلال سند یافتہ اشیا پر پابندی کے بعد انڈیا کو ’حلال فری‘ بنانے کی بحث کیوں؟

انڈین ریاست اترپردیش میں اس پابندی پر حکومت نے کہا کہ ڈیری آئٹمز، چینی، بیکری کی مصنوعات، پیپرمنٹ آئل، خوردنی تیل اور کاسمیٹکس وغیرہ پر حلال سرٹیفیکیشن کا لیبل غیر قانونی ہے۔ مگر اس میں ایک تضاد یہ ہے کہ برآمدی ’حلال‘ مصنوعات کو استثنیٰ حاصل ہے۔

Read more

’سہون شریف ہو یا برطانوی سفارتخانہ شیما کرمانی بہت باہمت رہی، افسوس کہ ایک بھی پاکستانی ان کے ساتھ کھڑا نہیں ہوا‘

پاکستان میں گذشتہ روز سے ملک کی معروف کتھک ڈانسر اور نامور سماجی کارکن شیما کرمانی کا نام سوشل میڈیا کے ٹاپ ٹرینڈز میں ہے اور ان کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے برٹش ہائی کمیشن میں لگایا ہوا نعرہ ہیش ٹیگ ’سیز فائر ناؤ‘ بھی گردش کر رہا ہے۔

Read more

روہت شرما: سکول کی فیس معاف کروانے سے ورلڈ کپ فائنل تک کا سفر

روہت کے اب تک کے اس کامیاب سفر میں اب بس اگر کسی چیز کی کمی ہے تو وہ کرکٹ کے عالمی کپ کو اپنے ہاتھوں میں تھامنے اسے ہوا میں بلند کرنے اور اس بڑے ایونٹ میں اپنی سرزمین پر کامیابی اپنے نام کرنے کی۔

Read more

سیم آلٹمین: مصنوعی ذہانت کی دُنیا کے ’سپر سٹار‘ کی غیر معمولی برطرفی کیوں ہوئی؟

کیا خود ٹیکنالوجی کمپنی کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے؟ چند روز قبل سیم آلٹمین نے چیٹ جی پی ٹی کے بارے میں لکھا تھا کہ وہ ’طلب میں اضافے‘ کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے اور اسے اپنی اعلیٰ سطح کی سبسکرپشن سروس کے لیے سائن اپ روکنا پڑ رہا ہے۔ کیا یہ برطرفی کا سامنا کرنے کے لیے کافی ہے؟

Read more

غزہ کے الشفا ہسپتال سے مریضوں سمیت سینکڑوں افراد کی نقل مکانی، خان یونس کو بھی چھوڑنے کا اسرائیلی حکم

سنیچر کے روز غزہ سٹی کے مرکزی الشفا ہسپتال سے سینکڑوں افراد نے نقل مکانی کی ہے جن میں ہسپتال کے چند مریض بھی شامل ہیں۔ الشفا ہسپتال کے چند طبی کارکنوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے انھیں وہاں سے نکل جانے کے لیے کہا گیا تھا لیکن اسرائیل نے اس کی تردید کی ہے۔

Read more

اگر سٹارک میک گرا کا عزم دہرا پائے: سمیع چوہدری کا کالم

اگر یہاں کمنز کو ٹرافی اٹھانا ہے تو پھر مچل سٹارک کو بھی وہی عزم دہرانا ہو گا کہ وہ وراٹ کوہلی اور کے ایل
راہول کو سنبھال پائے تو احمد آباد کے جمِ غفیر پہ سکوت طاری ہوتے دیر نہیں لگے گی۔ پڑھیے سمیع چوہدری کا تجزیہ۔

Read more

’پاکستان کرکٹ ٹیم اشرافیہ کی تجربہ گاہ بن چکی ہے‘

اس بھونچال کے دوران پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین نہ صرف پی سی بی پر تنقید کر رہے ہیں بلکہ پاکستان میں کرکٹ کوچنگ سے متعلق بحث کرتے ہوئے انڈیا کی مثالیں دے رہے ہیں۔

Read more

کینسر میں مبتلا خاتون نے موت سے قبل لوگوں کا 16 ملین ڈالر کا طبی قرض ادا کر دیا

امریکی شہر نیو یارک سے تعلق رکھنے والی 38 سالہ کیسی نے اپنی وفات سے قبل اتنا پیسہ جمع کر لیا کہ وہ بہت سے ایسے لوگوں کی مدد کر سکیں جو اپنے میڈیکل بلز یا طبی قرضوں کی ادائیگی میں مُشکلات کا شکار تھے۔

Read more

برطانیہ کے پاکستانی خاندانوں میں کزن میرجز میں کمی: ’میرے بچوں نے کہا خبردار ہم سے کچھ ایسا کروایا‘

ایک ریسرچ کے مطابق گذشتہ 10 سالوں کے دوران برطانیہ کے شہری بریڈفورڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں اپنے کزنز میں شادی کرنے کے رجحان میں بڑی کمی آئی ہے۔ اس کی ممکنہ وجوہات اعلیٰ تعلیم کا حصول، نئے خاندانی رجحانات اور امیگریشن کے قوانین میں تبدیلی ہے۔

Read more

ایک طرحدار سیاستدان کی رخصتی: وسعت اللہ خان کی تحریر

گوہر ایوب خان کسی بھی پاکستانی حکمران کے پہلے صاحبزادے تھے جنھوں نے کھل کے سیاست میں حصہ لیا۔ انھوں نے یہ اعتراف کیا کہ انٹیلیجنس ایجنسیاں صدر اسکندر مرزا کے فون ٹیپ کر رہی تھیں اور ان کے والد، یعنی چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر ایوب خان، کو ڈھاکہ سے واپس کراچی پہنچنے پر گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ لہذا صدر سے استعفیٰ لینے کا منصوبہ بنایا گیا۔

Read more

راہل دراوڈ: وہ شخص جو کرکٹ ورلڈ کپ میں انڈیا کی مسلسل فتوحات کا ذمہ دار ہے

دراوڈ کو اپنے شاندار کریئر میں ایک محنتی کھلاڑی کے طور پر جانا جاتا ہے۔ شاذ و نادر ہی ایسے مواقع آئے جب انھوں نے اپنی وکٹیں بہت آسانی سے گنوا دیں۔ اسی لیے وہ ’دی وال‘ یا ’مسٹر ڈیپنڈیبل‘ کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔

Read more

ہتھ پنکھا، لہنگا چولی اور سر پر دوپٹہ، مس یونیورس مقابلے کی پہلی پاکستانی حسینہ ایریکا رابن

امریکہ کے ملک ایل سلواڈور میں جاری مس یونیورس کے مقابلوں میں موجود ایریکا رابن ’مِس یونیورس‘ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔ ‘ وہ کہتی ہیں کہ مس یونیورس پاکستان کا خطاب حاصل کرنے اور اپنے پلیٹ فارم کو اچھی اور مثبت تبدیلی کے لیے استعمال کرنے پر مجھے پختہ یقین ہو گیا ہے کہ خواب سچ ہوتے ہیں۔‘

Read more

غزہ پر حملے کی وجہ سے کیا عرب ممالک پہلے کی طرح مغرب کو تیل فروخت کرنا بند کریں گے؟

پچاس سال پہلے اسرائیل کا خیال تھا کہ اس پر کوئی حملہ نہیں کرے گا۔ اور اسی طرح امریکہ کو لگا کہ عرب ممالک تیل کی سپلائی نہیں روکیں گے۔ لیکن یہ دونوں چیزیں ہوئیں۔ عرب ممالک کے اس فیصلے نے عالمی معیشت، توانائی کی پالیسی اور مشرق وسطیٰ میں طاقت کا توازن ہمیشہ کے لیے بدل کر رکھ دیا تھا۔ کیا اب کی بار بھی ایسا کچھ ہوگا؟

Read more

چیٹ جی پی ٹی: کمپنی کی مالیت ’صفر سے 90 بلین ڈالر‘ تک پہنچانے والے سی ای او کو ہی فارغ کر دیا گیا

مصنوعی ذہانت کی فرم اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین کو کمپنی کے بورڈ نے برطرف کر دیا ہے۔ بورڈ کے اراکین کا کہنا ہے کہ وہ سیم کے کمپنی کی قیادت کرنے کی اہلیت پر اعتماد کھو چکے ہیں۔

Read more

محمد حنیف کا کالم: مغربی تہذیب کا خنجر

آج بھی مغربی تہذیب اپنے خنجر سے آہستہ آہستہ خود کشی کر رہی ہے۔ پوری دنیا میں انسانی حقوق کا درس دینے والی یونیورسٹیوں میں ان طلبا پر پابندیاں لگ رہی ہیں جو کہہ رہے ہیں کہ فلسطینی بچوں کا قتل عام بند کرو۔ یہ خود کشی ان نیوز روموں میں جاری ہے جہاں اداریوں میں یہ ثابت کیا جا رہا ہے کہ یہ قتل عام دراصل انسانیت کی فتح ہے۔

Read more

کیا الشفا ہسپتال سے کوئی ثبوت نہ ملنے پر اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے دباؤ بڑھ سکتا ہے؟

اسرائیلی فوج کو غزہ شہر کے الشفا ہسپتال میں داخل ہوئے کئی دن ہو چکے ہیں اور ایسا لگ رہا ہے کہ وہ ابھی بھی اس ہسپتال کو حماس کے کمانڈ مرکز کے طور پر ثابت کرنے کے لیے ثبوت ڈھونڈ رہے ہیں۔ ہسپتال کے اندر کوئی خود مختار سکروٹنی نہیں، صحافی غزہ میں آزادانہ طور پر گھوم پھر نہیں سکتے اور چند ایک صحافی جو وہاں سے رپورٹنگ کر رہے ہیں وہ اسرائیلی فوج کی زیر نگرانی کام کر رہے ہیں۔

Read more

لاہور میں گاڑی کی ٹکر سے چھ افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں اب نئی دفعات کیوں شامل کی گئی ہیں؟

پاکستان کے شہر لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے میں حال ہی میں ایک گاڑی کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کے ہلاک ہونے کے واقعے کے مقدمے میں پولیس نے ملزم کے خلاف قتل اور انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کا اضافہ کر دیا ہے۔

Read more

’پائپ کے ذریعے کھانا، پانی، آکسیجن کی فراہمی‘: اتراکھنڈ سرنگ میں پھنسے مزدور نکالنے کے لیے جاری ’ڈرامائی آپریشن‘ میں کیا ہو رہا ہے؟

ڈرلنگ مشینوں کے استعمال کے علاوہ ریسکیو مشن نے ایکسکیویٹر کے ذریعے ملبے کو ہٹانے کی کوشش کی ہے لیکن یہ کوششیں بھی ناکام رہی ہیں۔ اس آپریشن میں اتنی تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟

Read more

نیلوفر ایوبی: ’والد نے قینچی سے میرے بال کاٹے اور والدہ سے کہا آج سے اسے لڑکے کی طرح کپڑے پہناؤ‘

نیلوفر افغانستان میں 1996 سے 2001 تک کے طالبان حکومت کے پہلے دور میں پلی بڑھی تھیں اور اس دوران انھوں نے 10 سال کی عمر تک ایک لڑکے کی طرز اپنا کر زندگی گزاری تاکہ اسلامی قوانین کے نام پر طالبان کے نافذ کیے ہوئے جابرانہ کنٹرول سے دور رہ سکیں۔

Read more

ٹک ٹاک اور گارڈیئن نے اسامہ بن لادن کے فلسطین سمیت دیگر موضوعات پر خط سے جڑا مواد حذف کیوں کیا؟

گذشتہ کئی روز سے ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اسامہ بن لادن کا ’امریکہ کے نام‘ ایک خط گردش کر رہا ہے جس پر غزہ میں جاری حالیہ جنگ کے تناظر میں سازشی نظریات پر مبنی ویڈیوز بنائی جا رہی ہیں۔

Read more

فوجی آمریت، مقبول فیصلے کرنے والے سیاستدان اور پالیسی کا بحران: وہ ملک جو دنیا کی سپر پاور بنتے بنتے زوال کا شکار ہوا

ارجنٹینا جو کسی زمانے میں ایک سپر پاور بننے کے راستے پر گامزن تھا متعدد دہائیوں سے مسلسل معاشی بحران کا شکار ہے۔ لیکن کیا واقعی ایک وقت میں ارجنٹینا دنیا کا سب سے دولتمند ملک تھا؟ اور آخر ایسا کیا ہوا کہ یہ ملک اب کرہ زمین پر سب سے زیادہ مہنگائی والا ملک بن گیا ہے؟

Read more

خواتین کے ’ناچ گانے‘ سے متعلق بیان: کیا ’90 کی دہائی میں پھنسے‘ نواز شریف کا یہی سیاسی بیانیہ ہے؟

ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ انھوں نے خواتین سے متعلق اس نوعیت کا کوئی بیان دیتے ہوئے اپنے حریف عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کو نام لیے بغیر نشانہ بنایا ہو۔

Read more

ٹاس کا سکہ، پچ کی تبدیلی اور گیندوں میں ہیر پھیر: انڈین ٹیم پر لگائے گئے وہ الزامات جن پر وسیم اکرم بھی شرمندہ ہوئے

دوسری جانب سوشل میڈیا پر چند افراد انڈین ٹیم کی ان پے در پے کامیابیوں کو شک کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ ایسے افراد کا اعتراض خالصتاً انڈین ٹیم کی انتہائی عمدہ بولنگ پر ہے جس کا اظہار ہم نے پورے ٹورنامنٹ میں دیکھا ہے۔

Read more

بائیڈن کے نامزد کردہ پاکستانی وکیل جو امریکہ کے پہلے مسلم اپیلیٹ جج بن سکتے ہیں

عدیل منگی ایک پاکستان نژاد امریکی شہری ہیں جنھیں امریکی صدر جو بائیڈن نے اپیلیٹ کورٹ کے جج کے طور پر نامزد کیا ہے۔ اگر سینیٹ اس نامزدگی کی منظوری دیتی ہے تو وہ اس منصب پر فائز ہونے والے پہلے مسلم اور پاکستانی ہوں گے۔

Read more

’مسٹر سکیورٹی‘ بنیامن نتن یاہو: اسرائیلی وزیر اعظم کی سیاست کی جادوگری کیا حماس حملے کا داغ دھو پائے گی؟

اسرائیل میں بہت سے لوگ انھیں ’مسٹر سیکیورٹی‘ کہتے ہیں۔ بنیامن نتن یاہو اسرائیل کے 1948 میں قیام کے بعد سے سب سے طویل عرصے تک حکومت کرنے والے وزیر اعظم ہیں۔ اس عہدے پر آنے کے بعد ان کا پہلا ہدف اور مقصد اسرائیل کو محفوظ رکھنا تھا۔ لیکن سات اکتوبر کو اس وقت انھیں ایک بڑا دھچکا لگا جب غزہ کی پٹی پر غلبہ رکھنے والے فلسطینی مسلح گروپ حماس نے قریبی اسرائیلی شہروں پر حملہ کیا۔

Read more

’کہ زندگی کرکٹ سے دشوار تر ہے‘: سمیع چوہدری کا کالم

ایڈن گارڈنز کی یہ پچ بھی استعمال شدہ تھی لیکن وانکھیڈے کے برعکس یہاں باؤنس بہت دھیما تھا۔ یہ پہلے سیمی فائنل کے یکسر برعکس صورت حال تھی کہ بولرز کی بجائے بلے بازوں کا جینا محال تھا۔ یہاں رنز کی برسات نہیں، قال تھا۔

Read more

جنوبی افریقہ کا ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا خواب ادھورا رہ گیا، دلچسپ مقابلے کے بعد آسٹریلیا فائنل میں

ورلڈ کپ سیمی فائنلز کی تاریخ کے شاید سب سے سنسنی خیز میچ کھیلنے والی دو ٹیمیں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا جب بھی آمنے سامنے آئیں تو یہی امکان ہوتا ہے کہ ایک بہترین میچ دیکھنے کو ملے گا اور کلکتہ کے ایڈن گارڈنز میں آج ایسا ہی ہوا۔

Read more

حماس کے ’دھڑکتے ہوئے دل‘ میں سرنگوں کی متلاشی اسرائیلی فوج: بی بی سی نے اسرائیلی فوج کے ہمراہ الشفا ہسپتال میں کیا دیکھا؟

اسرائیلی فوج نے بی بی سی کی ایک ٹیم کو الشفا ہسپتال کا دورہ کروایا ہے تاکہ یہ دکھایا جا سکے کہ اسرائیلی فوج کو اب تک وہاں سے کیا کچھ ملا ہے۔ اس دورے کے دوران بی بی سی کو ہسپتال میں موجود فلسطینی ڈاکٹروں یا مریضوں سے بات نہیں کرنے دی گئی۔

Read more

کرتار سنگھ: امریکہ پلٹ نوجوان جس نے برطانوی سامراج سے معافی مانگنے کے بجائے موت کو ترجیح دی

غدر جماعت کا مقصد انڈیا کو برطانوی سامراج سے آزاد کروانے کی کوشش کرنا تھا۔ کرتار سنگھ سرابھا سنہ 1915 میں انڈیا واپس آئے اور برطانوی حکومت کے خلاف بغاوت کی تیاری کرنے لگے لیکن حکومت کو ان کے اقدامات کے بارے میں پتہ چل گیا اور انھیں 16 نومبر 1915 کو سزائے موت دے دی گئی۔

Read more

غیر ملکی کمپنیاں اربوں ڈالر کا سرمایہ چین سے کیوں نکال رہی ہیں؟

چین کے سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ غیر ملکی کمپنیاں چین میں جتنا پیسہ لگا رہی ہیں اس سے کہیں زیادہ پیسہ وہ چین سے واپس نکال رہی ہیں۔ سست روی کا شکار چینی معیشت، کم شرح سود اور امریکہ کے ساتھ جغرافیائی و سیاسی کشمکش سمیت وہ کون سے عوامل ہیں جو اس صورتحال کا باعث بن رہے ہیں؟

Read more

’نسل پرستانہ‘ مذاق پر رمیز راجہ کی ہنسی: آپ ایسی بات پر ہنسے جس پر دنیا نے 30 سال قبل ہنسنا چھوڑ دیا تھا‘

’دنیا نے 30 سال سے اس بات پر ہنسنا چھوڑ دیا تھا۔۔۔‘ یہ کہنا ہے ویوین رچرڈز اور نینا گپتا کی بیٹی مسابا کا جنھوں نے ایک پاکستانی شو کے دوران کرکٹ کمنٹیٹر رمیز راجہ کے برتاؤ پر سوال اٹھایا ہے۔

Read more

’بابر اعظم پی سی بی کی بھینٹ چڑھ گئے‘: سمیع چوہدری کا کالم

اس میں شبہ نہیں کہ بابر اعظم کی قائدانہ صلاحیتیں قابلِ بحث تھیں اور کچھ اہم ترین لمحات پہ ان کے آن فیلڈ فیصلے بھی پاکستان ٹیم کو بہت مہنگے پڑے مگر بابر سے کہیں زیادہ مہنگے فیصلے ان پی سی بی سربراہان اور انہیں مقرر کرنے والے وزرائے اعظم کے تھے جن کی بھینٹ بابر کو چڑھنا پڑا۔

Read more

ریٹا رابرٹس جن کی لاش قتل کے 31 سال بعد ’آپریشن آئیڈینٹیفائی می‘ کے ذریعے شناخت ہوئی

برطانوی شہری ریٹا رابرٹس قتل ہونے والی ان 22 خواتین میں سے ایک ہیں جن کی شناخت کے لیے یورپ کی پولیس نے اس سال کے آغاز میں باقاعدہ ایک مہم شروع کی تھی۔ شناخت کی اس مہم کو’آپریشن آئیڈینٹیفائی می‘ کا نام دیا گیا۔ وہ 1992 میں اپنے گھر سے بیلجیئم کے لیے روانہ ہوئی تھیں۔

Read more

کیا ’ٹائم ٹریول‘ واقعی ممکن ہے اور اس پر علم طبیعیات کیا کہتی ہے؟

موجودہ وقت سے آگے جانا یا ماضی میں جانے کی صلاحیت ایک زمانے سے سائنس فکشن لکھنے والوں اور ماہرین طبیعیات کو اپنی جانب کھینچتی رہی ہے۔ تو کیا واقعی ماضی اور مستقبل میں سفر کرنا ممکن ہے؟

Read more

بلوچ عسکریت پسند تنظیموں کو انضمام کی ضرورت کیوں پیش آئی اور وہ کیا حاصل کرنا چاہتی ہیں؟

سکیورٹی امور کے ماہرین کہتے ہیں کہ بلوچستان میں عسکریت پسند تنظیمیں اس وقت بھی بڑے چیلنج کے طور پر موجود ہیں اور اگر ان تنطیموں کا انضمام ہوتا ہے تو یہ بڑی پیش رفت ہو گی جو ان کی سیاسی و عسکری طاقت میں نمایاں اضافہ کرے گا اور پاکستان پر مزید دباؤ کا سبب بنے گا۔

Read more

’اکیلے محمد شامی ہی کافی ہو رہے‘: سمیع چوہدری کا کالم

جب ولیمسن نے بازو کھولنے کا فیصلہ کیا، تب محمد شامی دوبارہ اٹیک میں آ گئے جنھوں نے آتے ہی اس ڈراپ کیچ کا کفارہ ادا کر دیا۔ پہلے سپیل میں دونوں کیوی اوپنرز کو ہدف بنانے کے بعد شامی نے دوسرے سپیل کے پہلے ہی اوور میں کپتان اور نائب کپتان کی دو قیمتی وکٹیں اڑا دیں۔

Read more

ورلڈ کپ میں پہلے راؤنڈ میں باہر ہونے کے بعد بابر اعظم تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے مستعفیٰ: ’بابر آپ دلوں کے کپتان ہو‘

انڈیا میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان کے کپتان بابر اعظم تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

Read more

ورلڈ کپ سیمی فائنل: نیوزی لینڈ کا 398 رنز کا تعاقب جاری، کوہلی کی ریکارڈ 50ویں سنچری اور پچ تبدیلی کے الزامات

انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے ویراٹ کوہلی اور شریاس آئیر کی شاندار سنچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز بنائے ہیں۔

Read more

سکوٹر کے سفر سے لے کر ائیرلائن کے مالک بننے تک سہارا گروپ کے سربراہ سبرت رائے کے عروج و زوال کی کہانی

سبرت رائے کے عروج و زوال کی کہانی کسی فلمی کہانی کی طرح ہے کہ انڈیا کی مبینہ پسماندہ ترین ریاست بہار کی ایک چھوٹی سے جگہ سے انھوں کتنی اونچی چھلانگ لگائی اور ایک زمانے تک انڈیا کی کاروباری دنیا پر حکمرانی کی۔

Read more

تقریروں تک محدود اور عملی اقدامات سے خالی: ریاض میں ہونے والے عرب اور مسلم رہنماؤں کے سربراہی اجلاس سے کیا حاصل ہوا؟

گذشتہ دنوں عرب اور مسلم ممالک کے سربراہوں کا اجلاس سعودی دارالحکومت ریاض میں ہوا جہاں موجود مسلم رہنما چاہتے ہیں کہ بائیڈن انتظامیہ اور مغربی ممالک غزہ میں جنگ کو مکمل طور پر روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں، لیکن شرکا میں جس بات پر اتفاق نہیں ہو سکا وہ یہ تھی کہ اس مقصد کو کیسے حاصل کیا جائے۔

Read more

سدھو موسے والا کا نیا گانا ’سیکشن 12‘: ’تمھیں اس وقت تک زندہ نہیں رہنے دوں گا جب تک میں مر نہ جاؤں‘

گذشتہ سال قاتلانہ حملے میں مارے جانے والے پنجابی گلوکار شبدیپ سنگھ عرف سدھو موسے والا کا نیا گانا ’واچ آؤٹ‘ یوٹیوب پر آتے ہی موضوعِ بحث بن گیا ہے۔

Read more

کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کا قتل: ’دو مرتبہ مسلمانوں کو گاڑی تلے کچلنے کا خیال آیا۔۔۔ اس خاندان کو دیکھا تو خود کو روک نہ سکا‘

نتھینیل ویلٹمین کو چار قتل اور ایک اقدام قتل کے الزامات کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ انھیں دہشتگردی کے الزام کا بھی سامنا ہے، استغاژہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے مذہب کی بنیاد پر افضال خاندان کو نشانہ بنایا۔

