کوئٹہ: بازار میں دھماکے سے پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج واقعے کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے سے قبل اس دکان کے باہر لوگ جمع تھے اور ایسی اطلاعات ہیں کہ دھماکے سے قبل بھی دکان میں کوئی واقعہ پیش آیا تھا جس وجہ سے وہاں لوگ جمع تھے اور پولیس بھی موقع پر پہنچی تھی۔

Read more

چوہدری برادران: عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تیاریوں کے دوران ہر کوئی گجرات کے چوہدریوں کے پاس کیوں جا رہا ہے؟

پاکستان میں ان دنوں حزبِ اختلاف کی جماعتیں موجودہ حکومت کو گھر بھیجنے کے در پہ ہیں۔ تاہم اس دوران گجرات کے چوہدریوں کی رہائش گاہ پر جہاں حزب اختلاف کی جماعتوں کا تانتا بندھا رہا، وہیں عمران خان نے بھی گذشتہ دنوں چوہدری برادران سے ملاقات کی۔

Read more

روس یوکرین کشیدگی: روسی پیش قدمی کے ساتویں روز چالیس میل لمبے روسی قافلے کی رفتار سست، روسی فوجیں اس وقت کہاں موجود ہیں؟

روس کے چھاتہ بردار فوجی دستے یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارخیو میں اتر گئے ہیں۔ روس نے کیئو کے رہائشیوں سے کہا ہے کہ وہ شہر پر حملے سے پہلے وہاں سے نکل جائیں۔

Read more

روس یوکرین کشیدگی: روسی حملے کا مغلوں کی جانب سے راجپوتوں کی مبینہ نسل کشی سے موازنہ، انڈیا میں یوکرینی سفیر تنقید کی زد میں

منگل کو انڈیا میں یوکرین کے سفیر ایگور پولیکھا نے یوکرین میں روسی حملے کا موازنہ قرون وسطیٰ کے انڈیا میں مغلوں کی جانب سے راجپوتوں کی مبینہ نسل کشی سے کیا تو مختلف حلقوں سے ان کے اس بیان پر تنقید کی گئی۔

Read more

یوکرین میں سٹارلنک: ایلون مسک کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس روسی حملے کے بعد یوکرین پہنچ گئی مگر آگے کیا ہو گا؟

ٹیسلا اور سپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے یوکرین میں سٹارلنک انٹرنیٹ کی ڈشیں بھیجی ہیں۔ سیٹلائٹ انٹرنیٹ آخر کیسے کام کرتا ہے اور اسے یوکرین میں روسی حملے کے دوران کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے؟

Read more

یوکرین روس جنگ: یوکرین کیسے وجود میں آیا اور اس کے روس کے ساتھ کیا تاریخی روابط ہیں؟

ماہرین کے مطابق چاہے روس اور یوکرین کی ابتدا ایک تھی لیکن گذشتہ نو صدیوں کے دوران یوکرینیوں کا تجربہ بہت مختلف رہا اور اس کی وجہ ملک کو تقسیم کرنے والی مختلف طاقتوں کی حکمرانی تھی۔

Read more

محمد الکر آئجی: ایئر انڈیا کے ترک نژاد سی ای او نے ٹاٹا گروپ کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟

ترکی کے محمد الکر آئجی نے انڈین کمپنی ٹاٹا گروپ کی ایئر انڈیا کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) کا عہدہ سنبھالنے سے انکار کر دیا ہے۔

Read more

ویکیوم بم: کیا روس نے یوکرین میں تھرموبیرک ہتھیار استعمال کیے؟

انسانی حقوق کی تنظیموں اور امریکہ میں یوکرین کے سفیر نے روس پر یوکرین میں جنگ کے دوران تھرموبارک ہتھیار یا ویکیوم بم استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ لیکن یہ ہتھیار ہے کیا اور یہ اتنا خطرناک کیوں ہے؟

Read more

محمد ظہور: کراچی کا لڑکا ’کیئو کا ارب پتی شہزادہ‘ کیسے بنا؟

پاکستان سے بطور طالب علم سنہ 1974 میں سکالرشپ پر ڈونیسک جانے والے محمد ظہور نے یوکرین کو اپنا گھر بنایا، سٹیل کے کاروبار میں نام کمایا اور ارب پتی بن گئے۔ یوکرین پر حملے سے چند دن قبل وہ اپنی جڑواں بیٹیوں کے ہمراہ کیئو سے لندن پہنچے ہیں۔

Read more

’روشنی باجی‘: ’جب میں یونیفارم پہن کر نکلتی تو محلے والے حیران ہوتے کہ میں کیا کرنے جا رہی ہوں‘

روشنی باجی نامی اس پروگرام کو کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں بجلی کے محفوظ استعمال کے سلسلے میں اہم منصوبہ قرار دیا جاتا ہے جس کے تحت اب تک 40 خواتین کو روشنی باجی کے طور پر تربیت دے کر کراچی کے مختلف علاقوں خاص کر کچی آبادیوں میں بھیجا جاتا ہے تاکہ وہ لوگوں میں بجلی کے محفوظ طریقہ استعمال کو فروغ دے سکیں۔

