اے پی ایس کے بچے سب سے الگ کیوں؟

ہم جب اپنے ارد گرد نظر دوڑاتے ہیں تو ہمیں نظر آتا ہے کہ منافقت اور دوہرا معیار کس قدر حاوی ہو چکا ہے ہم سب پر، مطلب ایک ہی قانون کی خلاف ورزی پر چند سزا کے مرتکب ٹھہرتے ہیں جبکہ بہت سے اس سے بری الذمہ قرار پاتے ہیں۔ کیونکہ یا تو وہ پیسے والے ہیں یا پھر کسی بڑی شخصیت کے جاننے والے ہیں۔ حضرت علی کا قول جو ہمارے وزیر اعظم صاحب بھی اکثر بیان کرتے

Read more

گلاب لمحوں کے مخمل پر کھیلتے بچپن، پلٹ کر آ۔۔کہ تجھ سے شرارتیں مانگوں

یوں تو ہر دور کے بچوں کا بچپن تقریباً یکساں ہی گزرتا ہے۔ مگر آج سے دو عشرے قبل کے بچے زیادہ معصوم ہوا کرتے تھے۔ خیر بچے تو ہر دور میں ہی معصوم ہوتے ہیں۔ مگر اس وقت موبائل فونز اور طرح طرح کی ڈیوائسوں کا عفریت گھروں میں داخل نہیں ہوا تھا۔ اس وقت کے بچوں کے پاس کہانیاں سنانے والی نانی اور دادی ہوا کرتی تھیں۔ اور ہمارے گھر بھی ایک میگزین آیا کرتا تھا جس میں بچوں کے لیے کہانیاں ہوا کرتی تھی وہ بہت شوق سے پڑھا کرتے تھے۔

ہر دور کے رہنے والوں کو اپنا زمانہ اپنے زمانے کے لوگ، کھیلیں اور جو بھی اس دور میں عام طور پر رائج ہوتا تھا وہی اچھا لگتا ہے۔ آپ اپنے باپ دادا سے پوچھتے ہیں تو وہ کہیں گے کہ ہمارا دور بھلا تھا، اور وہ اپنا دور یاد کرتے وقت یہی کہیں گے کہ بھلے وقتوں کی بات ہے۔ اب اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ آنے والا دور پچھلے دور سے مختلف ہوتا ہے کیونکہ تبدیلی فطرت کا اصول بھی ہے۔

Read more

کچھ پاکستانی ڈراموں کے بارے میں

میں ڈراموں کا زیادہ شوقین تو نہیں ہوں۔ لیکن پھر بھی ہلکی پھلکی نظر ضرور رہتی ہے۔ آپ کو پتا ہے اگر آپ ٹیلی ویژن دیکھ رہے ہوں تو ریموٹ کبھی نا کبھی ڈراموں پر بھی رک ہی جاتا ہے۔ کیونکہ اس وقت بے تحاشا پرائیویٹ چینلز ہیں، جن پر ڈرامہ، شوز اور مختلف سیریلز چل رہے ہوتے ہیں۔ اگر آپ ٹیلی ویژن نہیں بھی دیکھ رہے ہوں تب بھی سوشل میڈیا پر ڈراموں کے بارے پتا چلتا رہتا ہے

Read more

مسئلہ کہاں ہے؟ تربیت کی کمی یا نظام کی خرابی؟

ہمارا تعلیمی نظام نہایت بوسیدہ اور خستہ حال ہو چکا ہے۔ جو صرف رٹے رٹائے کون سی پٹ ٹھونستا ہے۔ جو نا اخلاقی قدریں سکھا پا رہے ہیں اور نا ہی کوئی ایسا نظام ہے، جس سے طالبعلموں کو صحیح طور پر پرکھا جا سکے۔ کہ وہ کس طرح فیلڈ چنے۔ پہلی بات تو یہ ہم اپنی انرجی کا صحیح استعمال نہیں کر رہے۔ ہمیں یہی نہیں پتا ہوتا کہ ہمارا بیٹا کیا بننا چاہتا ہے۔ مگر ہمیں یہ پتا ہوتا ہے ہم اسے کیا بنانا چاہتے ہیں۔

