محبت اندھی ہوتی ہے: نابینا انڈین جوڑے کے اندھے پیار کی کہانی

Niraj Gera کہاوت ہے کہ ’پیار اندھا ہوتا ہے‘ لیکن جب دو نابینا لوگ آپس میں ملتے ہیں تو پھر کیا ہوتا ہے؟ ’یہ ایک الگ طرح کا پیار ہوتا ہے، ایسا پیار جس میں ظاہری شکل و صورت کی کوئی اہمیت نہیں، یہ پیار ظاہر سے بالاتر ہوتا ہے۔‘ یہ الفاظ ہیں انڈیا کے ایوارڈ یافتہ فوٹوگرافر نیرج گیرا کے۔ انھوں نے اپنی ایک حالیہ فوٹو سیریز ’مقدس پیار‘ میں 13 تصاویر میں ایک نابینا جوڑے کی کہانی بیان

Read more

جسٹس گوگئی کی نامزدگی: کیا انڈیا میں عدلیہ بھی پسپا ہوگئی؟

ملک کی کئی اہم شخصیات نے عدلیہ کی غیر جانبداری اور آزادی کے مفاد میں ان سے یہ عہدہ قبول نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ انڈیا کے صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس رنجن گوگئی کو راجیہ سبھا یعنی پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا کی رکنیت کے لیے نامزد کر دیا ہے۔ صدر نے ان کی نامزدگی اہم شخصیات کے زمرے میں کی ہے۔ وہ ملک کے پہلے ایسے چیف جسٹس ہیں جنہیں سبکدوشی کے چند مہینے

Read more

کورونا وائرس نے دنیا بھر کی سڑکیں کیسے خالی کر دیں

کورونا وائرس کی وبا پھیلنے سے دنیا بھر میں عوامی مقامات سنسان کر دیا ہے، چاہے وہ حکومتوں کے کہنے پر یا لوگوں کی جانب سے احتیاط کا نتیجہ ہے۔ HANNAH MCKAY / Reutersلندن کا یہ ملینیئم بریج عموماً لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہوتا۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے عوام سے کہا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر یا نقل و حرکت سے گریز کریں۔ VALERY HACHE / Gettyفرانس کے جنوبی شہر نیس کے ساحل پر سیاحوں کی

Read more

کورونا وائرس: تفتان سے بھاگے شخص کی تلاش

وزارت داخلہ کے ہی ایک اہلکار نے تصدیق کی کہ تفتان میں قائم قرنطینہ مرکز سے مرزا حسنین کے علاوہ بھی کئی افراد چودہ دن پورے کرنے سے پہلے ہی بھاگ گئے ہیں۔ (فائل فوٹو) پنجاب میں کورونا وائرس کے حوالے سے ڈاکٹروں اور طبی عملے کے ساتھ ساتھ پولیس اور وفاق میں وزارت داخلہ اس افراتفری کے دوران ایک نئی الجھن کا شکار ہیں۔ انہیں دو روز سے مرزا حسنین نذر نامی شخص کی تلاش ہے جو دو روز

Read more

کورونا وائرس: امریکہ اور چین کیوں ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں؟

امریکی صدر ڈولنڈ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کورونا وائرس کو ’چینی‘ وائرس کہا تو چین نے سخت اعتراض کیا۔ چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کو تنبیہ کی ہے کہ وہ چین کو گالی دینے سے پہلے ’اپنے کام پر دھیان دیں‘۔ کووڈ 19 کا پہلا کیس 2019 کے آخر میں چین کے شہر ووہان میں پایا گیا تھا۔ گزشتہ ہفتے چین کی وزارت خارجہ نے کورونا وائرس کو ایک سازش بتاتے ہوئے امریکی فوج پر

Read more

لاک ڈاؤن کی دنیا

سب کچھ ہی تو بدل گیا ہے۔ سونے کی تاروں سے تجارت کرنے والے، تیل کی دھاروں سے عالمی منڈیوں کا رخ طے کرنے والے، دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بے بھاؤ خریدنے والے، وقت کی رفتار کو قابو کرنے والے۔۔۔ دیکھتے ہی دیکھتے سب بدل گئے۔ عالمی وبا سے پہلے کی دنیا دیکھیے۔۔۔ اقوام عالم پر راج کے سپنے، بین الاقوامی منڈیوں پر کنٹرول کے خواب اور اعداد کے بےشمار کھیل میں مشغول دنیا نے کہاں سوچا ہو

Read more

کورونا وائرس: کیا تفتان پاکستان کا ووہان ثابت ہو سکتا ہے؟

ڈاکٹر ممتاز کے مطابق تفتان میں جس طرح لوگوں کو رکھا گیا ہے اسے قرنطینہ نہیں کہا جا سکتا پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور سندھ کے بعد خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بھی اس وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی موجودگی کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد دو سو کے قریب پہنچ چکی ہے اور اس تعداد میں مزید

Read more

PSL: غیر ملکی کھلاڑی میں کورونا وائرس کے علامات، پی ایس ایل کے میچز ملتوی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والے ایک غیرملکی کرکٹر میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد لیگ کو فوری طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے دونوں سیمی فائنلز منگل کو کھیلے جانے تھے جبکہ فائنل بدھ کے روز ہونا تھا۔ بی بی سی کے نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان

Read more

وسعت اللہ خان کی خصوصی تحریر: سو سالہ شیخ مجیب اور آج کا پاکستان

اگر سکول میں پڑھائی جانے والی مطالعہِ پاکستان کی کتاب پر یقین کر لیا جائے تو بس اتنا پتہ چلتا ہے کہ کبھی کوئی مشرقی بنگال پاکستان کا حصہ تھا جسے انڈیا نے ایک سازش کے تحت پاکستان سے علیحدہ کر دیا۔ یعنی آج کی سکول جانے والی نسل جتنا موہن جو دڑو کے بارے میں جانتی ہے، مشرقی بنگال کے بارے میں اتنا بھی نہیں جانتی۔ اس کے بعد آپ یہ توقع بھی کریں کہ وہ شیخ مجیب الرحمان

Read more

کورونا وائرس آپ کے جسم کے ساتھ کرتا کیا ہے؟

کورونا وائرس گذشتہ برس دسمبر میں سامنے آیا لیکن اب کوویڈ-19 عالمی وبا کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ اس بیماری میں مبتلا ہونے والے زیادہ تر افراد میں اس بیماری کا اتنا اثر نہیں ہوتا اور وہ صحت یاب بھی ہو رہے ہیں، تاہم کچھ افراد اس کی وجہ سے ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔ تو سوال یہ ہے کہ یہ وائرس جسم پر کیسے اثر انداز ہوتا ہے، اس کے نتیجے میں کچھ افراد ہلاک کیوں ہو رہے

Read more

وکٹ کیپر رضوان پی ایس ایل میں موقع نہ ملنے پر ناخوش

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان پاکستان سپر لیگ میں موقع نہ ملنے پر اپنے کپتان عماد وسیم سے خوش نظر نہیں آتے جس کا برملا اظہار انہوں نے میڈیا کے سامنے بھی کردیا ہے۔ محمد رضوان پاکستان سپر لیگ کھیلنے والی کراچی کنگز کی ٹیم میں شامل ہیں لیکن انھیں ابھی تک صرف دو میچوں میں کھیلنے کا موقع ملا ہے۔ پشاور زلمی کے خلاف میچ میں ان کی بیٹنگ نہیں آئی تھی جبکہ کوئٹہ گلیڈی

Read more

پنجاب میں کورونا وائرس کا پہلا مریض: ’محکمہ صحت کے نمائندے زبردستی ساتھ لے گئے‘

علی (فرضی نام) کے مطابق وہ چھ دن قبل برطانیہ سے پاکستان پہنچے اور ان کی طبیعت آتے ہی خراب ہو گئی۔ انھوں نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اپنے آپ کو پہلے ہی سب گھر والوں سے الگ کر لیا۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے علی نے بتایا ’میں نے کسی ڈاکٹر سے مشورہ نہیں کیا تھا لیکن مجھے محسوس ہوا کہ میرے اندر تمام وہ علامات موجود تھیں جو کورونا کے مریض میں پائی

Read more

تسنیم اسلم کا نواز شریف پر انڈیا نواز ہونے کا الزام: سابق وزیر خارجہ نے سابق ترجمان کے موقف کی تردید کردی

مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے دفتر خارجہ کی سابق ترجمان تسنیم اسلم کے سوشل میڈیا پر چلنے والے انٹرویو کی تردید کر دی ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے دفتر خارجہ کو انڈیا کے خلاف بیان نہ دینے کی ہدایات دی تھیں۔ خواجہ آصف نے موقف اختیار کیا: ’میں نے وزیر دفاع اور خارجہ کی حیثیت سے بھارت کے متعلق سخت رویہ اپنایا،

