تحریک انصاف کے متعدد کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشن روکے جانے پر افراتفری: حکومت بنانے میں شدید دشواری

الیکشن کمیشن کی جانب سے ممکنہ طور پر پاکستا ن تحریک انصاف کی کامیابی والے 13 حلقوں کے نوٹیفیکیشن روکے جانے پر پی ٹی آئی کے لئے حکومت سازی کے لئے نمبر پورے کرنا بے حد مشکل ہو گیا۔ تحریک انصاف کی کامیابی والے قومی اسمبلی کے 4 اور پنجاب اسمبلی کے 6 حلقوں کے نوٹیفیکیشن روکے جانے کا امکان ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے انتخابی حلقوں کے نتائج روکے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Read more

خورشید شاہ کا اختر مینگل سے فون پر رابطہ: اسپیکر کے انتخاب میں حمایت کی درخواست

اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے کیلئے خورشید شاہ نے رابطے تیزکرتے ہوئے بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کو فون کرکے ان سے حمایت کی درخواست کر دی اور کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد کی، ہم جمہوری عمل کا تسلسل چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، اخترمینگل نے کہا کہ چند دنوں میں اسلام آباد آؤ ں گا اور پارٹی رہنماؤں ں سے مشاورت کے بعد حتمی جواب دیں گے کہ اسپیکر قومی

Read more

بشریٰ بی بی کی بیٹی نے پی ٹی آئی جوائن کرلی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ان کی بیٹی نے ملاقات کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی ذاتی رہائش گاہ بنی گالہ میں ہونےوالی اس ملاقات میں بشریٰ بی بی کی بیٹی مہرو حیات کے ہمراہ ان کی قریبی دوست فرح خان بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر بشریٰ بی بی کی بیٹی مہرو حیات کے ساتھ ساتھ ان کی دوست فرح خان نے

Read more

غنویٰ بھٹو نے جمائما گولڈسمتھ سے معافی مانگ لی

پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی سربراہ اور مرتضیٰ بھٹو مرحوم کی بیوہ غنویٰ بھٹو نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما سے معذرت کرلی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جمائما کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اوہ میرے خدا، یہ میکسیکو تھا، میں معذرت کرتی ہوں، کس آسانی سے مجھ سمیت نابینا لوگ تصور کر لیتے ہیں، مگر براہ کرم مجھے شرم پر لیکچر نہ دیں۔ واضح رہے کہ

Read more

’’شرم کرو غنویٰ بھٹو‘‘ متعصب ٹویٹ پر جمائما کا سخت ردعمل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی سربراہ غنویٰ بھٹو کے ٹوئٹ کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر غنویٰ بھٹو کے ٹوئٹ پر جمائما نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ جمائما کا کہنا تھا کہ جس تصویر کا ذکر کیا گیا ہے وہ میکسیکو میں فیملی ہالیڈے کے دوران لی گئی تھی (اسرائیل نہیں) اور ہم نے جو لباس پہنا

Read more

کیسے فون ایپ اور ڈیٹا بیس نے عمران کی جیت میں کردار ادا کیا

حالیہ عام انتخابات میں ایک موبائل فون ایپ اور 5؍ کروڑ سے زائد ووٹروں کا ایک ڈیٹا بیس عمران خان کی کامیاب مہم کے اہم ہتھیار تھے۔ عمران خان کی تحریک انصاف نے اس ڈیٹا بیس اور اس سے منسلک موبائل فون ایپ کو اس طرح استعمال کیا کہ اس نے پرانے طرز کو یکسر تبدیل کردیا اور انتخابات سے قبل ووٹروں کو شناخت اور الیکشن والے دن انہیں یکجا کیا۔ 25؍ جولائی کے عام انتخابات سے قبل پی ٹی

Read more

مسلم لیگ (ن) پنجاب حکومت بنانے کے لئے پیپلز پارٹی کا تعاون حاصل کرنے میں ناکام

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ مشترکہ طور پر مرکز میں وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کے امیدوار نامزد کرے کا فیصلہ کیا ہے تاہم وہ پی پی پی کو پنجاب میں حکومت کے قیام کے لئے ساتھ ملانے میں ناکام رہی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے بتایا کہ ان کی جماعت کی مسلم لیگ (ن) سے بات چیت جاری ہے تاہم پھر بھی پارٹی قیادت

Read more

پی ٹی آئی کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی کی صحافیوں کو دھمکیاں

  پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اور نو منتخب رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے حلف اٹھانے سے قبل ہی میڈیا کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں. پریس کانفرنس کے دوران فردوس شمیم نقوی صحافیوں پر مقدمات قائم کرنے کی دھمکیاں دینے لگے۔ صحافتی تنظیموں کا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت تشکیل دینے سے قبل دھمکیوں پر فردوس شمیم نقوی سے سختی سے باز پرس کریں۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے فردوس

Read more

کیا مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کا اتحاد ٹوٹ گیا؟ شہباز شریف نے اجلاس طلب کر لیا

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی قیادت کا اجلاس آج (پیر کو) ماڈل ٹاؤن لاہور طلب کر لیا۔ اجلا س میں ن لیگ نئے سرے سے اپنی حکمت عملی طے کرے گی اور مشاورت کی جائے گی کہ اتحادی سیاست سے ن لیگ کو خسارے کا سامنا ہوگا یا فوائد ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن تنہا اپوزیشن کی سیاست کرنے پر غور کر رہی ہے اور کسی کے ساتھ اتحاد

Read more

شیخوپورہ میں 10 سالہ بچے پر امام مسجد کا وحشیانہ تشدد: چیف جسٹس نے ڈی پی او کو طلب کر لیا

چیف جسٹس آف پاکستان نے نوٹس لیتے ہوئے 10 سالہ بچے پر امام مسجد کے تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی اوشیخوپورہ کو 7 اگست کو ذاتی طور پر طلب کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخوپورہ میں امام مسجد نے 10 سالہ بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس واقعے کا چیف جسٹس نے از خود نوٹس لے لیا۔ جس کے بعد چیف جسٹس نے ڈی پی اوشیخوپورہ کو ریکارڈ سمیت 7 اگست کوطلب کر لیا۔ امام

Read more

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر گھوڑے سے گر کر زخمی ہوگئے

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر گھوڑے سے گر کر زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں اپنے حلقے میں کارکنوں کے استقبالیے سے خطاب کے بعد اسد عمرنے گھوڑے پر سوار ہونے کی کوشش کی اور اس دوران پھسل کر گر پڑے۔ ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے انہیں اسپتال منتقل کیا ہے جہاں ان کا سی ٹی اسکین کیا گیا۔ اسد عمر کو پہلے سے ہی کمر میں تکلیف کی شکایت تھی۔ گرنے

Read more

پاکستان میں کنٹرولڈ جمہوریت لائی جا رہی ہے، دھاندلی زدہ حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکے گی: سراج الحق

امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں کنٹرولڈ جمہوریت متعارف کرائی جا رہی ہے۔ کل تک مافیا اورڈاکو قرار دیے جانے والے اگلی حکومت میں نئے پاکستان کے علمبردار ہوں گے۔ قبا آڈیٹوریم کراچی میں جماعت اسلامی سندھ کی مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نےکہا کہ دھاندلی سے قائم کردہ حکومت زیادہ دیرتک نہیں چل پائے گی۔ دینی قوتیں بہت جلدحکومت بنائیں گی۔ ایک دینی و نظریاتی کارکن کے لیے پیمانہ

