پاکستانی فن کار ‘رائلٹی’ کا تقاضہ کیوں کر رہے ہیں؟
کراچی — سوشل میڈیا پر پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے فن کاروں کی جانب سے ایک مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس میں اداکار و اداکارائیں ‘رائلٹی’ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
Read moreکراچی — سوشل میڈیا پر پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے فن کاروں کی جانب سے ایک مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس میں اداکار و اداکارائیں ‘رائلٹی’ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
Read moreویب ڈیسک — امریکی سینٹرل کمانڈ کے جنرل کینتھ مک کینزی نے قانون سازوں کو بتایا ہے کہ افغانستان سے فورسز کے مکمل انخلا کے بعد دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے اگر امریکہ کو کچھ وقت کے لیے دوبارہ افغانستان جانا پڑا تو اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
منگل کو ایوانِ نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے اراکین کو مستقبل میں انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں کی ممکنہ ضرورت کے بارے میں بتاتے ہوئے جنرل میک کینزی نے کہا کہ میں اس پر پردہ ڈالنا نہیں چاہتا۔ نہ ہی میں آپ کو حقیقت سے دور رکھ کر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہ کرنا بہت آسان ہو گا۔
Read moreویب ڈیسک — ایران کے آخری فرماں روا کے صاحب زادے اور حزبِ اختلاف کی جلا وطن شخصیت رضا پہلوی نے ایران کی عوام سے کہا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران میں ایک نئے نظام کے تحت ایک منتخب بادشاہ کا عہدہ تخلیق کریں۔ تاہم رضا پہلوی نے وائس آف امریکہ کی فارسی سروس کو انٹرویو میں اس امکان کو رد کیا ہے کہ وہ خود اس عہدے پر متمکن ہوں گے۔
Read moreویب ڈیسک — امریکہ میں حال ہی میں شائع ہونے والے رائے عامہ کے ایک سروے کے نتائج میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ 64 فی صد امریکی جن میں لبرل اور قدامت پسند، دونوں قسم کے افراد شامل ہیں ‘کینسل کلچر’ یا اختلاف رائے پر بائیکاٹ کے کلچر کو اپنی آزادی کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں۔
Read moreنئی دہلی — بھارت میں کرونا بحران کے دوران اس وقت ایک بڑا حادثہ پیش آیا جب ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناسک میں ایک اسپتال کے باہر آکسیجن ٹینکر کے لیک ہونے سے کرونا وائرس کے 22 مریض آکسیجن کی عدم دستیابی سے ہلاک ہو گئے۔
Read moreامریکہ کی ریاست منی سوٹا کے شہر منی ایپلس کے ایک سابق پولیس اہلکار ڈیرک شاوین کو بارہ افراد پر مشتمل جیوری نے سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کے قتل کا مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔
تین ہفتے سے جاری اس مقدمے کے فیصلے کے لیے تشکیل دی جانے والی جیوری دو دن تک غور و خوض کے بعد اپنے حتمی فیصلے پر پہنچی۔
Read moreامریکہ میں ایک بڑے احتجاج کی وجہ بننے والے جارج فلائیڈ کیس کا بالآخر فیصلہ آ گیا ہے۔ جیوری نے منگل کو ریاست منی سوٹا کے شہر منی ایپلس کے سابق پولیس اہلکار ڈیرک شاوین کو سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ جیوری کے فیصلے کا کئی نامور شخصیات نے خیر مقدم کیا ہے۔
جارج فلائیڈ کے قتل نے امریکہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سیاہ فام افراد کے ساتھ برتاؤ پر ایک نئی بحث کو جنم دیا تھا۔ پولیس اہلکار کے ہاتھوں فلائیڈ کے قتل کے بعد پولیس اصلاحات پر بھی زور دیا جا رہا تھا۔
Read moreپاکستان کی قومی اسمبلی میں فرانس کے سفیر کی ملک بدری سے متعلق قرارداد پیش کیے جانے کے بعد کالعدم تحریکِ لبیک پاکستان نے دھرنا اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
کالعدم ٹی ایل پی کی مرکزی شوریٰ کے رہنما علامہ شفیق امینی نے منگل کو ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلا مرتبہ ہوا ہے کہ قومی اسمبلی میں اس نوعیت کی قرارداد آئی ہے۔
Read moreپاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے دو ارب ڈالرز کے قرض کی واپسی کی مدت میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کے دفترِ خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس بات کا اعلان متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان اور پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان پیر کی شام ابو ظہبی میں ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا ہے۔
Read moreخیبر پختونخوا میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اندرونی اختلافات ایک بار پھر سامنے آئے ہیں۔
مبصرین کے مطابق تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا کے رہنماؤں کے میں اختلافات جولائی 2018 کے انتخابات کے بعد وزیرِ اعلیٰ کے عہدے کے حصول پر شروع ہوئے تھے۔ البتہ صوبائی سطح پر اس وقت دو واضح گروہ ایک دوسرے کے مدِ مقابل سامنے آئے تھے جب 26 جنوری 2020 کو تین اہم صوبائی وزرا کو ان کے عہدوں سے ہٹایا گیا تھا۔
Read moreامریکہ میں گزشتہ سال مئی میں ایک سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی ہلاکت میں نامزد پولیس افسر ڈیرک شاون کے خلاف اقدام قتل کے کیس میں آج پیر کے روز فریقین کے وکلا نے اختتامی دلائل مکمل کر لیے ہیں۔ اب اس اہم کیس کا فیصلہ جیوری پر منحصر ہے، جو انتہائی سیکیورٹی کے انتظامات کے درمیان دونوں جانب کی شہادتوں اور وکلا کے دلائل کی روشنی میں کیس کا فیصلہ سنائے گی۔
پیر کو جیوری کے اراکین کے سامنے اپنے اختتامی دلائل دیتے ہوئے جارج فلائیڈ کے وکیل اسٹیو شلائکر نے کہا کہ آفیسر ڈیرک شاؤن کو یہ معلوم ہونا چاہیے تھا کہ وہ جارج فلائیڈ کی گردن پر ٹانگ رکھ کر انہیں زندگی سے محروم کر رہے ہیں۔
Read moreجنوبی افریقہ میں کرکٹ کو ایک نئے تنازع کا سامنا ہے اور بورڈ میں حکومت کی مداخلت کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے ملک کے بورڈ کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے) پر معطلی کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے کرکٹرز نے سی ایس اے میں انتظامی مداخلت پر اسپانسرز اور شائقین سے معذرت کی ہے۔ جب کہ وزیرِ کھیل کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
