’روحانی پیروں‘ کا مسائل کے حل اور جِن نکالنے کے نام پر خواتین کا ریپ اور جنسی استحصال کرنے کا انکشاف

بی بی سی نے ایک سال سے زیادہ عرصے کے دوران 85 خواتین سے اس حوالے سے شہادتوں اکٹھی کی ہیں جنھوں نے مراکش اور سوڈان میں 65 نام نہاد روحانی معالجوں یا پیروں پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے سے لے کر ریپ تک کے الزامات لگائے ہیں۔

Read more

’مہاپنچایت‘ میں مسلمانوں کے سماجی، معاشی بائیکاٹ کا فیصلہ: ’امام مسجد کے قتل کی ایف آئی آر سے لڑکوں کا نام ہٹاؤ‘

انڈیا کے دارالحکومت دہلی سے ملحق گروگرام (پہلے گڑگاؤں) میں تقریبا 100 گاؤں کے ہندوؤں نے مہا پنچایت کی ہے جس میں مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کی اپیل کی گئی ہے۔ انھیں کرائے پر مکان یا دکان دینے سے منع کیا گیا ہے۔ اس پنچایت کی بازگشت سوشل میڈیا پر دیکھی اور سنی جا سکتی ہے۔

Read more

ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثہ: ’جب میتوں کو ایمبولینس میں ڈالا تو اُن کے اعضا گِر رہے تھے‘

سندھ کے ضلع سانگھڑ میں اتوار کے روز ہزارہ ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے میں 30 افراد ہلاک جبکہ 60 زخمی ہوئے ہیں۔ بی بی سی نے جائے حادثہ اور ان افراد کے گھروں کا دورہ کیا ہے جو اس حادثے سے متاثر ہوئے ہیں۔

Read more

چھپ شورو: ہنزہ کا صحت بخش ’دیسی پیزا‘ جو ایک قدیم روایت کا امین ہے

چھپ شورو گلگت بلتستان کے علاقے کی نمائندگی کرتی ہے۔ چاہے راکاپوشی کے پہاڑ کے قریب کوئی ڈھابہ ہو، کسی مارکیٹ میں ہو یا کسی کا گھر ہو آپ کو چھپ شورو ہر جگہ ملے گا۔

Read more

سراب سائے اور جمہوریت

ستم ظریفی کہ جس لمحے ووٹ کو عزت دینے کا دعویٰ کیا جا رہا تھا اُسی لمحے جنرل باجوہ سے خاموش سمجھوتہ بھی کیا جا رہا تھا۔ یہ الگ بات ہے کہ جنرل باجوہ تب بھی اور شاید آخری وقت تک کسی اور ’معاہدے‘ کے پابند رہے، آخری وقت تک اسلام آباد کے بڑے گھر میں خفیہ ملاقاتیں کرتے رہے اور شاید ایک بار پھر مارشل لا لگ چکا ہوتا۔ اس کی گواہی ہو سکتا ہے کسی وقت موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی آن دا ریکارڈ لے آئیں جن کی بروقت مداخلت نے کھیل کا پانسہ پلٹا۔

Read more

’لٹل بوائے‘: وہ لڑکیاں جنھوں نے انجانے میں ہیروشیما پر گرائے جانے والے تباہ کُن ایٹم بم کی تیاری میں مدد کی

روتھ اور ان کے والد اس بات سے ناواقف تھے کہ وہ اوک رج نیشنل لیبارٹری کے لیے کام کر رہے تھے، جو مشہور مین ہٹن پروجیکٹ میں ایٹم بم بنانے کے خفیہ امریکی منصوبے کا ایک اہم حصہ تھا۔

Read more

گلزار اور دولت کی کہانی: ’شادی کے بعد پتا چلا یہ انڈین نہیں بلکہ پاکستانی پنجاب سے ہیں‘

گلزار اور دولت کی محبت کی کہانی کسی بالی وڈ فلم سے کم نہیں جو ایک غلط نمبر پر فون کال سے شروع ہوئی۔ یہ دونوں اب انڈیا کے ایک گاؤں میں پانچ بچوں کے ساتھ ایک خوشگوار شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں جس کے لیے انھیں کئی قربانیاں دینی پڑی ہیں۔

Read more

گھریلو ملازمہ تشدد کیس میں مرکزی ملزمہ گرفتار: ’بچی کے والدین سے رابطہ کر کے پیسوں کی آفر کی گئی‘

جج فرخ فرید بلوچ نے حکم سنانے کے بعد ملزمہ کو کمرہ عدالت سے باہر لے جانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ’میرے لیے بھی مشکل ہے کیونکہ یہ میرے کولیگ کی اہلیہ ہیں مگر جہاں انصاف کی بات ہو گی تو میں نے انصاف کرنا ہے۔‘

Read more

’چمپارن مٹن‘: یونیورسٹی طلبا کی فلم میں ایسا کیا ہے جو یہ آسکر کے سیمی فائنل تک پہنچ گئی

‘چمپارن مٹن’ بے روزگاری کے دور میں ایک غریب خاندان کی جدوجہد پر مبنی فلم ہے جس میں بیوی کی مانگ پوری کرنے کے لیے ایک شوہر آٹھ سو روپے فی کلو کا مٹن یعنی بکرے کا گوشت کیسے خریدتا ہے کو دکھایا گيا ہے؟

Read more

کیا جیل جانے کے بعد عمران خان کا سیاسی مستقبل ختم ہو چکا؟

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو چند ماہ کے فرق سے سنیچر کو دوسری مرتبہ گرفتار کر لیا گیا تاہم ان کی دوسری مرتبہ گرفتاری کے بعد سامنے آنے والا ردِعمل یکسر مختلف تھا۔ ردعمل مختلف ہونے کی وجوہات کیا ہیں اور اب آگے کیا ہو سکتا ہے؟

Read more

’فلائیٹ 49‘: جب ہائی جیکرز نے طیارے کے مسافروں میں تاوان کی رقم اور شراب بانٹی

امریکہ بھی اس ’وبا‘ سے دوچار تھا جہاں اوسطاً ہر دو ہفتے میں ایک طیارہ اغوا ہوتا بلکہ دو بار تو ایک ہی دن دو دو طیارے بھی اغوا ہوئے۔ ان واقعات کو کبھی دہشتگردی، بھتے، سیاسی پناہ اور دماغی بیماری سے جوڑا گیا تو کبھی کیوبا، امریکا مخاصمانہ تعلقات اور کیوبا میں کمیونسٹ حکومت کی ملک چھوڑنے کی کوشش کرنے والے اپنے شہریوں پر پابندیوں سے منسوب کیا گیا۔

Read more

مسٹر بیسٹ: لاکھوں ڈالر میں ایک ویڈیو بنانے والے دنیا کے نمبر ون یوٹیوبر نے کروڑوں ڈالر کیسے کمائے؟

جمی ڈونلڈسن وہ شخص ہیں جن کو آن لائن دنیا مسٹر بیسٹ کے نام سے جانتی ہے اور وہ کرہ ارض پر سب سے بڑے یو ٹیوبر ہیں اور ان کی مقبولیت کے ساتھ بے پناہ دولت بھی ان کے ہاتھ آئی ہے۔

Read more

نو مئی اور پانچ اگست: عمران خان کی دو گرفتاریوں پر تحریک انصاف کے کارکنوں کا ردِعمل یکسر مختلف کیوں؟

جب گذشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو نہ اس کا طریقہ کار نو مئی جیسا تھا اور نہ اس پر نو مئی کے مظاہروں جیسا ردعمل آیا۔ اس کی وجہ کیا ہے؟

Read more

عمران خان کو اٹک جیل میں کیا سہولیات میسر ہوں گی؟

اڈیالہ جیل کا نام ہمیشہ پاکستانی سیاست میں گونجتا رہا ہے۔ اسے 1970 کی دہائی کے اواخر اور 1980 کی دہائی کے اوائل میں پاکستان کے فوجی ڈکٹیٹر جنرل محمد ضیا الحق کی حکومت کے دوران تعمیر کیا گیا تھا۔ یہ وہ قید خانہ ہے جہاں ملک کے چار وزرائے اعظم سمیت متعدد اہم سیاست دان قید رہ چکے ہیں۔

Read more

عمران خان کی گرفتاری پی ٹی آئی اور پاکستانی سیاست پر کیا اثرات چھوڑے گی؟

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے بعد کئی سوالوں نے جنم لیا ہے کہ اب آگے کیا ہو گا؟ یہ گرفتاری عمران خان اور پی ٹی آئی کے سیاسی مستقبل پر کیا اثرات چھوڑے گی؟ اور اس گرفتاری کا پی ڈی ایم کی جماعتوں کو کیا فائدہ ہو گا؟

Read more

عمران وغیرہ کے پرزے دھونے میں ٹائم لگے گا

ابھی تو انجن کھلا ہے۔ پچھلے دو ماہ میں ہونے والی تیزرفتار قانون سازی نے انجینیئرز کو جو نئے آلات و اوزار و پیمانے فراہم کر دیے ہیں۔ ان کی مدد سے انجن کی اوورہالنگ ، فٹنگ اور فنشنگ میں ٹائم تو لگے گا۔

Read more

دودھ پلانے سے انکار کرنے پر 'معاشرہ آپ کو بری ماں کہتا ہے'

سونالی بندوپادھیائے جب 29 سال کی عمر میں ماں بنی تو وہ بہت خوش تھیں۔ ایک سال بعد ان کے ہاں ایک اور بچہ پیدا ہوا۔ اب ان کا بیٹا سات سال کا ہے اور بیٹی آٹھ سال کی ہے۔ دونوں بچے صحت مند ہیں۔ تاہم جب دونوں بچے پیدا ہوئے تو سونالی نے فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ انھیں اپنا دودھ نہیں پلائیں گیں۔ اس وقت سونالی ایک ذہنی بیماری (شیزوفرینیا) کا علاج کروا رہی تھیں۔ وہ 19

Read more

نواب شاہ کے قریب ٹرین حادثہ: ’میں ٹرین کی کھڑکی سے باہر گِر کر زندہ بچ گیا‘

حکام کے مطابق صوبہ سندھ میں نواب شاہ سے 20 کلومیٹر دور ایک ہزار مسافروں کو لے جانی والی ٹرین کے حادثے میں کم از کم 30 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین میں سے ایک کا کہنا ہے کہ وہ ٹرین کی کھڑکی سے باہر گِر کر جان بچانے میں کامیاب ہوئے۔

Read more

جب بارش میں شرابور 15 افراد نے انڈیا کے شہر کولکتہ میں تاریخ رقم کی

آج کل انڈیا میں پرائڈ پریڈ یعنی ہم جنس پرستوں کا جشن ایک بہت شوخ اور زندہ دل جشن ہے جہاں ہزاروں لوگ اپنی جنسی شناخت کو ظاہر کرنے اور اس برادری کی حمایت میں جمع ہوتے ہیں۔

Read more

یوکرینی فوجی خواتین: ’کچن میں کام بھی کر سکتی ہوں اور تمھیں مار بھی سکتی ہوں‘

بی بی سی نے فرنٹ لائن پر موجود پانچ ہزار خواتین فوجیوں میں سے تین سے بات کی ہے جو ایک طرف خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک اور دوسری طرف ’دشمن‘ فوج کے خلاف لڑ رہی ہیں۔

Read more

چندریان 3: ’امید ہے کہ ہم کچھ نیا تلاش کریں گے‘، انڈیا کا تاریخی مشن چاند کے مدار میں داخل ہو گیا

چندریان تھری مشن ایک خلائی جہاز، چاند گاڑی اور روور کے ساتھ 14 جولائی کو چاند کی جانب چھوڑا گیا تھا۔ یہ مشن 23 یا 24 اگست کو چاند کی سطح پر اپنی چاند گاڑی اتارنے کی کوشش کرے گا۔

Read more

مونو منیسر: ہریانہ میں پرتشدد مذہبی فسادات کے مبینہ مرکزی کردار کون ہیں؟

دارالحکومت دہلی کی سرحد پر واقع ایک پوش شہر گروگرام (سابقہ گڑگاؤں) کے کچھ حصوں اور چند دیگر اضلاع میں سڑکوں پر پرتشدد فسادات دیکھنے میں آئیں جن میں دکانوں اور متعدد کاروں کو آگ لگا دی گئی تھی۔

Read more

24 سالہ ٹک ٹاکر مہک بخاری اور اُن کی والدہ دو نوجوانوں کے قتل کی مرتکب قرار

فروری 2022 میں 21 سال کے ثاقب حسین اور ہاشم عجاز الدین کی لیسٹر کے قیرب اس وقت ہلاکت ہوئی جب ان کی گاڑی کے ’دو ٹکرے‘ ہو گئے تھے۔
جوری کو بتایا گیا کہ ثاقب حسین نے انفلوئنسر کی والدہ عنصرین بخاری کو ان کے بیچ افیئر کو عام کر دینے کی دھمکی دی تھی۔ یہ واقعہ اس دھمکی کے بعد پیش آیا۔

Read more

’صرف 29 دنوں کا ہی تو فرق ہے،‘ سیشنز عدالت میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کا احوال

سماعت میں وقفے کے بعد جب ہم کمرہ عدالت سے باہر نکلے تو وہاں پر سکیورٹی پر تعینات ایک اہلکار موبائل فون پر بات کر رہا تھا اور وہ پنجابی میں یہ کہہ رہا تھا کہ ’اج پکا ٹنگن گے‘ یعنی آج عمران خان کو یقیناً سزا سنائی جائے گی۔

Read more

شیخ ایاز: سندھ کے انقلابی شاعر جنھیں انڈین وزیراعظم نے ’چندر شیکھر‘ کا لقب دیا

شیخ ایاز نے تمام منفی قوتوں کو للکارنے کی تحریک کی صورت اختیار کر لی اور نتیجے میں سنہ 1962 سے لے کر سنہ 1964 تک ان کی شاعری کے تین مجموعوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔

Read more

’آج ایک اور وزیراعظم جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچ گیا، ہم دائروں میں سفر کرتے رہیں گے‘

ایک طرف عمران خان نے گرفتاری سے قبل پہلے سے ریکارڈ شدہ بیان کے ذریعے لوگوں کو پُرامن احتجاج کی کال دی ہے تو دوسری طرف ان کے وکلا ضلعی عدالت کے فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا ارادہ ظاہر کر چکے ہیں۔

Read more

توشہ خانہ کیس ہے کیا اور سزا کے بعد عمران خان کے پاس اب کیا راستہ ہے؟

توشہ خانہ سے حاصل کردہ تحائف کو اثاثوں میں ظاہر نہ کرنے کے الزام میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو تین سال کی سزا سنائی گئی ہے اور انھیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جانیے کہ یہ کیس ہے کیا اور سزا ملنے کے بعد اب عمران خان کے پاس کیا آپشنز ہیں۔

Read more

انڈیا کے مسلم اکثریتی ضلع میں تشدد کی وہ چنگاری جس نے چھ افراد کی جان لے لی

کیا یہ ایک سوچی سمجھی سازش تھی؟ یہ سب کب اور کیسے شروع ہوا؟ کیا انتظامیہ کو اس کا علم تھا؟ کیا جان و مال کے نقصان کو روکا جا سکتا تھا؟ یہ وہ سوالات ہیں جو اس وقت خوف میں مبتلا اکثر افراد کے ذہن میں ہیں۔

Read more

’میری بیٹی فون کے بغیر کھانا نہیں کھاتی‘، بچوں کو سمارٹ فون کی لت سے کیسے بچایا جا سکتا ہے؟

بچوں کو کس عمر میں سمارٹ فون دینا چاہیے؟ یہ بحث کافی عرصے سے چلی آرہی ہے۔ سوشل میڈیا پر آئے دن کئی کہانیاں بھی نظر آتی ہیں کہ بچوں نے سمارٹ فون کی مدد سے کھبی پورے گھر کے لیے کھانا آرڈر کر دیا تو کھبی کسی نے گھر ہی سیل پر لگایا دیا۔

Read more

سی پیک کے 10 سال: ’گیم چینجر‘ تصور کی جانے والی اقتصادی راہداری سے پاکستان نے کیا کھویا کیا پایا؟

پاکستان اور چین کی اقتصادی راہداری کی ابتدا بہت دھوم دھام سے ہوئی تھی لیکن پھر یکایک ان منصوبوں کی ڈیڈ لائن مِس ہونے لگیں اور ان منصوبوں کی اہمیت پر سوالات بھی ہونے لگے۔

Read more

’فارمولا مِلک استعمال نہ کریں۔۔۔‘ بچوں کو ماں کا دودھ پلانے سے متعلق سات مفروضے

ہر سال اگست کے پہلے ہفتے کے دوران اقوام متحدہ کی مہم میں ماؤں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے وہ اپنے بچوں کو بریسٹ فیڈنگ کرائیں۔ اس تحریر میں طب کے دو ماہرین بچوں کو ماں کا دودھ پلانے سے متعلق مفروضوں کی حقیقت بیان کرتے ہیں۔

Read more

توشہ خان کیس کی سماعت: ’عمران خان کو کہا تھا وکیل آپ کے ساتھ مخلص نہیں‘

عمران خان کے وکلا کی بظاہر یہ حکمت عملی سامنے آئی کہ جب تک اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر ان کی درخواستوں پر فیصلہ نہیں آجاتا اس وقت تک تاخیری حربے استعمال کیے جائیں اور کوئی بھی دلائل نہیں دے گا۔

