آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم باب ہاک نے ’اپنی بیٹی کو ریپ کو خفیہ رکھنے کا کہا‘

روزلین (بائیں جانب) سنہ 1987 میں اپنے والد باب ہاک اور والدہ ہیزل کے ساتھ آسٹریلیا کے ایک سابق وزیراعظم باب ہاک کی بیٹی روزلین ڈِلون نے الزام لگایا ہے کہ اسی کی دہائی میں ان کا ریپ کیا گیا تھا لیکن ان کے والد نے انھیں خاموش رہنے کا مشورہ دیا تھا کہ کہیں ان کی سیاسی شہرت خراب نہ ہو جائے۔ وہ کہتی ہیں کہ ان کے والد کی جماعت کے ایک رکنِ پارلیمنٹ بل لینڈریو نے ان

Read more

کماٹھی پورہ کے بھارتی قحبہ خانے میں سسکتی زندگیاں

برطانوی فوٹو جرنلسٹ ہیزل تھامسن گذشتہ ایک دہائی سے بھارت میں جسم فروشی کے بازار میں لائی جانے والی لڑکیوں کی زندگی پر تحقیق کر رہی ہیں۔ اپنی اس تحقیق کے بارے میں انہوں نے آتش پٹیل سے بات کی ہے۔ ان کے مطابق گڈّي جب صرف 11 سال کی تھی تو ایک پڑوسی نے اس کے گھر والوں کو اسے ممبئی بھیجنے کے لیے آمادہ کر لیا تھا۔ اس کا گھر ممبئی سے سینکڑوں میل دور مغربی بنگال کے

Read more

دعا منگی: ’اغوا کاروں کو لباس و انداز سے غلط فہمی ہوئی کہ وہ امیر خاندان سے ہیں‘

صبح ساڑھے دس بجے کا وقت تھا سارے گھر والے ٹیلیفون کال کے انتظار میں تھے کہ دروازے پر کال بیل بجی ایک فرد اٹھا اور باہر جاکر دیکھا تو دعا منگی موجود تھی۔ کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں رہائشی ڈاکٹر نثار منگی کا خاندان تقریبا سات روز سے ذہبی اذیت کا شکار رہا تھا۔ دعا منگی کو 30 نومبر کی شب خیابان بخاری سے کار میں سوار چار مسلح افراد نے اغوا کرلیا تھا جبکہ اس دوران دعا

Read more

پاکستان بمقابلہ سری لنکا ٹیسٹ سیریز: کرکٹ چھوڑ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، فواد عالم

پاکستانی بیٹسمین فواد عالم کے بین الاقوامی کریئر میں کھیلنے کے دن کم اور کھیلنے کا انتظار کرنے والے دن زیادہ ہیں۔ وہ اپنے بین الاقوامی کرکٹ کے آغاز سے ’ازسرنو آغاز‘ تک کے درمیانی عرصے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چھ چیئرمین دیکھ چکے ہیں اور اگر اس عرصے میں چیف سلیکٹرز کی تعداد گنی جائے تو یہ گیارہ بنتی ہے۔ فواد عالم کا بین الاقوامی کریئر بظاہر بارہ سال پر محیط ہے لیکن اگر ان کے ٹیسٹ کریئر

Read more

انڈیا میں حیدرآباد ریپ کیس: کیا پولیس مقابلے زیادتی کے واقعات کو ختم کر سکتے ہیں؟

حیدرآباد ریپ کیس کے بعد انڈیا کے شہر بنگلور میں عوام ریپ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں انڈیا کی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں اجتماعی ریپ اور قتل کے چار ملزمان کو ایک مبینہ انکاؤنٹر یا پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے پر پورے ملک میں پولیس کی ستائش کی جا رہی ہے۔ ان افراد پر الزام تھا کہ انھوں نے ایک ڈاکٹر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا جس کے

Read more

پانی پت: اٹھارویں صدی کی جنگ پر بالی وُڈ میں لڑائی

افغانوں کا کہنا ہے کہ فلم ’پانی پت‘ میں ابدالی کو سفاک دکھایا گیا ہے۔ جبکہ انڈیا میں ایک نقاد نے کہا کہ ابدالی کو حملہ آور کے طور پر تو دکھایا گیا لیکن اس کے کردار کی تعظیم برقرار رکھی گئی ہے۔ اٹھاریوں صدی کی پانی پت میں لڑی جانے والی جنگ پر اب لڑائی کا آغاز جدید انداز سے ہوا، یعنی ٹویٹر پر۔ بالی وُڈ کے معروف اور سینئیر اداکار سنجے دت جو فلم پانی پت میں احمد

Read more

ساؤتھ ایشین گیمز: پہلوان انعام بٹ اور ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ کے طلائی تمغے

انعام بٹ نے نیپال کے شہر کٹھمنڈو میں جاری ایشین گیمز میں یہ فتح حاصل کی ہے پاکستان کے پہلوان انعام بٹ نے نیپال کے شہر کٹھمنڈو میں جاری 13 ویں ساؤتھ ایشین گیمز میں طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔ انھوں نے یہ کامیابی 92 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں نیپال کے پہلوان ُسمت کمار کو شکست دے کر حاصل کی ہے۔ انعام بٹ پہلے راؤنڈ میں چار کے مقابلے میں چھ پوائنٹس سے ہار رہے تھے لیکن دوسرے راؤنڈ

Read more

ٹیل سوان لوگوں کو اپنی موت کے تصور کی ترغیب دینے والی خاتون ہیں یا پھر ایک روحانی استاد؟

ٹیل سوان کہتی ہیں کہ ان کا مقصد مشکلات میں گھرے لوگوں کی مدد کرنا ہے اور کئی لوگوں نے ان کی وجہ سے خودکشی کا ارادہ ترک کیا ہے انتباہ: اس مضمون میں کچھ ایسی تفصیلات ہیں جو چند قارئین کے لیے پریشان کُن ہو سکتی ہیں۔ ایک لمبے بالوں والی، جاذب نظر عورت کی پنسل ڈرائنگ کچھ عرصے سے ان کے گھر میں تھی۔ لیکن سارہ نے اس کے بارے میں کچھ نہیں سوچا۔ ان کی بیٹی کیسی

Read more

کوئی پتھر سے نہ مارے میرے دیوانے کو

کسی نے یہ بھی بتایا کہ تین روز پہلے ہی ایک اینکر عاصمہ شیرازی کے ٹاک شو میں مدعو ایک سابق گورنر نے ملک ریاض کہنا چاہا تو تکنیکی خرابی کے سبب ملک کی میم کے بعد آواز غائب ہو گئی اور ایسا ایک بار نہیں بار بار ہوا۔

ایسے بودے اعتراضات وہی لوگ کر سکتے ہیں جنہیں اثاثوں اور سٹرٹیجک اثاثوں میں بنیادی فرق نہیں معلوم۔ جس شخص کو عدلیہ، احتسابی حکومت، نیب، سرکردہ قومی سیاسی جماعتوں اور ننانوے فیصد میڈیا مالکان کی جانب سے کلین چٹ ملی ہوئی ہے کم از کم اس کا پیچھا تو چھوڑ دیں۔

Read more

کیا کہانیاں بچوں کا کتاب سے رشتہ بحال کر سکتی ہیں؟

’کیا آپ کو وہ دن یاد ہے جب سکول میں کسی ٹیچر نے کوئی کہانی سنائی ہو؟‘ کہانیوں کے فوائد گنواتے ہوئے میں لوگوں سے یہ سوال اکثر پوچھتا ہوں۔ تھوڑی دیر تک میرے مخاطب کے چہرے پر ایک خوشگوار تاثر پھیل جاتا ہے جس دوران اُس کا ذہن اپنے بچپن پر کہیں نقش ایک خوشگوار یاد ڈھونڈ کر اس سے دوبارہ محظوظ ہو رہا ہوتا ہے۔ کہانیاں اور اُن کو سننے کا تجربہ ہمیں بیسیوں سال گزر جانے پر

Read more

دنیا کا پہلا مردوں کے لیے مانع حمل ٹیکہ ایجاد

بہت عرصے تک مانعِ حمل کے صرف دو ایسے طریقے تھے جن کا تعلق راہِ راست مردوں سے تھا۔ وہ یا تو کونڈوم پہن سکتے تھے یا پھر ایک وسیکٹمی نامی سرجری کروا سکتے تھے جس میں ان نالیوں کو بند کر دیا جاتا ہے جن کے ذریعے سپرم عضوِ تناسل تک پہنچتا ہے۔ مردوں کے لیے مانعِ حمل گولی اور جِل اب تک تیار کیے جا رہے ہیں۔ تاہم انڈیا میں جلد ہی مردوں کے لیے ایک مانعِ حمل

Read more

دلی: فیکٹری میں آگ لگنے سے 30 سے زیادہ افراد ہلاک

انڈیا کے دارالحکومت دلی میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 30 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ اتوار کی صبح شہر کے پرانے حصے میں ایک فیکٹری میں لگی اور آگ بجھانے والا عملہ جائے وقوع پر پہنچ چکا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کئی منزلوں والی اس عمارت میں درجنوں مزدور سوئے ہوئے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں

Read more

حیدرآباد کیس: کیا انڈیا کا عدالتی نظام ریپ کے مقدمات سے نمٹنے میں ناکام ہے؟

جنوبی انڈیا میں ایک نوجوان لڑکی کے ریپ اور قتل کے واقعے کے چار ملزمان کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت نے ایک بار پھر انڈیا میں ملک کے عدالتی نظام اور اس سے منسلک مشکلات پر بحث شروع ہوگئی ہے۔ سنہ 2017 کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق انڈیا میں روزانہ ریپ کے اوسطاً 90 واقعات کی شکایتیں درج ہوتی ہیں۔ اگرچہ حالیہ برسوں میں ریپ کے واقعات کی رپورٹنگ میں اضافہ ہوا ہے لیکن ریپ کے شکار افراد

Read more

کھوجی کی بھی تو مجبوریاں ہوتی ہیں!