Read more

کورونا وائرس: خوف میں تنہائی کیسی ہوتی ہے؟

ایک تو کورونا وائرس کا خوف اور پھر اسی حالت میں آپ کو کسی کمرے میں الگ تھلگ رہنے کے لیے کہا جائے تو کیا ہو؟ کورونا ایک ایسی بیماری ہے جس کا ذکر اور خوف ہر جگہ ہے۔ اخباروں کی سرخیوں سے لے کر ٹی وی چینلوں اور ریڈیو کے اشتہاروں پر کوویڈ ۔19 کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر اور تجاویز پیش کی جا رہی ہے۔ ان میں سے ایک طریقہ قرنطینہ ہے۔ میڈیسن نیٹ ویب سائٹ

Read more

سمیع چوہدری کا تجزیہ: ’سرفراز کا رن ریٹ زیادہ خراب تھا یا قسمت؟‘

شین واٹسن دھیمے موڈ میں تھے، وکٹ پہ رکے رہنا چاہتے تھے کہ کوئی اور بحران پیدا نہ ہو جائے۔ لیکن اچانک وہ باؤنسر نما وائیڈ گیند پھینکا گیا جسے امپائر نے وائیڈ نہیں دیا اور واٹسن امپائر کے فیصلے سے قطعی خوش نہیں دکھائی دئیے۔ واٹسن کی یہ ناراضی پہلے تو غصے میں بدلی اور پھر اس کا ردِعمل شروع ہوا جس میں کراچی کا خالی گراؤنڈ واٹسن کے بلے کی آوازوں سے گونج اٹھا۔ ہر گیند مڈل ہونے

Read more

لداخ، انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر: ہمالیہ کے برفانی ریگستان میں پشمینہ اون کا بحران

برطانوی فوٹوگرافر اینڈریو نیوی نے کشمیر کے خانہ بدوش قبیلے چانگپا کی زندگی کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا ہے اور یہ جانچنے کی کوشش کی ہے کہ پشمینہ اون کی پیداوار کو کیسے خطرے لاحق ہیں۔ اینڈریو نیوی نے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے انتہائی سرد علاقے لداخ میں خانہ بدوش چانگپا قبیلے کے ساتھ دو ہفتے گزارے۔ اپنی فوٹو سیریز کے علاوہ انھیں پشمینہ اون کی پیداوار کی تاریخ جاننے کا بھی موقع ملا اور اس کے

Read more

کورونا کے مریض دنیا میں کہاں کہاں ہیں؟

دنیا بھر میں کووڈ-19 نامی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے اسے عالمی وبا قرار دیا گیا ہے اور جہاں اب چین میں اس کے نئے متاثرین کی تعداد کم ہوئی ہے وہیں یورپ اس کا نیا مرکز بن چکا ہے۔ اب تک یہ مرض دنیا کے 145 سے زیادہ ممالک میں پھیل چکا ہے اور اس سے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے

Read more

کورونا وائرس: بچوں کو کورونا وائرس کے متعلق بتانا ہے، ڈرانا نہیں

کورونا وائرس یا کووڈ 19 کی عالمی تباہی کی لپٹ میں ہر کوئی ہے۔ جن لوگوں کو یہ نہیں لگی وہ اس کے خوف میں رہ رہے ہیں اور یہ خوف بالکل حقیقی ہے جس سے کوئی فرار نہیں۔ یہ وبا دنیا کے مختلف ممالک میں تیزی سے ایک انسان سے دوسرے انسان تک پھیل رہی ہے اور چین سے لے کر امریکہ تک متاثرہ افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ

Read more

انتہا پسندی کا خاتمہ: یورپ میں جیل سے رہا ہونے والے ’دہشتگردوں‘ کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے؟

شدت پسند خیالات رکھنے والے دہشتگردی کے مجرموں کی جیل سے رہائی کے بعد ان سے کیسا سلوک کیا جانا چاہیے؟ لندن میں حال ہی میں ہونے والے دو حملوں کے بعد سے یہ سوال ایک مرتبہ پھر سے توجہ کا مرکز بن چکا ہے کیونکہ ان دونوں حملوں میں انتہاپسند مجرمان چاقو سے حملہ کرنے میں کامیاب رہے باوجود اس کے کہ وہ سکیورٹی اداروں کے کی نظر میں تھے۔ 20 سالہ سدیش امان نے جیل سے چھوٹنے کے

Read more

Karachi Kings vs Quetta Gladiators: کراچی کنگز کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت، مگر پی ایس ایل فائیو میں سفر تمام

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 30 ویں میچ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی ہے مگر اس کے باوجود وہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 151 رنز کا ہدف دیا جو کوئٹہ

Read more

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیرِ صدارت اجلاس کی تصویر پر سوشل میڈیا پر تبصرہ: ’محض فوٹوشاپڈ نہیں، بلکہ بہت بری فوٹو شاپڈ‘

گذشتہ شب بلوچستان حکومت کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر ایک اجلاس کی تصویر شیئر کی جس کی صدارت بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال کر رہے تھے۔ تاہم سوشل میڈیا پر اس تصویر پر بحث اس وقت شروع ہوئی جب ایک صارف نے کہا کہ اس تصویر کو فوٹو شاپ کیا گیا ہے۔ تصویر میں وزیر اعلیٰ جام کمال کی کرسی پر ان کی ہی ایک اور تصویر لگائی گئی ہے لیکن اس عمل میں ایڈیٹنگ کرنے والے شخص

Read more

سعودی عرب اور روس کے درمیان ’تیل کی جنگ‘ کیوں شروع ہوئی؟

کورونا وائرس چیلنجز کے درمیان جمعے کے روز تیل کی قیمتیں سنہ 2008 کی معاشی مندی کے بعد سب سے کم سطح پر پہنچ گئی ہیں دنیا بھر کی معیشت دہری مشکلات سے دوچار ہے۔ اس کی ایک وجہ کورونا وائرس ہے تو دوسری طرف تیل پر شروع ہونے والا تصادم ہے۔ سعودی عرب اور روس کے مابین شروع ہونے والے تنازعے سے خام تیل کی قیمت جیسے سر کے بل نیچے گری ہو۔ تیل کے معاملے میں امریکہ کے

Read more

وبا کے دنوں میں محبت

پاکستان سمیت پوری دنیا اپنے اپنے گھروں میں سمٹی بیٹھی ہے۔ موت، گلیوں بازاروں میں دندناتی، ایک ملک سے دوسرے ملک، ایک براعظم سے دوسرے براعظم, دھمال ڈالتی، دانت نکوسے پھر رہی ہے۔ چین کے شہر ووہان کے ایک بازار سے پھیلنے والا، کورونا وائرس اب ایک عالمی وبا بن چکا ہے۔ سکولوں کالجوں، یونیورسٹیوں کے امتحانات، کانفرنسیں، شادیاں، کھیل کے مقابلے، بڑے اجتماعات، عالمی سفر، سب بند ہیں۔ کورونا وائرس پاکستان میں بھی پہنچ چکا ہے۔ حکومت ابتدائی حفاظتی

Read more

وائرس کا مقابلہ بذریعہ مسخرہ پن

آج کل سب سے زیادہ مزے میں وہ ہے جس کی یا تو گرد و پیش کے حالات تک رسائی نہیں یا ہے بھی تو اسے اپنے محلے یا شہر یا صوبے یا زیادہ سے زیادہ ملک سے باہر کے حالات جاننے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ اس وقت انٹرنیٹ آگہی سے زیادہ فروغِ جہل کا آلہ بنا ہوا ہے۔ کورونا کے بارے میں ہر سنی سنائی بات یا پوسٹ بلا تصدیق اور پوری طرح پڑھے بغیر دکھی انسانیت کے جذبے

Read more

انڈیا: کال سینٹر میں کام کرنے والے جعل ساز کے انکشافات

رواں ہفتے بی بی سی نے انڈیا کے ایک کال سینٹر میں دھوکہ دہی اور فریب کے بارے میں دکھایا۔ اسے ایک شخص نے ریکارڈ کیا جس نے کمپنی کے سکیورٹی کیمروں کو ہیک کیا تھا۔ کمپنی کے سٹاف کو امریکہ اور برطانیہ میں مقیم متاثرین پر ہنستے دیکھا جا سکتا ہے۔ لیکن یہ جعل ساز کون ہیں اور اپنے کام کا دفاع کس طرح کرتے ہیں؟ آنکھوں پر چشمہ لگائے پیوش نے مجھے بتایا کہ انھوں نے ڈھائی لاکھ

Read more

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں بہار آ گئی، اب سیاحوں کا انتظار

