دعویٰ نبوت کے بعد کمسن بیٹے کے قتل کا الزام: ’بھائی نے کہا انھیں خدا سے پیغامات مل رہے ہیں‘

ایک جیوری کو بتایا گیا ہے کہ اپنے تین ہفتے کے بچے کو قتل کرنے کے الزام میں ایک شخص کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی موت سے چند گھنٹے پہلے ذہنی توازن کھو چکا تھا۔

Read more

تین سال کی فرضی مشقیں: حماس نے اسرائیل پر حملے کے لیے کس طرح مسلح گروہوں کو اکھٹا کیا؟

سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر ہونے والے حملوں کے حوالے سے بی بی سی کو معلوم ہوا ہے کہ ان حملوں میں ملوث پانچ مسلح فلسطینی گروہ 2020 سے فوجی طرز کی فرضی مشقوں میں حصہ لے کر تربیت حاصل کر رہے تھے۔ اسرائیلی فوج کو ان مشقوں کا علم ہونے کے باوجود یہ حملے کیوں نہ روکے جا سکے؟

Read more

انڈیا: 17 روز سے سرنگ میں پھنسے تمام 41 مزدوروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا

انڈیا کی ریاست اتراکھنڈ کی ایک سرنگ میں پھنسے 41 مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار اننت جھانے کے مطابق سرنگ کے قریب گاؤں میں آتش بازی بھی کی گئی اور آس پاس کے لوگ جشن میں مٹھائیاں بھی تقسیم کر رہے ہیں۔

Read more

آبادی تین ہزار لیکن ہر سال چھ ہزار شادیاں۔۔۔’عاشقوں کا گاؤں‘ جہاں جوڑے صرف شادی کرنے آتے ہیں

گریٹنا میں اب کیک کی بہت سی دکانیں، پھولوں کی دکانیں، کپڑوں کی دکانیں، ویڈنگ پلانر کے دفاتر ہیں۔ اس کے باوجود گریٹا گرین نے اپنی اصل شکل برقرار رکھی ہوئی ہے۔

Read more

’جیوے جیوے پاکستان‘ کے نعرے اور ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی جیت کا جشن: 7 کشمیری طالبعلم انسداد دہشتگردی قانون کے تحت گرفتار

کالج انتظامیہ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’بچوں کے درمیان نوک جھونک ہوتی رہتی ہے لیکن بدقسمتی سے شکایت وارڈن کے پاس نہیں بلکہ براہ راست پولیس کے پاس کی گئی۔‘

Read more

بلال پاشا کی موت: ’بابا میرا دل چاہتا ہے کہ نوکری چھوڑ کر گھر آ جاؤں تاکہ دل بھر کر سو سکوں‘

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پیر کی شام سوشل میڈیا پر ایک نوجوان سرکاری افسر کی اچانک موت کی خبر نے ان کے دوستوں، ساتھیوں اور شاگردوں سمیت ان کی کہانی سے متاثر ہونے والوں کو غمگین کر دیا ہے۔

Read more

کیا روز نہانا اور شیمپو، ہیئر ڈرائر کا استعمال ہمارے بالوں کو نقصان پہنچاتا ہے؟

کیا آپ کو بھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جب آپ نہاتے ہیں تو آپ کے بال زیادہ گِرتے ہیں؟ اس کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں جیسا کہ آپ کون سا شیمپو استعمال کرتے ہیں، کس پانی سے نہاتے ہیںاور آپ کی جلد کی صحت کیسی ہے۔

Read more

'میں نے اپنی بیٹی کو اُس کے والد سے محفوظ رکھنے کے لیے 30 ہزار پاؤنڈ خرچ کیے‘

بیتھن کو جب یہ معلوم ہوا کہ بچوں کے خلاف جنسی تشدد کے جرم میں قید کی سزا پانے والے ان کے شوہر کو رہائی کے بعد ان کی بیٹی تک رسائی مل سکتی ہے تو وہ خوفزدہ ہو گئیں۔ یہ ایک ایسا خطرہ تھا جو وہ مول لینے کے لیے بالکل تیار نہیں تھیں۔

Read more

غزہ جنگ اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانی: ’گھر والے فلسطین کے حق میں بات کرنے سے روکتے ہیں کیونکہ ابھی تک شہریت نہیں ملی‘

اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جاری جنگ کو تقریباً پچاس روز گزر چکے ہیں اور اس صورتحال میں بیرون ممالک مقیم بيشتر پاکستانی فکر مند ہیں کہ اس جنگ کے تناظر میں کہیں مسلمانوں کے خلاف اسلاموفوبیا کہیں پھر سے بڑھ نہ جائے۔ ہم نے اسی حوالے سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں سے تفصیل سے بات کی ہے۔

Read more

کردار مگر اب ہیں کہانی کے حوالے: عاصمہ شیرازی کا کالم

کیا انتخابات فروری سے آگے لے جانے کے امکانات بنائے جا رہے ہیں؟ کیا انتخابات کے لیے موسم سازگار نہیں، یا نواز شریف صاحب کی اپیلیں فیصلہ کُن ہونے میں وقت ہے؟

Read more

اسرائیل کا وہ محاذِ جنگ جو دنیا کی نظروں سے اوجھل ہے

بی بی سی نے لبنان کے ساتھ اسرائیل کی شمالی سرحد پر امن دستوں اور مقامی رہائشیوں سے بات کی ہے جنھوں نے خدشات ظاہر کیے کہ خطے میں حملوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ایک مکمل جنگ کو جنم دے سکتی ہے۔

Read more

کوہستان: تصاویر وائرل ہونے پر ایک اور لڑکی نام نہاد غیرت کے نام پر قتل،’والد اور چچا نے فائرنگ کر کے گھر کے اندر ہی مار دیا‘

کوہستان پولیس نے بی بی سی کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر دو لڑکیوں کی دو مختلف لڑکوں کے ساتھ تصاویر وائرل ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں لڑکے ایک دوسرے کے رشتہ دار ہیں۔ مقامی طور پر جرگہ منعقد کیا گیا اور چاروں کو ’چور‘ قرار دیا گیا تھا۔

Read more

نگران حکومت کے تمام جماعتوں کو ’لیول پلیئنگ فیلڈ‘ کے دعووں کے باوجود پی ٹی آئی کو انتخابی مہم میں مشکلات کا سامنا کیوں؟

عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم اور عوامی رابطوں میں تیزی آئی ہے تو وہیں 2018 کے عام انتخابات میں اقتدار حاصل کرنے والی جماعت پاکستان تحریک انصاف کو جلسے یا کنوینشن کی اجازت ملنا ہی مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

Read more

متحدہ عرب امارات ماحولیاتی تبدیلی پر عالمی اجلاس کو تیل فروحت کرنے کے موقع کے طور پر کیسے دیکھ رہا ہے؟

بی بی سی کو علم ہوا ہے کہ متحدہ عرب امارات اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی پر عالمی کانفرنس کی میزبانی کو دیگر ممالک کے ساتھ تیل اور گیس کے معاہدے کرنے کے موقع کے طور پر استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

Read more

ستلج کے کنارے ملنے والی نایاب دھات ’ٹینٹلم‘ کیا ہے جس کی بنیاد پر انڈیا کے مالا مال ہونے کے دعوے کیے جا رہے ہیں

انڈیا میں پنجاب کے علاقے میں دریائے ستلج کے پاس سے ایک ایسی دھات دریافت ہوئی ہے جو ملک کو الیکٹرانکس کی عالمی صنعت کا مرکز بنا سکتی ہے۔

Read more

بلے پر فلسطینی جھنڈے کا سٹیکر لگانے پر اعظم خان کو جرمانہ: آئی سی سی کے قواعد و ضوابط کیا کہتے ہیں؟

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بلے باز اعظم خان کو اپنے بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانے پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔

Read more

وہ عوامل جو مردوں اور خواتین میں جنسی تعلق قائم کرنے کی خواہش کو کم کرتے ہیں

برطانیہ کے قومی ادارہ صحت (این ایچ ایس) کے مطابق جنسی خواہش میں کمی کا مسئلہ ہر پانچ میں سے ایک مرد کو درپیش ہے جبکہ خواتین کو یہ مسئلہ اس سے زیادہ متاثر کر سکتا ہے اور ان کی زندگی میں کسی نہ کسی موقع پر جنسی خواہش میں کمی کے مسئلے کی شرح مردوں سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

Read more

لاہور کو بجلی دینے والے پنجاب کے بڑے سرمایہ کار جو آخری وقت میں ’کوڑی کوڑی کو محتاج ہوئے‘

ایک زمانہ تھا جب لاہور کی سیاسی و سماجی زندگی کا کوئی ذکر ہرکشن لال کا نام لیے بغیر مکمل نہیں ہوتا تھا۔ مگر دولت و ثروت کی جس مسند پر وہ بیٹھے تھے، یہ جلد ان سے چھن لی گئی۔

Read more

کراچی میں آتشزدگی: اپنے بیٹے سمیت 25 افراد کی جانیں بچانے والے شخص کے ریسکیو مشن کی کہانی، ’لفٹ بند جبکہ سیڑھیوں پر آگ لگی تھی‘

کراچی میں سنیچر کی صبج ایک کثیر المنزلہ شاپنگ مال میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ کورنگی کے رہائشی محمد عامر کا بیٹا بھی ان درجنوں افراد میں موجود تھا جو عمارت میں دھواں بھر جانے کے باعث پھنس گئے تھے تاہم انھوں نے فائر فائٹرز کے ساتھ مل کر ناصرف اپنے بیٹے بلکہ 25 دیگر افراد کو بھی متاثرہ عمارت سے نکالا۔

Read more

سیاست میں گر رہنا ہے تو جئے جنرل کہنا ہے

نو مئی کے بعد سے پی ٹی آئی کی کمبل کٹائی بھی لگاتار جاری ہے۔ الہ دین اندر ہے اور چراغ باہر اور وہ بھی بجھا بجھا سا۔ فی الحال اس پر اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہونے کی چھاپ ہے۔ مگر پاکستان میں وقت اور چھاپ بدلتے دیر کہاں لگتی ہے۔ وسعت اللہ خان کا کالم

Read more

حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ جاری، اب تک کتنے یرغمالی اور فلسطینی رہا کیے گئے ہیں؟

حماس اور اسرائیل کے درمیان آج چار روزہ جنگ بندی کا تیسرا دن تھا۔ آج کے دن جہاں حماس نے اسرائیل سے 7 اکتوبر کو یرغمال بنائے جانے والے شہریوں کو رہا کیا وہیں اسرائیل نے بھی درجنوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا۔

Read more

بے گھر اجنبی اور امیر بوڑھی بیوہ: سچی محبت یا دھوکے کی کہانی؟

ایک بے گھر مرد کو اپنی عمر سے کئی سال بڑی امیر خاتون کے ساتھ محبت ہو جاتی ہے اور وہ ان کے ساتھ رہنے لگتا ہے۔ کیا یہ ایک سچے عشق کی کہانی ہے یا کچھ اور؟

Read more

الیکٹرانک ناک: ’کتے کی ناک سے ہزار گنا زیادہ حساس‘ آلہ جو کھانوں کی صنعت میں تبدیلی لا سکتا ہے

مصنوعی ذہانت میں حالیہ جدت کے باعث تازہ ترین الیکٹرانک ناکوں کی سونگھنے کی رفتار اور درستگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان میں ایسے جدید سینسرز نصب ہوتے ہیں جو کسی مخصوص بو کے بارے میں بھی بتا سکتے ہیں۔

Read more

اسرائیل کی جنگ کے ’فیصلہ کن‘ اگلے مرحلے کی تیاری، عارضی جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے بعد کیا ہوگا؟

اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے عارضی جنگ بندی کے معاہدے کے دوران اسرائیلی فوج کی کارروائیاں چار سے نو دن تک رُک گئی ہیں۔ عارضی جنگ بندی کا دار و مدار اس بات پر منحصر ہے کہ حماس کتنے یرغمالیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔

Read more

ٹیریان پرپل: سونے سے تین گنا قیمتی رنگ جسے پہننے پر لوگوں کو قتل کروا دیا جاتا تھا

310 عیسوی کے ایک رومی حکمنامے کے مطابق یہ اتنا بیش قیمت تھا کہ سونے کے مقابلے میں اس کی تین گنا قیمت ہوا کرتی تھی۔ لیکن اب کوئی نہیں جانتا کہ یہ رنگ کیسے بنتا ہے۔