پرانے وقتوں میں، پنجاب میں مویشی چوری عام تھی۔ پنجاب کے دریا اتھرے ہوئے تھے اور ابھی ان پر کیمیائی فضلے کا عذاب نازل نہ ہوا تھا نہ ان پر بندہی باندھے گئے تھے اور نہ ہی ان کا بٹوارا ہوا تھا۔ ان اتھرے ہوئے دریاؤں کے کنارے دلدلی جنگل تھے اور سرکنڈوں کے جھنڈ۔ کچے کے ان علاقوں میں ڈاکووں کی مملکتیں آباد تھیں کسی کی مجال نہ تھی کہ وہاں پر بھی مار سکتا۔ پنجاب میں انگریز آیا

Read more

امریکہ اور ایران میں قیدیوں کا تبادلہ: امریکی سکالر زیو وانگ اور ایرانی سائنس دان مسعود سلیمانی رہا

امریکہ اور ایران کے درمیان ہفتے کے روز قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے، ایران نے چینی نژاد امریکی سکالر جبکہ امریکہ نے ایک ایرانی سائنس دان کو رہا کیا ہے۔ قیدیوں کا یہ تبادلہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں شدید تناؤ پایا جاتا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے قیدیوں کے تبادلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بارے میں خوش ہیں۔ جس کے چند گھنٹوں بعد

Read more

فواد عالم اور عثمان شنواری ٹیم میں شامل

فواد عالم کو دس سال بعد ٹیمم میں شامل کیا گیا ہے ٹیسٹ کرکٹ کی دنیا سے تقریباً ایک دہائی الگ گزارنے کے بعد مڈل آرڈر میں کھیلنے والے بلے باز فواد عالم کو سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ پاکستان میں ایک عرصے بعد اس ماہ کھیلے جانے والے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے منتحب کردہ ٹیم میں چونتیس برس کے بلے باز افتخار احمد

Read more

ایپ سے خطرے کی تنبیہ: ’مستقبل قریب میں پانی کے لیے فسادات ہونے کا خدشہ‘

بصرہ میں گزشتہ سال مضر صحت پانی پینے سے ایک لاکھ بیس ہزار لوگوں کو ہسپتال داخل ہونا پڑا تھا انڈیا، عراق اور مالی میں آئندہ چند برسوں میں پانی کی دستیابی پر فسادات بھڑک اٹھنے کا خدشہ ہے جس کا خدشہ ایک ‘ایپ’ بنانے والوں نے ظاہر کیا ہے جن کا مقصد ممکنہ فسادات کی وقت سے پہلے نشاندہی کر کے ان سے بچنا ہے۔ یہ ایک جدید ترین ‘ایپ’ اس کے بنانے والوں کے مطابق وقت سے پہلے

Read more

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کا نیا ریکارڈ: ٹوکیو اولمپکس کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے نیپال کے شہر کٹھمنڈو میں جاری تیرہویں ساؤتھ ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیولن تھرو میں نہ صرف گولڈ میڈل جیت لیا بلکہ وہ اپنی اس کارکردگی کی بدولت آئندہ سال ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس کے لیے بھی کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ پاکستان واپڈا سے تعلق رکھنے والے ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے مقابلوں میں 29.86 میٹرز دور نیزہ پھینک کر نہ صرف قومی بلکہ ساؤتھ ایشین

Read more

انڈیا: 30 کروڑ سے زیادہ صارفین کی ذاتی معلومات خطرے میں تھیں

انڈیا کے تیسرے سب سے وسیع موبائل نیٹ ورک ایئرٹیل میں ایک بگ پایا گیا ہے جس سے اس کے 30 کروڑ سے زیادہ صارفین کے ذاتی اعداد و شمار خطرے میں پڑسکتے تھے۔ یہ تکنیکی خامی ایئرٹیل کے موبائل ایپ کے ایپلی کیشن پروگرام انٹرفیس (اے پی آئی) میں پائی گئی تھی جس کے ذریعے ہیکرز نمبروں کا سہارا لیتے ہوئے صارفین کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتے تھے۔ ان معلومات میں نام، تاریخ پیدائش،

Read more

گلوکارہ فریحہ پرویز: ’زندگی کے حالات بلاشبہ سُروں پر اثرانداز ہوتے ہیں‘

پاکستان میں میوزک سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے فریحہ پرویز کا نام کچھ نیا نہیں۔ جب سے انھوں نے ’دل ہوا بوکاٹا‘ ریلیز کیا، بسنت کی تقریبات اس گانے کے بغیر ادھوری سمجھی جاتی ہیں۔ فریحہ اپنے البمز کے علاوہ کوک سٹوڈیو کے لیے بھی پرفارم کر چکی ہیں اور اب وہ کوک سٹوڈیو کے سیزن 12 میں ٹھمری ’بلما‘ کے ساتھ واپس آئی ہیں۔ بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے فریحہ نے کوک سٹوڈیو میں واپسی،

Read more

ڈیفینس کراچی سے اغوا ہونے والی دعا منگی بخیریت گھر پہنچ گئیں

کراچی کے علاقے ڈیفینس سے 30 نومبر کو اغوا کی جانے والی طالبہ دعا منگی بخیریت گھر پہنچ گئی ہیں۔ دعا کے ماموں اعجاز منگی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ دعا گھر پہنچ چکی ہیں لیکن اس وقت اس کی طبیعت ناساز ہے اس لیے وہ آرام کر رہی ہیں۔ انھوں نے مزید تفصیلات بتانے سے معذرت کی اور کہا کہ خاندان کا مشاورتی عمل جاری ہے جس کے بعد باضابطہ طور پر تفصیلات

Read more

مستونگ کے 68 سالہ نابینا اخبار فروش محمد عیسیٰ: ’جب فون پر اخبار مفت ہے تو کوئی اخبار کیوں خریدے گا؟‘

ایک زمانہ تھا جب پاکستان میں لوگ اخبار کا انتظار کرتے تھے اور اسے حاصل کرنے کے لیے قطاریں لگتی تھیں، لیکن اب وہ وقت آگیا ہے کہ اخبار لوگوں کا انتظار کرتا ہے۔ یہ کہنا ہے 68 سالہ محمد عیسیٰ کا جنھوں نے اخبارات کے عروج و زوال کو اپنی آنکھوں سے تو نہیں دیکھا لیکن اسے محسوس ضرور کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انھوں نے سمندر کو کوزے میں بند کرنے کے مصداق اخبارات کی عروج سے

Read more

جنگلوں میں بھڑکتی ’میگا آگ پر قابو پانا اب تقریباً ناممکن ہے‘

حکام نے ‎سڈنی کی آگ کے متعلق نئے انتباہ جاری کیے ہیں آسٹریلیا کے سب سے بڑے شہر سڈنی سے ایک گھنٹے کی مسافت پر شمال مغرب میں اس قدر شدید آگ لگی ہوئی ہے کہ اس کے بارے میں حکام اب کہہ رہے کہ کہ اس پر اب قابو پانا تقریباً ناممکن ہے۔ حکام کے مطابق یہ آگ تین لاکھ ہیکٹر یعنی 1150 مربع میل پر پھیلی ہوئی ہے اور جلنے والا علاقہ 60 کلومیٹر طویل ہے۔ آسٹریلیا میں

Read more

انٹرنیٹ کے نقب زن یا ہیکرز جو لاکھوں کما رہے ہیں۔۔۔ وہ بھی قانونی طور پر

HackerOneجیس کِنسر کو دنیا کی سب سے بڑی کمپنیوں کے سافٹ ویئر میں نقص تلاش کرنے کی تنخواہ ملتی ہے سنہ دو ہزار سولہ کی گرمیوں میں پیشہ ور ہیکر، پرانیو ہیواریکر، نے ایک دن فیس بک کے جدید ترین فیچر میں نقائص کی نشاندہی کرنے کا بِیڑا اٹھایا۔ سوشل میڈیا کی اس دیوہیکل کمپنی نے آٹھ گھنٹے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ ویڈیو والی پوسٹ پر کامنٹس یعنی تبصرہ کرنے کی اجازت دے رہی ہے۔ پرانیو نے