Read more

متوسط یا لوئر مڈل کلاس طبقہ کہاں جائے؟

کووڈ 19 کے پیش نظر پورے ملک میں مارچ سے لاک ڈاؤن چل رہا ہے۔ جو شاید اب عید کے قریب کافی حد تک کھل جائے۔ ان دنوں میں ملک کی تقریباً تیس سے پینتیس فیصد آبادی ایسی تھی جو ڈیلی ویجز تھی بالکل فارغ ہو کر گھروں میں بیٹھ گئی۔ جن کے لیے دو وقت کی روٹی بہت بڑا چیلنج تھا، حکومت نے بھی اپنی طرف سے پروگرام چلایا اور کافی حد تک مستحق عوام کو بارہ ہزار پہنچانے کی کوشش کی، جو کہ اچھا اقدام تھا۔

Read more

سفراں دا تھکیا میں نیئں جگایا

انسان اس دنیا میں بہت ترقی کر چکا ہے۔ اس نے اپنی سمجھ بوجھ سے بہت کچھ ایجاد کر لیا ہے۔ ہم کئی میلوں کا سفر چند گھنٹوں میں طے کر لیتے ہیں۔ ہزاروں میل دور پیغامات کی ترسیل سیکنڈز میں کر سکتے ہیں۔ جبکہ روز گار کے لیے بھی دور دراز کے ممالک جاتے ہیں، خاص طور پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مغربی ممالک کا رخ کرتے ہیں۔ جس سے اپنی اور اپنے خاندان کی ضروریات زندگی

Read more

کیا لاہور قلندرز کبھی جیت سکتے ہیں؟

پاکستان میں اس وقت ’پاکستان سپر لیگ‘ کا پانچواں ایڈیشن چل رہا ہے۔ اور اس بار پورا ایڈیشن پہلی بار پاکستان میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس سے پہلے ہونے والے چار ایڈیشنز متحدہ عرب امارات میں ہوئے ہیں۔ جن میں اسلام آ باد یونائیٹڈ دو جبکہ کوئٹہ گلیڈییٹرز اور پشاور زلمی ایک ایک بار ٹرافی اپنے نام کر چکے ہیں۔ اس بار بھی ٹرافی کے حصول کے لیے چھے ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کی ہر

Read more

ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو”

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ پاکستانی ڈراموں کا پی ٹی وی کے دور سے ہی ایک نام رہا ہے اور ان کو دنیا بھر میں بہت پسند کیا جاتا رہا ہے۔ اس دور میں جب عوام کا پسندیدہ ڈرامہ لگتا تھا، شام کے آٹھ بجے سڑکیں سنسان اور ویران ہو جایا کرتی تھیں اور گھروں میں ٹیلی ویژن کے قریب رش لگ جایا کرتا تھا۔ کیوں کہ وہ ڈرامے سبق آموز ہوا کرتے تھے اور اداکار بھی بہترین

Read more

نئی ٹیم مینجمنٹ، پرانا کپتان اور سری لنکا سے ہار

پاکستانی ٹیم کی کارکردگی 2019 کے ایک روزہ ورلڈ کپ میں بری نہیں تھی۔ ہمارے میچ میں بارش کی وجہ سے بدقسمتی سے ہم سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکے۔ مگر ہماری کرکٹ کی روایات کے مطابق ہر ورلڈ کپ کے بعد ٹیم مینجمنٹ اور کپتان وغیرہ کو تبدیل کرنا ضروری سمجھا جاتا ہے۔ کیوں کہ سکندر بخت، شعیب اختر، اور محمد یوسف جیسے تجزیہ کار ہر دور میں رہتے ہیں۔ جن کو سن کے یہی لگتا کہ کوچ اور