Read more

چیئرمین سینیٹ ہٹانے اور صدر مملکت کے انتخاب پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں مشاورت

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے اور صدر پاکستان کے انتخاب پر مشاورت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی پی اور ن لیگ کے وفود کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا، جس میں شہبازشریف ،شاہد خاقان عباسی، سردار ایاز صادق اور خواجہ محمد آصف ، پی پی کی طرف سے خورشید شاہ ،شیری رحمٰن اور راجہ پرویز اشرف نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان کی موجودہ

Read more

وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب کے انتخاب پر پی ٹی آئی مشکل میں

تحریک انصاف نے حکومت سازی کےلئے پنجاب اسمبلی میں اکثریت کا دعویٰ کیا ہے۔ وزارت اعلیٰ کے ساتھ ہی نئے گورنر پنجاب کے نام بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں 186 ارکان کی حمایت کا دعویٰ کیا جبکہ اسی نوعیت کا دعویٰ ن لیگی قیادت کی طرف سے بھی سامنے آرہا ہےکہ وزیراعلیٰ ہمارا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ایک طرف تحریک انصاف کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے

Read more

اداکارہ زارا نور کی اپنے شوہر کے ساتھ بے تکلف انسٹاگرام تصویر پر ہنگامہ

لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کی بھانجی اور اداکارہ اسما عباس کی صاحبزادی اداکارہ زارا نور عباس گزشتہ برس دسمبر میں اداکار عدنان صدیقی کے بھتیجے اداکار اسد صدیقی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ اس جوڑے کو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے خوبصورت ترین جوڑوں میں شمار کیا جاتا ہے جس کی بڑی وجہ ظاہری حسن کے ساتھ دونوں کی آپس میں زبردست انڈر سٹینڈنگ بھی ہے۔ زارا اور اسد کا آپس میں ایسا رشتہ ہے جس کے بارے میں

Read more

اداکارہ دیپتی نیول کی براﺅزنگ ہسٹری بلیک میلر گروپ کے ہاتھ آ گئی

بھارت کی معروف اداکارہ دیپتی نیول ان دنوں آن لائن نوسربازوں کے ہاتھوں سخت پریشان ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ہیکرز کے ایک گروپ نے دیپتی نیول کی براﺅزنگ ہسٹری حاصل کر لی ہے اور اب انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ انہیں مطلوبہ رقم دیں ورنہ وہ ان کی براﺅزنگ ہسٹری دنیا کو دکھا دیں گے۔ رپورٹ کے مطابق دیپتی نیول نے پولیس کو ایک رپورٹ درج کروائی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ اسے ہیکرز

Read more

آرٹیکل 62 کے تحت عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سوموار کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہو گی

عمران خان آرٹیکل 62 کے تحت وزیراعظم کے عہدے کیلئے اہل نہیں ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے سے روکنے کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق سوموار کو درخواست پر سماعت کریں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق سوموار کو درخواست پر سماعت کریں گے۔

Read more

صبا قمر: پاکستان کی خوبصورت اداکارہ

صبا قمر، اپنے نام ’صبا‘ کی طرح فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں اڑتی پھر رہی ہیں اور ’قمر‘ یعنی چاند کی طرح چمک رہی ہے۔ صبا قمر نے بہت کم عرصے میں خود کوشوبزکی دنیا میں منوایا ہے۔ وہ ورسٹائل ایکٹریس ہونے کے ساتھ ساتھ کامیڈین اور بہت اچھی ہوسٹ بھی ہیں۔ صبا قمر نے 2005ء میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا، لیکن ”جیو“ کے مزاحیہ پروگرام ”ہم سب امید سے ہیں“ نے ان کی پہچان بنانےمیں اہم کردار

Read more

نواز شریف کو جس قانون کے تحت سزا سنائی گئی، وہ قانون آٹھ سال قبل کالعدم ہو چکا: اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا کے خلاف بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی جانب سے تشکیل دیئے گئے بینچ میں جسٹس شمس محمود مرزا، شاہد محمود سیٹھی اور مجاہد مستقیم احمد زمل ہیں ۔لاہور ہائیکورٹ میں درخواست لائیرز فاو نڈیشن فار جسٹس کی طرف سے قانون دان اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ

Read more

قومی اسمبلی کے 49 حلقوں میں مسترد ووٹ جیت کےمارجن سے زیادہ: 16 لاکھ 78 ہزار ووٹ مسترد کئے گئے

الیکشن 2018 میں ملک بھر میں سولہ لاکھ اٹھتر ہزار ووٹ مسترد کیے گئے جو 2013 کے الیکشن میں مسترد کیے جانے والے ووٹوں سے بھی زیادہ ہیں۔ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2018کے عام انتخابات میں سولہ لاکھ اٹھہتر ہزار سے زائد ووٹ گنتی میں شامل نہیں ہوئے، قومی اسمبلی کے 49 حلقوں میں مسترد ووٹ جیت کےمارجن سے زیادہ نکلے، صوبائی اسمبلیوں کے ایک سو بیس حلقوں

Read more

پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم میں نو نکاتی معاہدہ ناقابل عمل ہے

عمران خان کو وزیر اعظم پاکستان بنانے کے لئے تحریک انصاف اور متحدہ پاکستان کے درمیان ہونے والے معاہدہ پی ٹی آئی کے لئے تو ایک تحفہ ہے مگر اس میں ایم کیو ایم کے لئے کچھ نہیں اور جو اہم نو نکات معاہدے میں لکھے گئے ہیں وہ بھی قابل عمل نہیں ہیں۔ اس طرح یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ معاہدہ ایم کیو ایم کے لئے فیس سیونگ بھی نہیں ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ

Read more

مان اپنے بچوں کو دودھ پلائے تو اس میں کیا برائی ہے؟

وہ انتہائی ضروری اور جائز کام جو کھلے عام سرانجام  دینا انتہائی نا مناسب سمجھا جاتا ہے۔ مگر کیوں؟ مشرقی ممالک میں عوامی جگہوں پر بچوں کو ماں کی چھاتی سے دودھ پلائے جانا نامناسب تصور کیا جاتا ہے۔ توقع کی جاتی ہیں کہ عورتیں اپنا جسم ڈھانپیں اور کسی بند کمرے میں نومولود بچے کو چھاتی سے دودھ پلائیں۔ بین الاقوامی نشریاتی ادارے کے مطابق دنیا بھر میں سات اگست سے ’بریسٹ فیڈنگ ویک‘ منایا جا رہا ہے۔ اقوام

Read more

عمران خان اور چوہدری نثار پس پردہ رابطے میں ہیں؟

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور چودھری نثار علی خان کے مابین بیک چینل رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ موقر قومی اخبار کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور چودھری نثار علی خان آپس میں رابطے رکھے ہوئے ہیں۔ عمران خان چودھری نثار علی خان کو ضمنی انتخاب لڑوا کر قومی اسمبلی میں لانے کے خواہشمند ہیں اور اس معاملے پر دونوں رہنماﺅں کے مابین بات چیت بھی ہوئی جس پر چودھری نثار علی خان نے

Read more

بیگم کلثوم نواز ابو اور بہن کا پوچھتی ہیں، ہم بتاتے نہیں: حسین نواز

حسین نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی والدہ کلثوم نواز کی صحت بتدریج بہتر ہو رہی ہے، وہ ہوش میں ہیں اور ہاتھ پیر ہلا کر جواب دے رہی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ میری والدہ نے ایک ماہ تک کوما میں رہنے کے بعد نواز شریف اور مریم کی احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا بھگتنے کیلئے پاکستان روانگی کے وقت پہلی مرتبہ آنکھیں کھولی تھیں۔ اب وہ ہوش میں ہیں لیکن وہ اپنے ہاتھ

Read more

دس سال تک امریکی صدر کے قریبی حلقے مین موجود روسی سیکرٹ سروس ایجنٹ پکڑی گئی i

روسی دارالحکومت ماسکو کے امریکی سفارت خانے میں ایک مبینہ روسی جاسوس دس سال سے بھی زائد عرصے تک کام کرتی رہی اور کسی کو خبر ہی نہ ہوئی۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس روسی خاتون کے جاسوس ہونے کا انکشاف کچھ عرصہ قبل ہوا۔ برطانو ی نشریاتی ادارے کے مطابق اس روسی خاتون شہری کو ماسکو کے امریکی سفارت خانے میں ملازمت اس امریکی سیکرٹ سروس نے دی تھی، جو اپنے فرائض کے لحاظ سے امریکی صدر کی سلامتی

Read more

موضع چکری کا رانگڑ حوصلہ ہار گیا: چوہدری نثار ضمنی انتخاب نہیں لڑے گا

مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنما چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں میں ناکامی کے بعد ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان چوہدری نثار کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سابق وفاقی وزیرداخلہ نے انتخابی حلقوں کے دورے کے دوران عوام سے ملاقات کی اور کہا کہ الیکشن میں ساتھ دینے والے ووٹرز اور حمایتیوں کا شکرگزارہوں، حلقے کے عوام کی حمایت اور اعتماد ہی اصل اثاثہ ہے۔ میری سیاست

Read more

علیم خان کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے میں کون رکاوٹ ڈال رہا ہے؟

چاہے اسے تقدیر کا لکھا سمجھیں یا نیب اور سی ڈی اے کی جانب سے جان بوجھ کر علیم خان کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی کوشش کو ناکام کرنا، لیکن پی ٹی آئی لیڈر کو دو سرکاری اداروں کی جانب سے اس وقت مشکلات کا شکار کیا گیا جب انہیں صوبے کے اعلیٰ عہدے کیلئے اہم امیدوار سمجھا جا رہا تھا۔ جس بات سے شک پیدا ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ سینئر نیب افسر نے ذاتی طور پر مختلف

Read more

گرینڈ اپوزیشن الائنس تحریک انصاف کی کامیابی میں ہر ممکن مزاحمت کرے گا

گرینڈ اپوزیشن الائنس نے شہباز شریف کو وزیراعظم اور خورشید شاہ کو سپیکر قومی اسمبلی کے امیدوار کے طور پر سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا جبکہ ایم ایم اے ڈپٹی سپیکر کیلئے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اپنے امیدوار کا نام سامنے لے آئے گی۔ تحریک انصاف کا وزیراعظم بننے کی صورت میں اپوزیشن لیڈر بھی شہباز شریف کو بنانے پر اتفاق رائے طے پا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو مسلم لیگ (ن) ، پاکستان پیپلزپارٹی ، متحدہ مجلس

Read more

صدر مملکت ممنون حسین مستعفی ہو رہے ہیں: نوازشریف کی تجویز تسلیم کر لی

صدر مملکت ممنون حسین نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی تجویز پر صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا تاہم وہ متوقع وزیراعظم عمران خان سے حلف لینے اور دورہ برطانیہ کے بعد اپنا استعفیٰ دے دیں گے جبکہ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے استعفیٰ دینے سے انکار کر دیا ہے، گورنر سندھ محمد زبیر کا استعفیٰ صدر مملکت ممنون حسین نے منظور کرلیا ہے جس کا نوٹیفکیشن

Read more

بیگم کلثوم نواز ہوش میں ہیں: حسین نواز

سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ میری والدہ کلثوم نواز ہوش میں ہیں۔ ایک بیان میں حسین نواز نے کہا کہ والدہ نے اسی روز آنکھیں کھولیں جس روز والد نوازشریف پاکستان گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ کلثوم نواز ہونٹ اور ہاتھ پائوں ہلا سکتی ہیں، وہ لوگوں کو پہچانتی ہیں۔ حسین نواز نے یہ بھی کہا کہ والدہ کا علاج اب بھی جاری ہے اور وہ تاحال وینٹی لیٹر پر

Read more

نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کریں گی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی وقت نیوز کے پروگرام ”گیم بیٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے جگنو محسن نے کہا کہ میں کسی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں بن رہی اور اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھوں گی البتہ پنجاب میں حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون کروں

Read more

اختر مینگل نے بنی گالہ جاکر عمران خان سے ملاقات سے انکار کردیا

: تحریک انصاف نے وفاق میں حکومت سازی کے لیے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سے مددمانگ لی جب کہ اختر مینگل نے بنی گالہ جاکر عمران خان سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے وفد نے اختر مینگل سے ملاقات کی جس میں انہیں عمران خان سے ملاقات کی دعوت دی گئی۔ پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اخترمینگل نے کہا کہ اتحاد میں شمولیت کی

Read more

جنرل (ر) راحیل شریف اور لیفٹنٹ جنرل (ر) شجاع پاشا کا این او سی پیش کیا جائے: سپریم کورٹ

عدالت عظمیٰ میں ’’اعلیٰ عدلیہ کے ججوں اور اعلیٰ سرکاری افسران کی دہری شہریت‘‘ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سیکرٹری دفاع ضمیر الحسن شاہ نے بیان کیا ہے کہ تینوں مسلح افواج میں سپاہی سے لیکر جنرل تک ایک بھی شخص دہری شہریت کا حامل نہیں ہے جبکہ فاضل عدالت نے سیکرٹری دفاع کو آئندہ سماعت تک تینوں مسلح افواج کے کمیشنڈ افسران اور انکی بیگمات کی شہریت سے متعلق تمام ترتفصیلات پیش کرنے اور سابق آرمی چیف

Read more

دوبارہ گنتی میں تحریک انصاف کے شاہ فرمان کو شکست

پشاور: خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 70 میں دوبارہ گنتی پر عوامی نیشنل پارٹی کے خوشدل خان کامیاب ہوگئے جب کہ پی ٹی آئی کے شاہ فرمان ہارگئے۔ عام انتخابات میں خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے 70 پشاور 5 سے تحریک انصاف کے امیداور شاہ فرمان نے 15 ہزار 404 ووٹ لیے تھے اور ان کے مدمقابل اے این پی کے خوشدل خان کے حصے میں 15 ہزار 357 ووٹ آئے تھے اور اس طرح شاہ فرمان 47 ووٹوں سے

Read more

ٹیرن وائٹ کیس: جسٹس شوکت صدیقی کو ہٹا کر اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے تشکیل شدہ بنچ نے سماعت سے معذرت کر لی

ٹیرن وائٹ کیس میں عمران خان کی نااہلی کی درخواست کی سماعت کے لئے تشکیل دیے گئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے بنچ نے سماعت سے معذرت کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی نا اہلی کیس میں جسٹس شوکت عزیزصدیقی کو ہٹا کر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی نیا بنچ تشکیل دیا گیا تھا جس نے آج عمران خان کی نااہلی سے متعلق جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما

Read more

کرپشن کے سنگین الزامات کے باوجود پاکستان پیپلزپارٹی کیوں جیتی؟

افضل ندیم ڈوگر، روزنامہ جنگ۔ الیکشن2018سے قبل کی انتخابی مہم کے دوران سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی پر سنگین نوعیت کی بے ضابطگیوں کے الزامات، سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی منی لانڈرنگ کے الزامات پر احتساب عدالت میں پیشیاں، گذشتہ عرصے میں پیپلزپارٹی کے اہم عہدیدار ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن کے ریفرنس کے تحت گرفتاری اور رہائی، سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور ان کے ساتھیوں کی