Read more

گھر پر بنائے گئے شوربے سے لے کر سمارٹ شاپنگ تک، خوراک کا ضیاع کم کرنے کے سات طریقے

ایک اندازے کے مطابق دنیا میں پیدا ہونے والی ایک تہائی خوراک ضائع ہو جاتی ہے دنیا میں ہر سال تقریباً ایک اعشاریہ تین ارب ٹن کے برابر کھانا ضائع ہو جاتا ہے اور اس کا بڑا حصہ کوڑا کرکٹ کے گڑھوں میں پھینک دیا جاتا جس سے موسمیاتی تبدیلی کا عمل تیز تر ہوتا جا رہا ہے۔ نیویارک کے مشہور شیف یا تباخ میکس لامنا کے بقول آج انسانیت کو جن مسائل کا سامنا ہے ان میں سے ایک

Read more

بلوچستان: کوئٹہ میں خواتین پر تشدد اور ہراساں کرنے کے واقعات کے حوالے سے آگہی تصویری نمائش کا انعقاد

خواتین پر تشدد اور انھیں ہراساں کرنے کے واقعات کو ایک مصور کیسے محسوس کرتا ہے اور وہ رنگوں کے ذریعے اس کا اظہار کیسے کرتا ہے اس مقصد کے لیے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ ادارہ ثقافت بلوچستان کی آرٹ گیلری میں منعقدہ تصویری نمائش خواتین کے حقوق سے متعلق 16 روزہ بین الاقوامی آگہی مہم کا حصہ تھی۔ اس نمائش کا اہتمام غیر سرکاری تنظیم شرکت گاہ نے کیا تھا

Read more

سیکس اور ’شوگر ڈیڈی‘

نیروبی ایوی ایشن کالج کی انیس سالہ طالبہ اِیوا اپنے چھوٹے سے کمرے میں غربت، بھوک اور مایوسی کے ہاتھوں بے بس بیٹھی تھیں۔ انہوں نے اچانک اپنے بٹوے سے آخری سو شلنگ نکالے اور بس پکڑ کر سٹی سنٹر جا پہنچیں، جہاں انہوں نے پیسوں کے عوض سیکس کا مطالبہ کرنے والے پہلے شخص کو ہاں کر دی۔ اس کے ساتھ ایک تاریک گلی میں دس منٹ گزارنے کے بعد وہ ایک ہزار شلنگ لے کر گھر چلی گئیں،

Read more

ہانگ کانگ کو آگ لگانا آسان نہیں

ہانگ کانگ کے تاریخی ہوٹل مینڈارن اورئنٹل کے عین دروازے پر ماسک پہنے لڑکے اور لڑکیاں فٹ پاتھ کی اینٹیں اٹھا کر سڑک پر پھیلا رہے تھے۔ ایک دم لڑکیوں کے ایک گروہ نے ایک خالی فون بوتھ پر کاغذ جمع کیے اور آگ لگا دی۔ اِس زمانے میں ہمیں فون بوتھوں کی ضرورت نہیں ہے لیکن صاف ظاہر تھا کہ ان نوجوانوں کو آگ لگانے کا کوئی تجربہ نہیں تھا۔ تھوڑی دیر میں آگ بجھ گئی اور خالی فون

Read more

سعودی طالب علم کا امریکی نیول بیس پر حملہ، تین ہلاک

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر پنساکولا کے بحری اڈے پر ایک سعودی طالب علم نے فائرنگ کر کے تین افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت ایک سعودی طالب علم کے طور پر کی گئی ہے جو اس بحری اڈے پر تربیت حاصل کر رہا تھا۔ حکام کے مطابق سعودی طالب علم کو کلاس روم میں حملے کے بعد گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ مقامی شیرف کے دفتر نے حملے

Read more

لندن برج حملہ آور عثمان خان کو پاکستان میں ان کے گاؤں کجلانی میں دفنا دیا گیا

لندن برج حملہ آور عثمان خان کو جمعے کو پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے ضلع کوٹلی میں دفنا دیا گیا ہے۔

عثمان خان کے والدین کا تعلق پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے ضلع کوٹلی کے گاؤں کجلانی سے ہے اور عثمان کی لاش برطانیہ سے پاکستان لانے کے بعد اسے جمعے کو ان کے گاؤں میں دفنا دیا گیا ہے۔

Read more

آڈیو پورن: شہوت انگیز آڈیو کہانیوں کی مقبولیت میں اضافہ

کہا جاتا ہے کہ ہر چیز دیکھنے سے تعلق نہیں رکھتی۔۔۔ کچھ چیزوں کو تخیل پر چھوڑ دیا جانا چاہیے۔ شاید یہ ہی آڈیو پورن کی تخلیق کی بنیادی وجہ ہو سکتی ہے، ایک ایسا رجحان جو دنیا کی پورن انڈسٹری میں انقلاب برپا کر رہا ہے۔ بنیادی طور پر یہ ایسی شہوت انگیز آڈیو کہانیاں ہیں جنھیں خاص طور پر سماعت کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔ حالیہ برسوں میں ایسی پورن پیش کرنے والے پلیٹ فارمز کی تعداد

Read more

دبئی میں پاکستان پراپرٹی شو: پاکستان کی سرکاری املاک برائے فروخت!

دبئی میں ایک نجی ادارے کی جانب سے جمعے سے شروع کیے گئے دو روزہ ‘پاکستان پراپرٹی شو’ میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے سرکاری املاک کی فروخت کی تشہیر کی جا رہی ہے۔ ان 32 املاک بشمول پلاٹس، دکانیں، فلیٹس، ریسٹ ہاؤسز اور دیگر جائیدادوں کی فروخت کا کام آئندہ سال فروری یا مارچ تک مکمل ہونے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم پاکستان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ مختلف وفاقی اور صوبائی اداروں کی ملکیتی

Read more

بی آر ٹی پشاور: پشاور ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں ایف آئی اے کو انکوائری کرنے کی ہدایت، صوبائی حکومت کا سپریم کورٹ میں اپیل کرنے پر غور

پشاور میں بی آر ٹی منصوبے پر کام 2017 میں شروع کیا گیا اور اسے چھ ماہ میں مکمل ہونا تھا پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت پشاور بی آر ٹی سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے پر غور کر رہی ہے۔ پشاور ہائی کورٹ نے چند روز پہلے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کے بارے میں دائر پیٹیشن پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا جس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی

Read more

انڈیا میں شادیوں میں تشدد کے واقعات: ’ڈانس روکنے‘ پر خاتون کو گولی مار دی گئی

انڈیا میں ایک شادی کی تقریب کے دوران سٹیج پر ایک ڈانسر کو گولی مارنے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ مبینہ طور پر انھیں یہ گولی اس وقت ماری گئی جب وہ ڈانس کرتے کرتے رک گئیں۔ ہسپتال میں ان کا علاج جاری ہے۔ اس واقعے کی ویڈیو میں خاتون کو سٹیج پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پھر وہ رکتی ہیں تو گولی کی آواز آتی ہے اور خاتون اپنے چہرے پر ہاتھ رکھتی ہیں اور

Read more

#PSLDraft: پی ایس ایل کے پانچویں سیزن میں شرجیل خان گولڈ کیٹگری میں کراچی کنگز کے لیے کھیلیں گے

2019 میں چوتھی پی ایس ایل کے فائنل سمیت آٹھ میچز کراچی میں کھیلے گئے تھے (فائل فوٹو) پاکستان سپر لیگ کی ڈرافٹنگ کی تقریب جمعے کو لاہور میں منعقد ہوئی جس میں کراچی کنگز نے شرجیل خان کو گولڈ کیٹگری میں حاصل کر لیا ہے۔ سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ڈھائی سال کی پابندی مکمل کرنے والے اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ٹورنامنٹ سے اپنے کریئر کا دوبارہ آغاز کریں گے۔ شرجیل خان سنہ 2017 کی

Read more

کھانے کے قابل کافی کپس کا ایئر نیوزی لینڈ کی پروازوں میں تجربہ

اگر پرواز کے دوران آپ کی ہلکی پھلکی بھوک کافی اور بسکٹ سے نہیں مٹتی تو گھبرائیں نہیں! نیوزی لینڈ کی قومی ایئرلائن نے اب پروازوں کے دوران آزمائشی بنیاد پر مسافروں کو کافی ’کھانے کے قابل‘ کپس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئر نیوزی لینڈ کے مطابق ایسا پرواز کے دوران پیدا ہونے والے کچرے کو کم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ایک مقامی کمپنی ٹوائیس کی جانب سے بنائےجانے والے یہ کپس وینیلا کے

Read more

چین، امریکہ انٹرنیٹ جنگ: ’میں چاہتا ہوں کہ ایک دن گریٹ فائر وال ویسے ہی گرے جیسے برلن وال گری تھی‘

گذشتہ سال جولائی میں ہیون جِن سیو بیجنگ آئیں، وہ اپنے سمارٹ فون پر گوگل نیوز دیکھ رہی تھیں کہ ان کی نظر شہر میں واقع امریکی سفارت خانے پر حملے کی متعدد خبروں پر پڑی۔ یونیورسٹی آف کینساس کے شعبہ صحافت میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے فرائض سرانجام دینے والی ہیون جِن اپنے امریکی فون کمپنی کے بین الاقوامی رومِنگ پلان کی بدولت چین کے کڑے ڈیجیٹل میڈیا سنسر کے اثرات سے محفوظ رہیں اور وہ گوگل پر ان

Read more

شوبز ڈائری: رنبیر اور دپیکا بریک اپ کے بعد پھر سے ساتھ؟

رنبیر کپور اور دپیکا پادوکون کے مداحوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ سنہ 2015 کی فلم تماشا کی یہ ہٹ جوڑی ایک بار پھر ساتھ نظر آنے والی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ہدایت کار لوّ رنجن ایک لوّ سٹوری بنا رہے ہیں جس کے لیے انھوں نے دپیکا اور رنبیر کا انتخاب کیا ہے۔ دپیکا اور رنبیر جو کسی زمانے میں ایک دوسرے کے بہت نزدیک ہوا کرتے تھے بریک اپ کے بعد اب اپنے اپنے ساتھیوں کے ساتھ

Read more

’پاکستان سائنس کلب‘ میں سائنس پڑھائی نہیں سکھائی جاتی ہے

عبدالرؤف کو بچپن ہی سے چاند پر جانے کا شوق تھا۔ پچیس سال پہلے سیالکوٹ کے ایک چھوٹے سے گاؤں ہرناہ میں ایسا سوچنا کسی دیوانے کا خواب لگتا تھا۔ لیکن نوجوان عبدالرؤف نے کسی کی ایک نہ سُنی اور اپنی دھن میں مگن رہے۔ چاند پر جانے کے لیے دوستوں کے ساتھ مل کر راکٹ بنانے کی ٹھانی لیکن شومئی قسمت کہ اُڑنے سے پہلے ہی راکٹ ہاتھ میں ہی پھٹ گیا۔ اِس حادثے میں عبدالرؤف کا چہرہ اور

Read more

انڈیا: مٹی کے برتن سے زندہ دفن ملنے والی بچی صحت یاب ہونی لگی

Dr Ravi Khannaاکتوبر کے وسط میں اسے خون میں زہریلے اور فاسد مادے کے سرایت کرنے اور خطرناک حد تک پلیٹلیٹس گرنے کے باعث انتہائی تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا شمالی انڈیا میں زمین میں دفن کیے گئے مٹی کے برتن میں سے زندہ ملنے والی نومولود بچی کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو گئی ہے۔ اکتوبر کے وسط میں اسے خون میں زہریلے اور فاسد مادے کے سرایت کرنے

Read more

چین: عوام چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے خلاف

سروے میں شامل چھ ہزار سے زائد افراد کو بنیادی طور پر بائیو میٹرک ڈیٹا کے ہیک کیے جانے یا بصورت دیگر لیک ہونے کے خدشات تھے بیجنگ کے ایک تحقیقاتی ادارے کی جانب سے کیے گئے سروے کے مطابق چین میں شہری، چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے خلاف ہیں۔ سروے میں شامل تقریباً 74 فیصد افراد نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی شناخت کی تصدیق کے لیے چہرہ شناخت کرنے

Read more

عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان منصوبے کی سربراہ تانیہ ایدروس کون ہیں؟

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان منصوبے کی سربراہی گوگل کی سابق سینئر ایگزیگٹو تانیہ ایدروس کریں گی۔ وہ اپنی سابقہ ذمہ داریوں سے مستعفی ہونے کے بعد سنگاپور سے پاکستان لوٹی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو تقریب سے خطاب میں کہا کہ تانیہ گوگل میں کام کرتی تھیں اور وہ یہ نہیں جانتے کہ وہ کتنے پیسے کما رہی تھیں لیکن انھوں نے گوگل کو چھوڑنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان

Read more

کیا ایران پڑوسی ملک عراق میں میزائل ذخیرہ کر رہا ہے؟

امریکی انٹیلیجنس اور فوجی حکام کا کہنا ہے کہ عراق میں جاری افراتفری کی آڑ میں تہران نے وہاں کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل ذخیرہ کرنا شروع کر دیے ہیں۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ میزائل تقریباً 600 میل تک مار کر سکتے ہیں، یعنی بغداد سے داغا جانے والا میزائل یروشلم تک پہنچ سکتا ہے۔ یہ سب ایسے وقت پر ہو رہا ہے جب امریکہ نے تیل کے ٹینکرز اور تنصیبات

Read more

برطانیہ میں ’ان ایکسپلینڈ ویلتھ آرڈر‘ (یو ڈبلیو او) کا قانون کیا ہے؟

اس برطانوی قانون کے مطابق پچاس ہزار پاؤنڈ سے زیادہ مالیت کے اثاثوں کی ملکیت کے بارے میں وضاحت مانگی جا سکتی ہے برطانوی حکومت نے 31 جنوری 2018 کو ’ان ایکسپیلینڈ ویلتھ آرڈر‘ یعنی ایسی دولت جسی کی وضاحت نہ کی جا سکے کا قانون نافد کیا تھا جس کے تحت برطانیہ میں مقیم غیر ملکی افراد سے برطانیہ میں ان کے اثاثوں کے بارے میں پوچھا جا سکتا ہے۔ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے اسی قانون کے

Read more

سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے لوگوں کی پرائیویسی متاثر ہونے سے متعلق درخواست سماعت کے لیے منظور

لاہور ہائیکورٹ نے سی سی ٹی وی فوٹیج کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے اور شہریوں کی پرائیویسی کا خیال نہ رکھنے کے معاملے پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کر دیے ہیں اور سی سی ٹی وی کیمرے کی موجودگی میں شہریوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے سلمان صوفی کی درخواست پر سماعت کی جس میں

Read more

بہاری مسلمان مصور شیخ ذین الدین جن پر برطانوی سامراج فدا تھا

یہ اس دور کی کہانی ہے جب مغلیہ تخت پر شاہ عالم دوئم کی حکومت ہوا کرتی تھی۔ اس دور میں سات سمندر پار سے تجارت کرنے ہندوستان آنے والی ایسٹ انڈیا کمپنی نے آہستہ آہستہ انڈیا پر اپنا شکنجہ کسنا شروع کر دیا تھا۔ ایسٹ انڈیا کمپنی نے صرف تجارت یا زمین پر قبضہ نہیں کیا بلکہ اس میں کام کرنے والے اعلیٰ افسران نے مغلیہ فن اور فنکاروں کو بھی برطانوی راج میں شامل کرنا شروع کر دیا

Read more

ڈاکٹر عارف علوی کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام پر تنقید: ’حضور جاگ جائیں، آپ صدرِ پاکستان ہیں‘

پاکستان کے سابق صدر ممنون حسین نے اپنے دورِ صدارت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’پہلے بدعنوان لوگوں کو رشتہ نہیں ملتا تھا۔ بدعنوان لوگوں کو خدا کا خوف کرنا چاہیے ایسے لوگ اللہ کی پکڑ میں آ جاتے ہیں۔‘ صدر ممنون کے دورِ صدارت میں عوام کی جانب سے ان کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی میمز بھی سب کو یاد ہوں گی جن کا مقصد صرف اور صرف ان کے عہدے

Read more

نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی: وزیراعظم عمران خان نے تین نام تجویز کر دیے

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے پر تعیناتی کے لیے تین نام تجویز کر دیے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے جن تین ناموں کو بطور چیف الیکشن کمشنر تجویز کیا ہے ان میں سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب، سابق سیکرٹری فضل عباس میکن اور عارف احمد خان شامل ہیں جو رواں سال مارچ میں سیکرٹری خزانہ کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے۔ اس سے پہلے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف

Read more

ملک ریاض: 190 ملین پاؤنڈ سپریم کورٹ میں جمع ہوں گے: بیرسٹر شہزاد اکبر

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈ کی رقم سپریم کورٹ میں جمع ہو گی۔ انھوں نے تصدیق کی ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کی رقم برطانیہ سے پاکستان کو ’ٹیلی گرافک ٹرانسفر‘ (ٹی ٹی) کے ذریعے موصول ہوئی ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ملک ریاض سے 190 ملین پاؤنڈ کی رقم فوری طور پر حکومت پاکستان کو منتقل

Read more

ٹائیفائیڈ: نئی ویکسین سے سندھ کے 90 لاکھ بچے مستفید ہوں گے

پاکستان میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ٹائیفائیڈ کا مقابلہ کرنے کے لیے متعارف کروائی جانے والی نئی ویکسین ’بہت اچھی طرح کام کر رہی ہے‘ اور ایک تقریباً لاعلاج انفیکشن کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔ نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں چھپنے والی ایک رپورٹ کے مطابق نئی ویکسین کے ٹیسٹ کے دوران بیکٹیریا کے ذریعے سے پھیلنے والی بیماری کے کیسز میں 80 فیصد تک کمی آئی ہے۔ پاکستان میں اینٹی