Read more

بالی وڈ: ہندی زبان کی فلم انڈسٹری جنوبی انڈیا کی فلموں کے سامنے ماند کیوں پڑ رہی ہے؟

ساؤتھ انڈین سنیما اب بولی وڈ پر حکمرانی کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کے نہایت نزدیک ہے۔ مگر یہ نہیں سوچیے گا کہ یہ صرف ایک ‘پشپا’ کی وجہ سے ہونے والا ہے جس نے پورے ملک میں طوفان مچا رکھا ہے۔

Read more

روس یوکرین تنازع: انڈیا کی سفینہ جو یوکرین میں مارشل لا کی وجہ سے پھنس گئی ہیں

روس کے یوکرین پر حملے کے بعد ملک بھر میں مارشل لا نافذ کر دیا گیا ہے جس کے باعث اُن کے شوہر یوکرین نہیں چھوڑ سکتے، چنانچہ وہ اپنے شوہر کے بغیر انڈیا نہیں آنا چاہتیں۔

Read more

روس یوکرین تنازع: پاکستان یوکرین اور روس کے معاملے پر نیوٹرل کیوں ہے؟

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یوکرین میں جنگ بندی کی قرارداد کے حوالے سے پاکستان میں 19 غیر ملکی مشنز کے سفارتکاروں نے ایک خط کے ذریعے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین کی حمایت کرے۔

Read more

انڈین ریاست اتردیش کے اسمبلی انتخابات: 'ہم مسلمانوں کو قربانی کے بکرے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے'

انڈیا کی شمالی ریاست اترپردیش کے مسلمانوں کا کہنا ہے کہ ریاست میں بی جے پی کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے انھیں ’دوسرے درجے کا شہری‘ بنا دیا گیا ہے۔

Read more

روس اور یوکرین کی جنگ: روسی پیش قدمی کا چھٹا دن، 40 میل طویل فوجی قافلہ کیئو کی جانب رواں دواں

روسیوں نے گذشتہ جمعرات کو تین اہم سمتوں شمال، جنوب اور مشرق سے یوکرین پر حملہ شروع کیا تھا اور کارروائی کے چھٹے دن یعنی منگل کی صبح روسی فوجی گاڑیوں کا ایک بڑا قافلہ یوکرین کے دارالحکومت کیئو کی طرف پیش قدمی کر رہا ہے۔

Read more

یوکرین، روس تنازع انڈیا کے لیے آزمائش کیوں بن گیا ہے؟

انڈیا اور امریکہ کے درمیان حالیہ دہائیوں میں بڑھتی ہوئی قربت کے باوجود روس، یوکرین کے بحران نے دونوں ملکوں کے درمیان کچھ بنیادی اختلافات کو ظاہر کیا ہے۔ کیا ان تعلقات کے حوالے سے روس اور یوکرین کا بحران کیا انڈیا کے لیے امتحان کی گھڑی ہے

Read more

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور پارلیمان میں تیسری قوت کا کردار

اب ایک بار پھر پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی بحث زور پکڑ گئی ہے۔ حزب اختلاف کی جماعتیں تحریک کی کامیابی کے لیے ووٹ پورے کرنے کو حکومتی اتحادیوں سے ملاقاتیں کر رہی ہیں۔ مگر یہ کھیل اتنا سادہ بھی نہیں۔ خاص طور پر ایک ایسے ملک میں جہاں حکومت اور اپوزیشن کی سیاسی قوت کے ساتھ ساتھ، ایک تیسری قوت کی بات بھی بار بار کی جاتی ہو۔

Read more

انٹونوف اے این 225: دنیا کا سب سے بڑا طیارہ روسی حملے میں تباہ، اس کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ انٹونوف اے این 225 روسی حملے میں تباہ ہوگیا ہے۔ یورکینی حکام کے مطابق یہ طیارہ ایک روسی حملے فضائی حملے میں طباہ ہوا ہے۔

Read more

یوکرین، روس تنازع: کیا مغربی میڈیا اس تنازعے کی متعصبانہ کوریج کر رہا ہے؟

مغربی میڈیا میں تجزیہ کاروں، رپوٹررز اور پروگرام کے میزبانوں کی جانب سے ’یورپ‘ کی جنگ کو ’زیادہ‘ برا قرار دیا گیا اور اس میں ہونے والی ہلاکتوں کو دنیا کے باقی ممالک میں ہونے والے ہلاکتوں سے ‘زیادہ’ افسوسناک اور اس سے بے گھر ہونے والے افراد اور پناہ گزینوں کو ایشیا کے پناہ گزینوں سے ’بہتر‘ بتایا گیا۔

Read more

بجلی، تیل کی قیمتوں میں کمی: وزیر اعظم عمران خان کے ریلیف پیکج کے لیے مالی وسائل کہاں سے آئیں گے؟

