لڑکی کو قتل کر دیا، افسوس ہوا لیکن وہ

  پڑھنا چاہتی تھی۔ نوکری کرنا چاہتی تھی۔ برقع نہیں پہنتی تھی۔ نقاب نہیں لیتی تھی۔ چادر نہیں لیتی تھی۔ دوپٹہ نہیں لیتی تھی۔ شادی کرنا چاہتی تھی۔ شادی نہیں کرنا چاہتی تھی۔ اپنی مرضی کی شادی کرنا چاہتی تھی۔ بیٹیاں ہی بیٹیاں پیدا کرتی تھی۔ فیملی پلاننگ کرنا چاہتی تھی۔ طلاق لینا چاہتی تھی۔ شوہر سے مار نہیں کھانا چاہتی تھی۔ شوہر کی عزت نہیں کرتی تھی۔ دوبئی میں رہنے والے شوہر کی عزت کی حفاظت نہیں کر رہی

Read more

چائلڈ میرج اور چائلڈ لیبر قوانین کا آغاز کب اور کہاں ہوا

دس برس پہلے کی بات ہے چائلڈ میرج کے خلاف ایک ایڈووکیسی ایونٹ میں تقریر کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کی ایک خاتون ایم پی اے نے انکشاف کیا کہ وہ خود چائلڈ میرج کا شکار ہوئی تھیں۔ ان کا تعلق ایک امیر گھرانے سے تھا اور ظاہر ہے کہ وہ ایک امیر خاندان کی بہو بن کر جا رہی تھیں لیکن وہ اتنی خوف زدہ اور صدمے کی حالت میں تھیں کہ سارے راستے صرف خودکشی کے علاوہ کچھ نہ

Read more

کتاب ”استعمار کی نفسیات“ اور بلاسفیمی ہتھیار کی سمجھ بوجھ

ڈاکٹر اختر علی سید نے اپنی کتاب ”استعمار کی نفسیات“ میں سوچنے کے بہت مواقع مہیا کیے ہیں۔ انہوں نے پوری کتاب میں جا بجا بہت سوالات اٹھائے ہیں اور غور و فکر کو دلچسپ اور کارآمد بنانے کے لیے بہت مواد بھی پیش کیا ہے۔ اور یقین مانیں سوچنے کی ضرورت بھی شاید ہی اتنی پہلے کبھی تھی۔ ”لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن لاہور مورخہ 15 مارچ 2025 ء بروز ہفتہ بوقت 4 : 00 بجے تا افطاری پروگرام

Read more

بلاسفیمی بزنس گروپ بہت ایمانداری سے کام کرتا ہے

بلاسفیمی بزنس گروپ کے بارے میں فیکٹ فوکس کی تازہ سٹوری تو آپ کی نظر سے گزری ہو گی۔ اس کے بعد کچھ اور لوگوں کی تحریریں بھی سامنے آئی ہیں جنہوں نے بلاسفیمی بزنس گروپ کے خلاف اپنی دشمنی کا اظہار کیا اور خوب زہر اگلا ہے۔ یہ سب لوگ متعصب ہیں اور انسانی جان کو بہت قیمتی سمجھتے ہیں۔ اس لیے وہ اس بزنس گروپ کے خلاف غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں۔ اس آرٹیکل کا مقصد بلاسفیمی بزنس

Read more

میں جماعت اسلامی کا ادنیٰ کارکن ڈونلڈ ٹرمپ ہوں

جماعت اسلامی پاکستان اندر ہی اندر خوشی کے شادیانے بجا رہی ہو گی۔ آج امریکہ میں ان کی حکومت قائم ہو چکی ہے۔ میں ڈونلڈ ٹرمپ ایک کٹر مذہبی اور قدامت پسند شخص ہوں اور امریکہ کا صدر بن گیا ہوں۔ میں اس بات کا اقرار کرتا ہوں کہ میں نے ایران، سعودی عرب اور جماعت اسلامی پاکستان کے نظریات اور ان کی کامیابیوں سے بہت سیکھا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی مجھے ان کی رہنمائی میسر

Read more

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کروڑوں لوگ کیسے مسلمان کیے

ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب نے کروڑوں لوگوں کو مشرف با اسلام کیا۔ ان کی اس شاندار کامیابی پر سوائے قائد اعظم، علامہ اقبال اور مفتی منیب الرحمٰن کے باقی سب لوگ خوش ہیں۔ ڈاکٹر صاحب نے یہ شاندار کامیابی اسلام پر اپنے کامل یقین، اعلی اخلاق اور کامیاب ڈرامہ بازی کے زور پر حاصل کی ہے۔ ابھی کی مثال لے لیجیے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان میں کچھ مزید اسلام پھیلانے کی خاطر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سرکاری دعوت قبول

Read more

ذاکر نائیک کا دورہ پاکستان اور پبلک پراپرٹی عورتیں

ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان آئے تو انہیں لگا کہ وہ اپنے ہی گھر آ گئے ہیں۔ ان کا انسانوں کے درمیان ہر طرح کی تفریق پھیلانے کا کاروبار یہاں تو پہلے سے ہی بہت مقبول، وسیع اور منافع بخش ہے۔ ڈاکٹر ذاکر کے پسندیدہ شکار عورتیں ہیں اور وہ لوگ ہیں جنہیں ہم غیر مسلم اقلیتیں کہتے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر ذاکر کی طرح ہمارے آئیڈیل بھی اوریا مقبول جان، طالبان اور سانپ ہی ہیں۔ ہم تو صدیوں سے

Read more

شہباز شریف سے جلنے اور نہ جلنے والوں کا منہ کالا

شہباز شریف کے دور میں پاکستان دن دوگنی اور رات چوگنی معاشی ترقی کر رہا ہے۔ اس بات سے وہ کروڑوں پاکستانی انکار نہیں کر سکتے جن کے گھر پہ بجلی کا میٹر لگا ہے اور وہ اس کا بل خود ادا کرتے ہیں۔ باقی رہ گئے وہ لوگ جن کے گھر قریبی کھمبے کے ساتھ چپکائی کنڈی سے بجلی آتی ہے اور وہ اس کا بل اپنے محلے یا علاقے کے ایک نیک اور غیر معزز سرکاری ٹھگ کو

Read more

وجاہت مسعود اور ڈاکٹر خالد سہیل کو کوئی لڑکی نہیں لفٹاتی

پس ثابت ہوا کہ ڈاکٹر خالد سہیل اور وجاہت مسعود کو کوئی لڑکی نہیں لفٹاتی۔ اس لیے ان دونوں نے ایک دوسرے کو ہی خط لکھنے شروع کر دیے ہیں اور وہ بھی سر عام، قہر خدا کا ۔ مجھے شک ہے کہ یہ سٹھیا گئے ہیں۔ اور ان خطوط سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے۔ سب لوگ محتاط رہیں، خاص طور پر نوجوان ان سے دور رہیں۔ یہ دونوں سٹھیائے ہوئے بزرگ آپ کی ذہنی صحت کو خراب کرنے

Read more

کاش بسکٹ، اونٹ اور بادشاہ کے بچے نہ ہوتے

ایک بنگلہ دیشی بچی ڈھاکہ کی ایک بسکٹ فیکٹری میں کام کرتی تھی۔ اس کی عمر 13 برس تھی۔ اس کا ہر روز کا کام بارہ گھنٹے ہوتا تھا۔ ایک سوشل ورکر نے اس بچی سے اس کی جاب کے متعلق اس کے تاثرات پوچھے تو بچی نے نہایت معصومیت سے جواب دیا ”کاش بسکٹ نہ ہوتے“ ۔ بچی نے یہ بھی کہا کہ بسکٹ کھانا تو بہت دور کی بات ہے، وہ تو بسکٹ کو دیکھنا بھی نہیں چاہتی۔

Read more

سرکار، سرکاری مسلمان اور احمدی کمیونٹی کی بقر عید

وطن عزیز میں مذہبی اقلیتوں کے ساتھ اکثریتی فرقے کا سلوک تو ہمیشہ سے ہی غیر انسانی تھا لیکن اب اس بلاسفیمی کے الزام کے خوف نے تو تمام حدیں ہی پار کر لی ہیں۔ آئے روز کوئی نہ کوئی بے گناہ اس الزام کی بھینٹ چڑھتا ہے۔ بلوائی بلا خوف کسی بھی گھر یا محلے پر حملہ آور ہوتے ہیں۔ لوٹ مار کرتے ہیں۔ جلاؤ گھیراؤ کرتے ہیں۔ مارتے پیٹتے ہیں اور جان سے بھی مار دیتے ہیں۔ قانون

Read more

جوتے کی نوک پر رکھی سائنس اور میری دل آزاری

سائنس ثواب دارین حاصل کرنے کا ہر دلعزیز، آسان اور سستا ذریعہ ہے اس لیے یہ پاک اور مقدس شے ہے۔ سائنس کو جوتے کی نوک پر رکھنے سے میری دل آزاری ہوئی ہے۔ سائنس ہی کی وجہ سے ہر روز صبح شام بپا جانی کا بیان ٹی وی پر سنتا ہوں اور ثواب دارین حاصل کرتا ہوں۔ ان کے بیان کی برکت ہے کہ کیلے ٹھیک رخ پر لٹکا کے رکھتا ہوں، عورتوں اور مردوں کے باتھ روم چپل

Read more

شہباز شریف اور کابینہ کا یوٹیلیٹی سٹور میں کامیاب فوٹو شوٹ

شہباز شریف صاحب نے بحیثیت وزیر اعظم پاکستان حلف اٹھایا اور دفتر پہنچے تو معلوم ہوا کہ ملک میں دودھ، دہی اور اولاد کی وہی نہریں بہہ رہی ہیں جو وہ چھوڑ کر گئے تھے۔ اس وقت کی طرح اب بھی انصاف کا بول بالا ہے اور یہی بات ہمیں بتانے کے لیے ججوں نے  لاؤڈ سپیکرز باندھ رکھے ہیں۔ پہلے کی طرح ملک میں قانون کی حکمرانی ہے۔ پولیس کے ساتھ ساتھ ایف آئی اے اور انکم ٹیکس جیسے

Read more

گرین زون فلاسفی والے ڈاکٹر خالد سہیل پاکستان میں سستی پھیلا رہے ہیں

ڈاکٹر خالد سہیل نہ صرف خود انتہائی سست انسان ہیں بلکہ ہر جگہ سستی پھیلاتے بھی ہیں۔ یقین کریں وہ اتنی سستی پھیلاتے ہیں کہ اگر کسی فاسٹ باؤلر سے مل لیں تو وہ بے چارہ گھوم کر محض ایک سپن باؤلر رہ جاتا ہے۔ شکر ہے کہ شعیب اختر کی ان سے ملاقات نہیں ہوئی ورنہ اس کی بال کی سپیڈ کبھی بھی سو کلومیٹر والا ہدف پار نہ کر پاتی۔ وہ اتنے سست ہیں کہ پاکستان کے برابر

Read more

پرامن احتجاج ہمارے کاروبار کا دشمن ہے

پرامن احتجاج کوئی منافع بخش انڈسٹری نہیں ہے اس لیے اس سے ڈیل کرنا ہمیں وارے میں ہی نہیں۔ چونکہ یہ ہمیں وارے میں نہیں تو ہم نے یہ ہنر سیکھا بھی نہیں۔ ہمارا یہ تجربہ ہے نہ شوق۔ یہ ہمارے مقاصد کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔ اس لیے ماما قدیر کے پر امن لانگ مارچ ہوں، بلوچ عورتوں کا احتجاج ہو یا پشتون تحفظ موومنٹ کے بڑے بڑے پرامن جلسے ہوں، ہمیں ان سے ڈیل نہیں کرنا نہیں

Read more

کسی ریاست میں سیکولر ازم کی روایت کے کیا معنی ہیں؟

ڈیئر ڈاکٹر خالد سہیل صاحب، جی ڈاکٹر آپ نے اپنے پچھلے خط میں درست فرمایا، میں پاکستان میں نوجوانوں کے ساتھ سماجی، نفسیاتی اور کسی حد تک مذہبی حوالے سے تربیتی ورکشاپس کرتا ہوں۔ کچھ تربیتیں مختلف لائف سکلز کے حوالے سے بھی ہوتی ہیں جیسے کہ لیڈرشپ اور کمیونیکیشن کا ہنر وغیرہ۔ ان ورکشاپس کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے ساتھ ون۔ آن۔ ون کونسلنگ بھی کرتا ہوں۔ ان کونسلنگ سیشنز میں جنسی معاملات سمیت بہت سارے مسائل پر بات

Read more

اسٹیبلشمنٹ، عمران خان کی مقبولیت اور الیکشن

پاکستان میں انتخاب آپ تبھی جیت سکتے ہیں جب اسٹیبلشمنٹ آپ کو منتخب کر لے۔ عمران خان کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم 1992 میں کرکٹ کا ورلڈ کپ جیت چکی تھی جس کا مطلب ہے کہ عمران خان کا کرکٹنگ کیریئر 1992 میں اپنا عروج دیکھ چکا تھا۔ عمران خان شوکت خانم میموریل ہسپتال کے لیے فنڈ ریزنگ کا سلسلہ اس سے کئی سال پہلے شروع کر چکے تھے۔ نوے کی دہائی کے وسط تک ہسپتال کا منصوبہ عمران خان

Read more

ڈاکٹر خالد سہیل کا نوجوانوں کے لیے معلومات سے بھرا خط

جنسی تعلیم اور شادی محترمی و مکرمی سلیم ملک صاحب! آپ مجھے استاد کہہ کر شرمندہ نہ کریں۔ آپ میرے دوست ہیں شاگرد نہیں۔ میں نے سوچا تھا کہ کینیڈا سے پاکستان جانے کے بعد آپ غم دوراں میں اتنے مشغول اور مصروف ہو جائیں گے کہ ادبی سماجی اور نظریاتی مکالمے کے لیے آپ کو وقت نہیں ملے گا اسی لیے آپ کا خط ایک خوشگوار حیرت لیے ہوئے ہے۔ میری شخصیت اور میری تخلیقی کاوشوں کو سراہنا میری

Read more

ڈاکٹر خالد سہیل سے خط کتابت کا آغاز

پیارے دوست اور استاد ڈاکٹر خالد سہیل، آپ کے مختصر لیکن جامع خط نے لوک ورثہ اسلام آباد کی اس خوب صورت شام کی یاد تازہ کر دی جب آپ سے میری پہلی بالمشافہ ملاقات ہوئی تھی۔ اس شام میں خوش گپیوں کے ساتھ ساتھ فکر انگیز گفتگو بھی ہوئی۔ میں ”ہم سب“ پر چھپنے والا آپ کا ہر کالم پڑھتا تھا۔ اگلے کالم کا انتظار بھی کرتا۔ آپ کے زود نویس ہونے کا فائدہ یہ تھا کہ انتظار زیادہ

Read more

نواز شریف نے الیکشن سے پہلے ہی کشتی کو عزت دلا دی

کالم کے عنوان کی وضاحت کرتا جاؤں کیونکہ کمپیوٹر پر اردو ٹائپنگ میں اعراب یعنی زیر، زبر اور پیش لگانا مشکل ہے۔ یہ لفظ ”کشتی“ جو عنوان میں استعمال ہوا ہے یہ وہ ”کشتی“ نہیں ہے جس کے لیے انگریزی کا لفظ ریسلنگ استعمال ہوتا ہے۔ بلکہ یہ وہ ”کشتی“ ہے جسے انگریزی میں ”بوٹ“ کہتے ہیں۔ اب میں بوٹ کی مزید وضاحت نہیں کر پاؤں گا۔ آپ سب کو بخوبی علم ہے کہ پاکستانی سیاست میں بوٹ کی خاص

Read more

حافظ جی کا ڈاکٹرڈ آئین اور پاکستان کی ترقی

حافظ جی پریشان تھے تو انہوں نے پاکستان کے ارب پتی کاروباری حضرات کو بلایا اور ان سے مشورہ اور مدد طلب کی ہے۔ حافظ صاحب نے فرمایا کہ وطن عزیز میں دہشت گردی ایک مرتبہ پھر سر اٹھا رہی ہے۔ آئے دن حملے اور بم دھماکے ہو رہے ہیں۔ ہر مہینے سینکڑوں لوگ قتل ہو رہے ہیں۔ ڈر یہ ہے کہ جیسے افغان طالبان نے ہماری مدد سے غلامی کی زنجیریں وہاں توڑ دی تھیں اسی طرح کہیں پاکستانی

Read more

دو مردوں کی آپس میں شادی حرام ہے

آپ کو تو یاد ہو گا کہ آپ کی پیدائش سے کچھ ہی دیر قبل جب آپ کی نانی اور دادی درد سے کراہتی ہوئی آپ کی ماں کی چارپائی کے گرد بیٹھی آپ کے لڑکا ہونے کی دعائیں کر رہی تھیں تو آپ فرشتوں کے ساتھ اپنی شخصیت سیٹ کرانے میں مصروف تھے۔ آپ صرف اور صرف اپنی شرائط پر پیدا ہونا چاہتے تھے۔ پورے کا پورا ارتقاء کا سسٹم اور جنسی اور تولیدی نظام آپ سے جاننا چاہتا

Read more

یہاں بچے، رکشے اور انصاف کرائے پر دستیاب ہے

کہانی کچھ یوں ہے کہ عرفان ننکانہ صاحب کا رہنے والا تیرہ سال کا ایک بچہ ہے۔ عرفان کے والدین کے پاس اپنے سارے بچوں کو پالنے کے لیے وسائل نہیں ہیں اور انہیں اپنے سارے بچوں کی ضرورت بھی نہیں ہے۔ تو انہوں نے عرفان کو ایک کھاتے پیتے گھر کو کرائے پر دے دیا۔ ظاہر ہے اس سے دونوں پارٹیوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ والدین کے پاس فالتو چیز ہے یعنی بچہ اور اسے کرائے پر دینے سے

Read more

کیا فیملی سائز پر قانونی قدغن کا مطالبہ شخصی آزادی سے متصادم ہے

کوئی دو دہائیاں قبل میرے گاؤں میں ایک خانہ بدوش فیملی آئی اور ادھر ہی بسیرا کر لیا۔ اس خاندان کے سربراہ کا نام اقبال حسین ہے (رازداری کی خاطر فرضی نام استعمال کر رہا ہوں ) ۔ وہ جھگیاں لگا کر ادھر رہتے ہیں۔ بچے اور عورتیں ہر روز گاؤں میں بھیک مانگنے کے مشن پر نکلتے ہیں اور جو ملتا ہے لے آتے ہیں۔ اسی بھیک پر ان کی گزر بسر ہو رہی ہے۔ اقبال حسین کی ایک

Read more

عثمان بزدار کی جنرل باجوہ کے خلاف گہری سازش

عثمان بزدار کی شکتی اور اثر و رسوخ کا اندازہ رحونیت کے اونچے درجے پر فائز صرف وہی ہستی لگا سکتی جس کے خواب میں عثمان بزدار کا ”ع“ آتا ہے۔ ان خوابوں کے منٹس (minutiae) پہلے احسن جمیل گجر اور نکاح خواں کو بھجوائے جاتے تھے اور بعد میں کابینہ کو بھجوائے جانے لگے۔ سبھی لوگ سیانے تھے۔ منٹس پر من و عن عمل کرتے۔ کالے بکرے کے صدقے کے صدقے پاکستان دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کرتا

