کیا بھارت میں کرونا ویکسین کی قلت ہوتی جا رہی ہے؟

نئی دہلی — بھارت میں کرونا وائرس کی دوسری لہر تیزی سے پھیلتی جا رہی ہے اور کرونا سے متاثر ہونے والوں کی یومیہ تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جمعہ کو جہاں مزید ایک لاکھ 31 ہزار 968 افراد کے وبا سے متاثر ہونے کی تشخیص ہوئی، وہیں 780 افراد ہلاک ہوئے۔

Read more

جنگی جرائم کی تحقیقات، اسرائیل کا بین الاقوامی عدالت سے تعاون نہ کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک — اسرائیل نے فلسطینی علاقوں میں مبینہ جنگی جرائم سے متعلق تحقیقات میں بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Read more

ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ 99 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ویب ڈیسک — ملکہ برطانیہ کے شوہر اور ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 99 برس تھی۔ شاہی خاندان کے جاری کردہ بیان کے مطابق شہزادہ فلپ کا انتقال جمعے کو لندن کے مغرب میں واقع شاہی خاندان کی رہائش گاہ ونڈسر کاسل میں ہوا۔

شہزادہ فلپ کو رواں سال کے آغاز میں انفیکشن کے باعث چار ہفتے اسپتال میں گزارنے پڑے تھے جہاں سے انہیں 16 مارچ کو ہی ڈسچارج کیا گیا تھا۔ اسپتال سے نکلنے کے بعد وہ ونڈسر کاسل منتقل ہو گئے تھے۔

Read more

کرونا کے سائے میں آئی پی ایل کا جمعے سے آغاز

دنیائے کرکٹ کی سب سے بڑی لیگ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 14 ویں ایڈیشن کا جمعے سے آغاز ہونے جا رہا ہے۔ تاہم ایونٹ کے آغاز سے قبل یہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ بھارت میں عالمی وبا کی شدت کے دوران کیا ایونٹ مکمل ہو سکے گا؟

دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز لیگ کے افتتاحی میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کے مدِ مقابل ہو گی۔ چنئی میں یہ میچ ایسے موقع پر ہو گا جب بھارت میں کرونا وائرس کے نئے ریکارڈ بنتے جا رہے ہیں۔

Read more

امریکہ: ریاست ٹیکساس کی کمپنی میں ملازم کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 5 زخمی

امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں کیبنٹ بنانے والی کمپنی میں کام کرنے والے ایک شخص کی فائرنگ سے ملازم ہلاک جب کہ 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

واقعہ جمعرات کو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر براین میں پیش آیا ہے۔

ٹیکساس پولیس کے مطابق فائرنگ کے الزام میں 27 سالہ نوجوان لیری ونسٹن بولین کو حراست میں لیا گیا ہے جسے حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے۔

Read more

پاکستان: چھ ماہ میں 33 فی صد کم بارشیں ریکارڈ، سندھ اور بلوچستان میں قحط کا خدشہ

پاکستان میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران 33 فی صد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں جس کے باعث صوبۂ سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں قحط سالی کا خدشہ ہے۔

پاکستان کے محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران بارشوں میں 33 فی صد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور اس میں سب سے زیادہ بلوچستان میں 63 فی صد جب کہ سندھ میں 77 فی صد سے زائد بارشیں کم ریکارڈ کی گئیں۔

محکمۂ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس اکتوبر سے لے کر رواں برس مارچ تک خیبر پختونخوا میں 44 فی صد جب کہ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر اور گلگت بلتستان میں 19 فی صد بارشیں کم ریکارڈ کی گئیں۔

Read more

فواد عالم کی ویب سیریز ’خودکش محبت‘ کا ٹریلر؛ ‘بھائی یہ کس لائن میں آ گئے آپ’

پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کھیل کے میدان کے بعد اب اداکاری کی دنیا میں بھی اپنی قسمت آزمانے کو تیار ہیں۔ فواد عالم جلد پاکستان کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’اردو فلکس‘ کی ویب سیریز ‘خودکش محبت’ میں اداکاری کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ کرکٹر فواد عالم کی ویب سیریز ‘خود کش محبت’ کی کہانی ایک غریب خاندان کے گرد گھومتی ہے جس میں فواد عالم ‘احمد’ نامی نوجوان کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ایک

Read more

‘مسز سری لنکا’ سے تاج چھیننے والی سابق ملکہ حسن گرفتار

تقریب کے دوران مقابلہ حسن جتینے والی ‘مسز سری لنکا’ سے تاج چھیننے والی سری لنکا کی سابق ملکہ حسن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق کولمبو میں دو روز قبل ہونے والے ‘مسز سری لنکا 2020’ کے مقابلے میں پشپکا ڈی سلوا کی کام یابی کا اعلان ہونے کے بعد کیرولین جوری نے ان سے تاج چھین لیا تھا۔ اس دوران پشپکا کے سر پر چوٹ آگئی تھی۔

Read more

کرونا وائرس: بھارت میں سیاسی اجتماعات اور مذہبی تہواروں کے باعث کیسز میں تیزی سے اضافہ

بھارت میں گزشتہ دو ماہ کے دوران حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزیوں کے باعث کرونا کیسز کی تعداد میں 13 گنا اضافہ ہوا ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی اور دیگر سیاسی قائدین کی منعقد کی گئی سیاسی ریلیوں، مذہبی تہواروں اور دیگر اجتماعات میں بڑے پیمانے پر لوگوں کی شرکت کے سبب کرونا وائرس کی نئی لہر میں متاثرہ افراد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

Read more

پاکستان میں جون کے بعد ریکارڈ 5329 کرونا کیس، طبی ماہرین کا ویکسی نیشن تیز کرنے پر زور

پاکستان میں گزشتہ سال جون کے بعد بدھ کو کرونا وائرس کے سب سے زیادہ 5323 کیس سامنے آئے ہیں جس کے باعث اسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے جب کہ طبی ماہرین ویکسی نیشن مہم تیز کرنے پر زور دے رہے ہیں۔

پاکستان میں 20 جون کو 5300 سے زائد کیس رپورٹ ہوئے تھے تاہم کرونا کی تیسری لہر میں شدت کے بعد ملک میں اب اس سے بھی زیادہ کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔

Read more

پاکستان کے پارلیمانی وفد کا دورۂ افغانستان ‘سیکیورٹی وجوہات’ کے باعث ملتوی

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں پارلیمانی وفد کو اسلام آباد سے کابل لے جانے والا طیارہ جمعرات کو لینڈنگ سے کچھ دیر قبل سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر واپس اسلام آباد پہنچ گیا۔

پاکستان اور افغانستان کے حکام نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر دورہ ملتوی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

Read more

ترکی کی ‘استنبول کینال’: رجب طیب ایردوان کا ‘کریزی پراجیکٹ’

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے نو برس قبل پیش کیے جانے والے آبی گزرگاہ کے ایک منصوبے پر ملک میں ان دنوں ایک مرتبہ پھر بحث چھڑ گئی ہے۔ حال ہی میں اس منصوبے پر تنقید کرنے والے ترک بحریہ کے 10 ایڈمرلز کو گرفتار کر کے تحقیقات کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔

ترک صدر نے 2011 میں ‘استنبول کینال’ منصوبے کا اعلان کیا تھا جسے وہ اپنا ‘جنونی منصوبہ’ (crazy project) قرار دیتے رہے ہیں۔

صدر ایردوان نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ موسمِ گرما میں اس منصوبے کے سنگِ بنیاد کے لیے ٹینڈر طلب کر لیے جائیں گے۔

Read more

پاکستان: افواج کو بدنام کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی تجویز، حزبِ اختلاف مخالف کیوں؟

اسلام آباد — پاکستان کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے افواجِ پاکستان کو بدنام کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا بل منظور کرتے ہوئے ایسے افراد کے خلاف قید اور جرمانے کی سزائیں تجویز کی ہیں۔

Read more

امریکہ نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث پاکستانی نیٹ ورک پر پابندی لگا دی

ویب ڈیسک — امریکہ کی ایک وفاقی عدالت نے پاکستانی شہری عابد علی خان پر انسانی اسمگلنگ کی فردِ جرم عائد کر دی ہے۔ پاکستان کے شہر نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ عابد خان پر انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلانے کا الزام ہے۔

Read more

اے این پی کی علیحدگی اور پیپلزپارٹی کی ناراضگی، پی ڈی ایم کا مستقبل اب کیا ہو گا؟

اسلام آباد — عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی علیحدگی اور پیپلزپارٹی کی ناراضگی کے بعد پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گئے ہیں۔

Read more

جہانگیر ترین کے عمران خان سے گلے شکوے، ‘کلین چٹ لیں اور پارٹی میں واپس آ جائیں’

لاہور — پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے طویل خاموشی کے بعد پارٹی قیادت کے ساتھ گلے شکوے کیے ہیں جب کہ چینی کے بحران پر اپنے خلاف ہونے والی کارروائی کو سیاسی اور انتقامی قرار دیا ہے۔ البتہ پارٹی رہنما اعجاز چوہدری کہتے ہیں کہ جہانگیر ترین کلین چٹ لے کر دوبارہ پارٹی کا حصہ بن سکتے ہیں۔

Read more

کرونا سے صحت یاب ہونے والا ہر تیسرا شخص ذہنی مسائل کا شکار ہوا: رپورٹ

ویب ڈیسک — کرونا وبا سے متعلق ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس بیماری سے صحت یاب ہونے والے ہر تیسرے شخص کو بعدازاں ذہنی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

Read more

میکسیکو: امیدوار کی انتخابی مہم کا آغاز تابوت سے

ویب ڈیسک — انتخابات میں امیدوار رائے دہندگان کی توجہ اور ووٹ کے حصول کے لیے انوکھے طریقے اختیار کرتے رہتے ہیں۔ لیکن بعض اوقات ایسا عمل بھی سرزد ہو جاتا ہے جو ملک کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر بھی زیرِ بحث آ تا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال میکسیکو میں ہونے والے انتخابات میں سامنے آئی ہے۔

Read more

فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی رکنیت معطل کر دی

فٹ بال کی عالمی تنظیم ‘فیفا’ نے پاکستان میں فٹ بال فیڈریشن کے تنازع کے باعث پاکستان کی رکنیت معطل کر دی ہے۔

فیفا نے چند روز قبل پاکستان کو خبردار کیا تھا کہ اگر فٹ بال ہیڈکوارٹرز لاہور کا کنٹرول 31 مارچ تک فیفا کی جانب سے مقرر کردہ ‘نارملائزیشن کمیٹی’ کے سپرد نہ کیا گیا تو اس کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

Read more

بلوچستان کے سرکاری ملازمین کا دھرنا: ‘تنخواہیں بڑھائیں تو اس کے لیے قرض لینا پڑے گا’

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے سرکاری ملازمین گزشتہ سات روز سے تنخواہوں میں اضافے کے لیے دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ تاہم حکومت کا مؤقف ہے کہ اگر ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جاتا ہے تو آنے والے چند برسوں میں حکومت کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے قرضہ لینا پڑے گا۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں وزیر اعلٰی بلوچستان کی سرکاری رہائش گاہ سے متصل ایدھی چوک پر سیکڑوں سرکاری ملازمین دھرنے پر بیٹھے ہیں۔

Read more

آئی پی ایل کے آغاز سے قبل ہی کرونا کے وار، غیر ملکی کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 14 ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل ہی لیگ میں شامل کھلاڑیوں اور عملے پر کرونا نے وار شروع کر دیے ہیں۔

نو اپریل سے شروع ہونے والے ایونٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان چنئی میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کو عالمی وبا سے بچانے کے لیے تماشائیوں کو گراؤنڈ میں میچ دیکھنے کی اجازت نہیں ہو گی تاہم ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی دونوں ٹیموں میں کرونا کے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔

Read more

کسانوں کو بر وقت اپنی بیماری سے آگاہ کرتی فصلیں، کیا حقیقت بن سکیں گی؟

سائنس دان ایک ایسی نئی ٹیکنالوجی پر کام کر رہے ہیں جس کے ذریعے پودوں سے براہِ راست رابطہ کرنا ممکن ہو سکے گا۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے یہ ممکن ہو سکے گا کہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیڑے مکوڑے کھانے والے پودے وینس فلائی ٹریپ یا فصلیں کسانوں کو وقت سے پہلے اطلاع دے سکیں کہ ان پر بیماری کا حملہ ہو چکا ہے۔

Read more

مغل بادشاہ اورنگزیب کا خزانہ لوٹنے والا بحری قزاق کون تھا؟

ماضی کا خطرناک بحری قزاق اور اپنے دور کی سب سے دولت مند حکومت کا خزانہ لوٹنے والا ہینری ایوری ایک بار پھر خبروں میں ہے۔

حال ہی میں ایک شوقیہ امریکی کھوجی جم بیلی نے امریکہ کی ریاست میسا چوسٹس، رہوڈ آئی لینڈ اور کنیٹی کٹ سے ملنے والے مجموعی طور پر 15 سکوں کے متعلق اپنی تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ سکے 17 ویں صدی میں مغل بادشاہ اورنگزیب کے عہد کے بحری جہاز ‘گنجِ سوائی’ پر لدے خزانے کے ہیں جسے بدنامِ زمانہ برطانوی بحری قزاق ہینری ایوری نے لوٹ لیا تھا۔

Read more

پی ڈی ایم میں پھوٹ، عوامی نیشنل پارٹی کا راہیں جدا کرنے کا اعلان

پاکستان میں حزبِ اختلاف کی جماعت عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

منگل کو پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اے این پی کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے الزام لگایا کہ پی ڈی ایم میں شامل کچھ جماعتیں اپنے مخصوص سیاسی ایجنڈے کے لیے پی ڈی ایم کو ہائی جیک کر رہی ہیں۔

Read more

نو سال بعد روسی وزیرِ خارجہ کا دورۂ پاکستان دونوں ممالک کے لیے کتنا اہم؟

روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر منگل کو اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی دفترِ خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔

روسی وزیرِ خارجہ بھارت کا دورہ مکمل کر کے پاکستان پہنچے ہیں کسی بھی روسی وزیرِ خارجہ کا نو سال بعد یہ پہلا دورۂ پاکستان ہے جسے اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

Read more

امریکہ: ذہنی بیماری ‘اے ڈی ایچ ڈی’ میں مبتلا بچوں کے لیے نئی دوا منظور

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اتھارٹی (ایف ڈی اے) نے ذہنی بیماری ‘اے ڈی ایچ ڈی’ میں مبتلا بچوں کے لیے لگ بھگ 10 سال بعد نئی دوا کی منظوری دے دی ہے۔

ایف ڈی اے نے جمعے کو ذہنی بیماری ‘اے ڈی ایچ ڈی’ میں مبتلا 6 سے 17 برس کی عمر کے بچوں کے لیے نئی دوا ‘کیل بری’ کی منظوری دی ہے جو کیپسول کی صورت میں دستیاب ہو گی اور اس کی روزانہ ایک خوراک لی جا سکتی ہے۔

Read more

فلائیڈ کی گردن پر گھٹنا رکھنے والے اہل کار نے پالیسی کی خلاف ورزی کی: پولیس چیف کا بیان

امریکہ میں گزشتہ سال مئی میں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی ہلاکت میں نامزد پولیس افسر ڈیرک چاون کے خلاف مقدمے کی کارروائی میں پیر کو منی ایپلس پولیس ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کی گواہی قلم بند کی گئی۔

منی ایپلس پولیس کے سربراہ میڈاریا اراڈونڈو کا کہنا تھا کہ جارج فلائیڈ کو حراست میں لینے کے بعد نو منٹ سے زائد تک ان کی گردن پر گھٹنا رکھ کر دبانے والے پولیس افسر ڈیرک چاون نے محکمے کی پالیسی پر عمل نہیں کیا۔

Read more

چچا کی ثالثی، اردن کے شاہ عبداللہ اور شہزادہ حمزہ میں صلح

ویب ڈیسک — اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور ان کے سوتیلے بھائی شہزادہ حمزہ کے درمیان کشیدگی سے پیدا ہونے والا سیاسی بحران ثالثی کے ذریعے حل کر لیا گیا ہے۔

شاہی خاندان کے عوامی سطح پر نمایاں جھگڑے کے دوران شاہ عبداللہ نے شہزادہ حمزہ کو بیرونی مدد سے اردن کو غیر مستحکم کرنے کے الزام میں نظر بند کر دیا تھا جب کہ شہزادہ حمزہ نے ان الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ گھر پر رہنے اور اختلافی بیانات دینے سے گریز نہیں کریں گے۔

Read more

افغان صدر کا اپنا امن منصوبہ تیار: ‘غنی حکومت کسی اور کی پالیسی عوام پر مسلط نہیں کرے گی’

اسلام آباد — افغان حکومت نے ایک مرتبہ پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ افغانستان میں قیامِ امن کا واحد اور پائیدار حل ملک میں انتخابات کے انعقاد کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ اس حوالے سے افغان صدر اشرف غنی نے نئی سیاسی حکومت کے قیام اور پائیدار امن کے لیے تین مراحل پر مشتمل ‘پیس روڈ میپ’ تیار کر لیا ہے۔

Read more

پاکستان کی مذہبی جماعتوں کا افغانستان میں اثر و رسوخ کیوں کم ہوا؟

کراچی — پاکستان کی مذہبی جماعتیں خصوصاً جماعتِ اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام کے دونوں دھڑے ماضی میں افغانستان کے معاملات میں کافی اثر و نفوس رکھتے تھے مگر پاک افغان امور کے ماہرین کے مطابق گزشتہ دو دہائیوں سے پاکستان کی ان جماعتوں کا افغانستان میں کردار نہ رہنے کے برابر رہ گیا ہے۔

گزشتہ ماہ کے وسط میں جماعتِ اسلامی کی دعوت پر حزبِ اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار پاکستان کے دورے پر تھے۔

Read more

ویکسی نیشن کورس مکمل کرنے والے رمضان میں عمرہ ادا کر سکیں گے: سعودی حکام

ویب ڈیسک — سعودی حکام نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران صرف ان افراد کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہو گی جو کرونا وائرس سے بچاؤ کے ٹیکے لگوا چکے ہوں گے۔

Read more

پاکستان میں شوگر انڈسٹری پر ‘گٹھ جوڑ’ اور ‘سٹے بازی’ کے الزامات، معاملہ ہے کیا؟

پاکستان میں ان دنوں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مختلف شوگر ملز اور بڑے ڈیلرز کے خلاف وفاقی تفتیشی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت کا یہ الزام ہے کہ شوگر ملز مالکان ملی بھگت کر کے ملک میں چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرتے ہیں جس سے چینی مہنگی فروخت ہوتی ہے۔

البتہ، شوگر ملز مالکان ان الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔

پاکستان میں یوں تو عرصۂ دراز سے کاروباری افراد پر گٹھ جوڑ اور ملی بھگت کے الزامات لگتے رہے ہیں۔ تاہم حالیہ عرصے میں چینی کی قیمتوں میں اچانک اضافے پر اسے ‘سٹے بازوں’ کی کارستانی قرار دیا جا رہا ہے۔

Read more

قیمت پر تنازع کے باوجود پاکستان میں نجی شعبے نے کرونا ویکسی نیشن شروع کر دی

پاکستان میں نجی شعبے کی جانب سے بھی کمرشل بنیادوں پر لوگوں کو ویکسین لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے بعد ملک کے بڑے شہروں میں ان ویکسی نیشن مراکز میں عوام بالخصوص نوجوانوں کا رش دیکھا جا رہا ہے۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق پاکستان میں بعض نجی کمپنیوں نے روس کی تیار کردہ ‘اسپوتنک فائیو’ کی ہزاروں خوراکیں درآمد کی ہیں جس کے بعد کراچی اور لاہور میں انہیں کمرشل بنیادوں پر شہریوں کو لگایا جا رہا ہے۔

Read more

بھارت: ایک دن میں ریکارڈ ایک لاکھ سے زائد کرونا کیس، ریاست مہاراشٹرا میں رات کا کرفیو

بھارت میں پیر کو کرونا وائرس کے ایک لاکھ سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹرا میں رات کا کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

بھارت کی وزارتِ صحت کے مطابق ملک میں پیر کو کرونا کے مزید ایک لاکھ تین ہزار 558 کیس رپورٹ ہوئے۔ اس سے قبل صرف امریکہ اور برازیل میں ہی یومیہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرتی رہی ہے۔

Read more

بھارتی حکومت کا ماؤ باغیوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا اعلان

بھارت میں ماؤ نواز باغیوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران 22 سیکیورٹی اہل کاروں کی ہلاکت کے بعد حکومت نے فورسز کو باغیوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن شروع کرنے کے احکامات دیے ہیں۔

خیال رہے کہ ہفتے کو ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بجاپور میں ماؤ نواز باغیوں کے خلاف آپریشن کے دوران 22 سیکیورٹی اہل کار ہلاک ہو گئے تھے جس پر بھارت میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

Read more

‘گوڈزیلا ورسز کونگ’ کا کرونا وبا کے دوران باکس آفس پر ریکارڈ بزنس

ویب ڈیسک — ہالی وڈ کی سائنس فکشن اور سنسنی سے بھرپور ایکشن فلم ‘گوڈزیلا ورسز کونگ’ نے کرونا وبا کے دوران باکس آفس پر اچھا آغاز کر کے تھیٹر مالکان کے لیے امید کی کرن جگا دی ہے۔

Read more

فخر زمان کے رن آؤٹ پر تنازع، بیٹسمین کی غلطی یا ڈی کوک کی چالاکی؟

کراچی — پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز ایک عجیب موڑ پر موجود ہے، اس وقت جب تین میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ پاکستانی شائقین میزبان ٹیم کے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک کو ‘چیٹر’ قررا دینے پر تلے ہوئے ہیں۔

ہوا کچھ یوں کہ جنوبی افریقہ کے خلاف اتوار کو کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں پاکستان ٹیم سنسنی خیز مقابلے کے بعد 17 رنز سے ہار گئی۔

Read more

طالبان اور افغان فورسز کا استنبول کانفرنس سے قبل ایک دوسرے کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ

ویب ڈیسک — افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان نے اتوار کو جھڑپوں کے دوران ایک دوسرے کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔

افغانستان کی وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں نیشنل سیکیورٹی فورسز نے مختلف صوبوں میں کارروائیوں کے دوران لگ بھگ 160 باغیوں کو ہلاک کیا ہے جب کہ درجنوں زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Read more

بھارتی اداکار اکشے کمار بھی کرونا وائرس کا شکار

بھارت میں کرونا وائرس کی نئی لہر تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اب تک کئی معروف شخصیات وائرس سے متاثر ہوچکی ہیں جس میں حالیہ اضافہ بالی وڈ اسٹار اکشے کمار کا ہے۔

بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے ایک ٹوئٹ میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

Read more

‘بھٹو کی سب سے بڑی خوبی ہی ان کی خامی تھی’

سن 1970 میں پاکستان کے عام انتخابات کا اعلان ہو چکا ہے۔ ایوب خان کی کابینہ میں وزیرِ خارجہ رہنے والے ذوالفقار علی بھٹو نے ان سے اپنی راہیں جدا کر کے جس سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی تھی اب وہ سندھ میں اس کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

لاڑکانہ سے کشمور جاتے ہوئے ان کے پارٹی کارکنوں کے قافلے میں ایک شخص کچھ زیادہ ہی جوش میں آ گیا اور اس کی گاڑی بھٹو کی گاڑی سے جا ٹکرائی۔ زوردار دھچکہ لگا، بھٹو کی جناح کیپ دور جا گری اور ڈارئیور بھی بری طرح اسٹیئرنگ سے ٹکرایا لیکن اس نے بروقت گاڑی کو سنبھال لیا ورنہ تاریخ کا دھارا شاید کوئی اور رُخ اختیار کر لیتا۔

Read more

بھارت: ماؤ نواز باغیوں سے جھڑپ میں 22 سیکیورٹی اہل کار ہلاک

بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بجاپور میں ماؤ نواز باغیوں سے جھڑپ کے دوران بھارتی سیکیورٹی فورسز کے کم از کم 22 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

اتوار کو بھارتی حکام نے تصدیق کی کہ ہفتے کو چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں کے خلاف ایک آپریشن کے دوران سینٹرل ریزرو پولیس کے کوبرا یونٹ، ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ اور اسپیشل ٹاسک فورس کے اہل کاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

Read more

نئی نسل کی اکثریت آب و ہوا کی تبدیلی کو سب سے بڑا چیلنج سمجھتی ہے: رپورٹ

اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے ‘یونیسکو’ کی جانب سے کیے گئے حالیہ سروے کے مطابق دنیا بھر میں نئی نسل کی اکثریت رواں دہائی کے دوران آب و ہوا کی تبدیلی کو سب سے بڑا چیلنج سمجھتی ہے۔

‘یونیسکو’ کی جانب سے حال ہی میں سروے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں 100 میں سے 57 فی صد 35 سال سے کم جب کہ 35 فی صد 25 سال سے کم افراد سے رائے لی گئی ہے۔

Read more

بھارت سے تجارت کی بحالی مؤخر کرنے کی وجہ کیا تھی؟

پاکستان کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ موجودہ حالات میں تجارتی تعلقات بحال نہیں کیے جائیں گے۔

یہ فیصلہ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت بھارت سے تجارتی روابط بحال کرنے سے متعلق مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔

اس سے قبل رواں ہفتے جمعرات کو وفاقی کابینہ نے وزارتِ تجارت کی تجویز پر اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی ہمسایہ ملک بھارت سے کپاس اور چینی درآمد کرنے کی سفارش پر فیصلہ مؤخر کر دیا تھا۔

Read more

ماحولیاتی کانفرنس میں مدعو نہ کیے جانے پر شور شرابے پر حیران ہوں: عمران خان

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ امریکہ میں آب و ہوا میں تبدیلی سے متعلق ہونے والی کانفرنس میں مدعو نہ کیے جانے پر ہونے والے شور شرابے پر حیران ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کا ہفتے کو ٹوئٹس میں کہنا تھا کہ وہ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایک اجلاس میں پاکستان کو مدعو نہ کیے جانے پر بلاجواز اعتراضات سن کر حیران ہیں۔

Read more

امریکی عدالت نے ’شیطان کے جوتے‘ فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی

امریکی کمپنی ‘نائیکی’ نے پیر کو نیو یارک کی وفاقی عدالت میں ‘بروکلین آرٹ کلیکٹو’ (ایم ایس سی ایچ ایف) کے خلاف اپنا ڈیزائن چوری کا مقدمہ درج کیا تھا۔

نیو یارک کی وفاقی عدالت میں دائر مقدمے میں نائیکی نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ایم ایس سی ایچ ایف نے نائیکی کی اجازت اور منظوری کے بغیر اس کا ڈیزائن استعمال کرتے ہوئے جوتے تیار کیے۔ جب کہ نائیکی کمپنی کا اس منصوبے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Read more

امریکہ 10 کروڑ ویکسین خوراکیں لگانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے پہلے 100 دن میں کرونا ویکسین کی 10 کروڑ خوراکیں لگانے کا ہدف مقرر کیا تھا۔ تاہم امریکہ کے کچھ علاقوں میں ابھی بھی کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

امریکی صدر بائیڈن کا رواں ہفتے جمعے کو کہنا تھا کہ وہ لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ جو کچھ اس وبا کے خلاف حاصل کیا گیا ہے اسے ضائع مت کریں۔

Read more

سینیٹ میں حزبِ اختلاف کی تقسیم واضح، نئے دھڑے میں پانچ جماعتیں شامل

پاکستان کے پارلیمان کے ایوانِ بالا (سینیٹ) میں حزبِ اختلاف کی پانچ جماعتوں نے الگ اتحاد بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ایوانِ بالا میں اپوزیشن واضح طور پر دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی ہے۔

حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی پانچ جماعتوں مسلم لیگ (ن)، جمعیت علما اسلام (ف)، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور بی این پی (مینگل) نے اپوزیشن کے 27 سینیٹرز پر مشتمل الگ بلاک بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

Read more

وبا کے باعث ایک لاکھ ملاح کھلے سمندر میں پھنسے ہوئے ہیں

ایک اندازے کے مطابق، کرونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے تجارتی مال برداری کے لئے استعمال ہونے والے بحری جہازوں پر سوار ایک لاکھ کے قریب ملاح سمندری پانیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان ملاحوں کی مدد کے لئے ایک مہم چلائی جا رہی ہے، جس پر دستخط کرنے والے اسے ایک ایسا انسانی بحران قرار دے رہے ہیں جس سے دنیا بھر میں ضروری اشیا کی رسد اور ترسیل میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

اس مہم کے ارکان نے دنیا بھر میں حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مال بردار بحری جہازوں پر کام کرنے والے سولہ لاکھ ملاحوں کا حوصلہ بڑھائیں،انہیں سرحدوں کے آر پار جانے کی اجازت دیں اور ترجیحی بنیادوں پر انہیں ویکسین فراہم کی جائے۔

Read more

ایشیائی امریکی صحافی بھی ہراساں ہونے کی شکایت کرنے لگے

گزشتہ مہینے امریکی شہر اٹلانٹا میں چھ ایشیائی امریکی خواتین کے قتل کے ایک روز بعد امریکہ میں کم از کم پانچ ایسے صحافیوں کو رپورٹنگ کے دوران ہراساں کیا گیا، جو نسلی لحاظ سے ایشیائی تھے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ ایشیائی امریکی صحافی بھی منفی رویوں کی اس بڑی لہر کی لپیٹ میں ہیں، جس کی شکایت کرونا وائرس کی عالمی وبا کے بعد امریکہ میں رہنے والی ایشیائی امریکی کمیونٹی تواتر کے ساتھ کر رہی ہے، یعنی ایشیائی امریکیوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم۔

Read more

امریکہ ایران بالواسطہ مذاکرات منگل سے ویانا میں شروع ہونگے

امریکہ اور ایران نے جمعے کے روز کہا ہے کہ وہ منگل سے ویانا میں بالواسطہ مذاکرات شروع کر رہے ہیں۔ یہ مذاکرات ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان دو ہزار پندرہ میں طے پانے والے جوہری معاہدے کی تجدید نو کے لئے ہونے والے وسیع پیمانے کے مذاکرات کا حصہ ہونگے۔

ایران نے ویانا میں امریکی عہدیداروں سے کسی براہ راست بات چیت کے امکان کو مسترد کیا ہے، لیکن مبصرین کا خیال ہے کہ ایرانی اور امریکی عہدیداروں کی آسٹریا کے دارالحکومت میں بیک وقت موجودگی ، جسے واشنگٹن نے ایک "صحت مندانہ پیش رفت” قرار دیا ہے، معاہدے کے تمام فریقوں کو اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Read more

فلائیڈ کی گردن پر اتنی دیر گھٹنا رکھنا غیر ضروری تھا،اعلی پولیس افسر کا بیان

امریکہ میں گزشتہ سال مئی میں ایک سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی ہلاکت میں نامزد پولیس افسر ڈیرک شووین کے خلاف مقدمے کی کارروائی میں جمعے کے روز منی آپلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے قتل کی تفتیش پر مامور ہومی سائڈ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کی گواہی قلم بند کی گئی۔