وزیر اعظم کے اعلان کی وجہ سیاسی مشکلات ہوں یا پھر عوام کی امیدیں، یہ سوال بہر صورت اپنی جگہ موجود ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کردہ ریلیف پیکج، جس میں دیگر نکات بھی شامل ہیں، کے لیے پیسہ کہاں سے آئے گا؟ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا خسارہ کہاں سے پورا ہو گا جس کا کچھ حصہ خود حکومت کو ادا کرنا ہو گا؟

Read more

خالصتان تحریک: جب ایئر انڈیا کا طیارہ 329 مسافروں سمیت فضا میں تباہ کر دیا گیا

12 اکتوبر سنہ 1971 کو ڈاکٹر جگجیت سنگھ چوہان نے نیویارک ٹائمز میں ایک اشتہار شائع کرایا جس میں انھوں نے خود کو نام نہاد خالصتان کا پہلا صدر قرار دیا۔

Read more

برطانیہ میں ’پرتشدد سیکس‘ کو دفاع کے طور پر استعمال کرنے کے خلاف قانون: ’پولیس نے کہا یہ ریپ نہیں پرتشدد سیکس ہے‘

پیر کو انگلینڈ اور ویلز میں باہمی رضا مندی سے ‘پرتشدد جنسی عمل’ کے عذر کو قتل کے مقدمات میں صفائی یا دفاع کے طور پر پیش کرنے پر پابندی کے لیے گھریلو تشدد کے قانون میں اراکین پارلیمان نے ترمیم کی منظوری دے دی ہے اور اسے اب قانون میں شامل کیا جائے گا۔

Read more

یوکرین، روس تنازع: پوتن کے خطاب سے لے کر ویڈیو گیم کے وائرل کلپ تک سوشل میڈیا پر غلط خبروں اور جھوٹے دعوؤں کی بھرمار

یوکرین پر روس کے حملے کو پانچ دن ہو چکے ہیں۔ ایسے میں دنیا بھر کے سوشل میڈیا پر جھوٹے دعوؤں اور غلط خبروں کی بھرمار ہے اور یہ غلط اور گمراہ کن خبریں مسلسل وائرل ہو رہی ہیں۔

Read more

آسٹریلیا کے دورۂ پاکستان کے باوجود آسٹریلوی کرکٹرز کا انڈیا میں آئی پی ایل میں شرکت کا راستہ کیسے نکالا گیا؟

آسٹریلوی ٹیم کا دورۂ پاکستان ایسے وقت میں ہو رہا ہے جس سے آئی پی ایل بھی متصادم ہے لہذا آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے ایک راستہ نکالا کہ جس کے تحت کھلاڑی آئی پی ایل سے بھی محروم نہ رہیں اور اپنی قومی ڈیوٹی بھی ادا کر لیں۔

Read more

سی ٹی ڈی اور پولیس پر الزام: ’چیخ و پکار کسی کام نہ آئی، میرے بچوں کو میرے سامنے گولیاں ماری گئیں‘

بلوچستان کے محکمہ انسداد دہشت گردی اور پولیس پر الزام ہے کہ دسویں جماعت کے طالب علم انور خان سمیت 12 سے 15 سال تک کے چار کم عمر نوجوانوں کا بعد از گرفتاری ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔

Read more

وزیراعظم عمران خان کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دس روپے کمی، بجلی فی یونٹ پانچ روپے سستی کرنے کا اعلان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پیر کی شب قوم سے اپنے خطاب میں آئندہ بجٹ تک پیٹرول، ڈیزل اور بجلی مزید مہنگی نہ کرنے کا اعلان کیا ہےا۔

Read more

سوشل میڈیا پوسٹ سے آگاہ ہیں، اسے خطرناک قرار نہیں دیا جا رہا: آسٹریلوی کرکٹ بورڈ

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ (کرکٹ آسٹریلیا) نے پاکستان کے ذرائع ابلاغ میں ایک آسٹریلوی کرکٹر کی اہلیہ کو مبینہ طور پر دھمکی آمیز پیغامات ملنے کی خبروں کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ بورڈ ایک سوشل میڈیا پوسٹ سے آگاہ ہے اور اس کی تحقیقات کی گئی ہیں۔

Read more

پاکستان کی ’آئرن لیڈی‘: ’پہلے میں لوگوں سے ڈرتی تھی اب لوگ مجھ سے ڈرتے ہیں‘

خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی نیلوفر شیرازی بچپن اور نوجوانی میں خاصی شرمیلی اور ڈرپوک تھیں مگر انھیں اب پاکستان کی ’آئرن لیڈی‘ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے کیونکہ انھوں نے حال ہی میں اپنے ہاتھوں کی مدد سے 1160 اینٹیں توڑ کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔

Read more

پی ایس ایل 7 پر سمیع چوہدری کا کالم: ’شاہین آفریدی کے بولر بازی لے اڑے‘

فائنل جیسے اہم ترین پریشر میچ میں جب شان مسعود اور رضوان کا اوپننگ سٹینڈ توقعات کے برعکس جلد ٹوٹا تو سلطانز کا مڈل آرڈر گڑبڑا گیا اور یہ سمجھ ہی نہ پایا کہ اب یہاں سے کس رخ کو جائیں کہ جیت ہاتھ لگے۔

Read more

روس یوکرین جنگ اور پناہ گزین: ’پولینڈ کی سرحد کسی کی منزل تو کسی کے لیے غیریقینی مستقبل کا آغاز‘

اقوام متحدہ کا اندازہ ہے کہ چار لاکھ یوکرینی شہری جنگ شروع ہونے سے لے کر اب تک اپنے گھر چھوڑ کر سرحد پار کر چکے ہیں۔ یہ خیال بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملک چھوڑنے والوں کی تعداد پچاس لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ بی بی سی نے پولینڈ کی سرحد پر کچھ لوگوں سے بات چیت کی۔

Read more

یوکرین، روس تنازع: کیا پوتن نیوکلیئر بٹن بھی دبا سکتے ہیں؟

روس کے صدر پوتن جنگ کا آغاز کر چکے ہیں لیکن کریملن (روس) کی توقع کے برخلاف ایک جانب یوکرین کی افواج شدید مزاحمت کر رہی ہیں تو دوسری جانب مغربی ممالک ماسکو کے خلاف معاشی اور مالیاتی پابندیاں عائد کرنے پر متحد ہو رہی ہیں۔ پوتن کا وضع کردہ نظام خطرے میں پڑ چکا ہے۔

Read more

متحدہ عرب امارات کے ساتھ ’تاریخی معاہدے‘ سے انڈیا کو کیا فوائد حاصل ہوں گے؟

انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے اگلے پانچ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان اشیا اور خدمات کے شعبے میں دو طرفہ تجارت بالترتیب ’100 ارب ڈالر تک پہنچنے کی امید ہے۔’

Read more

مشروم: وادی تیراہ کے وہ کسان جنھوں نے بھنگ اور چرس چھوڑ کر ایک منافع بخش فصل کی کاشت شروع کی

وادی تیراہ میں بھنگ اور چرس کے متبادل کاروبار کا آغاز کیسے ہوا اور مقامی کاشتکار اب کیسے اس کاروبار سے زیادہ منافع کما رہے ہیں۔

Read more

انڈیا کی جنوبی ریاست کرناٹک میں حجاب پر تنازع: 'آپ میرا حجاب چھین رہے ہو، کیا مجھے عزت کے لیے اپنا نام بھی بدلنا ہو گا‘

نبیلہ شیخ 30 سال کی تھیں جب انھوں نے حجاب لینا شروع کیا، وہ حجاب لینے والی اپنی تین بہنوں میں سے آخری تھیں۔

Read more

پی ایس ایل 7 فائنل میں لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطانز: پروفیسر کی عمدہ آلراؤنڈ کارکردگی کی بدولت لاہور نے پہلی مرتبہ پی ایس ایل جیت لیا

لاہور قلندرز کا چھ سال کا انتظار آخرکار ختم ہو گیا ہے اور انھوں نے ملتان سلطانز کو رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی اپنے نام کر لی ہے۔

Read more

جوہری ہتھیار دنیا میں کتنے ہیں اور کن ممالک کے پاس ہیں؟

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے روسی افوج کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی جوہری فورسز کو ‘خصوصی’ الرٹ پر رکھیں۔ ایسے موقع پر جب دنیا بھر جوہری ہتھیار خبروں میں ہیں ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ یہ دنیا میں کتنے ہیں اور کن ممالک کے پاس ہیں۔

Read more

خواتین کو ترقی کے لیے مردوں سے زیادہ محنت کیوں کرنی پڑتی ہے؟

گذشتہ چند سال کے دوران ایسے کئی شواہد سامنے آئے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ عموما یہ تصور کر لیا جاتا ہے کہ ایک مرد میں عورت کے مقابلے میں زیادہ قائدانہ صلاحیت ہے۔ کئی ماہرین یہ بھی سمجھتے ہیں کہ خواتین خود کو بھی کمتر سمجھتی ہیں۔

Read more

انڈیا اور پاکستان ممکنہ جوہری حادثات یا جنگ روکنے کے لیے کس حد تک تیار ہیں؟

15 سال قبل 21 فروری 2007 کو پاکستان اور انڈیا نے جوہری حادثات سے بچاﺅ کے لیے دو طرفہ معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ مگر جوہری امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے میں متعارف ہونے والی نئی ٹیکنالوجی کے بعد اب یہ مفاہمت پرانی یا غیر موثر ہو کر رہ گئی ہے۔

Read more

پریہ اگروال: انڈیا میں پدرشاہی سماج کو چیلنج کرتی بارات کے لیے گھوڑی پر سوار ہو کر آنے والی روایت شکن دلہن