Read more

قرض میں جکڑے ارجنٹینا کے متنازع سیاست دان جو امریکی ڈالر کو ملکی کرنسی بنا کر مہنگائی ختم کرنا چاہتے ہیں

ہاویئر میلی نے تجویز دی ہے کہ افراط زر یعنی مہنگائی کو ختم کرنے کے معیشت کو ’ڈالرائز‘ کر دیا جائے اور ارجنٹینا کے مرکزی بینک کو ہی ختم کر دیا جائے۔

Read more

سیم بہادر: پاکستان کیخلاف ’فتح کی گارنٹی‘ دینے والے انڈین آرمی چیف جنھوں نے اندرا گاندھی کے حکم پر حملہ کرنے سے انکار کیا

فیلڈ مارشل سیم مانیکشا 1971 کی جنگ کے دوران اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے ساتھ اپنے سخت لہجے اور بات چیت کے ساتھ ساتھ ایک بہادر سپاہی ہونے کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔

Read more

بالی وڈ کے ریپر بادشاہ ’ایک پرسکون ہفتے کے لیے شہرت کا ایک سال چھوڑنے کو تیار‘

بادشاہ کا کہنا ہے کہ ان کا ’بنیدای مقصد تفریح فراہم کرنا ہے‘ اور وہ ان ایشوز پر زیادہ توجہ دیتے ہیں جو ان کے لیے اہمیت کے حامل ہیں جیسا کہ بچوں کی تعلیم اور ماحولیاتی تبدیلی۔

Read more

پاکستان سمیت دیگر ممالک کے افراد ترکی کا گولڈن پاسپورٹ کیسے حاصل کر رہے ہیں؟

ترکی میں سرمایہ کاری کے ذریعے شہریت حاصل کرنے کی پالیسی بین الاقوامی طور پر خاصی مشہور ہو رہی ہے اور پاکستانی بھی اس طریقے سے گولڈن پاسپورٹ کی سہولت حاصل کر رہے ہیں۔

Read more

اجمل قصاب کو شناخت کرنے والی لڑکی: ’جب انڈیا اور پاکستان میں تناؤ ہوتا ہے میڈیا مجھ سے تبصرے کروانے لگتا ہے‘

دیویکا روٹاون 9 سال کی تھیں جب 26 نومبر 2008 کو ممبئی میں حملہ ہوا۔ ان حملوں کے دوران دیویکا کی ٹانگ میں گولی لگی تھی۔ بعد میں انھوں نے عدالت میں زندہ بچ جانے والے واحد مسلح شخص کی شناخت کی۔ اس واقعے کے 15 سال بعد بی بی سی کے سوتک بسواس نے ان سے رابطہ کیا اور جاننے کی کوشش کی کہ اس قتل عام کے بعد ان کی زندگی میں کیا تبدیلی آئی۔

Read more

اسرائیل کی قید سے رہا ہونے والے فلسطینی: ’قید تنہائی میں رکھا گیا ۔۔۔ خدا پر ایمان ہو تو سب کچھ آسان ہو جاتا ہے‘

اسرائیل کی قید سے رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کے خاندان مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنے پیاروں کی واپسی کا جشن منا رہے ہیں، جو یہاں کے رہائشی فلسطینیوں کے لیے ایک غیرمعمولی بات ہے۔

Read more

’عماد وسیم نے ریٹائرمنٹ لینے میں جلدی کر دی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو ان کی ضرورت ہو گی‘

پاکستانی آلراؤنڈر عماد وسیم کی جانب سے گذشتہ روز تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد سے کرکٹ پر بحث تقسیم کا شکار ہے۔

Read more

میکسیکو کی خواتین ٹرک ڈرائیورز جو جان ہتھیلی پر رکھ کر ’موت کی شاہراؤں‘ سے گزرتی ہیں

عالمی سطح پر تین فیصد سے بھی کم ٹرک ڈرائیور خواتین ہیں تاہم کمپنیاں خواتین کو محفوظ ڈرائیور تسلیم کرتی ہیں۔ لیکن میکسیکو میں خواتین کو اس پیشے کی طرف راغب کرنا مشکل ہے کیونکہ وہاں خواتین پر تشدد اور ڈکیتیوں کے کیسز عام ہیں۔

Read more

راجستھان کے شاہی خاندان جو کانگریس کے بجائے بی جے پی کے زیادہ قریب ہیں

جب راجستھان کی رگوں میں جمہوریت کا راگ بجنے لگا تو راجے رجواڑے اپنی بھنویں تانے رہے۔ جاگیرداروں نے حکومتی کام کاج مشکل بنا دیا۔ یہ حالات نہ پنڈت جواہر لال نہرو کے دور میں سمجھے گئے اور نہ ہی لال بہادر شاستری کے دور میں۔

Read more

پاکستانی فوجیوں کو بغاوت پر اکسانے کا الزام: دو سابق فوجی اہلکاروں عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی کو آرمی ایکٹ کے تحت قید بامشقت کی سزائیں

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ کے تحت دو سابق فوجی اہلکاروں میجر ریٹائرڈ عادل فاروق راجہ کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

Read more

’وزن کم کرنے کا انجیکشن لگانے سے قے میں خون اور سفید جھاگ آنے لگا، مجھے لگا میں مر جاؤں گی‘

برطانیہ کی فارمیسیوں میں جب اس دوا کے حصول کے لیے جدوجہد جاری تھی تو دوسری ہی جانب سیمگلوٹائیڈ پر مشتمل ’ڈائیٹ کٹس‘ فروخت کرنے والی ایک آن لائن مارکیٹ پنپنے لگی۔

Read more

کرائم شو کی شوقین خاتون جس نے ’تجسّس کے مارے‘ ایک اجنبی پر چاقو سے 100 وار کر دیے

جنوبی کوریا میں کرائم شوز سے متاثر ہو کر قتل کی واردات کرنے والی خاتون کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا اور سی سی ٹی وی کیمروں سے بچنے کی بالکل کوشش نہیں کی جن سے انھیں متعدد بار مقتولہ کے گھر میں داخل اور نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔

Read more

ناکامی کو کامیابی میں بدلنے والی قوت ارادی کیسے حاصل کی جائے؟

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کامیابی حاصل کرنے کے لیے مضبوط قوت ارادی کے ساتھ حکمت عملی بھی ضروری ہے جو ہمیں اپنی منزل کی طرف لے جاتی ہے۔ قوتِ ارادی ہمیں اپنے مقصد کو پانے کے دوران سامنے آنے والے مسائل سے بچاتی ہے اور اپنے مقصد پر قائم رہنے کی طاقت دیتی ہے۔

Read more

’بھائی کو گرفتار نہیں کیا بلکہ گھر سے اٹھایا گیا‘: کیچ میں سی ٹی ڈی کارروائی میں مارے جانے والے بالاچ بلوچ پر کیا الزام تھا؟

بلوچستان کے ضلع کیچ سے تعلق رکھنے والے بالاچ بلوچ کی لاش ان چار لوگوں کی لاشوں میں شامل تھی جن کے بارے میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ سی ٹی ڈی کی ایک کارروائی کے دوران مارے گئے تھے تاہم بالاچ بلوچ کے خاندان کا کہنا ہے کہ انھیں نہ صرف گھر سے اٹھا گیا تھا بلکہ انھیں 21 نومبر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بھی پیش کیا گیا تھا۔

Read more

’بلاول ابھی ٹرینڈ نہیں‘: آصف زرداری کا بیان باپ بیٹے میں اختلاف ہے یا سیاسی کروٹ

آصف زرداری نے بلاول بھٹو سے حالیہ بیان میں کہا کہ ’وہ نئی نسل سے ہیں، سوچ پر کوئی قدغن نہیں مگر سیاست میں سیکھنے میں بہت وقت لگتا ہے‘ اور یہ کہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر کے طور پر بلاول کو بھی ٹکٹ میں دوں گا۔‘ دوسری جانب بلاول بھٹو کے کے دبئی جانے اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پروفائل تصویر والدہ کے ساتھ شیئر کرنے کے بعد سے سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ پیپلز پارٹی اندرونی اختلافات کا شکار ہے۔

Read more

پاکستان میں کم عمر ڈرائیوروں کے ہاتھوں ہلاکتیں، ذمہ دار کون؟

پاکستان کے شہر لاہور کو متمول علاقے میں ایک کم عمر یعنی انڈر ایج ڈرائیور کی کار ڈرائیونگ سے 6 افراد کی ہلاکت نے اس معاملے کی جانب ایک مرتبہ پھر سے نشاندہی کی ہے کہ ایسے نوجوانوں کی ڈرائیونگ کتنی زیادہ مہلک ثابت ہو سکتی ہے۔ اس مہلک ڈرائیونگ کو روکنے کے لیے کیا نئے قوانین کی ضرورت ہے یا جو قوانین موجود ہیں ان کے موثر نفاذ سے حالات بہتر ہو سکتے ہیں؟

Read more

’اسرائیل مخالف‘ سوشل میڈیا پوسٹس پر مشہور ہالی وڈ اداکارہ کی برطرفی: ’میرے لیے خاموشی آپشن نہیں‘

میکسیکو سے تعلق رکھنے والی مقبول ادارکاہ میلیسا بریرا جو امریکی ٹی وی ’سکریم‘ کا حصہ تھیں کو دو روز قبل فلسطین کی حمایت می بیان دینے پر سیریز کے ساتویں ایڈیشن سے فارغ سیریز کی پروڈکشن سے فارغ کر دیا گیا تھا نے کہا ہے کہ خاموش رہنا اب آپشن نہیں رہی۔

Read more

ہدیٰ بیوٹی کی مالک ہدیٰ قطان: ’بزنس شروع کیا تو لوگ مجھ سے بات کرنے کی بجائے میرے شوہر کو مخاطب کرتے‘

قطان کہتی ہیں کہ ’میں اس بارے میں بات نہیں کرتی کیونکہ میں ہمیشہ تنقید سے ڈرتی ہوں کیونکہ میں اس کا احاطہ نہیں کرتی۔‘ ’لوگ کہہ سکتے ہیں، ’اوہ، آپ کو یہ کام کرنے کی اجازت نہیں ہے۔‘
ہدا بیوٹی کو اب 10 سال ہو چکے ہیں، اور قطان کہتی ہیں کہ انھیں اُمید ہے کہ انھوں نے کچھ خواتین کو ترغیب دی یا متاثر کیا ہے۔

Read more

کوئٹہ میں فلسطینی طلبا کی تشویش: ’یہاں پاکستانی بھائی مدد کر رہے ہیں لیکن وہاں ہمارے پیاروں کے سروں پر ہر وقت موت کا سایہ ہے‘

ویسے تو بلوچستان کے پہلے اور قدیم میڈیکل کالج ، بولان میڈیکل کالج میں طویل عرصے سے فلسطین سے طالب علم پڑھنے کے لیے آرہے ہیں۔ تاہم اس وقت یہاں زیر تعلیم طلبا میڈیا کی توجہ کا مرکز اس وقت بنے جب کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے ان کے بارے میں سماجی رابطوں کی میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ کی۔

Read more

’جنید بھائی، ساحل پر جا کر لوگوں کو گھورا نہ کریں‘

سوشل میڈیا انفلوئنسر جنید اکرم نے حال ہی میں تفریحی مقاصد کے لیے پاکستانی ساحلوں پر جانے کے تجربوں پر مبنی بظاہر ایک مزاحیہ ویڈیو پوسٹ کی۔ لیکن شاید اس پر ویسا ردعمل نہیں آیا جس کی وہ امید کر رہے تھے۔

Read more

کہیں آپ کے بچے بے جا پابندیوں کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تو نہیں؟

ستمبر کے شمارے میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں پروفیسر گرے نے کہا کہ ’ذہنی امراض میں اضافے کی ایک اہم وجہ بچوں اور نوعمروں کے لیے کھیل کود میں آزادی کی کمی ہے۔‘ اس سے نوجوانوں میں بے چینی اور مایوسی بڑھ سکتی ہے۔

Read more

وزیرستان میں امن کی کوشش ایک خاندان کی چھ زندگیاں لے گئی: ’حکومت قربانیوں کے بعد صرف ایوارڈ دیتی ہے، تحفظ نہیں‘