Read more

پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ اور کابینہ کے لئے پی ٹی آئی کے نام سامنے آگئے

لاہور: پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ اور کابینہ کے لیے پی ٹی آئی کے نام سامنے آگئے۔ عام انتخابات میں پنجاب میں (ن) لیگ اور تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی ہیں اور دونوں جماعتوں کی جانب سے صوبے میں حکومت سازی کے لیے رسہ کشی جاری ہے، دونوں جماعتیں سادہ اکثریت کا دعویٰ کررہی ہیں تاہم کوئی حتمی صورتحال واضح نہیں ہوسکی ہے۔ پنجاب میں وزیراعلیٰ کے لیے بھی تحریک انصاف میں لابنگ جاری ہے اور اب صوبے کے

Read more

مریم نواز سے آٹوگراف لینے والی لیڈی ڈاکٹر کا جیل سے تبادلہ

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے آٹوگراف لینے والی لیڈی ڈاکٹرکا جیل سے تبادلہ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل اڈیالہ میں مریم نواز کا چیک اپ کرنے والی لیڈی ڈاکٹر مہوش کو جیل انتظامیہ کی شکایت پر ان کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل انتظامیہ کی درخواست پر کچھ عرصہ قبل فتح جنگ کی ڈسپنسری میں تعینات میڈیکل ہیلتھ افسر ڈاکٹر مہوش کا عارضی تقرر

Read more

اداکارہ میرا نے خود کو پریانکا چوپڑا سے بہتر اداکارہ قرار دے دیا

بالی ووڈ کی انتہائی تجربہ کار اداکارہ میرا نے ایک  ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ وہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے بہتر اداکارہ ہیں۔ انہوں نے امریکی فلم ساز ادارے یونیورسل اسٹوڈیو سے اپیل کی ہے کہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی بجائے انہیں معروف امریکی اداکار کرس پریٹ جے بالمقابل اداکاری کا موقع دیا جائے۔ واضح رہے کہ مئی 1977 میں پیدا ہونے والی اداکارہ میرا کا حقیقی نام ارتضیٰ رباب یے اور انہوں نے 1995 میں اپنے

Read more

168 ارکان کے باوجود عمران خان کی وزارت عظمٰی آئینی بحران میں

پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ وہ 168 ارکان کی عددی قوت کے ساتھ عمران خان کی حکومت تشکیل دینے کیلئے تیار ہے اور اگر ایسا ہوا تو یہ پاکستان کی تاریخ کا منفرد معاملہ ہوگا جسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔ 342 ارکان کے ایوان میں 172 ارکان قومی اسمبلی سادہ اکثریت قائم کرتے ہیں لیکن پی ٹی آئی اس کی تشریح یوں کرتی ہے کہ سادہ اکثریت قومی اسمبلی میں حلف لینے والے ارکان

Read more

پولنگ کے بعد میری بیٹی نے فارم 45 مانگا تو فوجی افسر نے شرمناک دھمکی دی: اسفند یار ولی

عموانمی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے حالیہ الیکشن میں ایک پولنگ سٹیشن پر اپنی بیٹی کیساتھ پیش آنے والا واقعہ سناتے ہوئے انتہائی خوفناک دعویٰ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے ویڈیو میں اسفند یار ولی خان کا کہنا ہے کہ ایک پولنگ سٹیشن پر میری اپنی بیٹی پولنگ ایجنٹ تھی۔ پولنگ ختم ہونے کے بعد اس نے فارم 45 کے حصول کا مطالبہ کیا۔ اس پر پریذائیڈنگ آفیسر نے فوجی کو آواز دی۔ فوجی اندر

Read more

بلاول بھٹو وزیر اعظم کے عہدے کے لئے عمران خان کا مقابلہ کریں گے

پیپلزپارٹی کی اعلٰی قیادت نے عمران خان کے مقابلے میں وزارت عظمیٰ کا انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی صدارت میں پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ جس میں انتخابات 2018ء میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے اور قومی اسمبلی میں کردار ادا کرنے سمیت دیگر آپشنز پرغور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو زرداری کوبطور وزیراعظم امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ

Read more

عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کیلئے عاطف خان کا نام فائنل کرلیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے عاطف خان کا نام فائنل کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے پرویز خٹک اور عاطف خان کے درمیان مقابلہ تھا تاہم اب پارٹی چیئرمین نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے قائد ایوان کے لیے عاطف خان کا نام فائنل کر لیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزخٹک کی بھی وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے لابنگ جاری ہے اور دوسرےآپشن کے طور پر وہ اسد قیصر کو وزیراعلیٰ بنانے

Read more

نواز شریف کو پمز سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

سابق وزیراعظم نوازشریف کو سخت سیکورٹی میں پمز اسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کی اسپتال سے جیل منتقلی کا فیصلہ ان کے اصرار پر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم پمز اسپتال میں مزید قیام کرنا نہیں چاہتے تہے جبکہ ڈاکٹر انہیں کچھ دن اور اسپتال میں رکھنا چاہتے تھے۔ نوازشریف نے ڈاکٹروں سے کہا کہ اگر ان کا بنیادی علاج مکمل ہوگیا ہے تو جیل منتقل کردیا جائے ۔

Read more

عمران خان نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کیلئے عاطف خان کا نام فائنل کرلیا

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے لیے عاطف خان کا نام فائنل کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا کے لیے پرویز خٹک اور عاطف خان کے درمیان مقابلہ تھا تاہم اب پارٹی چیئرمین نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے قائد ایوان کے لیے عاطف خان کا نام فائنل کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزخٹک کی بھی وزیراعلی کے عہدے کے لیے لابنگ جاری ہے اور دوسرےآپشن کے طور پر وہ اسد قیصر کو وزیراعلی بنانے کے

Read more

عمران خان کا کراچی، لاہور، بنوں اور اسلام آباد کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے میانوالی کی نشست رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد انہیں قومی اسمبلی کی 4 نشستیں چھوڑنا ہوں گی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر کامیاب ہوئے تھے تاہم اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ این اے 95 میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھیں گے اور دیگر 4 نشستیں چھوڑ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان اسلام آباد کے حلقہ

Read more

نواز شریف کی شوگر، بلڈ پریشر اور ای سی جی کی تازہ ترین رپورٹس تشویش ناک ہیں

پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو جیل واپس بھیجے جانے کی خبریں درست نہیں. ان کی جیل واپسی ان کی صحت سے مشروط ہے۔ پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کا مزید کہنا ہے کہ نوازشریف کی طبیعت میں پہلے سے بہتری آئی ہے، تاہم گزشتہ رات کی شوگر، بلڈ پریشر اور ای سی جی کی رپورٹس مکمل نارمل نہیں ہیں۔ ڈاکٹرز کا مزید کہنا ہے کہ نوازشریف کی مکمل صحت یابی کی

Read more

ریحام خان کا انٹرویو کرنے والی برطانوی صحافی پر تحریک انصاف کے حامیوں کے نازیبا تبصرے اور بدزبانی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا انٹرویو کرنے والی امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی خاتون صحافی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خاتون ہناہ واگن جونز کا تعلق برطانیہ سے ہے اور وہ امریکی نشریاتی ادارے سی این این پر پروگرام کرتی ہیں۔ سی این این کی خاتون صحافی ہناہ واگن جونز نے ٹوئیٹ کی کہ انہیں ریحام خان کا انٹرویو کرنے کے بعد آن