جب پریہ اگروال سفید گھوڑی پر سوار ہو کر اپنی شادی کے مقام پر پہنچیں تو انھوں نے اپنی سنہری پیلی ساڑھی اور سرخ اور پیلی پگڑی میں نہ صرف لوگوں کو متاثر کیا بلکہ بیک وقت انھوں نے پدرانہ نظام کو بھی دھچکا پہنچایا۔

Read more

برٹش انڈین ہاکی ٹیم کے وہ کھلاڑی جن کی واپسی کے لیے نہرو نے پاکستان کے وزیر اعظم کو خط لکھا

اختر حسین اور لطیف الرحمن جب پاکستان آ گئے تھے تو انڈیا کے وزیراعظم نہرو نے پاکستان کے وزیراعظم لیاقت علی سے ایک خط کے ذریعے درخواست کی تھی کہ ان دونوں کھلاڑیوں کو واپس لوٹا دیں۔

Read more

کولڈ سٹارٹ اور فل سپیکٹرم ڈاکٹرائینز: بالاکوٹ حملے نے پاکستان اور انڈیا کی جنگی حکمت عملیوں کو کیسے تبدیل کر دیا

ماہرین کی رائے میں انڈیا کی طرف سے آنے والے لڑاکا طیارے کو پاکستانی ائیر فورس یہ سمجھ سکتی تھی کہ وہ جوہری صلاحیت سے لیس ہے۔ اور اس کے جواب میں وہ بھی ایسا ہی کرسکتے تھے۔

Read more

شہریت کا متنازع انڈین قانون: انڈیا کی خاتون کو شہریت ثابت کرنے کے لئے سات سال قانونی جنگ لڑنی پڑی

انڈیا کی شمال مشرقی ریاست آسام میں ایک خاتون نے اپنی شہریت کو ثابت کرنے کے لیے سات سال تک قانونی لڑائی لڑی مگر ابھی اُن کے شوہر کی شہریت کا مقدمہ باقی ہے۔

Read more

روس، یوکرین کشیدگی: کیا یہ ایک نئی سرد جنگ کا آغاز ہے؟

اگر موازنہ کیا جائے تو پرانی سرد جنگ کے دوران کے سال بہت آسان تھے اور دنیا کے بہت سے حصوں پر حکمرانی کے اصول کافی واضح تھے۔ اگر ایک ملک دوسرے بلاک کے ملک پر حملہ کرتا تو مشترکہ تباہی کا خطرہ ہمیشہ موجود رہتا۔

Read more

پی ایس ایل 7: زمان خان، محمد حارث، قاسم اکرم اور ذیشان ضمیر جیسے نوجوان پاکستانی کھلاڑی جو قومی ٹیم پر نظریں لگائے بیٹھے ہیں

پاکستان سپر لیگ شائقین کو فراہم کی جانے والی بہترین تفریح ہی نہیں بلکہ نوجوان کرکٹرز کے لیے لانچنگ پیڈ بھی ہےجس نے انھیں اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کا موقع فراہم کیا ہے۔

Read more

روس یوکرین جنگ: ’سومی‘ شہر میں پھنسے پاکستانی طلبا کا ایک گروہ جہاں روس کی فوج قبضہ کر چکی ہے

یوکرین پر روسی حملے کے تیسرے دن پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ثنا اللہ اور ان کے 14 پاکستانی ساتھی روسی سرحد سے 40-50 کلومیٹر پر واقع سومی شہر میں پھنسے ہوئے ہیں۔

Read more

روس اور یوکرین کا بحران چین کے لیے بڑا چیلنج کیوں؟

چین، یوکرین کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔ ایسے میں بیجنگ مثالی طور پر کیئو کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنا چاہے گا لیکن یہ اس کے لیے مشکل ہو سکتا ہے کیونکہ وہ واضح طور پر روس کے ساتھ بہت جڑا ہوا ہے جو یوکرین کے علاقے میں اپنی فوجیں بھیج رہا ہے۔

Read more

افغانستان میں طالبان کی پابندیاں: پانچ افغان خواتین جو خاموش رہنے کو تیار نہیں

کابل کی گلیوں میں ابھی بھی خواتین نظر آتی ہیں، کچھ مغربی لباس میں تو کچھ سر پر سکارف پہنے ہوئے لیکن ان کی آزادی حملے کی زد میں ہے: کام کرنے کی آزادی، اکیلے آنے جانے کی آزادی اور اکیلے رہنے کی آزادی۔

Read more

پی ایس ایل 7 پر سمیع چوہدری کا کالم: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ’سمارٹ‘ کرکٹ نہیں کھیلی

مطلوبہ رن ریٹ اتنا کم تھا کہ صرف سٹرائیک گھمانے سے ہی یونائیٹڈ ہنستے کھیلتے جیت سکتے تھے مگر یونائیٹڈ نے نجانے کیوں اپنی ہی رواج کردہ سمارٹ کرکٹ کو چھوڑ کر جوش و جارحیت کو ترجیح دی۔