Read more

کیا نو مئی آپ کے لیے سرپرائز تھا؟

نو مئی 2023 ایک زبردست سرپرائز تھا بالکل ایسے جیسے نظام تولید کے اسرار و رموز سے مکمل طور پر ناواقف ایک لڑکے اور لڑکی کی شادی کرا دی جائے اور اگلے چند مہینوں میں حمل ٹھہر جانے کی خبر ایک سرپرائز ہوتی ہے۔ جو بویا تھا وہی کاٹو گے۔ لوگ حیرانی سے پوچھتے ہیں کہ کیا لاہور میں کوئی جناح ہاؤس بھی تھا؟ بھئی حیرانی کی کون سی بات ہے جہاں ہمارا بڑا صاحب رہتا ہو گا وہ ہاؤس

Read more

پاکستان میں سال 2022 میں انسانی حقوق کی صورت حال کی رپورٹ

سال 2022 میں اسلام آباد کیپیٹل کے علاقے میں گھریلو تشدد کے نو مقدمات درج ہوئے۔ اسی عرصے کے دوران اسلام آباد میں بلاسفیمی کے بھی نو ہی مقدمات درج ہوئے۔ سال 2022 میں ہی حکومتی اداروں نے خود صرف پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں 516 لوگوں کو اغوا کیا۔ اس کے علاوہ انکوائری کمیشن برائے جبری گمشدگی کے مطابق 2210 مسنگ پرسنز کے مقدمات ابھی تک بے نتیجہ ہیں اور ان کی فیملیز دھکے کھا رہی ہیں۔ پاکستان

Read more

الیکشن نوے دن کے اندر ہونے لازمی قرار

پاکستانی جمہوریت ہمیشہ محفوظ ہاتھوں میں رہی۔ بڑے بڑے جمہوری نام ابھی بتائے دیتا ہوں۔ پہلے جنرل ایوب خان پھر اس کا بیٹا اور اب پوتا جمہوریت کے لیے فکر مند کبھی ایک نشان پر الیکشن لڑتا اور کبھی دوسرے پر۔ ظاہر ہے جمہوریت کی خدمت ان کے خون میں ہے۔ پہلے جنرل ضیا الحق اور اب اس کا بیٹا کبھی مسلم لیگ نون، پھر مسلم لیگ مشرف، پھر مسلم لیگ ضیا الحق اور اب پی ٹی آئی کے جھنڈے

Read more

عدت، نکاح یا پلے بوائے فیم ذاتی معاملات لیکن اسلامک ٹچ قومی مسئلہ

عدت اور نکاح انتہائی ذاتی معاملات ہیں۔ ان ذاتی معاملات کے حوالے سے کسی دوسرے شہری، مذہبی رہنما، قانون یا حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ عدت پوری کی تو کب کیسے کہاں کی یا نہیں کی تو کیوں نہیں کی، یہ سب معاملات آپ کے ذاتی ہیں۔ آپ نے نکاح کیا تو کب کیسے کہاں کیا اور نہیں کیا تو کیوں نہیں کیا، یہ سب معاملات بھی ذاتی ہیں۔ ان معاملات پر کسی کو سوالات اٹھانے کا کوئی

Read more

کپتان اور چوہدری پرویز الہی پھر سے کولیگ بن گئے

چوہدری پرویز الہی ایک ماہر سیاست دان ہیں۔ وہ کبھی ہاریں گے نہیں کیونکہ ان کی ہار پاک فوج کی ہار ہو گی اور تاریخ گواہ ہے کہ ہمارے جرنیل ہوم گراؤنڈ پر کبھی نہیں ہارے۔ سرحدوں کا معاملہ مختلف ہو سکتا ہے لیکن وزیر اعظم ہاؤس اور پارلیمنٹ کو فتح کرنے میں جنگی حکمت عملی کی کامیابی، حوصلے کی بلندی اور ملک کی بربادی پر کوئی مائی کا لال انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ مارشل لاء کا دور جاتا رہا

Read more

ٹپال دانے دار پیالی میں بریڈ پٹ کا طوفان

ہمارے سپریم، اوہ معافی چاہتا ہوں، ٹپال دانے دار کے سامنے کسی عام شخص کا معاملہ نہیں ہے۔ بلکہ وہ ایک ایسا شخص ہے جس کو دنیا جانتی ہے۔ مقبولیت کی انتہا پر ہے۔ بہت ہی ہینڈ سم ہے اور پر کشش ہے۔ جس حسینہ پر ایک نظر ڈال دے وہ کچھ عرصے کے لیے اسی کی ہو جاتی ہے، مطلب حسینہ نہیں نظر۔ بات صرف حسن تک محدود نہیں، عقل بھی اتنی ہے کہ ٹرمپ، مودی اور الطاف حسین

Read more

پشاور دھماکے میں سیکیورٹی کی خلاف ورزی کہاں ہوئی

احسان اللہ احسان ہماری ”قید“ میں بھی فیملی سمیت ایک بڑے سے گھر میں تمام سہولیات کے ساتھ رہ رہا تھا اور اب تو خیر آزاد گھومتا ہے۔ جبکہ علی وزیر سلاخوں کے پیچھے ہے اور اس کے پروڈکشن آرڈرز پاکستان پیپلز پارٹی کا سپیکر ہونے کے باوجود بھی نہیں نکل سکتے۔ منظور پشتین کا شناختی کارڈ بلاک ہے۔ یہ سیکیورٹی کی خلاف ورزی ہے۔ افغانستان پر وہاں کے دہشت گردوں کا قبضہ ہوا جس میں پاکستانی دہشت گرد بھی

Read more

محبت اور دیوالیہ آج نہیں کل ہوں گے

محبت اور دیوالیہ میں بہت کچھ مشترک ہے۔ تیرا میرا پیار اور پاکستان کا دیوالیہ پہلے دن سے تقریباً ہوا ہی چاہتا ہے بس ہوتے ہوتے روز ہی رہ جاتا ہے۔ پیار میں پیش قدمی بس ہونے ہی کو ہوتی ہے لیکن آخری لمحے پر ہو نہیں پاتی۔ ہمیشہ ایسا ہی ہوتا ہے۔ حالانکہ پہلا مرحلہ تو کب سے طے ہے۔ مجھے تو تم سے پیار ہو چکا ہے، بس یہ اطلاع تم تک پہنچانا باقی ہے۔ آج پہنچی کہ

Read more

بیماری کا علاج دعاؤں سے لیکن مردانہ کمزوری کا دواؤں سے

پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے، اور بیماری کا بوجھ اس سے بھی کہیں زیادہ ہے۔ بیماری کا بوجھ آبادی کے تناسب سے زیادہ ہونے کی وجوہات میں بے بس اور بے اختیار ماں، صحت اور فیملی پلاننگ کی سہولیات کا فقدان اور غربت ہے۔ ہماری آبادی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ 1947 میں ہم تقریباً ساڑھے تین کروڑ تھے اور اب بائیس یا شاید تئیس کروڑ سے بھی زیادہ ہیں۔ اسی رفتار سے

Read more

دعا زہرہ کیس اور لڑکیوں کے حوالے سے ہماری معاشرتی پیچیدگیاں

آج سے کوئی سات مہینے قبل، اپریل 2022 میں ایک ٹین ایج لڑکی کراچی میں اپنے گھر سے غائب ہو جاتی ہے۔ ظاہر ہے کہ والدین سخت پریشانی میں پولیس کے پاس بچی کے گم یا اغوا ہونے کی رپورٹ درج کراتے ہیں۔ اور اس کے بعد افواہوں، اور غلط فیصلوں کا ایک سلسلہ چل نکلتا ہے۔ بچی کی عمر چودہ سال ہے، نہیں سولہ سال ہے، نہیں اٹھارہ برس ہے۔ بچی اغوا ہوئی ہے نہیں بچی نے شادی کی

Read more

ہماری پون صدی کے گرد گھومتے سوالات اور کپتان کو جواب

وطن عزیز کا سی وی ریورس آرڈر میں دیکھا جائے تو موجودہ پندرہ سالہ ہائبرڈ حکمرانی کے دور کا ذکر ہی سب سے پہلے آئے گا۔ اس مخلوط دور میں تمام اختیارات جنرل قمر جاوید باجوہ، جنرل راحیل شریف اور جنرل اشفاق کیانی کے پاس تھے اور ساتھ ہی ساتھ قوم اور سیاست دان ان جمہوریت پسند جرنیلوں کے تہ دل سے مشکور بھی تھے کہ انہوں مارشل لا نہیں لگایا۔ اب کی بار انہوں نے مارشل لا لگانے کی

Read more

وضو کی طرح نازک اسمبلیاں

لگتا ہے کہ پاکستان کی منتخب اسمبلیاں جیسے جمہوریت کا وضو ہوں، ظہر سے عصر تک اگر بمشکل چل بھی جائیں تو مغرب سے پہلے بہرحال نئے الیکشن درکار ہوتے ہیں۔ کم از کم ہماری جمہوریت کا معدہ تو اتنی ہی استطاعت رکھتا ہے۔ ہمارے جمہوری معدے کی خرابی دائمی، لا علاج اور بہت مقبول ہے۔ دائمی اس لیے کہ پچھتر برس سے اسمبلیاں ٹوٹتی آ رہی ہیں، لا علاج اس لیے کہہ رہا ہوں کہ ہمارے سب سے مشہور

Read more

ہر طرف بحران ہی بحران

پنجاب کا گورنر جو کہتا ہے وہ وزیر اعلیٰ نہیں مانتا، وزیر اعلیٰ جو کہتا ہے وہ چیف سیکریٹری نہیں مانتا، چیف سیکریٹری جو کہتا وہ عدالت نہیں مانتی اور یہ سب جو کہہ رہے ہیں وہ عمران نہیں مانتا۔ پنجاب میں سیاسی بحران۔ امریکہ سے ڈالر ملتے رہے، ہم برے طالبان کو مارتے اور اندر ہی اندر اچھے طالبان کو بدستور پالتے رہے۔ حتی کہ ڈونلڈ ٹرمپ آ گیا جس نے کہا کہ یہ سب اب نہیں چلے گا۔

