جنریشن گیپ سے ہونے والے مسائل اور تدارک


جنریشن گیپ آج کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ آج ہم جنریشن گیپ پہ بات کریں گے کہ یہ ہے کیا اور اس سے کس طرح کے مسائل جنم لے رہے ہیں اور ان کا خاطر خواہ تدارک کیا ہے۔

جنریشن گیپ دراصل ایک نسل کا دوسری نسل سے عمر کا فاصلہ ہے کیونکہ جیسے جیسے وقت گزرتا ہے ویسی ہی اقدار تبدیل ہوتی ہیں، رویے تبدیل ہوتے ہیں، رجحانات تبدل ہوتے ہیں اور اصول و قواعد تبدیل ہوتے ہیں ان سب میں تبدیلی سے مختلف جنریشن کے لوگوں غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں، جھگڑے ہوتے ہیں اور سب سے بڑی چیز جو ہوتی ہے وہ یہ کہ عمر میں فرق کی وجہ سے یہ لوگ ایک دوسرے سے کھل کے بات نہیں کر پاتے۔

امید کرتی ہوں اس سے آپ لوگوں کو اندازہ ہو گیا ہو گا کہ جنریشن گیپ کیا ہے۔
جنریشن گیپ صرف آج کے دور میں صرف اولاد کے لیے ہی نہیں بلکہ والدین کے لیے بھی مسئلہ ہے

جنریشن گیپ کی وجہ آج کے دور میں چند مسائل جنم لے رہے ان پہ بات کرنا انتہائی ضروری ہے اور ان کا تدارک اس سے بھی زیادہ ضروری ہے

جنریشن گیپ کی وجہ سے والدین اولاد کو نہیں سمجھ پا رہے اور اولاد والدین کو نہیں سمجھ پا رہی۔

کریئر میں مسائل :

والدین اور اولاد ایک دوسرے کو نہیں سمجھ پا رہے جس کی وجہ سے ان کے درمیان مسائل پیدا ہو رہے والدین کے زمانے میں کسی مخصوص پروفیشن کو کامیابی کی سند سمجھا جاتا تھا اور ان لوگوں کے لیے یہ ایک اعزاز تھا جبکہ آج کے زمانے میں انٹرنیٹ آ چکا ہے اور ہر پروفیشن میں ہی لوگ بہت زیادہ کامیاب ہیں اور اچھا کما رہے ہیں اب کسی ایک پروفیشن کو کامیابی کی سند نہیں سمجھا جا سکتا۔

اب ہر پروفیشنل کا اپنا سٹینڈرڈ ہے۔ اس دور میں بھی کچھ والدین اولاد کو اس پروفیشن کی طرف جانے کے لیے فورس کرتے ہیں جو ان کے زمانے میں کامیابی کی علامت تھا جس کی وجہ سے والدین اور اولاد میں مزید فاصلہ پیدا ہو رہا ہے

والدین کی عزت میں کمی:

جب والدین اولاد کے نظریے کو نہیں سمجھ پاتے اور ان پر اپنی رائے مسلط کرتے ہیں تو اس سے والدین اور اولاد کے درمیان کشیدگی بڑھتی ہے نتیجتاً اولاد والدین کی عزت کرنا کم کر دیتی ہے اور اس سے دونوں (اولاد اور والدین) جذباتی طور پر متاثر ہوتے ہیں۔

ذہنی صحت متاثر ہونا:

جب اولاد پہ لگاتار والدین کی طرف سے دباؤ ڈالا جاتا ہے تو بچوں کی ذہنی صحت متاثر ہوتی ہے اور والدین کو یہ لگ رہا ہوتا ہے کہ اولاد ان کی نافرمانی کر رہی تو اس سے والدین کی ذہنی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔

آپ لوگوں نے کئی دفعہ اس طرح کی خبریں پڑھی ہوں گی کہ نمبرز کم آنے کی وجہ سے بچوں نے خود کشی کر لی۔ وجہ یہی ہوتی ہے کہ والدین کے کریئر پریشر کی وجہ سے بچوں کی ذہنی صحت متاثر ہونا۔

اب ہم بات کرتے ہیں اس کے تدارک پر، تدارک میں سب سے پہلے

ایک دوسرے کو سمجھنا:

والدین اور اولاد کو ایک دوسرے کو سمجھنا چاہیے اس بات کو والدین کو سمجھنا چاہیے کہ اب وہ دور نہیں رہا جب بچوں کو معلومات کی کمی تھی یا ان میں درست فیصلہ لینے کی صلاحیت نہیں تھی۔

آج کی جنریشن زیادہ سمجھدار اور با شعور ہے ان کے پاس انٹرنیٹ کی رسائی ہے، بے تحاشا انفارمیشن ہے اور فیصلہ سازی کی صلاحیت بھی اس لیے والدین کو چاہیے کہ اولاد پر اعتماد کریں ان کی طاقت بنیں انہیں ان کی مرضی سے فیصلے لینے دیں، دوستانہ ماحول رکھیں جس سے جنریشن گیپ کسی حد تک فِل ہو گا نیز یہ کہ اس سے والدین اور اولاد کے درمیان جو احترام و محبت کا رشتہ ہے وہ مزید مضبوط ہو گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments