پاکستان میں سوشل میڈیا کی بندش کے باوجود مظاہرے کیوں نہ تھم سکے؟

پاکستان میں عمران خان کے حامیوں اور ملک کی اسٹیبلشمنٹ کے درمیان لڑائی دو محاذوں پر جاری رہی: سڑکوں اور سوشل میڈیا پر۔ اور ایک میدان جنگ میں سابق وزیر اعظم کا پلڑا بھاری رہا۔ بی بی سی کو معلوم ہوا ہے کہ پُرتشدد مظاہروں اور سوشل میڈیا کی بندش کے دوران ملک میں وی پی این سروسز کی مانگ میں 1300 فیصد اضافہ ہوا۔

Read more

ایلون مسک کے بعد اب ٹوئٹر کی نئی سربراہ لنڈا یاکارینو کون؟

دنیا کے معروف ارب پتی اور تاجر ایلون مسک نے سوشل میڈیا کمپنی کی متنازع خرید کے چھ ماہ بعد لنڈا یاکارینو کو ٹوئٹر کی نئی سربراہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

Read more

لائیو ٹی وی پر قتل ہونے والے انڈیا کے ’گینگسٹر سیاستدان‘ جو اپنا موازنہ نیلسن منڈیلا سے کرتے تھے

عتیق احمد کی ہنگامہ خیز زندگی کے اسرار و رموز سے پردہ اٹھانے کے لیے نئی دہلی سے بی بی سی کے نمائندے سوتک بسواس اور پریاگ راج سے وکاس پانڈے نے تحقیق کی اور جانا کہ وہ کیا حالات تھے جنھوں نے عتیق احمد کے لیے جرائم اور سیاست کے درمیان کی سرحدوں کو مٹا کے رکھ دیا تھا۔

Read more

’ہوا بھی چلے تو لگتا ہے ہم ڈوب جائیں گے‘ سیلاب متاثرین کو گھروں کی تعمیر کے لیے رقم کیوں نہ مل سکی؟

گذشتہ برس پاکستان میں آنے والے سیلابوں سے 33 لاکھ افراد متاثر ہوئے تھے۔ سندھ سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ تھا، جہاں 23 لاکھ افراد بے گھر ہوئے جن کی ایک بڑی تعداد آج بھی خیموں میں رہنے پر مجبور ہے۔ ان کی بحالی کا کام سست روی کا شکار ہے۔

Read more

کور کمانڈر کا مور اور ہمارا مور چور: محمد حنیف کا کالم

اس سارے مباحث میں، مجھے صرف مور اور مور چور کی فکر ہے۔ کیا مور کو مناسب خوراک ملی ہو گی، کیا وہ اپنے نئے گھر میں جو یقیناً کور کمانڈر کے گھر سے بہت چھوٹا ہو گا، آرام سے رہ سکے گا اور میں مور چور کے بارے میں زیادہ فکر مند ہوں۔ محمد حنیف کا کالم۔

Read more

پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش سے کاروبار زندگی متاثر: ’سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں ڈال سکے تو آرڈر بھی نہیں ملے‘

کسی کو انٹرنیٹ بند ہونے سے کھانے کے آرڈرز نہیں ملے، کوئی اپنی ٹیکسی گاڑی باہر نہیں نکال سکا کیونکہ باہر انٹرنیٹ کام نہیں کر رہا تھا اور کسی کے ’فیس بک پیج پر کوئی کلک نہیں آئے۔۔۔ کیونکہ پاکستان میں انٹرنیٹ منگل کی دوپہر سے جمعہ کی رات تک بند رہا۔

Read more

’ہم دیکھیں گے‘: فیض کی نظم پر انڈین فلم ڈائریکٹر کا دعویٰ، عمران خان پر غیر قانونی استعمال کا الزام

’کشمیر فائلز‘ نامی فلم کے ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ نے ’ہم دیکھیں گے‘ نظم کو، جو کہ ان کی 2022 کی فلم میں استعمال ہوا ہے، اپنے پروموشنل ویڈیوز میں غیر قانونی طور پر استعمال کیا ہے۔

Read more

عرب ممالک میں انڈیا اتنا اہم اور پاکستان اتنا غیر اہم کیوں ہو گیا ہے؟

امریکہ، انڈیا اور متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیروں کی سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کے ساتھ گزشتہ ہفتے اتوار کو ہونے والی ملاقات کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Read more

مصنوعی ذہانت کے خطرات سے آگاہ کرنے والے پروفیسر جنھیں ’سرپھرا اور افواہیں پھیلانے والا‘ کہا گیا

’جب میں نے یہ مضمون لکھا تو مجھے لگا کہ لوگوں نے سوچا ہو گا کہ میں پاگل ہو گیا ہوں یا غیر ضروری طور پر پریشان کر دینے والی خبریں بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہوں۔‘

Read more

نوجوانی میں لیموں پانی اور بیگل بریڈ فروخت کرنے والے اردوغان ترکی کے طاقتور سربراہ کیسے بنے

ترک صدر اردوغان کے دو دہائیوں سے جاری اقتدار کو 14 مئی کو ملک میں ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں ایک طاقتور سیاسی اتحاد کے خلاف کانٹے دار مقابلے کا سامنا ہے۔

Read more

محمد بشیر: وہ جج جن کی عدالت کے کٹہرے میں چار پاکستانی وزرائے اعظم کھڑے ہوئے

پاکستان کی وزارت قانون کے قواعد کے مطابق نیب ججوں کی تقرری تین سال کے لیے ہوتی ہے لیکن اس کا اطلاق جج محمد بشیر پر نہیں ہوتا۔ وہ گزشتہ 11 سال سے اسلام آباد کی نیب کورٹ نمبر ایک میں تعینات ہیں۔

Read more

عثمانیہ دور کی قدیم حویلیاں جو گرمیوں میں ٹھنڈی اور سردیوں میں گرم رہتی ہیں

آج سفرانبولو میں 2000 سے زائد قدیم اور سلطنت عثمانیہ کے دور کی کوناکلر موجود ہیں۔ ان میں سے بہت سی مقامی افراد کی رہائشگاہیں ہیں لیکن کچھ کو بوتیک، ہوٹلوں، ریستورانوں، کیفوں اور عجائب گھروں میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ نہ صرف یہ دیکھنے میں خوبصورت ہیں بلکہ یہ کوناکلر پائیدار فن تعمیر اور سماجی طور پر ذمہ دارانہ طرز تعمیر کی شاندار مثالیں ہیں۔

Read more

قطر میں جاسوسی کے الزام میں قید اپنے سابق نیوی افسران کو چھڑوانا مودی حکومت کے لیے کتنا بڑا چیلنج ہے؟

یہ 30 اگست 2022 کی رات کی بات ہے جب قطر میں کام کرنے والے انڈین بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کو وہاں کی انٹیلیجنس کے افسران نے گرفتار کیا۔ گرفتاری کے اِس ڈرامائی واقعہ کے بعد انھیں دوحہ کی جیل میں باقی قیدیوں سے الگ رکھا گیا۔

Read more

جعلی ٹیومر جس کے لیے ماں بیٹی نے لاکھوں ڈالر کے عطیات وصول کیے اور مشہور شخصیات کو بے وقوف بنایا

کینسر کمیونٹی کی حفاظت کے لیے پرعزم والدین کے ایک گروپ کے ذریعے اب سچ سامنے آرہا ہے۔۔۔ یہ طب میں دھوکہ دہی اور مشہور شخصیات کے لیے پائے جانے والے جنون کی کہانی ہے۔

Read more

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان کا سٹیٹس کیا ہے؟ ’عدالت نے عمران خان کو ریلیف تو دیا ہے لیکن صرف چند گھنٹوں کا‘

گذشتہ روز سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی القادر ٹرسٹ میں نیب کی طرف سے گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔مگر سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے کے بعد اِس وقت عمران خان کا سٹیٹس کیا ہے؟ گذشتہ روز کی عدالتی کتنی غیرمعمولی تھی؟ اور اب نیب کے آٹھ روزہ ریمانڈ کی حیثیت کیا ہے؟ بی بی سی ان سوالات کے جواب جاننے کے لیے آئینی و قانونی ماہرین سے بات کی ہے۔

Read more

سرحد کا مسئلہ: چین اور انڈیا کے درمیان پھنسا چھوٹا سا بھوٹان کیا کرے؟

انڈیا اور چین کے درمیان جاری تناؤ کی وجہ سے ان دونوں کا ہمسایہ چھوٹا سا ملک بھوٹان عجیب مخمصے کا شکار ہے کہ وہ کیا کرے۔ اگر چین کے ساتھ سرحدی معاہدہ کرتا ہے تو انڈیا ناراض ہوتا ہے اور اگر انڈیا کی بات مانتا ہے تو چین۔

Read more

یوکرین کو اگر امریکی ساختہ ایف 16 لڑاکا طیارے مل بھی جائیں تو کیا وہ روس کا مقابلہ کر سکے گا؟

امریکی انتظامیہ نے یوکرین کو F-16 بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔ بہت سے لوگوں کو خدشہ ہے کہ یوکرین کو مغربی طیارے فراہم کرنے سے تنازع بڑھ سکتا ہے، جو امریکہ اور یورپ کو براہ راست جنگ میں گھسیٹ سکتا ہے۔

Read more

عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کمزور پاکستانی معیشت کو کیسے متاثر کر رہی ہے؟

عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والے حالات نے ملک کے معاشی شعبے کو بھی شدید متاثر کیا، جس کا منفی اثر ملکی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے رجحان کے ساتھ ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی میں ہونے والی کمی ہے، جس کے باعث ڈالر اس وقت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر موجود ہے۔

Read more

نیب نے توہین عدالت کی ہے، اب کوئی شخص بھی عدالت میں خود کو محفوظ تصور نہیں کرے گا: چیف جسٹس

عمران خان کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے اور سماعت کے آغاز میں عمران خان کے وکیل حامد خان روسٹرم پر آئے اور انھوں نے کہا کہ عمران خان بائیو میڑک کروانے کے لیے آئے تھے کہ انھیں گرفتار کیا گیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ کیسے کسی شخص کو سپریم کورٹ ہائی کورٹ یا احتساب عدالت سے گرفتار کیا جا سکتا ہے جبکہ وہ خود کو سرنڈر کر چکا ہو۔

Read more

امیتابھ بچن: فلم ’زنجیر‘ نے کیسے ایک ناکام ہیرو کو سپر سٹار بنا دیا؟

40 سال قبل 11 مئی 1973 کو ریلیز ہونے والی یہ وہی فلم تھی جس نے ہندی فلم انڈسٹری کو ’اینگری ینگ مین‘ دیا، ایک نیا سپر سٹار جو آنے والے برسوں تک ہندی فلموں کا چہرہ بدلنے والا تھا۔

Read more

جب انڈین فوج کی وردی پہنے سائنسدانوں نے امریکہ کو چکمہ دے کر انڈیا کا دوسرا ایٹمی تجربہ کیا

مشن کو خفیہ رکھنے کے لیے ہر سائنسدان مختلف نام سے سفر کر رہا تھا اور سیدھا پوکھران جانے کے بجائے بہت گھوم کر وہاں پہنچ رہا تھا۔ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن ڈی آر ڈی او کی ٹیم میں کل 100 سائنسدان تھے۔

Read more

دنیا کے بڑے بینک تیز رفتاری سے سونا کیوں خرید رہے ہیں اور اس سے ڈالر کو کیا خطرہ ہے؟

ڈالر کے بدلے سونا۔ بہت سے ممالک کے مرکزی بینک امریکہ پر انحصار کم کرنے کی کی کوششوں میں ایسا کر رہے ہیں۔ قیمتی دھات کی صنعت کی نمائندگی کرنے والے ادارے عالمی گولڈ کونسل نے بتایا ہے کہ سنٹرل بینکوں نے گذشتہ سال اپنے ذخائر میں سب سے زیادہ سونا جمع کیا ہے۔

Read more

عمران خان کی گرفتاری اور حالیہ واقعات کا کس کو کیا فائدہ اور کیا نقصان ہو سکتا ہے؟

سابق وزیراعظم عمران خان کو منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطہ سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ پھوٹ پڑا۔ بی بی سی نے اس حوالے سے سیاسی رہنماؤں، عسکری امور کے ماہرین اور تجزیہ کاروں سے بات کر کے اس سوال کا جواب جاننے کی کوشش کی ہے۔

Read more

عمران خان کی گرفتاری: ’میرے بھائی کے ہاتھ میں کوئی اسلحہ نہیں تھا، صرف ایک جھنڈا تھا‘

9 مئی کو پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پولیس اور مظاہرین کے مابین جھڑپوں کے دوران دونوں فریقین میں متعدد ہلاکتوں اور سینکڑوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ بی بی سی نے ان مظاہروں میں ہلاک ہونے والے چند افراد کے اہلِ خانہ و دوست احباب سے بات کی ہے۔

Read more

شام کی عرب لیگ کی رکنیت بحال، صدر بشار الاسد کی قبولیت میں اضافہ

شام ایک دہائی سے زیادہ عرصے کے بعد ایک بار پھر بااثر عرب لیگ میں شامل ہو گیا ہے، جسے جمہوریت کے حامی مظاہروں پر وحشیانہ جبر کی وجہ سے نکال دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے ملک میں خانہ جنگی شروع ہو گئی تھی۔

Read more

احتساب عدالت میں عمران خان کی پیشی: جج بھی وہی اور وکیل بھی، صرف ملزم کوئی اور۔۔۔

القادر ٹرسٹ کے مقدمے کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی اور یہ وہی جج ہیں جنھوں نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں مجرم قرار دیتے ہوئے انھیں قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

Read more

حملوں کے پیچھے پارٹی کی کچھ شرپسند لیڈرشپ کے احکامات، ہدایات اور مکمل پیشگی منصوبہ بندی تھی اور ہے: آئی ایس پی آر

’جو کام ملک کے دشمن نہ کر سکے وہ اقتدار کی ہوس میں مبتلا سیاسی لبادہ اوڑھے گروہ نے کر دکھایا‘ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے منگل کو تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری اور اس کے ردعمل میں ہونے والے احتجاج پر کہا ہے کہ نو مئی کا دن ایک سیاہ باب کی طرح یاد رکھا جائے گا۔ آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’چیئرمین پی ٹی آئی کو نیب

Read more

’ایک مستحکم پاکستان امن کے لیے ضروری ہے‘

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری اور ان کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کی خبریں انڈیا کے اخبارات اور ٹی وی چینلوں پر سب سے اہم خبروں میں شائع اور نشر کی گئی ہیں۔

Read more

کور کمانڈر ہاؤس پر دھاوا: مظاہرین ’پھل، دودھ اور موروں‘ کے علاوہ کون سی چیزیں اپنے ساتھ لے گئے؟

ایسی ہی ایک ویڈیو میں جہاں لوگ کھانے پینے کی اشیا جیسے دودھ پھل وغیرہ اٹھائے اور اپنے ساتھ لے جاتے نظر آئے وہیں ایسے مناظر بھی دیکھنے کو ملے جس میں لوگوں نے کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں موجود پرندوں کو بھی اٹھا رکھا تھا۔

Read more

فیضان جتک قتل کیس میں سزائے موت:’ذمہ داران کو سزا سے انصاف کا بول بالا ہوا ہے‘

پانچ مئی 2021 کی شب کوئٹہ میں طالبعلم فیضان جتک کے قتل کے الزام میں مقامی عدالت نے پولیس کے ایگل سکواڈ کے چاراہلکاروں کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر موت، عمر قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی ہیں۔

Read more

میں 24 گھنٹے سے واش روم نہیں گیا: عمران خان کا نیب عدالت میں بیان

 میں 24 گھنٹے سے واش روم نہیں گیا: عمران خان کا نیب عدالت میں بیان پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریِک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے اسلام آباد احتساب عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 24 گھنٹے سے واش روم نہیں گئے۔ عدالت میں موجود وکلا نے باہر آ کر میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ عمران خان نے عدالت کو بتایا کہ ان کے معالج ڈاکٹر فیصل کو بلایا جائے۔ عمران حان

Read more

’مشکل ہدف اور جان لیوا رات‘: دورانِ آپریشن تباہ ہونے والے بمبار طیارے کے زندہ بچ جانے والے عملے کی کہانی

یہ کہانی ایک ہینڈلی پیج ہیلی فیکس ہیوی بمبار طیارے کے عملے کے بارے میں ہے، جن میں سے زیادہ تر کینیڈین تھے، جس کے ذریعے یورپ کی جنگ کے دوران جرمنی پر بمباری کی گئی۔

Read more

سابق صدر ٹرمپ کالم نگار پر جنسی حملہ کرنے کے مرتکب قرار، 50 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

امریکہ میں دیوانی مقدمے کی ایک جیوری نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سنہ 1990 کی دہائی میں نیویارک کے ایک ڈپارٹمنٹ سٹور میں ایک میگزین کی کالم نگار کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا ذمہ دار پایا ہے۔

Read more

لِپ فلر یا بوٹوکس: ’انجیکشن لگوا کر میرے ہونٹ اتنے سوج گئے کہ میں اپنا منھ تک بند نہیں کر پاتی تھی‘

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بہت سے مریض اس کے بعد درد میں مبتلا اور اپنی ظاہری شکل پر شرمسار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس صنعت کے لیے مزید ضابطے بنانے اور معیار طے کرنے کی ضرورت ہے۔

Read more

کور کمانڈر ہاؤس، جی ایچ کیو اور کنٹونمنٹ علاقوں میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف کیا کارروائی ہو سکتی ہے؟

فوجی املاک اور تنصیبات کو نقصان پہنچانے اور ان علاقوں میں ہنگامہ آرائی کے خلاف قوانین سخت نوعیت کے ہیں جن کے تحت سزائیں بھی سخت ہو سکتی ہیں، بی بی سی نے کنٹونمنٹ علاقوں میں ہنگامہ آرائی، فوجی ہیڈکوارٹرز میں داخلے اور فوجی املاک کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے قوانین سمجھنے کے لیے ماہرین سے بات کی۔

Read more

عمران خان کی گرفتاری اور سوشل میڈیا پر ردِعمل: ’گرفتار کرنے والوں سے ایک بار پھر مس کیلکولیشن ہو گئی‘

سوشل میڈیا پر عمران خان کے حامیوں کے علاوہ بیشتر افراد ان کی گرفتاری کی مذمت کرتے نظر آ رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں اس گرفتاری کو معاشی اور سیاسی بحران میں ڈوبے ملک کے لیے خطرناک قرار دے رہے ہیں۔

Read more

پی ٹی آئی کارکنوں کی جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاؤس میں توڑ پھوڑ

عمران خان کی گرفتاری قانونی ہے یا غیر قانونی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا عمران خان کی گرفتاری قانونی یا غیر قانونی ہونے کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ ** پی ٹی آئی کارکنوں کی جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاؤس میں توڑ پھوڑ شہزاد ملک، بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے

Read more

عمران خان کی گرفتاری: جب فواد چوہدری نے اپنے بھائی کا ہاتھ پکڑ کر کہا ’عمران پکڑا گیا، چلو آ جاؤ۔۔۔‘

عمران خان کی گرفتاری کا سن کر کمرہ عدالت میں موجود فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کمرہ عدالت کی کھڑکی کا شیشہ کھول کر باہر موجود وکلا سے کہا کہ وہ اس واقعہ پر احتجاج کریں تو اسی دوران ان کے بھائی فواد چوہدری ان کا ہاتھ پکڑ کر لے گئے اور کہا کہ ’عمران پھڑیا گیا ایہے چل آ جا‘ اور یہ کہہ کر وہ اپنی کرسی پر بیٹھ گئے۔

Read more

سی پیک میں افغانستان کی شمولیت اور ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی دعوت، امیر متقی کا دورۂ پاکستان کتنا اہم تھا؟

عوامی نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی پاکستان میں طالبان کی سرگرمیوں اور افغانستان میں طالبان کے بندوق کے زور پر برسرِ اقتدار آنے کے سخت مخالف رہے ہیں اور ان کی پالیسیوں پر بھی تنقید کی تھی۔ گذشتہ روز افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے پختون سیاسی اور دینی رہنماؤں نےملاقات کی ہے۔ان ملاقاتوں میں کیا بات چیت ہوئی؟

Read more

القادر ٹرسٹ کیس ہے کیا اور عمران خان کی گرفتاری کے بعد اب کیا ہو گا؟

سابق وزیراعظم عمران خان کو منگل کو قومی احتساب بیورو (نیب) کے القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطہ سے گرفتار کیا ہے۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعد یہ جانتے ہیں کہ القادر ٹرسٹ کیس ہے کیا اور عمران خان کو گرفتاری کے بعد اب کیا ہوگا؟

Read more

اسرائیلی فضائی حملے میں اسلامی جہاد کے تین کمانڈروں سمیت 12 فلسطینی ہلاک، القدس کا ’بدلہ‘ لینے کا اعلان

حکام کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں میں شدت پسند تنظیم اسلامی جہاد کے تین کمانڈروں سمیت کم از کم 12 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔

Read more

آئی ایم ایف ڈیل میں تاخیر: پاکستان کے بیرونی ادائیگیوں پر ڈیفالٹ کے خدشات پھر کیوں سر اٹھا رہے ہیں؟

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ’موڈیز‘ نے آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج کے بغیر پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ماہ یعنی جون کے مہینے کے بعد پاکستان کی بیرونی فنانسنگ کی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت میں کمزور ہے۔ مگر کیا آئی ایم ایف پروگرام بحالی میں مزید تاخیر سے پاکستان کے دیوالیہ کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں؟

Read more

انڈین میک اپ آرٹسٹ جو لڑکیوں کو ہنر سکھا کر ’ٹریفکنگ سے بچا‘ رہی ہیں

انڈیا کی ریاست مغربی بنگال کے علی پوار دوار ضلع میں چائے کے باغات میں ہزاروں لڑکیاں کام کرتی ہیں لیکن کم اجرت کے باعث بہت سی لڑکیاں یہ کام چھوڑ کر دلی اور ممبئی جیسے بڑے بڑے شہروں کا رخ کر رہی ہیں جہاں یہ اکثر ٹریفکنگ کا شکار ہو جاتی ہیں۔ شکلا دیبناتھ برسوں سے اپنے گاؤں کی لڑکیوں اور خواتین کو ٹریفکنگ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے علاوہ بیوٹیشین کا کورس کروا رہی ہیں تاکہ انھیں ٹریفکنگ سے بچایا جا سکے۔

Read more

بل کھاتی ندیاں، برف، پہاڑ اور 180 سرنگیں، یورپ میں بلند ترین ریلوے لائن پر خوبصورت سفر

ناروے کے سٹائلش دارالحکومت کو اس کے سب سے خوبصورت شہر سے جوڑنے والی 496 کلومیٹر لمبی اوسلو-برگن ریلوے لائن دنیا کی خوبصورت ترین ٹرین لائنوں میں سے ایک ہے جس کے درمیان 39 ریلوے سٹیشن آتے ہیں۔

Read more

روس کی تیل کے عوض روپے میں ادائیگی قبول کرنے میں ہچکچاہٹ انڈین معیشت کو کتنا دھچکا پہنچا سکتی ہے؟

روس کے لیے روپے کو دوسری کرنسی میں تبدیل کرنے کی لاگت روز بروز بڑھ رہی ہے، اس لیے وہ روپے میں ادائیگی قبول کرنے سے انکار کر رہا ہے۔

Read more

آخری مرحلے کی لڑائی

بے نشان منزل کے مسافروں کی مسافت کہاں کم ہوتی ہے اور بے مکاں مکین کب سائبان رکھتے ہیں، مقام مقیم کے لیے اور زمان زمین کے لیے اجنبی ہونے لگیں تو سکونت کہاں؟ خوف کی چادر میں اندیشے پنپ رہے ہیں اور بے یقینی کا راج ہے۔ کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہاتھ کوئی ایسی چھڑی آ جائے کہ گھمانے سے ایک دم ’نواں نکور‘ پاکستان نکل آئے، ایک دم بے یقینی کے بادل چھٹ جائیں اور صبح

Read more

آخری مرحلے کی لڑائی! عاصمہ شیرازی کا کالم

مذاکرات میں تیس جولائی یعنی بجٹ کے بعد اسمبلیاں ایک ہی دن تحلیل کرنے پر اتفاق کا سبب بن رہا تھا کہ عمران خان نے اچانک چودہ مئی سے قبل قومی اسمبلی کی تحلیل کی شرط رکھ کر اپنی مذاکراتی ٹیم کو بے اختیار کر دیا۔ عاصمہ شیرازی کا کالم

Read more

زمین کا تنازع یا فرقہ واریت کا نتیجہ: ضلع کرم میں آٹھ افراد کے قتل پر متضاد دعوے

تری منگل کا علاقہ اہل سنت مسلک سے تعلق رکھنے والے لوگوں پر مشتمل ہے۔ یہاں کے گورنمنٹ ہائی سکول میں سنی و شیعہ دونوں مسلکوں کے اساتذہ درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔

Read more

ترکی میں الیکشن کے قریب اپوزیشن کو ’ڈیپ فیک‘ آڈیو ویڈیوز کا خوف: ’کیا ہارتا ہوا صدر مقابل کو ہرانے کے لیے کچھ بھی کرنے سے دریغ نہیں کرے گا؟‘

ترکی میں اپوزیشن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حکومت ان کے خلاف جعلی ویڈیوز جاری کر سکتی ہے تاکہ عوام کو گمراہ کیا جا سکے۔

Read more

ایران میں توہین رسالت اور توہین قرآن پر دو افراد کو پھانسی

ایران میں دو افراد کو مسلمانوں کی مقدس کتاب قران کو نذر آتش کرنے اور توہین رسالت کے جرم میں دو افراد کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ عدلیہ کی میزان نیوز ایجنسی کے مطابق یوسف مہراد اور صدر اللہ فاضلی زادے درجنوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس چلاتے تھے جو ’لادینیت اور تقدس کی بے حرمتی کے لیے وقف‘ تھے۔ محمد کے وکیل نےاصرار کیا تھا کہ وہ بے قصور ہیں اور ان کی سزا غیر منصفانہ ہے۔ انسانی حقوق کی

Read more

تھیلیسیمیا: ’اب میں بہت مثبت ہوں اور اپنی بیٹی کے لیے جو بھی کرنا پڑے کر گزوں گی‘

دنیابھر میں آٹھ مئی کو تھیلیسیمیا سے آگاہی کا دن منایا جاتا ہے۔ یہ ایک جینیاتی بیماری ہے ۔بچے کی پیدائش کے چھ ماہ بعد ہی اس کا پتہ چل جاتا ہے۔ تھیلیسیمیا میجر کا شکار بچے شدید خون کی کمی سے مختلف مسائل کا سامنا کرتے ہیں اسی لیے ڈاکٹرز شادی کے وقت خون کا ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ بیماری کا پہلے سے پتہ چل سکے۔

