جب میں القاعدہ کے فکری رہنماؤں سے ملا

ایمن الظواہری سے میری پہلی ملاقات 1998 میں ہوئی۔ وہ اسامہ بن لادن کے ترجمان کے طور پر کام کر رہے تھے لیکن یہ واضح تھا کہ القاعدہ میں ان کا اصل مقام اس ذمہ داری سے کہیں زیادہ تھا۔ اسامہ بن لادن کے ساتھ یہ میرا دوسرا انٹرویو تھا اور ایمن الظواہری نے فوراً مجھے متاثر کیا۔ انہوں نے اسامہ بن لادن کے جوابات کا عربی سے فصیح انگریزی میں ترجمہ کیا۔ ایمن الظواہری تعلیم کے اعتبار سے ایک

Read more

عمران خان پاکستان کو تباہی کے دہانے پر دھکیل رہے ہیں

سابق وزیراعظم عمران خان نے اقتدار سے محرومی کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ رواں برس کی ابتدا میں پارلیمنٹ نے عدم اعتماد کے ووٹ سے انہیں وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹایا تھا۔ پاکستان کی تاریخ میں اس عمل کی مثال نہیں ملتی۔ عہدے سے محروم ہونے سے پہلے عمران خان نے کھل کر اپنے مخالفین کے خلاف جنگ کا اعلان کیا: ”میں آپ کو انتباہ کر رہا ہوں کہ اگر مجھے حکومت سے نکالا گیا تو

Read more

عید کے بعد نئی مصیبت

یکم رمضان المبارک کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی طرف سے تحریک عدم اعتماد مسترد کیے جانے کے بعد، جو آئینی بحران پیدا ہوا وہ 28 رمضان کو حمزہ شہباز کے وزیر اعلٰی کا حلف لینے کے بعد ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ یکم رمضان سے 28 رمضان کے درمیان بہت کچھ ہوا۔ وزیراعظم نے اسمبلی توڑ دی، سپریم کورٹ نے اسمبلی بحال کر دی۔ اسپیکر قومی اسمبلی کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا حکم دیا

Read more

کیا عمران خان پاکستان کے ٹرمپ بن چکے ہیں؟

پاکستان کے 19 ویں وزیر اعظم عمران خان نے حالیہ دنوں میں ملک کو ایک ایسے آئینی بحران میں مبتلا کر دیا ہے جس کی ملکی تاریخ میں کوئی بے مثال نہیں ملتی۔ گزشتہ اتوار کو انہیں پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا کرنا تھا اور اس معرکے میں وزیر اعظم کی شکست یقینی تھی تاہم عمران کان نے دستوری عمل کا سامنا کرنے کی بجائے بساط ہی الٹ دی اور تمام مہرے تلپٹ کرتے ہوئے خود ہی

Read more

الٹی ہو گئیں سب تدبیریں۔۔۔ خدا حافظ

 27 مارچ کو ساری دنیا عمران خان کی تقریر کا انتظار کر رہی تھی۔ خان صاحب نے کسی بڑے سرپرائز کا وعدہ کر رکھا تھا۔ اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں دس لاکھ افراد کو اکٹھا کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ امر بالمعروف کے نام پر منعقد کیے گئے اس جلسے میں مغرب کی نماز کا وقت ہوا تو سٹیج سے فجر کی اذان نشر کر دی گئی۔ بظاہر یہ ایک چھوٹی سی انسانی خطا تھی لیکن اس خطا

Read more

عمران خان کی ولادیمیر پوتن سے دوستی: بے وقت کی راگنی

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان ڈرامائی سیاسی قلابازیوں کے لیے جانے جاتے ہیں۔ کبھی کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ اپنی ہی چک پھیریوں سے لطف کشید کرنے لگے ہیں چنانچہ اس سے انگیخت پا کر کچھ لوگوں نے انہیں "یو ٹرن خان” کا خطاب دے ڈالا۔ تاہم پالیسی میں ان کی تازہ ترین تبدیلی نے مجھے اور میرے جیسے ان بہت سے افراد کو بھی چکرا کے رکھ دیا ہے جو عمران خان ​​کو 90 کی دہائی میں

Read more

جبری پابندی کے نو ماہ کی کہانی

تاریخ اپنے آپ کو بار بار دہراتی ہے۔ جو تاریخ سے سبق نہیں سیکھتے ان کا جغرافیہ بدل جاتا ہے۔ آٹھ مارچ کو اسلام آباد میں کچھ ایسے واقعات پیش آئے، جن میں مجھ ناچیز کو ماضی کی جھلکیاں نظر آرہی تھیں۔ میں ان واقعات کے تناظر میں مستقبل کی ایک تصویر کا خاکہ بھی دیکھ رہا تھا۔ یہ مارچ 2008ء تھا۔ مجھ پر پابندی کو چار ماہ گزر چکے تھے۔ نومبر 2007ء میں جنرل پرویز مشرف کی حکومت نے

Read more

مسکان خان کا دفاع کرنے والے پاکستانیوں کی اپنی اخلاقی قامت پر سوالیہ نشان

بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی کالج کی 19 سالہ مسلم طالبہ مسکان خان تعلیم تک رسائی کے لیے عورتوں کی جدوجہد کا استعارہ بن گئی ہے۔ افسوس ناک بات یہ ہے کہ ہندوستان اور پاکستان میں بہت سے لوگ مسکان خان کی بہادری کو اپنے سیاسی مفادات کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رواں مہینے کے ابتدائی دنوں میں جنوب ایشیائی خطے کے ان گنت لوگوں نے سوشل میڈیا پر وائرل ہو جانے والی ایک

Read more

ریاست مدینہ یا پوٹن کا روس؟

کہنے کو تو عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ بنانا چاہتے ہیں لیکن گزشتہ اتوار کو انہوں نے، جو دو صدارتی آرڈی نینس جاری کیے، وہ تو کچھ اور ہی بتا رہے تھے۔ ان صدارتی آرڈی نینسوں کے ذریعے ایک طرف تو فیک نیوز روکنے کے نام پر آزادی اظہار کا گلا دبانے کی کوشش کی گئی اور دوسری طرف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اختیارات میں مداخلت کی گئی۔ اتوار کے دن پارلیمان کو بائی پاس کر کے آرڈی

Read more

ایک اور سیاسی شہید؟

مسلم لیگ ن عمران خان کی جگہ آصف علی زرداری کو نیا وزیراعظم بنانے پر تیار ہے لیکن ابھی تک آصف علی زرداری نے ہاں نہیں کی۔ یقین نہیں آ رہا آپ کو؟ میں نے بھی پہلی دفعہ یہ بات سنی تو مجھے بھی یقین نہیں آیا تھا۔ دو ہفتے قبل مولانا فضل الرحمان کے ایک قریبی ساتھی نے لاہور میں شہباز شریف سے ملاقات کی اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے امکانات کا جائزہ لیا۔ مولانا صاحب کے

Read more

پاکستان کی ماضی میں افغان طالبان کے لیے حمایت: نیکی کر دریا میں ڈال

(بشکریہ: واشنگٹن پوسٹ۔ انگریزی سے ترجمہ: وجاہت مسعود) گزشتہ اگست میں جب افغان طالبان نے پھر سے کابل میں اقتدار پر قبضہ کیا تو پاکستانیوں نے جشن منایا۔ بہت سے دوسرے لوگوں کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے بھی واضح طور پر طالبان کی فتح کو اپنے ملک کی کامیابی سمجھنا چاہا۔ کئی برس سے سیاسی مبصرین اسلام آباد پر طالبان کی خفیہ حمایت کا الزام لگاتے رہے ہیں۔ دوسری طرف پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کے

Read more

تبدیلی سرکار میں بغاوت؟

زیادہ پرانی بات نہیں جب پاکستان کی سیاست میں تبدیلی کا نعرہ امید کا استعارہ تھا۔ یہ عمران خان کا کمال ہے کہ انہوں نے اپنی حکومت کے صرف تین سالوں میں ہی تبدیلی کا لفظ اتنا بدنام کر دیا کہ اب یہ طعنہ اور گالی بن چکا ہے۔ سن 2018 میں جن لوگوں نے عمران خان کو ووٹ دیا تھا، اب وہ اپنے آپ کو کوستے پھر رہے ہیں جبکہ گزشتہ الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر قومی

Read more

2022 عمران خان کے لیے ایک ڈراؤنا خواب کیوں بن رہا ہے؟

عمران خان نے ہمیشہ خود کو پاکستان کا نجات دہندہ کے طور پر پیش کیا ہے۔ انہوں نے اکثر یہ دعویٰ کیا ہے کہ کوئی ملک صرف اسی صورت میں بہت زیادہ قرضہ لیتا ہے جب اس کے لیڈر بدعنوان ہوں۔ پاکستانی عوام کو آج بھی یاد ہے کہ اقتدار میں آنے سے پہلے عمران خان کہا کرتے تھے کہ وہ قرض کی بھیک مانگنے کے بجائے خودکشی کرنے کو ترجیح دیں گے۔ لیکن 2018 میں وزیر اعظم بننے کے

Read more

غیرسرکاری قائداعظم کی تلاش

سوال بڑا سادہ لیکن مشکل تھا۔ کیا آج کا پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا پاکستان ہے؟ سینکڑوں طلبا و طالبات نے فوری طور پر جواب میں کہا کہ نہیں نہیں نہیں۔ یہ وہ نوجوان تھے، جنہوں نے بچپن سے یہی سنا ہے کہ پاکستان قائداعظم نے بنایا تھا۔ یہ نوجوان اسکول سے کالج اور کالج سے یونیورسٹی آف لاہور کے گجرات کیمپس میں پہنچ چکے ہیں۔ انہیں کسی استاد نے یہ نہیں بتایا کہ آج کا پاکستان وہ پاکستان

Read more

پاکستان کیسے ٹوٹا؟ ناقابل تردید حقائق

جب بھی 16 دسمبر قریب آتا ہے تو پاکستان میں یہ بحث شروع ہو جاتی ہے کہ 1971ء میں پاکستان کیوں ٹوٹ گیا تھا؟ کیا پاکستان کے حکمران طبقے نے اپنی ماضی کی غلطیوں سے کوئی سبق نہیں سیکھا؟ دوسری طرف دسمبر کے آتے ہی بنگلہ دیش میں بھی یہ بحث شروع ہو جاتی ہے کہ جن مقاصد کے لیے پاکستان سے علیحدگی اختیار کی تھی، آج کے بنگلہ دیش میں وہ مقاصد حاصل ہوئے یا نہیں؟  پاکستان اور بنگلہ

Read more

جنوبی ایشیا میں کووڈ سے بھی خطرناک طبی مسئلہ

اگر آپ اپنی صحت کی حفاظت کے لیے سگریٹ نوشی نہیں کرتے ہیں تو آپ بہت سمجھدار ہیں۔ لیکن اگر آپ سگریٹ نہیں پیتے اور آپ لاہور یا دہلی میں رہتے ہیں تو آپ روزانہ 10 سے 15 سگریٹ کے برابر دھواں اپنے پھیپھڑوں میں لے جا رہے ہیں۔  اس صورت میں، آپ عقلمند ہیں لیکن بدقسمت ہیں۔ ان شہروں میں سانس لینے سے پھیپھڑوں کے کینسر سے لے کر دل کی بیماری تک صحت پر سنگین اثرات مرتب ہوتے

Read more

اس شہر کو مرنے سے بچا لو

اس شہر کو مرنے سے بچا لو۔ یہ ایک چھوٹا سا فقرہ تھا، لیکن اس فقرے میں ایک شہر کی موت کی خبر چُھپی ہوئی تھی۔ طاہر ملک نے یہ فقرہ بولا تو میں نے غور سے اس کے چہرے کی طرف دیکھا۔ میں تصدیق کرنا چاہ رہا تھا کہ کیا وہ واقعی سنجیدہ ہے؟ طاہر ملک نے فقرہ دہراتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر مجھے بار بار کہہ رہا ہے کہ اگر زندہ رہنا چاہتے ہو تو یہ شہر چھوڑ

Read more

ہوئے تم دوست جس کے…

جناب عمران خان کی حکومت کے وزراء کے ساتھ اتفاق کرنا آج کل خطرے سے خالی نہیں۔ اس خطرے کو سمجھنے لیے مرزا غالب کا ایک شعر پیش ہے۔ انہوں نے فرمایا تھا، یہ فتنہ آدمی کی خانہ ویرانی کو کیا کم ہے ہوئے تم دوست جس کے دشمن اس کا آسمان کیوں ہو غالب نے یہ شعر قریباﹰ ڈیڑھ سو سال قبل کہا تھا لیکن آج کل یہ شعر عمران خان کی حکومت پر صادق آتا ہے، جو نیا

Read more

یہ وقت بھی گزر جائے گا

پاکستان کے عام آدمی کی زندگی میں سختیاں بڑھتی جا رہی ہیں لیکن یہ عام آدمی آج کل پھر اُمید سے ہے۔ پیر کی صبح پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے گیٹ نمبر ون سے لے کر کمیٹی روم نمبر سیون تک مجھے کئی سرکاری ملازمین اور افسر ملے۔ ہر کوئی یہ چاہتا تھا کہ میں اُس کی خواہش کو خبر بنا کر اُسے سنا دوں۔ جیسے ہی گیٹ نمبر ون سے اندر داخل ہوا تو ایک پولیس افسر نے سلیوٹ

Read more

بڑا دشمن بنا پھرتا ہے!

یہ ایک سادہ سا سوال تھا لیکن وزیر اعظم عمران خان کے پاس اس سوال کا کوئی جواب نہیں تھا۔ بدھ کی دوپہر سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس قاضی امین نے عمران خان کو مخاطب کر کے پوچھا تھا، ”مسٹر پرائم منسٹر! آپ مجرمان کو مذاکرات کے لیے ٹیبل پر لے آئے، کیا ایک بار پھر سرنڈر ڈاکومنٹ پر دستخط کرنے جا رہے ہیں؟‘‘ وزیر اعظم اتنے بھولے نہیں کہ جج صاحب کیا پوچھ رہے تھے؟ جج صاحب کا

Read more

طوفان کی سائیں سائیں

ہر طرف ایک طوفان ہے اور پوری قوم اس طوفان میں گھری ہوئی ہے۔ ایک افراتفری کا عالم ہے۔ چیخ و پکار بڑھتی جا رہی ہے لیکن حیرت ہے کہ کچھ لوگوں کو نا تو طوفان نظر آ رہا ہے اور نہ ہی وہ چیخ و پکار سن رہے ہیں۔ وہ طوفانی ہواؤں کی سائیں سائیں کو نسیم سحر کے ٹھنڈے جھونکے قرار دے رہے ہیں۔ جب کسی کو طوفان دکھائی دے، نہ طوفانی ہواؤں کی سائیں سائیں سنائی دے

Read more

صحافی ان کے نشانے پر ہیں، آواز نہ اٹھائی تو کوئی نہیں بچے گا

اتوار کے روز 35 سالہ پاکستانی صحافی شاہد زہری بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں ایک دھماکے میں ہلاک ہو گئے۔ ان کے قاتلوں نے ان کی گاڑی کے نیچے ایک بم لگا دیا تھا اور ریموٹ کنٹرول سے اسے تباہ کیا۔ کالعدم علیحدگی پسند گروپ بلوچ لبریشن آرمی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی۔ زہری کے قتل سے صرف تین دن پہلے ناروے کی نوبیل کمیٹی نے آزاد صحافت کی حمایت کا ایوارڈ فلپائن کی صحافی ماریا

Read more

طالبان کی دو نسلوں سے میرے ذاتی رابطوں کی کہانی

پچیس سال پہلے مجھے طالبان ملیشیا سے یہ کہہ کر متعارف کروایا گیا تھا کہ یہ لوگ افغانستان میں ”پائپ لائن پولیس“ کا کردار ادا کریں گے۔ تب طالبان سے میرے رابطے کا انتظام اس وقت کی پاکستانی وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے کیا تھا جو طالبان کی حمایت کرنے پر اپنی حکومت پر میری تنقید سے پریشان تھیں۔ انہوں نے اپنے وزیر داخلہ نصیر اللہ خان بابر سے کہا کہ وہ مجھے طالبان کے بارے میں آگاہ کریں۔

Read more

اور اب کرکٹ بھی کشمیر تنازع کی زد میں۔۔۔

مسئلہ کشمیر دنیا کے خطرناک ترین تنازعات میں سے ایک ہے۔ بھارت اور پاکستان نے 1947 سے لے کر اب تک تین جنگیں لڑی ہیں۔ بھارت اور چین بھی اسی خطے میں جنگ لڑ چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کشمیر کو وسیع پیمانے پر ایک ممکنہ ایٹمی فلیش پوائنٹ کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ جموں و کشمیر کے عوام تین ایٹمی طاقتوں کے درمیان اختلافات کا سب سے بڑا شکار ہیں۔ اب اس دشمنی نے کرکٹ کے

Read more

شیخ حسینہ اور عمران خان سے گزارش

یہ ایک چھوٹی سی خبر تھی لیکن مجھے اس چھوٹی خبر کے پیچھے بڑی بڑی باتیں جھانکتی دکھائی دے رہی تھیں۔ خبر یہ تھی کہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو آموں کا تحفہ بھیجا ہے۔  23جولائی کو یہ تحفہ اسلام آباد میں وزیر اعظم کے پروٹوکول آفس نے وصول کر لیا تو اس ناچیز کا دل تیزی سے دھڑکنے لگا۔ خیال آیا کہ اب اپنے خان صاحب سے کہا جائے

Read more

طالبان دوہرا کھیل کھیل رہے ہیں

طالبان حیرت انگیز سفارتی چالیں چل رہے ہیں۔ ایک طرف ان کے جنگجو پورے افغانستان میں آگے بڑھ رہے ہیں، دوسری طرف وہ خطے کے ممالک کے اضطراب کو دور کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے ایرانیوں ، روسیوں اور وسط ایشیاء کے ممالک کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ انہوں نے چینیوں کو یقین دلایا کہ ان کا مسلم اقلیتوں کے خلاف بیجنگ کے مظالم کو چیلنج کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اور انہوں نے امریکیوں سمیت

Read more

جنرل صاحب دس سال کیوں خاموش رہے؟

کاش کہ جنرل مرزا اسلم بیگ نے، جو سچائیاں 2021ء میں بیان کی ہیں، یہ سچائیاں 2011ء میں بیان کر دیتے۔ انہوں نے اپنی سوانح عمری کا نام ”اقتدار کی مجبوریاں‘‘ رکھا ہے اور شاید انہیں مجبوریوں کی وجہ سے انہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد تیس سال تک کچھ اہم معاملات پر خاموشی اختیار کیے رکھی۔ جنرل صاحب کی سوانح عمری کے مطالعے سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہوں نے فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی بڑی متحرک زندگی گزاری

Read more

تھینک یو جنرل اسلم بیگ

حیرت میں جب خوشی شامل ہو جائے تو خوشگوار حیرت کہلاتی ہے۔ سابق آرمی چیف جنرل اسلم بیگ کی سوانح حیات کے نام نے مجھے حیرت میں مبتلا کیا۔ ’اقتدار کی مجبوریاں‘ کے نام سے شائع ہونے والی اس سوانح عمری کا ٹائٹل بڑا دلچسپ ہے۔ اس میں جنرل صاحب کی تصویر کے نیچے ایک خاکی روبوٹ نما انسان ایک کچے دھاگے پر چل رہا ہے اور اس کے پیچھے ایک قینچی نظر آ رہی ہے، جو کسی بھی وقت

Read more

بچہ بچہ کٹ مرے گا، ایک نیا طوفان

ایک زمانہ تھا جب پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے انتخابات کا سب سے اہم ترین موضوع بھارتی زیر انتظام کشمیر کی آزادی ہوا کرتا تھا۔ سیاسی جماعتیں سرحد پار کے کشمیر کو بھارت سے آزادی دلانے کے وعدے کیا کرتی تھیں۔

آج وہ زمانہ ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں اور ان کے لیڈروں کی تقاریر سن کر یہ گمان ہوتا ہے کہ جیسے بھارت کے زیر انتظام کشمیر کو نئی دہلی کے ہاتھوں فروخت کر دیا گیا ہے اور انتخابات کے بعد پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کا ریاستی تشخص ختم کر کے اسے پاکستان کا ایک صوبہ بنا دیا جائے گا اور یوں مسئلہ کشمیر کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے تاریخ کے اوراق میں گم کر دیا جائے گا۔

Read more

پاکستان کو ہندوستان اور طالبان میں ممکنہ رابطوں کا خیرمقدم کرنا چاہیے

بیس سال پہلے یہ تصور کرنا بھی مشکل تھا کہ امریکہ اور افغان طالبان آپس میں امن معاہدہ کر سکتے ہیں۔ لیکن 2020 میں یہ ناممکن خیال ایک حقیقت بن گیا۔ آج یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ ہندوستان، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت، افغان طالبان کے ساتھ رابطے پر مائل ہو سکتی ہے۔ طالبان نے جمہوریت سے اپنی شدید نفرت کے اظہار میں کبھی ہچکچاہٹ سے کام نہیں لیا۔ ذرائع ابلاغ میں حال ہی میں بھارت اور طالبان

Read more

پاکستان کے خلاف سازش کس نے کی؟

فواد چودھری بڑے کمال کے آدمی ہیں۔ میں انہیں اس وقت سے جانتا ہوں، جب وہ طالب علم تھے۔ ان کے انکل چودھری الطاف حسین پنجاب کے گورنر تھے۔ چودھری صاحب گورنر بننے سے قبل قومی اسمبلی کے رکن رہ چکے تھے اور میری ان سے کافی ذاتی نیاز مندی تھی۔ لاہور کے گورنر ہاؤس کے علاوہ پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ان کے ساتھ ہماری محفلیں جمتی تھیں اور کبھی کبھی ہماری فواد سے بھی دعا سلام ہو جاتی

Read more

عمران خان کا مُکا

یہ نومبر دو ہزار سات کا قصہ ہے۔ پاکستان کے فوجی صدر جنرل پرویز مشرف نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی تھی۔ تمام ٹی وی چینلز پر پابندی لگا دی گئی لیکن میں نے جیو نیوز کے لیے اپنا ٹی وی شو کیپیٹل ٹاک بند نہیں کیا تھا۔ میں اپنے ساتھیوں کی مدد سے سڑکوں اور چوراہوں پر یہ شو کرتا اور پھر اسے سیٹلائٹ پر نشر کیا جاتا۔ اس طرح یہ شو پاکستان سے باہر ناظرین تک پہنچ

Read more

افغان طالبان پر پاکستان کا اثر کتنا ہے؟

افغانستان کے صدر ڈاکٹر اشرف غنی کا تعلق صوبہ لوگر سے ہے۔ ان کا آبائی گاؤں لوگر کے ضلع محمد آغا میں واقع ہے۔ اس گاؤں کا نام سرخاب ہے، جہاں آج بھی ڈاکٹر اشرف غنی اور ان کے خاندان کے پرانے گھر موجود ہیں۔ چند دن پہلے افغان طالبان نے سرخاب پر قبضہ کرتے ہوئے وہاں اشرف غنی کے آبائی گھر پر ‘امارت اسلامیہ افغانستان‘ کا پرچم لہرا دیا۔ سرخاب دارالحکومت کابل سے فقط تیس کلومیٹر دور ہے۔ طالبان

Read more

گالی دیجیے لیکن خبردار! سچ بولنا منع ہے

کسی بھی صحافی کا سب سے بڑا ہتھیار اس کا سوال ہوتا ہے لیکن پاکستان جیسے ممالک میں جب کوئی صحافی سوال کے ہتھیار کا بے دریغ استعمال کرنے لگے تو پھر اس کے ساتھ کچھ ایسا ہوتا ہے کہ وہ خود خبر بن جاتا ہے۔ اب میری ہی مثال لے لیجیے۔ کبھی میری گاڑی کے نیچے بم نصب کر دیا جاتا ہے، کبھی مجھ پر گولیوں کی بوچھاڑ کر کے خون میں نہلا دیا جاتا ہے، کبھی مجھ پر

Read more

سنسرشپ میں پاکستان کا دم گھٹ رہا ہے

پاکستان میں کچھ مہربانوں کے لئے یہ کافی نہیں کہ مجھے ٹیلی ویژن کی سکریں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ وہ مجھے سلاخوں کے پیچھے دیکھنا چاہتے ہیں۔ میں دو دہائیوں سے جیو نیوز پر "کیپیٹل ٹاک” کی میزبانی کر رہا تھا۔ پچھلے مہینے میرے اس ٹاک شو میں شرکت کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ مجھے پاکستان کے سب سے کثیر الاشاعت اردو اخبار جنگ میں اپنا کالم لکھنے سے بھی روک دیا گیا تھا۔ اب مجھے بغاوت

Read more

ٹالبوٹ اور عرفان صدیقی کی گواہی- ایٹمی دھماکا کرنے کا فیصلہ کس نے کیا؟

وہ ایک صحافی تھا جو سیاستدان بن گیا لیکن پھر صحافت اور سیاست کے درمیان پھنس کر رہ گیا۔ سٹروب ٹالبوٹ معروف امریکی جریدے ”ٹائم“ سے وابستہ تھا لیکن جب بل کلنٹن امریکا کے صدر بنے تو اپنے زمانہ طالبعلمی کے دوست سٹروب ٹالبوٹ کو سیاست میں لے آئے اور انہیں امریکا کا ڈپٹی سیکرٹری آف اسٹیٹ مقرر کر دیا۔

مئی 1998 میں بھارت اور پاکستان نے ایٹمی دھماکے کیے تو ٹالبوٹ کا کافی وقت جنوبی ایشیا میں گزرا۔ انہوں نے پاکستان کو ایٹمی دھماکوں سے باز رکھنے کی بہت کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوئے۔

Read more

جہانگیر ترین: اب وہ کسی کام کا نہیں رہا

زیادہ پرانی بات نہیں۔ 2002 کے الیکشن میں عمران خان میانوالی اور جہانگیر ترین رحیم یار خان سے منتخب ہو کر قومی اسمبلی میں پہنچے۔ عمران خان قومی اسمبلی میں اپنی پارٹی کے واحد رکن تھے۔ جہانگیر ترین مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ پر آئے تھے لیکن انہیں اُن کے سسرال نے کامیاب کرایا تھا کیونکہ اُن کے برادرِ نسبتی مخدوم احمد محمود بی اے کی ڈگری نہ ہونے کے باعث الیکشن نہ لڑ سکے تھے۔ جنرل پرویز مشرف نے

Read more

چوری تو کی، قانون نہیں توڑا

وزیراعظم عمران خان اور اُن کے ہم نوائوں کا خیال ہے کہ اُنہوں نے بڑا کمال کر دیا ہے۔ وزیراعظم صاحب نے اتوار کو دوپہر اپنی تعریف میں خود ہی ٹویٹ کر دیا اور کہا کہ میں نے چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اچانک اضافے کی وجوہات جاننے کے لئے جو کمیٹیاں بنائی تھیں اُن کی ابتدائی رپورٹس جاری کر دی گئی ہیں جس کی پاکستان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ ماضی کی حکومتوں نے اخلاقی جرأت

Read more

شہبازگل نےعثمان بزدار کی کرپشن کے وزیراعظم کو باقاعدہ ثبوت دیے: حامد میر

سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ شہبازگل نے عثمان بزدار کی کرپشن کے ثبوت وزیراعظم کو دیے۔ شہبازگل نے وزیراعظم کو کہا کہ عثمان بزدار نااہل ہی نہیں، کرپٹ بھی ہے۔ لہذا میرے لیے اس کا دفاع کرنا بڑا مشکل ہے۔ وزیراعلیٰ نے بھی وزیراعظم کو شکایت کی اور شہبازگل کو نکال دیا۔ حامد میر نے نجی ٹی وی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل نے مجھے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ ان

Read more