اس وقت چین بھر میں دیہی علاقے حکومت کی جانب سے مضبوط پالیسی اقدامات کی مدد سے مقامی خصوصیات کے ساتھ صنعتوں کو فروغ دے کر دیہی احیاء کے حصول میں مسلسل پیش رفت کر رہے ہیں۔ زراعت اور دیہی امور کے تناظر میں، مقامی خصوصیات اور روایات پر مبنی مصنوعات اور صنعتوں نے رواں سال چین بھر میں زبردست ترقی دیکھی ہے، جس میں زرعی مصنوعات سے لے کر دستکاری تک سامان کی وسیع رینج کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس کی ایک اہم وجہ چینی قیادت کا زرعی امور کی ترقی کے لیے ایک خاص وژن ہے۔
ملک کی اعلیٰ قیادت نے ہمیشہ دیہی بحالی کو بہت اہمیت دی ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں قومی کانگریس کے بعد سے، چینی صدر شی جن پھنگ نے مقامی زرعی صنعتوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ دیہی بحالی کو فروغ دینے میں پیش رفت کے بارے میں جاننے کے لئے خود کئی علاقوں کے دورے کیے ہیں۔ اس دوران انہوں نے دیہی صنعتوں کی ترقی، تحفظ اور پراسیس ٹیکنالوجیز کی ترقی پر زور دیا۔ انہوں نے برانڈ کی تعمیر اور معیار کو بہتر بنانے کی کوششوں پر بھی زور دیا تاکہ مقامی مصنوعات کی مسابقت میں اضافہ کیا جا سکے۔
Read more