اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 28 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان سرحدی علاقہ تھا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: زلزلے سے بچاؤ کی تدابیر
زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عوام نے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل کر کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
Latest posts by ویب ڈیسک (see all)
- حاصل پور میں احمدی شہری طاہر اقبال کا قتل: ایچ آر سی پی کی رپورٹ - 09/05/2024
- موقر صحافی سید حیدر تقی انتقال کر گئے - 21/04/2024
- سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور - 26/03/2024
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).