Read more

ہیروئن سے بھی 50 گنا زیادہ طاقتور دوا فینٹینیل جو سانس روک کر موت کا سبب بن جاتی ہے

مورفین سے 100 جبکہ ہیروئن سے 50 گنا زیادہ طاقتور فینٹینیل ایک مصنوعی دوا (اوپیئڈز) ہے جس کی امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے طبی استعمال کے لیے منظوری دی ہے۔ تاہم جب طبی مقاصد سے ہٹ کر تفریحی مقاصد کے لیے اگر اسے استعمال کیا جاتا ہے تو یہ طاقتور دوا مہلک ثابت ہو سکتی ہے۔

Read more

مگ 21: انڈین ایئرفورس میں ’ریڑھ کی ہڈی‘ جیسی حیثیت سے ’اڑتے تابوت‘ کے خطاب تک

انڈیا کی ریاست راجستھان کے شہر صورت گڑھ میں انڈین ایئرفورس کا مگ طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

Read more

کیا ریگولیٹری ڈیوٹی ختم ہونے سے پاکستان میں چھوٹی گاڑیوں کی قیمت کم ہو گی؟

پاکستان میں بننے والی گاڑیوں کی قیمت اور معیار سے ناخوش بعض شہری جاپان سے منگوائی جانے والی استعمال شدہ گاڑیوں میں دلچسپی لیتے ہیں اور اب ریگولیٹری ڈیوٹی کی معیاد ختم ہونے کے بعد بعض لوگوں کو امید ہے کہ پرانی امپورٹڈ گاڑیوں کی قیمتیں میں ریلیف مل سکتا ہے۔ مگر روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے کیا یہ ممکن بھی ہے؟

Read more

’پراجیکٹ اے 119‘: امریکہ کا چاند پر جوہری دھماکہ کر کے سویت یونین کو خوفزدہ کرنے کا انوکھا منصوبہ

سنہ 1950 کی دہائی میں جب بظاہر سوویت یونین خلا میں کامیابیاں حاصل کرنے کی دوڑ میں آگے نکل رہی تھی تو امریکی سائنسدانوں نے ایک انوکھے منصوبے کے بارے میں سوچا۔ یہ منصوبہ چاند پر جوہری دھماکہ کر کے سوویت یونین کو ڈرانے کا تھا۔

Read more

پیٹرنٹی لِیو: وہ پوشیدہ وجوہات جو والد کو بچے کی پیدائش کے بعد چھٹی لینے سے روکتی ہیں

بچوں کی پیدائش کے بعد والد کو ملنے والی چھٹی یعنی ‘پیٹرنٹی لیو’ کے بہت سے فوائد ہیں اور ماضی کے مقابلے اب زیادہ کمپنیاں مردوں کو یہ سہولت فراہم کررہی ہیں۔ اس کے باوجود زیادہ سے زیادہ مرد اس سہولت کا فائدہ کیوں نہیں اٹھارہے ہیں؟

Read more

روس کو چکما دینے کے لیے یوکرین کون سی پرانی فوجی ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے؟

یوکرین کی جانب سے روس پر ایک بڑے حملے کی تیاری کی جا رہی ہے اور وہ اس دوران بڑی تعداد میں فوجی جمع کر رہا ہے، تاہم اس کے لیے اس تیاری کو روسی نظروں سے چھپانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

Read more

کیا سیاسی جماعتوں کی انا پاکستان کو تقسیم کر رہی ہے؟

پاکستان میں صورتحال کبھی اتنی سنگین نہیں تھی جتنی اب ہے۔ ملکی معیشت کے دیوالیہ ہونے کے خدشات ہیں، معاشرہ سیاسی طور پر شدید تقسیم کا شکار ہے، دہشتگردی بڑھ رہی ہے جبکہ مہنگائی کے طوفان نے لاکھوں شہریوں کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل تر بنا دیا ہے اور ایسے میں سیاسی عدم استحکام صورتحال اور نظام کو مزید خراب کر رہا ہے۔

Read more

چی گویرا: امریکہ کی مدد سے مشہور انقلابی جنگجو کو پکڑنے والے فوجی جنرل جن کو قومی ہیرو کا درجہ ملا

جنرل گیری پراڈو 1967 میں اس فوجی آپریشن کی سربراہی کر رہے تھے جس کا مقصد انقلابی جنگجو چی گویرا کی جانب سے بولیویا میں کمیونسٹ بغاوت کی کوششوں کو شکست دینا تھا۔

Read more

’صرف 48 گھنٹوں میں ون ڈے کی نمبر ون ٹیم سے تیسری پوزیشن پر آ گئے‘

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز چار ایک سے جیت لی لیکن اتوار کی رات ہونے والے اس سیریز کے آخری میچ میں شکست کے باعث ون ڈے رینکنگ میں صرف 48 گھنٹے بعد پہلے نمبر سے پاکستان تیسری پوزیشن پر پہنچ گیا۔

Read more

بالی وڈ کے امیر ستاروں شاہ رخ، سلمان خان اور امیتابھ بچن کے غریب پڑوسیوں کی کہانیاں

سلمان خان کا گھر باہر سے اتنا سادہ لگتا ہے کہ کئی بار وہاں آنے والے مداحوں کو یقین نہیں آتا کہ سلمان خان اسی گیلیکسی میں رہتے ہیں۔