Read more

انڈیا: ریاست اتر پردیش کے ضلع اناؤ میں ریپ کیس کی سماعت پر جانے والی خاتون کو آگ لگا دی گئی

شمالی انڈیا میں مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بننے والی ایک 23 سالہ خاتون کو عدالت کے راستے میں آگ لگا دی گئی۔ مارچ کے مہینے میں اترپردیش کی اس خاتون نے دو افراد کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا اور وہ اسی کیس کی سماعت کے لیے عدالت جا رہی تھیں جب یہ واقعہ پیش آیا۔ اس وقت وہ انتہائی نازک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس کے مطابق خاتون کو آگ لگانے کے شبے میں

Read more

کیا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی نئی لہر عرب سپرنگ کی دوسری قسط ہے؟

مشرق وسطی میں مظاہروں کا نیا سلسلہ شروع ہے جو حکومتوں کو جھنجھوڑ رہا ہے آپ کو سنہ 2011 میں مشرقِ وسطیٰ میں ہونے والی شورشیں تو یاد ہوں گی، جنھیں ’عرب سپرنگ‘ کا نام دیا گیا تھا۔ لاکھوں مظاہرین نے سڑکوں پر آ کر ایک نئے آغاز اور تبدیلی کا مطالبہ کیا جس کے نتیجے میں بہت سے آمر حکمرانوں کا تختہ الٹا۔ مظاہرین کی بہت سی امیدیں تھیں جو پوری نہ ہو پائیں اور یہ خطہ جنگ اور

Read more

طالبان اور امریکہ کی دوحہ میں افغان مفاہمتی عمل دوبارہ شروع کرنے کی کوشش

امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد (دائیں) اور دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر (بائیں) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد جمعرات کو قطر پہنچ رہے ہیں جہاں وہ دوحہ میں افغان طالبان سے دوبارہ مذاکرات کریں گے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بدھ کو جاری کیے گئے بیان میں امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ زلمے خلیل زاد قطر میں طالبان مذاکرات کاروں سے

Read more

کیا دفتر میں ملازمین کو اُونگھنے کی اجازت ہونی چاہیے؟

امریکی حکومت نے حال ہی میں سرکاری دفاتر میں اونگھنے یا سونے پر پابندی عائد کی ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ حکام کو اس فیصلے پر نظرِ ثانی کرنی چاہیے۔ اگرچہ وفاقی انتظامیہ کی سطح پر دفتروں میں اونگھنے والوں کو ہمیشہ سے برا سمجھا جاتا رہا ہے لیکن اس سے پہلے اتنے واضح انداز میں دفتر میں سونے کے معاملے میں ایسا ہدایت نامہ جاری نہیں ہوا تھا۔ نومبر 2109 کے آغاز میں جاری ہونے والے امریکی

Read more

’لاہوری‘ کے نام سے کالم لکھنے والے ظفر اقبال مرزا صحافت میں گمنام کیوں رہے؟

صحافی بننے کی کوشش کر رہے کسی بھی نوجوان کا زِم سے ٹاکرہ ہوتا، تو زِم اُسے ترغیب دیتے کہ بیٹا کسی اور پیشے میں چلے جاؤ، افسر بن جاؤ۔ لیکن اگر نوجوان کا اصرار ہوتا کہ اسے صحافی بننا ہے تو پھر زِم کہتے ’بیٹا، اپنا قلم سیدھا رکھنا۔‘ زِم پاکستان کے بہت بڑے صحافی تھے جنھیں اتنی شہرت نہیں ملی جتنی ملنی چاہیے تھی اور اس طرح کی گمنامی انھوں نے خود اختیار کی تھی۔ تاہم اپنے صحافتی

Read more

سائبر کرائم: کیا آپ کے سمارٹ فون کو بھی ’یو ایس بی کنڈوم‘ کی ضرورت ہے؟

’یو ایس بی کنڈومز‘ اِن پٹ اور آؤٹ پٹ پورٹ والے چھوٹے یو ایس بی ایڈاپٹر ہیں جو آپ کے موبائل کو چارج ہونے دیتے ہیں لیکن ڈیٹا کا تبادلہ روکتے ہیں آج کل ہمارے موبائل فون کی بیٹری ختم ہوجانا اتنا ڈرامائی نہیں رہا جتنا کچھ برس پہلے ہوسکتا تھا۔ اب ہمارے موبائل فونز کو چارج کرنے کے لیے ہر جگہ یو ایس بی پورٹس موجود ہیں۔ یہ پورٹس ہوائی اڈوں پر، عوامی بیت الخلاء میں، کسی بھی ہوٹل

Read more

میاں خان: افغانستان کا خانہ بدوش باپ جو بیٹیوں کو تعلیم دلانے کے لیے پر عزم ہے

افغانستان میں ایک ایسے پشتون والد ہے جو اپنی تین بیٹیوں کو روزانہ 12 کلومیٹر کا فاصلہ موٹر سائیکل پر طے کر کے سکول لے جاتے ہیں اور بچیوں کی سکول سے چھٹی ہونے کے چار گھنٹے تک سکول کے باہر انتظار کر کے انھیں دوپہر کو گھر واپس لاتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل میاں خان بہت سارے والدین کے لیے رول ماڈل بن چکے ہیں۔ میاں خان کا کردار ان والدین کے لیے ایک مثال

Read more

پاکستان فوج کے زیر انتظام چلنے والے حراستی مراکز: ’کسی شخص کی غیر قانونی حراست کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا‘

خیبر پختونخوا میں لاپتہ افراد کے لواحقین (فائل فوٹو) پاکستان کی سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو صوبہ خیبر پختونخوا میں فوج کے زیر انتظام حراستی مراکز میں موجود افراد کے ریویو بورڈ سے متعلق تفصیلات جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ہر زیر حراست شخص کو ہائی کورٹ کے ججز پر مشتمل ریویو بورڈ کے سامنے کب اور کتنی بار پیش کیا گیا اس بارے میں بھی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

Read more

پاکستان کے قرضے: پندرہ ماہ میں چھ کھرب روپے کا اضافہ

پاکستان تحریک انصاف کے دور اقتدار میں اب تک جون سنہ 2018 سے ستمبر 2019 تک ملک کے مجموعی قرضوں میں چھ کھرب روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ وزراتِ خزانہ کی طرف سے بدھ کو قومی اسمبلی میں پاکستان کے مجموعی قرضوں کے بارے میں پیش کی گئی تفصیلات میں بتایا گیا کہ جون 2018 سے ستمبر 2019 تک پندرہ ماہ میں حکومت نے مجموعی طور پر نو کھرب روپے سے زیادہ کے قرضے حاصل کیے۔ قومی اسمبلی

Read more

’گل سما کی موت سر پر بھاری چیز لگنے سے ہوئی‘

پاکستان کے صوبہ سندھ میں ڈاکٹروں نے گل سما کی موت کی وجہ بھاری چیز لگنے کو قرار دیا ہے۔ اس سے قبل پولیس نے گل سما کے قتل کا مقدمہ دائر کر کے والدین سمیت چار افراد کو حراست میں لیا تھا۔ دادو کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج کے احکامات پر بدھ کو میڈیکل بورڈ نے گل سما کی قبر کشائی کر کے پوسٹ مارٹم کیا، اس ٹیم میں ایک لیڈی ڈاکٹر اور تین مرد ڈاکٹر شامل

Read more

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: ٹیسٹ میچوں میں شکست کی ذمہ داری قبول کرنے کے لیے کوئی تیار نہیں

پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے دورے میں ایک بھی انٹرنیشنل میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی پاکستانی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا میں بدترین کارکردگی کے بعد اگر بورڈ اور ٹیم انتظامیہ کے بیانات کا جائزہ لیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے وہ سیاستدانوں سے بیانات دینے کا فن سیکھ رہے ہیں۔ پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے دورے میں ایک بھی انٹرنیشنل میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی اور ٹی 20 اور ٹیسٹ دونوں سیریز میں اسے دو صفر

Read more

ملک ریاض سے وصول کیے گئے کروڑوں پاؤنڈ پاکستان منتقل

برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی اور پاکستانی حکام دونوں نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ لندن میں ملک ریاض سے ایک تصفیے کے نتیجے میں ملنے والی کروڑوں پاؤنڈ کی رقم کو ریاست پاکستان کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے بی بی سی کی طرف سے ایک ای میل کے جواب میں اس بات کی تصدیق کی کہ تمام فنڈز منتقل کر دیے گئے ہیں۔ جبکہ وزیر اعظم پاکستان کے خصوصی

Read more

احمد شاہ ابدالی افغانستان کے ہیرو یا انڈیا کے وِلن

انڈیا میں اس ہفتے ریلیز ہونے والی فلم پانی پت ایک ایسی جنگ پر بنائی گئی ہے جسے تاریخ کی بڑی جنگوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ جنگ آج سے تقریباً 260 برس قبل لڑی گئی تھی۔ فلم کی ریلیز سے پہلے لوگوں میں تجسس بھی ہے لیکن ایک طبقہ فکر مند بھی ہے۔ تاریخ میں لکھا ہے کہ ’پانی پت‘ کی تیسری جنگ مراٹھا حکمرانوں اور افغان فوج کے درمیان ہوئی تھی۔ 14 نومبر 1761 کو ہونے والی

