’محمد رضوان کے لیے یہ عجیب سا دن تھا‘

شاید ہم وقت سے تھوڑا پیچھے رہ گئے۔ منزل ہمارے سامنے تھی۔ انہونی کسی کے گمان میں بھی نہ تھی۔ مگر اچانک حواس بکھر گئے، اور دن بھر کی جیتی بازی، لمحوں میں پلٹ گئی۔ پاکستان کو یہ میچ جیتنا چاہیے تھا۔ ٹاس کی جیت ہی پاکستان کی جیت ہو سکتی تھی۔ اور وہ ہوئی۔ عماد وسیم نے فیصلہ بھی خوب کیا۔ اس وکٹ پہ دوسری بیٹنگ ہی بہتر تھی۔ دبئی کی وکٹ کچھ تو پہلے ہی رکی رکی سی

Read more

بریگزٹ پر ٹریزامے کا معاہدہ برطانوی پارلیمان میں تیسری بار مسترد

برطانیہ کی پارلیمان میں وزیر اعظم ٹریزامے کے بریگزٹ معاہدے کو تیسری مرتبہ کثرت رائے سے مسترد کردیا۔ برطانیہ نے 29 مارچ کو یعنی آج یورپی یونین سے علیحدہ ہونا تھا لیکن ٹریزامے نے یورپی یونین کے رہنماؤں سے گذشتہ ہفتے کچھ وقت مانگا تھا۔ برطانوی ارکان پارلیمان نے یورپی یونین سے نکلنے کے معاہدے کو 286 کے مقابلے 344 ووٹوں سے مسترد کیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ برطانیہ نے یورپی یونین کی جانب سے بریگزٹ کے لیے

Read more

وعدہ وفا ہو ہی گیا، منصوبے کے اعلان کے 14 سال بعد گوادر ائیر پورٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بالاآخر اعلان کے 14سال بعد بین الاقوامی ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس منصوبے کااعلان ملک کے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز نے 19 اگست 2005 کو کیا تھا اور عمران خان سے پہلے چھ وزرائے اعظم اس ایئرپورٹ کی تعمیر، تکمیل کے بارے میں مختلف تاریخیں یا تکمیل کے دورانیے کے بارے میں دعوے کر چکے ہیں۔ سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان

Read more

ہم جنس پرستی کی سزا موت: برونائی کا بائیکاٹ کریں

ہالی وڈ اداکار جارج کلونی نے برونئی کی طرف سے اس اعلان کے بعد کے وہاں ہم جنس پرستی ‘بدکاری’ کی سزا موت ہو گی، اس ملک سے تعلق رکھنے والے نو ہوٹلوں کے بائیکٹ کا مطالبہ کیا ہے۔جنوب مشرقی ایشیا کے ملک برونئی میں تین اپریل کے بعد سے ہم جنس پرستوں کو کوڑوں یا سنگساری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Read more

افغانستان: غزنی میں حملہ، نو پولیس اہلکار ہلاک

ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد کہیں زیادہ ہے افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ غزنی شہر میں طالبان کے ایک حملے میں نو پولیس اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ہیں۔ جمعے کے روز ایک سینیئر اہلکار نے بتایا کہ حملہ آوروں نے پہلے ایک چیک پوائنٹ پر فائرنگ کی اور پھر چوکی میں محصور پولیس اہلکاروں کی مدد کو آنے والے قافلہ کو نشانہ بنایا۔ گذشتہ شب ہوئے اس حملے میں مقامی اطلاعات کے مطابق ہلاک

Read more

کیا انڈین ریل وے نریدنر مودی کے لیے اشتہار چلا رہی ہے؟

انڈیا میں پارلیمانی انتخابات میں اب زیادہ وقت نہیں بچا۔ جیسے جیسے الیکشن نزدیک آ رہے ہیں ویسے ہی انڈین ٹوئٹر پر بھی آئے دن ایک نیا طوفان کھڑا ہو جاتا ہے۔ آج بات چائے کی پیالی سے شروع ہوئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کہتے ہیں کہ وہ بچپن میں چائے والے تھے اور اب چوکیدار ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل میں بھی چوکیدار کا لفظ شامل کر لیا ہے اور کم سے کم ٹوئٹر پر تو ان کے

Read more

ارملا کے شوہر کو پاکستانی کس نے بنایا

انڈیا میں سوشل میڈیا پر یہ بات کافی تیزی سے پھیلی کہ کانگریس کی امیدوار ارمِلا ماتونگڑ کے شوہر پاکستانی نژاد تاجر ہیں۔جمعہ کو کانگریس پارٹی کی جانب سے ارمِلا کا لوک سبھا ٹکٹ فائنل کیے جانے کے بعد فیس بک اور واٹس ایپ گروپ میں ان کے خلاف یہ افواہ پھیلنے لگی۔ان گروپوں میں ارمِلا کے ساتھ انکے شوہر کی تصویر کے ساتھ یہ پیغام لکھا گیا ہے کہ ‘بہت کم لوگ جانتے ہونگے کہ ارمِلا نے ایک پاکستانی سے نکاح کیا ہے۔‘

Read more

اوکاڑہ فارمز: مزارعین کے خلاف قائم کیے گئے فوجداری مقدمات ختم کرنے کا حکم

نیشنل کمیشن آف ہیومن رائٹس (این سی ایچ آر) نے اوکاڑہ ملٹری فارمز پر حتمی نتائج کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک بورڈ آف ریوینیو (بی او آر) کے ذریعے اوکاڑہ مزارعین کو اپنی زمینوں کی ملکیت نہیں مل جاتی تب تک ان کو پاکستان کی فوج کو گندم کا حصہ یعنی بٹائی دینا ہوگی۔ ’سب فوج کو دے دیں گے تو ہمارے پاس کیا بچے گا‘ ’سچ لکھنے کی سزا ملی اور یہ معجزہ ہے

Read more

دبئی: شعیب ملک کی جگہ عماد وسیم کپتان، پاکستان پہلے بولنگ کرے گا

متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان آسٹریلیا سیریز کا چوتھا میچ آج دبئی میں کھیلا جارہا ہے۔ آسٹریلیا کو پانچ میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے بیٹنگ کا آغاز کیا ہے اور اب سے کچھ دیر پہلے تین اوورز کے اختتام پر آسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان کے

Read more

کرتارپور راہداری پر بات چیت ملتوی، پاکستان کا اظہارِ افسوس

پاکستان نے انڈیا کی جانب سے کرتارپور راہداری کے سلسلے میں دونوں ممالک کے نمائندوں کے درمیان دو اپریل کو طے ملاقات ملتوی کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں کہا کہ آخری لمحے پر ملاقات کو پاکستان کی رائے لیے بغیر موخر کرنا سمجھ سے باہر ہے۔ ادھر انڈیا کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انڈیا نے پاکستان سے کرتارپور راہداری کے حوالے سے

Read more

کرائسٹ چرچ حملوں کے ہلاک شدگان کی یاد میں تعزیتی تقریب میں 20 ہزار افراد کی شرکت

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 15 مارچ کو دو مساجد میں ہونے والے حملوں کے بعد ملک بھر میں واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں تعزیتی پروگرام کا انعقاد ہوا جسے ملک بھر میں نشر کیا گیا۔ ملک کی وزیر اعظم جاسنڈا آرڈرن کے علاوہ اس تقریب سے مسلم رہنماؤں اور اس حملے میں بچ جانے والے ایک شخص نے بھی خطاب کیا۔ کرائسٹ چرچ کے ہیگلے پارک میں منعقد ہونے والی تقریب میں 20000 سے

Read more

سی سیکشن: ترقی پذیر ممالک میں ہر سال تین لاکھ خواتین کی جانیں لینے لگا

PA ایک نئی تحقیق کے مطابق دنیا کے ترقی پذیر ممالک میں ہر سال تقریباً تین لاکھ خواتین سی سیکشن کے نتیجے میں اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔ برطانوی سائنسی جریدے لینسٹ میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے لیے کم اور درمیانی آمدن والے 67 ممالک سے ایک کروڑ بیس لاکھ حاملہ خواتین کے ڈیٹا کی جانچ کی گئی جس کے مطابق ہر ایک ہزار سی سیکشنز میں تقریبا آٹھ خواتین ہلاک ہو جاتی ہیں۔ ان ہلاکتوں

Read more

مسعود اظہر کے معاملے پر امریکہ دانشمندی سے کام لے: چین

چین کا کہنا ہے کہ اس نے پاکستان اور اقوامِ متحدہ کی جانب سے کالعدم قرار دی گئی جماعت جیشِ محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے معاملے کو کبھی ’ویٹو‘ نہیں کیا ہے۔ تاہم چین نے امریکہ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ مسعود اظہر کے معاملے میں دانشمندی سے کام لیں اور ایسے اقدامات نہ اٹھائیں جو معاملے کو مزید پیچیدہ بنا دیں۔ یہ بات چینی

Read more

چپلی کباب کی محبت: اسلام آباد سے طورخم کا سفر

باب خیبر اگر میں آپ کو یہ بتاؤں کہ چند روز قبل میں بغیر کسی حکام کی اجازت، بغیر کسی تیاری منہ اٹھا کر درہ خیبر کی جانب چل دیا اور کسی بھی قسم کی رکاوٹ اور سکیورٹی چیکنگ کے بغیر طورخم پر موجود پاک افغان بارڈر کراسنگ پر جا کر دم لیا، تو کیا آپ میری بات پر یقین کر لیں گے؟ اور اگر میں یہ بھی بتاؤں کہ پشاور سے ہوتے ہوئے خیبر ایجنسی، لنڈی کوتل اور وہ

Read more

ٹرمپ: گٹھ جوڑ سے کیا گیا فریب اپنے انجام کو پہنچا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سیاسی مخالفین پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے خصوصی مشیر رابرٹ ملر کی جانب سے صدارتی انتخاب میں مبینہ روسی مداخلت کے بارے میں تحقیقات کو غیرقانونی طریقے سے اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کے لیے استعمال کیا۔ تحقیقات ختم ہونے کے بعد جمعرات کی شب ریاست مشیگن میں اپنی پہلی سیاسی ریلی میں اپنے ہزاروں حمایتیوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ جو کہتے تھے کہ

Read more

گوادر ایئرپورٹ جس کا سنگ بنیاد رکھنے میں 14 سال لگ گئے

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان جمعہ 29 مارچ کو گوادر کے نئے انٹرنیشنل ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس منصوبے کا آغاز ملک کے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز نے 19 اگست 2005 کو سوِل ایوی ایشن کو احکامات دیتے ہوئے کیا تھا اور عمران خان سے پہلے چھ وزرائے اعظم اس ایئرپورٹ کی تعمیر، تکمیل کے بارے میں مختلف تاریخیں یا تکمیل کے دورانے کے بارے میں دعوے کر چکے ہیں۔ تاہم اب بالآخر 14 سال، سات

Read more

اسرائیل میں حضرت لوط کے دور کی نمک کی غار کی دریافت

اسرائیل کے ماہرین نے نمک کی ایک کان دریافت کی ہے جو دنیا میں ’نمک کا طویل ترین غار‘ ہے۔ بحیرۂ مُردار کے ساحل کے قریب واقع غارِ ملہم کے اندر جو راستے نکلتے ہیں ان کی کل لمبائی دس کلومیٹر ہے۔ صحرا میں واقع یہ غار اسی جگہ پر دریافت ہوئی ہے جس کے بارے میں انجیل میں کہا گیا ہے کہ یہاں جہاں حضرت لوط کی اہلیہ کو نمک کے ایک مینار میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔

Read more

کنگنا رناوت: ‘کرن جوہر اینڈ گینگ میرے خلاف منفی خبریں پھیلانے کا کام کرتا ہے’

اس ہفتے کنگنا رناوت نے ایک بار پھر انڈسٹری کے ‘نامور’ لوگوں کو کھل کر دھویا۔ روزنامہ مِڈ ڈے کے پروگرام سِٹ ود دی ہٹ لِسٹ میں بات کرتے ہوئے کنگنا نے اپنی ہٹ لِسٹ میں شامل تمام لوگوں کی جم کر دھنائی کی جن میں ظاہر ہے سب سے پہلا نمبر بےچارے کرن جوہر کا تھا۔ کنگنا کا کہنا تھا ‘کرن جوہر اینڈ گینگ ان کے خلاف منفی خبریں پھیلانے کا کام کرتا ہے۔‘ اس بار کنگنا نے فلمساز

Read more

خاصہ دار اور لیوی فورس سراپا احتجاج کیوں؟

پاکستان میں وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد وہاں اصلاحات کا عمل تو جاری ہے لیکن بہتر منصوبہ بندی اور قوانین کے فقدان کے باعث بیشتر معاملات سابق فاٹا کی طرح نہ صرف مبہم اور پیچیدہ ہیں بلکہ اس سے قبائلی اضلاع میں مایوسی کی کیفیت بھی پیدا ہورہی ہے۔ سابق فاٹا میں مقامی سطح پر امن و امان کی تمام تر ذمہ داری خاصہ دار اور لیوی فورس کے ذمے تھی اور اس

Read more

سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خواتین کارکنوں کی عارضی رہائی

ان خواتین کی قید گذشتہ سال مئی کو شروع ہوئی جب خواتین کے گاڑی چلانے پر پابندی کا خاتمہ ہوا سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کاموں اور غیر ملکیوں سے رابطوں کے الزام میں سزا کاٹنے والی تین خواتین کارکنان کو عارضی طور پر رہا کیا گیا ہے۔ دو مختلف ذرائع نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ اتوار کو مزید کی رہائی میں متوقع ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل اور برطانیہ میں قائم سعودی انسانی حقوق کی تنظیم اے

Read more

خلائی لباس کے نامناسب سائز کے باعث خواتین کی خلا میں چہل قدمی منسوخ

امریکی خلائی ایجنسی ناسا کا کہنا ہے کہ مکمل طور پر خواتین پر مشتمل ایک ٹیم کی خلا میں چہل قدمی کا منصوبہ درست سائز کا سپیس سوٹ نہ ہونے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ یہ تاریخ میں پہلا موقع ہونا تھا جب سپیس واک کے لیے ایک ایسی ٹیم چنی گئی تھی جس میں صرف خواتین شامل تھیں۔ کرسٹینا کوک اور اینی مکلین نے جمعے کو انٹرنیشنل سپیس سٹیشن سے باہر بیٹریاں لگانے کے لیے جانا

Read more

کیا عمران خان کا پروگرام ’احساس‘ پاکستان سے غربت ختم کر سکے گا؟

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنے غربت مٹاؤ پروگرام ’احساس‘ کا آغاز کردیا ہے۔ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ غربت کے خاتمے کے پروگرام میں 80 ارب روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے اور نئی وزارت قائم کی جا رہی ہے جو اس پروگرام کے لیے ملک بھر میں کام کرے گی۔ نومبر 2018 میں ورلڈ بینک کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غربت

Read more

سیارہ شکن ہتھیار خلاء میں افراتفری کا باعث ہوسکتیے ہیں ۔ امریکی وزیردفاع

امریکی نگراں وزیر دفاع پیٹرک شینیہن نے خبردار کیا ہے کہ سیارہ شکن ہتھیاروں کے تجربات خلاء میں افراتفری پھیلا سکتے ہیں۔ اُن کا انتباہ انڈیا کی طرف سے بدھ کے روز اپنا ہی سیارہ تباہ کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ پیٹرک شینیہن کا کہنا تھا کہ امریکہ انڈین کے تجربے کا جائزہ لے رہا ہے۔ انڈیا کے بقول اُس نے زمین کے مدار میں کم اونچائی پر سیارے کو اِسی لیے نشانہ بنایا کہ اِس کا ملبہ نہ

Read more

کار ڈی بی: ’مردوں کو نشہ دیا اور لُوٹا ٹھیک کیا‘

اس سال کار ڈی بی پہلی خاتون سولو ریپر بنیں جنھوں نے گریمی ایوارڈ حاصل کیا امریکی گلوکارہ کار ڈی بی نے اپنی ایک پرانی ویڈیو کے سوشل میڈیا کے ذریعے منظرِ عام پر دوبارہ نمایاں ہونے کے بعد ایک تازہ پیغام میں اپنا دفاع کیا ہے۔ اس ویڈیو میں انھوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں شہرت پانے سے قبل جب وہ ایک سٹریپر کے طور پر کام کرتی تھیں تو جو مرد اس کے

Read more

ایئر بس اور چینی حکومت کے درمیان اربوں ڈالر کا معاہدہ

ہوائی جہاز بنانے والی کمپنی ایئر بس نے چین کے ساتھ 300 طیاروں کی فروخت کا ایک معاہدہ کیا ہے جس کا تخمینہ دسیوں ارب ڈالر لگایا جا رہا ہے۔ اے 320 اور اے 350 طیارو ں کی فروخت کا یہ معاہدہ چینی صدر شی جن پنگ کے پیرس کے دورے کے دوران کیا گیا۔ یہ آرڈر صدر شی کے یورپ کے دورہ کے دوران متعدد معاہدوں میں سے ایک ہے۔ ادھر ایئر بس کا مقابلہ کرنے والی امریکی طیارہ