Read more

عمران خان بڑا خطرہ ہے یا آئی ایم ایف؟

موجودہ حکومت لاکھ روئے پیٹے کہ پچھلوں کی سزا ہمیں کیوں دے رہے ہو مگر آئی ایم ایف اس لیے بہرا بنا بیٹھا ہے کیونکہ وہ کسی حکومت کو نہیں بلکہ ریاستِ پاکستان کو جانتا ہے اور آئی ایم ایف حلوائی کی دوکان نہیں کہ ہر بار اس پے جا کے دادا جی کی فاتحہ دلوائی جائے۔

Read more

سوپر نرس: دس ہزار صحت مند زچگیاں کروانے والی خدیجہ بی بی جنھیں نوزائیدہ بچوں کے رونے کے آواز پسند ہے

ہر کوئی بچوں کی ہنسی اور کلکاریاں سننا پسند کرتا ہے لیکن انڈیا کی جنوبی ریاست تمل ناڈو کے وِلوپورم ضلع سے تعلق رکھنے والی خدیجہ بی بی کے لیے صرف ایک ہی چیز ہے جو وہ سننا چاہتی ہیں یعنی وہ اپنے نوزائیدہ بچے کی پہلے رونے کی آواز سننا چاہتی ہیں۔

Read more

ہنی ٹریپ: ماتا ہری سے جُڑی فوجی افسران کی جاسوسی کی روایت جس نے انڈیا کو ’پریشان‘ کیا ہے

جاسوسی کی تاریخ میں شاید اب تک سب سے مشہور ‘ہنی ٹریپ’ جاسوس ماتا ہری کو بتایا جاتا ہے جو پہلی جنگ عظیم کے بعد بہت مشہور ہوئی تھیں۔ 1980 کی دہائی میں انڈیا میں ایک معاملہ اس وقت بہت زیادہ سرخیوں میں آیا جب را کے ایک افسر پر سی آئی اے کے جاسوس کے ذریعے ’ہنی ٹریپ‘ ہونے کا الزام لگا تھا۔

Read more

شاہ رخ خان کا بیٹے آرین کے ’حد سے زیادہ مہنگے‘ کپڑوں کے برانڈ پر کیا کہنا ہے؟

شاہ رخ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے سوال کے جواب دینے میں سرگرم نظر آئے جس کی وجہ سے ’آسک ایس آر کے‘ کئی گھنٹوں تک انڈیا میں ٹاپ ٹرینڈ رہا۔

Read more

جب ٹک ٹاک نے برطانوی صحافی کی جاسوسی کے لیے ان کی ’بلی کا اکاؤنٹ‘ استعمال کیا

کرسمس سے دو روز قبل ٹک ٹاک نے لندن کی صحافی کرسٹینا کریڈل کو بتایا کہ کمپنی کے چین میں موجود دو ملازمین اور دو امریکی ملازمین نے اُن کی اجازت یا علم میں لائے بغیر کرسٹینا کے ذاتی اکاؤنٹ کا ڈیٹا حاصل کیا۔

Read more

پرنسس آف ہوپ: بلوچستان میں ’امید کی شہزادی‘ کے قدرتی عجوبے کو کس سے خطرہ ہے؟

پرنسس آف ہوپ ضلع لسبیلہ کے ساحلی علاقے میں صدیوں سے موجود ہے لیکن اسے عالمی سطح پر اس وقت شہرت ملی جب ہالی وڈ کی ایک معروف اداکارہ نے اس علاقے کا دورہ کیا۔

Read more

مردان: سیاسی جلسے میں توہین مذہب کا الزام، مشتعل ہجوم نے ایک شخص کو ہلاک کر دیا

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر مردان کی پولیس کے مطابق ایک سیاسی جلسے میں کی جانے والی تقریر سے مشتعل ہونے والے افراد نے ایک شخص کو توہین مذہب کا الزام لگانے کے بعد شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ ہلاک ہو گیا۔

Read more

کیا انڈیا کے زیر انتظام کشمیر پھر سے شدت پسندی کا فلیش پوائنٹ بن رہا ہے؟

مبصرین کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران دو بڑے حملوں میں دس فوجیوں کی ہلاکت کے بعد انڈیا کے زیرانتظام جموں اور کشمیر کے حالات سے متعلق انڈین حکومت کے نئے بیانیے کو چیلنج کا سامنا ہے۔

Read more

انڈیا کی ریاست مانی پور میں نسلی فسادات، 30 افراد ہلاک

انڈیا کی فوج کا کہنا ہے کہ حالات قابو میں لائے جا رہے ہیں تاہم مانی پور میں برسراقتدار ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی پر تشدد کو روکنے کے لیے ناکافی اقدامات کرنے کا الزام لگ رہا ہے۔

Read more

ہومی بھابھا: انڈیا کے ایٹمی پروگرام کے بانی کی موت ایٹمی پروگرام کو روکنے کی سازش تھی یا محض حادثہ؟

انڈیا کے نیوکلیئر پروگرام کو شروع کرنے والے ہومی بھابھا کی موت محض 56 سال کی عمر میں ہوائی جہاز کے ایک حادثے میں ہوئی جس میں ان سمیت 117 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ بھابھا کی اچانک موت نے پورے انڈیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ اس حادثے سے متعلق کچھ قیاس آرائیاں یہ بھی ہیں کہ اس سازش میں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا ہاتھ بھی ہو سکتا ہے۔

Read more

کیا پاکستانی کرکٹرز کی ’گولڈن جنریشن‘ کو انڈیا میں ورلڈ کپ کے لیے ’فیورٹ‘ قرار دیا جا سکتا ہے؟