Read more

کولڈ پلے کا امجد صابری کو خراجِ تحسین: نئی البم کے گانے میں ’جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے‘ کا استعمال

امجد صابری کو ہم سے بچھڑے ہوئے تین سال سے زیادہ ہو چکے ہیں لیکن ان کی آواز کا جادو اب بھی دنیا بھر میں موسیقی سے محبت کرنے والوں کو اپنی طرف کھینچ لاتا ہے۔ مشہور قوال اور صوفی گلوکار کے مداحوں میں تازہ ترین اضافہ کسی تعارف کا محتاج نہیں اور سنہ 1996 میں منظر عام پر آنے والے مشہور برطانوی گروپ ’کولڈ پلے‘ کے گلوکار کرس مارٹن نے بھی حال ہی میں انکشاف کیا کہ وہ بھی

Read more

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر: کیا کشمیری سیاسی کارکنوں کے ساتھ ’دھوکہ‘ ہوا ہے؟

اگست میں انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد سے لے کر اب تک درجنوں بڑے سیاسی رہنماؤں اور کارکنان کو نظر بند کیا گیا ہے۔ بی بی سی کے سمیر یاسر نے جاننے کی کوشش کی کہ وادی کے سیاسی کارکنان کو کیوں لگتا ہے کہ ان کے ساتھ ’دھوکہ‘ ہوا ہے۔ فکر مند سلیم میر اپنے کمرے کی کھڑکی سے لگ کر کھڑے تھے۔ ان کی کھڑکی سے دریائے جہلم جو سرینگر کے

Read more

الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن سپریم کورٹ میں

چیف الیکشن کمشنر ریٹائرڈ جسٹس سردار محمد رضا نے پاکستان کے صدر عارف علوی کی جانب سے تعینات کیے گئے الیکشن کمیشن کے دو ارکان کو ان کی تقرری غیر آئینی قرار دیتے ہوئے عہدہ سنبھالنے کی اجازت نہیں دی ہے پاکستان میں حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دو ارکان کی تقرری کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے جبکہ پارلیمانی کمیٹی بدھ کو بھی الیکشن کمیشن کے دو ارکان

Read more

خلائی مخلوق سے رابطے: اڑن طشتریوں کی تصاویر نیلامی کے لیے تیار

سوئٹزرلینڈ کے شہری بلی مائیر نے 1970 کی دہائی میں دعوی کیا تھا کہ وہ خوشہ پروین نامی ستاروں کے جھرمٹ (Pleiades star cluster) میں بسنے والی خلائی مخلوق سے رابطے میں ہیں اور ان کے پاس یہ ثابت کرنے کے لیے تصویری شواہد بھی موجود ہیں! سنہ 1979 میں شائع ہونے والی یہ تصاویر سابق امریکی ایئر فورس پائلٹ وینڈیل سی سٹیونز کی کتاب کا حصہ تھیں۔ بعد ازاں انھیں مشہور ٹی وی سیریز ’دی ایکس فائلز‘ کی تشہیر

Read more

مالٹا کا ’گولڈن پاسپورٹ‘: دنیا بھر کے امیر لوگ اس چھوٹے سے یوروپی ملک کی شہریت کیوں حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

یورپی یونین کا ایک مشن ’قانون کی حکمرانی کے حوالے سے تفتیش‘ کرنے کے لیے مالٹا کا دورہ کر رہا ہے کیونکہ صحافی ڈیفنی کیروانا کے قتل کی تحقیقات کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔ سنہ 2017 میں صحافی ڈیفنی کیروانا کے قتل نے جہاں ایک طرف ملک کی سیاسی اشرافیہ کو ہلا کر رکھ دیا وہیں مالٹا میں مبینہ بدعنوانی اور کمزور عدالتی نظام کے بارے میں وسیع تر خدشات کو اجاگر کیا۔ دوسری جانب مالٹا کی حکومت کی جانب

Read more

صوبہ سندھ کا صحرائے تھر: جہاں روایت اور ثقافت اصل شکل میں موجود ہے

نہ چوری کا ڈر اور نہ ہی ڈکیتی کا خوف، نہ ماحول کی آلودگی کی پریشانی اور نہ ہی اجنبیت کا احساس۔ یہ ہے پاکستان کے صوبہ سندھ کا صحرائے تھر، جہاں ثقافت، روایت اور اقدار آج بھی اپنی اصلی شکل میں موجود ہیں۔ تھر کا شمار دنیا کے بڑے صحراؤں میں ہوتا ہے، اس کو دوست صحرا بھی کہا جاتا ہے کیونکہ دیگر صحرائی علاقوں کے مقابلے میں یہاں رسائی آسان ہے۔ کراچی سے مٹھی تھر کا ضلعی ہیڈ

Read more

پاکستان: لاہور کی مسجد سے چور ’ایک لاکھ‘ روپے مالیت کا جوتا لے اڑا، مقدمہ درج

پاکستان میں صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں ایک شہری نے پولیس کو درخواست دی ہے کہ ایک نامعلوم چور مقامی مسجد سے ان کا مہنگا جوتا لے اڑا جس کی مالیت ایک لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ شہری شیراز بشیر کی درخواست پر پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق شیراز بشیر 17 نومبر کو سرگنگا رام ہسپتال کے عقب میں واقع ایک مسجد میں نمازِ مغرب ادا کرنے گئے۔ ایف آئی

Read more

اویغور مسلمانوں کے ساتھ ’جبری سلوک‘: چین پر پابندیاں لگانے کے لیے بِل امریکی ایوانِ نمائندگان سے منظور

انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے اداروں کا کہنا ہے سنکیانگ میں پھیلے جیل کیمپوں اور ‘تربیتی مراکز’ میں ہزاروں مسلمان نظر بند ہیں امریکہ کے ایوانِ نمائندگان نے چین میں اویغور مسلمانوں کی ’عبوری نظر بندی، جبری سلوک اور ہراسانی‘ کے خلاف ایک قانون کا مسودہ منظور کر لیا ہے۔ بل میں چینی حکومت کے ممبران اور خاص طور پر چین کے خودمختار صوبے سنکیانگ میں کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری چین چوان گؤ پر ‘مخصوص پابندیاں’ لگانے کا

Read more

نیٹو کیا ہے، کب بنا اور اب اس اتحاد کا مستقبل کیا ہے؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیٹو اتحاد کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کی تشکیل سنہ 1949 میں سرد جنگ کے ابتدائی مراحل میں اپنے رکن ممالک کے مشترکہ دفاع کے لیے بطور سیاسی اور فوجی اتحاد کے طور پر کی گئی تھی۔ امریکہ کے زیر قیادت اس اتحاد کے 29 ممبران کا اجلاس منگل اور بدھ کو لندن میں ہو رہا ہے، اور اگرچہ اس کے حامی اس کو تاریخ کا سب سے کامیاب

Read more

پارلیمنٹ کا این آر او!

ایک نئے میثاق یا ایک نئے عمرانی معاہدے پر بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔ قومی اداروں کے مابین مکالمے کے آغاز کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے اور ہم آہنگی کی فضا کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ’اختلاف‘ مکالمے کو جنم دیتا ہے اور اتفاق ’رائے‘ کی راہ ہموار کرتا ہے۔ میثاق، معاہدہ یا ہم آہنگی بات چیت کے بغیر ممکن نہیں اور بات چیت کے لیے انا کو پس پشت ڈالنا ضروری ہے۔ دستوری ضمانتوں کے

Read more

ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بِن زاید النہان اس بچی کے گھر جانے پر کیوں مجبور ہوئے

ابو طہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر شیخ محمد بِن زاید النہان پیر کو ایک بچی کے گھر جانے پر مجبور ہو گئے۔ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بِن سلمان متحدہ عرب امارت کے دورے پر ہیں اور اسی دورے کے دوران ایک تقریب میں دونوں رہنما بچوں سے مل رہے تھے۔ یہ بچیاں دونوں ملکوں کے پرچم اٹھائے دونوں جانب قطار میں کھڑی تھیں۔ ایک طرف کی بچیوں سے سعودی

Read more

برطانیہ میں ’غیر قانونی‘ جائیدانوں کی تحقیقات کرنے والا ’انٹرینشل کرپشن یونٹ‘

پاکستان کی مشہور اور معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض اور ان کے خاندان کے اکاؤنٹس اور پراپرٹیز سے 19 کروڑ پاؤنڈ یا 38 ارب روپے وصول کر کے پاکستان کو منتقل کیے جانے کا کام برطانوی نشینل کرائم ایجنسی کا ’انٹرنیشنل کرپش یونٹ‘ سر انجام دے رہا ہے۔ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے منگل کی صبح ایک بیان جاری کیا جس میں یہ خطیر رقم ملک ریاض سے ایک تصفیے کے طور پر وصول کیے جانے اور اس کو پاکستان