Read more

عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہہ کر لعنت بھیجنے والا آزاد امیدوار الیکشن جیت کر پی ٹی آئی میں شامل

مانسہرہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 13 سے انتخاب جیتنے والے آزاد امیدوار الحاج صالح محمد خان بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں اور عمران خا ن سے ملاقات کرکے تبدیلی کا نشان اپنے گلے میں ڈلوا لیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ الحاج صالح محمد خان الیکشن سے چند روز قبل اپنی تقریروں میں عمران خان کو یہودی ایجنٹ قرار دے کر ان پر لعنت بھیج رہے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری

Read more

ہریتھک روشن اور سوزین خان دوبارہ شادی کر رہے ہیں؟

 ممبئی کی فلمی دنیا میں ہریتھک روشن اور سوزین خان کو خوش و خرم جوڑا مانا جاتا تھا اسی لیے دونوں کے درمیان طلاق نے سب کو حیران کردیا تھا تاہم اب ایک بار پھر دونوں کی دوبارہ شادی کرنے کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن سوزین خان کے ساتھ 2000 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، دونوں کے درمیان طلاق 2014 میں ہوئی جس کی اصل

Read more

ادیتی راؤ حیدری جنسی استحصال کے خلاف بول پڑیں: مزاحمت پر سخت نقصان اٹھانا پڑا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل اپنے ساتھ جنسی استحصال سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔  گزشتہ دنوں ایک سروے کے مطابق بھارت کو خواتین کے لئے سب سے زیادہ غیر محفوظ ملک قرار دیا گیا ہے جس کی بنیادی وجہ بھارت میں آئے دن خواتین کو ہراساں کرنے اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعات کا رپورٹ ہونا ہے اور اس کا اعتراف بالی ووڈ انڈسٹری کی کئی اداکارائیں کرچکی

Read more

مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور متحدہ مجلس عمل نے گرینڈ اپوزیشن الائنس قائم کر لیا

مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور متحدہ مجلس عمل کے درمیان قومی اسمبلی میں گرینڈ اپوزیشن الائنس کے قیام پر اتفاق ہوگیا اور تمام جماعتوں نے دھاندلی کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے مقابلے کا بھی اعلان کیا ہے۔ جبکہ مولانا فضل الرحمان نے متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے پارلیمنٹ میں جانے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے گھر مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، متحدہ مجلس

Read more

بنیادی ٹریٹمنٹ ہوگئی، مجھے واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے: نوازشریف

سابق وزیراعظم نوازشریف نے دوبارہ جیل بھجوانے کا تقاضا کردیا اور کہا ہے کہ میری بنیادی ٹریٹمنٹ ہوگئی ہے تو واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف نے ڈاکٹروں کے میڈیکل بورڈ سے دوبارہ جیل بھجوانے کا تقاضا کیا ہے ۔ دوسری طرف سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے میڈیکل بورڈ سےنوازشریف کو جیل نہ بھیجنے کی سفارش کی ہے۔ ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ابھی زیر نگرانی رکھنے کی ضرورت

Read more

چوہدری برادران اور عمران خان کی ملاقات کی اندرونی کہانی

چوہدری برادران پر مشتمل مسلم لیگ ق کے وفدکی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری برادران اور عمران خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کوئی ڈیمانڈ نہیں کی گئی بلکہ ق لیگ کے وفد نے انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی ۔ ذرائع کے مطابق چوہدری برادران نے عمران خان کو غیر مشروط حمایت کی یقین دہانی کرائی اور ق لیگ کو وزارتیں دینے کا

Read more

صدر پاکستان کے منصب کے لئے جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال کا نام سنجیدگی سے زیرغور

علامہ محمد اقبال کی بہو جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال کو ستمبر 2018 میں صدر پاکستان منتخب کئے جانے کا قوی امکان ہے۔ جسٹس (ر) ناصرہ پاکستان کی پہلی خاتون صدر ہو سکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومروکا نام بھی صدر کے لیے پیش کیا گیا تاہم ناصرہ اقبال کو صدر بنانے کی تجویز پر زیادی مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔ نئی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف میں اس تجویز کو پذیرائی مل رہی ہے

Read more

شیخ رشید اور تحریک انصاف کے درمیان "وسیع تر قومی مفاد” میں شدید اختلافات پیدا ہو گئے

انتخابات ختم ہوتے ہی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور پاکستان تحریک انصاف میں شدید اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔ ان اختلافات کی وجہ راولپنڈی کا حلقہ این اے 60 ہے۔ اس حلقے سے مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی کو ایفیڈرین کیس میں سزا ہونے کے باعث الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کر دیئے تھے۔ اب اس حلقے میں دوبارہ انتخابات میں شیخ رشید احمد اپنے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو کھڑا کرنا چاہتے ہیں جو

Read more

کولیسٹرول لیول 127، یوریا کی مقدار 40 سے تجاوز ، خلیے 11.1 فیصد: نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ آ گئی

پمز کے میڈیکل ڈاکٹرز کی ٹیم نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حالت کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے لندن کے ڈاکٹروں سے میڈیکل ہسٹری معلوم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ عارضی چیک اپ میں نواز شریف کے کولیسٹرول لیول 127 معمول سے بڑھ کر ہے اور ان کے یوریا کی مقدار 40 بھی بڑھی ہوئی ہے اور خون کے خلیے جو زیرو سے 4 فیصد ہونے چاہئیں وہ بھی 11.1 فیصد تک پہنچ چکے ہیں۔

Read more

الیکشن ڈے پر ہمارے 313 لوگ یہ وظیفہ پڑھ رہے تھے: تحریک انصاف کے رہنما مفتی عبدالقوی

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مفتی عبدالقوی نے انکشاف کیا ہے کہ جس دن پاکستان میں انتخابات تھے اس سے ایک دن پہلے ہمارے حضرت صاحب (روحانی پیر) کا ایک روحانی اجتماع تھا تو جنوبی پنجاب خصوصاً ہمارے پاس بہت بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جن کے بارے میں مجھے یقین تھا کہ نوافل تہجد باقاعدگی کے ساتھ پڑھتے ہیں، ہم نے روحانی طور پر اللہ رب العالمین کی نصرت کے لئے یہ کیا کہ ہم نے ان

Read more

جسٹس شوکت عزیز کی سپریم جوڈیشل کونسل میں پہلی پیشی، ریکارڈ کی درخواست مسترد

سپریم جوڈیشل کونسل کی پہلی بار کھلے کمرے میں سماعت کا آغاز ہو گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف ریفرنس سرکاری گھر کی تزئین و آرائش پر دائر کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس کی صدارت میں پانچ رکنی سپریم جوڈیشل کونسل کارروائی کر رہا ہے۔ جوڈیشل کونسل میں چیف جسٹس بلوچستان، اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ بھی شامل ہیں۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ آج جوڈیشل کونسل میں میں کیا کارروائی ہونی ہے،

Read more

ڈیم فنڈز اکھٹے کرنا ججوں کا کام نہیں، چیف جسٹس

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پانی کے ذخائر کی تعمیر کے لئے حکومت اگر فنڈز اکٹھے کر سکتی ہے تو کرے، حکومت چاہے تو عدالت کے قائم کردہ فنڈز کو ٹیک اوور کر لے، یہ عدالت کے ججوں کا کام نہیں فنڈز اکٹھے کریں۔ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے مقدمے کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق چیف جسٹس نے وکیل اعتزاز احسن سے