Read more

ورلڈ کپ سیمی فائنل میں انڈیا پھر کیویز کے مدمقابل: ممبئی کی پچ انڈیا کی ’ناک آؤٹ‘ کی پریشانی دور کر پائے گی؟

گذشتہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کی یادیں آج بھی انڈیا میں تازہ ہیں اور اس ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی بھی رواں پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

Read more

اور اب انتخابی نظریہ ضرورت

انتخابات کی جمع تفریق قطعی طور پر ایک مختلف سائنس ہے، مقبولیت اس کا پیمانہ نہیں مگر قبولیت اس کی آزمائش ضرور ہے۔ پاکستان کی سیاست میں بے حد مقبول الجبرا ’الیکٹیبلز‘ ہیں جو ہواؤں کے رخ کے موافق چلتے ہیں اور صرف مفاہمت کے نظریے پر یقین رکھتے ہیں۔ پڑھیے عاصمہ شیرازی کا کالم۔

Read more

اقرا عزیز: ’لوگ ہمیشہ سسرال والوں یا لڑکی کے گھر والوں کے بارے میں باتیں کرتے ہیں۔۔۔ منت میں ان معاملات کی حقیقت بیان کی گئی‘

بی بی سی سے گفتگو میں انھوں نے بتایا کہ بحیثیت کم عمر بیوی اور بہو منت کے کردارسے انھوں نے کافی کچھ سیکھا ہے۔

Read more

عبدالرزاق کی ایشوریہ رائے سے متعلق مثال دینے پر معذرت: ’کرکٹ پر بات کرتے ہوئے کوئی عورت کی تضحیک کیسے کر سکتا ہے‘

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق کی جانب سے معذرت پر مبنی یہ جملے سوشل میڈیا پر اس وقت گردش کر رہے ہیں جس میں انھوں نے انڈین اداکارہ اشویریہ رائے کے حوالے سے کہے گئے الفاظ پر معافی مانگی ہے۔

Read more

آن لائن مواد تخلیق کر کے لوگ کیسے پیسہ کماتے ہیں اور کیا اس پیشے کو بطور کریئر چنا جا سکتا ہے؟

کچھ لوگوں نے اسے عزت کی نوکری کے طور پر بھی نہیں دیکھا۔ لیکن اب اس پیشے سے وابستہ لوگوں کے کام کرنے کے انداز کے ساتھ ساتھ لوگوں کی رائے بھی بدل رہی ہے۔

Read more

ہماری کائنات چپٹی ہے یا گول، محدود ہے یا لامحدود؟ وہ معمہ جو سائنسدانوں کو آج تک الجھائے ہوئے ہے

اگر آپ یہ مضمون پڑھ رہے ہیں، تو آپ کو ان لوگوں میں سے ایک ہونا چاہیے جو ناقابل فہم باتوں پر غور کرنے، ناقابل تصور کو تصور کرنے، اور ناقابل تسخیر کی کھوج لگانے کے لیے تیار رہتے ہیں۔

Read more

’میرے شوہر زندگی بھر سگریٹ پیتے رہے اور اُن کی وجہ سے کینسر جیسی موذی بیماری مجھے ہو گئی‘

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ایسے ماحول میں رہنے کا باعث جہاں سگریٹ یا تمباکو کا دھواں موجود ہوتا ہے ہر سال 12 لاکھ بڑی عمر کے افراد جبکہ 65 بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ مگر اس صورتحال کا تدارک کیسے کیا جا سکتا ہے؟

Read more

اسرائیلی فوج حماس کے حملے میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی لاشوں کی تلاش میں شکاری پرندوں کا کیسے استعمال کر رہی ہے؟

اسرائیل کی نیچر اینڈ پارکس اتھارٹی کے اوہد ہتزوفے جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائسز کا استعمال کرتے ہوئے متعدد پرندوں کے نقل مکانی کے رحجان کا سراغ لگا رہے ہیں۔

Read more

غلط شائع ہونے والا ایک نادر امریکی ڈاک ٹکٹ جو ریکارڈ 20 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا

نیویارک میں ہونے والی نیلامی میں ایک نایاب و نادر امریکی ڈاک ٹکٹ کو 20 لاکھ امریکی ڈالر میں خریدا گيا ہے اور اس نے امریکہ میں کسی ایک ڈاک ٹکٹ کا سب سے زیادہ قیمت میں فروخت ہونے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

Read more

پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کا رجحان: ’جب منھ پر ایک مُکا پڑتا ہے آپ سب پریشانیاں بھول جاتے ہیں‘

جوڈو، جوجتسو، باکسنگ کے علاوہ دیگر مارشل آرٹس کے کئی ایسے کھیل ہیں جن کی تیکنیک کو اس گیم میں استعمال کیا جا سکتا ہے اس لیے اسے باقی کھیلوں کے مقابلے میں ایک پُرتشدد کھیل کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔

Read more

غزہ کی جنگ ماضی کی جنگوں سے مختلف کیوں ہے اور جنگ بندی کا امکان کم کیوں ہے؟

غزہ کی پٹی میں چھڑنے والی حالیہ جنگ اگر ماضی کی جنگوں جیسی ہوتی تو شاید اب تک جنگ بندی ہو چکی ہوتی۔ ہلاک ہونے والوں کو دفنایا جا رہا ہوتا اور اقوام متحدہ میں اسرائیل یہ بحث کر رہا ہوتا کہ تعمیر نو کے لیے غزہ کی پٹی میں کتنا سیمنٹ بھجوانے کی اجازت دی جائے۔ لیکن یہ جنگ ماضی کی جنگوں جیسی کیوں نہیں ہے؟

Read more

کم عمر ڈرائیور کے ہاتھوں چھ افراد کی ہلاکت: کیا ایسے بچوں اور ان کے والدین کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے؟

لاہور کے چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ مستنصر فیروز نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کم عمر ڈرائیورز لاہور پولیس کے لیے ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔ انھوں نے بتایا کہ رواں برس اب تک پولیس 20 ہزار سے زیادہ کم عمر ڈرائیورز کے چالان کر چکی ہے۔