Read more

سیما حیدر کو فلم میں ’را‘ ایجنٹ کے کردار کی پیشکش: ’پب جی تو کھیلا تو نے، پر دل کا کھیل کیوں کھیلا‘

جمعرات کو مقامی میڈیا نے اطلاع دی کہ ایک پروڈکشن کمپنی نے گریٹر نوئیڈا میں سیما کی رہائشگاہ کا دورہ کیا اور انھیں ایک فلم میں انڈیا کی خفیہ ایجینسی ’را‘ کا ایجنٹ کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔

Read more

پاکستان میں مقامی پروازوں کے کرایوں میں اضافے کی وجہ طلب اور رسد میں فرق یا مہنگا پیٹرول؟

پاکستان میں مقامی پروازوں کے کرایوں میں حالیہ عرصے کے دوران بڑا اضافہ ہوا ہے جس سے موسم گرما کی تعطیلات اور سیاحت کے سیزن کے اواخر میں مسافروں کے لیے مشکلات پیدا ہوئی ہیں۔

Read more

نگران حکومت کیا ہوتی ہے، یہ کیسے بنتی ہے اور اس کا کام کیا ہوتا ہے؟

پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد کے لیے نگراں سیٹ اپ کی تشکیل اسے دنیا کے دیگر ممالک سے الگ کرتی ہے کیونکہ عموماً آج کل جمہوری ممالک میں اس قسم کے کسی بندوبست کی مثال نہیں ملتی۔

Read more

وہ انگریز جس نے برطانیہ میں کرشنا مندر بنانے کے لیے اپنا بنگلہ اور زمین عطیہ کیے

سنہ 1973 میں مشہور بینڈ ’بیٹلز‘ کے رکن جارج ہیریسن نے برطانیہ میں ’ہرے کرشنا ابھیان‘ کو ایک بنگلہ تحفے میں دیا تاکہ وہ یہاں بھی اپنا ایک مرکز بنا سکیں۔ یہ مرکز آج بھی مندر، اور کمیونٹی سینٹر کے طور پر کام کر رہا ہے۔

Read more

7000 برس قدیم یزیدی مذہب کے مقدس ترین مقام کا سفر

یزیدی مذہب کا سب سے مقدس مقام ’لالش‘ شمالی عراق میں خودمختار علاقے کردستان کے دارالحکومت اربیل سے 125 کلو میٹر شمال مشرق کی جانب واقع ہے۔ پوری دنیا میں اس مذہب کے قریب سات لاکھ ماننے والے ہیں۔

Read more

’25 سال کی عمر میں میری نس بندی کی درخواست یہ کہتے ہوئے مسترد کی گئی کہ میں ابھی چھوٹی ہوں‘

ایسی ہزاروں خواتین ہیں جو رضاکارانہ نس بندی کی سرجری تک رسائی حاصل نہیں کر سکتیں، جسے ’ٹیوبل لیگیشن‘ کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ یہ طریقہ حمل کو روکنے میں 99 فیصد سے زیادہ موثر ہے۔

Read more

کیا مرچوں سمیت کچھ غذائیں واقعی ایسی ہیں جنھیں کھا کر آپ کو زیادہ دیر تک بھوک محسوس نہیں ہوتی؟

ممکن ہے کہ آپ کی ہفتہ وار خریداری میں کچھ ایسے کھانے بھی شامل ہوں جن کے پیکٹ پر یہ لکھا ہو کہ اس پیکٹ کے اندر موجود کھانا نہایت مزیدار ہو گا، بہت دنوں تک تازہ رہے گا اور آپ کی صحت کے لیے بھی اچھا ثابت ہو گا۔ ہو سکتا ہے کہ کچھ پیکٹوں پر آپ کو یہ بھی لکھا ملے کہ یہ کھانا آپ کا پیٹ بھر دے گا اور بہت دیر تک آپ کو دوبارہ بھوک

Read more

پاکستان میں اے آئی ماڈلز کی مدد سے ٹاک شو: کیا اے آئی اینکرز مستقبل میں جیتے جاگتے اینکرز کی جگہ لے لیں گے؟

پاکستان میں ایک انفوٹینمنٹ چینل ڈسکور پاکستان نے حال ہی میں ٹی وی پر ایک ٹاک شو کیا جس کے بارے میں ان کا دعوی ہے کہ اس میں اینکر اور مہمان تمام اے آئی ماڈلز ہیں یعنی حقیقی انسانی کی کمپیوٹر سے بنی شکل اور آواز ہیں۔

Read more

وہ شعبے جن میں سرمایہ کاری پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی کی وجہ بنی مگر سرمایہ کار کس امید پر حصص خرید رہے ہیں؟

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گذشتہ کئی ہفتوں سے تیزی کا رجحان جاری ہے اور جمعرات کے روز سٹاک مارکیٹ کا انڈیکس 49000 پوائنٹس کی سطح کو عبور کر گیا جو گذشتہ چھ سال کی مدت میں بلند ترین ہے۔ مگر وہ کون سی کمپنیاں اور شعبے ہیں جن میں سرمایہ کاری کی جا رہی ہے اور کیوں؟

Read more

گیان واپی مسجد کے سروے کا فیصلہ برقرار: اگلا نمبر قطب مینار، تاج محل اور عیدگاہ جیسی تاریخی عمارتوں کا ہو گا؟

آرکیالوجکل سروے آف انڈیا کی ٹیم جلد ہی گیان واپی مسجد کا سروے شروع کرنے والی ہے۔ اس سروے کے بعد اگر یہ پایا گیا کہ یہ مندر کا حصہ ہے تو تین سو برس سے زیادہ اس قدیم مسجد کا کیا ہو گا یہ ایک اہم سوال ہے۔

Read more

شکارپور میں ’سکول اوقات میں بچوں کے گیمز کھیلنے اور ہوٹلوں میں بیٹھنے‘ پر پابندی کیوں لگانی پڑی؟

پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع شکار پور کی ایک ٹاؤن انتظامیہ کو سکول کے اوقات میں بچوں کے گیمز کی دکانوں پر گیمز کھیلنے اور ہوٹلوں پر بیٹھنے پر پابندی کیوں عائد کرنا پڑی؟

Read more

’زندگی تماشا‘ کو یوٹیوب پر ریلیز کرنے کا اعلان: ’ ناکامی اور نقصان کا احساس ہے اور یہ ناکامی نظام کی ہے‘

سرمد کھوسٹ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی آزادی کے مہینے میں اپنی فلم کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر آزاد کر رہے ہیں اور فلم سے جڑے جتنے بھی تنازعات ماضی میں سامنے آئے وہ ان پر ’مٹی ڈال رہے ہیں۔‘

Read more

شمالی کوریا کی تصدیق کے بعد امریکہ اپنے فوجی کی واپسی کے لیے کیسے کوشش کرے گا؟

حال ہی میں امریکہ کا ایک جنوبی کوریا میں تعینات فوجی سرحد پار کر کے شمالی کوریا چلا گیا جس کے بعد اس کی واپسی کے لیے کوششوں کا آغاز ہو رہا ہے لیکن فی الحال یہ معلوم نہیں کہ اس کی واپسی کے لیے مذاکرات کس طرح ہوں گے۔

Read more

منی پور کے اندر کھینچی گئی سرحد جہاں غصہ اور اداسی بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کرتے ہیں

منی پور میں موبائل انٹرنیٹ معطل ہے۔ کوئی نیوز الرٹ نہیں جو یہ بتائے کہ کب، کس کونے میں، کس کمیونٹی نے گھر جلایا، پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا اور کہاں کرفیو لگا۔

Read more

کیا انڈیا کی چاول کی برآمد پر پابندی خوراک کے بحران کو جنم دے سکتی ہے؟

مقامی قیمتوں کو بڑھنے سے روکنے کے لیے انڈیا نے سفید چاول کی برآمدات پر پابندی لگا دی ہے۔ اس اعلان کے بعد امریکہ اور کینیڈا میں انڈین دکانوں پر گھبراہٹ میں خریداری اور خالی شیلفوں کی خبریں اور ویڈیوز سامنے آئیں۔

Read more

عمران خان: ملک میں غیراعلانیہ مارشل لا لگا ہوا ہے، فوجی عدالتوں کے قیام کا مقصد ہی مجھے سزا دلوانا ہے

عمران خان کا کہا تھا کہ جب انھیں اقتدار سے ہٹایا گیا تو اسٹیبلشمنٹ کا خیال تھا کہ ان کی جماعت پارہ پارہ ہو جائے گی لیکن نتیجہ ان عمومی اندازوں کے برعکس نکلا اور اب انھیں اس کھیل سے ہی باہر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Read more

بجلی کی قیمت میں اضافہ: ’کھانا کھائیں یا بل دیں، خودکشی حرام نہ ہوتی تو کب کے مر چکے ہوتے‘

حال ہی میں حکومت پاکستان کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد بجلی کا بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 پیسے سے بڑھ کر 29 روپے 78 پیسے ہو گیا ہے۔ ایسے میں زیاد تر پاکستانیوں کو یہی فکر ستا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں وہ بجلی کے بل کیسے ادا کریں گے۔

Read more

انڈیا بمقابلہ پاکستان: شیڈول میں متوقع تبدیلی کے باوجود احمد آباد میں ہوٹلوں، پروازوں کے کرایوں میں سینکڑوں گنا اضافہ

آئی سی سی کے جون میں جاری کردہ شیڈول کے مطابق اس سال کا سب سے بڑا کرکٹ مقابلہ 15 اکتوبر کو شیڈول کیا گیا تھا جس کے بعد کئی ماہ قبل ہی احمد آباد میں میچ کے روز مقامی پروازوں کے ساتھ ساتھ ہوٹلوں کے کرایوں میں کئی سو فیصد کا اضافہ ہو گیا۔

Read more

قبائلی ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) شدت پسندی پر مبنی کارروائیوں کا ہدف کیوں بن رہی ہے؟

پاکستان کے قبائلی ضلع باجوڑ میں گذشتہ اتوار کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ورکرز کنونشن پر ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں اب تک 49 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اگرچہ باجوڑ میں یہ جے یو آئی پر پہلا بڑا حملہ تھا تاہم اس سے قبل اس جماعت کے کارکنوں اور رہنماؤں کو ٹارگٹڈ کارروائیوں میں نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، جن میں سے بیشتر کی ذمہ داری داعش نے قبول کی۔

Read more

15 سال کی شادی کے بعد کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور اہلیہ سوفی کا علیحدگی کا اعلان

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور ان کی اہلیہ سوفی "بامعنی اور مشکل گفتگو” کے بعد 18 سال بعد الگ ہو رہے ہیں۔ جوڑے نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ وہ ’گہری محبت اور احترام کے ساتھ ایک قریبی فیملی‘ رہیں گے۔

Read more

نئی مردم شماری کے مطابق الیکشن کا عندیہ، کیا انتخابات تاخیر کا شکار ہو جائیں گے؟

اگر نئی مردم شماری کے تحت الیکشن ہوتے ہیں تو کیا اِن کا انعقاد وقت پر ممکن ہو پائے گا؟ بظاہر ایسا ممکن نہیں لگتا تو کیا ایسی صورت میں نگراں حکومت نوے دِن سے آگے چلی جائے گی؟ کیا آئینی طور پر یہ ممکن ہو پائے گا کہ نگراں حکومت کی مدت کو بڑھایا جائے؟

Read more

میوات میں ہلاک ہونے والے امام مسجد کی وائرل ویڈیو: ’ہندو مسلم بیٹھ کے کھائیں تھالی میں، ایسا ہندوستان بنا دے‘

سعد مسجد میں نائب امام اور مؤذن تھے اور امام کی غیر موجودگی میں امامت کیا کرتے تھے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ان کو ایک دعائيہ نظم پڑھتے سنا جا سکتا ہے۔

Read more

آفیشل سیکرٹس ایکٹ ترمیمی بل: انٹیلیجنس اداروں کو مزید کیا اختیارات دیے گئے اور اس پر مخالفت کیوں؟

آفیشل سیکرٹس ایکٹ ترمیمی بل میں مبصرین کی جانب سے سب سے زیادہ متنازع قرار دی گئی سرچ وارنٹ سے متعلق شق میں کہا گیا ہے کہ انٹیلیجنس ادارے کسی جرم یا جرم کے شبے میں ’ضرورت پڑنے پر بغیر وارنٹ طاقت کے زور پر کسی بھی وقت کسی شخص یا جگہ کی تلاشی لے سکتے ہیں۔‘

Read more

چلتی ٹرین میں رائفل چھین کر مبینہ طور پر چار افراد کو قتل کرنے والے ریلوے فورس کے اہلکار کون ہیں؟

انڈیا میں سوموار کو جے پور سے ممبئی جانے والی ٹرین میں آر پی ایف (ریلوے پروٹیکشن فورس) کے جوان کی فائرنگ پر تنازعہ جاری ہے۔

Read more

25، 25 روپے ڈال کر لاٹری کا ٹکٹ خریدنے والی خاکروب خواتین جنھوں نے 10 کروڑ کا جیک پاٹ جیت لیا

انڈیا کی جنوبی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی 11 خواتین صفائی کارکنوں نے جون میں لاٹری ٹکٹ خریدنے کے لیے پیسے اکٹھے کیے۔ گذشتہ ہفتے ان کی یہ جان کر خوشی کی انتہا نہ رہی کہ انھوں نے دس کروڑ روپے یعنی 12 لاکھ امریکی ڈالر کا جیک پاٹ جیت لیا ہے۔

Read more

’کام سوتر‘ میں صرف شہوانیت اور جسمانی لذت کی بات نہیں تو پھر آخر اس کتاب میں کیا ہے؟

مغربی دنیا میں کام سوتر نامی کتاب کو ‘شہوانی ادب’ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اور آج انڈیا میں بھی بہت سے لوگ ‘کام سوتر’ کو جسمانی تعلقات کو بیان کرنے والے متن کے طور پر دیکھتے ہیں۔

Read more

گھریلو ملازمہ تشدد کیس: ’باجی نے میری بیٹی کو گاڑی سے اُتارا اور کہا یہ پکڑو اپنا گند‘

بی بی سی نے حال ہی میں لاہور کے جنرل ہسپتال میں زیر علاج 12 سالہ گھریلو ملازمہ کی والدہ سے بات کر کے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ وہ کیا حالات تھے جن میں انھوں نے اپنی بیٹی کو اسلام آباد کے سول جج کے گھر ملازمت پر رکھوایا اور بچی پر ہونے والے تشدد کے متعلق انھیں چھ ماہ بعد کیسے پتا چلا؟

Read more

’جو امریکہ کو امریکیوں سے زیادہ جانتا تھا وہ وسیم اکرم پلس کو نہ جان سکا‘: عثمان بزدار تحریک انصاف سے مائنس

عمران خان کی جماعت تحریک انصاف نے عثمان بزدار کو پارٹی سے نکال دیا ہے مگر ایک وہ وقت بھی تھا جب ان کی ’ایمانداری‘ دیکھ کر انھیں ملک کے سب سے بڑے صوبے کا وزیر اعلیٰ بنایا گیا۔

Read more

وہ نایاب دھاتیں جن کی برآمد پر پابندی کر کے چین ’ٹیکنالوجی کی جنگ‘ میں سبقت حاصل کرنا چاہتا ہے

چین سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لیے دو کلیدی مواد کی برآمدات پر پابندی لگانا شروع کر رہا ہے کیونکہ امریکہ کے ساتھ چپ کی جنگ میں شدت پیدا ہو رہی ہے۔

Read more

آرٹیکل 370 کا خاتمہ:مودی حکومت کا بیان حلفی مسترد ہونے کے بعد اب کشمیریوں کی نظریں سپریم کورٹ پر کیوں ہیں؟

انڈیا کی سپریم کورٹ میں آج سے روزانہ کی بنیاد پر تقریباً دو درجن ایسی درخواستوں کی سماعت ہو رہی ہے، جن میں کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متلعق 5 اگست 2019 کو لیا گیا فیصلہ غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا گیا۔

Read more

پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ: کیا حکومت کے ’کاؤنٹ ڈاون‘ کے وقت ایسے فیصلے ووٹ بینک کو متاثر کر سکتے ہیں؟

ایسے میں جب حکومت کی رخصتی کے دن قریب ہیں تو تقریباً ایک ہفتے پہلے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ساڑھے سات روپے تک کا اضافہ اور اب پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 20 روپے کا اضافہ، کیا حکومت خصوصاً مسلم لیگ ن کے لیے ان کا ووٹ بینک کم کرنے کا سبب بن سکتا ہے؟

Read more

گھریلو ملازمہ تشدد کیس میں ملزمہ کی عدالت میں پیشی کا احوال: ’جج کی بیوی ہے ہتھ ہولا رکھنا‘

عدالت نے جب ملزمہ کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض چھ روز کی ضمانت منظور کی تو وکیل کی طرف سے کہا گیا کہ پیسے لانے میں وقت لگے گا جس پر عدالت نے کہا کہ یہ کام آپ نے کرنا ہے، عدالت اس رقم میں کمی نہیں کر سکتی۔

Read more

پاکستانی شہری یورپ جانے کے لیے لیبیا کا خطرناک راستہ کیوں استعمال کر رہے ہیں؟

اس سال لیبیا اور مصر جانے والے 13 ہزار پاکستانیوں میں سے زیادہ تر واپس نہیں آ سکے۔ ان میں دو نوجوان بھی شامل تھے جن کا اپنی والدہ کو آخری پیغام یہ تھا کہ وہ فکر نہ کریں۔

Read more

آئی سی سی کی آمدن میں انڈیا کا حصہ سب سے زیادہ کیوں اور پاکستان کو اس پر کیا اعتراض ہے؟

کرکٹ کی دنیا میں ان دنوں جہاں ایشز سیریز چھائی ہوئی ہے وہیں انڈین کرکٹ ٹیم کے ویسٹ انڈیز دورے کے بھی چرچے ہو رہے ہیں جبکہ انڈیا میں اس سال ورلڈ کپ کی تیاریاں جاری ہیں مگر اس سب کے بیچ آمدن کی تقسیم کے لیے آئی سی سی کا ماڈل زیرِ بحث ہے۔

Read more

گھریلو ملازمہ پر تشدد کیس میں ملزمہ کی ضمانت میں توسیع: ’صورتحال بہتر نہ ہوئی تو بچی کو وینٹیلیٹر پر منتقل کیا جا سکتا ہے‘

پروفیسر فرید کے مطابق بچی کے ہسپتال داخل ہونے کے بعد دو مرتبہ ایسا ہو چکا ہے کہ خون میں آکسیجن کی مقدار خطرناک حد تک کم ہو جانے بعد بچی کو آکسیجن یعنی مصنوعی تنفس پر منتقل کرنا پڑا۔ انھوں نے کہا کہ اگر یہی پیٹرن جاری رہا تو بچی کو وینٹیلیٹر پر منتقل کیا جا سکتا ہے تاہم اس کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں ہو گا۔

Read more

میوات میں ’ہندو مسلم فسادات‘ کے بعد امام مسجد ہلاک: ’پولیس نے کہا مسجد کی سکیورٹی کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں‘

انڈیا کے دارالحکومت دہلی سے ملحقہ ریاست ہریانہ کے ضلع میوات میں پیر کو ہندو اور مسلمان گروہوں کے درمیان تشدد کے بعد گروگرام (گڑ گاؤں) کے سیکٹر 57 میں واقع مسجد میں آگ لگا دی گئی ہے جس کے نتیجے ایک مسجد کے نائب امام ہلاک ہو گئے ہیں۔

Read more

دودھ، بلی اور جمہوریت!!!

پیپلز پارٹی، پی ایم ایل این اور پی ڈی ایم کی دیگر جماعتیں سیاسی مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر عوامی رابطے کی جانب نا بڑھیں تو ایسا نہ ہو کہ آئندہ چند ماہ میں تحریک انصاف سمیت سب جماعتیں انتخابات کے لیے ہم آواز دکھائی دیں۔

Read more

’ہمارے ریچھ اصلی ہیں، ریچھ کی کھال پہنے انسان نہیں‘، چینی چڑیا گھر کو یہ وضاحت کیوں دینی پڑی؟

چین کے سوشل میڈیا پر مشرقی چین کے ایک چڑیا گھر میں ریچھ کی انسانوں کی طرح دو ٹانگوں پر کھڑا ہونے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد افواہوں کے باعث چین کے اس چڑیا گھر نے اپنے سیاحوں کو یقین دلایا ہے کہ ان کے ریچھ اصلی ہیں اور یہ ریچھ کی کھال پہنے انسان نہیں ہیں۔‘

Read more

مودی حکومت کے خلاف منی پور فسادات پر عدم اعتماد کی تحریک جو الٹا اپوزیشن کو مشکل میں ڈال سکتی ہے

انڈیا کی اپوزیشن جماعتوں نے ریاست منی پور میں تین مہینے سے جاری نسلی فسادات اور تباہی کی صورتحال کے پس منظر میں پارلیمان کے ایوان زیریں میں وزیر اعطم نریندر مودی کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی ہے لیکن تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ اس سے مودی حکومت کو فائدہ ہو سکتا ہے۔

Read more

’باخموت کے بھوت‘ کے نام سے مشہور یوکرینی نشانے باز کون ہیں؟

یوکرین کی افواج ملک کے مشرق میں واقع باخموت شہر پر دوبارہ قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ بی بی سی کو یوکرین فوج کے ایلیٹ سنائپرز کی ایک ٹیم تک خصوصی رسائی دی گئی ہے جنھیں ’باخموت کے بھوت‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، جو آس پاس کے علاقوں میں رات کو چھاپے مار رہے اور کارروائیاں کر رہے ہیں۔

Read more

باجوڑ دھماکہ: ’دل میں یہ دعا کرتا گیا کہ اللہ کرے میرا بیٹا سلامت ہو، جب تابوت پر نظر پڑی تو حالت غیر ہو گئی‘

ابوذر لاڈلا بھی تھا اور بہنوں کا چہیتا تھا۔ جاوید محنت مزدوری کرتے ہیں اور ایک ریڑھی پر سامان فروخت کرتے ہیں۔ ان کی سات بیٹیاں ہیں۔ ابو ذر بڑی بیٹی سے ایک سال چھوٹا تھا۔ اس کی عمر لگ بھگ 13 سال تھی اور ساتویں جماعت میں پڑھتا تھا۔

Read more

ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے دو ہی راستے، جیل یا وائٹ ہاؤس

ٹرمپ کا اصرار ہے کہ انھیں خالصتاً سیاسی بنیادوں پر غیر منصفانہ طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے امریکہ کی ریاست آئیوا میں ایک تقریب میں ایک رات ڈونلڈ ٹرمپ سمیت درجن سے زیادہ ممکنہ صدارتی امیدواروں نے ایک تقریب میں تقاریر کیں اور ان سے صرف ایک نےسابق صدر کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ تقریب میں موجود حاضرین نے اس پر ہوٹنگ شروع کر دی جس ظاہر ہوتا ہے کہ سابق صدر ٹرمپ کی پارٹی پر کس

