جب پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی

3 نومبر 2007 ء کو صدر مملکت/ چیف آف آرمی سٹاف پرویز مشرف نے ایک بار پھر ملک میں آئین کو معطل کر دیا، دہشت گردی کے بڑھتے واقعات، عدلیہ کی حکومتی معاملات میں بے جا مداخلت و دیگر وجوہات کو جواز بنا کر ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، میڈیا چینلز کی نشریات معطل کردی گئیں، ججوں کو نظر بند کر دیا گیا، احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کیا جانے لگا۔ صدر مملکت کے عہدے کی 5 سالہ

Read more

جب پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی (حصہ دوم)

ناہید خان بیان کرتی ہیں جلسے گاہ سے روانہ ہوتے ہوئے بی بی نے مجھ سے کہا میاں نواز شریف کا فون ملاؤ تاکہ ان سے تعزیت کرسکیں، فون ملانے سے پہلے بی بی گاڑی کے اردگرد جمع عوام کے نعروں کا جواب دینے اور انہیں ہاتھ ہلانے کا فیصلہ کیا، گاڑی کے سن روف میں کھڑی ہو گئیں کچھ ہی دیر میں تین فائر اور ایک دھماکے کی آواز سنائی دی بینظیر سن روف سے اندر گر گئیں۔ یوں

Read more

جب مسلم لیگ ق اقتدار میں آئی (حصہ دوم)

اکتوبر 2002 ء کے انتخابات میں کامیاب ہونے والی جماعتیں جلد از جلد اسمبلی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر رہی تھیں تو مشرف کابینہ کے وزراء قانونی پیچیدگیوں کو جواز بنا کر پیش کر رہے تھے، تحریک برائے بحالی جمہوریت کی جماعتیں تو ابتدائی اجلاس میں تاخیر کا سبب مشرف کابینہ پر مسلم لیگ ق کے لیے حکومت سازی کے لیے مطلوبہ تعداد کا بندوبست کرنے کو قرار دے رہی تھیں۔ 2 نومبر کو مسلم لیگ ق کے پارلیمانی لیڈر

Read more

جب مسلم لیگ ق اقتدار میں آئی (حصہ اول)

”یہ مارشل لاء نہیں، جمہوریت کی جانب پہنچنے کا دوسرا راستہ ہے“ یہ الفاظ جناب چیف اگزیکٹیو پرویز مشرف کے ( اب تک کے آخری و مجموعی طور پر چوتھے ) مارشل لاء کے نفاذ کے چند دن بعد قوم سے خطاب سے اقتباس ہیں۔ اس تقریر میں جناب نے جسم (ملک) بچانے کے لیے ایک عضؤ (آئین) کو قربان کرنے کی وجوہات قوم کے سامنے رکھیں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالتے ہوئے عنان حکومت باقاعدہ طور

Read more

وہ دن بھی گزرا تھا

سوچوں کے گرداب میں گم تھا کہ سورج کے کرنیں چار سو بکھر گئیں، جس کو دیار غیر میں جس قدر نیند میسر آئی تھی وہ انہی سوالوں کے ساتھ بیدار ہو رہا تھا جو انہیں گزشتہ شب نیند کی آغوش تک چھوڑ آئے تھے۔ نیا دن نئی امیدوں کے ساتھ کیسے شروع ہوتا ہے اس کا اندازہ اس دن ہوا۔ کوئی امید رکھ رہا ہو گا کہ شب بھر میں بند کمروں میں فیصلے ہوچکے ہوں گے ، مقتدر

Read more

اگر اُس رات وہ نہ ہوا ہوتا

خیال بھی کیسی دلچسپ چیز ہے جب اک بار ذہن انسانی میں آ جائے تو خیالوں کا اک نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے، ایک خیال سے دوسرا خیال جنم لیتا ہے تو ساتھ میں کئی جہتیں کھول دیتا ہے پھر ان جہتوں سے کئی اور خیال نکل پڑتے ہیں۔ کبھی کبھی انسان ان خیالوں میں گم ہو کر خیالی پلاؤ بنا لیتا ہے اور دل ہی دل میں خوش ہوتا رہتا ہے تو کبھی ان خیالوں کی وحشت

Read more

استخارہ میں نہ آیا ہے

میں تو اپنے بیٹے کے لیے چاند سی دلہن لاؤں گی، یہ جملہ اماں کے لبوں سے آج کل بار بار جاری ہو رہا تھا، چچی آئیں تھیں حال پوچھنے کو ان سے گفتگو میں کہیں بات اس طرف نکل گئیں یہ جملہ سنا، خالہ کا فون آیا ہوا تھا وہاں بھی یہی جملہ سننے کو ملا اور جب شام کو ہمسائے سے آنٹی راشدہ اپنے پوتے کی ولادت کے لڈو بانٹتے ہمارے گھر آئیں وہاں بھی یہی جملہ دہرایا

Read more

شہر معجزات – معیشت

بینک دولت پاکستان کے 16 مارچ 2023 ء کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق وطن عزیز کے پاس کل غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر نو اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر تھے جس میں سے کمرشل بینکوں کے پانچ اعشاریہ پانچ ارب ڈالر نکال دیے جائیں تو بینک دولت کے پاس چار اعشاریہ تین ارب ڈالر باقی بچ جاتے ہیں جو ملک کی ایک ماہ کی درآمدات کے لیے ناکافی ہیں، شہباز شریف حکومت آئی ایم ایف سے ایک ارب

Read more

کالعدم شہر معجزات

بھی کچھ دن پہلے ملتان روڈ لاہور سے ایک کالعدم جماعت کا وفاقی دارالحکومت کی جانب مارچ شروع ہوا جگہ جگہ مظاہرین و پولیس میں تصادم ہوا طرفین کے درجن بھر افراد لقمہ اجل بنے سینکڑوں زخمی ہوئے، وفاقی وزراء ہمیں بتاتے رہے ریاست نے فیصلہ کر لیا ہے کالعدم جماعت کا قلعہ قمع کر کے رکھ دیں گے، مذاکرات بھی برابر چلتے رہے پھر ایک نا معلوم معاہدہ ہو گیا جس کے تحت ریاست نے جس جماعت کو چند

Read more

اہل ہزارہ کا درد اور بے حس سرکار

تین چار روز سے قلم اٹھانے کی کوشش کر رہا ہوں، کبھی لفظ گم ہو جاتے ہیں کبھی آنکھ چھلک پڑتی ہے، کبھی مقتولوں کی پس کمر ہاتھ بندھی، آنکھوں پر پٹی بندھی ذبح شدہ لاشیں نظروں کے سامنے آجاتی ہیں تو کبھی سوگواران کی خون جما دینے والی سردی میں کھلے آسماں تلے بیٹھے بیٹھے تھکان سے بوجھل کسی کی منتظر نظریں اندر ہی اندر سے کھائے جاتی ہیں۔ ہزارہ برادری کی نسل کشی کے گزشتہ چند واقعات گننے بیٹھا تو طبیعت بوجھل ہو گئی۔

سانحہ مچھ کے مظاہرین میتوں کے ہمراہ کئی روز سے کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں، مطالبات کی سب باتیں ثانوی حیثیت اختیار کر جاتی ہیں جب سوال صرف ایک ہے کہ ”عمران خان! کوئٹہ آؤ“ ۔ یہ 2012 ء نہیں 202 ء ہے آپ اپوزیشن میں نہیں حکومت میں ہیں وہ بھی ایک پیج والی۔ کسی ذی شعور کو اب تلک کوئی ٹھوس وجہ معلوم نہیں ہو سکی جو جناب کے کوئٹہ جانے میں مانع ہو۔ کبھی اڑتی ہوئی خبر آتی ہے کہ سیکورٹی کا مسئلہ ہے تو جناب 11 سوتے ہوئے مزدوروں کا یکایک قتل ہو جانا سیکورٹی کا ہی تو مسئلہ تھا، یوں کہیے بے جرم و خطا انسانوں کا قتل ہوا، اک سانحہ ہوا، اس پر مزید سانحہ یہ ہوا کہ حاکم وقت کو اتنے سارے محافظوں، جانثاروں، ٹائیگر فورس کے ہوتے ہوئے اب تک سیکورٹی کلیئرنس نہیں ملی۔

Read more

بے اعتباری کی فضا میں ڈائیلاگ؟

کہتے ہیں اعتبار اور پیار دو ایسے پرندے ہیں گر ان میں سے کوئی ایک بھی اڑ جائے تو دوسرا اپنے آپ اڑجاتا ہے۔ کوئی بھی رشتہ ہو کسی بھی قسم کا تعلق ہو جب تک یہ دو پرندے موجود رہتے ہیں وہ رشتہ وہ تعلق برقرار رہتا ہے، دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ دونوں پرندے ایک دوسرے کی جگہ نہیں لے سکتے مگر انہیں ایک ہی جگہ پر رکھنا بھی ضروری ہے اور پرداخت کے لیے مناسب ماحول

Read more

محترم وزیر اعظم! واقعی کامیڈی ہو رہی ہے

آئی جی سندھ پولیس کے تحفظات کی تحقیقات مکمل، پاک فوج نے رینجرز اور آئی ایس آئی کے متعلقہ افسران کو ذمہ داریوں سے ہٹادیا۔ کس قدر خوبصور ت خبر ہے۔ اس تحقیق کے مکمل ہونے پر میں سب سے پہلے عمران خان حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کیونکہ آج نہیں تو کل کوئی حکومتی نمائندہ اس اہم ترین تحقیق کا کریڈٹ انہیں دے ہی دے گا تو کیوں نا آج ہم سب سے پہلے یہ کام کر لیں۔

