ظفر احمد انصاری کمیشن رپورٹ میں کیا لکھا تھا؟

نظام حکومت کے بارے میں عظیم اسلامی تصنیف "ظفر انصاری کمیشن رپورٹ” کا ذکر آئے تو یہ ضرور بتایا جاتا ہے کہ صدر جنرل محمد ضیاالحق (شہید) اس تصنیف لطیف کو بہت عزیز رکھتے تھے حتیٰ کہ 17 اگست 1988ء کو شہادت کے وقت بھی 124 صفحات پر محیط یہ کتاب ان کے زیر مطالعہ تھی۔ "ہم سب” نامی ویب سائٹ  کے بہت سے پڑھنے والوں نے ہم سے پوچھا ہے کہ ظفر انصاری کمیشن رپورٹ میں کیا لکھا تھا

Read more

لینن کی خفیہ محبوبہ انیسا آرمنڈ کی کہانی (2)

ایک بار ایسا بھی ہوا کہ لینن نے انیسا کو پیغام بھیجا کہ "میرے تمام خطوط لے آؤ”۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کیسے ان کی انتہائی نجی اور خلوت میں کی جانے والی باتیں غائب ہوگئی۔ اس میں سے جو قدرے کم نجی خطوط ہیں انہیں سنسر کیا گیا۔ مگر لینن کا غیر محتاط پہلو اس کے انیسا سے طویل اور ہنگامہ خیز تعلق سے جھلکتا ہے، ایسا تعلق جو ان کے ارد گرد کی تلخ حقیقتوں اور

Read more

ڈاکٹر شازیہ خالد کیس میں محسن بیگ کا کردار

جنوری 2005 کا پہلا ہفتہ تھا۔ ڈیرہ بگتی کے علاقے سوئی سے اطلاع آئی کہ ایک سرکاری لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ ایک نامعلوم فرد نے زیادتی کی ہے۔ اس واقعے میں مزاحمت کرتے ہوئے مذکورہ خاتون شدید زخمی ہوئیں۔ انہوں نے کسی نہ کسی طرح مقامی حکام سے رابطہ کیا۔ حیران کن طور پر مضروب خاتون کو طبی امداد دینے اور واقعے کی ایف آئی آر درج کرنے کی بجائے  حکام نے انہیں نیند آور ادویات دے کر خاموش کرنے

Read more

ایران کے سپریم رہنما آیت اللہ علی خامنه‌ای کی ذاتی زندگی، دولت اور مشاغل کی جھلکیاں

آیت اللہ  علی خامنه‌ای جون 1989 میں آیت اللہ روح اللہ خمینی کے انتقال کے بعد سے ایران کی اسلامی انقلابی حکومت کے اعلیٰ ترین عہدے دار چلے آ رہے ہیں۔ آئینی طور پر انہیں ولایت فقیہ کا منصب حاصل ہے یعنی امور مملکت میں ان کا حکم حرف آخر کا درجہ رکھتا ہے۔ وہ 1981 سے 1989 تک ایران کے صدر بھی رہے ہیں۔ گویا ایران میں فروری 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد سے انہیں مسلسل مقتدر ترین

Read more

1910ء میں قائد اعظم کے خیالات —

ڈاکٹر سچد آنند سنہا (10 نومبر 1871- 6 مارچ 1950) ہندوستان کے نامور ترین قانون دان، ماہر تعلیم، صحافی اور سیاست دان تھے۔ صوبہ بہار میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر سنہا نے لندن سے بیرسٹری کا امتحان پاس کرنے کے بعد چھوٹی عمر ہی میں سیاست میں حصہ لینا شروع کر دیا تھا۔ انہوں نے کامیابی سے بہار اور اوڑیسہ کی بنگال سے علیحدگی کی تحریک چلائی۔ ڈاکٹر سنہا 1899 سے 1920 تک آل انڈیا کانگرس کے رکن رہے اور

Read more

پاکستانی آم، چئیرمین ماؤزے تنگ اور آمریت کی ہولناک نفسیات

4اگست 1968ء کو پاکستان کے وزیرخارجہ سید شریف الدین پیرزادہ نے چین کے سربراہ ماؤزے تنگ کو آموں کو تحفہ دیا۔ شریف الدین پیرزادہ کی طرف سے آموں کا تحفہ چیئرمین ماؤزے تنگ کو پسند آ گیا۔ چنانچہ ثقافتی انقلاب کی خوفناک دہشت کے سائے میں زندہ چینیوں کو آموں کا بخار چڑھ گیا۔ چینی میڈیا نے اپنی رپورٹس اور آرٹیکلز میں آموں کے قصیدے گائے۔  شعراء نے آم پر نظمیں کہیں جو چین کے بڑے اخبارات میں شائع ہوئیں۔