Read moreامریکہ نے پاکستان کو آب و ہوا کے مسائل پر ورچوئل سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کرلیا ہے۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے ماحولیات جان کیری نے پاکستان کے وزیر ماحولیات کو خط لکھ کر اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
پاکستانی وزارت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے نمائندہ خصوصی جان کیری نے پاکستان کے وزیر ملک امین اسلم کو خط لکھا ہے۔
Read moreدنیا بھر میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کے عمل کی حوصلہ افزائی کے لیے کہیں ڈونٹ تو کہیں ڈسکاؤنٹ کوپنز تقسیم کیے جا رہے ہیں لیکن ہنگری میں ایک پیسٹری کی دکان ایسی بھی ہے جہاں کرونا وائرس کی تھیم پر مبنی سوئٹ ‘موس’ (جیلی اور مختلف چیزوں کی تہہ والی میٹھی ڈش) پیش کی گئی ہے۔
ہنگری کے دارالحکومت بڈاپیسٹ کے شمال مشرقی علاقے ویراسجہاز سے تعلق رکھنے والی سُلیان فیملی کرونا وائرس کی ویکسین لگوانے کے خوف کو کم کرنے کی کوشش میں پیش پیش ہے۔
Read moreیورپی ملکوں کے سب سے بڑے فٹ بال کلبز نے عالمی پابندی کے خدشات کے باوجود پیر کو ‘بریک اوے سپر لیگ’ منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت فٹ بال میں یوئیفا کپ اور کوپا کپ کی طرز پر لیگ کرائی جائے گی۔
مانچسٹر یونائیٹڈ، ریال میڈرڈ اور یووینٹس نئی لیگ کا تصور پیش کرنے میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں اور اب تک 12 کلبز سپر لیگ کے اس منصوبے پر دستخط کر چکے ہیں جن میں لیور پول، مانچسٹر سٹی، چیلسی، آرسنل، یونائیٹڈ اور ٹوٹنہم ہاٹسپر شامل ہیں۔
Read moreپاکستان کی وفاقی وزارتِ داخلہ کی جانب سے کالعدم تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پاپندی عائد کرنے کے بعد ملک میں کالعدم قرار دی جانے والی تنظیموں کی تعداد 79 ہو گئی ہے۔
سابق فوجی صدر جنرل پرویز مشرف کے دور میں اگست 2001 میں پاکستان کی وزارتِ داخلہ کی جانب سے پہلی بار لشکرِ جھنگوی اور سپاہ محمد پاکستان نامی تنظیموں پر فرقہ وارانہ دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزام پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
Read moreمعروف امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز اور سابق امریکی بیس بال کھلاڑی ایلکس روڈریگز نے جمعرات کو اپنی منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جینیفر لوپیز اور ان کے پارٹنر نے منگنی ختم کرنے کا اعلان ایک مشترکہ بیان میں کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم دوست کی حیثیت سے زیادہ بہتر ہیں اور آگے بھی ایسے ہی رہیں گے۔”
Read moreپاکستان اور ایران کی سرحد پر بندش کے دوران چار پاکستانی مزدوروں کے بھوک اور پیاس سے ہلاک ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع ’کیچ‘ میں پاک ایران سرحد کو حکام نے ’جالگی‘ کے مقام پر گزشتہ ایک ماہ سے بند کر رکھا ہے۔ اس علاقے سے بڑی تعداد میں ایرانی گاڑیوں کے ذریعے تیل اسمگل کیا جاتا ہے۔
Read moreپاکستان کے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے پنجاب حکومت کے مذاکرات کا پہلا دور کامیاب رہا ہے اور دوسرے دور میں امید ہے کہ معاملات طے پا جائیں گے جب کہ مفتی منیب الرحمٰن کی ملک گیر ہڑتال کی کال پر کراچی سمیت مختلف شہروں میں جزوی ہڑتال ہے اور سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم ہے۔
شیخ رشید نے پیر کی علی الصباح جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی نے یرغمال بنائے گئے 11 پولیس اہلکاروں کو مذاکرات کے بعد چھوڑ دیا ہے۔
Read moreپاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پیغمبرِ اسلام کی توہین کے معاملے پر کالعدم تحریکِ لبیک پاکستان اور حکومت کا مقصد ایک ہی ہے تاہم فرانسیسی سفیر کو واپس بھیجنا مسئلے کا حل نہیں۔
پیر کو قوم سے اپنے مختصر خطاب میں عمران خان نے کہا کہ فرانس کے سفیر کو واپس بھیجنے اور تعلقات ختم کرنے سے پاکستان کو معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Read moreامریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن کی جانب سے افغانستان میں طویل ترین جنگ کے خاتمے اور 11 ستمبر تک امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد کوئی بھی یہ یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ افغانستان میں کیا ہو گا۔
اتوار کو امریکی نشریاتی ادارے ‘فوکس نیوز’ کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جیک سلیوان نے کہا کہ امریکہ افغان سیکیورٹی فورسز، افغان حکومت اور افغان عوام کے وسائل، استعداد اور تربیت کے لیے جو کرسکتا تھا وہ انہیں فراہم کیا گیا ہے۔
Read moreحکومتِ پاکستان کی جانب سے حال ہی میں پُرتشدد مظاہروں کے باعث کالعدم قرار دی جانے والی مذہبی جماعت تحریک لبیک اور پولیس کے درمیان لاہور میں پھر جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
پنجاب پولیس کے ایک بیان کے مطابق اتوار کی صبح تنظیم کے کارکنوں نے لاہور کے نواں کوٹ تھانے پر حملہ کیا جہاں پولیس اور رینجرز کے اہل کار محصور ہو کر رہ گئے۔اس دوران ٹی ایل پی کے کارکن ڈی ایس پی نواں کوٹ کو اغوا کر کے انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔
Read moreبھارت میں کرونا وائرس کی دوسری لہر خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔ اتوار کو ملک میں دو لاکھ 60 ہزار سے زائد نئے کیس اور 1500 سے زائد اموات ہوئی ہیں جب کہ دارالحکومت نئی دہلی میں اسپتالوں میں بیڈز اور آکسیجن کی قلت ہوتی جا رہی ہے۔
نئی دہلی میں ایک ہی روز میں 25 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہونے پر وزیرِاعلیٰ نے وفاقی حکومت سے مدد کی اپیل کر دی ہے۔
Read moreروس میں حزبِ اختلاف کے اسیر رہنما الیکسی نوالنی کے معالج نے کہا ہے کہ تین ہفتے سے بھوک ہڑتال کرنے والے نوالنی کی صحت مسلسل بگڑ رہی ہے اور وہ کسی بھی وقت مر سکتے ہیں۔
ڈاکٹر یاروسلاو اشیخمن کے مطابق نوالنی کے میڈیکل ٹیسٹ یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ان کے جسم میں پوٹاشیم کی مقدار میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے انہیں دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔ ڈاکٹر کے بقول ان کے ٹیسٹ گردوں کی خرابی کی طرف بھی اشارہ کرتے ہیں۔
Read moreآخری گیند پر پاکستان کو فتح کے لیے چار رنز درکار، بھارت اور ٹرافی کے درمیان صرف ایک وکٹ کا فاصلہ اور یہ چھکا۔ پاکستان نے عالمی چیمپئن بھارت کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔
یہ نہ تو کسی بھارتی فلم کا منظر ہے اور نہ ہی کسی کے خواب کا خلاصہ، آج سے ٹھیک 35 برس قبل ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے مشہور چھکا جاوید میانداد کے بلے سے لگا جس نے بھارتی فاسٹ بالر چیتن شرما کا کریئر پروان چڑھنے سے پہلے ہی ختم کر دیا۔
Read moreلاہور — منی لانڈرنگ کیس میں قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے دو رُکنی بینچ کے تحریری فیصلے میں ایک جج نے ضمانت منظور جب کہ دوسرے جج نے ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اختلافی نوٹ تحریر کیا ہے۔ معاملہ اب لاہور ہائی کورٹ کے ریفری جج کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
Read moreنئی دہلی — بھارتی ریاست بہار میں ایک فلائی اوور کی تعمیر کے منصوبے کی وجہ سے پٹنہ شہر میں واقع 130 سال پرانے کتب خانے ‘خدا بخش اورئینٹل پبلک لائبریری’ کا وجود خطرے میں پڑ گیا ہے۔
Read moreخیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں گزشتہ سات برس سے طالبات کو مفت سواری فراہم کرنے والے رکشہ ڈرائیور عرب شاہ نے اب اس مقصد کے لیے سوزوکی وین خرید لی ہے۔ تاکہ زیادہ طالبات تعلیم حاصل کرنے کے لیے بلا معاوضہ اسکول جا سکیں۔
عرب شاہ نے یہ گاڑی لڑکیوں کی تعلیم کے لیے سرگرم نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے مالی تعاون سے خریدی ہے۔
عرب شاہ سات سال تک آٹو رکشے کے ذریعے لگ بھگ 100 طالبات کو اسکول کے لیے مفت سواری فراہم کرتے رہے ہیں۔
Read moreپاکستان کے صوبہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے زیرِ انتظام کشمیر کرونا وبا کی تیسری شدید لہر کے دباؤ میں نظر آتے ہیں۔ جہاں کرونا وائرس کی برطانوی اور جنوبی افریقی اقسام زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہیں۔
حیرت انگیز طور پر ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی سمیت صوبہ سندھ کے دیگر علاقوں میں وبا کی تیسری لہر کے اثرات اب تک کم رہے ہیں۔
پاکستان میں کرونا وبا پر نظر رکھنے کے لیے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں رواں ہفتے جمعے کو روز ریکارڈ 65 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مثبت کیسز کی شرح 7.62 فی صد رہی۔ جب کہ صرف صوبہ سندھ میں ایک ہفتے میں مثبت کیسز کی شرح 4.18 فی صد ریکارڈ کی گئی۔
Read moreبھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کی پولیس نے ایک خاتون اہلکار کو عسکریت پسندوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی ایک کارروائی میں رخنہ ڈالنے کے الزام میں نوکری سے برطرف کر کے گرفتار کر لیا ہے۔
سرینگر میں پولیس ترجمان نے بتایا کہ حفاظتی دستوں نے گزشتہ دنوں شورش زدہ جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع کُلگام کے فرسل کے علاقے میں یہ مصدقہ اطلاع ملنے پر ایک آپریشن شروع کیا تھا کہ وہاں علیحدگی پسند عسکریت پسندوں کا ایک گروہ چھپا ہوا ہے۔
Read moreپاکستان نے جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شکست دے دی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ سے دو ٹرافیاں لے کر واپس آئے گی۔
پاکستان نے پہلے تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں میزبان ٹیم کو دو ایک سے شکست دی۔ پھر چار میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تین ایک سے فتح اپنے نام کی۔
Read moreپاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مغرب میں دائیں بازوں کے سیاست دان اور آزادئ اظہار کی آڑ میں مذہبی منافرت پھیلانے والے انتہا پسندوں میں اپنے رویے پر ایک ارب 30 کروڑ مسلمانوں سے معافی مانگنے کی جرات ہونی چاہیے ۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ ان انتہا پسندوں سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
Read moreافغانستان میں دو دہائیوں سے جاری جنگ کے بارے میں جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 20 برس کے دوران جنگ میں دو لاکھ 41 ہزار افراد ہلاک ہوئے جن میں امریکی بھی شامل ہیں۔
تحقیق کے مطابق یہ اموات براہِ راست اس جنگ کی وجہ سے ہوئیں۔ جن میں 71 ہزار 344 عام شہری، دو ہزار 442 امریکہ کے فوجی اہلکار، 78 ہزار 314 افغان سیکیورٹی اہلکار اور 84 ہزار 191 مخالفین کی ہلاکتیں شامل ہیں۔
Read moreجاپان کے وزیر اعظم یوشی ہیدے سوگا نے جمعہ کے روز وائٹ ہاوس میں امریکہ کے صدر جو بائیڈن سے ملاقات میں جمہورت کو عالمی خوشحالی کی بنیاد قرار دیا۔ یہ ملاقات صدر بائیڈن کی وائٹ ہاوس پہنچنے کے بعد کسی غیر ملکی رہنما کے ساتھ پہلی براہ راست ملاقات تھی۔دونوں رہنماوں نے ملاقات کے دوران ماسک پہن رکھے تھے۔
اس سے قبل جاپان کے وزیر اعظم نے نائب صدر کاملا ہیرس سے ملاقات کی تھی۔
سوگا نے کاملا ہیرس سے ملاقات سے قبل رپورٹروں سے بات کرتے ہوئے امریکی شہر انڈیاناپلس کی ایک کورئیر کمپنی کے دفتر میں فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔
Read moreروس نے امریکہ کی طرف سے نئی پابندیوں کا جواب دیتے ہوئے جمعے کے روز کہا ہے کہ وہ امریکہ کے دس سفارتکاروں کو ملک بدر کر دے گا اور واشنگٹن کے خلاف دیگر جوابی اقدامات بھی کرے گا۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ماسکو امریکہ کے آٹھ عہدیداروں کو اپنی اس فہرست میں شامل کرے گا جن پر اس نے پابندی عائد کر رکھی ہے اور ان امریکی تنظیموں کو بند کر دے گا جو روس میں موجود ہیں اور ان کے بقول روس کی سیاست میں مداخلت کر رہی ہیں۔
Read moreایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ زمین پر ایک وقت میں ڈائنوسارز کی انتہائی خوفناک اور قوی الجثہ قسم موجود تھی، جسے ٹرائنوسارز کہتے ہیں۔ ان کی آبادی کا اندازہ ڈھائی ارب لگایا گیا ہے اور خیال ہے کہ وہ بیس سال تک زمین پر راج کرتے رہے تھے۔
ان جانوروں کی کل آبادی کا اندازہ لگانے کے لیے یونی ورسٹی آف کیلی فورنیا، برکلی کے محققین نے ان دیوہیکل جانوروں پر، ان کے جسمانی حجم، ان کے جنسی طور پر صحت مند ہونے کی عمر، ان کو زندگی بھر میں کتنی توانائی درکار ہوگی، جیسے پہلووں سے تحقیق کی ۔ اس تحقیق کے بعد سائنسدانوں نے اندازہ لگایا کہ زمین پر ان جانوروں کی 1 لاکھ 27 ہزار نسلیں بیس لاکھ برس کے دوران آباد رہیں۔
Read moreایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر نے کہا ہے کہ ایران نے نطنز جوہری تنصیب پر حملے کے بعد، یورینیم کی افزودگی کا درجہ 60 فیصد تک بڑھا دیا ہے، جو کہ اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔
یہ خبر ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر باغر قالیباف کے حوالے سے ملک کے سرکاری ٹی وی نے جاری کی ہے، تاہم یہ تفصیل نہیں بتائی گئی کہ ایران کتنی مقدار میں یورینیم کو افزودہ کرے گا۔
Read moreصدر بائیڈن کی جانب سے افغانستان سے انخلا کی نئی تاریخ مقرر کیے جانے کے بعد افغان طالبان ترکی کی میزبانی میں ہونے والی استنبول کانفرنس میں شرکت سے متعلق کوئی واضح موقف اختیار نہیں کر رہے، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دونوں فریقوں کا انحصار اور دباؤ پاکستان پر بڑھ گیا ہے۔
ماہرین یہ بھی سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ علاقائی طاقتوں کا افغانستان امن عمل کا حصہ بننا نا گزیر ہو گیا ہے کیونکہ ان کے بقول ایک بار پھر طالبان اور امریکہ کے درمیان اعتماد کی فضا متاثر ہوئی ہے۔
Read moreامریکی ریاست انڈیانا کے شہر انڈیاناپلس کے پولیس حکام نے جمعے کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کی شب ایک کوئیرکمپنی فیڈ ایکس کی مقامی عمارت میں فائرنگ کر کے 8 افراد کو ہلاک کرنے والے شخص کا نام برینڈن سکاٹ ہول تھا، اس نے واقعے کے بعد مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی۔
پولیس کے مطابق، فائرنگ کرنے والے برینڈن سکاٹ کی عمر 19 برس تھی۔ اس کا تعلق انڈیانا شہر سے تھا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انڈیاناپلس میں برینڈن سے تعلق رکھنے والے ایک گھر کی تلاشی لی اور کچھ ثبوت قبضے میں لیے ہیں، جن میں کمپیوٹر اور دیگر برقی سامان شامل ہے۔
Read moreپاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے وزیرِ قانون راجہ محمد بشارت نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی سے ثابت ہو گیا ہے کہ کوئی جتھا حکومت کو ملکی مفاد کے خلاف فیصلے پر مجبور نہیں کر سکتا.
پنجاب کے وزیرِ قانون راجہ محمد بشارت نے وائس آف امریکہ کو ایک انٹرویو میں مزید بتایا کہ ٹی ایل پی سے پاکستان کو درپیش خطرات کا مسئلہ کافی دن سے چل رہا تھا۔ لیکن گزشتہ چند دِنوں میں جو واقعات ہوئے اُن کی نوعیت مختلف تھی۔ ان میں ایسے واقعات تھے جن میں براہِ راست ریاست کو چیلنج کیا گیا تھا۔
Read moreوزیرِ اعظم عمران خان نے کابینہ میں ایک بار پھر رد و بدل کیا ہے اور حماد اظہر سے وزارتِ خزانہ کا قلم دان واپس لے کر شوکت ترین کو خزانہ اور ریونیو کی وزارت سونپ دی ہے۔
وفاقی حکومت کے اس فیصلے کی تصدیق وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی ہے۔
حکومتی فیصلے کے مطابق حماد اظہر سے وزارتِ خزانہ کا قلم دان واپس لے کر انہیں وزیرِ توانائی مقرر کیا گیا ہے۔ جب کہ شوکت ترین کو وزارتِ خزانہ کا قلم دان دیا گیا ہے۔
Read moreبیشتر خواتین کو اپنے بالوں سے اس قدر محبت ہوتی ہے کہ وہ اسے کٹوانے کا سوچ بھی نہیں سکتیں لیکن عالمی ریکارڈ یافتہ بھارتی لڑکی نے اپنے طویل ترین بال کٹوا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔
بھارت کی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ نیلانشی پٹیل عالمی سطح پر لمبے بال رکھنے کا تین مرتبہ ریکارڈ بنا چکی ہیں لیکن حال ہی میں انہوں نے 12 برس بعد اپنے چھ فٹ اور چھ اعشاریہ سات انچ لمبے بال کٹوا دیے ہیں۔
Read moreامریکہ کے صدر کے افغانستان سے فوج کا انخلا ستمبر تک مکمل کرنے کے اعلان پر افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن کے فیصلے سے افغانستان سے امریکہ کی فوج کے قیام یا انخلا کے بارے میں عوام کے خدشات ختم ہو گئے ہیں۔ ان کے بقول افغانستان نے اس فیصلے کا احترام کیا ہے۔
آذر بائیجان میں ہونے والے بین الاقوامی کانفرنس سے آن لائن خطاب میں صدر اشرف غنی نے کہا کہ صرف افغان کمانڈوز، خصوصی دستوں اور فضائیہ کے اہلکاروں کی تعداد 40 ہزار ہے۔ ان کا شمار خطے کے بہترین کمانڈوز میں ہوتا ہے۔
Read moreپاکستان میں وفاقی وزارتِ داخلہ نے جمعے کو ملک بھر میں سوشل میڈیا پر چار گھنٹوں کے لیے عارضی پابندی لگائی۔ سوشل میڈیا کی بحالی کے بعد بھی شہریوں کو استعمال میں مشکلات در پیش رہیں۔
وزارتِ داخلہ نے ایک حکم نامے کے تحت ملک بھر میں 16 اپریل کو ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب، واٹس ایپ اور ٹیلی گرام پر دن 11 سے دوپہر تین بجے تک پابندی عائد کی تھی۔
Read moreامریکہ کی ریاست انڈیانا کے شہر انڈیانا پولس میں پولیس نے ایک کوریئر کمپنی ‘فیڈ ایکس’ کے احاطے میں فائرنگ سے آٹھ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ مسلح شخص نے فائرنگ کے بعد خود کشی کر لی ہے۔
خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق جمعے کی صبح پریس کانفرنس کرتے ہوئے مقامی پولیس ترجمان جینی کک کا کہنا تھا کہ پولیس جب جائے وقوع پر پہنچی تو کوریئر کمپنی کے احاطے میں فائرنگ جاری تھی۔
Read moreبھارت کی ریاست اُتر پردیش کے شہر بنارس کی ایک عدالت نے گزشتہ ہفتے اپنے ایک فیصلے میں محکمۂ آثار قدیمہ کو گیان واپی مسجد کا سروے کرنے کا حکم دیا ہے۔ تاہم سنی وقف بورڈ نے عدالت کے اس فیصلے کو الہ آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
آٹھ اپریل کو دیے جانے والے ماتحت عدالت کے فیصلے کے بعد وشوا ناتھ مندر اور گیان واپی مسجد کا تنازع ایک بار پھر بھارت میں موضوعِ بحث بن گیا ہے جب کہ مسلم تنظیموں نے مسجد کے مستقبل سے متعلق خدشات کا اظہار کیا ہے۔
Read moreاسلام آباد — طالبان نے امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے افغانستان سے فوج کا انخلا یکم مئی کے بجائے 11 ستمبر 2021 کو کرنے کے اعلان کو دوحہ امن معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
Read moreاسلام آباد — بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی پاکستان میں نمائندہ ٹریسا ڈبن سنچے نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر کے منفی اثرات کو دیکھتے ہوئے پاکستان کی قرضوں کی ادائیگی موخر کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔
Read moreکراچی — پاکستان کی وفاقی کابینہ نے رواں ہفتے ملک کے مختلف شہروں بشمول لاہور اور کراچی میں پرتشدد مظاہروں اور نظامِ زندگی مفلوج کرنے والی مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کی منظوری دے دی ہے۔ تحریک پر پابندی کی سفارش ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی حکومت نے کی تھی۔
Read moreاسلام آباد — پاکستان کی وفاقی کابینہ نے انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کی منظوری دے دی ہے۔ جب کہ پاکستان میں فرانسیسی سفارت خانے نے تمام فرانسیسی شہریوں کو عارضی طور پر پاکستان چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔
Read moreکراچی — کرونا کی وجہ سے دنیا بھر میں سنیما انڈسٹری بحران کا شکار ہے لیکن پاکستان میں فلم ساز سنیما کی رونقیں جلد بحال ہونے کے لیے پُر امید ہیں۔ شاید اسی وجہ سے سنیما بند ہونے کے باوجود انہوں نے فلمیں بنانا بند نہیں کیں۔
Read moreویب ڈیسک — سوشل میڈیا استعمال کرنے والے اکثر صارفین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی پوسٹس پر زیادہ سے زیادہ لائیکس ہوں جس سے انہیں اپنی شہرت کا اندازہ ہو سکے تاہم کبھی کبھار یہ خواہش پریشانی کا باعث بھی بن سکتی ہے۔
Read moreکراچی — ویسے تو پاکستان نے دنیائے کرکٹ کو کئی ورلڈ کلاس وکٹ کیپر دیے، لیکن محمد رضوان میں جو بات ہے وہ کسی اور میں نہیں۔ نہ صرف وہ وکٹ کے عقب میں چاق و چوبند رہتے ہیں بلکہ وکٹ کے آگے بھی اپنا ٹیلنٹ منوا چکے ہیں۔
Read moreویب ڈیسک — مغربی ملکوں کے عسکری اتحاد نیٹو نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان سے تمام نیٹو افواج واپس بلا لی جائے گی اور فوجیوں کی واپسی کا آغاز یکم مئی سے شروع ہو گا۔
Read moreویب ڈیسک — امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے گیارہ ستمبر تک امریکی اور اتحادی افواج کے انخلا کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ پر نائن الیون کے دہشت گرد حملے کے 20 سال بعد امریکی فوج کے افغانستان میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان جنگ کے اہداف حاصل کیے جا چکے ہیں۔
Read moreاسلام آباد — وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے مذہبی جماعت ‘تحریک لیبک پاکستان’ (ٹی ایل پی) پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ انسدادِ دہشت گردی کے قانون کی دفعہ 11-بی کے تحت یہ پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی سفارش پر ٹی ایل پی پر پابندی کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کی جا رہی ہے۔ سڑکوں پر بد امنی پھیلانے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔
Read moreلاہور — لاہور ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔
بدھ کو جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رُکنی بینچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 50، 50 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض شہباز شریف کی ضمانت منظور کر لی۔
Read moreویب ڈیسک — سعودی عرب میں مسلمانوں کے مقدس ترین مقام مسجد الحرام میں رمضان کے آغاز پر ایسے افراد نے عمرہ ادا کیا اور عبادات کیں جن کو کرونا ویکسین لگائی جا چکی ہے یا وہ وبا سے صحت یاب ہونے کے بعد وائرس کے مقابلے میں مدافعت رکھتے ہیں۔
Read moreویب ڈیسک — پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم بھارت کے کپتان وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ون ڈے کی بیٹنگ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔
بدھ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کی گئی تازہ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم کے 865 پوائنٹس جب کہ کوہلی کے 857 پوائنٹس ہیں۔
Read moreکراچی — وزیرِ اعظم عمران خان سے حال ہی میں ٹیلی فون کے ذریعے عوام سے بات چیت کے سیشن دوران ایک شہری نے سوال کیا تھا کہ وہ رمضان میں کس وقت ورزش کرتے ہیں۔
شہری کے سوال کے جواب میں وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ وہ رمضان میں ہمیشہ روزہ کھولنے سے پہلے ہی ورزش کرتے ہیں۔ عمران خان نے کہا تھا کہ اگر آپ روزہ رکھ کر ورزش نہیں کر رہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ رمضان کو ضائع کر رہے ہیں۔
Read moreپاکستان کی برآمد کا تقریباً 60 فی صد حصہ ٹیکسٹائل مصنوعات پر مبنی ہوتا ہے اور اس سےحاصل ہونے والا زرِ مبادلہ پاکستان کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں ایک بار پھر بڑی تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور پاکستانی کمپنیوں کو بھارت، بنگلہ دیش اور ویتنام کے مقابلے میں دنیا بھر اور بالخصوص یورپ سے بڑے آرڈرز موصول ہوئے ہیں۔
بیرونِ ممالک سے آرڈرز ملنے کے بعد سرمایہ کار ایک بار پھر ٹیکسٹائل کے شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور وہ کئی مقامات پر اپنے پلانٹس کو وسعت دے رہے ہیں تاکہ پیداواری صلاحیت کو بڑھایا جاسکے۔
Read moreپاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا میدان تو تبدیل ہو گیا ہے لیکن دونوں ٹیموں میں سے برتری کس ٹیم کو حاصل ہو گی؟ اس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔
چار میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ بدھ کو سنچورین میں کھیلا جائے گا جس میں کامیابی فاتح ٹیم کو سیریز میں دو ایک کی ناقابلِ شکست برتری دلا دے گی۔
Read moreترکی کے شہر استنبول میں افغانستان کے معاملے پر 10 روزہ کانفرنس کا آغاز 24 اپریل سے ہو گا لیکن طالبان نے کانفرنس میں اپنی شرکت غیر ملکی افواج کے افغانستان سے مکمل انخلا سے مشروط کر دی ہے۔
کانفرنس کے مشترکہ منتظمین ترکی، قطر اور اقوامِ متحدہ نے منگل کو جاری ایک مشترکہ بیان میں بتایا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان استنبول میں ایک غیر معمولی کانفرنس کا انعقاد ہو گا جو 24 اپریل سے چار مئی تک جاری رہے گی۔
Read moreامریکہ نے 11 ستمبر 2021 تک افغانستان سے اپنے تمام فوجیوں کے انخلا کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان صدر جو بائیڈن کریں گے۔
حکومت کے ایک ذمہ دار اہلکار نے منگل کو اعلان کیا کہ صدر جو بائیڈن سمجھتے ہیں کہ افغانستان میں 20 برس سے جاری جنگ کا خاتمہ امریکہ کے مفاد میں ہے اور اس سے متعلق وہ بدھ کو اہم اعلان بھی کریں گے۔
سینئر افسر نے بتایا کہ افغانستان سے افواج کی واپسی کا مقصد اس وقت عالمی سطح پر درپیش مسائل پر نظر رکھنے کے لیے ہے اور یہ وہ مسائل ہیں جن کا سامنا دو دہائی قبل نہیں تھا۔
Read moreسپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کی سماعت براہِ راست دکھانے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ معلومات تک رسائی عوام کا بنیادی حق ہے لیکن سپریم کورٹ معلومات تک کس انداز میں رسائی دے سکتی ہے یہ ایک انتظامی فیصلہ ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دینے کے عدالتی فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کی تھی۔ اُنہوں نے یہ سماعت براہِ راست دکھانے کے لیے عدالت عظمی میں ایک الگ درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے 27 روز قبل فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
Read moreماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان میں کرونا ویکسی نیشن مہم تیز نہ ہوئی تو اس کے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے بھی پاکستان سمیت دیگر ممالک سے کہا ہے کہ وہ ویکسی نیشن مہم میں تیزی لائیں۔
ادھر پیر کو اقوامِ متحدہ کے اکنامک اینڈ سوشل فورم کے ورچوئل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرِ اعظم نے زور دیا کہ دنیا کے تمام ممالک کو برابری کی بنیادی پر جلداز جلد ویکسین دستیاب ہونی چاہیے۔
Read moreبھارت کی ریاست اترپردیش کی ایک عدالت نے محکمہ آثار قدیمہ کو حکم دیا ہے کہ وہ بنارس میں ایک مندر سے متصل مسجد کا سروے کر کے رپورٹ دے کہ کیا مندر کے کچھ حصے کو منہدم کر کے وہاں مسجد تعمیر کی گئی تھی یا نہیں۔
دائیں بازو کی ہندو تنظیموں کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بنارس میں واقع کاشی وشو ناتھ مندر سے متصل گیان واپی مسجد پہلے مندر کا ہی حصہ تھی جسے مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کے کہنے پر منہدم کر کے یہاں مسجد تعمیر کی گئی۔
Read moreامریکہ کے صدر جو بائیڈن نے ماہِ رمضان کے آغاز پر مسلمانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے امریکی مسلمانوں کی کرونا وائرس کے خلاف کوششوں کو سراہا ہے۔
خاتونِ اول ڈاکٹر جل بائیڈن اور اپنی طرف سے مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ مسلمان اس مہینے کا آغاز ایک نئی امید کے ساتھ کریں گے۔
Read moreپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان کی انٹرنیشنل کرکٹ میں نمائندگی کرنے والے کامیاب کرکٹرز کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ‘ہال آف فیم’ میں جگہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ‘ہال آف فیم’ میں ان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے پاکستان کی کرکٹ اور ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا ہو۔
اس بات کا فیصلہ گزشتہ ہفتے پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں کیا گیا۔
بورڈ نے ابتدائی طور پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ‘ہال آف فیم’ میں شامل قومی ٹیم کے چھ کھلاڑیوں کو اپنے ‘ہال آف فیم’ کا حصہ بنایا ہے۔
Read moreمسلمان کے مقدس مہینے رمضان میں جہاں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے وہیں اس ماہ سحری اور افطار کے لیے انواع و اقسام کے پکوان بھی تیار کیے جاتے ہیں۔
رمضان میں سحری اور افطار کرتے وقت عام طور پر ہم غذا کا انتخاب اس بنیاد پر کر رہے ہوتے ہیں کہ ہمیں دن بھر زیادہ پیاس اور بھوک نہ لگے اور ایسے میں ہمیں صحت سے متعلق مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
Read moreامریکی ریاست منی سوٹا کے شہر بروکلین سینٹر میں اتوار کو پولیس کی فائرنگ سے سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے خلاف مختلف شہروں میں مسلسل دوسرے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔
بروکلین سینٹر میں رات کے کرفیو کے باوجود درجنوں مظاہرین سڑکوں پر نکلے اور اس پولیس اسٹیشن کے باہر جمع ہوئے جس کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
Read moreتحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد حسین رضوی کی پیر کو گرفتاری کے بعد ان کے کارکنوں کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہروں کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے جب کہ پولیس نے درجنوں افراد کو حراست میں لیتے ہوئے مقدمات بھی درج کیے ہیں۔
ٹی ایل پی کی جانب سے پیر سے شروع ہونے والے احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ منگل کو بھی جاری ہے۔ جس کے باعث ملک کی کئی اہم سڑکیں بند ہیں اور ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہے۔
Read moreافغانستان میں قیامِ امن اور بین الافغان مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے ترکی کے شہر استنبول میں رواں ماہ افغان کانفرنس متوقع ہے۔ افغان پارلیمنٹ کے اراکین پراُمید ہیں کہ اس کانفرنس سے ملک میں جنگ بندی کی راہ ہموار ہو گی۔