Read more

نواز شریف کا معائنہ کرنیوالے میڈیکل بورڈ کے سربراہ کو دل کا دورہ

اسلام آباد: میاں نوازشریف کا معائنہ کرنے والے پمز کے پانچ رکنی میڈیکل بورڈ کے سربراہ کو دل کا دورہ پڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کا معائنہ کرنے والی پمز کی پانچ رکنی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر اعجاز قدیر کی گزشتہ رات اچانک طبعیت بگڑ گئی جس پر انہیں کارڈیک سینٹر منتقل کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈاکٹر اعجاز قدیر عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اور انہیں دل کا دورہ پڑا ہے جس پر ان کا کارڈیک

Read more

مسلم لیگ ن نے پنجاب میں حکومت سازی کے لئے چوہدری نثار سے رابطہ کرلیا

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں حکومت سازی کے لیے چوہدری نثار سے رابطہ کرلیا۔ پنجاب میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے درمیان رسہ کشی جاری ہے اور دونوں جماعتوں کی جانب سے مطلوبہ ارکان کی تعداد حاصل ہونے کے دعوے کیے جارہے ہیں تام صورتحال اب تک واضح نہیں ہوسکی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں حکومت سازی کےلیے اپنی پارٹی کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی سے

Read more

اسلامی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان صدر پاکستان بن کر ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں

ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا ہے کہ عوام نے عمران خان کو منتخب کیا ہے اس لئے انہیں کام کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔ اگر پی ٹی آئی خیبر پختوانخواہ میں ڈلیور نہ کرتی تو انہیں کبھی بھی دوبارہ حکومت نہ ملتی۔ مجھے صدر بنانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اگر کوئی مہم چل رہی ہے تو اس کا ہرگز علم نہیں لیکن جو انسان کے مقدر میں ہوتا ہے وہ اسے ملتا ہے۔ ڈاکٹر

Read more

سیاسی چھاتہ بردار تحریک لبیک کی وجہ سے (ن) لیگ 13 اور تحریک انصاف چھ نشستیں ہار گئی

تحریک لبیک کے ووٹوں سے (ن)لیگ 13 اور پی ٹی آئی 6 نشستیں ہار گیں. بڑی تعداد میں ووٹ لے کر مذہبی جماعت تحریک لبیک ملک بھر میں پانچویں بڑی جماعت کے طور پر ابھری ہے۔تفصیلات کے مطابق اگرچہ سخت موقف رکھنے والی مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی )نئی قومی اسمبلی میں کوئی سیٹ نہیں جیت سکی ۔یہ 2018 کے الیکشن میں سب سے زیادہ نقصان پہنچانے والی پارٹی سمجھی گئی ہے اور اس سے پاکستان مسلم

Read more

ڈاکٹر یاسمن راشد پنجاب کی وزیر اعلیٰ ہوں گی

پاکستان تحریک انصاف نے چکوال سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر یاسمین راشد کا نام وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے فائنل کر دیا ہے۔ تاہم اس کا اعلان اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ خواتین کی مخصوص نشستوں پر رکن پنجاب اسمبلی کی فہرست میں پی ٹی آئی کی طرف سے ڈاکٹر یاسمین راشد کا پہلا نمبر ہے جس کی بنیاد پر انہیں اس بڑے عہدے کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد مسلسل ہر مشکل اور کڑے وقت

Read more

عمران کے خلاف آرٹیکل 62 کے تحت ٹیریان وائٹ مقدمے میں ہائی کورٹ کا بنچ تبدیل: جسٹس شوکت صدیقی آؤٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی نا اہلی کیس کا بنچ تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اب جسٹس شوکت عزیز صدیقی بنچ کا حصہ نہیں رہے، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بنچ میں شامل ہوں گے۔ یکم اگست کو درخواست پر سماعت ہو گی ۔تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جماعت جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما کی جانب سےاسلام آباد ہائیکورٹ میں آئین کے آرٹیکل 62کے تحت عمران خان کی

Read more

ایک پیر نے کہا تھا کہ عمران وزیراعظم بنے گا لیکن قتل کیا جائے گا: بھارتی اداکارہ سمی گریوال

پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت بننے جارہی ہے اور ممکنہ طورپر عمران خان پاکستان کے نئے وزیراعظم ہوں گے ، ایسے میں معروف بھارتی اداکارہ و اینکرپرسن سیمی گریوال نے ایک حیران کن انکشاف کیا ہے ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سیمی گریوال نے لکھا کہ ’ میں عمران خان کی جیت پر شش و پنج کا شکار ہوں، یہ زہریلی شراب جیسی ہے۔ کئی سال پہلے عمران خان نے مجھے بتایا تھا کہ ایک پیر نے

Read more

کیا عمران خان کی 5 حلقوں سے جیت تحریک انصاف کو بھاری پڑے گی؟

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان وزیراعظم بنیں گے، لیکن 135 ارکان کیسے پورے ہوں گے؟کیا پی ٹی آئی سربراہ کی 5 حلقوں سے جیت پارٹی کو بھاری پڑے گی ؟ قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کےلئے تحریک انصاف کا جمع ،تفریق کا عمل جاری ہے ،نمبر گیم میں پی آئی ٹی کا 115 کا ہندسہ کم پڑنے لگا۔ ق لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے 4،4 کے ساتھ ممکنہ اتحاد میں شامل ہوئے تو ارکان کی تعداد

Read more

حکومت کی نواز شریف کو پمز ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش، نواز شریف کا انکار

اسلام آباد: نگران حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو طبیعت بگڑنے پر اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اسپتال کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کے بائیں بازو اور سینے میں تکلیف کے باعث ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا جس کے بعد انہیں فوری طور پر کورنری کیئر یونٹ (سی سی یو) منتقل کرنے کا مشورہ دیا جس کے بعد

Read more

پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والے تحریک انصاف کے نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی کو گرفتار کیا جائے: چیف جسٹس

چیف جسٹس ثاقب نثار نے تحریک انصاف کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی ندیم عباس بارا کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے ندیم عباس بارا کے ڈیرے پر فائرنگ اور پولیس پر تشدد کا ازخود نوٹس لیا۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب سید کلیم امام اور دیگر افسران عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور بتایا کہ

Read more

مسلم لیگ (ن) سے بغاوت کرنے والے زعیم حسین قادری کی حیران کن مقبولیت

پاکستان مسلم لیگ (ن) سے بغاوت کرنے والے رہنما زعیم قادری نے آزاد حیثیت سے لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 اور این اے 134 میں الیکشن لڑا۔ این اے 133 میں انہیں 1953 ووٹ مل سکے جب کہ این اے 134 میں انہیں 50 ووٹ ملے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) کی جانب سے جاری ہونے والے فارم 47 کے مطابق این اے 133 سے کل 11 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے تھے اور

Read more

نوازشریف کے بائیں بازو اور سینے میں تکلیف: پمز اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

نگراں حکومت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو خرابی طبیعت کے باعث اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں جیل جانے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بائیں بازو اور سینے میں تکلیف سامنے آئی ہے۔ اڈیالہ جیل کے ذرائع کے مطابق جیل اسپتال کے ڈاکٹروں نے نواز شریف کے بائیں بازو اور سینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد ان کا معائنہ کیا ۔ اڈیالہ جیل اسپتال کےڈاکٹر نے