Read more

کچھ کر نہیں سکتے تھے تو تبدیلی کا نعرہ کیوں لگایا؟

پڑھے لکھے نوجوان بے روزگار پھر رہے ہیں۔ موجودہ حکومت نے لاکھوں نوکریاں دینے کا اعلان کیا تھا۔ روزگار دینا تو دور کی بات بے روزگاری بڑھ گئی ہے۔ نوجوان کسی بھی قوم کے معمار ہوتے ہیں۔ نوجوان اپنی قوم کا زندہ اور رواں خون ہوتا ہے جن کے بغیر قوم ایک بے روح جسد کی مانند ہے۔ اور خوش قسمتی سے ہمارے ملک کی کم و بیش چونسٹھ فیصد آبادی تیس سال سے کم عمر لوگوں پر مشتمل ہے

Read more

خدارا! سب کو مسلمان رہنے دو

جانے کب کون کسے مار دے کافر کہہ کر شہر کا شہر مسلمان ہوا پھرتا ہے۔ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے، جہاں پر اس وقت بیس سے زائد مختلف اسلامی جماعتیں لوگوں کو دین اسلام کی تبلیغ کرنے میں مشغول ہیں۔ یہ بہت خوش آئند ہے۔ اس میں تو کوئی شک ہی نہیں ہے کہ ان جماعتوں کی بہت سی خدمات ہیں۔ یہ لوگوں کو دین سکھاتے ہیں، حفاظ کرام بناتے ہیں علماء اور مفتیان کرام بناتے ہیں۔ طریقہ کار

Read more

مقبوضہ کشمیر اور پاکستان کی موجودہ صورتحال

پاکستان کی خارجہ پالیسی اس وقت نہائت ہی مشکل دور سے گزر رہی ہے۔ ملک میں مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔ معیشت ہچکولے لے رہی ہے اور ڈالر دن دگنی بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ ایسے میں بھارت کا مقبوضہ کشمیر کے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 A کو ختم کر کے ستر سالہ پرانے معاہدے کو پیروں تلے روند کر خطے کی صورتحال کو خطر ناک حد تک کر لے جانا، ہمارے لیے اور مشکلات کھڑی کر

Read more

ابا قربانی کتوں کے لیے تھی؟

گھر میں سب خوش گپیوں میں مصروف تھے۔ اور بڑی عید یعنی عیدالاضحیٰ کی آمد آمد تھی، ہمسائے میں بچے اپنے اپنے بکروں کے ساتھ کھیل ر ہے تھے۔ اتنے میں چھوٹی بیٹی عالیہ بولی ”ابا جان پانچ دن رہ گئے ہیں بڑی عید میں، آپ نے پچھلے سال کہا تھا اللہ نے چاہا تو اگلے سال ہم ضرور بکرا لیں گے تو اب تو پانچ دن رہ گئے ہیں۔ مجھے نہیں پتہ مجھے بھی کھیلنا ہے بکرے کے ساتھ،

Read more

سکوں محال ہے قدرت کے کارخانے میں

کچھ لوگوں کے بقول زندگی ایک حسین اور خوبصورت احساس ہے۔ جہاں خوشیوں کے میلے ہیں۔ جہاں ہر طرف بہار ہی بہار ہوتی ہے۔ جہاں چاروں طرف سبزہ ہی سبزہ ہے۔ مگر میرے خیال سے زندگی وہ ہے، جہاں انسان سکون کی تلاش کا ایک مسافر ہے۔ جہاں مقاصد کو حقیقت کی شکل دینے پر لوگوں کی کوشش جاری رہتی ہے۔ جہاں ہر تاریکی میں ڈوبا شخص روشنی کا پیروکار ہے۔ جہاں ہر شخص دکھوں کا بوجھ اٹھا کر تھک

Read more

گھریلو ملازماؤں کی حالت زار

معاشی تنگ تنگدستی آپ کو کوئی بھی کام کرنے پر مجبور کروا سکتی ہے۔ کیوں کہ انسان دو لباسوں کے ساتھ کئی مہینے گزار سکتا ہے۔ ایک جوتے کے ساتھ کئی کئی دن اور مہینے نکال سکتا ہے۔ لیکن روٹی کے بغیر تو ایک دن بھی نہیں نکال سکتا۔ کیوں کہ پیٹ یہ کب دیکھتا ہے کہ پیسے ہیں یا نہیں، زندہ رہنے کے لیے اور سانسوں کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے روٹی ضروری ہے۔

Read more

کیا انسان آزاد پیدا ہوتا ہے؟

انسان جب آنکھ کھولتا ہے۔ تو وہ جس گھرانے میں پیدا ہوتا ہے، اسے بچپن میں ہوش سنبھالتے ہی بتا دیا جاتا ہے۔ کہ تمھارا مذہب کیا ہے۔ تمہاری براداری کیا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ گجر ہیں تو یہ بات ذہن نشین کروا دی جاتی ہے کہ آپ کی برادری بہترین ہے۔ صرف ان سے تعلق رکھ سکتے ہو۔ باقی شیخ کنجوس ہوتے ہیں۔ اور آرائیں مطلبی ہوتے ہیں وغیرہ۔ خاندان میں کن لوگوں سے میل جول رکھ سکتے ہو۔ کون سی پھوپھو اچھی ہے۔ اور کون سی خالہ اور کن لوگوں سے دور ہی رہنا ہے، وغیرہ۔

Read more

انسانی زندگی کی مشکلات اور مسائل

انسان اس دنیا میں جب قدم رکھتا ہے۔ تو اس کے والدین، بہن، بھائی، چچا، ماما، پھوپھو، خالہ اور باقی رشتہ دار سب بہت خوش ہوتے ہیں۔ سب لوگوں کی خوشی دیدنی ہوتی ہے۔ اور بالکل خوشی کی بات ہوتی بھی ہے۔ اس دنیاء میں کتنے ہی لوگ ایسے ہیں، جو اولاد جیسی نعمت سے محروم ہیں۔ اب اس بچے کی ضروریات پوری کرنے کے لیے انسان کو ہاتھ پاوں مارنے پڑتے ہیں۔ حالانکہ وہ بچہ تو ابھی بہت چھوٹا ہے۔ اسے کسی چیز کی کیا سمجھ ہو گی۔

Read more

پاکستانی کرکٹ میں سیاست

مجھے انتہائی افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے۔ کہ شاید ہماری کرکٹ بھی سیاست کی نذر ہو کر پاکستان میں دوسری کھیلوں کی طرح ختم ہو جاے۔ ایک دور تھا جب نوے کی دہائی میں پاکستان کرکٹ، ہاکی، سکواش کا چیمپئن ہوا کرتا تھا۔ اور اس وقت ملکی حالات بھی قدرے بہتر ہوا کرتے تھے۔ لوڈ شیڈنگ، پینے کا صاف پانی کی کمی وغیرہ جیسے مسائل بھی کم تھے۔ خیر ہم بات کر رہے تھے کہ کس طرح

Read more

امام مسجد کی کھجوریں اور جنت کی حوریں

پاکستان میں روزگار کمانے کے لیے ویسے تو بے شمار پیشے ہیں۔ مگر آج کل ایک پیشہ جو کہ مولویوں کا ہے۔ یعنی مدرسہ بنانا، جسے نہایت معتبر سمجھا جاتا ہے۔ اور یہ کام دیہاتوں سمیت شہروں میں بھی خوب تیزی سے جاری ہے۔ کوئی بھی مولوی جب دیکھتا ہے کہ اب علاقے میں اس کا نام ہو گیا ہے۔ اور جان پہچان بھی کافی بن گئی ہے۔ وہ اپنا الگ سے مدرسہ بنانا شروع کر دیتا ہے۔ اور اس

Read more

کیا غریبوں کی بھی عید ہوتی ہے؟

یہ دنیا بڑی ظالم ہے۔ یہاں پر لوگ ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی دوڑ میں ایسے لوگوں کو بھی کچلتے جا رہے ہیں۔ جو کبھی ان کی دوڑ میں شامل بھی نہیں ہوئے۔ ایسے لوگوں کی حق تلفی کی جاتی ہے۔ اس دنیا میں مختلف قسم کے لوگ پائے جاتے ہیں ان کی اقسام تو مختلف ہو سکتی ہیں، مگر ضروریات زندگی تقریباً ایک جیسی ہی ہیں۔ جیسا کہ رہنے کے لیے مکان، کھانے کے لیے روٹی اور پہننے

