سوال کیسے پوچھیں؟

اس مضمون کی تحریک میرے فکری رفیق اور محقق، نور شمس الدین صاحب سے ملی، انھوں نے میرا ایک مضمون ’سوال اور سیکھنے کا رشتہ‘  پڑھنے کے بعد اپنے تہنیتی پیغام کے ساتھ یہ فرمایا کہ سوال کی اہمیت اپنی جگہ مگر سوال پوچھنا بھی ایک طرزِ خاص ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے اس جانب توجہ دلائی کہ میرا اگلا مضمون ’سوال کیسے پوچھیں‘ پر ہو تو کیا خوب ہو۔ موصوف اِن دنوں نذربایوف یونیورسٹی قازقستان سے پی ایچ ڈی

Read more

سوال اور سیکھنے کا رشتہ

  ہمارے ایک بزرگ استاد کہا کرتے تھے، ”جس دن تم نے سوال کرنا چھوڑ دیا، سمجھو کہ تم نے سیکھنا چھوڑ دیا۔“ یہ جملہ میں نے ایک سنسان سی دوپہر میں سنا تھا، لیکن اس کی گونج آج تک دل و دماغ میں موجود ہے۔ سوال وہ دروازہ ہے جو ہمیں لاعلمی کے اندھیرے سے نکال کر آگہی کی روشنی کی طرف لے جاتا ہے۔ استادِ محترم کا یہ جملہ صرف ایک خیال نہیں بلکہ سیکھنے کا وہ بنیادی

Read more

کتاب ’چترال کی زبانیں : ماضی، حال، مستقبل‘ کا جائزہ

فخر الدین اخونزادہ نے اپنی تحقیقی کتاب ’چترال کی زبانیں : ماضی، حال، مستقبل‘ بہ طورِ ہدیہ ارسال کی تھی۔ ایک ایسا خطہ جہاں پر تحریری شواہد نہ ہونے کے برابر ہوں، لوک روایات دم توڑتی جا رہی ہوں، وہاں ایسی کتاب ترتیب دے کر قارئین کو مستند معلومات فراہم کرنے پر مصنف اور کتاب کے ناشر فورم فار لینگویج اِنیشئیٹیوز (Forum for Language Initiatives۔ FLI) ، اسلام آباد یقیناً مبارک باد کے مستحق ہیں۔ یہ کتاب لسانیات سے دل

Read more

یہ محنت کش بچے بھی پڑھنا چاہتے ہیں

کراچی میں ہماری رہائش گاہ کے قریب ہی کوئٹہ چائے ہوٹل ہے۔ چائے اور پراٹھا یہاں کی اصل سوغات ہیں جن سے لطف اندوز ہونے کے لیے دور دور سے لوگ آتے ہیں اور یہاں ہر وقت گاہکوں کی بھیڑ لگی رہتی ہے۔ مجھے چائے کا شوق اور نہ ہی پراٹھے کی تمنا، البتہ میرے بچوں کو یہاں کا پراٹھا بہت بھاتا ہے اور وہ گاہے بہ گاہے یہاں سے پراٹھا سیر ہو کر کھاتے ہیں۔ اس ہوٹل کے سارے

Read more

اسکول جانے سے محروم بچوں کے مسائل

تعلیم کو ایک بنیادی انسانی حق کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے جو افراد اور معاشروں کی ترقی اور اُنھیں با اختیار بنانے کے لیے ضروری ہے۔ تعلیم ذاتی ترقی، اقتصادی خوش حالی اور سماجی ترقی کے لیے سنگ بنیاد کی حیثیت رکھتی ہے۔ ہر فرد کسی بھی صنف، نسل، سماجی و اقتصادی حیثیت یا جغرافیائی محل وقوع سے قطع نظر معیاری تعلیم تک رسائی کا مستحق ہے۔ تاہم عالمی تعلیمی اقدامات میں نمایاں پیش رفت کے باوجود دنیا

Read more

خواتین کی خودمختاری

انسانی وجود کے پیچیدہ مشجر میں خواتین طویل عرصے سے بغیر کسی رکاوٹ کے مختلف کرداروں کے درمیان خوب صورتی، لچک اور عزم کے ساتھ خود کو ڈھالتی رہی ہیں۔ بچوں کی پرورش کرنے سے لے کر پیشہ ورانہ ذمہ داریوں تک، مختلف امور کی دیکھ بھال سے لے کر راہ نما کا کردار نبھانے تک خواتین اپنی روزمرہ کی زندگی میں متعدد ذمہ داریاں نبھاتی ہیں اور ان کے ہر کردار کے ساتھ اپنے اپنے مسائل اور کامیابیاں جڑی

Read more

عالمی یوم تعلیم: پائے دار امن کا ضامن

 تعلیم ایک بنیادی انسانی حق، کار بھلائی ہوتے ہوئے سرپرست و ریاست کی ذمہ داری ہے۔ یہ معاشرے کی ترقی کا راستہ، امید کی کرن اور تبدیلی کے لیے لازمی عنصر ہے۔ معاشروں کی تشکیل میں اس کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 24 جنوری کو عالمی یوم تعلیم کے طور پر امن اور ترقی کے لیے تعلیم کے کردار کو منانے کا اعلان کیا۔ عالمی یوم تعلیم کی اہمیت جغرافیائی، سماجی یا

Read more

سیکھنے کے عمل میں اسکول ہوم ورک کا کردار

اسکول ہوم ورک ایک طویل عرصے سے اساتذہ، والدین اور طلبہ کے درمیان زیرِ بحث ہے۔ سیکھنے کے عمل میں اس کی تاثیر جانچ پڑتال کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ اس کے حامی کمرۂ جماعت میں سیکھنے کے عمل کو تقویت دینے میں اس کے فوائد کو واضح کرتے ہیں اور مخالفین طلبہ کی مجموعی تعلیمی ترقی اور بہبود پر اس کے پڑنے والے اثرات پر سوال اٹھاتے نظر آتے ہیں۔ ہوم ورک کی تاثیر کا جائزہ لینے کے لیے

Read more

کیا اسکولوں میں جسمانی تعلیم لازمی ہونی چاہیے؟

اسکولوں میں جسمانی تعلیم ایک دیرینہ بحث کا موضوع رہی ہے جس کے حامی اس کی لازمی شمولیت کی وکالت کرتے ہیں اور ناقدین تعلیمی نصاب میں اس کی ضرورت پر سوال اٹھاتے ہیں۔ یہ سوال کہ آیا ”اسکولوں میں جسمانی تعلیم کو لازمی قرار دیا جانا چاہیے“ ایک کثیر الجہتی مسئلہ ہے جس کے لیے اس کے فوائد، نقصانات اور طلبہ کی فلاح و بہبود اور ترقی پر مجموعی اثرات کے جامع تجزیہ کی ضرورت ہے۔ اسکولوں میں لازمی

Read more

ہم نصابی سرگرمیوں میں نظم خوانی کے مقابلوں کا کردار

حبیب ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر انتظام ’حبیب گرلز اسکول‘ اپنی نوعیت کا منفرد اسکول ہے۔ اپنے قیام 19 اگست 1964 سے لے کر تاحال اس اسکول نے ہزاروں طالبات کو نرسری سے بارہویں جماعت تک معیاری تعلیم کے ساتھ بہترین تربیت سے بھی فیض یاب کیا ہے۔ اسکول ہذا نے معاشرے میں خواتین کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے انھیں با اختیار بنانے اور جدید دنیا میں ترقی کی منازل طے کروانے کے لیے خود کو وقف کیا ہوا

Read more

واٹس ایپ گروپس: فوائد اور نقصانات

سوشل میڈیا گروپس سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارمز کے اندر وہ آن لائن کمیونٹیز یا فورمز ہیں جہاں مختلف لوگوں کی دلچسپیاں، اہداف یا وابستگی میں مماثلت پائی جاتی ہے۔ ان گروپس میں شامل ہو کر اراکین بات چیت میں حصہ لے سکتے ہیں، مواد کا اشتراک کر سکتے ہیں اور دوسرے لوگوں کے ساتھ تعامل کر سکتے ہیں۔ یہ گروپس عوامی یا نجی ہو سکتے ہیں اور موضوعات، مشاغل، پیشوں، اہداف یا وجوہات کے ایک وسیع سلسلے کا احاطہ

Read more

طلبہ کے لیے مجوزہ کتابوں اور اسٹیشنری کی اہمیت

تعلیم افراد اور معاشروں کے مستقبل کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ اسکول کے طلبہ کے لیے تجویز کردہ کتابوں اور اسٹیشنری کا استعمال ان کے سیکھنے اور تعلیمی کارکردگی کو آسان بنانے کے لیے ضروری ہے۔ تاہم! پاکستانی اسکولوں میں والدین اور طلبہ کو مخصوص کتابوں کی دکانوں پر جا کر اسکول لوگو (school logo) اور اسکولوں کے ناموں کے ساتھ والی کاپیاں خریدنے کے عمل نے والدین پر مالی بوجھ اور طلبہ کی تعلیمی ترقی پر

Read more

طلبہ کی ہمہ گیر ترقی میں انفرادی امتیازات کی تشخیص کا اہم کردار

  انفرادی امتیازات (Individual Differences) ان منفرد خصوصیات، صلاحیتوں اور ترجیحات کو کہتے ہیں جو تعلیمی ماحول میں ایک طالب علم کو دوسرے طالب علم سے ممتاز کرتی ہیں۔ یہ امتیازات سیکھنے کے انداز، شخصیت کی خصوصیات، عادات و اطوار، معاشی، خاندانی و ثقافتی پس منظر اور علمی صلاحیتوں جیسے پہلوؤں کو گھیرے ہوئے ہیں۔ تعلیم کے میدان میں انفرادی امتیازات کو پہچاننا اور ان کا ازالہ کرنا بہت ضروری ہے کیوں کہ یہ امتیازات جامع تعلیمی ماحول میں معاون،

Read more

اسکولوں میں ہم نصابی سرگرمیاں طلبہ کی ہمہ گیر شخصیت کی تشکیل میں معاون

جب میں ساتویں جماعت میں تھا تو ہمارے اسکول میں ایک نئے لیکن انتہائی متحرک استاد تشریف لائے جنھوں نے پہلی بار ہمیں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ دوسری مختلف سرگرمیوں میں شامل کیا۔ گو کہ ان سے قبل ہمارے اسکول میں کھیلوں کی سہولتیں موجود تھیں، لیکن یہ تو ہم نصابی سرگرمیوں کا ایک ہی عنصر تھا۔ ہمارے نئے استاد نے اسکول میں بزم ادب سوسائٹی کی بنیاد رکھی اور ہر جمعرات کو اسکول میں وقفے کے بعد اس سوسائٹی

Read more

مصنوعی ذہانت کا استعمال: طلبہ پر طویل المدتی مثبت اور منفی اثرات

سائنس اور ٹیکنالوجی کی برق رفتار ترقی نے ہماری آنکھوں کے سامنے کئی انقلاب برپا کیے ہیں۔ راقم الحروف نے ساری زندگی سرکاری اسکولوں، کالجوں اور جامعات (ماسوائے آخری ڈگری ایم ایڈ) سے تعلیم حاصل کی ہے۔ چھٹی جماعت میں قدم رکھنے کے بعد انگریزی مضمون سے پہلی بار پالا پڑا اور اے بی سی سیکھنا جوئے شِیر لانے کے مترادف جانا۔ آٹھویں جماعت میں جا کر خدا خدا کرکے ٹاٹ سے جان چُھوٹی اور باریک باریک بنچوں پر بیٹھ

Read more

اسکول اور ذہنی صحت سے متعلق اقدامات

ذہنی صحت مجموعی بہبود کا ایک اہم پہلو ہے جو کہ  ایک فرد کی زندگی کے جذباتی، نفسیاتی اور سماجی پہلوؤں کو گھیرے ہوئے ہے۔ پاکستانی اسکولوں کے تناظر میں جہاں بچے اپنے ابتدائی تعلیمی عہد کا ایک اہم حصہ صَرف کرتے ہیں، ذہنی صحت کو ترجیح دینا انتہائی ناگزیر ہے۔ اسکولوں میں ذہنی صحت سے متعلق خدشات کو دور کرنا طلبہ کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے، سیکھنے کے مثبت ماحول کو فروغ دینے اور ان کے مستقبل کی

Read more

اسکولوں میں طلبہ اور والدین کے لیے ایک سازگار تعلیمی ماحول کی تشکیل

اسکول ہمارے معاشرے کی بنیاد ہیں جو طلبہ کی زندگی کے مراحل کی تشکیل اور ان کی تعلیمی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اسکولوں کو طلبہ اور ان کے والدین کے لیے ایک بہتر جگہ بنانے کے لیے سیکھنے، اعتماد سازی، آزادانہ بات چیت، احترام اور سازگار ماحول کو فروغ دینے جیسے پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے۔ اس مضمون میں مختلف حکمت عملی اور اقدامات کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا

Read more

طلبہ میں متعدد ذہانتوں کی نگہداشت

پچھلی چند دہائیوں کے دوران، سیکھنے کے میدان میں تحقیق کے نتیجے میں متعدد ذہانتوں کے نظریے کی دریافت ہوئی ہے۔ اس نظریے کے تحت ہر شخص کے سیکھنے کے مختلف طریقے اور مختلف ذہانتیں ہوتی ہیں جنھیں وہ اپنی روزمرہ کی زندگی میں استعمال کرتے ہیں۔ اگرچہ کچھ لوگ لسانی طور پر سازگار ماحول میں بہت اچھی طرح سے سیکھ سکتے ہیں (پڑھنا اور لکھنا) ، البتہ دوسرے لوگوں کو ریاضی کی منطق پر مبنی سیکھنے کے ذریعے بہتر

Read more

پڑھنے کی مہارت کو کیسے بہتر کیا جائے؟

انگریزی کی ایک مشہور کہاوت ہے، readers are leaders یعنی ”مطالعہ کرنے والے راہ نما ہوتے ہیں“ ۔ اس کہاوت کی جڑیں اس خیال میں پیوست ہیں کہ جو لوگ بڑے پیمانے پر پڑھتے ہیں وہ زندگی میں راہ نمائی کرنے اور کامیاب ہونے کے لیے بہتر طریقے سے تیار ہوتے ہیں۔ پڑھنا ایک بنیادی مہارت ہے جو ہمارے علم کو وسعت دینے سے لے کر تنقیدی سوچ کی مہارتوں کو فروغ دینے تک کے امکانات کی دنیا کھولتی ہے۔

Read more

اساتذہ کی غیر متعلقہ اور اضافی ذمہ داریاں اور ان کے نتائج

ہمارے گزشتہ مضمون ’پیشہ ورانہ خیانت‘  کے منظر عام پر آتے ہی کئی قارئین کے برقی خطوط، قیمتی آرا اور واٹس ایپ پیغامات آنا شروع ہو گئے کہ ہمارا مضمون حقیقت پر مبنی تو ہے تاہم اساتذہ کو بہت سارے ایسے غیر متعلقہ فرائض نہ صرف سونپ دیے جاتے ہیں جو ان کے بنیادی کام یعنی ’تدریس‘ سے کہیں دور ہوتے ہیں، ان کا قیمتی تدریسی وقت ان کاموں میں لگا کر تعلیم کے معیار کو متاثر کرتے ہیں بلکہ

