ترکی کے صدر نے پوچھا: ‘کیا ہم کل عثمانی تھپڑ لگائيں گے؟’

اردوغان کی ریلی میں بھی لاکھوں افراد نے شرکت کی ترکی میں صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری ہے جس میں صدر رجب طیب اردوغان کو دوسری بار پانچ سال کے لیے صدر بننے یا نہ بننے کا فیصلہ ہو گا۔ گذشتہ انتخابات کے مقابلے ان الیکشن میں ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کو سخت مقابلہ کا سامنا ہے۔ صدراتی اور پارلیمانی ووٹنگ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے شروع ہوا۔ اگر صدر اردوغان اس

Read more

ڈرائیونگ پر پابندی ختم: سعودی خواتین کا سڑکوں پر جشن

جدہ میں خواتین کو ڈرائیونگ کی تربیت دینے کے لیے موجود سینٹر میں موجود خواتین ڈرائیونگ پر عائد پابندی ختم ہونے کی منتظر آج سعودی تاریخ کا ایک بڑا دن ہے۔ دارالحکومت ریاض سمیت مختلف شہروں میں ہر عورت نہ صرف اپنی گاڑی لے کر باہر آنے کا حق حاصل کر چکی ہے بلکہ وہ اب ایک ڈرائیور کی حیثیت سے یہ پیشہ بھی اپنا رہی ہے۔ سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق شب بارہ بج کر ایک منٹ پر

Read more

کالعدم دہشت گرد تنظیم تحریکِ طالبان کی قیادت ایک بار پھر محسود جنگجوؤں کے ہاتھوں میں

کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے اپنے امیر مولانا فضل اللہ خراسانی کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کے بعد محسود قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک اہم کمانڈر مفتی نور ولی محسود عرف ابو منصور عاصم کو نیا امیر مقرر کردیا ہے جس کے ساتھ ہی طالبان قیادت ایک مرتبہ پھر محسود جنگجوؤں کے ہاتھوں میں آ گئی ہے۔ دسمبر2009 میں جب پہلی مرتبہ کئی شدت پسند تنظیموں پر مشتمل تحریک طالبان پاکستان کی تنظیم کی بنیاد

Read more

کیا فٹبال ورلڈ کپ میچ میں ژکا اور شکیری کا جشن نسل پرست تھا: انکوائری شروع

سوئٹزرلینڈ کے سٹار کھلاڑی شکیری اور ژکا نے گول کرنے کے بعد ایک ہی انداز میں جشن منایا فٹبال کے عالمی ادارے فیفا نے روس میں جاری ورلڈ کپ کے دوران سوئٹزرلینڈ کے دو کھلاڑیوں گرینٹ ژکا اور ژردان شکیری کے گول کرنے کے بعد جشن منانے کے انداز کے متعلق انکوائری شروع کر دی ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے گذشتہ روز سربیا کے خلاف ففیا ورلڈ کپ 2018 کے گروپ میچ میں گول کیے تھے اور تقریبا ایک ہی انداز

Read more

بیگم کلثوم نواز کے دونوں ڈاکٹروں سے ملاقات کے بعد شفیع نقی جامعی نے حقیقت بیان کر دی

سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں زیرِ علاج اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے ڈاکٹرز کے مطابق انھیں ادویات اور مصنوعی آکسیجن دینا کم کر رہے ہیں اور پیر یا منگل کو لائف سپورٹ مشین پر رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ سنیچر کو ہارلے سٹریٹ کلینک میں جانا ہوا تو محض یہ اتفاق تھا کہ جس وقت جس وقت کنسلٹنٹ ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس اور کنسلٹنٹ ڈاکٹر میتھو برنارڈ بیگم کلثوم نواز کے خاندان کو بریفنگ دے

Read more

کم بولنا لیٹویا کی تہذیب و ثقافت کا حصہ ہے

بعض افراد کم گو ہوتے ہیں لیکن پورا ملک ہی کم گو ہو، یہ قدرے حیران کن امر ہے۔ یورپ کے ایک ملک لیٹویا کو ‘کم گو ملک’ بھی کہا جاتا ہے۔ ہر چند کہ لیٹویا والے اس پر تنقید کرتے ہیں تاہم کم بولنا وہاں کی تہذیب و ثقافت کا حصہ ہے۔ لیٹویا کے لوگ تخلیقی ذہن کے مالک ہوتے ہیں۔ بعض افراد کے نزدیک کم گوئی اور تخلیق کے درمیان ایک رشتہ ہے اور اسے لیٹویا کی خصوصیت

Read more

ہالینڈ : انڈیا نے چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں پاکستان کو چار صفر سے ہرا دیا

ہالینڈ کے شہر بریڈا میں چیمپیئنز ٹرافی میں روایتی حریف انڈیا نے پاکستان کو چار صفر سے شکست دے دی ہے۔ سنچیر کو کھیلے جانے والے اس میچ کا آغاز تیزی سے ہوا۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر حملے کیے تاہم دونوں ٹیمیں پہلے کوارٹر میں گول کرنے میں ناکام رہیں۔ دوسرے کوارٹر کے آغاز میں انڈیا کو پینالٹی کارنر ملا تاہم وہ اس سے فائدہ نہ اٹھا سکی۔ دوسرا کوارٹر ختم ہونے سے پانچ منٹ پہلے

Read more

مفتی نور ولی محسود تحریکِ پاکستان طالبان کے نئے امیر مقرر

طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں جب پاکستانی افواج نے آپریشن ضربِ عضب شروع کیا تو مفتی نور ولی محسود نے اس محاذ میں پاکستانی افواج کے خلاف لڑائی میں شرکت کی۔ کلعدم دہشتگرد تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کے بعد، تنظیم نے مفتی نور ولی محسود کو اپنی مرکزی شوریٰ کا امیر مقرر کر دیا ہے جبکہ نائب امیر کے عہدے پر مفتی مزاحم حفظہ اللہ تعینات ہوئے ہیں۔ نور

Read more

انڈیا: ممبئی میں ڈسپوزیبل برتن اور پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی

ناقدین کا کہنا ہے کہ اس سے انڈیا میں نو ارب ڈالر مالیت کی پلاسٹک کی صنعت کو نقصان پہنچے گا انڈیا کی ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں حکام نے آلودگی کو کم کرنے کے لیے پلاسٹگ بیگ، ڈسپوزیبل برتنوں سمیت پلاسٹک کی دیگر مصنوعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق 23 جون ہفتے سے ہو گا اور پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو زیادہ سے زیادہ 25 ہزار

Read more

جب خاتون پولیس اہلکار نے پچپن میں ریپ کرنے والے کو جیل پہنچایا

وہ تنہائی اور جنگل کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتا تھا وہ نو سالہ لڑکی بہت باتونی تھی۔ اس کے پاس بہت سی گڑیا تھی اور وہ اپنی سہیلی کے ساتھ ‘گھروندے’ کا کھیل کھیلتی تھی۔ اسے سائیکلنگ کا بہت شوق تھا۔ اس کے گھر ایک ٹی وی تھا۔ جبکہ اس فوٹوگرافر کی عمر 39 سال تھی۔ وہ شادی شدہ تھا۔ فطرت سے اسے خاص لگاؤ تھا۔ وہ خوب سیر سپاٹے کرتا تھا۔ اور اپنے سفر کے قصوں سے عوام کا

Read more

کیا مسلم لیگ ن مزید تقسیم ہو گی؟

سوشلستان میں ایک ہفتے کی غیر حاضری میں نجانے کیا کچھ ہو گیا۔ کلثوم نواز کی بیماری پر تبصرے کہ نجانے بیمار بھی ہیں یا شاید ‘مکر’ کر رہی ہیں۔ ایک صاحب تو سنا ہے چیک کرنے کلینک میں کلثوم نواز کے کمرے تک پہنچ گئے۔ دوسری جانب بنی گالا کے باہر مظاہرین جمع ہیں جن سے نمٹنے کے لیے رینجرز بلا لیے گئے۔ سب نے مل کر نگران سیٹ اپ پر اتفاق کیا یا اسے الیکشن کمیشن نے مقرر

Read more

محبت میں پانی بھی شربت لگتا ہے: رنبیر کپور

اس ہفتے دو الگ الگ خبریں بار بار نظر سے گزریں اور یہ دونوں خبریں رنبیر کپور اور دیپکا پاڈوکون کے بارے میں تھیں۔ اب یہ اور بات ہے کہ پہلے ان کی خبریں الگ الگ نہیں ایک ساتھ ہوا کرتی تھیں۔ بہر حال رنبیر کے پاس تو پچھلے کچھ عرصے میں محض ایک ہی موضوع بچا ہے اور وہ ہے عالیہ بھٹ جن کے ساتھ محبت کا اظہار وہ کھل کر چکے ہیں۔ حال ہی میں فلم نقاد اور

Read more

بھیانک خواب سے جاگنے کے انتظار میں

ٹرمپ کے امریکہ میں میکسیکو سے جٹے بارڈر پر 2300 سے زیادہ بچوں کو والدین سے جدا کرنے کے واقعات تو دوسری طرف انسانی خقوق کی پاسداری نہ کرنے کا جواز دیتے ہویے ٹرمپ انتظامیہ کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل سے نکالنے کا اعلان ایسے وقت آیا جب میں سن فرنسسکو میں موجود ہوں۔ یہ وہی جگہ ہے جہاں اقوام متحدہ کے چارٹر کی بنیاد 1945 میں رکھی گئی۔ شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کا وعدہ

Read more

میری خوشی کی انتہا اس وقت نہ رہی جب نیمار میرے ساتھ آ کر کھڑا ہو گیا: احمد رضا

روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں جمعہ کو برازیل اور کوسٹا ریکا کے میچ کے کوائن ٹاس کے وقت پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے احمد رضا بھی موجود تھے۔ احمد رضا کے والد شبیر احمد خود سیالکوٹ میں فٹ بال بناتے ہیں اور ان کا خاندان تین نسلوں سے فٹ بال کی سٹچنگ کا کام کرتا آیا ہے۔ احمد رضا نے بی بی سی کے ساتھ خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیالکوٹ کے قائد

Read more

میلانیا کی جیکٹ پر لکھا جملہ: مجھے واقعی کوئی فرق نہیں پڑتا کیا آپ کو پڑتا ہے؟

ٹیکساس میں تارکین وطن کے بچوں کے لیے موجود قید خانے کے دورے کے دوران صدر ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا نے جس جیکٹ کو زیب تن کیا اس پر لکھے جملے کی وجہ سے انھیں شید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جب وہ جہاز کی سیڑھیاں چڑھ رہی تھیں تو کیمروں کی زد میں ان کے کوٹ کی پشت پر لکھا یہ جملہ سامنے آیا ’مجھے واقعی کوئی فرق نہیں پڑتا کیا آپ کو پڑتا ہے؟‘ ان کی

Read more

کال کوٹھری میں پنکھا تو لگوا دو، قیدیوں کی عدالت سے اپیل

سزائے موت کے منتظر قیدیوں نے جب تک زندگی ہے تب تک آسانی سے سانس لینے کی سہولت کا مطالبہ کیا ہے اس کے علاوہ پینے کے لیے صاف پانی اور سونے کے لیے سرہانے کے استعمال کے لیے اجازت بھی طلب کی ہے۔ پشاور میں سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل خورشید خان ایڈووکیٹ کو خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں سینٹرل جیل سے 12 قیدیوں نے خط لکھا ہے جس میں انھوں نے ہائی کورٹ سے مدد کی اپیل کی

Read more

ارجنٹینا فٹبال ٹیم کی شکست کی کہانی چہروں کی زبانی

روس میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ جمعرات کو کروشیا نے ارجنٹینا کو تین صفر سے شکست دے ماہرین کو ششدر کر دیا۔ ارجنٹینا کی اس غیر متوقع شکست پر ارجنٹینا کے معروف فٹبال میرا ڈونا کو بھی یقین نہ آیا۔ ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی پہلے میچ کی طرح دوسرے میچ میں بھی بے بس دکھائی دیے۔ ارجنٹینا کی بری کارکردگی پر جہاں فٹبال ماہرین حیران ہیں وہیں ان کے مداح بھی اپنی ٹیم کی شکست

Read more

’ایک ووٹ کی پرچی پر اتنا ناز، بیٹا جواب لینا 25 جولائی کو۔۔۔‘

سوشل میڈیا حالیہ عرصے میں جہاں عوامی رابطوں کا موثر ذریعہ بنا ہے وہیں پاکستان میں اب عام انتخابات سے قبل عوام کے ان مسائل کو سامنے لانے کا سبب بنا ہے جو پہلے کم ہی منظر عام پر آتے تھے۔ حالیہ دنوں میں جہاں صوبہ سندھ کے پسماندہ ضلع کشمور میں پیپلزپارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی کی نشست سے امیدوار سردار سلیم جان کا راستہ روک کر نوجوان ان سے علاقے میں گذشتہ دس برس اور بلخصوص پانچ

Read more

انڈیا: جھارکھنڈ میں پانچ خواتین کا مبینہ اجتماعی ریپ

انڈیا کی شمالی ریاست جھارکھنڈ میں ایک غیرسرکاری ادارے سے وابستہ پانچ عورتوں کو مبینہ طور پر اجتماعی ریپ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ واقعہ 19 جون کو ریاست کی راجدھانی رانچی سے تقریباً 80 کلومیٹر دور کھونٹی ضلع میں پیش آیا جہاں قبائلیوں کی اکثریت ہے۔ ضلع کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اشونی سنہا کے مطابق پانچ عورتوں نے الزام لگایا ہے کہ ان کے ساتھ اجتماعی ریپ کیا گیا ہے اور ان کا طبی معائنہ کرایا جا رہا

Read more

آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کے سامنے بند سٹرک کو کھولا جائے: اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے متعقلہ حکام کو فوج کے خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈ کوراٹر کے سامنے عرصہ دراز سے بند سڑک کو ایک ہفتے میں دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ فوج پر بھی اسی طرح قانون کی پاسداری ضروری ہے جس طرح عام شہریوں پر ہے۔ خیابان سہروردی اسلام آباد کی سب سے پرانی شاہراہوں میں سے ایک ہے۔ اس شاہراہ پر آئی ایس آئی کے ہیڈ

Read more

کوئٹہ کہانیاں:’ریمپ بنوانا ہی ہماری لیے بڑی کامیابی تھی‘

بی بی سی کی نئی سیریز ‘کوئٹہ کہانیاں’ میں نامہ نگار موسیٰ یاوری نے آپ کو اس شہر کے کچھ کرداروں ملوایا۔ اس سلسلے میں آخری قسط میں ملیے اُن خواتین سے جنھوں نے اپنی جسمانی معذوری کو کبھی رکاوٹ نہ سمجھا بلکہ اپنی جیسی معذور خواتین کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ‘بریکنگ دی بریئر’ کے نام سے گروپ بنایا جس کا مقصد ویمن ود ڈس ایبلٹی یعنی جسمانی معذوری کی شکار کو بااعتماد بنانا اور اُن میں حقوق

Read more

فٹبال ورلڈ کپ 2018: لائیو نشریات کے دوران ایک شخص نے خاتون صحافی کو دبوچ کر بوسہ لیا

ایک خاتوں صحافی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں فٹبال ورلڈ کپ کے لیے براہ راست نشریات کے دوران ایک شخص نے خاتون صحافی کو دبوچ کر بوسہ لیا ہے۔ خاتون صحافی اپنی نشریات کے دوران شائقین کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے مسئلے پر بات کر رہی تھیں۔ کولمبیا سے تعلق رکھنے والی نامہ نگار جولیتھ گونزیلز تھریان جرمن ٹیلی ویژن ایسپینل کے لیے ماسکو میں ٹی وی کیمرے کے سامنے کھڑی تھیں جب

Read more

ہاکی کی آخری چیمپیئنز ٹرافی

37 واں چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ 23 جون سے ہالینڈ کے شہر بریڈا میں شروع ہونے والا ہے۔ اس ایونٹ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ آخری چیمپئنز ٹرافی ہے جس کے بعد اس ایونٹ کا سلسلہ ختم ہو جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں شریک ہیں جن میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا، اولمپک چیمپئن ارجنٹینا اور میزبان ہالینڈ کے علاوہ بیلجیئم، انڈیا اور پاکستان شامل ہیں۔ بیلجیئم، انڈیا اور پاکستان کو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی دعوت

Read more

’نیا پاکستان تب بنے گا جب صحیح افراد کو ٹکٹ ملے گا‘

پاکستانتحریکِ انصاف کے ناراض کارکنوں کا کہنا ہے کہ پارٹی میں ٹکٹوں کی تقسیم میں انصاف نہیں ہو رہا سیاسی مبصرین پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ملک میں دھرنوں کی سیاست کا بانی سمجھتے ہیں۔ پارٹی کارکنان کی رائے بھی کچھ زیادہ مختلف نہیں۔ مثلا بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر دھرنے میں شریک ایک شخص نے کہا کہ ‘ہمیں دھرنا دینا تو کپتان نے ہی سکھایا ہے!’ بنی گالہ میں عمران خان

Read more

میرے اور پاپا کے درمیان ڈر ہے: رنبیر کپور

اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم سنجو میں رنبیر کپور سنجے کا کردار نبھا رہے ہیں۔ بی بی سی ہندی کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راج کپور کی زندگی پر فلم بنائی جانی چاہیے کیونکہ ان کی زندگی میں بہت کچھ تھا۔ رنبیر کا کہنا تھا کہ بائیو پِک ایماندار ہونی چاہیے نہ کہ پروپیگنڈہ کے لیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کسی شخص کی کہانی بتا رہے ہیں تو اسے

Read more

برازیل بمقابلہ کوسٹا ریکا کا ٹاس پاکستانی نوجوان احمد رضا کرے گا

کھیلوں کی مصنوعات بنانے کے لیے دنیا بھر میں مشہور پاکستان کا شہر سیالکوٹ سے 15 سالہ نوجوان احمد رضا روس میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ میں جمعہ کے روز برازیل اور کوسٹا ریکا کے درمیان میچ میں ٹاس کریں گے۔ احمد رضا کے والد شبیر احمد خود سیالکوٹ میں فٹ بال بناتے ہیں اور ان کا خاندان تین نسلوں سے فٹ بال کی سٹچنگ کا کام کرتا آیا ہے۔ احمد رضا جمعہ کو پہلے پاکستانی بن جائیں

Read more

وہ ہجوم میں مجھے ہاتھ لگا رہے تھے

خیبر پختوخوا کے ضلع چترال کے مشہور سیاحتی علاقے کیلاش میں عورتوں کو ہراساں کرنے کی دو سال پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کیلاش آبادی نے سیاحوں کی طرف سے ہراساں کرنے پر کھل کر بات کی ہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں چترال پولیس کے مطابق پشاور کا ایک رہائشی لڑکیوں کے منع کرنے کے باوجود ان کی ویڈیو بناتا ہے اور ان کو ہراساں کرتا ہے۔ پولیس کے مطابق ویڈیو دو سال پرانی ہے۔ کیلاش

Read more

بیگم کلثوم کی طبیعت قدرے بہتر تاہم خطرے سے باہر نہیں: میاں نواز شریف

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت اب قدرے بہتر ہے تاہم اب بھی مکمل طور پر خطرے سے باہر نہیں ہے۔ بی بی سی اردو کو سے بات کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ ’کلثوم نواز پہلے کے مقابلے میں بہتر ہیں۔ کاش میں جمعرات سے پہلے ان کے پاس آ جاتا تو بہتر ہوتا کم از کم وہ اپنے ہوش و حواس میں تھیں اس

Read more

فیفا ورلڈ کپ 2018: میسی ایک بار پھر نہ چل سکے، کیا ارجنٹینا دوسرے راؤنڈ میں پہنچ سکے گا؟

Anadolu Agency جمعرات کو روس میں فیفا ورلڈ کپ میچوں میں سب سے اہم میچ ارجنٹینا کا تھا۔ کروشیا کے ساتھ میچ سے قبل ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی پر شدید دباؤ تھا۔ ارجنٹینا کی ٹیم میسی کی جانب دیکھ رہی تھی اور میسی کو اپنا پہلا میچ بھلانا تھا جس میں وہ پنلٹی پر گول کرنے میں ناکام رہے۔ میچ سے پہلے کھلاڑیوں کو سیکس سے کیوں روکا جاتا ہے؟ سعودی عرب اور مراکش کا سفر ختم، ایران کا

Read more

ورلڈ کپ 2018: آخر کار ایرانی خواتین کو فٹبال سٹیڈیم جانے کی اجازت مل گئی

بدھ کو ایران کے فٹ بال سٹیڈیمز میں قہقہوں، نعروں اور ہارن کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں لیکن اس بار فرق یہ تھا کہ ان آوازوں میں مرد ہی نہیں بلکہ خواتین کی آوازیں بھی شامل تھیں جنھیں پہلی بار کھیل کے میدان میں جانے کی اجازت ملی اور ان کا دیرینہ خواب پورا ہوا۔ اس سے قبل 1979 میں خواتین کو آخری مرتبہ سٹیڈیم میں بیٹھ کر فٹ بال میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔ بدھ کو

Read more

دنیا بھر میں طویل ترین اور مختصر ترین دن کی تقریبات

دنیا بھر میں لوگ طویل ترین اور مختصر ترین دن کی تقریبات منا رہے ہے۔ ہم نے کچھ بہترین تصاویر کا انتخاب کیا ہے۔ PA برطانیہ کے سٹون ہینج میں 9500 افراد نے طلوع آفتاب کا نظارہ کیا۔ دروئد اور پیگن برادری ہر سال موسم گرما اور موسم سرما میں موسمی تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں۔ ان کا عقیدہ ہے کہ یہ موسمی تقریبات صدیوں سے منائی جا رہی ہیں۔ PA یہ تقریبات برطانیہ کے علاقے ایوبری کے نیولیتھک ہنج

Read more

‘یوسفی آخر یوسفی ہے’

مشتاق احمد یوسفی کے بارے میں ایک شکایت کی جاتی ہے کہ ان کی تحریروں میں نسوانی کردار نہ ہونے کے برابر ہیں، لیکن ان کے ایک انٹرویو میں کی گئی بات پر غور کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ یوسفی کی ادبی شخصیت کے پیچھے دراصل ایک عورت ہی کا ہاتھ ہے: ‘میری والدہ بہت اچھی نقاد تھیں۔ جب میں اپنے ماضی میں جھانکتا ہوں تو محسوس کرتا ہوں کہ مجھ پر ان کا بہت اثر ہے۔ غالباً

Read more

امریکہ کی حالیہ عرصے میں افغان طالبان کو مذاکرات کی بار بار پیشکش کیوں؟

جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری ایلس جی ویلز وسطی اور جنوبی ایشیا کے لیے امریکی سفیر ایلس جی ویلز نے کہا ہے کہ پاکستان نوٹس پر ہے اور وہ اس سے واضع تعاون چاہتے ہیں جس میں طالبان کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرنا شامل ہے۔ امریکی خارجہ امور کی کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ امریکہ طالبان کی پاکستان میں دہائیوں سے قائم محفوظ پناہ گاہوں کے

Read more

بےنظیر بھٹو اور نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کا آپس میں کیا تعلق؟

اگر ہم آپ سے یہ پوچھیں کہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسِنڈا آرڈن اور بینظیر بھٹو کا بھلا آپس میں کیا تعلق ہے؟ تو آپ کیا کہیں گے؟ آپ یہ تو جانتے ہی ہوں گے کہ 1990 میں جب بینظیر بھٹو پاکستان کی وزیر اعظم تھیں، اور ان کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی تو وہ اپنے دور حکومت کے دوران ماں بننے والی پہلی وزیر اعظم تھیں۔ اور اب نیو زی لینڈ کی وزیر اعظم جیسِنڈا آرڈن کے ہاں

Read more

جمشید مارکر: سوچا کرکٹ سے بھی تمباکو نوشی کی طرح پرہیز اختیار کر لوں

بھٹو کی سب سے بڑی خامی یہ تھی کہ وہ سب پر بہت زیادہ شک رکھتے تھے لیکن میرے ساتھ ان کی کبھی بھی توتو میں میں نہیں ہوئی یہ آج سے چار سال پہلے کی بات ہے جب میں جمشید مارکر سے پہلی اور آخری بار ملا تھا۔ ظاہر ہے اس ملاقات کا سبب ان کا وہ انٹرویو تھا جو ان کے پاکستان کے اولین کرکٹ کمنٹیٹرز میں سے ایک ہونے کے سبب میں کرنا چاہتا تھا حالانکہ جمشید

Read more

فوجی اڈے سے پرائیوٹ طیارہ کیسے آڑا، وزارت دفاع سے جواب طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا عمرے کی ادائیگی کے لیے نجی جہاز فوج کے زیر انتظام نور خان ایئربیس سے اڑنے اور پھر وہیں لینڈ کرنے کے معاملے پر وزارت دفاع کے جوائنٹ سیکرٹری کو 27 جون کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے یہ حکم ایک درخواست گزار کی استدعا پر دیا ہے جس میں یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ ایک سیاستدان کا

Read more

میچ سے پہلے کھلاڑیوں کو سیکس سے کیوں روکا جاتا ہے؟

گزشتہ ورلڈکپ میں جرمنی اور سپین کے کھلاڑیوں کو میچ سے ایک رات پہلے اپنی بیگمات سے ملنے کی اجازت نہیں تھی 1970 میں چیمپیئنز لیگ پر روانہ ہونے سے پہلے انگلش فٹبالرز نے اپنی بیویوں کو ساتھ لے جانے کے لیے ایک ٹریول کمپنی سے رابطہ کیا۔ اس سال چیمپئنز لیگ مالٹا میں ہو رہی تھی اور اس کمپنی نے ان کھلاڑیوں کی بیویوں کو مالٹا تو پہنچا دیا لیکن اس کمپنی نے جسے اس دور کے انگلش مینیجر

Read more

’پاسپورٹ چاہیے تو ہندو مذہب اختیار کر لو‘

انڈیا کی شمالی ریاست اتر پردیش میں ایک ہندو خاتون اور ان کے مسلمان شوہر نے الزام عائد کیا ہے کہ لکھنؤ کے پاسپورٹ آفس کے ایک اہلکار نے ان سے کہا کہ ’اگر پاسپورٹ چاہیے تو ہندو مذہب اختیار کر لو‘۔ محمد انس صدیقی اور تنوی سیٹھ نے 11 سال قبل شادی کی تھی لیکن شادی کے بعد تنوی نے اپنا نام نہیں بدلا تھا۔ انھوں نے اپنے نئے پاسپورٹ اور اپنے شوہر کے پاسپورٹ کی مدت میں توسیع

Read more

نواز شریف اور مریم نواز کا نام اس وقت ایل سی ایل میں شامل نہیں کیا جا سکتا: وزیر قانون

پاکستان کی نگراں حکومت کا کہنا ہے کہ ملک کے سابق وزیر اعظم نواز شریف ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کا نام اس وقت ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔ نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق یہ بات نگران وزیرِ قانون بیرسٹر علی ظفر نے جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہی۔ اس بارے میں جاننے کے لیے مزید پڑھیے نواز شریف

Read more

’صدر ٹرمپ خاندان اکھٹے کر کے ہیرو نہیں بن گئے‘

امریکی حکام کا کہنا تھا کہ گذشتہ چھ ہفتوں میں امریکی سرحد پر تقریباً 2000 مہاجر بچوں کو ان کے گھر والوں سے علیحدہ کر دیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شدید تنقید کے بعد غیر قانونی تارکین وطن خاندانوں کے بچوں کو والدین سے سے علیحدہ کرنے کی پالیسی واپس لیتے ہوئے صدارتی حکم نامے پر دستخط تو کر دیے ہیں لیکن قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حکم نامے میں ان 2300 بچوں کی قسمت کا

Read more

میسی سے ملاقات کی خواہش میں ریاضی کے استاد کا سائیکل پر انڈیا سے روس کا سفر

CLIFIN FRANCIS کلفین فرانسس انڈیا کی جنوبی ریاست کیرالہ میں اپنے گھر میں بیٹھے ہوئے تھے جب ان کے ایک دوست نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ ورلڈ کپ کے لیے جا رہے ہیں؟ ’بالکل‘، انھوں نے جواب دیا ’میں شاید عظیم الشان شو دیکھنے کے لیے روس کا سفر کروں‘۔ یہ بات گذشتہ سال اگست کی ہے لیکن فرانسس کو اس بات کا کوئی اندازہ نہیں تھا کہ جہاں وہ رہتے ہیں وہاں سے کیسے روس جائیں گے۔

Read more

الجزائر: امتحانوں میں نقل روکنے کے لیے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل ہوگی

یہ اقدام 2016 میں ملک بھر میں امتحانات میں نقل کے واقعات سامنے آنے کے بعد اٹھایا جا رہا ہے۔ 2016 کے دوران پرچے انٹرنیٹ پر امتحان سے قبل اور اس کے دوران شائع کر دیے گئے تھے۔ افریقی ملک الجزائر میں حکومت نے ملک بھر میں ہونے والے امتحانات میں نقل روکنے کے ایک انتہائی دلچسپ قدم اٹھایا گیا ہے۔ حکومت نے امتحانات کے دوران ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہائی سکول کے

Read more

دو سال بعد چترالی خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل، ایف آئی آر درج

سوشل میڈیا کی طاقت کا اندازہ ایسے لگایا جا سکتا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے کا ایک واقعہ دو سال پہلے پیش آیا اور اب ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس واقعے کا مقدمہ آج یعنی بدھ کے روز چترال میں درج کیا گیا ہے۔ چترال میں کیلاش قبیلے کی خواتین کی زبردستی تصویریں اور ویڈیو بنانے والے شخص کی شناخت کے بعد اب مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ خیبر پختونخوا کے

Read more

سرحد پر جدا ہونے والے بچی کی کہانی

امریکی بارڈر پٹرول کے لیے یہ ایک نیا کیس تھا۔ ایک اور پناہ گزین خاندان، جس کے پاس کسی قسم کے کوئی دستاویزات نہیں تھے، ٹیکسس کے میک ایلن علاقے میں پھنس گیا تھا۔ لیکن گیٹی امیجز کے ایک فوٹو جرنسلسٹ جان مور وہاں موجود تھے۔ ان کے کیمرے کے لینز نے ایک ایسی بچی پر فوکس کیا جو بارڈر پٹرول کی جانب سے اپنی ماں کے علیحدہ کیے جانے پر زارو قطار رو رہی تھی۔ جو تصویر بنی وہ

Read more

فیفا ورلڈ کپ 2018: سعودی عرب اور مراکش کا سفر ختم، ایران کا عمدہ کھیل

ایران جو اپنے دفاعی کھیل کے لیے مشہور ہے نے بدھ کو فیفا ورلڈ کپ کے سپین کے خلاف میچ میں یہ ثابت کردیا کہ وہ جارحانہ کھیل بھی اتنا ہی عمدہ کھیلتے ہیں۔ اگرچہ ایران کی ٹیم بہادری سے کھیلی لیکن سپین سے ایک صفر سے شکست کھائی۔ سپین نے اس جیت کے ساتھ ناک آؤٹ سٹیج کی جانب ایک اور قدم اٹھایا ہے۔ 2010 کے ورلڈ چیمپیئن ٹیم کو دوسرے ہاف میں گول کرنے کا موقع ملا۔ پہلے

Read more

غیر قانونی مہاجرین: ’بچوں کو علیحدہ نہیں کیا جائے گا بلکہ پورا خاندان قید ہو گا‘

ٹرمپ انتظامیہ کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکہ میں اور عالمی سطح پر غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے والے لوگوں کو بچوں سے علیحدہ کیا جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت خاندانوں کو علیحدہ نہیں کیا جائے لیکن امریکی میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے افراد کو گرفتار اب بھی کیا جائے گا۔ امریکی صدر

Read more

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ایک کھلاڑی کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت، نام ابھی نہیں بتایا جا سکتا: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ایک کھلاڑی کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے تاہم اس مرحلے پر اس کرکٹر کا نام نہیں بتایا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بدھ کی شب ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایک پاکستانی کرکٹر کا ڈوپ ٹیسٹ ممنوعہ قوت بخش دوا کے استعمال کی وجہ سے مثبت آیا ہے۔ ہمارے نامہ نگار عبدالرشید شکور نے بتایا کہ ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ

Read more

اردو مزاح کا عہدِ یوسفی ختم ہو گیا

بیسویں صدی کے اولین عشروں کی بات ہے کہ انڈین شہر جےپور سے عبدالکریم یوسف زئی نامی ایک شخص کسی کام کے سلسلے میں پشاور گیا۔ لیکن جب انھوں نے وہاں اپنا تعارف یوسف زئی پٹھان کے طور پر کروایا تو مقامی لوگ ہنس دیے۔ وجہ یہ تھی کہ عبدالکریم کا خاندان قبائلی علاقہ چھوڑ کر کئی صدیاں قبل ریاست راجستھان میں جا آباد ہوا تھا اور وہ شکل و صورت، زبان، لہجے اور چال ڈھال سے مکمل طور پر

Read more

ٹرمپ کی پالیسی: جب ریچل بچوں کے بارے میں پڑھتے ہوئے رو پڑیں

https://twitter.com/ShaunKing/status/1009261859885735936 امریکہ میں بدھ بیس جون کی ’ٹوئٹر مومنٹ‘ میں دو واقعات سر فہرست ہیں۔ ایک طرف نشریاتی ادارے (ایم ایس این بی سی) کی نیوز کاسٹر ریچل میڈو کی خبریں پڑھتے ہوئے بے اختیار رو پڑنے کی تصویر ہے اور ساتھ ہی وہ خبر جس میں وہ اس پر معافی مانگ رہی ہیں۔ ریچل میڈو ٹی وی نشریات میں ایسوسی ایٹڈ پریس کی وہ خبر پڑھتے ہوئے رونے لگیں جس میں بتایا گیا تھا کہ کس طرح امریکہ میں

Read more

جاپانی شائقین نے پورے سٹیڈیم کی صفائی کر دی

ورلڈ کپ کے کسی بھی سنسنی خیز میچ کے بعد سٹینڈز میں کوڑا، بوتلیں اور کھانے کی چیزوں کے خالی پیکٹ پڑے ملتے ہیں۔ گزشتہ رات جاپان کے شائقین کی بھی خوشی دیدنی تھی۔ ان کی ٹیم کولمبیا کے خلاف اپنا پہلا میچ 0-2 سے جیت گئی۔ یہ جاپان کی جنوبی امریکہ کے کسی بھی ملک کے خلاف پہلی جیت تھی۔ لیکن جو کچھ میچ کے بعد ہوا اسے دیکھ کر سب ہی دنگ رہ گئے: جاپان کے شائقین نے

Read more

اردو کے معروف مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی انتقال کر گئے

اردو کے معروف مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی 95 برس کی عمر میں بدھ کو کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے۔ مشتاق یوسفی چار ستمبر سنہ 1923 کو راجھستان میں پیدا ہوئے تھے۔ انھوں نے تقسیم ہند کے بعد پاکستان ہجرت کی اور کراچی میں سکونت اختیار کی۔ پاکستان کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشتاق احمد یوسفی کو ادب میں نمایاں کارکردگی پر حکومت پاکستان کی جانب سے سنہ 1999 میں ستارۂ امتیاز

Read more

پی ٹی ایم کے گرفتار کارکنوں کی ضمانت منظور

اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی ایم کے گرفتار 37 کارکنوں کی پچاس پچاس ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی ہے تاہم اُن کو جمعرات کو رہا کیا جائے گا۔ پشتون تحفظ موومنٹ کے ان کارکنوں کو چار جون کو نیشنل پریس کلب کے سامنے سے اُس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ وانا میں پی ٹی ایم کے ایک رہنما علی وزیر پر حملے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ حکام

Read more

’چندیمل اندھیرے سے نہیں ہارے‘

سنیچر کی صبح جب ویسٹ انڈین بیٹسمین کریز پر آئے تو دنیش چندیمل کی ٹیم نے میدان میں آنے سے انکار کر دیا۔ امپائرز کا موقف تھا کہ گذشتہ دن سری لںکن ٹیم نے غیر قانونی ذرائع استعمال کرتے ہوئے گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تھی۔ آئی سی سی قوانین کی رو سے امپائرز نے پانچ پینلٹی رنز ویسٹ انڈیز کے کھاتے میں ڈال دیے اور ساتھ ہی گیند بھی تبدیل کر دی گئی۔ جب امپائرز اور ویسٹ انڈین

Read more

بیماری میں اداکار عرفان خان کا خط: ‘درد خدا سے بھی بڑا محسوس ہوا’

انڈیا کے فلم سٹار عرفان خان نے اپنے دوست کو ایک خط لکھا ہے اور اپنی نادر بیماری کے علاوہ اپنی کچھ ذاتی باتیں کی ہیں اور چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ انھوں نے خط میں لکھا ہے کہ اس دنیا میں ‘غیر یقینی ہی یقینی ہے’ اور یہ کہ وہ بہت سے منصوبے اور خواب لیے اپنی ہی ترنگ میں تیزی سے چلتے چلے جا رہے تھے کہ اچانک ٹکٹ کلکٹر نے پیٹھ پر تھپکی دی کہ ‘آپ

Read more

20 سالہ لڑکے کی اپنے ہی جنازے میں شرکت، خاندان دنگ رہ گیا

یوآن کی واپسی کے بعد اس لاش کو حکام کے حوالے کر دیا گیا تاہم اس کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ لاطینی امریکہ کے ملک پیراگوئے کے ایک گاؤں سانٹا ٹریسا میں ایک شخص اور اس کے خاندان والے سبھی اس وقت حیران رہ گئے جب وہ لڑکا اپنے ہی جنازے پر پہنچ گیا۔ ہوا کچھ یوں کہ 20 سالہ یوآن رامون آلفونزو تین روز قبل اپنے گھر سے نکلے تھے۔ ان کی رہائش برازیل کی سرحد

Read more

چوہوں نے 12 لاکھ روپے سے زیادہ کی مالیت کے نوٹ کتر ڈالے

انڈیا میں کئی معاملات میں چوہوں پر الزام لگائے گئے ہیں انڈیا میں ہزاروں لیٹر شراب پینے اور سیلاب کی تباہی کا سبب ہونے کے الزامات کے بعد اب چوہوں پر لاکھوں روپے کترنے کا الزام لگا ہے۔ انڈیا کی شمال مشرقی ریاست آسام میں جب ٹکنیشینز نے ایک خراب اے ٹی ایم مشین کو ٹھیک کرنے کے لیے اسے کھولا تو ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی۔ انھیں 12 لاکھ سے زیادہ مالیت کے نوٹ کترے ہوئے ملے

Read more

سعودی کمپنی اپنے خواتین عملے کو ڈرائیونگ کی تربیت دے رہا ہے

سعودی عرب میں خواتین پر سے ڈرائیونگ کرنے کی پابندی 24 جون کو ختم کی جا رہی ہے اور ریاستی آئل کمپنی ارامکو اپنی خواتین ملازمین کو ڈرائیونگ سکھا رہی ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے فوٹوگرافر احمد جداللہ اور رپورٹر رانیا الجمال نے دہران میں سعودی ارامکو ڈرائیونگ سینٹر کا دورہ کیا اور دیکھا کے خواتین عملہ کیسے ڈرائیونگ سیکھ رہا ہے۔ ڈرائیونگ سیکھنے کے لیے ماریا الفراج (نچلی تصویر میں بائیں ہاتھ پر‘ ہیں جو انسٹرکٹر احلم

Read more

امریکہ نے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق سے علیحدہ ہونے کا اعلان کر دیا

امریکہ نے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے ممبران پر ’منافق‘ ہونے اور کونسل کے اسرائیل مخالف ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کونسل کی ممبرشپ چھوڑ دی ہے۔ امریکہ کی اقوام متحدہ میں سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق ’منافقانہ‘ ہے اور ’انسانی حقوق کا مذاق بنا‘ رہی ہے۔ امریکہ نے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق پر اسرائیل مخالف ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ

Read more

فیفا ورلڈ کپ 2018: محمد صلح نے 28 سال بعد مصر کا ورلڈ کپ میں پہلا گول تو کر دیا لیکن ۔۔۔

مصر کی جانب سے محمد صلح نے 28 سال بعد ورلڈ کپ میں گول تو کردیا لیکن وہ ٹیم کو میزبان روس کے ہاتھوں شکست سے نہ بچا سکے۔ روس میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ میں روس نے مصر کو تین کے مقابلے ایک گول سے شکست دے کر ناک آؤٹ راؤنڈ میں اپنی جگہ تقریباً بنا لی ہے۔ کیا ایک کھلاڑی ورلڈ کپ جتوا سکتا ہے؟ لوزانو کے گول کا جشن، میکسیکو سٹی میں ’زلزلہ‘ سویڈن کی

Read more

ایک روزہ کرکٹ کا نیا ریکارڈ، انگلینڈ نے 481 رنز سکور کیے

اے ڈی ہیلز نے بھی 92 گیندوں میں 147 رنز سکور کیے ٹرینٹ برج میں انگلینڈ نے ایک روزہ میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 481 رنز سکور کیے۔ اس سے قبل انگلینڈ نے 2016 میں ٹرینٹ برج ہی پر پاکستان کے خلاف تین وکٹوں کے نقصان پر 444 رنز سکور کیے تھے۔ انگلینڈ کی جانب سے جانی بیرسٹو اور ایلکس

Read more

کمپیوٹر اور انسان کے درمیان پہلا دو بدو مباحثہ

آئی بی ایم نے سان فرانسسکو میں مصنوعی ذہانت کے کمپیوٹر ’پراجیکٹ ڈبیٹر‘ کا ایک انسان سے مباحثہ کرا کے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ مصنوعی ذہانت کی کمپیوٹر مشین نے انسان سے مباحثہ کیا اور دو موضوعات پر انسانی دلائل کا جواب دیا۔ سان فرانسسکو کے ایک ہال میں ہونے والے اس مباحثے میں کمپیوٹر بنانے والی معروف کمپنی آئی بی ایم کے ’پراجیکٹ ڈبیٹر‘ نے بات کی، دوسروں کی بات سنی اور

Read more

کیا ایک سٹار کھلاڑی آپ کو ورلڈ کپ جتوانے کے لیے کافی ہے؟

برازیل نے کواٹر فائنل میں نیمار کے بغیر وہ چار منٹ تو نکال لیے لیکن سیمی فائنل میں جرمنی نے جو ان کے ساتھ کیا وہ برازیلی فٹبال کی تاریخ میں ان کی بد ترین شکست تھی۔ یہ ورلڈ کپ دو ہزار چودہ ہے، ایک لمبے سفر کے بعد برازیل کولمبیا کے ساتھ کواٹر فائنل کھیل رہی ہے۔ میچ کا 86 واں منٹ جاری ہے اور برازیل 1-2 سے یہ میچ جیت رہی ہے۔ برازیلی کوچ لوئس فلپ سکولاری کی

Read more

انتخابات 2018: عمران خان، فاروق ستار، پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد

عمران خان کے اسلام آباد کے حلقہ این اے 53 کے لیے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد جبکہ لاہور اور کراچی سے منظور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے انتخابات 2018 کے لیے جمع کرائے گئے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہو گئے ہیں۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور نون لیگ رہنما مہتاب خان عباسی کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیے گئے

Read more

دنیا کے معمر ترین بن مانس کو بڑھاپے سے ہونے والی بیماریوں کے بعد موت کی نیند سلا دیا گیا

آسٹریلیا کے چڑیا گھر میں دنیا کا معمر ترین سماٹرا سے لایا ہوا آرنگٹن یا بن مانس باسٹھ سال کی عمر کو پہنچ کر مر گیا ہے۔ پان نامی اس بن مانس کو پرتھ کے چڑیا گھر میں عظیم بوڑھی خاتون کہا جاتا تھا۔ طویل المعری کی بنا پر ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے اسے ابدی نیند سلا دیا گیا۔ وہ انیس سو اڑسٹھ سے اس چڑیا گھر میں تھا اور سنہ دو ہزار سولہ میں اسے دنیا کا

Read more

کشمیر: جماعت بھارتیہ جتنا پارٹی کا پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے اتحاد ختم، محبوبہ مفتی نے استعفیٰ دے دیا

پی ڈی پی کے بہت سے حامی بھی بی جے پی کے ساتھ اتحاد کو عوام کے ساتھ ‘دھوکہ’ قرار دیتے رہے ہیں انڈیا کے زیرانتظام ریاست جموں و کشمیر میں حکمراں جماعت بھارتیہ جتنا پارٹی کے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے حکومتی اتحاد ختم کرنے کے بعد وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ بھارتیہ جتنا پارٹی کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات کے تناظر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ تین سالہ اتحاد

Read more

ہندو خاتون کا ایک ٹیلی کام کمپنی کے مسلم ملازم کی خدمات حاصل کرنے سے انکار

ٹوئٹر پر صارفین ٹیلی کام کمپنی ائرٹیل کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں انڈیا میں ایک ہندو خاتون نے ملک کی ایک بڑی ٹیلی کام کمپنی کے مسلمان ملازم کی خدمات استعمال کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس کے بعد جب کمپنی کے ایک ہندو ملازم نے شکایت کے ازالے کی ذمہ داری سنبھالی تو سوشل میڈیا پر طوفان آ گیا۔ ٹوئٹر پر صارفین پوجا سنگھ اور ٹیلی کام کمپنی ائرٹیل دونوں کو تنقید کا نشانہ بنا

Read more

’پہلے خواتین نے ووٹ ڈالا اب ایک قدم آگے جانا چاہتی ہوں‘

60 سالہ علی بیگم سابق بیوروکریٹ ہیں اور ان کا تعلق کرّم ایجنسی سے ہے۔ وہ آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 46 سے انتخابی میدان میں اتری ہیں۔ قبائلی علاقوں سے کسی خاتون کا براہِ راست انتخابات میں حصہ لینا کوئی انہونی نہیں اور یہ اعزاز سب سے پہلے باجوڑ کی 45 سالہ بادام زری نے حاصل کیا تھا جنھوں نے سنہ 2013 کے انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑا

Read more

کوئٹہ کہانیاں: ’ٹارگٹ کلنگ میں سب سے پہلے ڈرائیور کو مارتے ہیں‘

فدا حسین کا کہنا ہے کہ ٹیکسی ڈرائیور معاشی طور پر کوئٹہ میں قید ہیں بی بی سی کی نئی سیریز ’کوئٹہ کہانیاں‘ میں نامہ نگار موسیٰ یاوری آپ کو اس شہر کے کچھ کرداروں سے ملوائیں گے۔ پہلی قسط میں ملیے فدا حسین سے جو ڈیڑھ دہائی سے شہر میں دو ہزارہ آبادی والے علاقوں ہزارہ ٹاون اور علمدار روڈ کے روٹ پر ٹیکسی چلاتے ہیں۔ کوئٹہ میں گذشتہ سالوں میں دہشت گردی کے مختلف واقعات کے دوران یہ

Read more

کیا کوئی اپنی مادری زبان بھول سکتا ہے؟

نیا ملک میں نئی زبان نئے چیلنجز سے نمٹنے میں معاون ہوتی ہے آج کل یہ سوال اس لیے سرخیوں میں ہے کیونکہ دنیا گلوبلائزیشن کے سبب سمٹتی جا رہی ہے۔ امریکی شہری، چین، انڈیا اور نہ جانے کتنے ممالک کا سفر کرتے ہیں۔ اسی طرح ہندوستانی اور پاکستانی شہری بھی تعلیم اور روزگار کے سلسلے میں کئی مختلف ممالک جاتے رہتے ہیں۔ ایسی صورت میں اگر ایک انگریز ہندوستان یا پاکستان میں کام کرنے آئے تو کیا وہ اپنی

Read more

فیفا ورلڈ کپ 2018: سعودی فٹبال ٹیم کے طیارے کو آگ لگ گئی، ٹیم باحفاظت منزل پر پہنچ گئی

روس میں فیفا ورلڈ کپ میں شریک سعودی فٹبال ٹیم دورانِ پرواز طیارے کے اینجن میں آگ لگنے کے بعد باحفاظت روستونادانو کے شہر میں پہنچ گئی ہے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب کا اگلا میچ روستونادانو میں یوروگوئے کے خلاف بدھ کے روز ہونا ہے۔ سعودی ٹیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ واقعے میں تمام کھلاڑی اور حکام محفوظ رہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ محظ ایک حادثہ تھا۔

Read more

فٹبال ورلڈ کپ کی حیران کن کہانیاں: دھت ریفری اور ’مردے کا گول‘

1950 کے ورلڈ کپ کے بعد برازیل کبھی سفید کِٹ میں نہیں کھیلا۔ ہر چار سال بعد کروڑوں لوگ اپنی پسندیدہ ٹیموں کو ورلڈ کپ میں ایک دوسرے کے مدمقابل دیکھنے کے لیے بے تاب ہوتے ہیں۔ لیکن یہ محض ایک ٹرافی کے پیچھے چند ملکوں کا مقابلہ نہیں، بلکہ ایک بڑے پیمانے پر انسانی طاقت کا مظاہرہ ہے۔ اور جہاں انسان ہوں گے، وہاں کچھ مزاحیہ واقعے بھی رونما ہوں گے۔ ورلڈ کپ کے دوران کچھ بھی ہوسکتا ہے،

Read more

فیفا ورلڈ کپ 2018: لوزانو کے گول کا جشن، میکسیکو سٹی میں ’زلزلہ‘

فیفا ورلڈ کپ 2018 کے اپنے پہلے میچ میں میکسیکو نے کھلاڑی ہرونگ لوزانو نے جب جرمنی کے خلاف گول کیا تو میکسیکو کے عوام کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی۔ پیچ کے پہلے ہاف کے 35 ویں منٹ میں لوزانو نے جرمنی کے خلاف گولی کیا تو ٹیم کے مداحوں نے چھلانگیں ماریں۔ لیکن کیا میکسیکو کی عوام کے اس جشن سے واقع میکسیکو میں زلزلہ آیا جیسے کے مقامی میڈیا رپورٹ کر رہی ہے؟ میکسیکو کے انسٹیٹیوٹ آف جیولوجیکل

Read more

ٹرمپ نے امریکی ملٹری کو سپیس فورس کی تشکیل کا حکم دیا ہے

وائٹ ہاؤس میں بات کرتے ہوئے انھوں نے عزم کیا کہ امریکہ ایک بار پھر چاند پر امریکی بھیجے گا اور پھر مریخ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ملٹری کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی فورس کی چھٹی شاخ کے قیام کے لیے کام شروع کرے جو ’سپیس فورس‘ ہو گی۔ امریکی صدر نے پیر کو کہا کہ اس نئی شاخ کے قیام سے قومی سلامتی اور معیشت کو مدد ملے گی کیونکہ اس سے روزگار ملے

Read more

سویڈن کی 60 سال بعد جیت، چھ ٹیمیں 615 کلومیٹر بھاگیں

روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2018 میں پیر کو تین میچ کھیلے گئے جن میں سویڈن، بیلجیم اور انگلینڈ کو فتح ملی۔ پیر کو سب سے پہلے کھیلے جانا والا میچ گروپ ایف کا تھا جس میں سویڈن اور جنوبی کوریا مدمقابل تھے۔ سویڈن نے جنوبی کوریا کو ایک صفر سے شکست دے کر فتح حاصل کی۔ سویڈن کی جانب سے یہ گول کپتان آندریئس نے پنلٹی کِک پر کیا۔ سویڈن نے اپنا ورلڈ کپ میں پہلا میچ 60

Read more

ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں سابق اسرائیلی وزیر گرفتار: اسرائیلی سکیورٹی سروس

اسرائیل کی اندرونی سکیورٹی سروس شین بیت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے سابق کابینہ کے وزیر کو ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ شین بیت کے مطابق گونن سگیو 90 کی دہائی میں وزیر برائے توانائی تھے اور مبینہ طور پر ایرانی اینٹیلیجنس ایجنسی نے ان کو اس وقت ریکروٹ کیا جب وہ نائیجیریا میں تھے۔ گونن کو مئی میں استوائی گنی کے دورے کے دوران حراست میں لیا گیا اور اسرائیلی پولیس

Read more

آئس لینڈ: تارکینِ وطن کے لیے بانہیں پھیلانے والے ملک میں زندگی کیسی ہے؟

تاریخ میں پہلی بار آئس لینڈ فٹ بال کے عالمی کپ میں حصہ لے رہی اور وہاں کے شہریوں کو اس پر فخر ہے ’آئس لینڈرز فٹبال کے حوالے سے پاگل ہوگئے ہیں’۔ یہ کہنا ہے ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے آرتورو سنتونی کا جو آٹھ سال قبل یورپ کے اس چھوٹے سے ملک منتقل ہوئے تھے۔ وہ پہلی بار آئس لینڈ‌ میں مقامی افراد کے ساتھ عالمی کپ دیکھ رہے ہیں، جس میں ان کے آبائی ملک کے ساتھ

Read more

کابل کی سڑکوں پر طالبان کی بی بی سی سے گفتگو: ’ہم پاکستان کے لیے نہیں لڑ رہے‘

بی بی سی پشتو کی نامہ نگار ملائکہ احمدزئی نے کابل کے علاقے باغ بالا میں طالب جنگجو سے بات چیت کی افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جنگ بندی کے بعد کابل سمیت ملک کے دوسرے شہروں میں کئی طالبان آئے اور دو دن تک شہروں میں آزادانہ گھومتے رہے۔ بی بی سی پشتو کی نامہ نگار ملائکہ احمدزئی نے کابل کے علاقے باغ بالا میں ایک طالبان جنگجو سے انٹرویو کیا۔ طالبان کا ایک گروہ موٹر سائیکل سوار

Read more

عالم اسلام میں فن نقاشی

اس میں کوئی شک نہیں کہ اسلامی ممالک کے حکمرانوں نے فن لطیفہ کی قدردانی کی اور اپنی سرپرستی سے اس میں چارچاند لگا دیے۔ قرآن مجید کی آیتوں کو قلم کی نوک نے اس قدر خوبصورت بنا دیا کہ فنکار کے ہاتھ کو چوم لینے کو جی چاہتا ہے۔ فن نقاشی کی پہلی منزل فن خطاطی تھی۔ جیسے جیسے اسلام کا پرچم لہراتا گیا اور دنیا کے ممالک اس کے زیر اثر آنے لگے فن نقاشی خطاطی سے علیحدہ

Read more

قرآن سے محبت کرنے والا ہندو خاندان

انڈیا کے شمال مغربی علاقے جموں کے ابرول خاندان میں قرآن کے نسخوں کو سنبھالنے کا سلسلہ تقسیم ہند سے پہلے سے جاری ہے۔ اس خاندان کی تیسری نسل کے سریش اب ان نسخوں اور خطاطی کے نادر نمونوں کے وارث ہیں۔ ان کے کلیکشن میں تقریبا پانچ ہزار نسخے اور فن خطاطی کے ڈھائی سو نادر نمونے ہیں۔ سریش ابرول کے دادا اپنے والد کے ساتھ آخری ڈوگرا حکمراں مہاراج ہری سنگھ کے دربار میں حاضری دیا کرتے تھے۔

Read more

ویڈیو گیمز کی لت کو ذہنی بیماری تسلیم کر لیا گیا

برطانیہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں پہلے ہی گیمنگ کی لت کا علاج نجی سطح پر کیا جا رہا ہے عالمی ادارۂ صحت نے پہلی مرتبہ الیکٹرانک گیمز یا ویڈیو گیمز کھیلنے کی لت کو باقاعدہ طور پر ایک ذہنی بیماری تسلیم کر لیا ہے۔ ادارے نے ’گیمنگ ڈس آرڈر‘ کو بیماریوں کی تازہ ترین فہرست میں شامل کیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ایسی فہرست اس سے قبل 1992 میں شائع کی گئی تھی۔ ویڈیو گیمز

Read more

فٹبال ورلڈ کپ 2018 میں ’بڑی ٹیموں‘ کا غیر متوقع آغاز

دفاعی چیمپیئن جرمنی کے لیے ورلڈ کپ میں آغاز انتہائی غیر متوقع ثابت ہوا ہے روس میں فٹبال ورلڈکپ 2018 کا آغاز گذشتہ ہفتے سے ہو چکا ہے جس میں دلچسپ مقابلے تو دیکھنے کو مل ہی رہے ہیں لیکن ساتھ میں شائقین ’بڑی ٹیموں‘ کی غیرمتوقع کارکردگی پر حیران بھی ہیں۔ اب تک دفاعی چیمپیئن جرمنی، ارجنٹینا، برازیل، سپین، پرتگال اور فرانس اپنے اپنے ابتدائی میچز کھیل چکی ہیں، لیکن سوائے جرمنی اور فرانس کے باقی تمام ٹیموں نے

Read more

بچوں کو اپنے والدین سے جدا کرنے سے نفرت ہے: ملانیا ٹرمپ

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے میکسیکو سے امریکہ میں داخل ہونے والے غیر قانونی تارکین وطن کے بچوں کو والدین سے علیحدہ کرنے کی پالیسی کے خلاف اپنے خیال کا اظہار کیا ہے۔ ملانیا ٹرمپ کی ترجمان نے ان کے حوالے سے بتایا کہ ‘ہمیں ایسا ملک ہونا چاہیے جو تمام قوانین کی پاسداری کرے لیکن اس کے ساتھ ہی ہمیں ایسا ملک بھی ہونا چاہیے جہاں دل کی حکومت ہو۔’ ان کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے

Read more

ورلڈ کپ 2018: آئس لینڈ کی ٹیم کے ڈائریکٹر، سیاست دان، دندان ساز

آئس لینڈ آبادی کے لحاظ سے ایک چھوٹا سا ملک ہے اور اس سے پہلے کبھی بھی فٹبال ورلڈ کپ کے فائنلز میں نہیں پہنچ پایا لیکن پھر بھی اس نے اپنے پہلے گروپ میچ میں نہ صرف سٹار سٹرائیکر لیونل میسی کو قابو میں رکھا بلکہ ارجنٹینا کے خلاف میچ کو برابری پر ختم کیا۔ اس میں میسی کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے انتہائی اہم پنلٹی کو ضائع کر دیا۔ لیکن آئس لینڈ میں فٹبال کی بہتری

Read more

افغانستان میں جنگ بندی: ’ملا اشرف غنی زندہ باد‘

افغانستان میں عید کے موقع پر حکومتی اور طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد گذشتہ اٹھارہ برسوں میں پہلی مرتبہ طالبان جنگجوؤں، افغان آرمی اور عوام نے مل کر ایک ساتھ عید منائی۔ سوشل میڈیا پر افغانستان کے مختلف شہروں اور قصبوں سے ہزاروں تصاویر شیئر کی گئی ہیں، جس میں طالبان جنجگوؤں کے ساتھ نہ صرف عوام نے بلکہ افغان آرمی کے جوانوں نے بھی تصویریں کھنچوائیں۔ یہاں تک کہ ایک ویڈیو میں تو آرمی

Read more

بس ہوسٹس کا قتل: ’میری بیٹی نے عزت بچاتے ہوئے جان دی‘

’اس نے میری آنکھوں کے سامنے میری بیٹی مہوش کو گولی ماری تھی۔ ہم پہلے گھر پر دستانے بناتے تھے لیکن خرچ پورا نہیں ہوتا تھا پھر مہوش نے نوکری شروع کر دی۔ وہ میری بیٹی نہیں بیٹا تھی۔ اس نے اپنی عزت بچاتے ہوئے جان دی ہمیں انصاف چاہیے ہم کچھ نہیں جانتے بس ہمیں انصاف چاہیے۔‘ پنجاب حکومت نے چند روز قبل فیصل آباد کے بس اڈے پر بس ہوسٹس کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے

Read more

ورلڈ کپ 2018: آپ بڑے کھلاڑیوں کے بارے میں کیا نہیں جانتے؟

آپ ممکنہ طور پر میسی کے ہارمونز میں اضافے کے علاج یا رونالڈو کے جمنازیم میں گزارے گئے ان گنت گھنٹوں کے بارے میں تو شاید جانتے ہوں گے لیکن یہاں ہم آپ کو اس ورلڈ کپ میں شامل عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کے بارے میں کچھ ایسی باتیں بتا رہے ہیں جن سے شاید آپ واقف نہ ہوں۔ کرسٹیانو رونالڈو نے ابتدا کہاں سے کی؟ یہاں رونالڈو کو دائیں سے تیسرے نمبر پر دیکھا جا سکتا ہے۔ انھیں 12

Read more

اسپنسر ٹیونک کو میلبورن سپر سٹور کی چھت پر برہنہ فوٹو شوٹ کی اجازت

آسٹریلیا کی سپر مارکٹ چین ولورتھز نے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے امریکی فنکار سپنسر ٹیونک کو میلبرن کے اپنے ایک سٹور کی کار پارکنگ کی چھت پر اجتماعی برہنہ تصویر کھینچنے کی اجازت دے دی ہے۔ اپریل میں ولورتھز نے پرہرن لوکیشن پر مسٹر ٹیونک کی برہنہ تصویر کھینچنے کی درخواست کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا تھا کہ سنیچر کے دن ایسا کرنا بہت زیادہ انتشار کا باعث ہو سکتا ہے۔ اس کے بعد اس کے

Read more

درست تحریر کے لیے اہم باتیں

درست تحریر خبر کے اعلیٰ معیار کے لیے نہایت ضروری ہے- وہ کیا ایسی باتیں ہیں جو زبان کے لکھنے میں مد نظر رکھنا ضروری ہیں پہلی ضرورت: ہمیشہ جو کچھ لکھیں اسے کم سے کم ایک بار ضرور پڑھ لیں۔ جب آپ لکھنے بیٹھتے ہیں تو آپ کا خیال، آپ کے قلم یا کی بورڈ پر انگلیوں کی رفتار سے زیادہ تیز چلتا ہے۔ انگلیاں جب خیال کے ساتھ دوڑ لگاتی ہیں تو غلطیاں کر جاتی ہیں۔ ان میں

Read more

باورچی خانے کے نو کارآمد نسخے

اپنا پسندیدہ کھانا بنانے والے بنیں آپ کھانا، پکانا اور کھانا کھانا پسند کرتے ہیں۔ آپ بازار میں نئی تراکیب کی تلاش میں کھو جاتے ہیں اور اس کے لیے آپ طباخی کی عجیب و غریب کتابیں پڑھتے ہیں۔۔۔ اور آپ ان میں درج تکنیک کو استعمال کرنے میں ہچکتے نہیں حالانکہ کہ بعض اوقات باورچی خانے کے بجائے ان کا استعمال لیباٹری میں زیادہ مناسب ہوگا۔ ایک اچھے باورچی کو معلوم ہوتا ہے کہ سیکھنے کے لیے ہمیشہ بہت

Read more

الیکشن 2018: پاکستان کے چھ حلقے جہاں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ سے زائد

پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے کی جانے والی حلقہ بندیوں کے تحت ملک میں چھ حلقے ایسے ہیں جہاں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہے۔ سب سے زیادہ تعداد میں حق رائے دہی رکھنے والے ووٹروں کے ان حلقوں میں سے سندھ اور خیبر پختونخواہ کے دو دو اور پنجاب اور بلوچستان کا ایک ایک قومی اسمبلی کا حلقہ شامل ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں سے ایک بھی

Read more

پتہ نہیں چلتا شادی بڑی بہن سے ہو رہی ہے یا چھوٹی سے؟

خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کے رہائشی رؤف خان پشاور میں ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں، ان کی شادی کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ انھوں نے شادی کی دعوت کے لیے پانچ سو کارڈز چھپوائے تھے تاکہ اپنے دوست احباب کو بلا سکیں، لیکن شادی کے کارڈ میں صرف دلہے کا نام لکھا گیا تھا جبکہ دلہن کا نام غائب تھا۔ ان کے کارڈ پر لکھا گیا تھا کہ ’شادی کی تقریب میں ہم آپ کو تہہ

Read more

فیفا ورلڈ کپ 2018: ’یہ بارسلونا نہیں ارجنٹینا ہے‘

جب میسی ارجنٹینا کی طرف سے کھیلتے ہیں تو انھیں غیر معمولی کھلاڑیوں کا نہیں بلکہ اوسط درجے کے کھلاڑیوں کا ساتھ حاصل ہوتا ہے روس میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں آئس لینڈ نے اپنے پہلے گروپ میں میں نہ صرف سٹار سٹرائیکر لیونل میسی کو گول سے بلکہ ارجنٹینا کو فتع سے بھی دور رکھا۔ دونوں ٹیموں کے مابین روس کے سپارٹک سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں آئس لینڈ کے گول کیپر کی شاندار کارکردگی کے

Read more

افغانستان میں عید پر جنگ بندی: افغان فوجی اور طالبان بغل گیر

افغانستان میں عیدالفطر کے موقع پر تین روزہ جنگ بندی کے دوران افغان طالبان اور حکومتی افواج کو ایک دوسرے سے گلے ملتے دیکھا گیا ہے۔ دارالحکومت کابل میں افغان طالبان جنگجوؤں نے وزیر داخلہ ویس برمک کے ساتھ ملاقات بھی کی ہے۔ افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب حکام کے مطابق مغربی شہر ننگرہار میں طالبان اور حکومتی اہلکاروں کے ایک اجتماع میں ایک خودکش حملے میں 20 افراد

Read more

میکسیکو کی پرانی گاڑیوں سے محبت

فوٹوگرافر ڈین جئنا پولس نے میکسیکو کے پرانی گاڑیوں سے گہرے اور لمبے رشتے کو اپنے کیمرے میں قید کیا ہے ووکس ویگین ویسے تو جرمن گاڑی ہے لیکن میکسیکو سے اس گاڑی کا رشتہ بہت پرانا ہے۔ ووکس ویگین بیٹل میکسیکو میں پہلی بار آج سے تقریباً 50 سال پہلے درآمد ہونا شروع ہوئی۔ اگر آپ کا میکسیکو جانا ہوا تو وہاں گاڑیوں کے گیراج میں اکثر آپ کو کہیں نہ کہیں ایک رنگ برنگی ووکس ویگین بیٹل ضرور

Read more

عید کی نماز مسجد میں نہیں تو فیس بک لائیو پر سہی

فیس بک پر دوستوں یاروں کو عید کی مبارک باد دینا تو عام سی بات ہے مگر واشنگٹن میں اگر آپ مسجد نہیں گئے تو عید کی نماز آپ تک برہ راست فیس بک لائیو کے ذریعے پہنچائی جائے گی۔ مساجد کا یہ جدید چہرہ آپ نے کیا کبھی پہلے دیکھا؟ امریکہ میں بسنے والے 30 لاکھ سے زیادہ مسلمانوں نے جمعے کو عید منائی اور جیسے ہی عید کی صبح فیس بک کھولا تو مختلف مساجد، عید گاہ سے

Read more

کشمیر میں ریاست اور شدت پسند دونوں کے پاس کوئی راستہ نہیں

شجاعت کی ٹارگٹ کلنگ اس حقیقت کی عکاس ہے کہ کشمیر میں اب کوئی راستہ محفوظ نہیں ہے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے اخبار ’رائزنگ کشمیر‘ کے ایڈیٹر شجاعت بخاری کی ہلاکت پر انڈیا کے تقریباً سبھی قومی اخباروں نے مضامین اور اداریے شائع کیے ہیں۔ جس طرح شجاعت کے بارے میں ان کی زندگی میں لوگوں کی رائیں منقسم تھیں اسی طرح ان کی ہلاکت کے بعد بھی لوگوں کی الگ الگ آرا ہیں۔ کشمیر میں علیحدگی پسند

Read more

’لیکن افغانوں کو 26 سال نہیں لگیں گے‘

آج سے دس سال پہلے تک افغان کرکٹ ٹیم ورلڈ کرکٹ لیگ کے ڈویژن فائیو میں تھی، یعنی آئی سی سی کی تسلیم کردہ انٹرنیشنل کرکٹ سے پانچ سیڑھیاں نیچے کھڑی تھی۔ تب اس کا مقابلہ جاپان اور نمیبیا جیسی ٹیموں کے ساتھ ہوا کرتا تھا۔ لیکن ایک دہائی سے بھی کم عرصے میں اس ٹیم نے بہت کچھ حاصل کیا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔ ایک ون ڈے ورلڈ کپ کھیل لیا۔ اگلے ون ڈے ورلڈ

Read more

ملا فضل اللہ: سوات کے ملاریڈیو سے طالبان کی سربراہی تک

پاکستان کی وادی سوات سے تعلق رکھنے والے شدت پسند مولوی فضل اللہ 2013 میں تحریک طالبان کے سربراہ مقرر ہوئے تو ان کے بارے میں کہا گیا تھا کہ یہ سابق قائد حکیم اللہ محسود سے زیادہ خطرناک اور زیادہ پرتشدد رجحان کے مالک ہیں۔ مولوی فضل اللہ کے دور میں جہاں سوات کی طالبہ ملالہ یوسفزئی کو حملے میں نشانہ بنایا گیا وہیں پشاور میں بچوں کے سکول پر حملے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھا دیا

Read more

‘لو اب پرینکا چوپڑہ بھی پاکستان کی ہوئیں’

پرینکا چوپڑہ جنھیں انڈیا میں کبھی دیسی تو کبھی پردیسی گرل کے نام سے یاد کیا جاتا تھا اور لوگ انھیں ہالی وڈ میں انڈیا کی شان کہا کرتے تھے اچانک لوگوں کے عتاب کا نشانہ بن گئیں۔ دراصل پرینکا امریکی جاسوسی ٹی وی شو کوانٹیکو میں لیڈ کردار میں ہیں۔ یکم جون کو براڈکاسٹ ہونے والے شو میں پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے ہندو قوم پرست مسلمان بن کر حملے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں اور پرینکا اس

Read more

پاکستانی فلمیں عید پر انڈین فلموں پر پابندی کا فائدہ اٹھا پائیں گی

7 Din muhabbat inسات دن محبت ان عید کے موقعے پرریلیز ہونے والی فلموں میں سے ایک ہے پاکستانی سینما گھروں میں عید کے موقعے پر انڈین فلموں کی نمائش پر سرکاری پابندی کے فیصلے کے بعد ایک ہفتے تک تو پاکستانی فلمیں آپس میں ہی مدمقابل ہوں گی لیکن اس کے بعد بالی وڈ سٹار سلمان خان کی فلم ریس تھری بھی اس ریس میں شامل ہو سکتی ہے۔ عید کے موقع پر پاکستان کے سینما گھروں میں چار

Read more