Read more

پاک فوج کے غیر سیاسی ہونے کا مطلب کیا ہے

پاک فوج غیر سیاسی ہو گئی ہے۔ پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل (ریٹائرڈ) باجوہ صاحب نے سیاست میں مداخلت کرنے اور آئین شکنی کرنے کا اعتراف بھی سرعام کر لیا ہے۔ پہلی نظر میں پاکستان کی ترقی کے لیے یہ بہت اہم بات ہے۔ عوام نے جنرل (ر) باجوہ صاحب اور ان کے ساتھیوں کو این آر او بھی دے دیا ہے۔ یہاں تک تو سب ٹھیک ہے یا کم از کم قابل قبول ہے۔ ماضی کو بھول جاؤ

Read more

دی لیجنڈ اور ”پولا“ جٹ

پنجاب کے انسپکٹر جنرل پولیس نے مداخلت کا حوالہ دیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔ پنجاب جو کبھی پانچ دریاؤں کی دھرتی تھی اب ساڑھے تین دریاؤں کی دھرتی ہے۔ مجبوری تھی، باقی دریاؤں نے ختنے کرانے سے انکار کر دیا تھا۔ ہاں تو کامیابی سے مسلمان کیے گئے پنجاب کے سب سے بڑے ایس ایچ او نے استعفی دینے کی دھمکی دی ہے۔ یہ اتنا بڑا ایس ایچ او ہوتا ہے کہ کسی کو بھی بلائے مطلب سمن کرے تو

Read more

دو نہیں ایک قانون

< p dir=”rtl”> عمران خان پاکستان کے مقبول ترین اور طاقت ور ترین لیڈر ہیں۔ ان کی خوبیاں گنوانا گویا سورج کو چراغ دکھانے کے برابر ہے۔ کون نہیں جانتا کہ کپتان نے ہمارے لیے ورلڈ کپ جیت کر ہمارا سر فخر سے بلند کیا۔ ساری دنیا سے چیریٹی اکٹھی کی اور پاکستان میں تین ہسپتال بنائے۔ ایک یونیورسٹی بھی بنائی۔ سیاسی پارٹی بنائی اور اس کا نام تحریک انصاف رکھا۔ وہ ہمیں اچھا مسلمان بننے کا درس دیتے ہیں

Read more

جی ہم تو غیر سیاسی ہو چکے

< p dir=”rtl”> غیر سیاسی ہونے کا بٹن سات مہینے قبل دبایا جا چکا ہے۔ پچھلے چھ مہینوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں دھاندلی ثابت کرنے والے کو ایک ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔ مزید ثبوت درکار ہیں تو لیجیے عدالتوں کے اندر اور باہر ہونے والے فیصلوں میں اب ہمارا کوئی ہاتھ نہیں اس لیے وہ سب کے سب انصاف پر مبنی ہیں، وزیر دفاع با اختیار ہے اور شیخ رشید کے پاس کوئی وزارت نہیں

Read more

فیملی پلاننگ حرام ہے

< p dir=”rtl”> او جی کیا بتائیں آپ کو، امیر لوگوں کے پاس تفریح کے بہت سے ذرائع ہوتے ہیں لیکن غریب لوگوں کے پاس تفریح کا کوئی اور وسیلہ نہیں ہوتا اور سارا بوجھ بیوی پر ہی آن پڑتا ہے۔ تو کیا بچے پیدا کرنا تفریح ہے؟ نہیں سر جی لیکن بچے پیدا کرنا ہماری تفریح کا نتیجہ ہے۔ اچھا یہ بتاؤ جنرل ضیا الحق صاحب کے کتنے بچے تھے۔ چار۔ تو آپ کے خیال میں جنرل صاحب نے

Read more

دستوری نہیں، بس نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کی دعا

< p dir=”rtl”> اگر مجھے مزید چھیڑا یا تنگ کیا تو میں ان سب کے نام بتا دوں گا جنہوں نے مجھے پاکستانی عوام کے خلاف جرائم کرنے میں اپنے ساتھ شامل کیا تھا اور وزیراعظم بنایا تھا۔ ٹھیک ہے میں وزیراعظم تھا اور مطالعہ پاکستان کی کامیاب پیداور عمرانچو مجھے وزیر اعظم سمجھتے بھی تھے کیونکہ وہ مجھے ہیلی کاپٹر میں جھولے لیتا دیکھ کر خوش ہوتے تھے۔ اندر کی بات تو سب کو معلوم ہی تھی۔  شہباز شریف

Read more

کیا بچپن کے منفی تجربات ہماری صحت اور شخصیت کے لیے نقصان دہ ہیں

اسلم کی عمر پینتالیس برس کے لگ بھگ ہے۔ اس کی زندگی کے پہلے سات سال تو بہت خوب تھے۔ پڑھائی، کھیل کود اور دوستیاں سبھی کچھ تھا لیکن اس کے بعد پتہ نہیں کیا ہوا کہ اسلم اچانک خاموش اور الگ تھلگ رہنے لگا۔ اس نے اپنی عمر کے پچھلے اڑتیس برس بہت بے لطف گزارے ہیں۔ اس کا کوئی دوست نہیں۔ پڑھائی پر کافی زور لگایا لیکن یونیورسٹی ڈگری مکمل نہ کر سکا۔ گھر والوں کے شدید اسرار کے باوجود شادی نہیں کی۔ کیا ہوا کہ اسلم کی ساری زندگی تباہ ہو کر رہ گئی۔ ایک سوشل ورکر کی مدد سے اسلم نے اب ایک نفسیاتی معالج سے ملنا شروع کیا تو یہ بات سامنے آئی کہ آٹھ سال کی عمر میں ایک پڑوسی نے اسلم کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

Read more

ہم سے سوال پوچھنے والا اپنے جنازے کی تیاری کر لے

ہم تمہارے محسن ہیں۔ بلڈی سویلینز ہم تمہارے بہت بڑے محسن ہیں۔ ہمارے اتنے احسان ہیں تم پر کہ کوئی گنوا بھی نہیں سکتا۔ ہم اس لیے نہیں گنوا سکتے کیونکہ ہم گن کر مارنے کے عادی نہیں ہیں اور تم اس لیے نہیں گنوا سکتے کیونکہ تمہیں ہم نے گنتی کرنا سیکھنے ہی نہیں دیا۔ اور اپنی ہمت سے اگر کسی نے گنتی سیکھ لی ہے تو اسے بھی سوچنا تو نہیں سکھایا۔ اور کسی نے ہمت کر کے

Read more

شاہ کے وفادار بہروپیے صحافی قابل کراہت بھی ہیں

ان بہروپیے صحافیوں کی سمجھ بوجھ اور سوچ کے معیار کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ وہ اپنے ایک نظریاتی مخالف صحافی کو اس بات کا طعنہ دیتے ہیں کہ اس کا ریپ کیا گیا تھا۔ اس کا ٹھٹھہ اڑاتے ہیں۔ بازاری زبان استعمال کرتے ہیں اور اس پر فقرے کستے ہیں۔ وہ صحافی ان بہروپیوں سے، ایک لائیو انٹرویو کے دوران، ان کے پیشہ ورانہ کارناموں کے بارے میں سوالات کر رہا تھا۔ ظاہر ہے

Read more

عمران خان کی عورتوں کے بارے میں اخلاق سے گری گفتگو

عمران خان نے پی ٹی آئی کے ملتان جلسے میں مریم نواز کے بارے میں نازیبا گفتگو کی ہے۔ جلسے میں موجود ایک بھاری اکثریت سے خوب داد پائی ہے۔ کیونکہ وہ نازیبا گفتگو کسی دوسری عورت کے بارے میں تھی۔ جلسے میں موجود وہ کسی شخص کی رشتہ دار نہیں تھی اس لیے برا منانے کی کیا ضرورت۔ داد دینے والوں میں عورتیں اور مرد دونوں ہی شامل تھے۔ عمران خان کی اس احمقانہ اور اخلاق سے گری ہوئی

Read more

افراتفری اور کمزوری لوٹ کے گھر کو آتی ہے

پاکستان کو ہم نے بیٹیوں کی طرح پالا ہے۔ اسے پیار تو بہت کیا لیکن طاقت پکڑنے دی، نہ ترقی کرنے دی۔ پاکستان کمزور کیوں ہے؟ پاکستان غریب، غیر ترقی یافتہ اور کمزور ملک ہے کیونکہ اس کی سیاسی حکومت کو شدید کمزوری لاحق ہے۔ پاکستان کی سیاسی حکومتوں کو کمزور رکھنے کے لیے بہت کوشش اور محنت کی جاتی ہے۔ ہر اس ادارے کو کمزور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے جو کسی بھی طریقے سے سیاسی حکومت کی

Read more

غداری لوٹ کے گھر کو آتی ہے

غداری کے تمغے، اوہ سوری الزامات، کو باقاعدہ شناخت اور اہمیت آج سے ساٹھ برس قبل وطن عزیز کے پہلے چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر کے سنہرے دور میں اس وقت ملی جب مادر ملت نے جنرل ایوب کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کی جرات کی۔ گو کہ وہ الیکشن بھی جنرل ضیا الحق اور جنرل مشرف ادوار کے ریفرنڈم کی طرح ایک ڈرامہ ہی تھا جو اکثر ڈکٹیٹرز کرتے ہیں۔ الیکشن جیسا بھی تھا غداری کا لقب مادر ملت محترمہ

Read more

کیا حکومت کی موجودہ تبدیلی اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت تھی

