پاکستان کے ہندو اکثریتی علاقوں میں بھی ہندو سیاسی قوت کیوں نہیں بن پا رہے؟

پاکستان میں سب سے زیادہ ہندوؤں کی آبادی سندھ میں ہے۔ اس صوبے میں عمر کوٹ شہر کی تاریخ کافی پرانی ہے۔ لیکن ایک چیز جو اس شہر کو الگ پہچان دیتی ہے وہ یہ کہ عمرکوٹ اب بھی ہندو اکثریتی علاقہ ہے۔ تاہم عمرکوٹ کی ہندو برادری کا خیال ہے کہ مشترکہ الیکٹورل کالج نے ان کی سیاسی طاقت کو کم کر دیا ہے۔

Read more

افغانستان میں آثارقدیمہ کو لوٹنے کے لیے ’بلڈوزرز کا استعمال‘، 1000 سال قبل مسیح کی بستیاں بھی نشانے پر

شکاگو یونیورسٹی کے محققین کے مطابق سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ طالبان کے دور میں بھی آثار قدیمہ کا نقصان جاری ہے۔

Read more

چائے کی پیالی پر امریکہ اور برطانیہ میں تناؤ: ’ہائے کمبخت، تو نے پی ہی نہیں‘

چائے کے وہ شوقین جو دیگر وجوہات کی بنا پر، مثلاً چائے کا ذائقہ دور کرنے کے لئے، چینی کا استعمال کرتے ہیں، اورویل انھیں گمراہ یا بھٹکے ہوئے قرار دیتے ہیں۔ وہ ان سے کہتے ہیں کہ وہ ’اگر وہ غالباً پندرہ دن تک چینی کے بغیر چائے پینے کی کوشش کریں تو یہ بہت مشکل ہوگا کہ وہ اس میں دوبارہ چینی ڈال کر اپنی چائے کو برباد کرنا چاہیں گے۔‘

Read more

بلڈ کینسر میں مبتلا بچہ اور ’معجزے‘ کی متلاشی ماں جن پر اپنے ہی بیٹے کو ڈبو کر مارنے کا الزام لگا

چے کو بلڈ کینسر تھا اور ڈاکٹروں نے اس کے والدین کو جواب دے دیا تھا کہ اس کے زندہ بچنے کی کوئی اُمید نہیں ہے۔ اس کے بعد کسی ’معجزے‘ کی اُمید لیے بچے کے والدین ہری دوار گئے کہ ان کا بیٹا صحت یاب ہو جائے گا۔

Read more

کھربوں ڈالر کی تجارت اور بحیرہ احمر کا بحران: دنیا کے بڑے تجارتی بحری جہازوں کا رُخ موڑنا کتنا مہنگا ثابت ہوتا ہے؟

بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملوں سے بچنے کے لیے سینکڑوں مال بردار بحری جہاز اور آئل ٹینکرز کو متبادل راستوں سے گزارا جا رہا ہے۔ لیکن دنیا کے سب سے بڑے جہازوں کا رُخ موڑنا کتنا آسان ہے؟

Read more

انڈین شہریوں کے لیے اسرائیل میں روزگار کے نئے مواقع: ’موت سے ڈر نہیں لگتا، مر تو یہاں بھی سکتے ہیں‘

ایسی اطلاعات ہیں جن میں حکام یہ کہہ رہے ہیں کہ اسرائیل کو تعمیراتی کام کے لیے چین اور انڈیا سمیت دیگر ممالک سے 70 ہزار مزدوروں کی ضرورت ہے۔ حماس کی طرف سے اسرائیل پر سات اکتوبر کے حملے کے بعد تعمیراتی شعبے میں زیادہ مزدوروں کی اشد ضرورت ہے۔

Read more

شاہ عبدالعزیز کے بیٹے کے ہاتھوں سفارتکار کے قتل کے بعد شراب پر لگائی گئی پابندی سعودی حکام اب کیوں ختم کرنے جا رہے ہیں؟

اس تقریب کے دوران مہمانوں کے لیے شراب کا بندوبست بھی کیا گیا تھا اور شاہ عبدالعزیز کے بیٹے بھی پینے والوں میں شامل تھے۔ مشری بن عبدالعزیز اپنے پینے کی مقررہ حد پوری کر چکے تھے مگر اُن کا ضد تھی کہ انھیں ایک اور ڈرنک (جام) بنا کر دیا جائے۔ تاہم برطانوی سفارتکار سِرل عثمان نے انھیں مزید جام کر دینے سے انکار کر دیا۔

Read more

یمنٰی زیدی: ’ڈرامہ تیرے بن کے رومانوی سین پہلے بھی سکرین پر دکھائے گئے مگر ان میں جذبات کی شدت کم تھی‘

اداکارہ یمنیٰ زیدی بہت جلد سلور سکرین پر پہلی مرتبہ اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔ اپنی آنے والی فلم ’نایاب‘ کے حوالے سے یمنیٰ نے بی بی سی کو بتایا کہ جب انھوں نے فلم کی کہانی سنی تو اس کو کرنے کے لیے فوری طور پر راضی ہو گئیں۔

Read more

تیندوے کی ہلاکت، لاش عدالت میں پیش مگر یہ تیندوا کیرتھر میں کہاں سے آیا؟

دو روز قبل تیندوے کو کیرتھر کے پہاڑی سلسلے میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ عدالت نے محکمہ جنگلی حیات کو ہلاکت میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے 14 روز کی مہلت دے دی ہے۔

Read more

مریم فرانسوا: حوثی حملوں کا ’دفاع‘ اور لائیو پروگرام میں غزہ میں جنگ بندی کا نعرہ لگانے والی خاتون کون ہیں؟

بحیرہ احمر کے اس حصے کو عالمی تجارت کے لیے بہت اہم سمجھا جاتا ہے اور یہ عالمی میعشت کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ایسے میں پروگرام میں تجارت اور حوثی حملوں سے متعلق سوالوں کا انتہائی واضح انداز میں جواب دینے پر ڈاکٹر مریم فرانسوا کا یہ کلپ ٹک ٹاک اور ایکس سمیت متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہیں۔

Read more

’عقیدت کی سیاست‘: پاکستان میں پیروں اور گدی نشینوں کی سیاست کا تصور کب آیا اور وقت کے ساتھ اس میں کمی آ رہی ہے؟

سنہ 2018 کے وہ مناظر تو آپ کو یاد ہی ہوں گے جب عمران خان پاکپتن کی روحانی گدی پر حاضری دیتے پائے جاتے تھے اور محض عمران خان ہی نہیں ، بینظیر بھٹو ہوں، یا اُن کے شوہر اور سابق صدر آصف علی زرداری، ایوب خان ہوں یا ذوالفقار علی بھٹو یا پھر میاں نواز شریف، اِن بڑے سیاست دانوں پر پیروں کا روحانی غلبہ رہا ہے۔

Read more

سیتا دیوی کا مہاراجہ بڑودہ سے شادی کے لیے قبول اسلام اور شاہی خزانے سے بھرے طیارے میں یورپ کا سفر