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ہر طرف سبزہ اور پھول کھل رہے ہیں جس کی خوشبو نے فضا کو معطر کر دیا ہے۔ اس خطے کے بالائی علاقوں میں گزشتہ کچھ ماہ سے وقفے وقفے سے جاری برف باری کے باعث اس مرتبہ پچھلے برس کے مقابلے زائد عرصے تک موسم سرد رہنے کے بعد اب ہر طرف بہار کی آمد ہے۔ موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی ہر طرف درختوں پر رنگ

Read more

کورونا وائرس: کیا باقی ملک چین کی طرح کامیابی سے بیماری کا مقابلہ کر سکتے ہیں؟

اٹلی نے سخت اقدامات کرتے ہوئے پورے ملک کو لاک ڈاؤن کر دیا ہے کورونا وائرس کو ایک عالمی وبا قرار دیا جا چکا ہے۔ دنیا بھر کے ممالک اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ لیکن ایک نیا وائرس، جو صرف کچھ ماہ قبل رونما ہوا، سے نمٹنے کے لیے بہترین حکمت عملی کیا ہے؟ اس حوالے سے چین کے کچھ اقدامات سے سبق حاصل کیا جا سکتا ہے۔ چین کے صوبے ہوبائی سے

Read more

امریکہ طالبان معاہدہ: امن معاہدے کے تحت طالبان قیدیوں کی طے شدہ رہائی شروع نہیں ہوسکی

امریکہ اور طالباان کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کے تحت طالبان قیدیوں کے پہلے گروپ کو سنیچر کے روز صدر محمد اشرف غنی کے حکم پر رہا کیاجانا تھا لیکن افغانستان کی سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ قیدیوں کو رہا کرنے کے طریقہ کار پر کام جاری ہے۔ صدر غنی نے حکم دیا کہ طالبان قیدیوں کی رہائی شروع کر دی جائے۔ اس حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ روزانہ 100 زیر حراست افراد کو ان کی

Read more

اسلام آباد یونائیٹڈ بمقالبہ کراچی کنگز: کراچی کنگز کی ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت

دونوں ٹیموں کے لیے آج کا میچ بہت اہم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا 28واں میچ آج کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے جس میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے آج کا میچ جیتنا ٹورنامنٹ میں رہنے کے لیے ضروری ہے جبکہ اگر کراچی کنگز کو پوائنٹس ٹیبل پر اپنی دوسری پوزیشن برقرار رکھنی

Read more

کورونا وائرس: کیا آپ کو خود ساختہ تنہائی میں رہنے کی ضرورت ہے؟

کورونا وائرس سے بچاؤ اور دوسروں کو اس کا شکار ہونے سے بچانے کے لیے لوگ خود ساختہ طور پر تنہائی اختیار کر رہے ہیں۔ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ خود ساختہ تنہائی کے بارے میں آپ کو کیا جاننے کی ضرورت ہے اور آپ اپنے آپ کو کیسے خود ساختہ طور پر تنہا کر سکتے ہیں؟ خود ساختہ تنہائی ہے کیا؟ خود ساختہ تنہائی کا مطلب ہے کہ آپ اپنے آپ کو دنیا بھر سے الگ کر

Read more

سماجی سرگرمیوں کی خاطر بل گیٹس مائیکروسافٹ کے بورڈ سے مستعفی

مائیکرو سافٹ کمپنی کے شریک بانی بل گیٹس خیراتی کاموں کو زیادہ وقت دینے کی خاطر کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ وہ عالمی سطح پر صحت اور ترقی، تعلیم اور ماحولیات کی تبدیلی سے نمٹنے پر مزید توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے 65 سالہ بل گیٹس نے وارین بفیٹ کی بڑی کمپنی برک شائر ہیتھ وے کے بورڈ کو بھی چھوڑ

Read more

امریکہ، افغان طالبان امن معاہدہ: ’افغان طالبان وفد رہائی سے قبل اپنے قیدیوں کی تصدیق کرے گا‘

امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کے اعلانات کیے جا رہے ہیں لیکن اسی دوران طالبان نے کہا ہے کہ وہ پہلے افغان حکومت کی جانب سے رہا کیے جانے والے قیدیوں کی تصدیق کریں گے کہ کیا وہی قیدی رہا کیے جا رہے ہیں جن کی فہرست انھوں نے کابل انتظامیہ کو فراہم کی تھی۔ امریکہ نے معاہدے کے مطابق 10 مارچ سے اپنی فوجیوں کا انخلا شروع کر دیا ہے جبکہ

Read more

Global Warming: ریچھ موسم سرما کی نیند یا ہائبرنیشن سے قبل از وقت کیسے جاگ گئے

سال کے اس حصے کے دوران روس، فن لینڈ، کینیڈا اور امریکہ سمیت دنیا بھر میں کئی مرتبہ ریچھ دیکھے گئے ہیں۔ یہ شاید اتنی غیر معمولی بات نہ لگے لیکن عام طور پر سال کے اس حصے میں ریچھ کھلے عام دیکھے نہیں جا سکتے۔ اس سے یہ بات کافی غیر معمولی بن جاتی ہے۔ عام طور پر وہ موسم سرما کی نیند یا ہائبرنیشن کی حالت میں رہتے ہیں۔ ان کی نیند گہری ہوتی ہے جس سے انھیں

Read more

اٹلی میں کورونا وائرس کا خوف: ’سب سنسان ہے اور ایک خوف کی فضا ہے‘

بریشیا کی گلیاں کرفیو زدہ علاقے کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ نہ سڑک پر کوئی ذی روح دکھائی دے رہا ہے اور نہ ہی کوئی دکان کھلی ہے لیکن یہ منظر صرف شمالی اٹلی کے اس قصبے کا نہیں بلکہ دو روز سے اس ملک کا کوئی بھی بڑا شہر ہو یا دیہی علاقہ ہر جانب یہی منظر دکھائی دے رہا ہے۔ عالمی ادارۂ صحت نے براعظم یورپ کورونا وائرس کا نیا مرکز قرار دیا ہے اور یورپ میں

Read more

کورونا کا خوف پی ایس ایل پر بھی اثر انداز ہونے لگا

پی سی بی کو صرف کورونا کے خوف کی مد میں ہی لگ بھگ دس کروڑ کا خسارہ ہو جائے گا مگر کوئی کر بھی کیا سکتا ہے جب زندگی سہولت اور تسلسل سے گزر رہی ہوتی ہے تو ہم اسے روٹین کہہ کر یکسر بیزاری کا اظہار کر دیتے ہیں۔ لیکن جب فطرت اچانک اپنا رویہ بدلتی ہے تو ایک دم خوف ہر وجود میں سرایت کر جاتا ہے اور ‘روٹین’ کی بیزار زندگی کی لاتعداد نعمتوں پہ رشک

Read more

پاکستان کے نجی صحافتی ادارے کے مالک میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کے محرکات کیا؟

پاکستان میں حکام نے 30 سال سے بھی زیادہ عرصہ قبل غیر قانونی طور پر سرکاری اراضی حاصل کرنے کے الزام میں ملک کے ایک سرکردہ میڈیا مالک کو گرفتار کیا ہے۔ میر شکیل الرحمٰن جنگ گروپ کے ایڈیٹر ان چیف ہیں جو پاکستان کے بڑے پیمانے پر پڑھے جانے والے اخبارات کے ساتھ ساتھ مشہور ٹیلی ویژن نیٹ ورک جیو کے بھی مالک ہیں۔ ان کی گرفتاری کو پاکستان کے صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن ملک میں آزاد

Read more

کورونا وائرس: پاکستان میں 23 مارچ کو ہونے والی فوجی پریڈ منسوخ

پاکستان میں ہر سال تئیس مارچ کو منعقد کی جانے والی فوجی پریڈ منسوخ کر دی گئی ہے۔ فوجی پریڈ کی منسوخی کا فیصلہ وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ اجلاس ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے بی بی سی سے بات کرتے

Read more

پی ایس ایل 5: پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے 27ویں میچ میں آج نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں ٹورنامنٹ کی اب تک کی کامیاب ترین ٹیم ملتان سلطانز اور پشاور زلمی مدِ مقابل ہیں جہاں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اب سے کچھ دیر قبل ملتان سلطان نے تین اوورز کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 18 رنز بنائے تھے۔ ملتان کی جانب سے روحیل نظیر اور ذیشان اشرف نے اننگز کا آغاز کیا

Read more

پی ایس ایل 5: مداح اب گراؤنڈ میں نہیں آ سکیں گے

کورونا وائرس کے عالمی سطح پر پھیلنے کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ فائیو کے کراچی میں ہونے والے میچوں کو تماشائیوں کے بغیر کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی یہ اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ممالک کو لوٹ رہے ہیں اور پاکستان سپر لیگ فائیو کے باقی حصے میں شریک نہیں ہوں گے۔ دنیا کے کئی ممالک میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد کھیلوں کی سرگرمیاں یا

Read more

کورونا وائرس: کیا تقریباً 10 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم میں کورونا وائرس پھیلنے کی پیشنگوئی کی گئی تھی؟

Warner Bros سنہ 2011 میں میں ریلیز ہونے والی ہالی وڈ فلم کونٹیجیئن کو شاید ہی باکس آفس پر بلاک بسٹر کے طور پر بیان کیا جاسکے۔ میٹ ڈیمن، جوڈ لا، گیونتھ پیلٹرو، کیٹ ونسلٹ اور مائیکل ڈگلس سمیت ایک معروف کاسٹ ہونے کے باوجود یہ فلم اُس برس دنیا بھر سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں 61ویں نمبر پر تھی۔ لیکن کونٹیجین نے گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلم اور امریکہ میں ایپل کے

Read more

فاروق عبداللہ: انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے سابق وزیرِاعلی کی رہائی کا حکم لیکن سیاسی سرگرمیوں پر پابندی

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد چھ اگست کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا تھا کہ فاروق عبداللہ کو نہ تو حراست میں لیا گیا ہے اور نہ ہی انھیں گرفتار کیا گیا ہے بلکہ وہ اپنی مرضی سے وادی میں ہیں انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کی سب سے پرانی ہند نواز تنظیم نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللہ پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ کو منسوخ کرنے کا حکم ایسے وقت

Read more

کراچی میں کورونا کا نیا مریض، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج

پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک 52 سالہ شخص میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق کے بعد ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔ پاکستان میں محکمۂ صحت کے حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا تھا جس کے بعد اب تک ملک کے مختلف علاقوں میں 542 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جن میں سے 21 افراد میں اس وائرس

Read more

کورونا وائرس اور ہومیوپیتھی: انڈیا کی وزارت کی جانب سے ’کورونا وائرس کے ہومیوپیتھک علاج کے دعوے‘ پر وضاحت

انڈیا میں متبادل طریقۂ علاج کے فروغ کی وزارت ’آیوش‘ نے کہا ہے کہ اس نے کبھی بھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ کورونا وائرس کا ہومیوپیتھی میں علاج ممکن ہے۔ لیکن اس کے باوجود انٹرنیٹ پر اس طرح کے پیغام پھیلائے جا رہے ہیں کہ متبادل طریقۂ علاج سے کورونا وائرس سے نمٹا جا سکتا ہے۔ آیوش کی وزارت میں آیوروید، یوگا، نیچروپیتھی، یونانی، سدھ، سووا رگپا اور ہومیوپیتھی کے ذریعے علاج کو فروغ دیا جاتا ہے۔ انڈیا کی

Read more

شوبز ڈائری: کورونا وائرس پھیلنے سے فلم انڈسٹری متاثر، کترینہ کیف سے متعلق بیان پر روہت شیٹی پر تنقید اور سلمان خان کی نئی فلم

دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے سبب اب فلم انڈسٹری بھی متاثر ہو رہی ہے،چاہے وہ ہالی ووڈ ہو یا بالی ووڈ۔ مشہور ہالی وڈ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن کورونا وائرس کے شکار ہو گئے ہیں۔ یہ دونوں اس وقت آسٹریلیا میں موجود ہیں ہیں۔ ٹام ہینکس نے انسٹا گرام پر یہ خبر دیتے ہو کہا کہ ان میں اور ان کی اہلیہ میں کووِڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے۔ اور اب وہ

Read more

وکی لیکس: امریکہ کے فوجی راز لیک کرنے والی چیلسی میننگ کی رہائی کا حکم

بتیس سالہ چیلسی میننگ جنس تبدیل کرانے سے پہلے بریڈلی میننگ نام کے مرد کی حیثیت سے فوج کے لیے خفیہ معلومات کا تجزیہ کرنے کی ماہر کے طور پر کام کرتی تھیں ایک امریکی جج نے سابق فوجی انٹلیجنس تجزیہ کار چیلسی میننگ کی جیل سے فوری رہائی کا حکم دے دیا ہے۔ میننگ کو وِکی لیکس کے سلسلے میں ہونے والی تحقیقات میں گواہی دینے سے انکار کرنے پر جیل میں رکھا گیا تھا۔ وہ مئی 2019 سے

Read more

فُضلے پر تحقیق: یورپ کے نوجوانوں میں منشیات کے استعمال میں اضافے کا انکشاف

یورپ میں ہونے والی ایک تحقیق میں تقریباً پانچ کروڑ لوگوں کی رہائش گاہوں سے نکلنے والے فُضلے کا جائزہ لیا گیا جس سے معلوم ہوا ہے کہ دنیا کے امیر ترین براعظم پر غیر قانونی منشیات کا استعمال بڑھ رہا ہے۔ یورپی یونین میں منشیات کی روک تھام کے ادارے نے مارچ 2019 میں 23 یورپی ممالک کے 68 شہروں سے سیوریج کے پانی کے نمونے حاصل کیے اور ان کا جائزہ لیا تھا۔ سیوریج کے پانی کے ان

Read more

بکا خیل کیمپ: وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کا ٹھکانا کیسا ہے اور وہاں زندگی بسر کرنے والے قبائلی کیا چاہتے ہیں؟

صبح کے آٹھ بج رہے ہیں، میں بکا خیل کیمپ کے مرکزی گیٹ پر کھڑی تربن یا پھر مخصوص ٹوپی پہنے وزیرستانی مردوں، شٹل کاک برقعے میں ملبوس خواتین اور کچھ بھاگتے دوڑتے بچوں کو کیمپ سے باہر جاتے ہوئے دیکھ رہی ہوں۔۔۔ ہر کوئی عجلت میں بجری سے بنی سڑک پر تیز تیز قدم اٹھاتا ہوا مرکزی گیٹ سے باہر نکل رہا ہے۔ اس منظر میں رکشوں اور چنگ چی کی پھٹ پھٹ کی آواز نمایاں ہے جن میں

Read more

لاہور ہائی کورٹ: ریپ کا شکار خواتین کا ’ورجنیٹی ٹیسٹ‘ کرنے کے خلاف آئینی درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومت سے جواب طلب

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہائی کورٹ نے ریپ اور جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی خواتین کے ’ورجنیٹی ٹیسٹ‘ پر پابندی کے لیے آئینی درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت دیگر اداروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے. درخواست میں اعلیٰ عدالت سے استدعا کی گئی کہ ورجنیٹی ٹیسٹ طبی اعتبار سے ناقابل اعتماد ہے اور اس کی کوئی ٹھوس سائنسی بنیاد نہیں۔ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق ورجنیٹی ٹیسٹ ناصرف

Read more

فوجی اڈے پر حملہ: امریکہ کا عراق میں ایران کے حمایت یافتہ جنگجوؤں پر جوابی فضائی حملہ

اس وقت عراق میں 5000 امریکی فوجی موجود ہیں امریکا نے عراق میں ایران کے حمایت یافتہ ملیشیا گروپ کے خلاف جوابی فضائی حملے کیے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق ان حملوں میں ایران کے حمایت یافتہ ملیشیا کے ملک بھر میں ہتھیاروں کے ذخیرہ کرنے کی پانچ تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بدھ کے روز اتحادی فوج کے اڈے تاجی کیمپ پر راکٹ حملے میں دو امریکی اور ایک برطانوی فوجی ہلاک ہو گئے

Read more

کورونا وائرس کا شکار برازیل کے اعلی اہلکار کی امریکی صدر سے ملاقات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس سے ملاقات کرنے والے برازیل کے ایک اعلی سرکاری اہلکار کے برازیل واپس پہنچنے پر کیا جانے والے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے برازیل کے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ فیبیو وجنگارٹن جو برازیل کے صدر جار بوسونارو کے کمیونیکشن کے سربراہ ہیں وہ ایک سرکاری وفد کے ساتھ امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مارا لاگو کی

Read more

جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا اعلان، حقیقت یا زبانی جمع خرچ

وفاقی حکومت کی طرف سے انتظامی امور چلانے سے متعلق جنوبی پنجاب کو الگ صوبے کا درجہ دینے سے متعلق بل قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے اعلان کے بعد لوگوں اور خود پاکستان تحریک انصاف کے رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت کے اس اعلان پر یقین کرنے کے علاوہ ان کے پاس اور کوئی آپشن نہیں ہے۔ سابق حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی اور پھر پاکستان مسلم لیگ نواز نے اپنے ادوار

Read more

مندر کے545 کروڑ روپے ڈوبتے ہوئے بینک میں پھنس گئے

ریزرو بینک آف انڈیا کے یس بینک پر پابندی کے بعد ریاست اوڈیشہ کے شہر پوری میں واقع مشہور بھگوان جگن ناتھ مندر کے 545 کروڑ روپے پھنس گئے ہے۔ جس کی وجہ سے جگن ناتھ مندر کے عقیدت مند اور پجاری پریشان ہیں۔ جگن ناتھ مندر ہندو عقیدت مندوں کا ایک اہم مقام ہے اور اسے ہندوؤں کے سب سے مقدس مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ جگن ناتھ ٹیمپل انتظامیہ (ایس جے ٹی اے) نے گذشتہ سال

Read more

’ذاتی وجوہات کی وجہ سے خاموش تھی، اپنے مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹی ہوں: مریم نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز شریف نے کئی ماہ بعد خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ وہ ‘ذاتی وجوہات’ کی بنا پر خاموش تھیں ‘لیکن اس کا یہ مطلب نہ لیا جائے کہ وہ اپنے مقصد سے پیچھے ہٹی ہیں’۔ انہوں نے سوال کیا کہ ‘میری خاموشی کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں،لیکن اگر آج میں بولوں گی تو کیا میڈیا دکھائے گا؟’ مریم نواز ایک طویل عرصے

Read more

Lahore Qalndars vs Karachi Kings: کراچی کنگز کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا 26واں میچ آج نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں روایتی حریف لاہور قلندرز اور میزبان کراچی کنگز کے مابین کھیلا جا رہا ہے۔ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اب سے کچھ دیر قبل، لاہور قلندرز نے پہلے اوور کے بعد بغیر کسی نقصان کے 19 رنز بنائے ہیں۔ لاہور قلندرز کی جانب سے اس وقت کریز پر سہیل اختر اور فخر زمان کر رہے ہیں۔ کراچی کنگز

Read more

نیب نے جنگ گروپ کے سربراہ میر شکیل الرحمان کو گرفتار کر لیا

قومی احتساب بیورو، نیب کی جانب سے جنگ گروپ کے سربراہ میر شکیل الرحمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نیب کے ترجمان نے جنگ گروپ کے سربراہ میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بی بی سی کو بتایا کہ اُن پر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دوسرے دور حکومت میں 54 پلاٹ حاصل کرنے کا الزام ہے۔ اس سے پہلے نیب لاہور نے ملزم شکیل الرحمن کو پانچ مارچ کو طلب کیا تھا اور

Read more

کورونا وائرس: چینی برآمدات میں کمی، پاکستان کی صنعت پر کیا اثرات پڑیں گے

پاکستان میں ٹیکسٹائل انڈسٹری سے منسلک بہت سے لوگ پریشان ہیں کہ دھاگہ، بٹن اور زپ وغیرہ مہنگے ہو رہے ہیں۔ اور اس کی وجہ ہے کورونا وائرس۔ کیونکہ پاکستان چین سے سب سے زیادہ دھاگہ درآمد کرتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ جس دھاگے سے سلائی کرتے ہوں وہ مہنگا نہ ہوا ہو۔ لیکن ملک میں اشیا مہنگی ہو رہی ہیں اور برآمدات و درآمدات متاثر ہو رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ’یو این سی ٹی

Read more

نوٹرا ڈام میں آتش زدگی کے بعد فرانس اپنے تاریخی ورثے کی بحالی کے لیے کیا کر رہا ہے؟

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 850 برس قدیم نوٹراڈام کیتھیڈرل کی ہولناک آتشزدگی میں تباہی کے 11 ماہ بعد مزدوں کو اس کلیسا کی دیواروں پر بحالی کا کام کرتے دیکھا گیا ہے۔ گذشتہ پیر کو بحالی کے کام میں مصروف مزدوروں کو کیتھیڈرل کی چھت سے منسلک سہاروں اور عمارت کے سامنے کے حصے پر رسیوں کی مدد سے نیچے آتے دیکھا گیا ہے۔ 15 اپریل 2019 کو آگ نے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ آتشزدگی

Read more

epidemic vs pandemic: کورونا وائرس کے لیے عالمی وبا کی اصطلاح اب کیوں استعمال کی جا رہی ہے؟

عالمی ادارہ صحت اب تک کورونا وائرس کے لیے ’عالمی وبا‘ کی اصطلاح استعمال کرنے سے گریزاں تھا عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو بالآخر عالمی وبا قرار دے دیا ہے حالانکہ اس سے کہیں پہلے ہی دنیا کے زیادہ تر ممالک میں یہ بیماری پھیل چکی تھی۔ اس حوالے سے یہ سوال عام پوچھا جا رہا ہے کہ وباؤں کے مختلف درجوں این ڈیمک (endemic)، ایپی ڈیمک (epidemic)، اور پین ڈیمک (pandemic) میں کیا فرق ہوتا ہے اور

Read more

کورونا وائرس مسلمانوں، ہندوؤں، مسیحیوں اور یہودیوں کے مذہبی رسم و رواج کی ادائیگی میں کیسے خلل ڈال رہا ہے

کورونا وائرس سے پھیلنے والی ہلاکت خیز وبا پر عالمی سطح پر بھڑتی ہوئی تفتیش کے پیش نظر دنیا بھر میں لوگ اپنے معمولات اور طور طریقے تبدیل کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ بہت سے لوگ ہجوم یا عوامی اجتماعات میں شرکت سے گریز کر رہے ہیں اور بہت سے لوگوں نے سفر کرنے کے ارادے منسوخ کر دیے ہیں۔ کئی جگہوں پر لوگ ایک دوسرے سے ملتے وقت ہاتھ ملانے یا بغل گیر ہونے کے بجائے کھونیوں سے

Read more

کرپشن، طاقت یا پیسے کی لت: پوتن جیسے لوگوں کے لیے اقتدار چھوڑنا اتنا مشکل کیوں ہوتا ہے؟

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے رواں ہفتے کہا کہ وہ مزید دو مدت تک صدر رہنے کی اجازت فراہم کرنے والے قانون کی حمایت کریں گے۔ روس کا آئین فی الوقت اس کی ممانعت کرتا ہے۔ الجیریا سے زمبابوے تک حکمرانوں کی ایک طویل فہرست ہے جو اپنا عہدہ چھوڑنے سے انکاری نظر آتے ہیں۔ تو آخر اقتدار میں ایسا کیا ہے جس کے لیے لوگ قانون بدلنے اور توڑنے پر بھی آمادہ رہتے ہیں؟ یہ بھی پڑھیے ولادیمیر پوتن:

Read more

عراق میں اتحادی فوج کے اڈے پر راکٹ حملہ، امریکی و برطانوی فوجی اہلکاروں سمیت تین ہلاک

عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں امریکہ اور برطانیہ کی فوج کے لیے قائم تاجی فوجی اڈے پر راکٹ حملے کے نتیجے میں تین اہکار ہلاک اور کم از کم 12 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ امریکی فوجی ذرائع نے بتایا کہ اس حملے میں ایک امریکی فوجی، ایک امریکی ٹھیکیدار اور ایک برطانوی فوجی ہلاک ہوا ہے۔ تاہم ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے نام ابھی تک جاری نہیں کیے گئے ہیں۔ واضح رہے رواں برس جنوری میں امریکہ کی

Read more

جنسی جرائم کے ارتکاب پر ہاروی وائنسٹائن کو 23 برس قید کی سزا

بالی وڈ کے سابق فلم ساز ہاروی وائن سٹائن کو عصمت دری اور جنسی زیادتی کے جرم میں 23 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ نیویارک کی ایک عدالت نے گزشتہ ماہ انھیں مختلف نوعیت کے جنسی جرائم کا مرتکب قرار دیا تھا۔ ہاروی وائن سٹائن جن کا شمار ہالی وڈ کے چوٹی کے فلم سازوں میں ہوتا تھا اور ان کا نام شہرت کی بلندیوں پر تھا، جنسی جرائم کے الزامات سامنے آنے کے بعد شہرت کی بلندیوں

Read more

ہمارے موکلوں کو اعانت جرم میں سزائے موت سنائی گئی ہے: ملزمان کے وکلا کا سپریم کورٹ میں موقف

فوجی عدالتوں سے درجنوں افراد کو ملنے والی موت کی سزا کو کالعدم قرار دینے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاق کی طرف سے دائر کی گئی اپیلوں کی سماعت کے دوران ملزمان کے وکلا نے سپریم کورٹ کو بتایا گیا ہے کہ ’زیادہ تر ملزمان کو صرف اعانت مجرمانہ‘ کی بنا پر موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے بدھ کے روز وفاق کی

Read more

انسانی تہذیب میں آئینے کا کردار،کہیں دولت کی نشانی کہیں خوف کی علامت

انسان صدیوں سے آئینوں کا استعمال کرتا آیا ہے، کبھی مستقبل کا حال جاننے کے لیے، کبھی کسی کو ڈرانے کے لیے ، کبھی کسی سے سچ اگلوانے کے لیے۔ کبھی آئینے دولت کی نشانی اور کبھی بدقسمتی کی علامت سمجھے گئے۔ لیکن جب بات آئینے پر آتی ہے تو بہت کچھ ایسا بھی ہے جسے آنکھیں دیکھ نہیں سکتیں۔

