پی ٹی آئی کی اچھوتی ڈیجیٹل انتخابی مہم جسے کبھی ’عمران خان کی آواز‘ تو کبھی ’بندشیں‘ جگائے رکھتی ہے

مشکلات میں گھری پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر اب بھی اتنی متحرک کیسے ہے اور ان انتخابات سے قبل پارٹی نے سوشل میڈیا پر اپنی مقبولیت میں اضافے اور کارکنوں تک پہنچنے کے لیے کون سے نئے حربے استعمال کیے ہیں؟

Read more

عراق اور شام کے بعد امریکہ کے یمن میں براہِ راست حملے: مشرق وسطیٰ کے ’خطرناک حالات‘ سے نکلنے کے ممکنہ راستے کیا ہیں؟

امریکہ اور برطانیہ نے یمن میں 13 مقامات پر حوثی جنگجوؤں کے 36 ٹھکانوں پر مشترکہ حملے کیے ہیں۔ امریکہ کی جانب سے جمعے کے روز شام اور عراق میں 85 اہداف پر حملے کیے۔ امریکہ کی جانب سے یہ ردِعمل امریکی فوجی اڈے پر مہلک ڈرون حملے کے جواب میں آیا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد اب حوثی جنگجوؤں سے اس لڑائی کے باعث خطے میں بڑھتی کشیدگی میں کمی اور ان ’خطرناک حالات‘ سے نکلنے کے کیا راستے ہو سکتے ہیں۔

Read more

’حق دو تحریک‘ کے مولانا ہدایت الرحمان: ’ایک خاموشی ہے، جیسے لوگوں کو پتا ہو کہ ان کے چُنے ہوئے لوگ منتخب نہیں ہوں گے‘

مولانا ہدایت نے اپنی تحریک جس کا نام ’حق دو تحریک‘ ہے اسے بطور سیاسی جماعت آج سے ٹھیک سات ماہ پہلے (2023 میں) الیکشن کمیشن پاکستان میں رجسٹر کروا دیا تھا۔ اپنی انتخابی مہم کے بارے میں وہ کہتے ہیں ’میں اس وقت گھر گھر جا کر لوگوں کو کہہ رہا ہوں کہ وہ الیکشن کے دن ووٹ ڈالنے کے لیے آئیں۔ ایک خاموشی ہے، جیسے کہ لوگوں کو پہلے سے پتا ہو کہ ان کے چنندہ لوگ منتخب نہیں ہوں گے۔‘

Read more

خود امریکہ پہنچنے میں ناکامی پر ’انسانی سمگلنگ کا کاروبار چلانے والا‘ جوڑا گرفتار

گرفتار ایجنٹوں کا بنیادی مخصوص ملک پہنچنا تھا، پھر امریکن سنڈیکیٹ کے ایجنٹ ازبکستان، یورپ، میکسیکو کے راستے پنجاب اور گجرات سے آنے والے مسافروں کو غیر قانونی طور پر امریکی سرحد پار کرواتے تھے۔

Read more

ایپل کے 10 لاکھ مالیت کے ہیڈ سیٹ کی فروخت شروع مگر اس میں خاص بات کیا ہے؟

دلچسپ بات یہ ہے کہ کمپنی کوشش کر رہی ہے کہ اپنے ہیڈ سیٹ کو مارکیٹ میں موجود دیگر ہیڈ سیٹ سے منفرد رکھے۔ وہ ڈیویلپرز کو کہہ رہے ہیں کہ اس ڈیوائس کی ایپس کو ’سپیشل کمپیوٹنگ‘ کہیں۔

Read more

فیس بُک کے 20 برس مکمل: دنیا پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوئے؟

میٹا کا دعویٰ ہے کہ تقریباً تین ارب افراد روزانہ اس کا ایک نا ایک پیلٹ فارم استعمال کرتے ہیں۔ یہ بھی الزام عائد کیا جاتا ہے کہ جب فیس بُک اپنی حریف کمپنیوں کو خریدنے میں ناکام رہا تو اس نے ان کمپنیوں کی نقل کرنا شروع کردی۔

Read more

نکاح کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف آنے والے فیصلے کو پاکستان میں خواتین کے لیے ’خطرناک نظیر‘ کیوں قرار دیا جا رہا ہے؟

سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف نکاح کیس کا تحریری فیصلہ منظرِعام پر آنے کے بعد سے اس میں بشریٰ بی بی کے حوالے سے درج نجی نوعیت کی تفصیلات اور جج کی جانب سے قانون کی تشریح کو سوشل میڈیا پر انسانی حقوق کی تنظیموں، سماجی کارکنوں اور وکلا کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Read more

لاکھوں کا کمیشن اور برسوں کی جیل کا خوف، شمالی کوریا پیسے بھیجنا کسی جاسوسی فلم سے کم نہیں

شمالی کوریا سے فرار ہو کر جنوبی کوریا میں آباد ہونے والے افراد ہر سال کچھ رقم اپنے گھر والوں کے لیے بھیجتے ہیں۔ لیکن اب ان کا رقم بھیجنا خطرناک ہوتا جا رہا ہے کیونکہ دونوں ممالک کی حکومتیں رقم کی غیر قانونی منتقلی کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہیں۔

Read more

مشکلات کے باوجود ہر بار اقتدار کا راستہ ڈھونڈ لینے والے نواز شریف چوتھی مرتبہ پاکستان کے وزیرِ اعظم بنیں گے؟

حالیہ دور میں پچھلی تین دہائیوں سے پاکستانی سیاست پر راج کرنے والے نواز شریف کے دوبارہ اقتدار کے اتنے قریب پہنچ جانے کا تصور شاید کچھ ہی لوگوں نے کیا ہوگا۔ لیکن پاکستانی فوج کے مخالف کے طور پر سمجھے جانے والے نواز شریف ایک بار پھر ڈرامائی طریقے سے ملک کی پارلیمانی سیاست میں کامیاب واپسی کے قریب کھڑے نظر آتے ہیں۔

Read more

اداکارہ پونم پانڈے پر اپنی موت کے جھوٹے اعلان پر تنقید: ’یہ آگاہی پھیلانے کا بڑا عجیب طریقہ تھا‘

جمعے کو انڈین اداکارہ اور ماڈل پونم پانڈے کی موت کی خبریں سامنے آئیں جب ان کے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک پوسٹ کے ذریعے یہ بتایا گیا کہ ان کی ’سروائیکل کینسر سے وفات ہوگئی ہے۔‘ بعد میں وہ خود منظر عام پر آئیں اور انھوں نے بتایا ’میں زندہ ہوں۔‘

Read more

’اب وہ ملزم نہیں، مجرم ہیں۔۔۔‘ جب عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدت کے دوران نکاح کے الزام پر سزا سنائی گئی

اڈیالہ جیل میں قائم عدالت کی جانب سے مبینہ عدت کے دوران نکاح سے متعلق مقدمے کی سماعت شروع ہونے سے قبل عمران خان نے صحافیوں کی طرف دیکھا اور ’امپائر کی انگلی (یعنی آؤٹ ہونے) کا اشارہ کیا۔‘

Read more

شام، عراق میں فضائی کارروائیاں: امریکہ کے جواب میں ’تاخیر‘ کے بعد ایران کا ردعمل کیا ہوسکتا ہے؟

اردن میں اپنے فوجی اڈے پر حملے کے جواب میں امریکہ نے شام اور عراق میں 85 اہداف پر فضائی کارروائیاں کی ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعے کو ایک بیان میں کہا تھا کہ ’ہمارا جواب آج شروع ہوگا۔ یہ جواب ہمارے چُنے ہوئے وقت اور مقامات پر دیا جائے گا۔‘

Read more

یشسوی جیسوال: ڈبل سنچری بنانے والے کم عمر اوپنر کا گول گپے کے ٹھیلے سے انڈین کرکٹ ٹیم تک کا سفر

صرف 22 سال کی عمر میں انڈین اوپنر یشسوی جیسوال نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنے کیریئر کی پہلی ڈبل سینچری بنائی ہے۔ ان کے کوچ کے مطابق ان کا انڈین کرکٹ ٹیم تک پہنچنے کا سفر آسان نہ تھا۔

Read more

’جس دن زرداری سے کہوں گا مجھے بچا لو، وہ قیامت کا دن ہوگا‘، عمران خان

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمے کا فیصلہ آنے کو ہے اور گذشتہ چار روز میں عمران خان کے خلاف درج یہ تیسرا مقدمہ ہو گا جس میں فیصلہ سنایا جائے گا۔

Read more

مبینہ دورانِ عدت نکاح کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سات، سات برس قید کی سزا

پاکستان کی ایک عدالت نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو مبینہ طور پر دورانِ عدت نکاح کے مقدمے میں سات، سات برس کی قید سزا سُنا دی ہے۔ عدالت نے اس مقدمے میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو پانچ، پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ سینیئر سول جج قدرت اللہ نے سنایا ہے اور اس مقدمے کا فیصلہ سنانے کے دوران دونوں کو کمرۂ عدالت

Read more

جب آئے گا عمران، کب آئے گا عمران

ہوسکتا ہے جیل میں ڈالنے والوں اور ان کے سابقہ قیدیوں نے کچھ ایسا معاہدہ کیا ہو کہ اس دفعہ ہم آپس میں نہیں لڑیں گے اور عمران خان کو نہ صرف جیل میں رکھیں گے بلکہ نہ اس کی آواز، نہ اس کی تصویر کبھی باہر آنے دیں گے۔ پڑھیے محمد حنیف کا کالم۔

Read more

کیا الیکشن 2024 میں حصہ لینے والی مرکزی مسلم لیگ حافظ سعید کی جماعت الدعوۃ کا ’نیا چہرہ‘ ہے؟

پاکستان میں مذہبی جماعتوں پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کا دعویٰ ہے کہ دراصل مرکزی مسلم لیگ حافظ سعید کی جماعت الدعوۃ کا ہی ’نیا سیاسی چہرہ‘ ہے تاہم مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان نے اپنی جماعت کی حافظ سعید، جماعت الدعوۃ یا کسی دوسری کالعدم تنظیم سے کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کی ہے۔

Read more

’فائٹر‘ کی ناکامی پر ڈائریکٹر کے جواز پر ٹرولنگ: ’انڈینز کے لیے ہوائی سفر عجوبہ نہیں، یہ ہمیں غریب سمجھتے ہیں‘

بالی وڈ میں کبھی عالیہ بھٹ کو ان کے آئی کیو کے لیے تو کبھی کنگنا راناوت کو ان کی باتوں کے لیے ٹرول کیا جاتا رہا ہے لیکن شاید یہ پہلا موقع ہے جب کسی فلم ڈائریکٹر کو ٹرول کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے فلم کے نام کے ساتھ ’90 فیصد انڈینز‘ بھی ٹرینڈ کر رہا ہے۔

Read more

بلوچستان کے نوابوں کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والی ایک ہاری کی بیٹی: ’اگر میں خوف اور ڈر رکھوں گی تو علاقے میں تبدیلی کیسے لاؤں گی؟‘

پاکستان میں خواتین امیدوار بھی کم ہی میدان میں نظر آتی ہیں۔ لیکن ایسے علاقے جہاں خواتین ووٹرز کا ٹرن آؤٹ ہی نہ ہونے کے برابر ہو، وہاں کسی خاتون امیدوار کا انتخاب لڑنے کا فیصلہ کرنا ایک بڑی بغاوت سمجھی جاتی ہے۔

Read more

بٹر چکن کس نے ایجاد کیا؟ دہلی کے دو خاندانوں میں قانونی جنگ چھڑ گئی

بٹر چکن دنیا میں سب سے مشہور انڈین پکوانوں میں سے ایک ہے مکھن اور ہلکے مسالے سے بھرپور، ٹماٹر اور دہی کی گریوی میں بنائی گئی مخملی بٹر چکن کس کو پسند نہیں؟ یہ پکوان، جس سے متاثر ہو کر کئی ناولز اور سفرنامے بھی لکھے جا چکے ہیں، اب دو خاندانوں کے درمیان مقدمے کی وجہ بن گیا ہے۔ چند دن پہلے دہلی ہائی کورٹ میں اس بات پر ایک مقدمہ دائر کیا گیا ہے کہ یہ پکوان

Read more

’انڈیا اب مسلمانوں کی تعمیرات کو ورثہ نہیں سمحھتا‘: نئی دہلی میں ایک اور تاریخی مسجد منہدم کر دی گئی

یہ مسجد نئی دہلی کے ’لوٹیئن ڈیلہی‘ نامی علاقے میں آتی ہے، جسے انگریزوں نے تقریباً ایک صدی قبل تعمیر کیا تھا۔ اس علاقے میں انڈیا کی پارلیمنٹ اور اہم وزارتیں بھی موجود ہیں لیکن انگریزوں نے مسجد کو ایک خصوصی محفوظ فہرست میں ڈالا تھا جس کے تحت اسے گرانے کی اجازت نہیں تھی۔

Read more

انڈیا میزائل بردار امریکی ’پریڈیٹر ڈرون‘ حاصل کرنے والا پہلا غیر نیٹو ملک بن گیا: اس ڈورن میں خاص کیا ہے؟

جنوبی ایشیا میں اس ساخت کے مسلح ڈرون کسی ملک کے پاس نہیں ہیں۔ جدید ساخت کے سکائی گارڈین پریڈیٹر ڈرون فضا میں ہر طرح کے موسم اور دن اور رات میں 40 گھنٹے سےزیادہ دیر تک پرواز کر سکتا ہے۔ یہ زمین ، سمندر اور فضا میں اپنے ہدف کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Read more

آر ٹی ایس نہ آر ایم ایس: اس بار الیکشن کمیشن نتائج کا اعلان کیسے کرے گا اور یہ نیا نظام کتنا قابل بھروسہ ہے؟

پاکستان میں عام انتخابات جیسے جیسے قریب آ رہے ہیں انتخابی مہمات اور دھاندلی کے خدشات سبھی میں تیزی آ رہی ہے۔ لیکن الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نتائج مرتب کرنے اور ان کے اعلان کے لیے اس مرتبہ جو طریقہ کار رکھا گیا ہے اس میں دھاندلی یا نتائج بدلے جانے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ الیکشن کمیشن اس سے پہلے استعمال ہونے والے آر ٹی ایس اور آر ایم ایس کو چھوڑ کر ایک تیسرے تجربے کی طرف کیوں گیا ہے اور کیا اس سے نوے ہزار چھ سو ستر پولنگ سٹیشنز سے بارہ کروڑ پچاسی لاکھ ووٹوں کا درست شمار ممکن ہو سکے گا؟

Read more

امریکہ اور برطانیہ کی فضائی کارروائیاں حوثیوں کے بحری جہازوں پر حملے روکنے میں ناکام کیوں؟

حوثیوں نے اپنے حملوں کی حکمت عملی میں بھی تبدیلی کی ہے۔ ابتدائی طور پر انھوں نے دھماکہ خیز مواد لے جانے والے میزائل اور ڈرونز دونوں کا استعمال کیا۔ لیکن حالیہ حملوں میں یمن سے داغے گئے میزائلوں کا استعمال کیا گیا ہے۔

Read more

’کوکین کوئین‘ کہلائی جانے والی گریسلڈا جن کے پاس کرائے کے قاتلوں، جسم فروشوں کا نیٹ ورک تھا

چھ اقساط پر مشتمل اس سیریز میں صوفیہ ورگارا کا مرکزی کردار ہے، جو کہ ہالی ووڈ کی سب سے مشہور اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ وہ کولمبیا کے منشیات کے سمگلر کی کہانی کا حصہ ہیں جو 1980 کی دہائی کے دوران میامی میں منشیات کی سلطنت کو کنٹرول کرنے آیا تھا۔

Read more

’مجھ سے زیادہ میری اہلیہ کو فکر ہے کہ بابر کی شادی کب ہو گی‘ بابر اعظم کی فینز کے ساتھ دلچسپ گفتگو

صبح صبح جب میں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر بابر اعظم کا ٹرینڈ دیکھا تو یہ سوچنے پر مجبور ہوا کہ ہو نہ ہو انھوں نے بنگلہ دیش میں جاری بی پی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں کوئی کارنامہ انجام دیا ہے جس کا مجھے علم نہیں۔ پھر پتا چلا کہ وہ ایکس پر ایک سپیس میں فینز کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

Read more

’والٹ 7‘: سی آئی اے کا ہیکنگ کا ہتھیار جس کی معلومات لیک کرنے پر سابق افسر کو 40 سال قید ہوئی

امریکی انٹیلیجنس ادارے سی آئی اے کے سابق افسر جوشوا شولٹ کو جمعرات کے روز ایجنسی کے زیرِ استعمال ہیکنگ ہتھیار ’والٹ 7‘ کے بارے میں وکی لیکس کو معلومات مہیا کرنے کے جرم میں 40 سال قید کی سزا سنائی دی گئی۔

Read more

ڈیلیوری کے بعد وزن گھٹانے کا دباؤ: ’ہر عورت کا جسم اور صحتیابی کی رفتار مختلف ہوتے ہیں‘

خواتین اکثر حمل سے پہلے والا جسم حاصل کرنے کے لیے بہت زیادہ پرہیز اور ورزش شروع کر دیتی ہیں۔ مگر یہ سب خود بخود صحتیابی کی جسمانی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے۔

Read more

الیکشن 2024: سیاسی جماعتوں کی ڈیجیٹل مہم جس میں ’ہر امیدوار کی ڈیمانڈ کے مطابق‘ ٹرینڈز چلائے جاتے ہیں

آٹھ فروری کے عام انتخابات کے لیے سیاسی جماعتیں ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر بھی متحرک نظر آ رہی ہیں جہاں فیس بک پیجز اور واٹس ایپ چینلز کے ذریعے ووٹرز کو مائل کیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا سیلز چلانے والے افراد ایکس پر خصوصی ٹرینڈز چلاتے ہیں اور پارٹی قیادت کا پیغام عوام تک پہنچاتے ہیں۔

Read more

حماس پر اسرائیلی خواتین کے مبینہ ریپ اور جنسی تشدد کا الزام: اسرائیلیوں نے برطانوی ارکان پارلیمان کے سامنے کیا گواہیاں پیش کیں؟

سات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی میتوں کی ابتدائی جانچ والے اسرائیلیوں نے برطانوی اراکین پارلیمان کے سامنے دعویٰ کیا ہے کہ (متاثرہ اسرائیلی) خواتین کے جنسی اعضا کو ’جان بوجھ کر اور منظم طریقے سے مسخ‘ کیا گیا اور اس میں ’کوئی شبہ‘ نہیں کہ چند متاثرہ خواتین کو جنسی حملوں کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

Read more

اگر مخلوط حکومت بنی تو پرانی سیاست کرنے والی پی ٹی آئی یا ن لیگ میں سے کسی کا ساتھ نہیں دوں گا: بلاول بھٹو

بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ’میری نظر میں دونوں پرانی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ میں پی ٹی آئی اور ن لیگ دونوں میں سے کسی کا ساتھ نہیں دینا چاہتا، ایک نئی سوچ کے ساتھ جذبے کے ساتھ ملک کے نظام کو بہتری کی جانب لے جانا چاہتے ہیں۔‘

Read more

اڈیالہ جیل سے بنی گالہ تک: سب جیل کیا ہوتی ہے اور کیا بشریٰ بی بی خلاف قانون یہ سہولت فراہم کی گئی ہے؟

نیب کے سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اور فوجداری مقدمات کی پیروی کرنے والے وکیل ذوالفقار بھٹہ کا کہنا ہے کہ اگرچہ حکومت کے پاس ضابطہ فوجداری کے تحت کسی بھی جگہ کو سب جیل قرار دینے کا اختیار ضرور ہے لیکن جیل رولز میں ایسی کوئی بھی شق نہیں ہے جس میں کہا گیا ہو کہ کسی سزا یافتہ مجرم کو قید کی مدت پوری کرنے کے لیے اس کے گھر کو ہی سب جیل قرار دیا جائے۔

Read more

اسرائیل اور حماس: غزہ میں جنگ نے خطے میں تشدد کو کیسے ہوا دی ہے؟

اسرائیل حماس تنازع اور غزہ کی جنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال نے پورے خطے میں بسنے والی اقوام کو عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے۔ ہم نے اس خطے کے بارے میں بی بی سی کے ماہرین کی آراء کو جمع کیا ہے تاکہ آپ اپنی ضرورت کے مطابق تفصیلی مضامین کا انتخاب کر سکیں اور اس بارے میں مزید جان سکیں کہ تشدد نے ہر علاقے کو کیسے متاثر کیا ہے۔

Read more

ریحان زیب: تحریک انصاف کے متحرک ’دیرینہ کارکن‘ جنھیں ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی سے شکوہ تھا

عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 22 کے لیے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کھڑے ہونے والے ریحان زیب کی گذشتہ روز باجوڑ میں ہونے والی ہلاکت کے بعد الیکشن کمیشن نے حلقے میں انتخابات ملتوی کر دیے ہیں۔

Read more

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو سزا: ‘اکرم نے دھوکا دے دیا’

جیل حکام کے مطابق ڈپٹی جیل سپرنٹیڈنٹ محمد اکرم نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک ان کے وکلا نہیں آتے وہ اس وقت تک کمرہ عدالت میں نہیں آئیں گے۔

Read more

عمران خان کا ووٹر سائفر کیس کے فیصلے سے مایوس ہوگا یا متحرک

کیا سائفر کیس کے فیصلے کے بعد بھی پاکستان تحریکِ انصاف کا ووٹر الیکشن کے دن باہر نکلے گا؟ یہ وہ سوال ہے جو انتخابات سے قریب ایک ہفتہ قبل حساس معلومات منظر عام پر لانے کے الزام میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو سنائی گئی سزاؤں کے بعد سے دہرایا جا رہا ہے۔

Read more

سائفر اور توشہ خانہ کیس میں سزائیں: کیا ’حقِ دفاع سے محروم رکھنا‘ اور ’342 کا بیان‘ نہ ہونا اپیل کے مرحلے میں عمران خان کو فائدہ دے گا؟

عمران خان اور شریک ملزمان کو حق دفاع نہ دیے جانا یا ان کے 342 کے بیانات ریکارڈ نہ کرنے جیسے اقدامات سے فیصلوں کے خلاف اپیل کے مرحلے پر کیا اثر پڑ سکتا ہے اور کیا یہ عمران خان کو فائدہ دے سکتا ہے؟

Read more

اسد شفیق سے تکرار پر افتخار احمد کی معافی: ’مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا‘

سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) میں افتخار احمد اور اسد شفیق کے درمیان ہونے والے تکرار کے بعد افتخار احمد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر معافی مانگ لی ہے۔

Read more

عراق میں امریکی حملوں کا نشانہ بننے والے گروہ کون سے ہیں؟

امریکہ نے عراق میں ایران کے حمایت یافتہ گرہوں کے تین ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ یہ حملے امریکی اور بین الاقوامی افواج پر کیے جانے والے ‘حملوں’ کے جواب میں کیے گئے ہیں۔

Read more

مشرقِ وسطیٰ کی فضا میں گھومتے کم خرچ مگر خطرناک ڈرونز کی دوڑ جس سے امریکہ بھی پریشان ہے

مشرقِ وسطیٰ میں خطے کی صورتحال کو دیکھا جائے تو یہاں ہر طرف مسلح تنازعے دکھائی دیں گے، چاہے وہ فوجوں کے درمیان ہوں یا ان میں مسلح گروہ بھی شامل ہوں۔ ایسے میں ڈرونز کے استعمال نے صورتحال یکسر تبدیل کر دی ہے۔

Read more

’پانچ فیصد میں انھی کے خاندان کی عورتیں آتی ہیں۔۔۔‘ الیکشن 2024 میں خواتین امیدواروں کی تعداد کم کیوں؟

پاکستان کے عام انتخابات میں اس برس چھ کروڑ کے لگ بھگ خواتین ووٹ دے سکتی ہیں۔ ان کے یہ ووٹ حاصل کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں نے پانچ ہزار سے زیادہ امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔ لیکن ان میں خواتین کی تعداد محض تین سو کے قریب ہے۔

Read more

توشہ خانہ ریفرنس میں سزا پانے والی بشریٰ بی بی کون ہیں اور ان پر کیا الزامات ہیں؟

سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس میں اسلام آباد کی ایک احتساب عدالت سے 14، 14 سال قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ بشریٰ بی بی پر کیا الزامات تھے؟

Read more

مچھ آپریشن: ’تھانے کی چھت پر کھڑے حملہ آور پولیس کو سرینڈر کرنے کا کہتے رہے‘

مچھ میں حملہ آوروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل عبدالحمید نے بی بی سی کو بتایا کہ ’دھماکوں اور فائرنگ کے درمیان حملہ آوروں میں سے بعض تھانے کی چھت پر پہنچے اور پولیس اہلکاروں سے سرینڈر کرنے اور ہتھیار حوالے کرنے کا کہا۔‘

Read more

ٹاور 22: ڈرون حملے کا نشانہ بننے والا پُراسرار فوجی اڈہ جسے امریکہ اور اردن دونوں خفیہ رکھنا چاہتے تھے

اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ہونے والے ڈرون حملے میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد صدر بائیڈن نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ اس حملے کا ردِ عمل کیسے دیں گے۔

Read more

ایلون مسک کی کمپنی نیورالنک کا بنایا برین چپ جسے ’فون سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے‘

ٹیکنالوجی کی صنعت کی ارب پتی شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کی کمپنی نیورالنک کی بنائی وائرلیس برین چپ پہلی بار کسی انسان میں کامیابی سے نصب کر دی گئی ہے۔

Read more

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں قید کی سزا: آخر معاملہ یہاں تک کیسے پہنچا اور اب آگے کیا ہو گا؟

پاکستان میں ایک خصوصی عدالت نے ملک کے سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں دس، دس سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ اہم سوال یہ ہے کہ سائفر کیس میں کب کیا ہوا اور اب عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے پاس اس فیصلے کے خلاف کون کون سے قانونی آپشنز میسر ہیں؟

Read more

’جج صاحب جلدی آپ کو ہے، مجھے تو جیل میں ہی رہنا ہے‘: اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت اور سزا سنائے جانے کا احوال

تحریکِ انصاف کے رہنما عمران خان کے خلاف سائفر کیس کے دوران منگل کو دورانِ سماعت کمرہِ عدالت میں موجود جیل کے ایک اہلکار کے مطابق 342 کا بیان ریکارڈ کروانے کے بعد عدالت نے عمران خان سے پوچھا ’خان صاحب، آپ سے آسان سا سوال ہے، سائفر کہاں ہے؟‘

Read more

ایران پر براہ راست حملہ یا پاسداران انقلاب کے کمانڈروں کو نشانہ بنانا: فوجی اڈے پر ڈرون حملے کے بعد امریکہ کیا سوچ رہا ہے؟

امریکہ کے پاس پہلے سے ہی بہت سی ’تیار‘ عسکری آپشنز موجود ہیں جن میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔ یہ حل یا تجاویز امریکی محکمہ دفاع نے سی آئی اے اور نیشنل سکیورٹی ایجنسی کی انٹیلی جنس معلومات کی بنا پر تیار کی ہیں۔

Read more

’میر جعفر، میرصادق‘: پاکستان کے وہ سیاستدان جنھیں غداری کے القابات سے نوازا گیا

پاکستان کی تاریخ میں یہ القابات اور اس سے ملتے جلتے بہت سے اور، سیاست میں تو سیاسی مخالفین کے لیے عام طور پر استعمال ہوتے رہے تھے مگر شاید یہ پہلا موقع تھا کہ کسی مقدمے کے فریق کو ان القابات کا اہل سمجھا گیا۔

Read more

نئی اننگز مگر پرانا کھیل؟

کھلاڑی سب دیکھ رہے ہیں، سمجھ رہے ہیں لیکن چاہتے ہیں کہ جو کھیل امپائر نے شروع کیا، وہی ختم کرے تاکہ نئی اننگز کا آغاز ہو سکے۔ عاصمہ شیرازی کا کالم۔۔۔

Read more

انیسوِں صدی کے امیر ممالک میں شامل وہ ملک جہاں اب گوشت کھانا بھی خواب بنتا جا رہا ہے

تقریباً سو سال پہلے تک ارجنٹینا دنیا کے امیر ممالک میں سے ایک تھا۔ اس کی دولت کا انحصار گوشت کی برآمد پر تھا مگر اب صورتحال یہ ہے کہ یہاں لوگوں کے لیے گوشت کا استعمال بھی خواب سا بنتا جا رہا ہے۔

Read more

سومناتھ مندر: جب ’بت شکن‘ محمود غزنوی کی طرف سے مسمار کی گئی عبادت گاہ کا دوبارہ افتتاح کیا گیا

سمندر کنارے پتھر سے تعمیر اس مندر کو محمود غزنوی نے نہ صرف لوٹا بلکہ عصری مورخین کے مطابق اس میں موجود بتوں کو بھی توڑا تھا۔

Read more

نوجوانوں کی خوشحال کے وعدے کرنے والی سیاسی جماعتیں انھیں ٹکٹ دینے سے ہچکچاتی کیوں ہیں؟

سنہ 1977 تک پاکستان میں انتخابات جیتنا ایک عام نوجوان کی رسائی میں تھا تو وہ کیا وجوہات بنیں جن کے باعث اب یہ امر پہنچ سے دور ہے اور آج ایک عام نوجوان کو الیکشن لڑنے کے لیے کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟

Read more

ڈیجیٹل خانہ بدوشوں کے لیے جنوبی کوریا کا نیا ’ورکیشن ویزا‘ کیا ہے؟

جنوبی کوریا نے یکم جنوری 2024 سے ڈیجیٹل خانہ بدوشوں کے لیے ایک نئے ویزے کا اجرا شروع کیا ہے۔ دو سال کی مدت والے اس ویزے میں آپ باآسانی اپنی ریموٹ نوکری برقرار رکھ سکتے ہیں۔

Read more

خالص ہلدی کی پہچان کیا ہے اور یہ کب جسم کے لیے فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ بن جاتی ہے؟

یہاں یہ سوال اہم ہے کہ کیسے پتا کیا جائے کہ جو ہلدی آپ اپنے کھانوں میں استعمال کر رہے ہیں وہ ملاوٹ سے پاک ہے؟ اس سوالات کا جواب حاصل کرنے کے لیے بی بی سی نے ماہرین سے بات کی ہے۔

Read more

اُردن میں فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں تین امریکی فوجی ہلاک، 34 زخمی: کیا صدر بائیڈن پر ایران کے حوالے سے دباؤ بڑھ رہا ہے؟

اُردن کی سرحد کے قریب امریکی اڈے پر ہونے والے ایک ڈرون حملے میں تین امریکی فوجی ہلاک جبکہ 34 زخمی ہوئے ہیں اور اس حملے کی ذمہ داری ’المقاومة الإسلامية‘ نامی گروہ نے قبول کی ہے۔ اس حملے کے بعد صدر بائیڈن پر ایران کے خلاف فیصلہ کُن اقدام لینے کے حوالے سے دباؤ اب بڑھ رہا ہے۔

Read more

فلاحی، فاشسٹ، ہائبرڈ اور چھچھوری ریاست کا فرق

ہائبرڈ ریاست دراصل ریاست کے روپ میں ایک ایسی لیبارٹری ہوتی ہے جہاں ہر طرح کے سیاسی ، سماجی، معاشی و سٹرٹیجک تجربات کی سہولت میسر ہو۔ یہ تجربات جانوروں پر ہوں یا انسانوں پر۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات

Read more

ٹائیٹینک سے پانچ گنا بڑا اور دو ارب ڈالر کی لاگت سے بننے والا دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز اندر سے کیسا ہے؟

ٹائٹینک سے پانچ گنا بڑا کروز شپ ’آئیکون آف دی سیز‘ اپنے پہلے سفر پر روانہ ہو گیا ہے۔ ماحولیات کے ماہرین نے ایل این جی سے چلنے والے بڑے کروز کے ماحول پر برے اثرات کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا ہے۔

Read more

حاجی ملنگ: 700 برس قبل ’عرب سے انڈیا آنے والے‘ مبلغ کی درگاہ کا تنازع جن کے عقیدت مندوں میں ہندو بھی شامل ہیں

عقیدت مندوں کو اس درگاہ تک جانے والے پہاڑوں اور چٹانوں کو کاٹ کر بنائی گئی تقریباً 1500 سیڑھیاں چڑھنی پڑتی ہیں۔ اس مشکل اور تھکا دینے والے راستے کے باوجود روزانہ سینکڑوں عقیدت مند یہاں پہنچتے ہیں۔

Read more

کیا مشرقِ وسطی کا تنازع مذہبی اختلافات سے زیادہ طاقت کی جدوجہد بن گیا ہے؟

گذشتہ برسوں کے دوران مذہبی فرقہ واریت مشرقِ وسطیٰ کے تنازعات کی وجہ بنتی رہی ہے لیکن اب ماہرین کا کہنا ہے کہ طاقت کا توازن اور علاقائی اتحاد موجودہ تنازعات پر سب سے زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں۔

Read more

آسٹریلیا کیخلاف ویسٹ انڈیز کی 27 سال بعد تاریخی فتح: سات وکٹیں لینے والے شمر جوزف جو پہلے باڈی گارڈ کی ملازمت کرتے رہے

گذشتہ روزاتوار کو کرکٹ شائقین کی توجہ منتشر تھی۔ ادھر انڈیا کے حیدرآباد میں انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ انڈیا کی فتح کی طرف جا رہا تھا جبکہ دوسری جانب آسٹریلیا کے برسبین میں آسٹریلیا دو میچوں کی سیریز پر قبضہ کرنے کے لیے تیار تھی۔

Read more

کرپشن کے الزامات اور کارکردگی پر سوالوں کے باوجود پیپلز پارٹی سندھ میں بازی کیسے جیت لیتی ہے؟

سندھ پاکستان کا وہ واحد صوبہ ہے جہاں سنہ 2008 سے ایک ہی سیاسی جماعت یعنی پاکستان پیپلز پارٹی برسراقتدار ہے۔ اس دوران جماعت پر کرپشن کے الزامات اور کارکردگی پر سوالات تو اٹھتے رہے لیکن گزشتہ تین انتخابات میں بھی ان کی اقتدار پر گرفت کو کمزور نہ کیا جا سکا۔

Read more

جہاز کا ایمرجنسی دروازہ کھول کر ونگ پر چلنے والا شخص، جسے ساتھی مسافروں نے خوب سراہا

میکسیکو میں ایک شخص نے پرواز کے تاخیر کا شکار ہونے کے بعد نہ صرف ہوائی جہاز کا ہنگامی دروازہ کھولا بلکہ وہاں سے نکل کر ونگ پر چلنے لگے جس کے بعد انھیں گرفتار کر لیا گیا۔

Read more

ایران میں پاکستانی مزدوروں کی ہلاکت: ’حملہ آوروں نے کہا جو پاکستانی ہیں وہ کھڑے ہو جائیں‘

سنیچر کی صبح ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد اس کمرے میں داخل ہو کر حملہ آور ہوئے جہاں پاکستانی اضلاع لودھراں اور مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے 13 مزدور رہائش پذیر تھے۔
ایک بیان میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سراوان کے نواحی علاقے میں پاکستانی مزدوروں پر اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے تحقیقات کا آغاز ہوچکا ہے۔

Read more

حسیناؤں کی تلاش میں کہیں آپ غیر ملکی جاسوسوں کے شکار نہ بن جائیں: چین کا اپنے شہریوں کو انتباہ

اس ماہ کے شروع میں وزارت نے اعلان کیا کہ انھوں نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر برطانیہ کی حساس ایجنسی ایم آئی 6 کے لیے جاسوسی کا کام کر رہا تھا۔

Read more

گولڈن ویزا سکیم پر تنازع کیا ہے اور آسٹریلیا نے گولڈن ویزا بند کر کے ’سکلڈ ورکر ویزا‘ کا اجرا کیوں کیا؟

بہت سے ممالک جب اپنے گولڈن ویزے کے حصول کے لیے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں آسٹریلیا کی حکومت نے اعلان کیا کہ وہ گولڈن ویزے کا اجرا بند کر رہی ہے۔

Read more

’شاگرد‘ پر تشدد کی ویڈیو کے بعد راحت فتح علی خان کی معافی: ’قوالی میں استاد کا مارنا تبرک سمجھتے ہیں‘

پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان گذشتہ روز سے سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں اور اس کی وجہ ان کی ایک وائرل ویڈیو ہے جس میں بظاہر وہ ایک شخص پر تشدد کرتے ہوئے پوچھ رہے ہیں کہ ’کہاں ہے میری بوتل؟‘

Read more

اعصام الحق کے سابقہ انڈین پارٹنر روہن بوپنا،61 ویں کوشش اور 43 سال کی عمر میں گرینڈ سلیم جیتنے میں کامیاب

روہن بوپنا نے اس کے ساتھ نہ صرف اپنے دو دہائیوں سے زیادہ طویل عرصے پر محیط اپنے کریئر میں پہلی بار کسی گرینڈ سلیم میں مردوں کا ڈبلز ٹائٹل جیتا بلکہ جب سے ٹینس اوپن عہد شروع ہوا ہے اس کے بعد سب سے عمر دراز گرینڈ سلیم چیمپئن بھی بن گئے۔

Read more

نہ ٹکٹ، نہ پاسپورٹ، نہ ویزا روسی شخص امریکہ پہنچ گیا، ’مجھے نہیں پتا میں پرواز پر کیسے سوار ہوا‘

سرگئے اوچیگاوا کا کہنا تھا کہ انھیں یاد نہیں کہ وہ اس پرواز پر کیسے سوار ہوئے نومبر میں جب سرگئے اوچیگاوا امریکہ کے لاس اینجلس ایئرپورٹ پر پہنچے تو ان کے پاس نہ تو امریکہ کا ویزا تھا، نہ ہی پاسپورٹ اور نہ ہی جہاز کا ٹکٹ۔ جمعے کو امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایک عدالت نے انھیں چوری چھپے جہاز پر بیٹھ کر ملک میں گھسنے کے جرم کا مرتکب پایا ہے۔ 4 نومبر کو امریکی حکام نے سرگی

Read more

پاکستان میں کینو کے کاشتکاروں کو ’بدترین نقصان‘: ’کینو نہیں بکے گا تو ہم حکومت کو ٹیکس ادا نہیں کرسکتے بھلے وہ ہمیں جیلوں میں ڈال دیں‘

ایک نجی کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2021 میں پاکستان سے چودہ ہزار کنٹینر تقریباً دو سو بیس ملین ڈالر میں ایکسپورٹ ہوئے تھے۔ جبکہ سال 2022 میں یہ تعداد کم ہو کر ساڑھے چار ہزار کنٹینر تک پہنچ گئی تھی جس کی مالیت تقریباً سو ملین ڈالر تھی۔

Read more

کولڈ ڈرنگ، چپس، برگر یا بسکٹ: الٹرا پروسیسڈ اشیا ہماری صحت کے لیے کتنی نقصان دہ ہیں؟

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ روایتی کھانے کی اشیا کی جگہ کھائے جانے والے مزیدار متبادل کو ’الٹرا پروسیسڈ فوڈز‘ کہا جاتا ہے اور ان کا زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔

Read more

مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کے باوجود بلوچ یکجہتی کمیٹی کو دھرنا ختم کر کے اسلام آباد سے واپس بلوچستان کیوں آنا پڑا؟

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ جو اسلام آباد سے اپنے مطالبات کے حوالے سے تو خالی ہاتھ لوٹیں لیکن جب وہ اور لانگ مارچ کے دیگر شرکا کوئٹہ پہنچے تو ہزاروں افراد نہ صرف ان کے استقبال کے لیے نکلے بلکہ 27 جنوری کو کوئٹہ میں ان کی کال پر جو جلسہ منعقد کیا گیا وہ کوئٹہ کی تاریخ کے بڑے حلسوں میں سے ایک تھا۔ مطالبات تسلیم ہوئے بغیر لانگ مارچ کے شرکا نے دھرنے کو کیوں ختم کیا، وہ اپنے مطالبات منوانے کے لیے مستقبل میں کیا کریں گے؟

Read more

ہمارے ڈنڈے والے استاد

لیکن بڑا خطبہ سب سے بڑے نگران نے دارالحکومت میں دیا اور سوشل میڈیا کےبھٹکائے ہوئے نوجوانوں کو تو سمجھ آئی یا نہیں آئی لیکن مجھے گھر بیٹھے گذشتہ صدی کے والدین کی یاد آگئی کہ ہڈیاں ہماری اور گوشت آپ کا۔ پڑھیے محمد حنیف کا کالم۔

Read more

کیا واقعی جاپان پولیس نے 50 برس قبل ’بم دھماکوں میں ملوث‘ شخص پکڑا لیا ہے؟

ستوشی کا تعلق ایسٹ ایشیا اینٹی جاپان آرمڈ فرنٹ سے ہے۔ یہ بائیں بازو سے تعلق رکھنے والا ایک عسکری گروہ تھا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کے شدت پسندوں نے 1972 سے 1975 کے درمیان جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں متعدد کمپنیوں کو بم دھماکوں کا نشانہ بنایا تھا۔

Read more

گلگت بلتستان میں پہیہ جام ہڑتال: ’مہنگا آٹا نہیں خرید سکتے، ٹیکس نہیں دے سکتے‘

پاکستان کے زیر انتظام شمالی علاقے گلگت بلتستان میں آٹے پر سبسڈی ختم کرنے، مختلف سروسز پر ٹیکس عائد کرنے اور دیگر آئینی حقوق کے لیے تقریباً ایک ماہ سے جاری احتجاج اب پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی صورت اختیار کر گیا ہے۔

Read more

پیدائش کے وقت جدا کر دی جانیوالی جڑواں بہنیں جنھیں کئی سال بعد ٹاک ٹاک نے ملوا دیا

ان کے ساتھ کیا ہوا اس سچ کی تلاش میں انھوں نے پچھلے دو سال تحقیق کی اور اس دوران انھیں یہ پتا چلا کہ جارجیا میں کئی ہزار ایسے لوگ ہیں جنھیں کئی دہائیوں پر محیط عرصے میں ہسپتالوں سے بیچا گیا جب وہ نومولود تھے۔

Read more

ایسی خارش جو انسان کا سکھ چین چھین لیتی ہے اور رات کو سونے تک نہیں دیتی

خارش یا کھجلی کا شمار عام طور سنگین بیماریوں میں نہیں ہوتا۔ آپ کو اپنے آس پڑوس میں شاید ہی کوئی ایسا ملے جو اسے ایک سنگین بیماری سمجھتا ہو۔ لیکن اگر خارش کی بیماری طول پکڑ لے اور دائمی ہو جائے تو یہ کسی شخص کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔

Read more

کیا حوثیوں نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو ایسی جنگ میں دھکیل دیا ہے جو وہ نہیں جیت سکتے؟

حوثیوں کی جانب سے نومبر کے وسط سے لے کر اب تک بحیرہِ احمر میں بین الاقوامی اور تجارتی جہازوں پر 30 سے زیادہ حملے کیے جا چکے ہیں اور ان کے ختم ہونے کے کوئی آثار بھی نظر نہیں آ رہے۔ یمن میں حوثی اہداف کو تباہ کرنے کا ارادہ رکھنے والی امریکہ، آسٹریلیا، بحرین، کینیڈا اور ہالینڈ کی بین الاقوامی ٹاسک فورس کے لیے کوئی آسان فتوحات نہیں ہوں گی۔ کیا امریکہ ایک ایسے گروپ کے خلاف فتح حاصل کر سکتا ہے جس کے خلاف سعودی عرب تقریباً ایک دہائی تک لڑتا رہا لیکن ناکام رہا؟