Read more

پیشہ ورانہ خیانت

پیشہ ورانہ خیانت یا پیشہ ورانہ بے ایمانی (professional dishonesty) کی اصطلاح اپنے متعلقہ شعبوں میں پیشہ ور افراد کے غیر اخلاقی اور بے ایمان رویے کو بیان کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ عام طور پر اس خیانت کی مختلف شکلیں ہیں، مثلاً: ادارے کے وقت اور وسائل کا غلط استعمال، چوری، دھوکہ دہی، جھوٹ بولنا، بیمار نہ ہوتے ہوئے بیماری کی چھٹی لینا، بغیر اجازت کے چھٹی لینا، ملازمت کے لیے درخواست دیتے وقت غلط معلومات فراہم کرنا،

Read more

امتحانات کے خوف سے کیسے باہر آیا جائے؟

انسانی زندگی کا امتحان اس وقت سے ہی شروع ہوجاتا ہے جب وہ اس دنیا میں شعور کی آنکھ کھولتا ہے۔ یہ سلسلہ اس وقت تک چلتا رہتا ہے جب تک وہ اس دنیا میں ہے۔ انسان مختلف امتحانات سے گزرتا ہے جن میں سے ایک تعلیمی امتحان ہے۔ یہ امتحان طلبہ کی ذہنی صلاحیت جانچنے کے لیے لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر (پاس ہونے کی صورت میں ) وہ اگلے درجے پر پہنچنے کا مجاز ہوتے ہیں۔

Read more

آغا خان یونیورسٹی: عہد بہ عہد

چالیس سال قبل 16 مارچ 1983 کو آغا خان یونیورسٹی (اے کے یو) نے پاکستان کی پہلی نجی یونیورسٹی بننے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ چارٹر پر دست خط کیے تھے۔ یہ یونیورسٹی ارتقائی مراحل طے کرتے ہوئے سنہ 2000 تک کینیا، تنزانیہ، یوگنڈا، برطانیہ اور افغانستان تک پھیل گئی۔ اے کے یو کس طرح بنی، کیا کیا معاملات پیش آئے اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر اس کی کیا کیا خدمات ہیں؟ ان تمام کو اس مضمون

Read more

ایک اچھے استاد کو کیا چیز عظیم بناتی ہے؟

تدریس صرف ایک کام نہیں بلکہ ایک پیشہ، ایک دعوت ہے جس میں بے پناہ لگن، صبر اور جذبے کی ضرورت ہوتی ہے۔ عظیم اساتذہ اپنے طلبہ کی زندگیوں پر گہرا اثر ڈالتے ہیں۔ وہ نہ صرف علم فراہم کرتے ہیں بلکہ ان کی صلاحیت کو مہارت تک پہنچنے کے لیے ان کی راہ نمائی کے ساتھ ساتھ حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔ ایک اچھے استاد کو کیا چیز عظیم بناتی ہے؟ اس مضمون میں عظیم اساتذہ کی بہت ساری

Read more

خواتین اور تعلیم

خواتین کا عالمی دن ہر سال 8 مارچ کو خواتین کی سماجی، ثقافتی، معاشی اور سیاسی کامیابیوں کو روشناس کے لیے منایا جاتا ہے۔ یہ خواتین کو درپیش مسائل پر غور کرنے اور صنفی مساوات کے لیے جاری جدوجہد کے بارے میں شعور بیدار کرنے کا دن بھی ہے۔ خواتین کو با اختیار بنانے کا سب سے اہم ذریعہ تعلیم یافتہ بنانا ہے۔ تعلیم نہ صرف خواتین کو علم و ہنر کے حصول میں مدد دیتی ہے بلکہ یہ صنفی

Read more

معدومیت کے خطرے سے دوچار مادری زبانیں اور ان کا تحفظ

زبانیں انسانی ثقافت کا ایک بھرپور اور متنوع پہلو ہیں۔ دنیا بھر میں ایک اندازے کے مطابق 7000 زبانیں بولی جاتی ہیں۔ یہ زبانیں مختلف ثقافتوں، عقائد اور روزمرہ طرز زندگی کی نمائندگی کرتی ہیں، اور ہر ایک کی ایک منفرد تاریخ و ترقی ہے۔ دنیا کی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں چینی، ہسپانوی، انگریزی، ہندی؍ اردو اور عربی شامل ہیں، جنھیں لاکھوں لوگ اپنی پہلی یا دوسری زبان کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ ایک اندازے