’ایک افواہ یہ بھی تھی کہ ان کی خوبصورتی کا راز ہندوستانی شراب میں چھپا ہوا ہے۔ یہ افواہ تھی کہ یہ شراب موروں اور ہرنوں کا خون، سونا، موتی کا پاؤڈر، زعفران اور شہد لے کر دریا کے کنارے کافی دیر تک خمیر کر کے تیار کی جاتی ہے۔‘

Read more

کلسٹر سردرد: ’میرے سر میں اتنا شدید درد ہوتا ہے کہ میں دیواروں سے سر ٹکرانے پر مجبور ہو جاتا ہوں‘

53 سالہ ڈیرن فرینکش گذشتہ 17 سالوں سے ایک اذیت ناک سر درد کی بیماری میں مبتلا ہیں جس کی تکلیف کے باعث وہ چیختے چلاتے ہیں اور یہاں تک کے سر دیواروں پر مارنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

Read more

یوکرین کے 86 فوجی قیدیوں کو لے جانے والے روس کا مال بردار طیارہ یوکرینی سرحد کے نزدیک گر کر تباہ: روس

روس کا ایک مال بردار طیارہ یوکرین کے سرحدی علاقے بلگورود کے قریب گِر کر تباہ ہو گیا ہے۔ روس کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے والے طیارے میں یوکرینی فوج کے 65 جنگی قیدی موجود تھے جنھیں قیدیوں کے تبادلے کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔

Read more

انڈین ویزے میں مشکلات: انگلینڈ کے پاکستانی نژاد سپنر شعیب بشیر واپس برطانیہ لوٹ گئے

اتوار کو انگلینڈ کی پوری ٹیم براستہ ابوظہبی انڈیا کے لیے روانہ ہو گئی تھی لیکن شعیب بشیر انڈین ویزا جاری نہ ہونے کے سبب ٹیم کے ہمراہ نہیں جا سکے تھے۔

Read more

یوکرینی نژاد ماڈل کے جاپان کا مقابلہ حسن جیتنے پر بحث: ’اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ خوبصورت ہیں مگر وہ جاپانی نہیں لگتی‘

ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ ’مس جاپان کے طور پر منتخب ہونے والی شینو جاپانی نہیں بلکہ سو فیصد خالص یوکرینی ہیں۔ یہ بات تو درست ہے بلکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ خوبصورت ہیں لیکن یہ ’مس جاپان‘ ہے، اس میں جاپانی پن کہاں ہے؟‘

Read more

متحدہ عرب امارات نے یمن میں سیاسی حریفوں کے قتل کے لیے مالی مدد کی، بی بی سی کی تحقیق

بی بی سی کو یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جنوبی یمن میں جہادی گروہوں القاعدہ اور شدت پسند تنظیم نام نہاد دولت اسلامیہ (آئی ایس) کو ختم کرنے کے امریکی فوجیوں کے بیان کردہ مقصد کے باوجود، درحقیقت متحدہ عرب امارات نے حوثی جنگجوؤں کی تحریک اور دیگر مسلح دھڑوں سے لڑنے کے لیے یمن میں قائم کردہ سکیورٹی فورس کے لیے القاعدہ کے سابق ارکان کو بھی بھرتی کیا۔

Read more

قتل کے الزام میں 48 برس کی غلط سزا کاٹنے کے بعد رہائی: ’جیل میں ایسے دن بھی آئے، جب میں نے اپنا ہوش کھو دیا‘

سمنز 22 سال کے تھے جب انھیں اور ایک اور شخص ڈان رابرٹس کو 1975 میں مجرم قرار دیا گیا اور سزائے موت سنائی گئی، جسے بعد میں عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا۔

Read more

مودی کا ایک کروڑ گھروں کے لیے سولر لگانے کا اعلان: انڈیا میں سولر پاکستان سے تقریباً تین گنا سستا کیسے ہے؟

پاکستان میں انڈیا کے مقابلے صورتحال یکسر مختلف ہے اور یہاں تین کلوواٹ کا سولر سسٹم پانچ سے چھ لاکھ کے درمیان دستیاب ہے جبکہ پانچ کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت سات سے نو لاکھ کے درمیان ہے۔ آخر قیمتوں میں اس فرق کی وجہ کیا ہے؟

Read more

آن لائن رومانس کا جھانسہ، سپین کے تین مقروض بہن بھائی پاکستانی کرایہ دار کے ہاتھوں قتل

مقتول بہن بھائیوں کے دوستوں اور پڑوسیوں نے مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ کس طرح اینجلیس اور ایمیلیا کئی سال سے ان لوگوں کے ساتھ آن لائن تعلقات میں مشغول تھیں جو امریکی مرد ہونے کا دعویٰ کرتے تھے۔

Read more

شریف خاندان اور بلاول بھٹو کا ’مشن لاہور‘: کیا پنجاب کی سیاست مستقبل کے وزیراعظم کا فیصلہ کرتی ہے؟

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی انتخابی سیاست میں پنجاب کی سیاست کسی بھی جماعت کے اسلام آباد کی طرف رخ کا تعین کر دیتی ہے، یہی وجہ کہ اس وقت ہر سیاسی جماعت ہی پنجاب کی سیاست پر نظریں مرکوز کیے ہوئے ہے۔

Read more

کینیڈا کی نئی سٹوڈنٹ ویزا پالیسی کیا ہے اور اس میں ویزوں کی تعداد کم کیوں کی گئی ہے؟

رواں ہفتے کے آغاز پر پیر کے روز کینیڈا کی وزارت برئے امیگریشن، مہاجرین اور شہریت نےاعلان کیا ہے کہ اس سال (سنہ 2024) تقریباً 3 لاکھ ساٹھ ہزار غیر ملکی طالبعلموں کو سٹوڈنٹ ویزے جاری کیے جائیں گے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ویزوں کی یہ تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں 35 فیصد کم ہے۔

Read more

اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کی بندش اور ’سکیورٹی تھریٹ‘ کے جعلی نوٹیفیکیشن: سکول کے مطابق ’خطرہ تھا‘ پولیس کا کہنا ’حالات پُرامن ہیں‘

وفاقی دارالحکومت میں قائم سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں سکیورٹی تھریٹ کے حوالے سے غیر یقینی صورت حال کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ان تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طلبا اور طالبات کے علاوہ ان کے والدین اور خود ان تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کے اہلکار بھی مخمصے کا شکار ہیں۔

Read more

’میں ہر وقت اضطراب میں مبتلا رہتا ہوں‘: وہ قیدی جنھیں امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ نائٹروجن گیس کے ذریعے سزائے موت دی جائے گی

کینیتھ یوجین سمتھ امریکہ تاریخ میں وہ پہلے قیدی بننے جا رہے ہیں ہیں جنھیں نائٹروجن گیس کی مدد سے سزائے موت دی جائے گی۔ وہ سزائے موت کے انتظار میں اپنے آخری دن گزار رہے ہیں اور اس فکر کا شکار ہیں کہ اُن پر تاریخ میں پہلی مرتبہ کیے جانے والے تجربے کے کیا اثرات مرتب ہوں گے۔

Read more

’ڈاگ فائیٹ کا چیمپیئن‘: ایف 16 طیارہ پاکستان سمیت دنیا بھر کی فضائی افواج میں آج بھی اتنا مقبول کیوں ہے؟

F-16 لڑاکا طیارے نے اپنی پہلی پرواز سنہ 1974 میں بھری تھی اور 50 سال گزرنے کے باوجود بھی یہ لڑاکا طیارہ مختلف ممالک کی افواج کے لیے اُتنا ہی اہم ہے جتنا کہ 50 سال پہلے تھا۔ مگر اس کی وجوہات کیا ہیں؟

Read more

’ہم کوئی آزاد ہیں؟‘

انتخابات کے بعد آزاد منڈیوں میں لگائی جانے والی بولیاں کس کے ہاتھ ہوں گی اس کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔ سب نظریں اب آزاد امیدواروں پر ہیں جو نجانے جیتنے کے بعد آزاد رہیں گے بھی یا نہیں؟

Read more

’اندھی محبت مجھے شام لے گئی‘: دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے ساتھ جانے والی خواتین جو اپنا ماضی بھلانا چاہتی ہیں

کچھ ممالک نام نہاد دولت اسلامیہ میں شمولیت اختیار کرنے والی ان جیسی خواتین کو وطن واپس بلانے سے انکاری ہیں۔ ان میں سے اکثر خواتین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شوہروں، والدین اور بھائیوں کی پیروی کرتے ہوئے نادانستہ طور پر میدانِ جنگ میں چلی گئیں تھیں۔ وہاں ان کے ساتھ کیا ہوا، انھوں نے وہاں کیا کیا یہ سب نام نہاد خلافت کے ملبے میں دب کے رہ گیا ہے۔

Read more

مسٹر بیسٹ نے ایکس پر صرف ایک ویڈیو سے تقریباً سات کروڑ روپے کیسے کمائے؟

مسٹر بیسٹ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ایڈورٹائزرز نے میری ویڈیو پر آنے والے ویوز کو دیکھنے کے بعد اس پر ایڈز لگائے۔ میرے خیال میں ایڈورٹائزرز کے ایسا کرنے کی وجہ سے مُجھے ملنے والے ہر ایک ویو پر پر مُجھ اچھی خاصی کمائی ہوئی۔

Read more

رام مندر کا جشن اور اندیشوں میں گھرے مسلمان: ’اب اُن کی نظریں مسلمانوں کے قبرستانوں اور مقبروں پر ہیں‘

لکھنؤ اور بنارس کے درمیان واقع ایودھیا ہندو دھرم کے ایک اہم مرکز کے طور پر جانا جاتا رہا ہے۔ ہندوؤں کا یہ عقیدہ ہے کہ ان کے دیوتا بگھوان رام کی شکل میں یہیں پیدا ہوئے تھے۔

Read more

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی جانب سے تین سو یونٹس تک مفت بجلی فراہم کرنے کے انتخابی وعدے معاشی طور پر قابلِ عمل ہیں؟

پاکستان میں انتخابات کی آمد آمد ہے اور الیکشن سے چند ہفتے قبل سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ووٹرز سے کیے گئے روایتی وعدے بھی دن بدن زور پکڑ رہے ہیں۔ ایسے ہی کئی وعدوں میں سے ایک بجلی کے مفت یونٹس کا وعدہ بھی ہے لیکن کیا یہ معاشی طور پر قابلِ عمل ہے۔

Read more

’گھر پر پی ٹی آئی کا جھنڈا لگانے پر‘ تلخی: پشاور میں باپ نے قطر پلٹ بیٹے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، پولیس

صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے مضافاتی علاقے بڈھ بیر میں مبینہ طور پر والد نے اپنے بیٹے کو ایک سیاسی جماعت کا جھنڈا گھر پر لگانے اور اس ضمن میں ہونے والی تلخ کلامی کے بعد قتل کر دیا ہے۔

Read more

رام مندر: ’ملک صدیوں کی ذہنی غلامی سے باہر آ گیا،‘ وزیر اعظم مودی کا اعلان اور مسجد ’محمد بن عبداللہ‘ کا نوحہ

انڈین وزیر اعظم نریندر مودی نے رام مندر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انڈیا میں ایک نئے عہد کا آغاز ہے۔ جبکہ اس مندر سے 25 کلومیٹر دور وہ مقام ہے جہاں دہائیوں قبل منہدم کی جانے والی بابری مسجد کو تعمیر ہونا تھا۔ بی بی سی نے اس گاؤں کا دورہ کیا ہے اور وہاں کے شہریوں سے بات کی ہے۔

Read more

ایودھیا میں رام کی واپسی یا مودی کی تاج پوشی؟ محمد حنیف کا کالم

الیکشن آیا چاہتا ہے لیکن اس سے پہلے ہی مودی جی نے اپنے آپ کو رام کا اوتار اور ایک نئے ہندو راشٹر کا بادشاہ بننے کی تاج پوشی کا بندوبست کیا ہے۔ اس لیے آج ایودھیا میں دس لاکھ دیے جلائے جائیں گے۔

Read more

’شیطانی سانس‘: وہ شہر جہاں امریکی سیاح ’سیکس اور نشے کی تلاش میں‘ اپنی جانیں گنوا رہے ہیں

میڈیئین کے سیاحتی مرکز کے مطابق 2023 کے پہلے 10 ماہ میں 32 سیاحوں کی پرتشدد اموات ہو چکی ہیں جن میں 12 امریکی اور تین برطانوی شہری شامل ہیں۔ یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ ہے۔

Read more

رام مندر کا افتتاح کر دیا گیا: ’اس طرح کے واقعے کی تاریخ میں کوئی نظیر نہیں ملتی ہے‘

انڈیا کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش کے معروف شہر ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا کام ابھی مکمل تو نہیں ہوا ہے لیکن آج سوموار کو اس کا افتتاح پوری شان و شوکت کے ساتھ کر دیا گیا ہے۔ پورے ملک میں جشن کا ماحول ہے اور جگہ جگہ تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں۔ یاد رہے کہ یہ مندر تاریخی بابری مسجد کو گرانے کے بعد اسی احاطے میں بنایا گیا ہے۔

Read more

برن آؤٹ: شدید تھکاوٹ کی یہ حالت کیسے ہوتی ہے اور اس سے کیسے بچا جائے

دنیا بھر میں ہونے والی تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ برن آوٹ کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ ہمیں مسلسل اپنے کام کی جگہوں پر مقابلے کے کلچر کا سامنا ہے اور ہمیں ہر وقت ایک جدوجہد کا سامنا ہے۔