پاکستان اور انڈیا ایک ہی دن آزاد ہوئے تھے۔ انڈیا میں پہلا جنرل الیکشن 1951 میں کرایا گیا جبکہ پاکستان میں پہلا جنرل الیکشن دسمبر 1970 میں ہوا۔ یعنی پاکستان کے وجود میں آنے کے پہلے چوبیس سال تک جنرلز نے جنرل الیکشن ہونے ہی نہ دیا۔ اس لیے ہم پاکستانی عوام الیکشن اور ووٹ کی عزت سے ناواقف ہی رہے۔ اور پھر 1970 میں جب الیکشن ہوا بھی تو اسے قبول ہی نہ کیا گیا۔ ووٹ سے واقفیت ہی

Read more

کپتان کے خلاف امریکی سازش کی وجہ سامنے آ گئی

جو بائیڈن اور اس کا فون جائیں بھاڑ میں۔ وٹس ایپ پر موصول ہونے والی میمز اگر بہت ستانے لگتیں تو کپتان وٹس ایپ آف کر دیتے اور پرانی یعنی ڈاک خانے کے دور کی ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیتے۔ چند لکیریں کھینچتے اور خط لفافے میں بند کر کے ایک طرف رکھ دیتے۔ اپنے دکھ بھول کر عوام کے سکھ کی فکر کرنے لگتے جو بہت کم رہ گئے تھے۔ امریکہ تو اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مار

Read more

بلاسفیمی لوٹ کے گھر کو آتی ہے

نئے وزیرداخلہ اسی رفتار سے چلتے رہے تو رتبے میں بہت جلد پرانے وزیرداخلہ کے برابر آ جائیں گے۔ اپنے ساتھ اپنی پارٹی اور حکومتی اتحاد کو بھی لے ڈوبیں گے۔ نقصان تو پاکستانی عوام کا ہو گا جو پہلے پی ٹی آئی کی تبدیلی سے امید لگائے بیٹھے تھے اور اب پی ڈی ایم سے معجزوں کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔ ہمارے ظاہری اور باطنی حکمرانوں کے پاس ملک کو ترقی کی راہ پر لانے جیسے مشکل کام کرنے

Read more

پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال اور بجٹ کا بہانہ

ہیومن رائیٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال رپورٹ سال 2021 جاری کر دی ہے۔ کل بروز جمعہ اسلام آباد میں اس رپورٹ کی لانچنگ کی گئی۔ ایچ آر سی پی پچھلے اکتیس سال سے یہ رپورٹ جاری کر رہی ہے۔ اس سال کی رپورٹ کے مطابق بھی پچھلے برسوں کی طرح پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال امید افزاء نہیں ہے۔ سال 2021 کے دوران میں بھی ہمارے سکول

Read more

لڑکی گھر سے کیوں بھاگتی ہے؟ کیا بچپن کی شادی حل ہے؟

کم عمر لڑکی گھر سے ”بھاگ“ جائے یا نکاح کر کے جائے دونوں صورتوں میں لڑکی محفوظ نہیں ہے۔ دونوں ہی صورتوں میں وہ والدین یا گارڈین سے دور ہو گی۔ اس کا بچپن چھن جائے گا۔ سکول نہیں جا سکے گی۔ جنسی زیادتی اور تشدد کا شکار ہو گی۔ نکاح سے ناپسندیدہ یا زبردستی جنسی فعل کے نفسیاتی اور جسمانی اثرات کم نہیں ہو جاتے۔ وہ حاملہ ہو گی اور کم عمر ماں بنے گی۔ یہ سب خطرات اور

Read more

کیا پاکستان میں حکومت تبدیل ہوئی ہے؟

نہیں۔ وزیراعظم کا نام تبدیل ہو گیا ہے۔ وزیروں کے نام بھی مختلف ہوں گے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ حکومت تبدیل ہو گئی ہے۔ ہمارے بنیادی مسائل جیسا کہ اداروں کے درمیان طاقت کا عدم توازن، اسٹیبلشمنٹ کی آشیرباد کی ضرورت اور پاکستانی شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا سیکیورٹی کے ماتحت ہونا، سب کچھ تو ویسا ہی ہے جیسا عمران کے دور میں تھا۔ مینجمنٹ کچھ بہتر ہو جائے گی اور گالی گلوچ میں بہت کمی

Read more

آج نئے سیلیکٹڈ پرانے سیلیکٹڈ کی جگہ لیں گے

بدقسمتی سے ملک میں تبدیلی کا ایک اور موقع ضائع ہو گیا۔ پی ڈی ایم کے پاس پی ٹی آئی کی حکومت کی جگہ اپنی حکومت بنانے کے علاوہ کوئی ایجنڈا ہی نہیں۔ عوام کے مسائل نہ صرف جوں کے توں رہیں گے بلکہ صورت حال ہر آنے والے سال میں خراب سے خراب تر ہوتی رہے گی۔ پاکستان میں طاقت اور اقتدار ایک دفعہ پھر جنرلز نے اپنے پاس ہی رکھے ہیں اور جج، ملا اور سیاسی بہروپیے یعنی

Read more

خطرناک دھمکی آمیز سازشی خط لیک ہو گیا

جو بائیڈن پریشان تھا۔ عمران خان کی موجودگی میں پاکستان کی ترقی کو روکنا ناممکن ہو گیا تھا۔ اسے نظر آ رہا تھا کہ اگر پاکستان اسی رفتار سے ترقی کرتا رہا جتنی اس نے پچھلے تین برسوں میں کی ہے تو اسلام کا یہ قلعہ کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا۔ اسے لگا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان ہی دنیا کا لیڈر ہو گا اور یورپ اور امریکہ اپنی حفاظت کے لیے پاکستان کو سالانہ خراج دے

Read more

کپتان کے سرپرائز، ذوالفقار علی بھٹو اور عالمی سازش والا خط

سنو میرے چھ ہزار آٹھ سو کرسیوں پر بیٹھے ہوئے دس لاکھ نوجوانو مجھے یقین تھا کہ تم اپنے کپتان کا سرپرائز جاننے کے لیے ضرور آؤ گے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ تمہارے جذبات، سمجھنے بوجھنے کی صلاحیت، اور گالی گلوچ کی مہارت یہ سب میری اور شیخ رشید کی تربیت اور رہنمائی کا نتیجہ ہے۔ مجھے یقین تھا کہ تم آؤ گے کیونکہ تم وہ جانور نہیں ہو جو کہ نیا نیا نیوٹرل ہوا ہے اور نہ ہی

Read more

یہ اردو میڈیم لوگ اور نیپی کلاس

یہ جو اردو میڈیم لوگ ہیں ناں جیسا کہ چوہدری شجاعت حسین، فردوس عاشق اعوان اور جو بائیڈن یہ سب کے سب ہمارے خان کی کرشماتی شخصیت، یوٹرن لینے کی صلاحیت اور پیوٹن کے ساتھ نئی نئی دوستی سے جیلس ہیں۔ حالانکہ یہ بھی سب کو علم ہے کہ خان واحد آدمی تھا جس کو وزارت عظمی کے عہدے کی ضرورت ہی نہیں تھی کیونکہ ان کے پاس تو پہلے ہی کرکٹ، جمائمہ گولڈ سمتھ اور سلائی مشینوں کا دیا

Read more

ارشد وحید کا نیا ناول ایک پاور فل کہانی کا حامل ہے

پچھلے پچاس برسوں میں ہماری ذاتی اور معاشرتی زندگیوں میں ایک نئی پیچیدگی آئی ہے۔ اس پیچیدگی سے معاشرے میں تشدد پہلے سے کہیں زیادہ عام اور شدید تر ہوا ہے۔ اس تشدد کی تشہیر جہاد یعنی مذہبی فریضہ کے طور پر کچھ ایسے کی گئی ہے کہ بہت سے لوگ اسے جائز بلکہ ضروری سمجھتے ہیں۔ دوسرے لفظوں میں اس تشدد کو ایک بھاری اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔ طاقت کا توازن اتنا بگڑ گیا ہے کہ مذہب کی

Read more

آٹھ مارچ اور تمہاری پیدائش پر ہمارا رونا دھونا

ان گندی تصویروں کو دیکھ کر دل بڑا دکھی ہوا۔ حالانکہ گندی تصویروں کو دیکھ کر اکثر تو دل خوش ہو جاتا تھا لیکن اس دفعہ معاملہ کچھ اور تھا۔ یہ گندی تصویریں تو ہماری پسندیدہ اور خوبصورت گندی تصویروں کو محض لفظوں میں بیان کر رہی تھیں، جو کہ بہت غلط اور ناپسندیدہ عمل ہے۔ یہ گندی تصویریں تو ہماری اپنی ان عورتوں نے اٹھا رکھی تھیں جنہوں نے خود تو کپڑے پہنے ہوئے تھے لیکن ہمارے معاشرے کے کپڑے اتار رہی تھیں اور اسے تباہ کرنے کے درپے تھیں۔ اور ہم مرد آئینہ دکھا دکھا کر چڑا رہی تھیں۔افسوس کہ آزادی کے نام پر اپنے اصلی فرائض سے منکر کچھ خواتین آج اس نہج پر کھڑی ہو چکی ہیں کہ انھیں یہ بھی نہیں پتا کہ آزادی کے نام پر گندی گندی باتیں لکھ کر ان کے ساتھ فوٹو بنوا رہی ہیں جب کہ انہیں شرما کر دور بھاگنا چاہیے تھا۔

Read more

مراد سعید کا مقدمہ اور ہم ہوموفوب پاکستانی

مجھے مراد سعید، حمزہ عباسی یا عمران خان کے جنسی میلان کا علم ہے نہ جاننے میں کوئی دلچسپی۔ در حقیقت مجھے کسی بھی شخص کی ذاتی زندگی بشمول جنسی میلان اور ان کے آپس کے تعلقات سے کوئی دلچسپی ہونا ہی نہیں چاہیے۔ ریاست قانون یا کسی بھی دوسری اتھارٹی کو شہریوں کے جنسی میلان یا تعلقات سے دلچسپی نہیں ہونی چاہیے۔ شہریوں کا جنسی تعلقات قائم کرنا صرف اور صرف اس وقت جرم بن جاتا ہے جب اس