Read more

ٹیوشن سینٹرز: فوائد اور نقصانات

تعلیم انسانی ترقی کا ایک بنیادی پہلو ہے اور اسے بہتر مستقبل کی کلید کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ یہ مختلف رسمی اور غیر رسمی ذرائع سے علم، مہارت، اقدار، عقائد اور عادات کے حصول کا عمل ہے۔ رسمی تدریس (فارمل سکولنگ) جسے روایتی تعلیم بھی کہا جاتا ہے، سے مراد وہ تعلیم ہے جو اسکول، مدرسہ، کالج اور جامعات وغیرہ میں مخصوص و مرتب نصاب اور نظام و طرزِ عمل میں دی جاتی ہے۔ یہ تعلیم کے

Read more

استاد کا شکریہ ادا کرنے کے لیے چند تجاویز

دنیا کے بیش تر ممالک ہر سال پانچ اکتوبر کو یوم اساتذہ مناتے ہیں جس میں اساتذہ، اساتذہ کی تنظیموں اور اساتذہ کی تربیت کے اداروں کو مستقبل کے راہ نماؤں کی تعلیم و تربیت اور ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ یاد رہے! آج سے اٹھائیس برس قبل ( 1994) یونیسکو نے پانچ اکتوبر کو یوم اساتذہ منانے کا اعلان کیا تھا۔ تب سے ہر سال یہ دن بڑے اہتمام سے منایا

Read more

تعلیمی سفر میں بستوں کا بوجھ

بہت سے لوگوں کے بچوں کی طرح میرے بچے بھی اکثر ٹانگوں میں درد، تھکاوٹ، کمر درد اور کندھے دکھنے کی شکایتیں کرتے رہتے ہیں۔ مشاہدے میں اکثر یہ بات آئی ہے کہ بچوں کے کندھوں پر بستے (school bags) کی اسٹرپ کے نیچے نشانات پڑے ہوتے ہیں۔ پچھلے دنوں میں نے اپنے آٹھ سالہ بیٹے جو کہ تیسری جماعت کا طالب علم ہے، کے کتابوں اور کاپیوں سے بھرے بستے کا وزن کیا تو وہ 9.5 کلو گرام تھا،

Read more

‘امن فٹ سال میلہ 2022 ‘ ـ موردیر، اپر چترال

موردیر اپر چترال کا ایک حسین گاؤں ہے۔ ٹھنڈے چشموں، قدرتی آبشاروں، ڈھلوان در ڈھلوان آباد ذیلی دیہات، کھلے آسمان اور سامنے کی طرف بلند و بالا پہاڑ (بونی زوم) کی موجودگی میں موردیر ہمیشہ فطرت کے شائقین کو دعوت نظارہ دیتا ہے۔ چترال گلگت مرکزی شاہ راہ سے کچھ دوری پر واقع ہونے کی وجہ سے یہ گاؤں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ہمیشہ سرکاری سطح پر نظر انداز ہوتا رہا ہے۔ کم و بیش 500 گھرانوں پر مشتمل

Read more

معیاری سوالات طلبہ کے سیکھنے کا اہم ذریعہ (حصہ دوم)۔

اس آرٹیکل کے حصہ اول میں ہم نے کثیر الانتخابی سوالات کے حوالے سے لکھا تھا۔ آج ہم مختصر اور طویل جوابات والے سوالات، اور مارکنگ اسکیم کے حوالے سے کچھ لکھیں گے۔ مختصر جوابات والے سوالات: یہ وہ سوالات ہوتے ہیں جہاں طلبہ کو دیے گئے عنوان یا سوال پر اپنے تاثرات قلم بند کرنے پڑتے ہیں۔ مختصر جوابات والے سوالات کے لیے ایک جامع اور مرکوز جواب کی ضرورت ہوتی ہے جو حقیقت پر مبنی، تشریحی، وضاحتی، موازنہ

Read more

معیاری سوالات طلبہ کے سیکھنے کا اہم ذریعہ (حصہ اول)