ایسے میں مداحوں کی جانب سے پاکستان کی کرکٹ ٹیم سے ورلڈ کپ سے امیدیں لگانا تو ٹھیک ہے لیکن کیا ابھیٹیم میں مزید بہتری کی گنجائش ہے؟ اس بارے میں ہم نے پاڈکاسٹ ڈبل وکٹ میڈن کی میزبان ایمان طفیل ارباب اور صحافی عمر فاروق کیلسون سے تفصیل سے بات کی ہے۔

Read more

ایس سی او اجلاس: گوا کی تلخی دیر تک محسوس ہو گی

گوا کانفرنس نے انڈیا اور پاکستان کے تعلقات کے حوالے سے ایسے تلخ تاثرات چھوڑے ہیں جس کی شدت آنے والے دنوں میں دیر تک محسوس کی جائے گی۔ انڈین وزیر خارجہ کا لب و لہجہ غیر معمولی طور پر سخت تھا اگرچہ پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی شرکت سے عام تاثر یہی تھا کہ اس سے دونوں ملکوں کے کشیدہ حالات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

Read more

شکمینہ سازی: حمل کے دوران ہماری زندگیوں کا سب سے اہم اور پراسرار سمجھا جانے والا لمحہ

سنہ 1978 میں یعنی جس سال دنیا کا پہلا ‘ٹیسٹ ٹیوب بے بی’ پیدا ہوا انسانی عمل تولید کے ماہرین نے ایک اصول پر اتفاق کیا جو پوری دنیا میں نافذ کیا گیا۔ انھوں نے 14 دن سے زیادہ وٹرو میں انسانی ایمبرایو یا جینین کی افزائش پر پابندی لگا دی۔

Read more

ضلع کرم میں اساتذہ کی ہلاکت: ’میں جن کے بچوں کو پڑھا رہا ہوں ان سے ہی جان کا خطرہ ہے‘

بی بی سی کی جانب سے ضلع کرم کے علاقے تری منگل کے رہائشیوں سے اس وقت کی صورتحال، ہلاک ہونے والے اساتذہ کی تفصیلات اور ماضی میں اساتذہ کو درپیش خطرات کے حوالے سے تفصیلی بات کی گئی ہے۔

Read more

’میں حقائق بیان کر رہا ہوں، آپ ہائپر ہو رہے ہیں۔۔۔‘ بلاول بھٹو کا دورۂ انڈیا جو ’ہینڈ شیک‘ کے گرد گھومتا رہا

ایس سی او اجلاس کے بعد بالاخر یہ بحث تو ختم ہوئی کہ پاکستان اور انڈیا کے وزرائے خارجہ نے ہاتھ ملائے یا صرف ہاتھ جوڑ کر ایک دوسرے کو ’نمستے‘ کہا۔ مگردونوں ممالک کی عوام ان کے اس دورے پر کیا رائے رکھتے ہیں؟

Read more

ڈی آئی خان کا اقبال کالعدم تنظیم کا کمانڈر ’بالی کھیارہ‘ کیسے بنا؟

اقبال عرف بالی کھیارہ خیبر پختونخوا اور پنجاب پولیس کو قتل، اقدام قتل، ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کے 26 مقدمات میں انتہائی مطلوب تھے، جن میں 21 مقدمات ڈیرہ اسماعیل خان اور پانچ مقدمات ملتان میں درج تھے۔

Read more

نیوزی لینڈ کو مسلسل چوتھی شکست: ’بابر اپنے ساتھ پاکستان کو بھی پہلے نمبر پر لے آئے ہیں‘

پانچ میچز کی سیریز میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو مسلسل چوتھے ون ڈے میچ میں شکست دے کر بین الاقوامی ون ڈے کرکٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

Read more

بلاول بھٹو: کشمیر اور انڈیا سے دوطرفہ بات چیت پر پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی

پاکستان کے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بی بی سی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ کشمیر پر پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور جب تک انڈیا پانچ اگست 2019 کے اقدامات پر نظر ثانی نہیں کرتا، اس وقت تک معنی خیز دو طرفہ بات چیت مشکل ہے۔

Read more

ہم جنس پرست ہندو، مسلم لڑکیوں کی محبت کی کہانی: ’یہ انکی سمجھ سے باہر ہے اور انھیں سمجھانا بھی مشکل ہے‘

انڈیا کی ریاست مغربی بنگال کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے بھاگ کر کولکتہ آنے والی دو ہم جنس پرست لڑکیوں کی محبت کی کہانی جن میں سے ایک ہندو ہے اور دوسری مسلمان۔

Read more

بلاول بھٹو کا انڈین وزیر خارجہ کے ’نمستے‘ کا جواب: سفارتی تعلقات میں باڈی لینگوئج کی اہمیت کیا ہے؟

دنیا کی بڑی طاقتیں ہوں یا ایسے ممالک جن کے درمیان سفارتی کشیدگی برقرار رہتی ہے، ملاقاتوں میں باڈی لینگویج یا نان وربل کمیونکیشن سے معنی اخذ کرنا ایک عام بات ہے۔

Read more

ضلع کرم میں آٹھ افراد کی ہلاکت کے خلاف احتجاج جاری: علاقے میں حالات کشیدہ، کاروبار زندگی معطل

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں گذشتہ روز فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں آٹھ افراد کی ہلاکت کے بعد سے علاقے میں حالات کشیدہ ہیں اور کاروبار زندگی مکمل طور پر بند ہے۔

Read more