ریحام خان نے باحجاب خواتین کو بے عزت کیا؛ زلفی بخاری معافی کا مطالبہ کرتے ہیں


پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری نے عمران خان کی سابق اہلیہ سے بشریٰ وٹو کے حجاب کو تنقید کا نشانہ بنانے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔

عمران خان کےقریبی ساتھی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ ریحام خان کی بشریٰ وٹو کے حجاب پر تنقید سے دنیا بھر میں حجاب لینے والی خواتین کی توہین ہوئی، حجاب لینے والی خواتین کو مغربی ممالک میں نفرت آمیزرویے کاسامنا ہے۔

ریحام خان نےامریکاسےفرانس تک حجاب کیلئے جدوجہد کرنے والی خواتین کی بے عزتی کی، جس پر انہیں معافی مانگنا چاہئے۔

ریحام خان نےبرطانوی اخبارکو انٹرویو میں عمران خان کی تیسری شادی کوپی آر اسٹنٹ قرار دیا تھا اور ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی سر تا پیر پردے میں چھپی خاتون سےشادی سےبہت سےلوگوں کو خوشی نہیں ہوئی۔

ریہام نے کہا تھا کہ عمران خان کی شادی کی تصاویر سےعوام کو دھوکا دیا گیا کہ یہ جوڑا نیک ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).