اسلامی تعاون تنظیم خطے میں امن کے لیے کوشاں ہے : ملیحہ لودھی
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ نظام کی خرابی کے باعث داعش جیسے عناصر کو پھیلنے کا موقع ملا، مشرق وسطیٰ ممالک میں کشیدگی کے نتائج تباہ کن ہوسکتے ہیں۔
سلامتی کونسل کے مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف خطے میں امن چاہتے ہیں اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے مصالحتی کوششیں کیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ایشیا میں افراتفری ختم کرکے ہی خطے کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے ، اسلامی تعاون تنظیم خطے میں تنازعات کے خاتمے اور پائیدار امن کے لیے کوشاں ہے۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 316 پی ٹی آئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا - 22/03/2023
- یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب ”سیلف ہیلپ۔ آگ لگے ان کتابوں کو“ - 07/03/2023
- اداکار قوی خان انتقال کر گئے - 06/03/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).