Read more

محترم وزیر اعظم! کیسے نہ گھبرائیں؟

ہمارا زمانہء طالب علمی تھا اور یونیورسٹی کا پہلا سال۔ 30 اکتوبر 2011 کی بات ہے۔ جب پنجاب کے دِل زندہ دلان لاہور میں مینار پاکستان کے مقام پر چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی ایک کال پر جیسے پورے لاہور نے لبیک کہا ہو۔ پورے پنجاب سے بلکہ پورے پاکستان سے عوام کا ایک جم غفیر تھا۔ رات کے وقت چاند کی چاندنی اور مصنوعی روشنیوں کی وجہ سے منظر اور دلکش ہو گیا تھا پارٹی ترانے بج رہے تھے، اور میلے سا سماں لگ رہا تھا۔ ان روشنیوں کے بیچ امید کی نئی کرنیں نظر آ رہی تھیں۔ ایک اندازے کے مطابق پانچ، چھے لاکھ کے قریب عوام اِس تاریخی جلسے میں شریک ہوئےتھے۔

Read more

رمضان الکریم کی فضیلت و اہمیت

اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کو طرح طرح کی نعمتوں سے نوازا ہے، وہ ہم سے ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے۔ چند دنوں سے رمضان کریم کا بابرکت مہینہ شروع ہو گیا ہے۔ رمضان کا مہینہ مسلمانوں کے لیے انعامات کا مہینہ ہے، یہ مہینہ مسلمانوں کے لیے دوزخ سے نجات کا ذریعہ بن سکتا ہے، اِس مہینے میں نیکیوں کی بہاریں لگ جاتی ہیں، مسلمان باقاعدگی سے نمازیں پڑھتے ہیں اور سحرو افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ حدیث قدسی ہے،

Read more

ہمارا مذہبی معاشرہ اور غیر اخلاقی رویے

پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور یہ واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا ہے، پاکستان میں بیسیوں اسلامی جماعتیں ہیں جو لوگوں کو دین اور نماز کی دعوت دیتی ہیں۔ جو کے ایک بہترین کام ہے۔ پاکستان میں ہر سال پہلے اسلامی مہینے یعنی محرم الحرام کو بہت اہتمام سے شہدائے کربلا کی یاد میں منایا جاتا ہے اور اہل بیت کی قربانی کے سلسلے میں پورے ملک میں محافل کا اہتمام کیا جاتا ہے، اِس کے علاوہ جگہ جگہ سبیلیں لگائی جاتی ہیں، اور چاول، حلیم وغیرہ تقسیم کیے جاتے ہیں۔

Read more

غزل گائیکی کے شاہکار

موسیقی ایسی با ترتیب اور باقاعدہ آوازوں کو کہتے ہیں جو انسانی کانوں اور طبیعت پر خوشگوار اثر چھوڑے اور اس کے برعکس ایسی بے ترتیب آوازیں جو طبیعت کو ناگوار لگیں شور کہلاتی ہیں۔ موسیقی میں دو چیزیں بہت اہم اور بنیادی ہیں پہلی ’سُر‘ سُر ایک مخصوص فریکیونسی یا پچ کی آواز کو کہتے ہیں جبکہ آواز ارتعاش سے پیدا ہوتی ہے موسیقی کے سات سُر اور تال کے ماترئے کلاسیکل گھرانوں کی پہچان ہیں۔ اہل یورپ نے

Read more

شادی کے بعد والی معشوقہ

کل ایک دوست سے بات چیت چل رہی تھی مختلف موضوعات پر، جیسا کہ تعلیم نسواں، اسلام کی تاریخ، مغلوں کا دور وغیرہ وغیرہ، لیکن آپ کو پتا ہے شاید ہی کوئی ایسی بیٹھک ہو ہمارے ملک میں جس میں سیاست کا موضوع ڈسکس نا ہو۔ خیر اس دن موضو ع بحث تھا کہ شادی کے بعد بھی کیا لڑکوں اور لڑکیوں کا افیر ہو سکتا ہے۔ عثمان کی طرف سے فوراً جواب ہاں میں آیا میں نے کہا جانے