آئینہ یقینی طور پر کچھ خاص ہی ہے۔ یہ ہمیں اپنے آپ کو یا کسی اور کو دیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ ہمیں موقع دیتا ہے کہ ہم اپنے چہرے کو پرکشش بنائیں، کسی اہم تقریب کی تیاری کریں یا پھر اندھیرے میں اسی سے ڈر جائیں۔

Read more

ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: لاہور میں بارش کے باعث ٹاس میں تاخیر

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے 25ویں میچ میں آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پوائنٹس ٹیبل میں پہلے نمبر پر موجود ٹیم ملتان سلطانز اور دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدِ مقابل ہیں۔ اس وقت ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔ میچ منسوخ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا جس سے ان کی پوزیشن میں تو کوئی فرق نہیں آئے گا لیکن کوئٹہ کے اگلے راؤنڈ میں جانے کے امکانات ضرور

Read more

لڑکی سے لڑکا بننے کی اجازت دیں تاکہ آسانی زندگی گذارسکوں: پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

پشاور ہائی کورٹ میں ایک بائیس سالہ لڑکی نے اپنی جنس تبدیل کرنے کے لیے درخواست دی ہے اور یہ موقف اختیار کیا ہے کہ ان کی عادات و اطوار لڑکوں کی طرح ہیں اور یہ کہ جسمانی طور پر وہ لڑکیوں کی طرح ہے اور اسے پردہ کرنا پڑتا ہے جس سے اسے مشکل پیش آتی ہے۔ اس درخواست میں عدالت سے کہا گیا ہے کہ انھیں جنس تبدیل کرنے یعنی لڑکی سے لڑکا بننے کی اجازت دی جائے

Read more

کورونا وائرس: سینیٹائزر کے لیے انسان کے استعمال پر سعودی تیل کمپنی ارامکو کی معافی

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر میں دفاتر کے اندر ماسک کے علاوہ ہر ٹیبل پر ہینڈ سینیٹائزر ضرور دکھائی دے رہا ہے لیکن سعودی کمپنی ارامکو کو اپنے ایک ورکر کو سینیٹائزر ڈسپینسر کا کاسٹیوم پہنا کر گھمانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ لیکن اب اطلاعات آ رہی ہیں کہ ارامکو کی جانب سے سوشل میڈیا پر تنقیدی ردعمل سامنے آنے کے بعد معافی مانگ لی گئی۔ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جانے والی

Read more

کورونا وائرس کی وجہ سے مشہور سیاحتی مقامات سنسان: کیا یہی دنیا گھومنے کا بہترین وقت ہے؟

اٹلی کا مشہور پیسا ٹاور جون 2013 میں اور مارچ 2020 میں سیاحت کسی نہیں پسند؟ کام سے چھٹی لے کر دنیا کی سیر پر نکلنے کے خواب تو ہم سب ہی دیکھتے ہیں، خاص طور پر جب دفتر میں کام کا بوجھ زیادہ ہو! آپ دنیا کے جس بھی مقبول سیاحتی مقام پر چلے جائیں، عموماً ایسا ہوتا ہے کہ وہاں پہلے ہی ہزاروں لوگ ہر زاویے سے اُس تاریخی مقام کی تصویریں بنانے میں مگن ہوتے ہیں اور

Read more

کورونا وائرس: امریکہ میں خوف، یومِ پاکستان، ہولی سمیت کچھ تقریبات منسوخ

گذشتہ ہفتے میں پانی کی بوتل خریدنے دکان گیا اور یہ دیکھ کر دنگ رہ گیا کہ بوتلوں کے شیلف خالی تھے۔ بڑے سٹوروں میں ٹوکریاں خالی پڑی تھیں۔ آلو، گاجروں کا سٹاک بھی ختم ہو چکا تھا۔ دکان میں کام کرنے والے افراد نے ماسک پہن رکھے تھے اور داخلی راستے پر ٹرالی کا ہینڈل صاف کرنے کے لیے جراثیم کش ٹشو بانٹ رہے تھے۔ دکان کے ملازم نے مجھے بتایا ‘چیزیں سیکنڈوں میں غائب ہو رہی ہیں۔’ اس

Read more

مِلند سُمن کا آر ایس ایس کنکشن اور سوشل میڈیا پر ردعمل

حال ہی میں ملند سمن کی ایک کتاب ‘میڈ اِن انڈیا۔ ایک میموائر’ شائع ہوئی ہے انڈیا میں منگل کے روز جہاں ہندوؤں کا تہوار ہولی ٹرینڈ کر رہا تھا وہیں میڈیا میں وسطی ریاست مدھیہ پردیش کے سیاسی بحران پر بحث و مباحثہ جاری تھا۔ ایسے میں انڈیا کے معروف ماڈل مِلند سُمن کا ٹرینڈ کرنا تجسس سے خالی نہ تھا۔ حال ہی میں ان کی ایک کتاب ‘میڈ اِن انڈیا۔ ایک میموائر’ شائع ہوئی ہے۔ مصنف روپا پائی

Read more

فوجی عدالتوں سے سزاؤں کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں اپیلیں: ’بھتیجیاں روزانہ سوال کرتی ہیں کہ ان کے والد کب آئیں گے‘

شاہی خان (دائیں) اور گل حکیم سید (بائیں) دونوں ہی اپنے جوان بیٹوں کی رہائی کے منتظر ہیں پشاور ہائی کورٹ میں منگل معمول کا دن نہیں تھا۔ عدالت میں بڑی تعداد میں ان افراد کے رشتے دار موجود تھے جنھیں پاکستان کی فوجی عدالتوں سے مختلف مقدمات میں سزائیں سنائی گئی ہیں۔ صوبائی عدالتِ عالیہ میں فوجی عدالتوں سے سزاؤں کے خلاف دائر کی گئی 200 سے زائد اپیلوں کی سماعت جاری ہے مگر اب اسے سات اپریل تک

Read more

اسلام آباد: پاکستانی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے مقام پر پاکستانی فضائیہ کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق اسلام آباد پولیس نے طیارے کی تباہی کی تصدیق کی ہے۔ تاحال یہ واضح نہیں کہ اس حادثے کی وجہ کیا تھی اور اس میں کوئی جانی نقصان ہوا یا نہیں۔ دھماکے کے بعد جائے حادثہ سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔ https://twitter.com/ShirazHassan/status/1237623987661869057 اس واقعے کے فوراً بعد فوج کے جوانوں نے

Read more

انڈیا کی ریاست رام پور میں خزانے کی تلاش: خاص باغ محل کے سٹرانگ روم کا خزانہ کہاں گیا؟

SAMIRATMAJ MISHRA انڈیا کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش کے رام پور میں واقع سابق ریاست رام پور میں خاص باغ محل کے اندر ایک سٹرانگ روم یعنی مضبوط کمرہ ہے جہاں بہت زیادہ دولت کی موجودگی کی توقع کی جارہی تھی۔ اسے کھولنے کی کئی بار کوشش کی گئی لیکن جب وہ کمرہ کھلا تو وہاں دولت کے نام پر صرف کچھ صندوق، تجوریاں اور دیگر اشیا ملیں۔ ڈسٹرکٹ جج کی جانب سے نواب کے ورثا کے مابین جائیداد

Read more

اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ، افغانستان کے دو ’صدور‘: افغانستان کا سیاسی مستقبل کیا ہوگا؟

افغانستان میں پیر کو نو منتخب صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے اپنے عہدے کا حلف ایک ایسے وقت میں اٹھایا جب عین اسی وقت ان کےسیاسی حریف ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ بھی اسی عہدے یعنی افغان صدر کے لیے حلف اٹھا رہے تھے۔ دونوں نے ٹویٹر پر اپنے ساتھ ’صدراسلامی جموریہ افغانستان‘ بھی لکھ لیا ہے۔ کابل میں یہ سیاسی عدم استحکام ایسے وقت میں سامنے آرہا ہے جب گذشتہ چار عشرے میں پہلی بار افغان عوام ’امن‘ دیکھنے کے انتہائی

Read more

افغان امن مذاکرات: صدر اشرف غنی نے طالبان قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کے ساتھ افغان امن معاہدے کے تحت 1500 طالبان قیدیوں کی رہائی کی منظوری دے دی ہے۔صدارتی حکم نامے میں تمام قیدیوں کو ‘میدان جنگ میں واپس نہ آنے کی تحریری ضمانت’ دینے کا تقاضا کیا گیا ہے۔ اس کے بدلے میں طالبان نے اپنے قید میں موجود ایک ہزار سرکاری فوجی حکومت کے حوالے کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ صدارتی حکم نامہ ایک اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ نے