استنبول کانفرنس کی حتمی تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔ البتہ طالبان کے ایک ترجمان نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ اگر کانفرنس 16 اپریل کو ہوئی تو طالبان وفد اس میں شرکت نہیں کرے گا۔
Read moreپاکستان کے صوبے پنجاب کی پولیس نے مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی کو حراست میں لے لیا ہے۔ ترجمان تحریک لبیک کے مطابق سعد حسین رضوی کو لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن سے پیر کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ نماز جنازہ پڑھانے کے لیے گئے ہوئے تھے۔
حکومت کی جانب سے سعد حسین رضوی کی گرفتاری پر تاحال کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا اور نہ ہی پولیس نے اُن کی گرفتاری کی وجوہات سے آگاہ کیا ہے۔
Read moreبھارت کی سپریم کورٹ نے قرآن سے 26 آیات حذف کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کو 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
بھارتی اخبار ‘دی ہندو’ کے مطابق جسٹس روہنتن نریمان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پیر کو سماعت کے دوران اُتر پردیش کے شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کی درخواست کو ‘بیہودہ’ قرار دے کر مسترد کر دیا۔
Read moreپشاور ہائی کورٹ نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کی خاتون رہنما گلالئی اسماعیل کے والد پروفیسر اسماعیل کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
جسٹس عتیق شاہ پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے ایک رکنی بینچ نے پیر کو گلالئی کے والد پروفیسر اسماعیل کی جانب سے دائر درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔
Read moreانسانی حقوق کے سرگرم کارکن، صحافی اور مصنف ابنِ عبدالرحمان عرف آئی اے رحمان لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 90 برس تھی۔
آئی اے رحمان کے اہلِ خانہ نے پیر کو ان کی وفات کی تصدیق کی ہے۔
آئی اے رحمان پاکستان کے مقامی روزنامہ ‘ڈان’ میں کالم لکھتے تھے اور وہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) سے بھی وابستہ تھے۔
Read moreکرونا کیسز میں تیزی سے اضافے کے سبب بھارت برازیل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے عالمی سطح پر کرونا سے متاثر ہونے والا دوسرا بدترین ملک بن گیا ہے۔
بھارت میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کے پیشِ نظر صورتِ حال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 68 ہزار 912 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ ملک عالمی وبا کے شکار مزید 904 مریض دم توڑ چکے ہیں۔
Read moreمتحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی میں ماہِ صیام کے احترام میں کھانے کی اشیا کو روزے داروں کی نظروں سے دور رکھنے کے لیے ریستوران کو پردے سے ڈھاپنے کی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے ‘اے پی’ کے مطابق رمضان کی مناسبت سے سٹی اسٹیٹ کے محکمۂ اقتصادی ترقی نے اتوار کو اعلان کیا ہے رمضان المبارک کے دوران ریستوران میں دن کے اوقات میں کھانے پینے کی سرگرمیوں کو چھپانے کی ممانعت نہیں ہو گی۔
Read moreوسطی پنجاب کے شہر گوجرانولہ کے قریب مضافاتی علاقے کے رہائشی تلونڈی موسیٰ خان سے تعلق رکھنے والے کاشت کار محمد شہباز کی عمر 80 برس کے لگ بھگ ہے۔ عمر کا بیشتر حصہ کاشت کاری میں گزارنے کے بعد اب اُن کے پاس زرعی زمین نہ ہونے کے برابر ہے۔
محمد شہباز بتاتے ہیں ان کا گاؤں دن بدن سکڑتا جا رہا ہے، زرعی زمینوں کے ساتھ ساتھ وہ گلیاں اور بازار بھی ختم ہو رہے ہیں جہاں ان کا بچپن اور جوانی گزری تھی۔
Read moreگولڈن گلوب اور پروڈیوسرز گِلڈ آف امریکہ کے بعد ڈرامہ فلم ‘نومیڈ لینڈ’ نے ‘بافٹا’ ایوارڈز میں بھی بہترین فلم سمیت چار ایوارڈز حاصل کر کے میدان مار لیا۔
چوہترویں ‘بافٹا ایوارڈز’ کی رنگا رنگ ورچوئل یعنی آن لائن تقریب 11 اپریل کو لندن کے ‘رائل البرٹ ہال’ میں ہوئی جہاں وبا کی وجہ سے صرف میزبان ہی موجود تھے جب کہ دیگر شخصیات نے آن لائن شرکت کی۔
Read moreویب ڈیسک — میانمار میں جمہوریت پسند مظاہرین کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں ہفتے کے اختتام پر مزید 80 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد ملک میں خانہ جنگی کے خطرات بھی بڑھ رہے ہیں۔
Read moreویب ڈیسک — متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پہلی خاتون خلانورد کا انتخاب کیا ہے جنہیں تربیت کے بعد خلائی مہمات کے لیے بھیجا جائے گا۔
ستائیس سالہ نورا المطروشی ایک مکینکل انجینئر ہیں اور وہ اس وقت ابو ظہبی کی نیشنل پیٹرولیم کنسٹرکشن کمپنی میں ملازمت کرتی ہیں۔
ویب ڈیسک — ٹوکیو اولمپکس کے منتظمین نے رواں سال جولائی میں شیڈول کھیلوں کی دنیا کے سب سے بڑے مقابلے اولمپکس کو کرونا سے پاک رکھنے کے لیے ہنگامی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
Read moreعالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کیسز اور اموات میں اضافہ ویکسین کو نجات دہندہ سمجھنے کے باعث ہو رہا ہے۔ڈبلیو ایچ او نے تصدیق کی ہے کہ اب تک کرونا وبا سے 13 کروڑ سے زائد افراد متاثر جب کہ 30 لاکھ کے لگ بھگ اموات ہو چکی ہیں۔
Read moreکھارادار کی رہائشی سمیرا کریم جناح یونیورسٹی فار ویمن میں ماسٹرز کی طالبہ ہیں اور گزشتہ چار سال سے روزانہ اپنے گھر سے بسوں اور رکشوں میں سفر کر کے یونیورسٹی جانا ان کا معمول ہے۔
چند روز قبل انہیں اس وقت حیرت کا سامنا ہوا جب ان کی نظر میری ویدر ٹاور اسٹاپ پر کھڑی سبز رنگ کی بڑی بس پر پڑی۔ مزید غور سے دیکھا تو بس پر انگریزی میں عبارت تحریر تھی جس کا مطلب تھا۔ ” کراچی کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا۔”
Read moreاسلام آباد — پاکستان میں نجی نشریاتی اداروں کے ایڈیٹرز اور نیوز ڈائریکٹرز کی تنظیم ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹر اور نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) نے پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے میڈیا کو جاری کردہ حالیہ ہدایات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہدایات عوامی مفاد کی خبروں کے دائرہ کار کو محدود کرتی ہیں۔