Read more

کیسے نا کہہ دوں کہ تھک گیا ہوں میں،

امی کا چیک اپ کروانا ہے بلڈ پریشر تو ٹھیک ہے مگر کچھ دنوں سے طبیعت زیادہ خراب رہ رہی ہے، ابو کی شوگر کی دوائی بھی ختم ہو گئی ہے اور بلڈ پریشر بھی تو بھڑنے لگ گیا ہے، چھوٹے بھائی کے میٹرک میں بہت اچھے نمبر آئے ہیں مگر کالج میں داخلہ کے لیے فیس بھی تو دینی ہے خیر ابھی ایک، دو ماہ پڑے ہیں۔

Read more

ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ورلڈ کپ کا سہرا کسں کسں کے سر رہا

کرکٹ کا ایک روزہ انٹرنیشنل کا ورلڈ کپ 30 مئی 2019 کو کو انگلینڈ کے شہر لندن میں شُرُوع ہو رہا ہے، جس میں پاکستان سمیت 10 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں یہ ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ کا بارہواں ورلڈ کپ ہو گا، اِس سے پہلے ابھی تک ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ کے 11 ورلڈ کپ کھیلے جا چکے ہیں جس میں، 1975 اور 1979 میں کلائیو لائیڈ کی قیادت میں ویسٹ انڈیز چیمپئن بنا۔ 1983 میں کیپل دیو کی قیادت میں انڈیا حیران کن طور پر چیمپئن بن گیا۔

19877 میں پہلی بار ایشیاء میں ہونے والا ورلڈ کپ آسٹریلیا نے ایلن بارڈَر کی قیادات میں جیتا۔ 1992 میں پاکستان نے اگر مگر کی کنڈیشن میں کسی طرح سیمی فائنل میں جگہ بنائی اور پہلے مضبوط ترین ٹیم نیو زی لینڈ کو سیمی فائنل میں ہرایا اور پِھر فائنل میں میلبورن کے نوے ہزار کراوڈ کے سامنے رمضان کے با برکت مہینے میں انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کو ہرا کر عمران خان کی قیادت میں پہلی بار اور اب تک آخری بار ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میں چیمپئن ہونے کا اعذاز حاصل کیا۔

Read more

نام نہاد روحانی بابوں کا گھناؤنا دھندا

با با جی بس ایک بار میرا کام کر دیں، میں ساری عمر آپ کے پاؤں دھو کر پیوں گا !” تنگ وتارک گلی سے نکلنے کے بعد سیدھے ہاتھ پر ایک چھوٹا سا آستانہ نما کمرہ تھا، جہاں ایک آدمی بڑی عاجزی و انکساری سے بابا جی کی عقیدت میں اپنی گردن خم کیے متعرض تھا۔ کمرے میں اور بھی لوگ بابا کے قدم بوسی کے منتظر بیٹھے ہوئے تھے، کمرے میں اگر بتیاں جل رہی تھیں جن کی خوشبو اور کمرے میں دھیمی دھیمی تاریکی مل کر ایک خا ص ماحول کا باعث بن رہی تھیں۔ یوں لگتا تھا کہ یہ خاص طریق پر شعوری کوشش سے پیدا کیا گیا ہے، فرش پر سفیدچادر بچھی ہوئی تھی اور درو دیوار پر بھی سفیدی کی وجہ سے کمرہ روحانی ماحول پیدا کرنے میں کسی حد تک کامیاب تھا۔ ارد گرد سے نظر ہٹی تو با با جی کی طرف اٹھی، با با جی اپنی وضع قطع سے بابے کم، بابا بننیکے شوقین زیادہ دکھائی دیے۔ ہٹے کٹے آدمی تھے شانوں تک زلفیں بڑھی ہوئیں تھیں، سر پر ٹوپی، سفید لباس اور ہاتھ میں بڑے دانوں والی تسبیح۔

Read more