Read more

چوہدری نثار کو پارٹی کے بغیر اپنی حیثیت کا پتہ چل گیا: شاہد خاقان

مسلم لیگ نواز کے رہنما سردار ایازصادق نے کہا ہے کہ جتنے فنڈز چوہدری نثار علی خان کو ملے کسی اور کو نہیں ملے اور فنڈز ملے بھی وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی وجہ سے ہیں۔ ہفتہ کو الیکشن کمیشن کے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان سے الیکشن کے بعد میرا کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اب

Read more

میاں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی ضمانت پر رہائی کا امکان

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اپنی تعطیلات منسوخ کر دی ہیں تاکہ وہ سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی مختلف اپیلوں کی سماعت کر سکیں۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس محسن اختر کیانی اس دو رکنی بنچ کا حصہ تھے جس نے 17 جولائی کو نواز شریف اور ان کے رفقا کی اپیلوں کی سماعت کر کے جولائی کے آخری ہفتے تک سماعت

Read more

مولانا اعظم طارق کے بیٹے معاویہ اعظم نے تعاون کے بدلے صوبائی وزارت مانگ لی

کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان کے مقتول سربراہ اور سابق رکن قومی اسمبلی مولانا اعظم طارق مرحوم کے صاحبزادے اور اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنما مولانا معاویہ اعظم نے جھنگ سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی کے بعد اس پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے جو انہیں صوبائی وزارت دے گی۔ تفصیلات کے مطابق مولانا معاویہ اعظم طارق نے پی پی 126 جھنگ سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب میں حصہ لیا اور  65 ہزار 252 ووٹ حاصل

Read more

مسلم لیگ (ن) نے دیگر جماعتوں کے ساتھ وفاق میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا

مسلم لیگ (ن) نے دیگر جماعتوں کے ساتھ قومی اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف کی زیرصدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس ماڈل ٹاﺅن پارٹی کے سنٹرل آفس میں ہوا۔ جس میں وفاق میں اپوزیشن میں بیٹھنے سے متعلق مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ ن دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر وفاق میں اپوزیشن کا کردار ادا کریں گی۔ اس کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے

Read more

پی ٹی آئی کا (ق) لیگ کو وزیر اعلی بنانے سے انکار: ایاز صادق نے پرویز الہی سے رابطہ کر لیا

پی ٹی آئی نے پنجاب میں مسلم لیگ (ق) کو وزیر اعلی کا عہدہ دینے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ مسلم لیگ (ق) نے اس پر شدید ترین ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) سے رابطہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ق لیگ کا انتخابات میں پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد تھا تاہم پی ٹی آئی ق لیگ کو کوئی اہم عہدہ دینے کے لئے تیار نہیں۔ اس دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور اسپیکر قومی

Read more

راولپنڈی والوں نے چکری کے فرزند چوہدری نثار علی خان کی لاج رکھ لی

عام انتخابات 2018 سے قبل سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا سیاسی  جاہ و جلال دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔ حیران کن طور ہر جولائی 2017 کے بعد سے کسی سرکاری عہدے پر فائز نہ ہونے کے باوجود ان کی گھنٹوں طویل پریس کانفرنسیں مختلف ٹیلی ویژن چینلز پر براہ راست نشر کی جاتی تھیں۔ ان کے بیانات سے سیاسی فضا کا درجہ حرارت بدل جاتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا مقابلہ کسی عام وزیر

Read more

چوہدری نثار کو اب شیر کی اہمیت کا اندازہ ہو گیا ہو گا: پرویز رشید

مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کو شیر کی اہمیت کا اندازہ ہو گیا ہوگا۔ راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے دو حلقوں پر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے اور ہارنے والے چوہدری نثار کی ہار پر ان کے پرانے حریف پرویز رشید بول پڑے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے شکست فاش ہوئی ہے۔ ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ اس کارکردگی

Read more

گورنر سندھ محمد زبیر نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا

گورنر سندھ محمد زبیر نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا اور وہ کل اپنےعہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔ ذرائع کےمطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان وہ کل پریس کانفرنس کے ذریعے کریں گے۔ ذرائع کا کہناہےکہ گورنر سندھ نے الیکشن میں مبینہ بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کی وجہ سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہےکہ عام انتخابات میں (ن) لیگ کے امیدواروں کے ساتھ الیکشن

Read more

خواجہ آصف نے آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں کو قبول کرنے سے انکار کر دیا

سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہم نے عمران خان کی روایات کو جاری نہیں رکھنا اور نہ ہی جمہوری عمل کو نقصان پہنچائیں گے۔ اے پی سی میں جو فیصلے ہو رہے ہیں اس سے جمہوریت کو نقصان ہو گا۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جمہوریت کو نقصان پہنچا تو وفاق اور ملک کو نقصان ہو گا۔ ہم نے کسی صورت عمران خان کی روایات

Read more

کتے کو تحریک انصاف کا پرچم پہنا کر گولی مارنے والے گرفتار

خیبر پختونخوا پولیس نے گزشتہ دنوں ایک کتے کو تحریک انصاف کا پرچم پہنا کر اس پر تشدد کرنے اور بالآخر گولی مار دینے والے مجرموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ خیبر پختونخوا پولیس نے سوشل میڈیا کے صارفین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے ساری رات کام کرتے ہوئے 12 گھنٹے کی مدت میں دو ملزموں کو صبح پونے سات بجے گرفتار کر لیا ہے جو اس جانور پر تشدد کرنے، اس قتل کرنے اور

Read more

چھانگا مانگا کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے:  مولابخش چانڈیو

پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولابخش چانڈیو کہتے ہیں کہ ایک بار پھر چھانگا مانگا کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے، ایک نااہل شخص جہاز لے کر نو منتخب ارکان کو خریدتا پھر رہا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی لاکھ کوششوں کے باوجود مثبت نتائج حاصل نہ کر سکی،اب خرید و فروخت کیلئے جہاز چلایا اور ایڑی چوٹی کا زور لگایا جا رہا ہے۔ مولابخش چانڈیو کا مزید کہنا ہے کہ

Read more

وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے یاسمین راشد کا نام زیرِغور

تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے ڈاکٹریاسمین راشد کے نام پر غور شروع کردیا ہے اور انہیں آج بنی گالا طلب کر لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب کی نئی وزیراعلیٰ کے لئے ڈاکٹریاسمین راشد کے نام پر غور شروع کر دیا ہے اور اس حوالے سے یاسمین راشد کے مخصوص نشست پر ہونے اور وزیراعلیٰ کے عہدے کے لئے قانونی رائے بھی طلب کرلی ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے

Read more

عمران کو شدید معاشی بحران میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے

عمران خان کو اقتدار سنبھالتے ہی شدید تر ہوتے معاشی بحران میں سخت جدوجہد کا سامنا ہوگا۔ کرنسی بحران سے نکلنے کیلئے پاکستان آئی ایف ایم سے رجوع کرسکتا ہے،عمران خان غریبوں کی مدد کرنے کیلئےاصلاحات، ٹیکس وصولی میں اضافے کا وعدہ کرچکے ہیں جبکہ سرکاری اداروں تنظیم نو بھی ان کے ایجنڈ ے میں شامل ہے تاہم آئی ایم ایف بیل آئوٹ کی شرائط میں عوامیت پسند وعدوں کی مزاحمت کرسکتی ہیں۔ برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی جانب سے

Read more

کیا عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں قیام نہ کرنے کا وعدہ پورا کرسکیں گے ؟

کیا عمران خان وزیراعظم ہائوس کو تعلیمی ادارے میں تبدیل کرنے کے دعویٰ کو پورا کرسکیں گے؟ ان سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف نے دو مرتبہ وزیر اعظم ہائوس منتقل نہ ہونے کا اعلان کیا مگر سیکوریٹی وجوہات کے سبب ایسا نہ کرسکے۔  پاکستان کے آئندہ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ وزیر اعظم ہائوس میں رہائش اختیار نہیں کریں گے بلکہ وہ اسے ایک تعلیمی ادارے میں تبدیل کردیں گے۔  کیا وہ اپنے اس

Read more

امریکہ نے پاکستان میں انتخابات کی شفافیت پر سوالات اٹھا دئیے

امریکا نے پاکستان کے عام انتخابات میں پولنگ سے پہلے کے انتخابی عمل میں خامیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیتھر ناورٹ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں ووٹنگ سے قبل کے انتخابی عمل میں خامیوں پر تحفظات ہیں، انتخابی مہم کے دوران آزادی اظہار رائے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں۔پاکستانی انتخابات سے متعلق یورپی مبصرین کے موقف اور انتخابی عمل کی خامیوں پر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے تحفظات سے اتفاق کرتے ہیں۔

Read more

پنجاب میں حکومت سازی کے لئے  مسلم لیگ (ق) نے مسلم لیگ (ن) کی طرف تعاون کا ہاتھ بڑھا دیا

تحریک انصاف کی طرف سے کوئی بھی اہم عہدہ دینے سے صاف انکار کے بعد مسلم لیگ (ق) نے پنجاب میں حکومت سازی کے لئے مسلم لیگ ن سے رابطہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ن لیگ کی 129 اور پی ٹی آئی کی 123 نشستیں سامنے آئی ہیں اور دونوں جماعتوں کی جانب سے پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے اور ایسے میں آزاد امیدوار اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔ تحریک انصاف

Read more

پنجاب اسمبلی کی نمبر گیم – تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کا جوڑ توڑ

پنجاب میں حکومت سازی کے لیے ن لیگ اور تحریک انصاف میں رسہ کشی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پی ٹی آئی نے آزاد امیدواروں سے رابطے تیز کردیئے ہیں۔ پنجاب میں کس کے نام کا سکہ چلے گا، کون تخت لاہور پر بیٹھے گا، حکمرانی کی بساط پر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف آمنے سامنے آگئے، نمبر گیم کی چالوں سے مد مقابل کو زچ کرنے کی بازی شروع ہوگئی۔ دونوں سیاسی جماعتوں کی جانب سے حکومت

Read more

ممبئی کی بارش میں پریانکا چوپڑا اور۔۔۔۔ مورے انگ لگا جا بالما

بالآخر بالی ووڈ کی پریمکا پریانکا چوپڑا کی ہالی ووڈ کے دیو داس نک جوناس کے ساتھ بندھن کے عہد و پیمان کی خبر آ گئی۔ گزشتہ مہینے جون کے تیسرے ہفتے میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے امریکی ’بوائے فرینڈ‘ نک جوناس کے ساتھ بھارت پہنچیں تو ہر طرف شادی کی چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں کہ نک جوناس پریانکا کے گھر والوں سے ملنے آئے ہیں تاکہ بات آگے بڑھائی جا سکے۔ ابھی اس خبر کی گرد

Read more

بلاول بھٹو نے انتخابی نتائج مسترد کر دیئے

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  نےکہا ہے کہ الیکشن آزادانہ اور منصفانہ نہیں تھے۔ الیکشن کمیشن ناکام ہوگیا۔ چیف الیکشن کمشنرجسٹس (ر) سردار رضا خان مستعفی ہوجائیں۔ کراچی میں ہونے والے پارٹی اجلاس کے بعدپی پی کے سینئر رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے حالیہ انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پارلیمان میں جا کر اس معاملے کو آگے لے کر جاؤں گا، ہم پارٹی اجلاس میں مصروف تھے،

Read more

آل پارٹیز کانفرنس کا ملک میں ازسر نو شفاف انتخابات کرانے کا مطالبہ

مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف متحدہ مجلس عمل اور ن لیگ کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) نے 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات مسترد کر دیے۔ اسلام آباد میں اے پی سی کے بعد سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے نتائج کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ

Read more

پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونز کے ساتھ منگنی کرلی

ہالی ووڈ کی ہندوستانی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار و اداکار نک جونز کی قربت کے چرچے گذشتہ کئی ماہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں تاہم اب یہ قربت رشتے میں بدل گئی ہے۔ ایک معروف امریکی میگزین نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ پریانکا چوپڑ ا اور نک جونز نے منگنی کرلی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق 36 سالہ اداکارہ نے 25 سالہ نوجوان گلوکار و اداکار کے ساتھ اپنی سالگرہ سے ایک ہفتہ قبل بھارت

Read more

خواجہ سعد رفیق کی ووٹوں کی گنتی کی درخواست منظور

ن لیگ کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کی این اے 131 لاہور پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے این اے 131 سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کامیابی کو چیلنج کیا ہے۔ ن لیگی رہنما کی درخواست پر ریٹرننگ افسر نے دوبارہ گنتی کا حکم جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج کے مطابق این اے 131 پر پی ٹی آئی چیئرمین نے84 ہزار 313 اور

Read more

پنجاب میں حکومت بنائیں گے، اگر روکا گیا تو بھر پور مزاحمت کریں گے: حمزہ شہباز

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہاہے کہ پنجاب میں ہم اب بھی بڑی پارٹی ہیں اور ہماری 129 نشستیں جبکہ27 آزاد امیدوار ہیں جن میں سے زیادہ ترہمارے ہم خیال ہیں. پیپلز پارٹی اور ق لیگ سے بات کریں گے اور ن لیگ پنجاب میں حکومت بنائے گی ۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا قوم کو یاد دلاتا ہوں کہ نوازشریف نے خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کو حکومت بنانے کا موقع دیا

Read more

عمران خان مذہبی شدت پسند نہیں, حافظ سعید مجاہد ہیں: پرویز مشرف

سابق فوجی ڈکٹیٹر اور سابق آرمی چیف پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ عمران خان مذہبی شدت پسند نہیں۔ فوج نے تحریک انصاف کی کامیابی میں مدد نہیں کی ہے۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے عمران خان کی نیت اچھی ہے جبکہ آرمی چیف نیوٹرل ایمپائر ہیں۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ جب وقت مناسب ہوگا میں پاکستان واپس جاؤں گا۔ اس کا فیصلہ ابھی کروں

Read more

مسلم لیگ (ن) نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا

مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن بینچ پر بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاق اور صوبہ پنجاب میں حکومت سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل میں پارٹی کےجیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد کے خط جبکہ ہارنے والوں کو حوصلہ افزائی کے خط

Read more

الیکشن چوری کر لیا گیا ہے: نواز شریف کا اڈیالہ جیل سے پیغام

25 جولائی کا الیکشن چوری کر لیا گیا ہے۔ ہم سول بالادستی کیلئے کھڑے رہتے ہوئے ’’ووٹ کو عزت دو‘‘کے بیانئے پر قائم ہیں. تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی جانب سے اڈیالہ جیل سے الیکشن کے بعد خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں نواز شریف نے کہا ہے کہ ن لیگ ایسے حلقوں سے ہار گئی ہے جس پر یقین کرنا مشکل ہے۔ ان حلقوں سے ہم کسی صورت نہیں ہار سکتے

Read more