Read more

#DuaMangi: دعا منگی کی بازیابی کے لیے کراچی میں احتجاجی مظاہرے کی تصاویر

کراچی میں کلفٹن کے علاقے میں تین تلوار پر بدھ کی شب دعا منگی کی بازیابی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں دعا منگی کے اہل خانہ، یوتھ ایکشن کمیٹی، سندھ تھنکرز فورم کے ساتھ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے شرکت کی۔ دعا منگی کی بہن لیلیٰ منگی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ دمے کی مریض ہیں۔ ’ابھی تک بہن کا

Read more

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سپاٹ فکسنگ سکینڈل: یوسف انور اور محمد اعجاز نے کرکٹرز کو رشوت دینے کی پیشکش کا اعتراف کر لیا

ناصر جمشید پر برطانیہ میں رشوت کے جن الزامات میں فرد جرم عائد کی گئی تھی، یوسف اور اعجاز کے نام بھی اس فرد جرم میں شامل تھے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سپاٹ فکسنگ سکینڈل کی تحقیقات کے سلسے میں برطانیہ میں زیرِ تفتیش دو برطانوی شہریوں یوسف انور اور محمد اعجاز نے پیشہ ور کرکٹرز کو رشوت دینے کی سازش میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔ برطانیہ کی کرائم ایجنسی نے 36 سالہ یوسف انور

Read more

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس:’مخبری یا نگرانی کے معاملے میں قانون سازی کی اشد ضرورت ہے‘

سپریم کورٹ کے مطابق یہ انتہائی اہم معاملہ ہے کہ کسی شخص کی ذاتی زندگی میں کیسے کوئی اور مداخلت کرسکتا ہے پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کی مخبری یا نگرانی کرنے کے معاملے میں قانون سازی کی اشد ضرورت ہے۔ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی اہم معاملہ ہے کہ کسی شخص کی ذاتی زندگی میں کیسے کوئی اور مداخلت کرسکتا ہے۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے

Read more

ملک ریاض حسین کا برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے 190 ملین پاؤنڈ کا تصفیہ

برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے پاکستان کی اہم کاروباری شخصیت ملک ریاض حسین اور ان کے خاندان سے 19 کروڑ پاؤنڈ کی رقم/ اثاثوں کی فراہمی کے عوض تصفیہ کرنے کی تصدیق کی ہے۔ تین نومبر کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق یہ تصفیہ نیشنل کرائم ایجنسی کی ملک ریاض حسین کے خلاف تحقیقات کے نتیجے میں عمل میں آیا ہے۔ بیان کے مطابق تصفیے کے تحت ملک ریاض حسین اور ان کا خاندان جو 19 کروڑ پاؤنڈ

Read more

’نیم برہنہ‘ ٹیٹو ایکسپو پر ملائشیائی وزیر کی کڑی تنقید

نیم برہنہ مردوں اور خواتین کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد ملائیشیا کے ایک وزیر نے ٹیٹو نمائش کی تقریب کو ’فحش‘ قرار دے کر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ سیاحت، فن اور ثقافت کے وزیر کا کہنا تھا کہ نمائش ایک اجازت نامہ جاری کیا گیا تھا مگر تقریب میں کسی بھی قسم کی عریانی کے بارے میں مطلع نہیں کیا گیا تھا۔ محمدین کیٹاپی نے کہا کہ یہ شو ’ملائیشیائی ثقافت کی عکاسی نہیں کر رہا تھا۔۔۔

Read more

چندریان 2: ناسا کو چاند پر انڈین خلائی مشن کی باقیات مل گئیں

امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے مطابق اس کے ایک مصنوعی سیارے کو چاند کی سطح سے انڈیا کے وکرم لینڈر کی باقیات ملی ہیں جو رواں برس ستمبر میں چاند پر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ ناسا نے چاند کے اس حصے کی تصویر بھی جاری کی ہے جہاں وکرم لینڈر گرا تھا۔ تصویر میں گرنے کے بعد اس جگہ پر ہونے والے اثرات دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ناسا نے اس دریافت کا سہرا ایک انڈین انجینئر

Read more

مانع حمل ادویات: انڈین سائنسدانوں کا مردوں کو باپ بننے سے روکنے والا انجکشن تیار کرنے کا دعویٰ

گرافک کی مدد سے دکھایا گیا ہے کہ کس طرح حیاتیاتی طور پر سرگرم پولیمر سپرم کو ختم کرے گا دنیا بھر کے سائنسدان تقریباً نصف صدی سے مردوں کے استعمال کے لیے مانع حمل گولیوں کی تیاری پر کام کر رہے ہیں اور اس کے متعلق بہت ساری رپورٹس بھی نظر آتی ہیں لیکن ابھی تک یہ گولیاں میڈیکل سٹورز تک نہیں پہنچی ہیں۔ لیکن انڈین محققین نے حال ہی میں دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے دنیا کا

Read more

کیا یہ دنیا کے سب سے گول مٹول جانور ہیں؟

دنیا میں کئی جانور ہیں جو قدرتی طور پر گول شکل کے ہیں۔ آپ کو لگتا ہوگا کہ یہ ایک چھوٹی گیند کی طرح ہیں اور ان کے ساتھ کھیلا جا سکتا ہے، لیکن اپنی اس شکل کی بدولت یہ ماحول میں اپنی بقا کو یقینی بناتے ہیں۔ یہاں ہم آپ کو ایسے گول جانوروں کے بارے میں بتائیں گے جو اپنی اس خاص شکل کی وجہ سے معروف ہیں۔ یہ بھی پڑھیے دنیا کے پانچ چالاک ترین جانور 17

Read more

محمدی دربار: امام حسین کے زائرین کو دھوپ سے بچانے کے کام میں مصروفِ عمل پاکستانی

85 سالہ محمدی دربار کا منصوبہ ہے کہ عراق کے شہر نجف سے کربلا تک کی سڑک پر پودے لگائے جائیں تاکہ زائرین دھوپ اور گرمی سے بچ سکیں کراچی کے رہائشی 85 سالہ محمدی دربار کا خاندان جب گذشتہ سال پیغمبرِ اسلام کے نواسے امام حسین کے چہلم کے موقعے پر زیارات کے بعد عراق سے لوٹا تو صحرا کی سخت دھوپ سے ان جلد جل چکی تھی۔ اور ایسا اس لیے ہوا کیونکہ عراق میں شیعہ مسلمانوں کے

Read more

پاکستان میں اپنا کاروبار شروع کرنے والے نوجوانوں کو کِن مشکلات کا سامنا ہے؟

سکول میں ہر بچے کا خواب یہی ہوتا ہے کہ یہاں سے فارغ ہو کر میں ایسا کام کروں گا کہ دنیا دیکھے گی۔ بچپن کے سوال ’بیٹا بڑے ہو کر کیا بنوں گے؟‘ کا یہ وہ جواب ہے جو آپ کسی کو دیتے نہیں مگر سوچتے ضرور ہیں۔ پاکستان میں کروڑوں نوجوان ہیں۔ بہت سے سوچتے ہیں کہ اگلے بل گیٹس یا مارک زکربرگ وہ بنیں گے۔ مگر پھر کیا بات ہے کہ پاکستان میں کاروباری جینیئس پیدا نہیں

Read more

بلوچستان ہائی کورٹ: ’بلوچستان یونیورسٹی کے سکیورٹی کیمروں کے ڈیٹا تک غیر متعلقہ افراد کو رسائی حاصل تھی‘

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی یونیورسٹی آف بلوچستان میں طالبات کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے سے متعلق مقدمے کی سماعت میں بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ’یونیورسٹی میں سکیورٹی کیمروں کے ڈیٹا پر نہ صرف غیر متعلقہ افراد کی رسائی تھی بلکہ بعض ڈیٹا ان افراد سے بھی برآمد ہوا ہے۔‘ دو دسمبر کو ہونے والی سماعت کے دوران چیف جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ’یونیورسٹی میں جو خفیہ

Read more

#MyMentalHealthIn3Words: سوشل میڈیا پر صارفین ذہنی صحت کو کیسے بیان کر رہے ہیں؟

کیا آپ ہر وقت اداس، مایوس یا غصے میں رہتے ہیں یا آپ کو مستقل پریشانی یا کوئی خوف ستا رہا ہے؟ آپ اپنی ذہنی کیفیت کے متعلق کیسا محسوس کر رہے ہیں؟ اگر یہ سوالات کوئی آپ سے پوچھے تو شاید آپ ان کے جوابات روزمرہ کی زندگی میں دینا پسند نہ کریں، مگر سوشل میڈیا پر صارفین اکثر ایسے ہی موضوعات پر بات کرتے دکھائی دیتے ہیں جن پر ہم روز مرہ کی زندگی میں بات کرنے سے

