تنخواہ نہ ملنے پر اساتذہ کا چندہ مانگ کر احتجاج: ’ہم بلوچستان حکومت کے پاؤں پکڑنے پر مجبور ہیں‘

تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف بلوچستان یونیورسٹی کے اساتذہ اورملازمین گزشتہ 10 روز سے احتجاج پر ہیں جس کے نتیجے میں یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں۔

Read more

آزادی اظہار رائے پر پابندیاں: ’مجھے ایسے پکڑا گیا جیسے میں کوئی دہشتگرد ہوں‘

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگانے کی پالیسی ہی گذشتہ حکومت کی وہ واحد پالیسی ہے جو پی ڈی ایم کی موجودہ حکومت نے زور و شور سے جاری رکھی ہوئی ہے۔

Read more

آئی ڈی اے: سینکڑوں پاکستانیوں کو چکمہ دے کر کروڑوں روپے لے کر غائب ہونے والی ایپ

گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور وزیرِ آباد سمیت کئی شہروں کے سینکڑوں باسی اپنی بیشتر جمع پونجی لٹا چکے ہیں۔ یہ سب گذشتہ کئی ماہ سے ایک ایسی موبائل ایپلیکیشن میں پیسے لگا رہے تھے جسے کرپٹوکرنسی انٹیلیجنٹ ڈیٹا اینالٹکس کارپوریشن آئی ڈی اے کہا جاتا تھا۔

Read more

’انھوں نے میرے والدین کو بتایا کہ میں دوبارہ کبھی نہیں چل سکوں گی‘: یورپی نوجوانوں کو ہنسنے والی گیس کے نشے لت

یہ ایک گیس ہے جو دھاتی کیپسول میں فروخت ہوتی ہے اور یہ برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں 16 سے 24 سال کی عمر کے نوجوانوں میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی منشیات میں سے ایک بن گئی ہے۔

Read more

فیصل قریشی کے رمضان شو پر تنقید: ’میری تو نیکی کی خواہش تھی، بات کو منفی انداز میں گھمایا جا رہا ہے‘

اس پروگرام کے چند کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے جس کے بعد فیصل قریشی پر نفرت انگیز تقریر کرنے اور لوگوں کو بھڑکانے کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستان میں میڈیا کے نگران ادارے پیمرا سے ان پر اور بول ٹی وی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا۔

Read more

امتیازی سلوک اور ہر وقت کا خوف ہم جنس پرستوں کو ذہنی مریض بنا رہا ہے

ہم جنسی کے تعلقات میں رہنے والے ڈاکٹر پرساد راج دانڈیکر کا کہنا ہے کہ اگرچہ ان کے گھر والے ان کے پارٹنر کے بارے میں جانتے ہیں لیکن ان کے ذہن میں یہ بات 24 گھنٹے گردش کرتی رہتی ہے کہ ان کے ساتھ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

Read more

کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف ایک اور آپریشن: ’ہم قرآن لے کر ڈاکوؤں کے ڈیرے پر گئے مگر انھوں نے بچے کو رہا نہ کیا‘

رمضان کے مہینے میں کچے کے علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کیوں کیا جا رہا ہے اور اس کا دائرہ کتنا وسیع ہے؟

Read more

مریم نواز کا ’لیکڈ‘ انٹرویو کلپ: ریکارڈنگ روکنے کی درخواست کے باوجود کیمرہ آن رکھنے پر صحافتی اصول کیا کہتے ہیں؟

ایک جانب پی ٹی آئی کے حامی سوشل میڈیا صارفین اس انٹرویو میں توشہ خانہ سے لی جانے والی مرسڈیز اور بی ایم ڈبلیو سے متعلق سوال اٹھا رہے ہیں، وہیں یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ انٹرویو میں یقین دہانی کے باوجود ریکارڈنگ جاری کیوں رکھی گئی اور کیا انٹرویو دینے والا صحافی سے ریکارڈنگ روکنے کا کہہ سکتا ہے۔

Read more

امریکی خفیہ دستاویزات گیمنگ پلیٹ فارم پر: پینٹاگون کا راز افشا ہونا قومی سلامتی کے لیے ’انتہائی سنگین خطرہ‘ قرار

پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع کی خفیہ دستاویزات کا افشا ہونا قومی سلامتی کے لیے ’انتہائی سنگین‘ خطرہ ہے۔ تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ خفیہ دستاویزات سب سے پہلے ویڈیو گیمنگ پلیٹ فارم پر پائے گا۔

Read more

پنجاب میں انتخاب۔۔۔ بوجھیں تو جانیں! عاصمہ شیرازی کا کالم

اسٹیبلشمنٹ سے بظاہر جیتنے والے سیاست دان آخری مرحلے کے کھیل میں بھی کامیاب ہوں گے؟ آخری اوورز کا کھیل دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

Read more

’بیٹا اچھی لگ رہی ہو، تھوڑا سا وزن کم کر لو تو اچھی جگہ رشتہ کروا دوں تمھارا‘

’جب آپ کا کزن آپ کو پسند کرنے لگ جائے۔۔۔ بھلے میں تم سے چھوٹی ہوں لیکن بولو گے تم مجھے باجی‘ ڈرامہ ’کچھ ان کہی‘ میں تانیہ کا کردار ادا کرنے والی قدسیہ علی سے گفتگو

Read more

کیا چین فوجی مشقوں سے تائیوان اور امریکہ کو بیک فُٹ پر لانے میں کامیاب ہو گیا ہے؟

حالیہ دنوں میں چین نے ایک بار پھر تائیوان کے گرد و نواح میں فوجی مشقوں کا انعقاد کیا ہے لیکن اس کے پسِ پردہ عوامل خاصے دلچسپ ہیں۔ کیا چین نے ان مشقوں میں نرمی تائیوان میں عنقریب ہونے والے انتخابات کے باعث کی یا اس کی جانب سے ان مشقوں کے ذریعے تائیوان اور امریکہ کو پیغام دیا گیا؟

Read more

کشمیر میں جی 20 کانفرنس کا انعقاد: سرینگر کی پہچان ’گھنٹہ گھر‘ بحث کا موضوع کیوں بنا ہوا ہے؟

چین اور پاکستان کی شدید مخالفت کے باوجود انڈین حکومت انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں جی 20 ممالک کے مندوبین کی میزبانی کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں کر رہی ہے جن کے تحت سرینگر کو ہنگامی بنیادوں پر ’سمارٹ سٹی‘ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Read more

کوئٹہ دھماکہ: ’معصوم کلثوم ماموں کے ہمراہ عید کی شاپنگ کر رہی تھی‘

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں ایک بچی سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ پہلے دھماکے کا مبینہ طور پر ٹارگٹ ایک پولیس آفیسر کی گاڑی تھی۔

Read more

گمشدہ بٹوے کے مالک کی تلاش

یہ بٹوہ گمشدہ سامان کے ایک اداس مجموعے کا حصہ تھا جو ان دسیوں ہزاروں افراد کی یاد میں ایک میوزیم کے طور پر کام کر رہا ہے جنھوں نے شمالی افریقہ سے لیمپیڈوسا تک بحیرہ روم کو عبور کرتے ہوئے اپنی جانیں خطرے میں ڈالی ہیں۔

Read more

حج 2023: عام پاکستانی کے لیے حج پہنچ سے باہر، کیا مدت میں کمی سے اخراجات کم ہو سکتے ہیں؟

سنہ 2020 میں پاکستان سے حج کے فریضے کی ادائیگی کے لیے جانے والے افراد سے حکومت نے پانچ لاکھ روپے فی کس کے لگ بھگ رقم لی تھی جو 2022 میں سات لاکھ دس ہزار روپےتک جا پہنچی اور رواں برس اس مد میں 12 لاکھ روپے کے قریب وصول کیے جا رہے ہیں۔

Read more

چین کے دورے پر موجود فرانسیسی صدر یورپ اور امریکہ کے خلاف بیان کیوں دے رہے ہیں؟

فرانس کے صدر ایمانویل میکخواں نے یورپ کو کہا ہے کہ وہ امریکہ پر اپنا انحصار کم سے کم کرے۔ ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک کو تائیوان کے معاملے پر چین اور امریکہ کے درمیان آنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

Read more

بابر کی کپتانی پر نجم سیٹھی کا بیان: ’ورلڈکپ سر پر ہے اور یہاں بابر پر پریشر ڈالا جا رہا ہے‘

پاکستان کرکٹ ٹیم کی افغانستان کے خلاف مایوس کار کردگی کے بعد پاکستان میں ایک بار پھر سے ٹیم کے انتخاب پر سوال ہو رہے ہیں جبکہ اسی دوران کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی نے گذشتہ دنوں ایک یوٹیوب انٹرویو میں کچھ ایسا تاثر پیش کیا کہ سوشل میڈیا پر بابر کی کپتانی کے متعلق باتیں ہونے لگیں۔

Read more

اپنی والدہ کی تلاش میں شمالی کوریا سے فرار ہونے والی لڑکی: ’ایک ایک کر کے میرے خاندان والے گم ہو رہے تھے‘

سونگمی نے دریا پار کرنے سے قبل کنارے پر اپنے پاؤں مضبوطی سے جما لیے۔ وہ جانتی تھیں کہ اس موقع پر اُن کو خوفزدہ ہونا چاہیے کیونکہ دریا گہرا تھا اور پانی کا بہاؤ تیز۔ اگر وہ پکڑی جاتیں تو سزا یقینی تھی۔ شاید ان کو گولی مار دی جاتی۔

Read more

فلیٹ سے خاتون کی ڈھائی سال پرانی لاش برآمد: ’میں فون کر کے کہتی رہی کہ فلیٹ سے مردے کی بو آ رہی ہے‘

شمالی لندن کے ایک سرکاری فلیٹ سے ایک خاتون کی ڈھائی سال پرانی لاش برآمد ہونے کے بعد ان فلیٹوں کے رہائشی اس نجی کمپنی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا سوچ رہے ہیں جو اس عمارت کا نظم و نسق چلانے کی ذمہ دار ہے۔ ان فلیٹوں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے کئی مرتبہ ’پیباڈی‘ نامی کمپنی کو خبردار کرنے کی کوشش کی تھی کہ خاتون کے فلیٹ میں کچھ گڑ بڑ ہے، لیکن کمپنی نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی، لیکن سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی رہائشی اتنے عرصے تک غائب ہو جائے اور ذمہ دار ہاؤسنِگ ایسوسی ایشن کو معلوم ہی نہ ہو کہ وہ شخص زندہ بھی ہے یا نہیں؟

Read more

مہنگائی مکاؤ مارچ سے ہوشربا مہنگائی تک: کیا اتحادی حکومت کے ’سیاسی مفادات پر مبنی‘ فیصلوں نے ملک میں معاشی بحران کو جنم دیا؟

اتحادی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر ہم نے اس بات کا جائزہ لینے کی کوشش کی ہے کہ کیا ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کی وجہ اتحادی حکومت کے ایسے فیصلے ہیں جن میں معاشی پہلوؤں کی بجائے سیاسی مفادات کو ملحوظ خاطر رکھا گیا تھا۔

Read more

روسی حملوں کے باوجود یوکرین ایک بار پھر سے یورپ کو اضافی بجلی بیچنے کے لیے تیار

روس کی جانب سے کئی ماہ سے متواتر تباہ کن حملوں کے باوجود یوکرین چھ ماہ میں پہلی بار بجلی کی برآمد کرنے جا رہا ہے جس کی وجہ ملک کا توانائی کا بحال ہوتا ہوا نظام ہے۔

Read more

ایران میں بے حجاب خواتین کی شناخت کے لیے کیمروں کا استعمال: ’حجاب ایرانی تہذیب کی بنیاد ہے‘

ایران کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ جن خواتین نے سر کو نہیں ڈھانپا ہو گا، ان کو فون پر ایک تنبیہی پیغام موصول ہو گا جس میں ان کو نتائج سے خبردار کیا جائے گا۔

Read more

عمران خان کی حکومت کے خاتمے کا ایک سال: سیاسی میدان میں کس نے کیا کھویا اور کیا پایا؟

2023 ملک میں عام انتخابات کا سال ہے اور اس ایک سال کے دوران سیاست کے اتار چڑھاؤ میں کس نے کیا کھویا اور کیا پایا، اسی پر ہم نے کچھ ماہرین سے بات کی ہے۔

Read more

وہ پائلٹس جو طیارے سے زیر آب ایجیکٹ کرنے کے بعد بھی حیران کن طور پر زندہ بچ گئے

طیارہ بردار بحری جہازوں سے ٹیک آف کرنا کبھی بھی معمول کی بات نہیں رہی اور اس معاملے میں کئی حادثات بھی پیش آ چکے ہیں۔ تاہم ایجیکٹر سیٹوں نے ان میں سے بہت سے پائلٹوں کو بچایا بھی ہے، جن میں سے کچھ ایسے ہیں جن کے طیارے پہلے ہی زیر آب پہنچ چکے تھے۔