شدت پسندی کا نشانہ بننے والے صدارتی ایوارڈ یافتہ ملک اسلم نور کہتے تھے کہ وہ ’مرنے کے لیے تیار ہیں مگر وزیرستان نہیں چھوڑیں گے۔‘ پولیس نے تسلیم کیا ہے کہ ان پر حملہ ’حالیہ دہشت گردی کی ایک کڑی ہے‘ جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی گئی۔

Read more

’اِس وقت ایک نوکر پورے پاکستان کا ہیرو ہے‘: ڈرامہ ’نمک حرام‘ کے اداکار عمران اشرف سے گفتگو

’نمک حرام‘ کے ڈائریکٹر شکیل خان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ناظرین کو یقین دلایا کہ اس ڈرامہ میں آخر تک تجسس برقرار رہے گا لیکن انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ’یہ ہر گھر کی کہانی نہیں ہے۔‘

Read more

’جنگل وار فیئر‘: کشمیر کے راجوری ضلع میں پانچ اہلکار ہلاک، باجی مال میں کیا ہو رہا ہے؟

جموں کشمیر کے راجوری ضلع میں جنگلاتی بستی باجی مال کے قریب مسلح شدت پسندوں اور انڈین افواج کے درمیان بُدھ سے جاری جھڑپ میں پانچ اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ بعض تجزیہ کاروں کی رائے ہے کہ شدت پسندوں کو لوکل سپورٹ حاصل نہیں، لہٰذا وہ جنگلوں میں پناہ لے رہے ہیں۔

Read more

سکھ رہنما کے قتل کی سازش اور انڈیا کو امریکی تنبیہ: ’اسرائیل نے بھی دوست ممالک میں اس طرح ٹارگٹڈ کلنگ نہیں کی‘

امریکی انتطامیہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے کہا ہے کہ امریکہ کی ایجنسیوں نے امریکہ میں ایک علیحدگی پسند سکھ رہنما کو قتل کرنے کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے اور اس سازش میں انڈین حکومت کے ممکنہ طور پر ملوث ہونے کے پیش نظر انڈیا کو وارننگ دی ہے۔

Read more

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار: کیا تحریک انصاف عام انتخابات میں ’بلا‘ چلا پائے گی؟

الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلے کے بعد عام انتخابات سے کچھ ہی عرصہ قبل پہلے سے ہی مشکلات کا سامنا کرتی ملک کی اہم سیاسی جماعت کو ایک اور مشکل کا سامنا ہے۔

Read more

انڈیا میں مسلم خواتین کی زندگیاں متاثر کرنے والا ’بھگوا لو ٹریپ‘: ’انھوں نے الزام لگایا کہ میرا ہندو مردوں کے ساتھ رشتہ ہے‘

سازشی نظریہ ’بھگوا لو ٹریپ‘ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس کے مطابق ہندو مرد جان بوجھ کر مسلم خواتین کو اپنی طرف راغب کر رہے ہیں اور ان افواہوں کی وجہ سے انٹرنیٹ سے باہر حقیقی دنیا میں مسلمان خواتین کی زندگیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

Read more

اومیگل پر ’ڈیجیٹل جنسی غلام‘ بننے والی لڑکی کی جدوجہد: ’وہ مجھے وہ کام کرنے پر مجبور کرنے لگا جو ایک بچے کو نہیں کرنے چاہییں‘

ایلس نے 2021 میں اپنے ساتھ بدسلوکی روا رکھنے سے متعلق اپنا بنیادی مقدمہ شروع کیا تھا جب ان کو ڈیجیٹل جنسی غلام کے طور پر استعمال کرنے والے دو بچوں کے باپ ریان فورڈائس کو کینیڈا میں آٹھ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

Read more

کیا جہاز میں سفر کرنے سے آپ کی عمر میں اضافہ ہو سکتا ہے؟

ہم باہر سے تو یہ نہیں دیکھ سکیں گے لیکن بلیک ہول میں گرنے والا ہمارا ساتھی جب بلیک ہول کے اس مقام تک پہنچ جائے گا جہاں سے واپس آنا ناممکن ہوگا اور اس سے آگے یہ مسافر بلیک ہول کے درمیان میں کھینچا جائے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ ان کا وقت کا تجربہ بنیادی طور پر تبدیل ہو سکتا ہے، وہ شاید ماضی اور مستقبل میں جانے کے قابل بھی ہوسکتے ہیں۔

Read more

اسلام مخالف رہنما گیرٹ وائلڈرز نیدرلینڈز کے الیکشن میں کامیاب: ’امیگریشن کے سونامی پر قابو پائیں گے‘

نیدر لینڈز کے عام انتخابات میں رائے شماری کے اندازوں کے مطابق مقبول اسلام مخالف سیاستدان گیرٹ وائلڈرز ایک ڈرامائی فتح کے قریب ہیں۔

Read more

’شدت پسندی سے 19 فیصد زیادہ اموات‘ کیا پاکستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کسی طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتے ہیں؟

سنہ 2016 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں شدت پسندی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں اور ان میں سب سے زیادہ نقصان سکیورٹی فورسز کا ہو رہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان واپس اس دور کی طرف جا رہا ہے، جب شدت پسندی کے زیادہ واقعات رونما ہو رہے تھے۔

Read more

راناٹنگا کا جے شاہ پر ’سری لنکن کرکٹ چلانے‘ کا الزام، پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک انڈین کرکٹ بورڈ سے ناراض کیوں؟

افغانستان اور نیپال کے علاوہ جنوبی ایشیائی کرکٹ کھیلنے والے تین دیگر ممالک پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے سابق کھلاڑیوں اور منتظمین نے حالیہ دنوں میں بی سی سی آئی سے کھل کر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

Read more

’اگر ہم نے چار ہزار فلسطینی بچوں کا قتل کیا تو یہ کافی نہیں‘ اوبامہ دور کے سابق مشیر مسلم مخالف نفرت انگیز گفتگو پر گرفتار

امریکی شہر نیو یارک میں پولیس نے محکمۂ خارجہ کے ایک سابق مشیر کو ایک حلال فوڈ کارٹ پر مسلم مخالف نفرت انگیز گفتگو پر مبنی وائرل ویڈیوز پر گرفتار کر لیا ہے۔

