وضع دار سیاست کی آخری نشانی بھی رخصت ہو گئی

ہفتے کے پانچ دن صبح اُٹھتے ہی یہ کالم لکھنے کے علاوہ میں نے پیر سے جمعرات کی شام ایک ٹی وی شو بھی شروع کردیا ہے۔ عمر بڑھنے کی وجہ سے نازل ہوئے چند معاملات یہ فرائض ادا کرتے ہوئے میری توانائی نچوڑلیتے ہیں۔ہفتے کے بقیہ دن لہٰذا سوشل میڈیا سے حتی الامکان گریز کی کوشش کرتا ہوں۔ سینیٹر اعظم سواتی کی سنائی دلخراش داستان کو مگر نظرانداز نہیں کرپایا۔ ان کی سنائی داستان منظر عام پر آئی تو

Read more

سیاسی جنگ اور غیر سیاسی قوتوں کی مداخلت کا خوف

روایتی اور سوشل میڈیا باہم مل کر جو ہیجان پھیلا رہے ہیں اس کی بدولت ہماری توجہ محض چند چسکہ بھرے واقعات تک محدود رہتی ہے۔ عمران خان صاحب کا لانگ مارچ کہاں تک پہنچا۔ اس میں کتنے لوگ شریک ہیں۔یہ اسلا م آباد کب پہنچے گا۔ چند سوالات ہیں جو نام نہاد نیوز سائیکل پر چھائے ہوئے ہیں۔ ان سوالات کی بنیاد پر اٹھائے شوروغوغا کی بدولت ہم اس امر پر غور ہی نہیں کر پائے کہ غریب ترین

Read more

سست رو لانگ مارچ، نیوٹرل ایمپائر کا انتظار

اپنی زندگی کی تین دہائیاں صحافت کی نذر کر دینے کے بعد یک سطری سبق سیکھا ہے تو محض اتنا کہ سیاسی منظر نامہ پر جو دھوم دھڑکا نظر آرہا ہوتا ہے محض فریب ہوتا ہے۔ اس کے پیچھے ہماری اشرافیہ کے مختلف گروہوں کے مابین جو حقیقی چپقلش جاری ہوتی ہے اس کی بابت میرے اور آپ جیسے عام پاکستانی قطعاًبے خبر ہوتے ہیں۔جو نتیجہ میں نے طویل تجربے سے اخذ کیا ہے اس کو درست ثابت کرنے کے

Read more

”امپائر“ کی عدم رضامندی پر مزید خطرناک ہوتے عمران خان

عمران خان صاحب اور ان کے قریبی رفقا تک مناسب رسائی کے بغیر میں ان کے سیاسی فیصلوں کی بابت محض قیاس آرائی ہی کرسکتا ہوں۔ ”قیاس“ عام تاثر کے برعکس کوئی منفی عمل نہیں ہے۔ تاریخی تناظر میں اس سے کام لیتے ہوئے کسی سیاسی پیش قدمی کے مستقبل کے بارے میں درست اندازے بھی لگائے جاسکتے ہیں۔ بنیادی ضرورت اس امرکی ہے کہ آپ کا ذہن سوال اٹھاتا رہے۔ سوال اٹھانے کی صلاحیت سے محرومی آپ کے ذہن

Read more

”غیر سیاسی بندوبست“ کی جانب بڑھتے حالات

عمران خان صاحب نے کرم سے خالی ہوئی قومی اسمبلی کی نشست بھی جیت لی ہے۔ اس جیت کی بدولت ان کے حامی یہ دعویٰ کرنے میں حق بجانب ہوں گے کہ پاکستان کے شمال سے جنوب تک عوام کی کثیر تعداد ان کی حمایت میں ووٹ ڈالنے کو بے چین ہے۔ ان کے مخالفین کو اس امر کا بخوبی احساس ہے۔ اسی باعث وہ فوری نئے انتخاب سے گھبرا رہے ہیں۔ مذکورہ پیغام سے کہیں زیادہ موثر تاثریہ بھی

Read more

لانگ مارچ اور خون ریزی کے خدشات

سوشل میڈیا کی بدولت ہیجان اور چسکے کے عادی ہوئے اذہان اہم ترین موضوعات کی بابت سوال اٹھانے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کرتے۔ ہمارے ساتھی ارشد شریف کے المناک قتل کی خبر آئی تو عمران خان صاحب نے اسلام آباد پر یلغار کی تاریخ کا اعلان کردیا۔غالباََ انہیں یہ گماں ہوا کہ مذکورہ قتل نے عوام کی وسیع تر تعداد کے دل ودماغ میں جو سوالات اٹھائے ہیں انہیں برملا بیان کرتے ہوئے ”احتجاجی تحریک“ بھرپور انداز میں چلائی

Read more

ارشد کی المناک موت۔ قابل اعتماد تفتیشی عمل کی ضرورت

خدارا اب تو تسلیم کرلیجئے کہ ہم بحیثیت قوم سوشل میڈیا کی بدولت پھیلائے ہیجان کے یرغمال بن چکے ہیں۔ ہمارے ”صحافیوں“ کے لئے لہٰذا یہ بہترین موقع تھا کہ اس شعبے کی مبادیات کو مزید توجہ اور مہارت سے استعمال کرتے ہوئے یہ سمجھانے کی کوشش کرتے کہ اصل ”خبر“ کیا ہوتی ہے۔ بدقسمتی سے مگر ہمارا روایتی میڈیا بھی سوشل میڈیا پر حاوی رحجان کی نقالی کو ترجیح دینا شروع ہوگیا۔”کوا“ مگر ”ہنس“ کی طرح چل نہیں سکتا۔

Read more

عمران خان کا لانگ مارچ اور ”کاکڑ“ فارمولا

تخت یا تختہ والے معرکوں کے دوران ”ابہام“ اکثر کلیدی کردار ادا کرتا ہے اور عمران خان صاحب کی سیاست کے بارے میں ہزاروں تحفظات رکھنے والوں کو بھی اب تسلیم کر لینا چاہیے کہ وہ اس حربے کو استعمال کرنے میں تقریباََ لاثانی ہیں۔ کئی ہفتوں سے مستقل یہ دعویٰ کررہے تھے کہ انہیں اپنا ہدف اسلام آباد پر لانگ مارچ کے ذریعے ہی حاصل کرنا ہوگا۔اس کی حتمی تاریخ دینے سے مگر کتراتے رہے۔ بالآخر محض یہ فضا

Read more

اقتدار کے سفاک کھیل میں اعظم تارڑ کی ”قربانی“

ثاقب نثار کی سربراہی کے دنوں میں پاکستان کی اعلیٰ ترین عدالت نے جب نواز شریف صاحب کو وزارت عظمیٰ سے فارغ کردینے کے بعد کسی بھی عوامی عہدے کے لئے تاحیات نا اہل کر دیا تو وہ ”مجھے کیوں نکالا“ کی دہائی مچاتے ہوئے جی ٹی روڈ کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور روانہ ہو گئے۔ مذکورہ سفر کے دوران شہر شہر ہوئے جلسوں میں انہوں نے ”ووٹ کو عزت دو“ کا نعرہ بھی متعارف کروادیا۔ اس نعرے کی

Read more

ارشد شریف کی المناک موت اور ”شک شُبے دا ویلا“

اتوار کی رات بہت مشکل سے تھوڑی نیند نصیب ہوئی۔ سرہانے رکھے موبائل کی گھنٹی بند تھی مگر ”انہونی“ جاننے کے لئے اسے اس حالت میں رکھنا لازمی ہوتا ہے جہاں آپ مسلسل ”گوں گوں“ سے کوئی اہم کال وصول کرسکیں۔ پیر کی صبح یہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی۔ بالآخر فون دیکھنا پڑا اور خبر یہ ملی کہ ہمارے ایک دلدار ساتھی ارشد شریف کینیا میں فوت ہوگئے ہیں۔ مجھ تک یہ خبر پہنچانے والوں کا

Read more

لانگ مارچ کی تڑی اور بیک ڈور مذاکرات

سیاست میں”مائنس ون“ جیسے فارمولے کارگر ثابت نہیں ہوتے۔ عمران خان صاحب کے خلاف لہٰذا گزرے جمعہ کے دن الیکشن کمیشن کی جانب سے سنایا فیصلہ انہیں پاکستان کے سیاسی منظر نامے سے غائب نہیں کر پائے گا۔توشہ خانے سے لئے تحائف کی بنیاد پر عمران خان صاحب کی ہوئی ”نااہلی“ اتنی سنگین بھی نہیں جو مثال کے طورپر نواز شریف صاحب کا مقدر ہوئی۔ پاکستان کے تین مرتبہ وزیر اعظم رہے نواز شریف کو اقتدار میں ہوتے ہوئے بھی

Read more

”بے اختیاری“ کے ماتم کا آغاز؟

کسی صحافی کے دل میں جمع ہوئے خدشات عملی صورت اختیار کرتے نظر آئیں تو وہ شاداں محسوس کرتا ہے۔”میں نے تو پہلے ہی کہہ دیا تھا“ والے فخر کے ساتھ عقل کل بنااِتراتا ہے۔اپنی بے شمار خامیوں کے باوجود نجانے کیو ں میں اس رویے کا شکار نہیں ہوا۔ بسا اوقات بلکہ چند اہم ترین معاملات کی بابت میرے خدشات بالآخر درست ثابت ہوں تو واقعتا پریشان ہو جاتا ہوں۔ رواں برس کے آغاز میں عمران خان صاحب کو

Read more

”پھر یہ ہنگامہ ا ے خدا کیا ہے۔“

چار سال کے طویل وقفے کے بعد میں نے ٹی وی کے لئے بھی ٹاک شو شروع کر دیا ہے۔ اب اس کالم کے علاوہ اس شو کا مواد ڈھونڈنے کے لئے بھی روایتی اور سوشل میڈیا پر مزید توجہ سے نظررکھنا ضروری ہو گیا ہے۔ یوں کرتے ہوئے اپنی ”صحافت“ کے بارے میں کئی برسوں سے دل ودماغ میں پلتی پریشانی میں لیکن اضافہ ہو رہا ہے۔ چند دن قبل اس کالم میں ”نیوز سائیکل“ کی اصطلاع کا ذکر

Read more

فوری انتخابات کے لئے عمران خان کا دباﺅ

پیر کے روز ایک دن قبل ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج کی بابت اپنے ساتھیوں سے طویل مشاورت کے بعد عمران خان صاحب نے ایک تفصیلی پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ میں اس فروعی بحث میں الجھنا نہیں چاہتا کہ سابق وزیر اعظم نے اپنی پسند کے چند صحافیوں ہی کو مذکورہ پریس کانفرنس کے لئے مدعو کیوں کیا۔ میری دانست میں ہر سیاست دان کو یہ حق میسر ہے کہ اپنا پیغام اجاگر کرنے کے لئے من پسند انتظامات

Read more

عمران خان کو اب کون سی نئی چال کھیلنا ہو گی

تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان صاحب کو وزارتِ عظمیٰ سے فارغ کروانے کے بعد اقتدار میں آئے سیاستدان 1990ء کی دہائی سے بہت ”کائیاں اور تجربہ کار“ شمار ہوتے رہے ہیں۔ حکومت سنبھالنے کے چند دن بعد ہی مگربے بس اناڑی نظر آناشروع ہوگئے جو پنجابی محاورے کے مطابق ”ہن کی کرئیے؟!“والے مخمصے میں گرفتار ہیں۔ دعویٰ ان کا یہ ہے کہ ”ریاست کو دیوالیہ“ ہونے سے بچانے کے لئے انہوں نے حب الوطنی کے جذبے سے سرشارہوکر

Read more

 امریکہ کا ایٹمی پروگرام پر سوال اور ہمارا سیاسی نفاق

امریکی صدر بائیڈن نے نظر بظاہر بغیر کسی فوری اور معقول وجہ کے پاکستان کے بارے میں غصہ اور بے چینی بڑھانے والے جو کلمات ادا کئے انہوں نے کم از کم مجھ کو تو حیران نہیں کیا۔ وہ سینئر ترین امریکی سیاستدان ہے۔ کئی دہائیوں تک امریکی سینٹ کا مسلسل رکن منتخب ہوتا رہا۔ اس کی بدولت دو دہائیوں تک امریکہ کے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات پر نگاہ رکھنے والی سینٹ کی کمیٹی کا چیئرمین بھی رہا۔ مذکورہ

Read more

نیوز سائیکل پر اصل مسائل سے لاتعلقی

صحافتی زبان میں ایک اصطلاح استعمال ہوتی ہے:News Cycle۔ مجھے اس کا اردو متبادل معلوم نہیں۔ سادہ زبان میں یوں کہہ لیں کہ وہ موضوعات جو دن کے 24 گھنٹوں کے دوران روایتی اور سوشل میڈیا پر حاوی رہتے ہیں۔عموماََ یہ موضوعات انسانی جبلت میں موجود سنسنی خیزی ،چسکے یا غیبت سے جڑی خواہشات کو تسکین فراہم کرتے ہیں۔ ”خبر“ پہنچانے کا دھندا جب تک اخبارات تک محدود رہا صحافی ایسے موضوعات سے گریز کو ترجیح دیتے تھے۔ بنیادی وجہ

Read more

اعتزاز احسن کا نیا کھڑاک

دن میں تین چار مرتبہ تھوڑی دیر کو ٹویٹر والی ایپ دیکھنے کی عادت نہ اپنائی ہوتی تو بدھ کی صبح گھر پر آئے اخبارات کے پلندے پر سرسری نگاہ ڈالنے کے باوجود مجھے ”خبر“ ہی نہ ہوتی کہ کئی دہائیوں تک میرے عزیز ترین دوستوں میں شامل رہے اعتزاز احسن نے منگل کے دن کیمروں کے روبرو گفتگو کرتے ہوئے درحقیقت کس کو اپنے غضب کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کے ”کھڑاک“ نے تاہم سوشل میڈیا پر خوب رونق

Read more

ثالث بننے کے شوق میں مشاورت کی شاطرانہ تجویز

پارلیمانی کارروائی کے مشاہدے کی بدولت میں نے صحافت میں تھوڑا نام کمایا ہے۔ 1985ء سے رواں برس کے وسط تک قومی اسمبلی اور سینٹ کے ہر اجلاس کو پریس گیلری میں بیٹھ کر دیکھتا رہا ہوں۔ کمر اور آنکھوں کی تکلیف نے مگر چند ہفتوں کے لئے کار چلانے سے روکا ہوا ہے۔ اس کی وجہ سے پارلیمان بھی نہیں جاسکتا اور اس کی بابت بہت اداس محسوس کرتا ہوں۔ گزرے ہفتے جمعرات کی شام مگر بہت چاﺅ سے

Read more

نواز شریف کی جذباتی مگر محتاط گفتگو

نواز شریف صاحب کی شخصیت اور سیاست کی با بت عمومی طور پر غیر مطمئن افراد بھی اگر غیر جانب دار ہو کر سوچیں تو اس تاثر کی نفی کرنا ممکن نہیں کہ وہ محض عمران خان صاحب کی جارحانہ سیاست ہی کی وجہ سے وزارتِ عظمیٰ سے فارغ نہیں ہوئے تھے۔ ریاست کے ”ستون“ کہلاتے کئی دائمی اداروں نے بھی انہیں انتہائی منظم انداز میں ”گھیرا“۔ ثاقب نثار کی سرپرستی میں چلائے عدالتی عمل نے اس ضمن میں کلیدی

Read more

صدر مملکت کا پارلیمنٹ سے خطاب

مجھے یہ کالم صبح اٹھتے ہی لکھنا ہوتا ہے۔ اکثر یہ کالم بھجوا دینے کے بعد مگر کوئی ایسا واقعہ رونما ہو جاتا ہے جو ذہن میں اٹکا رہے تو دوسرے دن چھپا کالم باسی محسوس ہوتا ہے۔ جمعرات کی صبح اس تناظر میں ذرا مختلف نظر آرہی ہے۔ جو سوال میرے ذہن میں کئی دنوں سے کھدبد کا باعث ہے اس کا جواب جمعرات کی شام پانچ بجے مل جائے گا۔ طویل انتظار کے بعد بالآخر صدر مملکت عارف

Read more

عمران خان کی تخت یا تختے کی تیاری

عمران خان صاحب نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کیمروں کے روبرو کھڑے ہوکر حلف اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ ارادہ ہے کہ غالباََ رواں مہینے کے آخری ہفتے میں اسلام آباد جمع ہوا جائے۔ 2014ء کی طرح عرب بہار کے دنوں والا ماحول اس شہر کے ڈی چوک میں نظر آئے۔ شہباز حکومت کو اس کی بدولت اس حد تک زچ کردیا جائے کہ وہ استعفیٰ دے کر گھر جانے کو مجبور محسوس کرے۔ عمران خان صاحب کی جانب سے

Read more

مسلم لیگ نون کی ”شہہ مات“ کی جانب بڑھنے کی کوشش

ٹی وی کی دوکان چلانے کے لئے زیادہ سے زیادہ ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کئے رکھنا ہوتا ہے۔ سنسنی خیزی کے علاوہ چسکہ فروشی بھی اس ضمن میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ اسی باعث گہری تحقیق کے بعد کینیڈا کے ایک رحجان ساز محقق مارشل میک لوہان نے آج سے تین دہائیاں قبل ٹی وی کو Idiot Box پکارا تھا۔ مرتے دم تک اصرار کرتا رہا کہ ٹی وی کا میڈیم سنجیدہ مکالمے کے قابل نہیں۔اس کے دعویٰ

Read more

سائفر کہانی

ساڑھے تین سال کے طویل وقفے کے بعد گزرے ہفتے کی صبح مجھے کچھ ضروری ملاقاتوں کے لئے لاہور جانا پڑا۔ کوئی ناگہانی صورت حال درپیش نہ ہو تو میں جہاز کے بجائے اسلام آباد سے لاہور جانے کے لئے کار پر سفر کو ترجیح دیتا ہوں۔سفر کے دوران مختلف مقامات پر رکتا ہوں تو کئی برسوں سے بے سدھ ہوا ذات کا رپورٹر انگڑائی لے کر بیدارہوجاتا ہے۔ اتفاقاََ ملے اجنبی افراد سے ہوئی گفتگو ہمارے حقائق کے کئی

Read more

قحط سالی، عالمی جنگ اور عمران کی گرفتاری کے خدشات

میری فریاد کوئی سنجیدگی سے لینے کو تیار نہیں ہوگا۔ نہایت دیانت داری سے مگر یہ تجویز پیش کرنے کو مجبور محسوس کررہا ہوں کہ وزیر اعظم ہنگامی بنیادوں پر وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کریں۔ اس کایک نکاتی ایجنڈہ قوم سے یہ وعدہ ریکارڈ پر لانا ہوکہ سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے قائد جناب عمران خان صاحب کو موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے کبھی گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ جو تجویز بہت غور کے بعد میرے ذہن

Read more

سچ وہی ہے جو آپ کے من کو بھائے

جن ”ذہن سازوں“ کو ان دنوں ہماری ریاست کے اصل مالکان تک رسائی میسر ہے اپنے یوٹیوب چینلوں کے ذریعے دعویٰ کررہے تھے کہ جس ہیکر نے وزیر اعظم شہباز شریف کی مختلف لوگوں سے ہوئی گفتگو کو ریکا رڈ کرنے کے بعد انٹرنیٹ کی بدولت فاش کردیا تھا وہ ہمار ی سکیورٹی کے رکھوالوں کے قابو آچکا ہے۔ یہ ”خبر“ دینے کے بعد امید یہ بھی دلائی کہ مزید لیکس کا سلسلہ ممکنہ ہیکر کی مبینہ گرفتاری یا نشاندہی

Read more

”راہ“ بہرحال نکال لی گئی ہے

عمران خان صاحب جارحانہ انداز اپناتے ہوئے سوال تو بہت واجب اٹھا رہے ہیں۔ ہمارے ہاں حالات”معمول کے مطابق“ ہوتے تو اسحاق ڈار صاحب کو تقریباََ چار برس تک لندن میں ٹکے رہنے کی ضرورت نہیں تھی۔ اپنی عدم موجودگی میں وہ عدالتوں سے ”اشتہاری“ قرار پائے۔ ان کا پاسپورٹ بھی ضبط ہوا۔ رواں برس کے اپریل میں لیکن عمران خان صاحب وزارت عظمیٰ سے فارغ ہوئے تو چند دنوں بعد یہ بحال ہوگیا تھا۔ ہونا تو چاہیے تھا کہ

Read more

”لگدا تے نئیں۔ پر“

پیر کے دن عمران خان صاحب گورنمنٹ کالج لاہور تشریف لے گئے۔میں اس کالج کا طالب علم رہا ہوں۔اس کی تاریخ اور روایات کی بابت ہمیشہ فخر محسوس کیا ہے۔ اسے ”یونیورسٹی“ کا درجہ عطا ہونے کے بعد مگر اتفاقاََ اسی کالج کے چند اساتذہ اور طالب علموں سے ملاقاتیں ہوئیںتو چند لمحوںکی گفتگو کے بعد نہایت دکھ سے محسوس ہوا کہ ”میاں مدن“ والی بات نہیں رہی۔ میری مادر علمی اب زندگی کے بنیادی حقائق کے بارے میں سوالات

Read more

شہباز شریف کو یہ ”سہولت“ میسر نہیں ہو گی

سیلاب کی وجہ سے تباہ وبرباد ہوئے چار کروڑ پاکستانی اب ہمارا مسئلہ نہیں رہے۔ انہیں ربّ کے کرم پر چھوڑتے ہوئے فکر ہمیں اب یہ لاحق ہوگئی ہے کہ امت مسلمہ کی واحد ایٹمی قوت کہلاتے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم کا دفتر سکیورٹی کے تناظر میں ”محفوظ“ نہیں رہا۔ وہاں ہوئی ہر گفتگو ریکارڈ ہو جاتی ہے۔ ریکارڈ شدہ گفتگو کے سو کے قریب گھنٹے اب انٹرنیٹ پر دستیاب ہیں۔ ان کے حصول کے لئے ”بولی“ لگانے

Read more

ڈار کی ناکامی کے بعد وہی ہو گا جو منظور عمران ہو گا

عدالتوں کے عمومی رویے کو ذہن میں رکھوں تو فوری خیال یہ آتا ہے کہ مسلم لیگ (نون) کو اس گماں میں مبتلا ہونے سے احتیاط برتنی چاہیے کہ اسحاق ڈار طویل جلاوطنی کے بعد وطن لوٹیں گے تو برق رفتار انداز میں مختلف مراحل سے گزرتے ہوئے وزارت خزانہ کی چابیاں سنبھال لیں گے۔ یہ سوچتے ہوئے اگرچہ یہ حقیقت بھی نظرانداز نہیں کر پا رہا ہوں کہ لاہور کے معروف صنعتی گھرانے سے ابھرے شریف برادران 1980 ءکی

Read more

نظرانداز کئے افتادگانِ خاک

عالمی سطح پر اپنی اداکاری کی وجہ سے مشہور ہوئی انجلینا جولی پرخلوص ستائش کی مستحق ہیں۔ حالیہ سیلاب کی وجہ سے تقریباََ چار کروڑ پاکستانیوں کی زندگی تباہ وبرباد ہوئی تو ان پر نازل ہوئی آفت کے برسرزمین مشاہدے کی خاطر ہمارے وطن آئی۔سیلاب زدگان کے درمیان اس کی موجودگی اور اس تناظر میں دیگر مصروفیات مگر ہمارے روایتی اور سوشل میڈیا پر کماحقہ انداز میں اجاگر نہ ہو پائیں۔ میڈیا کی زبان استعمال کروں تو اس کا دورہ

Read more

اقتدار کا کھیل رچانے والے کرشمہ ساز

جسے ہم ”سرکار“ کہتے ہیں اس کا طاقت ور ترین عنصر وہ حصہ ہوتا ہے جسے ریاستی امور پر نگاہ رکھنے والے محققین نے انگریزی زبان میں Deep State پکارا۔ یہ اصطلاع استعمال کرتے ہوئے اعتراف یہ بھی کیا کہ مذکورہ ترکیب انہوں نے خلافت عثمانیہ کے زوال کا مطالعہ کرتے ہوئے دریافت کی تھی جہاں اس عنصر کے لئے ”دریں دولت“ کا لفظ مروج تھا۔ محض ایک مشقتی رپورٹر کی حیثیت میں کام کرتے ہوئے میں اپنے ہاں کی

Read more

طارق عزیز کی رحلت اور چڑھتے سورج کے پجاری

تقریباََ روزانہ کی بنیاد پر کوئی ایسا واقعہ رونما ہو جاتا ہے جو میری اس سوچ کو درست ثابت کرتا ہے کہ دنیا بڑی ظالم اور خود غرض ہے۔فقط چند ہی رشتوں پر بھروسہ کیا جاسکتا ہے۔اکتوبر1999ء سے 2008ء کے ابتدائی مہینوں کے درمیان ہماری اشرافیہ کے بے تحاشا پھنے خان شمار ہوتے افراد طارق عزیز صاحب سے ملاقات کے وسیلے ڈھونڈنے کو بے چین رہا کرتے تھے۔ اتوار کے دن اس کا انتقال ہو گیا۔ میں بہت جائز وجوہات

Read more

”یہ باتیں چھوٹی باتیں ہیں،یہ لوگوں نے پھیلائی ہیں“

اپنے لاہورکے ملامتی شاہ حسین کا یہ شعر تو جوانی سے یاد رکھا ہوا ہے جس میں شاعر نے اس امر پر قناعت بھری طمانیت کا اظہار کیا کہ اس کے نصیب میں جو ”گڑ“لکھا گیا تھا اسے ”مکھیوں“ نے ختم کر دیا ہے۔ اس کے ”کوٹے“ میں آیا ”گڑ“ ختم ہوا تو وہ مکھیوں کی بھنبھناہٹ سے بھی آزاد ہو گیا۔ شاہ حسین نے جس ”گڑ“ کا ذکر کیا اس کی مختلف توجیہات ہو سکتی ہیں۔ نظر بظاہر یہ

Read more

شنگھائی کونسل برائے تعاون کا اجلاس اور میڈیائی مسخرے

تحریک انصاف کی ڈاکٹر شیریں مزاری کے ساتھ میرے تعلقات ہمیشہ خوشگوار رہے۔ باہمی ملاقاتیں اگرچہ بہت کم ہوتی ہیں۔ وہ عالمی اور دفاعی امور کی کئی برسوں تک استادرہی ہیں۔ ان کے تجربہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے مجھے امید تھی کہ وہ اپوزیشن جماعت کی صف اوّل میں شامل رہنما کی حیثیت میں کسی اخبار میں تفصیلی مضمون لکھیں گی۔ اس کے ذریعے ایس سی او (شنگھائی کونسل برائے تعاون) کی افادیت کے بارے میں ٹھوس سوال اٹھاتے

Read more

ماحولیاتی تبدیلیوں کی خبر رکھنے کی ضرورت

پاکستان کی آبادی 23 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔ صنعتی اعتبار سے مگر ہم نسبتاََ پسماندہ ہیں۔ کارخانوں کی چمنیوں سے نکلا دھواں دنیا بھر میں فضا اور ماحول کو جس بے دردی سے تباہ کر رہا ہے اس میں ہمارا حصہ ایک فی صد سے بھی کم ہے۔جدید صنعتی ممالک کی پھیلائی غارت گری مگر ہمارے گلیشئر تباہ کر رہی ہے۔ یہ چلن جاری رہا تو آئندہ دس برسوں کے دوران پاکستان میں شدید تر سیلاب آتے رہیں گے۔

Read more

عمران خان کی فوری انتخاب کی ضد

ہفتے کے پانچ دن صبح اُٹھتے ہی اخبارات پر سرسری نگاہ ڈالنے کے بعد اس کالم کے لئے موضوع طے کرنا ممکن ہوتا ہے۔بدھ کی صبح اس عادت کے ہاتھوں گھر میں آئے اخبارات میں نمایاں ہوئیں سرخیاں دیکھیں تو سرپکڑکر بیٹھ گیا۔فرض کیا میں کوئی غیر ملکی ہوتا اور چند روز کے لئے پاکستان آکر اسلام آباد کے کسی ہوٹل میں قیام پذیر ہوتا تو کمرے میں آئے اخبارات پر نگاہ ڈالنے کے بعد احساس ہی نہ ہوتا کہ

Read more

عمران خان کی طاقتور عناصر سے بڑھتی قربتیں

اپنی ضد منوانے کا ہنر کوئی عمران خان صاحب سے سیکھے۔ کم از کم تین بڑی سیاسی جماعتوں میں شامل ان کے مخالف سیاستدان خود کو بہت کائیاں اور تجربہ کار تصور کرتے ہیں۔ صدارت اور وزارت عظمیٰ کے عہدوں پر فائز رہنے کے علاوہ پنجاب جیسے پاکستان کے آبادی کے اعتبار سے سب سے بڑے صوبے کے مدارالمہام بھی رہے ہیں۔ان کی اکثریت 1985ء سے نہ سہی تب بھی 1990ء کے آغاز ہی سے اقتدار کے شاطر کھلاڑیوں پر

Read more

کلثوم نواز کی برسی پر مسلم لیگ (نون) کی بے اعتنائی

کالم کے آغاز ہی میں کھل کر بیان کرنا ہوگا کہ میری محترمہ کلثوم نواز شریف صاحبہ سے ان کے انتقال تک کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔ قدیم لاہور کا باسی ہوتے ہوئے اگرچہ میں ان کے والد اور خاندانی پس منظر سے تھوڑی شناسائی کا حامل ہوں۔ وہ نواز شریف کی اہلیہ تھیں اورنواز شریف اور ان کی جماعت کو میں نے کئی دہائیوں تک سرمایہ دارانہ نظام کا کٹر حامی شمار کیا جنہیں ضیاءالحق نے اپنے لگائے مارشل لاء

Read more

شرطیہ علاج کے نسخے اور کیش فری خریداری

اتوار کی صبح یہ کالم لکھنے سے قبل اس کے ممکنہ موضوع کی تلاش میں گھر آئے اخبارات کے پلندے پر سرسری نگاہ ڈالی تو ایف بی آر کی جانب سے جاری کئے اشتہار پر نظر جم گئی۔ اس کے ذریعے پاکستانیوں کو متنبہ کرتے لہجے میں یاد دلایا گیا تھا کہ رواں برس کے مالی سال کے لئے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کروانے کی آخری تاریخ 30ستمبر ہے۔اس میں توسیع کی امید نہ رکھیں۔ وگرنہ روزانہ ایک ہزار روپے

Read more

مزید انتشار کی جانب بڑھتی فضا

اس کالم کے ذریعے میں نے اپنے قارئین کے ساتھ ہمیشہ سچ پر مبنی تعلق قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔چند مقامات اگرچہ ایسے بھی ہیں جہاں تک پرواز کی مجھ میں سکت ہی نہیں۔ ٹی وی دیکھنے کا عادی میں ان دنوں بھی نہیں ہوا جب ”ٹاک شوز“ بہت مقبول ہوا کرتے تھے اور میرے اپنے رزق میں تھوڑی راحت بھی ایسے ہی ایک شو کی بدولت میسر رہی۔ عادت کے ہاتھوں مجبور شاذہی اپنے کمرے میں نصب ٹی

Read more

”بات چل نکلی ہے اب دیکھیں کہاں تک پہنچے“

کئی نسلوں سے میری جبلت کا کلیدی عنصر ہوئی ”خوئے غلامی“ کی وجہ سے میں اکثر کئی اہم معاملات پر تبصرہ آرائی سے گریز کرتا ہوں۔ قانون اور ضوابط کے تحت نکالے اور اور چلائے اخبار کیلئے لکھتے ہوئے چند محدودات کا ویسے بھی احترام لازمی ہوتا ہے۔ خود کو ”حق گو“ ثابت کرنے کے چکر میں اپنائی عدم احتیاط صحافتی ادارے کو بالآخر مجبور کردیتی ہے کہ وہ اپنا وجود برقرار رکھنے کے لئے ایسے صحافی کو فارغ کردے۔اندھی

Read more

جلسوں اور سیلاب میں بٹا پاکستان

اسلام آباد بنیادی طور پر ”اپنے بچنے کی فکر کر جھٹ پٹ“ کی سوچ سے مفلوج ہوئے افسروں کا شہر ہے۔ حکومت کسی کی بھی ہو، ان لوگوں کی جستجو ریاست پاکستان کے دائمی اور حتمی فیصلہ ساز اداروں کی ترجیحات کا تعین کرنے پر مرکوز رہتی ہے اور گزشتہ دو دنوں سے مذکورہ افراد کی خاطر خواہ تعداد بہت پریشان نظر آ رہی ہے۔ سبب ان کی تشویش کا ہمارے ایک بہت ہی باخبر شمار ہوتے ساتھی جناب نجم

Read more

جائیں تو جائیں کہاں

میرا یہ شبہ اب یقین میں بدلنا شروع ہوگیا ہے کہ رواں برس کے اپریل میں وطن عزیز کے وزیر اعظم منتخب ہوجانے کے بعد نواز شریف کے نام سے منسوب مسلم لیگ کے صدر اب آئندہ انتخاب جیتنا تو کیا اس میں حصہ لینے کی فکر میں بھی مبتلا نہیں رہے۔ کسی زمانے میں کبھی کبھار کینیڈا سے اچانک پاکستان درآنے والے ایک موسمی انقلابی ’’سیاست نہیں ریاست بچائو‘‘ کا نعرہ بلند کیا کرتے تھے۔ وہ اپنے خواب کو

Read more

اس میں محکمہ موسمیات کا کیا قصور ہے

نازش بروہی ہماری ایک بہت پڑھاکو دوست ہیں۔میری طرح کتابوں اور دستاویزات کو محض وقت گزاری کے لئے نہیں پڑھتیں۔ ان سے کارآمد نتائج بھی اخذ کرتی ہیں۔شادی ان کی میرے ایک عزیز ترین صحافی دوست سے ہوئی ہے۔نازش کو لیکن میں فقط اس کی ”اہلیہ“ کے طور پر متعارف کروانے سے گریز کروں گا۔ بہرحال سندھ حکومت نے حال ہی میں سو صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ تیار کی ہے۔نازش نے اسے حسب عادت بہت غور سے پڑھ کر

Read more

اقتدار کا سفاک کھیل

پیر کی صبح کالم لکھنے کے بعد اسے دفتر بھجوا چکا تو تھوڑی دیر کو انٹرنیٹ دیکھا۔ میرے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر شوکت ترین کی آڈیو ٹیپ چھائی ہوئی تھی۔ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے وزرائے خزانہ سے گفتگو کرتے ہوئے وہ ان دونوں کو وفاقی حکومت کو ایسی سرکاری چٹھی لکھنے کو اُکسا رہے تھے جو آئی ایم ایف کو ریاست پاکستان کی مدد کے لئے مختص رقم کے اجراءمیں رکاوٹ ڈال سکتی تھی۔ خیبرپختونخواہ کے وزیر خزانہ نے اس ضمن

Read more

ریلیف کیمپوں میں جانوروں کیلئے چارہ بھی مہیا کریں

انٹرنیٹ متعارف ہونے کے بعد مجھ جیسے خوش گماں افراد نے فرض کرلیا کہ دُنیا کے ہر مقام سے تیز تر بنیادوں پر پھیلائیں خبریں انسانوں کو ایک دوسرے کے مزید قریب لائیں گی۔وہ ایک دوسرے کے دُکھ سکھ جانتے ہوئے انہیں آپس میں بانٹنے کی کوشش کریں گے۔بدقسمتی سے مگر ایسا نہیں ہوا۔کئی محققین ٹھوس اعدادوشمار کے ذریعے بلکہ اب ثابت کرچکے ہیں کہ بھارت،سری لنکا اور برما میں واٹس ایپ اور فیس بک نے مذہبی منافرت کو بھڑکایا۔بین

Read more

سیلاب متاثرین میں اشرافیہ کیخلاف بڑھتی نفرت

جنگیں اور قدرتی آفات انسانوں کو جس بیدردی سے بے بس ولاچار بناتی ہیں اس کا مشاہدہ میں نے بطور رپورٹر پاکستان ہی نہیں دنیا کے کم از کم 5 دیگر ممالک میں بھی برسرزمین کئی ہفتے  گزارتے ہوئے کررکھا ہے۔ ہمارے ہاں 2010ء کا سیلاب آیا تو راجن پور سے ٹھٹھہ تک سیلابی پانی کا تعاقب کرتے ہوئے ہزاروں پاکستانیوں کی زندگی اجڑتے دیکھی۔عمر نے اب فیلڈرپورٹنگ کے لئے درکار توانائی سے محروم کررکھا ہے۔ عملی صحافت کے طویل

Read more

سیلاب کی تباہ کاریوں میں غیر سرکاری فلاحی تنظیموں کی ضرورت

انسانی المیوں کو اپنے قارئین کے روبرو لاتے ہوئے اخبارات بسااوقات ایک تصویر کو ہزاروں لفظوں سے بھاری تصور کرتے ہیں۔بدھ کے دن میں نے ایسی ہی ایک تصویر دیکھی۔ وہ کسی اخبار میں نہیں چھپی تھی۔ سندھ کے سیلاب زدہ دیہات میں متحرک ایک سماجی کارکن نے مجھے بھیجی۔اسے دیکھنے کے بعد میں گھنٹوں اداس رہا۔ سندھ کی ایک ماں اپنے کنبے کوہمراہ لئے کسی ”محفوظ مقام“ کی جانب سفر کررہی تھی۔ اس کے سرپرٹین کا بنا ایک ٹرنک

Read more

سیلاب کے مابعد اثرات پر فکرمند ہوں

بخدا بطور صحافی ہم پاکستانیوں کی اکثریت کو یہ بتانے میں قطعاََ ناکام ہورہے ہیں کہ حالیہ ریکارڈ ساز بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں جو تباہی آئی ہے اس کے دور رس اثرات ہم سب کے لئے کس قدر ناقابلِ برداشت ہوں گے۔ اپنی اجتماعی کوتاہی کی بابت گزشتہ کئی دنوں سے بہت فکر مند ہوں۔ معاملات سنبھالنا مگر میرے بس میں نہیں۔ عملی صحافت سے عرصہ ہوا ریٹائرہوچکا ہوں۔ ٹی وی سکرینوں