امتحان زندگی کے کسی پہلو کا ہو یا تعلیمی سفر کا، انسان کو بہت کچھ سکھا دیتا ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ زندگی امتحان پہلے لیتی ہے اور سکھاتی بعد میں ہے، جب کہ تعلیم سکھاتی پہلے ہے اور امتحان بعد میں لیتی ہے۔ جانچ یا امتحان طلبہ کے حاصلات تعلم کے تعین اور ان کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ جس طرح کا امتحانی نظام متعارف ہو گا اسی طرح ہی کمرۂ جماعت میں درس و

Read more

دھرتی ماں کی پکار

پاکستان کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سب سے خطرناک مقام پر موجود ہیں۔ ہم نے اپنی دھرتی ماں کا کبھی سنجیدگی سے خیال نہیں رکھا۔ قدرت نے ہمیں دکھا دیا کہ یہ ہمارے لیے کتنا بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ تیز رفتار ترقی، تغیر زمانہ اور سائنسی انقلاب نے ہمیں نیچر (قدرت) سے بہت دور یہاں تک کہ تباہی کے دہانے پر لا کر کھڑا کیا ہے۔ ہم نے

Read more

پاکستان کے تعلیمی نظام میں بہتری لانے کے لیے چند تجاویز

کسی بھی معاشرے کی ترقی کا راز تعلیم میں پوشیدہ ہے۔ تعلیم سے ایک فرد کی شخصیت نکھرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے پر بھی مثبت سیاسی، معاشی اور معاشرتی اثرات پڑتے ہیں اور یوں ایک خوش حال اور باشعور معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔ پاکستان کے آئین میں اس بات کا عہد کیا گیا ہے کہ پانچ سال سے سولہ سال تک کے تمام بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم دی جائے گی۔ لیکن اٹھارہویں ترمیم کے بعد 47 دیگر امور

Read more

مدرسین اردو کے مسائل

ایک استاد کے لیے کمرۂ جماعت اس ملک کے نونہالوں کو ایک قد آور قوم بنانے کی تجربہ گاہ ہوتا ہے۔ اس تجربہ گاہ سے اساتذہ چاہیں تو ناقابل تسخیر اور غیرت مند قوم تیار کریں یا پھر ہجوم۔ اس تجربہ گاہ کو سیکھنے کے لیے کارآمد اور سازگار ماحول بنانے کے لیے نصاب، اسکول کی عمارت، ضروری وسائل، ماہرین تعلیم، حکومت کی سرپرستی، والدین کا ساتھ اور طلبہ کی دل چسپی بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ لیکن ان

Read more

درخت انسان کے مخلص دوست ہیں

اللہ تعالیٰ نے انسانوں اور دوسری مخلوقات کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے جن سے سب کی حیات وابستہ ہے۔ ان نعمتوں میں خوراک، پانی، ہوا اور مختلف موسم سرفہرست ہیں۔ انسانی زندگی کا بہت سا دار و مدار درختوں سے جڑا ہوا ہے۔ درخت ہمارے ماحول کو سنوارنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ درخت خوراک، تعمیرات، آکسیجن اور ایندھن (اگرچہ ایندھن کے لیے درختوں کی کٹائی اچھی روایت نہیں ہے لیکن مجبوری کی حالت میں درخت کاٹ

Read more

تعلیمی سفر میں اساتذہ کی فیڈ بیک کی اہمیت

کسی بھی چیز یا شخص کے بارے میں رائے دینا جتنا آسان کام ہے اتنا ہی مشکل کام اس کی وضاحت کرنا ہے۔ کیوں کہ جب وضاحت دی جاتی ہے تو اس کے حسن و قبح، دونوں کو مدلل اور شائستہ انداز میں یہ بتا یا جاتا ہے کہ اس میں کون سی چیز بہت اچھی ہے، کون سی چیز ایسی تھی جس کا ہونا ضروری تھا اور ایسی کون سی صورتیں ہیں کہ جن میں مزید بہتری کی گنجائش

Read more