Read more

قراقرم کے خاموش اور پُرخطر راستوں کی مسافر وہ آخری مویشی بان خواتین جن کی زندگیاں کسی پہیلی سے کم نہیں

جو بات شمشال وادی کو واخان اور قراقرم کے پہاڑوں میں بسنے والی دیگر آبادیوں سے مختلف بناتی ہے وہ یہاں کی بزرگ خواتین ہیں۔ انھیں واخی مویشی بان کہا جاتا ہے۔ کئی صدیوں سے ان خواتین نے قراقرم کی بلند چوٹیوں پر واقع سبزہ زاروں پر حکمرانی کی ہے اور خود کو کامیاب کاروباری خواتین ثابت کیا۔ یہ ہر سال گرمیوں میں ہزاروں کی تعداد میں بھیڑیں، بکریاں اور یاک (جنگلی بیل) پامیر کی چراگاہ میں چرانے لے جاتی رہی ہیں۔

Read more

دبئی میں ہونے والی کوپ 28 کانفرنس کیا ہے اور یہ اتنی اہمیت کی حامل کیوں ہے؟

عالمی رہنما دبئی میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر قابو پانے سے متعلق غور کے لیے متحدہ عرب امارات کے دارالخلافہ دبئی میں اقوام متحدہ کی طرف سے منعقدہ سمٹ میں شریک ہونے جا رہے ہیں۔

Read more

حماس، اسرائیل کا ’جنگ میں وقفے‘ کا معاہدہ کیا ہے اور اس کے تحت کن فلسطینی، اسرائیلی شہریوں کو رہائی ملے گی؟

اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں موجود 50 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے میں جنگ میں چار دن کے وقفے کا معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت اسرائیلی جیلوں میں قید 150 فلسطینی شہریوں کو رہا کیا جائے گا جبکہ غزہ میں بھیجے جانے والی امداد کی مقدار بڑھائی جائے گی۔

Read more

ٹائیگر 3: دیوالی پر ریلیز ہونے والی ’کامیاب ترین فلم‘ جو 400 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہے

بالی وڈ کے ’سلطان‘ سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 نے اپنی ریلیز کے دسویں دن تک دنیا بھر میں 400 کروڑ کمائی کر لی ہے یہ ان کی سنہ 2017 میں آنے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے بعد کی سب سے کامیاب فلم ثابت ہو رہی ہے۔

Read more

خیبر پختونخوا کے سینیئر سرکاری افسر انتہائی مطلوب شدت پسندوں کی فہرست میں کیسے شامل ہوئے؟

احسان داوڑ نے بتایا کہ وہ نہ تو کسی سیاسی جماعت کے رکن رہے ہیں اور جس وقت خڑ قمر کا واقعہ پیش آیا اس وقت وہ پشاور میں تھے اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ کام کر رہے تھے۔

Read more

کراچی: تاجر کے گھر سے دو کروڑ روپے، 70 تولہ سونا لوٹنے کے کیس میں ڈی ایس پی گرفتار: ’اسلحہ کہاں ہے، تعاون کریں‘

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پولیس نے ایک ڈی ایس پی کا مبینہ ڈکیتی کے الزام میں جسمانی ریمانڈ حاصل کیا ہے۔ ڈی ایس پی پر الزام ہے کہ انھوں نے ایک شہری کے گھر پر چھاپہ مار کر دو کروڑ روپے نقدی اور 70 تولہ سونے کے زیوارت چھینے ہیں۔

Read more

’ایف‘ گریڈ اور نمبرز ختم۔۔۔ پاکستان میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ کا نیا نظام کیسے کام کرے گا؟

پاکستان میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتیجے تیار کرنے کے طریقہ کار کو بدلا جا رہا ہے۔ نئے طریقہ کار کے مطابق امتحانات کے بعد نتیجہ اب نمبروں میں نہیں بلکہ گریڈز میں آیا کرے گا اور یہ گریڈز حتمی گریڈنگ پوائنٹس یعنی جی پی اے کا تعین بھی کریں گے۔ آخر نیا نظام لانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

Read more

چین پر مساجد کو بند اور منہدم کرنے کا الزام: ’یہ اسلامی سرگرمیاں روکنے کی منظم کوشش ہے‘

ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) کی نئی رپورٹ میں چینی حکام پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ وہ مسجدوں کو بند اور تباہ کرنے کے علاوہ دوسرے مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

Read more

انڈین ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ’متنازع‘ دورہ: ’اچھا ہوتا اگر مودی غم سے نڈھال کھلاڑیوں کو اپنے ذاتی مقاصد کے لیے استعمال نہ کرتے‘

انڈین خبررساں ادارے اے این آئی نے گذشتہ روز صبح تقریباً دس بجے ایک ویڈیو جاری کی جس میں وزیر اعظم مودی نے کوہلی اور کپتان روہت شرما کے کندھے پر ہاتھ رکھا ہوا ہے اور کہہ رہے ہیں کہ ’آپ لوگ دس دس گیم جیت کر آئے ہو۔ یہ تو ہوتا رہتا ہے۔ مسکرائیے بھائی، دیش آپ کو دیکھ رہا ہے۔ ‘

Read more

لڑکیوں کو تعلیم دینے پر لوگوں سے تھپڑ تک کھانے والی پاکستانی لڑکی، جس نے ’گلوبل ٹیچر ایوارڈ‘ جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی

پنجاب کے ضلع گوجرانولہ کی رہائشی رفعت عارف (جنھیں زیادہ تر لوگ سسٹر زیف کے نام سے جانتے ہیں) جنھیں یونیسیف کے تعاون سے ’ورکی فاؤنڈیشن‘ نے رواں برس گلوبل ٹیچر ایوارڈ سے نوازا ہے۔ اس ایوارڈ کے تحت انھیں دس لاکھ ڈالر کی انعامی رقم بھی ملے گی۔ یہ رقم انھیں دس سال کے دوران ادا کی جائے گئی یعنی ہر برس ایک لاکھ روپے۔

Read more

پیٹ کمنز: غیر روایتی آسٹریلوی کپتان جنھوں نے ایک مسلمان کھلاڑی کے لیے شراب پارٹی رکوا دی