Read more

یوکرین پر روس کا حملہ: نیٹو کیا ہے اور روس کو اس پر اعتبار کیوں نہیں؟

یوکرین پر روسی حملے نے نیٹو کو اس کی 73 سالہ تاریخ کے سب سے بڑے امتحان میں ڈال دیا ہے۔ یہ جنگ نیٹو کی حدود میں شامل علاقوں کی مشرقی سرحد پر لڑی جا رہی ہے۔ بہت سے اتحادی ممالک کو خدشہ ہے کہ اس کے بعد روس کا اگلا ہدف وہی بنیں گے۔

Read more

نادر شاہ: وہ ایرانی بادشاہ جو ہندوستان سے تخت طاؤس اور کوہِ نور لے گئے

نادر شاہ کے خزانوں میں سب سے نمایاں تخت طاوس اور کوہ نور ہیرا تھے۔ تخت کو بعد میں توڑا گیا، کوہ نور فارس میں نہیں رہا۔ لیکن تاج کے جواہرات آج بھی تہران میں نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔

Read more

یوکرین اور روس کی جنگ آپ کے کچن اور بجٹ کو کیسے متاثر کر سکتی ہے؟

روس کی گیس پر یورپ کا انحصار ہے جبکہ سعودی عرب کے بعد روس کروڈ آئل برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ دوسری جانب روس اور یوکرین عالمی طور پر گندم کی رسد کا بھی اہم حصہ ہیں۔ ایسے میں ان دونوں ممالک کی جنگ تیل، گیس اور گندم کی قیمتوں پر کس حد تک اثر انداز ہو گی؟

Read more

لاہور قلندرز پی ایس ایل کے فائنل میں، اسلام آباد یونائیٹڈ کو چھ رنز سے شکست

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چھ رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

Read more

بی بی سی یوکرینی سروس کی ایڈیٹر کی جنگ کے سائے میں کیئو سے نکلنے کی ڈرامائی کہانی

بی بی سی یوکرین سروس کی ایڈیٹر مارتا شوکالو نے اپنے اس تجربے کے بارے میں تحریر کیا ہے جب انھوں نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب اپنے دس سالہ بیٹے کے ہمراہ شہر سے نکلنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس وقت کیئو پر روسی فوجی ٹینک قبضے کے لیے چڑھائی کر رہے تھے اور شہر دھماکوں کی آوازوں سے لرز رہا تھا۔

Read more

شطرنج کی بساط پر انڈیا کس طرح عالمی طاقت بن کر ابھر رہا ہے

انڈیا سے تعلق رکھنے والے 16 سالہ پرگنانندھا نے پیر کو شطرنج کے ایک عالمی آن لائن ٹورنامنٹ میں دنیا کی رینکنگ میں اول نمبر کے کھلاڑی میگنس کارلسن کو ہرا شکست دی ہے۔

Read more

پیکا آرڈیننس: ’فیک نیوز شیئر کرنے پر سزا لیکن خبر غلط ہے اس کا فیصلہ کون کرے گا؟‘

حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر فیک نیوز کا پھیلاؤ روکنے کے لیے قانون میں ترامیم متعارف کروائی گئی ہیں۔ لیکن صحافتی تنظیموں، حزب اختلاف اور ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے مطابق حکومت نے فیک نیوز کی تشریح نہیں کی ہے۔

Read more

چرنوبل جوہری پلانٹ: روس اور یوکرین میں اس علاقے کی جنگ جہاں 24 ہزار سال تک انسان آباد نہیں ہو سکتے

26 اپریل 1986 کو رات ایک بج کر 23 منٹ پر انجینیئرز نے چرنوبل جوہری پلانٹ کے ری ایکٹر نمبر چار کے چند حصوں کو پاور کی سپلائی منقطع کر دی۔۔۔ مگر یہاں ہونے والی ایک تیکنیکی غلطی کا جب تک آپریٹرز کو پتہ چلا تو اُس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی۔

Read more

یوکرین پر روس کا حملہ: امریکی صدر بائیڈن یوکرین میں فوجیں کیوں نہیں بھیجیں گے؟

یوکرین امریکہ کے پڑوس میں نہیں ہے۔ نہ اس کی کوئی سرحد امریکہ سے لگتی ہے اور نہ ہی یہاں کوئی امریکی فوجی اڈہ موجود ہے۔ اس ملک کے پاس تو تیل کے وسیع تر ذخائر بھی نہیں ہیں اور نہ ہی امریکہ اور یوکرین کے مابین بڑے پیمانے پر تجارت ہوتی ہے۔

Read more

میکسیکو کی 27 سالہ پاولا کو قطر میں جنسی تشدد کا نشانہ بننے کے بعد 'غیر ازدواجی جنسی تعلقات' پر سات سال قید اور 100 کوڑوں کی سزا سنائی گئی

دنیا کے مقبول ترین کھیل فٹ بال کے عالمی مقابلے اس سال پہلی مرتبہ ایک اسلامی ملک قطر میں منعقد ہو رہے ہیں ایسے میں میکسیکو سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اپنی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی خواتین قطر میں کتنی غیر محفوظ ہو سکتی ہیں۔