پولیس اہلکار کے خلاف مقدمے کی یہ کارروائی امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منی ایپلس میں ہو رہی ہے اور گزشتہ پانچ دنوں سے گواہان کی شہادتیں ریکارڈ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Read more

’یہ میچ تو جان لے کر ہی ٹلے گا‘، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پہلے ون ڈے میں ہرا دیا

سینچورین، جنوبی افریقہ — بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ جنوبی افریقہ کا آغاز کامیابی سے کیا۔ سنچورین میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹ سے شکست دے کر تین میچ کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اور جنوبی افریقہ کو 50 اوورز میں صرف چھ وکٹ پر 273 رنز ہی بنانے دیے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ریسی وین ڈیر ڈسن نے ناقابل شکست 123 رنز اسکور کئے، ڈیوڈ ملر نے 50 رنز بنا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

Read more

اورنگزیب بادشاہ کا خزانہ لوٹنے والے قاتل بحری قذاق کا کھوج مل گیا

امریکہ میں نیو انگلینڈ کے علاقے کے مختلف مقامات سے دریافت ہونے والے چند سکوں سے دنیا کے ایک بےحد پرانے حل طلب جرم کی گتھی سلجھانا ممکن ہو گیا ہے۔

اس کہانی کا ولن ایک انگریز سمندری قذاق ہے، جو سترہویں صدی کے دوران بھارت سے مکہ جانے والے حاجیوں کے بحری جہاز کو لوٹنے کے بعد دنیا کا سب سے مطلوب شخص بن گیا تھا۔ یہ شخص بعد میں غلاموں کے بیوپاری کا ملمع اوڑھ کر قانون کی نظروں سے اوجھل ہو گیا۔

Read more

کیپیٹل ہل، حملہ آور نے کار دو پولیس افسران پر چڑھا دی، پولیس افسر اور حملہ آور ہلاک

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کیپیٹل ہل کی عمارت کے باہر جمعہ کے روز ایک کار کے سیکیورٹی چیک پوائنٹ سے ٹکرانے کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار اور مشتبہ حملہ آور کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

کیپیٹل پولیس کی عبوری سربراہ یوگا ناندا پٹ مین نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور کار ٹکرانے کے بعد ایک ہاتھ میں خنجر لے کر پولیس آفیسرز کی طرف دوڑ پڑا اور اس نے ایک آفیسر پر خنجر سے وار کیا۔ پولیس کی طرف سے فائرنگ کی گئی، جس سے حملہ آور زخمی ہو گیا۔ اسے ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر ہلاک ہو گیا۔

Read more

اسکردو میں بہار کے رنگ، قدرتی حسن کے دلکش نظارے

پاکستان کے شمال میں واقع گلگت بلتستان سے سخت سردی کا موسم رخصت ہو چکا ہے اور اب بہار اپنے تمام تر رنگوں کے ساتھ جلوہ گر ہے۔ موسمِ بہار شروع ہوتے ہی قدرتی حسن سے مالا مال اس خطے میں رنگ اور خوش بو کی ایک نئی دنیا بس جاتی ہے۔

Read more

لوک گلوکار شوکت علی کا انتقال: ’انہیں جتنی عزت ملنی چاہیے تھی وہ نہیں دی گئی‘

جب بھی پاکستان میں لوک موسیقی کی بات ہوگی۔ گلوکار شوکت علی کا نام سرِ فہرست ہو گا انہوں نے امریکہ، برطانیہ اور بھارت سمیت دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ فلموں میں گلوکاری اور اداکاری کے ساتھ ان کی دو شعری مجموعے بھی کافی مقبول ہوئے۔ جگر کے عارضے میں مبتلا 77 برس کی عمر میں اس گلوکار کے انتقال کی خبر سے پنجابی اور اردو گیت سننے والوں کو دکھ پہنچا۔

شوکت علی تین مئی 1944 کو لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں میاں فقیر بخش کے گھر پیدا ہوئے۔ ان کے خاندان کا تعلق ضلع گجرات کے علاقے ملکوال سے تھا۔ ان کے والد پیشے کے اعتبار سے درزی تھے۔ وہ انہیں پہلوان بنانا چاہتے تھے لیکن بڑے بھائی عنایت علی نے، جو خود بھی ایک لوک گلوکار تھے، شوکت علی میں موسیقی سے لگاؤ دیکھا اور ان کی رہنمائی کی۔

Read more

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سرمد سلطان ’غائب‘، ایمنسٹی کا بازیابی کا مطالبہ

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان کے ضلع اٹک کے علاقے فتح جنگ سے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سرمد سلطان کے لاپتا ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے.

تاریخ کے حوالے سے ٹوئٹس کرنے والے سرمد سلطان کا غائب ہونا گزشتہ رات سے پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا ہے۔

فتح جنگ کی پولیس کے مطابق اب تک ان کے پاس سرمد سلطان کے لاپتا ہونے کے حوالے سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔

Read more

کشمیر: بی جے پی رہنما کے گھر پر حملہ کرنے والے تین مبینہ عسکریت پسند کارروائی میں ہلاک

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کی پولیس کا کہنا ہے کہ شورش زدہ علاقے میں بھارت سے الحاق کے حامی سیاسی رہنماؤں، بالخصوص حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں اور کارکنوں کو علیحدگی پسند عسکریت پسندوں سے خطرہ ہے جس کے پیشِ نظر ان کو تحفظ فراہم کرنے کی حکمتِ عملی تبدیل کی جا رہی ہے۔

کشمیر کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس افسر وجے کمار نے دارالحکومت سرینگر میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جمعرات کو شہر کے مضافاتی علاقے نوگام میں بی جے پی کے مقامی رہنما انور خان کے گھر پر حملہ کیا گیا تھا۔ حملے میں ملوث چار میں سے تین عسکریت پسندوں کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا گیا ہے۔

Read more

پاکستان: جعلی فنگر پرنٹس کے ذریعے رقوم نکلوانے والا گروہ پکڑا گیا

پاکستان کے صوبے پنجاب کی پولیس نے فنگر پرنٹس حاصل کرنے کے بعد جعلی انگوٹھوں کے ذریعے فلاحی اکاؤنٹس سے رقوم چوری کرنے والے ایک مبینہ گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اوکاڑہ سے گرفتار کیے جانے والے ملزمان فلاحی سرکاری پروگرام ‘احساس کفالت’ اور اس جیسے دیگر پروگرامز سے رقوم حاصل کرنے والے حق داروں کے پیسے چوری کرتے تھے۔

Read more

براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ: زرداری کے خلاف سوئس کیسز کھولنے کا عندیہ، 5 ملزمان کے خلاف کارروائی کا اعلان

حکومتِ پاکستان کی طرف سے بیرونِ ملک پاکستانی سیاست دانوں کے اثاثوں کی چھان بین کے لیے خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ‘براڈ شیٹ’ کو اربوں روپوں کی ادائیگی کی تحقیقات کرنے والے براڈشیٹ کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ رپورٹ میں بیوروکریسی پر ریکارڈ چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں وکیل احمر بلال صوفی، حسن ثاقب، غلام رسول، عبدالباسط، شاہد علی بیگ کے خلاف کارروائی ہو گی۔ جب کہ برطانیہ میں موجود طارق ‏فواد نامی شخص نے براڈشیٹ کا معاملہ شروع کرایا تھا اور اسے بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

Read more

مشہورِ زمانہ کھلاڑیوں کے باوجود پاکستان میں اسپورٹس بائیو پکس کا فقدان کیوں؟

حال ہی میں بھارتی بیڈمنٹن اسٹار سائنہ نہوال کی بائیو پک سنیما گھروں کی زینت بنی ہے۔ اس فلم میں جہاں ایک معمولی علاقے سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے عالمی نمبر ایک بننے تک کے سفر کو فلمایا گیا ہے وہیں یہ فلم سرحد کے اس پار موجود پاکستانیوں کے لیے بھی ایک سوال چھوڑتی ہے۔

وہ سوال یہ ہے کہ پاکستان میں اسپورٹس لیجنڈز کی کمی نہ ہونے کے باوجود ملک میں ‘اسپورٹس بائیو پک’ کا فقدان کیوں ہے۔

