پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، پرویز الہٰی سپیکر منتخب


پرویز الٰہی

پاکستان کی پنجاب اسمبلی میں نعرہ بازی اور ہنگامہ آرائی کے دوران ہونے والے سپیکر کے انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ قاف کے مشترکہ امیدوار چوہدری پرویز الٰہی سپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔ جمعرات کو سپیکر منتخب ہونے کے بعد پرویز الٰہی نے سپیکر کا حلف اٹھایا۔ پرویز الٰہی کے سپیکر منتخب ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز کا قلعہ سمجھے جانے والے پنجاب میں نواز لیگ مسلسل 10 برس تک حکومت کرنے کے بعد حزبِ اختلاف کی جماعت بن گئی ہے۔

سپیکر کے انتخاب کے لیے 349 ممبران نے ووٹ ڈالے جس میں سے پرویز الٰہی نے 201 ووٹ حاصل کر کے فتح حاصل کی جبکہ مسلم لیگ نواز کے امیدوار چوہدری اقبال گجر نے 147 ووٹ حاصل کیے اور ایک ووٹ مسترد ہوا۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے پنجاب اسمبلی میں 164 اراکین ہیں تاہم سپیکر کے انتخاب کے لیے ان کے امیدوار کو صرف 147 ووٹ پڑے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نواز لیگ کے امیدوار کو 17 ووٹ کم پڑنے سے یہ بات واضح کر دی ہے کہ جماعت کے اندر فارورڈ بلاک بن گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کا جمعرات کو اجلاس شروع ہوا تو عددی اعتبار سے مضبوط مسلم لیگ نواز کے ممبران نے نعرہ بازی کی اور سپیکر کے روسٹم کے سامنے جمع ہو گئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32565 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp