ایک پانچ سالہ بچی کا چبھتا ہوا سوال

میرا بچوں کے بارے میں یہ خیال ہے کہ بچے معصوم ہی نہیں ذہین بھی ہوتے ہیں۔  وہ بھری محفل میں بڑی معصومیت سے ایسا سچ بول دیتے ہیں جس سچ کے اظہار کی ہمت بہت سے بڑوں اور بزرگوں کو بھی نہیں ہوتی۔ یہ علیحدہ بات کہ بہت سے والدین، رشتہ دار اور اساتذہ بچوں کی ذہانت کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔ میں اپنے کلینک میں اپنے مریضوں کے بچوں کا بڑا خیال رکھتا ہوں۔ بعض بچوں کو میرے

Read more

سراب کا مستقبل: تخلیق سگمنڈ فرائیڈ

ہم سب جانتے ہیں کہ سائنس نے آج تک کوئی بھی بڑے کارنامے سر انجام نہیں دیے اور اگر اس نے کارنامے سر انجام دیے بھی ہوتے، تب بھی وہ انسا ن کی ساری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی نہیں ہے۔ انسان کی بہت سی نفسیاتی اور جذباتی ضروریات کا سائنس کے پاس کوئی علاج نہیں اور حیرانی کی بات یہ ہے کہ وہ ماہر نفسیات جو ساری عمر یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتا رہا کہ انسانی اعمال اور زندگی کے محرکات کا تعلق عقل سلیم سے کم اور جبلتوں اور خواہشات سے زیادہ ہے، آج انسانیت کو ان کی جبلی اور جذباتی خواہشات کی تسکین سے روک رہا ہے اور انہیں عقل کا ایسا درس دے رہا ہے جو انسانی تہذیب کی بقا کے لیے نہایت مضر ہے۔

اگرچہ اس اعتراض پر میرے موقف اور نقطہ نظر پر بہت سے حملے کیے گئے ہیں۔ لیکن میں ان کا جواب دینے کو تیار ہوں۔ میری نگاہ میں انسانی تہذیب اور ارتقاء کے لیے ان مذہبی عقائد پر ایمان لانا، نہ لانے سے زیادہ خطرناک ہے۔

Read more

یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں

آج 9 جولائی 2019 ہے۔ یہ میری 67 ویں سالگرہ ہے اور میں اپنی زندگی کی شام میں داخل ہو رہا ہوں۔ میں جب اپنی ماضی کے بارے میں سوچتا ہوں تو مجھے احساس ہوتا ہے کہ آج سے نصف صدی پیشتر جب میں 17 برس کا تھا تو میں نے یہ جانا تھا کہ زندگی فطرت کا ایک نادر تحفہ ہے اور مجھے یہ اختیار ہے کہ میں اس قیمیتی تحفے کو بہت سے اور لوگوں کی طرح ضائع

Read more

کیا آپ سورن کرکیگارڈ کو جانتے ہیں؟

سورن کرکیگارڈ وجودیت کے فلسفے کے بانی سمجھے جاتے ہیں۔ انہوں نے عیسائیوں کو بتانے کی کوشش کی کہ عیسائت کئی صدیاں پیشتر اپنے صحیح راستے سے بھٹک چکی ہے اور لوگوں نے مذہب کو نظریے اور عقیدے سے جوڑ لیا ہے۔ کرکیگارڈ کا موقف تھا کہ خدا کسی عقیدے یا نظریے کا نام نہیں ایک تجربے اور واردات کا نام ہے۔

Read more

ڈاکٹر خالد سہیل سے ازدواجی مسئلے کے بارے میں نفسیاتی مشورہ

حامدہ کا خط :
محترمی ڈاکٹر خالد سہیل! آپ سے اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں نفسیاتی مشورہ حاصل کرنے حاضر ہوئی ہوں۔

ہماری شادی کو پانچ سال ہوگئے ہیں۔ یہ ایک قسم کی محبت کی شادی تھی۔ یعنی ہم دونوں ایک دوسرے کو پہلے سے جانتے تھے۔ ایک بیٹی ہے تین سال کی۔ میں ہاؤس وائف ہوں۔ اچھی روٹین ہے۔ لیکن میرے اور شوہر کے مزاج میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ عمر چالیس سال ہے، مجھ سے دس سال بڑے ہیں اس لیے سوچ بھی الگ ہے۔ وہ اتنے زیادہ ڈومینیٹنگ ہیں کہ میں بیان نہیں کر سکتی۔ شکی بھی ہیں شروع سے۔ پہلے بھی میں یہ بات جانتی تھی لیکن شادی سے پہلے کی اِنسیکیوریٹی سمجھ کر نظر انداز کرتی رہی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ وہ سمجھے جیسے یہ ابھی برداشت کر رہی ہے ساری زندگی کرے گی۔

Read more

سراب کا مستقبل – سگمنڈ فرائیڈ

ہم اپنی گفتگو کے دوران دیکھ چکے ہیں کہ ہر معاشرے میں تہذیبی اور قانونی پابندیوں کے خلاف لوگوں میں غصے، نفرت اور بغاوت کے جذبات پائے جاتے ہیں۔ اگر ہم تھوڑی دیر کے لیے فرض کرلیں کہ معاشرے سے پابندیاں اٹھا دی گئی ہیں اور ہر مرد کو کھلی اجازت دے دی گئی ہے کہ وہ جس عورت سے چاہے مباشرت کرے اور جس رقیب کو چاہے قتل کرے اورہر شخص کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے کہ وہ جس شخص کی جو چیز پسند کرے، لے لے تو بظاہر تو یہ صورت حال بہت دلکش نظر آتی ہے لیکن ہر شخص کو ہر دوسرے شخص کی چیزیں بے دریغ حاصل کرنے کی اجازت ہو تو حقیقت میں سوائے ایک شخص کے باقی سب لوگ پریشان ہوں گے اور وہ ایک شخص ؛ایک ڈکٹیڑ، ایک ظالم اور ایک جابر انسان ہوگا۔ جس کی نہ تو کوئی عزت کرے گا اور نہ ہی معاشرے کو اس سے فائد ہ ہوگا۔

Read more

سراب کا مستقبل – سگمنڈ فرائیڈ کی کتاب کا ترجمہ اور تلخیص

جب کسی شخص کی زندگی کا بیشتر حصہ اس غوروخوض میں گزر گیا ہو کہ وہ جس تہذیب وثقافت میں پلا بڑھا ہے، ان کا ماضی کیسا تھا؟ ان کی جڑیں کہاں تک پھیلی ہوئی تھیں؟ اور ان کی نشوونما میں کن عوامل نے اہم کردار ادا کیا تھا؟ تو کبھی کبھار وہ یہ بھی سوچتا ہے کہ ان کا مستقبل کیا ہوگا؟ اور ان میں کس قسم کی تبدیلیوں کی توقع کی جاسکتی ہے؟ اس موضوع پر غور کرنے سے ہمیں اس بات کا جلد ہی اندازہ ہوجاتا ہے کہ یہ موضوع اتنا بڑا ہے کہ اس پر صرف چند لوگ ہی سیر حاصل بحث کر سکتے ہیں کیونکہ اکثر لو گ اس موضوع کے صرف ایک مخصوص پہلو پر تحقیق اور غوروخوض کرتے رہے ہیں۔

Read more

کیا آپ ایک ذہنی مریض کی ماں ہیں؟

میرے کلینک میں نجانے کتنی ایسی مائیں آتی ہیں جن کے جوان بچے ذہنی مریض ہیں۔ یہ مائیں اپنے بچوں کا علاج اور تیمارداری کرتے کرتے خود بیمار ہو گئی ہیں۔ ان میں سے بعض اپنے آپ کو موردِ الزام بھی ٹھہراتی ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ ان کے بچے ان کی غلط تربیت سے ذہنی مریض بنے ہیں۔

میں ایسی ماؤں کا علاج کرتے ہوئے انہیں بتاتا ہوں کہ بعض ذہنی بیماریاں موروثی ہوتی ہیں جن میں تربیت سے زیادہ ان کی جینز کا تعلق ہوتا ہے۔ میں ان کی نفسیاتی مدد کرتے ہوئے یہ بھی بتاتا ہوں کہ اگر ان کی تربیت ناقص ہوتی تو ان کے سب بچے بیمار ہوتے۔ اگر ایک بچی بیمار ہے اور باقی بچے صحتمند ہیں تو اس کا یہ مطلب ہے کہ اس بچے کی جینز پیدائشی طور پر کمزور یا بیمار تھیں۔

Read more

کیا آپ کامیاب شادی کے راز جاننا چاہتے ہیں؟

چند ہفتے پیشتر ایک اجنبی ادیبہ گل رحمان سے انٹرنیٹ پر ملاقات ہوئی۔ کہنے لگیں وہ لاہور گئی تھیں جہاں ان کی ملاقات امیرحسین جعفری سے ہوئی۔ جب گل رحمان نے امیر حسین جعفری کو بتایا کہ وہ امریکہ کے جس چھوٹے سے شہر میں رہتی ہیں وہاں ادبی ماحول میسر نہیں ہے اور وہ تخلیقی طور پر تنہا محسوس کرتی ہیں تو امیر نے مشورہ دیا کہ آپ خالد سہیل سے مشورہ کریں۔ میں نے گل رحمان اور ان کے شوہر عقیق کو ٹورانٹو دعوت دی اور ان کی ملاقات فیملی آف دی ہارٹ کے ادبی دوستوں سے کروائی۔ اس ملاقات کے بعد گل رحمان کی خواہش تھی کہ ہم ان سے ملنے ایمہرسٹ جائیں۔

Read more

انسانوں کے عقائد اور سارتر کا فلسفہ

انسانی تاریخ کا ایک وہ زمانہ تھا جب انسان اپنے نظریات اور اعتقادات کو اپنے ذاتی تجربات سے زیادہ اہمیت دیتے تھے۔ چاہے وہ موسیٰ کے پیروکار ہوں یا مارکس کے پرستار وہ اپنے نظریات اور اعتقادات سے نہ صرف انفرادی اور اجتماعی طور پر رہنمائی حاصل کرتے تھے بلکہ اپنے اعمال کو ان نظریات اور اعتقادات کی کسوٹی پر پرکھتے بھی تھے۔

Read more

کیا آپ اپنی ایگو کو چھوٹا کرنا چاہتے ہیں یا بڑا؟

انسانی نفسیات کا طالب علم ہونے کے ناطے میں یہ سمجھتا ہوں کہ دو انسانوں یا گروہوں کے درمیان ایک صحتمند مکالمہ اسی وقت ممکن ہے جب دونوں ایک دوسرے کی زبان اور روایت سے پوری طرح واقف ہوں۔ میں نجانے کتنے سائنس کی روایت کو ماننے والوں کو جانتا ہوں جنہوں نے مذہب کی روایت کا کبھی مطالعہ نہیں کیا اور کتنے روحانیت کی روایت کو ماننے والوں سے مل چکا ہوں جنہوں نے نفسیات کی روایت کو کبھی سنجیدگی سے سمجھنے کی کوشش نہیں کی۔اس لیے جب وہ ایک دوسرے سے مکالمہ کرتے ہیں تو بہت سی غلط فہمیوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ میں اپنے موقف کی وضاحت کے لیے دو الفاظ پر اپنی توجہ مرکوز کروں گا تا کہ آپ کو اس مسئلے کی سنجیدگی اور سنگینی کا اندازہ ہو سکے۔

Read more

فادرز ڈے پر والد کو خدا حافظ کہنے والی بیٹی

جو مرد اور عورتیں اپنے والد کی دل کی گہرائیوں سے عزت کرتے ہیں، ان سے بے پناہ پیار کرتے ہیں اور ٹوٹ کر محبت کرتے ہیں وہ فادرز ڈے پر اپنے والد کو کارڈ بھیجتے ہیں‘ تحفے دیتے ہیں اور انہیں لنچ یا ڈنر کی دعوت دیتے ہیں لیکن وہ لوگ جو اپنے والد سے ناراض ہیں، ان سے غصے میں ہیں یا ان سے نفرت کرتے ہیں وہ اپنے والد کو فادرز ڈے پر فون تک نہیں کرتے۔

Read more

آپ کی زندگی کا کیا مقصد ہے؟

وقت کے ساتھ ساتھ میرے ، ہم سب، کے دوستوں کا حلقہ بڑھتا جا رہا ہے اور ان کے مجھ سے سوالوں کا سلسلہ دراز ہوتا جا رہا ہے۔ وہ اکثر اوقات مجھ سے نفسیاتی سوال اور کبھی کبھار فلسفیانہ سوال پوچھتے ہیں۔ اس ہفتے دو اہم سوال موصول ہوئے۔ میں نے سوچا انہیں انفرادی طور پر جواب دینے کی بجائے کیوں نہ میں ان کا ایک کالم میں جواب دوں۔ ہوسکتا ہے اس سے ، ہم سب، کے دیگر قارئین کو بھی ان سوالوں کے بارے میں سوچنے کا موقع ملے۔ میں سوالوں کی جوابوں سے زیادہ عزت کرتا ہوں۔ ہم زندگی میں اپنے بزرگوں اور دوستوں سے سوال نہیں پوچھیں گے تو ان کے جواب کیسے پائیں گے۔ نجانے کتنے بچے جوان ہوتے ہوتے اپنے ماحول کے جبر اور خوف کی وجہ سے بہت سے سوال راستے میں کھو آتے ہیں۔

Read more

پاکستانی کینیڈین ماں نے بیٹی کی سہیلی کو کیسے قبول کیا؟

ہاجرہ ایک سال میں اتنی بدل جائیں گی مجھے بالکل یقین نہ آ رہا تھا۔ آج وہ مسکرا رہی تھیں۔ ہنس رہی تھیں۔ خوش تھیں۔ سکھی تھیں اور مجھے ایک سال پہلے کا وہ دن یاد آ رہا تھا جب وہ پہلی بار مجھ سے ملنے آئی تھیں اور بہت دکھی دکھائی دے رہی تھیں۔ اس دن انہوں نے مجھ سے کہا تھا ‘ڈاکٹر سہیل ! میں چھ ماہ سے اس اپوائنٹمنٹ کا انتظار کر رہی ہوں۔ میرے من میں

Read more

کیا آپ نے کبھی سوچا کہ زندگی میں نارمل کیا ہے؟

جب میری ایک مریضہ نے مجھ سے پوچھا ‘ ڈاکٹر سہیل ! آپ ایک ماہرِ نفسیات ہیں۔ آپ کے خیال میں کیا میں ابنارمل ہوں؟’ تو میں مسکرایا اور میں نے کہا ‘یہ تو اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کی نگاہ میں نارمل کیا ہے کیونکہ یہ سادہ سا سوال در حقیقت اتنا سادہ بھی نہیں ہے بلکہ کافی گنجلک ہے؟’ اس مختصر سے مکالمے کے بعد میں نے بہت سے لوگوں سے یہ سوال پوچھا کہ وہ

Read more

کیا بچپن میں آپ کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی تھی؟

پچھلے دو سالوں میں نجانے کتنے ادبی دوست مجھے سے پوچھ چکے ہیں کہ آپ ادبی و تخلیقی زبان میں لکھنے کی بجائے نہایت سادہ زبان میں کیوں لکھتے ہیں۔ میں ان سے کہتا ہوں کہ ’ہم سب‘ پر جو میں کالم لکھتا ہوں ان میں میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ نفسیات کے پیچیدہ اور گنجلک مسائل اور نظریات کو عام فہم زبان میں بیان کروں تا کہ نہ صرف ان کا ایک بڑے پیمانے پر ابلاغ ہو بلکہ ان سے زیادہ سے زیادہ لوگ استفادہ کر سکیں اور اپنے دکھوں کو سکھوں میں بدل سکیں۔

Read more

کیا آپ کا بچہ کسی کھانے کی چیز سے الرجک ہے؟

کیا آپ جانتے ہیں آپ کا بچہ کس کھانے کی چیز سے الرجک ہے؟ کیا آپ کو خبر ہے کہ الرجک ری ایکشن کیا ہوتا ہے؟ کیا آپ اس بات سے واقف ہیں کہ اگر الرجک ری اکشن ہو جائے تو آپ کو اپنے بچے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟ پچھلے ویکنڈ ایک ایسا واقعہ ہوا جس سے ہم سب دوستوں نے بہت کچھ سیکھا۔ میں وہ واقعہ آپ سب سے شیر کرنا چاہتا ہوں ہو سکتا ہے اس سے

Read more

کیا تنہائی آپ کی سہیلی ہے؟

میرے بعض دوستوں کو یہ جان کر حیرانی ہوتی ہے کہ میں زندگی کے بیس سال اکیلے رہا ہوں۔ وہ بھی اپنی مرضی سے رہا ہوں اور خوش رہا ہوں۔ میری نگاہ میں اکیلے رہنا انسانی آزادی کا ایک بھرپور استعارہ ہے۔ اکیلے رہنے سے انسان اپنی ذات اور شخصیت کے ان گوشوں سے آگاہ ہوتا ہے جن تک رسائی دوسرے انسانوں کے ساتھ رہنے کے دوران ممکن نہیں۔ جودوست میرے ساتھ ایک شام گزارنے درویش کی کٹیا میں آ

Read more

دانائی کیسے سیکھی جائے؟

مجھے زندگی میں بہت سے ایسے لوگ ملے جن کے پاس علم بھی تھا ’ذہانت بھی‘ دولت بھی تھی ’شہرت بھی لیکن دانائی نہیں تھی۔ میں ایسے لوگوں سے بھی ملا ہوں جو شاعر بھی تھے‘ ادیب بھی لیکن دانشور نہیں تھے۔ میں کبھی کبھار سوچتا ہوں کہ دانائی کیا ہے اور کیسے آتی ہے؟ میرا خیال ہے کہ ذہانت تو پیدائشی ہوتی ہے ’علم سکول‘ کالج اور یونیورسٹی میں سیکھا جا سکتا ہے لیکن دانائی ڈگریوں سے حاصل نہیں

Read more

میں عورتوں سے دوستی کیوں کرتا ہوں؟

طبیبِ من! آداب! آپ کا ہدیہ خلوص ”درویشوں کا ڈیرہ“ موصول ہوا۔ ہمارے ایک ساتھی کا کہنا ہے کہ ”کتاب، کسی شعور کی برتی ہوئی مصفا اطلاع ہے۔ “ میں ممنون ہوں کہ آپ نے اپنے شعور کے اس سفر کی کیفیات اور مناظر کو میرے سنگ بانٹنا پسند فرمایا اور مجھ ناچیز کو اس کتاب کے حوالے سے اظہار رائے کی دعوت دی۔ میرے نزدیک خاموشی عبادت ہے تو اظہار مکرم ہے، سچ کہئے تو اظہار پر کائنات کی

Read more

روایت کو ترک کرنے والی خواتین کی نفسیاتی الجھنیں

محترم خالد سہیل السلام علیکم گو کہ اب خط کتابت کا رواج تقریباً ختم ہوتا جا رہا ہے اور ای میل، ٹیکسٹ میسیجز یا پھر سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے کا فیشن زور پکڑ چکا ہے، پھر بھی خط لکھ کر اپنے دل کی بات کہنے میں جو ایک خاص قسم کی تسکین ملتی ہے، وہ بھاگتے دوڑتے ای میل لکھنے یا اِموجی بھیج کر اپنے جذبات کا اظہار کرنے میں کہاں۔ اسی لئے اس ٹیکنالوجی ایڈوانس ایج میں

Read more

ہمیں اپنے بچوں کو کس قسم کی مذہبی تعلیم دینی چاہیے؟

کینیڈا میں جب میری کتاب FROM ISLAM TO SECULAR HUMANISM چھپی تو مجھے بہت سے لوگوں کے فون آئے اور انہوں نے مجھے اپنے گھروں میں کھانے پر بلایا تا کہ وہ مجھ سے مذہب اور انسان دوستی کے موضوعات پر تبادلہِ خیال کر سکیں۔ ان لوگوں میں سے ایک جنوبی افریقہ کے ڈاکٹر بھی تھے جن کی ایک پاکستانی خاتون سے شادی ہوئی تھی۔ کہنے لگے ’ ڈاکٹر سہیل۔ میں ایک دہریہ ہوں جبکہ میری بیگم بہت مذہبی ہیں۔

Read more

اپنی والدہ کے نام ایک نظم۔ بوڑھی آنکھیں

میری ماں کی بوڑھی آنکھیں ان آنکھوں میں جب بھی جھانکا خوابوں کے ویرانے دیکھے ویرانے بھی ایسے جن میں ہر اک حسرت خار بنی تھی ہر اک خواہش سوکھی ٹہنی برسوں کی معصوم امنگیں پژمردہ مرجھائی کلیاں امیدوں کے کنکر پتھر بکھرے پڑے تھے میری ماں کی بوڑھی آنکھیں ان آنکھوں میں جب بھی جھانکا ماضی کے آسیب ہی دیکھے نسلوں کی بیکار کی محنت میری ماں نے سردی کی راتوں میں اکثر ٹھنڈے پانی کے نلکے سے کپڑے

Read more

فنکار ماؤں کی طرح ہوتے ہیں

محترمی ڈاکٹر سہیل ! بعد سلام عرض ہے کہ میری عمر چالیس سال ہے اور گزشتہ کئی برس سے میں دائمی ضعف العقل کا شکار ہوں۔ دانش‘ علم‘ ادب و فلسفہ جیسی اشیاء سے بدہضمی کی سی شکایت رہتی ہے اور طبیعت کسی تخلیقی کام کی طرف مائل نہیں ہوتی۔ گزشتہ سال آپ کا تحریر کردہ نسخہ “From creative rain to creative spring” بھی استعمال کرنے کی کوشش کی مگر آپ کی ہدایت کے مطابق اپنے تخیل کے Climate Change

Read more

کیا آپ روحانی تجربات کے بارے میں جدید سائنسی نظریات سے واقف ہیں؟

انسانی تاریخ کا ایک وہ دور تھا جب روحانیات کا ذکر مذہبی کتابوں اور سنتوں، سادھئوں اور صوفیوں کی سوانح عمریوں میں ہوتا تھا اور روحانی تجربات کا رشتہ عقائد اور عبادات سے جوڑا جاتا تھا۔ انسانی تاریخ کا ایک یہ دور ہے جب روحانیات کے ذکر سائنس، طب اور نفسیات کی کتابوں میں ملتا ہے اور محققین روحانی تجربات پر سائنسی اور نفسیاتی لیبارٹریز میں تحقیق کر رہے ہیں۔ انسانی تاریخ میں ایک وہ زمانہ تھا جب انسانی PSYCHE

Read more

کیا آپ مہاجروں کے عذابوں اور خوابوں سے واقف ہیں؟

پچھلے مہینے میرے عزیز شاعر ’ایکٹر اور ڈائریکٹر دوست جاوید دانش ملنے آئے۔ کہنے لگے کہ ان کی بیگم عظمیٰ دانش مغرب میں بسنے والے مشرقی مہاجرین کے لیے ایک پروگرام کا اہتمام کر رہی ہیں جس میں اوشوا شہر کے MAYOR AND MEMBERS OF THE PARLIMENT بھی شرکت کریں گے۔ جاوید دانش اور عظمیٰ دانش کی خواہش تھی، کہ میں مہاجروں کے مسائل اور کنیڈین زندگی میں ان کی شرکت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کروں۔ میں

Read more

میں نے ’ہم سب‘ کے قارئین کے نام دو سو محبت نامے کیوں لکھے؟

ایک ادیب دوست نے جب مجھ سے پوچھا کہ میری اپنی تخلیقات کے بارے میں کیا رائے ہے تو میں نے کہا کہ میری تخلیقات انسانیت کے نام میرے محبت نامے ہیں۔ اگر کوئی شخص مجھ سے چند سال پیشتر یہ کہتا کہ میں ’ہم سب‘ کے لیے دو سو کالم لکھوں گا تو میں بالکل نہ مانتا۔ تو سوال یہ ہے کہ یہ انہونی کیسے ہونی ہو گئی۔ آج میں آپ کو آپ کے نام لکھے ہوئے دو سو

Read more

رفیع مصطفیٰ کے ناول۔ اے تحیرِ عشق۔ کے رومانوی کرداروں کی بزدل شرافت

میرے ایک ادیب دوست کا فون آیا۔ پوچھنے لگے ’کیا آپ رفیع مصطفیٰ کو جانتے ہیں۔ ’جی ہاں۔ جانتا ہوں۔ کئی دفعہ مل بھی چکا ہوں‘ ’ آپ کی ان سے کس قسم کی دوستی ہے؟ ‘ ’ایسی ہی دوستی جیسی ایک نیک و پارسا انسان کی ایک عاصی و پاپی سے ہو سکتی ہے۔ وہ پارسا ہیں میں پاپی IT IS A FRIENDSHIP OF A SAINT AND A SINNER ’آپ کا ان کے ناول‘ اے تحیرِ عشق ’کے بارے

Read more

کیا آپ پدرسری نظام بدلنا چاہتے ہیں؟

جناب ڈاکٹر خالد سہیل صاحب ! چند دن پہلے آپ کا ‘ہم سب’ پر کالم "کیا آپ عورتوں کی آزادی سے خوفزدہ ہیں؟” پڑھا – پڑھ کر خوشی ہوئی کہ جن مسائل کو ہماری آقائی نسل کی دو آزادی نسواں کی علمبردار خواتین اک زمانے میں زیر بحث لا رہی تھیں آج وہی مسائل ان کے غلام معاشروں میں بھی زیر بحث ہیں –بے ٹی فریڈمین اور سمیں دی بوا کی گفتگو بھی تقریبا اتنی ہی پیچیدگی اور گنجلک کا

Read more

کیا آپ عورتوں کی آزادی سے خوفزدہ ہیں؟

جب میں نے عورتوں کی آزادی کی تحریک کا مطالعہ شروع کیا تو مجھے بالکل اندازہ نہ تھا کہ اس تحریک نے بیسویں صدی کی سماجی تبدیلی میں اتنا اہم کردار ادا کیا ہے۔ مجھے یہ بھی پتہ نہ تھا کہ دیگر سماجی تحریکوں کی طرح اس تحریک میں بھی کئی گروہ ہیں جو آپس میں سماجی حوالوں سے اتفاق بھی کرتے ہیں لیکن نظریاتی حوالوں سے اختلاف بھی۔

عورتوں کے ایک گروہ کا موقف ہے کہ مغرب کے پدرسری نظام کے قیام میں آسمانی مذاہب نے اہم کردار ادا کیا ہے کیونکہ وہ سب پدر سری نظام کو آگے بڑھاتے ہیں۔ اس گروہ کی عورتوں نے سوال اٹھایا کہ ایسا کیوں ہے کہ ایک لاکھ چالیس ہزار پیغمبروں میں سے ایک پیغبر بھی عورت نہ تھی؟ کیا خدا صرف مردوں سے ہی بات کرتا ہے؟ ان خواتین نے اس سوچ کو بدلنے کے لیے WOMAN ’S BIBLE بنائی جس میں خدا FATHER کی بجائے PARENT بن گیا اور عیسیٰ SON کی بجائے CHILD۔

Read more

شیریں عبادی، انسانی حقوق اور نوبل کا امن انعام

شیریں عبادی وہ پہلی ایرانی اور مسلمان خاتون ہیں جنہیں امن کے نوبل انعام سے نوازا گیا اور ان کی انسانی حقوق کے حوالے سے خدمات کو سراہا گیا۔ شیریں عبادی 1947 میں ایران کے شہر ہمدان میں پیدا ہوئی تھیں۔ یہ وہی شہر ہے جہاں مشہور ایرانی طبیب اور دانشور بو علی سینا کا مزار ہے۔ شیریں عبادی کو شروع سے ہی انسانی حقوق میں دلچسپی تھی اس لیے انہوں نے تہران یونیورسٹی سے 1969 میں قانون میں ڈگری

Read more

غربت امن کے لیے خطرہ ہے

بنگلہ دیش کے ماہرِ اقتصادیات محمد یونس نے 2006 کا امن کا نوبل انعام لینے کے بعد اپنے خطاب میں ساری دنیا کو مشورہ دیا کہ اگر وہ کرہِ ارض پر امن چاہتے ہیں تو انہیں ساری دنیا میں غربت اور بھوک کو مٹانا ہوگا۔ غربت انسان سے عزتِ نفس ہی نہیں چھینتی بلکہ اسے اپنے انسانی حقوق سے بھی محروم کر دیتی ہے۔ بھوکے انسان زندگی سے اتنے تنگ آ جاتے ہیں کہ عالمی امن کے لیے خطرہ بن

Read more

جمی کارٹر کو نوبل کا امن انعام کیوں ملا؟

جب تک میں نے جمی کارٹر کا 2002 کا نوبل امن کا خطاب نہیں پڑھا تھا مجھے بالکل اندازہ نہ تھا کہ انہیں یہ انعام ایک صدر کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک عام شہری کی حیثیت سے ملا تھا۔ جمی کارٹر 1924 میں امریکہ کی سٹیٹ جیورجیا میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنی اعلیٰ تعلیم مکمل کی تو 1946 میں نیول اکیڈمی میں کام کرنے لگے۔ اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات کے ساتھ ساتھ 1960 کی دہائی میں وہ

Read more

کیا آپ بے گھر ہیں؟

جب میں بچہ تھا تو ایک رات ہمارے گھر کی بجلی چلی گئی اور چاروں طرف تاریکی پھیل گئی۔ میری امی نے کہا ’جاؤ سہیل بیٹا کمرے سے موم بتی اور ماچس لے کر آؤ‘ میں نے اندھیرے میں بہت ٹامک ٹوئیاں ماریں لیکن کچھ نہ ملا۔ آخر میری امی اندر آئیں اور انہیں اندھیرے میں بھی فوراٌ دونوں چیزیں مل گئیں۔ میں بہت حیران ہوا۔ میں نے امی جان سے پوچھا ’آپ کو کیسے موم بتی بھی مل گئی اور ماچس بھی؟ ‘
کہنے لگیں۔ ’میں ان کے گھر گئی اور وہ وہاں موجود تھیں‘

پھر امی جان نے مجھے بتایا کہ بیٹا ہر چیز کا ایک گھر ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی چیز کو اس کے گھر میں رکھیں تو آپ کو اندھیرے میں بھی وہ چیز ملنے میں دشواری نہیں ہوتی۔ پھر امی جان نے بتایا
موم بتی اور ماچس کا گھر الماری کا دوسرا خانہ ہے،
چابیوں کا گھر ایک پیالہ ہے۔
کھانوں کا گھر نعمت خانہ ہے۔

Read more

کیا آپ نے جدید سائنس کی کوئی کرامت دیکھی ہے؟

فاطمہ کا کل نیوفن لینڈ سے فون آیا ’ڈاکٹر سہیل! مونا کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی ہے۔ ہم نے اس کا نام‘ نور ’رکھا ہے‘ فاطمہ کی آواز اور لہجے میں مسرت ’انبساط اور شادمانی کی گھنٹیاں بج رہی تھیں۔ ’مبارک ہو۔ اب آپ نانی بن گئی ہیں۔ لڈو کب کھلائیں گی؟ ‘ ’آپ تو مونا کے سہیل چاچا ہیں۔ جب چاہیں آ جائیں اور لڈو کھا لیں‘ ***     *** جب میں نیا نیا کینیڈا کی میموریل یونیورسٹی میں

Read more

چھوٹی سی کھڑکی

میں ایک قید میں ہوں
میں نجانے کب سے اس قید میں ہوں
میرا گھر ایک قید خانہ ہے
میرا شہر بھی ایک قیدخانہ ہے
چاروں طرف فرسودہ رسوم و روایات کی اونچی دیواریں ہیں

میں نے کل اپنی ڈائری میں ایک شعر لکھا تھا
؎ اس درجہ روایات کی دیواریں اٹھائیں
نسلوں سے کسی شخص نے باہر نہیں دیکھا

Read more

کیا آپ حجابی عورتوں سے ہاتھ ملاتے ہیں؟

کل شام جب میں مسی ساگا کے ایک رسٹورانٹ میں اپنی ایک ادیبہ دوست کے ساتھ ڈنر اور فلسفیانہ ڈائلاگ سے محظوظ ہو رہاتھا تو میں نے کیا دیکھا کہ ہماری ساتھ والی میز پر چند حجابی خواتین خوش گپیوں میں مصروف تھیں۔ جب ہم گھرجانے لگے تو ان میں سے ایک حجابی دخترِ خوش گل بڑے تپاک سے میرے پاس آئیں اور کہنے لگیں ’آپ ڈاکٹر سہیل ہیں‘ ’جی ہاں‘ میں نے مختصر جواب دیا ”میں ’ہم سب‘ پر

Read more

موت سے سرگوشیاں کرنے والے

نسترن فوت ہو گئیں نسترن خانم فوت ہو گئیں ہماری عزیز دوست نسترن خانم فوت ہو گئیں نسترن کو پچھلے چند ماہ سے ایک تخلیقی بارش اورایک ادبی طوفان کا سامنا تھا۔ کبھی وہ صبح کے وقت اپنی سوچوں میں ڈوب جاتیں ’کبھی وہ شام کے وقت خیالوں کی دنیا میں کھو جاتیں اور کبھی وہ دن رات لکھتی رہتیں۔ انہوں نے چند مہنیوں میں چند سو صفحات لکھ ڈالے۔ وہ کیا لکھ رہی تھیں؟ کیا وہ ایک ناول تھا؟

Read more

کیا آپ جانوروں اور پرندوں سے محبت کرتے ہیں؟

بعض لوگ انسانوں سے محبت نہیں کرتے اور بعض جانوروں اور پرندوں اسے بھی محبت کرتے ہیں۔ آج میں آپ کو اپنی زندگی میں ایک بھیڑ ، چند کبوتروں اور بہت سے کچھووں سے محبت کی کہانی سناتا چاہتا ہوں۔

یہ ان دنوں کی بات ہے جب آتش جوان نہیں بچہ تھا اور سادہ لوح تھا۔ اس نے یہ محاورہ نہیں سنا تھا۔ غم ندادی بز بخر۔ سن بھی لیا ہوتا تو اسے اس کی اہمیت کا اندازہ نہ ہوتا۔جب میں بچہ تھا تو اپنے والدین کے ساتھ پشاور شہر سے باہر چارسدہ روڈ پر رہتا تھا۔ ہمارے گھر کے قریب ایک بہت بڑی عیدگاہ تھی جس میں ایک باغ تھا۔ سال میں دو دفعہ تو عید کی نماز پڑھی جاتی تھی اور باقی دن ہم وہاں فٹ بال کھیلتے تھے۔ ہر ہفتے وہاں ایک گڈریا سمندر خان اپنی بکریاں اور بھیڑیں چرانے آتا تھا۔ مجھے وہ بھیڑیں بہت پسند تھیں۔ میں انہیں دور دور سے دیکھتا رہتا تھا کیونکہ میں ان کے ساتھ کھیلنا چاہتا تھا۔

Read more

درویش، عورت اور خدا

محترمہ و معظمہ و مکرمہ جنابہ مریم صاحبہ! جب لاہور میں رابعہ الربا نے مجھے بتایا کہ ایک فنکارہ مریم مجھ سے ملنا چاہتی ہیں تو میں نے کہا ’بصد شوق‘ ۔ چنانچہ اپنی بہن عنبر کے ہاں آپ سے ملاقات ہوئی اور مختلف موضوعات پر تبادلہِ خیال ہوا۔ آپ نے بڑی اپنائیت سے اپنی پینٹنگ کا تحفہ دیا جو اب کینیڈا میں درویش کی کٹیا کی رونق بڑھا رہا ہے۔ آپ نے اپنے کالم ’درویش سے ملاقات‘ میں چند

Read more

جب مسیحا خود بیمار ہو جائے

دو سال قبل جب ڈاکٹر لبنیٰ مرزا مجھ سے ملنے کینیڈا اتشریف لائیں تو انہوں نے چند دن میرے کلینک میں گزارے تا کہ وہ نفسیاتی مسائل اور گرین زون تھیریپی کے بارے میں اپنی معلومات میں اضافہ کر سکیں۔ کلینک سے جاتے جاتے انہوں نے مجھے مشورہ دیا کہ میں اپنے کلینک میں میڈیسن اور نفسیات کے طلبا و طالبات کو سائیکو تھیریپی سکھاؤں۔ چنانچہ پچھلے سال میرے کلینک میں ایک پاکستانی میڈیکل سٹوڈنٹ ماریا نفسیاتی مسائل اور سائیکوتھیریپی سیکھنے آئیں۔

ماریا اس تجربے سے اتنی خوش ہوئیں کہ انہوں نے اپنی سہیلی رافعہ کو مشورہ دیا کہ وہ بھی میرے کلینک میں ٹریننگ حاصل کرے تا کہ ایک بہتر ڈاکٹر بن سکے۔ ڈاکٹر مسیحا ہوتے ہیں۔ وہ دوسروں کی جسمانی اور ذہنی صحت کا خیال رکھتے ہیں۔ میری نگاہ میں اچھے ڈاکٹر اور مسیحا بننے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی ذہنی صحت کا بھی خیال رکھیں۔

رافعہ نے میرے پاکستان کے تجربات کے بارے میں پوچھا تو میں نے انہیں بتایا کہ پاکستان کے ڈاکٹروں نے مجھے یہ خبر دی کہ پچھلے چند ہفتوں میں پاکستان میں کئی میڈیکل کالج کے طلبا و طالبات نے خود کشی کر لی ہے۔

Read more

جب طب نے مذہب کو خدا حافظ کہا

پاکستان کے سفر کے دوران جب میرے عزیز دوست ڈاکٹر علی ہاشمی نے ’جو فیض احمد فیض کے نواسے بھی ہیں اور ایک ماہرِ نفسیات بھی‘ مجھے دعوت دی کہ میں ان کے میڈیکل کالج کے طب اور نفسیات کے طالب علموں سے ملوں تو میں نے اپنے لیکچر کے دوران طلبہ و طالبات کو طب کی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ آج سے 2500 سال پیشتر یونان میں ایک طبیب پیدا ہوئے تھے جنہیں مغربی دنیا HIPPOCRATES اور مشرقی دنیا بقراط کے نام سے جانتی ہے۔ بقراط وہ پہلے سائنسدان اور دانشور ’طبیب اور ڈاکٹر تھے جنہوں نے جدید طب کی بنیاد رکھی اور طب کی روایت کو مذہب کی روایت سے جدا کیا۔بقراط کے دور میں لوگ یہ سمجھتے تھے کہ وہ اپنے گناہوں کی وجہ سے بیمار ہوتے ہیں اسی لیے صحتمند ہونے کے لیے وہ گڑگڑا گڑگڑا کر اپنے گناہوں کی معافی مانگتے تھے ’دعائیں کرتے تھے اور اپنے خداؤں کو خوش کرنے کے لیے طرح طرح کی قربانیاں دیتے تھے۔

Read more

کیا اکیسویں صدی میں انسانیت ایک دوراہے پر کھڑی ہے؟

ایک امن پسند انسان دوست ہونے کے ناطے جب میں انسانوں کے صدیوں کے ارتقا کے بارے میں سوچتا ہوں تو مجھے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے انسانیت اکیسویں صدی میں ایک دوراہے تک آ گئی ہو اور اب اسے فیصلہ کرنا ہو کہ وہ ان دو راہوں میں سے کس راہ کا انتخاب کرے۔ ایک راستہ غصہ ’نفرت‘ تلخی ’تضاد‘ تشدد اور جنگ کی طرف اور دوسرا راستہ محبت ’پیار‘ دوستی ’امن‘ دانائی اور آشتی کی طرف جاتا ہے۔

Read more

ہم اپنا پورا سچ کیوں نہیں لکھ پاتے؟

میں اپنی زندگی میں نجانے کتنے شاعروں‘ ادیبوں اور دانشوروں سے مل چکا ہوں جنہوں نے مجھے بتایا کہ وہ کبھی بھی اپنا پورا سچ نہیں لکھ پائے کیونکہ انہیں ڈر تھا کہ کہیں کسی کے جذبات مجروح نہ ہو جائیں انہیں شہر بدر نہ کر دیا جائے انہیں جیل میں نہ ڈال دیا جائے اور یا انہیں سولی پر نہ چڑھا دیا جائے۔ ان ادبی دوستوں کے بارے میں سوچتے ہوئے مجھے اپنی ایک غزل کے دو اشعار یاد

Read more

جب آپ محبت کی بارش سے اندر تک بھیگ جاتے ہیں

  نجانے وہ کون سے ادیب اور شاعر، افسانہ نگار اور دانشور ہیں جو ساری عمر ناقدری اور ناشناسی کے دکھ سہتے رہتے ہیں۔ میرا ذاتی تجربہ ان شاعروں اور ادیبوں سے بہت مختلف ہے۔ میں نے زندگی میں جب بھی تھوڑا سا جینون ادبی کام کیا مجھے میرے حق سے کئی گنا زیادہ داد و تحسین کے تحفے ملے۔ طالب علمی کے زمانے میں احمد فراز، محسن احسان اور عارف عبدالمتین نے ہمت افزائی کی اور جوانی میں کشور

Read more

ہم سب دھرتی ماں کے بچے ہیں

ڈاکٹر سید عظیم کا ڈاکٹر خالد سہیل سے انٹرویو

نوٹ :ڈاکٹر سید عظیم نے ’جو آج کل LUMS یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پرفیسر ہیں‘ چند سال پیشتر اپنے کینیڈا کے قیام کے دوران ڈاکٹر خالد سہیل سے مندرجہ ذیل انٹرویو لیا تھا۔

عظیم: آپ نے پاکستان کب چھوڑا ’کینیڈا کب تشریف لائے اور ٹورانٹو میں کب سے ہیں؟

Read more

عشرت آفرین کی شاعری میں ماں کا تصور

جن لوگوں نے عشرت آفرین کی شاعری کا سنجیدگی سے مطالعہ کیا ہے وہ بخوبی جانتے ہیں کہ وہ نظریاتی طور پر سوشلسٹ بھی ہیں اور فیمنسٹ بھی۔ ان کی شاعری میں CLASS STRUGGLE اور GENDER POLITICS دونوں تحریکوں کا حسیں امتزاج نظر آتا ہے اسی لیے ان کی شاعری اردو شاعری میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔ کشور ناہید کہتی ہیں ’عشرت آفرین کی شاعری ہماری ثقافتی زندگی کا آئینہ ہے‘ ۔ عشرت آفرین کی شاعری کے بہت سے پہلوؤں

Read more

مجھے تم سے محبت ہے

ایک سہ پہر میرا ایک مریض جم (JIM) میرے کلینک میں زار و قطار رو رہا تھا۔ اس نے SHERRY کو جو اس کی دس برس سے دوست تھی‘ جب بتایا کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے تو شیری نے جواب دیا ’یہ تمہارا مسئلہ ہے۔ تم میرے دوست ہو اور ساری عمر صرف دوست ہی رہو گے‘۔ جم رو رو کر مجھے بتا رہا تھا کہ اسے پچھتاوا ہے کہ آخر اس نے شیری کو دل کا راز

Read more

آپ کس قسم کے ماں باپ بننا چاہتے ہیں؟

بعض بچے اپنے ماں باپ سے محبت کرتے ہیں اور بعض نفرت بعض بچے ماں باپ کا احترام کرتے ہیں اور بعض ان سے خوف زدہ رہتے ہیں۔ بعض نوجوان گھر سے جانے کے بعد بھی گھر واپس آنے کا انتظار کرتے رہتے ہیں اور بعض نوجوان اپنے والدین کے ساتھ رہتے ہوئے بھی اس دن کا انتظار کرتے رہتے ہیں جب وہ گھر سے بھاگ جائیں گے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایسا کیوں ہے؟ انسانی نفسیات کے

Read more

کیا آپ بھی جہاد کے خلاف ہیں؟

فرزانہ حسن کینیڈا کی ایک متنازعہ فیہ دانشور ہیں اور ان کی تازہ ترین کتاب THE CASE AGAINST JIHAD ان کی شہرت کے لیے جلتی پہ تیل کا کام کر سکتی ہے۔ فیملی آف دی ہارٹ نے اس کتاب پر ایک سیمینار کا اہتمام کیا جس میں کتاب کے حق میں اور اس کے خلاف مضامین پڑھے گئے۔ کچھ نے تنقید کے نشتر چلائے اور کچھ نے تحسین کے پھول پھینکے۔ میں نے اس سیمینار میں جو مضمون پڑھا تھا

Read more

کیا آپ غیرت کے نام پر قتل کو جائز سمجھتے ہیں؟

  ساری دنیا میں قاتلوں کی کئی قسمیں ہیں بعض لوگ غیروں کو قتل کرتے ہیں بعض اپنوں کو بعض لوگ دشمنوں کو قتل کرتے ہیں بعض دوستوں کو بعض لوگ مذہب کے نام قتل کرتے ہیں بعض سیاست کے نام پر بعض لوگ نفرت کے نام پر قتل کرتے ہیں بعض محبت کے نام پر اور بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو غیرت کے نام پر قتل کرتے ہیں۔ غیرت کے نام پر اکثر اوقات عورتیں اور لڑکیاں قتل

Read more

میری جوان بیٹی کا بوائے فرینڈ

ڈاکٹر لبنیٰ مرزا نے جب ’ہم سب‘ میں اپنے بیٹے نوید کی گرل فرینڈ کی کہانی سنائی تو چند قارئین کو وہ ناگوار گزری اور انہوں نے کہا کہ بیٹے کی کہانی سنانا آسان ہے بیٹی کی کہانی سنائیں تو کوئی بات بنے۔ چنانچہ میں نے سوچا کہ کیوں نہ میں آپ کو اپنی بیٹی ایڈرئینا اور اس کے بوائے فرینڈ گیورگی کی کہانی سناؤں۔

Read more

کیا آپ محبت بھرے گرین زون خاندان میں رہتے ہیں؟

گرین زون فلسفے کے مطابق انسانوں اور رشتوں کی طرح سسٹم بھی گرین ’ییلو اور ریڈ زون میں رہتے ہیں۔ ہم میں سے اکثر لوگ تین سسٹمز میں رہتے ہیں :
پہلا سسٹم خاندان کا ہے
دوسرا سسٹم کام کا ہے
تیسرا سسٹم سماج کا ہے۔

ہم اپنے مریضوں سے کہتے ہیں کہ وہ اس حقیقت پر غور کریں کہ ان کے سسٹم کس زون میں رہتے کیونکہ نظام انسان سے نفسیاتی طور پر زیادہ مضبوط ہوتا ہے۔ اگر سسٹم ریڈ زون میں ہو تو کسی انسان کا گرین زون میں رہنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔

Read more

شادی شدہ زندگی کو کیسے خوشگوار بنائیں

میں اپنے مریضوں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے گرین زون رشتوں کا شکریہ ادا کریں اور ان لوگوں کو بتائیں کہ ایسے گرین زون لوگوں کی وجہ سے ان کی زندگی میں محبت پیار اور سکون موجود ہے۔
میں اپنے مریضوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ ریڈ زون رشتوں سے فاصلہ رکھیں کیونکہ وہ ان کی زندگی میں مسائل لے کر آتے ہیں اور ان کے شب و روز کو ناخوشگوار بناتے ہیں۔

ہم اپنے کلینک مین شادی شدہ جوڑوں کی بھی مدد کرتے ہیں۔ ہم انہیں دو مشورے دیتے ہیں۔

Read more

کیا آپ اپنے پرسکون گرین زون میں رہتے ہیں؟

میں اپنے مریضوں سے کہتا ہوں کہ وہ ایک مہینہ ایک گرین زون ڈائری رکھیں اور ہر رات سونے سے پہلے اپنے پچھلے چوبیس گھنٹوں پر غور کریں اور لکھیں کہ انہوں نے کتنے گھنٹے گرین زون میں کتنے ییلو زون میں اور کتنے ریڈ زون میں گزارے اور اس دوران وہ کیا کر رہے تھے۔ جب وہ ایک مہینہ گرین زون ڈائری لکھتے ہیں تو انہیں اپنی زندگی کا ایک pattern نطر آنے لگتا ہے۔اس عمل سے خود آگہی

Read more

کیا آپ گرین زون تھراپی سے واقف ہیں؟

کینیڈا میں ہمارے کلینک میں گرین زون تھراپی سے سینکڑوں مریض اور ان کے خاندان استفادہ کر چکے ہیں۔ جب سے میں نے ’ہم سب‘ پر ماہرِ نفسیات کی ڈائری لکھنی شروع کی ہے مجھے ہر ہفتے ای میلز اور فیس بک مسیجز آنے لگے ہیں۔ لوگ اپنے نفسیاتی مسائل مجھے بھیجتے ہیں اور میں ان کے جواب دینے کی کوشش کرتا ہوں۔ میں نے سوچا کہ میں اس موضوع پر چند کالم لکھوں تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ

Read more

کیا آپ اپنے شوہر کو طلاق دینا چاہتی ہیں؟

کل شام ڈنر کے دوران میری سوشل ورکر دوست زہرا نقوی نے ”جو کینیڈا میں مہاجر عورتوں کے مسائل کے بارے میں فکرمند رہتی ہیں“ مجھے ایک ایسے DOMESTIC VIOLENCE کے سیمینار کے بارے میں بتایا جس میں انہوں نے بڑے شوق سے شرکت کی تھی۔ سیمینار کی گفتگو کے بعد مہاجروں کی شادیوں کے بارے میں تبادلہَ خیال کرتے ہوئے وہ مجھ سے پوچھنے لگیں

” ڈاکٹر صاحب آپ ایک تھیریپسٹ ہیں آپ کا طلاق کے بارے میں کیا خیال ہے؟ “ میں نے کہا ”یہ تو ایک وسیع موضوع ہے اس پر تو پوری ایک کتاب لکھی جا سکتی ہے۔ مختصراٌ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ طلاق ایک تکلیف دہ عمل ہے بیوی کے لیے بھی، شوہر کے لیے بھی اور خاص طور پر بچوں کے لیے۔ طلاق دراصل محبت کی موت ہے۔ ہماری پوری کوشش ہونی چاہیے کہ وہ موت واقع نہ ہو اور محبت زندہ رہے۔ ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ میاں بیوی خوشحال اور صحتمند زندگی گزار سکیں تا کہ بچوں کی تربیت ایک محبت بھرے خاندان میں ہو۔ ہم اپنے کلینک میں ایسے جوڑوں کی مدد کرتے ہیں تا کہ وہ اپنے مسائل کی گتھیاں سلجھا سکیں اور اپنی شادی اور محبت کو بچا سکیں“

Read more

کیا بدھا پیغمبر تھے، دانشور تھے یا ماہرِ نفسیات؟

بدھا کے پیروکاروں اور پرستاروں کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔ ان کے چاہنے والے دنیا کے چاروں کونوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ بدھ ازم ایک مذہب ہے اور بدھا ایک لاکھ چالیس ہزار پیغمبروں میں سے ایک پیغمبر تھے جو اس دنیا کے لوگوں کی ہدایت کے لیے بھیجے گئے تھے۔

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ نہ تو بدھ ازم مذہب ہے اور نہ ہی بدھا پیغمبر تھے کیونکہ نہ تو وہ کسی آسمانی خدا کو مانتے تھے اور نہ ہی انہوں نے کبھی دعوہ کیا کہ ان پر وحی اترتی تھی۔ وہ نہ تو گناہ و ثواب پر یقین رکھتے تھے نہ ہی جنت دوزخ پر۔ ایسے لوگ بدھا کو ایک دانشور سمجھتے ہیں۔

اور بعض ایسے بھی ہیں جن کی نگاہ میں بدھا ایک ماہرِ نفسیات تھے کیونکہ وہ انسانی ذہن کے رازوں سے واقف تھے۔

Read more

کافکا کا دوست

نوٹ۔ آئزک سنگر 1902 میں پولینڈ میں پیدا ہوئے اور 1991 میں امریکہ میں فوت ہوئے۔ وہ ساری عمر اپنی مادری زبان یدش میں کہانیاں لکھتے رہے۔ انہیں 1978 میں ادب کا نوبل انعام ملا تھا۔ میں نے ’ہم سب‘ کے لیے ان کی کہانی A FRIEND OF KAFKA کی تلخیص اور ترجمہ کیا ہے۔
۔ ۔
میں نے فرانز کافکا کے بارے میں سن رکھا تھا لیکن جب کئی برس بعد میری اس کے دوست جیک کوہن سے ملاقات ہوئی تو مجھے کافکا کی کہانیاں پڑھنے کا موقع ملا۔ جیک کوہن ایک ایکٹر تھا لیکن جب میری اس سے ملاقات ہوئی تو وہ ایکٹنگ چھوڑ چکا تھا۔ جیک اندر سے ٹوٹا ہوا آدمی تھا۔ اس کا لباس اس کے مزاج کی طرح بے ترتیب تھا۔ وہ اپنے حلیے سے ایک مجرم دکھائی دیتا تھا۔ اس کی گفتگو بھی پریشان خیالی کا شکار تھی۔ جب وہ کافکا کے بارے میں اظہارِ خیال کرتا تو بہت جذباتی ہو جاتا۔ جیک لزنو سٹریٹ کے ایک چھوٹے سے کمرے میں رہتا تھا

Read more

کیا آپ حقوق اور مراعات کے فرق سے واقف ہیں ؟

میں اس کالم کا آغاز اس اعتراف سے کرنا چاہتا ہوں کہ ایک طویل عرصے تک میں خود حقوق اور مراعات کے فرق سے ناواقف تھا لیکن پھر ایک ایسا واقعہ ہوا جو میرے لیے لمحہِ فکریہ بن گیا۔ یہ 1980 کی دہائی کا واقعہ ہے۔ جنوبی افریقہ میں سفید فام بر سرِ اقتدار تھے اور سیاہ فام مصائب و مظالم کا شکار تھے۔ نیلسن منڈیلا جیل میں تھے۔ میں اپنے جنوبی افریقہ کے انڈین رفیقِ کار ڈاکٹر شبیر جیوا

Read more

کیا آپ بچپن میں جسمانی‘ ذہنی یا جنسی تشدد کا شکار ہوئے ہیں؟

میں پچھلے تیس برسوں میں نجانے کتنے مردوں اور عورتوں سے مل چکا ہوں جو اپنے بچپن میں جسمانی‘ ذہنی یا جنسی تشدد کا شکار ہوئے تھے۔ ان تجربات نے یا تو انہیں نفسیاتی مسائل کا شکار کر دیا تھا یا ان کی شخصیت میں ایک کجی پیدا کر دی تھی۔ بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ تشدد کرنے والے بیشتر افراد نہ تو اجنبی تھے اور نہ ہی دشمن۔ وہ ایسی شخصیات تھیں جن پر وہ بچے اعتماد کرتے

Read more

کیا آپ سے کبھی کسی نے کہا ہے’I HATE YOU‘

یہ میرے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ ایک دن کوئی شخص مجھ سے کہے گا ’I hate you‘ اور وہ بھی کوئی اجنبی یا دشمن نہیں بلکہ ایک ایسا شخص جسے میں اپنا بھائی سمجھتا تھا۔ اس تکلیف دہ مکالمے کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے مجھے آپ کو اس واقعے کا بیک گرائونڈ بتانا ہوگا۔ میرے والد کی ایک کزن میری ایک پھوپھی ہیں جن کا نام تو فرخندہ ہے لیکن سب انہیں لالی کہتے

Read more

آپ نیکی کے کام کیوں کرتے ہیں ؟

علامہ اقبال کا مشہور شعر ہے مسجد تو بنا دی شب بھی میں ایماں کی حرارت والوں نے من اپنا پرانا پاپی ہے برسوں میں نمازی بن نہ سکا ہم سب جانتے ہیں کہ ہر پاپی کے دل کے کسی کونے میں یہ خواہش چھپی بیٹھی ہوتی ہے کہ وہ ایک نیک انسان بن جائے لیکن وہ بڑی کوشش کے بعد بھی نیک انسان نہیں بن پاتا۔ ایک ماہرِ نفسیات ہونے کے ناطے میں ایک طویل عرصے سے سوچ رہا

Read more

فہمیدہ ریاض اور مشرقی عورت کی کہانی

اس نے جب شعور کی آنکھ کھولی تو اپنے آپ کو روایات کی اونچی دیواروں میں گھرے ہوئے پایا۔ ان روایات نے اس سے پہلے بھی کئی نسلوں کو اپنے حصار میں گھیر رکھا تھا۔
وہ ایسے ماحول میں پلی بڑھی جہاں ظلم اور جبر کی حکمرانی تھی۔ انسانوں کی سوچوں پر پہرے اور زبانوں پر تالے لگائے گئے تھے۔ عورتوں کے حقوق‘ ان کی آزادی اور ان کی خودمختاری کی قدریں پا بہ زنجیر تھیں۔

اس نے جب نوجوانی کے دور میں قدم رکھا اور اپنی ذات سے آگہی اور انسانی رشتوں کے راز ہائے سربستہ سے آشنائی حاصل کرنے کی کوشش کی تو تھوڑی ہی دور جا کر اسے زور سے ٹھوکر لگی اور اسے احساس ہوا کہ اس کے ماحول نے جو مشرقی شرم و حیا اسے ماں کے دودھ کی طرح پلائے ہیں اس کی شریانوں میں خون کی طرح گردش کر رہے ہیں اور وہ اسے اپنی ذات کے اظہار سے روک رہے ہیں

Read more

رابعہ الربا کی آنٹی کہانی کا ادبی و نفسیاتی تجزیہ

آنٹی ایک عورت کا نام نہیں ایک سماجی کردار کا نام ہے۔ میرا اس کردار سے تعارف نہ ہوتا اگر میری ڈاکٹر لبنیٰ مرزا سے ملاقات نہ ہوئی ہوتی۔ ڈاکٹر لبنیٰ مرزا نے مجھے آنٹیوں کی اتنی کہانیاں سنائیں کہ میں ایک ادیب اور ماہرِ نفسیات ہونے کے ناطے اس کردار میں گہری دلچسپی لینے لگا۔ یہ کردار ایسے مشرقی ماحول کا پروردہ ہے جہاں منافقت سب سے چھپ کے ہنستی ہے اور ہمدردی سب کے سامنے ٹسوے بہاتی ہے۔

Read more

کیا ایک مسلمان عورت اور دہریہ مرد کی دوستی ہو سکتی ہے؟

سلمیٰ حبیب نے بڑے اہتمام سے اپنا سر اپنے دوپٹے سے ڈھکتے ہوئے میرا استقبال کیا۔’آپ کو کچھ دیر ہو گئی‘ ’آپ نے جو ڈائرکشنز دی تھیں ان سے میں کھو گیا اور مجھے ایک گمنام شاعر کا شعر یاد آ گیا ہم کچھ اس طرح ترے گھر کا پتہ دیتے ہیں خضر بھی آئے تو گمراہ بنا دیتے ہیں پھر میں نے اپنی جی پی ایس میں چھپی JESSY سے مشورہ کیا تو وہ میری خضرِ راہ بن گئیں

Read more

کیا اخلاقیات کے لیے مذہب ضروری ہے؟

کینیڈا کی HUMANIST ASSOCIATION میں میرے ایک لیکچر کے بعد ایک خاتون نے مجھ سے سوال کیا ’ ڈاکٹر سہیل ! میں ایک عیسائی ہوں۔ میں اپنی زندگی بائبل کی تعلیمات کی روشنی میں گزارتی ہوں۔ آپ ایک ہیو منسٹ ہیں۔ اگر آپ کسی خدا یا کسی آسمانی کتاب پر یقین نہیں رکھتے تو آپ کی اخلاقیات کا سرچشمہ کیا ہے؟‘ میں نے ان خاتون سے کہا ’آپ کا سوال بہت اہم ہے۔ اس کا جواب دینے کے لیے مجھے

Read more

عین عورت اور میم مرد کا رشتہ

ڈیر ڈاکٹر خالد سہیل ! مرد اور عورت کا رشتہ ایک بجھارت ہے‘ ایک پہیلی ہے‘ ایک معمہ ہے‘ ایک گتھی ہے۔ میں اس گتھی کو سلجھانے اور عورت اور مرد کے رشتے کی وضاحت کرنے کے لیے اس رشتے کو دو حصوں میں تقسیم کروں گی. پہلا وہ رشتہ جو کہ غیررومانی ہے جس میں ماں بہن اور بیٹی آتے ہیں – دوسرا رومانوی رشتہ ہے . جس کی بھی تین قسمیں ہیں . • پہلا بیوی یا گرل

Read more

ماہرِ نفسیات کی ڈائری: قتل یا معافی؟

ہر ماہرِ نفسیات کی پیشہ ورانہ زندگی میں چند ایسے واقعات ہوتے ہیں جنہیں وہ عمر بھر نہیں بھلا سکتا۔ آج میں بھی اپنے یادگار واقعات میں سے ایک واقعہ جس نے مجھے بہت سوچنے پر مجبور کیا تھا، آپ سب سے شیر کرنا چاہتا ہوں۔ میری جب پہلی بار اپنے مریض جم سے ملاقات ہوئی تو وہ بہت دکھی تھا۔ وہ اتنا زارو قطار رو رہا تھا کہ اس کی ہچکی بندھ گئی تھی۔ میں نے اسے پینے کو

Read more

کیا آپ نے اپنے گرد ہم خیال دوستوں کا حلقہ بنا رکھا ہے ؟

مجھے یہ حقیقت جاننے میں بہت دیر لگی کہ ہم سب کے دو خاندان ہیں۔ ایک خاندان جس میں ہم پیدا ہوتے ہیں اور دوسرا خاندان جو ہم خود بناتے ہیں۔ پہلے خاندان سے ہمارے خون کے اور دوسرے سے دل کے رشتے ہوتے ہیں۔ جن لوگوں سے دل کے رشتے ہوتے ہیں ان میں سے بعض کے ساتھ ذہن کے رشتے بھی بن جاتے ہیں۔ ایسے لوگ ہمارے ہم خیال دوست بن جاتے ہیں۔ ایسے دوستوں کے ساتھ ہم

Read more

آپ اپنی بیٹی کی تعلیم کو کتنی اہمیت دیتے ہیں؟

  ہر انسان کی زندگی میں چند دن ایسے ہوتے ہیں جو بہت یادگار ہوتے ہیں۔ کسی کے لیے شادی کا دن‘ کسی کے لیے بچے کی پیدائش کا دن‘ کسی کے لیے پہلی نوکری حاصل کرنے کا دن اور کسی کے لیے ہجرت کرنے کا دن یادگار ہوتا ہے۔ میں جب اپنے ماضی کی طرف نگاہ اٹھاتا ہوں تو میری زندگی کے یادگار دنوں میں سے ایک دن وہ تھا جب میری بھانجی وردہ نے ڈگری حاصل کی تھی۔

Read more

ایک ذہنی مریض کب خطرے کی گھنٹی بن جاتا ہے؟

کسی بھی شخص کو اس کی مرضی کے بغیر ہسپتال میں داخل کرنا اس کے انسانی حقوق کے خلاف ہے۔ لیکن کبھی کبھار خصوصی حالات میں ایسا کرنا پڑتا ہے۔ آخر وہ خصوصی حالات کیا ہیں؟ ایک ذہنی مریض کب خطرے کی گھنٹی بن جاتا ہے؟ کینیڈا میں جب میں نے FRCP کی ڈگری حاصل کی اور مجھے ماہرِ نفسیات بن کر پریکٹس کرنے کا لائسنس ملا تو مجھے پتہ چلا کہ میرے اختیارات اور فرائض میں نفسیاتی مسائل کے

Read more

کیا آپ جانتے ہیں کہ تنہائی، خاموشی اور دانائی پرانی سہیلیاں ہیں؟

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ایسا کیوں ہے کہ بعض لوگ اکیلا رہنے کے باوجود احساسِ تنہائی کا شکار نہیں ہوتے اور بعض لوگ بہت سے لوگوں کے ساتھ رہنے کے باوجود تنہا محسوس کرتے ہیں۔؟ ایک شاعر اور ماہرِ نفسیات ہونے کے ناطے میں اس سوال پر کافی عرصے سے غور کر رہا ہوں۔ میرا مشاہدہ یہ ہے بہت کم لوگ اپنی مرضی سے اکیلا رہتے ہیں اور خوش رہتے ہیں۔ ایسے لوگ اپنی ذات میں انجمن

Read more

زندگی دریا کی طرح ہے۔۔۔ جو بہتا رہے تو بہتر ہے۔

ایک مشرقی محبوبہ کی طرح دھیرے دھیرے مجھ پر یہ راز بے نقاب ہوا کہ زندگی ایک دریا کی طرح ہے جو بہتا رہے تو بہتر ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ دریا کا ایک حصہ اگر بہنا بند کر دے تو وہ جوہڑ بن جاتا ہے جس میں پہلے کاہی جمتی ہے اور پھر اس سے بدبو آنے لگتی ہے۔ زندگی کے اس راز سے سب سے پہلے میرا تعارف میڈیکل کالج میں ہوا۔ جب میں جسمانی صحت اور

Read more

اپنی ظلم کی کہانی سنانے سے کیا فائدہ ہے؟

View post جب سے میں نے ’ہم سب‘ پر کالم لکھنے شروع کیے ہیں مجھے ہر ہفتے قارئین اور دوستوں کے مشورے آتے ہیں کہ میں اپنا اگلا کالم کس موضوع پر لکھوں۔ آج مجھے اپنی ایک عزیز دوست زہرا نقوی کا‘ جو عورتوں کے حقوق کے حق میں اور ان کے استحصال کے خلاف سرگرم رہتی ہیں‘ خط ملا کہ مجھے ایک ماہرِ نفسیات اور انسان دوست ادیب ہونے کے ناطے ’اپنی ظلم کی کہانی سنانے کا کیا فائدہ

Read more

کیا آپ کی بہن آپ کی دوست بھی ہیں؟

کیا آپ کی کوئی بہن ہے؟ کیا آپ اس سے محبت کرتے ہیں؟ کیا وہ بھی آپ سے محبت کرتی ہیں؟ کیا آپ ایک دوسرے کی رائے کا احترام بھی کرتے ہیں؟ کیا آپ کی ایک دوسرے سے دوستی بھی ہے؟ آج میں آپ سے اپنی بہن عنبرین کوثر سے دوستی کے بارے میں چند خیالات‘ جذبات اور واقعات شیر کرنا چاہتا ہوں۔ ’ہم سب‘ پر جب میرا کالم ’عورتوں سے دوستی کا راز کیا ہے؟‘ چھپا تو عنبر کا

Read more

کیا آپ سوگ کے چالیس دن کی اہمیت سے واقف ہیں؟

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ کسی کی موت کے چالیس دن کے بعد اس کے لواحقین جو چالیسویں کا اہتمام کرتے ہیں اس کی کیا اہمیت ہے؟ ایک ماہرِ نفسیات ہونے کے ناطے میں اس روایت کی نفسیاتی اہمیت کے بارے میں ایک طویل عرصے تک غور و فکر کرتا رہا اور بہت سے ماہرین سے سوال پوچھتا رہا۔ آخر مجھے اس سوال کا جواب ایک تکلیف دہ حادثے اور اس کے بارے میں نفسیاتی تحقیق سے ملا

Read more

کیا آپ بھی دانائی کی تلاش میں ہیں ؟

مجھے نوجوانی کے وہ دن یاد ہیں جب میرے شاعر چچا عارفؔ عبدالمتین ہم سے ملنے لاہور سے پشاور تشریف لائے تھے۔ ایک شام وہ مجھے پشاور صدر کے گرینز ہوٹل لے گئے۔ انہوں نے میرے لیے چائے اور کریم رولز منگوائے اور مجھ سے ایسا مکالمہ کیا جیسے ایک ادیب دوسرے ادیب کے ساتھ کرتا ہے۔ زندگی میں پہلے کبھی کسی نے مجھ سے ایسا ادبی اور فلسفیانہ مکالمہ نہیں کیا تھا۔ میں اس شام بہت خوش تھا۔ میرے

Read more

کیا آپ ڈیپریشن کا شکار ہیں؟

بہت سے لوگ آج بھی اپنی ڈیپریشن DEPRESSION کا علاج نہیں کرواتے کیونکہ وہ خود نہیں جانتے کہ وہ ڈیپریشن کا شکار ہیں۔ بہت سے لوگوں کے لیے ڈیپریشن ایک معمہ ہے‘ ایک بجھارت ہے‘ ایک پہیلی ہے۔ ایک وہ دور تھا جب ماہرینِ نفسیات مالیخولیا MELANCHOLIA کی تشخیص کرتے تھے لیکن اب مالیخولیا کی بجائے ڈیپریشن کی تشخیص کرتے ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتے ہیں کہ ڈیپریشن کیا ہے؟ اس کے عوارض کیا ہیں؟ اس کی اقسام اور وجوہات

Read more

عورتوں سے دوستی کا راز کیا ہے؟

میرے ایک پاکستانی دوست نے ایک دن مجھ سے پوچھا ”ڈاکٹر سہیل! میں آپ کو پچھلے بیس برس سے جانتا ہوں، آپ کے بہت سے دوست ہیں جن میں مشرقی اور مغربئی عورتیں بھی شامل ہیں۔ آپ کا عورتوں سے دوستی کا کیا راز ہے؟“ میں نے اپنے دوست سے کہا کہ میں آپ کو سوچ کر جواب دوں گا۔ چنانچہ میں نے جب عورتوں سے اپنی دوستی کے بارے میں سنجیدگی سے غور کرنا شروع کیا تو میرے ذہن

Read more

ماہرِ نفسیات کی ڈائری: ہمیں زندگی میں کیا نہیں کرنا چاہیے

ہمیں زندگی میں کیا نہیں کرنا چاہیے اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ یہ جاننا کہ ہمیں زندگی میں کیا کرنا چاہیے۔  میری نگاہ میں علم ہمیں بتاتا ہے کہ ہمیں زندگی میں کیا کرنا چاہیے اور دانائی ہمیں سکھاتی ہے کہ ہمیں زندگی میں کیا نہیں کرنا چاہیے۔  میں نے زندگی کا یہ راز ایک واقعہ سے سیکھا جو میں آپ سے شیر کرنا چاہتا ہوں۔ ایک مرد نے ایک ماہرِ نفسیات کو خط لکھا تا کہ ان سے

Read more

روبینہ فیصل کا سچ

روبینہ فیصل کا سچ ؎ تیرا‘ میرا‘ سب کا سچ ہے چکھنا ہے تو چکھ کر دیکھو میٹھا‘ کھٹا‘ کڑوا‘ سچ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ روبینہ فیصل ایک ادیبہ ہیں ایک افسانہ نگار ہیں ایک جرنلسٹ ہیں ایک کالم نگار ہیں ایک نثری شاعرہ ہیں وہ ایک ہمہ جہت شخصیت کی مالک ہیں روبینہ فیصل ایک فنکارہ ہیں ان کا میڈیم الفاظ ہیں وہ اپنے الفاظ سے اپنے خیالات‘ جذبات‘احساسات‘اعتقادات اور نظریات اپنے دل سے دوسروں کے دلوں تک پہنچاتی ہیں کبھی

Read more

کیا آپ نے نیلم احمد بشیر کا ناول ۔۔۔ طائوس فقط رنگ ۔۔۔ پڑھا ہے؟

اگر آپ کسی بے دھڑک، بے خوف، اپنے سچ کا بغیر کسی مصلحت اور سیاست کے اظہار کرنے والی اردو ادیبہ سے ملنا چاہتے ہیں تو آپ کو نیلم احمد بشیر سے ضرور ملنا چاہیے۔ ٹورانٹو میں قیام کے دوران ۲ ستمبر ۲۰۱۸ کو ایک سیمینار میں شکوہ عاطف، اسما باجوہ، بلند اقبال اور مرزا یاسین بیگ نے نیلم احمد بشیر کے ناول ’طائوس فقط رنگ‘ کے بارے میں اپنے خیالات، جذبات اور احساسات کا اظہار کیا۔ مقالوں کے بعد

Read more

دو کشتیوں میں سوار

اردو ادب کا دامن منٹو کے افسانے ’ بو‘ اور’ پھاہا‘، عصمت چغتائی کا ’ لحاف ‘، راجندر بیدی کے  ’متھن‘ اور ممتاز مفتی کے افسانے’ آپا ‘ جیسے ترشے ترشائے ہیرے جواہرات سے مالا مال ہے۔ گزرتے وقت اور بدلتی دنیا میں ہمارے افسانوی ادب کو نئی زمینوں میں تخم کاری کرنا تھی۔ پر کہیں بیچ میں ہم فن اور فحش کی باریک لکیر بھول گئے۔ ہم نے بھلا دیا کہ ابتذال کا شکار ہوئے بغیر کیسے نازک چترکاری

Read more

کیا مذہب اور سیاست پر مکالمہ کرنا دوستی کے لیے نقصان دہ ہے؟

آج سے چند سال پیشتر میری کینیڈین دوست Bette Davis نے مجھ سے کہا کہ وہ میرا تعارف اپنی بچپن کی سہیلی ڈیبی اور اس کے شوہر ڈیرک سے کروانا چاہتی ہیں۔ میں نے انہیں ایک اٹیلین رسٹورانٹ میں ڈنر پر بلایا۔ ڈنر کے دوران ڈیرک نے مجھ سے پوچھا ’کیا آپ خدا کو مانتے ہیں؟ پہلے تو میں نے سوچا کہ انہیں گول مول سا جواب دوں کیونکہ پہلی ملاقات ہے کہیں دل شکنی نہ ہو جائے لیکن پھر

Read more

کیا آپ رومی اور شمس کے عشق کے بارے میں جانتے ہیں؟

مولانا رومی اور شمس تبریز کی دوستی‘ ان کی محبت اور ان کا عشق سات سو برس کے بعد بھی پراسراریت کی دھند میں کھویا ہوا ہے۔مختلف محققین اس رشتے کی حقیقت اور معنویت کے بارے میں متفق نہیں ہیں۔ بعض کا خیال ہے وہ عشق روحانی تھا‘ بعض کا گمان ہے وہ رومانوی تھا‘ بعض کو یقین ہے وہ جذباتی تھا اور بعض کا خیال کہ ایسے عشق کا تجزیہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ وہ انسانی اور روحانی

Read more

کیا آپ ایک بورنگ انسان ہیں ؟

میں نے اپنی زندگی میں دو طرح کے مفلس انسان دیکھے ہیں۔ایک وہ جو مالی طور پر مفلس ہیں اور دوسرے وہ جو ذہنی طور پر مفلس ہیں۔ایسے لوگ POVERTY OF THOUGHTS (فکری افلاس) کا شکار ہوتے ہیں۔ ان کے پاس نہ نئے خیالات ہوتے ہیں، نہ تازہ تصورات۔ نہ نئے خواب ہوتے ہیں، نہ تازہ آدرش۔ ان کی ساری زندگی ایک سراپا کلیشے بن جاتی ہے۔ وہ لکیر کے فقیر ہوتے ہیں اور ساری عمر فرسودہ روایات پر عمل

Read more

کیا آپ دوستی کے راز سے واقف ہیں؟

میری نگاہ میں دوستی انسانی رشتوں میں سب سے زیادہ محترم‘ معتبر اور مخلص رشتہ ہے۔ مجھ سے جب لوگ پوچھتے ہیں کہ آپ نے اتنے دوست کیسے بنا لیے یا آپ اس عمر میں بھی نئے دوست کیسے بنا لیتے ہیں؟ تو میں مسکرا دیتا ہوں۔ میں بخوبی جانتا ہوں کہ ان سوالوں کا جواب ایک جملے میں نہیں دیا جا سکتا۔ ایک ماہرِ نفسیات ہونے کے ناطے میں سمجھتا ہوں کہ ہم سب کے لیے مخلص دوستوں کا

Read more

پاکستان کا بحران: سات مسائل اور سات حل

پاکستان ایک سنجیدہ سیاسی، نظریاتی، معاشی اور معاشرتی بحران کا شکار ہے اور ہر بحران حالات کو بہتر بھی بنا سکتا ہے اور بدتر بھی۔ بحران کے بعد ملک تنزل کی طرف بھی لڑھک سکتا ہے اور ترقی کی مانزل بھی طے کر سکتا ہے۔ ایک تکلیف دہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستانی حکومت اور افواج اپنے شہریوں کو تحفظ کی ضمانت فراہم کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ حالات کی ستم ظریفی یہ ہے کہ اکیسویں صدی میں بھی

Read more

درویش‘ چاند اور سورج

ایک شام درویش اپنی کٹیا سے نکلا اور دریا کے کنارے سیر کرنے چل دیا۔ چلتے چلتے وہ اپنے خیالوں میں کھویا بہت دور نکل گیا۔ اچانک اسے وقت کا احساس ہوا اور اس نے آسمان کی طرف دیکھا۔ اسے چاروں طرف بادل بکھرے دکھائی دیے اور پھر اسے ایک ایسا منظر نظر آیا جو اس نے پہلے کبھی نہ دیکھا تھا۔ آسمان کے ایک کونے میں طلوع ہوتا ہوا چاند اور دوسرے کونے میں غروب ہوتا ہوا سورج دکھائی

Read more

جب نیلسن منڈیلا کو دہشت گرد قرار دیا گیا

نیلسن منڈیلا کو جب 1964 میں دہشت گردی‘ کمیونزم اور غداری کے الزامات کی وجہ سے جیل میں ڈالا گیا تو انہوں نے مندرجہ ذیل تقریر کی۔ ’ میں سب سے پہلے اس بات کی وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ حکومت کے اصحابِ بست و کشاد نے ہم پر جو الزام لگایا ہے کہ ہمیں ملک سے باہر کے لوگ مدد کر رہے ہیں یا ہم کمیونسٹ ہیں، وہ غلط ہے۔ میں نے سیاہ فام لوگوں کی جدوجہد میں اب

Read more

یوسفی کے پرستاروں کے نام۔۔۔۔

ہمارے شہرِ ٹورانٹو میں بہت سے ادیب‘ شاعر اور دانشور ایسے ہیں جو ایک دوسرے سے شدید نظریاتی اختلافات کے باوجود ایک قدرِ مشترک رکھتے ہیں۔ وہ سب مشتاق احمد یوسفی کے پرستار ہیں۔ وہ سب یوسفی کو اردو ادب کا آخری اوتار اور ان کی تخلیقات کو الہامی کتابوں کو درجہ دیتے ہیں۔ وہ احترامِ یوسفی میں اتنی شدت رکھتے ہیں کہ اگر کوئی شخص کسی اور مزاح نگار کی تعریف کرنے لگے‘ چاہے وہ ابنِ انشا ہوں یا

Read more

کیا آپ نے کبھی خود کشی کے بارے میں سوچا ہے؟

پچھلے ہفتے جب میری مریضہ KAREN اپنے گھر آئی تو کیا دیکھتی ہے کہ اس کا بوائے فرینڈ SHAWN، جس کے ساتھ وہ چند مہینوں سے رہ رہی تھی، اپنے کپڑے، کتابیں اور سامان لے کر جا چکا ہے۔ چار دن کے جانگسل انتظار کے بعد شون کا پیغام آیا کہ وہ کبھی واپس نہیں آئے گا۔ کیرن شون سے اتنی شدید محبت کرتی تھی کہ اس کے بغیر زندگی گزارنے کا تصور ہی نہیں کر سکتی تھی۔ اس نے

Read more

عارف عبدالمتین: حرفِ احتجاج سے حرفِ دعا تک

عارفؔ عبدالمتین کی ایک یک مصرعی نظم ہے نئی نسل سے: تو مرے افکار کی راحت بھی بن ناقد بھی بن زندگی کا ایک وہ دور تھا جب عارف عبدالمتین بائیں بازو کے ادیبوں‘ مفکروں اور دانشوروں کی صفوں میں کھڑے نظر آتے تھے .ترقی پسند تحریک کے سر گرم رکن تھے۔ مارکس‘ اینجلز‘ لینن اور مائو زے تنگ کو اپنا ہیرو مانتے تھے۔ فرسودہ روایات کو تنقیدی نگاہ سے دیکھتے تھے۔ غریبوں‘ مزدوروں اور کسانوں کے بارے میں پریشان

Read more

فادرز ڈے پر ایک خوش قسمت بیٹے کا خط

ابو جان ! آپ اس دنیا سے کئی برس پیشتر رخصت ہو گئے ہیں لیکن میری یادوں، آدرشوں اور خوابوں میں آج بھی زندہ ہیں۔ آپ فرمایا کرتے تھے ’جب بادشاہ فوت ہوتے ہیں تو وہ اپنے بچوں کے لیے محلات، کھیت، گھوڑے، کشتیاں اور بہت سی دوسری دنیاوی چیزیں ورثے میں چھوڑ جاتے ہیں لیکن جب سنت، سادھو اور صوفی دنیا سے رخصت ہوتے ہیں تو وہ اپنے بچوں کے لیے ورثے میں اپنا علم، اپنی دانائی اور اپنی

Read more

پوسٹ کلونیل ادب کی کیا اہمیت ہے؟

پاکستان سے کینیڈا لوٹتے وقت جب میرے مارکسٹ دوست سید عظیم مجھ سے ملنے آئے تو میرے لیے جو کتاب تحفے کے طور پر لائے وہ JUSTIN EDWARDS کی کتاب POSTCOLONIAL LITERATURE تھی جسے PALGRAVE MACMILLAN PUBLISHERS نے 2008 میں چھاپا تھا۔ اس کتاب نے پچھلی چند دہائیوں کے تخلیق کردہ ادب کو ایک نئے انداز سے دیکھنے کے لیے میرے ذہن میں ایک نئی کھڑکی کھولی۔ اس کتاب کو پڑھ کر ادب اور نفسیات کے طالب علم ہونے کے

Read more

محبت کی اپنی زبان ہوتی ہے

کل رات میرے شاعر دوست امیر حسین جعفری کا لاہور سے فون آیا۔ وہ پچھلے سال ہمیں کینیڈا میں داغِ مفارقت دے کر پاکستان چلے گئے ہیں تا کہ اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں اخی اور زائر کو اردو زبان سکھا سکیں اور پاکستان میں اپنی روایت اور ثقافت سے متعارف کروا سکیں۔امیر جانتے ہیں کہ ان کے چھوٹے بیٹے اخی کا مجھ سے محبت کا گہرا جذباتی رشتہ ہے۔ کہنے لگے اخی نے اپنے سکول میں احتجاج کر دیا ہے

Read more

نوجوانوں کو جنسی تعلیم دینا کیوں ضروری ہے؟

میں جب کینیڈا میں نفسیات کا فیلوشپ کا امتحان دے رہا تھا تو ممتحن ڈاکٹر میری سمز نے پہلا سوال یہ پوچھا ’ڈاکٹر سہیل ! اگر آپ کے کلینک میں ایک جوڑا آپ سے یہ کہے کہ ہماری شادی کو پانچ سال بیت گئے ہیں لیکن ہم نے مباشرت نہیں کی ہماری شادی اب تک UNCONSUMATED ہے تو آپ کے ذہن میں سب سے پہلے کیا خیال آئے گا؟‘ میں نے کہا ’ اس جوڑے کو جنسی معلومات نہیں ہیں

Read more