Read more

مولانا رومی: ’مستقبل کے شاعر‘ جن کا موازنہ دیوتاؤں اور مقدس شخصیات سے کیا گیا

کسی شاعر کا کسی دوسری زبان کے شاعر سے موازنہ کوئی نئی بات نہیں لیکن جب کسی شاعر کا دیوتاؤں اور مقدس شخصیات سے موازنہ ہو تو یہ جائے حیرت ہے۔

Read more

مسٹر انڈیا میں ستیش کوشک کے کردار ’کیلنڈر‘ کا تعلق پاکستان اور جنرل ضیا الحق سے کیسے ہے؟

’کیلنڈر کھانا دو‘ فلم کا مشہور ڈائیلاگ بن گیا۔ اس کردار کا نام کیلنڈر ستیش کوشک نے رکھا تھا اور اس کا تعلق پاکستان اور جنرل ضیا الحق سے بھی ہے۔

Read more

بابا ویٹ: ’دریا دل‘ انگریز پولیس افسر جن کی سخاوت کے قصے آج بھی چکوال میں مشہور ہیں

بھلیال گاؤں کے ملک حاکم خان بتاتے ہیں کہ ویٹ صاحب کبڈی کے مقابلوں میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ’بُک بھر‘ کر پیسے بطور انعام دیتے تھے۔ ملک حاکم خان مزید بتاتے ہیں کہ ویٹ صاحب روانی سے پنجابی بولتے تھے۔

Read more

’فیس بک ریپسٹ‘ جو اپنی خود کشی کا ڈرامہ رچا کر جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا

قتل اور ریپ کے ایک مجرم کو، جو جنوبی افریقہ کی جیل سے اپنی موت کا ڈرامہ رچا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوا تھا، تنزانیہ سے گرفتار کر کیا گیا ہے۔

Read more

انڈیا چین کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے سے کیوں ہچکچاتا ہے؟

چین نے پچھلے چھ سالوں میں اروناچل پردیش کے کئی مقامات کے نام بدل کر مینڈرن زبان میں تبدیل کیے ہیں۔ اس ہفتے تیسری بار چین نے اروناچل پردیش میں مزید 11 مقامات کے نام تبدیل کیے۔ لیکن مبصرین کے مطابق انڈیا کا ابھی ردِ عمل جارحانہ نہیں ہے۔

Read more

’سولو ٹریول‘: وہ پانچ ممالک جہاں خواتین بلا خوف و خطر تنہا گھوم پھر سکتی ہیں

تنہا سفر کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باوجود، خواتین کو اب بھی اس وقت چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب وہ بیرون ملک سفر کرتی ہیں۔ لیکن جب تحفظ اور مساوات کی بات آتی ہے تو کچھ مقامات اس درجہ بندی میں سرفہرست ہیں۔

Read more

متکبرانہ آمریت کی دھند میں لپٹے کسی کمرہ عدالت سے نکلے فیصلے آئین کو برطرف نہیں کر سکتے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

شہزاد ملک، بی بی سی نامہ نگار سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے لارجر بنچ کی جانب سے حافظ قرآن کو میڈیکل داخلہ میں اضافی نمبر دینے کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس میں ان کے فیصلے پر کارروائی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین سپریم کورٹ کے بنچ یا ججوں کو اختیار نہیں دیتا کہ سپریم کورٹ کے کسی حکم کے خلاف اپیل کا فیصلہ کریں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی

Read more

’بااثر مردوں کے لیے مخصوص‘ 150 سال پرانا خفیہ کلب جہاں امریکی ایٹم بم کی بنیاد رکھی گئی

ایک ایسا کلب، جس کا رکن بننے کے لیے صرف امیر اور طاقت ور ہونا کافی نہیں بلکہ مرد ہونا بھی ضروری ہے، کیوں کہ اس میں خواتین کو شمولیت کی اجازت نہیں دی جاتی، ایک بار پھر سے خبروں کا مرکز بنا ہوا ہے۔

Read more

برہنہ احتجاج کرنے والی پروفیسر: ’لوگ مجھے احمق کہتے ہیں لیکن میں سچی سوچ والی انسان ہوں‘

ڈاکٹر وکٹوریہ بیٹمین دن کو دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں سے ایک، کیمبرج یونیورسٹی میں اکنامکس پڑھاتی ہیں۔تاہم وہ ایک باغی ہیں اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف برہنہ ہو کر احتجاج بھی کرتی ہیں۔

Read more

لکھنؤ سپر جائنٹس کی جیت اور ’ادب سے ہرانے‘ کی بازگشت: ’لکھنؤ سے ہیں میاں پہلے ادب سیکھتے ہیں، پھر چلنا‘

حیدرآباد کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا لیکن لکھنؤ کی ’باادب‘ بولنگ کے سامنے وہ مقررہ 20 اوورز میں صرف 121 رنز بنا سکی۔ یہ ہدف لکھنؤ کی ٹیم نے 16 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

Read more

ہماری دیکھا دیکھی نوجوان اداکار اپنی فیس بڑھاتے ہیں، یہ اور بات ہے کہ ان کی فلمیں چل نہیں رہیں: سلمان خان

بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان سے جب یہ پوچھا گیا کہ آج کے نوجوان اداکاروں میں سے انھیں کس نے متاثر کیا ہے تو ان کا کہنا تھا ’یہ لوگ بہت باصلاحیت، محنتی اور فوکسڈ ہیں۔۔۔ لیکن وہ اور ان کے دور کے ہم عصر اتنی آسانی سے ہار نہیں مانیں گے۔‘

Read more

خواتین کے لیے تضحیک آمیز رویے: ’دفتر تیار ہو کر گئی تو باس نے کہا آپ مجھ سے پروموشن لینے آئی ہیں؟‘

بی بی سی سے بات کرنے والی کئی خواتین نے یہ اعتراف بھی کیا کہ انھیں پہلے پہل سمجھ ہی نہیں آیا کہ ان کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے یا ان کی تضحیک کی جا رہی ہے۔

Read more

بہار شریف میں 17ویں صدی کی شاہی مسجد پر حملے کے دوران عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟

انڈیا کی مشرقی ریاست بہار کے شہر بہار شریف میں تقریباً چار صدیوں پرانی شاہی مسجد میں توڑ پھوڑ کو عینی شاہدین نے ’موت کو قریب سے دیکھنے کا منظر‘ قرار دیا ہے۔

Read more

سرکاری خرچ پر بھرتی سوشل میڈیا انفلوئنسرز جن کے ’ایک ہزار فیس بُک فرینڈز ہونا لازم تھا‘

صوبہ خیبرپخونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ حکومت نے جن 1109 نوجوانوں کو بطور ’سوشل میڈیا انفلوینسر‘ انٹرنشپ پر بھرتا کیا تھا انھیں صوبے کی نگران حکومت نے فارغ کر دیا ہے۔

Read more

شرمین عبید ’سٹار وارز‘ کی پہلی خاتون ہدایتکار: ’میں نے اپنی زندگی اصل ہیروز سے ملتے ہوئے گزاری‘

ہالی وڈ پروڈکشن کمپنی لوکس فلم نے معروف سیریز ’سٹار وارز‘ کی تین نئی ایکشن فلموں کا اعلان کیا ہے جس میں سے ایک آسکر جیتنے والی پاکستانی ہدایتکار شرمین عبید چنوئے ڈائریکٹ کریں گی۔

Read more

’48 گھنٹے کے نوٹس پر سب سے بڑا جلسہ کر سکتا ہوں‘

متحدہ قومی موومنٹ لندن کے قائد الطاف حسین نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ آج بھی عوام کے دلوں میں رہتے ہیں اور ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کراچی میں حالیہ کئی ضمنی انتخابات میں جب انھوں نے بائیکاٹ کی اپیل کی تو ووٹوں کی شرح بہت کم رہی۔

Read more

معاشرے میں خواتین کی تضحیک یعنی ’مساجنی‘ عام کیوں؟

پاکستان میں اکثر سیاسی رہنما اور سماجی شخصیات خواتین کا بارے میں غیر موضوع گفتگو کر دیتی ہیں۔ نازیبا زبان پاکستان میں خواتین سے متعلق رویہ کا حصہ بن چکی ہے۔ مگر یہ صرف میڈیا اور لیڈرز تک محدود نہیں۔ ایسے کمنٹس خواتین کو روزمرہ زندگی میں بھی برداشت کرنا پڑتے ہیں۔ کبھی دفتر میں، کبھی بازار میں۔۔ اسے مذاق سمجھ کر معاشرے میں کیوں برداشت کیا جاتا ہے اور کیا ایسی سوچ ختم ہونے کی کوئی امید ہے؟

Read more

سندھ میں ’قبائلی تنازعے‘ میں ہلاک ہونے والے ڈاکٹر اجمل ساوند کون ہیں؟

فرانس سے کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی کرنے والے ڈاکٹر اجمل ساوند کو جمعرات کی صبح کندھ کوٹ کے گھٹ تھانے کی حدود میں فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔

Read more

18 سالہ طالبہ جنھیں ’50 کالجوں سے 13 لاکھ ڈالرز کے سکالر شپس کی آفرز‘ ہوئیں: مگر یہ ممکن کیسے ہوا؟

براؤن کا کہنا تھا کہ ’50 سے زائد کالجوں میں ان کے داخلے کی درخواستیں منظور ہو گئیں جن میں مختلف سکالرشپس کی مد میں 13 لاکھ ڈالرز شامل تھے۔‘

Read more

شاہ رخ خان چار برس بعد ایڈن گارڈنز میں: ’وہ کرکٹر نہیں لیکن پورے سٹیڈیم کی نظریں انھی پر تھیں‘

یوں تو انڈیا میں کوئی میچ ہو اور وراٹ کوہلی وہ میچ کھیل رہے ہوں تو گراؤنڈ میں ان سے بڑا سپر سٹار کوئی نہیں ہوتا لیکن گذشتہ روز کلکتہ کے ایڈن گارڈنز میں صورتحال مختلف تھی کیونکہ بلاشبہ انڈیا کے سب سے بڑے سپر سٹار گراؤنڈ میں موجود تھے۔ یہ میچ وراٹ کوہلی کی رائل چیلنجرز بینگلور اور کلکتہ نائٹ رائڈرز کے درمیان کھیلا جا رہا تھا اور کلکتہ نائٹ رائڈرز کے شریک مالک شاہ رخ خان سنہ 2018

Read more

سپریم کورٹ میں ’تقسیم‘: وہ کیس جس نے پاکستان میں نئے بحران کو جنم دیا

ملک کی اعلی عدلیہ اس وقت دو گروپس میں منقسم دکھائی دیتی ہے۔ مگر ایسا کیا ہے جو معاملہ اس نہج تک آ گیا کہ ججز نے ایک دوسرے کے خلاف اپنے تاثرات فیصلوں میں دینا شروع کر دیے؟

Read more

راولپنڈی: خاتون کے اغوا کا مقدمہ جس کا اختتام قتل کی لرزہ خیز واردات پر ہوا

ملزم نے نہ صرف خاتون کا قتل کیا بلکہ اُن کے جسم کے ٹکڑے کر کے انھیں راولپنڈی کے علاقوں سنگ جانی، پیر ودھائی، نالہ لئی اور دیگر مقامات پر پھینک دیا۔ پولیس ابھی تک خاتون کا سر برآمد نہیں کر سکی ہے۔

Read more

’میرے شوہر نے مجھے چوٹی سے دھکیلا‘ خاتون کا مرتے وقت دیا بیان، شوہر کو 20 سال قید

سکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرگ کے ایک سیاحتی مقام پر اپنی حاملہ بیوی کو پچاس فٹ اونچی چوٹی سے گرا کر قتل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو کم از کم بیس سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

Read more

پنجاب میں انتخابات: کیا حکومت پارلیمان کی مدد سے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد سے بچ سکتی ہے؟

سپریم کورٹ کی جانب سے 14 اپریل کو پنجاب میں الیکشن کروانے کے حکم پر وفاقی حکومت کے اعتراضات کے باوجود الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے اس معاملے کو پارلیمان لے جانے کا اعلان کیا ہے۔ مگر کیا حکومت پارلیمان کی مدد سے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد سے بچ سکتی ہے؟

Read more

روس کی ’سب سے بہترین‘ فوجی رجمنٹ جسے یوکرین جنگ کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑی

331 گارڈز پیراشوٹ رجمنٹ کو ’کوستروما ایئربورن رجمنٹ‘ بھی کہا جاتا ہے۔ فروری میں یوکرین پر حملے کے بعد سے بی بی سی نیوز نائٹ نے اس رجمنٹ کی کارروائیوں پر نظر رکھی ہے جس سے اس قیمت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے جو اس یونٹ اور اس سے تعلق رکھنے والے خاندانوں نے ادا کی ہے۔

Read more

انا اوبریگن: ’کرائے کی کوکھ سے پیدا ہونے والی بچی کا والد تین سال قبل وفات پانے والا میرا بیٹا ہے‘