Read moreلاہور — صوبہ پنجاب کے محکمۂ لائیو اسٹاک نے اونٹوں کی مصنوعی افزائش نسل کے ذریعے اونٹ کے بچے کی پیدائش کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
Read moreویب ڈیسک — روس کے یوکرین کی سرحد کے قریب بڑی تعداد میں فوجیں جمع کرنے پر امریکہ نے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب امریکہ اپنے حلیفوں کے ساتھ خطے میں جاری کشیدگی کے سلسلے میں مشاورت کر رہا ہے۔
Read moreویب ڈیسک — سعودی عرب کے محکمۂ دفاع نے تین فوجیوں کو سنگین غداری کے جرم میں سزائے موت دیے جانے کا اعلان کیا ہے۔
Read moreلاہور — حکومتی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما جہانگیر خان ترین نے جمعے کی شب لاہور میں ارکان پارلیمنٹ کو عشائیے پر مدعو کیا جس میں 29 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی شریک ہوئے۔
Read moreنئی دہلی — بھارت کی ریاست اتر پردیش (یو پی) کی باندہ جیل سے جب رواں ماہ چھ اپریل کو 38 پولیس اہلکاروں کا آٹھ گاڑیوں پر مشتمل قافلہ گینگسٹر اور سیاست دان مختار انصاری کو پنجاب کی روپ نگر جیل سے لینے کے لیے روانہ ہوا۔ تو دیکھنے والوں کو ایسا محسوس ہوا کہ وہ کسی جرائم پیشہ شخص کو اپنی تحویل میں لینے کے لیے نہیں، بلکہ کسی وی وی آئی پی کے استقبال کے لیے جا رہے ہوں۔
Read moreملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ 99 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ برطانوی شاہی خاندان کے جاری کردہ بیان کے مطابق شہزادہ فلپ کا انتقال جمعے کو لندن کے مغرب میں واقع شاہی خاندان کی رہائش گاہ ونڈسر کاسل میں ہوا۔ اگست 2017 میں انہوں نے عوامی مصروفیات سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی لیکن اس کے بعد بھی وہ وقتاً فوقتاً سرکاری تقریبات میں شریک ہوتے رہتے تھے۔ ڈیوک آف ایڈنبرا نے آخری بار کسی
Read moreامریکہ میں گزشتہ سال مئی میں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی ہلاکت میں نامزد پولیس افسر ڈیرک شاوین کے خلاف مقدمے کی کارروائی میں جمعے کے روز ایک سابق فورینزک پیتھالوجسٹ ڈاکٹر لنزے تھامس نے امریکی عدالت میں اپنی گواہی میں کہا کہ جارج فلائیڈ کی ہلاکت پولیس آفیسر کی جانب سے گردن پر مسلسل گھٹنا رکھنے سے ہوئی، جس سے فلائیڈ کو آکسیجن مکمل طور پر نہیں مل رہی تھی۔
Read moreبھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں صحافیوں کی مختلف انجمنوں نے پولیس کے اُس حکم نامے پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے، جس کے تحت شورش زدہ علاقے میں علیحدگی پسند عسکریت پسندوں اور حفاظتی دستوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں اور امن و امان کی صورتِ حال پیدا ہونے کی صورت میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے جائے وقوع پر جاکر کوریج کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔
پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار وجے کمار نے گزشتہ دنوں یہ ہدایات جاری کرتے ہوئے ضلع پولیس سربراہوں کو یہ اختیار دیا تھا کہ وہ حکم عدولی کرنے والے صحافیوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا تھا کہ آئینِ ہند کی دفعہ 21 کے تحت تقریراور اظہارِ رائے کی آزادی کو مناسب پابندیوں سے مشروط کیا جاسکتا ہے۔
Read moreکرونا وائرس کی عالمی وبا کے بعد امریکی کاروباروں نے بڑے پیمانے پر ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دی، جس کے بعد امریکہ میں پچھلے برس ساڑھے سات کروڑ افراد گھر سے کام کرتے رہے۔ وبا سے پہلے امریکہ میں یہ تعداد محض 50 لاکھ تھی۔
کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ اب اس صورتحال میں تبدیلی شاید ممکن نہ ہو کیونکہ مالکان اور ملازمین، دونوں کو معلوم ہو چکا ہے کہ گھر سے بھی موثر انداز میں کام کیا جا سکتا ہے۔
Read moreروس نے خبردار کیا ہے کہ مشرقی یوکرین میں دوبارہ بھرپور لڑائی چھڑ سکتی ہے اور وہ وہاں عام شہریوں کی حفاظت کیلئے اقدامات اٹھاسکتا ہے ۔ ادھر ترکی کی وزارت خارجہ کے مطابق، امریکہ نے ترکی کو مطلع کیا ہے کہ اس کے دو جنگی بیڑے 14 اور 15 اپریل کو بحیرہ اسود پہنچیں گے اور چار سے پانچ مئی تک وہیں رکے رہیں گے۔ ایسا یوکرین سرحد پر روسی فوج کی تعداد میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
روس کی جانب سے یہ واضح انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب روس یوکرین کی سرحد کے ساتھ اپنی افواج کی تعداد میں اضافہ کر رہا ہے۔
Read moreفرانس کے مشرقی شہر اسٹراسبرگ کی زیرِ تعمیر مسجد ایوب سلطان کئی تنازعات اور شکایات کا باعث بنی ہوئی ہے۔
اس مسجد کو جہاں یورپ کی سب سے بڑی مسجد کہا جا رہا ہے وہیں اس کی تعمیر پر فرانس کے سیکولر حلقے تشویش میں مبتلا ہیں جب کہ مقامی سطح پر مسجد کی تعمیر کے معاملے پر بہت سے اختلافات بھی پائے جاتے ہیں۔
‘مسجد ایوب سلطان’ کو ایک ترک نژاد تنظیم کی حمایت حاصل ہے جس کی وجہ سے اس مسجد کی تعمیر کے معاملے پر شکایات کا ان خدشات کی شکل میں اظہار ہو رہا ہے جو یورپی یونین میں ترکی کے پھیلتے ہوئے اثر و رسوخ کے بارے میں پائے جاتے ہیں۔
Read moreعالمی وبا اور طویل عرصے سے جاری نظاموں اور اداروں کو درپیش چیلنجوں سے لڑتی اس دنیا میں آئندہ بیس برسوں میں کوئی زیادہ تبدیلی نہیں آنے والی۔ یہ تجزیہ، امریکی انٹیلی جنس کے تجزیہ کاروں کی جانب سے ایک نئی رپورٹ میں سامنے آیا ہے، جسے گلوبل ٹرینڈز 2040 کا نام دیا گیا ہے۔
اس رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد ادارے اور نظام بین الاقوامی واقعات پر حاوی رہے۔ اور انہیں کی وجہ سے ایک دوسرے سے جڑے چیلینجوں کا سامنا کرتے ہوئے دباؤ بڑھتا رہے گا۔ ان میں ماحولیاتی تبدیلی، امراض، مالی بحران، اور جدید سے جدید تر ٹیکنالوجی جیسے چیلنج شامل ہیں۔
Read moreنئی دہلی — بھارت کی سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں واضح کیا ہے کہ روہنگیا پناہ گزینوں کو اس وقت تک ان کے ملک میانمار واپس نہیں بھیجا جا سکتا جب تک ضابطے کی تمام کارروائی مکمل نہ کر لی جائے۔
Read more