انڈیا: 14 نومولود اور غیرمولود بچوں کی باقیات برآمد


نو مولود بچے

فائل فوٹو

انڈیا کی ریاست مشرقی بنگال کی دارالحکومت کولکتہ میں پولیس ایک میدان سے پلاسٹک کے لفافوں میں بند 14 نومولود اور غیرنومولود بچوں کی باقیات ملنے کے واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ باقیات اتوار کو اس وقت ملی جب مزدوروں نے ہری دیو پور کے علاقے میں ایک خالی میدان کی کھدائی کی۔

اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق ایک تعمیراتی کمپنی نے حال ہی میں یہ جگہ خریدی تھی۔

تاحال یہ واضح نہیں کہ اصل واقعہ کیا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں!

سینے سے باہر دل کے ساتھ پیدا ہونے والی بچی

’آخری رسومات کے راستے میں بچے کی لاش زندہ نکلی‘

’پاکستان میں نومولود بچوں کی اموات دنیا میں سب سے زیادہ‘

مردہ قرار دی گئی خاتون اچانک زندہ، ہسپتال میں زیر علاج

کولکتہ کے میئر سون چٹرجی کا کہنا ہے کہ ’14 لاشیں جنھیں ایک پلاسٹک میں لپیٹا گیا تھا دو تھیلوں میں تھیں۔’

ان کا کہنا تھا کہ ’تمام علاقے بشمول پانی والی جگہوں پر تلاش کا کام کیا جا رہا تھا کہ کہیں مزید لاشیں نہ ہو۔ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ان لاشوں کو کیمیکلز میں بھگویا گیا ہے۔‘

https://twitter.com/ANI/status/1036241837860646915

خبررساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق ایک پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ’آس پاس واقع کوئی حمل گرانے کا کام‘ اس کا ذمہ دار ہو سکتا ہے۔

پولیس افسر کے مطابق ’ہمیں کوئی اندازہ نہیں کہ یہ (لاشیں) کہاں سے آئی ہیں۔ واقعاتی شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا دکھائی دیتا ہے کہ انھیں یہاں دفن کیا گیا تھا کیونکہ یہ زمین خالی تھی۔‘

اب ان باقیات کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا، اور پولیس علاقے میں سی سی ٹی وی ویڈیوز کا بھی جائز لے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32601 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp