موسمیاتی تبدیلی: کیا گھر کے باغیچے یعنی کچن گارڈن ہی انسانی بقا کے ضامن ہیں؟

گھر کے باغیچے میں پھل اور سبزیاں اگانا پہلے ہی ماحول دوست سمجھا جاتا ہے لیکن موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں یہ ایک ہتھیار بھی بن سکتا ہے۔ بنگلہ دیشی کمیونٹی کو یہ تجربہ تب ہوا جب چاولوں کی فصل، جو ان کی خوراک اور آمدنی کا ذریعہ تھی، موسمی بارش کے جلدی آجانے سے برباد ہو گئی۔ جس بارش کو دو ماہ بعد آنا تھا اس نے اپریل 2017 میں وقت سے پہلے آ کر سلہٹ ڈویژن کے

Read more

موہٹہ پیلس: کلفٹن میں واقع ’کراچی کا تاج محل‘

تاج محل کی کہانی کس نے نہیں سُنی۔ سب جانتے ہیں کہ قریب پونے چار سو سال پہلے ایک شہنشاہ نے اپنی ملکہ سے محبت کی یادگار تاج محل بنوائی۔ شاید شاہ جہاں کے نزدیک تو یہ عمارت صرف ممتاز محل کا مقبرہ ہی ہوگی لیکن آج یہ دنیا بھر میں پیار کی سب سے بڑی علامت کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔ جب ایک شہنشاہ نے دولت کا سہارا لے کر غریبوں کی محبت کا مذاق اُڑایا تو دوسرے

Read more

انیتا جلیل: ’اب لڑکیوں کو نہیں کہتی کہ تھیٹر میں آؤ‘

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے پہلی وی لاگر کا اعزاز رکھنے والی خاتون انتیا جلیل نے اپنے دو مرد فنکار ساتھیوں پر ہراساں کرانے کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل انیتا کے حوالے سے سماجی رابطے کی میڈیا پر یہ بات آئی تھی کہ انہوں نے خود کشی کی کوشش کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی انھیں ڈرپ لگی ہوئی تھی اور وہ

Read more

اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنل پارٹی نے آسام میں شہریوں کی فہرست این آر سی کو بنگلہ دیش کی خودمختاری کے خلاف قرار دے دیا

اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے جنرل سیکریٹری مرزا فخر الاسلام عالمگیر نے انڈیا میں شہریت کے ترمیمی قانون پر اپنی اور انڈیا کی حکومتوں پر تنقید کی بنگلہ دیش کی حزبِ اختلاف کی مرکزی جماعت بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کے جنرل سیکریٹری مرزا فخر الاسلام عالمگیر نے کہا ہے کہ انڈیا کی ریاست آسام میں نافذ کیا گیا نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز (این آر سی) بنگلہ دیش کی آزادی اور خودمختاری کے لیے خطرہ ہے۔

Read more

محققین کا جذبات جانچنے والی ٹیکنالوجی پر پابندی کا مطالبہ

مصنوعی ذہانت پر مبنی سافٹ ویئر کا دعوی ہے کہ وہ چہرے کے تاثرات سے دل کی کیفیت بتاتی ہے صف اول کے ایک تحقیقی مرکز نے احساسات اور جذبات کا کھوج لگانے والی یعنی ایموشن ڈیٹیکٹنگ ٹیکنالوجی کے استعمال کو محدود کرنے کے لیے نئے قوانین بنانے کی اپیل کی ہے۔ آے آئی ناؤ انسٹی ٹیوٹ نامی تحقیقی ادارے کا کہنا ہے کہ یہ شعبہ ’واضح طور پر متزلزل بنیادوں پر تعمیر کیا گیا ہے۔‘ اس کے باوجود یہ

Read more

انڈیا: شہریت کے ترمیمی قانون کے خلاف دلی میں مظاہرے

ہم اب تک کیا جانتے ہیں؟ متھرا روڈ پر جامعہ نگر سے ملحق علاقے میں دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں کو آگ لگا دی گئی ہے عینی شاہدین کے مطابق لوگ شہریت کے ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے ہجوم اور پولیس کے درمیان مظاہرے کے دوران تصادم ہوا کئی بسوں، گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو آگ لگا دی گئی جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے چیف پروکٹر نے کہا کہ پولیس زبردستی کیمپس میں داخل ہو گئی ہے جامعہ

Read more

میسوت اوزیل: چین کے سرکاری ٹیلی وژن نے آرسنل اور مانچسٹر سٹی کا کھیل نشر ہونے سے روک دیا

اوزیل 213 سے آرسینل کے ساتھ کھیل رہے ہیں چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے اتوار کو آرسنل اور مانچسٹر سٹی کا کھیل نشریاتی فہرست سے خارج کر دیا جس کی وجہ مڈ فیلڈر میسوت اوزیل کی جانب سے دیا جانے والا حالیہ بیان ہے۔ اوزیل نے اویغور مسلمانوں سے سلوک کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی تھی۔ آرسنل نے جرمن فٹ بالر کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے

Read more

قراقرم: ترتوک وہ گاؤں ہے جس سے اس کا ملک چھین لیا گیا

ترتوک تک رسائی آسان نہیں۔ یہ گاؤں انڈیا کے شمال میں لداخ کی دورافتادہ وادی نبرا میں واقع ایک چھوٹا سا گاؤں ہے۔ قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں دریائے شیوک کے کنارے واقع اس گاؤں تک پہنچنے کا راستہ پتھریلی چٹانوں اور ایک ٹوٹی پھوٹی سڑک پر مشتمل ہے جو لیہ کے بلندوبالا دروں سے ہو کر گزرتی ہے۔ انتہائی حسین قدرتی نظاروں والے اس گاؤں کی تاریخ ان نظاروں سے کہیں دلچسپ اور ہنگامہ خیز ہے کیونکہ یہ وہ

Read more

سی این ٹریولر کے مطابق 2020 کا بہترین سیاحتی مقام پاکستان، کیا سیاحوں کے سیلاب کے لیے تیار ہے؟

سی این ٹریولر نامی ایک غیر ملکی جریدے نے پاکستان کو سنہ 2020 کا بہترین سیاحتی مقام قرار دیا ہے۔ اس پر رد عمل دیتے ہوئے لوگوں نے سوال اٹھایا ہے کہ آیا پاکستان آئندہ سال ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے ممکنہ ہجوم کو خوش آمدید کہنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ پاکستان میں سیاحوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر ماہرین کہتے ہیں کہ عموماً غیر ملکی سیاح یہاں سکیورٹی اور رہائش سے متعلق شکایات کرتے

Read more

جھوٹ سچ اور حق ناحق کا ڈرامہ

مجھے واقعی اندازہ نہیں کہ باکرداری اور بد کرداری میں کیا فرق ہے۔ سچائی جانچنے کی کسوٹی کیا ہے اور جھوٹ ناپنے کا کیا پیمانہ ہے۔ غیرت کہاں سے شروع ہو کر کب بے غیرتی کی حدود میں داخل ہوتی ہے۔ جرم کیا ہے اور بے گناہی کس جانور کا نام ہے۔ واقعی مجھے اندازہ نہیں۔ مثلاً تمام تر ویڈیو فوٹیج کے باوجود پچھلے پانچ دن سے رضا ربانی، اعتزاز احسن، لطیف کھوسہ، حامد خان اور جلیلہ حیدر جیسے محترم

Read more

لبنان میں بجلی کا بحران: ایسا ملک جہاں زندہ رہنے کے لیے بجلی چوری کی جاتی ہے

اس احتجاجی کیمپ کو منظّم کرنے میں مدد دینے والی 33 سالہ لارا قیس کا کہنا ہے ‘یہ سوچنا بہت ہی پاگل پن ہے کہ ہم 2019 میں ہیں اور اب بھی دن میں تین گھنٹے بجلی نہیں ہوتی۔’ شام چھ بجے کا وقت محمد مصری کے گھر میں سوئچ اوور ٹائم یعنی تبدیلی کا وقت ہے، یہ وہ لمحہ جب ان کا اپارٹمنٹ تاریک اور خاموش ہو جاتا ہے۔ بتیاں، پنکھا، ٹی وی، فرج، سب بند ہو جاتے ہیں۔

Read more

انڈیا میں شہریت کا متنازع قانون: پنجاب اور مغربی بنگال سمیت پانچ ریاستوں کا نئے قانون کے نفاذ سے انکار

انڈیا میں شہریت کا ترمیمی بل دونوں ایوانوں اور انڈین صدر رام ناتھ کووند سے منطوری کے بعد اب نیا قانون بن چکا ہے لیکن خبررساں ادارے اے این آئی کے مطابق پنجاب اور مغربی بنگال سمیت پانچ ریاستوں کے وزرائے اعلی نے کہا ہے کہ وہ اس متنازع قانون کو اپنی ریاست میں نافذ نہیں ہونے دیں گے۔ آئینی طور پر اس کا اطلاق پورے ملک میں ہوتا ہے لیکن اس کے خالف ملک بھر میں پر تشدد مظاہرے

Read more

لاہور کا شاہی دورہ: سیاحوں کی حضوری باغ، عالمگیری دروازے اور شیش محل آمد پر ’مغلیہ پروٹوکول‘

ہفتے کی شام ڈھلتے ہی پرانے لاہور کا ایک حصہ سنہری روشنیوں سے جگمگانے لگتا ہے۔ رنگ برنگے برقی قمقموں سے روشن فوڈ سٹریٹ سے جڑے روشنائی گیٹ کے سامنے شام چھ بجے ہی لوگ جمع ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ ان لوگوں میں زیادہ تر غیر ملکی ہیں مگر آج یہ لوگ یہاں سیاح نہیں ہیں بلکہ شاہی مہمان ہیں جو شاہی قلعے کے اس بڑے سے دروازے کے باہر بادشاہ سے ایک ساتھ ملنے کے لیے اجازت کے

Read more

وکلا کو غصہ کیوں آیا؟

پی آئی سی میں جہاں پھول لے جانا بھی منع ہے ہمارے وکیل بھائی پتھر، ڈنڈے اور پستول لے کر پہنچ گئے۔ مبینہ طور پر ایک مریضہ کا آکسیجن ماسک اتارا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی اور ایسا بلوہ کیا کہ ڈاکٹروں کے تو کیا سب مریضوں کے ہوش بھی ٹھکانے آ گئے۔ پورے پاکستان کو بلکہ پوری دنیا کو اچھی طرح علم ہو گیا کہ ہمارے وکیل بہت ’ڈاہڈے‘ ہیں اور ان سے معاملات الگ ہی رکھے

Read more

ہم مرچیں کھا کر خود کو تکلیف کیوں دیتے ہیں؟

گذشتہ برس ایک امریکی ہسپتال کے ڈاکٹرز ایک ایسے مریض کو دیکھنے کے لیے دوڑے جو سر، گردن اور پیٹ میں شدید تکلیف کے سبب تڑپ رہا تھا۔ ڈاکٹرز اس کی حالت کی وجہ معلوم نہیں کر پا رہے تھے۔ اس شخص کے بلڈ پریشر، سی ٹی سکین، پیشاب کے نمونوں کے معائنے اور دیگر طبی تحقیقات کے بعد پتا چلا کہ اس شخص کو نہ تو کوئی زہر دیا گیا ہے اور نہ ہی اسے کوئی پراسرار بیماری ہے۔

Read more

سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر مارک باؤچر جنوبی افریقہ کے کوچ مقرر

سابق ٹیسٹ کرکٹر مارک باؤچر کو چار سال کی مدت کے لیے جنوبی افریقہ کا نیا ہیڈ کوچ تعینات کیا گیا ہے۔ 43 سالہ مارک باؤچر نے نوغ کوے کی جگہ لی ہے جو کہ اگست میں سابق کوچ اوٹس گبسن کو ہٹائے جانے کے بعد عارضی طور پر ٹیم ڈائریکٹر کے فرائص انجام دے رہے تھے اور اب وہ اسسٹنٹ کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ یاد رہے کہ تین روز قبل سابق ٹیسٹ کرکٹر گریم سمتھ کو عبوری ڈائریکٹر

Read more

آنگ سان سوچی: نوبل امن انعام سے روہنگیا قتلِ عام کے الزامات کے دفاع تک

ایک زمانے میں خود ظلم کا شکار ہونے والی نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کو اب میانمار کی اقلیت روہنگیا کے قتلِ عام کے الزامات کا دفاع کرتے دیکھنا کسی حیران کُن ستم ظریفی سے کم نہیں ہے۔ سنہ 2010 میں جب وہ نظر بندی سے رہا ہوئیں تو اگلے آنے والے برسوں میں دنیا بھر میں شہزادوں، صدور اور وزرائے اعظم نے آنگ سان سوچی کو اپنے عالیٰ شان گھروں میں کھلی بانہوں کے ساتھ خوش آمدید کہا۔

Read more

راج کپور کی وہ روسی ہیروئن اب کہاں ہے؟

جب میں نے روسی اداکارہ اور مشہور بیلے ڈانسر سینیا ریبینکینا سے پوچھا کہ کیا وہ ہندی میں کچھ بول سکتی ہیں تو انہوں نے کہا ’میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں۔‘ سینیا راج کپور کی 1970میں آنے والی فلم ’میرا نام جوکر‘ میں کام کر چکی ہیں۔ اس فلم میں انھوں نے سرکس میں کام کرنے والی ایک ڈانسر کا کردار ادا کیا تھا جسے راج کپور کے کردار ’راجو‘ سے عشق ہو جاتا ہے۔ 14 دسمبر کو

Read more

‘ایک بیرسٹر نے شیف بننا کیوں پسند کیا’

Mowgli Street Foodنشا کٹونا نے وکالت چھوڑ کر ریسٹورنٹ کھولنے کا فیصلہ کیا بی بی سی کے ہفتے وار پروگرام ’دی باس‘ سیریز میں کامیاب کاروباری شخصیات کے حالات زندگی پر نظر ڈالی جاتی ہے۔ اسی سلسلے میں بی ہم نے مواگی سٹریٹ فوڈ کی خالق نشا کٹونا سے بات کی۔ بیس برس تک وکالت کے پیشے سے منسلک رہنے والی نشا کٹونا نے جب اپنا ریسٹورنٹ کھولنے کا فیصلہ کیا تو ان کے خاندان اور دوستوں کا خیال تھا

Read more

ریپ ان انڈیا: میں مر جاؤں گا لیکن سچائی بیان کرنے پر معافی نہیں مانگوں گا،راہل گاندھی

راہل گاندھی کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب وہ جمعرات کو ریاست جھارکھنڈ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ انڈیا کی حزبِ اختلاف کی جماعت کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے اپنے ایک حالیہ بیان پر معافی مانگنے سے انکار کردیا ہے جس میں انھوں نے یہ کہا تھا کہ نریندر مودی تو ‘میک ان انڈیا’ کا نعرہ لگایا ہے لیکن آج آپ جہاں کہیں بھی دیکھو ‘ریپ ان انڈیا’ ہے۔ کانگریس کے رہنما راہل

Read more

پی آئی سی حملہ: فیاض الحسن چوہان کا وکلا اور ڈاکٹروں کو احتیاط سے کام لینے کا مشورہ

پنجاب کے وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان 11 دسمبر کو پی آئی سی خود پہنچے تھے جہاں ان کے مطابق وکلا کی جانب سے انھیں اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تھی پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے وکلا اور ڈاکٹروں کے درمیان جاری حالیہ تنازعے کے پیشِ نظر دونوں شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد پر زور دیا ہے کہ وہ احتیاط سے کام لیں۔ وہ لاہور میں 11 دسمبر کو وکلا کی جانب

Read more

#CABProtest: انڈیا میں شہریت کے متنازع ترمیمی بل کے خلاف ملک گیر مظاہرے

انڈیا میں شہریت کے متنازع ترمیمی بل کو حزب اختلاف سمیت دیگر سماجی حلقوں کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ملک بھر کے مختلف شہروں میں حکومت مخالف مظاہروں اور ہڑتالوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست آسام کے مختلف شہروں میں جمعے کو ہونے والے مظاہروں میں دو افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔ سنیچر کو اگرچہ آسام کے مظاہروں میں نرمی دیکھی جا رہی ہے لیکن اس سے ملحق ریاست

Read more

کیا انڈیا کیوٹو موسمیاتی معاہدے سے حاصل ہونے والے کاربن کریڈٹس کو پیرس معاہدے کے دور میں لے جا پائے گا؟

انڈین دارالحکومت میں فضا میں موجود ذرات کی مقدار عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مقرر کردہ معیار سے تقریباً 20 گنا زیادہ ہے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں جاری اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی پر اجلاس (کوپ 25) میں انڈیا کا اہم مقصد یہ ہے کہ وہ نئے عالمی موسمیاتی دور میں ماضی کے اپنے کروڑوں کاربن کریڈٹس کا فائدہ اٹھا سکے۔ مسئلہ یہ ہے کہ سنہ 2020 سے شروع ہونے والے نئے موسمیاتی معاہدے میں کاربن مارکیٹ

Read more

ڈینمن گلیشیئر: زمین کی سطح پر سب سے گہرا مقام انٹارکٹکا میں دریافت

زمین کے کسی بھی براعظم کی سطح پر سب سے گہرا مقام دریافت کر لیا گیا ہے۔ یہ انٹارکٹکا میں موجود ڈینمن گلیشیئر کے نیچے موجود ہے۔ برف سے بھری یہ گھاٹی سطح سمندر سے 3.5 کلومیٹر (11 ہزار 500 فٹ) نیچے ہے۔ صرف سمندروں میں ہی اس سے زیادہ گہری وادیاں ہوتی ہیں۔ اس دریافت کو سفید براعظم یعنی انٹارکٹکا کے نئے نقشے میں دکھایا گیا ہے۔ اس نقشے میں پہلی بار برف سے ڈھکی اس جگہ کی ساخت

Read more

امریکہ: قدیم امریکی قبائل کی مذہبی رسومات اور مردہ عقاب

انتباہ: زیر نظر مضمون میں چند تصاویر ایسی ہو سکتی ہیں جو آپ کی طبعیت پر گراں گزریں امریکہ کا قومی پرندہ عقاب ہے۔ مگر جب یہ شاندار پرندہ مر جاتا ہے تو امریکہ میں چند لوگ ایسے ہیں جو اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ان کا اختتام بھی ان ہی کی طرح شاندار ہو۔ شکار کا شوقین یہ پرندہ امریکہ میں آزادی کے ایک طاقتور نشان کے طور پر جانا جاتا ہے جس کی شبیہ نہ صرف

Read more

پاکستان میں کاروں کی صنعت: پاکستانی آخر گاڑیاں کیوں نہیں خرید رہے؟

پاکستان میں گذشتہ ایک سال میں کاروں کی قیمتوں میں کافی تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے جس کی وجہ سے عوام میں گاڑیاں خریدنے کے رجحان میں واضح کمی نظر آ رہی ہے۔ ملک میں کاریں بنانے والے بڑے صنعتی پلانٹس اپنی پیداوار میں تیزی سے کمی لاتے ہوئے پیداوار کے دنوں میں کمی کر رہے ہیں۔ یعنی آئندہ چند ماہ میں بھی یہ رجحان ٹوٹتا نظر نہیں آتا۔ نومبر 2019 میں پاکستان میں کاروں کی پیداوار جنوری 2019

Read more

محمد بن سلمان کی عمران خان کو یقین دہانی: سعودی جیلوں سے 579 پاکستانی قیدی رہا ہوئے یا صرف 89؟

قیدیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے جسٹس پراجیکٹ پاکستان نے لاہور ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے فروری 2019 میں سعودی عرب کی جیلوں میں قید دو ہزار سے زائد پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا وعدہ کیا گیا تھا تاہم ابھی تک فقط 89 قیدیوں کی پاکستان واپسی ممکن ہو سکی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے ماضی قریب میں اپنے ایک بیان میں دعویٰ

Read more

#UKElection: عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے 15 پاکستانی نژاد امیدواروں میں کون کون شامل ہے؟

ناز شاہ 33736 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں ہیں وہ پہلی مرتبہ سنہ 2015 میں ممبر پارلیمان منتخب ہوئی تھیں برطانیہ کے سنہ 2019 کے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے ممبران پارلیمان میں 15 پاکستانی نژاد برطانوی بھی شامل ہیں جنھوں نے مختلف سیاسی جماعتوں کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیا اور پارلیمان پہچنے میں کامیاب ہوئے۔ جیتنے والے زیادہ تر پاکستانی نژاد سیاستدانوں کا تعلق برطانیہ میں حزبِ اختلاف کی جماعت لیبر پارٹی سے ہے تاہم

Read more

صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی: ایوان نمائندگان کی کمیٹی نے دو الزامات کی منظوری دے دی

امریکی ایوان نمائندگان کی جوڈیشری کمیٹی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کے دو الزامات کی منظوری دے دی ہے۔ اس منظوری کے بعد صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک ایک قدم آگے بڑھ گئی ہے اور اب ان الزامات پر ایوان نمائندگان میں ووٹنگ ہو گی۔ صدر ٹرمپ کو اختیارات کے غلط استعمال اور کانگریس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات کا سامنا ہے۔ حکمران جماعت ریپبلیکن پارٹی ان الزامات کی مخالفت جبکہ حزب مخالف ڈیمو کریٹس

Read more

شہاب ثاقب: اپنے گھر کی چھت سے شہابیوں کی بارش دیکھنے کا سالانہ موقع آج رات

لوگ ہزاروں سالوں سے ٹوٹتے ہوئے تاروں کو دیکھ کر حیران ہوتے رہے ہیں کیا آپ کو کبھی ایسا تجربہ رہا ہے کہ اندھیری رات میں آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے اچانک کچھ سیکنڈ کے لیے ایک روشن لکیر بنتی ہوئی نظر آئی ہو؟ عام طور پر ہم انھیں ٹوٹا ہوا تارا کہتے ہیں لیکن اب تقریباً سبھی لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ ستارے ٹوٹا نہیں کرتے۔ تو پھر یہ ’ٹوٹے ہوئے تارے‘ آخر کیا چیز ہوتے ہیں؟ اس

Read more

برطانوی انتخابات: 220 خواتین ممبر پارلیمان منتخب، ایک فرق جہاں لیبر پارٹی جیت گئی

سکاٹ لینڈ کی نکولا سٹروجن ایک بڑی خاتون رہنما ابھر کر سامنے آئی ہیں کیا یہ فن لینڈ کا اثر ہے؟ برطانیہ میں ہونے والے 2019 کے عام انتخابات میں ریکارڈ نمبر میں خواتین ممبر پارلیمان منتخب ہوئی ہیں اور یہ ملک کی سیاست کے لیے ایک خوش آئند بات ہے۔ انتخابات کے تاریخی نتائج کے بعد 220 خواتین ممبر پارلیمان منتخب ہو چکی ہیں جبکہ 2017 میں یہ تعداد 208 تھی۔ اگرچہ یہ 50/50 کی برابری ابھی بھی نہیں

Read more

انڈیا میں آج کل محمد علی جناح کا اتنا ذکر کیوں ہو رہا ہے؟

انڈیا میں آجکل محمد علی جناح کا جتنا ذکر ہو رہا ہے شاید پاکستان میں بھی نہیں ہوتا ہوگا۔ کوئی کہہ رہا ہے کہ بانی پاکستان یہ دیکھ کر بہت خوش ہوں گے کہ ہندوستان جس راہ پر چل رہا ہے جلدی ہی اس کی ملاقات پاکستان سے ہو جائے گی اور تقسیم کے وقت دونوں بھائی ایک دوسرے سے ناراض ہوکر بھلے ہی الگ الگ راستوں پر نکل پڑے ہوں لیکن اب لگتا ہے کہ انجام کار ستر سال

Read more

’میرے ملک میں کرکٹ آئی ہے!‘

سری لنکن کھلاڑی بری روشنی کے باعث پویلین واپس جاتےہوئے نوّے کی دہائی کے اوائل میں جب صنعتی ترقی نے زور پکڑا اور حکومت نے گھر گھر بجلی پہنچانا شروع کی تو دیہی علاقوں میں کرنٹ لگنے سے حادثات ہونا شروع ہو گئے۔ جس پہ ایک مقامی روزنامے نے ایک کارٹون شائع کیا جس میں ایک شخص تیز رفتاری سے بجلی کے کھمبوں سے دور بھاگے جا رہا ہے اور کیپشن ہے، ’میرے گاؤں میں بجلی آئی ہے۔‘ یہ بات

Read more

اسسٹنٹ کمشنر کی وائرل ویڈیو پر بحث : ’یہاں تو احمدیوں کو دوسرے درجے کا شہری تک نہیں سمجھا جاتا‘

’ہمیں غیر مسلم اقلیتوں کو بھی برابر کے حقوق دینے چاہییں۔ ہم آپس میں تفرقہ بازی میں پھنس چکے ہیں کہ فلاں شیعہ ہے، فلاں سنی ہے، فلاں احمدی ہے، فلاں وہابی ہے۔۔۔ ان سب اختلافات کو بھلا کر کے صرف اور صرف اپنی شناخت ایک مسلمان اور پاکستانی بنانے کی ضرورت ہے۔‘ انسانی حقوق کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں یہ تقریر کرنے کے بعد ضلع اٹک کی اسسٹنٹ کمشنر جنت حسین مشکل میں پھنس گئی ہیں۔ سوشل

Read more

اگر 13 تاریخ کو جمعہ پڑے تو اس کا کیا مطلب ہے اور اس میں برائی کیا ہے؟

’خدا کا شکر ہے آج جمعہ ہے۔‘ اگر آپ اس وقت دفتر میں بیٹھے گھڑی کی سوئیوں کو تک رہے ہیں تو آپ کے ذہن میں یقیناً وہ سب چیزیں گھوم رہی ہوں گی جو کہ آپ اس ویک اینڈ پر کرنا چاہتے ہیں۔ اسلامی ممالک میں جمعے کو ایک مبارک دن تصور کیا جاتا ہے اور اس کی وجہ جمعے کی نماز ہے جو باجماعت ادا کی جاتی ہے۔ لیکن آج صرف جمعہ ہی نہیں، رواں ماہ کی 13

Read more

پاکستانی امپائر علیم ڈار نے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

علیم ڈار سے قبل سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے سٹیو بکنر کے پاس تھا اور اب وہ ون ڈے اور ٹی 20 میں بھی یہ ریکارڈ حاصل کرنے کے قریب ہیں سب سے زیادہ ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کا عالمی ریکارڈ بالآخر پاکستان کے علیم ڈار کے نام ہو گیا ہے جس کے بعد وہ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے امپائر سٹیو بکنر سے آگے نکل گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا

Read more

انڈونیشیا: غار میں سے 44 ہزار سال قدیم پینٹنگ دریافت

انڈونیشیا کے ایک غار کی دیوار سے ایک پینٹنگ دریافت ہوئی ہے جو کہ 44 ہزار سال پرانی ہے۔ غار کی دیوار سے ملنے والے فن پارے میں ایک بھینس نظر آ رہی ہے اور انسان اور جانور کے دھڑ پر مشتمل مخلوقات جنھوں نے نیزے اور ممکنہ طور پر رسیاں پکڑ رکھیں ہیں، اس بھینس کا شکار کر رہی ہیں۔ کچھ محققین کا خیال ہے کہ یہ منظر دنیا کی سب سے پرانی کہانی ہو سکتی ہے جسے ریکارڈ

Read more

شوبز ڈائری: کرن جوہر کے چمکیلے اور بھڑکیلے رنگوں کے کپڑوں کا راز کیا ہے اور سلمان خان نے تہواروں پر کیسے قبضہ کیا؟

فلسماز کرن جوہر نے اس بات کا انکشاف کیا کہ آج کل وہ بھڑکیلے رنگ اور چمکیلے کپڑے کیوں پہنتے ہیں۔ ٹی وی پر ایک چیٹ شو ’ناٹ جسٹ سپر سٹار‘ پر بات کرتے ہوئے 47 سالہ کرن جوہر کا کہنا ہے کہ وہ مِڈ لائف کرائسس سے گزر رہے ہیں اس لیے وہ خوبصورت رنگ کے کپڑے پہنتے ہیں۔ کرن کہتے ہیں کہ اپنا موڈ اچھا کرنے کے لیے انھوں نے اپنے کپڑوں کے رنگ اور انداز ہی بدل

Read more

حلال گرل اباؤٹ ٹاؤن: ’بڑا مسئلہ یہی ہوتا ہے کہ کیا کھائیں اور کہاں کھائیں‘

کہتے ہیں کئی بار کامیابی کے لیے صرف ایک زبردست خیال اور ہمت کی ضرورت ہوتی ہے۔ سات برس قبل ایسے ہی ایک آئیڈیا اور حوصلے کے ساتھ 20 سالہ لیلیٰ حسن علی نے لندن کے ایسے ریستورانوں کے بارے میں لوگوں کو بتانا شروع کیا تھا جہاں حلال کھانا ملتا تھا۔ آج یہ ویب سائٹ لیلیٰ کی شناخت بن چکی ہے اور انھیں لوگ ’حلال گرل‘ کے نام سے بھی جانتے ہیں۔ برطانیہ میں حلال کھانے کے ریستورانوں کے

Read more

سمندری حیات: پاکستان کی سمندری حدود میں بلیک بلینکٹ آکٹوپس کی موجودگی کا انکشاف

پاکستان کی سمندری حدود سے پہلی مرتبہ بلیک بلینکٹ آکٹوپس ملے ہیں۔ ماحول کی بقا کے لیے کام کرنے والے ادارے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق یہ مچھلی کا شکار کرنے والے ماہی گیروں کو سمندر کے گہرے پانیوں سے ملے تھے جنھیں بعد ازاں ماہی گیروں نے زندہ حالت میں ہی پانی میں چھوڑ دیا۔ یہ آکٹوپس سندھ اور بلوچستان کے قریبی سمندر سے ملے جس کی لمبائی ایک میٹر کے قریب جبکہ وزن دو سے ڈھائی کلو کے

Read more

#IIUI: اسلامک یونیورسٹی میں طلبا گروپوں میں تصادم، ایک ہلاک درجنوں زخمی، رینجرز طلب

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک طالبعلم ہلاک جب کے دو درجن سے زائد طلبا زخمی ہو گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک طالبعلم کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے یونیورسٹی کی سکیورٹی کی ذمہ داری سنبھال لی ہے جب کے صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے

Read more

#CitizenshipAmendmentBill2019: گواہاٹی میں دو مظاہرین کی موت

انڈیا میں شہریت کے ترمیمی بل کے خلاف آسام کے شہر گوہاٹی میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان ٹکراؤ میں دو افراد کی ہلاکت ہو گئی۔ آسام کے پولیس اہلکار بھاسکر جیوتی مہنتا نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ جھڑپ میں چند پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم پولیس نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ ان افراد کی ہلاکت پولیس کی گولی لگنے کی وجہ

Read more

وکلا پی آئی سی تک کیوں گئے اور پھر کیا ہوا؟

بدھ کی صبح لاہور میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور جیل روڈ وکلا اور ڈاکٹروں کی لڑائی کے باعث کئی گھنٹوں تک میدان جنگ بنا رہا۔ خیال رہے کہ تقریباً دو ہفتے قبل پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج کے غرض سے آنے والے چند وکلا کا ڈاکٹروں اور ہسپتال انتظامیہ کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جو بدھ کو پیش آنے والے واقعے کا سبب بنا۔ بدھ کو انتظامیہ اور وکلا کے درمیان مذاکرات ہونے تھے تاہم وکلا

Read more

ٹائم میگزین کی پرسن آف دی ایئر2019: صدر ٹرمپ کا گریٹا تھنبرگ کو چِل کرنے کا مشورہ

ماحولیاتی تحفظ کے لیے کام کرنے والی سویڈن کی 16 سالہ طالب علم گریٹا تھنبرگ کو امریکا کے مشہور ‘ٹائم میگزین’ کی جانب سے سال 2019 کی شخصیت یعنی ‘پرسن اف دی ایئر’ قرار دے دیا۔ اس کے ساتھ ہی گریٹا تھنبرگ کو تاریخ کی سب سے کم عمر ترین ٹائمز میگزین پرسن اف دی ایئر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔ جہاں تیزی سے رونما ہوتی محولیاتی تبدیلی پر فکرمند افراد نے اس کا خیر مقدم کیا وہیں

Read more

whereisadvshafiq#: ماضی میں لاپتہ ہونے والے شفیق ایڈووکیٹ اوکاڑہ سے پھر اغوا، بھائی کا دعویٰ

صوبہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے شفیق احمد ایڈووکیٹ کے خاندان نے دعویٰ کیا ہے کہ انھیں ان کے گھر کے قریب سے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے۔ ماضی میں بھی لاپتہ ہونے والے شفیق ایڈووکیٹ کے خلاف سائبر کرائم قوانین کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹس شیئر کی تھیں۔ شفیق احمد کے بھائی عبد الرشید نے بی بی سی کو

Read more

پی آئی سی کا وہ ڈاکٹر جس نے وکلا کی مرہم پٹی بھی کی

پی آئی سی کے باہر کے مناظر ’بدھ کو میرا آپریشن ڈے ہوتا ہے اور جس وقت حملہ ہوا میں آپریشن تھیٹر میں ہی تھا۔ میں سرجیکل لباس میں ہی باہر آیا اور لوگوں کو وکلا کو مارنے سے روکا۔‘ یہ الفاظ ایک ڈاکٹر کے ہیں جو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سرجن کے طور پر کام کرتے ہیں تاہم ان کا نام ان کی حفاظت کے پیش نظر ظاہر نہیں کیا جا رہا۔ انھوں نے صحافی محمد زبیر سے

Read more

ایک پیزے کی کیلوریز جلانے کے لیے چار گھنٹے چلنا پڑے گا: ماہرین

برطانوی محققین کا کہنا ہے کہ خوراک کے پیکٹس پر یہ بات تحریر ہونی چاہیے کہ اس میں موجود کیلوریز کو جلانے کے لیے کتنی ورزش کرنی پڑے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ خوراک میں موجود توانائی کے حوالے سے آگہی پیدا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ایک پیزا کی کیلوریز کے لیے چار گھنٹے کی چہل قدمی اور ایک چاکلیٹ بار کے لیے 22 منٹ کی دوڑ لگانی پڑے گی۔ ایک تحقیقی مطالعے کے مطابق اس قسم

Read more

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی: ہنگامے پر سیاست اور وزیر اعظم کے بھانجے حسان نیازی کا کردار

SM Viral Post گذشتہ روز پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں وکلا، ڈاکٹرز اور پولیس کے درمیان ہونے والے تصادم کے بعد سوشل میڈیا پر جہاں ایک طرف کافی غم و غصہ دیکھنے میں آ رہا ہے، وہیں کچھ حلقوں کی جانب سے اس سارے واقعے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔ پی آئی سی میں ہنگامے اور توڑ پھوڑ کے بعد بدھ کی شام ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب

Read more

مقبول بٹ کی پھانسی کی وجہ انڈین سفارتکار کا قتل بنا تھا؟

علیحدگی پسند کشمیری رہنما مقبول بٹ پاکستانی شاعر فیض احمد فیض کا یہ شعر اکثر پڑھتے تھے۔۔۔ جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا وہ شان سلامت رہتی ہے یہ جان تو آنی جانی ہے، اس جان کی تو کوئی بات نہیں انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی کی معروف تہاڑ جیل کے سابق جیلر اور کتاب ‘بلیک وارنٹ: کنفیشنز آف اے تہاڑ جیلر’ کے مصنف سنیل گپتا کے لیے مقبول بٹ کشمیر کے علیحدگی پسند رہنما نہیں تھے۔ سنیل کے