Read more

رحمن اللہ گرباز کا احمد آباد میں ’سنچری سے بھی بڑا کارنامہ‘: ’اسی لیے افغان کھلاڑیوں کو انڈیا میں اتنا پیار ملتا ہے‘

ورلڈ کپ میں کچھ بڑے اپ سیٹ دیکھنے میں آئے اور کچھ ایسے واقعات بھی رونما ہوئے جن کی وجہ سے ورلڈ کپ شہ سرخیوں میں رہا۔

Read more

کیا روئی (کاٹن) اور نمکین سمندری پانی سے کبھی نہ ختم ہونے والی بیٹریاں بنائی جا سکتی ہے؟

چند محققین کا ماننا ہے کہ روئی کی مدد سے زیادہ بہتر اور مستحکم بیٹریاں بنائی جا سکتی ہیں۔ لیکن چند دیگر افراد قدرتی مواد میں اس سے بھی زیادہ بڑے اور نہ ختم ہونے والے توانائی کے ذرائع کی تلاش میں ہیں۔

Read more

بلاول ہاؤس کی جانب دیکھنے والے ’باپ کے الیکٹیبلز‘ کی اچانک ن لیگ میں واپسی: ’جدھر کی ہوا ہے یہ وہیں جا رہے ہیں‘

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سیاسی ہواؤں کا رخ ایک بار پھر سے بدل رہا ہے جس کا اندازہ حال ہی میں بلوچستان عوامی پارٹی نامی جماعت کے سرکردہ رہنماؤں کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ نواز میں شمولیت سے ہوتا ہے۔

Read more

’ٹائیگر 3‘: را اور آئی ایس آئی کی کارروائیوں کے گرد گھومتی سلمان خان کی ایکشن فلم میں خاص کیا ہے؟

بالی وڈ کے ‘سلطان’ سلمان خان کی فلم ‘ٹائیگر ‘3 ہندوؤں کے سب سے معروف تہوار دیوالی کے موقعے پر اتوار کے روز انڈیا بھر کے تھیئٹروں میں بڑے دھوم دھام کے ساتھ ریلیز ہوئی ہے۔

Read more

نور خان ایئربیس سے پانچ ’خفیہ‘ پروازیں اور امریکی کمپنیوں سے پاکستان کے لاکھوں ڈالر کے اسلحہ فراہمی کے معاہدے کیا ظاہر کرتے ہیں؟

ایک جانب جہاں امریکہ اور اس کے مغربی اتحادی یوکرین کو روس کے خلاف جنگ میں درکار اسلحے کی مانگ پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں وہیں بی بی سی کو چند ایسی دستاویزات تک رسائی حاصل ہوئی ہے جو اس جنگ میں پاکستان کے کردار کے حوالے سے چند سوالات کو جنم دیتی ہے۔

Read more

لبنان، اسرائیل سرحد پر کشیدگی: حزب اللہ، اسرائیل تصادم کی صورت میں کیا ہو گا؟

اسرائیلی کی فوجی اور ریسکیو سروسز کے مطابق جنوبی لبنان کے علاقے سے اسرائیل کی حدود میں داغے گئے ٹینک شکن میزائلوں کے تازہ حملے کے باعث کم از کم ایک درجن سے زائد اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔

Read more

چینی مائیں اور حکومت نوجوانوں پر شادی کرنے اور بچے پیدا کرنے کا دباؤ کیوں ڈال رہے ہیں؟

چین میں آبادی کی شرح گر رہی ہے اور چین کی کمیونسٹ پارٹی لاکھوں نوجوان مرد اور خواتین کو اس رجحان کو بدلنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

Read more

شی بائیڈن ملاقات: دو عالمی طاقتوں کے سربراہان کی ملاقات سے کیا امید لگائی جا سکتی ہے؟

چین کو ٹیکنالوجی کی برآمدات پر امریکی پابندیوں اور جنوبی چین اور مشرقی چین کے سمندروں میں بیجنگ کے علاقائی دعووں پر کشیدگی کے بارے میں بھی بات چیت ہو گی۔

Read more

حماس کو اپنے 50 ہزار ملازمین اور اپنے خرچ کے لیے فنڈز کہاں سے ملتے ہیں؟

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے بعد یہ سوال پیدا ہو گیا ہے کہ کون سے ممالک یا تنظیمیں حماس کے سپانسر ہیں اور اس بڑی اسلامی تنظیم کے لیے پیسہ کہاں سے آتا ہے؟

Read more

وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات : اونے پونے افغان ہمارے کس کام کے

ان مہاجروں کو نہیں معلوم کہ سرحد پار پچاس ہزار روپے سے وہ کیا کام کریں گے۔ ان کی زیرِ تعلیم بچیاں افغانستان کے کس سکول میں پڑھیں گی؟ جن خاندانوں کی کفالت عورتیں کر رہی ہیں ان عورتوں کو افغانستان میں کون گھروں سے باہر نکلنے دے گا؟

Read more

طاقتور شہزادیوں کے بل بوتے پر چلنے والی اولین خانہ بدوش سلطنت جس کے خوف سے دیوار چین بنائی گئی

زیونگنو کی سلطنت چنگیز خان کے زمانے سے ایک ہزار سال قبل وجود میں آئی اور پہلی صدی عیسوی تک جدید دور کے منگولیا سے لیکر روس تک راج کرتی رہی۔

Read more

کیا روس نے واقعی پاکستان سے ہیلی کاپٹروں کے انجن واپس مانگے ہیں؟

دنیا کو بڑے پیمانے پر ہتھیار اور اسلحہ فروخت کرنے والے ملک روس نے شاید کبھی سوچا نہ ہوگا کہ اسے کسی دن خود ہتھیاروں کی کمی کا سامنا ہو گا۔ تاہم ایک عالمی جریدے کی حالیہ رپورٹ کے مطابق یوکرین کیخلاف ایک طویل جنگ کا سامنا کرتے ہوئے روس پر ایسا ہی وقت آ چکا ہے اور اس بحران سے نمٹنے کے لیے پوتن غیر معمولی اقدامات اٹھانے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

Read more

الجھے ہوئے بابر اعظم کی فیصلہ کن موقعوں پر ’غیر یقینی‘ جو ان کے دور کپتانی کے اختتام کا باعث بن سکتی ہے