Read more

بحریہ ٹاؤن: ملک ریاض کے 460 ارب سابق جج کے ذریعے سندھ کی عوام پر خرچ کیے جائیں، وفاقی حکومت کی سپریم کورٹ کو تجویز

بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض وفاقی حکومت نے تجویز دی ہے کہ کراچی میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاون سے جو اربوں روپے کی رقم موصول ہونی ہے اس کو سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے خرچ کرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو اس رقم کو مختلف منصوبوں پر خرچ کرنے کی مجاز ہو۔ وفاق کی طرف سے یہ تجویز اٹارنی جنرل خالد

Read more

پاکستان سپر لیگ- لاہور قلندرز کا چہرہ فواد رانا کہاں ہیں؟

پاکستان سپر لیگ کا ذکر ہو تو لاہور قلندرز ایک نمایاں ٹیم کے طور پر سامنے آتی ہے۔ گذشتہ چار سیزنز میں زیادہ کامیابی حاصل نہ کر پانے کے باوجود ایک طرف لاہور قلندرز کا پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام اور اس سے نکلنے والے کھلاڑی اس کو سرخیوں میں رکھتے ہیں۔

ان کھلاڑیوں میں شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان اور حارث رؤف پاکستان کی ٹیم میں جگہ بنا چکے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے دوران لاہور قلندرز میں شائقین کی دلچسپی کی ایک وجہ ٹیم کے چیئرمین فواد رانا بھی ہیں۔

گراؤنڈ میں کھیل کے اتار چڑھاؤ کے ساتھ ان کا رد عمل دینے اور جشن منانے کا منفرد انداز ہو یا پھر میچ ہار جانے کے بعد بھی مسکراتا ہوا چہرہ اور اس کے بعد ان کی آواز میں قلندرز کا تھیم سونگ، شائقین ان کی ہر ادا کو توجہ سے دیکھتے ہیں۔

Read more

Lahore Qalandars vs Peshawar Zalmi: لاہور قلندرز کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے 23ویں میچ میں آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں میزبان لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ انھوں نے کسی مخصوص کھلاڑی کے خلاف منصوبہ بندی نہیں کی ہے۔ انھو ںے کہا کہ ‘بین ڈنک خطرناک کھلاڑی ضرور لیکن کوشش ہو گی کہ انھیں جلدی آؤٹ کیا

Read more

ڈاکٹر عدنان پر لندن میں حملہ: ’اُن کا جرم میاں صاحب کا علاج کرنا ہے‘

ڈاکٹر عدنان (فائل فوٹو) لندن میں گذشتہ روز پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان پر نامعلوم افراد نے تشدد کیا ہے۔ لندن میں موجود صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عدنان پر حملے کی رپورٹ درج کروائی جاچکی ہے۔ شریف فیملی کے ترجمان کے مطابق حملے کے وقت ڈاکٹرعدنان حسن نواز کی رہائش گاہ کے قریب شام کی چہل قدمی کر رہے تھے۔ لندن کے علاقے پارک

Read more

‘اسلام آباد والے بھی قلندر بن گئے؟’

ہندسے کبھی دھوکہ نہیں دیتے، یہ پڑھی لکھی جانچی پرکھی بات ہے۔ ریاضیاتی حساب نے ہی اس کائنات کا وجود تھام رکھا ہے۔ حساب کر کے اگلا قدم دھرنے والے کبھی ناکام نہیں ہوتے تا آنکہ حساب میں ہی کوئی گڑبڑ نہ کر جائیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ ہمیشہ سے پی ایس ایل کی انڈر ریٹڈ ٹیم رہی ہے۔ یہ ٹیم کبھی بھی بڑے ناموں پہ بھروسہ نہیں کرتی۔ ان کے ہاں اعداد و شمار اور سٹریٹیجی ہی سب کچھ ہے۔

Read more

غیرت کے نام پر قتل کا خدشہ: کوہستان کی لڑکی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں عدالت نے حکام کو ضلع کوہستان سے تعلق رکھنے والی اس لڑکی کو بدھ کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے جس کے شوہر نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اسے غیرت کے نام پر قتل کیا جا سکتا ہے۔ ضلع کوہستان کے علاقے جل کوٹ کے رہائشی محمد ریاض نے پشاور ہائی کورٹ کے ایبٹ آباد بینچ میں دائر کردہ درخواست میں کہا تھا کہ ان کی منکوحہ یاسلینہ کے خاندان والے اسے

Read more

اپوزیشن کی ’سانوں کی‘ پالیسی

تیز بارش، ٹھنڈی ہوائیں اور سرد موسم نے اسلام آباد کو بے حد خوبصورت بنا رکھا ہے۔ جاتے جاڑے کی آتی خنکی نے ماحول کو رومانوی سا کر دیا ہے۔ درختوں پر نئے پتے جنم لے رہے ہیں اور پھولوں کی کونپلیں اپنا سر نکال رہی ہیں۔ بہار آ رہی ہے۔

اسلام آباد کے سرد موسم میں تھوڑی بہت گرمی عورت مارچ پر نظر آئی۔ چند مذہبی گروہوں نے پتھر وغیرہ مار کر ماحول کو ’متنازع‘ بنانے کی کوشش کی لیکن کوئی زیادہ رونق نہ لگی۔

Read more

#CartoonsThatShouldReturn: ٹوئٹر پر کارٹونوں کی بات کیوں ہو رہی ہے؟

وہ بھی کیا دن تھے جب سکول سے لوٹنے کے بعد گھنٹوں اپنے پسندیدہ کارٹون دیکھنے کا انتظار کیا جاتا تھا۔ نہا دھو کر، جلدی سے کھانا کھا کے اور ہوم ورک کر کے ٹی وی سکرین کے سامنے بیٹھنے کی خوشی دیدنی ہوتی تھی۔ اب زمانہ بدل گیا ہے اور کارٹون بھی۔۔۔ ٹی وی کی جگہ موبائل فون اور لیپ ٹاپ نے لے لی ہے اور آئے دن نت نئے کارٹون نکالے جا رہے ہیں۔ لیکن ہماری اپنے پسندیدہ

Read more

دلی فسادات: سوشل میڈیا ایک مرتبہ پھر جلتی پر تیل کا باعث بنا؟

ایک انڈین سیکیورٹی اہلکار نئی دہلی میں فسادات کے دوران جلائی جانے والی دکانوں کے پاس سے گزر رہا ہے بدھ 26 فروری کو جتِن آنند جب دہلی میں ہونے والے مذہبی فسادات میں ہوئی ہلاکتوں کا پتہ لگانے گرو تیغ بہادر ہسپتال پہنچے تو ان کی ملاقات محمد قادر سے ہوئی جو اپنے چھوٹے بھائی محمد آفتاب کی تلاش میں وہاں آئے تھے۔ انڈیا کے انگریزی اخبار ’دی ہندو‘ میں بطور صحافی کام کرنے والے جتِن آنند سے جب

Read more

BBC Indian Sportswoman of Year: انڈین بیڈمِنٹن کھلاڑی سندھو بی بی سی کی پہلی سپورٹس وومن آف دی آیئر

انڈیا کی معروف بیڈمِنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کو ووٹنگ کے ذریعے سنہ 2019 کے لیے بی بی سی انڈین سپورٹس وومن آف دی ایئر منتخب کر لیا گیا ہے۔ گذشتہ سال پی وی سندھو (پوسرلا وینکٹ سندھو) نے سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی بیڈمِنٹن ورلڈ چیمپیئن شپ جیتی تھی اور ایسا کرنے والی وہ پہلی انڈین خاتون کھلاڑی بنی تھیں۔ ایوارڈ جیتنے پر سندھو نے کہا ‘میں بی بی سی کی انڈین سپورٹس وومن آف دی ایئر ٹیم کا شکریہ

Read more

پنجاب فوڈ اتھارٹی: شادیوں، ریسٹورانوں کا اضافی کھانا بچا کر مستحقین کو کھانا دینے کا قانون کتنا قابلِ عمل ہوگا

سڑک کنارے بسیرا ہے، وہیں بیٹھتے ہیں، وہیں سوتے ہیں اور بھوک ستائے تو قریب ہی واقع دہائیوں پرانے ریستورانوں کا رخ کرتے ہیں۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے اندرون شہر کے متعدد علاقوں میں شاہراؤں کے دونوں اطراف آپ کو بہت سے ایسے لوگ دکھائی دیں گے۔ داتا دربار، لوہاری، بھاٹی گیٹ اور ٹیمپل روڈ جیسے علاقوں میں بے گھر، بے آسرا لوگوں کا ہجوم نظر آتا ہے۔ لیکن ان میں اکثریت کبھی بھوکی نہیں سوتی۔ ریستوران مفت کھانا

Read more

Corona Virus: کورونا وائرس سے بچاؤ اور علاج کے وہ چھ جعلی مشورے جنھیں آپ کو نظر انداز کرنا چاہیے