Read more

پلوامہ حملہ: پاکستان نے انڈیا سے مزید معلومات طلب کر لیں

54 افراد سے تفتیش جاری ہے لیکن اب تک پلوامہ واقعے سے پاکستان کا تعلق ثابت نہیں ہوسکا ہے: ترجمان وزارت خارجہ پاکستان نے پلوامہ حملے کی ابتدائی تفتیش میں انڈیا کی طرف سے دیے گئے 90 لوگوں کی فہرست میں سےاب تک 54 کی شناخت کی ہے اور باقی افراد سے مزید معلومات طلب کی ہیں۔ دفترِ خارجہ کی ہفتہ وار بریفینگ کے دوران ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پلوامہ واقعے کے بعد وزیرِ اعظم نے تحقیقات

Read more

’مائی لارڈ رجسٹری نہیں کیش جمع کراؤں گا‘

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے اُنھیں دس دس لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

ان دونوں ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری جعلی بینک اکاؤنٹس سے مبینہ طور پر اربوں روپے بیرون ملک سمگل کرنے کے مقدمات میں دی گئی ہے۔ سابق صدر اور ان کی بہن کو دس اپریل تک ضمانت دی گئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ قومی احتساب بیورو کو بھی نوٹس جاری کردیے ہیں

Read more

سابق صدر مشرف کی بریت کی درخواست مسترد

سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کے مقدمے کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے ملزم کی طرف سے بریت کی درخواست کو مسترد کردیا عدالت کا کہنا ہے کہ ملزم اس مقدمے میں اشتہاری ہے اور ایسے حالات میں جب اُن کا بیان بھی ریکارڈ نہیں کیا گیا کیسے انھیں اس مقدمے سے بری کیا جاسکتا ہے۔ بلوچستان ہائی کورٹ کی چیف جسٹس طاہرہ صفدر کی سربراہی میں خصوصی عدالت نے سابق فوجی صدر کوآئین شکنی

Read more

دپیکا پاڈوکون اب تیزاب حملے کی شکار لڑکی کے روپ میں

بالی ووڈ میں اپنی صلاحیتوں کو منوانے والی اداکارہ دپیکا پاڈوکون نے کل ٹوئٹر پر اپنی اگلی فلم ‘چھپاک’ کی پہلی جھلک پیش کر دی ہے جس میں وہ تیزاب حملے کا نشانہ بننے والی لڑکی کے کردار میں ہیں۔ دپیکا کی ٹوئٹ کے بعد سے ہی ہیش ٹیگ چھپاک ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔ کئی لوگوں کو دپیکا کا یہ انداز بہت پسند آرہا ہے۔ وہیں کچھ لوگ اسے فلم کو بنانے کے لیے فلسماز میگھنا گلزار کو مبارکباد

Read more

فیس بُک کی جانب سے سفید فام قوم پرست اور علیحدگی پسند عناصر پر ’پابندی کا اعلان‘

سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بُک کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے سے فیس بُک اور انسٹاگرام پر ‘سفید فام قوم پسند اور علیحدگی پسند عناصر کی تعریف، حمایت اور نمائندگی’ کرنے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ فیس بُک نے عہد کیا ہے کہ وہ دہشت گرد گروہوں کی جانب سے فیس بُک پر شائع کیے جانے والے مواد کی شناخت کرنے اور اس پر پابندی لگانے کی صلاحیت کو بہتر بنائے گا۔ فیس

Read more

’بارڈر ایک روز کھلتا ہے تو پانچ دن بند رہتا ہے اور اس دوران جو کماتے ہیں وہ ختم ہوجاتا ہے‘

ایران کے ساتھ بلوچستان کے سرحدی شہر تافتان میں زیرو پوائنٹ کو ہفتے میں تین روز تجارت کے لیے کھولا جاتا ہے صبح کے گیارہ بجتے ہی دروازے کھل جاتے ہیں اور مزدوروں کی دوڑ شروع ہوجاتی ہے۔ کچھ ریڑھیوں کے ساتھ ہوتے ہیں تو کچھ رسالے کر ایران کے زیرو پوائنٹ پہنچتے ہیں۔ ان تمام مزدوروں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ سامان اٹھائیں۔ ایران کے ساتھ بلوچستان کے سرحدی شہر تفتان میں زیرو پوائنٹ کو

Read more

نیویارک کی ایک علاقے میں خسرہ کی وبا پھیلنے کے بعد ہنگامی حالت کا اعلان

یورپ اور امریکہ خسرہ کے مسئلے سے دوچار ہیں امریکی شہر نیویارک میں ایک کاؤنٹی نے خسرہ کی وبا پھیلنے کے بعد ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔ نیو یارک کی راک لینڈ کاؤنٹی میں خسرے کے 153 کیسز کے بعد ایسے بچوں کو عام مقامات پر جانے سے منع کیا گیا ہے جنہیں ٹیکے نہیں لگے ہیں۔ ایمرجنسی کی خلاف ورزی کرنے والوں پر پانچ سو ڈالر کا جرمانہ اور چھ ماہ قید تک کی سزا ہو سکتی

Read more

’سمجھ آ گیا عمر اکمل کو ورلڈکپ کھلانا ہے یا نہیں‘

بہتر تھا کہ پاکستان یہ ون ڈے سیریز بھی اکتوبر ہی میں کھیل لیتا جب دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی کھیل کر یہ سیریز بچا رکھی تھی کہ ورلڈ کپ کے قریب جا کر کام آئے گی۔ یہ سیریز ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے کام آ بھی سکتی تھی اگر اسے وہی ٹیم کھیلتی جسے ورلڈ کپ کے لئے جانا تھا۔ مگر بجائے اس کے، ایک نئی ٹیم بنا دی گئی جسے یہ معلوم ہی نہیں کہ کس

Read more

بٹگرام: ریپ اور بلیک میلنگ کے بعد طالب علم کی خود کشی

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام کے علاقے شانگلی بالا میں مقامی پولیس حکام اور رشتے داروں نے تصدیق کی ہے کہ نویں جماعت کے طالب علم محمد عدنان نے جنسی زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد تصاویر اور ویڈیو کی بلیک میلنگ کے ڈر سے خودکشی کی تھی۔ یاد رہے کہ محمد عدنان کی پھندے سے لٹکی نعش 14 مارچ کو ملی تھی جبکہ پولیس اور اہلیاں علاقہ نے ملزمان کو 25 مارچ کو شناخت کرکے قانون کے حوالے

Read more

’مشن جوراسک ‘ ڈائنو سار ہنٹ کا آغاز

برطانوی سائنسدان ڈائنو سارز سے متعلق دہائیوں پر مشتمل اپنی سب سے بڑی تحقیق کا آغاز کرنے والے ہیں۔ انھیں اس تحقیق میں امریکی اور ہالینڈ کے اداروں کی خدمات حاصل ہیں جس کے بارے میں توقع کی جا رہی ہے کہ وہ اس تحقحق سے امریکی ریاست وائومنگ کی ’بیڈ لینڈ‘ جسے پوشیدہ خزانہ سمجھا رہا ہے کا کھوج لگانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ امریکی ریاست وائومنگ نے اس حوالے سے سب سے زیادہ مشہور نمونے حاصل کیے

Read more

انڈین الیکن کمیشن کا چھاپہ:سات کروڑ ڈالر کے ’تحفے‘ قبضے میں

انڈیا میں ووٹوں کی خریداری کو روکنےکے لیے خصوصی قانون سازی کی گئی ہے انڈین الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ووٹوں کی خریداری کو روکنے کی مہم میں سات کروڑ ڈالر کی مالیت کے تحفوں کو ضبط کر لیا گیا ہے۔ ضبط کی جانی والی اشیا میں چوالیس لاکھ لیٹر شراب اور ڈیڑھ ارب روپے کی کیش بھی شامل ہے۔ انڈیا میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی خصوصی قوانین نافذ العمل ہو جاتےہیں جن کے تحت پولیس

Read more

خواتین کے خلاف جرائم: ’مروجہ قوانین میں ترامیم کی ضرورت ہے‘

رواں ماہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پیش آئے ایک واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ظاہری طور پر تشدد کا شکار ایک خاتون مبینہ تشدد اور زیادتی کی تفصیلات بتاتے ہوئے گڑگڑا کر وزیر اعلیٰ پنجاب اور متعلقہ حکام سے انصاف کی اپیل کرتی دکھائی دیں۔ زار و قطار روتی یہ خاتون اپنے علاقے کی چند بااثر افراد کا نام لے کر الزام عائد کرتی ہیں کہ کس طرح انھوں نے ان پر تشدد کیا اور

Read more

نازیہ اقبال: پشتو گلوکارہ کی بیٹیوں سے زیادتی کے جرم میں ان کے بھائی کو سزائے موت

iStockگزشتہ برس نازیہ اقبال کی طرف سے روات پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں ان کے بھائی پر الزام لگایا گیا کہ وہ انکی دو کمسن بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے (فائل فوٹو) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی ایک مقامی عدالت نے پشتو کی ممتاز گلوکارہ نازیہ اقبال کی کمسن بیٹیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں ان کے سگے بھائی کو سزائے موت اور چھ لاکھ روپے جرمانے

Read more

ابو ظہبی: تیسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جانے والے پانچ روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ آج ابو ظہبی میں کھیلا جا رہا ہے۔ اب سے کچھ دیر پہلے آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ آسٹریلیا کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے اور اگر وہ آج کا میچ جیتنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ سیریز اپنے نام کرلیں گے۔ پاکستان کو سیریز میں زندہ رہنے کے لیے آج کا میچ جیتنا لازمی ہے۔

Read more

#BhuttoKaKarawan: بلاول کا مارچ مہنگائی کے خلاف جہاد یا ’ابو بچاؤ‘ مہم

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ٹرین مارچ کا آغاز کردیا ہے، وہ 25 مقامات پر کارکنوں اور ہمدروں سے خطاب کریں گے۔ اس مارچ کو ’کارروانِ بھٹو‘ قرار دیا گیا ہے اور کہا ہے کہ یہ مارچ مہنگائی کے خلاف ہے۔ ٹرین مارچ کے لیے خصوصی ٹرین منگل کی صبح کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوئی، جو کراچی کے مختلف اسٹیشنوں سے ہوتی ہوئی ٹھٹہ کے سٹیشن جنگشاہی پہنچی اور وہاں سے حیدرآباد اور ٹنڈو آدم سے ہوتی

Read more

MissionShakti#: انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے انڈیا کا چوتھی خلائی طاقت بننے کا دعویٰ اور سوشل میڈیا پر رد عمل

انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو قوم کے نام خطاب میں بتایا کہ انڈیا خلائی طاقت کا حامل چوتھا ملک بن گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ‘آج 27 مارچ کو انڈیا نے کچھ ہی دیر قبل ایک ایسا کارنامہ انجام دیا ہے جس کی وجہ سے وہ خلائی سوپر پاور ممالک کی فہرست میں شامل ہو گيا ہے۔ اس سے قبل یہ صلاحیت صرف امریکہ، روس اور چین کے پاس تھی۔’ انھوں نے بتایا کہ ہندوستان

Read more

وزیراعظم عمران خان کے بیان پر افغانستان کا شدید احتجاج، افغان سفیر کی ملک واپسی

پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا افغانستان میں نگراں حکومت کے بارے بیان پر افغان حکام نے شدید احتجاج کا اظہار کرتے ہوئے کابل میں پاکستانی سفیر کے ڈپٹی کو احتجاج کے طور پر وزارت خارجہ طلب کیا اور بعد ازاں اسلام آباد سے اپنے سفیر عاطف مشعل کو مشورے کے لیے واپس کابل بلا لیا ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار خدائے نور ناصر کے مطابق افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا

Read more

ایران پاکستان کی سرحد پر گولے کیوں برساتا ہے؟

ایرانی فورس رات کو بڑے بڑے گولے مارتی ہے جس کی وجہ سے بچے سوتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں۔ تالاپ گاؤں کے رہائشی قیوم نے یہ بات بتانے ساتھ ٹوٹی پھوٹی اردو میں مجھے متنبہ کیا کہ اگر سورج غروب ہونے کے بعد میں یہاں آتا تو ہماری گاڑی پر بھی گولیاں برسائی جاتیں۔ تالاپ ایران سرحد پر واقع پاکستان کا گاؤں ہے جہاں سے صرف نصف کلومیٹر دور ایرانی سرحد موجود ہے، اس گاؤں کے ایک طرف ایرانی چوکی

Read more

پینٹاگون نے میکسیکو کی سرحدی دیوار کے لیے ایک ارب ڈالر کی منظوری دے دی

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے فوجی انجینئرز کو امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کے لیے ایک ارب امریکی ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی ایمرجنسی کے اعلان کے بعد یہ پہلے فنڈز ہیں جو کہ کانگرس کو نظر انداز کر کے ان کی الیکشن مہم کے وعدے کے مطابق اس دیوار پر لگائے جائیں گے۔ ڈیموکریٹ پارٹی نے اس فیصلے کی مذمت کی ہے۔ ان فنڈز سے تقریباً 91 کلومیٹر کی دیوار

Read more

برطانیہ میں مساجد پر حملوں کی نئی لہر

PA نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر ہونے والے حملوں کے بعد برطانیہ میں مساجد اور مدرسوں پر حملوں کی ایک نئی لہر آئی ہے۔ ان حملوں کو مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے جس میں برطانیہ میں چھ سو فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے میں ریکاڑلا کیے گئے نفرت انگیز جرائم میں 2017 میں مانچسٹر میں ہونے والے دہشتگرد حملے کے بعد ہونے والے

Read more

لورالائی میں کارروائی چار شدت پسند ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں حکام کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی ایک کاروائی میں ایک کالعدم مذہبی شدت پسند تنظیم سے تعلق رکھنے والے چار شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ مقامی پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ کارروائی ناصر آباد کے علاقے میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔ اہلکار کا کہنا تھا کہ مارے جانے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ بلوچستان: ’ڈاکٹروں کا اغوا کاروبار بن گیا‘ بلوچستان: لاپتہ

Read more

آن لائن رائڈ شئیرنگ ایپس: کریم، اوبر ملاپ میں صارفین کا کیا ہوگا؟

@uber.com آن لائن رائڈ شئیرنگ ایپس اوبر اور کریم نے منگل کے روز ایک پیغام کے ذریعے اپنے اپنے صارفین کو مطلع کیا کہ اوبر نے 3.1 بلین ڈالر کے عوض مشرقِ وسطی سے پاکستان تک کریم کے کاروبار کو خرید لیا ہے۔ تاہم کریم کو اس کے موجودہ انتظام کے تحت ایک آزاد برانڈ کے طور پر کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ کریم کا آغاز 2012 میں ہوا تھا اور یہ مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ سے لے

Read more

اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے

آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ ان کے ہدف میں حماس کے سیاسی رہنما کا دفتر اور ان کے ملٹری انٹیلجنس ہیڈ کوارٹرز شامل تھے اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں پیر کی رات کو ہوائی حملے کیے جو کہ اس سے کچھ گھنٹے قبل اسرائيلی شہر شمالی تل ابیب میں ایک گھر پر راکٹ لگنے کے بعد شروع کیے گئے۔ اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ ان کے ہدف پر حماس کے سیاسی رہنما

Read more

انڈوں کے شوقین لوگوں کے لیے خبر

اگر آپ انڈوں کے شوقین ہیں تو زردی کی جگہ زیادہ سفیدی کھائیں ماہرین برسوں سے بحث کر رہے ہیں کہ ایک دن میں کتنے انڈے کھانا مناسب ہوتا ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس سوال کے جواب کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ ہفتے میں کتنے انڈے کھاتے ہیں۔ یہ نتیجہ ایک امریکی میڈیکل جریدے ’جاما‘ کی تحقیق سے سامنے آیا ہے۔ اس تحقیق کے مطابق صرف دو انڈے کھانا ہی دل کی بیماری یا وقت

Read more

مذہب تبدیل کرنے والی دونوں لڑکیوں کا ریکارڈ سرے سے موجود ہی نہیں: نادرا

حال ہی میں گھوٹکی سے تعلق رکھنے والی دو بہنوں کو مبینہ طور پر جبری طور پر مذہب تبدیل کرنے اور زبردستی شادی کرانے کے معاملے میں حکام کے لیے ان دو ہندو لڑکیوں کی عمر کا تعین مشکل ہو رہا ہے کیونکہ پاکستان میں رجسٹریشن کے ادارے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی یا نادرا کے پاس ان کی پیدائش کا کوئی ریکارڈ سرے سے موجود ہی نہیں ہے۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے نادرا ترجمان کا کہنا تھا کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق لڑکیوں کے والد ہری لعل نے اب تک صرف اپنے تین بڑے بچوں چمن داس، کویتا بائی، اور وجیش کمار کا باقاعدہ اندارج کروایا ہے۔

Read more

سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سزا معطل کرتے ہوئے چھ ہفتے کی ضمانت منظور کر لی

سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی سزا معطل کرتے ہوئے ان کی چھ ہفتے کی ضمانت منظور کر لی ہے البتہ ساتھ میں حکم دیا ہے کہ سابق وزیر اعظم ملک سے باہر نہیں جا سکیں گے اور اس کے علاوہ 50، 50 لاکھ کے دو مچلکے بھی جمع کرانے ہوں گے۔ عدالت کی جانب سے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا گیا کہ ضمانت کا عرصہ مکمل ہونے کے بعد مجرم کو خود کو قانون کے

Read more

انڈین پریمئیر لیگ: سپنر ایشون نے جوش بٹلر کو ’مین کیڈنگ‘ کرنے سے سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث جاری

انڈیا کی ٹی ٹوئنٹی پریمیئر ليگ آئی پی ایل ایک بار پھر خبروں میں ہے لیکن اس کی وجہ فکسنگ نہیں بلکہ مین کیڈنگ ہے۔ کیا آپ کو پتہ ہے کہ مین کینڈنگ کیا ہے؟ انڈیا کے بولر اور کنگز الیون پنجاب کے کپتان رام چندر ایشون نے گذشتہ رات جے پور میں راجستھان رائلز کے خلاف اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کے بیٹسمین جوز بٹلر کو رن آوٹ کر دیا۔ اس کے بعد سے سوشل میڈیا پر نہ صرف

Read more

مسلمان خواتین و حضرات کے لیے رشتوں کی ایپ ’مُز میچ‘ کے بانی کے مطابق ‘مسلمان ڈیٹ نہیں کرتے، شادی کرتے ہیں’

بی بی سی کے ہفتہ وار پروگرام ‘دی باس’ میں دنیا بھر کی مختلف کاروباری شخصیات کو مدعو کیا جاتا ہے۔ اس ہفتے ہم نے مسلمان ڈیٹنگ ویب سائیٹ اور ایپ ’مُز میچ‘ کے بانی اور چیف ایگزیکٹو شہزاد یونس سے بات چیت کی۔ جب شہزاد یونس سٹیج پر آئے تو وہ کافی نروس تھے۔ یہ دو سال پہلے کی بات ہے جب اس وقت 32 سالہ ابھرتے ہوئے کاروباری شہزاد یونس امریکی شہر سان فرانسسکو میں شہرت یافتہ سرمایہ

Read more

ای کامرس: آپ انٹرنیٹ پر اپنا کاروبار کیسے کر سکتے ہیں؟

آن لائن کاروبار کو پاکستان میں تیزی سے حاصل ہوتی مقبولیت اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔نہ دوکان کرائے پر لینے کی پریشانی اور نہ ہی پگڑی دینے کا جھنجھٹ۔ بس گھر بیٹھے اپنا آن لائن سٹور بنائیے، اسے مختلف مصنوعات سے بھرئیے اور پھر دنیا جہاں میں ڈیلیوری کے ذریعے اپنے گاہکوں کو ان کی من پسند اشیا فروخت کیجیے۔ یہ بھی پڑھیے پاکستانی صارفین انٹرنیٹ پر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ پاکستان کا آن لائن ’لنڈا‘ بازار

Read more

جبری گمشدگی: ’ایجنسیوں کا نام کیوں لیا؟ ایف آئی آر درج نہیں ہوگی‘

رواں سال جبری گمشدگی پر بنائے گئے کمیشن کو 71 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 48 رد کردی گئیں ’خبروں میں دیکھا تھا کہ اجمل قصاب کی والدہ کو اس سے ملنے کی اجازت دی گئی تھی۔ میرا صرف ایک سوال ہے، کیا میرا بیٹا اجمل قصاب سے بھی گیا گزرا ہے کہ اس کے والدین کو ملنا تو دور کی بات، یہ تک پتا نہیں کہ وہ زندہ بھی ہے یا نہیں؟‘ یہ ہے سوال پاکستان کے زیرِ

Read more

ایف اے ٹی ایف: پاکستان پر لٹکتی بدنامی کی تلوار

پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے بین الاقوامی تنظیم فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ایشیا پیسیفک گروپ (اے پی جی) سے پاکستان کے مذاکرات آج سے شروع ہو رہے ہیں۔ وزارت خزانہ کے ترجمان ڈاکٹر خاقان ایچ نجیب نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اے پی جی کے وفد اور حکومتی وفد

Read more

’اسلام میں جبر نہیں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی: فواد چوہدری

پاکستان کے صوبے سندھ میں دو کم سن ہندو لڑکیوں کے مبینہ اغوا اور مذہب کی تبدیلی کے حوالے سے ملک کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر حقیقتاً ایسا ہوا ہے تو یہ غیر قانونی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہب کی جبری تبدیلی کے حوالے سے رکن اسمبلی رمیش کمار ایک قانونی مسودیہ پارلیمان میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کے بقول مذہب

Read more

باجوڑ میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی، نوجوان پر جوش

PAڈیٹا سروس کی بحالی سے باجوڑ میں ایک جشن جیسا سماں ہے اور بالخصوص نوجوان طبقے میں بہت زیادہ جوش و خروش نظر آرہا ہے پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں تقریباً دو سال پہلے سکیورٹی خدشات کے باعث معطل کی گئی انٹرنیٹ ڈیٹا سروس دوبارہ بحال کردیی گئی ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پیر کو ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اعلان کیا کہ سابق فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے حوالے

Read more

کمسن ہندو لڑکیوں کا مبینہ اغوا: ’اگر انصاف نہیں ملا تو خود کو گولی مار لوں گا‘

اگر انصاف نہ ملا تو خود کو گولی مار لوں گا: ہری لعل سندھ میں ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی دو بہنوں کے مبینہ اغوا کے خلاف بعض شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، پیر کو ڈھرکی کے علاوہ پنو عاقل اور میرپور ماتھیلو میں بھی احتجاج کیا گیا، جن میں لڑکیوں کی بازیابی کا مطالبہ کیا گیا۔ ڈہرکی میں پولیس سٹیشن کے باہر احتجاج کے دوران ان کے والد نے خود پر پیٹرول چھڑک کر خود سوزی کی

Read more

امریکہ اور چین کے مابین جنگ ناگزیر ہو چکی ہے؟

کچھ عرصہ پہلے تک چین کی ترقی کو بے ضرر کہا جاتا تھا۔ خیال تھا کہ معاشی ترقی چین کو اپنے سیاسی نظام میں تبدیلی پر مجبور کرے گی اور اس کا آمرانہ نظام لبرل نظام میں بدل جائے گا اور چین ایک ذمہ دار عالمی حصہ دار بن جائے گا۔ لیکن اب دن بدن چین کو ایک خطرے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور ایسے خدشات بڑھ رہے ہیں کہ امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی دونوں

Read more

’لوگوں کو پاکستانی ہائی کمیشن جانے سے نہ ڈرائیں‘

Rajesh Joshi جیسے ہی ٹیکسی رکی سادہ لباس پہنے چار پانچ لوگوں نے ہمیں گھیر لیا، انہوں نے اپنا تعارف کرا‏ئے بغیر ہم سے ہمارا نام، پتہ اور پیشہ جاننا چاہا۔ سڑک پر اتنی کم روشنی تھی کہ ہمارے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی جلدی میں ان لوگوں نے ہمارے چہرے دیکھنے کے لیے اپنے موبائل کی ٹارچ جلارکھی تھی۔ ہمارے لیے ان کے چہرے دیکھنا ناممکن تھا۔ ان میں ایک کے ہاتھ میں ویڈیو کیمرا تھا جو شاید

Read more

نقیب اللہ قتل کیس: راؤ انوار اور دیگر پولیس اہلکاروں پر فرد جرم عائد

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور دیگر پر نقیب اللہ محسود کے قتل کی فرد جرم عائد کردی ہے جبکہ راؤ انوار سمیت تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔ سابق ایس ایس پی راؤ انوار اور دیگر ملزمان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیر کو پیش ہوئے۔ جج نے تمام ملزمان کو فرداً فرداً الزامات کی تفیصلات پڑہ کر سنائیں

Read more

چہرنے نہ پہچاننے کا مرض: ’مجھ سے اپنے ہی گھر والوں کے چہرے پہچانے نہیں جاتے‘

سائنسدانوں نے اب ایک تحقیق کا آغاز کیا ہے جس سے وہ امید رکھتے ہیں کہ بو جیمز جیسے لوگوں کی مدد کر سکیں ایک مرتبہ کسی اجنبی نے بس میں بو جیمز کی طرف دیکھ کر ہاتھ ہلایا۔ انھوں نے اس پر زیادہ غور نہیں کیا، لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ وہ اجنبی ان کی والدہ تھیں۔ ان کو فیس بلائینڈنس نام کی ایک انوکھی بیماری ہے جس کا مطلب ہے کہ وہ کسی کا چہرہ پہچان نہیں

Read more

کرائسٹ چرچ: وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن نے مساجد حملوں کی اعلی سطحیٰ انکوائری کا حکم دے دیا

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن نے کرائسٹ چرچ میں مساجد پر ہونے والے حملوں کی اعلی سطحی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ ان حملوں میں 50 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں نو پاکستانی بھی تھے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رائل کمیشن اس انکوائری کے ذریعے اس بات کا جائزہ لے گا کہ آیا پولیس اور حساس ادارے 15 مارچ کو ہونے والے واقعہ کو روکنے کے لیے مذید کچھ کر سکتے تھے۔ یہ بھی پڑھیے نیوزی

Read more

فلم فیئر ایوارڈ میں محبتوں کا برملا اظہار، فلم راضی اور پدماوت کی دھوم

بالی وڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ فلم فیئر میں جہاں پاکستان اور انڈیا پر مبنی فلم ‘راضی’ کا چرچا رہا وہیں فنکاروں نے برملا اپنی محبتوں کا اظہار بھی کیا۔ اداکار رنویر سنگھ نے اپنی اہلیہ دیپکا سے محبت کا اظہار کیا تو اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی اداکار رنبیر کپور کو ‘آئی لو یو’ کہہ دیا۔ فلم راضی کو جہاں بہترین فلم کا ایوارڈ ملا وہیں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی اس فلم کی اداکارہ عالیہ بھٹ کے

Read more

ملین ڈالر سوال: پاکستانی صارفین انٹرنیٹ پر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟

پاکستانی انٹرنیٹ صارفین اکثر یہ سوال کرتے ہیں کہ آن لائن پیسے کیسے کمائے جا سکتے ہیں؟ اس سوال کا جواب اتنا آسان نہیں اور اسے سمجھنے کے لیے ہمیں پہلے یہ سمجھنا پڑے گا کہ انٹرنیٹ کام کیسے کرتا ہے اور اس پر کمائی کے بنیادی ذرائع کیا ہیں؟ اس ساری گتھی کو سلجھانے کے لیے ہم نے دو اقساط پر مشتمل مضامین تیار کیے ہیں جن میں ہم نے انٹرنیٹ پر کمائی کے دو بنیادی ذرائع پر ماہرین

Read more

مغربی ممالک میں انتہائی دائیں بازو کی انتہا پسندی کے رجحان میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟

نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں فائرنگ کے نتیجے میں 50 افرد کی ہلاکت اور درجن زخمیوں نے انتہائی دائیں بازو کی شدت پسندی سے متلعق نئے سوالات کو جنم دیا ہے۔ برطانیہ کے سیکورٹی وزیر نے کہا ہے کہ ’بالکل ممکن‘ ہے کہ برطانیہ میں بھی انتہائی دائیں بازو کا حملہ ہو سکتا ہے اور انھوں نے آن لائن افراد کی بنیاد پرستی پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔ تو اس قسم کی پرتشدد شدت پسندی کس حد

Read more

’یہ ٹیم پاکستان کے لیے نہیں کھیل رہی‘

ورلڈ کپ کی ’تیاری‘، اور ورلڈ کپ سے پہلے ’آرام‘ دونوں خاصی پرپیچ اصطلاحات ہیں۔ کارپوریٹ دور میں الفاظ، تراکیب ایسی خوبصورتی سے بُنے جاتے ہیں کہ مفہوم سمجھ میں نہ بھی آئے، سننے میں بہت بھلے لگتے ہیں۔ کیونکہ اگر مفہوم سمجھا جائے تو سادہ سی بات یہ ہے کہ دو ماہ بعد ایک ورلڈ کپ ہونا ہے جس کے لیے پاکستان کو ایک ٹیم تیار کرنا ہے۔ اس ٹیم کو اتنا اچھا ہونا چاہیے کہ وہ ورلڈ کپ

Read more

ملر رپورٹ: ’ٹرمپ نے روس کے ساتھ سازش نہیں کی‘

ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں خصوصی مشیر رابرٹ ملر کی جانب سے امریکی کانگرس میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے خلاصے کے مطابق ٹرمپ کی صدارتی مہم میں روس کے ساتھ سازش نہیں کی گئی تھی۔ یہ سنہ 2016 کے انتخابات کے حوالے سے چلائی گئی صدارتی مہم تھی۔ اس رپورٹ کے خلاصے میں کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچا گیا کہ کیا صدر ٹرمپ نے غیر قانونی طور پر انصاف کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کی اور نہ ہی

Read more

کمسن ہندو لڑکیوں کا مبینہ اغوا: سشما سوراج اور فواد چوہدری کے درمیان ٹوئٹر پر بحث

پاکستان میں جہاں ایک جانب صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والی دو نو عمر ہندو لڑکیوں کے مبینہ اغوا اور جبری مذہب تبدیل کرنے کے الزامات کی تفشیش جاری ہے وہیں دوسری جانب انڈین وزیرِ خارجہ سشما سوراج اور پاکستان کے وزیرِ اطلاعات فواد حسین ٹوئٹر پر براہ راست ایک دوسرے کو مخاطب کرتے ہوئے انڈیا اور پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر بحث ہوئی ہے۔ رواں ہفتے پیش آنے والے واقعے کا نوٹس نہ

Read more

ایف آئی آر کے اختیارات پر تنازع: ’ججز وکلا کی روزی روٹی کی راہ میں رکاوٹ بنے تو وکلا قبول نہیں کریں گے۔‘

پاکستان میں وکلا برادری عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کر رہی ہے، اس احتجاج کا اعلان پاکستان بار کونسل نے کیا تھا جس کی حمایت بار ایسوسی ایشنز نے بھی کی ہے۔ اس احتجاج کی سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ کراچی بار نے وکلا کو متنبہ کیا کہ اگر کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش ہوا تو ’اس سے سختی سے نمٹا جائے گا‘۔ وکلا کی ناراضگی عدالتوں سے ایف آئی آر درج کرنبے کا

Read more

عراق، شام: ’امریکہ الگ اور خود مختار کرد ریاست کے منصوبے کی حمایت نہیں کرے گا‘

’مشرقی شام کے کرد علاقوں میں خودمختاری کی لہر بڑھ سکتی ہے‘ امریکہ نواز شامی جمہوری فورسز (ایس ڈی ایف) نے سنیچر کو اعلان کیا کہ نام نہاد شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کی شکست کے بعد اس کی پانچ سالہ ’خلافت‘ کا خاتمہ ہو گیا ہے اور ایس ڈی ایف کے جنگجو دولت اسلامیہ کے آخری گڑھ کہے جانے والے علاقے باغور پر فتح کے پرچم لہرا رہے ہیں۔ لیکن 13 برس سے زیادہ عرصے تک دولتِ اسلامیہ کے

Read more

شارجہ: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، محمد حسنین اپنا پہلا میچ کھیلیں گے

شارجہ میں کھیلے جا رہے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کے کپتان شعیب ملک کا ٹاس جیتنے کے بعد کہنا تھا کہ محمد عامر کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا ہے جو آج اپنا پہلا ایک روزہ میچ کھیلیں گے۔ پاکستان کی جانب سے شان مسعود اور حارث سہیل کریز پر موجود ہیں اور اب سے کچھ دیر پہلے تک پانچ اوورز کے اختتام پر پاکستان

Read more

’بائیکاٹ چغتائی لیب‘ اور نواز شریف کی رپورٹس

پاکستانی سوشل میڈیا پر بائیکاٹ چغتائی لیب کا ہیش ٹیگ چل رہا اور اس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے بارے میں بھی بات ہورہی ہے تو اس کے پیچھے آخر ہے کیا؟کیونکہ دیکھتے ہی دیکھتے گذشتہ چند گھنٹوں کے اندر 20 ہزار سے زیادہ ٹویٹس بائیکاٹ چغتائی لیب کے ہیش ٹیگ سے کی جا چکی ہیں۔اس میں بڑی تعداد میں لوگ بات کر رہے ہیں اور اس کی جانب سے ڈیٹا پروٹیکشن کی خلاف ورزی کے معاملے کو بھی اٹھا رہے ہیں۔ بہت سے لوگ لیب کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمر چغتائی کو بھی ٹیگ کر رہے ہیں اور ان سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ اس معاملے پر سب سے معافی مانگیں۔

Read more

گروگرام کے واقعے پر سیاست: ‘اس ملک میں ہندو غدار اور مسلمان صحیح ہیں’

انڈیا کے دارالحکومت دہلی سے ملحق شہر گروگرام (گڑگاؤں) کے بھوپ سنگھ محلے میں ایک مسلمان خاندان کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ اس ویڈیو میں ایک گھر کے افراد کو بہت سے نوجوان لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ یہ ہندوؤں کے تہوار ہولی کے دن کا واقعہ ہے جس دن روایتی طور پر کہا جاتا ہے کہ ‘دشمن بھی گلے مل جاتے ہیں۔’ انڈیا میں حزب اختلاف کے رہنما اور

Read more

پاکستان سپر لیگ کی فاتح ٹیم کا کوئٹہ پہنچنے پر شاندار استقبال

پاکستان سپر لیگ فور کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی ٹرافی کے ہمراہ سنیچر کی رات کراچی سے کوئٹہ پہنچے تو کوئٹہ ایئر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاتح کھلاڑیوں کو ایئر پورٹ سے کوئٹہ چھاؤنی میں پولو گراؤنڈ لے جایا گیا۔ پولو گراؤنڈ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی جانب سے ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں استقبالیے اہتمام کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے مسلسل عمدہ کارکردگی عابد

Read more

بھگت سنگھ اور ساتھیوں کی 88 ویں برسی، کیا آج بھی ان کے خیالات اتنے ہی اہم ہیں؟

23 مارچ پاکستان کے لیے ایک بہت اہم دن، اس دن لاہور میں ’قرارداد پاکستان‘ پیش کی گئی جو تحریک پاکستان کے لیے ایک اہم سنگ میل تھا لہذا ہر سال یہ دن سرکاری سطح پر دھوم دھام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ لیکن اس سے نو سال پہلے 23 مارچ 1931 کو لاہور میں ہی برطانوی راج کے دوران تین آزادی پسند انقلابی نوجوان بھگت سنگھ،راج گرو اور سكھدیو کو پھانسی دے کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ ان

Read more

شامی جمہوری فورسز کا دعوی: ‘دولت اسلامیہ کا آخری گڑھ بھی ختم’

امریکہ نواز شامی جمہوری فورسز (ایس ڈی ایف) کا کہنا ہے نام نہاد شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کی شکست کے بعد اس کی پانچ سالہ ‘خلافت’ کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ ایس ڈی ایف کے جنگجو دولت اسلامیہ کے آخری گڑھ کہے جانے والے باغور پر فتح کے پرچم لہرا رہے ہیں۔ اپنے بہترین دور میں دولت اسلامیہ شام و عراق کے تقریبا 88 ہزار مربع کلومیٹر پر قابض تھی۔ زمین پر کنٹرول گنوا دینے کے بعد بھی اس تنظیم کو

Read more

یوم پاکستان کی پریڈ: چین، سعودی عرب اور آذربائیجان کے فوجی دستے بھی شریک

یوم پاکستان کی پریڈ میں حاضریں کی تعداد اس قدر زیادہ تھی کہ تل دھرنے کو بھی جگہ نہ تھی۔ گزشتہ پانچ برس میں پہلی بار اتنی زیادہ تعداد میں پاسز جاری کیے گئے تھے۔ اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والی یوم پاکستان کی پریڈ میں پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ ساتھ چین، سعودی عرب اور آذربائیجان کے دستے اور ہواز باز شریک ہوئے۔ ’1971 کی جنگ کے دوران میری عمر تقریباً نو سال تھی، میں سکول

Read more

اٹلی: چین کی نئی شاہراہ ریشم میں شامل پہلا یورپی ملک

معاہدے کے وقت حاضرین نے بہت دیر تک تالیاں بجائیں اٹلی نے چین کے ساتھ اس کی نئی شاہراہ ریشم کا حصہ بننے کے لیے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اٹلی جی 7 کا پہلا ملک ہے جو چین کے متنازعہ ’بیلٹ اینڈ روڈ سرمایہ کاری پروگرام‘ کا حصہ بنا ہے۔ چین کے صدر جمعرات کو اٹلی کے دارالحکومت روم پہنچے تھے اور امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ وہ اٹلی کے ساتھ مواصلات کے شعبے میں ایک

Read more

گولان کی پہاڑیاں: صدر ٹرمپ کے بیان سے کیا بدلے گا؟

جس وقت صدر ٹرمپ کی ٹوئٹ آئی، جس میں انہوں نے گولان کی پاڑیوں پر اسرائیل کی حاکمیت تسلیم کرنے کی بات کی تھی، ہم لوگ اسرائیلی وزیراعظم کے گھر پر تھے یہ ایک بڑا سرپرائیز تھا۔ ہم یروشلم کے مقدس مقامات کے دورے پر امریکی وزیر ِخارجہ مائیک پومپیو کے ساتھ تھے اور دن کے آخر میں کام ختم کرنے سے پہلے ان کے اور نتن یاہو کے بیان کے منتظر تھے۔ (بی بی سی کی نمائندہ برائے امریکی

Read more

چلغوزے کی ہوشربا قیمت کی وجہ کیا ہے؟

ایک وقت تھا جب پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں چلغوزے اتنی بڑی مقدار میں دستیاب ہوتے تھے کہ عام ریڑھیوں پر اس کے ڈھیر لگے نظر آتے تھے لیکن اب تو یہ دکانوں میں بھی کھلے پڑے نظر نہیں آتے، جبکہ مہنگے اتنے کہ کوئی غریب اس کو خریدنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ہے۔ آخر یہ متوسط اور غریب طبقات سے روٹھ کیوں گیا؟ شاید اس کی بہت ساری وجوہات ہوں گی لیکن اس کی تجارت

Read more

انڈین پریمیئر ليگ: کیا کوہلی اس بار دھونی کو ہرا پائیں گے؟

دنیا کی اہم کرکٹ لیگ میں شمار ہونے والے انڈین پریمیئر ليگ (آئی پی ایل) کے 12 ویں سیزن کا آغاز آج سے انڈیا کے جنوبی شہر چینئی (مدراس) میں ہو رہا ہے۔ اس سیزن کا پہلا میچ گذشتہ سال کی آئی پی ایل چیمپیئن چینئی سپر کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں بنگلور اور چینئی کے علاوہ ممبئی انڈینز، راجستھان رائلز، کنگز ایلون پنجاب،

Read more

کیا مسلمانوں کو ہولی نہیں کھیلنا چاہیے؟

ایمان کو ایمان سے ملاؤ عرفان کو عرفان سے ملاؤ انسان کو انسان سے ملاؤ گیتا کو قرآن سے ملاؤ دیر و حرم میں ہو نہ جنگ ہولی کھیلو ہمارے سنگ – نظیر خیامی رام نگر کے اپنے دورے کے دوران میں نے بیٹھکی ہولی میں حصہ لیا تھا۔ یہ انڈین ریاست اتراکھنڈ کی قدیم روایات سے متاثر ہولی کا خاص طرح کا جشن ہوا کرتا تھا۔ اس دن خواتین ایک ساتھ جمع ہو کر ایک دوسرے کے گھر جاتی

Read more

انڈیا کی آزادی کے لیے لڑنے والی فریدہ بیدی کون تھیں؟

فریدہ بیدی نے ایک غیر معمولی زندگی گزاری۔ وہ برطانیہ کے ایک چھوٹے سے قصبے میں پیدا ہوئیں۔ اپنی محبت کے حصول کے لیے فریدہ انڈیا چلی گئیں اور وہاں جا کر انھوں نے آزادی کی تحریک میں حصہ لیا۔ فریدہ بالی وڈ اداکار کبیر بیدی کی والدہ تھیں۔ کبیر کے علاوہ ان کے دو اور بچے بھی ہیں۔ سوانح نگار اینڈریو وائیٹ ہیڈ نے ان کی غیر معمولی زندگی کے بارے میں لکھا ہے۔ کچھ چیزیں لیبل، رنگ اور

Read more

17 لاکھ پاؤنڈ کے کبوتر سمیت دنیا کے پانچ مہنگے ترین جانور

دوڑ میں حصہ لینے والا ایک کبوتر جس کا نام ارمانڈو ہے حال ہی میں 17 لاکھ پاؤنڈ میں فروخت ہوا۔ جی ہاں صرف ایک کبوتر لاکھوں پاؤنڈ میں نیلام ہوا۔ نیلام گھر پیپا نے ارمانڈو کو طویل فاصلے تک پرواز کرنے والا بہترین کبوتر قرار دیا۔ اس کبوتر کو اس کی رفتار کی وجہ سے برطانوی فارمولہ کار ریسر کے فاتح کے نام پر ’کبوتروں کا لیوس ہیملٹن ‘ بھی کہا جانے لگا۔ ارمانڈو جو رواں سال پانچ برس

Read more

’ملائشین ماڈل‘: عمران خان اس کا بار بار ذکر کیوں کرتے ہیں؟

ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد 23 مارچ کی پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے کے لیے جمعرات کی رات پاکستان پہنچے۔ ان کے آنے سے پہلے ہی پاکستان میں ٹوئٹر پر #PakistanWelcomesMahathir یعنی مہاتیر کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنا شروع کر گیا۔ 92 سالہ مہاتیر محمد گذشتہ سال ملائیشیا کے انتخابات میں کامیاب ہونے کے بعد دنیا کے معمر ترین حکمران منتخب ہوئے تھے۔ اس سے پہلے وہ سنہ 1981 میں پہلی

Read more

چمن اور طورخم بارڈر پر بچوں کے ساتھ بڑوں کو بھی پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

پاکستان اور افغانستان نے اب سرحد عبور کرنے والے تمام عمر کے افراد کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین یا قطرے دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کا آغاز دونوں ممالک کی جانب سے 25 مارچ سے ہوگا۔ دس سال سے زائد عمر کے افراد پر اگرچے وائرس حملہ نہیں کرتا لیکن یہ لوگ وائرس ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر سکتے ہیں۔ حکام کے مطابق خیبر پختونخوا میں طورخم اور صوبہ بلوچستان میں چمن کے مقامات سے

Read more

شعیب ملک اتنے مایوس سے کیوں تھے؟

شارجہ کی وکٹ عموماً ایسے دمک رہی ہوتی ہے جیسے ٹیپ بال کرکٹ میں استعمال ہونے والی سیمنٹ وکٹ۔ یہاں بولرز کے لیے زندگی دشوار ہوتی ہے اور بلے بازوں کے لیے صرف رکنا ضروری ہوتا ہے۔ اور پھر رنز خود بخود بہنے لگتے ہیں۔ مگر کل شارجہ کی وکٹ کی چمک ویسی نہ تھی۔ وکٹ میں کہیں نہ کہیں ہلکی سی دراڑیں بھی تھیں جن سے گمان ہوتا تھا کہ میچ میں آگے جا کر سپنرز کا کردار اہم

Read more

عمران خان: پاکستانی قوم کے لیے مودی کا نیک خواہشات کا پیغام

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستانی قوم کے لیے خیر سگالی کا پیغام بھیجا ہے۔ ایک ٹویٹ میں وزیرِ اعظم عمران خان نے لکھا کے انہیں نریندر مودی کا پیغام ملا ہے کہ ’میں پاکستان کے قومی دن کے موقع پر پاکستان کے عوام کو نیک خواہشات اور مبارکباد دیتا ہو۔‘ عمران خان کے بقول مودی کے پیغام میں

Read more

انڈین الیکشن: سابقہ کرکٹر گوتم گھمبیر بی جے پی میں شامل

سابقہ کرکٹر گوتم گھمبیر بی جے پی میں شامل انڈیا کے سابقہ بیٹسمین اور ورلڈ کپ فاتح گوتم گھمبیر نے عام انتخابات سے قبل ہندو قوم پرست حکمران جماعت، بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ اس بات کا اعلان انھوں نے دِلی میں وزیرِ خزانہ ارُن جیٹلی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں وزیرِ اعظم اور ملک کے لیے ان کے خیالات سے متاثر ہوا

Read more

ہندوستانیو! کراچی میں پلاٹ کٹ رہے ہیں، جلدی بُکنگ کراؤ

اگر آپ ہمسایہ ملک پاکستان کے شہر لاہور، راولپنڈی یا کراچی میں مکان یا دوکان خریدنا چاہتے ہیں تو آج ہی بکنگ کروانی پڑے گی تبھی جا کر 2025 میں ڈلیوری ہو سکے گی۔ ٹھیکیداروں اور پراپرٹی ڈیلروں کا تو آپ کو پتہ ہی ہے جیسے ہندوستان میں ویسے ہی پاکستان میں۔ اگر آج چُوک گئے تو پانچ سال بعد پچھتائیں گے جب میں کراچی کے کلفٹن یا ڈیفینس جیسے پوش علاقے میں جا کر رہوں گا اور آپ سوچیں

Read more

کراچی: مفتی تقی عثمانی قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں دارالعلوم کورنگی کے اساتذہ پر حملے کیے گئے جن میں کم از کم دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مفتی تقی عثمانی ان حملوں میں محفوظ رہے۔ دونوں واقعات نیپا چورنگی کے قریب پیش آئے۔ پولیس کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے ایک کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، جناح ہسپتال میں شعبہِ حادثات کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی

Read more

گولان کی پہاڑیاں اسرائیل کے لیے کیوں اہم؟

جمعے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی خود مختاری تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ علاقہ اسرائیلی ریاست کی سکیورٹی اور علاقائی استحکام کے حوالے سے انتہائی اہم ہے۔ جبکہ صدر ٹرمپ کے بیان پر شامی حکومت نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس ٹوئیٹ کو ‘غیرذمہ دارانہ’ قرار دیا اور اس کی سخت مذمت کی ہے۔ شام کے سرکاری خبر رساں ادارے میں شائع

Read more

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: ورلڈ کپ کی تیاریاں زور و شور پر

متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز آج ہوگا اور پہلا میچ شارجہ کے میدان پر کھیلا جارہا ہے۔ اب سے کچھ دیر پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دنیا کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ ورلڈ کپ 2019 صرف دو ماہ کی دوری پر ہے جس کے باعث اس سیریز نے بہت اہمیت اختیار کرلی ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیوں کے

Read more

کرائسٹ چرچ حملے: ’کار رکی، شیشہ نیچے ہوا اور فائرنگ شروع ہو گئی‘

کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر ہونے والے حملوں میں زخمی ہونے والے 66 سالہ پاکستانی محمد امین ناصر ابھی تک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کے خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ وہ بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ محمد امین ناصر کے پاس نیوزی لینڈ کی مستقل رہائش کا ویزہ ہے اور وہ گذشتہ چار، پانچ سال سے وہ اپنا زیادہ تر وقت نیوزی لینڈ میں اپنے بیٹے 35 سالہ محمد یاسر امین کے پاس

Read more

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: متحدہ عرب امارات کے میدان پر پاکستان اور آسٹریلیا کا آمنا سامنا، ٹاکرا کون جیتے گا؟

یوں تو پی سی بی کی حماقتوں کی تاریخ خاصی پرانی ہے مگر یہ رجحان بہرحال ہمیشہ ہی موجود رہا ہے کہ ہر ورلڈ کپ سے پہلے یہ سوال ضرور سر اٹھاتا ہے کہ میگا ایونٹ میں کپتانی کون کرے گا۔ گذشتہ ورلڈ کپ سے پہلے بھی یہی عقدہ تھا۔ قوم کی دھڑکنیں شاہد آفریدی کے ساتھ تھیں اور پی سی بی کا دماغ مصباح الحق پہ اٹکا تھا۔ بحث اس قدر شدت اختیار کر گئی کہ ایک نامور سابق

Read more

شو بزی ڈائری: سلمان خان عالیہ بھٹ کے سامنے کس کردار میں آئیں گے؟

انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی پر فلم بنانے والے فلسماز امنگ کمار کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی کی کہانی بہت دلچسپ ہے جو ملک کے نوجوانوں کو تحریک دے سکتی ہے کہ کس طرح ایک چائے والا ملک کا وزیر اعظم بن جاتا ہے۔ مودی جی کے دورِ حکومت میں نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کرنے والے فلمساز امنگ کمار کا کہنا ہے کہ ان کی فلم کوئی پراپیگینڈہ فلم نہیں بکہ ایک بایوپک ہے۔ واضح رہے

Read more

کرائسٹ چرچ حملے: ہلاک ہونے والی کی یاد میں نیوزی لینڈ میں پہلی بار سرکاری سطح پر اذان نشر، دو منٹ کی خاموشی

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 15 مارچ کو دو مساجد میں حملوں میں ہلاک ہونے والی کی یاد میں نیوزی لینڈ میں پہلی بار سرکاری سطح پر اذان نشر کی گئی جس کے بعد دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور منعقدہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آرڈرن نے اظہار یکجہتی کا پیغام دیا۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جاسنڈا آرڈرن نے بھی ہزاروں سوگواران کے ساتھ النور مسجد کے قریب منعقدہ تقریب میں شرکت

Read more

بی آر ٹی خیبر پختونخوا حکومت کے لیے درد سر یا متازع منصوبہ؟

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں تقریباً ڈیڑھ سال سے تاخیر کا شکار پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے، بس ریپڈ ٹرانزٹ یا بی آر ٹی کی ڈیزائننگ میں بار بار تبدیلیوں کی وجہ سے اب اس میں کئی تعمیراتی نقائص سامنے آ رہے ہیں جس سے یہ منصوبہ حکومت کے لیے درد سر کے ساتھ ساتھ متنازع منصوبے کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ماضی میں تین مرتبہ اس منصوبے کے افتتاح کا

Read more