Read more

سرکار اور عمران سے میری دردمندانہ التجا

صحافت کے بنیادی فرائض میں خلق خدا کو ایسے بحرانوں کی بابت آفت کے نزول سے کافی عرصہ پہلے خبردار رکھنا بھی شامل ہے جو لاکھوں گھرانوں کی زندگی اجاڑ دیتے ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلیاں اس ضمن میں گزشتہ چند دہائیوں سے خطرے کی گھنٹیاں بجانا شروع ہو گئی تھیں۔ ہمارا روایتی میڈیا ان کی جانب بھرپور توجہ مبذول نہیں کر پایا۔ انٹرنیٹ کی بدولت نام نہاد ”سٹیزن جرنلزم“ متعارف ہوا تو مجھ ایسے خوش گماں افراد نے توقع باندھی کہ

Read more

”ڈٹ کے کھڑا ہے کپتان“

عمران خان صاحب کی جلسوں میں ہوئی تقاریر کی براہِ راست نشریات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اسی باعث ان کے بے شمار چاہنے والوں نے اتوار کی شب راولپنڈی کے جلسے سے ان کا خطاب مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کی بدولت سنا۔ان کے خطاب کے دوران میرے گھر میسر وائی فائی کے ذریعے یوٹیوب تک رسائی ممکن نہ تھی۔جبلی طورپر میں نے اسے سرکار کی روایتی چالاکی تصور کیا۔ تمام تر بندشوں کے باوجود حقیقت یہ بھی

Read more

سیاسی کارکنوں کی آخری نشانی بھی رخصت ہوئی

جن رشتوں کے بغیر زندگی گزارنا ناممکن محسوس ہوتا تھا ان کی اموات کو بھی اللہ کی رضا تسلیم کرنے کا حوصلہ مجھے کئی دہائیوں تک میسر رہا ہے۔ عمر کے آخری حصے میں داخل ہوجانے کے بعد مگر ہمت اب جواب دے رہی ہے۔آنکھ اور کمر کی تکلیف نے گوشہ نشینی بھی معمول بنادی ہے۔ایسے عالم میں کسی دوست کی جہان فانی سے رخصت کی خبر سن کر بوکھلاجاتا ہوں۔ ہفتے کی صبح راولپنڈی کے ہر دلعزیز سیاسی کارکن

Read more

دو کشتیوں میں بیک وقت سواری کی کوشش

سانپ گزر جانے کے بعد اس کی حرکت سے بنی لکیر پیٹنے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ نواز شریف صاحب کے نام سے منسوب مسلم لیگ کے پاس فیصلے کی اصل گھڑی رواں برس کے اپریل تک میسر رہی۔ ملکی سیاست کا محض شاہد ہوتے ہوئے بارہا اس کالم میں فریاد کرتا رہا کہ عمران خان صاحب کو بطور وزیر اعظم اپنی بقیہ مدت مکمل کرنے دی جائے۔ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے انہیں گھر بھیجنے سے گریز ہی بہتر

Read more

نچلے اور متوسط طبقے کی ختم ہوتی امید

گزشتہ چند دنوں سے ہمیں امید دلائی جا رہی تھی کہ معاملات ”اچھے وقت“ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ بنیادی وجہ مذکورہ امید کی امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی مسلسل بہتر ہو رہی قدر تھی۔ چند ہی ہفتے قبل جبکہ اس کی قیمت 250 روپے کی جانب بھاگتی نظر آ رہی تھی۔ ڈالر کے مقابلے میں دنیا کے دیگر ممالک کی کرنسیوں کی قدر میں بھی خاطرخواہ کمی واقع ہوئی ہے۔ کلیدی سبب اس کا امریکہ میں

Read more

”سرکار“ کی سفاکانہ بے نیازی

تقریباً ہر شخص جبلی طورپر دوسرے انسانوں کی توجہ کا طلب گار ہوتا ہے۔ فیس بک، انسٹا گرام اور ٹویٹر جیسے پلیٹ فارم ایجاد کرنے والوں نے مذکورہ کمزوری کا فائدہ اٹھایا۔لوگوں کو آسانی فراہم کردی کہ جب چاہے کچھ بھی کرتے یا کہتے ہوئے اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی بدولت لوگوں کی توجہ اپنی ذات اور خیالات کی جانب کھینچنے کی کوشش کریں۔ یو ٹیوب جیسے پلیٹ فارموں نے ایسے افعال کو Monetize بھی کر دیا۔ گھر

Read more

حقیقی آزادی کا حقیقی راستہ اور بائیڈن

پی ٹی آئی نے امریکہ میں لابی انگ کے لئے ایک فرم کی خدمات حاصل کی ہیں۔ 25 ہزار ڈالر ماہانہ کے عوضانہ پر۔ یعنی لگ بھگ 60 لاکھ روپے کے مساوی۔ اگرچہ ڈالر کی قیمت پاکستان میں جس رفتار سے گر رہی ہے، اس حساب سے پہلی ادائیگی شاید 50 لاکھ ہی کی ہو گی۔ لابی انگ کا مطلب سیدھی سادی زبان میں کسی کا رانجھا راضی کرنا ہے۔ اور کسی سے مراد صدر جو بائیڈن اور ان کی

Read more

خوئے غلامی اور دور حاضر میں سوشل میڈیا کا اثر

اس موضوع پر اوپر تلے تین کالم لکھ چکا ہوں۔ محض یاد دہانی کے لئے ان کا عنوان ”دورِ حاضر میں سوشل میڈیا کا اثر“لکھ دینا کافی ہوگا۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران دوستوں کی جمائی محفلوں میں نوجوان ساتھیوں کی اکثریت اس کا والہانہ ذکر رہی تھی۔ وہ مصر رہے کہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم جس انداز میں ہماری نوجوان نسل کی ذہن سازی میں حتمی کردار ادا کررہے ہیں میری عمر کے لوگ اس سے کماحقہ

Read more

بلھے شاہ کا بتایا ’’بُرا حال‘‘ شروع ہو چکا ہے

اپنے مستقل بدخواہ کو بھی مشکل میں گرفتار دیکھتے ہوئے مجھے ’’اپ پتہ چلا‘‘ والے طنزیہ فقرے اچھالنے کی عادت نہیں۔وجہ اس کی ہرگز یہ نہیں کہ مزاجاََ ’’صوفی‘‘ ہوں۔عام سا انسان ہوں جسے زندگی کی چند راحتوں کے بغیر جینا محال محسوس ہوتا ہے۔’’صحافت‘‘ کی ’’اوقات‘‘ یہ پیشہ بہت اشتیاق سے اختیار کرنے کے محض چار سال بعد ہی جان لی تھی۔ 1979ء کا آغاز ہوا تو جنرل ضیاء کے طویل المدتی ارادوں کی بابت لکھے ایک مضمون کی

Read more

”پانچویں پشت“ کی ابلاغی جنگ

پیر کی صبح اٹھتے ہی ”نوائے وقت“ میں معمول کے مطابق چھپا اپنا کالم دیکھا تو شرمندہ ہو گیا۔ اس کی سرخی میں ”پانچویں نشست“ کی ابلاغی جنگ کا ذکر تھا۔ لکھنا جبکہ میں پانچویں ”پشت“ چاہ رہا تھا۔ ”پشت“ کا ”نشست“ میں بدل جانا مجھے پریشان کر گیا۔ غلطی تاہم سراسر مجھ سے سرزد ہوئی تھی۔ کالم کو دفتر بھیجنے سے قبل عجلت میں پروف ریڈنگ کرتے ہوئے اسے دیکھ نہیں پایا۔معذرت کا طلب گار ہوں۔ معذرت بالخصوص اس

Read more

فیک نیوز کا مقابلہ اور پانچویں نشست کی ابلاغی جنگ

اگریادداشت مجھے دھوکا نہیں دے رہی تو ایک مشہور امریکی لکھاری مارک ٹوئین نے لکھا تھا کہ سچ جب سفر کے لئے اپنے جوتوں کے تسمے باندھ رہا ہوتا ہے تو اس وقت تک جھوٹ آدھی دنیا کا سفر مکمل کرچکا ہوتا ہے۔اس کے دور میں انٹرنیٹ ایجاد نہیں ہوا تھا۔ٹویٹر اور فیس بک والے پلیٹ فارم بھی میسر نہ تھے۔ دورِ حاضر میں لہٰذا یوں کہا جاسکتا ہے کہ سچ کے بیدار ہونے سے کئی گھنٹے قبل ہی جھوٹ

Read more

نئی روحانی توانائی اور حکمت عملی کی تلاش

  میری سوئی بسااوقات کچھ ایسے واقعات پر ضرورت سے زیادہ اٹک جاتی ہے جنہیں مجھ جیسے ”تجزیہ کار“ کہلاتے افراد خاص توجہ کے قابل نہیں سمجھتے۔ منگل کی صبح برسوں کے انتظار کے بعد الیکشن کمیشن نے اپنا فیصلہ سنادیا۔عمران خان صاحب اور ان کی جماعت پر اس فیصلے نے بھاری بھر کم ”ممنوعہ فنڈنگ“ کے سنگین الزامات لگائے ہیں۔ ٹی وی چینلوں نے انہیں ”بریکنگ نیوز“ بنایا۔ بعد ازاں ان کی سکرینوں پر ”خصوصی نشریات“ بھی شروع ہو