کمنز کا ٹیلنٹ اس ورلڈ کپ فائنل میں کھل کر سامنے آیا۔ کمنز نے انڈین ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے الگ حکمت عملی وضع کی۔ انھوں نے خود کو ایک عظیم کپتان ثابت کیا۔ ان کے مطابق محض حکمت عملی بنانا اہم نہیں بلکہ میدان میں اس کو مکمل طور پر لے کر آگے بڑھنا اور کپ جیتنا اہم ہے۔

Read more

اوباما، کلونی اور گیٹس: ’ہم چاہتے ہیں کم عمری کی شادیوں کا رواج جلد ختم ہو جائے‘

دنیا کی تین سب سے بااثر خواتین نے بی بی سی نیوز کو بتایا ہے کہ وہ جلد سے جلد نابالغ بچوں کی شادیوں کے رواج کا خاتمہ چاہتی ہیں۔ لیکن اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ نابالغ بچوں کی شادیوں کا رواج 300 سال تک ختم نہیں ہو سکے گا۔

Read more

اسرائیل اور حماس کے درمیان ’عارضی جنگ بندی‘ کے روشن امکانات لیکن جنگ بندی کے بعد کیا ہو گا؟

اسرائیل اور حماس کے درمیان قطر کی ثالثی کی کوششوں نے گزشتہ چند دنوں میں زور پکڑا ہے اور کچھ مبصرین کے مطابق ان کوششوں کی مدد سے اس بات کا امکان روشن ہوا ہے کہ جلد ہی، شاید رواں ہفتے کے دوران، عارضی جنگ بندی ممکن ہو سکے۔ لیکن عارضی جنگ بندی کے بعد کیا ہو گا؟

Read more

ترکی میں کولہے بڑے کروانے کی سرجری کے دوران برطانوی خاتون کی موت: ’اس واقعے سے سبق سیکھیں‘

واضح رہے کہ کولہے بڑے کروانے کو ’برازیلیئن بٹ لفٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ کاسمیٹک سرجری کی دنیا میں تیزی سے اس سرجری کا رجحان بڑھ رہا ہے جو خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

Read more

تقسیم کے بعد مکہ میں ہونے والی ایک جذباتی ملاقات: ’امریکی دوست نے دونوں خاندانوں کی ملاقات کا خرچہ اٹھایا‘

حاجرہ بی بی کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جن کا خاندان ہندوستان کے بٹوارے کے ساتھ خود بھی تقسیم ہو گیا تھا۔ حاجرہ بی بی پاکستان چلی آئیں اور ان کی بہن انڈیا میں رہ گئیں۔

Read more

حماس کے رہنما یحیٰی السنوار: ’خان یونس کا قصاب‘ جسے رہا کرنے کے فیصلے کو اسرائیلی فوج سنگین حماقت سمجھتی ہے

السنوار حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے نائب تصور کیے جاتے ہیں اور اسرائیل کا ماننا ہے کہ وہ غزہ میں زیرِ زمین سرنگوں میں کہیں اپنے باڈگارڈز کے ساتھ موجود ہیں اور اس ڈر سے کسی سے رابطہ نہیں کر رہے کہ کہیں ان کی لوکیشن کے بارے میں اسرائیل کو معلوم نہ ہو جائے۔

Read more

ٹریوس ہیڈ کی بیوی اور بیٹی کو دھمکیاں: ’کیا ہم اتنا نیچے گر گئے ہیں، کرکٹ کب دھمکیوں اور گالیوں تک جا پہنچا‘

انڈیا کی شکست سے لاکھوں انڈین مداحوں کے دل ٹوٹے اور بہت سے لوگوں نے اپنی بھڑاس سوشل میڈیا پر نکالی۔ کچھ دلبرداشتہ فینز نے ٹرولنگ کرتے ہوئے ٹریوس ہیڈ کی اہلیہ اور بیٹی کو دھمکیاں بھی دی ہیں۔

Read more

’مرشد، امریکی سفارتخانہ جل رہا ہے۔۔۔‘ کعبہ کا محاصرہ اور جنرل ضیا کا سائیکل پر راولپنڈی کا دورہ

جنرل چشتی کے مطابق وارث خان چوک پر عام لوگوں سے بات چیت کے دوران ضیا الحق نے جان بوجھ کر یا بے دھیانی میں کعبہ کے محاصرے میں امریکہ کے ملوث ہونے کی افواہوں کا حوالہ دے دیا۔ ’جنرل ضیا کی گفتگو سننے کے بعد مشتعل لوگ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی طرف بڑھنے لگے تھے۔‘

Read more

افغان پناہ گزین: ’یہ بھی نہیں پتا کہ افغانستان میں ہمارا گھر کہاں ہے، پاکستان کو ہی اپنا گھر سمجھتے تھے‘

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے خلاف مہم بہت سے افغان شہریوں کو خوفزدہ کیے ہوئے ہے اور وہ اس سوچ میں غلطاں رہتے ہیں کہ دستاویزات ہونے کے باوجود کیا وہ پاکستان میں رہ پائیں گے یا نہیں۔

Read more

انتخابات کی پچ تیار، کھلاڑی غائب!!! عاصمہ شیرازی کا کالم

2024 کے انتخابات عجب ماحول میں ہو رہے ہیں بلکہ یوں کہیے کہ انتخابات میں تین ماہ رہ گئے ہیں اور تاحال ماحول نہیں بن سکا۔ متوازن سیاسی گہما گہمی، مناسب انتخابی فضا اور سازگار حلقہ جاتی پچ عدم دستیاب ہے۔

Read more

کرتارپور میں ڈانس پارٹی کی وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

18 نومبر کی رات سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے طوفان برپا کر دیا جسے پوسٹ کرتے ہوئے یہ دعوی کیا گیا کہ کرتار پور گردوارہ کے احاطے میں ایک پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں گوشت اور شراب موجود تھی۔

Read more

پاکستانی ٹیم کے لیے ’قربانی‘ نہ دینے پر تنقید: ’حارث رؤف کو بریک لینے کی اجازت ہونی چاہیے‘

دورۂ آسٹریلیا کے لیے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا ’حارث رؤف آخری لمحے پر پیچھے ہٹ گئے۔۔۔ مجھے لگتا ہے پاکستان کو اس چیز کا نقصان ہو گا۔‘