Read more

ہمسایہ ملکوں کی اقلیتوں کے بارے میں انڈیا کے دعوے کتنے درست؟

کراچی میں دیوالی کے موقع پر ایک خاتون چراغاں کرتے ہوئے انڈیا کی حکومت نے شہریت کا ایک متنازع قانون منظور کیا ہے جس کے تحت اس کے تین پڑوسی ممالک سے آنے والے غیر مسلم پناہ گزینوں کو وہاں کی شہریت مل سکے گی۔ اس قانون کے تحت پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایسے ہندو، سکھ، جین، پارسی اور مسیحی افراد بھی انڈیا کی شہریت کے لیے اہل ہوں گے جو ملک میں غیر قانونی

Read more

برطانیہ الیکشن 2019: برطانیہ میں پانچ برس میں تیسرے عام انتخابات، ووٹنگ جاری

یہ 1974 کے بعد پہلے انتخابات ہیں جو موسم سرما میں ہو رہے ہیں اور 1923 کے بعد پہلی بار انتخابات کا انعقاد دسمبر میں ہو رہا ہے برطانیہ میں آج لوگ عام انتخابات میں ووٹ ڈال رہے ہیں۔ یہ گذشتہ پانچ برس سے کم عرصے میں ہونے والے تیسرے عام انتخابات ہیں۔ عام انتخابات تو 2022 میں ہونے تھے لیکن اکتوبر میں پارلیمان نے جلد انتخابات پر اتفاقِ رائے کیا تھا۔ یہ 1974 کے بعد پہلے انتخابات ہیں جو

Read more

ایپل میک پرو: 65 ہزار ڈالر کے کمپیوٹر میں ایسا کیا خاص ہے؟

یہ کمپیوٹر 18 کلوگرام وزنی ٹاور کیسنگ میں پیش کیا گیا ہے ایپل کا نیا میک پرو کمپیوٹر یقیناً ای میلز بھیجنے یا یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن ان مقاصد کے لیے اس کا استعمال کچھ ایسا ہی ہے کہ جیسے فارمولا ون ریسنگ کار پر دکان سے سودا لینے جایا جائے۔ وجہ یہ ہے کہ ایپل نے رواں ہفتے جو اپنا سب سے طاقتور کمپیوٹر فروخت کے لیے پیش کیا ہے اس

Read more

برطانیہ: 15 سالہ ’ریاضی دان‘ سب سے کم عمر پی ایچ ڈی سکالر بننے کی راہ پر گامزن

ساؤتھ کوئینز فیری سے تعلق رکھنے والے ایک 15 سالہ لڑکے کو برطانیہ کی سب سے معروف یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ (پی ایچ ڈی) کی تعلیم حاصل کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔ وانگ پوک لو، جنھیں پوک کے نام سے جانا جاتا ہے، فی الحال ایک مقامی سکول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ مگر سکول کی تعلیم کے دوران ہی انھوں نے فارغ اوقات میں سٹیٹسٹکس (اعدادوشمار) میں ماسٹرز کر لیا ہے۔ آئندہ برس وہ برطانیہ کی

Read more

چار بہنیں، ایک کہانی: انڈیا کی چار جڑواں بہنیں جو شادی کے بندھن میں بھی ایک ہی روز بندھیں گی

Utharaچاروں بہنیں اپنی منگنی کے موقع پر انڈیا کی جنوبی ریاست کیرالہ میں سنہ 1995 کو چار بہنیں ایک ہی دن اوپر تلے پیدا ہوئیں، انھوں نے اپنی پوری زندگی ایک ہی چھت کے نیچے گزاری، ایک ہی جیسا کھانا کھایا اور ایک ہی طرح کے کپڑے پہنے، یہاں تک کہ 15 سال کی عمر کو پہنچنے تک وہ وہ سکول میں موجود اپنے کمرہ جماعت میں ایک ساتھ بیٹھتیں۔ اب ان چار جڑواں بہنوں کی شادی ایک ہی دن

Read more

جنید حفیظ: بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے لیکچرار کے خلاف توہین مذہب کے مقدمے میں حتمی دلائل آج شروع ہوں گے

پاکستان میں پنجاب کے جنوبی شہر ملتان کی بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے لیکچرار جنید حفیظ کے خلاف لگ بھگ سات برس قبل درج کیے گئے توہین مذہب کے مقدمے میں حتمی دلائل آج (جمعرات) سے شروع ہو رہے ہیں۔ جنید حفیظ کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ 13 مارچ 2013 کو درج کیا گیا تھا جو عدالت میں اب تک زیرِ سماعت ہے اور وہ تاحال قید میں ہیں۔ ملتان جیل میں ہونے والی عدالتی کارروائی کے دوران پہلے

Read more

بچوں کا جنسی استحصال: انڈیا میں پیسوں کے لیے والد نے دوستوں سے بیٹی کا ریپ کروایا

انتباہ: اس رپورٹ کی کچھ تفصیلات قارئین کے لیے تکلیف دہ ہو سکتی ہیں بارہ سالہ بچی نے کاؤنسلرز کو بتایا کہ دو سال تک ہر ہفتے مرد اس کے گھر آتے اور اس کا ریپ کرتے۔ چند افراد سے اس کے والد کی جان پہچان تھی اور کچھ بالکل انجان تھے۔ وہ کہتی ہیں کہ اس سب کی شروعات تب ہوئی جب میرے والد اپنے دوستوں کو گھر پر شراب پینے کے لیے مدعو کرنے لگے۔ شراب کے نشے

Read more

سعودی تیل کمپنی آرامکو کی بازارِ حصص میں اونچی اڑان، دنیا کے سب سے قیمتی کمپنی بن گئی

ریاض کی سٹاک مارکیٹ میں سعودی عرب کی سب سے بڑی تیل کمپنی آرامکو کے حصص کی قدر میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔ آرامکو اپنے مہنگے شیئرز کی بدولت اس وقت دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی بن چکی ہے۔ شیئرز کی ابتدائی طور پر جاری کردہ قیمت کے مقابلے میں کمپنی کے حصص کی قدر میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ ہفتے تیل کی اس بڑی کمپنی نے اپنے حصص کی فروخت کے دوران 25.6 ارب

Read more

اسرائیل میں سیاسی بحران، ایک سال سے بھی کم عرصے میں تیسرے عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان

اسرائیل میں منتخب سیاسی رہنما اکثریتی اتحاد تشکیل دینے کی ڈیڈ لائن سے قبل حکومت سازی کرنے میں ناکام رہے ہیں جس کے بعد ایک سال سے بھی کم عرصے میں ملک میں تیسرے عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آئندہ عام انتخابات دو مارچ کو منعقد ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔ اکثریتی اتحاد تشکیل دینے کی ڈیڈ لائن کے خاتمے سے قبل ممبران پارلیمان نے پارلیمان کو تحلیل کرنے کے بل پر ابتدائی

Read more

#CitizenshipAmendmentBill2019: آسام میں احتجاج کے بعد گواہاٹی میں کرفیو اور 10 اضلاع میں انٹرنیٹ معطل

انڈیا میں شہریت کے ترمیمی بل کے خلاف ریاست آسام میں بڑھتی مخالفت کے باعث دارالحکومت گواہاٹی میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور دس اضلاع میں انٹرنیٹ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ آسام پولیس کے اہلکار بھاسکر جیوتی مہنتا نے خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کو بتایا کہ گواہاٹی میں شام شام 6 :15 سے صبح 7بجے تک کرفیو جاری رہے گا۔ حالانکہ خبر رساں ادارے اے این آئی نے گواہاٹی پولیس کمشنر کے حوالے

Read more

ماریو کے مشرومز سے سیخ چھپکلی تک، ویڈیو گیمز کی تاریخ کے 10 لذیذ ترین کھانے کون سے ہیں؟

Bethesdaایلڈر سکرولز سے ایک دل لبھانے والا سٹیک کوئی کھانا پسند کرے گا؟ کسی ویڈیو گیم کے کردار کو کھانے کی ضرورت کیوں پڑے گے؟ مگر درحقیقت انھیں ضرورت پڑتی ہے اور ان کھانوں کی بڑی عجیب و غریب شکلیں ہو سکتی ہیں۔ چاہے یہ صحت واپس حاصل کرنے کے لیے فوری کچھ کھانا ہو، خصوصی طاقتیں حاصل کرنے کے لیے جادوئی محلول پینا ہو، کھانے ہمیشہ ویڈیو گیمز کا اہم حصہ رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کے لیے یہ حیران

Read more

لاہور: پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلا اور ڈاکٹرز کے درمیان تصادم، متعدد افراد زخمی