Read more

لندن برج حملہ: ’میرے بیٹے کی تصویر کو نفرت کے لیے استعمال مت کرو‘

جیک میریٹ اور سیسکیا جونز کیبرج یونیورسٹی سے فارغ التحصیل تھے اور دونوں سزا یافتہ مجرموں کی بحالی کے اصلاحی پروگرام کا حصہ تھے۔ یہ دونوں لندن برج کے خنجر کے حملے میں ہلاک ہوئے۔ جمعے کو لندن برج کے قریب پولیس کے مطابق دہشت گردی کے حملے میں ہلاک ہونے والے کیمبرج یونیورسٹی کے طالب علم کے والد نے ان مطالبات کی سختی سے مذمت کی ہے جن میں کہا جارہا ہے کہ مجرموں کی مزید سخت سزائیں دی

Read more

آرمی چیف کی توسیع پر قانون سازی: اپوزیشن کیا سوچ رہی ہے؟

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع تحریک انصاف کی حکومت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات کے لیے ایک تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو جلد اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر آرمی ایکٹ میں ترمیم کا مسودہ تیار کرے گی۔ اس حکومتی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان وزیر دفاع پرویز خٹک نے گذشتہ روز

Read more

انڈیا کی رکنِ پارلیمان جیا بچن: ’خاتون کے ریپ، قتل کے مجرمان کو سرِعام قتل کیا جائے‘

انڈین پارلیمان کی رکن اور اداکار جیا بچن نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے انڈیا کے شہر حیدرآباد میں ایک 27 سالہ خاتون کو جنسی زیادتی کے بعد ہلاک کیا ہے، انھیں ‘عوام کے سامنے مار دینا چاہیے۔’ پارلیمان میں اپنے خطاب کے دوران معروف اداکارہ اور امیتابھ بچن کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ‘مجھے معلوم ہے کہ یہ سننے میں سخت لگتا ہے مگر اس طرح کے لوگوں کو عوام کے سامنے لا کر قتل کرنا چاہیے۔’

Read more

انڈیا، گیس سانحہ: حادثے کے 35 سال بعد بھوپال میں رہنے والوں کی زندگی کیسی ہے؟

35 سال قبل انڈیا کے شہر بھوپال میں یونین کاربائڈ کیمیکل پلانٹ میں گیس کے اخراج سے ہزاروں افراد ہلاک ہو گئے تھے اور اس انڈین شہر پر ہزاروں ٹن زہریلی گیس پھیل گئی تھی۔ پہلے چوبیس گھنٹوں میں کم سے کم 3000 افراد ہلاک ہوئے اور بعد میں ہونے والے اثرات سے مزید ہزاروں لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اس طرح یہ شہر دنیا میں صنعتی تباہی کی ایک بدترین مثال بن گیا۔ یہ بھی پڑھیے سانحۂ بھوپال

Read more

#DuaMangi: کراچی سے دعا منگی کے اغوا کے معاملے میں سوشل میڈیا سہارا ہے یا دشمن؟

پولیس نے زخمی حارث کے والد عبدالفتح سومرو کے مدعیت میں اقدام قتل اور اغوا کے الزامات میں مقدمہ درج کر لیا ہے (فائل فوٹو) اغوا کے معاملات سے نمٹنے والے حکام کے مطابق کسی بھی فرد کے اغوا کے بعد اس کی بازیابی کے لیے ابتدائی 24 سے 48 گھنٹوں کا وقت انتہائی اہم ہوتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر اس سلسلے میں کی جانے والی اپیلوں پر موضوع بحث مغوی کا حلیہ یا شکل بن جائے

Read more

لندن برج حملے کی کوریج: لندن حملہ آور عثمان خان کو ’پاکستانی نژاد‘ لکھنے پر ڈان اخبار کے خلاف احتجاج

پیر کی شام چند نامعلوم افراد نے انگریزی اخبار ڈان کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا اور اخبار میں برطانیہ میں چاقو سے حملہ کرنے والے عثمان خان کے تعارف میں پاکستان لکھنے کے خلاف نعرے بازی کی۔

ڈان اخبار نے اپنی سرخی میں برطانوی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نژاد برطانوی حملہ آور دہشگردی میں سزا یافتہ تھا۔

Read more

جسٹس فائز عیسیٰ کے مقدمے میں عدالت کا سوال: ’کیا عدالت کو جج کی جائیداد کے بارے میں شواہد کو نظر انداز کرنا چاہیے‘

سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کے بارے میں سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کو روکنے سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت کرنے والے بینچ میں شامل جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ اگر صدر مملکت نے کسی ادارے کو کسی شخص کے خلاف مواد اکٹھا کرنے کی ذمہ داری دینی ہے تو وہ تحریری ہونی چاہیے۔ اُنھوں نے کہا کہ زبانی ہدایات کی قانون میں کوئی اہمیت نہیں ہے۔ جسٹس عمر

Read more

طلبا احتجاج میں شریک سماجی کارکنوں عمار جان اور کامل خان کی عبوری ضمانت منظور

لاہور کی دو مقامی عدالتوں نے جمعے کو سٹوڈنٹ مارچ میں شرکت کرنے والے دو سماجی کارکنوں کو عبوری ضمانت دینے کے علاوہ زیر حراست عالمگیر وزیر کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ لاہور کی سیشن کورٹ نے سٹوڈنٹس مارچ میں شرکت کرنے والے سماجی کارکنوں عمار جان اور کامل خان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انھیں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ ایک دوسری عدالت نے سٹوڈنٹس مارچ میں ریاست

Read more

ٹوئٹر کے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر فرحان ورک کا اکاؤنٹ معطل

پاکستان میں اس وقت RestoreFarhanKVirk # ٹاپ ٹرینڈ ہے۔ فرحان ورک پاکستان میں سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں اور اکثر تنازعوں کی زد میں بھی رہے ہیں۔ ہوا کچھ یوں ہے کہ ڈاکٹر فرحان ورک کا اکاؤنٹ آج ٹوئٹر نے ’قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر‘ معطل کر دیا ہے۔ اس کی وجوہات جاننے کے لیے جب بی بی سی نے فرحان ورک سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا ’یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا

Read more

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا پر سمیع چوہدری کا تجزیہ: ’ہم سب اسد شفیق ہیں‘

دورۂ آسٹریلیا میں پاکستانی بیٹنگ بری طرح ناکام رہی کمزور انسان جب تُند و تیز ہواؤں کے سامنے لڑکھڑاتے لڑکھڑاتے گر جاتا ہے تو اپنی شکست کا ذمہ قسمت پر ڈال کر اطمینان پا لیتا ہے۔ اظہر علی کی ٹیم بھی اس شرمناک شکست کی وجہ قسمت کو ہی سمجھ رہی ہو گی۔ مصباح الحق بھی یقیناً یہی سوچ رہے ہوں گے کہ قسمت ہی تھی جو کوچنگ کے اوائل ایام میں ہی دورۂ آسٹریلیا جیسی مشکل ‘اسائنمنٹ’ مل گئی۔

Read more

ساؤتھ ایشین گیمز: شاہدہ عباسی نے پاکستان کو پہلا طلائی تمغہ دلوا دیا

Twitter/@faizanlakhaniگولڈ میڈل جیتنے والی شاہدہ عباسی کا تعلق کوئٹہ سے ہے کراٹے کی پاکستانی کھلاڑی شاہدہ عباسی نے نیپال کے شہر کٹھمنڈو میں ہونے والے 13ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں میں پاکستان کے لیے پہلا طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔ شاہدہ عباسی نے یہ تمغہ کراٹے کے ’سنگل کاتا‘ زمرے میں 42 پوائنٹس حاصل کر کے جیتا۔ انھوں نے اپنی ساتھی کھلاڑیوں نرگس اور گل ناز کے ساتھ مل کر ٹیم ایونٹ میں چاندی کا تمغہ بھی حاصل کیا ہے۔ یہ

Read more

سعودی عرب کا جدید روپ: اب کے ریاض اور ماضی کے ریاض میں کیا فرق ہے؟

نوجوان سعودیوں کی زندگیاں گھر کی اونچی چار دیواریوں کے درمیان قید تھیں اور سال ہا سال اس سنسان شہر کی زمین پر بنے گھروں کی چار دیواریوں میں توسیع ہوتی گئی شرارتی لڑکے ریاض کے فٹبال سٹیڈیم کے پچھلے سٹینڈز پر کھڑے تھے۔ دیکھتے ہی دیکھتے انھوں نے اپنے قمیضیں اتاریں اور انھیں پکڑ کر دیوانہ وار اپنے سر کے گرد گھمانے لگے۔ وہاں موجود سعودی خواتین بھی لطف اندوز ہو رہی تھیں۔ ان کے سکارف ہوا میں کالے

Read more

اردن: جھونپڑیوں میں آتشزدگی سے بچوں سمیت 13 پاکستانی ہلاک

وادی اردن میں ایک کھیت میں قائم جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے آٹھ بچوں سمیت کم از کم 13 پاکستانی ہلاک ہوگئے ہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے پیر کو اردن کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ کرامہ نامی قصبے میں واقع جھونپڑیوں میں آگ آدھی رات کے بعد لگی اور ابتدائی علامات کے مطابق ممکنہ طور پر یہ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ محکمہ شہری دفاع کے ترجمان عیاد العمر نے ایک بیان میں بتایا

Read more