68 سالہ ٹی وی اداکارہ اینا اوبریگن نے امریکہ میں سروگیسی (کرائے کی کوکھ سے جنم لینے) سے بچی کی پیدائش کا انکشاف کرکے سپین بھر میں لوگوں کو دنگ کر دیا تھا، تاہم اب انھوں نے وضاحت کی ہے کہ اس بچی کا والد ان کا وفات پا جانے والا بیٹا ہے۔

Read more

برطانیہ میں 23 اپریل کو تمام موبائل فونز پر ایک سائرن بجے گا، اس کی وجہ کیا ہے؟

برطانیہ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اتوار 23 اپریل کو برطانیہ میں تقریباً ہر سمارٹ فون پر سائرن بجے گا۔ برطانوی معیاری وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے، دس سیکنڈ کے لیے ایک ساتھ ہر موبائل فون پر آواز اور وائبریشن سے ایک نئے ایمرجنسی الرٹ سسٹم کی مشق کی جائے گی۔ ابتدائی طور پر اس مشق کے لیے شام کا وقت مقرر کیا گیا تھا لیکن ایف اے کپ کا سیمی فائنل ساڑھے چار بجے شام

Read more

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی سات سال بعد بیجنگ میں ملاقات، سفارتی مشن کھولنے پر بات چیت

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سعودی عرب اور ایران کی وزرائے خارجہ کی 2016 کے بعد پہلی ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں ملکوں نے دو ماہ کے اندر سفارتی مشن کھولنے اور پروازیں شروع کرنے پر بات چیت کی ہے۔

Read more

معروف تاجر برادری کی دولت کی گواہی دینے والی سو سال پرانی حویلیاں ویرانی کی داستان کیسے بنیں؟

ان حویلیوں کو یہاں کی امیر تاجر برادری نتوکوٹائی چیتیار کمیونٹی نے تعمیر کروایا تھا جنھوں نے قیمتی پتھروں کی بیرون ملک تجارت سے خوب پیسہ کمایا۔

Read more

انسانوں کے لیے مددگار یا ہماری نوکریوں کے لیے خطرہ: کیا ہمیں مصنوعی ذہانت سے خطرہ ہو سکتا ہے؟

گذشتہ ہفتے ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک سمیت ایک ہزار سے زیادہ ٹیکنالوجی ماہرین نے ایک خط لکھ کر دنیا بھر کے ممالک سے مطالبہ کیا کہ مصنوعی ذہانت سے متعلق تمام ریسرچ روک دی جائے کیونکہ ان سے انسانیت کو شدید خطرہ ہے۔

Read more

پاکستان میں 93 روپے فی کلو بکنے والی چینی افغانستان سمگلنگ کے بعد 193 روپے میں کیسے فروخت کی جاتی ہے؟

افغانستان میں حکومت پر طالبان کے قبضے کے بعد پاکستان سے کھانے پینے کی دیگر اشیا سمیت ادویات اور چینی کی اچھی خاصی مقدار افغانستان سمگل کی جا رہی ہے جس کے لیے سمگلنگ کے روایتی راستے استعمال ہوتے ہیں۔ مگر اس غیرقانونی سمگلنگ سے فائدہ کیا ہوتا ہے اور حکام کا اس بارے میں کیا کہنا ہے؟

Read more

’سیٹ کے نیچے کوبرا‘ طیارے پر بن بلایا مہمان پائلٹ اور مسافروں کو عرش سے فرش پر لے آیا

یہ جنوبی افریقہ کے پائلٹ روڈالف ایرازمس کے لیے ایک معمول کی پرواز تھی۔ مگر صورتحال اس وقت یکسر تبدیل ہوگئی جب انھوں نے فضا میں گیارہ ہزار فٹ کی بلندی پر اپنے طیارے میں ایک اضافی مسافر کی حرکت محسوس کی۔

Read more

مصنوعی ذہانت: کیا اصلی اور نقلی کا فرق مٹ جائے گا؟

مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کی وجہ سے آج کل ہر طرف اے آئی ٹیکنالوجی کی دھوم ہے۔ لیکن ساتھ ہی یہ فکر بھی بڑھتی جا رہی ہے کہ یہی ذہانت ہم انسانوں کے لیے مصیبت تو نہیں بن جائےگی؟ کہیں آرٹیفیشیئل انٹیلیجنس پر کام کرنے والے ٹولز روزگار کے مواقع انسانوں سے چھین تو نہیں لیں گے؟