Read more

جلیانوالہ باغ، مائیکل اڈوائر اور پنجاب کے پیران طریقت

جب گورنر پنجاب سر مائیکل اڈوائر اپنے عہدے سے سبک دوش ہو کر واپس وطن سدھارنے لگا تو پنجاب کے پیران طریقت، مشائخ عظام اور علمائے کرام نے گورنمنٹ ہاؤس لاہور میں اسے سپاسنامہ پیش کیا جس میں اس کی خدمات کو سراہا گیا۔ حالانکہ مائیکل ایڈوائر وہی شخص ہے جس کا دامن جلیانوالہ باغ کے بے گناہوں کے خون سے رنگین نظر آتا ہے اور جان بحق ہونے والوں میں مسلمان بھی شامل تھے۔ اس کی شقاوت قلبی پر

Read more

پاکستان انگریزوں نے بنایا تھا: پیر صاحب پگاڑا

پاکستان کے ممتاز سیاست دان اور متحدہ مسلم لیگ کے سربراہ مردان علی شاہ پیر پگاڑا مرحوم کا ایک یادگار انٹرویو روزنامہ جنگ میں 16 جولائی 2000 کو شائع ہوا۔   اس انٹرویو کے پینل میں جناب سہیل وڑائچ، جناب زاہد حسین اور جناب عارف الحق عارف شامل تھے۔ ذیل میں تاریخی دلچسپی کے لئے اس انٹرویو کے کچھ منتخب حصے پیش کئے جا رہے ہیں۔ سوال: پیر صاحب! آپ متحدہ مسلم لیگ کے صدر رہے ہیں، اس حوالے سے گفتگو

Read more

متحدہ پنجاب کے سکھوں پر کیا گزری؟

 مارچ 1947ء میں شمالی پنجاب میں کیا طوفان آیا؟ اور یہ سکھ کون لوگ تھے جن پر یہ قیامت ٹوٹی؟ یہ سکھ اسی زمین کے بیٹے اور بیٹیاں تھے جنہوں نے سولہویں اور سترہویں صدی عیسوی میں سکھ مت قبول کیا۔ ہندو مت میں پائی جانے والی ذات پات کی جکڑ بندیوں کو مسترد کیا۔ زمین سے جڑے ہوئے یہ لوگ تمباکو نہیں پیتے، اپنی شناخت کے لیے بال نہیں کٹواتے۔ زندگی سے محبت کرتے تھے۔ کرتے تھے کیا، کروڑوں ہیں

Read more

تکّلم رہن رکھنے سے سفر آساں نہیں ہوتا

انسانی حقوق میں اجتماعی اور وابستگی کی آزادی کا مقام بلند ہے۔ اجتماع کا مطلب ہے رضاکارانہ طور پر پُرامن طریقے سے مل بیٹھ کر مسائل و افکار پر غورو فکر کرنا۔ اور وابستگی کا مفہوم ہے باہمی مشاورت کے بعد ہم خیال انسانوں کا اپنے لیے ایک اجتماعی شناخت اختیار کرنا۔ اجتماعی شناخت کی شکلیں ایک سے زائد ہوسکتی ہیں۔ ٹریڈ یونین، سیاسی جماعت، مذہبی گروہ، مفاد عامہ کا ادارہ، وکلاءکی انجمن، تاجروں کی تنظیم، صحافی تنظیمیں وغیرہ۔ وابستگی

Read more

داعش کے درندے ایسی وحشیانہ جنسی بدسلوکی کرتے تھے کہ ہم بے ہوش ہو جاتے تھے: نادیہ مراد

  شمالی عراق کی وادی سنجار پر جس دن داعش کے شدت پسندوں نے دھاوا بولا اس دن ظلم و بربریت کی ایک ایسی داستان کا آغاز کیا گیا کہ جس کا ایک ایک لفظ مظلوموں کے خون اور ان کی آہوں و سسکیوں سے عبارت ہے۔ شدت پسندوں نے وادی سنجار میں آباد یزیدی مذہب کے علاقے پر قبضہ کرنے کے بعد ہزاروں مردوں کو ان کے اہلخانہ کے سامنے گولیوں سے بھون دیا جبکہ خواتین اور لڑکیوں کو