Read more

آواز مسعود للہ ڈنکے کی چوٹ پر

مسعود اسلم للہ صاحب اپنی آپ بیتی میں فرماتے ہیں کہ ”تیسری کلاس میں ایک سرکاری سکول میں داخلہ ہوا تو میں نے فرمائش رکھ دی کہ میں پہلے روز سکول میں ایسے ٹرک پر جاؤں گا جسے مکمل سجایا گیا ہو اور اس میں اونچی آواز میں گانے بھی چلتے ہوں“ جو لوگ للہ صاحب کو جانتے ہیں وہ اس واقعہ کی اہمیت کو سمجھ سکتے ہیں۔ للہ صاحب ہر کام ایسے ہی ڈھول باجے کے ساتھ کرتے ہیں۔

Read more

عورتوں کے حقوق کہیں مغرب کا ڈرامہ ہی نہ نکلیں

لیکن کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم عورتوں کو یہ تمام حقوق دے کر اپنے معاشرے کو پر امن، پرسکون اور خوشحال بنا لیں اور بعد میں پتہ چلے کہ عورت کے تو کوئی حقوق ہی نہیں تھے بلکہ یہ تو صرف مغرب کا ڈرامہ تھا تو پھر کیا کریں گے۔ عورتیں، ٹرانسجینڈر اور درد دل رکھنے والے بہت سے مرد اس بات کا مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں رہنے والے تمام انسانوں کو بنیادی انسانی حقوق بغیر کسی

Read more

جنت میں محل خریدنے کا نیلام گھر خانیوال میں لگا

مجھے نہیں معلوم کہ آپ کا عقیدہ یا فرقہ کس بات کو بلاسفیمی کہتا ہے اور اس کی کیا سزا مقرر کرتا ہے۔ میں تو صرف یہ جان کر حیران ہوں کہ تم کر کیا رہے ہو۔ یعنی ایک بے بس لاچار اکیلا بندہ اور آپ کوئی دو سو کے لگ بھگ مسلمان مردوں کا ہجوم۔ بے بس خوف زدہ بندہ منت سماجت کرتا ہے، ہاتھ جوڑتا ہے، اپنی بے گناہی کی قسمیں کھاتا ہے اور ساتھ ساتھ معافی بھی

Read more

کیا آپ ایک آزاد انسان ہیں

وہ عمارتیں جن سے آپ اپنی مرضی سے باہر نہیں جا سکتے انہیں جیل کہتے ہیں، گھر نہیں۔ مطلب کسی چاردیواری کے اندر رہنے کا حق نہیں بلکہ اپنی مرضی سے باہر جا سکنے کا حق آپ کے آزاد انسان ہونے کی ایک نشانی ہے۔ تھوڑا سا دھیان دیں تو آپ کو معلوم ہو گا کہ پاکستان میں کروڑوں انسان اپنی مرضی سے چاردیواری سے باہر نہیں جا سکتے۔ ان میں زیادہ تر کو ہم عورتیں کہتے ہیں۔ وہ بظاہر

Read more

باتیں ایک مفکر، مدبر نیز جید حکیم عرف سنیاسی بابا کی

آپ کا سوال بہت اچھا ہے کہ پاکستان میں کوئی مہنگائی نہیں ہے۔ ایسے ہی سوالوں کے لیے میں نے ٹی وی پر سوال و جواب کا سلسلہ رکھا ہوا ہے۔ مجھے پتہ ہے اور میں آپ کو بھی یہ سیکرٹ بتانا چاہتا ہوں کہ مہنگائی کا شور بد نیت میڈیا، کرپٹ اپوزیشن اور چند کروڑ بھوکے ننگے گھٹیا عوام کا ڈرامہ ہے تاکہ میں رات کو سکون کی نیند سو نہ سکوں۔ ورنہ پاکستان نے پچھلے تین برسوں میں

Read more

آپ کیسا پاکستان چاہتے ہیں؟

  میرا سوہنا پاکستان گہنا دیا۔ ہمارے سارے حکمرانوں نے مل کر ہمارے پیارے پاکستان کو کیسا بنا دیا ہے۔ غربت، بیماری، بے روزگاری اور سوچنے سمجھنے کی قوت سے عاری انسانوں کا ایک جم غفیر ہے کہ بڑھتا جا رہا ہے۔ ہر اگلا سال پہلے سے برا آتا ہے، ہر اگلی حکومت پہلی سے خراب آتی ہے اور ہر اگلی دہائی اخلاقی دیوالیہ پن کا پہلے سے زیادہ شکار لگتی ہے۔ اس سب پر مستزاد یہ کہ کوئی اس

Read more

71کی جنگ اور جنرل نیازی کی عظیم دانشمندی

  1971  میں میرے چھوٹے سے گاؤں کے اکلوتے پرائمری سکول میں بچوں اور بچیوں کی کل تعداد ساٹھ کے لگ بھگ ہوتی تھی۔ اور جب بنگال میں جنگ بندی کا اعلان ہوا تو میرے گاؤں کے اکیس نوجوان لاپتہ تھے۔ "لاپتہ” ہونا شہید ہونے سے کہیں بہتر تھا۔ اس میں زندگی کی امید تھی۔ لیکن پھر بھی صف ماتم پورے گاؤں میں بچھی تھی۔ پورا گاؤں غم مین ڈوبا ہوا تھا۔ تمام لوگ لا پتہ فوجی نوجوانوں کے بخیریت

Read more

دنیا ایک دن مانیکا لیونسکی سے معافی مانگے گی

یہ سن 1995 کی بات ہے جب مانیکا لیونسکی نے وائٹ ہاؤس میں انٹرن شپ شروع کی۔ وہ ایک پڑھی لکھی، قابل اور شاندار انسانی صلاحیتوں کی مالک لڑکی تھی۔ اس کی عمر بائیس برس تھی اور نفسیات میں اپنی ڈگری مکمل کر چکی تھی۔ وائٹ ہاؤس میں مانیکا لیونسکی کی ملاقات اس وقت کے امریکہ کے صدر بل کلنٹن سے ہوئی۔ بل کلنٹن ہر حوالے سے ایک نہایت پرکشش شخصیت کے مالک تھے۔ مانیکا کو بھی وہ بہت اچھے

Read more

بھنگ، چرس اور اس سے ایک قدم آگے

چرس اور بھنگ پینے کا ایک فائدہ تو یہ ہے بندہ چرس اور بھنگ پیتا ہے اور نہ پینے کا نقصان یہ ہے کہ بندہ چرس اور بھنگ نہیں پیتا۔ چرس اور بھنگ پینے کے فوائد کا علم صرف اسی کو ہو سکتا ہے جو ان کا فائدہ اٹھاتا ہے، یہ اس نعمت سے محروم لوگوں کے بس کی بات نہیں ہے۔ ایسے لوگ تو بس ان نعمتوں کے خلاف کیے جانے والے غلط پروپیگنڈے کا شکار ہو کر اپنا

Read more

شہر یار آفریدی کے سر درد کا پیرس میں کامیاب علاج

ریاست مدینہ ثانی کے ہمارے ہینڈسم، ہر دل عزیز اور قدرے مہنگے وزیراعظم کے ایک جدی پشتی امیر، فرماں بردار اور قدرے ناسمجھ وزیر جناب شہریار آفریدی کے سر میں درد ہوا۔ آفریدی صاحب نے جان اللہ کو دینی ہے اور موت سے ڈرتے نہیں ہیں اس لیے اپنے سر کے درد کا علاج کرانے فوراً پیرس روانہ ہوئے۔ وہ چونکہ پی ٹی آئی کے ولولہ انگیز لیڈر ہیں، انتہائی محنتی ہیں اور جہاد کشمیر کے سپاہی ہیں اس لیے

Read more

یورپین اور پاکستانی لڑکیوں میں کیا فرق ہے؟

”ایک یورپین لڑکی اور آپ میں کیا فرق ہے؟“ ٹرینر نے تربیت میں شریک لڑکیوں سے پوچھا۔ تھوڑی دیر کے لئے سب لڑکیوں کو چپ لگ گئی۔ یہ سوال ان کے لئے بہت غیر متوقع تھا۔ ”یورپین لڑکی ہونا“ ایک گالی سے کم نہ تھا۔ جو کچھ معاشرے کے اہم کرداروں نے ہمیں بتا رکھا ہے کوئی بھی اپنے آپ کو ایک یورپین لڑکی کہنے پر تیار نہ تھی۔ ہم نے آہستہ آہستہ اس سوال کی چیر پھاڑ کی۔ یہ

Read more

پنجاب اسمبلی، نکاح اور خالص مسلمان

پنجاب اسمبلی نے ایک بڑی چینی الیکٹرانک کمپنی کو ایک خاص قسم کی الٹراساؤنڈ مشین بنانے کا ٹھیکہ دیا ہے۔ یہ الٹراساؤنڈ مشین پنجاب کی حاملہ ماؤں پر استعمال کی جائے گی۔ اس مشین کے ذریعے تین دن یا اس سے زیادہ عرصے کی حاملہ ماں کے رحم میں بچے کے ساتھ ایمیل یا وٹس ایپ کے ذریعے گفتگو کی جا سکے گی۔ بچے کو انٹرویو کیا جائے گا۔ بچے سے مختلف سوالات پوچھے جائیں گے۔ اور یہ یقینی بنایا

Read more

کیا سیالکوٹ اور فیصل آباد کے واقعات آخری ہیں؟

کوئی بھی معاشرہ نہ تو ایک دن میں یہاں پہنچتا ہے جہاں آج ہم کھڑے ہیں اور نہ اس نہج پر پہنچے ہوئے معاشرے کو ایک دن میں واپس اس سٹیج پر لایا جا سکتا ہے کہ جہاں انسانی زندگی، انسانوں کے درمیان برابری، شخصی آزادیاں اور خوشیاں باقی تمام تصورات پر مقدم ہوں۔ ہاں البتہ یہ بات ضرور ہے کہ کسی بھی معاشرے کو پرامن یا پر تشدد بنایا جا سکتا ہے۔ یہ حکمرانوں کے فیصلے ہیں جو کسی

Read more

کچھ نہیں پڑھ رکھا، کوئی بات نہیں

اگر آپ نے بدیسی زبان میں لکھی گئی بہت ساری فکشن نہیں پڑھ رکھی اور آپ غلط دوستوں کی کمپنی میں پھنسے ہوئے ہیں جنہوں نے بہت پڑھ رکھا ہے اور آنے والی ہر نئی کتاب کو فوراً پڑھ ڈالتے ہیں اور شام کی محفل میں اجنبی بدیسی ادیبوں اور کتابوں کے بار بار حوالے دیتے ہیں تو تھوڑا بہت ڈپریس ہونا تو بنتا ہے۔ تھوڑا بہت سے میری مراد ہے صرف اتنا سا ڈپریشن جس کا کل کفارہ ایک

Read more

میری آڈیو لیک ہونے پر میرے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے

میری تازہ لیک ہونے والی آڈیو کو کورٹ وغیرہ میں لے جانے یا کسی قسم کی تحقیق کرانے کی کوئی ضرورت ہے نہ فائدہ۔ میں اپنی ریٹائرڈ زندگی کے پر سکون لمحات عدالتوں میں دھکے کھا کر ضائع نہیں کرنا چاہتا۔ اس کی کئی وجوہات ہیں۔ ایک تو یہ کہ میرے سے زیادہ پاکستانی اعلی عدلیہ کو کوئی نہیں جانتا۔ میں خوب واقف ہوں کہ پاکستان کی اعلی عدلیہ انصاف دینے پر اپنا وقت اور انرجی ضائع نہیں کرتی۔ جو

Read more

بچوں کا تعلیم کا حق انہیں کیسے مل سکتا ہے؟

یونیسف کے پیش کردہ اندازوں کے مطابق پاکستان میں پانچ سے 16 سال کی عمر کے دو کروڑ اٹھائیس لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ کون ہیں یہ بچے؟ اور کہاں رہتے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ تعداد لڑکیوں کی ہے۔ سکولوں سے باہر لڑکیاں زیادہ تر تو کم آمدنی والے گھروں سے تعلق رکھتی ہیں لیکن کھاتے پیتے گھروں کی بھی ہو سکتی ہیں۔ ان بچوں میں غربت کا شکار گھروں کے لڑکے شامل ہیں۔ معذور بچے ہیں۔

Read more

کیا الیکٹرانک ووٹنگ مشین جنرل حمید گل کا ہاتھ روک لے گی؟

کاش 1988 میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہوتی تو جنرل حمید گل سارا جوار بھاٹا اکٹھا کر کے اسلامی جمہوری اتحاد (آئی جی آئی) بنا کر الیکشن میں دھاندلی نہ کر سکتے۔ جنرل حمید گل ایک پروفیشنل سولجر تھے۔ بہت ہی محب وطن تھے۔ ایک ایسا پاکستان چاہتے تھے جیسا آج کا افغانستان ہے۔ طالبان اور آج کا افغانستان بنانے میں جنرل حمید گل نے بہت محنت کی۔ پاک فوج سے تو صرف تنخواہ لی کام تو افغانستان کے لیے کرتے

Read more

ایک غیرت مند بھائی کا اپنی بہن پر مضمون

اول تو میری کوئی بہن نہیں ہے اور اگر ہے بھی تو کسی کو اس سلسلے میں سوچنے کی بھی جرات نہیں ہونی چاہیے، کوئی سوال یا مضمون تو بہت دور کی بات ہے۔ ہاں چلو اگر بہن ہے تو میں خفیہ طور پر یہ مضمون لکھ دیتا ہوں۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ یونیورسٹی والے بہن پر مضمون نہ لکھنے کی وجہ سے مجھے فیل کر دیں۔ اگر میں فیل ہو گیا تو میری شادی لیٹ ہو جائے گی۔

Read more

یاہو! بھارت ورلڈ کپ سے باہر

رنبیر کپور کو روسٹ کرنے کے ایک کامیڈی پروگرام میں کامیڈین نے بڑی خوب صورت پنچ لائن بولی کہ جس دن ویرات کوہلی سنچری کرتا ہے `تو ایک سو تیس کروڑ انڈین خوش ہوتے ہیں صرف ایک رنبیر کپور شدید دکھی ہوتا ہے۔ ظاہر ہے یہ تو بتانے کی ضرورت نہیں کہ اس کی وجہ انوشکا شرما ہے جو اب ویرات کوہلی کی بیوی ہے۔ بات سمجھ میں آتی ہے۔ ویرات کوہلی اور رنبیر کپور جیسا معاملہ ہمارے ایک سو

Read more

حکومت، ٹی ایل پی معاہدہ لیک

حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان حالیہ معاہدہ طاقت، جہالت اور مفتی صاحب کی ان تھک محنت سے طے پایا ہے۔ یہ معاہدہ مولانا خادم حسین رضوی مرحوم کی زبان میں لکھا گیا ہے اس لیے عوام سے درخواست ہے کہ معاہدہ سامنے لانے کی ضد نہ کریں۔ جیسا چل رہا ہے چلنے دیں۔ قومی سلامتی قوم سے زیادہ اہم ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو قومی سلامتی کی اہمیت کا اندازہ ہو چکا ہے اس لیے انہوں نے معاہدے

Read more

دھرمی دھرنے اور بے ہنر بے روزگار مایوس پاکستانی نوجوان مرد

وزیراعظم کے عہدے میں ہی وفا نہیں ہے۔ ایک پیج سے شروع کرتے ہیں اور اسی کو پھاڑ دیتے ہیں۔ پچھلے پینتیس برسوں میں جس کو بھی وزیراعظم بنایا اسی نے بے وفائی کی۔ اپنے محسنوں کو بھول جاتے ہیں اور خود کو وزیراعظم سمجھنا شروع کر دیتے ہیں۔ محمد خان جونیجو صاحب مرحوم کی مثال سے شروع کرتے ہیں۔ مرد مومن مرد حق جنرل ضیا الحق نے پیر صاحب پگارو کے ساتھ مل کر ایک نہایت ہی فرمان بردار

Read more

کیا فوج سے اچانک لڑائی ڈال لینا سول سپرمیسی ہے

عمران خان یا پی ٹی آئی کی حکومت کا قصور صرف اتنا ہے کہ انہوں نے بھی اپنے آپ کو حکمران کہلانے کی ذمہ داری لی تھی۔ انہوں نے کوئی نیا کام نہیں کیا۔ یہ غلطی پچھلی تین دہائیوں میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز ایک سے زیادہ مرتبہ کر چکے ہیں۔ پی ٹی آئی کے حکومت میں آنے پر خوش ہونے والوں کو مایوسی ہوئی۔ پی ٹی آئی کی حکومت کے جانے سے خوش ہونے والوں کو بھی

Read more

وزیراعظم اور کندھوں کے ستاروں کی خفیہ چال

میں اپنی زندگی سے شروع کروں گا۔ فلمی اور غیر فلمی ستاروں کی رو سے مجھے اب یہ بات کرنے کی اجازت ہے۔ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں ہمیشہ ایسا نہیں تھا۔ میرا مطلب ہے کہ میں اپنے بچپن میں کوئی وزیراعظم وغیرہ نہیں تھا اور جب انہوں نے مجھے وزیراعظم بنایا، میں تب بھی نہیں تھا۔ مجھے اپنی شیروانی سے لگتا تھا کہ میں ہوں لیکن چپل دیکھ خیال بدل جاتا۔ جب تک میں وزیراعظم نہیں

Read more

نیوزی لینڈ کی ریاست کس کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے

دیکھو بیکی (حامد کب کا دل سے اتر چکا) شاید جو بائیڈن، ٹرمپ یا شیخ رشید نے پہلے ہی آپ کو آگاہ کیا ہو کہ ویسٹ کو مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا لیکن یہ شریف، زرداری اور فردوس عاشق اعوان یہ سمجھتے ہیں کہ نیوزی لینڈ بھی ویسٹ میں ہی ہے۔ یہ غلط فہمی شاید انہیں اس لیے ہوئی کیونکہ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی بھی گورے ہونے کے ساتھ ساتھ بہت معقول اور شائستہ بھی لگتے ہیں۔ ایسے تو

Read more

چائے کی دعوت، جنسی تعلق کے لیے مرضی اور ریپ

جنسی تعلق کے لیے اس کی مرضی تھی یا نہیں تھی؟ اس نے ہاں کی تھی یا نہیں کی تھی؟ یہ سوال ساری دنیا میں مردوں کو سمجھنے میں مشکل ہو رہی ہے۔ پولیس مین، جج، سیاست دان، صحافی، طالبعلم وغیرہ سبھی جنسی تعلق کے لیے کی گئی ”نہ“ کو کہیں نہ کہیں مس کر جاتے ہیں اور نقطے کو نہ سمجھنے کی وجہ سے ریپ مرضی سے قائم کیے گئے جنسی تعلق میں تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ انصاف

