تخلیقی بارش سے تخلیقی چشمے تک

میں نے جب ’ہم سب‘ کے پرولیفیک اور پاپولر مدیر عدنان کاکڑ کا کالم ’کتنا لکھیں، کیسے لکھیں‘ پڑھا جس میں انہوں نے نئے لکھنے والوں کو چند مفید مشورے دیے ہیں تو میں نے سوچا کیوں نہ میں بھی ’ہم سب‘ کے لکھاریوں اور قاریوں سے اپنے تخلیقی تجربات شیر کروں۔ میری زندگی کا ایک وہ دور تھا جب دو چار مہینوں کے بعد ایک غزل یا نظم یا افسانہ تخلیق ہو جاتے تھے اور اس کے بعد ایک

Read more

کیا کامیاب شادی کے لیے محبت کافی ہے؟

میں جب شادی کے موضوع پر دوستوں سے تبادلہِ خیال کرتا ہوں تو ان کے دو گروپ بن جاتے ہیں۔ پہلا گروپ روایتی شادیوں کے حق میں ہوتا ہے اور ARRANGED MARRIAGES کی طرف داری کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نوجوان محبت ‘شادی اور بچوں کے بارے میں ناتجربہ کار ہوتے ہیں۔ وہ دانشمندانہ فیصلے نہیں کر سکتے اس لیے انہیں اپنے والدین کی پسند اور دانائی کے آگے اپنی رائے قربان کر دینی چاہیے۔ دوسرا گروپ غیر

Read more

کیا آپ معذور انسانوں کی عزت کرتے ہیں؟

کیا ہم سب کسی نہ کسی حوالے سے معذور ہیں؟ کیا معذور لوگ ایک دوسرے کی مدد کر سکتے ہیں؟ کیا معذور لوگ باعزت زندگی گزار سکتے ہیں؟ بعض انسان کیسے اپنی معذوری کے باوجود مشہور ہو جاتے ہیں؟ جب میں ان سوالوں کے بارے میں سوچتا ہوں تو میرے ذہن کی سطح پر کئی واقعات ابھر آتے ہیں۔ جن میں سے ایک واقعہ کا تعلق میرے بچپن سے ہے۔ جب میں ایک بچہ تھا تو میرے والد کہا کرتے

Read more

میں ماہرِنفسیات کیسے بنا؟

ہر صبح جب میں اپنے مریضوں کے علاج کے لیے گھر سے نکلتا ہوں تو میرے چہرے پر مسکراہٹ پھیل جاتی ہے۔ مجھے اپنے پیشے سے بے پناہ محبت ہے۔ میں اپنے کام میں اتنا آرام اور اتنی خوشی محسوس کرتا ہوں کہ مجھے یوں لگتا ہے جیسے میں نے اپنی زندگی میں ایک دن بھی کام نہ کیا ہو۔ جب میں نوجوان تھا تو یہ خواب دیکھا کرتا تھا کہ ایک دن میں ماہرِ نفسیات بن جائوں گا‘ اپنا

Read more

کیا آپ دن رات کڑھتے رہتے ہیں ؟

کیا آپ چھوٹی چھوٹی باتوں سے ناراض ہو جاتے ہیں ؟ کیا آپ دن رات کڑھتے رہتے ہیں؟ کیا آپ کئی کئی دن تک اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے بات نہیں کرتے؟ اگر آپ اکثر ایسا کرتے ہین تو عین ممکن ہے کہ آپ کی شخصیت حد سے زیادہ حساس ہو۔ اگر ایسا ہے تو آپ اکیلے نہیں ہیں اس دنیا میں آپ جیسے سینکڑوں ہزاروں اور لوگ بھی ہیں جو حد سے زیادہ حساس ہیں۔ ان میں سے

Read more

عارفانہ شاعری کے استعارے

جب ہم عالمی ادب کا مطالعہ کرتے ہیں تو ہمیں اندازہ ہوتا ہے کہ ہر عہد، ہر مذہب اور ہر قوم میں چند شعرا ایسے تھے جنہوں نے عارفانہ شاعری کی جس میں روحانی شاعری بھی شامل تھی۔ ان شاعروں کی فہرست میں کبیر داس، رابندر ناتھ ٹیگور، بلھے شاہ، جلال الدین رومی، ولیم بلیک اور والٹ وٹمین شامل ہیں۔ ایسے شاعر رومانس، مادی دنیا اور خارجی مشاہدات کی بجائے داخلی سچائیوں، اندرونی صداقتوں اور روحانی تجربات پر اپنی توجہ

Read more

جون ایلیا۔ ایک دانشور شاعر

جن لوگوں نے جون ایلیا کو صرف مشاعروں میں سٹیج پر غزلیں سناتے دیکھا ہے ان کے خیال میں تو جون ایلیا ایک کھوئے کھوئے، بکھرے بکھرے، الجھے الجھے، بے ترتیب اور پریشان حال شاعر ہو سکتے ہیں لیکن جن لوگوں نے ان سے تنہائی میں ملاقات کی ہے وہ جانتے ہیں کہ اس نیم ڈرامائی اور نیم دیوانی شخصیت کے پسِ پردہ ایک قد آور فلسفی بھی چھپا ہوا تھا جو زندگی، ادب، محبت، معاشیات، روحانیات اور سماجیات کے

Read more

بچے والدین کی عادتیں کیسے اپناتے ہیں ؟

میری بھانجی وردہ میر کی بیٹی الیزا ‘ جسے میں پیار سے مونا لیزا کہتا ہوں‘ اب دو سال کی ہو گئی ہے۔ وہ مجھے دیکھتی ہے تو بھاگی بھاگی آتی ہے اور بڑے تپاک سے گلے ملتی ہے۔میں اس کی پیاری پیاری باتیں اور حرکتیں دیکھ کر بہت محظوظ ہوتا ہوں۔ وردہ کہے ’ہیلو‘ تو الیزا بھی کہتی ہے ’ہیلو‘ وردہ کہے ’گڈ بائے‘ تو الیزا بھی کہتی ہے ’گڈ بائے‘ وردہ صوفے پر لیٹ جائے تو وہ بھی

Read more

11 ستمبر 2001 کا بحران اور کینیڈا کے میزبان

کیا انسان بنیادی طور پر نیک ہیں یا بد؟ کیا وہ مہربان ہیں یا ظالم؟ کیا وہ مسیحا ہیں یا قاتل؟ یہ وہ سوالات ہیں جن کے بارے میں عوام و خواص سب ہی غور کرتے رہتے ہیں۔ انسانی نفسیات کا طالب علم ہونے کے ناطے میں یہ بھی سوچتا رہتا ہوں کہ کیا کسی بحران کے دوران انسانوں کا کردار عام حالات کی نسبت مختلف ہوجاتا ہے؟ میرا یہ موقف ہے کہ انسان بنیادی طور پر نیک ہیں انہیں

Read more

امریکی فوجی بھی باضمیر ہوسکتا ہے

”جوشوا“ ایک جوان امریکی فوجی ہے جس نے جارج بش کی عراق کے خلاف جنگ لڑنے سے انکار کر دیا تھا اور کنیڈا میں پناہ حاصل کی تھی۔ جوشوا نے عراق میں اپنے تجربات اور مشاہدات کی کہانی اپنی کتاب THE DESERTER’S TALE میں بیان کی ہے۔ اس کتاب کے چند اقتباسات کا ترجمہ اور تلخیص حاضرِ خدمت ہے۔ خالد سہیل ***  *** مجھے عراق پہنچتے ہی رماوہ کی جنگ میں بھیج دیا گیا۔ میں پہلے ہی خوفزدہ ہو گیا۔ میرے پہنچنے

Read more

کیا آپ ذہنی طور پر آزاد ہیں؟

جون روسو نے لکھا تھا کہ سب انسان آزاد پیدا ہوتے ہیں لیکن وہ چاروں طرف زنجیروں میں دکھائی دیتے ہیں۔ یہ زنجیریں سماجی بھی ہیں، سیاسی بھی، معاشی بھی اور معاشرتی بھی لیکن سب سے زیادہ پریشان کن زنجیریں ذہنی زنجیریں ہیں اسی لیے مشہور فلاسفر سورن کرکیگارڈ نے ایک دفعہ کہا تھا کہ اکثر لوگ اظہار اور گفتار کی آزادی کے لیے جدوجہد کرتے ہیں لیکن سب سے بڑی آزادی سوچ کی آزادی ہے جس کے لیے کسی

Read more

کیا آپ کا خاندان نفسیاتی مسائل کا شکار ہے؟

ایک دن میری مریضہ ماریا اچانک میرے کلینک میں چلی آئی۔ وہ زارو قطار رو رہی تھی۔ جب میری سیکرٹری ڈیانا نے اس سے کہا کہ اس کی کوئی اپوائنٹمنٹ نہیں ہے تو وہ کہنے لگی کہ اس کا ڈاکٹر سہیل سے ملنا بہت ضروری ہے۔ چنانچہ میں نے ماریا سے کہا کہ اگر وہ آدھ گھنٹہ انتظار کرے تو میں اسے اپنے لنچ بریک میں دیکھ لوں گا۔ وہ مان گئی۔ جب میں اس سے ملا تو کہنے لگی

Read more

سگمنڈ فرائیڈ، خواب، جنس اور مذہب

انسانی ذہن صدیوں سے عوام و خواص کے لیے ایک معمہ رہا ہے۔ بیسویں صدی میں بہت سے نفسیات دانوں، فلاسفروں اور دانشوروں نے اس کی گتھیاں سلجھانے کی کوشش کی۔ ان کی بصیرتوں اور تحقیقات نے انسانی ذہن، شخصیت اور طرزِ زندگی کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد کی۔ جوں جوں ہماری معلومات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ہم نفسیاتی مسائل کا بہتر علاج کرنے کے قابل ہو رہے ہیں۔ وہ ذہنی بیماریاں جو ایک صدی پہلے

Read more