‘لگان ‘اور ‘اقبال’ جیسی اسپورٹس فلموں کی کامیابی کی بعد بالی وڈ نے سال 2010 میں اسپورٹس بائیو پک کی جانب قدم بڑھایا۔ ‘پان سنگھ تومر’، ‘بھاگ ملکھا بھاگ’، ‘میری کوم ‘، ‘ایم ایس دھونی دی ان ٹولڈ اسٹوری’، ‘اظہر’ اور اب ‘سائنہ’۔

Read more

ڈسکہ ضمنی انتخاب: تحریک انصاف کی درخواست مسترد، دوبارہ الیکشن کرانے کا فیصلہ برقرار

پاکستان کی سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کا ضمنی انتخاب دوبارہ کرانے سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے ڈسکہ میں دوبارہ انتخاب کے الیکشن کمیشن کے حکم کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔

عدالت نے جمعے کو اپنے مختصر فیصلے میں قرار دیا کہ حلقے میں دوبارہ انتخاب ہو گا اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رہے گا۔

Read more

وفاقی کابینہ نے بھارت سے کپاس اور چینی منگوانے کا فیصلہ مؤخر کر دیا

پاکستان میں وفاقی کابینہ نے بھارت سے چینی اور کپاس منگوانے کی اقتصادی رابطہ کونسل (ای سی سی) کی تجویز کو مؤخر کر دیا ہے۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان اور کابینہ کی واضح اور متفقہ رائے یہ تھی کہ جب تک بھارت کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت بحال نہیں کرتا اس وقت تک بھارت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا ممکن نہیں۔

Read more

پاکستان میں کرونا کیسز میں نو ماہ بعد ریکارڈ اضافہ، آٹھ لاکھ افراد کی ویکسی نیشن مکمل

پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر کے دوران جمعرات کو جون کے بعد سب سے زیادہ 4974 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب تک آٹھ لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔

کیسز میں اضافے کے باوجود پاکستان کے وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ معاشی مشکلات کے پیشِ نظر ملک مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا، لہذٰا کرونا وبا کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

Read more

جنوبی افریقہ بمقابلہ پاکستان: نئے کپتانوں کا امتحان

پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ دو اپریل کو سنچورین کے مقام پر کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے کپتان نہ صرف سیریز جیتنے کے لیے پرعزم ہیں بلکہ پرامید ہیں کہ شائقینِ کرکٹ کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

سیریز میں پاکستان کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جب کہ میزبان ٹیم کی کپتانی نئے کپتان ٹیمبا باووما کریں گے۔ بابر اعظم کی بحیثیت کپتان یہ دوسری اور باووما کی پہلی سیریز ہو گی۔

Read more

جاپان: صدیوں بعد وقت سے پہلے کھلنے والے چیری کے پھولوں کا جوبن

دلکش رنگوں کے چیری پھول ہر سال موسمِ بہار کی آمد کی علامت بنتے ہیں۔ لیکن اس برس جاپان کے پھولوں کے مرکز کیوٹو شہر میں گلابی رنگ کے پھول وقت سے پہلے کِھل کر اپنے جوبن کو پہنچ گئے ہیں۔

گزشتہ بارہ صدیوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ کیوٹو میں چیری پھول 26 مارچ کو ہی کِھل کے اپنے عروج کو پہنچ گئے ہیں۔

Read more

بھارتی اداکارہ کرن کھیر میں خون کے کینسر کی تشخیص

سینئر بھارتی اداکارہ اور بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی چندی گڑھ سے رکنِ پارلیمنٹ کرن کھیر خون کے کینسر میں مبتلا ہو گئی ہیں۔

سن 1983 سے بالی وڈ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کرن کھیر کے شوہر و اداکار انوپم کھیر نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے اہلیہ کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔

Read more

امریکی انفرا سٹرکچر کی تعمیرِ نو کے لیے 23 کھرب ڈالر کا منصوبہ

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے امریکی معیشت کو ترقی دینے کے لیے بدھ کو 23 کھرب ڈالر کے ایک انفرا سٹرکچر منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے "ایک بالکل نئی معیشت وجود میں آئے گی جو چین کو پیچھے چھوڑ دے گی۔”

بدھ کو ریاست پینسلوینیا کے شہر پٹس برگ کے کارپینٹرز یونین ٹریننگ سینٹر میں اپنے منصوبے کے خدو خال واضح کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا کہ یہ امریکہ میں سرمایہ کاری کا ایسا منصوبہ ہے، جو کئی نسلوں میں ایک بار ہی پیش کیا جاتا ہے۔

Read more

کیا پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں؟

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے چند روز قبل پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا تھا جس میں دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانے کے عزم کے علاوہ عمران خان کو سعودی عرب کے دورے کی بھی دعوت دی گئی تھی جسے عمران خان نے قبول کر لیا تھا۔

گو کہ محمد بن سلمان نے ٹیلی فون کال میں کرونا وبا کا شکار ہونے والے وزیرِ اعظم عمران خان سے اُن کی خیریت دریافت کی تھی۔ تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق محمد بن سلمان کے رابطے کے بعد گزشتہ ایک سال سے تناؤ کا شکار دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کے آثار نظر آ رہے ہیں۔

Read more

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ، بچے سمیت چار افراد ہلاک

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر اورِنج میں بدھ کو فائرنگ کے واقعے میں بچے سمیت چار افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ دو افراد زخمی ہیں جن میں مشتبہ حملہ آور بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ریاست کیلی فورنیا میں لاس اینجلس کے قریب واقع شہر اورِنج کی اس عمارت میں پیش آیا جہاں زیادہ تر دفاتر ہیں۔

Read more

کراچی کے ضمنی انتخاب میں خیبر پختونخوا کے سیاسی رہنما سرگرم، معاملہ ہے کیا؟

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں 29 اپریل کو ضمنی انتخاب ہونا ہے۔ لیکن ایک ماہ قبل ہی حلقے میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس حلقے میں مدِمقابل دو بڑی سیاسی جماعتوں، پاکستان تحریکِ انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے انتخابی مہم کے لیے خیبر پختونخوا سے اپنی جماعتوں کے مرکزی رہنماؤں کو مدعو کیا ہے۔

Read more

پشاور ہائی کورٹ نے ‘ٹک ٹاک’ کو بحال کرنے کی اجازت دے دی

پشاور ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فام ’ٹک ٹاک‘ کی مشروط طور پر بحالی کی اجازت دیتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو ہدایت کی ہے کہ ٹک ٹاک پر غیر مہذب مواد اپ لوڈ ہونے سے روکا جائے۔

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ٹک ٹاک کے بارے میں درخواست کی جمعرات کو سماعت کی۔

Read more

فیفا کا رُکنیت معطل کرنے کا انتباہ، پاکستان میں فٹبال تنظیموں کا تنازع ہے کیا؟

فٹبال کی عالمی تنظیم ‘فیفا’ نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے فٹبال فیڈریشن کے معاملات بدھ تک حل نہ کیے تو اس کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

پاکستان کی وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے فیفا سے اپیل کی ہے کہ وہ رکنیت معطل کرنے میں جلدبازی کے بجائے پاکستان کو مزید مہلت دے۔

Read more

انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ: پاکستان اور بھارت کی صورتِ حال پر اظہارِ تشویش

امریکی محکمۂ خارجہ نے 2020 میں دنیا بھر میں انسانی حقوق کی صورتِ حال سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے جس میں پاکستان اور بھارت میں انسانی حقوق کی صورتِ حال کو غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔

منگل کو امریکی وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق پامال کرنے والے اکثر سزاؤں سے بچ جاتے ہیں جب کہ بھارت میں شہری آزادیوں، آزادیٔ صحافت پر قدغن، عدم برداشت اور ماورائے عدالت ہلاکتوں جیسے مسائل ہیں۔

Read more

میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد انتشار، امریکہ کا غیر ضروری عملے کو انخلا کا حکم

امریکہ کے محکمۂ خارجہ نے فوجی بغاوت کے بعد بحران کے شکار ملک میانمار سے غیر ضروری سفارتی عملے کو انخلا کا حکم دیا ہے۔

یکم فروری کو میانمار میں فوج کی جمہوری حکومت کے خلاف بغاوت کے بعد ملک بھر میں احتجاج اور مظاہرے جاری ہیں۔ فوج کے ماتحت انتظامیہ کی کارروائیوں میں احتجاج میں شریک 520 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ عالمی طاقتوں نے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔

Read more

فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائنگ مقابلے، رونالڈو نے پرتگال کو فتح دلوا دی

آئندہ سال قطر میں شیڈول فٹبال ورلڈ کپ فائنلز تک رسائی کے لیے کھیلے جانے والے کوالیفائنگ مقابلے میں پرتگال نے لگزمبرگ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔ اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

پرتگال کی ٹیم کوالیفائنگ راؤنڈ میں کھیلے گئے تین میں سے دو میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرِ فہرست ہے۔

Read more

صدر بائیڈن کے کتے نے وائٹ ہاؤس میں ایک اور شخص کو کاٹ لیا

امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے کتے ‘میجر’ نے رواں ہفتے وائٹ ہاؤس میں ایک اور شخص کو کاٹ لیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ایک ماہ کے دوران پیش آنے والا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

پیر کو خاتونِ اول جل بائیڈن کے پریس سیکریٹری مائیکل لاروسا نے بتایا کہ "میجر نے واک کے دوران ایک شخص کو کاٹ لیا۔”

اُن کے بقول وائٹ ہاؤس کی میڈیکل ٹیم نے متاثرہ شخص کا طبی معائنہ کیا جنہیں کوئی زخم نہیں ہوا اور وہ کام پر واپس بھی آ گئے۔

Read more

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس: افغانستان کے امن و استحکام کے لیے علاقائی کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق

تاجکستان کے دارالحکومت دو شنبے میں ہارٹ آف ایشیا استنبول پروسیس کی نویں وزارتی کانفرنس منگل کو اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ کانفرنس کے اختتام پر جاری کردہ ایک مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کانفرنس کے رکن ممالک نے افغانستان کے امن و استحکام کے لیے علاقائی کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

مشترکہ بیان میں افغانستان میں جاری تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری اور جامع جنگ بندی پر زور دیا گیا ہے۔ تاکہ فریقین کے درمیان سیاسی تصفیے کے حصول کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جائے۔

Read more

امریکہ سمیت 14 ممالک کو کرونا کے ماخذ سے متعلق ڈبلیو ایچ او کی تحقیقات پر تحفظات

امریکہ اور دیگر 13 ملکوں نے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے کرونا وبا کے ماخذ سے متعلق جاری کردہ حالیہ رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ نے منگل کو اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں دیگر 13 ملکوں کے حکام کے دستخط بھی موجود ہیں۔ ان ملکوں نے مشترکہ بیان میں ڈبلیو ایچ او کی حالیہ رپورٹ پر کئی سوالات اٹھائے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی ابتدا کے بارے میں عالمی ماہرین کی رائے بہت تاخیر سے سامنے آئی ہے جب کہ ماہرین کو تحقیقات کے لیے ملنے والی مکمل رسائی، اصل ڈیٹا اور سیمپلز پر تحفظات ہیں۔

Read more

افغانستان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین انسدادِ پولیو رضاکار خواتین ہلاک

افغانستان میں پانچ روز انسداد پولیو مہم کا آغاز پیر کو ہوا تھا جس کے دوسرے روز منگل کو خواتین انسدادِ پولیو رضا کاروں پر حملہ کیا گیا ہے۔ رواں سال ملک میں انسدادِ پولیو کی یہ پہلی مہم ہے جس میں پانچ سال سے کم عمر کے لگ بھگ دس لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

Read more

پاکستان میں معاشی ٹیم کی بار بار تبدیلی، معیشت اور سرمایہ کاروں پر کیا اثر پڑے گا؟

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے مشیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو ہٹا کر وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کو خزانہ کی وزارت بھی سونپ دی ہے۔

بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ کو ہٹانے کی وجہ اسٹیٹ بینک سے متعلق حالیہ قانون سازی تھی جب کہ بعض ماہرین کہتے ہیں کہ کابینہ میں تبدیلیوں سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ حکومتی ٹیم میں نتائج دینے کی صلاحیت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ حماد اظہر موجودہ حکومت کے تیسرے وزیرِ خزانہ ہوں گے اس سے قبل وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی وزارتِ خزانہ کے منصب پر فائز رہ چکے ہیں۔

Read more

راولپنڈی: پرانا قلعہ قدیم مندر کو نقصان پہنچانے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

راولپنڈی کے پرانے قلعے میں قائم قدیم مندر کو دوبارہ کھولنے کے اعلان کے بعد نامعلوم افراد نے حملہ کر کے اسے نقصان پہنچایا ہے۔

مندر پر یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب متروکہ وقف املاک بورڈ اور ضلعی انتظامیہ ہندوؤں کی اس 100 برس قدیم عبادت گاہ کو بحال کرنے کے لیے تزئین و آرائش میں مصروف ہے۔

Read more

بھارتی حکومت کا محبوبہ مفتی کو پاسپورٹ جاری کرنے سے انکار

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقائی پاسپورٹ دفتر نے سابق وزیرِ اعلٰی محبوبہ مفتی کو پاسپورٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ حکام نے اُنہیں مطلع کیا ہے کہ اُنہیں پاسپورٹ جاری کرنے سے ملکی سلامتی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ سابق وزیرِ اعلٰی اور پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت ختم کرنے کے حکومتی اقدامات کی مخالفت کرتی رہی ہیں اور وہ کئی ماہ تک نظر بند بھی رہی ہیں۔

Read more

نوے فی صد بالغ افراد آئندہ ماہ کرونا ویکسی نیشن کے اہل ہوں گے: صدر بائیڈن

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ میں ہر 10 میں سے نو بالغ افراد آئندہ ماہ سے کرونا وائرس کی ویکسین لینے کے اہل ہوں گے۔

امریکہ کے صدر نے پیر کو یہ اعلان ایک ایسے موقع پر کیا ہے کہ جب ملک میں ایک بار پھر کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

جو بائیڈن کا مزيد کہنا تھا کہ اس وقت وبا کے ساتھ ہماری زندگی اور موت کی دوڑ جاری ہے۔ کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور کیسز میں دوبارہ اضافہ ہو رہا ہے۔

Read more

میانمار: فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرین کی ‘کچرا ہڑتال’، سڑکوں پر کوڑے کے انبار

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف جمہوریت پسندوں نے احتجاج کا نیا طریقہ اپناتے ہوئے ‘کچرا ہڑتال’ شروع کردی ہے۔ جس کے بعد منگل کو ملک کے مرکزی شہر کی گلیوں میں کچرے کے انبار لگ گئے ہیں۔

جنوب مشرقی ایشیائی ملک میانمار میں یکم فروری سے فوجی بغاوت کے خلاف جمہوریت پسندوں کا احتجاج جاری ہے، جب کہ سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں اب تک پانچ سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Read more

امریکہ کی ایک یونیورسٹی سے نایاب درخت غائب، تین طلبہ پر چوری کا الزام

آپ نے زیورات، نقدی یا دیگر قیمتی اشیا کی چوری کے بارے میں تو اکثر سنا ہی ہو گا لیکن حال ہی میں امریکہ کی ایک یونیورسٹی سے قیمتی درخت چرا لیا گیا ہے۔

امریکی ریاست وسکونسن کے دارالحکومت میڈیسن کی ‘یونیورسٹی آف وسکونسن آربوریٹم’ میں موجود صنوبر کے نایاب درخت کی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔

Read more

لوگ مزاحیہ اداکار سمجھتے ہیں اس لیے سنجیدہ کردار نہیں ملتے: احمد علی بٹ

احمد علی بٹ کا شمار پاکستان کے ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے ٹی وی، فلم اور موسیقی تینوں شعبوں میں ہی نام کمایا ہے۔