Read more

خواتین ڈاکٹر نر مریضوں کا علاج کرتے وقت انہیں لاعلاج نہ کر دیں

عورت کی ہنسی دعوت گناہ ہے، میٹھا بول دھوکہ ہے اور اس کا اچھا لباس گندا ہے۔ وہی اچھے یعنی کہ گندے لباس اگر خواتین ڈاکٹرز یا نرسز نے پہن رکھے ہوں تو اور بھی گندے ہوتے ہیں۔ کیونکہ نر مریض اور ڈاکٹرز کوئی روبوٹ تو نہیں ہوتے کہ ان پر کوئی اثر نہ ہو۔ اسی اثر کے تحت اگر وہ اپنی معالج پر حملہ آور ہوں تو گناہ گار بھی ٹھہرائے جانے لگے ہیں بے چارے نر مریض۔ وزیراعظم

Read more

عورت کو شادی ہی کافی ہے، محبت کی کیا ضرورت

غلامی کے تصور کی تھوڑی سی وضاحت۔ ہمارے دور کی غلامی ماڈرن غلامی کہلاتی ہے۔ اس سے مراد ہے کہ عین ممکن ہے اب آپ کو سرعام بیچا یا خریدا تو نہ جاتا ہو لیکن آپ کی زندگی پر اصل اختیار کسی اور ہی کا ہو۔ یعنی آپ اٹھارہ سال سے بڑی عمر کے ایک مرد، عورت یا ٹرانسجینڈر ہیں لیکن آپ کو اپنی زندگی کے متعلق فیصلے کرنے کی مکمل آزادی نہیں ہے تو آپ ماڈرن غلامی میں رہ

Read more

پروفیسر عبدالقدیر شماریات والے، سوری سر میں غلط تھا

پروفیسر عبدالقدیر نہایت اعلی پائے کے با اصول شخص ہیں۔ کچھ باتیں آپ کے گوش گزار کرتا ہوں تو آپ بھی میری طرح ان کے مرید ہو جائیں گے۔

پروفیسر صاحب شماریات کے ماہر استاد تھے۔ شماریات طلبا اور طالبات میں مشکل مضمون سمجھا جاتا ہے۔ یہ مضمون پڑھنے والے اکثر سٹوڈنٹس کو اضافی ٹیوشن کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیے اس مضمون کے عام استاد ٹیوشن کی مد میں لاکھوں روپے ماہانہ کماتے تھے۔ لیکن پروفیسر صاحب نے اصول بنا لیا تھا کہ ٹیوشن کبھی نہیں پڑھانی۔ ان کا اعلان تھا کہ جو سٹوڈنٹس کلاس کے علاوہ بھی پڑھائی میں مدد چاہتے ہیں وہ کسی وقت بھی میرے پاس آ سکتے ہیں۔ کالج اور گھر دونوں کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔

Read more

کیا میرے باپ بھائی شوہر بیٹا انہی چار سو میں شامل ہیں؟

میرا دل کرتا ہے میں کتابیں پڑھوں، بہت سارا کام کروں، پیسے کماؤں، دنیا گھوموں، چھٹیاں مناؤں، ریلیکس ہونے کے لیے اپنی مرضی کے کام کروں اور اپنی مرضی کی جگہوں کی سیر کروں۔ میری ان خواہشوں کے اظہار سے اور انہیں پورا کرنے کے ارادے سے اگر تمہارا سر شرم سے جھک جاتا ہے تو تم ان چار سو مردوں میں سے ہی ہو جو یہ سمجھتے ہیں کہ اپنی ایسی خواہشات پوری کرنے والی عورتیں گندی ہوتی ہیں

Read more

ماں بہن بیوی بیٹی عزت لونڈی جسم کھلی تجوری

اپنا جسم اپنی مرضی کا نعرہ لگانے والی بے حیا عورتوں اور مادر پدر آزاد معاشرے کے خواہاں دیسی لبرلوں کو پتا چل گیا ہو گا کہ ہماری قابل فخر اسلامی اور مشرقی روایات کتنی زبردست ہیں۔ اور یہ بھی کہ ہماری یہ روایات اتنی طاقتور ہیں کہ عورتوں کو ان کی اوقات میں رکھ سکتی ہیں۔ ہم عورتوں کو سڑکوں پر چھیڑنے، ان پر جتھوں کی صورت میں حملہ آور ہونے، ان سے ان کی ہر جسمانی اور دماغی

Read more

طالبان فتوحات اوریا مقبول جان کی نظر میں

افغانستان میں سوویت یونین کو افغان مجاہدین کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ مفتوح یعنی سوویت یونین تباہ ہو گیا۔ سوویت یونین کے بہت سارے علاقے افغانستان کے قبضے میں آ گئے۔ سوویت یونین نے افغانستان کے ساتھ جنگ ہارنے کے بعد ایک صلح نامے پر دستخط کیے۔ اس صلح نامے کے تحت سوویت یونین کے جو علاقے افغانستان کے قبضے میں آئے تھے وہ افغانستان ہی کا حصہ بنا دیے گئے۔ اب وہاں پر افغانستان کی حکومت ہے۔ سوویت یونین نے افغانستان کو سو سال تک جنگ کا تاوان ادا کرتے رہنا ہے۔

Read more

شہزاد اکبر سے ان کا عقیدہ کیوں نہ پوچھا جائے؟

اس ملک کو سب سے زیادہ نقصان تو قائداعظم محمد علی جناح نے پہنچایا ہے۔ ان کی بدنام زمانہ تقریر جو انہوں نے پاکستان بننے سے چند دن قبل یعنی گیارہ اگست کو آئین ساز اسمبلی کے اجلاس میں کی تھی، بہت نقصان دہ تھی۔ اس تقریر نے دو قومی نظریہ، جماعت اسلامی اور نوائے وقت کو بہت پریشان کیا۔ یہ تقریر ریکارڈ پر لانے کے قابل ہی نہ تھی۔ جماعت اسلامی اور نوائے وقت نے جذبہ حب الوطنی سے

Read more

طالبان کا فتح لاہور پر تاریخی اعلان

میں امارت اسلامیہ پاکستان کا فاتح لاہور کمانڈر تم سب سے مخاطب ہوں۔ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے لاہور فتح ہو چکا ہے اور اسے امارت اسلامیہ پاکستان کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ اب میں آپ سب کو حکم دیتا ہوں کہ اپنی زندگیاں ہمارے احکامات کے مطابق ڈھال لیں تاکہ تم جنت کے حق دار بن سکو۔ آج سے فرقہ واریت ختم کی جاتی ہے اور آپ سب کو طالبان کے بتائے ہوئے سیدھے راستے پر

Read more

گھریلو تشدد کا قانون ہی ہماری بربادی کا باعث بھی بنے گا

انڈیا اور امریکہ تو برباد ہوئے اس گھریلو تشدد کی روک تھام کے قانون کے ہاتھوں۔ مجھے سو فیصد یقین ہے کہ بل گیٹس اور ملنڈا اور عامر خان اور کرن راؤ کی طلاقیں صرف اس وجہ سے ہوئی ہیں۔

Read more

یونان نے نیو نازی پارٹی گولڈن ڈان کی دہشت گردی کو کیسے کنٹرول کیا؟

یہ اٹھارہ ستمبر 2013 کا واقعہ ہے۔ ایک پاپولر گریک سنگر پاولو فساس کو آدھی رات کے وقت لوگوں کے ہجوم کے سامنے چاقو مار کر قتل کر دیا گیا۔ یہ حملہ گریس (یونان) کی ایک نسل پرست فاشسٹ سیاسی پارٹی نیو نازی گولڈن ڈان نے کروایا تھا۔ پاولو کا قصور یہ تھا کہ وہ نسل پرستی کا سخت مخالف تھا۔ وہ انسانی برابری اور شخصی آزادیوں پر نہ صرف یقین رکھتا تھا بلکہ اس کا ایک بے باک پرچارک

Read more

ہم اپنے بچوں کو جنسی استحصال سے کیسے بچائیں

سن 1833 میں برطانیہ میں چائلڈ لیبر کے حوالے سے جو قانون آیا تھا اس کی اہم شقیں کچھ یوں تھیں۔ نو سال سے کم عمر بچے کو فیکٹری میں مزدوری پر نہیں لگایا جائے گا، نو سے تیرہ سال کی عمر کے بچے کو دن میں نو گھنٹے سے زیادہ کام کرنے کی اجازت نہیں ہو گی، تیرہ سے اٹھارہ برس کے بچوں کو دن میں بارہ گھنٹے سے زیادہ کام کرنے کی اجازت نہیں ہو گی اور بچوں

Read more

دیکھو حامد سے آنکھیں بند کرو جوناتھن تک

جوناتھن، یہ ریپ شیپ کی بات نہ کرو۔ اس سلسلے میں ویسٹ کو کچھ نہیں پتا اور مجھے ویسٹ کا بہت علم ہے۔ یہ پاکستانی عورتوں کے ریپ والے مسئلے پر جنرل مشرف نے کچھ روشنی ڈالی تھی کہ اس کے بعد امیگریشن میں کچھ آسانی ہو جاتی ہے۔ یہ اور بات ہے کہ جنرل مشرف ملک سے باہر رہتے ہیں جب کہ مختاراں مائی مظفرگڑھ ہی میں مقیم ہیں۔ پھر کچھ بات پی ٹی آئی کے پسندیدہ پولیس چیف لاہور نے بتائی تھی کہ عورت رات کو گھر سے اپنے تین بچوں کے ساتھ نکلے اور گاڑی کی پٹرول گیج بھی چیک نہ کرے تو پھر ریپ تو ہو گا۔ باقی ماندہ حقائق میں بتا چکا ہوں لیکن آج اور بھی واضح کر دیتا ہوں۔ پاکستان میں عریانی بہت بڑھ گئی ہے، عورتیں تھوڑے تھوڑے کپڑوں میں ہوتی ہیں۔ اب نائٹ کلب کی بھی اجازت نہیں ہے تو پھر صرف ریپ یا بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا راستہ ہی بچتا ہے۔ کیونکہ پاکستانی مرد یورپین مردوں کی طرح روبوٹ تو ہیں نہیں۔

Read more