پی آئی سی کے باہر کے مناظر لاہور میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی کے ڈاکٹرز اور وکلا کے ایک بڑے گروہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں اور ارد گرد کے سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ہسپتال میں موجود مریضوں کو بحفاظت نکالنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ بی بی سی کی نامہ نگار ترہب اصغر کے مطابق چند روز قبل کچھ وکلا نے پی آئی سی میں علاج

Read more

کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید سمیت دیگر رہنماؤں پر غیر قانونی فنڈنگ کیس میں فرد جرم عائد

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید سمیت ان کی تنظیم کے دیگر رہنماؤں پر غیر قانونی فنڈنگ کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی ہے۔ حافظ سعید سمیت ان کی تنظیم کے دیگر رہنماؤں نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے اپنے خلاف الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ یہ الزام عالمی دباؤ کی وجہ سے لگایا گیا ہے۔

Read more

آصف علی زرداری: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی ضمانت طبی بنیاد پر منظور کر دی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی دو مقدمات میں طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواستیں منظور کر لی ہیں۔ نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق بدھ کے روز سماعت کے موقع پر عدالت نے انھیں ایک ایک کروڑ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ضمانت کی درخواستوں پر

Read more

پشاور: بی آر ٹی منصوبے پر ایف آئی اے کی تحقیقات شروع

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پشاور میں بی آر ٹی یعنی بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کی انکوائری شروع کر دی ہے اور اس کے لیے تحقیقاتی اہلکاروں کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے گذشتہ دور میں شروع کیے گئے اس بڑے منصوبے کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے جسے پارٹی کے قائدین بین الاقوامی طرز کا

Read more

#PAKvsSL: پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری اور عابد علی ٹیسٹ ڈبیو کر رہے ہیں جبکہ فواد عالم کو سکواڈ میں تو شامل کیا گیا ہے لیکن آج کے میچ میں وہ جگہ نہیں بنا پائے ہیں۔ پاکستانی ٹیم میں اظہر علی، عابد علی، اسد شفیق،

Read more

شہریت کا قانون: انڈین وزیر داخلہ امت شاہ کی مہاجر یا درانداز کی تشریح کتنی درست ہے؟

امت شاہ کا کہنا ہے کہ وہ غیر مسلمانوں کو ہی پناہ دیں گے انڈیا میں شہریت (ترمیمی) بل، 2019 کو نو دسمبر کو لوک سبھا میں منظور کیا گیا۔ اس بل پر بحث کے دوران، 48 اراکین نے اس بل کے حق اور مخالفت میں تقاریر کیں، جس کے بعد رات تقریباً دس بجے وزیر داخلہ امت شاہ نے تمام سوالات کے جواب دینا شروع کر دیے۔ انھوں نے ایک گھنٹہ سے زائد تقریر کی۔ وزیر داخلہ امت شاہ

Read more

اسلام آباد میں ایک دن میں کیا کیا دیکھا جا سکتا ہے؟

ہرے بھرے پہاڑوں کے دامن میں بسے اسلام آباد شہر کو دنیا کے خوبصورت ترین دارالحکومتوں میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔ اگر آپ اس پُرسکون سے شہر میں پہلی مرتبہ آئے ہیں تو شاید آپ کے ذہن میں یہ سوال ضرور اٹھے گا کہ یہاں پر دیکھنے کے لیے کیا کچھ ہے اور وہ بھی ایک ہی دن کی مختصر وقت میں؟ بس یہی سوال ہمیں اسلام آباد کے اس ایک روزہ ’ایکسپریس‘ دورے پر لے گیا۔ آئیں

Read more

اب میں گندی لڑکی ہوگئی تھی

دیویا آریا بی بی سی نیوز انڈیا میں ہر سال لاکھوں خواتین کبھی کام کے جھوٹے وعدوں اور کبھی اپنے ہی شوہر کے جھانسے کا شکار ہو کر جسم فروشی کے کاروبار میں پھنس جاتی ہیں۔ ایک بار جسم فروشی کے کاروبار میں پھنس جانے کے بعد اگر وہ باہر نکل بھی آئیں تو ان خواتین کے لیے عزت کی زندگی گزارنا ایک بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے۔ انڈیا کے شہر کولکتہ میں ایک سماجی تنظیم ایسی خواتین کو اپنا

Read more

بیلجئیم: نو سال کی عمر میں گریجویشن مکمل کرنے کا خواہشمند بچہ یونیورسٹی سے باہر

بلجئیم سے تعلق رکھنے والے غیر معمولی قابلیت کے حامل ایک نو سالہ بچے کے والدین نے اسے اس وقت یونیورسٹی سے نکال لیا جب انتظامیہ کی جانب سے انھیں مطلع کیا گیا کہ ان کا بیٹا اپنی دسویں سالگرہ سے قبل گریجویشن مکمل نہیں کر پائے گا۔ نو سالہ لورنٹ سائمنز کے والدین کی خواہش ہے کہ ان کا غیر معمولی ذہانت کا حامل بیٹا 26 دسمبر سے قبل اپنی گریجویشن مکمل کر لے۔ ایسا کرنے کی صورت میں

Read more

ساؤتھ ایشین گیمز: پاکستان کے 32 طلائی تمغے، سہرا کس کے سر بندھے گا؟

پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے 109 کلوگرام سے زائد کی کیٹگری میں طلائی تمغہ جیتا پاکستان نے نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں ہونے والی 13ویں ساؤتھ ایشین گیمز کا اختتام 32 طلائی، 41 چاندی اور 59 کانسی کے تمغوں کے ساتھ کیا ہے۔ پاکستان نے یہ 32 طلائی تمغے دس مختلف کھیلوں میں حاصل کیے ہیں جن میں کراٹے میں چھ، ایتھلیٹکس اور ویٹ لفٹنگ میں پانچ، پانچ، ووشو، تائی کوانڈو اور پہلوانی میں تین، تین، سکواش، شوٹنگ

Read more

قومی اسمبلی میں شاہد خاقان عباسی کا خطاب: ’پروڈکشن آرڈرز کے معاملے میں سپیکر پر دباؤ ہے تو ایوان کو آگاہ کریں‘

’ماضی میں فخر امام، ملک معراج خالد اور یوسف رضا گیلانی جیسے سپیکر بھی آئے تھے لیکن اُنھوں نے کبھی بھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا‘ سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے منگل کے روز پارلیمان کے ایوان زیریں میں خطاب کے دوران قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کو ہدفِ تنفید بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ (اسد قیصر) کسی دباؤ کی وجہ سے ایوان کے اُن منتخب ارکین کے پروڈکشن

Read more

انسانی حقوق کا عالمی دن: راؤ انوار پر امریکہ کی جانب سے پابندی

امریکہ کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی کرنے والے افراد کی فہرست میں پاکستان کے سابق پولیس افسر راؤ انوار کا نام بھی شامل کرتے ہوئے ان پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ منگل کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر بیرونی ممالک کے اثاثہ جات کو کنٹرول کرنے سے متعلق امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر کی جانب سے مختلف ممالک کی 18 شخصیات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ تحریری طور پر جاری پریس ریلیز کے

Read more

قومی اسمبلی میں خواجہ آصف کا بیان : آئینی ترامیم میں عدمِ تعاون، آئینی یا انتظامی بحران؟

خواجہ آصف نے لندن میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر لوگوں کے مظاہرے پر شدید تنقید کی پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما کی طرف سے حکومت سے آئینی ترامیم میں تعاون نہ کرنے کے اعلان نے ملک میں ایک نئی سیاسی بحث چھیڑ دی ہے جبکہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حزب مخالف کی سب سے بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز کی طرف سے آئینی ترامیم میں حکومت سے تعاون نہ کرنے

Read more

#PakvsSL: کرکٹ میچ سٹیدیم میں، مگر شور سڑکوں پر

کہنے کو تو ملک میں خوشی کا سماں ہے کیونکہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ ایک دہائی کے بعد لوٹ رہی ہے۔ لیکن راولپنڈی سٹیڈیم کے گرد و نواح میں رہنے والے اور مری روڈ جیسی مرکزی شاہراہ استعمال کرنے والے ناخوش ہیں۔ منگل کو پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان پریکٹس میچ ہوا جبکہ بدھ سے ٹیسٹ میچ کا باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے۔ عوام کی آسانی کے لیے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی اور اسلام آباد ٹریفک پولیس

Read more

جناب وزیراعظم، انصاف کی ایپ کب بنے گی؟

ایسا معاشرہ جہاں لاپتہ آوازیں ہوں، لاپتہ تحریریں، لاپتہ لہجے، لاپتہ الفاظ، لاپتہ کتبے، لاپتہ قبریں، لاپتہ نوحے، لاپتہ نغمے، لاپتہ دُھنیں اور ُان دُھنوں پر ناچنے والے لاپتہ پاؤں، لاپتہ موسم، لاپتہ راستے اور لاپتہ منزل۔۔ وہاں کیا لکھیں اور کیا کہیں۔ میں لاپتہ ہوں میری آنکھیں لاپتہ ہیں جو نظر رکھتی ہیں مگر دیکھ نہیں سکتیں میرے لب لاپتہ ہیں جو بول رکھتے ہیں مگر بول نہیں سکتے میرے لاپتہ وجود میں، میرا لاپتہ دل دھڑکتا ہے مگر

Read more

میانمار:روہنگیا ’نسل کشی‘، عالمی عدالت انصاف کیا کر سکتی ہے؟

میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کو دی ہیگ میں اقوامِ متحدہ کی عالمی عدالت انصاف، آئی سی جے میں پیش ہونا ہے جہاں وہ نسل کشی کے الزامات کے خلاف اپنے ملک کا دفاع کریں گی۔ امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والی آنگ سان سوچی ان الزامات کو سنیں گی جن میں یہ کہا گیا ہے کہ میانمار نے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و ستم کیے۔ خیال رہے کہ بودھ مت کے پیروں کاروں کی اکثریتی آبادی کے

Read more

لاہور کی اورنج لائن ٹرین عوام کے لیے کب چلائی جائے گی؟

5 بوگیوں پر مشتمل ایک ٹرین میں 250 افراد کے بیٹھے کی گنجائش موجود ہے سابق وزیرِ اعلیٰ میاں شہباز شریف کے دورِ حکومت میں اکتوبر 2015 میں شروع ہونے والا اورنج لائن ٹرین منصوبہ 4 سال بعد مکمل ہونے کو ہے۔ لاہور میں میٹرو بس کے بعد اورنج لائن ٹرین منصوبے کو لاہور شہر کے لیے ’ماس ٹرانزٹ‘ منصوبہ بھی کہا جاتا ہے۔ منگل کو پنجاب حکومت کی جانب سے اورنج لائن ٹرین کے الیکٹرک ٹرین ٹیسٹ رن کا

Read more

‘اگر اظہر علی مجروح وقار بحال نہ کر پائے؟’

چند روز پہلے اظہر علی دورۂ آسٹریلیا کی شرمناک کارکردگی کی بابت بات کر رہے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس سے ہمارا فخر اور وقار مجروح ہوا ہے۔ کل اظہر علی کی ٹیم کے پاس موقع ہو گا کہ وہ اس مجروح وقار کی بحالی کے لیے کوئی اقدام اٹھا سکیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ مصباح کی ٹیم کا سامنا مکی آرتھر کی ٹیم سے ہوگا۔ مکی آرتھر کی پاکستانی

Read more

افغان جنگ: ‘امریکی حکام جان بوجھ کر غلط بیانی کرتے رہے‘

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ افغانستان میں کئی سالوں سے امریکہ کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری تھا اور حکام کو اس بات کا علم بھی تھا کہ ان کی حکمتِ عملی کام نہیں کر رہی ہے لیکن وہ جنگ کی سنہری تصویر پیش کرتے رہے۔ اخبار کو حاصل ہونے والی حکومتی خفیہ دستاویزات سے یہ پتا چلتا ہے کہ سینیئر امریکی حکام افغانستان کی جنگ کے بارے میں اپنی 18 سالہ مہم کے دوران

Read more

انٹیگریٹی آئکن پاکستان: کیا اب صرف اپنا کام کرنے پر ایوارڈ ملے گا؟

پاکستانی شہری لفظ ’کرپشن’ سے بخوبی واقف ہیں۔ ٹی وی چینلز ہوں یا دفاتر، کرپشن کا ذکر معمول کا حصہ ہے۔ لیکن کیا ہمارا معاشرہ اس نہج پر پہنچ گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو صرف اپنا کام کرنے پر انعام دیا جائے گا؟ ایک مکتبِ فکر کا خیال ہے کہ ایسا کرنا اس لیے ضروری ہے تاکہ ایماندار افسران کی روشن مثالیں دیکھ کر باقی لوگوں کو ترغیب ملے۔ حال ہی میں اکائونٹیبیلٹی لیب نامی بین الاقوامی ادارے نے

Read more

شہریت کے ترمیمی بل سے انڈین آئین کے کن کن آرٹیکلز کی ممکنہ خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں؟

انڈیا نے پیر کو ایوان زیریں یعنی لوک سبھا میں شہریت کے ترمیمی بل کو اکثریت رائے سے منظور کر لیا لیکن اس کے مخالفین نے بحث کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل انڈین آئین کے آرٹیکل 5، 10، 14 اور 15 کی روح کے منافی ہے۔ بہت سے سیاسی اور سماجی حلقے بھی اس بل کو متنازع قرار دے رہے ہیں جس میں بنگلہ دیش، افغانستان اور پاکستان کی چھ اقلیتی برادریوں (ہندو، بدھ، جین، پارسی، عیسائی اور سکھ)

Read more

سمارٹ ٹی وی آپ کی جاسوسی بھی کر سکتے ہیں

نیٹ ورک سے جڑے آلات میں اضافہ سائبر حملوں کے خطرات کو بڑھا دیتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہماری پرائیویسی کی خلاف ورزی کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ سمارٹ ٹی وی، جس کی ایجاد درحقیقت ایک بڑا انقلاب تھی، کو بھی اس سے استثنا نہیں ہے اور حال ہی میں ایف بی آئی نے بھی سمارٹ ٹی وی سے جڑے ایسے ہی خطرات کے بارے میں متنبہ کیا ہے۔ سمارٹ ٹی وی کی سکرین انٹرنیٹ سے منسلک

Read more

#PakvSL:’پنڈی بوائز کا گراؤنڈ‘ جس کے کلائیو لائڈ بھی مداح تھے

یہ تین دسمبر سنہ 1997 کی بات ہے، ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز اور سابق کپتان کلائیو لائڈ راولپنڈی کی پچ کو دیکھ کر نفی میں سر ہلاتے ہوئے کہہ رہے تھے ’ویری بیڈ‘۔ پاکستان ویسٹ انڈیز کو یہ ٹیسٹ ایک اننگز اور 29 رنز سے ہرا چکا تھا۔ ساتھ ہی کھڑے پچ کیوریٹر محمد اشرف نے گھبرا کر ان کی جانب دیکھا اور پوچھا کہ آپ میری پچ کو برا کیوں کہہ رہے ہیں؟ لائڈ مسکرائے اور کہنے

Read more

کراچی: بوہڑ کا دودھ موجود مگر برگد کے درخت لاپتہ

اگر آپ کراچی میں رہتے ہیں تو ساحلِ سمندر کلفٹن پر ضرور گئے ہوں گے۔ براستہ دو تلوار آپ شاہراہ ایران سے جائیں یا پھر حاتم علوی روڈ سے سڑک کے دونوں اطراف موجود برگد کے درخت بازو پھیلائے آپ کا استقبال کرتے ہیں۔ لیکن کبھی آپ نے سوچا کہ ان برگد کے درختوں کی تعداد کتنی تھی اور اب کتنی رہے گئی ہے؟ نیچرل ہیریٹیج ایسوسی ایشن آف کراچی کی تحقیق کے مطابق اب اس علاقے میں برگد کے

Read more

پاکستان سپر لیگ سپاٹ فکسنگ سکینڈل: سابق پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید نے کرکٹرز کو رشوت دینے کا اعتراف کر لیا

برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ سابق پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید نے بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر اثر انداز (فِکس) ہونے کے لیے پیشہ ور کرکٹرز کو رشوت دینے کا اعتراف کر لیا ہے۔ ناصر جمشید کا یہ اعترافی بیان نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے اس حوالے سے کی جانے والی خفیہ تفتیش کے بعد سامنے آیا ہے۔ ویسٹ مڈلینڈز کے علاقے اولڈ بری میں رہائش پذیر 32 سالہ پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید نے نو

Read more

حسین نواز: میڈیکل رپورٹس پاکستان میں عدالت کے سامنے پیش کی جائیں گی

پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے لندن میں قیام کو تقریباً چار ہفتے گزر جانے کے باوجود ان کے مرض کی تشخیص نہیں ہو سکی ہے اور بہت جلد ان کے قیام کی مدت میں توسیع کے لیے ان کی میڈیکل رپورٹس پاکستان میں عدالت کے سامنے پیش کی جائیں گی۔ میاں نواز شریف کے بڑے بیٹے حسین نواز اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے پیر کو مرکزی لندن کے ایک بڑے ہوٹل میں پاکستانی

Read more

ارنب گوسوامی پر سوشل میڈیا میں پھر بحث

اںڈیا میں متنازع نیوز اینکر ارنب گوسوامی کو ملک کی سب سے بڑی نیوز براڈکاسٹرز فیڈریشن کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق ریپبلک ٹی وی چینل کے ایڈیٹر ان چیف کو نیوز براڈکاسٹرز کی تنظیم این بی ایف کے گورننگ بورڈ کا صدر متفقہ رائے سے منتخب کیا گیا ہے۔ ہر چند کہ اس کا باضابطہ اعلان تنظیم سنہ 2020 میں جنوری کے آخر میں کرے گی لیکن اس خبر کے بعد

Read more

بلوچستان کے لورالائی ہسپتال سے لاپتہ بچی حقیقی والدین کو دوبارہ مل گئی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع لورالائی سے تعلق رکھنے والی جمیلہ بی بی اس لحاظ سے انتہائی خوش قسمت ہیں کہ ہسپتال سے لاپتہ ہونے والی ان کی نومولود بچی دو روز بعد انھیں واپس مل گئی ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق جمیلہ بی بی کے ہاں جڑواں بچیوں کی پیدائش لورالائی کے سول ہسپتال میں ہوئی تھی لیکن ہسپتال سے ڈسچارج ہوتے وقت متعلقہ عملے نے ان کے رشتہ داروں کو صرف ایک بچی کو حوالے کیا تھا۔

Read more

نواز شریف کے ملک سے باہر قیام کی مدت مکمل، ’ڈاکٹر بتائیں گے کہ نواز شریف کو کہاں لے جانا ہے‘

سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف کے علاج کے لیے ملک سے باہر رہنے کی چار ہفتے کی اجازت کی مدت اب پوری ہو چکی ہے اور اب اس توسیع ناگزیر ہے۔ نواز شریف کو 19 نومبر کو لندن کے لیے روانہ ہوئے تھے اور اب ان کو ملک سے باہر رہتے ہوئے 30 دن پورے ہو چکے ہیں۔ اور اگر اب وہ امریکہ علاج کے جاتے ہیں یا ان کا علاج یہاں شروع

Read more

پاک ایران افواج کی مشترکہ پیٹرولنگ کی خبر کی تردید

مشترکہ آپریشنز کی ضرورت ہوئی تو دونوں فورسز اپنے اپنے علاقوں میں پیٹرولنگ اور آپریشنز خود کریں گی: ترجمان آئی ایس پی آر پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ پاکستان اور ایران کی مسلح افواج نے مشترکہ پیٹرولنگ کی ہے اور کہا ہے کہ ان اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں میجر جنرل آصف غفور کا

Read more

لاہور کی اورنج لائن کے افتتاح کی حقدار مسلم لیگ ن یا پی ٹی آئی

مسلم لیگ ن کی جانب سے اورنج لائن کا یہ افتتاح حکومتی افتتاح سے ایک روز پہلے منعقد کیا گیا پیر کی صبح لاہور کے جی پی او چوک پر جشن کا سما نظر آیا۔ میں لاہور ہائی کورٹ کے سامنے پہنچی تو اورنج لائن ٹرین کے افتتاحی بینز آویزاں تھے۔ جن پر لکھا تھا کہ ‘عوام کو اورنج لائن ٹرین کا منصوبہ دینے پر میاں محمد نواز شریف اور شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں‘۔ اوزنج لائن منصوبے

Read more

#MissUniverse2019: ملکہِ حسن کا تاج جنوبی افریقہ کی سماجی کارکن کے نام

اتوار کی شب امریکی ریاست جارجیا کے شہر ایٹلانٹا میں ہونے والی ایک رنگا رنگ تقریب میں جنوبی افریقہ کی زوزی بینی ٹُنزی نے ’مس یونیورس‘ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ وہ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی تیسری خاتون ہیں جنھوں نے مس یونیورس کا تاج پہنا ہے۔ ان سے پہلے یہ مقابلہ حُسن 1978 اور 2017 میں جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی خواتین نے جیتا تھا۔ حتمی مراحل میں ان کا مقابلہ میکسیکو کی سوفیا ایراگون

Read more

روس پر عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی جانب سے چار برس کی پابندی

عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی، واڈا نے روس پر تمام بڑے کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ پابندی چار سال کے لیے عائد کی گئی ہے۔ اس پابندی کا مطلب یہ ہے کہ سنہ 2020 میں ٹوکیو میں منعقد ہونے والے اولمپکس مقابلوں اور قطر میں فٹبال ورلڈ کپ 2022 میں نہ روس کا جھنڈا لہرا سکے گا اور نہ ہی اس کا قومی ترانہ بجے گا۔ لیکن وہ روسی ایتھلیٹس جو یہ ثابت کر

Read more

مریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر وفاقی حکومت کو سات دن میں فیصلہ کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کی جانب سے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے اپنا نام نکلوانے کی درخواست پر وفاقی حکومت کو مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا موقف سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس باقر نجفی نے یہ حکم مریم نواز کی جانب سے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے لیے دائر کی

Read more

فن لینڈ: 34 سالہ سنا مرین دنیا کی کم عمر ترین وزیرِ اعظم منتخب

سنا مرین کی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی فن لینڈ کے پانچ جماعتی اتحاد کا حصہ ہے اور ان پانچوں جماعتوں کی سربراہی خواتین کے ہاتھ میں ہے فن لینڈ کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے 34 سالہ سنا مرین کو وزیرِ اعظم منتخب کیا ہے جس کے بعد وہ دنیا کی کم عمر ترین وزیرِ اعظم بن جائیں گی۔ ان کی جماعت فن لینڈ کے پانچ جماعتی اتحاد کا حصہ ہے اور ان پانچوں جماعتوں کی سربراہی خواتین کے ہاتھ میں

Read more

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی حکومتی وزرا کو گرفتاریوں کی پیش گوئیوں سے اجتناب کرنے کا مشورہ

پاکستان میں احتساب کے قومی ادارے کے سربراہ نے حکومتی وزرا سے کہا ہے کہ وہ ادارے کی جانب سے گرفتاریوں کے بارے میں پیشگوئیوں سے اجتناب کریں۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے یہ بات پیر کو اسلام آباد میں انسدادِ بدعنوانی سے متعلق تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ وزرا کی جانب سے مستقبل قریب میں نیب کی جانب سے گرفتاریوں کے بارے میں بیانات دیے جاتے ہیں اور ’میں وزرائے کرام سے گزارش

Read more

صوبہ سندھ کا شہر عمرکوٹ جہاں بہادری اور رومانوی داستان بستی ہے

مغل شہنشاہ جلال الدین محمد اکبر کا نام آتے ہی ذہن میں مغلیہ سلطنت، دین الہی اور راجپوت جودھا بائی کے نام آجاتے ہیں۔ اگر یہ سوال کیا جائے کہ اکبر بادشاہ کی پیدائش کہاں ہوئی تھی تو کئی ذہن گوگل سرچ کا آپشن لینا چاہیں گے۔ عمرکوٹ اکبر کی جائے پیدائش اکبر بادشاہ کی پیدائش عمرکوٹ میں ہوئی تھی، تاریخی حوالوں کے مطابق ہمایوں افغان گورنر بہار شیر خان سے لڑائی میں پسپائی کے بعد عمرکوٹ میں قیام پذیر

Read more

انسان کے ہاتھوں معدوم ہونے والے وہ 8 جانور جنھیں ہم کبھی نہیں دیکھ سکیں گے

ڈائنوسارز کا خاتمہ تقریباً چھ کروڑ 60 لاکھ سال قبل ہوا شاید ہم کسی نوع کے معدوم ہونے کو اچانک مگر کبھی کبھار ہونے والا کوئی واقعہ تصور کریں مگر حقیقت تو یہ ہے کہ معدومیت تشویشناک حد تک معمول سے ہوتی ہے۔ درحقیقت جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ فار نیچر (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے مطابق ہر سال تقریباً 10 ہزار انواع ہمیشہ کے لیے ختم ہو جاتی ہیں۔

Read more

سعودی عرب: ریستورانوں میں خواتین اور مردوں کے داخلے کے لیے الگ الگ راستے کی پابندی ختم

سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں اب ریستورانوں میں داخلے کے لیے خواتین اور مردوں کو الگ الگ راستوں سے نہیں گزرنا پڑہے گا۔ اس سے قبل ریستورانوں میں خواتین اور فیملیز کے داخلے کے لیے الگ جبکہ مردوں کے لیے الگ راستہ ہونا ضروری تھا۔ تاہم بہت سے ریستوران، کیفیز اور عوامی مقامات پر یہ پابندی پہلے ہی خاموشی سے کافی حد تک کم کر دی گئی تھی۔ سعودی عرب کو ایک عرصے سے دنیا کی

Read more

شہریت ترمیمی بل: کیا انڈیا میں مسلمان تارکین وطن کے لیے کوئی جگہ نہیں؟

انڈیا کی پارلیمنٹ میں پیر کے روز شہریت کا ترمیمی بل (سی اے بی) پیش کیے جانے کی توقع ہے، جس میں ہندوؤں اور دیگر مذاہب کے غیر ملکی تارکین وطن کو شہریت دینے کی تجویز دی گئی ہے لیکن مسلمانوں کو اس سے باہر رکھا گیا ہے۔ اس مجوزہ بل میں سنہ 1955 کے شہریت کے قانون میں ترمیم کی جا رہی ہے جس کے تحت بنگلہ دیش، پاکستان اور افغانستان سے آنے والے ہندو، بودھ، جین، سکھ، مسیحی

Read more