Read more

قانون کے قدم مضبوط کریں

”قانون کے قدم ڈگمگا جائیں تو قوم ڈگمگا جاتی ہے“ یہ الفاظ مشہور فلم ”سالگرہ“ کے ایک ڈائیلاگ سے ہیں، فلم اب سے 51 برس قبل ریلیز ہوئی۔ منفرد کہانی، جاندار مکالمے، وحید مراد، شمیم آرا، طارق عزیز جیسے خوبصورت کردار اور پھر ان کی بہترین اداکاری نے ایک شاہکار بنا دیا۔ ہاں منفرد کہانی ہونے کے باوجود اس میں چند ایک مقامات پر کچھ جھول نظر آئے مگر نصف صدی پہلے کے حالات و واقعات، اس وقت کے طرز، تکنیکی سہولیات اور دیگر ایسی وجوہات کی بنا پر اسے نظر انداز کرنا مناسب ہے۔

مذکورہ فلم دیکھنے کی وجوہات میں سے ایک تو فلم کا نام دوسرا طارق عزیز صاحب تھے، جو 17 جون 2020 کو فوت ہوئے، خدا ان کی مغفرت فرمائے۔ نیوز چینلز پر ان کی فنی زندگی پر مبنی پیکج چل رہے تھے، ان میں سنا، پہلے بھی سن رکھا تھا کہ طارق صاحب نے فلموں میں اداکاری کی، دیکھنے کا اشتیاق تو تھا ہی سو اب موقع بھی ہے دستور بھی کے مصداق ہو گئے۔ فلم کے یادگار ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ سب پہ بھاری زرداری صاحب بھی اسی فلم میں بطور چائلڈ سٹار کام کرچکے۔

Read more

شہر معجزات (ایکسٹینشن)۔

یوں تو وطن عزیز کے بارے میں جس کا جو جی چاہتا ہے کہہ اور لکھ دیتا ہے، ہم کسی کی ذمہ داری لے سکتے ہیں نہ زبان روک سکتے ہیں جو یہ کر سکتے ہیں بہرحال سوچ کو پھر بھی نہیں روک سکتے ہاں کسی وقت کے لیے سوچ کو کوئی اور زاویہ دے کر توجہ ادھر ادھر کی جا سکتی ہے۔ جب میں وطن عزیز میں کوئی خلاف عقل واقعہ رونما ہوتا دیکھتا ہوں تو بے دھڑک اسے ”شہر معجزات“ کہہ دیتا ہوں۔ اب چونکہ مملکت پاکستان میں روز روز ایسے واقعات ہوتے ہیں تو ہم اسے معجزے والا نہیں معجزوں والا شہر گردانتے ہیں۔

Read more

کرو نا۔ کیا کریں؟

کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کاروبارِ زندگی معطل ہوچکا، کہیں جزوی تو کہیں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔ بنی آدم وبا کے خوف سے گھروں میں محصور ہے ساتھ یہ بھی کہہ رہی ہے وبا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، ڈرنا کیسے نہیں اور لڑنا کیسے یہ معلوم نہیں۔ ان دنوں وبا کے بعد جن چند سوالوں نے بیشتر لوگوں کو پریشان کررکھا ہے ان میں سے ایک یہ ہے کہ ”کیا کریں؟ “۔ کوئی توبہ استغفار کرنے کا

Read more

کرونا وائرس اور طبقاتی جنگ

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے 11 مارچ 2020 ء کو کرونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیا جاچکا۔ کرونا وائرس دنیا بھر میں دن بدن تیزی سے پھیلتا چلا جارہا ہے۔ عالمی وبا قرار دیے جانے والے روز یہ وائرس 113 ممالک تک پھیل چکا تھا، تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1,18,319 اور اموات 4,292 تھیں۔ اب تک مرض سے متاثرہ ممالک کی تعداد 150 سے زائد ہوچکی۔ عالمی ادارہ صحت کی 16 مارچ 2020 ء کی رپورٹ کے

Read more

سرمد کھوسٹ فلمی تماشا چھوڑیں، یہاں قومی تماشا جاری ہے

مہنگائی سے ستائی عوام کے لیے خوش خبری، پنجاب، سندھ و وفاق نے نشر ہونے سے قبل ہی فلم ”زندگی تماشا“ نقص امن کے پیش نظر نشر ہونے سے روک دی۔ گزشتہ چند روز سے فلم سے متعلق خبریں خبر ناموں کی سرخیوں کی زینت بنی رہی جب ڈائریکٹر سرمد سلطان کھوسٹ نے سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر ایک طویل ”کھلے خط“ کے ذریعے ان خیالات کا اظہار کیا کہ انہیں فلم کی ریلیز سے متعلق دھمکیاں مل

Read more

غداری، پیرا 66 اور توہینِ میت

گذشتہ چند روز سے ایک عدالتی فیصلہ زیرِ بحث ہے، گو کہ یہ ایک معمول کی بات ہے مگر اس میں ایک جج صاحب کی چند باتیں ایسی ہیں جس کی کم و بیش ہر شخص مذمت کر رہا ہے یہاں تک کہ سزا کے حق میں موجود لوگ بھی ان باتوں کی مذمت کررہے ہیں وہ یہ ہیں ”قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ مفرور مجرم کی گرفتاری اور سزا پر قانون کے مطابق

Read more