ان کے پاس ’پلان بی‘ اور ’سی‘ کا فقدان دکھائی دیتا ہے اور وہ اس دوران کچھ تبدیل کرنے سے قاصر دکھائی دیتے ہیں۔ بلے باز کے مطابق فیلڈ پلیسمنٹ کرنی ہو یا کسی پارٹ ٹائم بولر کو اوورز دینے ہوں بابر اس معاملے میں ہمیشہ دیر کر دیتے ہیں اور یوں میچ پاکستان کی گرفت سے نکل جاتا ہے۔

Read more

اسلامی تعاون تنظیم کے تاریخی اجلاس میں اسرائیل کیخلاف کسی عملی اقدام پر اتفاق کیوں نہیں ہو سکا؟

یہ اجلاس، جسے آخری لمحات میں عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کے رہنماؤں کے مشترکہ اجلاس کے طور پر متعارف کرایا گیا، ان مسلم اور عرب ممالک کے درمیان مفادات کے گہرے ٹکراؤ کی واضح عکاسی تھی جو عام طور پر دنیا کی تمام مسلم آبادی کی نمائندہ تنظیم کے طور پر خود کو متحد دکھاتے تو ہیں لیکن عملی اقدمات کے وقت ہر ایک کی الگ الگ ترجیحات ہوتی ہیں۔

Read more

الٹے قدموں چلنے کے حیران کن جسمانی اور ذہنی فوائد: ’میرے ٹخنے اتنے مضبوط ہو گئے کہ ہتھوڑے سے بھی نہ ٹوٹیں‘

فزیو تھراپی میں کمر کا درد، جوڑوں کا درد کم کرنے اور گھنٹوں سے منسلک مسائل میں کمی کے لیے الٹے قدموں چلنے کی تاکید کی جاتی ہے۔ ایسی تحقیق بھی موجود ہے جس کے مطابق ایسا کرنے سے یادداشت بہتر ہوتی ہے۔

Read more

پاکستان کی پلس سائز انفلوئنسرز: ’شوہر دبلے پتلے دیکھ کر لوگوں نے پاکیزہ رشتے کو ماں بیٹے کا رشتہ بنا دیا‘

علینہ ایک پلس سائز ماڈل ہیں جن کو ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے کا بہت شوق تھا۔ اسی وجہ سے اُنھوں نے اپنی متعدد ویڈیوز ٹک ٹاک پر پوسٹ کیں، جس کے بعد اُن کو معاشرے کے تلخ رویے کا سامنا کرنا پڑا۔

Read more

’بے نظم، بے ضبط، بے ربط‘: سمیع چوہدری کا کالم

پورا ٹورنامنٹ گزر گیا مگر بابر اعظم اس حقیقت کا ادراک نہ کر پائے کہ حارث رؤف کی تباہ کن پیس پاور پلے میں ان کی اپنی ٹیم سے زیادہ مخالف بیٹنگ کا موثر ہتھیار بن جایا کرتی ہے۔ پڑھیے سمیع چوہدری کا کالم

Read more

امریکی اشرافیہ اور خاندانی رئیسوں کا لباس بن جانے والا ’مدراس چیک‘ ایک سٹائل کیسے بنا

مدارس کے چیک پرنٹ کو 1950 کی دہائی میں امریکہ کی امیر اشرافیہ نے اپنایا تھا ، اور تب سے یہ خاندانی رئیسوں کے ملبوسات کا اہم حصہ رہا ہے۔ لیکن اس تانے بانے کی شروعات جنوبی ہند کے ماہی گیروں کے ایک گاؤں سے ہوتی ہے۔

Read more

بگ باس سیزن 7 میں ’زہریلے مزاج کا فروغ‘: ’اگر بچے یہ شو دیکھیں گے تو اپنا بچپن کھو دیں گے‘

جب سے بگ باس سیزن 7 وجے ٹی وی پر شروع ہوا ہے، تب سے تنازعات اور تنقیدوں میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ بچوں کے لیے یہ شو دیکھنا خطرناک کیوں ہے؟

Read more

’اس تصویر میں زیادہ تر بچے اب زندہ نہیں ہیں‘: غزہ پر حملوں میں ایک ہی خاندان کے بہت سے لوگ کیوں مارے جا رہے ہیں؟

غزہ کی گنجان آباد گلیوں میں اسرائیلی بمباری کی وجہ سے پورے پورے خاندان صفحہِ ہستی سے مٹ گئے ہیں، فلسطینی رشتہ داروں کی بڑی تعداد اکٹھے گھروں میں رہتے ہیں جن میں وہ کئی نسلوں سے ایسے رہ رہے ہیں۔

Read more

جب اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے روسی لڑاکا طیارہ مگ-21 چرایا

جب میر امیت 25 مارچ سنہ 1963 کو اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ مقرر ہوئے تو انھوں نے کئی اسرائیلی دفاعی اہلکاروں سے ملاقات کی اور پوچھا کہ اسرائیل کی سلامتی میں موساد کا سب سے بڑا تعاون کیا ہو سکتا ہے؟

Read more

ہریانہ: سکول پرنسپل پر 60 سے زیادہ طالبات کو ’جنسی ہراساں‘ کرنے کے الزامات کی حقیقت کیا ہے؟

انڈین دارالحکومت دہلی سے ملحق ریاست ہریانہ کے جند ضلع کے ایک سرکاری سکول میں ماحول کشیدہ ہے اور طالبات کے چہروں پر خوف کے آثار دیکھے جا رہے ہیں۔

Read more

پیدائش کے فوراً بعد سمگل کیے جانے والے بچے نے 40 برس بعد اپنی ماں کو کیسے ڈھونڈ نکالا؟

لیور ولک کو جب یہ پتا چلا کہ وہ 1980 کی دہائی میں بیرون ملک سمگل کیے جانے والے ہزاروں برازیلی بچوں میں سے ایک تھے تو انھوں نے ایڈلینا سے ملنے کے لیے اسرائیل سے برازیل کا سفر کیا۔

Read more

’جب یروشلم کی مسجد الاقصیٰ کی حفاظت پگڑی والے ہندوستانی فوجی کر رہے تھے‘: اسرائیل میں مدفون پاکستانی اور انڈین فوجیوں کی داستان

لائل پور کے پال سنگھ، پٹیالہ کے آسا سنگھ، اجنالہ کے مگھر سنگھ، گوالیار انفنٹری کے سیتا رام اور غازی آباد کے بشیر خان کی آخری یادگاریں ان کی جائے پیدائش سے ہزاروں میل دور یروشلم کے ایک مقبرے میں موجود ہیں۔ تاریخ اس حوالے سے کیا بتاتی ہے؟

Read more

سابق انڈین کرکٹر سہواگ کی پاکستانی ٹیم سے متعلق ٹویٹ پر ٹرولنگ اور ’سپورٹس مین سپرٹ‘ کی نصیحتیں

انڈیا میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ اپنے آخری مراحل میں داخل ہونے کو ہے۔ تین ٹیمیں انڈیا، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں جبکہ چوتھی ٹیم بھی تقریبا طے ہے۔

Read more

’خوش قسمتی‘ کی علامت کروڑوں روپے مالیت والی ’سوا‘ مچھلی، جس نے کراچی کے ماہی گیروں کو لکھ پتی بنا دیا

کراچی کے ماہی گیروں نے 18 کروڑ روپے مالیت کی 10 ٹن ’سوا‘ مچھلی کا شکار کیا ہے۔ اس قیمتی مچھلی کے شکار سے 25 ماہی گیر راتوں رات لکھ پتی بن گئے ہیں۔

Read more

’میں نے اپنے پارٹنر کی خوشی کے لیے اپنے کولہوں میں بائیو پولیمر انجیکشن لگوایا، اب برسوں سے ناقابل برداشت درد میں مبتلا ہوں‘

ان میں سے کچھ چھوٹی گیندیں میرے دائیں کولہے کے پٹھوں میں سرایت کر گئیں اور مجھے ناقابل برداشت درد ہوا۔ یادیرا نے 26 سال کی عمر میں اپنے کولہوں میں بائیو پولیمر انجکشن لگانے کے لیے رقم ادا کی تھی۔

Read more

’بھکاری کو زندہ جلا‘ کر 80 لاکھ کا انشورنس فراڈ کرنے والا شخص 17 سال بعد کیسے پکڑا گیا؟

الزام لگایا جا رہا ہے کہ انیل سنگھ، ان کے والد اور خاندان کے دیگر افراد نے 20 لاکھ روپے کی انشورنس کروائی اور دو سال بعد انیل کی ’حادثاتی موت‘ کا دعویٰ کر کے پالیسی کی شرائط کے مطابق چار گنا زیادہ رقم یعنی 80 لاکھ کا دعویٰ کر کے دھوکہ کیا۔

Read more

غزہ جنگ: اسرائیل اپنی زمینی کارروائی میں ’سرنگوں کی جنگ کی ماہر‘ حماس کے خلاف جنگی اہداف حاصل کرنے کے کتنا قریب ہے؟

اس جنگ کی ابتدا سے ہی اسرائیل کی فوجی کارروائی کا مقصد حماس کو عسکری اور سیاسی طور پر تباہ کرنا ہے لیکن وہ اس مقصد کو پورا کرنے کے کتنا قریب ہے اور کیا وہ اسے پورا کر بھی سکتا ہے؟

Read more

’ناکامی کے ملبے سے بچنے کی ایک امید‘: سمیع چوہدری کا کالم

ورلڈ کپ اپنی فطرت میں بہت ہی ستم پرور ہوا کرتے ہیں کہ اگر مہم جوئی کامیاب رہے تو کئی سٹارز جنم پاتے ہیں اور کرئیر سنور جاتے ہیں۔ لیکن ناکامی ایک ایسا بوجھ ہوا کرتی ہے کہ جس کے ملبے تلے سے بچ نکلنے کو
بعض اوقات انفرادی کاوشیں بھی کم پڑ جاتی ہیں۔ پڑھیے سمیع چوہدری کا کالم۔

Read more

مردہ خانے میں لاشوں کی دیکھ بھال: ’لوگ حیران ہوتے ہیں کہ ایک لڑکی یہ سب کیسے کر رہی ہے‘

اس شعبے میں بہت کم عمر ہونے کی وجہ سے وہ تربیتی کورسز میں پھنس کر رہ گئیں۔ ان کا خاندان ہمیشہ سے ان کی حمایت کرتا رہا ہے مگر جب وہ اپنے مسقبل کے ارادوں کے بارے میں اپنے دوستوں کو بتاتی تھیں تو وہ دنگ رہ جاتے تھے۔

Read more

منی پور: ’صدمے کے ساتھ جینا پہلے ہی مشکل تھا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تو زندہ رہنے کی خواہش ختم ہو گئی‘

تقریباً ایک منٹ طویل ویڈیو میں میتی برادری کے مردوں کا ہجوم دو برہنہ خواتین کو گھیرے ہوئے ہے اور انھیں دھکا دے رہے ہیں۔ زبردستی ان کے جسم کے نسوانی اعضا کو چھوتے ہیں اور انھیں ایک کھیت میں گھسیٹ کر لے جاتے ہیں جہاں وہ کہتی ہیں کہ ان کے ساتھ اجتماعی ریپ کیا گيا۔

Read more

پاکستان مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کا انتخابی اتحاد کس کے خلاف ہے اور یہ کتنا کامیاب ہو گا؟

ماضی میں متحدہ قومی موومنٹ اپنے قیام سے لے کر تین بار مسلم لیگ ن کی اتحادی جماعت رہی اور تینوں ادوار میں اسے آپریشن کا سامنا کرنا پڑا۔ 2013 کے آپریشن کے دوران ایم کیو ایم دھڑوں میں بٹ گئی جو رواں سال، لندن گروپ کو چھوڑ کر، ایک بار پھر متحد ہو گئی ہے۔

Read more

’وہ ترے نصیب کی بارشیں کسی اور چھت پہ برس گئیں۔۔۔‘ کیا پاکستان اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے؟

اکثر شائقین اب بھی یہ جاننا چاہتے ہوں گے کہ کیا پاکستان کی اب بھی سیمی فائنل تک رسائی کی کوئی امید باقی ہے؟ اس کا آسان جواب یہ ہے کہ ایسا ہونا بہت مشکل ہے بلکہ اگر پاکستان کی بولنگ فارم کو دیکھا جائے تو شاید ناممکنات میں سے ہے۔

Read more