Read more

عمران خان کا کرشمہ : ہم نے لیاقت علی اور جنرل ٹکا خان دیکھ رکھے ہیں

1940 ءسے 1947 ءتک مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت کا ترجیحی طریقہ کار یہ تھا کہ مطالبہ پاکستان کے یک نکاتی ایجنڈے پر توجہ مرکوز کی جائے۔ اس کی تفصیل میں جانے سے گریز کیا جائے۔ متعین نقطہ نظر اختیار نہ کیا جائے۔ یہ مقبولیت پسند سیاست کا معروف طریقہ کار ہے۔ اس کی مدد سے متنوع گروہوں ، مکاتب ہائے فکر اور طبقات کی حمایت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے لیکن اس طریقہ کار میں چند در چند

Read more

اداکارہ صبا قمر کی بیک اسٹیج تصاویر اور سوشل میڈیا پر پارسائی کی گرم بازاری

اداکارہ صبا قمر کی ایک فوٹو شوٹ کی بیک اسٹیج (BTS) تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہوئی ہیں۔ صبا قمر کی یہ تصاویر ان کے حال ہی میں ڈیزائنر عمران راجپوت کیلئے کرائے جانے والے فوٹو شوٹ کی ہیں۔ ان تصاویر کے سرسری جائزے ہی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ تصاویر باقاعدہ فوٹو شوٹ کا حصہ نہیں ہیں اور غالباً معروف اداکارہ کی اجازت کے بغیر یا ان کی لاعلمی میں لی گئی ہیں۔ یہ بھی واضح

Read more

"دو نہیں، ایک پاکستان”: عمران خان نے امریکی سیاست دان کی انتخابی تقریر اور مرکزی نعرہ چوری کر لیا

19  اپریل 2018ء کو لاہور میں ایک تقریب کے دوران عمران خان نے آئندہ عام انتخابات کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نعرے کی رونمائی کی۔ بعد ازاں 29 اپریل کو لاہور کے مینار پاکستان پر ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے "دو نہیں ایک پاکستان، ہم سب کا نیا پاکستان” کی گیارہ نکات میں تشریح پیش کی۔ اس تقریر میں عمران خان نے کہا کہ "دو نہیں، ایک پاکستان بنے گا، طاقتور اور

Read more

الطاف حسن قریشی نے جنرل ضیاالحق  کا پرجوش خیرمقدم کیا

اس سلسلے کی گزشتہ تحریر میں ہم نے بتایا تھا کہ جب فوج کے سربراہ جنرل آغا محمد یحییٰ خان پاکستان کے چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر اور صدر پاکستان بن بیٹھے تو نامور صحافی الطاف حسن قریشی نے قوم کو کن الفاظ میں جنرل آغا محمد یحییٰ خان پر اعتماد کرنے کی ترغیب دی۔ ہم نے “اردو ڈائجسٹ” کے شمارہ بابت مئی 69 میں شائع ہونے والا الطاف حسن قریشی کا مضمون “آئین بہاراں کیا ہو گا” لفظ بلفظ نقل

Read more

اوریا مقبول جان عورتوں کا بے حد احترام کرتے ہیں

ہر پاکستانی جانتا ہے کہ پاکستان میں عورتوں کے احترام کا پرچم بلند کرنے والوں کی فہرست میں ڈاکٹر اسرار احمد کا نام نامی بہت بلند درجے پر آتا ہے۔ خوش قسمتی سے عمران خان کی بے مثال قیادت میں پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے ممکنہ نگران وزیر اعلی کے لیے جو فہرست پیش کی اس میں شامل یعقوب طاہر اظہار کا تعلق ڈاکٹر اسرار احمد کے خانوادے سے ہے۔ اس طویل اور کسی قدر مبہم فہرست میں اوریا

Read more

شہید محبت بوٹا سنگھ کی خود کشی پر سبط حسن کا اداریہ

تقسیم کے موقع پر ایک اغوا شدہ مسلمان عورت سے شادی کرنے والے بوٹا سنگھ نے اپنی بیوی سے زبردستی علیحدہ کئے جانے پر فروری 1958 میں لاہور کے شاہدرہ ریلوے اسٹیشن پر خودکشی کر لی تھی۔ اس موقع پر سبط حسن نے ہفت روزہ لیل و نہار کی 23 فروری 1958ء کی اشاعت میں "محبت نے کاڑھا ہے ظلمت میں نور” کے عنوان سے ایک دل گداز اداریہ تحریر کیا تھا۔ یہ اداریہ ریاست، سماج اور مذہب کی چٹانوں

Read more