Read more

ڈنمارک میں الہامی کتابوں کی بے حرمتی پر پابندی لگانے پر غور

ڈنمارک سیکیورٹی اور سفارتی خدشات کے پیش نظر مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن یا دیگر مذہبی کتب کو نذر آتش کرنے سے متعلق مظاہروں پر پابندی عائد کرنے پر غور کر رہا ہے۔ ڈنمارک کی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار کا تحفظ بہت ضروری ہے لیکن اس طرح کے مظاہروں سے انتہا پسندوں کو فائدہ ہوتا ہے اور ان سے سلامتی کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ ڈنمارک سفارت خانوں کے باہر احتجاج سمیت بعض حالات میں مداخلت

Read more

دوسرے ملکوں میں اویغوروں کی سرگرمیوں کو دبانے کے لیے چین ملکی رشتہ داروں کو 'یرغمال' بنا رہا ہے

محققین کا کہنا ہے کہ چین بیرون ملک مقیم اویغوروں پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی مہم چلانے والوں کی جاسوسی کریں۔ اور وہ ایسا چین میں ان کے اہل خانہ کو دھمکا کر کر رہا ہے۔ پناہ گزینوں اور کارکنوں نے بی بی سی کو بتایا کہ چین کے دھمکی والے ہتھکنڈے ان کی برادری کو توڑ رہے ہیں۔ جیسے ہی علیم کی والدہ کی سکرین پر جھلک نظر آئی انھوں نے کہا: ‘میرے پیارے

Read more

اسرائیل اور لبنان کیا پھر سے جنگ کی جانب بڑھ رہے ہیں؟

سرحد کے قریب کے علاقوں کی تاریخ بتاتی ہے کہ یہاں کے حالات کا غلط اندازہ لگانا کافی ممکن ہے اور جب چیزیں غلط ہوتی ہیں تو بہت جلد غلط ہو جاتی ہیں۔ بلیو لائن جنگ کا ایک ٹرپ وائر ہے، یعنی ایک ایسی جگہ جہاں جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

Read more

ملکہ وکٹوریہ، جو اپنی زندگی میں سات بار قاتلانہ حملوں میں بال بال بچیں

ملکہ وکٹوریہ پر ان کی زندگی میں سات بار قاتلانہ حملے ہوئے مگر وہ کبھی حوصلہ نہیں ہاریں۔ جہاں وہ عوامی طور پر مضبوط اور ناقابل تسخیر شخصیت کے طور پر پہچان رکھتی تھیں وہیں ان کی ذاتی ڈائری ان کے ایک جذباتی پہلو کو ظاہر کرتی ہے۔

Read more

انڈین انفلوئنسر کی کھانا کھانے کی وائرل ویڈیو: ’اس قسم کے رویے کو رومانوی رنگ دینا غلط ہے‘

کھانے کی میز اور دسترخوانوں پر اکثر ماں کا اپنے منھ سے نوالہ نکال کر اپنے بچوں کو دینا یا بچوں کو کھاتا دیکھ کر کھانے سے ہاتھ روک لینا تو سب نے دیکھا لیکن ایک ویڈیو جس میں ایک بیوی کو اپنی پلیٹ سے کھانا اپنے شوہر کی پلیٹ میں منتقل کرتے دکھایا گیا ہے نے سوشل میڈیا کو تقسیم کر دیا ہے۔’

Read more

سوڈان میں گینگ ریپ کے واقعات: ’ان تینوں نے باری باری میرا ریپ کیا، پھر مجھے سڑک کنارے پھینک دیا‘

سوڈان میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے جولائی میں کہا تھا کہ ان کو 57 خواتین اور لڑکیوں کے خلاف جنسی تشدد کے 21 واقعات کی رپورٹ ملی ہیں۔

Read more

مودی تیسرے دور حکومت میں انڈیا کو دنیا کی تیسری بڑی معیشت بنانے کی گارنٹی کیسے دے رہے ہیں؟

بدھ کے دن دلی میں انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک تقریب کے دوران اعلان کیا کہ ان کی حکومت کے تیسرے دور میں انڈیا دنیا کی تین بڑی معیشتوں میں شامل ہو جائے گا۔

Read more

وائلنٹ ایکسٹریمزم بل 2023: انتہا پسندی کی روک تھام سے متعلق قوانین کی موجودگی میں نئے بل کا مقصد کیا تھا؟

پرتشدد انتہا پسندی بل 2023 کے مندرجات سامنے آنے کے بعد سیاسی و سماجی حلقوں میں یہ تاثر پیدا ہوا کہ اسے پاکستان کی پارلیمنٹ سے منظور کروانے کا مقصد ایک سیاسی جماعت (پاکستان تحریک انصاف)کو نشانہ بنانا ہے۔ اس تاثر کی وجہ اس بل کے متن میں شامل وہ الفاظ ہیں جو دیگر قوانین میں موجود نہیں۔

Read more

باجوڑ دھماکے میں 44 افراد کی ہلاکت: ’میرے سامنے میرے شاگرد کی لاش پڑی تھی‘

صوبہ خیبر پختونخوا میں باجوڑ کی ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو حکام کے مطابق ایک جلسے میں دھماکے سے کم از کم 44 افراد ہلاک اور100 زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی اتحادی جماعت کے کارکنان کی ہلاکت پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے وزارت داخلہ اور خیبر پختونخوا کی نگران حکومت سے رپورٹ طلب کی ہے۔

Read more

راجہ ریاض بھی نہ ہوتا تو آپ کیا کر لیتے؟

جس طرح کا پارلیمانی ڈھانچہ اس وقت ہمارے ملک میں کام کر رہا ہے، اس کے معیار پر نہ راجہ صاحب کو اور نہ ہی ہم جیسے مبصرین کو کوئی ٹینشن ہے۔ اور ٹینشن ہو بھی کیوں؟

Read more

’حادثہ واپسی کے روز ہوا‘ بابو سر ٹاپ کے قریب وین کھائی میں گرنے سے ایک خاندان کے سات افراد ہلاک

صوبہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کی سرحد پر 13,691 فٹ کی بلندی پر واقع بابو سر ٹاپ پر ایک حادثے میں پنجاب کے شہر ساہیوال سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے سات افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔

Read more