Read more

ایران میں احتجاج: گولیوں سے آنکھیں زخمی ہونے کے باوجود متاثرین کے حوصلے بلند ہیں

ستمبر میں پولیس کی تحویل میں ایک نوجوان کرد خاتون ماہسا امینی کی ہلاکت کے بعد سے ہزاروں افراد نے ایران کی مذہبی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف مظاہروں میں حصہ لیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی براہ راست فائرنگ سے بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہو گئے تھے۔

Read more

افغان خواتین اقوام متحدہ کے ساتھ کام سے باز رہیں: طالبان

طالبان کے ایک حکم نامے کے تحت افغان خواتین کو اقوام متحدہ میں کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ طالبان نے انہیں زبانی طور پر آگاہ کیا تھا لیکن ابھی تک اس اقدام کے بارے میں تحریری رابطہ نہیں ہوا ہے۔ اقوام متحدہ نے اپنے افغان عملے مردوں اور خواتین سے کہا ہے کہ وہ 48 گھنٹے تک کام پر نہ آئیں جب تک کہ طالبان کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں اس

Read more

بیت المقدس: مسجدِ اقصیٰ پر اسرائیلی پولیس کا دھاوا، 14 فلسطینی زخمی

بیت المقدس میں واقع مسجدِ اقصٰی پر اسرائیلی پولیس کے چھاپے کے دوران کم از کم 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس نے نمازِ فجر سے قبل اس وقت مسجد پر چھاپہ مارا جب آتشیں مواد، لاٹھیوں اور پتھروں سے مسلح ’مظاہرین‘ نے خود کو مسجدِ اقصی کے اندر بند کر لیا۔

Read more

مرکنڈے کاٹجو: پاکستانی سیاستدانوں اور سپریم کورٹ پر متنازع تبصرے کرنے والے سابق انڈین جج کون ہیں؟

نواز شریف، مریم نواز اور پی ڈی ایم پر ذاتی حملوں سے لیکر سپریم کورٹ کو قانونی مشورے دینے والے اور سیاسی تبصرے کرنے والے جسٹس مرکنڈے حالیہ دنوں میں کافی فعال اور متنازع رہے ہیں۔

Read more

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی تیسری جماعت کی طالبہ جنھوں نے ریپ کے بعد ’اپنے ہی بھائی‘ کی بیٹی کو جنم دیا

کشمیر کے ایک نجی ہسپتال کے لیبر روم میں رات دو بجے نارمل ڈیلیوری کا ایک کیس لایا گیا لیکن ڈاکٹرز کو ہسپتال کے لیبر روم میں پولیس کو بلانا پڑا کیونکہ بچے کو جنم دینے والی خود ایک بچی تھی اور جسمانی تبدیلی سے بے خبر تھی۔

Read more

’سفارتی دباؤ‘ یا ’قومی سلامتی کا تحفظ‘: چین انڈین ریاست کے علاقوں کو چینی نام کیوں دے رہا ہے؟

چین نے انڈین ریاست اروناچل پردیش کی درجن کے لگ بھگ آبادیوں، پہاڑوں اور دریاؤں کے نام بدل کر انھیں چینی نام دیے ہیں جس پر انڈیا نے احتجاج کیا ہے۔ کیا یہ چین کی جانب سے انڈیا پر سفارتی دباؤ بڑھنے کی کوشش ہے یا اپنی ’قومی سلامتی‘ کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا اقدام؟

Read more

رمضان میں اپنی جِلد کی حفاظت کیسے کی جائے؟

ماہِ رمضان کے دوران جسم میں پانی کی کمی، نیند میں خلل اور ناقص غذا آپ کے جسم اور جِلد کو متاثر کر سکتی ہے۔ امراض جِلد کے ماہرین کے مطابق روزے کی حالت میں آپ کی جِلد آسانی سے نمی کھو سکتی ہے۔ تو اس سے کیسے بچا جاسکتا ہے؟

Read more

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نیو یارک کی عدالت سے گرفتار کر لیا گیا

نیویارک کی ایک عدالت میں پیشی کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پولیس نے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان پر پورن سٹار سٹورمی ڈینیئلز کو چُپ رہنے کے لیے رشوت دینے کا الزام ہے۔

Read more

بی بی سی اردو کے سابق براڈکاسٹر آصف جیلانی کی وفات

بی بی سی اردو سروس سے طویل عرصے تک وابستہ رہنے والے صحافی اور براڈکاسٹر منگل کے روز لندن میں انتقال کر گئے۔ ان کے سابق ساتھی شاہد ملک کی آصف جیلانی کی پیشہ ورانہ زندگی اور شخصیت پر ایک نظر۔

Read more