شہلا رضا نے ریحام خان کی کتاب کے بارے میں کیا کہا؟


’’کیا کبھی کسی نے سوچا کہ ایان علی۔۔۔‘‘ شہلا رضا نے ریحام خان کی کتاب کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ تحریک انصاف والوں کو پریشان کر دیا

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ آج ریحام خان کی کتا ب کے حوالے سے ثبوت مانگے جارہے ہیں۔ کیا کبھی کسی نے سوچا ہے کہ کتنی بارعمران خان نے آصف زرداری کے ساتھ ایان علی کا نام لیا؟ کتنی دفعہ ٹی وی پروگرامز میں بٹھا کر تنویر زمانی کے انٹرویولئے گئے ، اور ہر جگہ ایان علی کے تذکرے کئے جاتے تھے اس وقت کسی کو اخلاقیات یاد نہیں آئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ ریحام خان جہاں رہ رہی ہیں وہاں کے قانون کو اچھی طرح جانتی ہیں اور یہ ساراکچھ تحریک انصاف کے لئے خطرے کا باعث ہے اورہڑبونگ بھی مچی ہوئی ہے او ر یہ صاف نظر بھی آرہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ منہ کھول کر باتیں کردینا سب کو آتا ہے لیکن کچھ لوگ ہوتے ہیں جو اخلاق پر چلتے ہیں۔ اسلام میں طلاق کو انتہائی ناپسند کیا گیا ہے ، کچھ خواتین کچھ پلٹ کر وار بھی کرتی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).