Read more

’دل دل پاکستان‘ گانے پر انڈین اداکار آیوشمان کھرانہ کی سوشل میڈیا ٹرولنگ: ’یہ کریئر تباہ کرنے والی پرفارمنس تھی‘

انڈین اداکار اور گلوکار آیوشمان کھرانہ جو اپنے عام آدمی کے کردار اور روز مرّہ کے مسائل اٹھانے کے لیے جانے جاتے ہیں وہ ایک پاکستانی گیت سٹیج پر گانے کے لیے ان دنوں ٹرولنگ کا شکار ہیں۔

Read more

بچی کو چُھونے سے قبل اجازت مانگنے پر عمران اشرف کو شاباشیاں: ’لوگ ماں سے اجازت لینا تو گناہ سمجھتے ہیں‘

دورِ حاضر کے والدین اپنے بچوں کے بارے میں زیادہ حسّاس ہو گئے ہیں اور اب اکثر والدین اس بات کا برا مناتے ہیں اگر کوئی ان کے بچوں کو بغیر اجازت کے چھوئے۔ اسی پسِ منظر میں عمران اشرف کے اس چھوٹے سے عمل نے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔

Read more

قومی اسمبلی میں کم نشستیں یا تنظیم سازی کا فقدان۔۔۔ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتیں اب تک بلوچستان میں جگہ کیوں نہیں بنا سکیں؟

آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات سے پہلے بلوچستان کی صورتحال یکسر تبدیل ہو گئی ہے اور سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اب اس بات کا اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ بلوچستان میں تمام بڑی سیاسی جماعتوں کا انحصار الیکٹیبلز پر ہی ہوتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ بڑی سیاسی جماعتوں کا اس صوبے میں اپنا مستحکم ووٹ بینک کیوں نہیں۔

Read more

’برفباری کی وجہ سے پلان بنایا لیکن یہاں پہنچے تو دھوپ تھی‘: کشمیر کی برف پوش وادی جو اس سال ویران ہے

انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں اس سال برفباری کی ریکارڈ کمی سے سیاحت کا شعبہ شدید متاثر ہوا۔ ماہرین کہتے ہیں کہ برف نہ ہوئی تو اگلے سال پاکستان میں بھی پانی کی کمی کا خدشہ ہے۔

Read more

سائفر کیس: ایک مقدمہ، تین اہم گواہ اور وکیل صفائی کا مؤقف ’عمران خان وزیراعظم تھے، کلرک نہیں‘

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر گمشدگی کیس میں تین اہم گواہوں کی جانب سے خصوصی عدالت کے روبرو بیانات ریکارڈ کروائے جانے کے بعد یہ مقدمہ اب فیصلہ کُن مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔

Read more

مونگ پھلی سے الرجی: 25 سالہ برطانوی ماڈل کی مونگ پھلی والے بسکٹ کھانے سے موت

ماڈل اور رقاصہ اورلا بیگزینڈیل نے امریکہ میں ’لیو سٹیورڈ‘ نامی سٹور سے بسکٹ خریدے جس کے پیکٹ پر یہ درج نہیں تھا کہ اس کے اجزائے ترکیبی میں مونگ پھلی بھی شامل تھی۔

Read more

شناسا چہرے بھولنے کی کیفیت: ’جب مجھے کوئی جاننے والا نظر آتا تو میں یہ سوچتی رہتی کہ یہ کون ہے؟‘

اگر آپ بھی کسی کے چہرے کو یاد نہیں رکھ پاتے تو جان لیں کہ اس کیفیت کو نفسیات کی زبان میں پروسوپاگنوسیا کہا جاتا ہے۔ اس کیفیت میں ایسا بھی ممکن ہے کہ چہرہ تو یاد رہے لیکن شناخت کرنا مشکل ہو۔

Read more

ماہ رنگ کے سر پر ’بلوچی پاگ‘: کیا بلوچستان کی قوم پرست جماعتیں صوبے میں اپنی ساکھ کھو رہی ہیں؟

حالیہ دنوں میں ابھرنے والی سماجی تحریکوں کو دیکھ کر ایسا تاثر ملتا ہے کہ بلوچستان کی قوم پرست جماعتیں عوام کے مسائل کے حل نہ ہونے کے سبب آہستہ آہستہ اپنی ساکھ کھو رہی ہیں۔ اور یہ صورتحال ایک ایسے موقع پر سامنے آ رہی ہے جب بلوچستان میں موجود عسکریت پسند گروہ پہلے ہی عوام کو سیاست میں حصہ لینے اور انتخابات سے دور رہنے کی تنبیہ کر رہے ہیں۔

Read more

’اسرائیل کے خلاف کیس سننے کا اختیار ہے، اسرائیل ایسی کارروائیوں کو روکے جو نسل کشی کے مترادف ہو سکتی ہیں‘: عالمی عدالت انصاف

عالمی عدالتِ انصاف نے اسرائیل کی جنوبی افریقہ کا کیس نہ سننے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے پاس جنوبی افریقہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف غزہ میں نسل کشی سے متعلق کیس سننے کا اختیار ہے۔

Read more

روسی ’قوم پرست‘ گرکن کو قید کی سزا مسافر بردار طیارہ مار گرانے پر ہوئی یا پھر پوتن کی توہین پر؟

سنہ 2022 میں نیدر لینڈ کے شہر دی ہیگ میں گرکن کو ان کی غیر موجودگی میں ملائیشین ایئرلائنز کی فلائٹ ایم ایچ 17 کے 298 مسافروں اور عملے کے قتل کا مرتکب پایا گيا تھا۔

Read more

جاپانیوں کی شاہی خاندان اور شہزادیوں میں بے پناہ دلچسپی اور ولی عہدی کا سوال

ہارورڈ اور آکسفورڈ سے تعلیم یافتہ مہارانی کو کئی زبانوں پر دسترس حاصل ہے اور وہ روانی سے ان زبانوں کو بول سکتی ہیں۔ انھیں ایک سابق سفارت کار کی حیثیت حاصل ہے۔

Read more