حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخ کرنے پر پرویز رشید نے تحریک استحقاق جمع کرا دی


مسلم لیگ ن نائب صدر اور سینیٹر پرویز رشید نے جے یوآئی ف کے رہنما حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخی سے متعلق تحریک استحقاق سینیٹ میں جمع کرواتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ حمداللہ کی پاکستانی شہریت منسوخ کرنا پارلیمنٹ کی توہین ہے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید نے حافظ حمداللہ کی شہریت منسوخی سے متعلق سینیٹ میں تحریک استحاق جمع کرادی۔ تحریک استحقاق میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے حافظ حمداللہ کی پاکستانی شہریت منسوخ کرنا پارلیمنٹ کی توہین ہے۔ حافظ حمد اللہ ممبر سینیٹ اور بلوچستان کے وزیر صحت رہ چکے ہیں۔ پرویز رشید نے کہا کہ رکن پارلیمنٹ ہونا بذات خود پاکستانی شہری ہونے کا ثبوت ہے۔ ارکان پارلیمنٹ میں اس اقدام سے شدید تشویش پیدا ہوگئی ہے۔ سینیٹر پرویز رشید نے چیئرمین سینیٹ کو ٹیلی فون کر کے استحقاق کمیٹی کا فوری اجلاس بلانے اور نادرا کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نادرا کی جانب سے حافظ حمد اللہ کی پاکستانی شہریت منسوخ کرنے کے بعد پیمرانے ٹی وی چینلز کو ہدایت کی تھی کہ حافظ حمداللہ کو ٹاک شوز میں نہ مدعو کیا جائے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).