پاکستان کی سب سے کامیاب فلموں ‘جوانی پھر نہیں آنی’، ‘جوانی پھر نہیں آنی ٹو’ اور ‘پنجاب نہیں جاؤں گی’ میں اداکاری ہو، ‘ای پی بینڈ’ کے ساتھ گلوکاری یا پھر ٹی وی پر ہوسٹنگ، احمد بٹ نے جس کام میں بھی ہاتھ ڈالا اس میں کامیابی ہی سمیٹی۔

Read more

آبادی کا 10 فی صد غذائی قلت کا شکار، پاکستان کیا کر سکتا ہے؟

اٹھارہ سالہ آمنہ کو جب کراچی کے ایک نجی اسپتال میں گردے کے مرض کے علاج کیے لیے داخل کرایا گیا تو پہلی بار داخلے کے وقت ان کا وزن 130 پونڈز تھا۔

گزشتہ چھ ماہ میں علاج کے دوران انہیں تین بار اسپتال میں داخل کیا گیا۔ گردے کے مرض سے تو افاقہ ہوا مگر چھ ماہ کے دوران آمنہ کے وزن میں 15 سے 17 کلو کمی دیکھنے میں آئی جو ڈاکٹرز کے مطابق اس عمر کی صحت مند لڑکیوں کے وزن سے کافی کم ہے۔

آمنہ کے وزن میں کمی ان کی غذائیت یا خوراک کی کمی کی وجہ سے تھی۔

Read more

بھارت: دہلی حکومت کے اختیارات میں کمی کا ‘متنازع’ قانون منظور

بھارت کے صدر رام ناتھ کووند نے پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کردہ اُس متنازع بل پر دستخط کر دیے ہیں جس کے تحت دہلی کی منتخب حکومت کے اختیارات کم اور لیفٹننٹ گورنر کے اختیارات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ دستخط کے ساتھ ہی یہ بل قانون بن گیا۔

اس قانون کے مطابق دہلی کی کیجری وال حکومت اب کوئی بھی انتظامی فیصلہ نہیں کر سکے گی۔ اس کے ہر فیصلے کی لیفٹننٹ گورنر منظوری دیں گے۔

مذکورہ بل گزشتہ دنوں پہلے لوک سبھا نے منظور کیا اور پھر راجیہ سبھا نے بھی اس کی منظوری دے دی۔ حزبِ اختلاف نے اس بل پر پارلیمنٹ میں زبردست ہنگامہ کیا لیکن راجیہ سبھا میں اس کے واک آوٹ کے درمیان اس بل کو منظور کر لیا گیا۔

Read more

کرونا وائرس نے ترقی کے اہداف کو دس سال پیچھے دھکیل دیا: اقوامِ متحدہ

ساٹھ عالمی تنظیموں کی تیار کردہ تازہ ترین رپورٹ ‘سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ رپورٹ 2021’ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر اقتصادی سرگرمیوں کا رک جانا اور اس بحران سے مقابلے کے لیے دنیا کی امیر اور کم ترقی یافتہ ممالک کی صلاحیت میں پہلے سے موجود فرق ، یہ دو ایسے عوامل ہیں جنہوں نے اقتصادی امکانات کو مزید سخت ٹھیس پہنچائی ہے۔

Read more

امریکہ میں کرونا کی تیسری لہر کا خطرہ موجود ہے: ڈاکٹر فاؤچی کا انتباہ

امریکہ میں عالمی وبا پر قابو پانے کے لیے جہاں ایک جانب ملک بھر میں کرونا ویکسی نیشن مہم جاری ہے وہیں یومیہ کیسز کی تعداد میں بھی کمی واقع نہیں ہو رہی۔

امریکہ میں متعدی امراض کے ماہر اور کرونا وبا پر وائٹ ہاؤس کی مشاورتی ٹیم کے رکن ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے ملک میں کرونا کے حالیہ اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Read more

سری نگر میں میوزک کنسرٹ ہنگامہ آرائی کی نذر کیوں ہوا؟

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کی پولیس کا کہنا ہے سری نگر کی ڈل جھیل کے کنارے ہونے والے میوزک کنسرٹ میں ہنگامہ آرائی کرنے والے ‘شر پسندوں’ کی نشان دہی ہو گئی ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

اتوار کو ڈل جھیل کے کنارے بادام واری کے علاقے کے ایک باغ میں نامعلوم افراد نے ایک میوزک کنسرٹ پر دھاوا بول دیا تھا اس دوران موسیقاروں اور گلوکاروں پر تشدد اور موسیقی کے آلات کو بھی نقصان پہنچایا گیا تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اتوار کی سہہ پہر کو دو درجن کے قریب نوجوان نعرے لگاتے ہوئے باغ میں داخل ہو گئے اور سیدھے باغ کے مشرقی کنارے پر بنائے گئے عارضی اسٹیج پر چڑھ گئے۔

Read more

انگلینڈ کا دورۂ بھارت: ‘خالی ہاتھ آئے تھے خالی ہاتھ جائیں گے’

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے جب بھارت کا دورہ شروع کیا تو ون ڈے کی چیمپئن ٹیم سے یہ توقع کی جا رہی تھی کہ وہ بھارت کو اُس کے ہوم گراؤنڈ میں بھی ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ٹیسٹ میچز اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد بھارت نے ایک روزہ میچز کی سیریز بھی اپنے نام کی۔ لیکن دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے ہوئے۔

اتوار کو کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ شاید انگلینڈ یہ میچ جیت کر اپنے دورے کے اختتام پر کوئی ٹرافی جیت جائے گی۔ لیکن ایسا نہ ہو سکا۔

Read more

امریکہ میں کرونا وبا کا دباؤ، تمباکو نوشی کے خلاف کوششیں بھی متاثر

عالمی وبا کرونا وائرس کی وجہ سے جہاں لاکھوں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں وہیں وبا کے باعث بے شمار لوگوں کو دباؤ اور ذہنی مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک امریکہ میں ویکسی نیشن کے باوجود بھی تاحال صورتِ حال مکمل کنٹرول میں نہیں آ سکی۔

وبا کے باعث گھروں میں محصور لوگوں میں ذہنی اضطراب اور دباؤ سے متعلق مسائل بھی دیکھنے میں آرہے ہیں جس سے تمباکو نوشی کے رحجان میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

Read more

جانی خیل: حکومت اور قبائلی رہنماؤں میں معاہدہ، دھرنا ختم کرنے کا اعلان

پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں سے ملحقہ علاقے جانی خیل میں چار کمسن لڑکوں کے قتل پر آٹھ روز سے دھرنا دینے والے قبائلی عوام اور صوبائی حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ فریقین کے درمیان ایک مصالحتی جرگے کے توسط سے آٹھ نکاتی معاہدہ ہوا ہے۔

صوبائی حکومت اور مظاہرین کے درمیان ہونے والے معاہدے کو "تصفیہ جانی خیل امن و امان” کا نام دیا گیا ہے۔

معاہدے پر حکومت کی جانب سے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر بنوں، جانی خیل قبیلے کے 13 رہنماؤں اور مصالحتی جرگہ میں شامل چھ اراکین نے دستخط کیے ہیں۔

Read more

واشنگٹن: کار جیکنگ کے دوران ہلاک پاکستانی ڈرائیور کے اہل خانہ کے لیے سات لاکھ ڈالر سے زائد جمع

امریکہ میں کار چھیننے کی ایک واردات کے دوران ہلاک ہونے والے پاکستانی ڈرائیور محمد انور کی آخری رسومات اور اہلِ خانہ کی مدد کے لیے سات لاکھ ڈالر سے زائد رقم اکھٹی کر لی گئی ہے۔

محمد انور کی ہلاکت کا واقعہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں گزشتہ ہفتے اس وقت پیش آیا تھا جب دو کم عمر مسلح لڑکیوں نے ان سے گاڑی چھیننے کی کوشش کی تھی۔

Read more