Read more

جارج فلائیڈ: سیاہ فام امریکی شہری کے قتل کے معاملے میں تین سابق پولیس افسران پر شہری حقوق کی پامالی کا جرم ثابت

امریکہ میں جیوری نے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے معاملے میں جائے وقوعہ پر موجود تین سابق پولیس افسران کو مقتول کے شہری حقوق پامال کرنے کا مرتکب قرار دیا ہے۔

Read more

نئی تحیق: آخری لمحات میں دماغ 'زندگی کو آخری مرتبہ' یاد کرتا ہے

حادثاتی طور پر سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے مِرگی (ایپی لیپسی) کے ایک 87 سالہ مریض کے دماغ کے جو لمحات ریکارڈ کیے وہ کسی مرنے والے شخص کے دماغ میں آنے والی تبدیلیوں کی دنیا کی پہلی ریکارڈنگ ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آخری لمحات میں انسانی دماغ ‘زندگی کو آخری مرتبہ’ یاد کرتا ہے۔

Read more

پاکستان کا وہ ’سیاسی‘ فتویٰ جس کے خلاف بھٹو، شیخ مجیب اور مفتی محمود ہم آواز ہوئے

1970 کے عام انتخابات سے قبل پاکستان میں سوشلزم کا سیاسی نعرہ بلند ہوا تو اس کے جواب میں علما کی ایک بڑی تعداد نے ایک فتویٰ جاری کیا جس میں سوشلزم کی حمایت کرنے والوں کا ساتھ دینے کی ممانعت کی گئی۔ لیکن پھر الیکشن ہوئے اور یہ فتوی بھی بھلا دیا گیا۔ یہ فتوی کس نے اور کیوں دیا، یہ سوال آج بھی اہم ہے۔

Read more

پی ایس ایل 7 پر سمیع چوہدری کا کالم: 'مگر وہاب نے اپنا کوٹہ پورا کیا'

اگر وہاب ریاض سلمان ارشاد کو ذرا پہلے اٹیک میں لے آتے اور اپنے حصے کے دو اوورز حسین طلعت کو بخش دیتے تو شاید نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔ مگر انہوں نے اپنا کوٹہ پورا کیا اور ان کی فارم نے ہی زلمی کا اس ایونٹ میں سفر تمام کر دیا۔

Read more

روسی حملے کے بعد یوکرین میں پھنسے پاکستانی: ’ہمیں ڈر تھا انارکی کی کیفیت میں سب سے پہلے ہم پردیسی نشانہ بنیں گے‘

یوکرین پر روسی حملے کے دوران یہاں بہتر مستقبل کی تلاش میں آنے والے پاکستانی شہریوں کا ایک گروہ اب پولینڈ جانے پر مجبور ہے اور یہ سفر ان کے لیے ہرگز آسان نہیں ہے۔

Read more

عمران خان نے یوکرین بحران کے باوجود روس کا دورہ اور صدر پوتن سے ملاقات کیوں کی؟

پاکستان میں خارجہ پالیسی کے بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ عمران خان کا دورۂ روس مغربی دنیا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات پر منفی اثرات مرتب نہیں کرے گا، تاہم یوکرین کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے کسی سخت مؤقف کی صورت میں مستقبل میں مغرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں سرد مہری آ سکتی ہے۔

Read more

روس، یوکرین کشیدگی: یوکرین پر روسی حملے کی جعلی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش

روس نے یوکرین پر تین اطراف سے حملہ کیا ہے تاہم سوشل میڈیا پر کئی صارفین اس سے متعلق جعلی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں۔ ہم نے ان مناظر کی جانچ کر کے یہ پتا لگانے کی کوشش کی ہے کہ یہ آخر کہاں سے لیے گئے ہیں۔

Read more

چمن: پاکستانی سکیورٹی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان جھڑپوں کے بعد بابِ دوستی کو بند کر دیا گیا

بلوچستان میں افغانستان سے متصل ضلع چمن کے سرحدی علاقے میں جمعرات کو افغان طالبان اور پاکستانی سکیورٹی فورسز کے درمیان مقامی سطح پر جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آئیں مگر حکام کے مطابق اب صورتحال قابو میں ہے۔

Read more

نور مقدم قتل کیس: مجرم ظاہر جعفر کے چہرے پر خوف نمایاں اور اس کا جسم کانپ رہا تھا

عدالت نے نور مقدم قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنانے کا وقت جمعرات کی دوپہر ڈیڑھ بجے رکھا تھا لیکن کمرہ عدالت ایک گھنٹہ پہلے ہی بھر چکا تھا۔ جب مجرم ظاہر جعفر کو جج کے سامنے پیش کیا گیا تو اس کے چہرے پر خوف نمایاں تھا اور اس کا جسم کانپ رہا تھا۔

Read more

نیشنل بینک آف پاکستان: امریکہ میں منی لانڈرنگ ضوابط کی خلاف ورزیوں پر نیشنل بینک آف پاکستان پر 55 ملین ڈالر کا جرمانہ

امریکہ میں پاکستان کے نیشنل بینک پر منی لانڈرنگ کی روک تھام کے ضوابط کی خلاف ورزیوں پر 55 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کی گیا ہے۔

Read more

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو پی ایس ایل سے باہر کردیا، جمعے کو قلندرز سے مقابلہ ہوگا

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اس جیت کی وجہ سے جمعے کو دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز کے سامنے ہوگی جہاں دونوں ٹیمیں ایک ہی بات سوچ رہی ہوں گی کہ فائنل میں کیسے پہنچا جائے۔

Read more

یورکین روس تنازع: یوکرین پر روسی حملے کے بعد شہری پناہ گاہوں کی تلاش میں

یوکرین کے دارالحکومت کیئو میں جمعرات کی صبح کا آغاز سائرنوں کی گونج اور دھماکوں کی گھن گرج سے ہوا اور اس افراتفری میں بہت سے شہری محفوظ پناہ گاہوں کی تلاش میں تھے جب کے بہت سے ملک چھوڑ کر جانے کی کوششیں کر رہے تھے۔

Read more

وزیراعظم عمران خان کی صدر پوتن سے ملاقات: دونوں کے درمیان رکھی ہوئی چھوٹی میز اور سماجی فاصلہ نہ ہونے پر تبصرے

روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا ہے اور کورونا سے جنگ لڑتے لڑتے دنیا میں تیسری عالمی جنگ کا طبل بجنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ لیکن آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ جنگ کی خبروں کے درمیان میزوں کا ذکر کیوں ہو رہا ہے۔

Read more

پاکستان کی بڑھتی آبادی اور مانع حمل آلات کا فقدان: ’مانع حمل کے طریقے اپنانا ابارشن سے بہتر ہے‘

پاکستان میں آبادی اور منصوبہ بندی کے حوالے سے کام کرنے والے عالمی ادارے پاپولیشن کونسل کے مطابق ہر سال پاکستان میں 52 لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں۔ آبادی میں اضافے کی اس شرح سے صرف 30 برس بعد پاکستان کی آبادی لگ بھگ 350 ملین ہو جائے گی۔

Read more

نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت، والدین بری

اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت نے نور مقدم کے قتل کے مقدمے میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت جبکہ ان کے دو ملازمین کو دس، دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ظاہر جعفر کے والدین سمیت مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کو بری کر دیا گیا۔

Read more

روس، یوکرین تنازع سے جڑے آٹھ اہم سوالوں کے جواب

روسی صدر ولادیمیر پوتن مہینوں تک یوکرین پر حملے کی منصوبہ بندی سے انکار کرتے رہے ہیں لیکن جمعرات کو انھوں نے یوکرین کے ڈونباس خظے میں ’خصوصی فوجی کارروائی‘ کے آغاز کا اعلان کر دیا۔ روسی ٹی وی پر کارروائی کے اس اعلان کے بعد یوکرین کے دارالحکومت کیئو اور دیگر علاقوں سے دھماکوں اور ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

Read more

روس یوکرین تنازعے کا عالمی جنگ میں تبدیل ہونے کا کتنا امکان ہے؟

مغربی رہنماؤں کو اب بھی خدشہ ہے کہ روس یوکرین پر بڑی جنگ مسلط کر سکتا ہے۔ ایسی صورت میں آپ کو کتنا پریشان ہونا چاہیے اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کون ہیں، کہاں ہیں اور روس کا اگلا قدم کیا ہو گا؟

Read more

روس، یوکرین کشیدگی: یوکرین میں موجود پاکستانی طلبہ کو جلد از جلد وطن واپس لوٹنے کی ہدایت

روس کے ساتھ جاری کشیدگی کے پیش نظر یوکرین کی پارلیمان نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے جبکہ وہاں موجود کئی پاکستانی طلبہ کا کہنا ہے کہ انھیں مجبوری میں وطن واپسی کا فیصلہ کرنا پڑے گا۔

Read more

نور مقدم: ’میرا مقصد ان تمام لڑکیوں کو انصاف دلانا ہے جو میری بیٹی کی طرح قتل ہوئیں‘

گذشتہ سال 20 جولائی کو پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قتل ہونے والی نور مقدم کے کیس میں مقامی عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا ہے۔ نور سے بچھڑنا ان کے والدین، عزیزوں اور دوستوں کے لیے بہت مشکل رہا ہے۔

Read more

روس، یوکرین تنازع: صدر ولادیمیر پوتن کے سخت سوالات پر روسی انٹیلیجنس سربراہ کی زبان لڑکھڑا گئی

اجلاس کے دوران صدر پوتن کو دیکھا گیا کہ وہ روس کے غیر ملکی انٹیلیجنس ادارے کے سربراہ سرگئی نیریشکن کو کہتے ہیں ‘اِدھر اُدھر کی بات کیے بغیر سیدھا جواب دیں۔’

Read more