کورونا وائرس بہت تیزی سے دنیا کے مختلف ممالک میں پھیل رہا ہے اور اب تک اس کا مصدقہ علاج دریافت نہیں ہو سکا ہے۔ تاہم بدقسمتی سے کورونا وائرس کے علاج کے حوالے سے آن لائن طبی مشورے دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ بعض مشورے بیکار مگر بے ضرر سے ہیں مگر بعض انتہائی خطرناک۔ ہم نے بڑے پیمانے پر آن لائن شیئر کیے جانے والے اس نوعیت کے دعوؤں کا جائزہ لیا ہے اور یہ جاننے کی

Read more

افغان امن معاہدہ: امریکہ نے افغانستان سے فوج کا انخلا شروع کر دیا

امریکہ نے طالبان سے افغان امن معاہدے کے تحت افغانستان سے فوج کا انخلاء شروع کر دیا ہے جس کا مقصد ملک میں امن قائم کرنا ہے۔ امریکہ نے معاہدے کے تحت، 135 دن کے اندر افغانستان میں اپنی فوج کو 12 ہزار سے کم کرکے 8600 کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ افغانستان سے امریکی فوجیوں کو واپس بھیجنا امریکہ اور طالبان کے درمیان 29 فروری کو ہونے والے تاریخی امن معاہدے کی ایک شرط تھی۔ افغان حکومت نے اس

Read more

عورت مارچ میں مردوں کی شمولیت کی کیا اہمیت ہے؟

اس سال خواتین کے عالمی دن کے بارے میں سب سے حوصلہ افزا بات یہ تھی کہ عورت مارچ جیسی ریلیوں میں خواتین کے ساتھ ساتھ مرد حضرات نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ کہیں کسی لڑکی کے والد بینر اٹھائے کھڑے تھے تو کہیں کسی کے شوہر۔ اور تو اور، مردوں کے ہاتھوں میں نظر آنے والے پوسٹرز بھی اس بار سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے۔ عورتوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی کارکنوں کے مطابق یہ

Read more

پاکستان سپر لیگ: لاہور قلندرز کے بلے باز بین ڈنک چھکوں سے زیادہ چیونگم چبانے کی وجہ سے مقبول

آسٹریلوی بلے باز بین ڈنک نے اپنی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان سپر لیگ کا میلہ لوٹ لیا ہے۔ لاہور قلندرز کی طرف سے کھیلتے ہوئے انھوں نے پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف دس چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 93 رنز بنائے اور پھر کراچی کنگز کے خلاف 99 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی جس میں بارہ چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔ بین ڈنک نے ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں اپنے بہترین انفرادی سکور کے

Read more

الہ آباد ہائی کورٹ: سی اے اے کی مخالفت کرنے والوں کے نام اور تصاویر والی ہورڈنگز ہٹانے کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ نے لکھنو کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور پولیس کمشنر کو حکم دیا ہے کہ شہر میں شہریت کے قانون سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کی تصاویر، نام اور پتہ والی جو ہورڈنگز لگائی گئی ہیں وہ 16 مارچ تک ہٹا لی جائیں۔ عدالت نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ اس کارروائی سے متعلق رپورٹ 17 مارچ تک رجسٹرار جنرل کے دفتر میں جمع کرائی جائے۔ عدالت میں موجود وکیل ایس ایم نسیم نے

Read more

پشاور ہائی کورٹ میں فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف کل سے سماعت، سپریم کورٹ کا مداخلت نہ کرنے کا عندیہ

Peshawar High Courtپشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار سیٹھ کی عدالت میں کل سے فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف سماعت شروع ہوگی پاکستان کی سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کو فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت سے روکنے کے لیے وفاقی حکومت کی استدعا کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا ہے کہ عدالتِ عظمیٰ ہائی کورٹ کے معاملات میں کیسے مداخلت کر سکتی ہے۔ پشاور ہائی کورٹ کے

Read more

اشرف غنی: نومنتخب افغان صدر تقریب کی حلف برداری کے دوران دھماکوں کی آواز

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے صدارتی محل میں نومنتخب صدر اشرف غنی کی تقریب حلف برداری میں دھماکوں کی آواز سنی گئی جس کی وجہ سے نومنتخب افغان صدر نے کچھ دیر کے لیے اپنی تقریر روک دی۔ تاہم دو دھماکوں کی آواز آنے کے بعد صدر اشرف غنی نے اپنا خطاب جاری رکھا اور حاضرین کو مخاتب کرتے ہوئے کہ کہ: ‘میں نے بلٹ پروف جیکٹ نہیں پہنی ہے، میرا سینہ افغان عوام پر قربان ہونے کے لئے حاضر

Read more

سکردو: مسافر بس دریائے سندھ میں جا گری، 15 ہلاک، 11 افراد کی تلاش جاری

پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان کے شہر سکردو میں ایک مسافر بس دریائے سندھ میں جا گری ہے۔ گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ کے مطابق مسافر بس میں ڈرائیور سمیت 26 افراد سوار تھے جن کے زندہ بچنے کی امید کم ہے۔ ترجمان کے مطابق مسافر بس راولپنڈی سے سکردو جا رہی تھی اور اس پر سوار تمام افراد کا تعلق سکردو سے ہی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا

Read more

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی: ’سعودی اعلان سے پاکستان کی لاٹری نکل آئی‘

جہاں ایک طرف دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت سست روی کی شکار ہے تو وہیں ایک تازہ ترین صورتحال کی وجہ سے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔ اس کی وجہ دنیا میں سب سے زیادہ تیل برآمد کرنے والے ملک سعودی عرب کی جانب سے یہ اعلان ہے کہ وہ تیل کی قیمتوں میں کمی کر رہا ہے۔ سعودی عرب نے جمعے کے روز روس سے تیل کی

Read more

عورت مارچ: اسلام آباد میں ریلی پر تشدد کرنے پر پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی مگر پتھراؤ کا ذکر غائب

اسلام آباد میں آٹھ مارچ کو عورت مارچ کے موقع پر پتھراؤ کیا گیا اور جوتے پھینکے گئے اسلام آباد پولیس نے آٹھ مارچ کو عورت مارچ کے شرکا کے خلاف نعرے لگانے، پتھراؤ کرنے اور انھیں ہراساں کیے جانے کے واقعات کے بعد ایف آئی آر تو درج کر لی ہے تاہم ان واقعات کو اس رپورٹ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔ اسلام آباد کے پولیس تھانہ کوہسار میں درج ہونے والی یہ ایف آئی آر محض ’ایمپلی

Read more

کورونا وائرس: چہرے کو ہاتھ نہ لگانا اتنا مشکل کیوں؟

ہم روزانہ ہی اپنی آنکھوں، ناک اور منہ کو غیرارادی طور پر چھونے کے عادی ہیں کسی وبا کے پھوٹنے کی صورت میں ہمیں اپنی ان تمام عادتوں میں سے جو ہمیں دوسرے جانداروں سے ممتاز کرتی ہیں، کے بارے میں متفکر ہونا چاہیے۔ جانداروں کی دوسری تمام انواع میں صرف انسانوں کے بارے میں یہ معلوم ہے کہ وہ غیرارادی طور پر اپنے جسم کو چھوتے ہیں۔ اور انسان کی یہی عادت کورونا وائرس (کووِڈ 19) کی وبا کے

Read more

تیل کی قیمت میں کمی سے ایشیا کی مارکیٹوں میں مندی

بحر اوقیانوس میں تیل کی پیداوار اور صفائی کرنے والا جہاز سوموار کو ایشیا کی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زیادہ کی کمی دیکھی گئی جسے تجزیہ نگار قیمتوں کی جنگ قرار دے رہے ہیں۔ دنیا میں سب سے زیادہ تیل برآمد کرنے والے ملک سعودی عرب نے ہفتے کے اختتام پر اس وقت اپنے تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جب جمعے کو وہ روس کو اس بات پر رضامند کرنے پر ناکام

Read more

Chinese brides: پابندی کے باوجود چینی باشندوں کی ’سہولت کاروں کے ذریعے‘ پاکستانی لڑکیوں سے شادیوں کا انکشاف

2019 میں پاکستانی خواتین کی چینی مردوں سے شادی کے نتیجے میں ہونے والی انسانی سمگلنگ کی خبر نشر ہونے کے بعد بیک وقت تمام ادارے حرکت میں آگئے جس کے نتیجے میں 50 کے قریب افراد کو گرفتار کیا گیا۔ لیکن اس معاملے کو تقریباً ایک سال کا عرصہ گزرنے اور مزید گرفتاریاں ہونے کے باوجود ایسی شادیوں کا سلسلہ نہیں رکُا ہے۔ بی بی سی کی طرف سے کی جانے والی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ خیبر

Read more