Read more

رام مندر کا تنازع کب اور کیوں شروع ہوا؟

ہندوؤں کی مقدس کتاب ’راماین‘ کے مطابق ہندوؤں کے دیوتا بھگوان رام ایودھیا میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد دشرتھ ایودھیا کے راجہ تھے۔ یہ وہی شہر ہے جہاں مغل بادشاہ ظہیرالدین محمد بابر کے ایک کمانڈر میر باقی نے 1528 میں بابری مسجد تعمیر کرائی تھی۔ یہ مسجد شہر کے وسط میں مٹی کے ایک اونچے ٹیلے پر تعمیر کی گئی تھی۔ لیکن بیسویں صدر میں یہ جگہ اتنی متنازع ہو گئی کہ دو مذاہب کے لوگ آمنے سامنے آن کھڑے ہوئے۔

Read more

عراق، شام اور پاکستان کی سرحدوں میں میزائل حملے، طاقت کا اظہار یا ایران کی دفاعی حکمتِ عملی

گزشتہ چند دنوں میں ایران کی جانب سے عراق، شام اور پاکستان میں مزائل حملوں میں جہاں بین الاقوامی ردعمل آ رہا ہے وہاں ان حملے کے اہداف کے بارے میں بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Read more

موروثی سیاست: پاکستان کی سیاست پر چند خاندانوں ہی کا راج کیوں ہے؟

پاکستان میں آئندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات کے لیے بڑی سیاسی جماعتوں نے متعدد حلقوں میں ایک ہی گھر یا خاندان کے افراد کو اپنے ٹکٹوں سے نوازا ہے۔ سوال یہ ہے موروثی سیاستدان دہائیوں سے اپنے آپ کو ہی عوام کی نمائندگی کا حقدار کیوں سمجھتے آ رہے ہیں اور کیا اُن کا یہ طرز سیاست پاکستان میں جمہوریت کے پنپنے کی راہ میں رکاوٹ کا باعث تو نہیں ہے؟

Read more

’کہو کہ تم شرمندہ ہو‘: سوشل میڈیا پر جنگ مخالف مواد پوسٹ کرنے والوں کا روسی پولیس کے ہاتھوں ’سافٹ وئیر اپ ڈیٹ‘

ان ویڈیوز کا ایک مقصد ہے کہ یوکرین کے خلاف جنگ پر تنقید کرنے والے لوگوں کو شرمندہ کیا جائے اور دوسرا ان لوگوں کو ڈرانا جو جنگ کی حمایت نہیں کرتے لیکن ابھی تک کھل کر اس بارے میں بات کرنے کی ہمت نہیں رکھتے۔

Read more

لندن کے ہوٹل میں کیے گئے خفیہ آپریشن میں کروڑوں کے نوادرات چوری کرنے والے کیسے پکڑے گئے؟

چوروں نے پیچھے کوئی ایسا ثبوت نہیں چھوڑا جس سے ان کی شناخت ہو سکے۔ لیکن بھاگنے کی جلدی میں ان میں سے ایک شخص کا پیٹ دروازے مںی بنائے گئے سوراخ سے کھرچ گیا، اور یہ ڈی این اے تفتیش کاروں کے لیے اہم ثبوت ثابت ہوا۔

Read more

پرائمری سکول ٹیچر کے امتحان کے 40 سال بعد نوکری پر بلاوا: ’کیس کی پیروی میں پیسہ برباد کیا اور آدھی زندگی بھی چلی گئی‘

چار دہائیوں کے بعد ریٹائرمنٹ کی عمر میں ملازمت کا لیٹر حاصل کرنے والے اب یہ خط اٹھائے انصاف حاصل کرنے لیے سرکاری دفاتر کا چکر لگا رہے ہیں۔ یہ مقدمہ ہے کیا؟

Read more

پاکستان ایران کشیدگی: ’دعا ہے سرحد بند نہ ہو، ہماری روزی روٹی یہیں سے آتی ہے‘

ایران کی جانب سے پاکستان میں حملہ کیے جانے کے فوراً بعد سرحد کو بند کر دیا گیا تھا جسے ایک روز کی بندش کے بعد کھول تو دیا گیا لیکن سرحد کی بندش سے تربت کے مقامی افراد بہت پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ ایک غیر یقینی ہر شحض کے چہرے پر عیاں ہے کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ ان کا روزگار ہی سرحد پر دو طرفہ تجارت سے جڑا ہے۔

Read more

انکل آپ الیکشن میں بیٹھیں گے یا پھر لیٹیں گے؟

بظاہر جوش و خروش میں کمی اپنی جگہ مگر ایسا ہرگز ہرگز نہیں کہ ووٹروں کے رویے سے کوئی ہونقی یا گھبراہٹ چھلک رہی ہو بلکہ چہروں پر وہ اطمینان پھیلا ہوا ہے جو عموماً شادی، ختنہ، عقیقے وغیرہ کی تقریب پروفیشنل ایونٹ مینیجرز یا کمپنیوں کے حوالے کرنے کے بعد نظر آتا ہے۔

Read more

’افتخار احمد بروئے کار آ گئے‘: سمیع چوہدری کا کالم

شاہین کی قیادت میں بھی ایک مثبت تبدیلی دیکھنے کو ملی کہ بطور بولنگ کپتان انھوں نے اپنے بولنگ اٹیک پر اعتماد کا اظہار کیا اور ٹاس جیت کر ہدف کے دفاع کا فیصلہ کیا۔ بہرحال یہ بھی بہتری کی سمت ایک قدم تھا۔

Read more

ٹرین سے باہر برف پر پھینکی گئی پالتو بِلّی جسے تلاش کرنے ہزاروں رضا کار نکلے لیکن۔۔۔

سرکاری ریل کمپنی کو اس واقعے نے مجبور کر دیا کہ وہ اپنے اوپر ہونے والی تنقید کے جواب میں سوشل میڈیا پر بیان دیں کہ ان کے ملازمین ’جانوروں کے ساتھ بڑی توجہ اور محبت سے پیش آتے ہیں، اور سفر میں ہر ممکن طریقے سے ان کا خیال رکھتے ہیں۔‘

Read more

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم ’افغان ٹرانس جینڈر‘: ’میری ماں نے کہا کہ اگر زندہ رہنا چاہتے ہو تو یہاں سے چلے جاؤ‘

پاکستانی حکومت نے نومبر میں ’غیر قانونی تارکین وطن جن کے پاس پاکستان میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے‘ کو ملک بدر کرنے کے لیے ایک مہم شروع کی تھی۔ لیکن ٹرانس ینڈر پناہ گزینوں کا کہنا ہے کہ اگر انھیں افغانستان واپس بھیجا گیا تو وہ طالبان یا اپنے رشتہ داروں کے ہاتھوں مارے جائیں گے۔

Read more

سیاسی نظام پر عدم اعتماد یا سوشل میڈیا پر مہم: پاکستان بھر میں ماضی کے برعکس انتخابی گہما گہمی میں کمی کیوں؟

پاکستان میں اگر ماضی میں ہونے والے انتخابات کے دنوں کو یاد کریں تو ٹی وی و اخبارات کے اشتہاروں میں کہیں بلے کا زور تھا، کہیں شیر کی دھاڑ تو کبھی تیر کا نشانہ مگر اس بار نہ کوئی اشتہارات کی بھرمار ہے اور نہ ہی جلسے جلوسوں اور انتخابی دفاتر کے باہر بیٹھے افراد کی گہما گہمی۔ مگر ایسا کیوں ہے؟

Read more

نہ برف نہ بارش اُداس جنوری: پاکستان اور انڈیا کے پہاڑی علاقوں میں خشک موسمِ سرما، ’اس کی مثال نہیں ملتی‘

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات دُنیا کے دیگر مُمالک کی طرح پاکستان اور انڈیا دونوں پر ہی بڑی شدت سے نہ صرف محسوس بلکہ واضح طور پر دیکھائی دینے لگے ہیں۔ اس مرتبہ جاڑا بھی اپنی رونق یعنی بارش اور برف کے بنا ہی گُزرتا دیکھائی دے رہا ہے۔

Read more

لاطینی امریکہ اور دنیا میں مقبولیت حاصل کرنے والی چینی فیشن کمپنی شین کو امریکہ میں کن مشکلات کا سامنا ہے؟

اس کی توسیع نے اسے ایک ایسے وقت میں مُشکلات کی زد میں لا کھڑا کیا ہے جب کمپنی عوامی سطح پر خاصی مقبولیت رکھتی ہے۔ جاپانی کمپنی یونیکلو نے ان پر ایک چھوٹے بیگ کی مبینہ نقل کرنے پر مقدمہ دائر کیا تھا جسے ‘دی میری پوپنز’ کا نام دیا گیا تھا۔

Read more

شام پر حملے میں پاسداران انقلاب کے چار سینیئر اہلکاروں کی ہلاکت، ایران نے ذمہ داری اسرائیل پر عائد کر دی

ایران کے پاسداران انقلاب نے اس حملے کا الزام اسرائیل پرعائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں ایران کے چار فوجی مشیروں کے علاوہ متعدد شامی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے اب تک اس پر کوئی تبصرہ یا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم اس بارے میں متعدد شواہد موجود ہیں کہ کئی برسوں سے اسرائیل نے شام میں اہم ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

Read more

متسوکو توتوری: جاپان ایئرلائن کی سابق فضائی میزبان جو اب ادارے کی نئی سربراہ بن گئیں

متسوکو توتوری نے 1985 میں صرف 20 سال کی عمر میں جاپان ایئر لائنزمیں بطور فضائی میزبان شمولیت اختیار کی تھی اور اس کے بعد کی دہائیوں میں مختلف ترقیاں حاصل کیں یہاں تک کہ وہ اب ایئرلائن کی صدر تعینات ہوئی ہیں۔

Read more

سعودی عرب کا قدیم خانہ بدوش بدو گروہ سے ملک بننے تک کا سفر

محمد بن سعود نے سنہ 1744 میں سعودی عرب میں پہلی ریاست قائم کی۔ سعود ریاض کے قریب واقع دریہ نامی علاقے میں آباد ایک قبیلے کا سربراہ تھا۔ اس نے عرب مذہبی رہنما محمد ابن عبدالوہاب کی مدد سے خلافتِ عثمانیہ سے علیحدگی اختیار کرلی اور امارتِ دریہ کے نام سے ایک مملکت قائم کی جو تاریخ کی پہلی سعودی ریاست تھی۔

Read more

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی ’شادی‘ کی خبر: ’میں پانی پی رہی تھی جو سانس کی نالی میں چلا گیا‘

شیعب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصاویر پوسٹ کر کے پاکستانی فینز کو ایسی کیفیت میں ڈال دیا کہ متعدد کا کہنا تھا کہ وہ سمجھ نہیں پا رہے تھے کہ حیران زیادہ ہوں یا خوش ہو کر مبارک بار دیں۔

Read more

لکشدیپ: کیا انڈیا کا ’مالدیپ‘ بڑے پیمانے پر سیاحوں کی مہمان نوازی کر سکے گا؟

سمندری حیاتیات پر گہری نظر اور علم رکھنے والے اور 1996 سے جزیروں پر تحقیق کرنے والے کورل ریف ماحولیاتی ماہر روہن آرتھر کہتے ہیں ’لکشدیپ جزیروں کا طویل مدتی استحکام اس کے مرجان کی چٹانوں، جھیلوں اور ساحلوں کی ماحولیاتی سالمیت پر منحصر ہے۔‘ اُن کا مزید کہنا ’یہ اہم ’ماحولیاتی انفراسٹرکچر‘ تشکیل دیتے ہیں جو اس علاقے کو ایک ساتھ رکھتا ہے، بالکل لفظی طور پر۔‘

Read more

راولپنڈی میں پیدا ہونے والے پہلے ’فلائنگ سکھ‘ جن کے لڑاکا طیارے کو 400 گولیاں لگیں لیکن وہ بچ گئے

ہردیت سنگھ ملک نہرو اور اندرا گاندھی کے مداح بھی تھے، لیکن جب فوج سری دربار صاحب، امرتسر میں داخل ہوئی تو ان کا دل ٹوٹ گیا، وہ پھر کبھی پہلے جیسے نہیں رہے۔

Read more

پاکستان کے خطے میں ’برادر اسلامی ممالک‘ سے تلخ ہوتے تعلقات: کیا پاکستان علاقائی تنہائی کا شکار ہو رہا ہے؟

اگر پاکستان کے اندورنی حالات پر نظر دوڑائی جائے تو پاکستان میں عام انتخابات ہونے میں صرف 20 دن باقی ہیں جبکہ ملک کو معاشی بدحالی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے دوست ممالک سے لیے گئے قرض واپس کرنے کی معیاد بڑھانے کی درخواست کرنے کی ضرورت پیش آ رہی ہے۔ ایسے میں پاکستان اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد یہ تاثر پیدا ہوا ہے کہ پہلے سے اندورنی مسائل سے دوچار پاکستان اب اپنے تین ہمسایہ ممالک انڈیا، افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدی محاذ آرائی میں الجھ گیا ہے۔

Read more

چاند کی طرف بھیجا گیا امریکی خلائی جہاز ’پریگرین لینڈر‘ بحرِ اوقیانوس کے اوپر تباہ

انجینیئرز پریگرین کی ناکامی کی وجہ تشخیص کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ ایئربس اورین یورپین سروس موڈیول سے منسلک انڈسٹریل مینیجر شان کلیور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ’خلائی تحقیق ہمیشہ کچھ سیکھنے کا نام ہے اور میرا نہیں خیال کے ہمیں پریگرین لینڈر کی تباہی کو ناکامی سے تشبیہہ دینی چاہیے۔‘

Read more

پاک ایران تعلقات میں اُتار چڑھاؤ: سب سے پہلے پاکستان کو تسلیم کرنے والا ملک اب اس پر حملہ آور کیوں ہوا؟

ایران اور پاکستان کی جانب سے ایک دوسرے کی سرحدی حدود میں ہونے والی غیرمتوقع کارروائیوں کے بعد اب سوال یہ ہے کہ پاکستان اور ایران ایک دوسرے کے دوست ہیں یا حریف اور اس جاری تنازع کا فوری حل ممکن ہے یا پھر یہ کسی مزید بڑے بحران کا پیش خیمہ ہے؟

Read more

’یہ انٹرنیشنل کرکٹ ہے، کوئی فرنچائز لیگ نہیں‘: سمیع چوہدری کا کالم

پہیہ پھر سے ایجاد کرنے کی کوشش میں اب پاکستان کرکٹ کی گاڑی ہی جام ہو چکی ہے۔ وہ استحکام اور تسلسل جو کچھ ماہ پہلے تک، اس الیون کا خاصہ ہوا کرتا تھا، اب قصۂ پارینہ معلوم ہوتا ہے۔

Read more

کیا ’فطرت کے مظہر‘ اِس برف پوش براعظم پر سیاحت کی غرض سے جانا ’اخلاقی‘ طور درست نہیں؟

انٹارٹیکا کی برف پوش سرزمین پر کھڑا بوئنگ 787 ڈریم لائنر اور اس کے سامنے تصویر کھنچوانے کے لیے قطار میں کھڑا جہاز کا سٹاف، یہ ایک خوابناک منظر جیسا تھا۔ یہ گذشتہ سال کے اواخر میں برفیلے رن وے پر دنیا کے سب سے بڑے طیاروں میں سے ایک کی پہلی لینڈنگ کے موقع پر لی گئی تصویر تھی۔ یہ تصویر شاید انٹارکٹک کی سیاحت کے لیے ایک نئے سنگِ میل کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

Read more

سکول پِکنِک کے دوران کشتی کو حادثہ: 12 طلبا ڈوب گئے، ’بچوں کو لائف جیکٹس نہیں دی گئی تھیں‘

انڈیا کی ریاست گجرات کی ایک جھیل میں ڈوبنے والی کشتی میں سوار طلبہ کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بچوں کو لائف جیکٹس نہیں دی گئیں۔ جمعرات کو وڈودرا شہر کی ہرنی جھیل میں پیش آنے والے اس واقعے میں کم از کم 12 طلبا اور دو اساتذہ ڈوب گئے۔

Read more

غزہ میں بمباری سے متعدد مسجدیں اور چرچ تباہ: ’ان خوبصورت مساجد کو تباہ کیا گیا، جو ہمارے مذہب کے بارے میں بتاتی تھیں‘

غزہ دنیا کے قدیم ترین گرجا گھروں اور مساجد کا گھر ہے لیکن ان میں سے بہت سے اسرائیل کی فوجی کارروائی کی وسیع پیمانے پر تباہی سے بچ نہیں پائے ہیں۔

Read more

درجنوں مقدمات میں زیر تفتیش ’برجوش‘ ڈونلڈ ٹرمپ اب بھی اپنے حامیوں میں اتنے مقبول کیوں ہیں؟

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آیووا کاکسز میں فتح حاصل کرکے 2024 کے صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن ٹکٹ حاصل کرنے کے واضح طور پر قریب پہنچ گئے ہیں۔ آیووا کاکسز میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ملنے والے ووٹوں کی تعداد ریپبلکن ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہشمند تمام امیدواروں کے مجموعی ووٹوں سے زیادہ تھی۔

Read more

فوج میں اختلاف رائے: ’ذہن سازی‘ اور پالیسی کی ’تبدیلی‘ میں ٹکراؤ

ایک دہائی پیچھے جائیں تو پاکستان میں پہلے ٹی وی چینلز اور پھر سوشل میڈیا پر سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے حق میں ایک بھرپور مہم نظر آتی ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے علاوہ عمران خان کی پروجیکشن کے بیانیے کی حمایت کرتے ریٹائرڈ افسران بھی نظر آتے تھے لیکن نو مئی کے واقعات کے بعد اب عمران خان کے حامی اور مبینہ فوجی مداخلت کی پالیسیوں کے ناقد ان ریٹائرڈ افسران کی جانب سے خاموشی نظر آتی ہے۔

Read more

ایران اور پاکستان کے لیے دردِ سر بننے والے عسکریت پسند سرحدی علاقوں میں کیسے آپریٹ کرتے ہیں؟

ماضی میں دونوں ممالک اپنے اپنے ملک میں ہونے والی تخریبی کارروائیوں کے بعد ایک دوسرے پر الزامات عائد کرنے اور ایک دوسرے کے سفارتی عملے کی طلبی جیسے اقدامات کرنے پر انحصار کرتے رہے لیکن ایسا پہلی بار ہوا کہ دونوں ممالک کی سکیورٹی فورسز نے ایک دوسرے کی علاقائی حدود میں حملے کیے ہیں۔

Read more

درجنوں انتخابی نشان، سینکڑوں امیدوار: پی ٹی آئی کی امیدواروں کی شناخت سے متعلق حکمت عملی کیا پولنگ کے دن کامیاب ہو پائے گی؟

پی ٹی آئی کے امیدواروں نے اپنے انتخابی نشانات کو پارٹی پرچم کے رنگ میں رنگ دیا ہے۔ مثال کے طور پر کہیں چارپائی سبز اور سُرخ رنگ میں آویزاں کی گئی ہے تو کہیں چینک اور بینگن ان دو رنگوں میں نظر آ رہے ہیں۔ اس نئی حکمت عملی کو اپنانے کے باوجود پی ٹی آئی کے امیدوار مشکلات کا شکار ہیں۔

Read more

آپریشن مرگ بر سرمچار: پاکستان کو فوری ردعمل دینے پر کس بات نے مجبور کیا اور یہ معاملہ کہاں جا کر رُکے گا؟

پاکستان کی جانب سے جمعرات کی صبح ایران میں مبینہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے بعد اہم سوالات یہ ہیں کہ پاکستان نے ایران کے کس علاقے میں اہداف کو نشانہ بنایا، پاکستان کو ایرانی حملے کا فوری ردعمل دینے پر کس بات نے مجبور کیا اور اب یہ معاملہ کہاں جا کر رُکے گا؟

Read more

جب ’نشے میں دھت‘ مسافر کے ائیر ہوسٹس کو ’کاٹنے‘ پر پرواز کا رخ موڑنا پڑا

ایئر لائن کے ایک ترجمان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ 55 سالہ امریکی شخص مبینہ طور پر نشے میں تھے جب انھوں نے کیبن اٹینڈنٹ کے بازو پر ’کاٹا‘ لیا جس سے وہ معمولی زخمی ہو گئیں۔

Read more

کیمو تھراپی سے کم تکلیف دہ کینسر کی دوا جس سے علاج کے لیے مریض کو ہسپتال بھی نہیں جانا پڑتا

آرتھر کے گھر والوں نے بھی اس دوا کے استعمال پر خوشی کا اظہار کیا کیونکہ ان کے مطابق اس سے آرتھر کی تکالیف میں کسی واضح اضافے کے بغیر ان کی حالت میں کافی بہتری آئی۔

Read more

پاکستانی صحافیوں کے ’دو کیمپس‘: وی لاگز کی دنیا جہاں بات ’کھل کر ہوتی ہے‘ اور آمدن ڈالر میں