Read more

’پیسیو انکم‘: قلیل سرمایہ اور کم محنت سے آمدن بڑھانے کے مقبول طریقے

بڑھتی ہوئی مہنگائی اور روز مرہ کے بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے بہت سے نوجوان اب غیر فعال آمدن کی جانب راغب ہوتے نظر آ رہے ہیں کیونکہ ان کے مطابق جہاں وہ مرکزی دھارے کی ملازمتوں میں زیادہ گھنٹے کام کرتے ہیں وہاں ان کی آمدنی نسبتا بہت کم ہے۔

Read more

عزالدین القسام: شام کے پیش امام جنھوں نے فلسطین میں یہودی آباد کاروں کیخلاف بندوق اٹھائی

یہ شام سے تعلق رکھنے والے ایک عالم دین کی کہانی ہے جو گذشتہ صدی کے اوائل میں فلسطین میں آنے والے برطانوی مینڈیٹ یافتہ حکام اور یہودیوں کے خلاف مسلح جدوجہد کی علامت بنے۔

Read more

کیا امریکی صدر بائیڈن کو غزہ میں اسرائیلی مہم جوئی پر اندرونی اختلافات کا سامنا ہے؟

امریکی صدر بائیڈن کے لیے سیاسی خطرات بھی موجود ہیں۔ اسرائیل کے ساتھ ان کی یکجہتی ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس کی جانب سے مشترکہ ہے، لیکن ڈیموکریٹک پارٹی کے نوجوان اور زیادہ بائیں بازو کے عناصر میں خدشات بڑھ رہے ہیں۔

Read more

سموگ: دہلی اور لاہور سانس لینے کی جنگ میں بیجنگ سے پیچھے کیوں ہیں؟

ایشیا کی بات کی جائے تو چین میں بیجنگ، انڈیا میں دلی اور پاکستان میں لاہور وہ شہر ہیں جہاں سرد موسم کے آتے ہی سموگ کا راج ہوتا ہے۔ ایک طویل عرصے سے ان تینوں گنجان آباد ایشیائی ملکوں میں رہنے والے لوگ زہریلے سموگ کا شکار ہو رہے ہیں جو ان کے شہروں کو ڈھانپتا ہے۔

Read more

احمد آباد کی ’سلو پچ‘: کیا انڈیا کو اپنا ہی داؤ بھاری پڑا؟

ٹیم انڈیا کی پورے ورلڈ کپ کی کارکردگی ایک طرف اور فائنل کا کھیل دوسری طرف نظر آتا ہے اس لیے لوگوں کے دلوں میں سوالوں کا ایک ناختم ہونے والا سلسلہ ہے کہ آخر انڈین ٹیم فائنل میں آ کر کیونکر ناکام ہوئی؟

Read more

سی سی ٹی وی فوٹیج میں اسرائیلی یرغمالیوں کو الشفا ہسپتال لے جاتا دیکھا گیا: اسرائیل کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے ایک سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی ہے جس میں اس نےدعویٰ کیا ہے کہ سات اکتوبر کے حماس کے حملوں کے بعد اسرائیلی یرغمالیوں کو غزہ کے سب سے بڑے ہسپتال الشفا میں لے جایا جا رہا ہے۔فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وہ اس فوٹیج کے اصل ہونے کی تصدیق نہیں کر سکتے۔

Read more

رخشندہ خٹک: پاکستان کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ماڈل، جن کے کھانوں کی ترکیبیں اب بھی کینیڈا کے ریستورانوں میں استعمال ہوتی ہیں

رخشندہ خٹک نے پاکستان میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ماڈل کے طور پر شوبز میں شہرت حاصل کی۔ پاکستانی صحافی رولنڈ بورجیس کا کہنا ہے کہ جب وہ کہیں داخل ہوتیں تو مرد کَن اَنکھیوں سے انھیں دیکھتے اور خواتین ان کے لباس اور انداز کا جائزہ لے رہی ہوتیں۔ وہ ساڑھی باندھتیں تو خواتین میں ویسا ہی ٹرینڈ چل پڑتا۔

Read more

’مسئلہ روہت شرما کی قسمت کا نہیں تھا‘: سمیع چوہدری کا کالم

اور پھر جب ٹورنامنٹ میں پہلی بار ٹاس ہارنے کا جھٹکا لگا تو بھی کمنز نے روہت کے دل کی مراد پوری کرتے ہوئے پہلے بیٹنگ کی پیشکش کر ڈالی۔ انڈیا خود بھی پہلے بیٹنگ ہی کرنا چاہتا تھا۔ تو پھر پیچھے بچا کیا تھا جو اس ٹیم کو ٹرافی اٹھانے سے روک پاتا؟

Read more

جب شیر بلی کی تنخواہ پر کام کرنے لگے

یہ اکیسویں صدی ہے۔ زمانہ بدل گیا ہے۔ اب تو جرنیل جسے چاہیں وہی ہیرو۔ نہ چاہیں تو وہی ہیرو زیرو۔ جو خود کو لاڈلا نہیں سمجھتے انھیں بھی سردار اپنا کام نکلوانے کے لیے اٹھا کے لے جاتا ہے۔۔۔ وسعت اللہ خان کا کالم

Read more

چکوال مدرسہ کیس: ’حافظ نے میرے ساتھ بد فعلی کی، وہ مجھے چاقو سے ڈراتے ہیں‘

پنجاب کے ضلع چکوال کی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے بچوں سے بدفعلی اور تشدد کے الزام میں مقامی مدرسے کے دو اساتذہ کو گرفتار کیا ہے۔ متاثرہ بچوں کے والدین کے مطابق ملزمان میں سے ایک استاد بچوں کے جسموں پر ’زیڈ‘ کا نشان بناتا تھا۔ مدرسے کی انتظامیہ نے بچوں پر تشدد کا اعتراف کیا ہے تاہم جنسی بدفعلی اور ہراسانی کی تردید کی ہے۔

Read more

ورلڈ کپ فائنل کے دوران فلسطین کی حمایت والی شرٹ پہنے شخص پِچ پر کوہلی تک پہنچ گیا

انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ کے فائنل میچ جاری ہے۔ انڈیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 240 رنز بنائے۔ میچ میں آسٹریلیا کے بولرز نے متاثرکن کارکرگی دکھائی۔ انڈیا کے ٹاپ سکورر کے ایل راہل رہے جو 66 رنز بنا پائے۔

Read more