Read more

شکر ہے پاکستان سری لنکا نہیں بنا

اگست 2018ء میں عمران حکومت نمودار ہونے کے چند ہی ہفتوں بعد وطن عزیز کے ٹی وی چینلوں نے اچانک دریافت کرلیا کہ میری صورت اور انداز بیان سکرین کے قابل نہیں رہے۔ جس ادارے سے وابستہ تھا اس نے مجھے خود پر مالی بوجھ ٹھہراتے ہوئے نوکری سے فارغ کر دیا۔ میں ”باجوکی گلی“ سے پرنٹ میڈیا میں لوٹ آیا۔ اپریل 2022ء میں ہوئے چند واقعات کی وجہ سے لیکن ٹی وی سکرینوں کو ”سینئر صحافی /تجزیہ کار-نصرت جاوید“

Read more

ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ، عمران خان کی صداقت و دیانت پر سوالات

منگل کی صبح اٹھتے ہی یہ کالم لکھنے کے بجائے میں  نے بستر کے سرہانے رکھے ریموٹ کا بٹن دبایا اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کا انتظار کرنا شروع ہوگیا۔سچ بات یہ بھی ہے کہ بالآخر جو فیصلہ آیا اس کی بابت بہت حیران بھی نہیں ہوا۔ فقط اپنے تجربے کی بنیاد پر طے کر چکا تھا کہ وہ ”کیا لکھیں گے جواب میں“۔الیکشن کمیشن نے آٹھ برس تک پھیلی تفتیش کے بعد یہ طے کر دیا ہے کہ عمران

Read more

اقتدار کا سفاک کھیل

سوشل میڈیا کے ذریعے ہماری سیاست میں ہیجان کے عادی ہوئے میرے کئی بہت ہی عزیز مگر نوجوان ساتھی چڑجاتے ہیں اگر میں حالیہ معاملات کو تاریخ کے تناظر میں دیکھنے کی کوشش کروں۔ بوڑھا گھوڑا مگر نئے کرتب سیکھنے کے قابل نہیں رہتا۔ اسی باعث مصر رہتا ہوں کہ تاریخ کو نظرانداز نہ کیا جائے۔ اپنے والد کے عدالتی قتل کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ نے نہایت لگن اور استقامت سے پاکستان پیپلز پارٹی کو سنبھالے رکھا۔ان

Read more

ہم سنبھال لیں گے کا بیانیہ اور سیاسی خودکشی

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مسلسل گررہی ہے۔ایسا مگر ہماری کرنسی کے ساتھ ہی نہیں ہورہا۔ یورپ کا ”یورو“ کئی دہائیوں تک ڈالر سے بالاتر رہا۔ چند دن قبل اس کے برابر آ گیا۔ بھارتی روپیہ بھی اپنی تاریخ کی کم ترین حد تک گر چکا ہے۔ دنیا کے دیگر ممالک میں جو کچھ بھی ہو رہا ہوتا ہے اس کی بابت کسی ایک ملک کے شہری عموماََ غافل اور لاتعلق رہتے ہیں۔جائز بنیادوں پر فقط

Read more

”میری سمجھ میں کچھ نہیں آتا “

ہمارے اقبال نے ”مرگ مفاجات“ کو ”جرم ضعیفی“ کی سزا ٹھہرایا تھا۔ اس ضمن میں ان کے لکھے مصرعے کو میں نے ہمیشہ اسلامی سلطنتوں کے زوال تک ہی مختص تصور کیا۔گزشتہ چند دنوں سے مگر بہت شدت سے یہ محسوس کرنا شروع ہوگیا ہوں کہ مذکورہ مصرعہ درحقیقت میری ذات کے بارے میں بھی لکھا گیا ہے۔ اپنی عمر کے اس حصے میں یقینا پہنچ چکا ہوں جہاں انسان کو تقریباََ گوشہ نشین ہو کر ”وقت رخصت“ کا انتظار

Read more

اب نئے انتخابات کا انعقاد ہی واحد راستہ ہے

  اعصاب شکن انتظار کے بعد منگل کی شام سپریم کورٹ نے چودھری پرویز الٰہی کو پنجاب کا جائز بنیادوں پر منتخب ہوا وزیر اعلیٰ قرار دے دیا ہے۔ مذکورہ فیصلے نے شاذہی کسی شخص کو حیران کیا ہوگا۔ فل کورٹ بنائے جانے کی استدعا رد ہو جانے کے بعد ایسا ہی فیصلہ متوقع تھا۔یہ توقع نہ ہوتی تو تحریک انصاف کے چند رہ نما اورکارکن سپریم کورٹ کے احاطے میں امید بھرے جوش کے ساتھ جمع ہونا شروع نہ

Read more

فقط ”بری خبروں“ کی پیغامبر موجودہ حکومت

بھاری نہ بھی ہوتب بھی واضح اکثریت کے ساتھ عمران خان صاحب کی وزارت عظمیٰ کے منصب پر واپسی اب یقینی دکھائی دے رہی ہے۔گیارہ جماعتوں پر مشتمل حکمران اتحاد محض ہونی کو ٹالنے کی فکر میں مبتلا نظر آرہا ہے۔ اس ضمن میں جو ہتھکنڈے اختیار کئے جارہے ہیں میری دانست میں اس کی ساکھ کو مزید نقصان پہنچائیں گے۔ نواز شریف کے نام سے منسوب پاکستان مسلم لیگ ان جماعتوں میں سب سے بھاری قیمت ادا کرے گی۔

Read more

بال کی کھال نکالنے والی موشگافی

ملک میں سیاسی بحران گھمبیر تر ہورہا ہو تو مجھ جیسے ذات کے رپورٹر ”سیزن“ لگایا کرتے ہیں۔”اندر کی خبریں“ دیتے ہوئے آپ کو چونکاتے ہوئے داد وصول کرنے کی علت جی کو خوش رکھتی ہے۔ عملی رپورٹنگ سے مگر عرصہ ہوا ریٹائر ہوچکا ہوں۔برسوں سے بنائے تعلقات کی وجہ سے ”چوندی چوندی“ مگر بسااوقات گھر سے نکلے بغیر ہی مل جاتی ہیں۔ ایمانداری کی بات البتہ یہ بھی ہے کہ مسلسل لگے سیاسی تماشے سے اکتا چکا ہوں۔ حمزہ

Read more

پی ڈی ایم اتحاد۔ سو جوتے کھائے یا پیاز

میں یہ طے نہیں کرسکتا کہ عمران حکومت کی جگہ اقتدار سنبھالتے ہوئے پی ڈی ایم نامی اتحاد میں شامل جماعتوں نے جوتے کھائے یا پیاز۔ ان دونوں میں سے ”سو“ مگر ایک محاورے کے مطابق کھائے جاچکے ہیں۔اب دوسرے ”آئیٹم“ کا وقت شروع ہوچکا ہے۔حکمران اتحاد کی سب سے بڑی جماعت یعنی نواز شریف صاحب کے نام سے منسوب مسلم لیگ مگر دوسرے مرحلے کے عواقب بھی سمجھ نہیں پا رہی۔ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت 22 جولائی

Read more

بدترین آغاز کے بہتر انجام کی امید

مسلم لیگ (نون) کا واقعتا اگر کوئی سوشل میڈیا سیل ہے تو وہ منظم انداز میں متحرک نہیں۔اس جماعت کے چند حامی مگر اپنے تئیں کچھ جلوہ دکھانے کی کوششوں میں مصروف رہتے ہیں۔ان میں سے چند ان دنوں مجھ سے بہت ناراض ہیں۔ٹویٹر کے لئے لکھے پیغامات کے ذریعے اس شبے کا اظہار کرنا شروع ہوگئے ہیں کہ وزیر اعظم شہباز شریف صاحب کو غالباََ میں چند ذاتی وجوہات کی بنا پر ناپسند کرتا ہوں۔ ان پر جارحانہ تنقید

Read more

سیاسی خودکشی کے باوجود”قدر نہ جانی بے قدرا“

میرے وہ صحافی دوست درست ثابت ہوئے جو مصدقہ ذرائع اور متحرک روابط کی بنیاد پر مجھے سمجھاتے رہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات کے نتائج کی وجہ سے شہباز شریف وزارت عظمیٰ سے ازخود مستعفی نہیں ہوں گے۔پی ڈی ایم نامی اتحاد میں شامل جماعتوں کا منگل کے روز ایک اہم اجلاس ہوا۔ اس کے اختتام پر ”ڈٹے“ رہنے کا فیصلہ واضح انداز میں نظر آرہا ہے۔جو فیصلہ ہوا ہے ذاتی طورپر میں اس کے حق میں نہیں۔حکومت میں

Read more

ضمنی انتخابات کے نتائج اور معاشی عدم استحکام

17 جولائی کے دن پنجاب میں ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج آ جانے کے بعد میری مسلم لیگ (نون) کے کسی بھی سطح کے سرکردہ فرد سے براہ راست گفتگو نہیں ہوئی۔سیاسی حرکیات کا دیرینہ طالب علم ہوتے ہوئے اپنے تئیں اگرچہ اس رائے کا اظہار اس کالم میں کردیا تھا کہ جو نتائج رونما ہوئے ہیں وہ اس امر کے متقاضی ہیں کہ شہباز شریف صاحب گیارہ جماعتوں پر مشتمل وفاقی حکومت کی قیادت سے مستعفی ہوجائیں اور اپنی

Read more

مسلم لیگ (ن) کی حیران کن شکست کا سبب لوٹے نہیں‘ مہنگائی ہے

مسلم لیگ (نون)کے سرکردہ رہنماﺅں سے دست بستہ فریاد ہے کہ خود کو مزید خوش گمانی میں مبتلا نہ رکھیں۔ اتوار کے روز پنجاب اسمبلی کی طویل ڈرامائی کش مکش کے بعد خالی ہوئی نشستوں پر جو انتخاب ہوئے ہیں وہ روایت سے قطعاََ ہٹ کر نظر آئے۔تحریک انصاف کے حامیوں نے بھرپور جوش وخروش سے ان میں ووٹ ڈالتے ہوئے مذکورہ انتخاب کو ریفرنڈم میں بدل دیا۔ ”خدمت“ کا بیانیہ بری طرح پٹ گیا۔ یہ تصور بھی ہوا میں

Read more

ضمنی الیکشن میں ووٹروں کا جوش وخروش

  چند الفاظ کو ہم ٹھوس حقائق کی وجہ سے نہیں بلکہ عادتاً بلاجواز دہرائے چلے جاتے ہیں۔یوں ان کی وقعت ختم ہوچکی ہے اور میری دانست میں ”تاریخی“ بھی ایسا ہی ایک لفظ ہے۔اس اعتراف کے باوجود یہ کہنے کو مجبور محسوس کر رہا ہوں کہ اتوار 17 جولائی 2022ء کی صبح اٹھ کر یہ کالم لکھتے ہوئے مجھے آج کا دن ”تاریخی“ ٹھہرانا پڑے گا۔آبادی کے اعتبار سے ہمارے سب سے بڑے صوبے میں اس روز پنجاب اسمبلی

Read more

سولر انرجی کا فروغ اور گرین میٹر پر رشوت کا ریٹ

اس ہفتے کا آخری کالم لکھتے ہوئے مجھے پنجاب کے ضمنی انتخابات پر توجہ مرکوز رکھنا چاہیے تھی۔ اس سے گریز کو مگر ترجیح دوں گا۔ کئی بار عرض کرچکا ہوں کہ اندھی نفرت وعقیدت میں تقسیم ہوئے پاکستان میں اب ”تجزیے“ کی گنجائش باقی نہیں رہی۔ تحریک انصاف کے حامی صحافیوں سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ ان کی جماعت کو ”لوٹوں“ کا صفایا کرتے ہوئے دکھائیں۔ یہ اگر ممکن نہیں تو ایسے ”ثبوت“ فراہم کریں جو ”امپورٹڈ

Read more

”آزادی رائے“ کے بھرپور استعمال میں بڑھتے نفسیاتی مسائل

عید کے دوسرے دن ایک اہم اطلاع ملنے کی بدولت بالآخر قائل ہوگیا کہ میں واقعتا دنیا سے کٹ کر گوشہ نشین ہوچکا ہوں۔ ہمارے معاشرے میں چند رویے تیزی سے نمایاں ہورہے ہیں اور میں ان کی بابت قطعاًبے خبر۔عملی رپورٹنگ سے ریٹائر ہوکر کالم نویسی کے بہانے بھاشن دینے کا عادی ہوئے ”صحافی“ کے لئے یہ ہرگز خیر کی خبر نہیں ہے۔ اپنی کوتاہی پرواز سمجھانے کے لئے تاہم پس منظر بیان کرنا ضروری ہے۔ برسوں سے یہ

Read more

”آزادیٔ رائے“ کے بھرپور استعمال میں بڑھتے نفسیاتی مسائل

عید کے دوسرے دن ایک اہم اطلاع ملنے کی بدولت بالآخر قائل ہو گیا کہ میں واقعتاً دنیا سے کٹ کر گوشہ نشین ہو چکا ہوں۔ ہمارے معاشرے میں چند رویے تیزی سے نمایاں ہو رہے ہیں اور میں ان کی بابت قطعاً بے خبر۔ عملی رپورٹنگ سے ریٹائر ہو کر کالم نویسی کے بہانے بھاشن دینے کا عادی ہوئے ”صحافی“ کے لئے یہ ہرگز خیر کی خبر نہیں ہے۔ اپنی کوتاہی پرواز سمجھانے کے لئے تاہم پس منظر بیان

Read more

اپنا”سودا“ بیچنے کی صلاحیتوں سے محروم وزرا

انٹرنیٹ کے مختلف پلیٹ فارموں کی بدولت زیادہ سے زیادہ لائیکس اور شیئر کے حصول کے لئے مجھ جیسے پرانی وضع کے صحافی بھی فقط ان موضوعات کے بارے میں لکھنے کو ترجیح دیتے ہیں جو سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔ان دنوں وہاں یہ سوال گونج رہا ہے کہ وطن عزیز میں کتنے ”باصفا“ صحافی باقی رہ گئے ہیں۔”دست قاتل“ کی زد سے فی الوقت محفوظ صحافی اس کی وجہ سے بے وقعت وگمنام ہوئے محسوس کررہے ہیں۔اپنی خجالت

Read more

”غداری“ کی تہمت سے گریز کریں

صحافت وطن عزیز میں ”آزاد“ کبھی نہیں رہی۔ چند وقفے تاہم آتے رہے جنہوں نے اس کے ”بے باک“ ہوجانے کا تاثر پھیلایا۔ مبینہ ”بیباکی“ کے دنوں میں بھی چند اہم ترین موضوعات پر لیکن دیانت دارانہ سوالات اٹھانے کی سہولت کبھی نصیب نہیں ہوئی۔ جن موضوعات سے گریز ہوتا ہے انہیں ”قومی سلامتی“ کے خیمے میں ڈال دیا جاتا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ ”خیمہ“ پھیلتا ہی چلا جا رہا ہے۔ رواں صدی کے آغاز میں ہمارے ہاں

Read more

”دربار“ کی سُن گُن رکھنے کی صلاحیت

ہمارے آئین میں جب آٹھویں ترمیم موجود تھی تو اس کے تحت میسر اختیارات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صدر غلام اسحاق خان اور سردارفاروق خان لغاری نے 1990ء کی دہائی میں یکے بعد دیگرے تین وزرائے ا عظم کو فارغ کیا تھا۔دونوں کی حکومتوں پر بدعنوانی کے سنگین الزامات لگائے گئے۔ سپریم کورٹ میں اپنے عمل کے دفاع کے لئے دونوں صدور کی جانب سے صحافیوں کی ایک فہرست بھی رکھی جاتی تھی۔اس میں شامل افراد کے بارے میں اس

Read more

چھلنی میں پانی جمع کرنے کی بے سود کاوش

عمران خان صاحب کے بیشتر خیالات سے میں ہرگز متفق نہیں ہوں۔ ”یوٹرن“ کے بارے میں لیکن ان کا موقف مبنی برحق ہے۔ اسے سراہنے کے لئے لازمی ہے کہ اقبال کی بتائی اس حقیقت کو یاد رکھا جائے کہ زمانے میں ثبات فقط تغیر کو نصیب ہوتا ہے۔زندگی کبھی یکساں نہیں رہتی۔ حالات بدلتے رہتے ہیں اور ایک کامیاب سیاستدان کے لئے لازمی ہے کہ وہ ”آئی صورت“ کے تقاضوں کے مطابق بنائی حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھتا

Read more

ثالثی اور برا حال ہو یاپنجاب دا

بخدا ہم اٹک سے رحیم یار خان تک پھیلے اور آبادی کے اعتبار سے اپنے سب سے بڑے صوبے میں پھیلی ابتری وخلفشار کی سنگینی کا ادراک ہی نہیں کر پارہے۔ اس سے نبردآزما ہونے کی راہ ڈھونڈنا تو بہت دور کی بات ہے۔ آج سے پانچ صدیاں قبل بلھے شاہ کے دور میں بھی ”برا حال ہویا پنجاب دا“ والا معاملہ کم از کم نو دہائیوں تک چلا تھا۔ آپادھاپی کے اس موسم کو ہمارے دردمند صوفی نے ”شک

Read more

”سب چلتاہے“ کے عادی ہم لوگ

1985 ء میں جنرل ضیاء نے آٹھ سال تک پھیلے جابرانہ مارشل لاء کے بعد ”پارلیمانی نظام“ بحال کرنے کا جھانسہ دیتے ہوئے ”غیر جماعتی“ انتخابات کروائے تھے۔ انتخاب مکمل ہو جانے کے بعد واضح الفاظ میں اعلان کیا کہ پارلیمان کی بحالی کا مقصد عوام کے منتخب کردہ نمائندوں کو ”اقتدار کی منتقلی“ نہیں ہے۔ انہیں محض ”شراکت دار“ بنایا جائے گا۔ میں ان دنوں جو ان اور سادہ لوح تھا۔ فرض کر لیا کہ ”عوام کی حمایت“ سے

Read more

نئے انتخابات کی توقع، مگر اکتوبر ہی کیوں

مسلم لیگ (نون) کے سرکردہ رہ نماﺅں سے ”آف دی ریکارڈ“ گفتگو کریں تو بلا جھجک اعتراف کر لیتے ہیں کہ ایک خاص شخصیت کی اہم ترین ریاستی عہدے پر تعیناتی کے خدشات نے انہیں عمران خان صاحب کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کو مجبور کیا تھا۔ نجی محفلوں میں ہوئے اس اعتراف کو خرم دستگیر خان صاحب ایک ٹی وی انٹرویو میں برسرعام بھی لے آئے۔ مصر رہے کہ تحریک عدم اعتماد نے عمران

Read more

نواز شریف کی ”اجازت“ سے تیار ہوا بجٹ

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے چند پرانے اور بے تکلف دوستوں سے میری بھی شناسائی ہے۔ ان کے ہاں کوئی بڑا کھانا ہو تو مجھ مسکین کو بھی یاد کر لیتے ہیں۔ ان کی بدولت مفتاح اسماعیل کو کافی جان چکا ہوں۔مزے کے آدمی ہیں۔رعونت چھوکر ہی نہیں گزری۔ دوسروں سے زیادہ اپنا مذاق خود اڑاتے ہیں۔ عمران حکومت کے دوران احتساب بیورو کی پکڑ میں آئے تھے۔ شاہد خاقان عباسی انہیں پیغام بھجواتے رہے کہ سابق وزیر اعظم کو

Read more

ضروری ادویات کی کمیابی پر کس کی توجہ ہے

چند ماہ قبل اخبار یا کتاب پڑھنے میں مجھے بہت دِقت محسوس ہونا شروع ہو گئی تھی۔ سوچا کہ عینک کا نمبر بدلناہوگا۔اس ضمن میں روایتی ٹیسٹ کے لئے گیا تو طارق بھائی پریشان ہو گئے۔ وہ برسوں سے میری نظر کے معاملات بخوبی سنبھال رہے ہیں۔ نہایت گھبراہٹ سے انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ آنکھ میں کالا موتیا اتر رہا ہے۔ آنکھوں کے کسی ماہر کی تشخیص کے بعد غالباََ آپریشن کروانا ہو گا۔ ان کی

Read more

سپر ٹیکس کیخلاف واویلا اور مہناز دانیال کا کرب

گزرے جمعہ کے دن قومی اسمبلی کا جو اجلاس ہوا اس کے بعد ہم سب کی توجہ اس ”سپرٹیکس“ کی جانب مرکوز ہوچکی ہے جو وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سب سے منافع بخش دھندوں کے اجارہ داروں پر محض ایک سال کے لئے عائد کیا ہے۔اندھی نفرت و عقیدت میں تقسیم ہوئے معاشرے میں روایتی اور سوشل میڈیا پر چھائے عمران خان صاحب کے متوالوں نے مذکورہ ٹیکس کو ”آخری کیل“ ٹھہرانا شروع کر دیا جو وطن عزیز میں

Read more

پاکستان واپس لوٹنے کی سکت سے محروم نواز شریف

ہم ”ٹک ٹاک“ کے دور میں جی رہے ہیں۔ تقریباً ہر شخص بے چین ہے کہ لوگ اس پر توجہ مرکوز رکھیں۔ زندگی معمول کے مطابق گزررہی ہوتوایسی توجہ مگر نصیب نہیں ہوتی۔ کچھ ”ہٹ کے“ کرنا پڑتا ہے۔ یوں کرتے ہوئے مضحکہ خیز حرکات سرزد ہوجانا یقینی ہے۔ اسی باعث ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر 18 سے 35 سال کے درمیان والی عمر کے لڑکے لڑکیاں ہی چھائے رہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ مگراب ”سترے

Read more

نظر انداز کی جانے والی حقیقت

پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں خلق خدا کی اکثریت سیاست دانوں کو خود غرض،نکما اور بدعنوان تصور کرتی ہے۔ جمہوری ملکوں میں تاہم انہیں ”سزا“دینے کے لئے انتخاب کا انتظار کیا جاتا ہے۔امید باندھی جاتی ہے کہ یہ عمل ان کی جگہ بہتر لوگوں کو آگے بڑھانے میں مددگار ہوگا۔ پاکستان جیسے ممالک جو طویل دہائیوں تک غیر ملکی سامراج کی غلامی میں رہے انتخابی عمل پر البتہ اعتبار نہیں کرتے۔صدیوں سے ہم ”ظالم مگر عادل“ سلطان کے خواہاں

Read more

شطرنج کا کھیل

اپنے پروگرام کی بدولت کئی برسوں تک ریٹنگ کے شیر مشہور ہوئے آفتاب اقبال صاحب نے حال ہی میں عمران خان صاحب کا انٹرویو کیا۔ اس کے دوران ایک مرحلے پر انہوں نے سابق وزیر اعظم سے استفسار کیا کہ وہ شطرنج کے کھیل سے واقف ہیں یا نہیں۔خان صاحب نے عدم دلچسپی کا اظہار کیا۔اس کے باوجود آفتاب اقبال انتہائی فکرمندی سے انہیں سمجھاتے رہے کہ اس کھیل میں ”کوئین“ کو بناکسی تگڑے مہرے کے سہارے کے آگے نہیں

Read more

”نحوست“ کی ذمہ دار شہباز حکومت

عمران خان صاحب کے متوالوں کی جانب سے ہوئے اس دعویٰ کو جھٹلانے کی تاب مجھ میں نہیں جس کے مطابق اتوار کی رات ملک بھر کے تمام شہروں سے عوام فقید المثال تعداد میں گھروں سے نکل آئے۔مختلف مقامات تک پہنچے اور وہاں نصب سکرینوں کی بدولت اپنے قائد کی ”امپورٹڈ حکومت“ کی جانب سے مسلط کردہ مہنگائی کے خلاف دھواں دھار تقریر سنی۔ عوام کو انہوں نے واضح الفاظ میں بتادیا کہ ملک بچانے کے لئے فی الفور

Read more

پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ سے نکالنے کا کریڈٹ

عملی اعتبار سے پاکستان اس وقت بھی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف)کی گرے لسٹ پر ہے۔میری بات پر شک ہے تو یہ کالم پڑھتے ہی کسی قریبی بینک چلے جائیں۔وہاں موجود شناساﺅں سے گفتگو کریں تو آپ کو بخوبی علم ہوجائے گا کہ اگر آپ ہر حوالے سے جائز دِکھتے کسی سودے یا اپنے بچوں کی غیر ملک میں کفالت کے لئے ”صاف ستھرے“ ٹھہرائے بینک اکاﺅنٹ میں جمع ہوئی رقم میں سے یکمشت دس ہزار امریکی ڈالر سے محض

Read more

مہنگائی کا طوفان۔ ”ابھی تو شروع ہوا ہے“

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ جب بھی رات کے بارہ بجے سے قبل پیٹرول اور ڈیزل وغیرہ کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرنے کے لئے ٹی وی سکرینوں پر نمودار ہوں تو ابتدائیہ میں عمران حکومت کو ہماری مشکلات کا ذمہ دار ٹھہرانے میں وقت ضائع نہ کریں۔ میری درخواست کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ میں گزشتہ حکومت کو ان دنوں شدید سے شدید تر ہوتے اقتصادی بحران کے تناظر میں بری الذمہ سمجھتا

Read more

پنجاب میں جاری فریقین کی من مانیاں

خدا کرے میں بالآخر غلط ثابت ہوں۔ آٓبادی کے اعتبار سے ہمارے سب سے بڑے اور اٹک سے رحیم یار خان تک پھیلے صوبہ پنجاب میں لیکن گزشتہ کئی ہفتوں سے جو ابتری پھیلی ہوئی ہے اس پر فکرمندی سے غور کرتے ہوئے اس شک میں مبتلا ہوئے جا رہا ہوں کہ ہماری دائمی اشرافیہ جان بوجھ کر اس کی بابت لاتعلقی والا رویہ اختیار کئے ہوئے ہے۔اس کالم میں متعدد بار یاد دلانے کی کوشش کی ہے کہ ہمارے

Read more

مسعود خاں کا امریکی صدر کے ساتھ فوٹوسیشن

مبارک ہو قضیہ تمام ہوا۔ ”ڈان“ اخبار کے برسوں سے واشنگٹن میں مقیم نامہ نگار انور اقبال نے خبر دی ہے کہ پیر کی شام امریکی صدر جو بائیڈن نے بالآخر ان کے ملک میں تعینات ہوئے پاکستانی سفیر مسعود خان صاحب کو وائٹ ہاؤس بلالیا۔ ان کے ساتھ تصویر بھی کھنچوائی اور یوں مسعود خان واشنگٹن میں ہمارے سفارتی آداب کے عین مطابق تعینات ہوئے سفیر کی حیثیت اختیار کرگئے۔ پیر کے روز چھپے کالم میں خاکسار نے امریکہ

Read more

مسعود خاں کا امریکی صدر کے ساتھ فوٹوسیشن

مبارک ہو قضیہ تمام ہوا۔”ڈان“ اخبار کے برسوں سے واشنگٹن میں مقیم نامہ نگار انور اقبال نے خبر دی ہے کہ پیر کی شام امریکی صدر جوبائیڈن نے بالآخر ان کے ملک میں تعینات ہوئے پاکستانی سفیر مسعود خان صاحب کو وائٹ ہاﺅس بلالیا۔ ان کے ساتھ تصویر بھی کھنچوائی اور یوں مسعود خان واشنگٹن میں ہمارے سفارتی آداب کے عین مطابق تعینات ہوئے سفیر کی حیثیت اختیار کر گئے۔ پیر کے روز چھپے کالم میں خاکسار نے امریکہ کے

Read more

امریکی سردمہری میں بلاول کی انتھونی بلنکن سے ملاقات

  پیر کی صبح اٹھ کر اس روز چھپے کالم کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہا تھا تو عیسیٰ نقوی کا پیغام آگیا۔بعدازاں اس سے فون پر بات بھی ہوگئی۔ عیسیٰ نے طالب علمی کے دوران ہی صحافت کا آغاز کردیا تھا۔ ابتدا انگریزی کے روزنامہ "The Post” سے کی جس کا میں اسلام آباد میں ریذیڈنٹ ایڈیٹر تھا۔ مسلسل محنت ولگن کے بعد ان دنوں وہ امور خارجہ کے بارے میں ایک متحرک رپورٹر شمار ہوتا ہے۔ پیر کی

Read more

امریکی سفیر کی کاغذات نامزدگی پیش کرنے کی تقریب میں تاخیر

پارلیمانی جمہوریت کی مسلمہ روایات کو ڈھٹائی سے نظر انداز کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنے قائد جناب عمران خان صاحب سے وفاداری بشرط استواری نبھائے چلے جارہے ہیں۔ سابق وزیر اعظم کے خلاف قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد قائم ہوئی شہباز حکومت پارلیمان کے ذریعے صدر کا مواخذہ کرنے کی قوت سے محروم ہے۔سرجھکائے ذلیل ہوئے جانے کے سوا اس کے پاس کوئی اور راستہ ہی موجود نہیں۔اب مگر ایک

Read more