پاکستان میں کئی صحافی اب مین سٹریم میڈیا میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے چینلز چلا رہے ہیں۔ تو اس کی کیا وجہ ہے کہ جو بات کسی ٹی وی چینل پر نہیں کہی جاسکتی اس پر یوٹیوب چینل پر کھل کر بات کرنے کے لیے کئی وی لاگز بن سکتے ہیں۔

Read more

پاکستانی سرزمین پر حملہ، ایران کو ’برادر‘ ملک کے خلاف ایسی کارروائی کی ضرورت کیوں پڑی؟

پاکستانی سرزمین پر حملہ ایک ایسی بازی ہے جو شاید وہ نتائج نہ دے سکے جو اس کی حکمت عملی بنانے والے چاہتے تھے۔ خطے میں ایرانی سرگرمیوں اور سفارتی میدان میں اس نے تہران کے لیے بڑی مشکلات کھڑی کی ہیں جن کا مقابلہ کرنا آسان نہیں ہو گا۔

Read more

دو دہائیوں تک منشیات کی دنیا پر راج کرنے والی ’کوکین گاڈمادر‘ جس نے اپنے تین شوہروں کو بھی قتل کروا دیا

کولبمیا سے تین بچوں کے ساتھ امریکہ میں غیرقانونی طور پر رہائش اختیار کرنے والی اس خاتون کی کہانی جو دو دہائیوں تک قانون کے شکنجے سے بچ کر منشیات کا دھندہ کرتی رہیں اور پھر ان کے بھیانک انجام پر نیٹ فلیکس پر فلم بنائی گئی۔

Read more

ایپل نے سام سنگ کو پیچھے چھوڑ دیا، سمارٹ فونز کی ریکارڈ فروخت کے بعد دنیا پر اپنا راج قائم کرنے میں کامیاب

ایپل نے یہ سب کچھ اپنی سب سے بڑی مارکیٹ چین میں بڑھتے ہوئے ریگولیٹری چیلنجز اور ہواوے کی جانب سے بڑھتی ہوئے مسابقت کے باوجود حاصل کیا۔

Read more

’پہلی بار ہے کہ ایران اس کارروائی کا ڈھنڈورا پیٹ رہا ہے، جیسے اسے اس پر فخر ہو‘

پاکستان اور ایران کے تعلقات پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کے مطابق ماضی میں ایسا دیکھنے میں آیا کہ ایرانی میزائل پاکستانی حدود میں آ گرے ہوں لیکن یہ واقعات دونوں ممالک کے سرحدی علاقوں میں ہوئے تھے تاہم ماضی میں اور گذشتہ رات ہونے والے ایرانی حملے میں یہ فرق ہے کہ ایران اس کارروائی کا ڈھنڈورا پیٹ رہا ہے۔

Read more

ایک گھنٹہ جہاز کے ٹوائلٹ میں قید رہنے والا مسافر: ’سر آپ کموڈ کا ڈھکن بند کر کے اُس پر سکون سے بیٹھ جائیں‘

ائیر لائن سپائس جیٹ کی پرواز کے لیے ممبئی سے بنگلور کا سفر عام طور پر 105 منٹ یعنی تقریباً ایک گھنٹہ 45 منٹ کا ہوتا ہے، جس میں سے اس شخص نے ایک گھنٹہ چھوٹے سے بیت الخلا کے اندر پھنس کر گُزارا۔

Read more

خوشی کے موقع پر کچھ میٹھا ضرور کھائیں، لیکن ہوشیار رہیں کیونکہ میٹھا خوشیاں چھین بھی سکتا ہے

بہت زیادہ میٹھے کا استعمال فوری طور پر جسم میں انسولین کی ضرورت سے زیادہ پیداوار کا باعث بنتا ہے۔ اس سے بھوک بڑھ جاتی ہے اور یہ ایک چکر بن جاتا ہے۔ اس کے بعد کئی طرح کے مسائل جنم لیتے ہیں۔

Read more

لاکھوں ڈالرز کی وہ ’پرفیکٹ ڈکیتی‘ جس نے امریکی پولیس اور ایف بی آئی کو برسوں تک چکرائے رکھا

ملزمان نے عمارت میں داخل ہوتے ہی وہاں موجود فرم کے ملازمین کو باندھا اور چند ہی منٹوں میں تقریباً 12 لاکھ ڈالر کیش اور 15 لاکھ ڈالر مالیت کے چیکس اور پے آڈر لے اڑے۔ وہ جاتے ہوئے اپنے پیچھے ایک ٹوپی، رسی اور ڈکٹ ٹیپ کے علاوہ کوئی اور ثبوت نہیں چھوڑ کر گئے تھے۔

Read more

ایران کی جانب سے پاکستان میں ’حملے‘ کا مبینہ ہدف بننے والی عسکریت پسند تنظیم ’جیش العدل‘ کیا ہے؟

سنی بلوچ ملیشیاؤں پر مشتمل ’جیش العدل‘ نامی شدت پسند تنظیم کا قیام سنہ 2009 میں ایران کی جانب سے ’جنداللہ‘ گروپ کے سربراہ عبدالمالک ریگی کو ریاست مخالف اقدامات کی پاداش میں پھانسی دیے جانے کے بعد عمل میں آیا۔ یہ تنظیم ماضی میں ایرانی سکیورٹی فورسز اور سرحدی محافظوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی رہی ہے۔

Read more

’قصور تو بابر اعظم کا ہی ہے‘: سمیع چوہدری کا کالم

سوشل میڈیا کے سقراط اور الیکٹرانک میڈیا کے ارسطو بالکل بجا کہتے آئے ہیں کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پاکستان کی تمام تر ناکامیوں کے ذمہ دار بابر اعظم ہیں۔ یہ بات آج ایک بار پھر ڈونیڈن میں بھی ثابت ہو گئی۔

Read more

کیسز کے بوجھ تلے دبی پاکستان کی عدلیہ میں ’تقسیم‘: ’وکیل صاحب آپ جھوٹے ہیں جج تو سابق وزیراعظم کا کیس سُن رہے ہیں‘

عبدالحمید کئی برسوں سے انصاف کے حصول کے لیے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔ وہ اب اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ’اگر آپ نے پاکستان کی عدالتوں سے انصاف لینا ہے تو آپ کو سیاستدان یا بااثر آدمی ہونا پڑے گا۔‘

Read more

ہیلمٹ پہنے حملہ آور اور درانتی سے وار۔۔۔ پولیس نے دس سال سے مفرور ملزم کو کیسے پکڑا؟

پولیس کی چھان بین میں یہ بات سامنے آئی کہ تینوں وارداتوں میں ایک ہی شخص ملوث ہے۔ گزشتہ ہفتے انڈیا کی پولیس نے اس شخص کو گرفتار کیا ہے جو 10 سال سے فرار تھا۔

Read more

’انڈیا اکوپائیڈ پاکستان‘ کے ذکر پر فلم ’فائٹر‘ کا ٹریلر زیرِ بحث: ’پاکستان مخالف فلمیں دیکھ کر تھک گئے ہیں‘

فلم ’فائٹر‘ کے ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بظاہر انڈین ایئر فورس سرحد پار کر کے پاکستان پر حملہ کرتی ہے اور ’انڈیا اکوپائیڈ پاکستان‘ کی دھمکی دی جاتی ہے۔ کئی لوگ فلم کو جنگی جنون کی عکاسی کرنے والی پیشکش قرار دے رہی ہے۔

Read more

’میری بیٹی ہر دن یہ گیم کھیل کر 80 ہزار روپے نکالتی ہے‘ سچن ٹنڈولکر کو اپنی ڈیپ فیک ویڈیو پر افسوس

انڈین کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر نے اپنی اس ڈیپ فیک ویڈیو کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس میں بظاہر وہ ایک آن لائن گیمنگ ایپ کی تشہیر کر رہے ہیں۔

Read more

’کُج سانوں مرن دا شوق وی سی‘

گزشتہ کچھ عرصے میں پاکستان میں تمام فالٹ لائنز ایک ساتھ نا صرف متحرک ہوئی ہیں بلکہ خدانخواستہ آئندہ انتخابات تک امن وامان کی صورتحال کے لیے بڑا خطرہ بن سکتی ہیں۔۔ ایک طرف جہاں سیاسی جماعتوں کے قائدین کو خطرات ہیں تو دوسری جانب انتہا پسند قوتیں بھی ان فالٹ لائنز پر نظر رکھے بیٹھی ہیں اور موقع کی تلاش میں ہیں۔ اس صورتحال میں پرامن انتخابات کا انعقاد ریاست کے لیے یقینا ایک بڑا چیلنج ہے۔

Read more

’خواجہ سرا بنانے کے لیے سرجری‘ رضامندی کے باوجود مرد کے جنسی اعضا اتارنے پر قید کی سزا

لندن کے لیے کراؤن پراسیکیوشن سروس کی ماہر پراسیکیوٹر کیٹ ملہولینڈ کا کہنا تھا کہ ’رضامندی اس غیر قانونی سرجری کا دفاع نہیں ہے جس میں مردوں نے رضاکارانہ طور پر اپنے ہی سربراہ کے عضوِ تناسل، ٹانگ اور نپل کو غیر جراثیم کش اور بعض اوقات جان لیوا حالات میں جسم سے الگ کیا تھا۔‘

Read more

تنازعات میں گِھرا مقدس شہر ایودھیا جو ’ہندو ویٹیکن‘ بننے جا رہا ہے: ’ہندو بیدار ہو گئے ہیں، آزادی کا احساس اب واضح ہو رہا ہے‘

اگلے ہفتے وزیر اعظم نریندر مودی انڈیا کے سب سے متنازع مذہبی مقامات میں سے ایک پر 16 ویں صدی میں تعمیر کردہ بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی عمارت کا افتتاح کر کے دہائیوں پر محیط ہندو قوم پرستی کے وعدے کو پورا کریں گے۔ اربوں ڈالر کی لاگت سے بننے والے اس مقام کو ہندو قوم پرست رہنماؤں کی جانب سے ’ہندو ویٹیکن‘ کہا جا رہا ہے کہ جس کی تعمیر کے لیے اس شہر کے بڑے حصوں کو منہدم کیا گیا ہے۔

Read more

ملازمت کے جھانسے میں جمع پونجی گنوانے والی لڑکی: ’نوکری کے لیے درخواستیں دے رکھی تھیں، مجھے لگا واٹس ایپ میسیجز سچ ہیں‘

دھوکے بازوں نے 18 سالہ بیلا سے پہلے واٹس ایپ پر رابطہ کیا اور بعد میں فون کالز پر انھیں ایسا محسوس کروایا گیا جیسے وہ واقعی میں کسی نوکری کا انٹرویو دے رہی ہوں۔

Read more

سوا پانچ لاکھ آبادی والا چھوٹا سا ملک مالدیپ انڈیا کو چیلنج کیوں کر رہا ہے؟ ’انڈین فوجی 15 مارچ تک جزیرے سے نکل جائیں‘

انڈیا کا اپنے پڑوسی ملک مالدیپ سے رشتہ مزید کشیدہ ہوتا نظر آ رہا ہے کیونکہ اب مالدیپ نے انڈیا کو سرکاری طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ وہ 15 مارچ تک جزیرے سے اپنے فوجی واپس بلا لے، جن کی تعداد تقریباً 80 ہے۔

Read more

یوٹیرائن پرولیپس یعنی بچہ دانی کا گِرنا: ’اگر شرمندگی کا احساس نہ ہوتا تو میں بہت پہلے ڈاکٹر کے پاس چلی جاتی‘

’جب میں ٹوائلٹ گئی تو دیکھا کہ میری اندام نہانی سے کوئی پُھولی ہوئی چیز باہر آ رہی ہے، مجھے سیکس کرتے وقت درد محسوس ہوتا تھا، مگر مجھے کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کیوںکہ اس وقت میں اپنے جسم کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتی تھی۔‘

Read more

سیاسی رائے کی بنیاد پر بڑھتی عدم برداشت اور تقسیم ہوتا معاشرہ: ’ابھی تو یہاں کُھل کر بولنے کی آزادی نہیں ہے‘

دنیا کے بیشتر ممالک میں کسی بھی شہری کے لیے اپنی پسند کی سیاسی جماعت کو سپورٹ کرنا عام سی بات ہے لیکن اس پسندیدگی کو بنیاد بنا کر کسی دوسری سیاسی جماعت کے حامی کو ذاتی بنیادوں پر ہدفِ تنقید بنانا، لڑنا جھگڑنا اور یہاں تک کہ مخالف سیاسی نظریہ رکھنے والوں سے بات چیت کرنا ہی چھوڑ دینا شاید پاکستان میں ہی ہوتا ہے۔

Read more

’امیروں کا پانی‘: سینکڑوں ڈالر میں بِکنے والا ’خاص‘ پانی جسے شادیوں پر شراب کا متبادل بنایا جا رہا ہے

کیا آپ نے ایسے ریستورانوں کے بارے میں سنا ہے جہاں عمدہ شراب کے بجائے اشرافیہ کو پانی پیش کیا جاتا ہے، یا ایسی شادیوں کے بارے میں جہاں نوبیاہتے جوڑے کی خوشی کے لیے شیمپین سے نہیں بلکہ پُرتعیش پانی کے ساتھ ’چیئرز‘ کرتے ہیں۔

Read more

زین ملک کا ’پاکستانیوں کے لیے تحفہ‘: ’مجھے اچھا لگا جب اردو میں گانے کی پیشکش ہوئی‘

عالمی شہرت یافتہ گلوکار زین ملک نے پاکستانی بینڈ ’اور‘ کے ساتھ اردو میں ایک گانا گایا ہے جسے فینز ’ان کی طرف سے پاکستانیوں کے لیے ایک تحفہ‘ قرار دے رہے ہیں۔

Read more